2025-05-14@17:00:08 GMT
تلاش کی گنتی: 7643

«امارات کے قومی دن»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 13 مئی ۔2025 )سپریم کورٹ میں زیر سماعت نور مقدم قتل کیس کے فیصلے کے خلاف دائر اپیلوں کی سماعت کے دوران مجرم ظاہر جعفر کے وکیل سلمان صفدر نے مزید دستاویزات جمع کروانے کیلئے مہلت مانگتے ہوئے دعویٰ کیا کہ آج تک ملزم کی دماغی صحت جاننے کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل نہیں دیا گیا. سپریم کورٹ کے جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے نور مقدم قتل کیس کے خلاف اپیلوں کی سماعت کی دوران سماعت مجرم ظاہر جعفر کے وکیل سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے اور مزید دستاویزات جمع کرانے کیلئے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی.(جاری ہے) بینچ کے سربراہ جسٹس ہاشم کاکڑ نے استفسار...
    پنجاب پولیس کے 2 افسران کو عالمی اعزازات کے لیے منتخب کر لیا گیا۔ورلڈ پولیس سمٹ میں ڈی پی او قصور عیسیٰ خان اور اے ایس پی انعم شیر ایوارڈز کے لیے منتخب ہوئے ہیں۔پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ورلڈ پولیس سمٹ ایوارڈز کے لیے 192 ممالک کے پولیس افسران کی کارکردگی زیر غور آئی۔ ایوارڈز کمیٹی نے اسکروٹنی کے بعد 2 افسران کو ایوارڈ ونرز کے طور پر شارٹ لسٹ کیا۔ پنجاب پولیس نے 29 مغوی بچے بازیاب کرالیےپنجاب پولیس نے لاہور سمیت مختلف شہروں سے اغوا کیے گئے 29 بچے بازیاب کرالیے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ایوارڈز کی تقریب رواں ماہ 13 سے 15 مئی کے دوران دبئی میں منعقد ہوگی۔ترجمان کا کہنا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2025ء) سپریم کورٹ میں زیر سماعت نور مقدم قتل کیس کے فیصلے کیخلاف اپیلوں میں مجرم ظاہر جعفر کے وکیل سلمان صفدر نے مزید دستاویزات جمع کرانے کیلئے مہلت مانگ لی۔سپریم کورٹ کے جسٹس ہاشم خان کاکڑ کی سربراہی میں منگل کو تین رکنی بنچ نے نور مقدم قتل کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت مجرم ظاہر جعفر کے وکیل سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے اور مزید دستاویزات جمع کرانے کیلئے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی۔ جسٹس ہاشم کاکڑ نے استفسار کیا کہ آپ عدالت میں موجود ہیں تو التوا کیوں دیں؟ سلمان صفدر نے موقف اختیار کیا کہ ظاہر جعفر ذہنی مریض ہے، اس نکتے کو...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 13 مئی ۔2025 )وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ برآمدات پر مبنی ترقی نہ صرف ایک ترجیح ہے بلکہ پاکستان کی معاشی استحکام اور پائیداری کے لیے واحد قابل عمل راستہ ہے، معیشت کے ہر شعبے کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،آئی ایم ایف کے آئندہ پروگرا م سے بچنے کےلئے پیداوار میں اضافہ اور عالمی منڈیوں کی جانب رجحان اپنانا ناگزیر ہے. وفاقی وزیر خزانہ سے معروف صنعت کاروں اور برآمدکنندگان کے ایک وفد نے ملاقات کی جس کی قیادت پاکستان بزنس کونسل کے سابق چیئرمین شبیر دیوان کر رہے تھے یہ ملاقات حکومت کے نجی شعبے اور صنعتی برادری سے جاری مشاورتی عمل کا حصہ...
    جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور دنیا کی  فاشسٹ مخالف جنگ کی فتح کی 80ویں سالگرہ کی یادگار تقریبات کا لوگو  جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 13 May, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین کی ریاستی کونسل کے نیوز آفس نے  جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی  مزاحمتی جنگ اور دنیا کی  فاشسٹ مخالف جنگ کی فتح کی 80 ویں سالگرہ کی یادگار تقریبات کا لوگو جاری کیا۔یہ لوگو  دیوار چین، زیتون کی شاخوں، روشنی، “80” کے عدد، اور وقت “1945—2025” پر مشتمل ہے۔دیوار چین پوری قوم کی متحد جدوجہد کا نشان ہے، جو یہ بتاتا ہے کہ حب الوطنی  پر مبنی عظیم قومی روح ہی جنگی فتح کا فیصلہ کن عنصر ہے۔زیتون کی شاخیں چینی...
    چین اور امریکہ کے مابین تعاون ہی مسائل کا درست حل ہے، چینی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 13 May, 2025 سب نیوز بیجنگ : چین اور امریکہ کے مابین جنیوا میں اعلی سطحی اقتصادی اور تجارتی مذاکرات کے مشترکہ بیان کے بعد بین الاقوامی رائے عامہ نے اس کا خیر مقدم کیا ہے۔ عالمی تجارتی تنظیم کی ڈائریکٹر جنرل  ایویرا نے کہا کہ چین امریکہ  اقتصادی بات چیت کی پیشرفت نہ صرف چین اور امریکہ بلکہ دنیا کے دیگر ممالک کے لئے بھی بہت اہم ہے، اور یہ تمام فریقین کی توقعات کے مطابق بھی ہے۔ یہ بات چیت امریکہ کی درخواست پر منعقد ہوئی جو اپریل میں امریکہ کی جانب سے چین پر بھاری محصولات عائد کرنے اور چین...
    7 مئی کو پاکستان پر بھارتی حملے کے بعد پیدا ہونے والی خطرناک صورتحال سے نکلنے کے لیے دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ ساتھ دیرینہ دوست اور برادر ملک سعودی عرب نے انتہائی اہم کردار ادا کیا۔ سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان مسلسل پاکستان کے ساتھ رابطے میں رہے اور سعودی وزیرمملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر نے 9 مئی کو دہلی اور اسلام آباد کے دورے کر کے دونوں ملکوں کو جنگ بندی پر قائل کرنے کی کوشش کی۔ عادل الجبیر نے پہلے دہلی میں وزیر خارجہ جے شنکر اور اُس کے بعد پاکستان میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی جس میں اُنہوں نے خطّے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر بھی تبادلہ...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کیسے ہوئی؟ وزیر اطلاعات حقائق سامنے لے آئے WhatsAppFacebookTwitter 0 13 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے اسکائی نیوز کو انٹرویو میں پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ جنگ بندی سے متعلق حقائق بتا دیے۔ اسکائی نیوز کو انٹرویو میں عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ سیز فائر مختلف ممالک کی سفارتی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خصوصی شکریہ ادا کیا جبکہ چین، سعودی عرب، یو اے ای، ترکیہ اور قطر نے بھی سیز فائر کے لیے اپنا اہم کردار ادا کیا۔ وزیر اطلاعات نے واضح...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 13 مئی 2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اپنی دوسری مدت صدارت کے دوران یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔ اس تین روزہ دورے کے دوران سعودی عرب کے بعد وہ قطر اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) بھی جائیں گے۔ تاہم اس دورے کے دوران ان کا اسرائیل جانے کا کوئی ارادہ نہیں۔ ٹرمپ سعودی عرب کو 100 بلین ڈالر سے زائد کا اسلحہ پیکج دینے کو تیار وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ صدر ٹرمپ کی ''مشرق وسطیٰ میں یہ تاریخی واپسی‘‘ ہے، جو ان کے دوسرے دور صدارت کا پہلا سرکاری دورہ ہے، جس دوران وہ ''تعلقات کو مضبوط بنانے‘‘ پر توجہ...
    بلڈنگ انسپکٹر عمیر ڈایو کی سرپرستی پی آئی بی کالونی کے کوارٹر 689اور 2223پر کمرشل تعمیرات شروع غیر قانونی تعمیرات کو تحفظ فراہم دیا جانے لگا ، ڈی جی اسحاق کھوڑو کے قول و فعل میں تضاد نمایاں ہو گیا کراچی( اسٹاف رپورٹر) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں تعینات ڈائریکٹر جنرل اسحاق کھوڑو کے قول و فعل میں تضاد دکھائی دے رہا ہے۔ ایک جانب خلاف ضابطہ تعمیرات منہدم کئے جانے کے دعوے کئے جارہے ہیں مگر زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں، بلڈنگ افسران خطیر رقوم بٹورنے کے بعد احتساب کے خوف سے لاپروا ہوکر غیر قانونی تعمیرات کو تحفظ فراہم کرنے میں مگن دکھائی دیتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ تواتر سے...
