2025-04-26@21:12:18 GMT
تلاش کی گنتی: 562

«تیمارداروں کے لیے»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان نے امریکہ کے ساتھ تجارتی تعلقات کے فروغ اور نئے ٹیرف کے حوالے سے مذاکرات کے لئے اعلی سطحی وفد بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت آج اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ وفد میں معروف کاروباری شخصیات اور برآمد کنندگان کی شمولیت کو یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی۔ وفد کو وزیرِ اعظم نے امریکہ کی جانب سے درآمدات پر لگائے گئے نئے ٹیرف کے بعد ایک باہمی فائدہ مند لائحہ عمل طے کرنے کا ٹاسک سونپا ہے۔ اجلاس میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزراء احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، علی پرویز ملک، مشیر وزیرِ اعظم...
    ویب ڈیسک: کراچی کے صارفین کے لیے بجلی 6 روپے 62 پیسے سستی ہونے کا امکان ہے۔  کے الیکٹرک نے فروری کے فیول چارجز کی مد میں درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں دائر کر دی، نیپرا اتھارٹی 16 اپریل کو کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت کرے گی۔  جولائی 2023 تا فروری 2025 کی فیول لاگت ایڈجسٹمنٹ کی منظوری کے لیے بھی درخواست نیپرا کو دی گئی ہے۔ سریے اور سیمنٹ کی تازہ ترین قیمتیں سامنے آگئیں  کے الیکٹرک کی جانب سے دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ کے ای کی 13.9 ارب روپے کی فیول لاگت ایڈجسٹمنٹ زیر التوا ہے۔  نیپرا نے کے الیکٹرک کی درخواست پر کہا ہے کہ...
    پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 میں غیرملکی مندوبین نے گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ اور پاکستان کو معدنی وسائل میں سرمایہ کاری کے لیے خطے کا نیا تجارتی اور معاشی مرکز قرار دیا گیا۔ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کی تقریب جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں منعقد ہوئی، جس کے مہمان خصوصی وزیراعظم شہباز شریف تھے۔ یہ بھی پڑھیں مایوسی کی گنجائش نہیں، پاکستان عالمی معدنی معیشت میں رہنما کے طور پر ابھرنے کے لیے تیار ہے، آرمی چیف تقریب میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بطور گیسٹ آف آنر شرکت کی، جبکہ وفاقی وزرا اور وزرائے اعلیٰ بھی شریک تھے۔ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم سے وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف نے خطاب کرتے ہوئے غیرملکی سرمایہ کاروں...
    آسٹریلوی اوپنر ٹریوس ہیڈ جو اس وقت آئی پی ایل میں وہ سن رائزرز حیدرآباد کے لیے کھیل رہے ہیں ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں اسٹور میں خریداری دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹریوس ہیڈ کے مداح ان سے ساتھ تصویر بنوانے کے لیے اصرار کرتے ہیں جس پر وہ انکار کر دیتےہیں۔ ویڈیو بنانے والے صارف کا کہنا تھا کہ حیدرآباد کے لوگ آپ سے پیار کرتے ہیں کم از کم آپ کو ان کی باتوں کا جواب دینا چاہیے لیکن وہ بغیر کچھ کہے وہاں سے چلے جاتے ہیں۔ صارف نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑی میں بہت غرور ہے جس پر...
    لاہور: پاکستان میں معاشی تنگ دستی اور بے روزگاری کے شکار خواتین کے لیے نوکری کی پیشکش امید کی ایک کرن بن کر آتی ہے، ایک ایسی خاتون کے لیے، جو گھر تک محدود ہو، کم تعلیم یافتہ ہو اور جس کے پاس کوئی پیشہ ورانہ تجربہ نہ ہو، اچانک کمائی کا موقع اور اپنے گھر والوں کی مدد کرنے کا خواب ایک معجزہ محسوس ہوتا ہے۔ مگر ایک بگڑے ہوئے معاشرے میں یہی امید شکاریوں کے لیے معصوم خواتین کو اپنے جال میں پھانسنے کا ذریعہ بن چکی ہے۔ ایسا ہی واقعہ 35 سالہ مقدس رحیم کے ساتھ پیش آیا، جو باغبان پورہ لاہور کی رہائشی اور ایک طلاق یافتہ خاتون ہیں۔ طلاق کے بعد وہ...
    سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ ججز ٹرانسفر کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کردی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: دوسرے صوبوں سے ججز کا اسلام آباد ہائیکورٹ میں تبادلہ خوش آئند، سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن سپریم کورٹ کا آئینی بینچ 14 اپریل کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز ٹرائل ٹرنسفر کیس کی سماعت کرے گا، آئینی کمیٹی نے سماعت کے لیے جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ تشکیل دے دیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز کے تبادلے کے خلاف تمام درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہیں، جسٹس نعیم افغان، جسٹس شاہد بلال، جسٹس صلاح الدین پنور اور جسٹس شکیل احمد پانچ رکنی بینچ میں شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ججز کا خط...
