2025-07-26@00:34:08 GMT
تلاش کی گنتی: 3846

«کے لیے کام»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 04 جون 2025ء) امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطحی رابطہ کار ٹام فلیچر نے غزہ میں باقاعدہ امدادی اداروں کے ذریعے لوگوں کو مدد پہنچانے کے بڑھتے ہوئے عالمی مطالبات کا خیرمقدم کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ یہ مطالبہ کرنے والے ممالک کی حمایت کا قدردان ہے جن کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ دنیا خوراک لینے کے لیے آنے والے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کو دیکھ رہی ہے اور یہ صورتحال مزید جاری رہنے نہیں دی جا سکتی۔ Tweet URL ٹام فلیچر نے یہ بات ایسے موقع پر کی ہے جب جنوبی غزہ میں امریکہ اور اسرائیل کا قائم کردہ ایک امدادی مرکز آج بند کر...
    پاکستانی ایئرفورس کے پائلٹس کی شاندار کارکردگی دیکھتے ہوئے دنیا کی سب سے بڑی مسلم آبادی والے ملک انڈونیشیا نے چینی ساختہ جے 10 جنگی طیارے خریدنے پر سنجیدگی سے غور شروع کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستانی جے 10 کی دھوم: امریکی عہدیداروں کی جانب سے 2 بھارتی طیارے زمین بوس ہونے کی تصدیق بھارتی جنگی طیارہ پاکستان کی تواضع سے پہلے اور تواضع کے بعد انڈونیشیا گزشتہ ایک برس سے چین کے ساتھ جے 10 طیاروں کی خریداری کے لیے بات چیت کر رہا تھا تاہم اب پاکستانی جے 10 طیاروں کے ہاتھوں بھارتی طیارے مار گرائے جانے کی رپورٹس کے بعد اس کی مذکورہ طیاروں میں دلچسپی بڑھ گئی ہے۔ واضح رہے کہ انڈونیشیا حالیہ برسوں میں اپنی پرانی...
    چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی اور پاکستانی سفارتی کمیٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر آئی ایس آئی اور را مل کر ان ( دہشت گردی کی ) قوتوں سے لڑنے کے لیے کام کریں تو بھارت اور پاکستان دونوں میں دہشت گردی میں نمایاں کمی نظر آئے گی۔ گذشتہ روز نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں نیوز کانفرنس کے دوران پاکستانی پارلیمانی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہمیں آج بھی چیلنجز کا سامنا ہے، لیکن ہم تمام محاذوں پر دہشت گردی کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ انہوں نےکہا کہ بھارتی فریق نے دہشت گردی کے حوالے سے پاکستان کے تحفظات کو دور کرنے کے لیے کوئی آمادگی نہیں دکھائی، اگر آپ...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ہر سال 5 جون کو ماحولیات کا عالمی دن منایا جاتا ہے تاکہ ماحول کے تحفظ کے لیے اُٹھائے جانے والے اقدامات اور آگہی کے فروغ کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ یہ دن اقوامِ متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام کے تحت ایک عالمی قدم ہے جس کا مقصد بڑھتے ہوئے ماحولیاتی بحرانوں کا مقابلہ کرنا ہے۔اس سال کا موضوع ''پلاسٹک آلودگی کا خاتمہ'' ہے، جو ہمارے سیارے بالخصوص ہمارے قیمتی بحری ماحول کو لاحق شدید خطرے کو اجاگر کرتا ہے۔ پلاسٹک آلودگی کی لعنت کسی سرحد کا لحاظ نہیں رکھتی، یہ بے رحمی سے ہماری جھیلوں، دریاوں اور سمندروں پر حملہ آور ہو رہی ہے۔ یہ نہ صرف ہمارے فطری مناظر کو بدنما بناتی ہے، بلکہ جانداروں کے...
    اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بھارت سے جنگ کا خطرہ اب بھی برقرار ہے، چند گھنٹے میں بھارت کے ساتھ جو کچھ کیا اس کی مثال نہیں ملتی، باجوہ اور موجودہ آرمی چیف میں زمین آسمان کا فرق ہے، اسی لیے تو باجوہ روکنے کے لیے ڈکا لگارہے تھے، ٹی وی انٹرویوزمیں خواجہ آصف نے کہا کہ دوبارہ جنگ مسلط کی گئی تو جواب پہلے سے زیادہ سخت ہوگا، کنٹرول لائن کو اب سیز فائر لائن سمجھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر دنیا بھر میں اجاگر ہوگیا ، شملہ معاہدہ فارغ ہوگیا، سیز فائر اور ایل او سی کی حیثیت پر بات کرنا ہوگی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ ہم واپس 1948 والی...
    اجلاس میں شریک نمائندوں نے اس بات پر زور دیا کہ بچوں کی ابتدائی دیکھ بھال اور تعلیم معاشرتی ترقی کی بنیاد ہے، اور اس سلسلے میں مربوط پالیسی اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سن یونٹ پلاننگ ڈپارٹمنٹ گلگت بلتستان کے زیر اہتمام ای سی ڈی (Early Childhood Development) پالیسی فریم ورک کے صوبائی سطح پر موثر عملدرآمد کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں گلگت بلتستان کے مختلف محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی اور ای سی ڈی پالیسی کے نفاذ کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ شرکاء نے گلگت بلتستان میں بچوں کی ابتدائی نشوونما کو بہتر بنانے کے لیے ای سی ڈی پالیسی فریم ورک کی حمایت کی...
    وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے شرکاء کو یقین دہانی کرائی کہ متاثرین کے جائز مطالبات کو خلوص نیت اور باہمی رضامندی سے حل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اس مسئلے کے مستقل حل کے لیے واضح ہدایات جاری کی ہیں۔ یہ اجلاس اس وژن کی تکمیل کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر دیامر بھاشا ڈیم متاثرین کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے وزارت امور کشمیر، گلگت بلتستان اور سیفران میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان اور سیفران، انجینئر امیر مقام نے کی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ،...
    سعودی عرب کی روڈز جنرل اتھارٹی نے مکہ اور مدینہ کے درمیان ہجرہ ایکسپریس وے کے ساتھ موبائل سروس پوڈز کا ایک نیٹ ورک شروع کیا ہے جو ان حاجیوں کی مدد کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جن کی بسوں کو سفر کے دوران مکینیکل مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: منیٰ میں بہترین انتظامات پر پاکستانی حاجی سعودی حکومت کے معترف سعودی گزٹ کے مطابق اس سروس کا افتتاح وزیر ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس سروسز صالح الجاسر نے کیا۔ اس کا مقصد 400 کلومیٹر کے راستے پر پھنسے ہوئے حاجیوں کو فوری طور پر ریلیف فراہم کرنا ہے۔ ہر موبائل پوڈ 40 حاجیوں کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے لیس ہے اور اس میں ایئر کنڈیشنگ، بیٹھنے کی...
    شہریوں کے لیے روزمرہ کے استعمال کی بنیادی اشیاء خصوصاً گوشت اور انڈوں کی قیمتوں میں اس ہفتے معمولی رد و بدل دیکھنے میں آیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بدھ کے روز تازہ نرخ جاری کر دیے گئے۔ جاری کردہ سرکاری نرخنامے کے مطابق بکرے کے گوشت (مٹن) کی فی کلو قیمت 2,400 روپے برقرار ہے، جو عام صارفین کے لیے بدستور مہنگی تصور کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب گائے کے گوشت (بیف) کی قیمت 1,000 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، جو کہ گزشتہ ہفتے کی قیمت سے مطابقت رکھتی ہے۔ مرغی کے نرخوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ دیکھا گیا ہے۔ زندہ برائلر مرغی کی قیمت 378 روپے فی کلو جبکہ برائلر گوشت...
    چینی صدر شی جن پھنگ کے “دو پہاڑوں کے نظریے” سے متاثر ایک توانا تھیم “شفاف پانی اور سرسبز پہاڑ انمول اثاثے ہیں” کے تحت چائنا میڈیا گروپ (CMG) اور بحریہ یونیورسٹی کے اشتراک سے 2 جون کو عالمی یومِ ماحولیات کی مناسبت سےایک پُررونق تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس ایونٹ کا مقصد تعلیمی، تخلیقی اور ثقافتی سرگرمیوں کے ذریعے ماحولیاتی شعور اجاگر کرنا اور انفرادی سطح پر مثبت عمل کی ترغیب دینا تھا۔ تقریب میں 80 سے زائد طلبہ اور ممتاز ماحولیاتی کارکنوں نے شرکت کی۔ بحریہ یونیورسٹی کے شعبہ سماجی علوم کے ڈین، ڈاکٹر آدم سعود نے صدر شی جی پھنگ کے دو پہاڑوں کے نظریے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے...
    بلوچستان اسمبلی نے انسداد دہشتگردی ترمیمی مسودہ قانون 2025 منظور کرلیا۔ بل کے حوالے سے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کا کہناتھا کہ اس کی منظوری سے صوبے میں لا پتا افراد کا مسئلہ ہمیشہ کے لیے حل ہو جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں بلوچستان میں دہشتگردی کی بھارتی سرپرستی کے ٹھوس شواہد سامنے آگئے اسپیکر عبدالخالق خان اچکزئی کی زیرصدارت اجلاس میں انسداد دہشتگردی بلوچستان کا ترمیمی مسودہ قانون صوبائی اسمبلی میں رکن اسمبلی محمد صادق سنجرانی نے پیش کیا۔ بل کے حوالے سے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کا کہناتھا کہ اگر کسی کو ادارے اٹھاتے ہیں تو تحقیقات کے لیے اسے 3 ماہ تک حراستی سینٹر میں رکھنے کا اختیار ہوگا، 3 ماہ بعد عدالت میں پیش کرکے اس پر لگائے...