    ویب ڈیسک : وفاقی وزیرخزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کا پاکستان کی معیشت پر بڑا اثر نہیں پڑے گا اور دفاعی ضروریات پوری کرنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔ برطانوی خبرایجنسی سے گفتگو میں وزیرخزانہ نے کہا کہ پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال نہیں کرنا چاہیئے، بھارت کویکطرفہ معطل سندھ طاس معاہدہ بحال کرنا ہوگا، دریائے سندھ ہماری ریڑھ کی ہڈی ہے۔ اکراس دی بورڈ فائر بندی، ڈرون مداخلت بند؛ ملٹری آپریشنز ڈی جیز کا اتفاق رائے بعد ازاں انہوں نے معروف صنعت کاروں اور برآمدکنندگان کے وفد نے سے ملاقات میں کی، یہ ملاقات حکومت کے نجی شعبے اور صنعتی برادری سے جاری...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ نریندر مودی ایک ہارے ہوئے جواری کی طرح تقریر کر رہے تھے، جس کے پلے کچھ نہیں، مودی نے اپنی ساکھ بچانے کے لیے بوکھلاہٹ میں یہ تقریر کی۔(جاری ہے) نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ مودی نے آج اپنی گفتگو میں کشمیر اور دہشتگردی کو قابل گفتگو مان لیا، مودی سے پہلے تو یہ کہا جائے جو تم نے ہم پر الزام لگائے اس کی تحقیقات کی جائے، جتنا بڑا سرٹیفائیڈ دہشتگرد مودی ہے دنیا میں ایسا کوئی نہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کو اس جنگ میں ہر محاذ پر فتح...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نئے ہیڈکوچ کے اعلان کے ساتھ عبوری کوچنگ کی ذمہ داریاں سنبھالنے والے سابق کرکٹر عاقب جاوید کو بھی نئے عہدے سے نواز دیا۔ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سابق کرکٹر و عبوری ہیڈکوچ عاقب جاوید کو ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر تعینات کردیا گیا ہے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے عاقب جاوید کو ڈائریکٹر آف ہائی پرفارمنس سینٹر تعینات کرنے پر انہیں خوش آمدید کہا۔ مزید پڑھیں: قومی ٹیم کے نئے ہیڈکوچ کا اعلان ہوگیا قبل ازیں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر مائیک ہیسن کو قومی کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈکوچ بننے پر مبارکباد پیش کی تھی۔ مزید پڑھیں: مسلسل شکستوں...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ مذاکرات کے دوران دہشت گردی، کشمیر اور پانی کے حوالے سے بات چیت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مودی پر پارلیمنٹ کے اندر اور باہر  تنقید کا سیلاب آیا ہوا ہے،  مودی نے اپنے خطاب میں چیزوں کو سمیٹنے کی کوشش کی ہے، چیزیں اتنی بکھر چکی ہیں کہ مودی سمیت نہیں سکے گا، مودی کے دن گن جاچکے ہیں، فیصلہ عوام کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ  کشمیراور دہشتگردی پر بات ہوگی،  بھارت سے مذاکرات کے ایجنڈے میں 3 چیزیں ہیں، دہشتگردی ایجنڈے کا ایک حصہ ہے، دنیا اب خود فیصلہ کرے، پاکستان 25 سال سے دہشتگردی کا نشانہ بنا ہے، الزام بھی ہمارے اوپر لگایا جارہا ہے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ وزیر اعظم نے خود پیش کش کی تھی کہ دہشتگردی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ نے سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی کی استدعا پرمخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کردی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں دائر نظرثانی اپیل پر سماعت ہوئی،جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 11رکنی آئینی بنچ نے کیس کی سماعت کی، الیکشن کمیشن کے وکیل سکندر بشیر اور ن لیگ کے وکیل حارث عظمت عدالت پیش ہوئے،سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی نے پیر تک سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کردی،فیصل صدیقی کی جانب سے جواب جمع کرانے کیلئے وقت مانگ لیا، فیصل صدیقی نے کہا کہ پہلی سماعت پر نوٹس موصول نہیں...
    جسٹس امین الدین کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 11 رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس نعیم اختر افغان سمیت جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس ہاشم کاکڑ، جسٹس شاہد بلال، جسٹس صلاح الدین پنہور، جسٹس عامر فاروق، جسٹس باقر نجفی بھی بینچ میں شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: سنی اتحاد کونسل کے وکیل  فیصل صدیقی کی جانب سے جواب جمع کروانے کے لیے وقت مانگ لیا گیا، ان کا کہنا تھا کہ پہلی سماعت پر نوٹس ہی موصول نہیں ہوا، دوسری سماعت پر جنگ چھڑ چکی تھی۔ جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ کیا وہ کل تک جواب جمع کروادیں گے، جس پر فیصل صدیقی نے استدعا کی...
    سابق بھارتی ہیڈکوچ اور کرکٹر روی شاستری نے انکشاف کیا ہے کہ ویرات کوہلی کی اچانک ریٹائرمنٹ کے پیچھے انکی فیملی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق بھارتی کرکٹر و کمنٹیٹر روی شاستری کا کہنا ہے کہ ویرات کوہلی نے اپنی خاندانی زندگی کو ترجیع دینے کیلئے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے، وہ اپنی بیٹی وامیکا اور بیٹے اکائے کو وقت دینا چاہتے ہیں۔ سابق ہیڈکوچ نے کہا کہ ویرات کوہلی نے مجھے بتایا تھا کہ وہ اپنے بچوں کی پرورش کیلئے کرکٹ کو خیرباد کہہ رہے ہیں۔ مزید پڑھیں: شکست خوردہ بھارتیوں نے آسٹریلوی کرکٹر کو بھی نہ بخشا دوسری جانب رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کوہلی محض بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہوئے...
    بجٹ کی تیاریاں: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آغاز کل سے ہوگا WhatsAppFacebookTwitter 0 13 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاریوں کا چیلنج، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بات چیت کا آغاز کل سے ہوگا۔ پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان بجٹ مذاکرات 23 مئی تک ہوں گے، آئندہ بجٹ میں آمدن اور اخراجات پر بات چیت ہوگی، پاکستان کی طرف سے ٹیکس آمدنی اور نان ٹیکس آمدنی پر بریفنگ دی جائےگی، آئندہ بجٹ میں 400ارب روپے کے ٹیکس اقدامات پر غورہوگا۔ذرائع کے مطابق بجٹ میں ٹیکس ریلیف اقدامات پر بھی خصوصی سیشنز ہوں گے، تنخواہ دارطبقے پر انکم ٹیکس میں ریلیف پر آئی...
    وفاقی وزارت تجارت کی جانب سے ایڈوانس گولڈ کی درآمد پر پابندی سے سونے کے زیورات کی ایکسپورٹ معطل ہوگئی۔ پاکستان جیمز، جیولری ٹریڈرز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عمران خان ٹیسوری نے وزیر اعظم کو ہنگامی خط لکھ دیا۔  انہوں نے کہا کہ پہلے سے طے شدہ آرڈرز اور تیار جیولری کی ایکسپورٹ بھی روک دی گئی، سونے کے زیورات کی ایکسپورٹ کے آرڈرز کی تکمیل نہ ہونے سے پاکستانی ایکسپورٹرز کے انٹرنیشنل مارکیٹ میں بلیک لسٹ ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 6 مئی 2025 کو اچانک SRO 760(I)/2013 کی معطلی سے سونے کے زیورات کی ایکسپورٹ رک گئی، قانونی اور باقاعدہ زیورات کے برآمدی کاروبار کو شدید نقصان کا سامنا ہے۔ ان کا...
    واشنگٹن: امریکا نے ایران کے ساتھ جاری جوہری مذاکرات کے دوران تین ایرانی شہریوں اور ایک ادارے پر نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ ان پابندیوں کا مقصد ایران کے جوہری پروگرام پر دباؤ بڑھانا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، امریکی حکومت نے جن افراد اور ادارے پر پابندیاں لگائی ہیں، ان کے تعلقات ایران کی "آرگنائزیشن آف ڈیفینسو انوویشن اینڈ ریسرچ" (SPND) سے ہیں، جو ایران کے متنازعہ تحقیقی و دفاعی منصوبوں میں سرگرم ہے۔ پابندیوں کے تحت ان افراد اور ادارے کے امریکا میں موجود تمام مالی اثاثے منجمد کر دیے گئے ہیں، اور ان سے کسی قسم کا تجارتی لین دین بھی ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے...
    آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاریوں کا چیلنج، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بات چیت کا آغاز  کل بروز بدھ کوہوگا۔پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان بجٹ مذاکرات 23 مئی تک ہوں گے، آئندہ بجٹ میں آمدن اور اخراجات پر بات چیت ہوگی، پاکستان کی طرف سے ٹیکس آمدنی اور نان ٹیکس آمدنی پر بریفنگ دی جائیگی، آئندہ بجٹ میں 400ارب روپے کے ٹیکس اقدامات پر غورہوگا۔بجٹ میں ٹیکس ریلیف اقدامات پر بھی خصوصی سیشنز ہوں گے، تنخواہ دارطبقے پر انکم ٹیکس میں ریلیف پر آئی ایم ایف کو منانے کیلئے خصوصی تیاریاں کی گئیں۔ صنعتوں اور تعمیراتی شعبے کیلئے بھی آئی ایم ایف کو راضی کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
    ہالی ووڈ کے معروف گلوکار اور ریپر شان ڈِڈی کومبس خواتین کو جنسی پارٹیوں میں شرکت پر مجبور اور ان کی ویڈیوز کے ذریعے انہیں بلیک میل کرتا تھا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق ہپ ہاپ کے معروف موسیقار اور کاروباری شخصیت شان ڈِڈی کومبس پر پیر کے روز انسانی اسمگلنگ (سیکس ٹریفکنگ) کے الزامات کے تحت مقدمے کی سماعت شروع ہوئی۔ دوران سماعت، استغاثہ کی وکیل ایملی جانسن نے کہا کہ میوزک کمپنی ’بیک بوائے ریکارڈز‘ کے بانی نے خواتین کو رومانوی تعلقات کے ذریعے پھنسایا، انہیں کئی دنوں تک منشیات کے زیرِ اثر جنسی پارٹیوں میں شرکت پر مجبور کیا، اور پھر ان کی ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کرتا رہا۔ انہوں نے عدالت...
    اسلام آباد (آئی این پی)قومی اسمبلی کے وقفہ سوالات میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت روز ویلٹ ہوٹل نیویارک کے مستقبل پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے، جس میں دو راستے زیرِ غور ہیں، یا تو اسے مکمل طور پر فروخت کر دیا جائے، یا پھر جوائنٹ وینچر کے تحت اس سے طویل مدتی فائدہ حاصل کیا جائے۔ قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ روز ویلٹ نیویارک میں پاکستان کی ایک بے مثال اور قیمتی جائیداد ہے، ایسی عمارت جسے 2 راستے حاصل ہوں اور جو نیویارک کے دل میں واقع ہو، کوئی اور نہیں، یہ 19 منزلہ عمارت ہے اور حکومت کی خواہش ہے...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پیر کے روز سعودی عرب کے لیے روانہ ہو گئے، جہاں سے وہ مشرق وسطیٰ کے تاریخی دورے کا آغاز کر رہے ہیں۔ اس دورے میں غزہ میں اسرائیل-حماس جنگ پر سفارتی کوششیں، ایران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات اور اربوں ڈالر کے تجارتی معاہدے ایجنڈے کا حصہ ہوں گے۔ ایئر فورس ون کے ذریعے روانگی سے کچھ دیر قبل صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ تاریخی دورہ ہے۔ اور اچھی خبر یہ ہے کہ امریکی-اسرائیلی یرغمالی ایڈن الیگزینڈر کو رہا کر دیا گیا ہے۔ وہ زندہ ہے، واپس آ رہا ہے، یہ اس کے والدین کے لیے بڑی خوشخبری ہے۔ ٹرمپ کے اس پہلے بڑے غیر ملکی...
    ارجنٹینا کی سپریم کورٹ کے تہہ خانے سے تاریخی ریکارڈز کے درمیان نازی مواد سے بھرے درجنوں باکس ملے ہیں، 83 باکس سے برآمد ہونیوالے دستاویزات میں پروپیگنڈا مواد بھی شامل ہے۔ سپریم کورٹ کے ملازمین نے ایک میوزیم کے قیام کی تیاری کے دوران اتفاق سے یہ مواد دریافت کیا، جو 83 خانوں میں دستاویزات کی شکل میں ہیں، جن میں پوسٹ کارڈ، تصاویر اور نوٹ بک کے ساتھ ساتھ پروپیگنڈا مواد بھی شامل ہے۔ سپریم کورٹ کے مطابق ایک باکس کو کھولنے پر، دوسری جنگ عظیم کے دوران ارجنٹائن میں ایڈولف ہٹلر کے نظریے کو مضبوط کرنے اور اس کی تشہیر کرنے والے مواد کی نشاندہی کی گئی، جس کے بعد ارجنٹینا کے ہولوکاسٹ میوزیم کو...
    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی حالیہ کشیدگی کے معیشت پر کچھ زیادہ اثرات نہیں ہوں گے اور جاری مالیاتی منصوبہ بندی کے اندر اس کے لیے گنجائش نکالی جاسکتی ہے۔ روئٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو آئی ایم ایف کی جانب سے قرض کی پہلی قسط منگل کو حاصل ہوگی۔ واضح رہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 7 ارب ڈالرز کے بیل آؤٹ پیکج کے تحت 1 ارب ڈالر کی پہلی قسط کی منظوری جمعے کے روز دی تھی۔ اس کے ساتھ ہی پاکستان کے لیے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے 1.4 ارب ڈالرز بھی منظور کرلیے ہیں۔ یہ بھی...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے کلفٹن بلاول چورنگی کے قریب شاہین فورس کے اہلکاروں اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلے میں 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔ چھیپا حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عتیق الرحمان اور محمد حسین کے ناموں سے کی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے کچھ دیر قبل آن لائن فوڈ سپلائی کرنے والے رائڈر سے واردات کی تھی، جس کے بعد انہیں شاہین فورس کی ٹیم نے ٹریک کر کے گرفتار کیا۔ مزید پڑھیں: کراچی، اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ مبینہ پولیس مقابلہ، 3 ملزمان گرفتار، اسلحہ اور چھینی ہوئی موٹر سائیکل برآمد گرفتار ملزمان سے ایک پستول، موبائل فون اور واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل بھی...
    پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر اور مسافروں کو آگاہ رکھنے کے لئے وقفے وقفے سے آگاہی دی جارہی ہے اور نوٹم جاری کئے جا رہے ہیں۔ ترجمان نے تازہ ترین نوٹم میں کہا ہے کہ کراچی، لاہور، آسلام آباد اور سیالکوٹ ائیر پورٹس آپریشنل وجوہات کے باعث جمعرات  شام 6 بجے تک دستیاب نہیں ہوں گے۔ پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے کہا کہ مسافر حضرات سے درخواست ہے کہ پروازوں سے متعلق اپنی فضائی کمپنیوں سے رابط رکھیں، پاکستان ائیر پورٹس اتھارٹی کے ترجمان نے کہا کہ لاہور، اسلام آباد اور سیالکوٹ ائیر پورٹس فلائٹ آپریشن کے لئے اس وقت دستیاب نہیں ۔ مسافر حضرات سے درخواست ہے کہ اپنی پروازوں سے...
    امریکا کی مداخلت کے سبب پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک بڑی جنگ کا خطرہ ٹل گیا ہے جو یقیناً ان دونوں ملکوں کے ساتھ ساتھ خطے سمیت عالمی سیاست کے لیے اچھی خبر ہے۔ اگر کچھ اور دن جنگ جاری رہتی تو اس کے خطرناک رجحانات سامنے آتے جو دونوں ملکوں سمیت عالمی دنیا اور خطے کے لیے نئی مشکلات کو پیدا کرنے کا سبب بن سکتے تھے۔ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی جنگ بندی کی کوشش نے پاکستان و بھارت یعنی ایٹمی ممالک کو ایک بڑے جنگی بحران سے نکلنے میں مدد دی ہے۔ویسے بھی جنگیں مسائل کا حل نہیں ہوتیں اور یہ عمل حالات کو نہ صرف بگاڑنے کا سبب بنتا ہے بلکہ اس کے نتیجے میں ریاستیں...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی سلامتی کے سابق مشیر لیٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ دو طرفہ گفتگو سے کچھ حاصل نہیں ہوگا ، اس میں وقت ضائع نہ کیا جائے،اب پاکستان کو  امریکہ سے بات کرنی چاہیے کہ ہم حاضر  ہیں ، اس معاملے کا حل نکالیں۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے پروگرام 'نقطہ نظر ، میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی وزارت خارجہ کو قومی سلامتی  کے مشیر کے ساتھ مل کر یہ سفارتی کوشش کرنی چاہیے، اگلے مرحلے میں  وزیر اعظم، وزیر خارجہ اور قومی سلامتی کے مشیر کو امریکی صدر سے ملنا چاہیے اور  کہنا چاہیے کہ ہمارا مسئلہ حل کریں کیو نکہ اس کی وجہ...
