2025-09-18@18:12:31 GMT
تلاش کی گنتی: 1858

«اس گھرکی»:

(نئی خبر)
    کراچی: شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال بلاک 01 ضیاء کالونی نزد عابد ٹاؤن کے قریب رہائشی گھر سے 47 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ متوفی کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسکی شناخت اسماعیل ولد محمد رمضان کے نام سے ہوئی ہے۔ ایس ایچ او تھانہ گلشن۔ اقبال کے مطابق موت کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکی ہیں تاہم وجوہات جانے کیلئے لاش۔کا پوسٹ مارٹم کرانے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ متوفی کے اہل خانہ سے بھی رابطہ کرلیا گیا ہے۔
    پشاور: صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے 30 اگست سے اب  تک ہونے والی بارش، اربن اور فلش فلڈ کے باعث صوبے کے مختلف اضلاع میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی ابتدئی رپورٹ جاری کردی۔ پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق صوبے میں ہونے والی بارش، اربن اور فلش فلڈ کے باعث مختلف حادثات میں اب تک 5 افراد جاں بحق اور 5  زخمی ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ جاں بحق افراد میں 4 بچے اور ایک خاتون اور زخمیوں میں ایک مرد، ایک خاتون اور 3 بچے شامل ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ بارش اور اربن فلڈنگ کے باعث اب تک کی رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 6 گھروں...
    سڈنی (اسپورٹس ڈیسک)سڈنی میراتھون 2025 میں پاکستانی اور اوور سیز پاکستانی رنرز نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ پاکستانی نژاد آسٹریلوی علی زیدی 3 گھنٹے 5 منٹ 33 سیکنڈز کے ساتھ ایونٹ کے تیز ترین پاکستانی رہے۔ اسلام آباد کے بلال احسن نے 3 گھنٹے 15 منٹ 3 سیکنڈز میں میراتھون مکمل کر کے پاکستان سے آنے والے رنرز میں نمایاں پوزیشن حاصل کی۔ فہد مختار نے 3 گھنٹے 29 منٹ میں میراتھون مکمل کرتے ہوئے اپنی ساتویں ورلڈ میجر میراتھون مکمل کی۔ کراچی کے باچا حسین اور لاہور کے حامد بٹ نے بھی عمدہ رننگ کی۔ حامد بٹ، ہما رحمٰن، ڈاکٹر سلمان خان، جمال خان، یسریٰ بخاری اور زیاد رحیم نے 7 اسٹار فنشر کا اعزاز اپنے نام...
    جنوبی وزیرستان میں بارش کے باعث گھر کی  چھت گرگئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون دو بیٹیوں سمیت جاں بحق ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق جنوبی وزیرستان اپر کی تحصیل سراروغہ کے علاقہ اسپین مزک بٹیکائی میں مکان کی چھت گرگئی جس سے ماں اپنی دو کمسن بیٹوں سمیت جاں بحق ہوگئی۔ جنوبی وزیرستان اپر لدھا سب ڈویژن کے اسسٹنٹ کمشنر شادمان صافی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تحصیل سراروغہ اسین مزک بٹیکائی میں  گذشتہ رات مسلسل بارشوں کی وجہ سے کچے مکان کی چھت گری ہے جس سے ماں دو بیٹیوں سمیت جاں بحق ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ واقعے کی اطلاع صبح سویرے موصول ہوئی کیونکہ واقعہ دور دراز علاقے میں پیش آیا ہےجس کے فوری...
    وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے موجودہ موسمی اور سیلابی حالات کے تناظر میں 24 گھنٹے ٹرینوں اور ریلوے ٹریکس کی مسلسل نگرانی کو یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔ وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیر صدارت ریلوے ہیڈکوارٹر میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ریلوے حکام نے آپریشنل امور اور ملک میں حالیہ سیلابی صورتحال سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس کے دوران وزیر ریلوے نے موجودہ موسمی اور سیلابی حالات کے تناظر میں 24 گھنٹے ٹرینوں اور ریلوے ٹریکس کی مسلسل نگرانی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچنے کے لیے پیشگی اقدامات اور ہنگامی پلاننگ ناگزیر ہے۔ محمد حنیف عباسی نے...
    نارروال(ویب ڈیسک) سکھ رہنما رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے سکھ کمیونٹی کیساتھ بیٹھنے سے دنیا کے سکھوں کا سر فخر سے بلند ہوگیا۔ گزشتہ روز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے سیالکوٹ، شکرگڑھ، نارووال اور کرتارپور کا بھی دورہ کیا تھا۔ اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سکھ کمیونٹی سے خطاب میں سکھ کمیونٹی کی تمام عبادت گاہوں کی جلد مکمل بحالی کی یقین دہانی کروائی تھی۔ سکھ کمیونٹی نے سیلاب متاثرہ دربار صاحب کرتارپور میں بروقت امدادی کارروائیوں پر فیلڈ مارشل کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ سکھ رہنما رمیش سنگھ اروڑہ کا کہنا ہے...
    ہربھجن سنگھ کی آئی پی ایل میچ کے بعد سری سانتھ کو تھپڑ مارنے کی ان دیکھی ویڈیو 17 سال بعد وائرل ہوگئی۔ 2008 میں ہربھجن سنگھ اور سری سانتھ کے جھگڑے کی ان دیکھی ویڈیو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے بانی اور سابق چیئرمین للت مودی نے جاری کی۔ بیونڈ 23 کرکٹ پوڈ کاسٹ پر سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک سے گفتگو کرتے ہوئے للت مودی نے اس غیر ترمیم شدہ کلپ کو شیئر کیا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ میچ ختم ہونے کے بعد جب سب کھلاڑی آپس میں ہاتھ ملارہے تھے اس دوران ہربھجن نے سری سانتھ کو تھپڑ مارا۔ للت مودی نے مزید بتایا کہ اس واقعے کے بعد میں نے دونوں کو بلایا...
    دریائے ستلج میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہونے کے باعث چشتیاں کے نواحی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے اور 50 کے قریب بستیاں زیرآب ہوگئیں۔ بند ٹوٹنے سے پانی گھروں اور آبادیوں میں داخل ہوگیا، بستی میروں بلوچاں، موضع عظیم، قاضی والی بستی، بستی شادم شاہ اور دلہ عاکوکا سمیت 50 کے قریب بستیاں شدید متاثر ہوئی ہیں جس کے باعث علاقہ مکینوں کو محفوظ مقامات کی جانب منتقل کیا جارہا ہے۔ ریسکیو 1122 کی ٹیمیں کشتیوں اور دیگر ذرائع سے لوگوں کو سیلاب زدہ علاقوں سے نکال رہی ہیں جبکہ کئی مقامات پر فصیلیں بھی تباہ ہوگئی ہیں۔ کماد اور تل کی فصلیں شدید متاثر ہونے سے کسانوں کو بھاری نقصان کا خدشہ ہے۔ انتظامیہ کے...
    بھارتی پنجاب میں جاری سیلابی کیفیت میں ریلیف آپریشن کے دوران ریسکیو اہلکاروں کی مقامی افراد سے گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ ویڈیو میں ریسکیو اہلکاروں کو متاثرین کو یقین دہانی کراتے اور ان سے گھروں کو خالی کرنے کی اپیل کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے تاکہ وہ ریسکیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں۔ اس موقع پر افسر نے کہا کہ ’ہم آپ کو یہاں سے لے جانے آئے ہیں، ہمارے ساتھ چلیں۔ یہ بھی پڑھیں: بھارتی پنجاب کے وزرا کو سیلابی کشتی میں بھی سوئیڈن اور گوا کی سیر نہ بھولی، شدید تنقید خاتوں ریسکیو اہلکار نے کہا کہ زندگی بچانا سب سے اہم ہے، انسان سب کچھ دوبارہ بنا سکتا ہے۔‘ انہوں نے مزید کہا...
    لاہور: محکمہ موسمیات نے وسطی اور بالائی پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید سے انتہائی شدید بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے حکام کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والا سسٹم اس وقت لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد اور گرد و نواح میں موجود ہے۔ اگلے دو سے چار گھنٹوں کے دوران نارووال، سیالکوٹ، گجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاالدین، اوکاڑہ، ساہیوال، پاکپتن، قصور، چنیوٹ، جھنگ، سرگودھا، خوشاب، میانوالی اور قریبی اضلاع میں بارش متوقع ہے جو تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہوگی۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ چند مقامات پر شدید سے انتہائی شدید بارش ہو سکتی ہے جس سے شہری سیلاب یا دیگر بارش سے...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سیلاب کے خطرات کی زد میں آنے والے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر انتظامیہ سے تعاون کریں اور محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس وقت سب سے پہلی ترجیح عوام کی جان کا تحفظ ہے، لہٰذا شہری انتظامیہ اور ریسکیو کرنے والے اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔ Historic rise in River Ravi’s water level, flow between 211,330–219,760 cusecs. On CM Maryam Nawaz’s instructions, rescue & relief operations are in full swing. Ministers and MPAs on ground, over 20,000 people evacuated in 24 hours. pic.twitter.com/gNqF9oaoB1 — PMLN (@pmln_org) August 29, 2025 انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ گھروں، فصلوں اور مویشیوں...