    دو پہاڑوں کے نظریے” کے فروغ کے لیے چائنا میڈیا گروپ اور بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد کا مشترکہ ایونٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 June, 2025 سب نیوز چینی صدر شی جن پھنگ کے “دو پہاڑوں کے نظریے” سے متاثر ایک توانا تھیم “شفاف پانی اور سرسبز پہاڑ انمول اثاثے ہیں” کے تحت چائنا میڈیا گروپ (CMG) اور بحریہ یونیورسٹی کے اشتراک سے 2 جون کو عالمی یومِ ماحولیات کی مناسبت سےایک پُررونق تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس ایونٹ کا مقصد تعلیمی، تخلیقی اور ثقافتی سرگرمیوں کے ذریعے ماحولیاتی شعور اجاگر کرنا اور انفرادی سطح پر مثبت عمل کی ترغیب دینا تھا۔ تقریب میں 80 سے زائد طلبہ اور ممتاز ماحولیاتی کارکنوں نے شرکت کی۔ ...
    یونان(نیوز ڈیسک)یونان میں رواں برس ملازمت کی ہر 4 میں سے صرف ایک آسامی پُر ہونے کی توقع ہے کیونکہ حکومت کو مزدوروں کی وسیع قلت سے نمٹنے کے لیے چیلنجوں کا سامنا ہے، مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، اس سال اب تک تقریباً 90 ہزارغیرملکی کارکن ملک میں آ چکے ہیں، جو کہ 3 لاکھ 60 ہزار افرادی قوت کی مجموعی طلب کا صرف 25 فیصد پورا کرتے ہیں۔ ان کارکنوں کی اکثریت سیاحت، زراعت، تعمیرات اور کیٹرنگ جیسے اہم شعبوں میں ملازمت کرتی ہے۔ سیاحت، جو یونان کے جی ڈی پی میں تقریباً 10 فیصد شیئر رکھتی ہے، ورک فورس کی طلب میں ایک کلیدی شعبہ بن چکا ہے۔ حکومت نے اس قلت پر قابو پانے کے لیے...
    لاہور: پاکستان ریلوے نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر مسافروں کے لیے بڑے ریلیف کا اعلان کردیا۔ ریلویز ہیڈکوارٹرز لاہور سے جاری  بیان کے مطابق پاکستان ریلوے کی جانب سے عیدالاضحیٰ کے موقع  مسافروں کو رعایت دینے کے لیے ریلیف کا اعلان کیا گیا ہے، جس کے مطابق عید کے پہلے، دوسرے اور تیسرے روز کرایوں میں 20 فی صد کمی ہوگی۔ ریلوے کی جانب سے عید کے تینوں دن کرایوں میں 20 فی صد رعایت پاکستان ریلویز کے زیر انتظام چلنے والی تمام ٹرینوں اور کلاسز پر لاگو ہوگی، تاہم یہ رعایت صرف کرنٹ بکنگ پر دستیاب ہوگی اور اس کا اطلاق عید کی اسپیشل ٹرینز پر نہیں ہوگا۔ رعایت کا فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر ریلوے...
    سوئی ناردرن گیس کے کوہ پیما کا ایک اور تاریخی سفر: اشرف سدپارہ کی نانگا پربت سر کرنے کے لیے روانگی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 June, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز) سوئی ناردرن گیس کی ماونٹینرنگ ٹیم کے نامور کوہ پیما اشرف سدپارہ نانگا پربت (8126 میٹر) کی بلندی کو سر کرنے کے تاریخی مشن پر روانہ ہو گئے ہیں۔یہ اُن کا پانچواں ایسا کوہ پیمائی مشن ہے جس میں وہ 8000 میٹر سے بلند چوٹی کو فتح کرنے جا رہے ہیں۔ جس کے بعد ان کا نام ناصرف دنیا کے معروف کوپیماوں میں شامل ہو جائے گا بلکہ پاکستان میں بھی ان چند کوہ پیماوں میں شامل ہو جائیں گے جنہوں نے پاکستان کی پانچوں 8000 میٹر سے بلند...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 04 جون 2025ء) امریکہ سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے امریکی بحریہ کے اس جہاز کا نام بدلنے کا حکم جاری کر دیا ہے، جو ہم جنس پسندوں کے حقوق کے سرگرم کارکن اور کیلیفورنیا کے سیاست دان، ہاروی ملک کے نام پر ہے۔ سن 2021 میں اس جہاز کا نام یو ایس این ایس ہاروی ملک کا نام، سان فرانسسکو سے تعلق رکھنے والے ہم جنس پسندوں کے معروف کارکن اور مقتول سابق سیاستدان، پر رکھا گیا تھا، جسے اب بدلنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس اور روئٹرز نے ایک گمنام ذریعے کا حوالہ دیتے ہوئے اطلاع دی ہے...
    چین اور امریکہ کا اختلافات کے خاتمے کیلئے کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 4 June, 2025 سب نیوز بیجنگ : چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے بیجنگ میں چین میں امریکہ کے نئے سفیر ڈیوڈ پاؤنڈ سے ملاقات کی ہے۔ بدھ کے روز وزیر خارجہ وانگ ای نے ڈیوڈ پاؤنڈ کا اپنے نئے عہدے پر خیرمقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ ایک قابل اعتماد رابطہ کار، اختلافات کے ثالث اور چین اور امریکہ کے درمیان تعاون کو فروغ دینے والے ہوں گے اور چین امریکہ تعلقات کی صحت مند، مستحکم اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے میں فعال کردار ادا کریں گے۔ وانگ ای نے کہا کہ چین امریکہ تعلقات اس وقت ایک اہم...
    انٹرنیشنل یونین فار کنزرویشن آف نیچرکی جانب سے ساحل پر صفائی کی مہم شروع کردی گئی ہے جس میں سمندری آلودگی کو مدِنظر رکھتے ہوئے ساحل سے کچرا صاف کیا جارہا ہے۔ ویٹ لینڈ سینٹر اور ٹرٹل بیچ پرساحلی آبادیوں کے بچوں کے ذریعے ساحل پر صفائی مہم کے دوران 2 ہزار کلوگرام کچرا ساحل سے صاف کیا گیا۔ کچرے میں شاپنگ بیگز،جوس کے ڈبے،ماہی گیری کے جال سمیت دیگر کچرا شامل تھا جبکہ اس کے ساتھ ساتھ سبزکچھووں کی بقا کو اجاگر کرنے کے لیے انڈوں سے نکلنے والے نوزائیدہ بچوں کو بھی سمندر میں چھوڑا گیا۔ صفائی مہم کے دوران ساحلی آبادی کے بچوں نے سبز کچھووں کو تالیوں کی گونج میں زندگی کے نئے سفر پرروانہ کیا۔ آج کی مہم کی...
    بھارت میں نریندر مودی حکومت کے دور میں مذہبی تیوہار منانا مسلمانوں کے لیے جرم بنتا جا رہا ہے۔ عیدالاضحیٰ سے قبل ایک بار پھر مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز اقدامات کا آغاز ہوچکا ہے۔ بھارتی اخبار نیشنل ہیرالڈ کے مطابق، مودی کی سرپرستی میں اُتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے عید قرباں کے موقع پر مسلمانوں کی مذہبی آزادی محدود کرنے کے لیے سخت احکامات جاری کیے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، اُتر پردیش میں گائے، اونٹ اور دیگر جانوروں کی قربانی پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کھلی جگہوں پر نماز کی ادائیگی اور جانوروں کے ذبح پر بھی پابندی لگائی گئی ہے۔ یوگی حکومت نے واضح ہدایت دی ہے کہ...
    حمیداللہ بھٹی مارک کارنی ایک حقیقت پسند شخصیت ہے وہ دوبینکوں میں طویل عرصہ خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ لہٰذا بھائو تائو اور تعلقات بنانے کے اسرار و رموزبخوبی جانتے ہوں گے۔ سچ تو یہ ہے کہ اُن کا اقتدار کئی حوالوں سے غیر متوقع ہے ۔جسٹن ٹروڈو کی غیر معقول پالیسیوں نے لبرل پارٹی کو غیر مقبول بنادیاتھا پھررواں برس کے آغازپرٹرمپ نے صدر بن کر کینیڈا سے اپنے ملک کی 51ویں ریاست بننے کامطالبہ کردیا ۔اوول آفس میں ٹروڈوکوساتھ بٹھا کرٹرمپ کاانھیں گورنر کہنا اورپھر بار بار انضمام کی پیشکش دُہراناایک سربراہ مملکت کی واضح توہین تھی۔ ٹرمپ کے اِس انداز سے بظاہر ڈٹ جانے والے ٹروڈو اندرسے خوفزدہ ہوگئے کیونکہ امریکہ اور کینیڈا میں دفاعی حوالے سے...
    مکۃ‌المکرمہ (اوصاف نیوز)لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ کی روح پرور صداؤں کے ساتھ مناسکِ حج 1446ھ کا باقاعدہ آغاز آج 8 ذوالحجہ کو ہو رہا ہے۔۔ پاکستان سمیت دنیا بھر کے لاکھوں عازمینِ حج منیٰ میں قائم دنیا کی سب سے بڑی خیمہ بستی کی جانب روانہ ہو رہے ہیں جہاں وہ آج کا دن عبادات، دعا اور استغفار میں گزاریں گے۔ اس سال مجموعی طور پر 20 لاکھ سے زائد عازمینِ حج کی شرکت متوقع ہے، جن میں لاکھوں مقامی اور غیر ملکی افراد شامل ہیں۔ مناسکِ حج کے پہلے روز حجاج کرام منیٰ میں قیام کریں گے، جب کہ کل 9 ذوالحجہ کو وہ رکنِ اعظم وقوفِ عرفہ کے لیے میدانِ عرفات روانہ ہوں گے۔ میدانِ عرفات میں امام کعبہ...