    نارتھ کراچی میں گھرسے نوجوان کی گلے میں رسی کا پھندا لگی لاش ملی ہے۔پولیس نےواقعے کو خودکشی قرار دیگر واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بلال کالونی تھانے کےعلاقے نارتھ کراچی سیکٹرفائیوایم میں واقع گھرکی بالائی منزل سے نوجوان کی گلے میں رسی کا پھندا لگی لاش ملی ہے اطلاع ملنے پرپولیس موقع پرپہنچ گئی اورلاش کوقانونی کارروائی کیلیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں متوفی نوجوان کی شناخت 22 سالہ مدثر ولد عبدالحمید کے نام سے کی گئی۔متوفی نوجوان نجی مطب میں ملازمت کرتا تھا۔ ایس ایچ او بلال کالونی محمد ناصرخان نے بتایا کہ متوفی نوجوان صبح 10 بجے سوکراٹھا کراٹھا اورگھرکی بالائی منزل پرجا کر اس نے رسی کا پھندا لگا کرپنکھے...
    جے ایس او کے مرکزی وفد میں مرکزی فنانس سیکرٹری عسکری حیدر، مرکزی آمین منتظرین اسلم رضا، ڈویژنل جنرل سیکرٹری ملتان محمد عابد جعفری موجود تھے۔ شیعہ علماء کونسل کے وفد میں مولانا دُر محمد اور علی عظمت شامل تھے، دوران ملاقات مختلف تنظیمی اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  اسلام ٹائمز۔ مرکزی صدر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان محمد اکبر نے وفد کے ہمراہ صوبائی صدر شیعہ علما کونسل صوبہ سندھ و رکن مرکزی مجلس نظارت جے ایس او پاکستان علامہ سید اسد اقبال زیدی سے ملاقات کی۔ مرکزی وفد میں مرکزی فنانس سیکرٹری عسکری حیدر، مرکزی آمین منتظرین اسلم رضا، ڈویژنل جنرل سیکرٹری ملتان محمد عابد جعفری موجود تھے۔ شیعہ علماء کونسل کے وفد میں مولانا دُر محمد اور...
    سٹی 42: ہندوستان کی جانب سے جھوٹے الزامات کا سلسلہ جاری  ہے ۔ سیکورٹی ذرائع  کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا، پاکستان کی جانب سے ڈرونز کی خلاف ورزی کی  من گھڑت اور جھوٹی خبریں چلا رہا ہے، پاکستان کے کسی بھی ڈرون نے سرحد یا لائن آف کنٹرول پار نہیں کی،بھارتی میڈیا کی خبریں ہمیشہ کی طرح جھوٹ کا پلندہ ہیں، پاکستان سیز فائر کی مکمل پاس داری کر رہا ہے، حقیقت میں بھارتی ڈرونز لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی خلاف ورزی کر رہے ہیں،  اکراس دی بورڈ فائر بندی، ڈرون مداخلت بند؛ ملٹری آپریشنز ڈی جیز کا اتفاق رائے
    برطانیہ کے وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کے گھر میں اچانک رات میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کے گھر میں آگ لگنے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر پہنچ گئیں۔ ایمرجنسی سروسز نے آس پاس کے گھروں کو خالی کروالیا۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پالیا۔ گھر کا داخلی دروازہ مکمل طور پر جل گیا۔ گھر کے اندر بھی در و دیوار کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔ اس کے علاوہ کسی قسم کا مالی یا جانی نقصان نہیں ہوا۔ تاحال وزیراعظم کے گھر میں آگ لگنے کے واقعے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا۔ اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ آتشزدگی کے وقت وزیراعظم کیئر...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کے باوجود ہندوستان کی جانب سے پاکستان پر جھوٹے الزامات کا سلسلہ جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں پاکستان سے صرف دہشتگردی اور آزاد کشمیر پر بات ہو سکتی ہے، نریندر مودی سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا پاکستان کی جانب سے ڈرونز کی خلاف ورزی کی من گھڑت اور جھوٹی خبریں چلا رہا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کے کسی بھی ڈرون نے سرحد یا لائن آف کنٹرول پار نہیں کی، بھارتی میڈیا کی خبریں ہمیشہ کی طرح جھوٹ کا پلندہ ہیں۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان سیز فائر کی مکمل پاسداری کر رہا ہے، حقیقت میں بھارتی ڈرونز لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔...
    حماس اور ٹرمپ کے درمیان معاہدے کے تحت غزہ میں باقی رہ جانے والے واحد امریکی قیدی کی رہائی تل ابیب کی سیاسی شکست ہے اور اس بات کا ثبوت ہے کہ صیہونی رژیم فلسطینی عوام پر مزید دباؤ ڈال کر اور انہیں بھوک کا شکار کر کے مطلوبہ اہداف حاصل نہیں کر سکتی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکہ اور حماس تحریک کے درمیان براہ راست مذاکرات نے، جس کے نتیجے میں امریکی اسرائیلی اسیر عیدان الیگزینڈر کی رہائی کا معاہدہ انجام پایا، صیہونی رژیم کو حیرت میں ڈال دیا۔ یہ مذاکرات اور معاہدے امریکہ اور یمن کی انصار اللہ تحریک کے درمیان ہونے والے معاہدے کی یاد تازہ کر رہے ہیں۔ دونوں صورتوں میں امریکہ نے تل ابیب کے بغیر بااثر...
    ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی میں قانون کے طالب علم پر پولیس کے مبینہ تشدد کے کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے ایس ایچ او ڈیفنس سمیت 6 پولیس اہلکاروں کے خلاف درج مقدمے کی تحقیقات منتقلی کا انسپکٹر جنرل ( آئی جی ) سندھ کو حکم دیا ہے ۔عدالتی حکم میں کہا کہ کیس کی تفتیش ڈی ایس پی سراج لاشاری یا ڈی ایس پی عبدالقدوس کلہوڑ کو دی جائے۔عدالت نے کہا کہ اگر یہ دونوں افسران دستیاب نہ ہوں تو کسی ڈی ایس پی رینک کے افسر کو تفتیش دی جائے، کیس کی شفاف تحقیقات کراکےمتاثرہ طالب علم کو انصاف فراہم کیا جائے، عدالتی احکامات پر بلاتاخیر عملدرآمد کیا جائے۔عدالتی احکامات کی نقول آئی جی سندھ، ایس ایس...
    ایک نئی سائنسی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ امریکہ کے 28 بڑے شہر آہستہ آہستہ زمین میں دھنس رہے ہیں، جو مستقبل میں عوامی تحفظ، شہری انفراسٹرکچر اور معیشت کے لیے سنگین خطرات کا باعث بن سکتے ہیں۔ یہ تحقیق ورجینیا ٹیک یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے کی ہے اور اسے سائنسی جریدے ”نیچر سٹیز“ میں شائع کیا گیا ہے۔امریکہ کا وہ شہر جہاں 2 انچ سے زیادہ اونچی ہیلز پہننے پر اجازت نامہ درکار ہوگاماہرین نے سیٹلائٹ ریڈار ٹیکنالوجی کے ذریعے زمین کی سطح میں ہونے والی تبدیلیوں کا تجزیہ کیا،جس سے پتا چلا کہ زمین دھنسنے کا سب سے بڑا سبب زیرِ زمین پانی کا بے تحاشا استعمال ہے۔ زمین کیوں دھنس رہی ہے؟ تحقیق کے مطابق جب...
    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے سعودی سفیر کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوئوں پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 12 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران انہوں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوں پر تبادلہ خیال کیا۔جاری کردہ بیان میں مزید کہا گیا کہ دونوں رہنماوں نے تمام شعبوں میں پہلے سے موجود برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو...
    ویرات کوہلی نے اپنے 14 سالہ کیریئر کے بعد ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے جس پر ان کے مداح اداس ہوگئے اور اہلیہ انوشکا شرما نے ایک جذباتی پیغام جاری کیا ہے۔ انوشکا شرما نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ پر اپنے شوہر ویرات کوہلی کے نام ایک حوصلہ افزا اور جذباتی پیغام لکھا۔ انوشکا شرما نے وہرات کوہلی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا کہ وہ آنسو یاد رکھوں گی جو تم نے کبھی نہیں دکھائے۔ اداکارہ انوشکا شرما نے ویرات کوہلی کے ایک ٹیسٹ میچ کی پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ لوگ ریکارڈز اور اُن سنگ میلوں کو یاد رکھیں گے جو تم نے حاصل کیں۔ انوشکا شرما نے لکھا کہ لیکن مجھے وہ آنسو یاد رہیں گے...
    وزیر اعظم شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات جمہوریہ ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوعلو نے ملاقات کی جبکہ ترک سفیر نے فوجی اور سفارتی کامیابی پر وزیراعظم اور قوم کو مبارکباد دی۔ وزیر اعظم شہباز شریف سے ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوعلو نے ملاقات کی، اس دوران شہباز شریف نے حالیہ کشیدگی میں پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی پر صدر رجب طیب اردوان کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حالیہ کشیدگی میں ترکی کے کردار کو سراہتے ہیں، ترکی نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کی ایک تاریخ ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر طیب اردوان کی حمایت سے پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات کی تاریخ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 12 مئی 2025ء) خبر رساں ادارے اے ایف پی نے انقرہ میں شام اور اردن کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ترک وزیر خارجہ نے کہا، ''ہم فریقین کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ جلد از جلد اکٹھے ہوں اور جنگ بندی کا آغاز کریں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا، ''اس وقت ایک مسئلہ ہے، جسے حل کرنے کی ضرورت ہے: یوکرین پہلے جنگ بندی چاہتا ہے اور پھر مذاکرات، جبکہ روس پہلے مذاکرات چاہتا ہے اور پھر جنگ بندی۔ لہٰذا صورتحال ڈیڈ لاک کا شکار ہو گئی ہے۔‘‘ تاہم انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ فریقین ''آئندہ دنوں میں سمجھوتے کے لیے اکٹھے ہوں...
