2025-05-29@04:10:00 GMT
تلاش کی گنتی: 2016
«امیر ترین کرکٹر»:
(نئی خبر)
انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں پیسوں کیلئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کو ادھورا چھوڑ کر جانیوالے سری لنکن کرکٹر کوشل مینڈس کِٹ بھول گئے۔ پی ایس ایل 10 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنیوالے کوشل مینڈس کو آئی پی ایل کی فرنچائز گجرات ٹائٹنز نے اپنے انگلش کرکٹ جوز بٹلر کی جگہ بقیہ میچز کیلئے اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے۔ اس سے قبل آسٹریلیا، انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے نامور کرکٹرز نے سیکورٹی کو جواز بناکر بھارت جانے سے انکار کردیا تھا جس پر آئی پی ایل انتظامیہ نے پی ایس ایل میں شریک کھلاڑیوں کو زیادہ پیسوں کے عوض بلانے کی کوشش کی تاہم وہ محض کوشل مینڈس کو اپنی طرف راغب کرسکے۔...
پاکستان اور بھارت کے درمیان سیزفائر کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے دوبارہ آغاز پر اسلام آباد میں کرکٹ ٹیمز کی سیکیورٹی اور آمد و رفت کے لیے پلان ترتیب دے دیا گیا۔ ٹریفک پولیس کے مطابق کرکٹ ٹیمز کی آمد و رفت کی وجہ سے دن ساڑھے 12 بجے سے 2 بجے تک اور شام 6 سے رات 8 بجے تک ایکسپریس ہائی وے اور سری نگر ہائی وے پر ٹریفک کی روانی میں تعطل آئے گا۔ ٹریفک پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ شہری ایکسپریس ہائی وے اور سری نگر ہائی وے سے منسلک سروس روڈ استعمال کریں۔ ٹریفک پولیس نے بلیو ایریا، سیکٹر ایف 6 اور ایف 7 جانے والوں...
لاہور(نیوز ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل 10 افواج پاکستان کے نام کرنے کا اعلان کردیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا کہ پی ایس ایل کے 3 دن آرمی، نیوی اور ائیرفورس کے نام کردیے گئے ہیں۔ پی سی بی اعلامیے کے مطابق 17 مئی سے دوبارہ شروع ہونے والے پی ایس ایل 10 کا پہلا دن پاکستان آرمی، پاکستان دوسرا دن نیوی اور تیسرا دن پاکستان ائیرفورس کے نام کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان 27 ویں میچ کے دوران شہدا کےلیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ اسٹیڈیم میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ڈی جی آئی ایس...
راولپنڈی: پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کو پاک فوج کے نام کر دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے ملتوی ہونے کے بعد پی ایس ایل سیزن 10 کا ری شیڈول میچ کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 10 کو فوج کے نام کر دیا۔ کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے تین دن آرمی، نیوی، اور ائیر فورس کے نام کیے گئے ہیں۔ راولپنڈی اسٹیڈیم میں ہونے والا میچ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر دیکھنے کیلیے پہنچے۔ اسٹیڈیم پہنچنے پر تماشائیوں نے تالیاں بجاکر اُن کا پرتپاک استقبال کیا۔ قبل...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کا دوبارہ سے آغاز ہوگیا، کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے میچ کے دوران آرمی چیف جنرل عاصم منیر، ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی اسٹیڈیم میں موجود ہیں۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پی ایس ایل 10 کے 27ویں میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاک بھارت کشدیگی کے باعث پی ایس ایل غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا تھا اور پی سی بی نے تمام غیر ملکی کھلاڑیوں کو بحفاظت پاکستان سے رخصت کیا تھا۔ بعد ازاں،...
پاکستان سپر لیگ 10 کا میلہ ایک بار پھر راولپنڈی میں سج گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل سیزن 10 کے بقیہ میچز کا شیڈول جاری کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ شروع ہونے سے قبل کھلاڑیوں اور آفیشلز نے پاکستان کی بہادر مسلح افواج کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا اور زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے بھی مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرنے کی اس تقریب میں شرکت کی۔ پی ایس ایل 10 کا میلہ راولپنڈی میں دوبارہ سج گیا کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ سے قبل کھلاڑیوں اور آفیشلز کا مسلح افواج سے بھرپور یکجہتی کا اظہار پاکستان کی بہادر مسلح افواج...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کرنا باعثِ اعزاز تھا، شاہد آفریدی وزیراعظم اور ہماری دلیر افواج کو یومِ تشکر کے موقع پر آپریشن بُنیانُ المرصوص کی شاندار کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں،شاہد آفریدی
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کا دوبارہ آغاز راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں 9 دن کے وقفے کے بعد ہونے جا رہا ہے۔ پاک بھارت کشیدگی کے دوران راولپنڈی سٹیڈیم پر بھارتی ڈرون حملہ ہونے کے بعد پی ایس ایل 10 کے باقی میچز کو ابتدائی طور پر متحدہ عرب امارات منتقل کر دیا گیا تھا تاہم بعدازاں پی سی بی نے پی ایس ایل 10 کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا۔ اب پی ایس ایل کا دوبارہ آغاز ایک شاندار افتتاحی تقریب کے ساتھ ہوگا جس میں پاکستان کے مسلح افواج کے لیے موسیقی کی سلامی دی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق میچ سے قبل میدان میں لائیو پرفارمنسز میں ساحر علی بگہ اور عذر شاہ اپنی آواز...
آل راؤنڈر روسٹن چیز کو ویسٹ انڈیز ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا نیا کپتان مقرر کر دیا گیا۔ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ (CWI) کے مطابق وہ کریگ بریتھویٹ کی جگہ لیں گے جنہوں نے مارچ 2025 میں کپتانی سے استعفیٰ دیا تھا، جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ اسپن بولنگ آل راؤنڈر 33 سالہ روسٹن چیز کو ایک جامع انتخابی عمل کے بعد اس عہدے کے لیے منتخب کیا گیا۔ اس عمل میں نفسیاتی ٹیسٹنگ بھی شامل تھی تاکہ قیادت کی صلاحیتوں کا جائزہ لیا جا سکے۔ دیگر امیدواروں میں جان کیمبل، ٹیون ایملاچ، جوشوا ڈا سلوا، جسٹن گریوز اور جومیل واریکن شامل تھے۔ ویسٹ انڈیز کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی نے اس فیصلے کی...
پشاور زلمی کے وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث کا کہنا ہے کہ پاکستان کی نسبت دنیا ماڈرن ڈے کرکٹ کے حساب سے بہت آگے نکل گئی ہے۔ اسلام آباد میں جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے محمد حارث نے کہا کہ بطور بیٹرز اور ٹیم ماڈرن ڈے کرکٹ کے پیشِ نظر پاکستان پیچھے ہے، لیکن میں ماڈرن ڈے کرکٹ کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ہی پریکٹس کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ماڈرن ڈے کرکٹ کو کیسے اپنانا ہے، اسی پر کوچز سے بات ہوتی رہتی ہے، میرا ٹارگیٹ ہے کہ مستقبل کے ایونٹس میں ماڈرن ڈے کرکٹ کے حساب سے کھیلوں۔ قومی کرکٹ ٹیم بھی اگر ماڈرن ڈے کرکٹ کے حساب سے کھیلے گی تو مشکلات...
سٹی42: پاکستان کی کرکٹر لڑکیوں نے یوم تشکر پر اپنی بہادر مسلح افواج کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے میچوں کا آغاز شہیدوں کی قربانی کو یاد کر کے کیا۔ قومی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے آج ہونے والے میچوں سے پہلے تمام کھلاڑیوں نے وطن کی آزادی کے دفاع کیلئے جانیں نچھاور کرنے والے شہیدوں کے لیے دعا کی۔ چیلنجرز اور سٹارز کے درمیان نشینل بینک اسٹیڈیم کراچی جبکہ سٹرائیکرز اور انوینسبلز کے مابین اوول اکیڈمی گراؤنڈ میں یوم تشکر پر شہیدوں کے لئے دعا کی گئی۔ کھلاڑیوں اور آفیشلز نے اپنی گفتگوؤں میں معکہِ حق کے تمام شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس -جمعہ16 مئی , 2025 کرکٹر...