    نیو یارک: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کے دوران بھارتی الزامات اور یکطرفہ اقدامات کے خلاف پاکستان کا مؤقف تفصیل سے پیش کیا۔ پاکستانی وفد کی قیادت کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے وزیراعظم پاکستان کی جانب سے ایک تحریری پیغام اقوام متحدہ کے سربراہ کو پیش کیا اور حالیہ کشیدگی کے تناظر میں پاکستان کے خدشات اور تجاویز سے انہیں آگاہ کیا۔ ملاقات کے دوران بلاول بھٹو نے 22 اپریل 2025 کے پہلگام حملے کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستان پر عائد کیے گئے الزامات کو بے بنیاد، غیر ذمہ دارانہ اور شواہد سے عاری قرار...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے ڈیولپمنٹ بینک کے قیام کے منصوبی کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے ایس سی او نیٹ ورک آف فنانشل تھنک ٹینکس کی فعالیت کی تجویز کا بھی خیر مقدم کیا۔ چین کے دارالحکومت بیجنگ میں منعقدہ ایس سی او رکن ممالک کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینکوں کے گورنرز کے اجلاس سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے کیا وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اہم اجلاس کی میزبانی پر عوامی جمہوریہ چین کی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی اجلاس میں بنفس نفیس شریک ہونے کی خواہش تھی تاہم پاکستان میں سالانہ بجٹ سیزن جاری ہونے کے باعث شرکت ممکن نہ ہو...
    پرفضا سیاحتی مقامات پر سیاحوں کے لیے کیمپنگ پاڈز بنائے گئے تھے، جسے سیاحوں کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سیاح اب قدرتی حسن سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ آرام دہ اور محفوظ قیام کی سہولت بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر مختلف سیاحتی مقامات پر کیمپنگ پاڈز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ سیاحت کے مطابق خیبر پختونخوا کے پرفضا سیاحتی مقامات پر سیاحوں کے لیے کیمپنگ پاڈز بنائے گئے تھے، جسے سیاحوں کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سیاح اب قدرتی حسن سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ آرام دہ اور محفوظ قیام کی سہولت بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ صوبائی حکومت...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 03 جون 2025ء) بحرین، کولمبیا، جمہویہ کانگو، لٹویا اور لائبیریا دو سال کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیرمستقل رکن منتخب ہو گئے ہیں۔پانچوں ممالک یکم جنوری 2026 سے رکنیت سنبھالیں گے۔ ان کے علاوہ ڈنمارک، یونان، پاکستان، پانامہ اور صومالیہ بھی سلامتی کونسل کے غیرمستقل رکن ہیں جن کا انتخاب گزشتہ سال عمل میں آیا تھا۔سلامتی کونسل 15 ارکان پر مشتمل ہے جن میں چین، فرانس، روس، برطانیہ اور امریکہ کو مستقل رکن کا درجہ حاصل جو کسی فیصلے یا قرارداد کو ویٹو کرنے کا اختیار بھی رکھتے ہیں۔ باقی 10 ارکان کا انتخاب جنرل اسمبلی دو سالہ مدت کے لیے کرتی ہے۔یہ انتخاب ہر سال خفیہ رائے شماری کے...
    فلسطین کے عازمین حج نے ’ضیوف خادم حرمین شریفین برائے حج وعمرہ پروگرام‘ کے تحت مملکت پہنچنے پر سعودی عرب سے اظہار تشکر کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطین کے عازمین حج نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان کے اس اقدام سے ان کے دنیا بھر کے مسلمانوں سے لگاؤ کی عکاسی ہوتی ہے، کیونکہ انہوں نے عازمین کے لیے وقار اور سہولت کے ساتھ حج و عمرہ کرنے کی سہولت کو یقینی بنایا ہے۔ یہ بھی پڑھیں سعودی عرب کی جانب سے فلسطینی شہدا اور اسیران کے اہلخانہ کو حج کی خصوصی دعوت فلسطین کے حج کرنے کے لیے سعودی عرب پہنچنے والے ایک عازم ایمن صالح نے رواں برس حج کے لیے منتخب ہونے...
    حج 2025 کے دوران سعودی عرب نے ایک ایسا انقلابی قدم اٹھایا ہے جس نے خدمت، تحفظ اور ٹیکنالوجی کو ایک مربوط نظام میں تبدیل کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کیا حج کے دوران ڈرون کے ذریعے دواؤں کی ترسیل ممکن ہے؟ سعودی وزارت صحت اور سول ڈیفنس کی طرف سے جدید ڈرون ٹیکنالوجی کو نہ صرف طبی امداد بلکہ آگ بجھانے کے مقاصد کے لیے بھی استعمال میں لایا جانے لگا ہے جس سے حاجیوں کی حفاظت اور سہولت میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ ماضی میں طبی سامان یا ادویات کسی مریض تک پہنچانے میں اوسطاً 90 منٹ لگتے تھے لیکن رواں سال متعارف کرائے گئے ڈرونز کی بدولت یہ وقت کم ہو کر صرف 5 سے 6 منٹ...
    کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں اچھے کام کی تشہیر چاہتی ہیں، کراچی کے لیے میگا پراجیکٹس زیر غور ہیں اور ہیوی ٹریفک کا حل نادرن بائی پاس ہے، دیہی سندھ کے اضلاع میں کراچی سے زیادہ لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے۔ شرجیل انعام میمن سے صںعت کاروں سے خطاب میں کہا کہ بھارت کے ساتھ کشیدگی نے پوری دنیا کو پاکستان کی صلاحیتوں سے آگاہ کر دیا ہے، تاجر اور صنعت کار اس معرکے کو تنہا نہ دیکھیں معاشی حالات بہتر ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ تاجراورصنعت کار سیٹ بیلٹ باندھ لیں پاکستان ٹیک آف کے لیے تیار ہے، پاکستان میں کاروباری حالات بہتر ہوئے ہیں، مثبت اشاریے نظر آرہے...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2025ء)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہاہے کہ ملیر جیل سے قیدیوں کے فرار ہونے کے معاملے پر ڈی آئی جی جیل اور سپرنٹنڈنٹ کو معطل کر دیا، نئی تعیناتی جلد کی جائے گی۔سائٹ ایسوسی ایشن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر وزیر نے کہا کہ معاملے کی تحقیقات کے لیے دو رکنی کمیٹی قائم کر دی ہے، جس میں کمشنر کراچی اور ایڈیشنل آئی جی شامل ہوں گے۔ انکوائری کمیٹی جیل واقع کی محرکات بتا سکے گی۔شرجیل میمن نے واضح کیا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ 24 گھنٹے میں جو رضا کارانہ طور پر آجاتے ہیں انہیں کچھ نہیں کہا جائے گا، اگر پولیس...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 03 جون 2025ء) یوکرین کی جانب سے اختتام ہفتہ پرروس کے متعدد فضائی اڈوں پر اچانک اور مربوط ڈرون حملوں کو تین سال سے جاری اس جنگ کے دوران سب سے جرات مندانہ اور دور رس حملوں میں شمار کیا جا رہا ہے۔ اس حملے نے پہلی بار سائبریا تک روسی حدود میں اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا، جس سے روسی فضائیہ کو زبردست دھچکا پہنچا۔ یوکرین کا دعویٰ ہے کہ اس کارروائی میں روس کے تقریباً 41 جنگی طیارے، جن میں Tu-95، Tu-22M اور A-50 شامل ہیں،تباہ یا شدید متاثر ہوئے، جو کہ روسی اسٹریٹجک بمبار بیڑے کا تقریباً ایک تہائی حصہ بنتا ہے۔ تاہم ماسکو نے اس دعوے کی تردید...
    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ملیر جیل سے قیدیوں کے فرار کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ معمولی زلزلے کے بعد قیدیوں کو بیرکوں سے نکالنا سنگین غلطی تھی۔ جیل سے 216 قیدی فرار ہوئے، جن میں سے متعدد کو دوبارہ گرفتار کیا جا چکا ہے، جبکہ ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ زلزلے کے دوران قیدیوں کا مطالبہ تھا کہ انہیں بیرکوں سے نکالا جائے، لیکن ایسے معمولی جھٹکوں سے کسی بڑے نقصان کا اندیشہ نہیں ہوتا، بلکہ یہ جھٹکے بعض اوقات بڑے زلزلے کے امکانات کو کم کرتے ہیں۔ اس کے باوجود افسران نے قیدیوں کو بیرکوں سے باہر...
    بجٹ اہداف طے کرنے کے لیے پاکستانی حکام اور آئی ایم ایف کے مذاکرات آج ہوں گے، گزشتہ ہفتے کے مذاکرات میں آئندہ بجٹ کے اہداف طے نہیں ہو سکے تھے۔ ذرائع کے مطابق سیکریٹری خزانہ اور چیئرمین ایف بی آر پاکستانی مذاکراتی ٹیم میں ہوں گے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آج کا اجلاس طویل اور نتیجہ خیز ہونے کا امکان ہے، پاکستان آئی ایم ایف کی طرف سے ٹیکس وصولیوں کے لیے ہدف میں کمی کا خواہاں ہے۔ ایف بی آر ذرائع نے کہا کہ آئی ایم ایف نے 14300 ارب روپے ٹیکس وصولیوں کا ہدف مقرر کرنے کا کہا ہے۔ آئی ایم ایف نان فائلرز کے لیے بیرون ملک سفر اور گاڑی و...
