2025-07-26@00:55:12 GMT
تلاش کی گنتی: 8543
«عوامی انقلاب»:
(نئی خبر)
اسلام آباد: وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں ماڈل جیل کی تعمیر کا پہلا مرحلہ رواں سال مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل جیل کی تعمیر کے منصوبے پر کام تیز ہوگیا ہے اور 2 بیرک مکمل، چیک پوسٹیں اور مرکزی واچ ٹاور تکمیل کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ اس سلسلے میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد سیکٹر ایچ 16 میں زیر تعمیر ماڈل جیل کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وزیر مملکت طلال چوہدری بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے زیر تعمیر ماڈل جیل کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور تعمیراتی کاموں پر...
راولپنڈی ٹیکسلا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 05 روز قبل غیرت کے نام پر اپنی ہمشیرہ کو قتل کرنے والے شخص کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق زیر حراست شخص نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر اپنی سگی بہن کو فائرنگ کرکے قتل اور بہنوئی کو زخمی کیا تھا۔ مدعی مقدمہ نے کہا کہ مقتولہ نے پسند کی شادی کی تھی جسکا ملزمان کو رنج تھا۔ سی پی او سید خالد ہمدانی نے واقعہ پر نوٹس لیتے ہوئے ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا۔ ترجمان کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں افراد کو حراست میں لے لیا،زیر حراست افراد سے تفتیش کی جا رہی ہے، زیر حراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت...
نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی رپورٹ جو سلامتی کونسل کی قرارداد 2334 (قابض فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی غیر قانونی بستیوں) پر عملدرآمد سے متعلق ہے، غزہ میں تکلیف اور سفاکی کی سطح کو حیران کن اور ناقابل برداشت قرار دیتی ہے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوزکے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مشرق وسطیٰ بشمول مسئلہ فلسطین پر بریفنگ کے دوران بیان دیتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب، سفیر عاصم افتخار احمد نے سیکرٹری جنرل کے ان الفاظ کا حوالہ دیا، جنہوں نے رپورٹ میں کہا کہ خاندانوں کو بار بار نقل مکانی پر مجبور کیا گیا ہے اور وہ اب غزہ کی زمین کے پانچویں...
لکی مروت کے علاقے غزنی خیل کی حدود میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو ٹریفک پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔ واقعہ گل باز دھقان کے قریب لونگ خیل روڈ پر پیش آیا، جہاں اہلکار معمول کی ڈیوٹی پر تعینات تھے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں دونوں اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ شہید اہلکاروں کا تعلق گاؤں لونگ خیل سے بتایا جا رہا ہے۔ واردات کے بعد حملہ آور اہلکاروں کا سرکاری اسلحہ بھی اپنے ساتھ لے گئے۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا، تاہم تاحال کسی گرفتاری کی اطلاع نہیں ملی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ دہشت گردی یا ٹارگٹ کلنگ کا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 01 جولائی 2025ء) اقوام متحدہ کی پندرہ رکنی سلامتی کونسل میں یہ پاکستان کی آٹھویں مدت کار اور 2013 کے بعد اس کی پہلی صدارت ہے۔ اسلام آباد نے جنوری 2025 میں ایک غیر مستقل رکن کے طور پر اپنی موجودہ دو سالہ مدت کا آغاز کیا اور 2026 کے آخر تک کام کرے گا۔ پاکستان یو این سلامتی کونسل کی انسداد دہشت گردی کمیٹی کا نائب چیئرمین مقرر تنازعات سے دوچار دنیا میں پاکستان کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت گوکہ علامتی ہے لیکن وہ اہم اسٹریٹجک کردار ادا کرسکتا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے، عاصم افتخار احمد نے چیلنجز کا اعتراف کرتے ہوئے کہا، ''پاکستان...

پاکستان نے عالمی کشیدگی کے دور میں سفارتی ذمہ داری سنبھال لی، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا باضابط صدر بن گیا
پاکستان نے عالمی کشیدگی کے دور میں سفارتی ذمہ داری سنبھال لی، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا باضابط صدر بن گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) ایسے وقت میں جب دنیا شدید تنازعات، گہری جغرافیائی سیاسی تقسیم اور کثیرالطرفہ اداروں کی مؤثریت پر بڑھتے ہوئے شکوک و شبہات کا سامنا کر رہی ہے، پاکستان نے منگل کے روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی ہے۔ یہ کردار اگرچہ علامتی نوعیت رکھتا ہے، تاہم موجودہ عالمی حالات میں اس کی اسٹریٹیجک اہمیت غیر معمولی ہے۔ تفصیلات کے ٹپاکستان کا یہ سلامتی کونسل میں آٹھواں دور ہے، جبکہ صدارت کا اعزاز اسے 2013 کے بعد پہلی بار حاصل ہوا...

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی صدارت پاکستان کے سپرد، جولائی 2025 میں اعلیٰ سطح اجلاسوں کی میزبانی کرے گا
پاکستان نے جولائی 2025 کے مہینے کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان یہ ذمہ داری انکساری، سنجیدگی اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی روشنی میں پوری کرے گا۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان کا طرزِعمل اقوام متحدہ کے مقاصد و اصولوں، بین الاقوامی قانون کے احترام اور کثیرا لجہتی تعاون کے عزم پر مبنی رہے گا۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان ایک ایسا ملک ہے جو ہمیشہ مکالمے اور سفارت کاری کا داعی رہا ہے، اور سلامتی کونسل میں بھی پاکستان غیر جانبدار، اصولی اور متوازن نقطۂ نظر پیش کرے گا۔ یہ مؤقف نہ صرف پاکستان کی خارجہ پالیسی اور ماضی کے تجربات سے جڑا ہے بلکہ اقوام...
نیویارک (نیوزڈیسک) پاکستان نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل غزہ میں اسرائیلی مظالم روکنے کیلئے فوری اقدام کرے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے مطالبہ کیا کہ غزہ میں انسانی امداد پر پابندیاں ختم کی جائیں، محفوظ رسائی دی جائے، غزہ کے شہری ایک چھوٹے سے علاقے میں محصور اور بار بار نقل مکانی پر مجبور ہیں۔ عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ فلسطین میں ہر گزرتے دن کے ساتھ غذائی قلت میں اضافہ ہورہا ہے، فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے اعلیٰ سطح بین الاقوامی امن کانفرنس جلد از جلد بلائی جائے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کا مزیدکہنا تھاکہ منصفانہ، پائیدار حل کیلئے سلامتی کونسل کو فوری اور دوٹوک اقدام کرنا ہوگا۔...
ویب ڈیسک: لاہورکے سرکاری ہسپتالوں میں ہیلتھ کارڈ سے علاج کروانے کی سہولت ختم کر دی گئی جس کی وجہ سے شہری پریشان ہیں۔ وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق کا کہنا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں ہیلتھ کارڈ بند کر دیا گیا ہے، سرکاری ہسپتالوں میں ہیلتھ کارڈ بند کئے جانے سے کسی کو کوئی فرق نہیں پڑے گا ۔ وزیر صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ ہسپتالوں میں ہیلتھ کارڈ پہلے کی طرح چل رہا ہے ، سرکاری ہسپتالوں میں پہلے ہی عوام کو مفت طبی سہولیات فراہم ہیں۔ انارکلی : مکان کی چھت گر نے سےملبےتلےدب کر5افراد زخمی انہوں نے بتایا کہ نئے بجٹ میں دواؤں کی مد میں 33 ارب روپے کی رقم...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد اور راولپنڈی میں رات کو گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی ہے۔ ایم ڈی واسا محمد سلیم اشرف کا کہنا ہے کہ واسا راولپنڈی ہائی الرٹ ہے اور رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، عملہ ہیوی مشینری کے ساتھ فیلڈ میں موجودہے۔ اسلام آباد میں بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر رہا۔ اسلام آباد ائیرپورٹ کی 5 پروازوں کی آمد اور روانگی میں تاخیرہوئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش اٹک میں 34 ملی میٹر ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، پنجاب ،بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر کے بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے ۔ ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مر طوب رہنے...
اسلام آباد (وقائع نگار) الیکشن کمشن آف پاکستان کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا گیا۔ جس میں مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ فیصلے پر غور ہو گا۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی حمایت یافتہ ارکان اسمبلی کی وابستگی کس جماعت سے ہو گی۔ فیصلہ آج ہو گا۔ اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے حکمت عملی طے اور پشاور ہائی کورٹ کا بحال شدہ فیصلہ زیر غور آئے گا۔ چیف الیکشن کمشن کی سرابراہی میں ہونے والے اجلاس میں مشاورت کے لیے تمام ممبران اور قانونی ٹیم شریک ہو گی۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک) اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی گیر پیڈرسن نے دمشق میں شامی صدر احمد الشرع سے ملاقات کی۔ خبررساں اداروں کے مطابق شامی ایوانِ صدارت نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس موقع پر شامی وزیر براہ خارجہ امور و تارکین وطن اسعد شیبانی بھی وہاں موجود تھے۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے ایلچی گیر پیڈرسن گزشتہ برس 8 دسمبر کو بشار الاسد کے نظام کے خاتمے کے بعدکئی بار دمشق کا دورہ کر چکے ہیں، جہاں وہ شام کی نئی قیادت اور سول سوسائٹی کی شخصیات سے ملاقاتیں کر چکے ہیں۔شامی صدر احمد الشرع اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی گیر پیڈرسن سے گفتگو کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے نو مئی کے جلائو گھیرائو کے الزام میں درج مقدمات میں شاہ محمود قریشی اور پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر کارروائی ملتوی کر دی۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) فیک نیوز واچ ڈاگ ’’وائٹ پیپر‘‘ نے بھارتی خلائی پروگرام کی حقیقت کو بے نقاب کر دیا، رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارتی چینلز اور سوشل میڈیا پر بھارتی خلائی مشن کی کوریج محض ڈرامہ تھی۔فیک نیوز واچ ڈاگ کے 65 صفحات پر مشتمل وائٹ پیپر نے بھارتی خلائی مشن پر سوالات اٹھا دیے۔وائٹ پیپر کے مطابق چندرایان 3 کے ’’لائیو‘‘دکھائے گئے مناظر درحقیقت کمپیوٹر جنریٹڈ گرافکس پر مشتمل تھے۔ اسرو کا ’’کمانڈ سینٹر‘‘ ٹی وی پر دکھائے جانے والے چندرایان3 کے مناظر میں ایک اسٹیج شدہ ماحول پیش کرتا رہا، اسرو نے چاند کی جنوبی قطب پر اترنے کا دعویٰ کیا جبکہ لینڈنگ پوائنٹ اصل قطب سے630 کلومیٹر دور واقع تھا۔...