    26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر درخواستیں کل پشاور ہائی کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کردی گئیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق 26 آئینی ترمیم کو کالعدم قرار دینے کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں درخواستیں دائر کی گئی ہیں جنہیں ہائی کورٹ نے کل سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے اس حوالے سے کاز لسٹ جاری کردی گئی ہے۔ کاز لسٹ کے مطابق درخواستوں پر سماعت جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال پر مشتمل دو رکنی بینچ کرے گا۔ واضح رہے کہ 26 آئینی ترمیم کو پارلیمنٹ کی جانب سے پاس کیا گیا ہے تاہم اس کے خلاف مختلف عدالتوں میں درخواستیں جاری کردی گئی ہیں جن میں اس آئینی ترمیم کو عدالتی نظام انصاف کے...
    ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2025ء)سعودی عرب کی تیل پیدا کرنے کی سب سے بڑی کمپنی آرامکو نے تیل کے ایشیائی خریداروں کے لیے خام تیل کی قیمتوں میں غیرمعمولی کمی ہے اور اب تیل کی قیمت پچھلے 4 ماہ کے مقابلے میں کم ہوگئی ہے۔(جاری ہے) عرب ٹی وی کے مطابق بتایا گیا ہے کہ مسلسل دوسرے مہینے کے دوران آرامکو نے خام تیل کی قیمت کم کر دی ہے۔ اپریل میں 2.30 ڈالر فی بیرل کمی رہی ہے۔دستاویز کے مطابق آرامکو کی تیل فروخت کرنے کی فہرست میں لائیٹ کروڈ آئل کی قیمت 2.30 ڈالر فی بیرل سے 1.20 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وسیع پیمانے پر تعزیری محصولات کے نفاذ کے بعد 50 سے زائد ممالک نے تجارتی مذاکرات شروع کرنے کے لیے وائٹ ہاؤس سے براہ راست رابطہ کیا ہے۔ گزشتہ ہفتے امریکی اسٹاک کی قیمتوں میں تقریباً 6 ٹریلین ڈالر کی کمی اور عالمی منڈیوں کو نقصان پہنچانے والے امریکی ٹیرف نے دنیا بھر کی توجہ مبذول کراتے ہوئے ممکنہ اقتصادی بدحالی کے خدشات کو جنم دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ ٹیرف وار: امریکا کو متعدد ممالک کی طرف سے شدید ردعمل کا سامنا اس دوران، سرمایہ کاروں نے گزشتہ ہفتے وال اسٹریٹ کی فروخت کے بعد امریکی ٹریڈنگ کے کھلنے کا گھبراہٹ سے انتظار کیا، دوسرے ممالک کے ممکنہ ردعمل کے پیش نظر...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نئے ٹیرف کے اعلان کے بعد وائٹ ہاؤس کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ 50 سے زائد ممالک نے امریکا کے ساتھ تجارتی مذاکرات شروع کرنے کے لیے رابطہ کیا ہے۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے ان محصولات کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ 50 سے زائد ممالک نے ٹیرف میں نرمی کے لیے رابطہ کیا ہے، انہوں نے کہا کہ یہ ممالک جانتے ہیں کہ محصولات کا زیادہ نقصان انہی کو ہوگا، اقتصادی بحران کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ امریکی ٹیرف میں نرمی کا فیصلہ ٹرمپ ہی کر سکتے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ نے ٹیرف لگا کر دنیا کی معیشتوں کو ہلا...
    وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ اڑان پاکستان کے تحت وطن عزیز معاشی ترقی کی بلندیوں کو چھوئے گا۔وزیراطلاعات عطا تارڑ نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے اہم خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ادارے مضبوط، نیت ٹھیک ہو تو اللہ تعالیٰ بھی مدد کرتا ہے.ہم نے حکومت سنبھالی تو ملک کو بہت سے چیلنجز درپیش تھے۔انہوں نے کہا کہ عوام ہماری طاقت ہیں.عوامی حمایت سے ہی مشکل اور درست فیصلے کرنے میں کامیابی ملی، کچھ عناصر نے سیاسی مفاد کے لیے ملکی مفادات کو داؤ پر لگایا، عوام جانتے ہیں آئی ایم ایف پروگرام رکوانے کے لیے خطوط لکھے گئے۔عطا تارڑ نے کہا کہ مشکل وقت میں وزیراعظم نے سیاست نہیں ریاست کا نعرہ لگایا.ہم...
    چین کا امریکی ٹیرف کے خلاف اپنے ترقیاتی مفادات کا ہر صورت تحفظ کرنے کااعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 6 April, 2025 سب نیوز بیجنگ : چین نے امریکی ٹیرف کے غلط استعمال کی سخت مخالفت کرتے ہوئے ترقیاتی مفادات کا ہر صورت تحفظ کرنے کا عہد کیا ہے۔امریکہ نے مختلف حیلے بہانوں کے تحت چین سمیت اپنے تمام تجارتی شراکت داروں پرٹیرف کا نفاذ کیا ہے جو دیگر ممالک کے جائز حقوق اور مفادات کے لیے شدید نقصان دہ ہے ۔عالمی تجارتی تنظیم کے قوانین کی خلاف ورزی پر مبنی یہ ٹیرف قواعد پر مبنی کثیرالطرفہ تجارتی نظام اورعالمی اقتصادی نظام کے استحکام کو بری طرح متاثر کررہے ہیں۔ چینی حکومت نے ایک بیان میں کہا کہ امریکہ کی طرف...