    قیصر کھوکھر : پنجاب پبلک سروس کمیشن نے پنجاب حکومت کے 08 محکمہ جات کی 24 مختف آسامیوں کے تحریری اور حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے پی پی ایس سی نے 12 تحریری جبکہ 12 حتمی نتائج جاری کیے ہیں ۔ سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال احمد نے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ وفاقی حکومت نے عیدالاضحٰی پر عام تعطیلات کا اعلان کردیا ترجمان پنجاب پبلک سروس کمیشن کے مطابق: پنجاب پولیس، ملتان ریجن میں سب انسپکٹر (سروس کوٹہ) کی 70 اسامیوں کے لیے 82 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں۔  پنجاب پولیس، فیصل آباد ریجن میں سب انسپکٹر (سروس کوٹہ) کی 18 اسامیوں کے لیے 73 امیدوار تحریری امتحان میں...
    لاہور: متروکہ وقف املاک بورڈ نے رواں ماہ سکھوں کی دو اہم مذہبی تقریبات کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ سکھوں کے پانچویں گرو ارجن دیو جی کا شہیدی دن (جوڑمیلہ) کی تقریب 16 جون کو گردوارہ ڈیرہ صاحب لاہور میں ہوگی جبکہ مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی تقریب 29 جون کو لاہور میں ان کی سمادھی پر ہوگی۔ ان تقریبات میں شرکت کے لیے بھارت سمیت دنیا بھر سے سکھ یاتریوں کو دعوت دی گئی ہے۔ پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے دونوں ملکوں کی طرف سے بارڈر بند ہیں جس کی وجہ سے پاکستان کی دعوت کے باوجود بھارت سے سکھ یاتریوں کی آمد متوقع نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان بھارتی...
    جنوبی ایشیا میں بھارتی جارحیت سے پیدا خطرناک صورتحال سے عالمی برادری کو آگاہ کرنے کے سفارتی مشن کے دوران پاکستانی پارلیمانی وفد نے او آئی سی سفرا کو بریفنگ دی، جس میں بتایا کہ بھارت کے یکطرفہ اقدامات خطے کے امن کیلیے خطرہ بن چکے ہیں۔ سابق وزیر خارجہ اور چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کی زیرقیادت پاکستان کے اعلیٰ سطح کے  پارلیمانی وفد نے اقوام متحدہ میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے رکن ممالک کے سفیروں کو جنوبی ایشیا میں بھارت کی حالیہ فوجی جارحیت اور پہلگام حملے کے بعد پاکستان پر عائد کیے گئے بے بنیاد الزامات کے تناظر میں سنگین پیش رفت سے آگاہ کیا۔ او آئی سی کے مستقل نمائندوں سے خطاب...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی معاشی خود انحصاری کا انحصار سستی توانائی اور زرخیز زراعت پر ہے، جس کے لیے پانی کی ذخیرہ گاہوں میں اضافہ اور اس کا مؤثر استعمال ناگزیر ہے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ ملک میں توانائی کی پیداوار اور پانی کے مستحکم ذخیرے کے لیے دیامر بھاشا ڈیم جیسے بڑے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔ وزیراعظم کی زیر صدارت دیامر بھاشا ڈیم اور دیگر آبی وسائل سے متعلق ایک اہم اجلاس وزیراعظم آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پانی ذخیرہ کرنے کی استعداد بڑھانے، زراعت کے لیے پانی کی فراہمی یقینی بنانے اور سیلاب کی روک تھام کے لیے نئے ڈیموں کی فوری ضرورت پر زور دیا گیا۔...
    راولپنڈی: اے این ایف نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافر کے پیٹ سے کوکین اور مختلف دیگر آپریشنز میں کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی۔ ترجمان کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کامیاب کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 6 مختلف کارروائیوں کے دوران ایک خاتون سمیت 4ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ان تمام کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 232.478 کلوگرام منشیات برآمد کی گئیں جن کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت 4 کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد بتائی گئی ہے۔ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے این ایف اہلکاروں نے ریاض جانے والے ایک مسافر کو مشکوک جان کر روکا، جس کے بعد...
    کراچی کی ملیر جیل سے قیدیوں کے فرار کا واقعہ سندھ کی تاریخ کا سنگین سیکیورٹی چیلنج بن گیا ہے۔ اس واقعے پر وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے کہا ہے کہ ملیر جیل کی دیوار نہیں ٹوٹی بلکہ قیدی جیل کے گیٹ سے باہر نکلے۔ واقعہ قدرتی آفت کے باعث پیش آیا کوئی بڑی سائنس نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکوں کے باعث قیدیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، جس کے نتیجے میں قریباً 700 سے 1000 قیدی جیل کے مرکزی دروازے پر جمع ہو گئے اور موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ 5 سے زائد قیدی اور پولیس اہلکار زخمی ہیں جبکہ ایک قیدی کی موت بھی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 02 جون 2025ء) پاکستان کے صوبہ سندھ میں ایک گاؤں کے چھوٹے سے گھر میں فرح بی بی سلائی مشین پر روئی کو کپڑے میں لپیٹ کر سینیٹری نیپکن (پیڈ) تیار کرتی ہیں۔ ایک ایسے علاقے میں ان یہ کام بہت غیرمعمولی کہا جا سکتا ہے جہاں لفظ 'ماہواری' بھی کھلے عام نہیں بولا جاتا۔وہ روئی کی چند تہوں کو کاٹن کے کپڑے میں لپیٹ کر اسے پیڈ کی شکل میں سی دیتی ہیں۔ ناصرف ان کے گاؤں بلکہ ارد گرد کے دیہات کی سیکڑوں خواتین اور لڑکیاں ان کی گاہک ہیں جنہیں وہ یہ پیڈ بازار سے نصف قیمت پر فروخت کرتی ہیں۔ ان کا تیار کردہ پیڈ صحت کے لیے محفوظ...
    ایران میں ایک بڑے آپریشن کے دوران 10 پاکستانی شہریوں کو بازیاب کرا لیا گیا جنہیں انسانی اسمگلرز نے یورپ لے جانے کا جھانسہ دے کر یرغمال بنایا ہوا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: 23 ایرانی ماہی گیروں کی جان بچانے پر ایران کا پاک بحریہ سے اظہار تشکر ایرانی حکام کی کارروائی کے بعد تمام بازیاب افراد کو پاکستانی سفارت خانے کے حوالے کردیا جس پر پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے ایرانی حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان پاکستانیوں کی مکمل دیکھ بھال کی جا رہی ہے اور انہیں تمام تر ضروری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ مدثر ٹیپو کا کہنا ہے کہ انسانی اسمگلنگ ایک سنگین مسئلہ ہے اور پاکستانی شہریوں کو چاہیے کہ وہ...
    سٹی 42: سابق وزیراعظم نواز شریف نے  لندن میں میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ  دوست ممالک نے  پاکستان کا ہمیشہ ساتھ دیا ہے  سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ   موجودہ حکومت کی پالیسیوں سے سیاست ، معیشت پر اچھے اثرات مرتب ہو رہے ہیں ،پنجاب میں مریم نواز کی حکومت عوام دوست اقدامات کر رہی ہے، میری دعا ہےپاکستان اسی طرح ترقی کرتا رہے،  2017 میں پاکستان درست سمت میں ترقی کر رہا تھا،سازشوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا، پاکستان کے جائز مسائل  کوسپورٹ کرنا  پوری دنیا کا حق ہے، جتنے بھی  ٹائم ہو سکتا جو ہے اس کی بات کی  اور  جو قراردادیں منظور کی وہ امن   کے لیے ضروری ہیں۔ ...
    جنوبی افریقہ کے معروف کرکٹر اینرخ کلاسن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ اینرخ کلاسن نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کرتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کیا۔ یہ بھی پڑھیں قومی کرکٹر عماد وسیم کا ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان وکٹ کیپر بیٹر اینرخ کلاسن نے لکھا کہ آج انٹرنیشنل کرکٹ سے راہیں جدا کرلی ہیں، اور یہ میرے لیے بڑا افسوسناک دن ہے۔ انہوں نے کہاکہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینا میرے لیے ایک مشکل فیصلہ تھا، اور مجھے اس سے متعلق فیصلہ کرنے میں کافی وقت لگا کہ میرے مستقبل اور فیملی کے لیے بہتر کیا ہے۔ اینرخ کلاسن نے لکھا کہ بحیثیت کرکٹر جنوبی افریقہ کی نمائندگی کرنا میرے لیے اعزاز کی...
    اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے 3 نہیں، 4 رافیل طیارے گرائے، 10 مئی کو بھارت سے 71 کی جنگ کا بدلہ لے لیا، پہلگام واقعے کی تحقیقات کی پیشکش کی تو بھارت نے تحقیقات کی بجائے الٹا پاکستان پر حملہ کردیا۔ سینئر صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دفاعی بجٹ میں اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے، پاکستان نے بھارت کے 6 طیارے گرائے، پاکستان نے بھارت کے 3 نہیں، 4 رافیل طیارے گرائے، پاکستان نے 10 مئی کو بھارت سے 71 کی جنگ کا بدلہ لے لیا، اب بھارت پاکستان پر دوبارہ حملے نہیں کرے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے بھارت کو...
    مودی سرکار عید الاضحی کے موقع پر دوبارہ جارحیت کر سکتی ہے، حکومت اور اداروں کو چوکس رہنا ہو گا،محمد عارف WhatsAppFacebookTwitter 0 2 June, 2025 سب نیوز کیلیفورنیا (سب نیوز)بانی تحریک انقلاب پاکستان محمد عارف نے کہا ہے کہ مودی سرکار عید الاضحی کے موقع پر دوبارہ جارحیت کر سکتی ہے، پاکستان حکومت اور اداروں کو چوکس رہنا ہو گا ۔ سب نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بانی تحریک انقلاب پاکستان محمد عارف نے کہا کہ مودی سرکار معرکہ حق میں بدترین شکست کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہے ، ہندوستان کے اندر بھارتی وزیر اعظم ، بی جے پی سرکار اور بھارتی فوج کے خلاف اشتعال میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور اپوزیشن اور عوامی...