اسلام آباد: جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق شدید بارش کے خدشے کے پیش نظر واسا راولپنڈی نے رین ایمرجنسی نافذ کر دی ہے اور ادارہ ہائی الرٹ پر ہے۔ ترجمان واسا کے مطابق ادارے کا فیلڈ عملہ ہیوی مشینری کے ساتھ مختلف مقامات پر موجود ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری طور پر نمٹا جا سکے۔ ایم ڈی واسا محمد سلیم اشرف نے کہا ہے کہ بارش کی شدت کے پیش نظر نالہ لئی کی مکمل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے تاہم فی الحال پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔ ایم ڈی واسا کے مطابق نالہ لئی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: عالمی برادری نے ایک بار پھر پاکستان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کر دیا، پاکستان کو اقوام متحدہ کے انڈسٹریل ڈویلپمنٹ بورڈ کے 53 ویں اجلاس کا صدر منتخب کر لیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کے مستقل مندوب کامران اختر نے نئی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں، پاکستان کو یہ اہم موقع پہلی مرتبہ میسر آیا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ویانا میں موجود دیگر عالمی اداروں کی طرح پاکستان یونیڈو میں ایک فعال کردار ادا کر رہا ہے، جب کہ رواں برس پاکستان یونیڈو کے ساتھ کنٹری پارٹنرشپ پروگرام کے تحت متعدد منصوبے شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔یاد رہے کہ جون 2025 میں پاکستان کو طالبان پر عائد پابندیوں کے نفاذ کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکا نے شام پر سے اقتصادی پابندیاں اٹھانے کا اعلان کر دیا۔میڈیا ذرائع کی رپورت میں بتایاگیا ہے کہ واشنگٹن سے ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ آج اس حوالے سے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کریں گے۔ترجمان نے کہا کہ سابق شامی صدر بشار الاسد، داعش اور ایرانی اتحادیوں پر پابندیاں برقرار رہیں گی۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ غزہ کی موجودہ صورت حال کی ذمہ دار حماس ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی کی ایڈیشنل سیشن عدالت نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملے اور عالمی قوانین و جنیوا کنونشنز کی مبینہ خلاف ورزی سے متعلق مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر، اختیارات اور حدود کے حوالے سے دلائل طلب کر لیے ہیں۔یہ درخواست کراچی سٹی کورٹ میں قائم ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں دائر کی گئی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی مجرمانہ سرگرمیوں اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں پر متعدد پولیس حکام کو شکایات دی گئیں، لیکن نہ تو ایف آئی آر درج کی گئی اور نہ ہی درخواست گزار کا بیان ریکارڈ کیا گیا۔وکیل جمشید علی خواجہ کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں...
اسلام آباد: پاکستان کے ویانا میں مستقل نمائندہ کامران اختر کو اقوام متحدہ کے صنعتی ترقیاتی بورڈ یونیڈو کے 53ویں اجلاس کا صدرمنتخب کرلیا۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں کہا کہ انہیں یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ویانا اقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل نمائندہ کامران اختر کو یونیڈو کے 53ویں اجلاس کا صدر منتخب کر لیا گیاہے۔ انہوں ںے کہا کہ یہ پاکستان کے لیے قابل فخر لمحہ اور کثیرالجہتی سفارت کاری میں ہماری قیادت کا اعتراف ہے، پاکستان اقوام متحدہ کے نظام میں اہم کردار ادا کرتا رہتا ہے اور اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون پر مبنی بین الاقوامی...
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ گنڈا پور کا استعفیٰ مانگنے والے تھرپارکر میں بھوک سے ہلاکتوں پر بلاول اور مری میں سیاحوں کے جاں بحق ہونے پر مریم نواز سے استعفیٰ مانگیں۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے سانحہ سوات پر وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سوات کا موسم خراب تھا، ایئیرایمبولینس کے استعمال پر بڑے نقصان کا خدشہ تھا، غفلت کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی جاری ہے، تجاوزات کو بھی گرایا جارہا ہے۔ دریائے سوات میں 12 اموات پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے استعفیٰ کے مطالبے پر بیرسٹرسیف نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ وزیراعلی علی امین گنڈا پور سے استعفی مانگ رہے ہیں وہ...
ذرائع کے مطابق، مذکورہ پولیس افسر کی جانب سے سبیل ہٹانے، پانی کے ڈرم، ٹیبل اور کرسیاں ضبط کرنے اور پُرامن طلباء پر مبینہ تشدد کے واقعے کی ابتدائی انکوائری رپورٹ پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ اعلیٰ پولیس حکام نے معاملے کی مکمل تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، اور دیگر ملوث اہلکاروں کی نشاندہی بھی جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جامعہ اردو عبد الحق کیمپس میں سبیلِ امام حسینؑ کے خلاف پولیس کی متنازع کارروائی پر شدید عوامی اور شیعہ تنظیموں کے ردعمل، گورنر سندھ کی ہدایات کے بعد متعلقہ ایس ایچ او کو معطل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، مذکورہ پولیس افسر کی جانب سے سبیل ہٹانے، پانی کے ڈرم، ٹیبل اور کرسیاں ضبط کرنے اور...
سوشل میڈیا پر شروع ہونے والی دوستی محبت میں بدل گئی، امریکی ریاست شکاگو سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون پاکستان کے علاقے دیر اپر آ پہنچی، جہاں وہ مقامی نوجوان ساجد زیب خان سے شادی کرنے جا رہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان کی پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار امریکی خاتون اونیجا سے ملاقات، ویڈیو وائرل پولیس ذرائع کے مطابق امریکی خاتون ساجد زیب خان سے شادی کے لیے پاکستان پہنچی ہیں، تاہم نوجوان نے پولیس کو آگاہ کیا ہے کہ انہیں کسی قسم کی سیکیورٹی درکار نہیں کیونکہ وہ دونوں مکمل طور پر باہمی رضامندی اور گھروالوں کی اجازت سے شادی کرنے جا رہے ہیں۔ ساجد زیب نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس کی...
نئے دور میں پارٹی کے خود انقلاب کے تقاضوں کو مزید عملی جامہ پہنایا جائے ، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 30 June, 2025 سب نیوز ہماری پارٹی کے کندھوں پر چینی طرز کی جدیدکاری کی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، شیبیجنگ ()کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو نے 21 ویں اجتماعی مطالعے کا اہتمام کیا۔ پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ نے پارٹی کی مرکزی کمیٹی کی جانب سے پارٹی کے تمام کارکنوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس مطالعے کی صدارت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ خود انقلاب عروج و...
پاکستان نے صنعتی ترقی میں اہم سنگ میل عبور کیا جس کا اعتراف عالمی برادری بھی کر رہی ہے اور پاکستان کو ایک بڑا اعزاز مل گیا ہے۔ پاکستان اقوام عالم میں تیزی سے اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر رہا ہے اور عالمی برادری کا اس پر اعتماد بڑھ رہا ہے جس نے پاکستان کو ایک اور بڑا اعزاز دلا دیا ہے۔ عالمی برادری کے اسی اعتماد کا مظہر ہے کہ پاکستان کو اقوام متحدہ انڈسٹریل ڈیولپمنٹ بورڈ کے 53 ویں اجلاس کا صدر منتخب کر لیا گیا ہے اور اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کامران اختر اجلاس کے صدر ہوں گے۔ پاکستان پہلی بار اس بورڈ کی سربراہی کرے گا۔ پاکستان نے آج اقوام متحدہ انڈسٹریل...
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ویانا میں موجود دیگر عالمی اداروں کی طرح پاکستان یونیڈو میں ایک فعال کردار ادا کر رہا ہے، جب کہ رواں برس پاکستان یونیڈو کے ساتھ کنٹری پارٹنرشپ پروگرام کے تحت متعدد منصوبے شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی برادری نے ایک بار پھر پاکستان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کر دیا، پاکستان کو اقوام متحدہ کے انڈسٹریل ڈیویلپمنٹ بورڈ کے 53 ویں اجلاس کا صدر منتخب کر لیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کے مستقل مندوب کامران اختر نے نئی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں، پاکستان کو یہ اہم موقع پہلی مرتبہ میسر آیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ویانا میں موجود دیگر عالمی اداروں کی...
وفد نے غاصب صہیونی حکومت کیساتھ حالیہ 12 روزہ جنگ میں اسلامی جمہوریہ ایران کی مزاحمتی کامیابی پر اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا اور ایران، اسلامی انقلاب اور ایرانی عوام کیساتھ اپنی پختہ وابستگی اور مکمل یکجہتی کا اعلان کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کی وکلاء ونگ انصاف لائرز فورم کے وفد نے صدر سید اقبال شاہ کی قیادت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قائم مقام قونصل جنرل علی رضا رجائی سے کوئٹہ میں ملاقات کی۔ اس موقع پر وفد نے غاصب صہیونی حکومت کے ساتھ حالیہ 12 روزہ جنگ میں اسلامی جمہوریہ ایران کی مزاحمتی کامیابی پر اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا اور ایران، اسلامی انقلاب اور ایرانی عوام کے ساتھ اپنی پختہ وابستگی اور مکمل...