JAKARTA: امریکی باسکٹ بال کھلاڑی کو انڈونیشیا میں غیر قانونی منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ انڈونیشیا میں امریکی باسکٹ بال کھلاڑی کو منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا اور منشیات کے لیے انتہائی سخت قوانین والے ملک میں سزا یافتہ اسمگلروں کو بعض اوقات فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دی جاتی ہے۔ امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلس سے تعلق رکھنے والے 34 سالہ جیرڈ ڈوین شا سے جکارتہ ائیرپورٹ پر869 گرام بھنگ برآمد ہوئی اور انہیں گرفتار کرلیا گیا۔ جکارتہ ایئرپورٹ میں گرفتار ہونے والے امریکی کھلاڑی 2022 سے انڈونیشین باسکٹ بال لیگ میں شرکت کر رہا ہے جبکہ گرفتاری کے بعد انڈونیشیا کی باسکٹ...
پاکستان کی خواتین کرکٹرز نے بھی یوم تشکر جوش و خروش سے منایا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں یوم تشکر، سیز فائر کا خیر مقدم خواتین کھلاڑیوں نے بہادر مسلح افواج کے ساتھ بھرپور یکجہتی کااظہار کیا، قومی ویمنز ٹی 20 ٹورنامنٹ میچز سے قبل شہدائے وطن کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ چیلنجرز اور اسٹارز کے درمیان میچ سے قبل نیشنل بینک اسٹیڈیم میں یوم تشکر پر دعائیہ تقریب ہوئی، اس کے علاوہ سٹرائیکرز اور انوینسبلز کے مابین اوول اکیڈمی گراؤنڈ میں بھی خصوصی دعائیہ تقریب ہوئی۔ یہ بھی پڑھیں: بنیان مرصوص : 16 مئی 2025ء کو قومی سطح پر یوم تشکر منانے کا اعلان خواتین کھلاڑیوں اور آفیشلز نے شہدائے وطن کی بلند درجات کے لیے دعا...
کرکٹ میں سیاست کی مداخلت پر آسٹریلوی صحافی میلکم کون نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیئرمین جے شاہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے انہیں منافق قرار دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں میلکم کون نے کہا کہ جے شاہ نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارتی فوج کی کھل کر حمایت کی، جو بطور آئی سی سی چیئرمین غیر جانبداری کے تقاضوں کے منافی ہے۔ میلکم کون نے اپنی ٹوئٹ میں سوال اٹھایا کہ آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے جب امن کی علامت کے طور پر بیٹ پر فاختہ کی تصویر لگائی تو ان پر پابندی لگا دی گئی مگر جے شاہ کو ایک متنازع سیاسی مؤقف اپنانے کے باوجود کوئی جواب...
کرکٹ ویسٹ انڈیز (سی ڈبلیو آئی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے اولمپکس کوالیفکیشن کے عمل کو "ناانصافی پر مبنی" قرار دے دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کرکٹ ویسٹ انڈیز کے چیف ایگزیکٹو جانی گریو نے آئی سی سی چیئرمین جے شاہ کے یکطرفہ فیصلوں کیخلاف عَلم بغاوت بلند کرتے ہوئے کہا کہ اولمپکس کوالیفکیشن کے عمل ناانصافی پر مبنی قرار دیا۔ ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے اولمپکس 2028 میں کرکٹ شامل ہونے کے بعد کوالیفکیشن کے اصولوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم کو براہ راست کوالیفائی کرنے کا موقع نہیں دیا جارہا۔ مزید پڑھیں: لاس اینجلس اولمپکس؛ کرکٹ کے مقابلے کِس میدان پر ہوں گے؟ نام سامنے آگیا کرکٹ ویسٹ انڈیز کے چیف ایگزیکٹو جانی...
انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کنٹریکٹ قواعد و ضوابط کے تحت بھارت غیر ملکی پلیئرز کو واپسی کیلئے مجبور نہیں کرسکتا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی پی ایل قوانین کے تحت اگر کھلاڑی غیرمعمولی حالات جیسا کہ جنگ، قدرتی آفات یا پھر سیاسی بدنظمی کی صورت میں معاہدوں پر عمل درآمد نہ کرنے کیلئے آزاد ہوں گے اور اسکے کیلئے انہیں بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) اور فرنچائزز کی اجازت درکار نہیں ہوگی۔ پاکستان کے ہاتھوں جنگی میدان پر شکست کے بعد بھارتی بورڈ نے آئی پی ایل کو دوبارہ شروع کرنے کا اعلان تو کردیا ہے تاہم غیر ملکی کرکٹرز لیگ میں واپسی کو خطرہ سمجھتے ہوئے واپسی سے انکار کررہے ہیں جبکہ دیگر بورڈز...
پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کی مسلسل ناقص کارکردگی پر قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود کو قیادت سے ہٹائے جانے کا امکان ہے۔ قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کی مسلسل خراب کارکردگی کے بعد کپتان شان مسعود کی قیادت پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ان کی جگہ نئے کپتان کے انتخاب پر سنجیدگی سے غور کر رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ نائب کپتان سعود شکیل کو ٹیم کی قیادت سونپنے کی تیاری مکمل کی جا چکی ہے اور اس سلسلے میں باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے جبکہ قیادت میں تبدیلی کا فیصلہ حتمی مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔ یہ پیشرفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب حال...
بنگلا دیش کی حکومت کی جانب سے اپنی ٹیم کو پاکستان کے خلاف سیریز کی اجازت دینے کا قوی امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ بنگلادیشی کرکٹ بورڈ نے جمعرات کے روز جاری اپنے بیان میں بتایا کہ ہمیں پاکستان کیخلاف شیڈول سیریز کے حوالے سے حکومت کی جانب سے مثبت اشارے ملے ہیں اور امید ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان سیریز ہوگی۔ اعلامیے کے مطابق حکومت نے پاکستان کے دورے کی اجازت دینے پر غور شروع کردیا ہے اور جلد اس حوالے سے باضابطہ اجازت نامہ بورڈ کو ملنے کا بھی امکان ہے۔ بنگلادیش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ حکومت تقریبا پاکستان کے دورے پر رضامند ہے اور صرف رسمی کارروائی ہونا باقی ہے، دونوں ممالک کے درمیان...
جنگی میدان پر شکست خوردہ بھارتیوں نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کو تباہ کرنے کی جعلی تصاویر پھیلانا شروع کردیں۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) سمیت دیگر پلیٹ فارمز پر راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے تباہ شدہ ہونے کی آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کی تخلیق کردہ تصاویر وائرل ہورہی ہیں۔ اِن تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا اسٹریکچر مکمل تباہ ہوگیا ہے جبکہ حقیقت اسکے برعکس ہے۔ مزید پڑھیں: میچ سے قبل راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے قریب ڈرون مار گرایا گیا پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے بقیہ میچز اسی گراؤںڈ پر 17 مئی سے شروع ہوں گے، جس کیلئے ٹیمیں آج سے پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گی۔ مزید پڑھیں: پی ایس ایل...
— فائل فوٹو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے دوبارہ آغاز سے قبل راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے اطراف میں سرچ آپریشن کیا گیا۔سرچ آپریشن کے دوران اسٹیڈیم کے اطراف تمام دکانوں کو بند کروادیا گیا۔ آپریشن میں پولیس، سول ڈیفنس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار شامل ہوئے۔ہفتے سے دوبارہ شروع ہونے والے پی ایس ایل میچز کے پیش نظر سرچ آپریشن کیا گیا۔
پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم کو لاہور قلندرز کے جارح مزاج بیٹر سیم بلنگز نے ٹرول کرنا شروع کردیا۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنیوالے انگلش کرکٹر سیم بلنگز نے گزشتہ روز اپنی انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی، جس نے مداحوں کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔ سیم بلنگز نے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں پی ایس ایل 2025 کی تیز ترین اور سُست ففٹیز کا ذکر کیا گیا تھا، جہاں بابراعظم نے مختصر ترین فارمیٹ میں 47 گیندوں پر نصف سنچری بنائی جبکہ انگلش کرکٹر نے محض 19 گیندوں میں سنگ میل عبور کیا۔ لاہور قلندرز کے سیم بلنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف یہ کارنامہ سرانجام دیا تھا۔...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10 ویں سیزن کے بقیہ میچز کے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہو گی۔ شائقین کرکٹ ٹکٹ نجی کوریئر کمپنی کی مقررہ برانچز سے حاصل کر سکیں گے۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک بھارت کشیدہ حالات کے بعد پی ایس ایل کے دوبارہ آغاز پر زیادہ شائقین کرکٹ کی آمد متوقع ہے۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل ٹیموں کے درمیان 4 گروپ میچز یعنی کراچی کنگز بمقابلہ پشاور زلمی، لاہور قلندرز بمقابلہ پشاور زلمی، اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کراچی کنگز اور ملتان سلطان بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچز شامل ہیں۔ اس کے علاوہ کوالیفائز، ایلیمنیٹر 1، ایلیمیٹر 2 اور فائنل کے میچز بھی کھیلے جائیں گے۔...
