2025-09-18@16:17:40 GMT
تلاش کی گنتی: 2915

«ایشیا کی»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد: پاکستان اور ایران کے درمیان دہائیوں بعد ہفتے میں ایک براہ راست پرواز بحالی کی تقریب اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منعقد ہوئی، جس سے دونوں ممالک کے تعلقات میں بڑی پیش رفت قرار دیا گیا ہے۔ اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ میں تقریب کا انعقاد ہوا جس میں ایران اور پاکستان کے علاوہ بڑی تعداد میں دیگر شرکا بھی موجود تھے۔ پاکستان میں تعینات ایران کے ڈپٹی ہیڈ آف دی مشن نبی شیرازی نے کہا کہ ایران اور پاکستان دو بردار اسلامی ممالک ہیں، صدیوں سے ہمارے رشتے ایک مضبوط چٹان کی طرح قائم ہیں اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ تعلقات مزید مستحکم ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران ائیر ٹورز کے آغاز...
    ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2025 کے تیسرے میچ ہانگ کانگ کی بنگلہ دیش کے خلاف بیٹنگ جاری ہے، بنگلہ دیش نے ہانگ کانگ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ یہ میچ ابوظہبی کے زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ بنگلہ دیشی ٹیم کی قیادت وکٹ کیپر بلے باز لٹن داس کر رہے ہیں جبکہ ٹیم میں تنزید حسن، پرویز حسین ایمان، توحید ہردوئے، شمیم حسین، جاکر علی، ماہدے حسن، تنزیم حسن، رشاد حسین، تسکین احمد اور مستفیض الرحمٰن شامل ہیں۔ ہانگ کانگ کی قیادت یاسِم مرتضیٰ کر رہے ہیں۔ ٹیم میں وکٹ کیپر ذیشان علی، انشی راتھ، بابر حیات، نزاکت خان، کلہان چالو، کنچت شاہ، ایزاز خان، آیوش شکلا، عتیق اقبال اور احسن خان شامل...
    ایشیا کپ 2025 کے تیسرے میچ میں بنگلا دیش نے ہانگ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ابوظبی میں شیڈول میچ میں ٹاس جیت کر ہانگ کانگ کو پہلے بلے بازی کی داعوت دینے والے کپتان لٹن داس کا کہنا تھا کہ یہ ایونٹ میں ان کا پہلا میچ ہے۔ وہ بولنگ لے کر کنڈیشنز دیکھنا چاہتے ہیں۔
    خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 19 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 9 اور 10 ستمبر کو خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں 3 الگ الگ کارروائیوں کے دوران بھارتی پراکسی گروہ فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 19 دہشتگرد ہلاک کردیے گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: بنوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 خوارجی ہلاک، 2 زخمی آئی ایس پی آر کے مطابق ایک انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن ضلع مہمند کے علاقے گلونو میں کیا گیا، جہاں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائی کی۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 14 بھارتی پراکسی دہشتگرد ہلاک ہوئے۔...
    آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی قیمتوں میں 2.63 فیصد تک کا مزید اضافہ کردیا جس کا نوٹفکینش جاری کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اوگرا نے ستمبر کے لیے ایل این جی کی قیمتوں میں 2.63 فیصد تک اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 0.28 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا جس کے بعد نئی قیمت 12.01 ڈالر مقرر کر دی گئی۔ اسی طرح سوئی سدرن کے سسٹم پر بھی 0.28 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 11.01 ڈالر فی ایم ایم...
    چین ایک ایسا ملک ہے جس کی تاریخ جدت و اختراع سے بھری پڑی ہے۔ قدیم زمانوں سے لے کر آج تک چینی موجدوں، سائنسدانوں اور انجینئروں نے دنیا کو انقلابی ایجادات دی ہیں جنہوں نے انسانی زندگی کو بدل کر رکھ دیا۔ چاہے وہ تحریر کو کاغذ پر لانے کی ایجاد ہو یا جدید ترین کوانٹم کمپیوٹنگ، چین کا یہ سفر آج بھی جاری ہے۔ کاغذ سازی کاغذ کی ایجاد ہان خاندان کے دور (105 عیسوی) میں ہوئی جس نے تحریر اور رابطے کے ذرائع میں انقلاب برپا کر دیا۔ درباری اہلکار سائی لون نے کپڑے کے ٹکڑوں اور دیگر اشیا کو استعمال کرکے کاغذ بنانے کا طریقہ ایجاد کیا، جو بعد میں پوری دنیا میں پھیل گیا۔...
    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے مختلف یو ٹیوب چینلز کی بندش کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے 27 یوٹیوب چینلز کی بندش کے معاملے پر 11 یوٹیوبرز کی اپیلوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے فیصلے کیخلاف 11 یوٹیوبر کی اپیلیں منظور کرلیں اور جوڈیشل مجسٹریٹ کا چینل بندش کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے محفوظ فیصلہ سنایا، مطیع اللہ جان، اسد طور، عبدالقادر ودیگر کی درخواستیں منظور کرلی گئیں۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کے فیصلے کیخلاف مجموعی طور پر 11 یوٹیوبرز نے اپیلیں دائر کی تھیں، عدالت نے زیر سماعت 11 اپیلوں کی حد تک فیصلہ سنایا۔
    ٹی 20 ایشیا کپ 2025 کے سب سے بڑے اور روایتی حریفوں بھارت اور پاکستانکے مابین ہونے والے اہم مقابلے کے لیے ٹکٹوں کی فروخت توقعات سے کہیں کم رہی ہے۔ یہ میچ 14 ستمبر کو دبئی میں ہونا ہے، لیکن میچ سے صرف 3 دن قبل بھی اس کے لیے ٹکٹوں کی فروخت میں خاصی سست روی دیکھی جارہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ٹی20 ایشیا کپ: پاک بھارت میچ منسوخ کرنے کے لیے انڈین سپریم کورٹ میں درخواست دائر بھارتی میڈیا کے مطابق منتظمین نے اس بار ایک سادہ اور آسان سنگل-ٹکٹ فارمیٹ متعارف کروایا تاکہ شائقین کو ٹکٹ حاصل کرنے میں سہولت ہو، لیکن اس کے باوجود مانگ میں وہ تیزی نہیں آئی جو عام طور پر پاک بھارت...
    بھارت کی سپریم کورٹ نے جمعرات کے روز ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں 14 ستمبر کو شیڈول انڈیا پاکستان میچ کو منسوخ کرنے کی پبلک انٹرسٹ لٹیگیشن (PIL) فوری طور پر سننے سے انکار کردیا۔ عدالت نے مختصر سماعت کے دوران واضح کیا کہ میچ جاری رہنا چاہیے‘۔ درخواست گزاروں نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ پہلگام دہشتگرد حملے کے فوراً بعد پاکستان کے ساتھ کرکٹ کھیلنا ’قومی مفاد کے خلاف‘ ہے اور اس سے فوجی و عام شہریوں کی قربانیوں پر حرف آئے گا۔ وکیل نے کیس جمعہ کو سننے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ میچ اتوار کو ہے، براہ کرم اس کی کل سماعت کریں۔ تاہم جسٹس جے کے مہیشوری نے درخواست کو رد کرتے ہوئے کہا...
    ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں ہانگ کانگ پر بڑی فتح کے باوجود افغان کوچ  جوناتھن ٹروٹ ٹیم کی کارکردگی سے غیر مطمئن ہیں۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان کے ہیڈ کوچ جوناتھن ٹروٹ نے ہانگ کانگ کیخلاف ایشیا کپ میں ابتدائی فتح کے باوجود بہتری کے امکان پر زور دیا ہے۔ افغان ٹیم نے میچ میں 94 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔ افغان ہیڈ کوچ نے بیٹنگ لائن میں شامل کھلاڑیوں کی غیر مستقل کارکردگی پر تشویش کا اظہار کیا اور آئندہ مقابلوں کے لیے بہتری لانے کی ضرورت پر زور دیا۔ ٹروٹ نے تسلیم کیا کہ کچھ ڈراپ کیچز بھی ہمارے حق میں رہے، لیکن ہمیں اپنی بیٹنگ میں تسلسل لانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بلے بازوں...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف ہنگامی طور پر قطر روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کریں گے۔ دوسری جانب متحدہ عرب امارات کے صدر بھی دوحہ پہنچ گئے ہیں، جس سے خطے کی کشیدہ صورتحال پر خلیجی ممالک کی سنجیدہ مشاورت کا عندیہ ملتا ہے۔ یہ پیشرفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب اسرائیل نے دوحہ میں حماس رہنماؤں پر فضائی حملہ کیا، جس کے نتیجے میں حماس کے 5 ارکان اور ایک قطری سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوئے۔ قطری قیادت کا دوٹوک اعلان قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن آل ثانی نے حملے کو ’خطے کے لیے فیصلہ کن موڑ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ قطر اپنے دفاع کا حق...
    ایشیا کپ: پاک بھارت میچ پر پابندی کی درخواست، بھارتی سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 11 September, 2025 سب نیوز ایشیا کپ 2025 کے شیڈول کا اعلان ہونے کے بعد سے بھارتی شدت پسند حلقوں کی جانب سے پاک بھارت میچ کی مخالفت جاری ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاک بھارت میچ کی مخالفت حد سے بڑھتے ہوئے گزشتہ روز بھارتی سپریم کورٹ تک جا پہنچی جہاں میچ پر پابندی کے لیے درخواست دائر کردی گئی۔ تاہم جسٹس جے کے مہیشوری اور وجے بشنوئی پر مشتمل بنچ نے اس معاملے کی سماعت کرنے سے بھی انکار کر دیا۔ انہوں نے ریمارکس میں صرف اتنا کہا کہ ’یہ صرف ایک میچ ہے‘۔ واضح رہے کہ پاکستان اور...