    پولیس کے مطابق یہ کارروائی بھارت کی سلامتی کے خلاف کسی بھی سازشی یا دہشتگرد سرگرمی کا سراغ لگانے اور اسے روکنے کی ہماری مستقل کوششوں کا حصہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وادی کشمیر میں عوام کے ہراساں کرنے کی اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے سرینگر پولیس نے غیرقانونی سرگرمیوں سے متعلق قوانین (یو اے پی اے) کے تحت مختلف افراد کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ پولیس کے مطابق اس مہم کے تحت سرینگر شہر میں ان افراد کے گھروں پر چھاپے مارے گئے جن کے خلاف "یو اے پی اے" کے تحت مختلف مقدمات درج ہیں۔ حالیہ دنوں اب تک ایسے 150 سے زائد چھاپے مارے جا چکے ہیں۔ تازہ ترین کارروائی کے تحت آج سرینگر کے...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ رکوادی،تجارتی تعلقات کی بحالی کیلئے بھی مدد کو تیار ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ WhatsAppFacebookTwitter 0 12 May, 2025 سب نیوز واشنگٹن (سب نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کے خاتمے پر ایک اہم اور خصوصی بیان جاری کیا ہے۔عالمی خبر ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ رکوادی۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ جوہری تصادم سے بچنے کے لیے میں نے دونوں ممالک پر فوری جنگ بندی کے لیے دباو ڈالا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ پیشکش بھی کی امریکا دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے لیے بھی مدد کرنے کو بھی تیار ہوا۔امریکی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرلز آف ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان بات چیت میں جنگ بندی جاری رکھنے پر اتفاق ہوگیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان سیز فائرکا اگلا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے رابطہ ہوا۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی ایم اوز کے درمیان ہاٹ لائن پر بات چیت کا پہلا راؤنڈ مکمل ہوگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کی بات چیت میں جنگ بندی جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل صبح بھارتی میڈیا نےڈی جی ایم اوز بات چیت شرو ع ہونے کا دعویٰ کیا تھا تاہم اب یہ...
    سکیورٹی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے ڈی جی ایم او اور ان کے پاکستانی ہم منصب کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا، رابطے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اعلان کردہ سیز فائر سے متعلق اہم امور پر غور کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان ہاٹ لائن پر بات چیت کا پہلا راؤنڈ مکمل ہو گیا۔ سکیورٹی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھئی اور ان کے پاکستانی ہم منصب میجر جنرل کاشف عبداللہ کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا، رابطے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اعلان کردہ سیز فائر سے متعلق اہم امور پر غور کیا گیا۔ ذرائع نے...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2025ء)وفاقی وزیر برائے ریلوے، محمد حنیف عباسی نے چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) سجاد غنی سے اہم ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے توانائی اور ریلوے کے شعبوں میں تاریخی تعاون بڑھانے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کے دوران وفاقی وزیر اور چیئرمین واپڈا نے دونوں اداروں کے درمیان قریبی رابطہ قائم کرنے اور پائیدار، موثر شراکت داری کے قیام پر زور دیا تاکہ پاکستان کے توانائی اور انفراسٹرکچر کے مسائل کا حل تلاش کیا جا سکے۔وفاقی وزیر محمد حنیف عباسی نے کہا کہ ریلوے اور واپڈا کا تعاون ملکی معیشت کو مزید مستحکم کرے گا اور دونوں اداروں کے درمیان بہتر تعاون سے ترقیاتی...
    سٹی 42 : وزیر اعظم شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات جمہوریہ ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوعلو نے آج ملاقات کی۔   وزیراعظم نے جنوبی ایشیاء میں حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرنے پر صدر رجب طیب ایردوان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا، کہا کہ اپنی مستقل حمایت کے ذریعے صدر ایردوان نے ایک بار پھر پاکستانی عوام کے دل جیت لئے۔ وزیراعظم نے ترکیہ کے برادر عوام کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان  مشکل گھڑیوں میں اپنے پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کا ساتھ نہیں چھوڑا اور اس طرح پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات کی تاریخ میں ایک نئے اور شاندار باب کا اضافہ ہوا۔ اسحاق ڈار کا...
    پاک بھارت جنگ بندی،دونوں ممالک کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان ہاٹ لائن پر بات چیت کا پہلا راونڈ مکمل WhatsAppFacebookTwitter 0 12 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشن (ڈی جی ایم او)اور بھارتی ہم منصب کے درمیان ہاٹ لائن پر بات چیت کا پہلا راونڈ مکمل ہوگیا۔ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھئی اور ان کے پاکستانی ہم منصب میجر جنرل کاشف عبداللہ کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق رابطے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اعلان کردہ سیز فائر سے متعلق اہم امور پر غور کیا گیا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 12 مئی 2025ء) ٹھیک چھ عشرے قبل 12 مئی 1965ء کو جرمنی اور اسرائیل نے طویل عرصے پر محیط کوششوں اور تیاریوں کے بعد باہمی سفارتی تعلقات قائم کیے تھے۔ یہ ایک نازک وقت تھا۔ دوسری عالمی جنگ کو ختم ہوئے محض دو دہائیاں ہی بیتی تھیں۔ تب نازی جرمن دور میں یورپی یہودیوں کی نسل کشی کی یادیں دونوں طرف تازہ تھیں۔ دوسری عالمی جنگ کے خاتمے کے 80 برس بعد، یعنی آج بھی اسرائیل اور جر منی کے باہمی تعلقات انتہائی اہم مگر مشکل بھی ہیں۔ آج پیر 12 مئی کو اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ جرمن دارالحکومت برلن میں ہیں، جہاں دونوں ملکوں کے سفارتی تعلقات کے قیام کی سالگرہ کے...
    ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سیز فائر اور سرحدوں کی صورتحال معمول پر لانے کیلئے پاکستان اور بھارتی افواج کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کےڈی جی ایم اوز کے درمیان فون پر بات ہوئی ہے۔ خیال رہے کہ امریکا کی ثالثی اور دوست ملکوں کی مدد سے ہونے والی جنگ بندی میں طے پایا ہے کہ دونوں ملک کسی تیسرے ملک میں مذاکرات کریں گے۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت سے مذاکرات مسئلہ کشمیر، پانی اور دہشتگردی کے ایجنڈے پر ہوں گے۔ پھینٹیاں لائیاں نے انڈیا نو پھینٹیاں لائیاں نے , چٹیاں کلائیاں وے گانے کی زبردست پیروڈی مزید :
    سیز فائر اور سرحدوں کی صورتحال معمول پر لانے کیلئے پاکستان اور بھارتی افواج کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کےڈی جی ایم اوز کے درمیان فون پر بات ہوئی ہے۔خیال رہے کہ امریکا کی ثالثی اور دوست ملکوں کی مدد سے ہونے والی جنگ بندی میں طے پایا ہے کہ دونوں ملک کسی تیسرے ملک میں مذاکرات کریں گے۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت سے مذاکرات مسئلہ کشمیر، پانی اور دہشتگردی کے ایجنڈے پر ہوں گے۔
    پشاور: بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ راولپنڈی انسداد دہشت گری عدالت میں پتا چلا کہ 42 کیسز میں نامزد ہوں، حفاظتی ضمانت کیلئے پشاور ہائی کورٹ آئی، کیسز عمران خان کے پیغامات جیل سے باہر لانے پر درج کیے گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق علیمہ خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی جو کہ جسٹس وقار احمد اور جسٹس فرح جمشید کے روبرو ہوئی۔ عدالت نے علیمہ خان کو چار ہفتوں کی حفاظتی ضمانت دے دی۔ وکیل درخواست گزار عالم خان نے کہا کہ جمعرات کے دن تک ان کے خلاف کیس نہیں تھا، جو کیسز تھے ان میں ضمانت پر ہیں، جمعرات کے بعد 42 کیسز میں انہیں ضمنی طور پر میں شامل...