آسٹریلوی کھلاڑیوں کے سیکیورٹی خدشات کے بعد انگلینڈ اپنے کھلاڑیوں کو بھی انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے ناک آؤٹ راؤنڈ میں شرکت کی اجازت نہیں دے گا۔ رپورٹس کے مطابق انگلش ٹیم کی ویسٹ انڈیز سے وائٹ بال سیریز کا آغاز 29 مئی سے ہوگا، اس میں 3 ون ڈے اور اتنے ہی ٹی 20 میچز کھیلے جائیں گے جبکہ آئی پی ایل میچز کا دوبارہ آغاز 17 مئی سے ہوگا جبکہ فائنل 3 جون کو کھیلا جائے گا۔ انگلش کرکٹر ہیری بروک کی بطور کپتان یہ پہلی وئٹ بال سیریز ہوگی۔ مزید پڑھیں: "نامور کرکٹرز کا آئی پی ایل کھیلنے سے انکار؛ بھارتی بورڈ کو ہضم نہ ہوا" گزشتہ روز اسکواڈ کا اعلان کیا گیا تھا، ون...
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں غیر ملکی کرکٹرز پر دباؤ بڑھانے لگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے آئی پی ایل کو دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا تاہم آسٹریلیا سمیت کئی ممالک کے غیر ملکی کرکٹرز نے واپسی کو سیکیورٹی خدشہ قرار دیا۔ غیرملکی کرکٹرز کی جانب سے انکار نے بھارتی میڈیا اور بورڈ کو طیش دلادیا جس کے بعد بی سی سی آئی نے دیگر بورڈز سے رابطہ کرکے کھلاڑیوں کو بھیجنے کا دباؤ بڑھایا۔ بی سی سی آئی نے آئی پی ایل کے چیف آپریٹنگ آفیسر کو ہدایت دی کہ آسٹریلیا...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے بقیہ میچز کے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز آج سے ہوگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز کا آغاز 17 مئی سے ہوگا جبکہ ایونٹ کا فائنل 25 مئی کو لاہور کے تاریخی قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے۔ پی ایس ایل کے اِن سنسنی خیز مقابلوں کے ٹکٹس شائقین کرکٹ کو آج سے دستیاب ہوں گے تاہم باقاعدہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے کیا جائے گا۔ شائقین کرکٹ ٹکٹ نجی کوریئر کمپنی کی مقررہ برانچز سے حاصل کرپائیں گے۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک بھارت کشیدہ حالات کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوبارہ...
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں غیر ملکی کرکٹرز پر دباؤ بڑھانے لگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے آئی پی ایل کو دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا تاہم آسٹریلیا سمیت کئی ممالک کے غیر ملکی کرکٹرز نے واپسی کو سیکیورٹی خدشہ قرار دیا۔ غیرملکی کرکٹرز کی جانب سے انکار نے بھارتی میڈیا اور بورڈ کو طیش دلادیا جس کے بعد بی سی سی آئی نے دیگر بورڈز سے رابطہ کرکے کھلاڑیوں کو بھیجنے کا دباؤ بڑھایا۔ مزید پڑھیں: آسٹریلوی کرکٹرز بھارت جانے سے کترانے لگے، وارنر پاکستان واپسی کو تیار بی سی سی آئی...
کراچی(سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے نئے شیڈول کا اعلان کردیا گیا، ابتدائی 4 میچز راولپنڈی جبکہ فائنل پلے آف اور ایلمینیٹر میچز قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ گزشتہ روز ذرائع سے یہ خبر نشر ہوئی تھی کہ پی ایس ایل 10 کے بقیہ 8 میچز کروانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے جس کے لیے 17 سے 25 مئی کی تاریخ رکھی گئی ہے اور یہ میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے بقیہ میچز کے لیے حتمی شیڈول جاری کردیا۔ خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاک بھارت جنگ کے باعث پی ایس...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 13 مئی 2025ء) بھارت اور پاکستان کے مابین حالیہ فوجی کشیدگی کے پس منظر میں معطل کی جانے والی دونوں ملکوں کی بڑی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ لیگز — انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) — آئندہ ہفتے دوبارہ شروع ہونے جا رہی ہیں۔ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے پیر کے روز اعلان کیا کہ دنیا کی سب سے مہنگی ٹی ٹوئنٹی لیگ آئی پی ایل کا دوبارہ آغاز 18 مئی بروز ہفتہ ہوگا۔ پہلے مرحلے میں معطل کیا گیا پنجاب کنگز اور دہلی کیپیٹلز کا میچ، جو دھرم شالہ میں 11ویں اوور میں روک دیا گیا تھا، دوبارہ کھیلا جائے گا۔ دوسری جانب...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے قومی ٹیم کے مینٹورز کو فارغ کرنے کی خبریں سامنے آنے کے بعد آل راؤنڈر شعیب ملک کا بیان بھی آگیا۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر لکھا کہ 2 ہفتے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو مینٹور شپ سے الگ ہونے سے متعلق تحریری طور پر آگاہ کردیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بطور مینٹور کوئی آسان فیصلہ نہیں تھا لیکن اپنی ذمہ داریوں کو دیکھتے ہوئے عہدے سے ہٹنے کا فیصلہ کیا تھا تاکہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو اگلے سیزن سے قبل کسی دوسرے کرکٹر کو منتخب کرنے کا مناسب وقت مل جائے۔ مزید پڑھیں: 50، 50 لاکھ تنخواہ وصول کرنیوالے مینٹورز فارغ شعیب...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ ٹیم کے چیمپیئنز ٹرافی مینٹورز کو ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے جس پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے چیئرمین پی سی بی کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ دو ہفتے قبل انہوں نے خود پی سی بی کو استعفیٰ دے دیا تھا۔ شعیب ملک نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ دو ہفتے قبل، میں نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو باقاعدہ طور پر مطلع کیا کہ میں بطور ڈومیسٹک کرکٹ مینٹور اپنی ذمہ داری سے دستبردار ہو رہا ہوں۔ یہ فیصلہ میں نے کافی سوچ بچار کے بعد کیا اور اس حوالے سے اپنا تحریری استعفیٰ...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے 5 سابق کھلاڑیوں اور ٹیموں کے مینٹورز کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق ڈومیسٹک کرکٹ میں ٹیموں کیلئے مینٹورز کی نمائندگی کرنیوالے شعیب ملک، سرفراز احمد، مصباح الحق، وقار یونس اور ثقلین مشتاق کو کارکردگی کا جائزہ لینے بعد گھر بھیجنے کا فیصلہ کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق کپتان سرفراز احمد اور مصباح الحق کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں اہم ذمہ داریاں سونپے جانے کا امکان ہے۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز کپ کا مستقبل خطرے میں! لاکھوں روپے لینے والے مینٹورز کا کیا ہوگا؟ تاہم دونوں سابق کپتانوں کو کیا عہدے دیے جائیں گے، اس حوالے سے کوئی اعلان سامنے نہیں آیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ ٹیم کے چیمپیئنز ٹرافی مینٹورز کو ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ مینٹورز کی کارکردگی جانچنے کے بعد کیا گیا جس کی ہدایت چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کی تھی۔ رپورٹس کے مطابق اس فیصلے کے بعد شعیب ملک، وقار یونس، ثقلین مشتاق، مصباح الحق اور سرفراز احمد کو بطور منیٹورز ان کے عہدوں سے فارغ کیا جاسکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: پی ایس ایل 10 کے 2 میچ ری شیڈول کر دیےگئے، پی سی بی کی تصدیق تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ مصباح الحق اور سرفرار احمد کو بورڈ کے اندر کوئی اور عہدہ دینے کا امکان موجود ہے۔ یہ فیصلہ چیئرمین...

برسبین میں چالیس سال سے زیادہ عمر کے پاکستانی مردوں کیلئے دوڑ، کرکٹ اور والی بال کے شاندار میچز کا انعقاد
برسبین ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی 2025ء ) آسٹریلیا کے شہر برسبین میں حال ہی میں چالیس سال سے زیادہ عمر کے پاکستانی مردوں کے لئے دوڑ، کرکٹ اور والی بال کے شاندار مقابلوں کا انعقاد کیا گیا، جس نے مقامی کھیلوں کی دنیا میں زبردست جوش و خروش پیدا کیا، یہ ایونٹ شہر کے متعدد حلقوں اور کھیلوں کے شوقین افراد کے لیے ایک منفرد اور زندگی بھر کی یادیں بنانے کا موقع تھا۔ تفصیلات کے مطابق دوڑ کا آغاز صبح سویرے ہوا، جہاں بڑی تعداد میں کھلاڑی اپنی بھرپور تیاری کے ساتھ موجود تھے۔ اس دوڑ میں مختلف کیٹیگریز کے شرکاء نے اپنی فٹنس کے جوہر دکھائے۔ بتایا گیا ہے کہ دوڑ کے بعد کرکٹ کے...