    میتھ ایمفیٹامائن(آئس) اسمگلنگ کیخلاف جاری مہم میں اے این ایف پورٹ کنٹرول یونٹ نے اہم اور بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے  سمندری راستے سے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے آئس کی بڑی کھیپ پکڑ لی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائی انٹیلی جنس اطلاع پر ساؤتھ ایشیا پاکستان ٹرمینل، کراچی پر کی گئی، مصالحہ جات اور فوڈ آئٹمز پر مشتمل آسٹریلیا بھیجے جانے والے ایک کنٹینر کو تحویل میں لیا گیا، دوران تلاشی کنٹینر میں موجود مصالحہ جات کے ڈبو میں چھپائی گئی 100 کلو 800 گرام آئس برآمد ہوئی۔ بیان کے مطابق کنٹینر لاہور سے آسٹریلیا میں نجی کمپنی کیلئے بک کروایا گیا تھا، کنٹینر اور منشیات تحویل میں لیکر ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے تحقیقات کا...
    اسلام آباد(صغیر چوہدری )ایڈووکیٹ ایمان مزاری نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو سماعت کے دوران ڈکٹیٹر کہہ دیا۔ ماہرنگ بلوچ کا نام ای سی ایل سے نام نکلوانے کی درخواست پر سماعت کے دوران ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ ای سی ایل سے نام نکلوانے کے لئے ان کو پہلے کابینہ کی سب کمیٹی میں جانا چاہیے ، سماعت کے دوران ایمان مزاری کا چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر سے تلخ مکالمہ چیف جسٹس نے کہا کہ اگر اب اس کیس میں کوئی آرڈر پاس کروں گا تو مس مزاری نیچے جا کر پروگرام کر دیں گی کہ ڈکٹیٹر بیٹھا ہے ،ایڈووکیٹ ایمان مزاری نے کہا کہ میں نے ایسی کوئی بات نہیں کی جو قانون کے...
    ایس آئی ایف سی اور ایس ای سی پی کی کوششوں کے نتیجے میں ملک میں سرمایہ کاری اور کاروباری وسعت کا نیا دور شروع ہوگیا۔ اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلٹی کونسل (ایس آئی ایف سی) کی موثر حکمت عملی سے پاکستان میں کاروباری مواقع اور سرمایہ کاری میں نمایاں وسعت پیدا ہوئی ہے۔ اگست 2025 میں سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن  آف پاکستان (ایس ای سی پی)   کے تحت 3 ہزار 278 نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن مکمل ہوئی ہے، جس کے بعد پاکستان میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی مجموعی تعداد  2  لاکھ 65 ہزار 587 ہوگئی ہے۔ اگست میں 7.74 ارب روپے کا سرمایہ ریکارڈ کیا گیا۔ علاوہ ازیں ایس ای سی پی کی جانب سے 37 نئے لائسنس کا اجرا بھی کامیابیوں...
    لاہور(نیوز ڈیسک) سینئر سیاستدان اور سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی سے ایم کیوایم کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت ایم کیوایم کے مرکزی رہنما اور تحریک صوبہ پوٹھوہار کے کنوینر زاہد ملک کر رہے تھے۔ ملاقات محمد علی درانی کی رہائش گاہ پر ہوئی جس میں ملک میں سیلاب کی صورتحال اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایم کیوایم کے وفد نے ملک میں انتظامی بنیادوں پر نئے صوبوں کے قیام اور صوبہ بہاولپور کی بحالی کی جدوجہد پر محمد علی درانی کو خراج تحسین پیش کیا۔ اجلاس میں ملک میں نئے صوبوں کے قیام کے لیے مشترکہ کاوشوں پر اتفاق کیا گیا۔ محمد علی درانی نے گفتگو میں کہا کہ نئے صوبے، نیشنل...
    شہر قائد کے علاقے لائنزایریا میں دو منزلہ مکان گر گیا تاہم حادثے سے پہلے مکین باہر نکل آئے جس کے باعث نقصان نہیں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق لائنزایریا میں قصائی چوک کے قریب ٹیئر گارڈر پر بنا 45 گز کا مکان منہدم ہوگیا، مکین خطرے کے پیش نظر پہلے ہی باہر نکل گئے تھے۔ پولیس کے مطابق حادثے میں کوئی نقصان نہیں ہوا جبکہ واقعے کے وقت گھر میں 6 افراد موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر شرقی ابرار جعفر نے بتایا کہ انتظامیہ کے اراکین موقع پر موجود ہیں جو مکان گرنے کی وجوہات کا تعین کررہے ہیں۔
    چین کی شنگھائی الیکٹرک پاور کمپنی نے پاکستان کے سب سے بڑے نجی بجلی فراہم کنندہ ادارے کے الیکٹرک میں 66.4 فیصد حصص خریدنے کی اپنی پیشکش ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں کمپنی نے اس فیصلے کی وجہ پاکستان کے بدلتے ہوئے کاروباری ماحول کو قرار دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے کے حکم امتناع میں توسیع اس فیصلے کے بعد پاکستان کے توانائی شعبے میں کئی سال سے التوا کا شکار یہ بڑا سودا باضابطہ طور پر ختم ہو گیا ہے۔ واضح رہے کہ شنگھائی الیکٹرک نے یہ معاہدہ 2016 میں ابراج گروپ کے ساتھ طے کیا تھا جس کے تحت کمپنی کو 1.77...
    ایشیا کپ 2025 کے دوسرے میچ میں بھارت نے یو اے ای کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ دبئی میں شیڈول میچ میں بھارت کے کپتان سوریاکمار یادو نے ٹاس جیت کر یو اے ای کو پہلے بلے بازی کی دعوت دے دی۔ واضح رہے ایونٹ کے پہلے میچ میں افغانستان ہانگ کانگ کو 94 رنز سے باآسانی شکست دے چکا ہے۔
    شہر قائد کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں ایک گھر کے 70 فٹ گہرے کنوئیں میں گرنے والے شخص کو کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد زندہ نکال لیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کو ترجمان ریسکیو 1122 نے بتایا کہ ایف بی ایریا بلاک 18 عمر مسجد کے قریب گھر کے 70 فٹ گہرے کنویں میں ایک شخص کے گرنے کی اطلاع سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول ریسکیو کو موصول ہوئی۔ ترجمان کے مطابق اطلاع ملتے ہی واٹر ریسکیو ٹیم بمعہ 1 ایمبولینس اور 1 واٹر ریسکیو وہیکل جائے وقوعہ پر روانہ کی گئی۔ ویل ریسکیو آپریشن کے ذریعے 50 سالہ متاثرہ شخص منیب کو کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد کو زندہ سلامت نکال کر اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں اُس کی حالت خطرے...
    آسٹریلیا کے خلاف روایتی ایشیز سیریز سے قبل انگلینڈ کی پریشانیاں کم ہونے لگیں۔ تفصیلات کے مطابق کپتان بین اسٹوکس اور فاسٹ بولر مارک ووڈ نے فٹنس مسائل سے چھٹکارہ حاصل کر لیا، دونوں کی واپسی سے انگلینڈ ٹیم کو تقویت ملے گی۔ بین اسٹوکس نے دوبارہ تربیت شروع کر دی ہے جبکہ مارک ووڈ اگلے ہفتے سے ایکشن میں واپس آنے کے لیے تیار ہیں۔ اسٹوکس جولائی میں اولڈ ٹریفورڈ میں بھارت سے ہوم سیریز میں کندھے کی چوٹ کے سبب پانچویں اور آخری ٹیسٹ سے باہر ہوگئے تھے۔ ڈرہم کے ہیڈ کوچ ریان کیمبل نے کہا ہے کہ اسٹوکس نے نیٹس میں بیٹنگ شروع کر دی ہے اور یقینی طور پر اکیس نومبر کو پرتھ میں شروع ہونے...
    قومی بیانیے کی تشکیل کے لیے قومی پیغام امن کمیٹی (این پی اے سی) قائم کردی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سیاسی ومسلکی دراڑیں: مشترکہ قومی ایجنڈے کی ضرورت وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی قومی امن کمیٹی برائے تشکیل بیانیہ کی ذیلی کمیٹی ہوگی، کمیٹی کی سربراہی وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ کریں گے۔ کمیٹی میں علمائے کرام، مشائخ، اقلیتوں کے نمائندگان اور متعلقہ وزارتوں کے اعلیٰ حکام شامل ہوں گے، حافظ عبدالکریم، مفتی عبدالرحیم، عارف حسین اور پیر نقیب الرحمان کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔ علامہ محمد حسین اکبر، محمد راغب حسین نعیمی، مولانا طیب اور علامہ ضیااللہ شاہ بخاری بھی کمیٹی میں شامل ہوں گے، علامہ طاہر اشرفی کمیٹی کے کوآرڈینیٹر مقرر...
    ریاض: سعودی عرب نے ایک بار پھر ایشیائی خریداروں کے لیے خام تیل کی قیمتوں میں کمی کر دی ہے۔  عرب لائٹ خام تیل کی نئی قیمت اکتوبر کے لیے دبئی/عمان بینچ مارک سے 2.20 ڈالر فی بیرل زیادہ مقرر کی گئی ہے۔ یہ کمی ستمبر کے مقابلے میں ایک ڈالر فی بیرل ہے، جو تجزیہ کاروں کی توقعات (0.40 سے 0.70 ڈالر) سے زیادہ ہے۔ دیگر سعودی تیل کی اقسام کی قیمتوں میں بھی اکتوبر کے لیے 0.90 سے 1 ڈالر فی بیرل تک کمی کی گئی ہے۔ تیل کے تاجروں کے مطابق سعودی فیصلے کی وجہ ایشیا خصوصاً چین میں کمزور طلب کے خدشات ہیں۔ اگرچہ رواں سال مارچ-اپریل کے بعد چین نے خام تیل کی درآمدات میں...