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سوات واقعہ میں سیاحوں کی جان بچانے والے مقامی نوجوانوں کےلیے انعامات اور انہیں عمرے پر بھجوانے کا اعلان کیا ہے۔فیصل کریم کنڈی سے دریائے سوات میں پانی کے ریلے میں بہنے والے افراد کی مدد کرنے والے محمد ہلال خان اور عصمت علی نے ملاقات کی۔ سوات: متاثرہ فیملی نے دریا کے کنارے جس ہوٹل پر ناشتہ کیا اسے گرا دیا گیا ضلعی انتظامیہ کے مطابق سنگوٹہ تک 49 ہوٹلز اور ریستوران کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے دیسی ساختہ کشتی کے ذریعے سیاحوں کی جان بچانے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور شیلڈ بھی پیش کی۔انہوں نے محمد ہلال خان اور...
کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جے یو آئی رہنماء مولانا واسع نے رکن اسمبلی زابد ریکی کی پارٹی رکنیت معطل کرنیکا اعلان کر دیا۔ انکا کہنا ہے کہ زابد ریکی نے پارٹی پالیسیوں کی مخالفت کی۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام نے بجٹ اجلاس کے موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کو پھولوں کا ہار پہنانے پر رکن اسمبلی زابد ریکی کے خلاف تنظیمی کارروائی کرتے ہوئے ان کی بنیادی رکنیت ختم کر دی۔ جے یو آئی بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی زابد ریکی کی پارٹی رکنیت ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ اقدام پارٹی نظم و ضبط اور پالیسی کی صریح خلاف ورزی کے تناظر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">زیارت: زڑگئی ڈیم میں ڈوبنے والی دو خواتین کو بچانے والے نوجوان شمائل خان کے جذبۂ انسانیت کو سراہتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے اُن کے لیے پی ڈی ایم اے ریسکیو میں نوکری کا اعلان کر دیا ہے۔وزیراعلیٰ نے شمائل خان کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان بھی کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ:شمائل خان جیسے لوگ نہ صرف بلوچستان بلکہ پوری انسانیت کا فخر ہیں۔ انہوں نے بغیر کسی لالچ کے اپنی جان خطرے میں ڈال کر دو خواتین کی زندگیاں بچائیں۔سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں اکثر مقامات پر ریسکیو ٹیموں کو پہنچنے میں وقت لگتا ہے، ایسے میں سول سوسائٹی کے افراد کا کردار انتہائی اہم ہے، اور شمائل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹوکیو:جاپان نے ایک اور تاریخی سنگِ میل عبور کرتے ہوئے ماحولیاتی تغیرات کی نگرانی کے لیے ایک جدید سیٹلائٹ کامیابی سے مدار میں روانہ کر دیا ہے۔یہ سیٹلائٹ “GOSAT-GW” دراصل تینریا سیریز کا تیسرا ماحولیاتی مشن ہے جو خاص طور پر زمینی فضا میں گرین ہاؤس گیسوں اور پانی کے چکر جیسے اہم عوامل پر نگاہ رکھنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس منصوبے کا مقصد زمین پر بڑھتے ہوئے موسمیاتی خطرات سے نمٹنے کے لیے قبل از وقت خبردار کرنا اور عالمی سطح پر تحقیقی اداروں کو مستند ڈیٹا فراہم کرنا ہے۔یہ سیٹلائٹ جاپان کے معروف تنغاشیما اسپیس سینٹر سے H‑2A راکٹ کے ذریعے خلا میں بھیجا گیا ہے، جو جاپانی خلائی ایجنسی کا طویل عرصے...
پاکستان اقوام متحدہ کے انڈسٹریل ڈیولپمنٹ بورڈ کے 53 ویں اجلاس کا صدر منتخب WhatsAppFacebookTwitter 0 30 June, 2025 سب نیوز جنیوا (سب نیوز)عالمی برادری نے ایک بار پھر پاکستان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کر دیا، پاکستان کو ایک اور بڑا اعزاز مل گیا، پاکستان کو اقوام متحدہ کے انڈسٹریل ڈیولپمنٹ بورڈ کے 53 ویں اجلاس کا صدر منتخب کر لیا گیا، پاکستان کے مستقل مندوب کامران اختر نے آج سے نئی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں، پاکستان کو یہ اہم موقع پہلی مرتبہ میسر آیا ہے۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک اور بڑا اعزاز پاکستان کے حصے میں آیا ہے، عالمی برداری کے اعتماد کے باعث پاکستان کو اقوام متحدہ کے انڈسٹریل ڈیولپمنٹ بورڈ کے 53...
پشاور: خیبرپختونخوا میں آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی پیش گوئی کے بعد صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے ہنگامی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ہنگامی الرٹ کے مطابق مختلف اضلاع میں سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق سوات، چترال، ایبٹ آباد، مانسہرہ، پشاور، بنوں اور وزیرستان کے علاقوں میں شدید بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی اور سیلابی کیفیت پیدا ہونے کا امکان ہے۔ دریائے سوات، پنجکوڑا اور ان کی معاون ندیوں میں پانی کی سطح میں نمایاں اضافہ متوقع ہے، جبکہ دریائے کابل میں آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران کم درجے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور:خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے دریائے سوات میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی جاری ہے اور انہیں ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ سوات کا واقعہ انتہائی المناک اور افسوسناک ہے، حکومت خیبرپختونخوا متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جس روز یہ واقعہ پیش آیا، اسی دن ریسکیو ٹیموں نے دریائے سوات سے 80 افراد کو بحفاظت نکالا، دریائے سوات کئی سو کلومیٹر طویل ہے اور واقعے کے روز شدید موسم کی وجہ سے ہیلی کاپٹر آپریشن میں مشکلات...
گورنر کے پی کا سیاحوں کی جان بچانیوالے نوجوانوں کو عمرے پر بھجوانے، سول ایوارڈ کیلئے سفارش کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 30 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سوات واقعے میں سیاحوں کی جان بچانے والے 2 نوجوانوں کو عمرے کی ادائیگی کے لیے بھجوانے اور سول ایوارڈ دینے کے لیے وزیراعظم کو سفارش کرنے کا اعلان کر دیا۔رپورٹ کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے سوات واقعہ میں سیاحوں کی جان بچانے والے مقامی نوجوانوں نے ملاقات کی، گورنر خیبرپختونخوا نے محمد ہلال خان اور عصمت علی کو مصنوعی کشتی کے ذریعے سیاحوں کی جان بچانے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ گورنر نے دونوں نوجوانوں کی بہادری اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سانحہ سوات میں سیاحوں کی جان بچانے والے دونوں نوجوانوں محمد ہلال اور عصمت علی کو عمرے پر بھجوانے اور بہادر نوجوانوں کو سول ایوارڈ دینے کے لیے وزیراعظم سے سفارش کرنے کا اعلان کردیا۔گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے سوات واقعے میں سیاحوں کی جان بچانے والے مقامی نوجوانوں نے ملاقات کی۔ گورنر خیبرپختونخو نے محمد ہلال خان اور عصمت علی کو سیاحوں کی جان بچانے پر خراج تحسین پیش کیا اور دونوں کی بہادری اور انسانوں کی مدد کے جذبے کو سراہا۔فیصل کریم کنڈی نے نوجوانوں کو بہادری اور انسانی خدمت کے جذبے پر تعریفی شیلڈ پیش کی اور دونوں نوجوانوں کو اپنی جانب سے عمرہ پر بھیجنے کا...
اقوام متحدہ (طاہر محموچوہدری سے)جولائی 2025 ایک ماہ کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت پاکستان کرے گا۔ قیام پاکستان کے بعد یہ 12 واں موقع ہے کہ سیکیورٹی کونسل کی صدارت بطور نان مستقل ممبر پاکستان کے حصے میں آ رہی ہے۔ پاکستان جنرل اسمبلی کے کل 193 ممبران ممالک سے ریکارڈ 182 ووٹ لیکر اگلے 2 سال (2026-2025) کے لیے آٹھویں بار سلامتی کونسل کا ’’غیر مستقل ممبر“ منتخب ہوا تھا۔ سلامتی کونسل کے تمام15 (5مستقل اور دس غیر مستقل) ممالک حروف تحجی کے اعتبار سے ایک ایک ماہ کے لیے سلامتی کونسل کی صدارت کرتے ہیں۔ رواں سال جولائی کا مہینہ پاکستان کے لیے مختص ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کا تیز آندھی، بارش کے...
ایک بیان میں رہنما ایم ڈبلیو ایم عزاداری ونگ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ شہر کے مختلف اضلاع میں ہنگامی بنیادوں پر عشرہ محرم الحرام میں منعقدہ مجالس و جلوس عزاء کے روٹس پر صفائی ستھرائی، روشنی، بجلی کی بلاتعطل فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے اس کو یقینی بنایا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین سندھ عزاداری ونگ سے صدر علامہ سید علی انور جعفری کا کہنا تھا کہ آغاز ماہ محرم الحرام سے اب تک صوبائی و شہری حکومت کی نا اہلی جاری ہے، شہر کے مختلف مساجد و امام بارگاہوں کے آگئے مون سون بارشوں کے بعد سیوریج کا پانی کھڑا ہوا ہے، شہری و ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نکاسی آب سمیت سفائی، ستھرائی و...
طویل عرصے سے سیاسی منظرنامے سے غائب رہنے والے سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے حال ہی میں وزیراعظم شہباز شریف نے ملاقات کی ہے جس کے بعد سیاسی قیاس آرائیوں نے جنم لیا کہ شاید چوہدری نثار کو دوبارہ مسلم لیگ ن میں واپسی کی دعوت دی جائے گی۔ حالیہ ملاقات اور اس کے بعد جنم لینے والی قیاس آرائیوں کے بعد صارفین سابق وفاقی وزیر داخلہ کے پرانے ویڈیو کلپس سوشل میڈیا پر شیئر کرتے نظر آئے جس میں مسلم لیگ ن سے الگ ہونے کے بعد چوہدری نثار علی خان نے نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ ’میں نے 34 برس تک نواز شریف کا بوجھ اٹھایا ہے‘۔ چوہدری...