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ ٹیم کیلئے نئے ہیڈکوچ کے نام کا اعلان کردیا۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے لکھا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر اور معروف کوچ، مائیک ہیسن 26 مئی سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے وائٹ بال ہیڈ کوچ کے طور پر خدمات سرانجام دیں گے۔ محسن نقوی نے کہا کہ اسامی کے خلاف موصول ہونے والی متعدد درخواستوں کے جائزے کے بعد سابق کرکٹر مائیک ہیسن کا نام فائنل کیا ہے۔ قبل ازیں خبریں سامنے آئیں تھی کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے موجودہ کوچ مائیک ہیسن پاکستان سپر لیگ (پی...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے منگل کو پہلے یہ اعلان کیا کہ مائیک ہیسن کو وائٹ بال کرکٹ میں مائیک ہیسن کو ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا تاہم اس کے کچھ ہی دیر بعد انہوں نے یہ اعلان بھی کردیا کہ ہیڈ کوچ کی ذمہ داری سے فارغ ہونے والے عاقب جاوید کو ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس مقرر کیا گیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس میں اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کرکٹ کے ڈھانچے کو مزید مضبوط بنانے کے لیے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور تجربہ کار کوچ عاقب جاوید کو ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس مقرر کردیا گیا ہے۔ ان کی تقرری حال ہی میں وائٹ بال ہیڈ کوچ کے طور پر مائیک ہیسن کی شمولیت کے...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق نیوزی لینڈ کرکٹر اور عالمی شہرت یافتہ کوچ مائیک ہیسن کو پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کا نیا وائٹ بال ہیڈ کوچ مقرر کردیا اور وہ 26 مئی سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا کہ اس عہدے کے لیے موصول ہونے والی درجنوں درخواستوں کی جانچ پڑتال کے بعد مائیک ہیسن کا تقرر کیا گیا ہے۔ کرکٹ بورڈ کو یقین ہے کہ مائیک ہیسن اپنی بین الاقوامی کوچنگ مہارت اور وسیع تجربے کی بنیاد پر پاکستان کی وائٹ بال کرکٹ کو نئی سمت فراہم کریں گے۔ چیئرمین پی سی بی نے بیان میں کہا...
سابق بھارتی ہیڈکوچ اور کرکٹر روی شاستری نے انکشاف کیا ہے کہ ویرات کوہلی کی اچانک ریٹائرمنٹ کے پیچھے انکی فیملی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق بھارتی کرکٹر و کمنٹیٹر روی شاستری کا کہنا ہے کہ ویرات کوہلی نے اپنی خاندانی زندگی کو ترجیع دینے کیلئے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے، وہ اپنی بیٹی وامیکا اور بیٹے اکائے کو وقت دینا چاہتے ہیں۔ سابق ہیڈکوچ نے کہا کہ ویرات کوہلی نے مجھے بتایا تھا کہ وہ اپنے بچوں کی پرورش کیلئے کرکٹ کو خیرباد کہہ رہے ہیں۔ مزید پڑھیں: شکست خوردہ بھارتیوں نے آسٹریلوی کرکٹر کو بھی نہ بخشا دوسری جانب رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کوہلی محض بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہوئے...
پاکستان کیخلاف جنگ میں بدترین تاریخی ہزیمت برداشت کرنے کے بعد بھارت نے آسٹریلوی کرکٹر جوش ہیزول ووڈ کو اپنے پروپیگنڈے کا حصہ بنالیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ کے نام سے منسوب سے ایک جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھارتیوں نے اپنی فوج کی تعریفوں کے پُل باندھوادیے۔ بھارتیوں نے ہیزل ووڈ کی جعلی ٹوئٹ کو پاکستان مخالف جارحیت کیلئے استعمال کیا، جس پر دنیا بھر میں انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ فاسٹ بولر کے مینیجر نیل میکسویل نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ جوش ہیزل ووڈ کا کوئی سوشل میڈیا اکاؤنٹ نہیں، بہرحال وہ اپنے نام کے اس جعلی اکاؤنٹ سے کی جانے والی پوسٹ سے آگاہ ہیں اور...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے کرکٹ آسٹریلیا نے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل 11 سے 15 جون تک لارڈز میں کھیلا جائے گا جبکہ فائنل میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ آسٹریلوی ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز کریں گے، اسٹیو اسمتھ اور جوش ہیزل ووڈ بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے آسٹریلیا نے اسکواڈ کا اعلان کر دیا الیکس کیری، کیمرون گرین، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، عثمان خواجہ، سیم کونسٹاس، میٹ کوہنیمن اور مارنوس لبوشین بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اسکاٹ بولینڈ، نیتھن لیون، مچل اسٹارک اور بیو ویبسٹر بھی...
پاکستان کے ہاتھوں جنگی میدان میں بدترین شکست کے بعد غیر ملکی کرکٹرز کرکٹرز بھی بھارت جانے سے کترانے لگے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا نے اپنے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں دوبارہ کھلاڑیوں کی شمولیت کے فیصلے کو پلئیرز پر ڈال کر راہ فرار اختیار کرنے کی تیاری کرلی۔ پاک بھارت کشیدگی کے بعد آئی پی ایل 17 مئی سے دوبارہ شروع ہوگا تاہم ٹورنامنٹ کے دوران پیش آئے واقعات نے کھلاڑیوں کو ڈرا دیا ہے، غیر ملکی پلئیرز کے اصرار اور سیکیورٹی کی پیش نظر بھارتی حکومت کو آئی پی ایل بند کرنا پڑگیا تھا۔ مزید پڑھیں: شکست خوردہ بھارتیوں نے آسٹریلوی کرکٹر کو بھی نہ بخشا کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے جاری کردہ بیان میں...
آسٹریلوی کرکٹرز کی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں دوبارہ شمولیت کے معاملے پر کرکٹ آسٹریلیا کا مؤقف سامنے آگیا۔ کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے کہا گیا کہ آسٹریلوی کرکٹرز کے انفرادی فیصلوں کی حمایت کریں گے، بھارت واپس جانے یا نہ جانے کے کرکٹرز کے فیصلے کی حمایت کریں گے۔ کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق ٹیم منیجمنٹ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کی تیاریوں کے حوالے سے جائزہ لے گی، بھارت واپس جانے والے کھلاڑیوں کی تیاریوں پر پڑنے والے اثرات کا جائزہ لیں گے۔ کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے آسٹریلوی حکومت بھارتی بورڈ سے رابطے میں ہے۔ واضح رہے کہ آئی پی ایل 17 مئی سے دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا...
پاکستان کے ہاتھوں جنگی میدان میں بدترین شکست کے بعد بھارتی میڈیا نے پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کو نشانے پر رکھ لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر ڈیرل مچل نے خود سے وابستہ بھارتی میڈیا کے دعوؤں کو مسترد کردیا، جس میں کہا گیا تھا کہ کیوی کرکٹر پی ایس ایل کی معطلی کے بعد کہا کہ وہ کبھی واپس پاکستان نہیں جائیں گے۔ تاہم پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنیوالے کیوی آل راؤنڈر ڈیرل مچل نے کہا کہ "پاکستان اور بھارت دونوں ہی میرے دل کے قریب ہیں، انھیں آپس میں الجھتا دیکھنا بہت ہی مشکل ہے، میری ہمدردیاں اس سے متاثر ہونے والے افراد کے ساتھ...
جنوبی افریقہ کے خلاف ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل کے لیے آسٹریلیا کے اسکواڈ کا اعلان ہوگیا ہے جس میں اہم کھلاڑیوں کی واپسی ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیٹ کمینس، جوش ہیزل ووڈ اور کیمرون گرین کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے جو مختلف وجوہات کی بنا پر گزشتہ کچھ عرصے سے ٹیسٹ کرکٹ کا حصہ نہیں تھے۔ یاد رہے کہ کمینسن اور ہیزل ووڈ انجری کی وجہ سے سری لنکا کے خلاف حالیہ ٹیسٹ سیریز کا حصہ نہ بن پائے جبکہ کیمرون گرین کمر کی سرجری کی وجہ سے گزشتہ ایک سال سے ٹیسٹ میچز سے باہر تھے۔ یہ بھی پڑھیے: انگلینڈ ٹیسٹ اور جنوبی افریقہ ٹور میں قومی کھلاڑیوں پر کتنا جرمانہ ہوا؟ اس کے...