    پنجاب پولیس کی سینئر خاتون افسر، ایس پی عائشہ بٹ کو انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ویمن پولیس (IAWP) کی جانب سے "ایکسلینس ان پرفارمنس ایوارڈ 2025" سے نواز دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ایس پی عائشہ بٹ کو یہ اعزاز اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں منعقدہ IAWP کی 62ویں سالانہ کانفرنس کے دوران پیش کیا گیا، جہاں دنیا بھر کے 40 سے زائد ممالک کی 300 خواتین پولیس افسران نے مختلف ایوارڈز کیٹیگریز میں حصہ لیا۔ IAWP کی صدر جولیا جیگر نے ایس پی عائشہ بٹ کو یہ اعزاز ان کی پیشہ ورانہ کارکردگی اور سماجی خدمات کے اعتراف میں پیش کیا۔ ایس پی عائشہ بٹ اس وقت سٹی ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) گوجرانوالہ کے طور پر خدمات...
    ایران اور اقوام متحدہ کے جوہری نگران ادارے (آئی اے ای اے) نے جوہری تنصیبات کے معائنے کی بحالی کے لیے تعاون کا معاہدہ کر لیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ معاہدہ مصر میں ہوا جہاں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے معاہدے پر دستخط کیے۔ معاہدے میں ایران کی جوہری تنصیبات پر دوبارہ معائنے شامل ہیں، تاہم اس کی مزید تفصیلات تاحال جاری نہیں کی گئیں۔ مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ پریس کانفرنس کے دوران آئی اے ای اے کے سربراہ رافیل گروسی نے کہا کہ "یہ ایک تکنیکی معاہدہ ہے اور یہ درست سمت میں ایک اہم قدم ہے۔"...
    انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نےدعویٰ کیا ہے کہ پاکستان میں لاکھوں شہریوں کی کالز ٹیپ کر کے جاسوسی کی جا رہی ہے جبکہ چین کی تیارکردہ فائر وال کے ذریعے سوشل میڈیا کی کو بھی سنسر کیا جا رہا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے’’ روئٹرز‘‘ کے مطابق تنظیم نے اس صورتحال کو چین کے باہر ریاستی نگرانی کے طریقہ کاروں میں سب سے جامع مثال قرار دیا ہے۔ ادارے کی جانب سے منگل کو جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان کے مانیٹرنگ نیٹ ورک کو چینی اور مغربی ساختہ ٹیکنالوجیز سے تیار کیا گیا ہے اور اسی کے ذریعے اختلاف رائے اور اظہار رائے کی آزادی کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا جا...
    ایشیا کپ 2025 کے افتتاحی میچ میں افغانستان نے ہانگ کانگ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ابو ظبی میں شیڈول گروپ بی کے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے والے افغانستان کے کپتان راشد خان کا کہنا تھا کہ وہ بولنگ اٹیک کو میدان میں اتارنے سے قبل اچھا اسکور بنانا چاہتے ہیں۔ اس فارمیٹ میں ٹاس زیادہ اہمیت کا حامل نہیں ہوتا۔
    چیئرمین  ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) محسن  نقوی نے ایشیا کپ 2025 میں شریک تمام  ٹیموں کے کپتانوں سے ملاقات کی۔ ملاقات میں چیئرمین اے سی سی محسن نقوی نے تمام ٹیموں کے کپتانوں کو خوش آمدید کہا اور تمام  ٹیموں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ چیئرمین اے سی سی نے پاکستان کے کپتان سلمان آغا، بھارت کے کپتان سوریا کمار یادیو، افغانستان  کے کپتان راشد خان، بنگلا دیش کے کپتان لٹن داس، سری لنکا کے کپتان چارتھ اسالنکا، یو اے ای کے کپتان محمد  وسیم، ہانگ کانگ  کے کپتان یاسم مرتضی اور عمان کے کپتان جتندر سنگھ کو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ کے دوران شائقین کرکٹ کو روایتی حریفوں کے ساتھ  دیگر ٹیموں کے  میچز سے محظوظ  ہونے کا موقع  ملے گا۔ ہم بحیثیت ٹیم ایشیا کپ کے کامیاب انعقاد کے لیے پرعزم اور پرجوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایمریٹس کرکٹ بورڈ نے ایشین کرکٹ کونسل کے ساتھ مل کر ٹورنامنٹ کے لئے بہترین انتظامات کیے ہیں۔ ایشیاکپ ایک دوسرے کو قریب لانے کا شاندار موقع ہے۔ کرکٹ صرف کھیل نہیں بلکہ دلوں کو جوڑنے اور محبتیں بانٹنے کا خوبصورت ذریعہ ہے۔ اس موقع پر چیف آپریٹنگ ...
    صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی نے ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی کی رونمائی کردی۔ ٹرافی کی رونمائی کے بعد تمام آٹھ ٹیموں کے کپتان مشترکہ پریس کانفرنس میں شریک ہوئے۔ تمام کپتانوں نے ایونٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے اور فتح حاصل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ گزشتہ چار ماہ سے ٹیم اچھی کارکردگی دکھارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام کھلاڑی ایشیا کپ کے لیے پرجوش ہیں۔ بھارت کے خلاف میچ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ میچ میں جارحانہ انداز اپنانا فاسٹ بولر کی خاصیت ہوتی ہے۔ سلمان علی آغا نے کہا کہ ہمارے لیے یہ کنڈیشنز نئی نہیں ہیں،...
    دبئی میں ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی کی رونمائی ہوئی جس میں ایونٹ کی ٹیموں کے کپتان اور ایشیا کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے کپتان محمد وسیم کا کہنا تھا کہ ہم گزشتہ ایک ماہ سے اس ایونٹ کی تیاری کررہے ہیں، ہم نے اچھی کرکٹ کھیلی ہے لیکن اس کرکٹ کو لے کر اس ٹورنمنٹ میں نہیں جاسکتے۔ آئی ایل ٹی20 میں بڑے پلیئرز کے ساتھ کھیلے ہیں جس سے ہمیں فائدہ ہوا۔ یہ بھی پڑھیے: ایشیا کپ: سابق کرکٹرز کا ٹیم کو سپورٹ کرنے پر زور، بولنگ اور بیٹنگ کمبینیشن پر تحفظات پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ ہم اچھی کرکٹ کھیلتے آرہے ہیں،...
    برطانوی بینڈ کولڈ پلے کے کنسرٹ میں پیش آنے والے وائرل اسکینڈل کے بعد ایسٹرنومر کمپنی کی سابق ایچ آر ایگزیکٹو کرسٹن کیبوٹ کے شوہر اینڈریو کیبوٹ کے درمیان طلاق کی تصدیق ہوگئی۔ ایک ماہ قبل کولڈ پلے کنسرٹ کے دوران اچانک کرسٹن کیبوٹ اور کمپنی کے سابق سی ای او اینڈی بائرن کی قربتیں سامنے آئیں تھیں، اس واقعے نے افیئر کی افواہوں کو جنم دیا اور کچھ ہی دنوں بعد دونوں نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ اس واقعے کے تقریباً ایک ماہ بعد کرسٹن نے اپنے شوہر اینڈریو کیبوٹ سے طلاق کے لیے درخواست دائر کی، تاہم اب اینڈریو کیبوٹ کی ترجمان نے وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے...
    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے مدرسے کے طالب علم سمیت 8 لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سندھ حکومت، آئی جی سندھ اور دیگر سے جواب طلب کرلیا۔ جسٹس ظفر احمد راجپوت کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو مدرسے کے طالب علم سمیت 8 لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ پیش رفت رپورٹ جمع نہ کرانے پر عدالت نے پولیس حکام پر اظہار برہمی کیا۔ عدالت نے ایس ایچ او اور ڈی ایس پی سعید آباد کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ جسٹس ظفر احمد راجپوت نے ریمارکس میں کہا کہ پولیس نے لاپتا طالب علم عبد الرحمان کی گمشدگی کا مقدمہ درج کیوں نہیں کیا؟۔  وکیل نے موقف دیا کہ پولیس...
    بھارتی عدالت نے مسلم مخالف جذبات کو ہوا دینے پر معروف ٹی وی اینکر انجنا کیشپ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ یہ مقدمہ ریٹائرڈ پولیس افسر امیتابھ ٹھاکر کی درخواست پر درج کرنے کا حکم دیا گیا، جنہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ انجنا کیشپ نے اپنے پروگرام میں بھارتی مسلمانوں کو ’’ناپسندیدہ بوجھ‘‘ کے طور پر پیش کیا اور ان کے خلاف نفرت انگیز جذبات بھڑکائے۔ رپورٹ کے مطابق 14 اگست کو انجنا کیشپ نے اپنے پروگرام ’’ہندوستان کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا‘‘ میں کہا تھا کہ 1947 میں 4 کروڑ بھارتی مسلمانوں میں سے صرف 96 لاکھ پاکستان گئے۔ انہوں نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ جب تقسیم مذہب کی بنیاد پر تھی...
    حکومت کی جانب سے غیر ضروری ادویات کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے فیصلے کے بعد ملک بھر کی فارمیسیز پر اب تقریباً تمام دوائیں بآسانی دستیاب ہیں۔ فارماسیوٹیکل صنعت کے نمائندوں اور ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے کئی برسوں سے جاری قلت ختم ہوگئی ہے اور بلیک مارکیٹ میں منافع خوری پر بھی قابو پایا گیا ہے۔ پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (PPMA) کے چیئرمین توقیر الحق نے بتایا کہ ماضی میں انسولین، ٹی بی کی دوائیں اور حتیٰ کہ عام درد کش ادویات جیسے پیناڈول بھی مارکیٹ سے غائب رہتی تھیں کیونکہ حکومتی مقررہ قیمتیں پیداواری لاگت سے کم تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی، روپے کی قدر میں کمی اور خام...