    وفاقی وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج کا قومی سلامتی کے ساتھ معاشی استحکام میں بھی اہم کردارہے، اس ملک کو عظیم بنانے کے لیے مل کر آگے بڑھتے رہیں گے۔ لاہور کے اپنے حلقے این اے127میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام ہماری طاقت ہیں، عوامی حمایت سے ہی مشکل اوردرست فیصلے کرنے میں کامیابی ملی، ارادے مضبوط اور نیت ٹھیک ہو تو اللہ تعالیٰ بھی مدد کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے حکومت سنبھالی تو ملک کو بہت سے چیلنجز درپیش تھے، کچھ عناصر نے سیاسی مفاد کے لیے ملکی مفادات کو داؤ پر لگایا، عوام جانتے ہیں کہ آئی ایم ایف پروگرام رکوانے  کے لیے خطوط...
    پاکستانی لڑکے کی محبت میں مبتلا امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن جو اکتوبر 2024 میں کراچی پہنچی تھیں اور جنہیں فروری 2025 میں ڈیپورٹ کردیا گیا تھا کی نیو یارک کی سڑکوں پر موج مستی کرتے ویڈیو وائرل ہو گئی۔ کراچی سے دبئی کے راستے امریکا پہنچنے والی امریکی خاتون سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں اپنے سفر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے دبئی میں گرفتاری سے متعلق خبروں کی تردید کرتی ہیں کہ میں دبئی میں پھنس گئی تھی، جس کی وجہ سے امریکا تاخیر سے پہنچی، امریکا واپس آ کر خوش ہوں۔   View this post on Instagram   A post shared by Anokhay (@anokhay.official) مزید پڑھیں: ’ہم لُٹ گئے تیری محبت میں‘، پاکستان آنیوالی امریکی خاتون...
      پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں اسٹیج ڈانسر چندہ علی جنسی زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔  رپورٹ کے مطابق اوکاڑہ تھانہ گوگیرا کی حدود 34 جیڑی سے خاتون کی نعش برآمد ہوئی، معاملہ کا  ڈی پی او اوکاڑہ راشد ہدایت نے واقعہ کا نوٹس لیا۔ قتل ہونے والی لڑکی کا نام چندہ علی سٹیج ڈانسر تھی جو کہ کل عارف والا سے مہندی کا فنکشن کرنے اوکاڑا آئی تھی۔ خاتون کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کے بعد رات گئے نامعلوم ملزمان لاش کو قریبی کھیتوں میں پھینک کر فرار ہوئے۔ لواحقین کا کہنا تھا کہ ہماری لڑکی کو لڑکی زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے جب کہ حکام نے کہا کہ میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد حقائق...
    اسلا م آباد: پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ دینے اور الیکشن ایکٹ میں ترامیم سے متعلق اہم کیس کو سماعت کے لیے مقرر کرلیا گیاہے۔ پاکستان تحریک انصاف کو مخصوص نشستیں نہ دینے اور الیکشن ایکٹ میں کی گئی ترامیم کے خلاف درخواست پر لاہور ہائیکورٹ 7 اپریل کو سماعت کرے گی۔ جسٹس خالد اسحاق، ایڈووکیٹ منیر احمد کی دائر کردہ درخواست پر سماعت کریں گے۔ درخواست گزاروں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ الیکشن ایکٹ میں کی گئی ترامیم آئین کے منافی ہیں، جن کی وجہ سے پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہیں دی گئیں، حالانکہ سپریم کورٹ ان نشستوں کی فراہمی کے حوالے سے واضح فیصلہ دے چکی ہے۔ عدالت نے وفاقی حکومت کے...
    لاہور: سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کی بندش کے خلاف دائر درخواستوں پر لاہور ہائیکورٹ نے سماعت کے لیے تاریخ مقرر کر دی۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 3 رکنی فل بینچ 8 اپریل کو کیس کی سماعت کرے گا۔ ان کے علاوہ بینچ میں جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس علی ضیا باجوہ بھی شامل ہوں گے۔ واضح رہے کہ عدالت نے اس معاملے پر چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) سے تفصیلی جواب طلب کر رکھا ہے، جس کی روشنی میں بندش کے قانونی اور آئینی پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔ درخواست گزاروں میں حافظ شاکر محمود اعوان سمیت دیگر شہری شامل ہیں، جنہوں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ایکس...