    بھارتی اداکار گووندا نے اہلیہ سنیتا آہوجا سے علیحدگی کی خبروں پر ردعمل دے دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک تقریب میں گووندا نے طلاق کی خبروں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں جو کچھ ملا ہے ان کی اس کی بھی اوقات نہیں تھی۔ گووندا نے علیحدگی کی خبروں کو رد کرتے ہوئے ہاتھ جوڑ کر کہا کہ ان کی بیوی ان کے گھر کی دیوی ہے۔ گووندا کا کہنا تھا کہ مرد جتنا بھی پیسہ یا شہرت کما لے اس کی قسمت اس کے گھر کی دیوی یعنی اس کی بیوی سے ہی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کبھی کسی عورت کی بےعزتی یا مخالفت ہرگز نہیں کرتے۔  اس تقریب میں سنیتا آہوجا...
    ماہرین نے ایک نیا مٹیریل تیار کیا ہے جو ایئر کنڈیشنر یا پنکھے کے بغیر بھی گھروں کو ٹھنڈا رکھ سکتا ہے۔ یہ ماحول دوست متبادل توانائی کی بچت کے ساتھ ساتھ گرمی سے نمٹنے میں مدد دے گا۔ یہ تحقیق چین کی Dalian University of Technology اور امریکہ کی Pennsylvania State University نے مشترکہ طور پر کی۔ مقصد یہ تھا کہ بڑھتی ہوئی گرمی اور توانائی کے بحران کے دوران گھروں کو سستا اور پائیدار طریقے سے ٹھنڈا رکھنے کا حل نکالا جائے۔ یہ نیا مٹیریل کیسے کام کرتا ہے؟ یہ Polymethyl Methacrylate (PMMA) پر مبنی ہے۔”Passive Radiative Cooling” کے اصول پر کام کرتا ہے۔ دن میں سورج کی تپش کو روکتا ہے۔ رات میں عمارت کی حرارت...
    غزہ: اسرائیلی فوج نے شہر کے مشرقی اور جنوبی حصوں پر شدید بمباری کی جس میں جمعرات کی صبح سے اب تک کم از کم 50 فلسطینی شہید ہو گئے، جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی افواج غزہ شہر پر مکمل قبضے کی تیاری کر رہی ہیں۔ اقوام متحدہ اور عالمی اداروں نے اس کارروائی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں فوجی آپریشن تباہ کن ثابت ہوگا، جس سے لاکھوں شہری مزید بے گھر ہو سکتے ہیں۔ غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کے مطابق زیتون اور شجاعیہ کے علاقوں میں اسرائیلی زمینی آپریشن کے دوران 1500...
    مالی سال 2025-26 کے پہلے ماہ، جولائی میں، بینکوں کی جانب سے گھروں کی تعمیر اور خریداری کے لیے دیے جانے والے قرضوں میں سالانہ بنیاد پر 2.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق، جولائی 2025 میں ہاؤسنگ فنانسنگ کا مجموعی حجم 208 ارب روپے تک جا پہنچا، جو کہ جولائی 2024 میں فراہم کردہ 203 ارب روپے کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ ماہانہ بنیاد پر بھی بہتری دیکھی گئی، جون 2025 کے مقابلے میں جولائی میں بینکوں کی جانب سے گھروں کے لیے دیے گئے قرضوں میں 0.7 فیصد اضافہ ہوا۔ جون میں یہ رقم 207 ارب روپے تھی، جو اگلے ہی ماہ بڑھ کر...
    اسلام آباد: قومی اسمبلی کے سابق رکن رمیش کمار کے گھر میں ڈکیتی کی بڑی واردات ہوئی ہے جہاں ڈاکوؤں نے چوکیدار کو تشدد کرکے یرغمال بنا لیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق رکن قومی اسمبلی رمیشن کمار کے گھر میں عقبی دیوار پھلانگ کر 3 مسلح ڈاکو داخل ہوئے، ڈاکووں نے چوکیداد پر تشدد کیا اور انہیں یرغمال بنالیا۔ مسلح ڈاکو رمیش کمار کے گھر سے 5 قیمتی گھڑیاں، چشمے، کپڑے اور جوتے لے گئے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے، جس کے مطابق ڈاکو مجموعی طور پر رمیش کمار کے گھر سے ڈیڑھ کروڑ کا سامان لے اڑے ہیں۔ مقدمے کے متن کے مطابق مسلح ڈاکو ملازمین کو تشدد کا نشانہ بھی بناتے رہے...
    اداکارہ ایمن خان اور منیب بٹ کے ہاں تیسری ننھی پری کی آمد ہوئی ہے۔ ایمن خان اور منیب بٹ نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر اپنی فیملی میں اضافے اور بیٹی کی ولادت کے حوالے سے مداحوں کو خوش خبری سنائی۔ بدھ کی دوپہر منیب بٹ نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ اُن کے ہاں 26 اگست کو بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کا نام انہوں نے نیمل رکھا ہے۔ منیب بٹ نے لکھا کہ امل اور میرال بھی بڑی بہنیں بن گئیں ہیں۔ انہوں نے نومولود کیلیے پیغام لکھا کہ نیمل تمھاری آمد کا لمحہ ہمارے لیے بہت قیمتی ہے اب تم اس دنیا کو اپنے جادو سے سحر انگیز کرو، تمھارے...
    لاہور کی مقامی عدالت نے گھریلو ملازمہ تشدد و جنسی زیادتی کیس میں اداکارہ ثمر رانا کو ڈسچارج کرتے ہوئے فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چودہ سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد و جنسی ذیادتی کے مقدمے میں اہم پیش رفت اُس وقت سامنے آئی جب مقامی عدالت نے گرفتار ملزمہ اداکارہ ثمر رانا کو مقدمے سے ڈسچارج کر دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ زیب شہزاد چیمہ نے ثمر رانا کو فوری رہا کرنے کا حکم بھی دیا۔ عدالت نے ہدایت کی کہ گرفتاری کے بعد 24 گھنٹے میں ملزمہ کو عدالت پیش نہ کرنے پر تفتشی افسر کے خلاف کاروائی کی جائے۔ آج ہونے والی سماعت میں پولیس کی جانب سے ملزمہ کے جسمانی ریمانڈ...
    کراچی: شہر قائد میں بارشوں کے بعد بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث ہائیکورٹ کے ججز اور افسران کے گھروں پر بجلی کی طویل بندش پر کے الیکٹرک سی ای او سمیت افسران نے معذرت کرلی۔ شہر میں بارشوں کے بعد بجلی کے بڑے بریک ڈاون سے متعلق سندھ ہائیکورٹ کے ججز اور افسران کے گھروں میں بجلی کی طویل بندش کے معاملے پر کے الیکٹرک کے سی ای او اور افسران پیش ہوئے۔ واضح رہے کہ ایڈیشنل رجسٹرار کوآرڈیشن نے 22 اگست کو کے الیکٹرک کے ایم ڈی کو طلبی کا نوٹس جاری کیا تھا۔ نوٹس میں کہا گیا تھا 20 اگست کو بارش کے دوران طویل غیر اعلانیہ بجلی کی بندش سے ججز، سینئر افسران...
    یاض (نیوز ڈیسک) 2025 کی پہلی ششماہی میں سعودی عرب کی رہائشی جائیداد کی مارکیٹ میں لین دین کی مالیت 123.8 ارب ریال تک پہنچ گئی جن میں سے 77.5 ارب ریال رہائشی گھروں کی خرید و فروخت پر مشتمل ہیں۔ مدینہ منورہ میں سب سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا جہاں رہائشی ڈیلز کی مالیت 49 فیصد بڑھ کر 3.4 ارب ریال تک جا پہنچی۔ رپورٹ کے مطابق مارکیٹ میں تیزی کی بنیادی وجوہات آسان مارگیج سہولتیں، سرکاری اسکیمیں اور نئے گھروں کی فراہمی ہیں۔ سعودی حکومت 2026 میں نیا قانون نافذ کرے گی جس کے تحت غیر ملکی افراد کو جائیداد خریدنے کی اجازت ملے گی۔ ماہرین کے خیال میں یہ اقدام غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں...
    ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کے انسپکٹرز کی ایران واپسی کا مقصد صرف بوشہر ایٹمی بجلی گھر میں ایندھن کی تبدیلی کے عمل کی نگرانی ہے، اور یہ تعاون مکمل طور پر ملکی قوانین کے مطابق ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں:’کوئی ثبوت نہیں کہ ایران جوہری ہتھیار بنا رہا ہے‘، بین الاقوامی ایٹمی توانائی کی ایجنسی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے ارکان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عباس عراقچی نے واضح کیا کہ پارلیمنٹ کے منظور کردہ قانون کے تحت آئی اے ای اے کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کی درخواست پہلے قومی سلامتی کی اعلیٰ کونسل کو بھیجی جاتی ہے اور...
    لاہور کی مقامی عدالت نے گھریلو ملازمہ تشدد و جنسی زیادتی کیس میں اداکارہ ثمر رانا کو ڈسچارج کرتے ہوئے فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چودہ سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد و جنسی ذیادتی کے مقدمے میں اہم پیش رفت اُس وقت سامنے آئی جب مقامی عدالت نے گرفتار ملزمہ اداکارہ ثمر رانا کو مقدمے سے ڈسچارج کر دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ زیب شہزاد چیمہ نے ثمر رانا کو فوری رہا کرنے کا حکم بھی دیا۔ عدالت نے ہدایت کی کہ گرفتاری کے بعد 24 گھنٹے میں ملزمہ کو عدالت پیش نہ کرنے پر تفتشی افسر کے خلاف کاروائی کی جائے۔  آج ہونے والی سماعت میں پولیس کی جانب سے ملزمہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جس...