    (سابق رکن پی سی بی گورننگ بورڈ) ایشیا کپ کا آغاز منگل کو یو اے ای میں ہو رہا ہے، ہر بار کی طرح اب بھی ٹورنامنٹ کے لیے شائقین میں خاصا جوش و خروش پایا جاتا ہے، خاص طور پر سب کو پاکستان اور بھارت کے میچ کا انتظار ہے، بدقسمتی سے گزشتہ کچھ عرصے سے پاکستانی ٹیم کی کارکردگی اتنی اچھی نہیں چل رہی تھی۔  اس وجہ سے ماہرین کے ذہنوں میں یہ خدشات تھے کہ کھلاڑی ایشیا کپ میں نجانے کیسا کھیل پیش کریں گے، البتہ ٹرائنگولر سیریز کی ٹرافی جیت کر ٹیم نے یہ ثابت کر دکھایا کہ حریفوں کو اسے آسان سمجھنے کی غلطی نہیں کرنی چاہیے،5 میں سے 4میچز جیت کر کھلاڑیوں نے اپنی...
    لاہور: پاکستانی خاتون پولیس افسر شہربانو نقوی کو شاندار اعزاز حاصل ہوگیا، ایشیا سوسائٹی 21 نیکسٹ جنریشن فیلو شپ کے لیے منتخب ہوگئیں۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اے ایس پی شہر بانو نقوی ایشیا 21 نیکسٹ جنریشن فیلو شپ کے لیے منتخب ہونے والی پاکستان کی تاریخ کی پہلی خاتون پولیس افسر ہیں۔ ایشیا سوسائٹی نے اے ایس پی شہربانو نقوی کو کلاس آف 2025ء میں معاشرے کے کمزور طبقات کے تحفظ، سسٹم میں تبدیلی کے حوالے سے گراں قدر کاوشوں، خدمات کے لیے منتخب کیا۔ ایشیا 21 نیکسٹ جنریشن فیلو شپ کے لیے خطے کے 27 ممالک سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے 30 افراد کی غیر معمولی کارکردگی زیرغور آئی۔...
    سونا، تانبہ و دیگر نایاب دھاتیں نکالنے کیلئے حکومت اور امریکی کمپنیوں کے درمیان ایم او یو پر دستخط WhatsAppFacebookTwitter 0 8 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)امریکا کی معدنیات نکالنے والی تین معروف فرمز کے اعلی سطح وفد نے پاکستان کا دورہ کیا، یہاں موجود سونا، تانبہ اور دیگر نایاب معدنیات نکالنے سے متعلق وزیراعظم اور آرمی چیف کی موجودگی میں حکومت اور امریکی فرمز کے درمیان دو ایم او یو سائن ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق معدنیات، کان کنی اور انفرااسٹرکچر سیکٹر کی معروف عالمی کمپنیوں یونائیٹڈ اسٹیس، اسٹریٹجک میٹلز اور موٹہ اینگل کے اراکین پر مشتمل ایک اعلی سطح امریکی وفد نے 7 سے 9 ستمبر تک پاکستان میں کان کنی کے آپریشنز کو وسعت دینے کے...
    دنیا میں شمالی سفید گینڈے کی نسل اب معدومی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے اور اس نوع کے صرف 2 زندہ جانور باقی رہ گئے ہیں۔ نایجن اور فاتُو نامی یہ دونوں مادہ گینڈے اس وقت کینیا کے ایک محفوظ مقام پر 24 گھنٹے سخت نگرانی میں زندگی گزار رہے ہیں۔ ماضی میں شمالی سفید گینڈے افریقہ کے شمالی اور مشرقی حصوں میں بڑی تعداد میں پائے جاتے تھے، مگر غیر قانونی شکار، انسانی مداخلت اور قدرتی ماحول کی تباہی نے اس نایاب نوع کو ختم کر کے رکھ دیا۔ آج نایجن اور فاتُو نہ صرف اپنی نسل کی آخری نمائندہ ہیں بلکہ یہ انسانی سرگرمیوں کے اثرات اور فطرت کے تحفظ کی فوری ضرورت کو بھی ظاہر...
    یوایس اسٹریٹجک میٹلز (یو ایس ایس ایم) نے وزیراعظم ہاؤس میں پاکستان کی فرنٹیئر ورکس آرگنائیزیشن (ایف ڈبلیو او) کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے۔ امریکی سفارتخانہ اسلام آباد کے قائم مقام نائب چیف آف مشن زیک ہارکن رائیڈر بھی اس موقع پر یو ایس ایس ایم کے وفد کے ہمراہ تھے۔ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کے حوالہ سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے امریکی مشن پاکستان کی ناظم الاُمور نیٹلی بیکر نے کہا کہ یہ یادداشت امریکا اور پاکستان دونوں کے لیے مفید باہمی تعلقات کی مضبوطی کی ایک اور مثال ہے۔ مزید پڑھیں: امریکا اور پاکستان میں معدنیات اور تیل و گیس کے شعبے میں تعاون پر اتفاق امریکی ریاست میسوری میں واقع یو ایس ایس ایم...
    راولپنڈی: سابق وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان کی گفتگو کے دوران پی ٹی آئی کارکنوں نے صحافیوں پر تشدد کیا جس پر میڈیا ٹاک کا بائیکاٹ کر دیا گیا۔ صحافی طیب بلوچ کو تشدد کا نشانہ بنا کر میڈیا ٹاک سے باہر نکال دیا گیا۔ تشدد کرتا دیکھ کر بھی قیادت کی جانب سے کارکنان کو نہیں روکا گیا۔ ایس پی صدر نبیل کھوکھر، اے ایس پی زینب ایوب اور ایس ایچ او اعزاز عظیم نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔ متاثرہ صحافیوں کی جانب سے اڈیالہ چوکی میں درخواست دی جا رہی ہے۔ تشدد کرنے والے افراد کی گرفتاری کے لیے نفری بھی طلب کر لی گئی، پی ٹی آئی کارکنان کی بڑی تعداد...
    کراچی: ایشیا کپ میچز کے ٹکٹ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم اور ابو ظبی کے زید کرکٹ اسٹیڈیم کے ٹکٹ آفس سے بھی ملنا شروع ہو گئے۔  ٹکٹ آفس دوپہر 2 بجے سے رات 10 بجے تک کھلے رہیں گے، ابو ظبی میں ٹکٹ آفس زید کرکٹ اسٹیڈیم کے پی تھری پارکنگ ایریا میں قائم ہے جبکہ دبئی میں اسپورٹس سٹی کینال پارکنگ، دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم سے تقریباً 500 میٹر کے فاصلے پر ٹکٹ آفس بنایا گیا ہے۔  آن لائن خریداری کے خواہش مند شائقین کے لیے پلاٹینیم لسٹ پر تین مختلف پیکجز اب بھی دستیاب ہیں جن کی قیمت 475 درہم سے شروع ہوتی ہے، انفرادی میچز کے ٹکٹ اور 7 میچز پر مشتمل خصوصی پیکج بھی آن لائن دستیاب...
    بھارت کے سابق کپتان ایم ایس دھونی کے بڑے پردے پر ڈیبیو کی خبریں زور پکڑ گئیں۔ بالی وڈ اداکار آر مادھون نے ایک نیا ٹیزر جاری کیا ہے جس میں دھونی کو ان کے ساتھ آفیسر کے روپ میں دکھایا گیا ہے۔ اس مختصر کلپ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔ ٹیزر میں مادھون اور دھونی دونوں کو سیاہ رنگ کے ٹیکٹیکل گیئر، بلٹ پروف جیکٹس اور عینک پہنے دکھایا گیا ہے جبکہ دونوں ہاتھوں میں اسلحہ تھامے ایک اسپیشل ٹاسک فورس کے رکن معلوم ہو رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: عرفان پٹھان سابق بھارتی کپتان ایم ایس دھونی کے ساتھ حقہ کیوں پییں گے؟ اس ایکشن سے بھرپور انداز نے مداحوں کو دیوانہ کر دیا اور سبھی...
    ایران نے پابندیاں ختم کرنے کے بدلے جوہری پروگرام محدود کرنے کی آمادگی ظاہر کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 8 September, 2025 سب نیوز تہران:(آئی پی ایس) ایران نے کہا ہے کہ اگر اس پر عائد بین الاقوامی پابندیاں ختم کر دی جائیں تو وہ اپنے جوہری پروگرام کو محدود کرنے اور یورینیم افزودگی میں کمی کرنے کے لیے تیار ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے برطانوی اخبار گارڈین میں شائع اپنے مضمون میں لکھا کہ ایران ایک حقیقت پسندانہ اور دیرپا معاہدے کے لیے تیار ہے، جس کے تحت جوہری پروگرام کی نگرانی بھی قبول کی جا سکتی ہے، بشرطیکہ اس کے بدلے عالمی پابندیاں ہٹا دی جائیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)جدہ سے لاہور آنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز کو فنی خرابی کے باعث کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ ذرائع کے مطابق کپتان نے طیارے میں خرابی محسوس ہونے پر کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کیا اور ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔ طیارہ 200 سے زائد مسافروں سمیت بحفاظت لینڈ کر گیا۔ بعد ازاں معائنے میں انکشاف ہوا کہ جہاز سے ایندھن لیک ہو رہا تھا۔ سول ایوی ایشن کے انسپکٹرز نے فوری طور پر تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ ایئرلائن کے انجینئرز نے طیارے کی مرمت کا کام بھی سنبھال لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پرواز میں سوار زیادہ تر مسافر عمرہ زائرین تھے، جو لینڈنگ کے بعد محفوظ مقام...