فائل فوٹو خیبرپختونخوا میں 25 جون سے اب تک بارش، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والے نقصانات کی تفصیل جاری کردی گئی۔پرووینشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق کے پی میں بارش، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 22 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوئے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق جاں بحق افراد میں 7 مرد، 5 خواتین اور 10 بچے شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 6 مرد، 4 خواتین اور ایک بچہ شامل ہے۔ دریائے سوات میں پھنسے خاندان کی مدد کیلئے ریسکیو کی پہلی گاڑی کتنی دیر میں پہنچی؟دریائے سوات میں پھنسے خاندان کی مدد کے لیے ریسکیو 1122 کی پہلی گاڑی تقریباً 19 منٹ بعد پہنچی۔ خیبرپختونخوا میں 64 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا...
— فائل فوٹو ایئر پورٹس سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات دبئی جانے والے مسافر سے برآمد کرلی۔اے ایس ایف کے ترجمان کا کہنا ہے اسلام آباد ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے مسافر سے ایک کلو 70 گرام ہیروئین اور آئس برآمد ہوئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مسافر منشیات کے ہمراہ اسلام آباد سے دبئی جا رہا تھا۔ان کا کہنا ہے کہ ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 30 جون 2025ء) ایران اور اسرائیل کے درمیان بارہ روزہشدید لڑائی کے بعد سیزفائر پر اتفاق تو ہو چکا ہے تاہم کشیدگی اور غیریقینی کی صورتحال بدستور موجود ہے۔ اسی باعث اس پورے خطے میں فضائی ٹریفک شدید متاثر ہے۔مشرق وسطیٰ کے مختلف شہروں کے لیے اپنی پروازیں منسوخ کرنے والی فضائی کمپنیوں کی فہرست دیکھیے۔ ایجیئن ایئر لائنز اس یونانی ایئر لائن نے تل ابیب، بیروت، عمان اور اربیل کے لیے 8 ستمبر کی صبح تک تمام پروازیں منسوخ کر رکھی ہیں۔ ایئر بالٹک لِٹویا کی ایئرلائن نے اعلان کیا ہے کہ 30 ستمبر تک تل ابیب کے لیے تمام پروازیں منسوخ رہیں گی۔ ایئر کینیڈا کینیڈین ایئرلائن نے ٹورنٹو سے دبئی...
گورنر نے دونوں نوجوانوں کی بہادری اور انسانی امداد کے جزبہ کو سراہا، گورنر نے دونوں نوجوانوں کو اپنی جانب سے عمرہ پر بھیجنے کا اعلان کیا، گورنر نے دونوں نوجوانوں کو انکی بہادری اور انسانی خدمت کے جزبہ پر تعارفی شیلڈ بھی پیش کی۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سوات واقعے میں سیاحوں کی جان بچانے والے 2 نوجوانوں کو عمرے کی ادائیگی کے لیے بھجوانے اور سول ایوارڈ دینے کے لیے وزیراعظم کو سفارش کرنے کا اعلان کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے سوات واقعہ میں سیاحوں کی جان بچانے والے مقامی نوجوانوں نے ملاقات کی، گورنر خیبر پختونخوا نے محمد ہلال خان اور عصمت علی کو مصنوعی کشتی...
خیبر پختونخوا ٹورازم اتھارٹی نے کہا کہ بارش کی وجہ سے سیلاب اور لینڈ سلائڈنگ کا خطرہ ہے، سیاح اور مسافر غیر ضروری سفر سے اجتتاب اور احتتاطی تدابیر اختیار کریں، کسی بھی قسم کے ہنگامی حالات میں خیبر پختونخوا ٹورازم ہیلپ لائن 1422 پر رابطہ کریں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں بارشوں کا اسپیل جاری ہے جس کے دوران حکومت اور خیبر پختونخوا ٹورازم اتھارٹی نے ایک بار پھر سیلاب سے بچاؤ کے لیے تمام اضلاع کو ہدایات جاری کردیں۔ خیبر پختونخوا ٹورازم اتھارٹی نے ایک بار پھر الرٹ جاری کردیا، خیبر پختونخوا میں پری مون سون بارشوں کا اسپیل جاری ہے، بالائی اضلاع سمیت لواری ٹنل کے اطراف میں شدید بارش جاری ہے۔ خیبر پختونخوا ٹورازم اتھارٹی نے کہا...
ڈسکوز کے مئی 2025 کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے نیپرا ہیڈ کوارٹر میں عوامی سماعت مکمل ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق عوامی سماعت چئیرمین نیپرا کی زیر صدارت ہوئی، سماعت میں سی پی پی اے جی کے عہدے دار، بزنس کمیونٹی، وزارت توانائی کے نمائندوں، صحافی حضرات اور عوام نے پھر پور شرکت کی۔ نیپرا نے کہا کہ سی پی پی اے جی نے ایف سی اے کی مد میں 10 پیسے فی یونٹ اضافہ کی درخواست جمع کروائی تھی، اس کا اطلاق صرف جولائی کے بلوں پرہو گا۔ اس کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن، پری پیڈ صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر ہوگا۔ نیپرا نے کہا کہ اس کا اطلاق کے الیکٹرک...
کربلا کانفرنس میں وادی کشمیر کے طول و عرض سے کثیر تعداد میں شیعہ و سنی جوانوں نے شرکت کرکے امام حسین (ع) کیساتھ تجدید عہد کیا۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: جاوید عباس رضوی جموں و کشمیر مطہری فکری و ثقافتی مرکز کے زیر اہتمام سرینگر کے امام بارگاہ حمام پور بمنہ میں حماسہ حسینی (ع)، معرفت حسینی (ع) اور اخلاق حسینی (ع) کے احیاء کے طور پر ایک روزہ سالانہ "کربلا کانفرنس" منعقد کی گئی۔ کانفرنس میں شریک علماء کرام نے اپنے بیانات سے جوانوں کے ایمان کو تازگی بخشی، شاعروں، نوحہ خوانوں اور ذاکرین و مرثیہ خوان حضرات نے ذکرِ محمد وآل محمد علیہم السلام کر کے جوانوں کی روحانی پیاس بجھائی۔ کانفرنس میں وادی کے طول و عرض...
— فائل فوٹو پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے امریکی ادارے اکریڈیٹیشن کونسل فار کنٹینیونگ میڈیکل ایجوکیشن (اے سی سی ایم ای) کے تعاون سے ایک نیا کنٹینیونگ پروفیشنل ڈیولپمنٹ (سی پی ڈی) ریگولیٹری سسٹم تیار کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔یہ عمل ناصرف عالمی معیار کے مطابق ہوگا بلکہ بین الاقوامی سطح پر قابل قبول بھی ہوگا۔ اس اہم اقدام کے تحت اے سی سی ایم ای کا ایک اعلیٰ سطحی وفد اسلام آباد میں پی ایم اینڈ ڈی سی کے مرکزی دفتر پہنچا اور سی پی ڈی نظام کے حوالے سے تفصیلی اور اسٹریٹجک بات چیت کی۔اس دوران ڈھائی روزہ حکمتِ عملی کی نشستیں ہوئیں جن کا واحد مقصد پاکستان میں سی پی...
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سوات واقعے میں سیاحوں کی جان بچانے والے 2 نوجوانوں کو عمرے کی ادائیگی کے لیے بھجوانے اور سول ایوارڈ دینے کے لیے وزیراعظم کو سفارش کرنے کا اعلان کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے سوات واقعہ میں سیاحوں کی جان بچانے والے مقامی نوجوانوں نے ملاقات کی، گورنر خیبرپختونخوا نے محمد ہلال خان اور عصمت علی کو مصنوعی کشتی کے ذریعے سیاحوں کی جان بچانے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ گورنر نے دونوں نوجوانوں کی بہادری اور انسانی امداد کے جزبہ کو سراہا، گورنر نے دونوں نوجوانوں کو اپنی جانب سے عمرہ پر بھیجنے کا اعلان کیا، گورنر نے دونوں نوجوانوں کو انکی بہادری اور انسانی خدمت کے جزبہ...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت مانے یا نہ مانے، عالمی برادری پاکستان کے موقف کو تسلیم کر رہی ،پاکستان کے اس وقت امریکا کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں لیکن ماضی کے برعکس یہ تعلقات مشترکہ فوجی مصروفیات پر مبنی نہیں، افغان شہری پاکستان میں غیر قانونی کاروبار اور زمینوں پر قبضہ کر رہے ہیں، افغان اپنے وطن واپس لوٹے تو پاکستانی شہریوں کے لیے ملازمت کے مواقع کھلیں گے ۔ ایک انٹرویو میں وزیر دفاع نے کہا جس نہر میں وہ اکثر تیراکی کرتے ہیں، وہاں کناروں کے ساتھ ڈمپر کھڑے ہیں، جو افغان باشندوں کی ملکیت ہیں جو عارضی پناہ گاہوں میں رہتے ہیں لیکن انہوں نے آبپاشی کی زمین پر غیر قانونی قبضہ کر رکھا...
خیبرپختونخوا میں بارشوں کا اسپیل جاری ہے جس کے دوران حکومت اور خیبرپختونخواٹورازم اتھارٹی نے ایک بار پھر سیلاب سے بچاؤ کے لیے تمام اضلاع کو ہدایات جاری کردیں۔ خیبرپختونخواٹورازم اتھارٹی نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں سیلاب سے بچاو کے لیے تمام اضلاع کو ہدایات جاری خیبرپختونخواٹورازم اتھارٹی نے ایک بار پھر الرٹ جاری کردیا، خیبرپختونخوا میں پری مون سون بارشوں کا اسپیل جاری ہے، بالائی اضلاع سمیت لواری ٹنل کے اطراف میں شدید بارش جاری ہے۔ خیبرپختونخواٹورازم اتھارٹی نے کہا کہ بارش کی وجہ سے سیلاب اور لینڈ سلائڈنگ کا خطرہ ہے، سیاح اور مسافرغیر ضروری سفر سے اجتتاب اور احتتاطی تدابیر اختتار کریں، کسی بھی قسم کے ہنگامی حالات میں خیبرپختونخوا ٹورازم ہیلپ لائن 1422پر رابطہ کریں۔ خیبرپختونخوا میں سیلاب...