    پاکستان ریلوے نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر ٹرین کا سفر کرنے والوں کو بڑی خوشخبری سنا دی۔ وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر 5 خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی، اور عید کے 3 دن کرایوں میں 20 فیصد کمی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ 11 ماہ میں پاکستان ریلوے کی کارکردگی شاندار رہی، اور آمدن 83 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان ریلوے ہر تہوار کے موقع پر خصوصی ٹرینیں چلانے کے ساتھ ساتھ کرایوں میں کمی کا بھی اعلان کرتا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آئی ایم ایف نے 850 سی سی اور زائد کی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس بڑھا کر 18 فیصد کرنے کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ساتھ بجٹ مذاکرات میں آئی ایم ایف نے پٹرول اور ڈیزل انجن کی مقامی اور امپورٹڈ گاڑیوں پر ٹیکس کی رعایت ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ عالمی مالیاتی فنڈ نے کہا کلہ آیندہ بجٹ میں 850 سی سی اور زائد کی پٹرول اور ڈیزل گاڑیوں پر سیلز ٹیکس 18 فیصد کیا جائے اور 850 سی سی کی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس 12.5 سے بڑھا کر 18 فیصد کیا جائے۔ ذرائع نے کہا کہ آئندہ 5 سال میں 50 فیصد موٹرسائیکل اور رکشے الیکٹرک کی جائیں اور...
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے خواتین کے اپنے 2 آنے والے عالمی مقابلوں کے مقامات اور تاریخوں کے حوالے سے اہم اعلانات کیے ہیں جن کی میزبانی بھارت اور انگلینڈ رواں سال اور اگلے برس کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان ویمنز ٹیم نے تھائی لینڈ کوشکست دے کر آئی سی سی ورلڈ کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا آئی سی سی  ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کی تاریخوں اور مقامات کی تصدیق ہو گئی ہے اور اس کے ساتھ ہی خواتین کے کرکٹ ورلڈ کپ اور ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 دونوں کے ابتدائی میچوں اور ناک آؤٹ راؤنڈز کے شیڈول کی بھی تصدیق کر دی گئی ہے۔ آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ نے کہا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 جون 2025ء) سابق جرمن وزیر خارجہ اور جرمنی کی ماحول پسند گرین پارٹی کی سیاستدان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر کے لیے بلامقابلہ منتخب کر لی جائیں گی۔ پیر کو اقوام متحدہ میں ہونے والے جنرل اسمبلی کے صدر کے الیکشن میں جرمنی کی سیاستدان انا لینا بیئر بوک کو ایک سال کے لیے صدارتی عہدے پر فائز کرنے کا اعلان کر دیا جائے گا۔ ماحول پسند گرین پارٹی سے تعلق رکھنے والی جرمن سیاستدان انا لینا بیئربوک آئندہ ایک سال کے لیے اس اعلیٰ عہدے پر فائز رہیں گی۔ انا لینا اس ٹاپ پوزیشن کے لیے بلا مقابلہ منتخب ہونے جا رہی ہیں۔ واضح رہے کہ ان کا...
    ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے بھارتی قیادت کے حالیہ بیانات کو گہری تشویش کا باعث قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بیانات ایک ایسی ذہنیت کی عکاسی کرتے ہیں جو امن کی بجائے دشمنی کو ترجیح دیتی ہے۔ دفتر خارجہ نے یہ ردعمل بھارتی ریاست بہار میں بھارتی قیادت کی جانب سے دیے گئے بیانات اور بھارتی وزارت خارجہ کے 29 مئی 2025 کے بیان کے تناظر میں دیا۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان کو علاقائی عدم استحکام کے منبع کے طور پر پیش کرنا حقیقت سے انحراف ہے، اور عالمی برادری بھارت کے جارحانہ رویے اور عزائم سے بخوبی واقف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کھوکھلے بیانیے یا منفی پروپیگنڈے سے زمینی حقائق کو...
    وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا شمار دنیا کے ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں سب سے کم ٹیکس اکٹھا کیا جاتا ہے، اگر ہم ملک کی ترقی کے بارے میں سنجیدہ ہیں تو پاکستان میں ٹیکس کے نظام میں اصلاحات کو بھی قومی سلامتی کا تقاضا سمجھتے ہوئے ترجیح دینا ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پچھلے مالی سال کا آغاز 1400 ارب روپے سے کیا تھا، کچھ عرصے بعد اسے کم کرکے 1100 ارب روپے کیا گیا، اب مزید کم ہوکر ایک ہزار ارب روپے تک آگیا ہے، یہ ہمارے لیے مستقبل کے لیے خطرے کی نشانی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: آئندہ مالی سال کا بجٹ...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02 جون ۔2025 )پاکستان نے بھارتی قیادت کے پاکستان مخالف اشتعال انگیز بیانات کو خطرناک ذہنیت کی عکاسی قرار دیا ہے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت کا پاکستان کو عدم استحکام کا ذمے دار ٹھہرانا حقائق کے منافی ہے،بھارت دھمکیوں، گمراہ کن بیانیوں اور طاقت کے استعمال سے اپنے مقاصد حاصل کر نہیں سکتا.(جاری ہے) دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی قیادت کی جانب سے حالیہ دنوں میں بالخصوص بہار میں دیے گئے اشتعال انگیز بیانات اور 29 مئی 2025 کو بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کی طرف سے دیے گئے ریمارکس کے بارے میں سوالات کا جواب دیتے ہوئے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02 جون ۔2025 )پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی اور آئی ایم ایف کی بیل آﺅٹ قسط کی حالیہ تقسیم کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو سراہا جا رہا ہے، لیکن ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق چھوٹے سرمایہ کار اور کاروباری مالکان بدستور پریشان ہیں مارکیٹ کا عمومی مزاج پالیسی کی عدم مطابقت، ساختی کمزوریوں، اور طویل مدتی استحکام کے امکانات کے بارے میں گہرے خدشات کی وجہ سے کمزوری کی نمائش جاری رکھے ہوئے ہے. ویلتھ پاک کے ساتھ بات کرتے ہوئے جے ایس گلوبل کے ہیڈ آفیسر وقاص غنی نے پی ایس ایکس کی ریلی کو دو بنیادی پیش رفتوں سے منسوب کیا پیر 19 مئی کو تیزی سے اضافہ...
    کراچی: پی آئی اے نے اپنے مسافروں کو دوران پرواز بین الاقوامی معیار کی سہولتیں دینے کے لیے بڑا فیصلہ کر لیا۔ پی آئی اے کا بوئنگ 777 ساختہ طیاروں میں نئی جدید نشستیں لگائی جائیں گی۔ بوئنگ طیاروں میں اکانومی اور بزنس کلاس کی تمام نشستوں کو تبدیل کرکے جدید نشستیں لگانے کے لیے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ بوئنگ طیاروں میں نیا ان فلائٹ انٹرٹینمنٹ سسٹم لگانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ بوئنگ طیاروں کو یورپ اور برطانیہ میں ٹریول کرنے والے مسافروں کو پی آئی اے طیاروں میں دوران سفر جدید آرام دہ سہولت مل سکے گی۔ پی آئی اے انتظامیہ نے بین الاقوامی سطح پر بڈز طلب کرلیں۔ پی آئی اے انتظامیہ...
    اجلاس میں حریت قیادت سمیت کشمیری سیاسی قیدیوں کی مسلسل غیر قانونی نظربندی پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور تمام سیاسی نظربندوں کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سول سوسائٹی کے اراکین نے کہا ہے کہ تنازعہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کی بنیادی وجہ ہے اور دونوں ممالک کو خطے میں جنگ جیسی صورتحال کو ختم کرنے کے لیے اس مسئلے کو پرامن مذاکراتی عمل کے ذریعے حل کرنا چاہیے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر زبیر احمد راجہ، محمد فرقان، محمد اقبال شاہین اور سید حیدر حسین سمیت سول سوسائٹی کے اراکین نے سرینگر میں ایک اجلاس میں دفعہ370 اور 35A کو اصل شکل...
    ایران میں انسانی اسمگلرز کے شکنجے سے 10 پاکستانی شہری بازیاب WhatsAppFacebookTwitter 0 2 June, 2025 سب نیوز ایران میں انسانی اسمگلرز کے خلاف ایک بڑے آپریشن کے دوران دس پاکستانی شہریوں کو بازیاب کرا لیا گیا، جنہیں انسانی اسمگلرز نے یورپ لے جانے کا جھانسہ دے کر یرغمال بنا رکھا تھا۔ ایرانی حکام کی کارروائی کے بعد تمام بازیاب افراد کو پاکستانی سفارت خانے نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے ایرانی حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان پاکستانیوں کی مکمل دیکھ بھال کی جا رہی ہے اور انہیں تمام تر ضروری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ سفیر کا کہنا تھا کہ انسانی اسمگلنگ ایک سنگین مسئلہ ہے...
    کراچی(کامرس رپورٹر) سابق وفاقی وزیر ،ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سابق صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی کی وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی ہے،میر چنگیز خان جمالی نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں نصیر آباد ڈویژن بلوچستان کے ضلع لیے دو ارب کے ہاسنگ منصوبوں کی گرانٹ پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلی سندھ کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں نے سندھ اور بلوچستان کے پانی، آبپاشی کے نظام پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور فیصلہ کیا کہ جولائی کے پہلے ہفتے میں سکھر بیراج پر سندھ اور بلوچستان کے حکام کی میٹنگ ہوگی۔ ڈویژن بلوچستان کے لیے دو ارب کے ہاؤسنگ منصوبوں کی گرانٹ پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور...