    واشنگٹن :فرانس، برطانیہ، اٹلی، آسٹریلیا، سنگاپور، جنوبی افریقہ اور بولیویا سمیت کئی ممالک نے واضح کیا کہ امریکہ کے نام نہاد ” ریسیپروکل ٹیرف ” عالمی تجارتی نظام کو نقصان پہنچا رہے ہیں، اور انہوں نے اس کے خلاف مناسب اقدامات اٹھانے کا اعلان کیا۔فرانس کے وزیر صنعت و توانائی مارک فیوراچی نے امریکہ کی نئی محصولاتی پالیسی کے خلاف مناسب لیکن مضبوط ردعمل کی اپیل کی۔ فیوراچی نے کہا کہ یورپی یونین اگلے ہفتے اس معاملے پر تبادلہ خیال کرے گی۔ اسی دن، فرانس کے وزیر برائے بیرونی تجارت لارینٹ سینٹ مارٹن نے کہا کہ امریکہ کی محصولاتی پالیسی آخرکار اس کی اپنی معاشی ترقی کو نقصان پہنچائے گی۔برطانیہ کے وزیر اعظم سر کئیر اسٹارمر نے 4 تاریخ کو...
    بیجنگ :چینی حکومت کی جانب سے میانمار کو فراہم کردہ ہنگامی امدادی سامان کی تیسری کھیپ یانگون پہنچ گئی۔ موجودہ کھیپ میں 1048 عدد  پانی صاف کرنے کا  سامان، 10000 مچھر دانیاں، 15000 فرسٹ ایڈ کٹس اور 400 خیمے شامل ہیں۔ ہنگامی انسانی امداد کی پہلی  اور دو سری کھیپ  31 مارچ اور 3 اپریل کو میانمار پہنچا دی گئی تھیں اور متاثرین میں تقسیم کی گئی ہیں۔ مقامی وقت کے مطابق  4 اپریل کی رات آٹھ بجے تک میانمار میں 28 مارچ کو آنے والے شدید زلزلے سے کل  3,354 افراد ہلاک اور  220 افراد لاپتہ ہو چکے ہیں۔ Post Views: 1
    امریکی محصولاتی پالیسی عالمی تجارتی نظام کے لیے خطرہ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 April, 2025 سب نیوز واشنگٹن :فرانس، برطانیہ، اٹلی، آسٹریلیا، سنگاپور، جنوبی افریقہ اور بولیویا سمیت کئی ممالک نے واضح کیا کہ امریکہ کے نام نہاد ” ریسیپروکل ٹیرف ” عالمی تجارتی نظام کو نقصان پہنچا رہے ہیں، اور انہوں نے اس کے خلاف مناسب اقدامات اٹھانے کا اعلان کیا۔فرانس کے وزیر صنعت و توانائی مارک فیوراچی نے امریکہ کی نئی محصولاتی پالیسی کے خلاف مناسب لیکن مضبوط ردعمل کی اپیل کی۔ فیوراچی نے کہا کہ یورپی یونین اگلے ہفتے اس معاملے پر تبادلہ خیال کرے گی۔ اسی دن، فرانس کے وزیر برائے بیرونی تجارت لارینٹ سینٹ مارٹن نے کہا کہ امریکہ کی محصولاتی پالیسی آخرکار اس کی...
    پاکستان تحریک انصاف کو مخصوص نشستیں نہ دینے اور الیکشن ایکٹ میں کی گئی ترامیم کے خلاف درخواست پر لاہور ہائیکورٹ 7 اپریل کو سماعت کرے گی۔ جسٹس خالد اسحاق، ایڈووکیٹ منیر احمد کی دائر کردہ درخواست پر سماعت کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ دینے اور الیکشن ایکٹ میں ترامیم سے متعلق اہم کیس کو سماعت کے لیے مقرر کرلیا گیاہے۔ پاکستان تحریک انصاف کو مخصوص نشستیں نہ دینے اور الیکشن ایکٹ میں کی گئی ترامیم کے خلاف درخواست پر لاہور ہائیکورٹ 7 اپریل کو سماعت کرے گی۔ جسٹس خالد اسحاق، ایڈووکیٹ منیر احمد کی دائر کردہ درخواست پر سماعت کریں گے۔ درخواست گزاروں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ الیکشن ایکٹ میں کی...
    لاہور ہائی کورٹ — فائل فوٹو لاہور ہائی کورٹ میں دفعہ 144 کے نفاذ کے طریقہ کار کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر ہو گئی۔ پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، ہر قسم کا اسلحہ لے کر گھومنے پر مکمل پابندی8 فروری کو عام انتخابات میں سیکیورٹی خطرات کی اطلاعات ہیں، دہشتگردی کے علاوہ امیدواروں میں لڑائی جھگڑے کے بھی امکانات ہیں، محکمہ داخلہ پنجاب ہائی کورٹ آفس نے درخواستیں 7 اپریل کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کی کاز لسٹ جاری کر دی۔لاہور ہائی کورٹ نے اس ضمن میں اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل کو معاونت کے لیے طلب کیا ہے۔
    مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ بجلی ٹیرف ریلیف صرف تین ماہ کے لیے دیا گیا ہے جب کہ اس میں لائف لائن صارفین کے لیے کچھ بھی فائدہ نہیں ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کے بجلی ٹیرف میں ریلیف سے متعلق اعلان پر کڑیت نقید کرتے ہوئے مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کا پیش کردہ عارضی پیکیج دراصل پی ٹی آئی حکومت کے سرمائی پیکیج کی نقل ہے، مگر اس سے نہ صنعت، نہ زراعت اور نہ ہی عوام کو کوئی حقیقی فائدہ ملنے والا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی دور حکومت میں دیا گیا سرمائی پیکیج اس عارضی اسکیم کے مقابلے میں کہیں...