دیر(اوصاف نیوز) پاکستانی نوجوان کی محبت کا شکار امریکی لڑکی دیر بالا پہنچ گئی، سوشل میڈیا پر دونوں کی تصاویر وائرل ہو گئیں۔ اپر دیر کے علاقے عشیرئی درہ صدیقہ بانڈہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان ساجد زیب کی محبت میں گرفتار ایک امریکی لڑکی پاکستان پہنچ گئی ۔ سوشل میڈیا پر دونوں کی تصاویر وائرل ہو گئیں، جس کے بعد دونوں کا نیا رشتہ عوام کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ خاندانی ذرائع کے مطابق امریکی لڑکی اور دیر بالا کے نوجوان کے درمیان کئی برس سے دوستی کا سلسلہ جاری تھا، جو بالآخر محبت میں تبدیل ہو گیا۔ دونوں کے درمیان رابطے سوشل میڈیا(فیس بک) کے ذریعے قائم ہوئے اور اسی دوستی نے امریکی لڑکی کو پاکستان آنے...
(اقصیٰ شاہد)تکنیکی اورآپریشنل وجوہات کے باعث آج کراچی سے روانہ ہونے والی متعدد پروازیں منسوخ ہوگئیں۔منسوخ ہونے والی پروازوں میں کراچی سے بانکوک تھائی کی پرواز ٹی جی 342 ،کراچی سے اسلام آباد ایئر سیال کی پرواز پی ایف 125،کراچی سے لاہور ایئر سیال کی پرواز پی ایف 143اورکراچی سے مسقط اومان ایئر کی پروازڈبلیو وائی 324 شامل ہیں۔ کراچی سے لاہورجانے والی پی آئی اے کی پرواز پی 306اورکراچی سے اسلام آبادجانے والی فلائی جناح کی پرواز نائن پی 672 بھی منسوخ ہونے والی پروازوں میں شامل ہیں۔ انارکلی : مکان کی چھت گر نے سےملبےتلےدب کر5افراد زخمی
—فائل فوٹو حکومت نے امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس میں عدالتی معاونت اور فریق بننے سے انکار کر دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکومت سے کیس کا فریق نہ بننے کی وجوہات طلب کر لیں۔ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی صحت اور وطن واپسی سے متعلق درخواست پر اسلام آباد کے جج جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل عمران شفیق، ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور دیگر حکام عدالت میں پیش ہوئے۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی، وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ کے بیرونِ ممالک کے دوروں کی تفصیلات طلباسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی کے کیس کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔ سماعت کے دوران...
دیر کے نوجوان کی محبت امریکی لڑکی کو پاکستان کھینچ لائی۔ سوشل میڈیا پر دونوں کی تصاویر وائرل ہو گئیں۔ اپر دیر کے علاقے عشیرئی درہ صدیقہ بانڈہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان ساجد زیب کی محبت میں گرفتار ایک امریکی لڑکی پاکستان پہنچ گئی ۔ سوشل میڈیا پر دونوں کی تصاویر وائرل ہو گئیں، جس کے بعد دونوں کا نیا رشتہ عوام کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ خاندانی ذرائع کے مطابق امریکی لڑکی اور دیر بالا کے نوجوان کے درمیان کئی برس سے دوستی کا سلسلہ جاری تھا، جو بالآخر محبت میں تبدیل ہو گیا۔ دونوں کے درمیان رابطے سوشل میڈیا(فیس بک) کے ذریعے قائم ہوئے اور اسی دوستی نے امریکی لڑکی کو پاکستان آنے پر آمادہ کیا۔...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) شہباز شریف کی چوہدری نثار کی ملاقات نے نئی سیاسی قیاس آرائیوں کو جنم دیا ہے۔انہوں نے مسلم لیگ نون کو اس وقت مفارقت دی جب نواز شریف مقدمات کا سامنا کر رہے تھے انہیں مریم کا عروج گوارا نہیں تھا حالانکہ وہ انہیں انکل پکارتی تھیں، مسلم لیگ سے راہیں جدا کرنے کے بعد عباسی آج بھی سیاسی ٹھکانے کی تلاش میں ہیں، چوہدری نثار علی خان اپنے اکلوتے صاحبزادے تیمور علی خان کیلئے محفوظ سیاسی مستقبل کیلئے سرگرداں ہیں وہ بھی ڈیڑھ گھنٹے کی ملاقات میں شامل تھے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ اور شریف برادران تین دہائیوں سے زیادہ عرصہ اپنے رفیق کار چوہدری نثار علی خان سے اتوار کو وزیراعظم شہباز...
محکمہ موسمیات نے راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی کر دی۔محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، شمال مشرقی پنجاب،خطہ پوٹھوہار، اسلام آباداور بالائی خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ صبح کے اوقات میں چند مقاما ت پر شدید موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مر طوب رہنے کی توقع ہے۔راولپنڈی اسلام آباد سمیت پنجاب، سندھ،جنوبی/ مشرقی بلوچستان، با لائی خیبرپختونخوا اورکشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش ہوئی۔راولپنڈی اسلام آباد سمیت کشمیر، شمال مشرقی پنجاب،خطہ پوٹھوہار اور بالائی خیبرپختونخوا میں تیز ہوؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقاما ت پر...
بجٹ 2025-26 میں حکومت نے درآمدی ڈیوٹی میں مرحلہ وار کمی، اضافی محصولات کے خاتمے اور سادہ ٹیرف سلیب متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے، جس سے آئندہ پانچ برسوں میں مسابقتی معیشت کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے۔تاہم کاروباری طبقے نے ان اصلاحات پر تحفظات کا اظہار کیا ہے، وفاقی بجٹ میں سرکاری اخراجات کم کر کے 22.6 فیصد جی ڈی پی تک محدود کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے مگر حکومتی ڈھانچے میں کمی کا واضح منصوبہ سامنے نہیں آیا۔دوسری جانب انکم ٹیکس کی شرح میں خاطر خواہ کمی نہیں کی گئی، جس سے کم منافع والے بڑے کاروباروں پر بھاری بوجھ برقرار رہے گا۔ جمہوری عمل میں اہم پیشرفت کے طور پر پہلی بار قومی اسمبلی کی...
بھارت(نیوز ڈیسک)بھارتی کرکٹر یش دیال کے خلاف خاتون نے شادی کا جھانسہ دے کر ذہنی اور جسمانی طور پر حراساں کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق غازی آباد سے تعلق رکھنے والی خاتون نے ریاستی وزیرِ اعلیٰ کے آن لائن پورٹل پر فاسٹ بولر یش دیال کے خلاف شکایت درج کروائی ہے۔ خاتون نے شکایت میں مؤقف اپنایا کہ اس کا کرکٹر کے ساتھ گزشتہ 5 برس سے قریبی تعلق تھا، یش دہال نے شادی کا جھانسہ دے کر میرا جذباتی، ذہنی اور جسمانی استحصال کیا۔ خاتون نے مزید دعویٰ کیا کہ کرکٹر یش دیال نے اسے جسمانی اور ذہنی طور پر حراساں بھی کیا ہے، متاثرہ خاتون کے مطابق اُسے بعد میں معلوم...
موسیٰخیل (اوصاف نیوز)بلوچستان کے علاقے موسیٰ خیل اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ بلوچستان کے علاقے موسیٰ خیل اور گردونواح میں آنے والے زلزلے کے باعث متعدد مکانات گرنے سے چار افراد زخمی ہو گئ زلزلہ صبح 3بج کر 24 منٹ پر آیااورریکٹرسکیل کے مطابق زلزلے کی شدت 5عشاریہ 5تھی، زلزلے کی زیر زمین گہرائی 28 کلومیٹر تھی ۔ صبح ساڑھے 7بجے دوبارہ 4.8 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا جس کا مرکز موسیٰ خیل سے 56 کلومیٹر دور شمال مشرق میں تھا،زلزلے کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ موسیٰ...