ویرات کوہلی نے اپنے 14 سالہ کیریئر کے بعد ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے جس پر ان کے مداح اداس ہوگئے اور اہلیہ انوشکا شرما نے ایک جذباتی پیغام جاری کیا ہے۔ انوشکا شرما نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ پر اپنے شوہر ویرات کوہلی کے نام ایک حوصلہ افزا اور جذباتی پیغام لکھا۔ انوشکا شرما نے وہرات کوہلی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا کہ وہ آنسو یاد رکھوں گی جو تم نے کبھی نہیں دکھائے۔ اداکارہ انوشکا شرما نے ویرات کوہلی کے ایک ٹیسٹ میچ کی پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ لوگ ریکارڈز اور اُن سنگ میلوں کو یاد رکھیں گے جو تم نے حاصل کیں۔ انوشکا شرما نے لکھا کہ لیکن مجھے وہ آنسو یاد رہیں گے...
ڈھاکا(سپورٹس ڈیسک)بنگلا دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے آسٹریلیا کےسابق فاسٹ بولر شان ٹیٹ کو بولنگ کوچ مقرر کردیا۔ ڈھاکا سے جاری بی سی بی کے اعلامیے کے مطابق شان ٹیٹ رواں ماہ کے آخر میں بنگلادیش کرکٹ ٹیم کو جوائن کریں گے۔ اعلامیے کے مطابق سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر سے بی سی بی نے نومبر 2027ء تک کا معاہدہ کیا ہے۔ شان ٹینٹ اس سے قبل پاکستان، ویسٹ انڈیز اور افغانستان کی ٹیموں کے ساتھ بھی کام کرچکے ہیں۔ 7مزیدپڑھیں:مئی کو پاک بھارت فضائی جھڑپ پاکستان کی واضح کامیابی پر ختم ہوئی: امریکی جریدہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 12 مئی 2025ء) ویراٹ کوہلی نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے لکھا، ''یہ آسان فیصلہ نہیں تھا لیکن ٹھیک معلوم ہوتا ہے۔‘‘ دنیائے کرکٹ کے بھارتی اسٹار ویراٹ کوہلی نے اپنے 14 سالہ کیریئر میں 123 ٹیسٹ میچوں میں بھارت کی نمائندگی کی۔ ان میں سے 68 میچوں میں انہوں نے کپتانی کے فرائض سر انجام دیے۔ سن 2011ء میں ٹیسٹ کرکٹ میں قدم رکھنے والے کوہلی نے اس فارمیٹ میں 46.85 کی اوسط سے نو ہزار 230 رنز بنائے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق 36 سالہ ویراٹ کوہلی نے عوامی سطح پر یہ اعلان کرنے سے قبل بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ اِن انڈیا (بی...
ڈھاکا: بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کا پاکستان کیخلاف سیریز سے قبل بڑا فیصلہ سامنے آگیا۔ بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے سابق بولنگ کوچ شون ٹیٹ کو اپنا نیا فاسٹ بولنگ کوچ مقرر کر دیا ہے۔ 42 سالہ سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر شون ٹیٹ رواں ماہ کے آخر میں بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کو جوائن کریں گے اور ان کا معاہدہ نومبر 2027 تک جاری رہے گا۔ شون ٹیٹ اپنے کیریئر کے دوران دنیا کے تیز ترین گیند بازوں میں شمار ہوتے تھے جنہوں نے آسٹریلیا کی جانب سے 59 بین الاقوامی میچز میں 95 وکٹیں حاصل کیں اور 2007 کا ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کا بھی حصہ تھے۔ بطور کوچ شون ٹیٹ...
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے سابق فاسٹ باؤلر شان ٹیٹ کو بنگلہ دیشی قومی ٹیم کا پیس بولنگ کوچ مقرر کیا ہے، 42 سالہ سابق آسٹریلوی کرکٹر اس ماہ کے آخر میں بنگلہ دیشی ٹیم کو جوائن کریں گے۔ شان ٹیٹ اس سے قبل پاکستان، ویسٹ انڈیز اور افغانستان کی قومی ٹیموں کے بولنگ کوچ کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں، تاہم انہوں نے نومبر 2027 تک کی میعاد کی شرط کے ساتھ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے ساتھ معاہدے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کے اہم بلے باز مشفق الرحیم کا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان شان ٹیٹ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل)، بگ بیش لیگ (بی بی...
لاہور: پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ ایونٹس دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ پی سی بی کے مطابق پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو 14 مئی سے دوبارہ شروع ہوگی، ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنلز 19 سے 21 مئی تک کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل 28 سے 31 مئی تک کھیلا جائے گا۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ ریجنل انٹرا ڈسٹرکٹ چیلنج کپ اور انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19 ون ڈے ٹورنامنٹس بھی دوبارہ شروع کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ پاک بھارت بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث پی سی بی نے 10 مئی کو ملک میں جاری تمام ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹس فوری طور پر ملتوی کرنے کا اعلان کیا تھا۔ پی سی بی کے اعلامیے کے مطابق تمام ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹس...
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔ 36 سالہ کوہلی نے یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا ہے جب بھارت کا انگلینڈ کا دورہ محض ایک ماہ دور ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر کوہلی نے لکھا کہ ’ٹیسٹ کرکٹ میں ‘بیگی بلیو’ پہن کر میدان میں اُترے آج 14 برس بیت گئے۔ سچ کہوں تو کبھی سوچا نہ تھا کہ یہ سفر مجھے کہاں تک لے جائے گا۔ اس فارمیٹ نے مجھے آزمایا، نکھارا، اور وہ سبق دیے جو ساری زندگی میرے ساتھ رہیں گے۔ مزید پڑھیں: روہت شرما ٹیسٹ فارمیٹ سے ریٹائر، اگلا کپتان کون ہوگا؟ نہوں نے مزید لکھا کہ سفید لباس میں کھیلنے کا ایک...
نیو دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا جس سے ان کے 14 سالہ شاندار کیریئر کا اختتام ہوگیا۔ ویرات کوہلی نے 123 ٹیسٹ میچز میں 9,230 رنز بنائے جس میں 30 سنچریاں شامل ہیں۔ کوہلی نے 2014 سے 2022 تک بھارت کی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کی، اس دوران 68 میچز میں سے 40 میں فتح حاصل کی جس سے وہ بھارت کے سب سے کامیاب ٹیسٹ کپتان ثابت ہوئے۔ انسٹاگرام پر جاری بیان میں کوہلی نے کہا کہ انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ کو اپنا سب کچھ دیا اور اب وہ شکرگزاری کے ساتھ اس فارمیٹ سے رخصت ہو رہے ہیں۔ ویرات کوہلی نے اپنی پوسٹ میں...
نئی دہلی(اوصاف نیوز) بھارت کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے اپنے ایک بیان کہا کہ 14 سال ہو گئے ہیں جب پہلی بار ٹیسٹ کرکٹ میں بھارت کے لیے سفید لباس پہنا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ یہ فارمیٹ مجھے کس سفر پر لے جائے گا۔ اس نے مجھے آزمایا، نکھارا اور ایسی زندگی کی سچائیاں سکھائیں جو ہمیشہ میرے ساتھ رہیں گی۔واضح رہے کہ ویرات کوہلی نے 111 ٹیسٹ میچز کھیلے جس میں 9 ہزار 230 رنز بنائے۔ اور رنز بنانے کی اوسط 46.8 رہی۔ کوہلی بھارت کے لیے سب سے...
بھارت(نیوز ڈیسک)بھارت کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی کے بعد ٹیسٹ کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ آئی سی سی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب روہت شرما نے گزشتہ ہفتے کھیل کے طویل ترین فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا حیران کن اعلان کیا تھا۔ ویرات کوہلی نے سماجی پلیٹ فارم ’انسٹاگرام‘ پر اپنی پوسٹ میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ اپنی پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ ’ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی بار بیگی بلیو پہنتے ہوئے 14 سال ہوچکے ہیں۔ سچ میں، میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ یہ فارمیٹ مجھے کس سفر پر لے جائے گا، اس نے مجھے آزمایا، مجھے نکھارا اور...