    بیجنگ :چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نےیومیہ پریس کانفرنس میں بھارت اور پاکستان کے درمیان فائر بندی پرتبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں ممالک کے بنیادی اور طویل مدتی مفادات کے مطابق ہے، علاقائی امن و استحکام کے لئے فائدہ مند ہے اور بین الاقوامی برادری کی عام توقعات کی عکاسی کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ چین اس کی حمایت اور خیرمقدم کرتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ حالیہ پاک بھارت کشیدہ صورتحال کے آغاز ہی سے چین نے متعلقہ فریقوں کے ساتھ قریبی رابطہ برقرار رکھا اور دونوں ممالک سے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ۔انہوں نے کہا کہ چین توقع رکھتا ہے کہ بھارت اور پاکستان جنگ بندی برقرار رکھیں گے...
    بیجنگ :چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے چین امریکہ جنیوا اقتصادی و تجارتی اعلی سطحی مذاکرات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ مذاکرات میں طے پانے والا مشترکہ بیان فریقین کے مابین برابری کی بنیاد پر بات چیت کے ذریعے اختلافات کے حل کی جانب ایک اہم قدم ہے، جس نے اختلافات کو مزید دور کرنے کے حالات پیدا کئے ہیں اور تعاون کو گہرا کرنے کی بنیاد رکھی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں عملی پیشرفت ہوئی ہے جس میں دونوں اطراف نے محصولات میں نمایاں کمی کی ہے۔ امریکہ نے کل 91فیصد اضافی ٹیرف ختم کیے ہیں جبکہ چین نے بھی اس کے جواب میں 91 فیصد جوابی ٹیرف ختم کیے ہیں ۔...
    بیجنگ :چین اور امریکہ کے اعلیٰ سطحی اقتصادی اور تجارتی مذاکرات سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں منعقد ہوئے۔چینی وفد کی قیادت نائب وزیراعظم حہ لی فنگ نے کی جبکہ امریکی وفد کی قیادت وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ اور تجارتی نمائندے جیمسن گریئر نے کی۔ فریقین  نے 17 جنوری کو چین امریکہ  صدور کی  بات چیت میں طے پانے والے اتفاق رائے پر عملدرآمد کے لیے پرخلوص اور تعمیری  گفتگو کی، جس میں کئی اہم اتفاق طے پائے اور مذاکرات میں ٹھوس پیش رفت ہوئی۔ حہ لی فنگ نے کہا کہ چین اور امریکہ کے درمیان وسیع مشترکہ مفادات اور تعاون کے بڑے مواقع موجود ہیں، اور دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات  باہمی فائدے پر مبنی ہیں۔مختلف ترقیاتی مراحل اور  اقتصادی...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 12 مئی ۔2025 )اسرائیل کے سب سے بڑے اتحادی امریکا نے اسرائیلی فوجی اورامریکی شہری کی رہائی کے لیے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حماس سے براہ راست مذکرات کیئے برطانوی نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو اس معاملے میں بالکل بے خبرتھا کہ امریکا اور حماس کے حکام کے درمیان براہ راست رابطہ ہو رہا ہے یہاں تک کہ ایڈن الیگزینڈر کی متوقع رہائی کے بارے میں معاہدہ طے پا گیا.(جاری ہے) حالیہ دنوں میں صدر ٹرمپ اور اسرائیل کے وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے درمیان تعلقات میں کشیدگی کے اشارے بڑھتے جا رہے ہیں جب کہ ٹرمپ ایران کے جوہری ہتھیار تیار کرنے کے خطرے کو مذاکرات کے ذریعے...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 12 مئی ۔2025 )امریکا اور چین نے 90 روز کے لیے ایک دوسرے کی مصنوعات پر محصولات واپس لینے پر اتفاق کرلیا ہے” سی این این“ کے مطابق یہ اعلان سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں دنیا کی 2 بڑی معیشتوں کے حکام کی جانب سے طویل تجارتی مذاکرات کے اختتام پر سامنے آیا ہے.(جاری ہے) مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 14 مئی تک امریکا چینی مصنوعات پر محصولات کو عارضی طور پر 145 فیصد سے کم کرکے 30 فیصد کرے گا جب کہ چین امریکی درآمدات پر محصولات کو 125 فیصد سے کم کرکے 10 فیصد کرے گا اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ فریقین نے چین کے نائب وزیر اعظم ہی...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 12 مئی ۔2025 ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کل منگل کے روز سعودی دارالحکومت ریاض پہنچیں گے ان کے استقبال کے لیے شاندار تقریبات کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیںاپنے دوسرے عہد صدارت میں یہ ان کا پہلا غیر ملکی دورہ ہے جس کے دوران وہ سعودی قیادت سے ملاقات کریں گے اور خلیج تعاون کونسل (جی سی سی )کے خصوصی اجلاس میں بھی شریک ہوں گے.(جاری ہے) امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق دورے کا بنیادی مقصد سعودی عرب کے ساتھ وسیع سرمایہ کاری معاہدے کو حتمی شکل دینا ہے جس کے تحت دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو فروغ ملے گاصدر ٹرمپ سعودی عرب کے بعد 15مئی کو قطر اور 16 مئی...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 12 مئی ۔2025 )محکمہ موسمیات نے آئندہ24گھنٹوں میں ملک کے چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے. پوٹھو ہار،وسطی پنجاب، گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواﺅ ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر اور بالا ئی خیبرپختونخوا میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیزہواﺅں ا ورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے.(جاری ہے) اس دوران چند مقامات پر درمیانی سے تیز بارش اور ژالہ باری بھی ہو نے کا امکان ہے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 12 مئی ۔2025 ) ماہرین نے پاکستان میں ہائبرڈ گاڑیوں کی پیداوار کے آغاز کے ساتھ ہی مستقل پالیسیوں اور بہتر انفراسٹرکچر پر زور دیا ہے صنعت کے ماہرین کے ساتھ ویلتھ پاک کی حالیہ بات چیت کی روشنی میں، یہ واضح ہے کہ صنعت حکومت کی مسلسل حمایت میں دلچسپی رکھتی ہے لیکن مزید مربوط اور مستقل کارروائی کی ضرورت ہے ہائبرڈ گاڑیوں کا شعبہ سیاسی اور معاشی بے یقینی کی وجہ سے درپیش چیلنجوں کے باوجود احتیاط سے پھیل رہا ہے اس نمو کو سٹریٹجک ترغیبات کے ذریعے سہولت فراہم کی گئی ہے جس نے افرادی قوت میں تبدیلی کی ہے، مقامی پیداوار کو تیز کیا ہے، اور ٹھوس سپلائی چینز قائم...
    پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے تمام پہلوؤں پر گفتگو کی گئی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ دوطرفہ تعاون کے تمام شعبوں میں دونوں ممالک اپنے برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط کریں گے۔ یہ بھی پڑھیے: آپریشن بُنیان مَرصُوص:سعودی عرب کا پاکستان اور بھارتی وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ اس سے قبل سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر  نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو فون کرکے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی مفاہمت کا خیرمقدم کیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بھارت فوری و مکمل...
    مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ چین امریکا اقتصادی اور تجارتی تعلقات سے متعلق بات چیت کےلیے میکانزم قائم کریں گے، تجارتی بات چیت چین اور امریکا یا کسی تیسرے ملک میں بالترتیب ہو سکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چین اور امریکا نے مشترکہ بیان میں اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بیجنگ اور واشنگٹن ایک دوسرے پر عائد ٹیرف کا کچھ حصہ 90 دن کےلیے معطل کر رہے ہیں۔ مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ چین امریکا اقتصادی اور تجارتی تعلقات سے متعلق بات چیت کےلیے میکانزم قائم کریں گے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ تجارتی بات چیت چین اور امریکا یا کسی تیسرے ملک میں بالترتیب ہو سکتی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز جنیوا میں امریکا اور چین کے درمیان تجارتی معاہدہ...
    لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس کا آغاز شرکاء کو آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر مبارکباد سے کیا گیا مریم نواز نے کہا کہ اس آپریشن کی کامیابی نے قوم کو نیا اعتماد دیا اور قومی جذبے میں نئی روح پھونکی انہوں نے اس موقع پر کہا کہ محمد نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کو ناقابل تسخیر بنایا اور دنیا میں ملک کا وقار بڑھایا اجلاس میں مریضوں کے لیے عالمی معیار کے مطابق بلڈ کی فراہمی کا پلان طلب کیا گیا جبکہ ہر ڈویژن میں تھیلیسیمیا سینٹر قائم کرنے کی اصولی منظوری دی گئی مزید برآں اکیس اضلاع اور پندرہ تحصیل ہیڈکوارٹر...
    سی ڈی اے کے ترقی پانے والے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کی تعیناتی کے تحریری احکامات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 12 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے )نے 10 افسران کے تبادلے اور تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ ہیومن ریسورسز ڈویلپمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے جاری کردہ آفس آرڈر کے مطابق یہ تمام افسران حال ہی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر (BPS-17) کے عہدے پر ترقی پانے والے ہیں، جنہیں مختلف شعبوں میں تعینات کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق، کلثوم بی بی کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفورسمنٹ (ایڈمن سیکشن)، حنا ابرار کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ای ایم-II)، جبکہ عبدالغفور اور لیاقت حیات کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ڈی ایم اے )مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح...