آئیڈاہو کے علاقے Canfield Mountain میں جنگلات کی آگ بجھانے گئے 2 فائر فائٹرز کو ایک مسلح شخص نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ چند گھنٹوں بعد حملہ آور کی لاش ایک رائفل کے ساتھ ملی۔ مزید پڑھیں: پاکستان سمیت دنیا میں فائر فائٹرز کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور ہائی پاور رائفل سے نشانہ لگا رہا تھا اور خدشہ ہے کہ آگ جان بوجھ کر لگا کر پہلے سے منصوبہ بند حملہ کیا گیا۔ ایف بی آئی اور محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی واقعے کی تفتیش میں شامل ہیں، جب کہ گورنر بریڈ لٹل نے اسے فائر فائٹرز پر براہِ راست...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) سینئررہنما جماعت اسلامی و سابق ایم این اے اسداللہ بھٹو نے کہا ہے کہ محرم الحرا م کا مہینہ ظالم وجابر قتوں کے خلاف سینہ سپرہوکر مزاحمت کا پیغام دیتا ہے۔ حماس کے مجاہدین نے اللہ کی مدد ونصرت سے حق و باطل کے معرکے میں اپنے سے کئی گنا بڑی طاقت اسرائیل وامریکا کا غرورخاک میں ملاکر مزاحمت کی ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔ جماعت اسلامی حق کے غلبے کی تحریک ہے جو معاشرے کی اصلاح کے ساتھ ملک میں نظام مصطفیٰ کے نفاذ کے لیے جد و جہد کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سچل گوٹھ میں علاقہ صفورہ کے تحت منعقدہ عید ملن اجتماع سے خصوصی خطاب...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور( نمائندہ جسارت ) جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی پاکستان کی پارلیمان میں موجودگی اسلام کے دروازے کھولنے کے مترادف ہے۔ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ اسلام آباد کے ایوانوں میں اسلام کے نفاذ کی آواز بلند کی جائے اور حقیقی تبدیلی کی بنیاد رکھی جائے۔وہ جماعت اسلامی جوہر ٹاؤن لاہور کے زیرِ اہتمام ایک اہم تقریب سے خطاب کر رہے تھے جس میں جماعت اسلامی کے مقامی و مرکزی قائدین، الخدمت فاؤنڈیشن کے ذمہ داران اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ بیدار ہو چکی ہے اور دنیا بھر میں اسلامی انقلاب کی لہر اُبھر رہی ہے۔ عوام جس طرح الخدمت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (آن لائن) صدر مملکت آصف زرداری اور بلاول زرداری کی ہدایت پر سوات واقعے کے ہیرو ہلال خان سے چیئرپرسن بی آئی ایس پی روبینہ خالد کی ملاقات ہوئی۔ سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ ہلال خان نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر دریائے سوات کی خطرناک لہروں سے قیمتی جانوں کو بچایا، ہلال خان نے رضاکارانہ طور پر ڈوبنے والے افراد کی لاشیں بھی تلاش کیں، سینیٹر روبینہ خالد نے ہلال خان کو رضاکارانہ کاروائیاں جاری رکھنے کیلیے 1 لاکھ روپے کی امداد دی۔ انہوں نے کہا کہ صدر آصف زرداری اور چیئرمین بلاول زرداری ہلال خان کی بہادری اور بے لوث خدمت سے متاثر ہوئے، ایک انسان کی جان بچانا پوری انسانیت کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (صباح نیوز) وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انوار چودھری نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی بندرگاہی معیشت کیلیے فوری خطرہ ہے، سمندر کا بڑھتا درجہ حرارت آبی حیات کیلیے خطرہ ہے۔ وزارت بحری امور کی جانب سے اتوار کو جاری اپنے بیان میں جنید انوار چودھری نے کہا کہ شدید گرمی سے ساحلی علاقوں میں بیماریوں میں اضافہ ہو رہا ہے، کے پی ٹی پر سرکاری ملازمین کی ہیلتھ اسکریننگ کا آغاز کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ساحلی علاقوں سے ماحولیاتی تحفظ کا آغاز ہونا چاہیے، علاقائی تعاون سے سمندری تحقیق کو فروغ دینا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بندرگاہی علاقوں میں شجرکاری اور ہوا رسانی کے منصوبوں کی ضرورت ہے، بندرگاہ...
کراچی: شہر قائد کے علاقے لانڈھی نمبر 6 میں واقع ایریا سی 5 کے رہائشی 70 سالہ معین الدین خان کے اغوا کی واردات نے پولیس اور عوامی حلقوں میں سنسنی پھیلادی ہے۔ اغوا کا مقدمہ ان کے بیٹے غیاث الدین خان کی مدعیت میں قائدآباد تھانے میں درج کرایا۔ تفصیلات کے مطابق مدعی غیاث الدین نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایا کہ ان کا والد معین الدین خان مختلف فیکٹریوں اور سرکاری اداروں سے اسکریپ کا مال خرید کر شیرشاہ مارکیٹ میں فروخت کرتا تھا۔ ان کا کاروبار اندرون سندھ اور پنجاب تک پھیلا ہوا تھا، اور وہ اکثر ان علاقوں کا دورہ کرتے رہتے تھے۔ غیاث الدین نے بتایا کہ 21 جون 2025 کو ان...
فائل فوٹو ایران اسرائیل جنگ بندی کے بعد مشہد سے پہلی پرواز کراچی پہنچ گئی۔ ایران کی سرکاری ایئر لائن کی پہلی پرواز 16 روز بعد مشہد سے کراچی پہنچی ہے۔ ایران کی سرکاری ایئر لائن کی واپسی کی پرواز کراچی سے تہران کیلئے شیڈول ہے۔
—فائل فوٹو پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے اعلان کیا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا کی سوات واقعے کے بعد ملنے والی ہدایات پر تمام ادارے ریڈ الرٹ ہیں۔پی ڈی ایم اے اعلامیے کے مطابق مون سون کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے گئے ہیں۔اعلامیے کے مطابق چیف سیکریٹری خیبر پختون خوا کی ہدایت پر ریسکیو 1122 کو 2 ہزار لائف سیونگ جیکٹس فراہم کی گئیں۔پی ڈی ایم اے کے اعلامیے کے مطابق محکمے نے حساس اضلاع کو پہلے ہی 1200 لائف جیکٹس فراہم کی ہیں جبکہ مزید 10 ہزار لائف جیکٹس کی فراہمی کی گئی ہے۔اعلامیے میں ہدایت کی گئی عوام دریاؤں اور ندی نالوں کے...
صوبائی حکومت نے تحقیقاتی کمیٹی بنائی ہے لیکن سوات کے عوام نے ایک بار پھر سانحے میں ملوث تمام کرداروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دریائے سوات میں پیش آنے والے سانحے کے بعد صوبائی حکومت نے تحقیقاتی کمیٹی بنائی ہے لیکن سوات کے عوام نے ایک بار پھر سانحے میں ملوث تمام کرداروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ سوات کے مقامی عمائدین اور سوشل ورکرز کے مطابق دریائے سوات پر حفاظتی ٹریک تو بنایا گیا ہے لیکن اس کے باوجود مقامی ٹھیکیدار نے دریا کے پانی کا رخ دوسرے طرف موڑ لیا تھا جس کی وجہ سے دریا میں شگاف پڑ گیا تھا۔ شہریوں نے محکمہ ایریگیشن...
خلیفہ دوم حضرت عمر بن خطاب رضی اللّہ عنہ کا اسم مبارک عمر اور لقب فاروق ہے۔ آپ رضی اللّہ عنہ کا خاندانی شجرہ آٹھویں پشت میں حضور اکرم ﷺ سے ملتا ہے۔ آپ ؓکے والد کا نام خطاب اور والدہ کا نام عتمہ ہے۔ حضرت ابو بکر صدیقؓ کے بعد پوری امت میں آپ کا مرتبہ سب سے افضل اور اعلٰی ہے۔ آپ ؓواقعہ فیل کے تیرہ برس بعد مکہ مکرمہ میں پیدا ہوئے۔ آپؓ عمر میں تقریباً گیارہ سال حضوراکرم ﷺ سے چھوٹے ہیں۔ اسلام قبول کرنے سے پہلے آپ ؓقریش کے باعزت قبیلے سے تعلق رکھتے تھے۔ اعلان نبوت کے چھے سال بعد آپ نے اسلام قبول کیا۔ آپؓ مراد رسول ہیں یعنی حضور اکرم ﷺ نے...
سوات: دریائے سوات میں پیش آنے والے سانحے کے بعد صوبائی حکومت نے تحقیقاتی کمیٹی بنائی ہیں لیکن سوات کے عوام نے ایک بار پھر سانحے میں ملوث تمام کرداروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ سوات کے مقامی عمائدین اورسوشل ورکرز کے مطابق دریائے سوات پر حفاظتی ٹریک تو بنایا گیا ہے لیکن اس کے باوجود مقامی ٹھیکیدار نے دریا کے پانی کا رخ دوسرے طرف موڑ لیا تھا جس کی وجہ سے دریا میں شگاف پڑ گیا تھا۔ شہریوں نے محکمہ ایریگیشن اور مقامی ٹھیکیدار کو بھی جرم کا مرتکب قرار دیتے ہوئے حکومت سے ان کے خلاف بھی کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔ صوبائی حکومت سمیت تمام اداروں سے شہریوں نے اپیل کی ہے کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بٹگرام : جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ہم نے نہ اس حکومت کو چلنے دیا تھا نہ اس حکومت کو چلنے دیں گے۔مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ 2018 کی طرح 2024 کے الیکشن کو بھی تسلیم نہیں کیا، یہ الیکشن بھی دھاندلی زدہ ہیں جب کہ دھاندلی کے الیکشن اور دھاندلی کی حکومتوں میں کرپشن کا گلہ نہ کیا جائے۔یہ بات انہوں نے بٹگرام میںشعائر اسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےکہی۔انہوں نے کہا کہ یہ حکومتیں نہیں چلیں گی، عوام کے فیصلے کے آگے سر تسلیم خم کیا جائے، جے یو آئی کے کارکن میدان عمل میں ہوں گے، کامیابی مقدر بنے گی۔سربراہ جے یو آئی ف کا کہنا...
محکمہ بلدیات پنجاب نے نکاح رجسٹراروں کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیتے ہوئے کم عمری کی شادیوں کی روک تھام کے لئے احکامات جاری کردیے۔ صوبے میں کم عمر کی شادیوں کے حوالے سے شکایات پر محکمہ بلدیات نے نکاح خواں حضرات کیلیے احکامات جاری کیے۔ محکمہ بلدیات کے احکامات کے تحت نکاح رجسٹراروں کا ٹیسٹ ہوگا جس میں 90 فیصد نمبر لینے والے نکاح خواں کو لائسنس جاری کیا جائے گا، جس کے بعد کوئی بھی نکاح رجسٹرار اپنی متعلقہ یونین کونسل کے علاوہ کسی یونین کونسل کا لائسنس نہیں رکھنے کا اہل نہیں ہوگا۔ محکمہ بلدیات کے مطابق کوئی بھی نکاح رجسٹرار جس کے خلاف کوئی بھی مقدمہ درج ہے وہ اب نکاح رجسٹرار نہیں بن سکے...