آئی پی ایل معطل ہونے کے بعد آسٹریلوی کھلاڑیوں کی بقیہ میچز میں شرکت غیر یقینی کا شکار ہوگئی ہے۔ گزشتہ دنوں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے پاکستان اور بھارت کے مابین کشیدگی کی وجہ سے معطل ہونے کے بعد ایونٹ میں شریک کئی آسٹریلوی کھلاڑی واپس چلے گئے تھے جن کی اب ٹورنامنٹ میں واپسی غیر یقینی کا شکار ہوگئی ہے۔ ہفتے کے روز دونوں ممالک میں جنگ بندی کا اعلان ہوگیا ہے تاہم خطے کی موجودہ صورت حالات نے آسٹریلوی کھلاڑیوں کو پریشان کر رکھا ہے۔ اس سے قبل کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹاڈ گرینبرگ نے بھی کہا تھا کہ ہمارے کھلاڑیوں اور عملے کی حفاظت اور فلاح و بہبود ہمیشہ ہماری اولین...
بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے، جس کے ساتھ ہی اس فارمیٹ میں ان کی 14 سالہ شاندار کرکٹ کیریئر کا اختتام ہو گیا ہے۔ کوہلی نے 123 ٹیسٹ میچز کھیلے، جن میں سے 68 میچز میں وہ بھارت کے کپتان رہے، اور اس دوران انہوں نے 9230 رنز اسکور کیے۔ ان کا اوسط 46.85 رہا۔ کوہلی نے اپنے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے ایک بیان میں کہا، ’14 سال ہو گئے ہیں جب میں نے پہلی بار ٹیسٹ کرکٹ میں بیگی بلو پہنی۔ سچ کہوں تو کبھی نہیں سوچا تھا کہ یہ سفر مجھے کہاں تک لے جائے گا۔ یہ سفر میرے لیے ایک امتحان، ایک تربیت اور زندگی بھر کے...
آسٹریلیا(نیوز ڈیسک)آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر باب کوپر 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ کھیلوں کی ویب سائٹ ’کرک انفو‘ کے مطابق 1960 کی دہائی میں آسٹریلیا کی جانب سے 27 ٹیسٹ میچز کھیلنے والے باب کوپر 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ بائیں ہاتھ کے بیٹر باب کوپر نے اسٹاک بروکنگ اور مرچنٹ بینکنگ میں کیریئر کے لیے کھیل چھوڑنے سے پہلے 1960 کی دہائی میں 27 ٹیسٹ کھیلے جب کہ کوپر نے اپنی زیادہ تر فرسٹ کلاس کرکٹ وکٹوریہ کے لیے کھیلی۔ کوپر نے 27 ٹیسٹ میچز میں 48.29 کی اوسط سے 2061 رنز بنائے جس میں 5 سنچریاں شامل تھیں جب کہ ان کی سب سے مشہور اننگز 1966 میں انگلینڈ کے...
پی سی بی کی ٹیم مالکان سے مشاورت ، غیر ملکی کھلاڑیوں کی دستیابی کے لیے اقدامات پی سی بی اور ٹیم مالکان کے درمیان لاجسٹک مسائل، سیکیورٹی پر اہم اجلاس جلد متوقع پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگی تناؤ کے بعد امن کی فضا کے قیام سے کھیلوں کے میدان میں بھی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہونے کا امکان ہے ۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2025 کے بقیہ میچز کی بحالی کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔یاد رہے کہ بھارتی جارحیت کے سبب پی ایس ایل کے فائنل سمیت 8 اہم میچز کو ملتوی کر دیا گیا تھا۔ تاہم، حالیہ جنگ بندی اور امن کی صورتحال کے بعد، پی...
کراچی: بچپن میں آپ نے ضرور یہ پڑھا ہو گا کہ ’’کوئی کسی دوسرے کیلیے گڑھا کھودے تو خود بھی گر جاتا ہے‘‘ شاید بھارت میں یہ نہیں پڑھایا جاتا،اسی لیے انھوں نے غلط شاٹ کھیل دیا، اچھی خاصی ہماری پی ایس ایل جاری تھی لیکن جان بوجھ کر راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کو ڈرون سے نشانہ بنانے کا مقصد ہی یہ تھا کہ پاکستانی خوشیوں کو ماند کیا جائے. جنگ کے ماحول میں بھی ایک دن پہلے ہزاروں شائقین بھرپور انداز میں کرکٹ سے لطف اندوز ہو رہے تھے انھیں کسی بات کا کوئی خوف نہ تھا، یہی بھارت کو بْرا لگا اور اس نے کرکٹ کو نشانہ بناکر اپنی دانست میں بڑا کام کردیا، بھارتیوں نے اس...
جنگی جنون میں مبتلا بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور بھارتی فوج کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ ان کی فضائیہ کا غرور و گھمنڈ فرانسیسی رافیل طیاروں سے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر پاکستان پر کیے گئے بزدلانہ حملے نہ صرف ناکامی سے دوچار ہوں گے بلکہ پاک فضائیہ کے شاہین اپنی پیشہ ورانہ فنی مہارت سے رافیل طیاروں کو زمیں بوس کر دیں گے۔ خود فرانسیسی فوجی ماہرین حیران و پریشان ہیں کہ ان کے رافیل طیارے جو کسی بھی جنگ میں اب تک فتح کی علامت اور کامیابی کی ضمانت سمجھے جاتے تھے کیسے پاکستانی ہوا بازوں کی کمال فنی ہنرمندی کا نشانہ بن کر اپنی تباہی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آسٹریلوی کرکٹرز کی سکیورٹی خدشات کے باعث انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں دوبارہ شمولیت غیریقینی ہوگئی۔ آسٹریلوی اخبار سڈنی مارننگ ہیرالڈ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کیساتھ جنگی تنازع کے بعد آئی پی ایل کو ملتوی کردیا گیا تھا تاہم ایک روز بعد معاملات معمول آنے کے سبب لیگ کے مستقبل کے حوالے سے باز گشت تیز ہوگئی ہے۔ تاہم لیگ دوبارہ شروع ہونے پر آسٹریلوی کرکٹرز کی سیکیورٹی کے باعث انکی شرکت غیر یقینی ہے۔ دوسری جانب آئی پی ایل فرنچائزز سن رائزرز حیدرآباد، راجستھان رائلز اور چنئی سپر کنگز پہلے ہی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوچکی ہیں لیکن ٹیموں کے ایک یا اس سے زائد کچھ میچز باقی ہیں۔ آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز،...
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ خطے میں امن کیلئے نکلے ہیں، پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا کرارا جواب دیا، پہلے کہہ دیا تھا کہ مودی انسان کا بچہ نہیں بنے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مشہور آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کو جنگی جارحیت پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں کمیونٹیز محفوظ نہیں ہیں۔ بھارت کے خلاف جنگ میں کامیابی پر کراچی میں ریلی کا انعقاد کیا گیا اور سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے پاکستان زندہ باد ریلی کی قیادت کی۔ کلفٹن کے ساحل سی ویو پر منعقدہ ریلی میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، جہاں شاہد خان افریدی نے...
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مشہور آل راونڈر شاہد خان آفریدی نے بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کو جنگی جارحیت پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں کمیونٹیز محفوظ نہیں ہیں۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارت کے خلاف جنگ میں کامیابی پر کراچی میں ریلی کا انعقاد کیا گیا اور سابق ٹیسٹ کپتان شاہد خان آفریدی نے پاکستان زندہ باد ریلی کی قیادت کی۔کلفٹن کے ساحل سی ویو پر منعقدہ ریلی میں ہزاروں افراد نے شرکت کی جہاں شاہد خان آفریدی نے شرکا سے خطاب کیا۔شاہد آفریدی نے کہا کہ خطے میں امن کے لئے نکلے ہیں، پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا کرارا جواب دیا، پہلے کہہ...
موٹروے پر کلرکہار کے مقام پرشارٹ سرکٹ کی وجہ سے مساسر بس میں آگ لگ گئی۔ ترجمان موٹر وے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بس ساہنیا والا سے اسلام اباد کی طرف جارہی تھی۔ موٹر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 48 مسافروں کو بس سے باحفاظت باہر نکال لیا، نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس شہریوں کا سفر محفوظ بنانے کے لیے ہر دم کوشاں ہے۔
سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر باب کاوپر 84 سال کی عمر میں چل بسے۔ 1966ء میں ایم سی جی میں انگلینڈ کے خلاف 307 رنز کی اننگز باب کاوپر کی وجہ شہرت بنی، جو اُس وقت آسٹریلیا کی سرزمین پر سب سے بڑی ٹیسٹ اننگز تھی۔ باب کاوپر نے آسٹریلیا کی جانب سے 27 ٹیسٹ میچز کھیلے جس میں انہوں نے 2061 رنز بنائے، جس میں 5 سنچریاں بھی شامل تھیں۔ کاوپرنے فرسٹ کلاس کرکٹ میں وکٹوریا کی نمائندگی کرتے ہوئے 147 میچز میں 10 ہزار 595 رنز بنائے، 26 سنچریوں کے ساتھ ان کا بیٹنگ اوسط 53.78 رہا، وہ پارٹ ٹائم آف اسپنر بھی تھے، فرسٹ کلاس میں 183 اور ٹیسٹ کرکٹ میں 36 وکٹیں حاصل کیں۔ کرکٹ...