    پاکستانی شوبز کی مقبول جوڑی ایمن خان اور منیب بٹ کے گھر خوشیوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ اداکار جوڑے نے اپنی ننھی بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کر دی۔ ننھی شہزادی کا نام نایمل رکھا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے ایمن خان کے اپنی جڑواں بہن منال خان سے متعلق اہم انکشافات منیب بٹ نے بدھ کی سہ پہر انسٹاگرام اسٹوری پر بیٹی کی پیدائش کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ نایمل 26 اگست کو پیدا ہوئی۔ یہ اعلان ایک جذباتی خط کی صورت میں تھا جو بڑی بہنوں، امل اور میرال کی جانب سے لکھا گیا۔   View this post on Instagram   A post shared by Aiman Muneeb (@aimankhan.official) خط میں...
    انقرہ(ویب ڈیسک)ترک وزیر ٹرانسپورٹ عبدالقادر یورالوغلو نے اپنی تیز رفتار ڈرائیونگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی، جو دیکھی جانے کے بعد انہیں جرمانہ کردیا گیا، ویڈیو میں وہ 225 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلا رہے تھے، جو قانونی حد سے تقریباً دوگنا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا گیا کہ وزیرعبدالقادر کی گاڑی اناطولیہ کی مشہور انقرہ موٹروے پر دیگر گاڑیوں کو تیزی سے پیچھے چھوڑتی ہوئی اسپیڈ میں آگے بڑھ رہی تھی، جب کہ پس منظر میں ترک لوک موسیقی اور صدر رجب طیب اردگان کی تقریر کے کچھ حصے چل رہے تھے، جن میں حکومت کے انفراسٹرکچر منصوبوں کی تعریف کی گئی تھی۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ٹریفک پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے...
    چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ روزی خان بڑیچ کی خصوصی ہدایت پر بلوچستان ہائیکورٹ میں جدید کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم قائم کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے رجسٹرار ہائیکورٹ کی جانب سے باضابطہ اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا۔ مزید پڑھیں: بلوچستان ہائیکورٹ کے حکم پرصوبے میں موبائل، انٹرنیٹ سروس کی بحالی شروع اعلامیہ کے مطابق شہری اب اپنی ہر قسم کی شکایات اس نئے سسٹم میں درج کرا سکیں گے، جہاں موصولہ شکایات کا فوری اور مؤثر ازالہ کیا جائے گا۔ اس اقدام سے عوام کو شفاف اور بروقت انصاف کی فراہمی میں خاطر خواہ سہولت میسر آئے گی۔ مزید پڑھیں: بلوچستان ہائیکورٹ میں موبائل انٹرنیٹ کی بندش پر سماعت، سیکریٹری داخلہ اور پی ٹی اے کے افسران طلب مزید بتایا گیا...
    ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنی اور رنبیر کپور کی رہائش گاہ “کرشنا راج بنگلہ” کی بغیر اجازت ویڈیو وائرل ہونے کو پرائیویسی کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔ 250 کروڑ مالیت کے 6 منزلہ اس بنگلے کی ویڈیو حال ہی میں سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگی۔ اداکارہ نے پیغام میں کہا کہ ذاتی رہائش گاہ کی ویڈیو وائرل کرنا نہ صرف پرائیویسی کی خلاف ورزی ہے بلکہ یہ سیکیورٹی کا بھی سنگین مسئلہ ہے۔ انہوں نے میڈیا اداروں سے مطالبہ کیا کہ یہ ویڈیوز فوری ہٹا دی جائیں کیونکہ یہ کانٹینٹ نہیں بلکہ کسی کی ذاتی زندگی ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Alia Bhatt ???? (@aliaabhatt) ...
    بھارت کے مقبول ریئلٹی شو ’’بگ باس 19‘‘ کا آغاز ہوگیا ہے جس کی میزبانی ہمیشہ کی طرح سلمان خان کررہے ہیں۔ شو کے میزبان سلمان خان نے 24 اگست کو بگ باس 19 کا آغاز ایک سیاسی تھیم والے شو کے ساتھ کیا۔ یہ بگ باس کا 19واں سیزن ہے اور اپنی نوعیت کا پہلا موقع ہے کہ شو کو پہلے او ٹی ٹی پر دکھایا جا رہا ہے۔ اس سال کی تھیم ’’گھر والوں کی سرکار‘‘ ہے، جس کے تحت شرکا کو فیصلے کرنے کے اختیارات دیے گئے ہیں۔ بگ باس نے اس سال اعلان کیا ہے کہ وہ کم سے کم مداخلت کریں گے اور زیادہ تر اختیارات گھر والوں کو دیے جائیں گے۔ کانسیپٹ کے...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے لیاری چاکیواڑہ سنگولین میں گھر سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی ہے۔ اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش ایدھی کے رضا کاروں کی مدد سے سول اسپتال پہنچائی۔ پولیس کا کہا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 35 سالہ جہانزیب کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی تحقیقات میں واقعہ گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کا بتایا گیا ہے۔ متوفی 3 بچوں کا باپ تھا تاہم پولیس واقعے کی مزید چھان بین کر رہی ہے۔
    لیاری چاکیواڑہ سنگولین میں گھر سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش ایدھی کے رضا کاروں کی مدد سے سول اسپتال پہنچائی۔ پولیس کا کہا ہے کہ متوفی کی شناخت 35 سالہ جہانزیب کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی تحقیقات میں واقعہ گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کا بتایا گیا ہے۔متوفی 3 بچوں کا باپ تھا۔تاہم، پولیس واقعے کی مزید چھان بین کر رہی ہے۔
    چیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سیلاب زدگان کو نئے گھروں کی دستاویزات سپرد کردی ہیں۔  پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری تعلقہ میروخان کے گاؤں نیو تھارو وڈھو پہنچے جہاں انہوں نے سیلاب متاثرین کے لیے سندھ پیپلز ہاؤسنگ اسکیم کے تحت تعمیر کیے گئے گھروں کا دورہ کیا۔ یہ بھی پڑھیں: بڑے ہوکر دشمن کے جہاز گرانا‘، بلاول بھٹو زرداری کا کمسن طالبعلم سے دلچسپ مکالمہ’ چیئرمین بلاول بھٹو نے منصوبے کے تحت تعمیر ہونے والے گھروں کی ملکیّت کی دستاویزات خواتین میں تقسیم کیں اور کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت صوبے میں دنیا کا سب سے بڑا مفت رہائشی منصوبہ تیزی سے مکمل کر رہی ہے۔ قمبرشہدادکوٹ: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو...
    کراچی میں پولیو کا خطرہ ایک بار پھر سر اٹھانے لگا ہے۔ شہر کے تمام سات اضلاع سے لیے گئے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے، جو شہری صحت کے لیے ایک سنگین انتباہ ہے۔ وزارت صحت کے ذرائع کے مطابق شہر بھر سے مجموعی طور پر 78 ماحولیاتی نمونے حاصل کیے گئے تھے۔ ان میں سے ضلع شرقی سے 24, کیماڑی سے 15، جنوبی سے 14، کورنگی اور ملیر سے 7، 7، وسطی سے 6 ،غربی سے 5 نمونے شامل تھے۔ تمام نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی پائی گئی، جو ظاہر کرتا ہے کہ وائرس خاموشی سے پورے شہر میں موجود ہے۔ شہریوں کے لیے فوری پیغام ترجمان ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے صورتحال پر...
    فیصل آباد کی انسدادِ دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) کے جج جاوید اقبال نے 9 مئی کو سابق وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ کے گھر پر حملے کے کیس کا 73 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔ 109 ملزمان میں سے 75 کو سزائیں اور 34 کو بری کردیا ہے۔ عدالت نے 59 ملزمان کو 10،10 سال قید کی سزا سنائی، جن میں عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل، فرح آغا، کنول شوذب، رائے حسن نواز، احمد چٹھہ، عنصر اقبال، بلال اعجاز، شیخ راشد شفیق، رائے مرتضیٰ اقبال، اشرف سوہنا، مہر جاوید اور شکیل نیازی شامل ہیں۔ پی ٹی آئی کے 17 قائدین کو 2 دفعات کے تحت 10، 10 سال کی قید سنائی گئی۔ 42 ملزمان کو 7...
    اسلام آباد: پاکستان موسمیاتی تباہی کے دہانے پر آگیا، جس کے ممکنہ خطرناہ اثرات سے ملک میں سیلاب و خشک سالی کے خدشات بڑھ رہے ہیں۔ پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے اجلاس میں پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کے تباہ کن اثرات اور فنڈنگ کے معاملات پر سنگین انکشافات سامنے آئے ہیں۔ اجلاس کی صدارت جنید اکبر نے کی جب کہ چیئرمین این ڈی ایم اے نے ملک میں حالیہ صورتحال اور مستقبل کے خطرات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ چیئرمین این ڈی ایم اے نے بتایا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے شدید متاثر ہے اور آنے والے سال میں شدت 22 فیصد زیادہ ہوسکتی ہے۔ اگر درجہ حرارت بڑھتا رہا تو ملک کے...
    بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ترجمان نیاز اللہ خان نیازی ایڈووکیٹ کے گھر پولیس نے چھاپہ مارا جب کہ اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کیجانب سے پولیس چھاپے پر اظہار مذمت کیا گیا۔ بار نے اپنے اعلامیے میں کہا کہ  پولیس کیجانب سے چھاپہ مارنے، اہلخانہ اور بچوں کو ہراساں کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں، اظہار رائے بنیادی حق ہے، اور صرف اظہار رائے کی بنیاد پر کسی کو گرفتار کرنا غیر آئینی اور غیر قانونی ہے۔ قائم مقام صدر اور  سیکریٹری کیجانب سے مذمتی اعلامیہ جاری کیا گیا۔
    کراچی: ملیررفاہِ  عام سوسائٹی میں موٹر سائیکل سوار نامعلوم مسلح ملزمان گھر کے باہر گاڑی میں موجود فیملی سے لوٹ مار کرکے فرار ہو گئے۔  منگل کی صبح الفلاح تھانے کے علاقے ملیررفاہ عام سوسائٹی میں موٹر سائیکل سوار نامعلوم مسلح ملزمان گھر کے باہر گاڑی میں موجود فیملی سے لوٹ مار کرکے فرار ہو گئے، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی  ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رفاہ عام سوسائٹی کے رہائشی راحت شیخ بچے کواسکول چھوڑکرواپس آئے تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار شلوار قمیص میں ملبوس2 ملزمان نے راحت شیخ اور ان کی اہلیہ سے 2 موبائل فون اور نقدی چھین لی۔ ملزمان واردات کے بعد...
    لاہور کے علاقے کھیرا پل منہالہ روڈ پر بارش کے باعث ایک گھر کی چھت گرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ حادثے میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور ملبے تلے دبے افراد کو نکالا۔ جاں بحق ہونے والوں میں 25 سالہ رانی اور 18 سالہ آفتاب شامل ہیں۔ زخمی ہونے والے 35 سالہ شرجیل کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے گرکی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بارش کے باعث پرانا مکان مزید بوجھ برداشت نہ کر سکا اور اچانک چھت گر گئی، جس نے...
    کراچی: لیاقت آباد میں کھلے مین ہول میں گرکر جاں بحق ہونے والا کمسن احمد رضا 6 بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹا اور والدین کا لاڈلہ تھا، احمد اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے پاک فوج کا حصہ بننا چاہتا تھا اور اسے نعتیں پڑھنے کا بھی بہت شوق تھا۔ کمسن احمد رضا کے والدہ نے حکومت اور انتطامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں کھلے مین ہولز کے ڈھکن فی الفور لگائے جائیں تاکہ ان کی طرح کسی اور کا لخت جگر اس طرح اس دنیا سے رخصت نہ ہو۔ تفصیلات کے مطابق 19 اگست کو شہر میں ہونے والی موسلادھار بارش کے دوران لیاقت آباد سی ایریا رہبر کلب کے قریب 11 سالہ بچہ...
    کراچی کے ڈسٹرکٹ کورنگی کے علاقے الفلاح باغ ابراہیم سوسائٹی میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے دیدا دلیری کے ساتھ نوجوان کو گھر کی دہلیز پر اسلحے کے زور پر یرغمال بنا کر موٹر سائیکل چھین لی۔اتوار کی شام ہونے والی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ واردات میں ملوث تینوں ڈاکوؤں کے چہرے واضح طور پر دکھائی دے رہے تھے۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار نوجوان جیسے ہی اپنے گھر کی دہلیز پر پہنچتا ہے تعاقب میں آنے والے موٹر سائیکل سوار تین ڈاکو جس میں ایک کے پاس اسلحہ تھا نوجوان کو یرغمال بنا کر اس سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو جاتے ہیں جبکہ...
    پشاور: تھانہ حدود جمرود علاقہ غنڈی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہل کار شہید ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈی پی او رائے مظہر اقبال نے بتایا کہ فائرنگ سے پولیس اہلکار خورشید کو شہید کیا گیا جس کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ ڈی پی او کے مطابق پولیس اہلکار خورشید چھٹی پر گھر آیا ہوا تھا، جسے گھر کے سامنے ٹارگٹ کیا گیا، مقتول کی ذاتی دشمنی بھی تھی تحقیقات جاری ہیں۔
    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے راشد شفیق کو رانا ثنااللہ کے گھر پر حملہ کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے 10 سال قید کی سزا سنائے جانے پر چیف جسٹس آف سپریم کورٹ سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کیسز کی اپیل جلد سنیں، راشد شفیق کبھی زندگی میں فیصل آباد گئے ہی نہیں۔ فیصل آباد کی عدالت نے چوتھے کیس میں بھی راشد شفیق کو عمر ایوب اور شبلی فراز کے ساتھ 10 سال قید کی سزا سنائی ہے، راشد شفیق وہاں موجود ہی نہیں تھے۔ یہ بھی پڑھیں: شیخ رشید نے اپنے بھتیجے کی 9 مئی کے مقدمات میں سزائیں معاف کرنے کا مطالبہ کیوں کیا؟ شیخ رشید نے کہا کہ ہم...
    کراچی ( نیوز ڈیسک) پاکستان ریلوے نے لاہور سے کراچی کے درمیان بلٹ ٹرین منصوبے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے، جس کے بعد دونوں شہروں کے درمیان سفر کا دورانیہ موجودہ 20 گھنٹوں سے کم ہو کر صرف 5 گھنٹے رہ جائے گا۔ ریڈیو پاکستان کے مطابق یہ منصوبہ 2030 تک مکمل کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ بلٹ ٹرین کے لیے 1215 کلومیٹر طویل ہائی اسپیڈ ریل لائن تعمیر کی جائے گی، جو چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) کے تحت 6.8 ارب ڈالر مالیت کے ایم ایل-1 اپ گریڈ منصوبے کا حصہ ہے۔ وزیر ریلوے حنیف عباسی نے بتایا کہ منصوبے میں چین کی معاونت شامل ہوگی اور اسے چائنا ریلوے کنسٹرکشن کارپوریشن کے تعاون سے مکمل...
    فیصل آباد: 9 مئی رانا ثنااللہ کے گھر پر حملہ کیس، عمر ایوب، شبلی فراز اور زرتاج گل کو 10، 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی کو رانا ثنا کے گھر پر حملے سے متعلق مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے 59 ملزمان کو 10، 10 سال قید کی سزائیں سنائی گئیں۔ Post Views: 7
    پاکستان ریلوے نے ملک کی پہلی بُلٹ ٹرین کا منصوبہ پیش کر دیا ہے جو لاہور سے کراچی کے درمیان چلائی جائے گی۔ اس منصوبے کے تحت 1215 کلومیٹر طویل ہائی اسپیڈ ریل لائن تعمیر کی جائے گی، جس سے دونوں شہروں کے درمیان سفر کا وقت 20 گھنٹے سے کم ہو کر صرف 5 گھنٹے رہ جائے گا۔ منصوبے کی تفصیلات یہ منصوبہ چین-پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) کے تحت 6.8 ارب ڈالر کے ایم ایل-1 اپ گریڈ پراجیکٹ کا حصہ ہے۔ بُلٹ ٹرینیں زیادہ سے زیادہ 250 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی۔ اہم اسٹاپس میں حیدرآباد، ملتان اور ساہیوال شامل ہوں گے۔ منصوبے کو چین کی معاونت سے مکمل کیا جائے گا، جس میں چائنا ریلوے...
    خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ کے مزید 5 دیہات کے ٹی ڈی پیز کو اپنے علاقوں میں واپس جانے کی اجازت دیدی گئی۔ آپریشن کی وجہ سے نقل مکانی کرنیوالوں کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ باجوڑ نے مزید 5 گاؤں کے لوگوں کو واپسی کی اجازت دیتے ہوئے اعلامیہ جاری کردیا۔ جس کے مطابق ریاستی عمل داری بحال ہونے کے بعد گاؤں سیرئے ملان، سیرئے میاں گان، لنڈئے کلان، بلال مسجد ترخو اور شمشیرگر قلعہ ترخو کے لوگ واپس جا سکتے ہیں۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ درجہ بالا علاقوں کے باشندوں کے صبر و تحمل اور قربانیوں کو سراہتی ہے اور پر عزم ہیں کہ تمام متاثرہ خاندانوں کی جلد، باعزت اور محفوظ واپسی کو...
    —جنگ فوٹو مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف مسلم لیگ ن جاپان کے صدر ملک نور اعوان کی خصوصی دعوت پر گزشتہ شب اپنی پوری ٹیم کے ہمراہ ان کی رہائش گاہ پہنچیں۔اس موقع پر پرویز رشید، عظمیٰ بخاری، مریم اورنگزیب، ثانیہ عاشق اور دیگر مرکزی رہنما بھی موجود تھے جبکہ نون لیگ انٹرنیشنل افیئرز کے سابق جنرل سیکریٹری شیخ قیصر محمود بھی ملاقات میں خصوصی طور پر شریک ہوئے۔ملاقات کے دوران مریم نواز نے ملک نور اعوان کی جاپانی اہلیہ اور بچوں سے بھی خصوصی ملاقات کی اور بھرپور محبت و شفقت کا اظہار کیا، تقریباً 2 گھنٹے جاری رہنے والی اس نشست میں خوش گوار گفتگو اور پارٹی امور پر...
    ---فائل فوٹو  محکمۂ موسمیات کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آئندہ دو روز کراچی میں بارش کے حوالے سے بہت اہم ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق درمیانی سے تیز موسلادھار بارش کے باعث کراچی میں اربن فلڈنگ ہوسکتی ہے، 23 اگست تک بارشوں کا سسٹم سندھ پر اثرانداز رہے گا۔محکمہ موسمیات کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سندھ کے اکثر مقامات پر درمیانی اور کہیں شدید موسلا دھار بارش ہوسکتی ہے، بارشوں کا یہ اچھا سسٹم لگ رہا ہے۔ شدید گرج چمک کے دوران شہری گھروں سے باہر نہ نکلیں: ماہرینِ موسمیاتماہرین کا کہنا ہے کہ شدید گرج چمک کے دوران کشتی میں سوار افراد اور تیراک فوری کنارے پر آئیں محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی اوڑیسہ کے پاس ایک سسٹم ڈپریشن کی...