اسرائیلی فوج نے فوجی کارروائیوں میں شدت لاتے ہوئے غزہ شہر اور جابیلیہ کے متعدد گنجان آباد علاقوں کے رہائشیوں کو بڑے پیمانے پر انخلا کا حکم دیا ہے دوسری طرف گزشتہ 24 گھنٹوں میں غزہ میں 37 فلسطینی اسرائیلی حملوں میں شہید ہوگئے ہیں۔ اسرائیلی فوجی ترجمان آفیکے آڈرائی نے ایک بیان میں کہا کہ کم از کم 17 علاقوں کے رہائشیوں کو جن میں مشرقی زیتون، پرانا شہر، توفہ، دراج، صبرا، جابیلیہ البلَد، جابیلیہ کیمپ اور تل الزعتر شامل ہیں، فوری طور پر جنوب کی طرف منتقل ہو کر المواسی علاقے میں پناہ لینے کا حکم دیا گیا ہے۔ انہوں نے ایسا نہ کرنے پر ‘شدید نتائج’ کی دھمکی بھی دی۔ یہ بھی پڑھیے: غزہ: 24 گھنٹوں میں...
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی منافقت کی انتہا ہے، پنجاب میں بیٹھ کر حافظ نعیم سندھ بلدیاتی نظام کو ٹارگٹ کر رہے ہیں حالانکہ بلدیاتی انتخابات پنجاب میں نہیں ہوئے۔ نجی ٹی وی آ ج نیوز کے مطابق جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم کے بیان پر سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے حافظ نعیم اب تک میئر نہ بن سکنے کے صدمے سے نہیں نکلے ہیں، سندھ میں بلدیاتی نظام اپنی آئینی حدود کے اندر کام کر رہا ہے، جماعت اسلامی کا کام عوام کو گمراہ کرنا ہے۔شرجیل میمن نے کہا کہ اگر...
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث جانی و مالی نقصانات کی تفصیلی رپورٹ جاری کردی ہے۔ یہ بھی پڑھیں ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ برقرار، سیلاب الرٹ جاری پی ڈی ایم اے کے مطابق 27 جون سے اب تک مختلف حادثات میں مجموعی طور پر 21 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 7 مرد، 5 خواتین اور 9 بچے شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں 6 مرد، 3 خواتین اور ایک بچہ شامل ہے۔ رپورٹ کے مطابق بارشوں سے مجموعی طور پر 57 گھروں کو نقصان پہنچا، جن میں سے 51 مکانات کو جزوی اور 6 کو مکمل طور پر نقصان...

گھوٹکی کے نواحی علاقے کا نوجوان جوڑا پراسرار طور پر بھارت میں ہلاک، لاشیں بارڈر پار راجستھان سے برآمد
گھوٹکی کے نواحی علاقے کا نوجوان جوڑا پراسرار طور پر بھارت میں ہلاک، لاشیں بارڈر پار راجستھان سے برآمد WhatsAppFacebookTwitter 0 29 June, 2025 سب نیوز میر پور خاص (آئی پی ایس )سندھ کے ضلع گھوٹکی کے علاقے میرپور ماتھیلو کے نواحی گاوں غلام حسین لغاری سے تعلق رکھنے والے نوجوان جوڑے کی لاشیں بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع جیسلمیر سے برآمد ہوئی ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں 17 سالہ روی کمار ولد دیوان اور اس کی اہلیہ بائی ولد گلیو شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق دونوں کی لاشیں تقریبا 6 سے 7 روز پرانی ہیں، جنہیں بھارت کی مقامی انتظامیہ نے جیسلمیر کے ریگستانی علاقے سے برآمد کیا۔ جوڑے کی ہلاکت کی خبر ملتے ہی ان کے...
چینی شہر لیوزہو میں جب تیز بہاؤ والے پانی نے ریسکیو ٹیموں کی آمد ناممکن بنا دی، تو قریبی ہمسائے مسٹر لائی نے اپنی ذہانت سے کام لیتے ہوئے ایک منفرد ریسکیو پلان بنایا اور لمحوں میں ہمسائے کو بچا لیا۔ Daring China DRONE rescue from Guanxi region floods Man trapped on collapsing roof flown to safety by huge UAV Towns and villages across region submerged by floodwaters pic.twitter.com/Lj5v8v2l4P — RT (@RT_com) June 28, 2025 عام طور پر اینٹیں، سیمنٹ یا زہریلی ادویات چھڑکنے کے لیے استعمال ہونے والا ان کا زرعی ڈرون 100 کلوگرام وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتا تھا۔ مسٹر لائی نے رسی کے ایک سرے پر بوری باندھ کر سیفٹی بکل لگایا، اور ڈرون کو چھت...
سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2025ء) دریائے سوات میں سیلابی ریلے میں بہنے والے لاپتا افرادکی تلاش تیسرے روز بھی جاری رہی، ریسکیو اہلکاروں نے ایک اور نوجوان کی لاش نکال لی جس کے بعد ریلے سے نکالی گئی لاشوں کی تعداد 12 ہوگئی۔ریسکیو حکام کے مطابق مردان سے تعلق رکھنے والے نوجوان دانیال کی لاش نکالی گئی، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم ای) کے اعداد و شمار کے مطابق خیبر پختونخوا میں حالیہ شدید بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں اب تک کم از کم 19 افراد جاں بحق اور 6 دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔ریسکیو 1122 کے ترجمان بلال فیضی کے مطابق بچے کی لاش چارسدہ سے برآمد کر...
وزیر اعظم شہباز شریف نے بجلی بلوں میں شامل ٹی وی فیس ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی بلوں میں ٹی وی فیس کو ختم کرنے کا اعلان ’’اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ‘‘ کے تحت پاور اسمارٹ ایپ متعارف کرانے کی تقویب سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ وزارتِ پاور ڈویژن کی جانب سے بجلی کے صارفین کو براہِ راست نظام کا حصہ بنانے اور بلنگ کے عمل میں شفافیت کے فروغ کے لیے ’’اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ‘‘ کے تحت پاور اسمارٹ ایپ متعارف کرانے تقویب سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ تقریب میں وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے عوام دوست اسمارٹ ایپ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ صارفین سے ٹی وی فیس کی مد میں ماہانہ ڈیڑھ ارب روپے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی بلوں میں ٹی وی فیس کو ختم کرنے کا اعلان ’’اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ‘‘ کے تحت پاور اسمارٹ ایپ متعارف کرانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ وزارتِ پاور ڈویژن کی جانب سے بجلی کے صارفین کو براہِ راست نظام کا حصہ بنانے اور بلنگ کے عمل میں شفافیت کے فروغ کے لیے ’’اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ‘‘ کے تحت پاور اسمارٹ ایپ متعارف کرانے تقویب سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ تقریب میں وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے عوام دوست اسمارٹ ایپ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ صارفین سے ٹی وی فیس کی مد میں ماہانہ ڈیڑھ ارب روپے وصول ہوتے ہیں جبکہ سالانہ تقریبا 16 ارب روپے...
شہریوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے بلااشتعال حملہ کرکے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی اور انسانی حقوق کو نظر انداز کیا، مگر جمہوری اسلامی ایران نے جرأت مندانہ انداز میں اس کا منہ توڑ جواب دیا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام آباد کے مقامی افراد نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی نے پوری دنیا کو تشویش میں مبتلا کر رکھا تھا، اور اس جنگ بندی سے امن کی ایک نئی امید پیدا ہوئی ہے۔ ان کے مطابق خطے میں استحکام صرف اسی صورت ممکن ہے جب تمام فریقین تحمل اور بین الاقوامی قوانین کا احترام کریں۔ شہریوں نے...
برطانوی حکومت نے اپنی خفیہ ایجنسی ایم آئی 6 کی نئی سربراہ بلاز میٹریویلی کو اپنے دادا سے دور رہنے کی ہدایت کردی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بلاز میٹریویلی رواں برس ایم آئی 6 کی 116 سالہ تاریخ میں اس ادارے کی پہلی خاتون سربراہ نامزد ہوئی ہیں، جس کا اعلان حکومت نے رواں ماہ کے آغاز میں کیا تھا۔ ڈیلی میل اخبار نے رواں ہفتے انکشاف کیا کہ بلاز میٹریویلی کے دادا کونسٹینٹین ڈوبروولسکی نے سوویت یونین کی ریڈ آرمی سے غداری کر کے نازی جرمن فوج (ویہرماخت) کے لیے یوکرین کے موجودہ علاقے چرنیہیف میں جاسوسی کی تھی۔ اخبار کے مطابق جرمن آرکائیوز سے پتا چلتا ہے کہ ڈوبروولسکی قصائی یا ایجنٹ نمبر 30 کے نام سے...