    کراچی: سیرین ایئر کی جدہ سے لاہور آنے والی پرواز نے کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔ سیرین ایئر کے طیارے میں اچانک تیکنیکی خرابی پر طیارے کے کپتان نے کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول کو ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔ سیرین ایئر کے کپتان نے طیارہ بحفاظت کراچی ایئرپورٹ لینڈ کیا، طیارے میں 200 سے زائد مسافر سوار تھے۔ طیارے کی جانچ کرنے پر معلوم ہوا کہ ایندھن لیک ہو رہا ہے۔ سی اے اے انسپکٹرز نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی جبکہ طیارے کی مرمت کے لیے ایئرلائن انجینئرز نے بھی اپنا کام شروع کر دیا۔ مسافر طیارے میں زیادہ تر عمرہ زائرین سوار ہیں۔
    ایران نے عندیہ دیا ہے کہ وہ ایک ’حقیقی اور دیرپا معاہدے‘ کے لیے تیار ہے، جس کے تحت اپنے یورینیم افزودگی پر سخت نگرانی اور واضح حدود تسلیم کرے گا بشرطیکہ اس کے بدلے میں عالمی پابندیاں اٹھائی جائیں۔ ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے برطانوی اخبار گارڈین میں اپنے مضمون میں یورپی ممالک کو متنبہ کیا کہ وہ اس ماہ کے آخر میں اقوام متحدہ کی وسیع تر پابندیوں کو دوبارہ نافذ کرنے کے منصوبے سے باز آئیں، ورنہ اس کے ’ناقابلِ تلافی اور تباہ کن نتائج‘ برآمد ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیے: ایران جوہری افزودگی ترک نہیں کرے گا یہ قومی وقار کا مسئلہ ہے، عباس عراقچی انہوں نے کہا کہ اگر یورپ اس موقع کو...
    راولپنڈی : ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پاک فضائیہ کی خلا، الیکٹرانک وارفیئر اور سائبر ٹیکنالوجیز کے میدان میں صلاحتیں مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان ایئر فورس کا یومِ شہدا آج ملک بھر کے تمام پی اے ایف بیسز پر عقیدت و احترام سے منایا گیا، دن کا آغاز قرآن خوانی سے ہوا جس میں 1965 اور 1971 کی جنگوں کے شہدا کیلیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ایئر ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا، چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔...
    پشاور سے تعلق رکھنے والی پاکستان کی معروف کھلاڑی بہنیں علی سسٹرز امریکا میں جاری یو ایس ساؤتھ ایسٹ جونیئر گولڈ اسکواش سرکٹ کے فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئیں۔ یہ بھی پڑھیں: علی سسٹرز سمیت 5 پاکستانیوں نے آسٹریلین جونیئر اوپن لوٹ لیا، 4 گولڈ اور ایک سلور میڈل ملک کے نام میری لینڈ کے شہر بالٹی مور میں ہونے والے اس مقابلے کے فیصلہ کن مرحلے میں چھوٹی بہن سحرش علی اپنے 19ویں گولڈ میڈل کے لیے بڑی بہن ماہنور علی کے خلاف میدان میں اتریں گی۔ سحرش نے کوارٹر فائنل میں زشمالین بلال کو اسٹریٹ گیمز میں 0-3 سے شکست دی اور پھر سیمی فائنل میں آڈری پارک کو بھی اسی مارجن سے ہرایا۔ ادھر ماہ نور...
    امریکی ایئر فورس کے بریگیڈیئر جنرل شریفل ایم خان کو پینٹاگون کے “گولڈن ڈوم” منصوبے کا ڈائریکٹر آف اسٹاف مقرر کر دیا گیا ہے، جسے امریکا کا آئرن ڈوم بھی کہا جاتا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق یہ منصوبہ جدید میزائل دفاعی نظام کی تیاری اور تنصیب کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔ چند روز قبل شریفل خان پہلی بار کسی مسلم اور بنگلہ دیشی نژاد افسر کی حیثیت سے اس اہم عہدے پر تعینات ہوئے ہیں۔ وہ صنعتوں، جامعات، نیشنل لیبز اور سرکاری اداروں کے ساتھ تعاون کے ذریعے “گولڈن ڈوم” کی حکمت عملی اور پالیسیوں کی نگرانی کریں گے۔ بریگیڈیئر جنرل خان نے 1997 میں یو ایس ایئر فورس اکیڈمی سے گریجویشن کی اور اسپیس سسٹمز، سیٹلائٹ آپریشنز...
    لاہور: پاکستانی خاتون پولیس افسر شہربانو نقوی کو شاندار اعزاز حاصل ہوگیا، ایشیا سوسائٹی 21 نیکسٹ جنریشن فیلو شپ کے لیے منتخب ہوگئیں۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اے ایس پی شہر بانو نقوی ایشیا 21 نیکسٹ جنریشن فیلو شپ کے لیے منتخب ہونے والی پاکستان کی تاریخ کی پہلی خاتون پولیس افسر ہیں۔ ایشیا سوسائٹی نے اے ایس پی شہربانو نقوی کو کلاس آف 2025ء میں معاشرے کے کمزور طبقات کے تحفظ، سسٹم میں تبدیلی کے حوالے سے گراں قدر کاوشوں، خدمات کے لیے منتخب کیا۔ ایشیا 21 نیکسٹ جنریشن فیلو شپ کے لیے خطے کے 27 ممالک سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے 30 افراد کی غیر معمولی کارکردگی زیرغور آئی۔ اے ایس...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم نے یوم فضائیہ کے موقع پر تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ پاکستان ایئر فورس نے اپنی شاندار روایات کو برقرار رکھتے ہوئے بھارت کے ساتھ حالیہ جنگ میں جرات، مہارت اور اعلیٰ حکمت عملی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی فضائیہ نے دشمن کے چھ طیارے مار گرائے، جس کا اعتراف بھارتی حکام نے بھی کیا ہے۔ بھارتی جنگ میں پاکستان فضائیہ کی فتح وزیراعظم نے کہا کہ بھارت سے چار روزہ جنگ میں فضائیہ کی شاندار کامیابیاں ہماری قیادت کی بہادری اور جانباز سپوتوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا ثبوت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی اے ایف نے ثابت کیا ہے کہ جذبہ اور حوصلہ دشمن کی طاقتور...
    7 ستمبر 1965 کو پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن کے عزائم کو ناکام بنا کر تاریخ رقم کی۔ اسی یادگار دن کی مناسبت سے آج ملک بھر میں یومِ فضائیہ منایا جا رہا ہے۔ قوم اپنے بہادر جوانوں کی قربانیوں اور کامیابیوں پر فخر کرتی ہے۔ ایم ایم عالم کا سنہرا باب 1965 کی جنگ میں اسکواڈرن لیڈر ایم ایم عالم نے ایسا کارنامہ انجام دیا جو آج بھی دنیا کی عسکری تاریخ میں مثال ہے۔ انہوں نے ایک منٹ سے بھی کم وقت میں دشمن بھارت کے 5 جنگی طیارے مار گرائے۔ یہ معجزہ آج بھی پاک فضائیہ کی تاریخ کا ناقابلِ فراموش باب سمجھا جاتا ہے۔ شیر دل جوانوں کی بہادری 1965 کی جنگ کے دوران...
    اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے 7 ستمبر کو یومِ فضائیہ کے موقع پر پاک فضائیہ کے بہادر سپوتوں اور ان کی بے مثال کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاک فضائیہ کی قربانیاں تاریخ کا روشن باب ہیں، اور ان کی پیشہ ورانہ مہارت دنیا میں کسی سے کم نہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاک فضائیہ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنا میرے لیے فخر کی بات ہے۔ ان کی قربانیاں ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گی۔  7 ستمبر کا دن پاک فضائیہ کے بہادر سپوتوں کی قربانیوں اور شجاعت کی یاد دلاتا ہے، جنہوں نے 1965 کی پاک بھارت جنگ میں اپنے عظیم کارناموں سے ملک کا دفاع...
    کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں کارروائیوں کے دوران 87کلوگرام سے زائد منشیات تحویل میں لے لی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، مذکورہ تسلسل میں کراچی میں تین مختلف کارروائیاں کی گئیں۔ ترجمان نے بتایا کہ خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران سپرہائی وے کے قریب جھاڑیوں میں چھپائی گئی 36کلوگرام منشیات برآمد کی گئی، سہراب گوٹھ میں کارروائی کےدوران 3کلو 600گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ سہراب گوٹھ میں واقع کوریئرآفس میں اسلام آباد سے آنے والے پارسل سے 10گرام وزنی 14عدد ایکسٹیشی گولیاں برآمد کی گئیں۔ ترجمان نے...
    لاہور: کاہنہ کے علاقے میں خاتون کو 6 سال قبل جنات کی جانب سے اغوا کیے جانے کے واقعہ پر پولیس افسران نے تلاش کے لیے سرجوڑ لیے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مغوی خاتون فوزیہ بی بی کو تلاش کرنے کے لیے پولیس افسران نے سر جوڑ لیے اور خاتون کو ٹریس کرنے کے لیے اعلی سطح کی اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ ڈی آئی جی انوسٹی گیشن لاہور سید ذیشان رضا کو ٹیم کا سربراہ مقرر کردیا گیا ہے اور دیگر ارکان میں انوسٹی گیشن گیشن برانچ پنجاب کے ایس ایس پی عاصم کمبوہ، ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن لاہور محمد ایاز، ڈی ایس پی اسپیشل برانچ، ڈی ایس پی سیف...
    بیجنگ: اقوام متحدہ کی 79ویں جنرل اسمبلی نے چین کی سرپرستی میں “اقوام متحدہ اور شنگھائی تعاون تنظیم کے درمیان تعاون” کی قرارداد کو بھاری اکثریت سے منظور کیا۔ ایس سی او کے تمام رکن ممالک سمیت تقریباً 40 ممالک نے قرارداد کی مشترکہ سرپرستی کی۔اس قرارداد میں علاقائی امن و ترقی، باہمی اعتماد اور تعاون کو فروغ دینے میں شنگھائی تعاون تنظیم کے تعمیری کردار کی تعریف کی گئی، اقوام متحدہ کے نصب العین کی حمایت کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی کوششوں کا مثبت جائزہ لیا گیا، اور اقوام متحدہ کے نظام اور شنگھائی تعاون تنظیم کے درمیان بات چیت اور تعاون کو مضبوط بنانے کی حمایت کی گئی۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں قرارداد کا مسودہ...