    بھارت کے حملوں سے شہریوں کی اموات اور مودی حکومت کی آبی جارحیت سے امریکا اور اقوام متحدہ کو آگاہ کرنے کے لیے پاکستان کا نو رکنی وفد آج سے اہم ملاقاتوں کا آغاز کرے گا۔ رپورٹس کے مطابق پاکستانی وفد اقوام متحدہ میں چین اور روس کے مندوبین سے ملاقات کرے گا، وفد او آئی سی کے سفیروں سے بھی نیویارک میں ملاقات کرے گا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں 9 رکنی وفد میں شیری رحمان اور حنا ربانی کھر شامل ہیں۔ وفد میں جلیل عباس جیلانی، مصدق ملک، خرم دستگیر، فیصل سبزواری، بشریٰ انجم بٹ اور تہمینہ جنجوعہ بھی شامل ہیں۔ Post Views: 4
    بھارتی رہنماؤں اور بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے تازہ ترین مخالفانہ بیانات کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت دھمکیوں، غلط بیانی یا طاقت کے ذریعے اپنے مقاصد حاصل نہیں کر سکتا اور نہ ہی کرے گا۔ بھارتی رہنماؤں کے پاکستان مخالف بیانات کے ساتھ ساتھ 29 مئی کو بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کے تبصروں کے بارے میں میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے، ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی قیادت کے حالیہ ریمارکس بشمول بہار میں کیے گئے ریمارکس ایک گہری پریشان کن ذہنیت کی عکاسی کرتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: جوہری بلیک مارکیٹ بھارت کی جوہری سلامتی پر سنگین سوالیہ نشان ہے، ترجمان دفتر خارجہ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی...
    امریکی ریاست کولوراڈو میں قانون نافذ کرنیوالے اہلکاروں کے مطابق ایک شخص نے ’آزاد فلسطین‘ کا نعرہ لگاتے ہوئے آگ لگانے والا آلہ ایک ایسے گروپ پر پھینک دیا جو غزہ میں اسرائیلی یرغمالیوں کی طرف توجہ دلانے کے لیے جمع ہوا تھا، اس واقعے میں 6 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے کچھ جھلس بھی گئے ہیں۔ اس سلسلے میں گرفتار مشتبہ شخص 45 سالہ محمد صابری سلیمان کو اس حملے کے سلسلے میں الزامات کا سامنا کرنا پڑے گا جس کی ایف بی آئی دہشت گردی کی کارروائی کے طور پر تفتیش کر رہی تھی۔ کولوراڈو کے شہر بولڈر کے مرکز میں واقع 4 بلاک والے علاقے پرل اسٹریٹ پیدل چلنے والے مال میں تشدد کا یہ...
    حکومت گلگت بلتستان کی ہدایت پر محکمہ سوشل ویلفیئر اسکردو نے خواتین کی فنی تربیت کے لیے ایک اہم اور دور رس نتائج کے حامل منصوبے کا آغاز کیا ہے، اس منصوبے کے تحت بلتستان کی خواتین کو روایتی ہنر، جیسے سلائی اور کڑھائی، کے ساتھ ساتھ پہلی مرتبہ الیکٹریشن کے شعبے میں بھی باقاعدہ تربیت فراہم کی جا رہی ہے، یہ پروگرام علاقے کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا اقدام ہے، مزید تفصیل جانتے ہیں ذاکر بلتستانی کی اس رپورٹ میں۔۔۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    کرکٹ کے میدان میں جہاں ہر طرف شور و ہنگامہ ہوتا ہے، وہیں ایک ایسا لمحہ آیا جس نے سب کو حیران کر دیا۔ معروف اداکارہ مریم نفیس نے اپنے ایک بیان سے مداحوں کو چونکا دیا، جب انہوں نے قومی کرکٹر اعظم خان سے اپنے انوکھے رشتے کا انکشاف کیا۔ یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب مریم نفیس پاکستان سپر لیگ کے ایک میچ کے دوران اپنے ننھے بیٹے موسیٰ کو ساتھ لیے گراؤنڈ میں موجود تھیں۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے نہ صرف ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کی حمایت کا اظہار کیا بلکہ کرکٹر اعظم خان سے اپنی گہری قربت کا بھی ذکر چھیڑ دیا۔ مریم نے خوش دلی اور اپنائیت کے ساتھ بتایا،...
    امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم غزہ میں اسرائیلی مظالم رکوانے کے لیے اسلامی ممالک اور فلسطین کے دوست ممالک کے سربراہان کا اجلاس بلائیں۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے حیدرآباد میں اسرائیل انڈیا مردہ باد جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے ثابت کردیا کہ وہ سامراجی طاقتوں ، امریکا ، اسرائیل کے خلاف ہیں، مسلمان حکمرانوں سے سوال کرتے ہیں کہ وہ غزہ میں ظلم پر کیوں خاموش ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: صہیونیوں کا خواب گریٹر اسرائیل، مسلمان خاموش رہے تو کوئی محفوظ نہیں رہےگا، حافظ نعیم الرحمان حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ مسلمان حکمران ٹرمپ کی خوشنودی چاہتے ہیں، امریکی صدر عرب ممالک میں بھتہ وصول...
    پاک بحریہ نے پاکستان کی تمام بڑی بندرگاہوں پر غیر روایتی خطرات سے نمٹنے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے 2 روزہ مشقوں کا کامیابی سے انعقاد کیا۔ یہ بھی پڑھیں پاک بحریہ نے بھارتی طیارے کا سراغ لگا کر مکمل نگرانی میں رکھا ان مشقوں کا بنیادی مقصد اہم بحرى تنصيات کے تحفظ کے لیے طریقہ کار، حربی حکمت عملی کو جانچنا اور مؤثر بنانا تھا۔ ان مشقوں میں پاک بحریہ کی مختلف یونٹس بشمول پاک میرینز، ایس ایس جی (این)، بحری اور فضائی اثاثہ جات نے مربوط كاروائیوں میں حصہ لیا۔ مشق میں مختلف غیر روایتی خطرات اور حملوں کی صورت میں شرکت کرنے والی فورسز کے درمیان باہمی رابطے اور فوری ردعمل کی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے پر...
    مولانا جس کرپشن کی بات کر رہے یہ اس وقت حکومت کا حصہ تھے، انکے لوگوں سے ہی 20 ارب ریکور کیے، بیرسٹر سیف WhatsAppFacebookTwitter 0 1 June, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے مولانا فضل الرحمان جس کرپشن کی بات کر رہے ہیں اس وقت یہ خود نگران حکومت کا حصہ تھے اور ہم نے 20 ارب روپے ان ہی کے لوگوں سے ریکور کیے ہیں۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر سیف کا کہنا تھا ہمارے اخلاق اور کردار سے ہماری پہچان ہوتی ہے، سکھ مذہب میں تعلیمات انسانیت سے محبت اور اخلاق کا درس ملتا ہے، ہندو مذہب میں بھی اخلاق پر سب سے زیادہ زور...
    پاکستان ایئرلائنز (پی آئی اے) نے لاہور اور پیرس کے درمیان پروازوں پر 15 فیصد ڈسکاؤنٹ کا اعلان کردیا ہے۔ پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق یہ ڈسکاؤنٹ 9 جون تک بکنگ کرنے والوں کے لیے دستیاب ہے اور مسافر اس سے فائدہ اٹھاکر 18 جون سے لے کر 2 جولائی تک سفر کرسکتے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد آنے والے سیزن میں یورپ کے روٹ پر قومی ایئرلائن کے ذریعے سفر کو پرکشش بنانا ہے۔ Post Views: 4
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا افغان ہم منصب امیر خان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں دونوں جانب سے سفارتی تعلقات کو سفیروں کی سطح تک بڑھانے کے فیصلوں کا خیر مقدم کیا گیا۔ دو روز قبل وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے افغانستان میں اپنے سفارتخانے کو سفیر کی سطح پراپ گریڈ کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے جواب میں افغانستان نے بھی گزشتہ روز اسلام آباد میں تعینات اپنے ناظم الامور کو سفیر کی سطح تک بڑھا دیا تھا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا بتانا ہے کہ آج وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا افغان ہم منصب امیر خان متقی سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں افغان وزیر خارجہ امیر خان نے پاکستان کی جانب...
    طلبا اور پیشہ ور افراد کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی کیریئر ڈیولپمنٹ پلیٹ فارم کا آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 1 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد: طلبا اور پیشہ ور افراد کو جدید ترین کیریئر سپورٹ فراہم کرنے کی جانب ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے، پریسٹن یونیورسٹی اسلام آباد میں AimNexus.ai نامی ایک مصنوعی ذہانت پر مبنی کیریئر ڈیولپمنٹ پلیٹ فارم کا باضابطہ آغاز کیا گیا۔ یہ پلیٹ فارم محمد اسماعیل نے تیار کیا ہے، جو AimNovo کے بانی اور سی ای او ہیں اور قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے شعبہ الیکٹرانکس کے سابق طالب علم ہیں۔ تقریب کے دوران محمد اسماعیل نے ویب ایپلی کیشن متعارف کروائی اور اس کی نمایاں خصوصیات پر روشنی ڈالی۔ انہوں...
    انکم ٹربیونل نے معروف رئیل اسٹیٹ ٹائکون ملک ریاض، ان کے بیٹے احمد علی ریاض ملک اور بحریہ ٹاؤن سے منسلک دیگر اہم شخصیات کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔ یہ وارنٹ کراچی کے ضلع ملیر میں ایم-9 موٹروے کے ساتھ واقع سرکاری اراضی کی غیرقانونی الاٹمنٹ کے مقدمے میں جاری کیے گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: ملک ریاض کیخلاف نیب کی کارروائی، بحریہ ٹاؤن کی رہائشی و تجارتی جائیدادیں سر بمہر، اکاؤنٹس اور گاڑیاں منجمد عدالت نے ملزمان بار بار طلبی کے باوجود پیش نہیں ہونے پر وارنٹ جاری کردیے ہیں۔ ملزمان میں ملک ریاض، ان کے بیٹے احمد علی ریاض ملک، خاندان کے رکن اور ایگزیکٹو زین ملک، بحریہ ٹاؤن کے چیف ایگزیکٹو شاہد محمود قریشی،...