    نیوزی لینڈ کے شہر ماؤنٹ ماونگنوی کے اوول اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ نیوزی لینڈ نے مقررہ 42 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر پاکستان کو جیت کے لیے 265 رنز کا ہدف دیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے عاکف جاوید نے 4، نسیم شاہ نے 2، جبکہ فہیم اشرف اور سفیان مقیم نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں اوول بابراعظم پاکستان نیوزی لینڈ
    قائمقام چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ کی سربراہی میں کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے استفسار کیا کہ کیس میں ایسی کیا ایمرجنسی ہے کہ ایڈوکیٹ جنرل آفس نے جلد سماعت کے لیے درخواست دائر کی۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائیکورٹ نے حیات آباد سے لاپتہ چار بھائیوں کے کیس کو جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی صوبائی حکومت کی درخواست مسترد کر دی۔ قائمقام چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ کی سربراہی میں کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے استفسار کیا کہ کیس میں ایسی کیا ایمرجنسی ہے کہ ایڈوکیٹ جنرل آفس نے جلد سماعت کے لیے درخواست دائر کی۔ ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نے مؤقف اختیار کیا کہ چونکہ کیس کے لیے کوئی تاریخ...
    سپریم کورٹ آف پاکستان—فائل فوٹو سپریم کورٹ آف پاکستان نے 9 مئی کے ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرنے کے لیے دائر اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔عدالتِ عظمیٰ میں جی ایچ کیو حملہ کیس کے ملزمان کی ضمانتوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلوں پر سماعت 7 اپریل کو ہو گی۔ سویلینز کا کورٹ مارشل ممکن ہوتا تو اکیسویں ترمیم نہ کرنا پڑتی: وکیل جسٹس (ر) جواد ایس خواجہسپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے کیس کی سماعت جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے کی۔ اسی عدالت میں 20 ملزمان کی ضمانت منسوخی کے لیے دائر اپیلوں پر سماعت 8 اپریل کو ہو گی۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3...
    سانحہ 9 مئی کے ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرنے کیلئے دائر مقدمات سماعت کیلئے مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 4 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد:سپریم کورٹ نے سانحہ 9 مئی کے ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرنے کے لیے دائر مقدمات سماعت کے لیے مقررکر دیے، جی ایچ کیو حملہ کیس کے ملزمان کی ضمانتوں کے خلاف اپیلوں پر سماعت 7 اپریل اور عالیہ حمزہ و خدیجہ شاہ سمیت 20 ملزموں کی ضمانت منسوخی کے لیے دائر اپیلوں پر سماعت 8 اپریل کو ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے سانحہ 9 مئی کے ملزموں کی ضمانتیں منسوخ کرنے کے لیے دائر مقدمات سماعت مقرر کر دیے۔ اس سلسلے میں جی ایچ کیو حملہ کیس کے ملزمان کی ضمانتوں کے خلاف...
    اسلام آباد: سانحہ 9 مئی سے متعلق مقدمات میں ملزمان کی  ضمانتوں کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کرلی گئیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے سانحہ 9 کے ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرنے کے لیے دائر مقدمات سماعت کے لیے مقرر کردیے۔ اس سلسلے میں جی ایچ کیو حملہ کیس کے ملزمان کی ضمانتوں کیخلاف پنجاب حکومت کی اپیلوں پر سماعت 7 اپریل کو ہوگی۔ اسی طرح عالیہ حمزہ سمیت 20 ملزمان کی ضمانت منسوخی کے لیے دائر اپیلوں پر سماعت 8 اپریل کو ہوگی۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان، جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ پنجاب حکومت کی اپیلوں پر سماعت کرے گا ۔ جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس شکیل...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سانحہ 9 مئی سے متعلق مقدمات میں ملزمان کی  ضمانتوں کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کرلی گئیں۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے سانحہ 9 کے ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرنے کے لیے دائر مقدمات سماعت کے لیے مقرر کردیے۔ اس سلسلے میں جی ایچ کیو حملہ کیس کے ملزمان کی ضمانتوں کیخلاف پنجاب حکومت کی اپیلوں پر سماعت 7 اپریل کو ہوگی۔ اسی طرح عالیہ حمزہ سمیت 20 ملزمان کی ضمانت منسوخی کے لیے دائر اپیلوں پر سماعت 8 اپریل کو ہوگی۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان، جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ پنجاب حکومت کی اپیلوں پر سماعت کرے گا ۔ جسٹس شفیع...
    سپریم کورٹ نے سانحہ 9 مئی کے ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرنے کے لیے دائر مقدمات مقرر کر دیے ہیں۔ جی ایچ کیو حملہ کیس کے ملزمان کی ضمانتوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلوں پر سماعت 7 اپریل کو ہوگی۔ مزید پڑھیں: عمران خان 9 مئی واقعات پر کوئی معافی نہیں مانگیں گے، پی ٹی آئی نے واضح کردیا عالیہ حمزہ اور خدیجہ شاہ سمیت 20 ملزمان کی ضمانت منسوخی کے لیے دائر اپیلوں پر سماعت 8 اپریل کو ہوگی۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ پنجاب حکومت کی اپیلوں پر سماعت کرے گا۔ جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس شکیل احمد بینچ کا حصہ ہوں گے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر...