    —فائل فوٹو اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور پارٹی کارکنان کے خلاف احتجاج اور توڑ پھوڑ کے کیسز کی سماعت 16جون تک ملتوی کر دی۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سِپرا نے کیسز پر سماعت کی۔بانی پی ٹی آئی کی عدم دستیابی کے باعث کیس کی سماعت آگے نہ بڑھ سکی۔ بانی پی ٹی آئی لانگ مارچ توڑ پھوڑ کے دو مقدمات میں بریڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی کو تھانہ کھنہ میں درج لانگ مارچ توڑ پھوڑ کے دو مقدمات میں بری کر دیا۔ دورانِ سماعت جج طاہر عباس سِپرا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا دیگر کیسز کی طرح اس میں بھی وہی...
     امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان اور بھارت کے درمیان براہ راست مذاکرات کے حامی ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ نے بھارتی نیوز ایجنسی کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ امن کا راستہ منتخب کرنے پر پاک بھارت وزرائے اعظم کی دانشمندی کو سراہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر خارجہ مکمل جنگ بندی برقرار رکھنے پر زور دیتے ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان اور بھارت پر براہ راست بات چیت کرنے پر زور دیتے ہیں۔ اور امریکہ تعمیری بات چیت کو فروغ دینے کے لیے تعاون جاری رکھے گا۔
    محکمہ موسمیات نے ملک کے چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ آج خطہ پوٹھو ہار،وسطی پنجاب، گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر اور بالا ئی خیبرپختونخوا میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیزہواؤں ا ورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران چند مقامات پر درمیانی سے تیز بارش اور ژالہ باری بھی ہو نے کا امکان ہے۔ملک کے وسطی اور جنوبی اضلاع میں آندھی اورجھکڑ چلنے کی بھی توقع ہے۔کل ملک کے...
    بھارت(نیوز ڈیسک)بھارت کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی کے بعد ٹیسٹ کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ آئی سی سی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب روہت شرما نے گزشتہ ہفتے کھیل کے طویل ترین فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا حیران کن اعلان کیا تھا۔ ویرات کوہلی نے سماجی پلیٹ فارم ’انسٹاگرام‘ پر اپنی پوسٹ میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ اپنی پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ ’ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی بار بیگی بلیو پہنتے ہوئے 14 سال ہوچکے ہیں۔ سچ میں، میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ یہ فارمیٹ مجھے کس سفر پر لے جائے گا، اس نے مجھے آزمایا، مجھے نکھارا اور...
    جنیوا(نیوز ڈیسک) جنیوا: سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں جاری تجارتی مذاکرات میں اہم پیشرفت کے بعد امریکا اور چین کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پا گیا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق، مذاکرات میں امریکی نائب صدر، دو وزراء اور سفیر نے شرکت کی، اور امریکی صدر کو مذاکرات کے نتائج سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے اس پیشرفت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ چین کے ساتھ مذاکرات میں نمایاں ترقی ہوئی ہے، اور تجارتی معاہدے کی تفصیلات پاکستانی وقت کے مطابق آج شما کسی وقت جاری کی جائیں گی۔ امریکی تجارتی نمائندے جیمیسن گریز نے کہا کہ اس معاہدے کا مقصد تجارتی خسارے کو کم کرنا اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی...
    لاہور:جنگ بندی کے باوجود بھارت کے سرحدی علاقوں کی سول انتظامیہ اور عسکری حکام خوف اور ڈر کا شکار ہیں۔ پاک بھارت سرحد سے جڑے بھارتی شہروں کی انتظامیہ کی طرف سے شہریوں کو رات کے وقت لائٹس بند کرنے کے احکامات دیے جا رہے ہیں۔ عسکری ذرائع کے مطابق بھارتی حکومت جان بوجھ کر انڈین پنجاب کے مکینوں، خاص طور پر سکھوں کو یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہی ہے کہ پاکستان کی طرف سے ان پر حملہ کیا جا سکتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے جنگ کے دوران بھی امرتسر سمیت بھارت کے کسی شہر میں آبادی کو نشانہ نہیں بنایا، مگر بھارتی حکومت نے سکھوں کے لیے مقدس ترین شہر امرتسر میں...
    واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکا کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا بھارت اور پاکستان کے درمیان براہ راست بات چیت کا حامی ہے اور روابط بہتر بنانے کی مسلسل کوششوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ نے برطانوی ہم منصب ڈیوڈ لیمی سے ٹیلی فون پر بات چیت میں بھارت اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا، دونوں رہنماؤں نے جنوب ایشیائی پڑوسیوں پر جنگ بندی اور رابطہ قائم رکھنے پر زور دیا۔ امریکی وزیر خارجہ نے برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی اور جرمن چانسلر فریڈرک مرز سے ٹیلی فون پر الگ الگ بات چیت کی اور یوکرین جنگ پر امریکا کے مؤقف کی توثیق کی۔ یاد رہے کہ پاکستان اور...
    امریکی عسکری جریدے نیشنل انٹریسٹ نے اپنے تجزیے میں لکھا ہے کہ بھارت، پاکستانی فضائیہ کے ساتھ ٹکراؤ میں خود کو برتر نہ سمجھے، پاکستان ایئرفورس نے اپنی کارکردگی سے پوری دنیا کو پیغام پہنچا دیا ہے۔ نیشنل انٹریسٹ نے لکھا کہ بھارت نے پہلگام حملے کے شواہد دینے کے بجائے پاکستان پر حملہ کیا، جنگیں فریقین کے غرور اور لاعلمی سے جنم لیتی ہیں۔ تجزیے میں بتایا گیا ہے کہ عام تاثر تھا کہ بھارت کو پاکستان پر برتری حاصل ہے لیکن پاکستان نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارت کو نیوکلئیر کمانڈ اور کنٹرول سسٹم میں پاکستان سے بہتر تصور کیا جاتا رہا، بھارت سے جنگ میں پاکستان کی فوج نے غیر...
    تہران کے جوہری پروگرام سے متعلق تنازعات کو حل کرنے کے لیے ایرانی اور امریکی مذاکرات کاروں کے درمیان تازہ مذاکرات اتوار کے روز عمان میں مزید مذاکرات کی منصوبہ بندی کے ساتھ ختم ہو گئے، حکام نے بتایا کہ تہران نے واضح طور پر یورینیم کی افزودگی جاری رکھنے پر اصرار کیا۔ اگرچہ تہران اور واشنگٹن دونوں نے کہا ہے کہ وہ دہائیوں سے جاری جوہری تنازع کو حل کرنے کے لیے سفارت کاری کو ترجیح دیتے ہیں، لیکن وہ کئی ریڈ لائن پر گہری تقسیم کا شکار ہیں، جن سے مذاکرات کاروں کو ایک نئے جوہری معاہدے تک پہنچنے اور مستقبل میں فوجی کارروائی سے بچنے کے لیے مذاکرات کاروں کو دوسرا راستہ اختیار کرناہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: ایران...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی کی کوششوں کیلئے دونوں ممالک کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان آج اہم رابطہ متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ رابطہ ہاٹ لائن پر صبح ساڑھے گیارہ بجے ہوگا، جس میں فریقین 10 مئی کے سیز فائر کے فیصلے کی تفصیلات کا جائزہ لیں گے۔ ڈی جی ایم اوز کے درمیان دس مئی کی سہ پہر بھی رابطہ ہوا تھا، جس میں فوری سیز فائر پر اتفاق ہوا تھا۔ سکیورٹی ذرائع نے اس رابطے کو اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے بتایا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان براہ راست مذاکرات کی راہ بھی ہموار ہو رہی ہے، جن کے لیے ابتدائی رابطے جاری ہیں۔ذرائع کا کہنا...
    ایک سینیئر فلسطینی عہدیدار کے مطابق، حماس اور امریکی حکام کے درمیان غزہ میں جنگ بندی اور انسانی امداد کی فراہمی کے لیے براہِ راست حتمی مذاکرات جاری ہیں۔ خبر رساں ایجنسی رائٹرز کو ذرائع نے بتایا کہ ان مذاکرات کا مقصد 23 لاکھ آبادی والے محصور علاقے میں فوری انسانی امداد پہنچانا اور لڑائی روکنے کے لیے کسی سمجھوتے تک پہنچنا ہے۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ بیان میں فلسطینیوں تک خوراک کی فراہمی میں مدد کا وعدہ دہرایا، جبکہ امریکی ایلچی نے بھی عندیہ دیا ہے کہ امداد کی فراہمی کے لیے امریکی حمایت یافتہ نظام جلد فعال ہو جائے گا۔ مزید پڑھیں: ’جامع ڈیل چاہتے ہیں‘، حماس نے جنگ بندی کی اسرائیلی پیشکش مسترد کردی...