    ایس آئی ایف سی کی موثر حکمت عملی کی بدولت پاکستان میں سیاحت کا شعبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ کراچی سے صرف ایک گھنٹے کی مسافت پر قدرتی حسن سے مالا مال گرین پاک لیگون گڈانی کا باضابطہ افتتاح کر دیا گیا۔ گرین ٹورازم پرائیویٹ لمیٹڈ کے زیر انتظام، پاکستان کی تیزی سے ترقی کرتی سیاحتی کمپنی نے ایک اور معیاری پیشکش کی۔ گڈانی کا پرسکون ساحل فیملیز، سیاحوں اور مہم جوئی کے شیدائیوں کے لیے یکساں اہمیت کا حامل ہے۔ صاف شفاف پانی، تیراکی و آبی سرگرمیوں، ماحول دوست سہولیات اور عکاسی کے مقامات کی سہولیات دستیاب ہیں جبکہ کیفے اور ریفریشمنٹ ایریاز میں مقامی و کانٹینینٹل کھانے، فیملی پکنک اور تفریح کے لیے بہترین جگہ ہے۔...
    پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن حدید فیز2  میں ایک گھر میں چوری کی واردات میں جہاں چوروں نے گھر کا صفایا کیا وہیں ڈریسنگ ٹیبل اور دیواروں پر کارٹون نما شکلیں اور نقش ونگار بنا کر چلے گئے، چوروں نے بچوں اور خواتین کی تصویروں پر سرخ نشان بھی لگائے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:کراچی: خاتون ٹک ٹاکرز نے پی ای سی ایچ ایس میں تاجر کے گھر سے 13 کروڑ کی ڈکیتی کیسے کی؟ پولیس کے مطابق چوروں نے فلمی اسٹائل میں ڈریسنگ ٹیبل کے شیشے پر بھی نقش و نگاربنائے جس کے بعد اس انوکھی واردات سے متاثرہ فیملی میں خوف وہراس پھیل گیا ہے، چور گھر سےلاکھوں روپےمالیت کےکپڑے، آرٹیفیشل جیولری، موبائل فون اور اسمارٹ واچ...
    پاک فوج کی امدادی کارروائیاں گلگت بلتستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تیزی سے جاری ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اسکردو میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے جگلوٹ روڈ باغیچہ کے مقام پر پل بہہ جانے سے روڈ بند ہو گیا تھا، جس کے باعث سکردو کا دیگر علاقوں سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔ پاک فوج، ایف ڈبلیو او اور این ایچ اے کی مشترکہ کوششوں سے اس روڈ کی مرمت کا عمل 18 گھنٹوں میں مکمل کیا گیا۔ روڈ بحال ہونے کے بعد مسافر اور مال بردار گاڑیاں اپنی منزل کی جانب گامزن ہو چکی ہیں۔ اسکردو میں قدرتی آفات کے بعد فوری بحالی ایک بڑا چیلنج ہے، پاک فوج اور سول انتظامیہ کی مشترکہ کاوشیں ناممکن کو...
    — فائل فوٹو  پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے خیبرپختونخوا میں بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کی تفصیلات جاری کردیں۔پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق بارشوں اور سیلاب کے باعث 314 افراد جاں بحق جبکہ 156 زخمی ہوئے، جاں بحق ہونے والے افراد میں 264 مرد، 29 خواتین اور 21 بچے جبکہ زخمیوں میں 123 مرد، 23 خواتین اور 10 بچے شامل ہیں۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ بارشوں سے 159 گھروں کو نقصان پہنچا، 97 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ 62 گھر مکمل تباہ ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق صوبے میں 17 سے 19 اگست تک شدید بارشوں کا امکان ہے، بارشوں کا موجودہ سلسلہ 21 اگست تک جاری رہنے...
    صحافی خاور حسین کی گولی لگی لاش واقعے کے 3 گھنٹے بعد بھی تاحال گاڑی میں پڑی ہوئی ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے نوٹس کے بعد شہید بینظیرآباد سے فرانزک ٹیم سانگھڑ پہنچ گئی۔پولیس حکام کے مطابق معاملے کی تہہ تک پہنچنے کیلیے فرانزک ٹیم کے اہلکار واقعے کا تمام پہلوؤں سے تفصیلی جائزہ لے رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ صحافی خاور حسین کی اہلیہ اور ان کے بچے بھی سانگھڑ پہنچ رہے ہیں۔ڈی آئی جی شہید بے نظیر آباد فیصل بشیر میمن کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے مزید شواہد جمع کیے جارہے ہیں، ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ واقعہ کس طرح پیش آیا۔انہوں نے بتایا کہ...
    50 سالہ مختیار خان جب بیرون ملک سے آئے اپنے بیٹے کو لینے ایئرپورٹ جا رہے تھے تو ان کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ وہ دوبارہ کبھی اپنے خاندان سے نہیں مل سکیں گے۔ وہ جب بیٹے کو لے کر گھر پہنچے تو پورا خاندان بے رحم سیلاب کی نذر ہو چکا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں بارشوں اور سیلاب سے تبائی، 344افراد جاں بحق، پنجاب میں مزید بارشوں کی پیشگوئی مختیار خان کا تعلق بونیر کے پیر بابا کے نواحی گاؤں دگئی سے ہے۔ وہ اس وقت گھر پر موجود نہیں تھے جس کی وجہ سے بچ گئے لیکن ان کے خاندان کے 22 افراد سیلاب میں بہہ کر جاں بحق ہو گئے۔ جن کی...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں we news امریکا بھارت چیف خطرہ ڈونلڈ ٹرمپ روس گھنٹی ولادیمیر پیوٹن یوکرین
     اویس کیانی:  وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی مظفر آباد میں شہید میجر رب نواز کی رہائش گاہ  پر گئے اور ان کے اہل خٓنہ سے ملاقات کر کے تعزیت کی۔ محسن نقوی نے شہیدکے والد ،بھائی اور دیگر اہل خانہ سے ملاقات کی،وزیر داخلہ نےمیجر رب نواز کی شہادت پر اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔ محسن نقوی نے شہید میجر رب نواز کی بہادری اور شجاعت کو خراج عقیدت پیش کیا۔وزیرداخلہ نے شہید کے والد اور بھائی کے حوصلے اور جذبے  کو سراہا۔   مائع قدرتی گیس  کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان     وفاقی وزیر داخلہ نے کہا ا کہ جس قوم کے پاس آپ جیسے  بلند حوصلہ والد ہوں،اسے...
    سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے ایشیا کپ میں انڈین ٹیم کے پاکستان کے ساتھ کھیلنے کی مخالفت کردی۔ انڈین میڈیا کے مطابق سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت کو پاکستان کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار کر دینا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے جوان گھر واپس نہیں آتے اور ہم کرکٹ کھیلنے چلے جاتے ہیں، یہ فوجیوں کی قربانیوں کا مذاق ہے، ہم انکو اتنی اہمیت کیوں دیتے ہیں؟۔۔ ہربھجن سنگھ نے کہا کہ ہماری حکومت کا مؤقف بھی یہی ہے کہ “خون اور پانی ایک ساتھ نہیں بہہ سکتے”۔ ایشیا کپ 2025 کا آغاز 9 ستمبر سے متحدہ عرب امارات میں ہوگا مگر ٹورنامنٹ سے قبل بھارتی میڈیا...
    مالاکنڈ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اگست 2025ء ) جمعیت علماء اسلام ف کے رہنماء مفتی کفایت اللہ کے گھر ان کے بیٹے نے فائرنگ کردی۔(جاری ہے) میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ صوبہ خیبرپختونخواہ کے علاقہ مالاکنڈ میں سامنے آیا ہے جہاں جے یو آئی ف کے رہنماء مفتی کفایت اللہ کے گھر میں ان کے بیٹے نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ان کا بیٹا عصمت اللہ اور بیٹی جاں بحق ہوگئے جب کہ مفتی کفایت اللہ اور ان کی ایک اور بیٹی شدید زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے تاہم ان کی حالت تشویشناک بتائی گئی۔
    بھارت کی نامور سابق تیراک اور پدم شری ایوارڈ یافتہ بولا چودھری کے آبائی گھر سے ان کی زندگی بھر کی کمائی سمجھے جانے والے تمغے اور یادگاریں چوری کرلی گئیں۔ بولا چودھری کا کہنا ہے کہ یہ ان کے ہوڑہ ضلع کے ہنڈ موٹر میں واقع مکان میں تیسری بڑی چوری ہے۔ بولا چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چور سب کچھ لے گئے جو میں نے اپنی محنت اور لگن سے پوری زندگی میں کمایا۔ میرے 6 ساؤتھ ایشین گیمز کے طلائی تمغے اور پدم شری کا بروچ بھی چرا لیا گیا۔ مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف، انصار عباسی کے علاوہ اور کس نے ایوارڈ لینے سے معذرت کی؟ انہوں نے بتایا کہ چوروں نے تمام...
    راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری  نے کہا ہے کہ  ایک شخص کی دہشتگردی کی سزا پورے علاقےکو نہیں دی جاسکتی۔اگر کوئی  دہشت گردوں کو پناہ دیتا ہے یا گھر میں بارودی مواد رکھتا ہے تو اسے نتائج بھگتنا پڑیں گے۔فوج کو اس میں کوئی دلچسپی نہیں ہےکہ دہشت گردی کے نام پر معصوم عوام کی جان لے۔ ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر نے طلباء کے ساتھ خصوصی نشست کی جس دوران انہوں نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے طالبعلموں کے سوالات کے جواب بھی دیئے۔ سپارکو نے ربیع الاول کے چاند کی پیشگوئی کر دی  ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا ہمارے ذہنوں...
    تصویر بشکریہ اے پی خیبرپختونخوا میں 48 گھنٹوں میں بارش اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات سامنے آگئیں۔پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے)  کے مطابق بارش اور سیلاب کے باعث حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 307 ہوگئی ہے۔پی ڈی ایم اے کا بتانا ہے کہ جاں بحق افراد میں 279 مرد، 15 خواتین اور 13 بچے شامل ہیں۔بونیر میں جاں بحق افراد کی تعداد 184 جبکہ 23 افراد زخمی ہیں۔ زخمیوں میں 17 مرد، 4 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں۔ خیبر پختونخوا: ہیلی کاپٹر کا حادثہ کیسے پیش آیا؟ ابتدائی رپورٹ موصول خیبرپختونخوا حکومت کو سرکاری ہیلی کاپٹر حادثے سے متعلق ابتدائی رپورٹ موصول ہوگئی ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق مجموعی طور پر 74 گھروں...
    سٹی42:  محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی۔ میٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ میں آج رات موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے۔ بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ میں بھی موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔کرک، بنوں، ہنگو اور وزیرستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش (تھنڈر سٹارم) آنے کا امکان ہے۔مہمند، کرم، مردان، صوابی، نوشہرہ، پشاور، کوہاٹ، میں بارش کا امکان ہے۔   مائع قدرتی گیس  کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان  خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع اور اس کے ساتھ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں جمعرات کی شب سے خوفناک بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی ریلوں نے بڑے...
    اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ خیبرپختونخوا، کشمیر، بالائی پنجاب، شمال مشر قی اور جنوبی بلو چستان، جنوب مشرقی سندھ اور گلگت بلتستان میں مزید بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے اور ہفتے کو بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کل شام یا رات کو شمال مشر قی اور جنوبی بلو چستان، جنو بی پنجاب اور جنوب مشرقی سندھ میں بھی تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بارش کی پیش گوئی کے...
    ویب ڈیسک :موسم خراب ہونے کی وجہ سے آج گلگت ایئرپورٹ کی تمام پروازیں منسوخ  اور ملک بھر کی پروازیں بھی تاخیر کا شکار۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق اسلام آباد سے گلگت کی 4 پروازیں منسوخ ہوئیں،جبکہ مختلف وجوہات کی بنا پر ملک بھر کی 46 پروازیں تاخیر کا شکار بھی ہوئیں۔ اسلام آباد سے 11، کراچی سے 12، لاہور کی 11، کوئٹہ سے 3، ملتان، اسکردو اور پشاور سے ایک ایک پرواز تاخیر کا شکار ہوئی۔ محکمہ داخلہ کے کنٹرو ل روم سے صوبے کے تمام حساس جلوسوں کی لائیو مانیٹرنگ جاری  ان کے علاوہ، اسلام آباد سے دبئی کی نجی ایئر لائن کی پرواز میں 5 گھنٹے، لاہور سے نجی ایئر کی ریاض اور ابوظبی کی 2...
    آزاد کشمیر کے سرحدی علاقے میں رہائشی عوام نے ایک چیتا پکڑ لیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مقامی افراد نے چیتے کے گلے میں رسی ڈال کر اُسے دم سے پکڑا ہوا ہے اور سڑک پر گھسیٹ رہے ہیں۔ ایک شخص مذاقاً کہتا ہے ’اس سے پوچھو کتنی بکریاں کھا گیا ہے؟ حساب دے بکریوں کا‘۔ یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان: برفانی چیتے اور انسان کی لازوال دوستی کی سچی داستان ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے مقامی افراد کے اس رویے پر شدید تنقید کی ہے۔ ایک صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ کوئی درست طریقہ نہیں کہ اگر...
    — فائل فوٹو  موسم خراب ہونے کی وجہ سے آج گلگت ایئرپورٹ کی تمام پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔فلائٹ شیڈول کے مطابق اسلام آباد سے گلگت کی 4 پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ مختلف وجوہات کی بنا پر ملک بھر کی 46 پروازیں تاخیر کا شکار بھی ہوئیں۔اسلام آباد سے 11، کراچی سے 12، لاہور کی 11، کوئٹہ سے 3، ملتان، اسکردو اور پشاور سے ایک ایک پرواز تاخیر کا شکار ہوئی۔ان کے علاوہ، اسلام آباد سے دبئی کی نجی ایئر لائن کی پرواز میں 5 گھنٹے، لاہور سے نجی ایئر کی ریاض اور ابوظبی کی 2 پروازیں 4 سے 10 گھنٹے، مسقط سے کراچی کی غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز ساڑھے 4 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔
    کورنگی کرسچن ٹاؤن ہندو پاڑے کے قریب گھر سے نوجوان کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جسے چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچایا۔ ہیڈ محرر تھانہ زمان ٹاؤن یاسر کے مطابق ہلاک نوجوان کی شناخت 18 سالہ سمیتھ کپور کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی طور پر اہلخانہ واقعہ گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کا بتا رہے ہیں۔ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی اور اس ضمن میں مزید تفتیش کا عمل جاری ہے ۔
    ویب ڈیسک : باجوڑ میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں مزید 24گاؤں کو خالی کرنے کا حکم دیدیا گیا۔  ملنگی، سپرے، دواوگئی، مینہ سلیمان خیل،خوڑچئی، چمیار جوڑ، ذگئی، گٹ، اگرہ، غنڈئی، زرے، نختر، ملا کلے اوربکرو کے مکینوں کو علاقہ چھوڑنے کا حکم  دیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کاکہنا ہے کہ گواٹی، چمیالوں، لرکلان، برکلان، غنم شاہ، چوترا، ڈمہ ڈولہ، سلطان بیگ، انعام خورو اور انگا کے مکین گھر خالی کریں ۔ جشن آزادی:پنجاب  کے 41 اضلاع میں بیک وقت آتشبازی  ان علاقوں کے لوگ 16 اگست صبح 10 بجے تک اپنے گھر/علاقہ قلیل مدت کیلئے خالی کرکے محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2025ء) صوبائی دارالحکومت کے علاقہ سبزہ زار میں زہریلا کھانا کھانے سے ایک بچہ جاں بحق، 2کی حالت تشویشناک ہو گئی۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت 11سالہ ایان کے نام سے ہوئی۔پولیس کے مطابق زہریلا کھانا کھانے سے 10سالہ اذان اور 12سالہ ایمن کی حالت تشویشناک ہے، تینوں بچوں کو دوپہر میں والدہ نے کھانا کھلایا۔(جاری ہے) بچوں کو کھانا کھلا کر والدہ گھر کے کام سے باہر چلی گئی، والدہ واپس گھر لوٹی تو تینوں بچوں کو بیہوشی کی حالت میں پایا، والدہ نے تینوں بچوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا۔دوران علاج 11سالہ ایان دم توڑ گیا، دو بچے تاحال زیر علاج...
    لاہور: لاہور کے نواحی علاقے تھانہ مانگا منڈی میں شوہر نے گھریلو جھگڑے پربیوی کو زہر کی گولیاں دے کر قتل کردیا۔ خاتون کے اہل خانہ نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ مقتولہ کا شوہر اکثر اسے تشدد کا نشانہ بناتا تھا اور بھائیوں کے ساتھ مل کر قتل کیا ہے۔ اہل خانہ کے مطابق خاتون فرزانہ بی بی کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ علاج کے دوران دم توڑ گئی۔ مانگا منڈی پولیس نے مقدمہ درج کر کے تین ملزمان زاہد، ناصر اور اختر کو گرفتار کرلیا جن سے تفتیش جاری ہے۔
    اسلام آباد: قومی اسمبلی میں بیوی کو گھر سے نکالنے پر قید اور جرمانے کی مجوزہ سزا کا بل پیش کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی شرمیلا فاروقی نے مجوزہ بل پیش کیا، جس کے مطابق بیوی کو گھر سے نکالنے پر قید اور جرمانے کی سزا ہوگی۔ اس حوالے سے تعزیرات پاکستان  میں سیکشن 298ڈی کے نام سے نئی شق شامل کرنے کی تجویز  دی گئی ہے۔ مجوزہ بل کے مطابق شوہر یا گھر کے کسی فرد کی جانب سے غیر منصفانہ طور پر خاتون کو گھر سے نکالنا جرم ہوگا۔ خاتون کو گھر سے نکالنے پر 3 سے 6 ماہ قید کی سزا دی جائے گی۔ جرم کا ارتکاب کرنے پر...
    ویب ڈیسک: پنجاب لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے شہریوں کے لیے اہم سہولت کا اعلان کرتے ہوئے ایک نئی موبائل ایپ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے ذریعے پیدائش، وفات اور نکاح نامے جیسے سرکاری سرٹیفکیٹس گھر بیٹھے حاصل کیے جا سکیں گے۔ محکمہ کے مطابق اس ایپ کے ذریعے شہری اپنے مطلوبہ سرٹیفکیٹ کے لیے درخواست دے سکیں گے، مطلوبہ معلومات اور کاغذات اپ لوڈ کر سکیں گے اور مقررہ فیس بھی آن لائن جمع کرا سکیں گے۔ درخواست کی جانچ اور منظوری کے بعد متعلقہ سرٹیفکیٹ براہِ راست درخواست دہندہ کے پتے پر پہنچا دیا جائے گا۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈین تعیناتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ اس نظام کے آغاز سے وہ...