    مظفر آباد(نیوز ڈیسک) آزاد جموں و کشمیر (اے جے کے) حکومت ایک ڈونر فنڈڈ پروگرام کے تحت لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب ایک تاریخی مقام پر رہائش پذیر افراد کی منتقلی پر غور کر رہی ہے تاکہ ان کی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے اور اس تاریخی عمارت کی بحالی سیاحت کے مقاصد کے لیے ممکن ہو سکے۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ بات میرپور کے ڈویژنل کمشنر چوہدری مختار حسین نے ضلع بھمبر کی وادی سماہنی میں ایل او سی سے صرف 5 کلومیٹر دور واقع ’سرائے سعادت آباد‘ کے دورے کے بعد بتائی، یہ دورہ وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق کی ہدایت پر کیا گیا تھا۔ ڈپٹی کمشنر بھمبر...
    جنگ کے امکانات بڑھ گئے، جنوبی ایشیا میں تنازعات کبھی بھی بے قابو ہوسکتے ہیں، جنرل ساحر شمشاد مرزا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 June, 2025 سب نیوز سنگاپور (آئی پی ایس) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا کہنا ہے کہ پہلگام واقعے کے بعد جنگ کے امکانات خطرناک حد تک بڑھ گئے۔ جنوبی ایشیا میں تنازعات کبھی بھی بے قابو ہوسکتے ہیں۔ سنگاپور میں شنگریلا ڈائیلاگ سے خطاب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا کہ کہ جنوبی ایشیا میں بہت سے تنازعات ہیں جو کبھی بھی بے قابو ہوسکتے ہیں۔ جنوبی ایشیا میں کشمیر حل طلب تنازع ہے، نظریاتی یا علاقائی اختلافات کو دبانے سے انہیں حل نہیں کیا جاسکتا۔ جنرل...
    حکومت کا غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) حکومت نے کسی تیسرے ملک منتقلی کے منتظر تقریباً 44 ہزار افغان شہریوں کی منتقلی کی ڈیڈ لائن گزرنے کے ایک ماہ بعد پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ فیصلہ وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت انسدادِ دہشت گردی کمیٹی اور ہارڈن دی اسٹیٹ کمیٹی کے تیسرے اجلاس میں کیا گیا۔ حکومت پہلے ہی اعلان کر چکی تھی کہ اگر ممکنہ میزبان ممالک نے ان افغان پناہ گزینوں کو 30 اپریل تک منتقل نہ کیا تو...
    امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (FDA) نے موڈرنا کی نئی کووِڈ-19 ویکسین “mNEXSPIKE” کی منظوری دے دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:کورونا وبا کے باعث دنیا میں اوسط عمر کتنی گھٹ گئی؟ یہ ویکسین 65 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد، اور 12 سے 64 سال کی عمر کے ایسے افراد کے لیے منظور کی گئی ہے جو کسی ایک یا زیادہ بنیادی طبی مسائل کا شکار ہیں، جو انہیں کووِڈ-19 سے شدید بیماری کے خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔ یہ منظوری اس وقت دی گئی ہے جب FDA نے ویکسین کی منظوری کے معیار کو سخت کر دیا ہے، خاص طور پر صحت مند بالغوں کے لیے، جن کے لیے اب ویکسین کی منظوری سے قبل مزید...
    ایرانی حکومت نے اقوام متحدہ کے جوہری نگراں ادارے (آئی اے ای اے) کی اس رپورٹ کو مسترد کر دیا ہے جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ تہران نے پچھلے 3 مہینوں کے دوران جوہری ہتھیار بنانے کے لیے درکار یورینیم کا ذخیرہ 50 فیصد بڑھا لیا ہے۔ آئی اے ای اے کی حال ہی میں جاری رپورٹ کے مطابق 17 مئی تک ایران کے پاس 408.6 کلوگرام (900.8 پاؤنڈز) یورینیم تھا جسے 60 فیصد تک افزودہ کیا گیا ہے جو کہ ایک غیر جوہری ہتھیار والے ملک کے لیے ایک اہم حد ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ایران امریکا مذاکرات: فریقین کا جوہری معاہدے کے لیے فریم ورک تیار کرنے پر اتفاق رپورٹ کے مطابق ایران نے اپنی...
    سنگاپور میں ہونے والے عالمی سیکیورٹی اجلاس ’شنگریلا ڈائیلاگ‘ میں پاکستان کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ سیکیورٹی کے نظام اس وقت تک مؤثر نہیں ہو سکتے جب تک ان کی بنیاد اعتماد پر نہ ہو اور وہ سب کو ساتھ لے کر نہ چلیں۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور بھارت سرحدوں پر تعینات اضافی فوجیوں کی واپسی کے عمل کے قریب پہنچ چکے ہیں، جنرل ساحر شمشاد مرزا جنرل ساحر شمشاد نے جنوبی ایشیا میں بڑھتے ہوئے تنازعات کے خطرات کی نشاندہی کی اور ایشیا پیسیفک سمیت دیگر خطوں میں جامع، مؤثر اور ادارہ جاتی بحران سے نمٹنے کے نظام کی فوری ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے...
    اسلام آباد(این این آئی) ترجمان دفتر خارجہ نے بھارت میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ان واقعات میں خطرناک حد تک اضافے کو گہری نظر سے دیکھ رہا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے، نفرت انگیز تقاریر، امتیازی پالیسیوں اور ریاستی سرپرستی میں ہونے والی کارروائیاں نہ صرف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہیں بلکہ یہ علاقائی استحکام کے لیے بھی خطرہ ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت میں بڑھتے اسلاموفوبک رجحانات پر شدید تشویش رکھتا ہے اور بھارتی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ تمام شہریوں کے مذہبی آزادی، تحفظ اور مساوی حقوق کو یقینی بنائے خواہ ان...
    اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو مئی 2025 کے دوران 206 ارب روپے سے زائد کے ریونیو شارٹ فال کا انکشاف ہوا ہے اور اسی طرح رواں مالی سال کے 11 ماہ(جولائی تا مئی) میں مجموعی شارٹ فال 1,027 ارب روپے کے لگ بھگ ہوگیا ہے۔ ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات تک ایف بی آر کو موصول ہونے والے خالص ٹیکس وصولیوں کے عبوری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ماہ(مئی) ایف بی آر نے 1110 ارب روپے کے مقررہ ہدف کے مقابلے میں 904 ارب روپے کے لگ بھگ ٹیکس وصولیاں کی ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آر کو مئی میں  206 ارب روپے کے ٹیکس شارٹ فال...
    سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور قطر شام میں سرکاری ملازمین کی مالی معاونت کریں گے۔ سعودی وزیر خارجہ نے دمشق میں شامی ہم منصب اسد الشیبانی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے یہ اعلان کیا۔ جنہوں نے شامی دارالحکومت پہنچنے پر وزیر خارجہ اور ان کے وفد کا خیر مقدم کیا۔ یہ بھی پڑھیں سعودی عرب اور قطر نے شام کے ذمہ قرض ورلڈ بینک کو ادا کردیا شام اور سعودی عرب نے اس سے قبل مالیاتی شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر بات چیت کی تھی۔ شہزادہ فیصل نے شام پر اقتصادی پابندیاں ہٹانے میں مدد کرنے میں اپنے ملک کے کردار کا حوالہ...
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا، اور آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کے دوران مسلح افواج پاکستان کی شاندار کارکردگی کو سراہا۔ یہ بھی پڑھیں ’بنیان مرصوص‘ کی کامیابی پر فیلڈ مارشل کا عشائیہ، صدر، وزیراعظم سمیت سیاسی و عسکری قیادت کی شرکت پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق وزیراعظم نے مسلح افواج کی بہادری، پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ ان کے مثالی طرز عمل سے ملک نے کامیابی حاصل کی۔ وزیراعظم نے ملک کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور سلامتی کے تحفظ میں مسلح افواج کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے قوم کی حفاظت کے لیے مسلح افواج کے مشن میں مدد کرنے کے لیے...
    اسحاق ڈار کا آذربائیجان کے ہم منصب سے رابطہ، ای سی او اجلاس پر گفتگو WhatsAppFacebookTwitter 0 31 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے آذربائیجان کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان میں پرتپاک میزبانی پر اظہار تشکر کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان جولائی میں آذربائیجان میں ہونے والے ای سی او سمٹ کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔بات چیت کے دوران ای سی او اجلاس کی تفصیلات، شرکا اور طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا گیا، یاد رہے کہ آذربائیجان میں اقتصادی تعاون تنظیم کا اجلاس جولائی کے اوائل میں متوقع ہے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں...
    فتنہ الہندوستان کے بلوچستان میں دہشت گرد حملے، بھارت کے ملوث ہونے کے مزید شواہد سامنے آگئے  جب کہ معرکہ حق میں ناکامی کی ہزیمت چھپانے کے لیے بھارت نے اپنی پراکسیز کا بے دریغ دوبارہ استعمال شروع کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع  نے کہا کہ بلوچستان میں بھارتی سرکردہ فتنہ الہندوستان معصوم بلوچوں بچوں اور خواتین کو نشانہ بنانے لگی،  بھارت منظم منصوبے کے ساتھ اسپانسرڈ دہشت گردوں سے بلوچستان میں حملے کروا رہا ہے، مزدوروں کا ناحق قتل، جعفر ایکسپریس ٹرین،  اے پی ایس بس خصدار اور سوراب حملہ اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ ذرائع نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے حملے کے بعد بھارتی میڈیا پر وار فیئر چلنا شروع ہو جاتی ہے، فتنہ الہندوستان کے بلوچستان میں ہر...
