2025-04-26@12:17:03 GMT
تلاش کی گنتی: 105

«بچانے کے لیے»:

(نئی خبر)
    وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ چارجنگ اسٹیشنز کے لیے بجلی کا خصوصی رعائتی نرخ موجودہ 71 روپے فی یونٹ سے کم کرکے 39.70 روپے فی یونٹ کردیا گیا ہے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ توانائی کے شعبہ میں اصلاحات تیزی سے جاری ہیں، حکومتی اصلاحات کے ثمرات مل رہے ہیں، گردشی قرضوں میں 12 ارب روپے کی کمی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈسٹریبیوشن کمپنیوں نے پچھلے سال 223 ارب روپے کا نقصان کیا، لیکن اب اس میں کمی آئی ہے، جولائی تا نومبر 2024 میں ہماری پرفارمنس 380 ارب روپے بہتر رہی ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے...
    بالی وڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور اپریل 2026 میں یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی مشہور فلم "دھوم 4" کی شوٹنگ کا آغاز کریں گے۔  انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق، یہ رنبیر کا اس بلاک بسٹر سیریز میں پہلا کردار ہوگا، جس میں وہ ایک منفرد اور دلچسپ کردار نبھائیں گے۔ فلم کی شوٹنگ شروع ہونے سے پہلے رنبیر کپور اپنی زیر تکمیل فلموں "رامائن" اور "لو اینڈ وار" کو مکمل کریں گے۔ "دھوم 4" اس وقت پری پروڈکشن کے مراحل میں ہے، اور پروڈکشن ٹیم دو خواتین مرکزی کرداروں اور ایک ولن کے لیے کاسٹنگ کر رہی ہے۔ رنبیر کپور فلم "دھوم 4" کے لیے ایک نئے انداز میں نظر آئیں گے۔ رپورٹ کے مطابق،...
    لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے لیے پلیئرز ڈرافٹ کی تمام تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔ آج فرنچائزز اپنی ٹیموں کی تشکیل کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گی۔ ڈرافٹ کا آغاز آج دوپہر ایک بجے لاہور کے حضوری باغ میں ہو گا، جہاں چھ فرنچائزز مختلف کیٹیگریز میں کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گی، جن میں پلاٹینم، ڈائمنڈ، گولڈ، سلور، ایمرجنگ اور سپلیمنٹری کیٹیگری شامل ہیں۔   اس ڈرافٹ میں دنیا بھر کے کئی معروف کرکٹرز رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن، ڈیرل مچل، ٹم ساؤتھی اور مارک چیپ مین، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، میتھیو شارٹ اور شان ایبٹ، انگلینڈ کے جیسن روئے، ایلکس ہیلز اور زیک کرولی، بنگلا دیش...
    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اٹھارویں ایشیائی مالیاتی فورم میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے ہانگ کانگ روانہ ہو گئے ہیں۔اپنے دورے کے دوران وہ ایشیا کے بڑے مالیاتی اداروں کے سربراہان اور اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔وہ چینی اور غیر ملکی حکام، مالیاتی شعبے کے ماہرین، پیشہ ور افراد، سرمایہ کاروں اور اعلیٰ کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔ وزیر چائنا انٹرنیشنل کیپٹل کارپوریشن لمیٹڈ، چائنا نیو انرجی اسکائی ریل لمیٹڈ اور ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے سربراہان سے ملاقات کریں گے۔محمد اورنگزیب بلومبرگ، نکی ایشیا اور میڈیا کے دیگر نمائندوں کو انٹرویو بھی دیں گے۔ایشیائی مالیاتی فورم ایشیائی نقطہ نظر سے عالمی معیشت کو متاثر کرنے والے اہم مسائل پر بصیرت اور حل کا اشتراک کرنے کے لیے...
    بھارت کے سیکریٹری خارجہ وکرم مصری نے افغانستان میں طالبان حکومت کے وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی سے ملاقات کی اور ایران کی چابہار بندرگاہ کے ذریعے بھارت اور افغانستان کے مابین تجارت کو فروغ دینے کا مطالبہ کیا۔امارات اسلامیہ افغانستان کی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر جاری اعلامیے کے مطابق اس ملاقات میں افغانستان کے نائب وزرائے تجارت و ٹرانسپورٹ نے شرکت کی، دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور عوامی سطح پر تعلقات پر جامع بات چیت کی گئی۔انسانی امداد کے لیے بھارت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے افغان وزیر خارجہ نے آئی ای اے کی متوازن اور معیشت پر مرکوز خارجہ پالیسی کے مطابق ایک اہم علاقائی اور اقتصادی فریق کے طور پر بھارت کے...