    محکمہ بہبود آبادی سندھ جان ہاپکنز اور زیبسٹ یونیورسٹی کے ذریعے گھر گھر سروے کرے گا، جو بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کی مدد سے مکمل ہوگا اور فیملی پلاننگ 2030ء کے اہداف حاصل کرنے میں مدد دے گا۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے آبادی کو کنٹرول کرنے کیلئے نس بندی کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ میں ہر سال آبادی ایک ضلع کی آبادی جتنی بڑھ رہی ہے، جس کو روکنے کیلئے صوبائی حکومت مردوں میں نس بندی (ایسا مستقل آپریشن جس کے بعد بچے پیدا نہیں ہوتے) اور خواتین میں بچوں کی پیدائش میں تین ماہ کا وقفہ دینے کیلئے خود لگانے والے انجیکشن سایانا پریس کو عام کر رہی ہے۔ محکمہ بہبود آبادی سندھ جان ہاپکنز یونیورسٹی...
    قومی اسمبلی میں خواتین کو غیر منصفانہ طور پر گھر سے بے دخل کرنے کو قابلِ سزا جرم قرار دینے کے لیے ترمیمی بل پیش کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی اسمبلی کے منگل کے روز ہونے والے اجلاس میں تعزیرات پاکستان کی مختلف شقوں میں ترامیم کا بل پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی شرمیلا فاروقی نےایوان میں پیش کیا۔ بل کی مجوزہ ترمیم میں کہا گیا ہے کہ شوہر یا گھر کے کسی فرد کی جانب سے غیر منصفانہ طور پر خاتون کو گھر سے نکالنا جرم قرار دیا جائے جبکہ خاتون کو گھر سے نکالنے پر 3 سے 6 ماہ قید کی سزا دی جائے گی۔ مجوزہ ترمیم میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جرم کا...
    بیگم کو گھر سے نکالنے پر قید کی سزا ہوگی، قومی اسمبلی میں بل پیش WhatsAppFacebookTwitter 0 12 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)قومی اسمبلی میں خواتین کو غیر منصفانہ طور پر گھر سے بے دخل کرنے کو قابلِ سزا جرم قرار دینے کے لیے ترمیمی بل پیش کر دیا گیا۔ قومی اسمبلی کے منگل کے روز ہونے والے اجلاس میں تعزیرات پاکستان کی مختلف شقوں میں ترامیم کا بل پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی شرمیلا فاروقی نے ایوان میں پیش کیا۔بل کی مجوزہ ترمیم میں کہا گیا ہے کہ شوہر یا گھر کے کسی فرد کی جانب سے غیر منصفانہ طور پر خاتون کو گھر سے نکالنا جرم قرار دیا جائے جبکہ خاتون کو گھر سے...
    لاہور: نصیر آباد پولیس نے گھر میں ڈکیتی کی واردات میں ملوث میاں بیوی کو گرفتار کر لیا۔  پولیس ترجمان کے مطابق شوہر سمیع اللہ اور خاتون ثمینہ کو فون لوکیشن سے ٹریس کرکے گرفتار کیا گیا، خاتون ملزمہ گلبرگ عسکری 5 میں واقع گھر میں کام کرتی تھی۔ گھر سے گھریلو اشیاء اور نقدی غائب ہونے کے باعث ملزمہ کو کام سے فارغ کر دیا گیا تھا تاہم ملزمہ نے چوری چھپے گھر کی ڈپلیکیٹ چابی بنا رکھی تھی۔ دونوں ملزمان گھر والوں کی غیر موجودگی میں چوری کر کے فرار ہوگئے تھے، ملزمان ضلع قصور کے رہائشی ہیں واردات کے بعد 1 سال سے لاہور میں روپوش تھے، ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا...
     مشہور یوٹیوب ٹریول چینل ‘واک ود ترنا’ کے بانی اور ٹریول ویلاگر امرک سنگھ کے اہلِ خانہ نے الزام لگایا ہے کہ وہ پیر کی شام پولیس اسٹیشن بلائے جانے کے بعد سے لاپتہ ہیں۔ ان کی اہلیہ من پریت کور کے مطابق، امرک سنگھ کو لوہیاں پولیس اسٹیشن جالندھر میں گزشتہ برس کے پاکستان کے دورے کے حوالے سے معلومات دینے کے لیے بلایا گیا تھا۔ اس دورے کے دوران انہوں نے سکھ مذہبی مقامات اور ثقافتی مقامات پر مبنی ویڈیوز بنائی تھیں۔ یہ بھی پڑھیے ’اجے دیوگن کی جگہ کوئی سکھ پاکستانی کھلاڑیوں سے ملتا تو اسے غدار کہا جاتا‘، بھارتی غصے سے پھٹ پڑے پولیس کی جانب سے تاحال باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی کہ امرک سنگھ...
    کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں ایک گرودوارے کے کمیونٹی سینٹر پر ’جمہوریہ خالصتان‘ کا سفارتخانہ کا بورڈ نصب کر دیا گیا ہے، جہاں 2023 میں خالصتانی رہنما ہردیپ سنگھ نجر کو قتل کیا گیا تھا۔ یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بحالی میں رکاوٹ سمجھا جا رہا ہے۔ انڈیا اور کینیڈا کی طرف سے اس معاملے پر ابھی تک کوئی باضابطہ ردعمل نہیں آیا، تاہم انڈین میڈیا میں اس کی کوریج جاری ہے اور سوشل میڈیا پر بھی اسے خوب چرچا مل رہا ہے۔ مزید پڑھیں: صدر ٹرمپ کا گروپتونت سنگھ کو خط، ’ خالصتان تحریک کو نئی تقویت ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے بعد سے دونوں ممالک کے تعلقات کشیدہ ہیں اور انڈیا کا موقف ہے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) نے محدود مدت کے لیے ایک خصوصی اسکیم متعارف کرائی ہے، جس کے تحت گھر اور سولر فنانسنگ پر مارکیٹ کی سب سے کم شرحِ منافع  صرف 12.49 فیصد فکسڈ ریٹ — دو سال تک فراہم کی جائے گی۔ یہ خصوصی شرح این بی پی روشن گھر سولر فنانس اور این بی پی صیبان ہوم فنانس اسکیموں کے تحت دستیاب ہے، جن کا مقصد پاکستانی عوام کے لیے گھر کی ملکیت اور قابلِ تجدید توانائی کے منصوبوں کو مزید سستا اور آسان بنانا ہے۔ اس آفر کے تحت صارفین اپنے خوابوں کا گھر خرید سکتے ہیں یا گھر پر سولر پینل نصب کروا سکتے ہیں، وہ بھی انتہائی کم لاگت...
    پشاور پولیس نے ایک گھر میں قائم جعلی نوٹ چھاپنے کی فیکٹری سیل کر کے ایک کروڑ پندرہ لاکھ روپے سے زائد مالیت کی جعلی کرنسی برآمد کر لی، جو پورے ملک میں سپلائی کی جانی تھی۔ ترجمان پشاور پولیس کے مطابق، پولیس کو خفیہ اطلاع ملی کہ تھانہ آغا میر جانی شاہ کی حدود میں جعلی کرنسی تیار کی جا رہی ہے۔ اس اطلاع پر ایس پی سٹی کی سربراہی میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی، جس میں ایک خاتون اہلکار بھی شامل تھی۔ یہ بھی پڑھیں: پولیس نے لالی باغ کے علاقے میں واقع ایک گھر پر چھاپہ مارا تو معلوم ہوا کہ گھر کے ایک کمرے میں جعلی نوٹ تیار کرنے کی فیکٹری قائم ہے، پولیس...
    جمہوریت میں ووٹ کی اہمیت بہت زیادہ ہوتی ہے، لیکن اگر ووٹر لسٹوں میں ہیرا پھیری ہو تو جمہوریت کا پورا نظام مشکوک ہو جاتا ہے۔ بھارتی ریاست بہار اور پٹنہ میں ووٹر لسٹوں میں گھپلوں کا ایک ایسا سنگین معاملہ سامنے آیا ہے جس سے بھارت کی “سب سے بڑی جمہوریت” کے دعووں کی حقیقت پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بہار میں ایک ہی گھر سے 269 اور دوسرے گھر سے 247 ووٹرز کی جعلی رجسٹریشن سامنے آئی ہے۔ یہ بات حیران کن ہے کہ ان ووٹرز میں مختلف مذاہب اور ذات کے افراد شامل ہیں، جو اس گھپلے کی نوعیت کو مزید مشکوک بناتا ہے۔ مزید عجیب بات یہ ہے کہ ایک ہی مکان...
    عمران خان کے گھر کی نیلامی کی خبریں بے بنیاد ہیں، نیب ذرائع WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) نیب ذرائع نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے گھر کی نیلامی کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔نیب ذرائع کے مطابق عمران خان کی جائیدادوں کی نیلامی نہیں کی جارہی اور اس حوالے سے سامنے آنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔نیب ذرائع نے بتایا کہ عمران خان 190ملین پاونڈ کیس میں سرنڈر کر چکے ہیں، اس کیس میں ان کی جائیدادوں کی نیلامی کے کوئی احکامات موجود نہیں اور ان کی کوئی جائیداد 190ملین پاونڈ کیس کے فیصلے میں شامل نہیں، نیلامی کے احکامات اشتہاری ملزمان کی حد تک ہیں۔ذرائع کے مطابق عدالتی...
    اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2025ء)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما، سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی لیڈر اور قائمہ کمیٹی خارجہ امور کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی نے بھارتی فضائیہ کے سربراہ کے حالیہ بیان کو مضحکہ خیز، بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے غیر ذمہ دارانہ دعوے بھارت کی عالمی سطح پر مزید جگ ہنسائی کا باعث بنیں گے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ بھارتی حکومت کے پاس اپنے الزامات کو ثابت کرنے کے لیے کوئی شواہد نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اپنی پالیسیوں کے ذریعے خود اپنے ہی پاؤں پر کلہاڑی مار رہی ہے۔ انہوں نے راہول گاندھی کے...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی کے گھر کی نیلامی کی خبریں زیرگردش ہونے پر نیب کا ردعمل سامنے آ گیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع نیب کاکہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے گھر کی نیلامی کی خبریں بے بنیاد ہیں، بانی پی ٹی آئی کی جائیدادوں کی نیلامی نہیں کی جارہی،بانی پی ٹی آئی 190ملین پاؤنڈ کیس میں سرنڈر کر چکے ہیں،190ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی جائیدادوں کی نیلامی کے کوئی احکامات موجود نہیں۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی کوئی جائیداد 190ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے میں شامل نہیں،نیلامی کے احکامات اشتہاری ملزمان کی حد تک ہیں،عدالتی احکامات پر ضلعی انتظامیہ 3جائیدادوں کی نیلامی...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سوشل میڈیا پر پھیلنے والی افواہوں کے برعکس، سابق وزیراعظم عمران خان کے بنی گالہ رہائش گاہ کی نیلامی کے دعوے حقیقت سے عاری نکلے۔ سینئر صحافی و تجزیہ کار ادریس عباسی نے ایک ویڈیو بیان میں وضاحت کی کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں صرف مخصوص افراد کی جائیدادیں نیلامی کے لیے رکھی گئی ہیں، جن میں فرح گوگی کی اراضیات اور عمارتیں شامل ہیں، جبکہ عمران خان کی کوئی بھی ملکیت اس فہرست میں موجود نہیں۔ ادریس عباسی کے مطابق بارہ کہو یونین کونسل آفس میں لگائے گئے اشتہار میں فرح گوگی کی 248 کنال زمین اور آٹھ منزلہ عمارت، اس کے علاوہ 405 کنال زمین اور تین منزلہ عمارت کی تفصیلات دی گئی...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ کو آج مبینہ طور پر نیلام کیا جارہاہے جس کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں تاہم پی ٹی آئی کی جانب سے تاحال کوئی رد عمل سامنے نہیں آیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر اشتہار گردش کر رہاہے جو کہ اسسٹنٹ کمشنر سیکریٹریٹ اسلام آباد کی جانب سے جاری کیا گیاہے جس میں کہا گیاہے کہ بنی گالہ کی نیلامی آج 11 اگست 2025 کو صبح 11 بجے کی جائے گی ،نیلامی میں حصہ لینے والے  ہر خاص و عام کو ٹوکن کے اجراء کیلئے 50 لاکھ روپے کا چیک پے آرڈر چیئرمین نیب کے نام بنانا ہوگا، اتھارٹی 30-5-2025 اور 7-8-2025...
     ویب ڈیسک:کراچی میں 24 انچ قطر کی مین گیس سپلائی لائن کی ری روٹنگ کے باعث شہر کے متعدد علاقوں میں اتوار کی رات 10 بجے سے پیر کی رات 10 بجے تک سپلائی بند رہے گی۔  سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی کے علاقے جام صادق میں 24 انچ قطر کی مین گیس سپلائی لائن کی ری روٹنگ کے کام کا آخری مرحلہ اتوار کی رات کے لیے پلان کیا گیا ہے اور توقع ہے کہ پیر کی شام تک مکمل ہوجائے گا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کادورہ امریکا،اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں  ترجمان سوئی سدرن گیس کا کہنا تھا کہ جام...
    وزیر اطلاعات سندھ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے 5 اگست کو یوم استحصال کشمیر پر 9 مئی جیسے احتجاج کی کال دی، بانی چاہتے ہیں ملک میں زیادہ سے زیادہ بے چینی پھیلائیں، عوام اب بانی کیلئے ملک کے خلاف چلنے کو تیار نہیں، پی ٹی آئی کی 9 مئی کے بعد دوبارہ کچھ کرنے کی ہمت نہیں ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ بھارتی ایئر چیف کا بیان فیس سیونگ کی کوشش ہے۔ وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دی، بھارتی حکومت اور بھارتی فوج جھوٹے بیانات کا سہارا لے رہی ہے، بدترین...
    خالصتان تحریک کے باوقار اور مؤثر رہنما ڈاکٹر امرجیت سنگھ نے 11 اگست کو شائع ہونے والی پاکستانی کتاب “The War That Changed Everything” کی بھرپور حمایت اور تعریف کی ہے، جس میں آپریشن سندور اور پہلگام سمیت دیگر اہم واقعات کے حقائق بے نقاب کیے گئے ہیں۔ ڈاکٹر امرجیت سنگھ کے اس بیان نے بھارت کے سیاسی حلقوں میں شدید کھلبلی مچا دی ہے، جہاں انہوں نے اپریل میں پہلگام میں بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کی مذمت کی اور کہا کہ اس واقعے کو پاکستان پر جنگ کا بہانہ بنانے کے لیے استعمال کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 4 روزہ جنگ میں بھارت کا فوجی وقار اور سفارتی ساکھ مکمل طور پر متاثر ہوئی۔ ڈاکٹر امرجیت...
    خالصتان تحریک کے رہنما کی جانب سے آپریشن سندور کے حقائق منظر عام پر لانے والی پاکستانی کتاب کی پذیرائی کی گئی۔ سکھ برادری کے باوقار اسکالر ڈاکٹر امرجیت سنگھ نے آپریشن سندور کے حقائق پر مبنی پاکستانی کتاب پر مثبت تبصرہ کیا ہے۔ خالصتان تحریک کے سب سے مؤثر رہنما ڈاکٹر امرجیت سنگھ نے 11 اگست کو شائع ہونے والی کتاب کی کھل کر حمایت کی، سکھ آزادی کے سب سے طاقتور رہنما کی حمایت پر بھارت میں سیاسی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی۔ ڈاکٹر امرجیت سنگھ کا تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بھارت نے اپریل میں پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کر کے پاکستان پر جنگ کا بہانہ بنایا، چار روزہ جنگ میں بھارت کا فوجی وقار...
    ہم میں سے اکثر ایسے لوگ جن کے گھروں میں اے سی ہے، بجلی کے بِلوں سے تنگ آگئے ہیں لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے اے سی مسلسل چلتے رہنے سے زیادہ پیسوں کی بچت ہوتی ہے یا کبھی کبھی بند کردینے سے؟ اگر صرف پیسوں کی بچت کے زاویے سے دیکھا جائے تو عام طور پر وقتاً فوقتاً اے سی بند کرنا زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے لیکن یہ "کیسے" اور "کب" بند کیا جائے، اس پر بھی منحصر ہے۔ دراصل اے سی کو مسلسل چلانے سے کمپریسر بار بار چلتا ہے تاکہ درجہ حرارت کو برقرار رکھ سکے اور یہ عمل بجلی زیادہ کھاتا ہے۔ اگرچہ ہر بار آن کرنے کے بعد شروع کے کچھ منٹ زیادہ بجلی لگتی ہے لیکن مسلسل آن رکھنا...
    ویب ڈیسک: سکھر کی نارا کینال ، آرڈی 115 میں کپڑے دھونے والی خاتون پر مگرمچھ کا حملہ, مگرمچھ خاتون کو اپنے جبڑے میں دبا کر پانی میں گھسیٹ کر لے گیا تھا. تفصیلات کےمطابق سکھر میں نارا کینال ، آرڈی 115 پر خوفناک واقعہ پیش آیا، نارا کینال پر خاتون کپڑے دھورہی تھی اچانک مگرمچھ کے حملے کا شکار ہوگئی، خوفناک حملے میں خاتون نے مدد کے لئے پکار تو شوہر فوراً مدد کے لئے دوڑا ہوا آیا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کادورہ امریکا،اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں مگر مچھ خاتون کو پانی میں گھسیٹ کر لے گیا جس پر شوہر نے کینال میں چھلانگ لگا دی اور بیوی کو مگر مچھ سے آزاد کروایا۔...
    ٹوبہ ٹیگ سنگھ میں کھیت میں گھسنے پر بھینس کی ٹانگیں توڑ دی گئی ہیں، پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے حوالات پہنچا دیا۔ یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی: بااثر شخص نے کھیت میں آنے پر گدھی کے کان کاٹ دیے پولیس کے مطابق پنجاب کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے موضع نکریری بشیر دوآنہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں کھیتوں میں داخل ہونے پر بھینس کی ٹانگیں توڑ دی گئیں۔ بھینس مخالفین کے کھیتوں میں چلی گئی تھی جس پر ملزمان نے تشدد کرتے ہوئے اس کی ٹانگیں توڑ دیں۔ یہ بھی پڑھیں: سندھ: معذور کردی گئی اونٹنی اپنے پیروں پر کھڑی ہوگئی، مصنوعی ٹانگ کا تجربہ کامیاب واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تین ملزمان کو حراست میں لے...