    ایئر افسر کمانڈنگ، ایئر وائس مارشل شہریارخان نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ نیکسٹ جنریشن فورس بن چکی، آپریشن بنیان مرصوص کے موقع پر ہم نے ایک بار پھر 65 کی جنگ کی یاد تازہ کی، انشاء اللہ اگلی بار اسکور 0-6 نہیں بلکہ 0-60 ہوگا۔ کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب کے مہمان خصوصی ائیر وائس مارشل شہریارخان کا کہنا تھا کہ آج 6 ستمبر یوم دفاع کے موقع پر مزارقائد پر گارڈزکے فرائض سنبھالنا باعث اعزازہے، 6 ستمبر اس عظیم دن کی یاد دلاتاہے جب دشمن کے عزائم خاک میں ملا دیے گئے، ہم دشمن کے خلاف ہر محاظ پر کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کے آپریشن سے لیکر حالیہ آپریشن بنیان المرصوص تک قوم کو...
    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے دریاؤں میں سیلابی صورتحال اور مون سون کے نویں اسپیل کے دوران ممکنہ بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق سندھ کے جنوبی اضلاع بشمول ٹھٹھہ، سجاول، بدین، مٹھی، تھرپارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ، کراچی، حیدرآباد اور جامشورو میں بارشوں کا امکان ہے، جبکہ شمالی سندھ کے اضلاع سکھر، گھوٹکی، لاڑکانہ، خیرپور، دادو اور جیکب آباد میں ہلکی سے درمیانی بارشیں متوقع ہیں۔ مزید پڑھیں: سیلاب کے دوران امدادی کارروائیوں کی رفتار تیز کی جائے، وزیراعظم کا چیئرمین این ڈی ایم اے کو ٹیلیفون دریاؤں کی صورتحال کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ دریائے چناب میں قادرآباد کے مقام...
    پیوٹن سے ملاقات کے بعد کم جانگ کی کرسی کی صفائی، ڈی این اے کے ثبوت مٹا دیے گئے، ویڈیو وائرل WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز بیجنگ (سب نیوز) شمالی کوریا کے سربراہ اور روسی صدر کے درمیان 2گھنٹے سے زائد ملاقات کے بعد کِم جونگ کے سیکیورٹی عملے کی صفائی کرتے ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین حیرانگی کا اظہار کر رہے ہیں۔روسی صدر کے ساتھ مذاکرات کے دوران کم جونگ جس کرسی پر بیٹھے تھے، ملاقات کے اختتام کے بعد کِم کی کرسی اور ٹیبل کی سیکیورٹی عملے نے مکمل صفائی کی یہاں تک کہ ان کی ٹیبل پر رکھا ہوا گلاس جس میں شمالی کوریا کے سربراہ نے پانی...
    وفاقی وزیرریلوے حنیف عباسی کراچی کے دورے پر ہیں جہاں وہ ریلوے کے مختلف منصوبوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔ جمعرات کے روز حنیف عباسی نے ریلویز کی سینئر انتظامیہ کے ہمراہ کراچی پورٹ ٹرسٹ کا دورہ کیا۔ کے پی ٹی آمد پر چیئرمین کے پی ٹی ریئر ایڈمرل عتیق الرحمان عابد، ستارہ امتیاز (ملٹری)، نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر کے پی ٹی کی سینئر انتظامیہ بھی چیئرمین کے ہمراہ موجود رہی۔ یہ بھی پڑھیں: ریلوے نظام میں بہتری کے لیے انقلابی اقدامات جاری ہیں، وزیر ریلوے حنیف عباسی ریلویز وفد کے دورے کا مقصد ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کوریڈور اور مشرقی و مغربی وارو یارڈ کی تجدید اور آپریشنز سے متعلق اہم امور پر پیشرفت کا جائزہ لینا...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد  نے ملاقات کی، جس میں شعبے میں سرمایہ کاری سمیت دیگر امور پر گفتگو کی گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وفد کی قیادت ایشیائی ترقیاتی بینک کے ڈائریکٹر انرجی جونہو ہوانگ کر رہے تھے۔ اس اہم ملاقات میں شعبہ توانائی میں اصلاحات، ڈسکوز کی نجکاری اور پی پی پی ماڈل پر بات چیت ہوئی۔ وفاقی وزیر اویس  لغاری نے وفد کو بتایا کہ پہلے مرحلے میں 3 ڈسکوز کی نجکاری کی جائے گی۔ حکومت سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ تکنیکی شراکت داری بھی چاہتی ہے۔ حکومت صاف اور قابل تجدید توانائی پر توجہ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے وقت سے...
    سی ٹی اسکین میں ایکس ریز استعمال ہوتی ہیں اور اس سے جسم میں آئیونائزنگ ریڈی ایشن داخل ہوتی ہے۔ یہ ریڈی ایشن ڈی این اے کو نقصان پہنچا سکتی ہے اور لمبے عرصے میں کینسر کے امکانات کو کچھ حد تک بڑھا سکتی ہے۔ تاہم چند اہم نکات یاد رکھنا ضروری ہیں جو کہ درج ذیل ہیں: ایک عام سی ٹی اسکین میں ریڈی ایشن کی مقدار عام ایکس رے کے مقابلے میں زیادہ ہوتی ہے، لیکن یہ مقدار اتنی زیادہ نہیں کہ فوراً کینسر پیدا کر دے۔ اندازہ لگایا گیا ہے کہ ایک سی ٹی اسکین سے کینسر کا خطرہ بہت معمولی حد تک بڑھتا ہے، خاص طور پر اگر زندگی میں بار بار اسکین نہ کرایا جائے۔ بچے اور...
    ہالی ووڈ کی ہمیشہ فِٹ اور اسٹائلش اسٹار جینیفر اینسٹن نے بالآخر اپنی جوانی کا راز کھول ہی دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 56 برس کی عمر میں بھی چمکتی دمکتی اینسٹن کو دیکھ کر مداح اکثر یہی سوچتے ہیں کہ آخر یہ جادو کیسے ہے؟ اپنے نئے ڈرامہ سیریل The Morning Show کے سیزن 4 کی ریلیز سے پہلے ایک انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ بڑھاپے کو شکست دینے کی کنجی صرف ایک ہے کہ خود سے محبت، مثبت سوچ اور کبھی ہمت نہ ہارنا۔ جینیفر نے مذاق میں کہا کہ وہ خود کو صرف قسمت پر نہیں چھوڑ دیتیں، بلکہ جم میں پسینہ بہاتی ہیں، روزانہ ورزش کرتی ہیں، اور فیشلز و اسکن...
    اسلام آباد: ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما اور بین الصوبائی تنظیمی کمیٹی کے جوائنٹ انچارج زاہد ملک نے صوبہ پوٹھوہار کے قیام کے لیے باضابطہ تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مسائل کے دیرپا حل کے لیے انتظامی بنیادوں پر نئے صوبوں کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔ زاہد ملک نے کہا کہ جس طرح صوبہ ہزارہ اور صوبہ بہاولپور کا مطالبہ عوامی خواہشات کی ترجمانی کرتا ہے، اسی طرح پوٹھوہار کے عوام کو بھی صوبہ ملنا چاہیے۔ اسلام آباد اور اس کے اردگرد کے علاقے دیہی اور شہری سطح پر غیر منصفانہ اور غیر مساوی تقسیم کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت کے...
    بیجنگ: فن لینڈ کے صدر ایلکس اسٹب نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کانفرنس کو مغربی اتحاد کے لیے ایک بڑا چیلنج قرار دیا ہے۔  انہوں نے کہا کہ چین میں ہونے والا یہ اجتماع مغرب کو کمزور کرنے کی کوشش ہے۔ اپنے بیان میں فن لینڈ کے صدر نے امریکا اور یورپ کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر مغربی ممالک نے جنوبی دنیا کے ساتھ زیادہ عزت دار اور پُروقار تعلقات نہ اپنائے تو وہ یہ عالمی مقابلہ ہار سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ چین میں 31 اگست سے شروع ہونے والی دو روزہ ایس سی او کانفرنس میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن، ترک صدر رجب طیب اردوان، وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی...
    نیشنل فٹبال لیگ (این ایف ایل)، نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن (این بی اے)، میجر لیگ بیس بال (ایم ایل بی) اور دیگر کھیلوں کی لیگز کی غیر قانونی لائیو اسٹریم چلانے والا پائیریسی نیٹورک بند کر دیا گیا۔ موشن پکچر ایسوسی ایشن کی سربراہی میں کام کرنے والے اینٹی پائیریسی اتحاد ایلائنس فار کریئٹیویٹی اینڈ انٹرٹینمنٹ (اے سی ای) نے مصری حکام کے اشتراک سے اسٹریم ایسٹ اور اس سے متعلقہ 80 انٹرنیٹ ڈومین کے ناموں کو بند کرنے کا اعلان کیا۔ اے سی ای کے مطابق گزشتہ چند برسوں میں اسٹریم ایسٹ کے 1.6 ارب زائد صارفین ہو چکے تھے، جس نے اس کو دنیا کا سب سے بڑا غیر قانونی لائیو اسپورٹس اسٹریمنگ آپریشن بنا دیا تھا۔ کولیشن...
    اسلام آباد ہائیکورٹ کے فل کورٹ اجلاس میں اسٹیبلشمنٹ سروس رولز اور پریکٹس اینڈ پروسیجر رولز ڈسکشن کے بغیر اکثریتی رائے سے منظور کر لیے گئے۔ 11 میں سے 5 ججز نے رولز کے خلاف جبکہ 6 ججز نے منظوری کے حق میں ووٹ دیا۔ جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی بلڈنگ کے نقائص پر تحقیقات، انکوائری یا کارروائی کرنے کا معاملہ فل کورٹ کی متفقہ منظوری سے حکومت کو بھجوا دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ کا توہین مذہب کے مقدمات کی تحقیقات کے لیے کمیشن تشکیل دینے کا حکم اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر کی صدارت میں فل کورٹ اجلاس ہوا جس میں تمام 11 ججز شریک ہوئے، اور یہ اجلاس صرف...