    فیضان راوت، ڈائریکٹر سجاد خان گٹھ جوڑ، نمائشی انہدام کی آڑ میں خطیر رقوم کی بندر بانٹ خلاف ضابطہ تعمیرات کو انہدام سے محفوظ رکھنے کا خصوصی پیکیج متعارف ، بلند عمارتوں کو تحفظ ڈی جی اسحاق کھوڑو کی سرپرستی میں ضلع وسطی میں جاری غیر قانونی دھندوں میں تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ گزشتہ دنوں غیر قانونی تعمیرات کے خاتمے کے لئے قائم کی جانے والی کمیٹی میں شامل فیضان راوت اور کینیڈین شہریت کے حامل ڈائریکٹر ڈیمالیشن سجاد خان کو غیر قانونی دھندوں میں ملوث پایا گیا ہے جو ڈی جی اسحاق کھوڑو کی مہربانیوں کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے ناجائز تعیرات میں مگن دکھائی دیتے ہیں۔ ضلع وسطی میں نمائشی انہدامی کارروائیاں کرکے ایک دباؤ بڑھایا...
    ابھی عمان میں ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات ختم ہوئے چند گھنٹے ہی گزرے ہیں کہ امریکی نیوز ویب سائٹ آکسیوس نے رپورٹ دی ہے کہ اسٹیو وٹکوف غزہ میں قیدیوں کی رہائی اور وسیع تر امن کے لیے مذاکرات کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ابھی عمان میں ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات ختم ہوئے چند گھنٹے ہی گزرے ہیں کہ امریکی نیوز ویب سائٹ آکسیوس نے رپورٹ دی ہے کہ اسٹیو وٹکوف غزہ میں قیدیوں کی رہائی اور وسیع تر امن کے لیے مذاکرات کر رہے ہیں۔ فارس نیوز کے مطابق، آکسیوس نے باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسٹیو وٹکوف، جو امریکی صدر کے خصوصی نمائندے ہیں، اسرائیل، قطر اور مصر کے ساتھ بات...
    غزہ میں حماس کے سربراہ نے کہا ہے کہ چند روز قبل امریکہ کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کی بنیاد پر طے پایا ہے کہ اسرائیلی امریکی قیدی کی رہائی کے بعد، غزہ کی گذرگاہیں کھول دی جائیں گی اور انسانی امداد عوام تک پہنچے گی۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ میں حماس کے سربراہ نے کہا ہے کہ چند روز قبل امریکہ کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کی بنیاد پر طے پایا ہے کہ اسرائیلی-امریکی قیدی کی رہائی کے بعد، غزہ کی گذرگاہیں کھول دی جائیں گی اور انسانی امداد عوام تک پہنچے گی۔ فارس نیوز کے مطابق، غزہ میں حماس کے سربراہ نے کہا ہے کہ چند روز قبل امریکہ کے ساتھ ہونے والی بات چیت کی بنیاد پر طے...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی + آئی این پی) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، بھارتی حکام کی پریس بریفنگ میں آواز ان کا ساتھ نہیں دے رہی تھی، وہ بولنے کے قابل نہیں تھے، بھارتی میڈیا کو بھی سانپ سونگھ گیا ہے۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے عطاء تارڑ  نے کہا  پاکستان کے اندر جشن کا ماحول ہے۔ بھارتی سیکرٹری خارجہ ملٹری ترجمان کے ہمراہ پریس بریفنگ میں بولنے کے قابل نہیں تھے۔ آواز بھی ان کا ساتھ نہیں دے رہی تھی۔ عطاء اللہ تارڑ نے کہا بھارت کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ ہمیشہ من گھڑت اور بے...
    فائل فوٹو پنجاب بھر کے تمام اسکول آج سے معمول کے مطابق کھولے جائے گے، اسکول کھولنے سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔لاہور تعلیمی بورڈ کے تحت انٹر پارٹ ٹو تھیوری کے امتحانات آج سے شیڈول کے مطابق ہوں گے۔بورڈ حکام کے مطابق میٹرک امتحانات کے پریکٹیکل بھی آج سے شیڈول کے مطابق شروع ہوں گے۔انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو اور میٹرک پریکٹیکل کے ملتوی پرچوں کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
    نیو دہلی: بھارتی ایئرفورس نے پاک فضائیہ کے ہاتھوں اپنے طیاروں کی تباہی سے متعلق وضاحت کیے بغیر تسلیم کیا ہے کہ نقصانات لڑائی کا حصہ ہوتے ہیں۔ غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ایئرفورس نے کہا کہ تفصیلات بتائے بغیر کہا ہے کہ نقصانات لڑائی کا حصہ ہوتے ہیں لیکن تمام پائلٹس رواں ہفتے پاکستان سے لڑائی کے بعد واپس گھر آگئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی فضائیہ کے عہدیداروں سے پریس کانفرنس کے دوران سوال کیا گیا کہ پاکستان کے ساتھ لڑائی کے دوران کتنے طیارے گرے ہیں ہیں اور کیا نقصان ہوا ہے، جس پر بھارتی عہدیداروں نے نقصانات کا اعتراف کیا لیکن اس کی تفصیل نہیں بتائی۔ رپورٹ کے مطابق بھارت کی...
    پورٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہوئی، ملاقات کا مقصد پاکستان، چین اور افغانستان کے مابین چھٹی (6) وزرائے خارجہ ملاقات کیلئے تیاریوں کو حتمی شکل دینا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان محمد صادق نے افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی سے ملاقات کی، جس کے دوران انہوں نے کہا پاکستان ہمسایوں کے ساتھ باہمی احترام اور تعمیری اشتراک پر مبنی اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔ رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہوئی، ملاقات کا مقصد پاکستان، چین اور افغانستان کے مابین چھٹی (6) وزرائے خارجہ ملاقات کیلئے تیاریوں کو حتمی شکل دینا تھا۔ ملاقات میں پاکستان افغانستان اور چین کے مابین 5ویں وزرائے...
    نیند…انسانی جسم کے اندرونی و بیرونی افعال کی انجام دہی کے دوران وہ لازمی وقفہ ہے کہ جس کے بغیر زندگی اور اس کا حسن برقرار نہیں رہ سکتا۔ عمومی طور پر ہمارے ہاں کم خوابی کوئی بڑا مسئلہ نہیں، کیوںکہ فکرِ معاش کے باعث ہونے والی جسمانی و ذہنی مشقت انسان کو اتنا تھکا دیتی ہے کہ بستر پر لیٹتے ہی نیند آ جاتی ہے، تاہم معاشرے میں بڑھتی ہوئی بے چینی، پریشانیاں اور ان کے باعث جنم لینے والے طبی مسائل بعض افراد کی نیندیں اڑا دیتے ہیں۔ نیند کی کمی، خرابی یا سوتے ہوئے بار بار آنکھ کھلنا صرف ایک بیماری نہیں بلکہ یہ امراض کا مجموعہ ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق نیند پوری نہ ہونے سے...
    وفاقی حکومت نے صوبے کو قرضہ جات اور گرانٹس کی مد میں 120 ارب روپے فراہم کیے جن میں 38 ارب 58 کروڑ روپے قرضہ جات، جاری گرانٹس کی مد میں 54 ارب 99 کروڑ اور ترقیاتی گرانٹس کی مد میں 26 ارب 43 کروڑ روپے شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت جاری مالی سال 25-2024 کی تیسری سہ ماہی کے اختتام پر آمدنی کے مقابلے میں اخراجات کو کنٹرول میں رکھتے ہوئے 111ارب سے زائد کی بچت کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ سہ ماہی کے دوران صوبے کی مجموعی آمدنی 1031ارب روپے رہی جبکہ اس دوران اخراجات 919 ارب 95کروڑ کے ہوئے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2024 تا مارچ 2025 کے دوران تین سہ...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پانی کے معاملےپربھی ایساہی جواب دیاجائےگا جیسا اس بار دیا گیا۔ہمارے جواب دینے کے بعد بھارت نے امریکا اور دیگرممالک سے سیزفائر کیلئے خود درخواست کی۔ ’’جیو نیوز‘‘ کے پروگرام’’ نیا پاکستان‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ ہم نے بطور ریاست اور قوم ایک ہی بات کی تھی کہ ہماری طرف سے کوئی معاملہ نہیں ہوگا، اگر ہماری سالمیت پر حملہ ہوا تو جواب دیں گے۔ پھر جواب دیا گیا جس سے بھارت کو اور ہزیمت اٹھانا پڑی اور یہ بات بالکل درست ہے کہ بھارت نے امریکا کے نائب صدر اور...