    بیجنگ :چین کی  وزارت تجارت کے ترجمان نے امریکہ کی جانب سے یکطرفہ ٹیرف کے اعلان پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ  چین اس فیصلے کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے سختی سے جوابی اقدامات اٹھائے گا۔جمعرات کے روز ان کا کہنا تھا کہ  امریکہ کا دعویٰ ہے کہ وہ بین الاقوامی تجارت میں نقصان اٹھا رہا ہے ، اور یوں بظاہر “مساوات” کے نام پر اپنے تمام تجارتی شراکت داروں پر ٹیرف بڑھا رہا ہے۔ یہ اقدام گزشتہ کئی سالوں کے کثیرالجہتی تجارتی مذاکرات میں حاصل ہونے والے مفادات کے توازن کو نظرانداز کرتا ہے، اور اس حقیقت کو بھی نظرانداز کرتا ہے کہ امریکہ طویل عرصے سے بین الاقوامی تجارت...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 03 اپریل 2025ء) سری لنکا کے جانوروں کے حقوق کے کارکنوں نے جمعرات کو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے سے ایک دن قبل آوارہ کتوں کی پکڑ دھکڑ کے خلاف احتجاجی مارچ کیا۔ کولمبو اور بدھ مت یاتریوں کے شہر انورادھا پورہ میں حکام نے مبینہ طور پر مودی کے دورے سے قبل کتے پکڑنے کے لیے ٹیم تعینات کی گئی ہے تاکہ نریندر مودی کی جمعے کو کولمبو آمد سے پہلے آوارہ کتے اس علاقے میں نہ نظر آئیں۔ بھٹ شاہ کے کتے: پطرس بخاری کے سوال کا جواب آوارہ کتوں کو یہاں ''کمیونٹی کینائن‘‘ کہا جاتا ہے اور لوگ انہیں باضابطہ طور پر گھر نا رکھنے کے باوجود...
    وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں بجلی کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان کردیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے گھریلو صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 7 روپے 41 پیسے اور صنعتوں کے لیے 7 روپے 59 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا۔ بجلی کے نرخوں میں کمی کے حکومتی پیکج کے حوالے سے تقریب اسلام آباد میں ہوئی جس میں وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، خواجہ آصف، رانا ثنا اللّٰہ اور دیگر وزرا بھی شریک ہوئے۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جس کے بعد نعتِ رسولِ مقبول صلی اللّٰہ علیہ وسلم پیش کی گئی۔ بعدازاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بجلی کے بل آنے...
    راؤ دلشاد:وزیرِاعلیٰ مریم نواز  نے  صدر مسلم لیگ ن محمد نواز شریف، وزیرِاعظم شہباز شریف اور انکی ٹیم کو بجلی کی قیمتوں میں تاریخی کمی پر خراجِ تحسین پیش کیا  وزیر اعلی ٰ پنجاب  مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کے اس تاریخی فیصلے کا خیرمقدم کرتی ہے-تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی محمد نواز شریف اقتدار میں آئے، ملک کو بحرانوں سے نکالا اور عوام کو حقیقی ریلیف دیا۔بجلی کے نرخوں میں کمی عید کے موقع پر قوم کے لیے ایک قیمتی تحفہ ہے-گھریلو صارفین کئلیے7.41 روپے فی یونٹ اور صنعتوں کے لیے 7.59 روپے فی یونٹ کمی مہنگائی سے ستائے عوام کے لیے بہت بڑی سہولت ہے-وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کے...
    پاکستان کے شمال مغرب میں واقع صوبہ بلوچستان قدرتی حسن سے مالامال ہے، خدا نے اس خطے کو تراشے ہوئے سنگ لاخ پہاڑوں، بل کھاتی گھاٹیوں، شیشم سے بہتے چشموں، جھرنوں اور جھیلوں، چندن سے ساحلوں، آسمان سے سمندر اور خوبصورت جنگلات سے کچھ اس طرح نوازا ہے کہ یوں گمان ہوتا ہے جیسے فطرت نے سارا حسن بلوچستان کے حصے میں ڈال دیا ہو۔ موسم بہار میں سیاحوں کی بڑی تعداد سہانے موسم سے لطف اندوز ہونے کے لیے یہاں کا رخ کرتی ہے، موقع ہو عید کا اور تعطیلات ہوں تو صوبے میں کون کون سے مقامات سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن سکتے ہیں؟ یہ بھی پڑھیں عید پر سیر کے لیے گلگت بلتستان کے 5 بہترین مقامات...