    اینٹی ٹرسٹ کیس میں گوگل بڑی کارروائی سے بچ گیا ہے۔ امریکی وفاقی جج نے فیصلہ دیا ہے کہ گوگل کو اپنا کروم براؤزر فروخت نہیں کرنا پڑے گا، تاہم اسے اپنے حریف اداروں کے ساتھ سرچ ڈیٹا شیئر کرنا ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: گوگل پر پوری دنیا کی کل دولت سے زائد جرمانہ کیوں عائد کیا گیا؟ برطانوی نشریاتی ادارے  بی بی سی کے مطابق ڈسٹرکٹ جج امیت مہتا کی جانب سے یہ اقدامات کئی سالہ عدالتی کارروائی کے بعد سامنے آئے ہیں، جس میں گوگل پر آن لائن سرچ میں اجارہ داری قائم رکھنے کا الزام تھا۔ مقدمہ اس بات پر مرکوز تھا کہ گوگل نے اپنے اینڈرائیڈ، کروم اور ایپل جیسے دیگر اداروں کی مصنوعات پر خود کو...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے بیجنگ سے چیئرمین این ڈی ایم اے کو فون کرکے سیلابی صورت حال سے آگاہی حاصل کی اور ساتھ ہی ریسکیو اور امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ چین کے دوران بیجنگ سے چیئرمین این ڈی ایم اے سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور چیئرمین این ڈی ایم اے نے وزیراعظم کو پاکستان میں سیلابی صورت حال کے حوالے سے آگاہ کیا اور امدادی کاروائیوں پر بریفنگ دی۔ چئیرمین این ڈی ایم اے نے راوی، چناب اور ستلج میں بڑھتی ہوئی طغیانی کے حوالے سے آگاہ کیا، وزیراعظم نے این ڈی ایم اے کو دریاؤں میں بڑھتی ہوئی طغیانی کے پیش نظر ریسکیو اور امدادی کارروائیوں کی...
    روس کی جانب سے بھارت کو زمین سے فضا میں مار کرنے والے جدید ایس 400 میزائل سسٹم کی مزید فراہمی کے حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔ روس کی فیڈرل سروس برائے عسکری و تکنیکی تعاون کے سربراہ دمتری شوگایف نے اس کی تصدیق کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت کے اینٹی ایئرکرافٹ سسٹم ایس 400 کی تباہی پاک بھارت جنگ کا سب سے بڑا واقعہ قرار ایس 400 ایسا دفاعی نظام ہے جو طویل فاصلے تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ نظام 2007 سے روس کی فوجی صلاحیت کا حصہ ہے اور 400 کلومیٹر تک اہداف کو نشانہ بنانے کی طاقت رکھتا ہے۔ روسی خبر رساں ادارے کے مطابق دمتری شوگایف نے کہا ہے...
    ایشیا کپ 2025 کے دوران متحدہ عرب امارات میں کرکٹ شائقین کو یہ موقع مل سکتا ہے کہ وہ پاکستان اور بھارت کو ایک ہی ماہ میں 3 مرتبہ ایک دوسرے کے مدمقابل دیکھیں۔ ایشیا کپ وہ واحد پلیٹ فارم ہے جہاں سیاسی کشیدگی کے باعث دو طرفہ سیریز نہ ہونے کے باوجود پاکستان اور بھارت آمنے سامنے آتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان میچوں کی اہمیت کئی گنا بڑھ جاتی ہے اور ان پر دنیا بھر کی نظریں مرکوز ہوتی ہیں۔ مزید پڑھیں: بھارتی کرکٹ ٹیم اسپانسر سے محروم، ایشیا کپ میں کس طرح شرکت کرے گی؟ اس بار کے ٹورنامنٹ میں دونوں ٹیمیں ایک ہی گروپ میں شامل ہیں، جس کے باعث ابتدائی مرحلے میں کم از کم...
    وفاقی بورڈ آف ریونیو نے اعلان کیا ہے کہ یکم جولائی 2025 سے آن لائن مارکیٹ پلیسز اور کوریئر سروسز کسی بھی غیر رجسٹرڈ سیلر کو اپنی خدمات فراہم نہیں کر سکیں گی۔ ایف بی آر کی جانب سے جاری نئے انکم ٹیکس سرکلر میں وضاحت کی گئی ہے کہ ہر سیلر کے لیے انکم ٹیکس میں رجسٹریشن لازمی ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی آن لائن مارکیٹ پلیس اور کوریئر سروسز پر یہ پابندی عائد کی گئی ہے کہ وہ صرف رجسٹرڈ سیلرز کو اپنی سہولیات فراہم کریں۔ یہ بھی پڑھیں: کیا پاکستان میں چینی ای کامرس پلیٹ فارم ٹیمو پر پابندی لگے گی؟ مزید برآں، آن لائن مارکیٹ پلیسز پر لازم ہوگا کہ وہ اپنے پلیٹ فارم استعمال کرنے والے...
    پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے خبردار کیا ہے کہ صوبے کے مختلف اضلاع میں 5 ستمبر تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا جس کے باعث سیلابی صورتحال میں مزید شدت کا خدشہ ہے۔ پی ڈی ایم اے نے تینوں دریاؤں اور ہیڈورکس پر سیلابی صورتحال اور پانی کے دباؤ کا ڈیٹا بھی پیش کردیا ہے جس کے مطابق پانی کا سب سے زیادہ بہاؤ دریائے چناب میں مرالہ ہیڈ ورکس ہے جہاں پانی کی سطح 4 لاکھ 68 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: پنجاب میں سیلاب کا خطرہ مکمل طور پر ٹل نہیں سکا، پی ڈی ایم اے نے خبردار کردیا اس کے علاوہ خانکی ہیڈ ورکس پر 3 لاکھ...
    راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور کا کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے متعلق بیان ان کی ذاتی رائے ہو سکتی ہے، لیکن یہ ہرگز پارٹی پالیسی نہیں ہے۔ راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کالا باغ ڈیم پر تحریک انصاف کی پالیسی بالکل واضح ہے، سندھ اور خیبرپختونخوا کے تحفظات کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ ایسے منصوبے جن پر 2 صوبوں کو اختلاف ہو، وہ وفاق کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک تمام فریقین متفق نہ ہوں اور سیاسی ہم آہنگی پیدا نہ ہو،...
    متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی اور بھارتی کمیونٹیز کے لیے ایشیا کپ صرف ایک کرکٹ ٹورنامنٹ نہیں بلکہ ایک تہوار کی حیثیت رکھتا ہے۔ یہاں رہنے والے کرکٹ شائقین کے لیے سب سے بڑی خوشخبری یہ ہے کہ اب ٹکٹوں کی فروخت شروع ہو گئی ہے۔ سب سے زیادہ انتظار کیے جانے والے 14 ستمبر کے انڈیا بمقابلہ پاکستان گروپ میچ کے محدود ٹکٹ پیر کو شام 5 بجے (جی ایس ٹی) پر جاری کیے گئے۔ قیمتیں 50 سے 350 درہم کے درمیان ہیں۔ اس سے قبل انفرادی میچوں کے ٹکٹ صرف 1400 درہم سے شروع ہونے والے پیکجز میں دستیاب تھے۔ یہ بھی پڑھیے ایشیا کپ 2025: اے سی سی نے میچوں کے اوقات کار میں تبدیلی کردی...
    اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے دریاؤں میں سیلاب اور بہاؤ کے حوالے سے اپنی تفصیلی رپورٹ جار ی کر دی۔ این ڈی ایم اے کے مطابق یکم ستمبر کو دریائے چناب میں تریموں سے 5 لاکھ50 ہزارکیوسک کا ریلا گزر چکا ہے جو اب پنجند کی طرف رواں ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اداروں کی جانب سے بر وقت اقدامات اور بہترین منصوبہ بندی کے نتیجے میں چناب کے 8 لاکھ 85 ہزار کیوسک کا بہاؤ ہے اور دو مقامات پر بند توڑنے کے بعد واضح کمی کے ساتھ 5 لاکھ 50 ہزار کیوسک تک  محدود کیا جو باآسانی ہیڈ تریموں گزر چکا ہے۔ این ڈی ایم اے نے بتایا...
    لاہور میں جنرل اسپتال کی نرسری سے نومولود بچہ غائب ہونے کے واقعے کے بعد ایل جی ایچ انتظامیہ نے نوسر باز خواتین کی ویڈیو جاری کر دی۔ ایم ایس جنرل اسپتال نے کہا کہ نوسر باز خواتین کی نشاندہی کرنے والوں کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا، اطلاع دینے والوں کو تعریفی سرٹیفکیٹ دیں گے۔ ایس او پی خلاف ورزی پر متعدد ملازمین کے خلاف سخت ایکشن لیا گیا اور ڈی ایم ایس ایمرجنسی کو ایم ایس کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی۔  ایک مریض ایک تیماردار پالیسی کی خلاف ورزی پر سیکیورٹی سپروائزر کو ڈیوٹی سے ہٹا دیا گیا، وارڈ میں ایس او پی خلاف ورزی پر سسٹر انچارج و اسٹاف نرس کو ایم ایس آفس  رپورٹ...
    غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیاں فوری طور پر بند کی جائیں، برطانیہ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز لندن (آئی پی ایس) برطانیہ نے غزہ میں فوری اور بلا مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر پیش رفت نہ ہوئی تو لندن رواں ماہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کو باضابطہ طور پر ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کرے گا۔ برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے اپنے بیان میں کہا کہ غزہ میں ہر گزرتا دن مزید تباہی لا رہا ہے، جہاں خوراک کی کمی کے باعث 5 سال سے کم عمر ایک لاکھ 32 ہزار سے زائد بچوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی...
    بیجنگ: عالمی سطح پر پاکستان کے خلاف سازشیں رچانے والی مودی سرکار اس بار نہ صرف خود بے نقاب ہوئی بلکہ اپنی پاکستان دشمنی میں اپنے قریبی اتحادی آرمینیا کو بھی عالمی سطح پر شرمندگی سے دوچار کر دیا۔ شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کی حالیہ پیش رفت میں بھارت نے آذربائیجان کی مکمل رکنیت کو ویٹو کرتے ہوئے آرمینیا کا راستہ بھی بند کر دیا، حالانکہ غیر رسمی اتفاق رائے یہ تھا کہ دونوں ممالک کو بیک وقت رکن بنایا جائے گا۔ صدر آذربائیجان الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران واضح کیا کہ بھارت پاکستان کی حمایت پر آذربائیجان سے انتقام لینے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے...