    یورپی یونین اور برٹش کونسل نے پاکستان میں خواتین کے ڈیجیٹل مہارتوں کو مضبوط بنانے کے لیے ایک اہم تجزیاتی رپورٹ جاری کردی ہے۔ یورپی یونین کے پاکستان کے لیے نمائندہ دفتر اور برٹش کونسل نے مشترکہ طور پر ایک اہم رپورٹ ‘مہارتوں کا خلا اور مارکیٹ کی ضروریات کا تجزیہ’ جاری کی ہے جسے یورپی یونین کے فنڈ سے چلنے والے ٹیکنیکل اور ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ سیکٹر سپورٹ پروگرام (مرحلہ IV) کے تحت تیار کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: بلوچستان کی صحافی خواتین: ہمت، جدوجہد اور تبدیلی کی کہانی یہ تحقیقاتی رپورٹ اسپوس پاکستان نے ترتیب دی ہے۔ یہ مطالعہ خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں اعلیٰ ٹیکنیکل اور ڈیجیٹل ہنر کے اہم...
    لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 31 مئی ۔2025 )سعودی وزیر دفاع نے تہران میں ایرانی حکام کو دوٹوک پیغام دیا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جوہری معاہدے پر مذاکرات کی پیشکش کو سنجیدگی سے لیں کیونکہ یہ پیشکش اسرائیل کے ساتھ جنگ کے خطرے سے بچنے کا ایک راستہ فراہم کرتی ہے.(جاری ہے) برطانوی نشریاتی ادارے نے خلیج میں اپنے اعلی ترین ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ خطے میں مزید عدم استحکام کے امکان سے پریشان ہو کر سعودی عرب بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے بیٹے وزیردفاع شہزادہ خالد بن سلمان کو گزشتہ ماہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے لیے یہ انتباہی پیغام دینے کے لیے بھیجا تھا ذرائع کا...
    وفاقی حکومت نے ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے نان فائلرز پر بینک سے کیش نکلوانے پر عائد ٹیکس کی شرح بڑھانے کی تجویز پیش کر دی ہے ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے یہ تجویز دی ہے کہ اب نان فائلرز اگر ایک دن میں پچاس ہزار روپے سے زائد کیش نکلوانے کی کوشش کریں گے تو ان پر ایک اشاریہ دو فیصد ودہولڈنگ ٹیکس لاگو ہو گا جو کہ اس سے قبل صفر اشاریہ چھ فیصد تھا حکومت کا مقصد یہ ہے کہ جو افراد اب تک ٹیکس ریٹرن جمع نہیں کرواتے ان کے لیے مالیاتی سرگرمیاں اس حد تک مشکل بنا دی جائیں کہ وہ مجبوراً ٹیکس نیٹ میں شامل ہو...
    بیس سکیل کے لیے پروموشن کورس کا اعلان ، کون کونسے سرکاری آفیسران پرموشن کورس کا حصہ بنیں گئے؟ فہرست سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 31 May, 2025 سب نیوز روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربِٹ کوائن مائننگ اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس کو بجلی فراہم کرنے کے فیصلے پر آئی ایم ایف کا اظہار تشویش بِٹ کوائن مائننگ اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس کو بجلی فراہم کرنے کے فیصلے پر آئی ایم ایف کا اظہار تشویش نائیجیریا میں موسلادھار بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی، 100 سے زائد افراد ہلاک سینیٹرمشاہدحسین کی روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات،...
    ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس نے امریکا کی خلائی فوج کے لیے کینڈی، فلوریڈا سے ایک جدید جی پی ایس سیٹلائٹ لانچ کردیا۔ GPS III SV-08 نامی اس سیارچے کو مدار میں بھیجنے کے لیے Falcon 9 راکٹ استعمال کیا گیا۔ اسپیس ایکس کے مطابق، اس لانچ کی تیاری میں صرف 3 دن سے بھی کم وقت لگا، جو کہ امریکی قومی سلامتی کے اس قسم کے مشنوں کے لیے ایک نیا ریکارڈ ہے جن میں عام طور پر تیاریوں میں 18 سے 24 ماہ کا وقت لگتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: اسپیس ایکس کے مزید 28 انٹرنیٹ سیٹلائٹ زمینی مدار میں روانہ اس حوالے سے امریکی اسپیس فورس کے کرنل جِم ہورن نے کہا کہ یہ لانچ خلائی...
    میٹا کا واٹس ایپ اسٹیٹس کے لیے 3 نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے ۔ کمپنی کی جانب سے اسٹیٹس میں مزید نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا ہے جن کی بدولت صارفین کولاج، میوزک اور نئے اسٹیکرز پوسٹ کرسکیں گے۔ مارچ 2025 سے صارفین کے پاس اسٹیٹس میں میوزک کلپ ایڈ کرنے کا آپشن موجود ہے اور وہ ایپ کی میوزک لائبریری سے گانے منتخب کرسکتے ہیں۔یہ میوزک کلپ 15 سے 60 سیکنڈ طویل ہوتے ہیں اور اب ان کلپس کو اسٹیکرز میں تبدیل کرکے اسٹیٹس کو موسیقی سے زیادہ لیس کیا جاسکے گا۔اس کے علاوہ صارفین صرف ایک گانے کو ہی اسٹیٹس اپ ڈیٹ کے طور پر بھی پوسٹ کرسکیں گے۔ ایک نیا فیچر...
    —تصویر بشکریہ سوشل میڈیا اسلام آباد پولیس نے انسانی حقوق کی کارکن طاہرہ عبداللّٰہ اور ثمینہ عمر کو رہا کر دیا۔طاہرہ عبداللّٰہ اور ثمینہ عمر کو نیشنل پریس کلب کے باہر سے حراست میں لیا گیا تھا۔طاہرہ عبداللّٰہ نے حراست میں لیے جانے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمیں نہیں معلوم کہ ہمیں کیوں پکڑا ہے، ہم یہاں کھڑے ہوئے تھے۔ہیومن رائٹس کمیشن نے کیا کہا؟ اسلام آباد میں سابق سینیٹر مشتاق احمد، طاہرہ عبداللّٰہ اور ثمینہ عمر کو حراست میں لے لیا گیاوفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کو حراست میں لے لیا گیا۔ ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان نے کہا تھا کہ طاہرہ عبداللّٰہ اور ثمینہ عمر کو نیشنل...
    چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، نے آج کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اسٹوڈنٹ افسران اور کالج کے فیکلٹی ممبران سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب کے دوران انہوں نے آپریشن “بنیان مرصوص” کے شہداء کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ قومی قیادت کے تحت پاکستانی عوام نے مادرِ وطن کے دفاع کے لیے فولادی دیوار کا کردار ادا کیا۔ انہوں نے مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے کہا کہ “معرکہ حق” میں کامیابی ہماری قومی یکجہتی اور تمام ریاستی اداروں کے درمیان ہم آہنگی کا منہ بولتا ثبوت...
    صارفین کو اپنی بلنگ کا اختیار دے رہے ہیں، حکومت کا بجلی سلیبز تبدیل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں آئی پی پی کے معاہدے ختم کرکے عوام کو 3400 ارب روپے کا فائدہ دیا، وفاقی وزیر توانائی حکومت نے بجلی کی اوور بلنگ کا مسئلہ حل کرنے کے لیے ’’اپنا میٹر اپنی ریڈنگ‘‘ اسکیم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔صارفین اپنے موبائل سے میٹر کی ریڈنگ کر کے ایپ پر بھیج سکیں گے۔وفاقی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ سبسڈی کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے صارفین سے جوڑ رہے ہیں۔ حکومت کا بجلی کے سلیبز کو تبدیل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا بھی ڈیٹا درست کرنے کی ضرورت ہے۔ آئی پی پی...
    ہانگ کانگ میں ثالثی کی بین الاقوامی تنظیم کے لیے دستخط کی تقریب میں اسحاق ڈار نے پاکستان کی جانب سے کنونشن پر دستخط کیے، انہوں نے ثالثی کی عالمی تنظیم کو تجویز کرنے کے لیے چین کے ویژن کی تعریف بھی کی۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئی او ایم ای ڈی کے مشترکہ تصور کو حقیقت میں تبدیل کرنے میں چینی قیادت کا اہم کردار ہے۔ ہانگ کانگ میں ثالثی کی بین الاقوامی تنظیم کے لیے دستخط کی تقریب میں اسحاق ڈار نے پاکستان کی جانب سے کنونشن پر دستخط کیے، انہوں نے ثالثی کی عالمی تنظیم کو تجویز کرنے کے لیے چین کے ویژن کی تعریف بھی کی۔ انہوں...
    انسنٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے بالآخر آئی پیڈ کے لیے پلیٹ فارم کا ورژن جاری کر دی۔ جس کے بعد ٹیبلیٹ پر فون کی طرح میسج آ سکیں گے اور ڈیوائس سے بھیجے جا سکیں گے اور گروپ کال کی جا سکے گی۔ میٹا نے اس بات کا اعتراف کیا کہ یہ ایپ آئی پیڈ صارفین کی جانب سے کمپنی سے کیے جانے والے بڑے مطالبوں میں سے ایک تھی۔ واٹس ایپ اب جدید آئی پیڈس کے لیے ایپ اسٹور پر دستیاب ہے۔ اس سے قبل واٹس ایپ صرف ایک ڈیوائس پر استعمال کی جاسکتی تھی یہاں تک کہ ایپ کا ویب ورژن فون پر موجود ایپ کا ایک ایکسٹینشن تھا، جس کے لیے فون کا آن رہنا...