(ویب ڈیسک)لکی مروت کے علاقے وانڈہ کڑہ میں نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کرکے زنڑا امن قومی جرگہ کے سرکردہ رکن غلام دستگیر کو دو ساتھیوں سمیت قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق غلام دستگیر کو دہشت گردوں نے اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا جب وہ دو ساتھیوں سمیت کار میں قبول خیل ایک تنازع کے تصفیہ کیلئے جا رہے تھے۔ مقتول غلام دستگیر وانڈہ شہاب خیل کی مقامی امن کمیٹی کے صدر بھی تھے اور بدامنی روکنے کیلئے روزانہ رات کو سینکڑوں ساتھیوں سمیت علاقے میں مسلح گشت کیا کرتے تھے۔ انڈیا کی فلم لاہور میں چل گئی کیونکہ یہ فلم پنجابی زبان کی ہے۔ پولیس کے مطابق تینوں لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پڈعیدن( نمائندہ جسارت) پڈعیدن ریلوے پھاٹک روڈ بدامنی کی لپیٹ میں رات کے اوقات میں علاقہ نو گو ایریا موٹرسائیکلیں چھینا معمول مزاحمت پر نوجوان کو گولی ماردی گئی،ورثہ سراپا احتجاج ۔تفصیلات کے مطابق پڈعیدن ریلوے پھاٹک روڈ رات کے اوقات میں شریف شہریوں کے لئے نوگو ایریا بن گیا بدامنی عروج پر پہنچ گئی ہے پڈعیدن فوڈ گودام چوک پر مسلح افراد نے عبدالحمید ولد عبدالعزیز راجپوت سے ڈکیتی کی کوشش کی مزاحمت پر گولی ماردی اور با آسانی فرار ہو گئے واقع کی اطلاع پر ورثہ و اہلے علاقہ نے پہنچ کر اسپتال منتقل کردیا اس موقع پر زخمی نوجوان کے ورثہ نے مبینہ الزام عائد کیا یے کہ ہمارا مریض شدید زخمی حالت میں پڈعیدن...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز نے جنوبی پنجاب کے اضلاع کو زیادہ ای بسیں فراہم کرنے کا حکم دیا اور دوردراز اضلاع کو ترجیحی بنیادوں پر الیکٹراک بسیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس میں محکمہ ٹرانسپورٹ کے پراجیکٹس پربریفنگ دی گئی اورالیکٹراک بس پراجیکٹ پر پیشرفت کاجائزہ لیاگیا -وزیراعلی نے کہاکہ ہر نئی چیز بڑے شہروں کو دینے کا کلچر تبدیل کرنا ہوگا، دیہات کو بڑے شہروں کے برابر لائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے24اضلاع کو ترجیحی بنیادو ں پر 240 الیکٹرک بسیں دینے کی ہدایت کی-پہلے مرحلے میں آنے والی240ای بسیں نسبتاً پسماندہ اضلاع کو فراہم کر دی جائیں گی-لاہور، فیصل آباد، بہاولپور، ملتان اور راولپنڈی کے لئے 500ای بسوں کی فراہمی اگست سے...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیرصدارت توانائی شعبے سے متعلق اجلاس ہوا جس میں توانائی شعبے میں مالیاتی استحکام اور صارفین کے تحفظ پر غور کیا گیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ مالی نظم و ضبط قائم رکھیں گے مگر عوام پر غیر ضروری بوجھ نہیں ڈالیں گے۔ اجلاس میں توانائی‘ پٹرولیم کے وزراء‘ معاون خصوصی طارق باجوہ اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمنٰ نے کہا کہ جماعت اسلامی نے 26ویں ترمیم کے خلاف موثر اور جاندار آواز بلند کی اور اس ترمیم کو یکسر مسترد کردیا تھا تاہم بعض اپوریشن جماعتیں دانستہ یا غیر دانستہ طور پر اس کا حصہ بن گئیں، امیر جماعت نے کہا کہ مخصوص نشستوں پر فیصلہ کے بعد دیکھنا ہوگا کہ حکومتی اور بالخصوص اپوزیشن پارٹیاں کس طرح کا ردعمل دیتی ہیں، کیا وہ پی ٹی آئی کی اصولی نشستوں کو مال غنیمت سمجھ کر قبول کر لیں گی یا اخلاقی، اصولی اور جمہوری موقف اپناتے ہوئے انکار کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی نام نہاد سیاسی پارٹیوں کے لیے جمہوریت محض اپنے مفاد کو سمیٹنے...
ترقی کیلئے عوام، حکومت اور افواج کے درمیان مضبوط تعلقات ناگزیر ہیں، بھارت اپنی فوجی طاقت، قوم پرستی اور جعلی اسٹریٹجک اہمیت سے سیاسی فوائد حاصل کرنا چاہتا ہے بھارت کا غرور خاک میں مل گیا، ہمارا مستقبل روشن ہے،معرکہ حق اور اس میں ہونے والی شکست کو کبھی بھول نہیں سکے گا، پاکستان نیوی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ترقی کے لیے عوام، حکومت اور افواج کے درمیان مضبوط تعلقات ناگزیر ہیں، بھارت اپنی فوجی طاقت، قوم پرستی اور جعلی اسٹریٹجک اہمیت سے بھارت سیاسی فوائد حاصل کرنا چاہتا ہے۔پی این ایس رہبر کراچی میں پاک بحریہ کی 123ویں مڈ شپ مین اور 31ویں شارٹ سروس کمیشن کی پاسنگ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">موجودہ علاقائی کشیدگی کے تناظر میں ایرانی عوام اور قیادت سے غیر متزلزل یکجہتی کے اظہار کے لیے انٹرنیشنل لائرز فورم کے وفد نے اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصلیٹ کراچی کا دورہ کیا۔وفد میں چیئرمین انٹرنیشنل لائرز فورم ناصر احمد ایڈوکیٹ، ملا محمد امین انصاری، بانی صدر متحدہ علماء محاذ مولانا انتظار تھانوی اور دیگر معزز اراکین شامل تھے۔ اس موقع پر مولانا انتظار تھانوی نے ایرانی فوجی اور شہری شہداء کے درجات کی بلندی، ایران کی ترقی، خوشحالی اور امن کے لیے دعا کی۔وفد نے سپریم لیڈر آیت اللہ علی حسینی خامنہ ای کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کی عظیم قیادت اور عالمی چیلنجز کے مقابلے میں ان کی غیر معمولی حکمت عملی کو سراہا۔پاکستانی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)کرپشن اور بدانتظامی نے حیسکو کو تباہ کردیا،چند گھنٹوں کی بارش سے پورا نظام بیٹھ گیا،حیسکو چیف کے بڑے بڑے دعوئے، پہلی بارش سے 24گھنٹوں تک بجلی کا بریک ڈاؤن، ،افسران منہ چھپانے پر مجبور، ایس ڈی او صدر سب ڈویژن عوام کو دیکھ کر جوتیاں چھوڑ کر فرار ،ویڈیو وائرل،،پندرہ فیڈر تیسرے روز بھی بند،بیشتر علاقوں میں کئی کئی روز سے ٹرانسفارمر خراب،شدید گرمی میں شہری رل گئے، حیدرآباد اور دیگر علاقوں میں مظاہرے، ضلع مٹیاری میں چالیس گھنٹے سے فیڈر بند ہونے کے خلاف مسو بھرگڑی کے تاجروں کا احتجاج تفصیلات کے مطابق جمعرات کی شب مون سون کی پہلی بارش نے حیسکو کی کارکردگی کی پول کھول کئی علاقوں میں پندرہ تو کچھ علاقوں...
راولپنڈی: خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے بزدلانہ خودکش حملے میں سیکیورٹی فورسز کے 13 جوان شہید ہوگئے جبکہ جوابی کارروائی میں 14 خوارج مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارت کی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشتگرد گروہ "فتنہ الخوارج” نے آج شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر ایک بزدلانہ حملہ کیا۔ خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی سیکیورٹی فورسز کے قافلے سے ٹکرانے کی کوشش کی، تاہم اگلی گاڑی میں موجود جوانوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حملے کو ناکام بنانے کی کوشش کی۔ حملہ آور کی ناکامی کے بعد خوارج نے...
پاکستان میں بعض سیاسی اور مذہبی گروہ بالخصوص نوجوانوں کی جانب سے انقلاب کا نعرہ بلند کیا جاتا ہے۔ یہ لوگ موجودہ نظام سے مایوس نظر آتے ہیں سوال یہ ہے کہ یہ مایوسی کیوں ہے۔ یہ ایک تلخ حقیقت کہ پاکستان کے عوام نے پارلیمانی نظام سے لے کر صدارتی نظام صوبہ پرستی سے لے کر وفاقی نظام مذہبی سیاست سے لے کر سیکولر سیاست کے تمام حربے آزما لیے لیکن عوام کے مسائل حل نہیں ہو سکے، اس ملک میں طاقتور آمروں کی حکومت بھی رہی ہے اور جمہوریت کے علم برداروں کی بھی، اس ملک پر روایت پسندوں کا غلبہ بھی رہا ہے اور روشن خیالوں کا بھی، اس ملک میں مغربی تہذیب کے دل دادہ حکمران...
بیان میں کہا گیا کہ تمام ویزا درخواست گزاروں کی سوشل میڈیا سرگرمیوں، بیانات، پوسٹس اور رابطوں کا مکمل تجزیہ کیا جائے گا۔ پالیسی کا مقصد ایسے افراد کی شناخت اور داخلے سے روک تھام ہے جو کسی بھی نوعیت کے سیکیورٹی خطرے کا باعث بن سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکہ نے غیر ملکی طلبہ اور تبادلہ پروگرام کے ویزا درخواست گزاروں کے لیے سوشل میڈیا اور آن لائن سرگرمیوں کی مکمل جانچ پڑتال کا فیصلہ کر لیا ہے۔ نئی پالیسی کے تحت F، M اور J کیٹیگری کے ویزا ہولڈرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے تمام سوشل میڈیا پروفائلز عوامی رکھیں تاکہ ان کی سرگرمیوں کی مؤثر جانچ ممکن بنائی جا سکے۔ محکمہ خارجہ نے واضح الفاظ میں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 28 جون 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے جمہوریہ کانگو (ڈی آر سی) اور روانڈا کے مابین امن معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے علاقائی کشیدگی کو ختم کرنے اور امن و استحکام کی جانب اہم قدم قرار دیا ہے۔اقوام متحدہ کی ثالثی میں گزشتہ روز امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں طے پانے والے اس معاہدے میں جمہوریہ کانگو کے مشرقی علاقوں اور گریٹ لیکس خطے میں میں کشیدگی کا خاتمہ کرنے کا عزم کیا گیا ہے۔ Tweet URL سیکرٹری جنرل نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ یہ معاہدہ تمام فریقین کے لیے امن و سلامتی کے طویل مدتی مقاصد کو حاصل کرنے میں مددگار ہو...
پیر کے روز وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں بلائے گئے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں مخصوص نشستوں کے فیصلے کے بعد آگے کیسے چلیں۔؟ اس حوالے سے بھی وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پارٹی اراکین سے مشاورت کریں گے جب کہ مخصوص نشستیں جانے کے بعد اب کیا طریقہ کار اپنایا جائے۔؟ اس پر بھی بات ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلہ کے متعلق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے پیر کے روز پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ نے تمام اراکین کو شرکت کی ہدایت کردی، پارلیمانی پارٹی اجلاس کی صدارت وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور خود کریں گے، اجلاس وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں بلایا گیا ہے۔ دوسری جانب...