    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل رکن ممالک چین اور روس نے ایران کا ساتھ دیتے ہوئے یورپی ممالک کی جانب سے تہران پر دوبارہ اقوام متحدہ کی پابندیاں عائد کرنے کی کوشش کو مسترد کردیا۔ یہ پابندیاں ایک دہائی قبل ایران کے ساتھ طے پانے والے جوہری معاہدے کے تحت کم کی گئی تھیں۔ چین، روس اور ایران کے وزرائے خارجہ کے دستخط شدہ ایک خط میں کہا گیا کہ برطانیہ، فرانس اور جرمنی کی جانب سے مبینہ ’اسنیپ بیک میکانزم‘ کے تحت پابندیوں کو خودکار طور پر دوبارہ نافذ کرنے کی کوشش قانونی اور طریقہ کار کے اعتبار سے غلط ہے۔ یہ بھی پڑھیں: امریکا کی جانب سے ایران پر نئی پابندیاں، جنگ بندی کے بعد پہلا قدم...
    ورلڈ نیوکلیئر ایسوسی ایشن کے جاری کردہ تازہ ترین ڈیٹا کے مطابق گزشتہ برس نیوکلیئر ری ایکٹرز نے ماضی کے مقابلے سب سے زیادہ بجلی کی پیداوار کی۔ 2024 میں نیوکلیئر ری ایکٹرز نے مجموعی طور پر 2667 ٹیرا واٹ آور بجلی پیدا کی جو کہ ماضی میں ہونے والی پیداوار سے بہت زیادہ ہے۔ ورلڈ نیوکلیئر ایسوسی ایشن کے مطابق دنیا بھر میں موجود 440 کے قریب نیوکلیئر ری ایکٹر تقریباً نو فی صد بجلی پیدا کرتے ہیں۔ نیوکلیئر توانائی کے سبب تابکار فضلا وجود میں آتا ہے اس کے باوجود ادارے نے نیوکلیئر تونائی کو پائیدار اور دیر پا بجلی کا ذریعہ قرار دیا ہے۔ ورلڈ نیوکلیئر ایسوسی ایشن کی ڈائریکٹر ڈاکٹر ساما بلباؤ وائی لیون کا کہنا...
    وزیراعظم شہباز شریف نے چین کی کمپنیوں کو خصوصی اقتصادی زونز کے قیام کیلیے سرمایہ کاری کی پیش کش کرتے ہوئے بذریعہ پورٹ تجارت بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شہباز شریف سے  کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ تیانجن کے اسٹینڈنگ ممبر اور تیانجن -بنہائی نیوء ایریا کے پارٹی سیکرٹری لیون ماؤ جن کی وفد کے ساتھ ملاقات ہوئی۔ دوران ملاقات وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی دنیا بھر میں ایک نمایاں اور منفرد مقام رکھتی ہے جبکہ دونوں ممالک ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی اقتصادی اور سماجی ترقی میں چین نے انتہائی اہم کردار ادا کیا...
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی دوستی دنیا بھر میں ایک منفرد اور نمایاں مقام رکھتی ہے۔ دونوں ممالک نے ہر مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔ چین نے پاکستان کی اقتصادی و سماجی ترقی میں نہایت اہم کردار ادا کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف سے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا تیانجن کے اسٹینڈنگ ممبر اور تیانجن بنہائی نیو ایریا کے پارٹی سیکریٹری لیون ماؤ جن نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے پاک چین تعلقات، اقتصادی تعاون اور مختلف شعبوں میں اشتراک پر تبادلہ خیال کیا۔ یہ بھی پڑھیں: جعفر ایکسپریس سمیت کئی واقعات میں بیرونی ہاتھ ہونے کے شواہد ہیں، شہباز شریف کا ایس سی او...
    چین کے شہر تیانجن میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ اعلامیے میں پاکستان میں جعفر ایکسپریس اور خضدار جبکہ بھارت کے علاقے پہلگام میں ہونے والے حملوں کی شدید مذمت کی گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ فلسطین میں فوری اور پائیدار جنگ بندی، انسانی امداد کی فراہمی اور عالمی سطح پر فعال سفارتی کردار پر زور دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: ایس سی او اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری، تنظیم کی سربراہی روس کے سپرد اعلامیے کے مطابق سفارتی کوششوں کے نتیجے میں آج پاکستان خطے میں ’ریجنل اسٹیبیلائزر‘ کے طور پر سامنے آیا ہے۔ اجلاس میں ریاستوں کی خود مختاری، علاقائی سالمیت اور عدم مداخلت کو بنیادی اصول قرار...
    پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی، ایس سی او کانفرنس میں جعفر ایکسپریس اور خضدار حملوں کی مذمت WhatsAppFacebookTwitter 0 1 September, 2025 سب نیوز بیجنگ:ایس سی او کانفرنس میں پاکستان کو بڑی سفارتی کامیابی مل گئی جب کہ اعلامیے میں جعفر ایکسپریس اور خضدار حملوں کی مذمت کی گئی ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) نے کو جعفر ایکسپریس اور خضدار میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کی، جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ یہ حملے خطے کے امن و استحکام کو متاثر کرنے کی سازش ہیں، جنہیں ہرگز برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ ایس سی او کی جانب سے اس باضابطہ مذمت کو پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے،...
    چین کے شہر تیانجن میں جاری شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے اجلاس میں چینی صدر شی جن پنگ نے تنظیم کے رکن ممالک کے لیے ترقیاتی بینک کے قیام کی تجویز پیش کی۔ اجلاس میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن، ترک صدر رجب طیب ایردوان، ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سمیت متعدد عالمی رہنما شریک ہوئے۔ اپنے خطاب میں چینی صدر نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) باہمی اعتماد اور اصولوں کے تحت آگے بڑھ رہی ہے اور اب یہ ایک "تناور درخت" بن چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ رکن ممالک کو تجارت، معیشت اور مختلف شعبوں میں تعاون کے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھانا ہوگا۔...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    اسلام آباد: پاکستان میں ہر سال مون سون بارشوں کے بعد پیدا ہونیوالی تباہی، خاص طور پر کراچی جیسے بڑے شہروں میں ایک بار پھر نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ پر سوالات اٹھا رہی ہے۔ آئین کے آرٹیکل 160 کے تحت این ایف سی ایوارڈکا مقصد وفاق اور صوبوں کے درمیان وسائل کی منصفانہ تقسیم اور صوبائی حکومتوں کو صحت، تعلیم اور انفراسٹرکچر جیسی بنیادی خدمات کی فراہمی کے قابل بنانا تھا،تاہم زمینی حقائق اس مقصد کے حصول سے کوسوں دور دکھائی دیتے ہیں، 2010 کے ساتویں این ایف سی ایوارڈکے تحت صوبوں کا حصہ 47.5 فیصد سے بڑھاکر 57.5 فیصدکر دیاگیا تھا۔ 18ویں ترمیم کے ذریعے اہم شعبے صوبوں کو منتقل کیے گئے، مگر صوبے...
    شنگھائی تعاون تنظیم کثیر قطبی دنیا کی تعمیر کے لیے نہایت اہمیت کی حامل ہے، یو این سیکریٹری جنرل WhatsAppFacebookTwitter 0 31 August, 2025 سب نیوز بیجنگ () چین میں موجود اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے چین کے شہر تھیان جن میں چائنا میڈیا گروپ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ کثیر قطبی دنیا کی تعمیر کے لئے شنگھائی تعاون تنظیم انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔اتوار کے روز انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک کثیر قطبی دنیا کی تعمیر کرنا ہو گی اور ایک ایسی دنیا کی تعمیر کی ضرورت ہے جہاں تمام خطے، تمام ثقافتیں، تمام مذاہب اور تمام تہذیبیں مل کر کام کرسکیں۔ کثیر قطبی دنیا کی تعمیر کے عمل میں...
    بیجنگ: شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) 24 سال کی شان دار ترقی کے بعد ایک ایسی تنظیم کے طور پر ابھری ہے جس کا اثر و رسوخ اور عالمی سطح پر پہچان مسلسل بڑھ رہی ہے، یہ تنظیم چین میں اپنے قیام کے مقام پر اپنی اب تک کی سب سے بڑی سالانہ سربراہ کانفرنس منعقد کر رہی ہے اور صدر شی جن پنگ نے بین الاقوامی تعلقات کی نئی قسم کی بنیاد رکھی ہے۔ چینی صدر شی جن پنگ اتوار سے پیر تک تیانجن میں اس سربراہ اجلاس کی صدارت کررہے ہیں جہاں رکن ممالک سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اگلے 10سال کے لیے تنظیم کی ترقی کی حکمت عملی سمیت اہم دستاویزات منظور...
    بھارت کی خارجہ اور دفاعی پالیسیوں میں واضح تضاد اور منافقت کھل کر سامنے آ گئی ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، جو ماضی میں چین مخالف بیانات کے ذریعے سیاسی میدان گرماتے رہے، آج شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس میں چین کی تعریفوں کے پل باندھنے پر مجبور ہیں۔ جب مودی اپوزیشن میں تھے تو ان کے خیالات چین کے حوالے سے انتہائی منفی تھے۔ وہ جلسوں میں یہ بیانات دیتے رہے کہ "جو چین میرے دیس کے جوانوں کے سر کاٹ لے، کیا اس کیلئے پروٹوکول ہونا چاہئے؟" لیکن اب وہ صدر شی جن پنگ کا شکریہ ادا کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ حالیہ دنوں میں بھارتی فوجی قیادت نے بھی چین کے خلاف الزامات...