    لاہور(نیوزڈیسک)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ماڈل ٹاؤن، لاہور میں عیدالفطر کی نماز ادا کی۔ وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور سابق وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز، ممبران قومی و صوبائی اسمبلی سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی وزیراعظم کے ہمراہ نماز عید میں شریک ہوئے۔نماز کےبعد ملک کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے لوگوں سے ملاقات کی اور انہیں عید کی مبارکباد دی۔عید کے اجتماع میں مظلوم کشمیری اور فلسطینی عوام کے لیے بھی خصوصی دعا کی Post Views: 1
    شاید آج بروز سوموار بتاریخ31مارچ عید الفطر ہو جائے ۔ ’’شاید ‘‘ اس لیے کہ کوئی پتہ نہیں چاند صاحب نکلیں ، نہ نکلیں ۔ یا حکومت چاند چڑھائے یا نہ چڑھائے ۔ ہم سب عوام بھی منتظر ہیں اور مساجد میں بیٹھے معتکفین حضرات بھی ۔ سب کی خوشیاں اور اُمیدیں نئے چاند سے وابستہ ہیں ۔ ہماری عیدیں اور شبراتیں گو، مگو کی کیفیات کے ساتھ ہی منائی جاتی ہیں ۔اور 2025کی یہ عید الفطر بھی کیا عید ہے ؟ عید تو مضبوط قومی اتحاد اور قومی یکجہتی کی طاقت سے خوشیوں اور مسرتوںکے ساتھ منائی جاتی ہے۔ ہم سب کو اپنے دلوں اور گریبانوں میں جھانک کر دیانتداری سے جائزہ لینا چاہیے کہ کیا اِس عید الفطر...
    اسلام آباد پولیس نے عیدالفطر کے دنوں کے لیے مربوط سیکیورٹی پلان ترتیب دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: رمضان المبارک کے دوران اسلام آباد پولیس نے جامع سیکیورٹی پروگرام مرتب کرلیا عیدالفطر پر خصوصی پیغام میں آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کا کہنا ہے کہ مری آنے جانے والے سیاحوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے بہترین ٹریفک انتظامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ500 سے زائد ٹریفک اہلکار ٹریفک کی روانی کو یقینی بنائیں گے اور3500  سے زائد افسران و جوان شہر میں پٹرولنگ، کرائم فائٹنگ کریں گے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر 18 پکٹس لگائی گئی ہیں جبکہ شہر میں اسٹریٹ کرائم کے سدباب، ہلڑ...
    عید کے موقع پر وفاقی حکومت نے 3 چھٹیوں کا اعلان کیا ہے جبکہ اسکولوں نے موسم بہار کی چھٹیاں بھی دیدی ہیں جس کی وجہ سے بچے بھی 7 اپریل تک فارغ ہوں گے، اس صورتحال سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اگر آپ سیر وتفریح کے خواہشمند ہیں تو خیبرپختونخوا کے سیاحتی علاقوں کا رخ کرسکتے ہیں، جہاں عید کی تعطیلات میں بھی سیاحوں کے لیے انتظامات کیے جاتے ہیں۔ ماہ رمضان کے دوران سیاحتی علاقوں میں رش معمول سے کم ہوتا ہے جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہوٹل اور ریسٹورنٹ مالکان ضروری مرمت اور تزئین وآرائش کا اہتمام کرتے ہیں، بیشتر اپنے اسٹاف کو رمضان میں چھٹیاں بھی دیدیتے ہیں تاکہ عید کے موقع پر کاروبار کے دوبارہ آغاز...
    بیجنگ :چین کے صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر محمد یونس سے ملاقات کی۔جمعہ کے روزصدر شی نے نشاندہی کی کہ چین اور بنگلہ دیش کے عوام کے درمیان روایتی دوستی ہے اور قدیم شاہراہ ریشم نے دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے قریب لایا ہے۔ رواں سال چین اور بنگلہ دیش کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50ویں سالگرہ اور چین-بنگلہ دیش ثقافتی تبادلے کا سال ہے۔ چین بنگلہ دیش کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے عوام کو مزید فوائد پہنچانے کے لئے چین-بنگلہ دیش تعاون کو آگے بڑھانے کا خواہاں ہے۔صدر شی نے اس بات پر زور دیا کہ چین اور بنگلہ دیش...
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ افغان سیٹیزن کارڈ رکھنے والے افراد کی وطن واپسی کے لیے تمام صوبوں کو مکمل تعاون فراہم کیا جائے گا اور اس عمل کو منظم اور موثر طریقے سے مکمل کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں اس حوالے سے ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد کیا گیا جس کی صدارت وفاقی وزیر داخلہ نے کی اجلاس میں افغان شہریوں کی واپسی کے عمل سے متعلق کیے گئے انتظامات اور اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اس دوران مختلف امور پر مشاورت کی گئی تاکہ اس عمل کو مزید بہتر اور شفاف بنایا جا سکے محسن نقوی نے اس موقع پر کہا کہ غیر قانونی طور پر...
    کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں نوعمر لڑکے اور سیکیورٹی گارڈ سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔ نوعمر لڑکا ڈاکوؤں کی فائرنگ کا نشانہ بنا۔ تفصیلات کے مطابق موچکو کے علاقے مشرف کالونی میں ڈاکوؤں نے موبائل فون چھیننے کے دوران مزاحمت پر نو عمر لڑکے کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا جسے فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا۔ موچکو پولیس کے مطابق مضروب کی شناخت 15 سالہ عبداللہ ولد شہباز کے نام سے کی گئی جبکہ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ عبداللہ گھر کے باہر بیٹھا ہوا تھا جسے موبائل فون چھیننے کے دوران ڈاکوؤں نے فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں اسے دونوں ہاتھوں پر گولیاں لگی تھیں۔ بوٹ بیسن...