میلبرن(نیوز ڈیسک) سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر باب کاوپر 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق 1966 میں ایم سی جی میں انگلینڈ کے خلاف 307 رنز کی اننگز باب کاوپر کی وجہ شہرت بنی۔ بائیں ہاتھ کے بیٹر باب کاؤپر نے اسٹاک بروکنگ اور مرچنٹ بینکنگ میں کیریئر کے لیے کھیل چھوڑنے سے پہلے 1960 کی دہائی میں 27 ٹیسٹ کھیلے۔ کاؤپر نے اپنی زیادہ تر فرسٹ کلاس کرکٹ وکٹوریہ کے لیے کھیلی۔ بانی پی ٹی آئی کی پیرول پر رہائی کی درخواست اعتراض لگاکر واپس کردی گئی
پاکستان اور بھارت کی درمیان جنگ بندی کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے امکانات روشن ہو گئے۔بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے بھی دورہ پاکستان کے لیے گرین سگنل دے دیا۔ پاکستان بنگلہ دیش کے خلاف ٹی 20 سیریز کے 5 میچز 25 مئی سے 3 جون تک فیصل آباد میں کھیلے جائیں گے۔بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے خلاف 2 ٹی 20 میچز 17 اور 19 مئی کو کھیلے گی۔ اس کے بعد 21 مئی کو بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد متوقع ہے. اس سے قبل بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ نے اپنے اعلامیہ میں کہا تھا کہ دورہ پاکستان کے حوالے سے گفتگو جاری ہے۔...
جنگ بندی کے اعلان کے بعد بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا امکان روشن ہوگیا۔ بنگلادیشی کرکٹ بورڈ نے دورہ کے لیے گرین سگنل دےدیا۔ پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے5 میچز 25 مئی سے 3 جون تک فیصل آباد میں کھیلے جانے ہیں۔ اس سے قبل بنگلا دیشی ٹیم شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں متحدہ عرب امارات کے خلاف دو ٹی ٹوئنٹی میچز 17 اور 19 مئی کو کھیلے گی۔ قبل ازیں بنگلادیشی کرکٹ بورڈ نے اپنے اعلامیہ میں کہا تھا کہ آئندہ دورہ پاکستان کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔ کھلاڑیوں اور معاون عملے کی حفاظت اور تحفظ بورڈ کی اولین ترجیح ہے اوردورے سے متعلق تمام فیصلے پاکستان کی موجودہ صورتحال کو مدنظر...
پاک بھارت سیزفائر کے اعلان کے بعد سابق کرکٹر شعیب ملک اور ان کی سابقہ اہلیہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے بیانات سامنے آگئے۔ سابق کرکٹر شعیب ملک نے انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں پاک بھارت سیز فائر کا خیر مقدم کیا۔ انھوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ہماری افواج نے بہادری کی وہ داستانیں رقم کی ہیں جنھیں لفظوں میں بیان کرنا ممکن نہیں۔ شعیب ملک نے مزید کہا کہ پاک فوج کی امن و امان اور استحکام سے وابستگی پوری دنیا کے لیے مشعل راہ ہے۔ سابق کرکٹر نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا اور پاک فوج کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں آپ پر فخر ہے۔ شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ثانیہ...
لاہور:پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگی تناؤ کے بعد امن کی فضا کے قیام سے کھیلوں کے میدان میں بھی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہونے کا امکان ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2025 کے بقیہ میچز کی بحالی کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ یاد رہے کہ بھارتی جارحیت کے سبب پی ایس ایل کے فائنل سمیت 8 اہم میچز کو ملتوی کر دیا گیا تھا۔ تاہم، حالیہ جنگ بندی اور امن کی صورتحال کے بعد، پی سی بی نے لیگ کی بحالی کی کوششوں کو تیز کر لیا ہے۔ پی سی بی نے اس سلسلے میں ٹیم مالکان سے مشاورت کا آغاز کر دیا ہے اور غیر...
جنگ بندی کے اعلان کے بعد بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا امکان روشن ہوگیا۔ بنگلادیشی کرکٹ بورڈ نے دورہ کے لیے گرین سگنل دےدیا۔ پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے5 میچز 25 مئی سے 3 جون تک فیصل آباد میں کھیلے جانے ہیں۔ اس سے قبل بنگلا دیشی ٹیم شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں متحدہ عرب امارات کے خلاف دو ٹی ٹوئنٹی میچز 17 اور 19 مئی کو کھیلے گی۔ قبل ازیں بنگلادیشی کرکٹ بورڈ نے اپنے اعلامیہ میں کہا تھا کہ آئندہ دورہ پاکستان کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔ کھلاڑیوں اور معاون عملے کی حفاظت اور تحفظ بورڈ کی اولین ترجیح ہے اوردورے سے متعلق تمام فیصلے پاکستان کی موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے...
بھارت کے مایہ ناز کرکٹر ویراٹ کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا ذہن بنالیا اور اس بارے میں بھارتی کرکٹ بورڈ کو مطلع بھی کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: اونیت کور کی تصویر لائیک کرنا کوہلی کے لیے جنجال ثابت، وضاحت جاری کرنی پڑگئی بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے کوہلی سے اس فیصلے پر نظر ثانی کا کہا ہے لیکن لگتا ہے کہ وہ اپنے اس فیصلے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ ایسے میں کوہلی کے انگلینڈ کے دورے پر ٹیم کا حصہ بننے کے امکانات اب بہت کم ہیں۔ اس حوالے سے حتمی صورتحال تب سامنے آئے گی جب سیلکشن کمیٹی جب انگلینڈ کے لیے ٹیم کا اعلان کرے گی۔یاد رہے...
لاہور(نیوز ڈیسک)محکمہ سکول ایجوکیشن نےصوبائی وڈسٹرکٹ لیول پروارکنڑول روم قائم کرنےکا فیصلہ کر لیا۔ سکولوں کو جنگ کے دوران چلانے کے لئے ڈسٹرکٹ وار کنڑول کمیٹیاں بنائی جا رہی ہیں۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی میں وار کنڑول روم بنائے جائیں گے جبکہ وار کمیٹیاں ایمرجنسی ایجوکیشن پلان بنائیں گی۔ کمیٹیاں سکولوں میں جنگ کی صورت میں خطرات کا جائزہ لیں گی ، ڈسٹرکٹ وار کنڑول کمیٹیاں طلباکو تعلیم دینے کیلئے عارضی جگہوں کا بندوست کریگی۔ جاری کردہ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ سکولوں میں فوری طور پر فرسٹ ایڈ کا بندوست کیا جائے، ہائی رسک سکولوں میں حفاظتی ڈرل کی جائیں گی۔خطرات کے اعتبار سے سکولوں کی کیٹگری بنائی جائے گی۔تمام...
ممبئی(نیوز ڈیسک)پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کی صورتحال کے باعث انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل ) کھیلنے کے لیے بھارت میں موجود غیر ملکی کرکٹرز پھنس کر رہ گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور کئی ممالک کے کرکٹرز بھارت میں موجود ہیں، جنہوں نے منتظمین سے فوری طور پر واپسی کے انتظامات کا مطالبہ کیا ہے۔ غیر ملکی کرکٹرز اپنے ملک کے کرکٹ بورڈز سے بھی رابطے میں ہیں، جبکہ بھارت کو کرکٹرز کو واپس بھیجنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان پی ایس ایل کھیلنے کے لیے آئے غیرملکی کرکٹرز کو پہلے ہی بحفاظت ان کے وطن روانہ کرچکا ہے۔ خیال رہے کہ پاک بھارت کے درمیان جنگ...
انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل ) کھیلنے کے لیے بھارت میں موجود غیر ملکی کرکٹرز نے منتظمین سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں فوری طور پر ان کے ممالک واپس بھیجا جائے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ صورتحال کے پیش نظر آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور کئی ممالک کے کرکٹرز بھارت میں پھنس کر رہ گئے ہیں اور اپنے وطن واپس جانا چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ صورتحال کے سبب آئی پی ایل منسوخ کردیا گیا ہے جبکہ پاکستان میں بھی پی ایس ایل کے باقی 8 میچز فی الحال ملتوی کردیے گئے ہیں۔ آئی پی ایل میں حصہ لینے بھارت آئے غیر ملکی کرکٹرز اپنے ملکوں کے کرکٹ بورڈز سے...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ملک میں جاری تمام ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹ کو فوری طور پر ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ 2، ریجنل انٹرا ڈسٹرکٹ چیلنج کپ، انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19 ون ڈے ٹورنامنٹس کو ملک میں سیکیورٹی صورتحال کے باعث فوری طور پر ملتوی کردیا گیا ہے۔ ٹورنامنٹس کو ری شیڈول کرنے سے متعلق اعلان جلد کیا جائے گا جبکہ تمام ایونٹس اسی مرحلے سے دوبارہ شروع ہوں گے۔ مزید پڑھیں: پی سی بی کا پی ایس ایل کے باقی میچز ملتوی کرنے کا اعلان قبل ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاک بھارت کشیدگی کو دیکھتے ہوئے پی ایس...
سابق قومی کرکٹر کامران اکمل نے بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔کامران اکمل نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر پوسٹ میں پاکستان کی جانب سے میزائل ’فتح وَن‘ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ’بِسْمِ اللّٰہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْم‘ لکھا۔کامران اکمل نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’آپریشن بنیان المرصوص، پوری قوم کو ہماری بہادر فوج پر فخر ہے، پاک فوج زندہ باد‘۔اس کے علاوہ کرکٹر نے پاک فوج کے حق میں دعا کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ’اللّٰہ ہماری فوج کو طاقت، حفاظت اور فتح عطا فرمائے۔انہوں نے عوام سے اپنی فوج کے لیے دعا کرنے کی اپیل بھی کی۔دوسری جانب کرکٹر احمد شہزاد نے بھی ایکس پر لکھا کہ...
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے نائب صدر راجیو شکلا نے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے مستقبل سے متعلق اہم اَپ ڈیٹ فراہم کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے نائب صدر راجیو شکلا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی پی ایل کے مستقبل کے حوالے سے اہم اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک بھارت ممالک کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے سبب انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کو فوری طور پر محض ایک ہفتے کیلئے ملتوی کیا گیا ہے تاہم حکومت اور اسٹیک ہولڈرز سے بات چیت جاری ہے، جس کے بعد شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔ گزشتہ دنوں پنجاب کنگز اور دہلی...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کو ملتوی کرنے سے متعلق بھارتی میڈیا جھوٹی خبریں پھیلانے لگا۔ بھارتی اسپورٹس ویب سائٹس نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پاکستان کو دبئی میں پی ایس ایل کے میچز کروانے کی اجازت نہیں دی۔ تاہم اسکے برعکس پاکستانی حکومت کی ہدایت پر پی ایس ایل انتظامیہ نے ٹورنامنٹ کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ گزشتہ روز بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی امیر ترین لیگ آئی پی ایل کو دبئی میں منتقل کرنے پر صاف انکار کردیا تھا جس پر ہندوستان کو شدید غصہ تھا۔ دبئی کے اعلیٰ حکام نے آئی پی ایل منتظمین کو دوٹوک جواب...
بھارتی کپتان روہت شرما کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے فیصلے نے جہاں بھارتی کرکٹ کو ہلا کر رکھ دیا وہیں اب بھارتی اسٹار بیٹر ویرات کوہلی نے بھی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی خواہش ظاہر کردی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی کی ریٹائرمنٹ کی خبروں کے بعد مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور وہ کرکٹر کو اس فیصلے پر غور کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ویرات کوہلی نے بھارت کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کو اطلاع دی ہے کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں، حالانکہ بی سی سی آئی کے سینئر حکام نے ان سے دوبارہ سوچنے کی درخواست کی ہے۔ بھارتی اخبار...
سٹی42: پاکستان نے پاکستان سپر لیگ کھیلنے کے لئے پاکستان آئے ہوئے غیر ملکی کرکٹرز کو حفاظت کے ساتھ رخصت کر دیا ہے۔ پی ایس ایل سیزن ٹین میں شریک تمام غیر ملکی کرکٹرز پاکستان سے واپس چلے گئے ہیں۔ بھارت کی بزدلانہ سازشی جارحیت کے سبب پاکستان کرٹ بورڈ نے پی ایس ایل سیزن 10 کے باقی 7 میچ غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دیئے ہیں۔ پی ایس ایل کھیلنے کے لئے پاکستان مین موجود غیر ملکی کھلاڑیوں اور براد کاسٹنگ کریو کو ر آج پاکستان سے وانہ کر دیا گیاہے ۔ مری میں ’’پاک فوج زندہ باد ‘‘ ریلی مصدقہ اطلاعات کے مطابق پی ایس ایل میں شریک تمام غیر ملکی کھلاڑیوں ار براڈ...
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے باقی رہ جانے والے 8 میچ غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیے۔ یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی، پی ایس ایل کے بقیہ میچز دبئی منتقل بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ وزیر اعظم شہباز شریف کے مشورے اور موجودہ صورت حال کے سبب پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پہلے ان میچز کو پاکستان سے دبئی منتقل کرنے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن اب یہ غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی کردیے گئے ہیں۔ ایونٹ کے نئے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ کرکٹ بورڈ کے مطابق وزیر اعظم نے ملک کی سلامتی کو درپیش...
آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اسٹورٹ میک گِل کو کوکین ڈیل میں ملوث پائے جانے پر کمیونیٹی سروس کی سزا سنا دی گئی۔ رواں برس مارچ میں جیوری کو معلوم ہوا کہ سابق لیگ اسپنر نے اپریل 2021 میں ڈرگ ڈیلر اور اپنے برادرِ نسبتی کے درمیان ڈیل میں منشیات سپلائی کی تھیں۔ 54 سالہ سابق کرکٹ کو اس بات کا علم تو تھا کہ کوکین 3 لاکھ 30 ہزار آسٹریلین ڈالر مالیت کی ہے لیکن وہ اس بات سے بے خبر تھے کہ ایک کلو گرام وزنی اینٹ ایک شخص سے دوسرے شخص منتقل ہوگئی ہے۔جیوری اراکین نے اسٹورٹ میک گل کو بڑے پیمانے پر منشیات کی کمرشل سپلائی کا مرتکب نہیں پایا۔ البتہ ان کو کوک کی غیر...
آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اسٹورٹ میک گِل کو کوکین ڈیل میں ملوث پائے جانے پر کمیونیٹی سروس کی سزا سنا دی گئی۔ رواں برس مارچ میں جیوری کو معلوم ہوا کہ سابق لیگ اسپنر نے اپریل 2021 میں ڈرگ ڈیلر اور اپنے برادرِ نسبتی کے درمیان ڈیل میں منشیات سپلائی کی تھیں۔ 54 سالہ سابق کرکٹ کو اس بات کا علم تو تھا کہ کوکین 3 لاکھ 30 ہزار آسٹریلین ڈالر مالیت کی ہے لیکن وہ اس بات سے بے خبر تھے کہ ایک کلو گرام وزنی اینٹ ایک شخص سے دوسرے شخص منتقل ہوگئی ہے۔ جیوری اراکین نے اسٹورٹ میک گل کو بڑے پیمانے پر منشیات کی کمرشل سپلائی کا مرتکب نہیں پایا۔ البتہ ان کو کوک کی...
لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 09 مئی 2025ء ) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پاک بھارت کشیدگی کے باعث پی ایس ایل غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ میڈیا کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ اسٹیک ہولڈرز متفق ہیں کہ یہ وقت کرکٹ کھیلنے یا انٹرٹینمنٹ کا نہیں ہے، اسٹیک ہولڈرز نے مشترکہ طور پر فیصلہ کیا کہ موجودہ حالات کرکٹ کیلئے موزوں نہیں۔ پی ایس ایل کو ملتوی کردیا گیا ہے، شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔(جاری ہے) اس سے قبل چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا کہ بھارت نے واضح طور پر پی ایس ایل میں خلل ڈالنے...
دنیا کے سب سے امیر ترین کرکٹ بورڈ کو ایک مرتبہ پھر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی وجہ سے ہزیمت کا سامنا کرنا پڑگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے آئی پی ایل منسوخ کرنے سے قبل دبئی میں میچز کروانے کیلئے اعلیٰ حکام سے رابطے کیے تاہم ہندوستان یہاں بھی سبکی کا سامنا کرنا پڑا۔ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ دبئی کے اعلیٰ حکام نے آئی پی ایل منتظمین کو دوٹوک جواب دیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے پی ایس ایل کیلئے پہلے ہی گراؤنڈ بُک کروالیا ہے۔ مزید پڑھیں: جارحیت گلے پڑ گئی؛ بھارت پاکستان کا ردعمل برداشت نہیں کر سکا، آئی...