    لاہور(نیوز ڈیسک)رمضان المبارک کے آخری عشرے میں عید کے پیش نظر خریداری کا رجحان بھی بڑھ گیا ہے، تجارتی مراکز میں لوگ فیملی کے ہمراہ شاپنگ میں مصروف ہیں، ایسے میں پنجاب کے مختلف اضلاع میں بازاروں اور مارکیٹس میں خواتین کے تحفظ کے لیے خواتین پولیس اہلکار تعینات کردی گئی ہیں۔ صوبے بھر کے ممختلف اضلاع میں خواتین پولیس اہلکار پیدل ،موٹر سائیکل اور سائیکل پر مارکیٹوں کا گشت کر رہی ہیں، وزیراعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پر بازاروں میں خواتین کے تحفظ کے لئے ویمن پولیس اسکواڈ قائم کیا گیا ہے جو صوبہ بھر میں گشت کرے گا۔ بازاروں میں رش کے اوقات میں خواتین اور بچوں کے تحفظ کے لیے خصوصی ویمن پولیس اسکواڈ کی اہلکار کریں...
    خیبرپختونخوا میں سرکاری اسکولوں میں 16 ہزار 454 خالی آسامیوں کے لیے 8 لاکھ 67 ہزار امیدواروں نے درخواستیں دی ہیں۔ صوبائی محکمہ تعلیم کو ان تدریسی آسامیوں کے لیے امیدواروں کی ایک بڑی تعداد سے درخواستیں موصول ہوئیں۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کے دیہی علاقوں کے اسکولوں میں 120 ماہر اساتذہ کی ضرورت کیوں؟ جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 16 ہزار 454 خالی آسامیوں کے لیے 3 لاکھ 95 ہزار خواتین اور 4 لاکھ 70 ہزار مرد امہدواروں نے ملازمت کے لیے درخواستیں دی ہیں۔  پی ایچ ڈی ڈگری ہولڈرز، معذور افراد اور خواجہ سرا کی درخواستیں قابل ذکر بات یہ ہے کہ درخواست دہندگان میں 406 پی ایچ ڈی ڈگری ہولڈرز ہیں جو تدریسی ملازمتوں...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 مارچ ۔2025 )امریکی ایوان نمائندگان میں پاکستان پر سابق وزیراعظم پر ظلم و ستم سمیت انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے پاکستان کے ریاستی عہدیداروں پر پابندیاں عائد کرنے کا بل پیش کر دیا گیا ہے رپورٹ کے مطابق پاکستان ڈیموکریسی ایکٹ کے نام سے یہ بل جنوبی کیرولائنا سے کانگریس کے ریپبلکن رکن جو ولسن اور کیلیفورنیا سے ڈیموکریٹ جمی پنیٹا نے پیش کیا جسے غور و خوض کے لیے ایوان نمائندگان کی خارجہ امور اور عدالتی کمیٹیوں کو بھیج دیا گیا ہے.(جاری ہے) مجوزہ بل میں کہا گیا ہے کہ اگر پاکستان نے انسانی حقوق کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات نہ کیے تو 180...
    کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 مارچ ۔2025 )سندھ میں ٹماٹر اور پیاز کے کاشتکاروں کو حالیہ ہفتوں میں اپنی پیداوار کی گرتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے اہم مالی چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑا ہے قیمتوں میں اس کمی کی وجہ گھریلو پیداوار میں اضافہ اوردرآمدی پالیسیاں ہیں صنعت کے اندرونی ذرائع کے مطابق سندھ میں پچھلے کئی سالوں میں ٹماٹر کی کاشت میں خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے. ٹماٹر کی کاشت کے لیے وقف رقبہ 2015 میں 14,332 ایکڑ سے بڑھ کر 2024 میں 74,131 ایکڑ ہو گیا جس میں 600 فیصد کا اضافہ ہوا اس نمو نے سندھ کو پاکستان میں ٹماٹر پیدا کرنے والے سب سے بڑے صوبے کے طور پر جگہ دی جس نے...
    اسلام آباد پولیس بین الصوبائی گرفتار ڈکیت گینگ کے کارندوں کو نشان دہی پر برآمدگی کے لیے کے جا رہی تھی کہ ملزمان نے پولیس پر حملہ کردیا۔ بلٹ پروف جیکٹ اور حفاظتی اقدامات کی وجہ سے پولیس افسران محفوظ رہے۔ ترجمان اسلام آباد کے مطابق ساتھیوں ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ کی زد میں آکر 2 ڈکیت زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے انتہائی دلیری اور فرض شناسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حملے کو ناکام بناتے ہوئے فرار کی کوشش ناکام بنادی۔ مزید پڑھیں: پی ٹی آئی رہنماؤں کی مخالفت کا سامنا کرنے والے بیرسٹر سیف کون ہیں؟ بین الصوبائی ڈکیت صائم علی بینک ڈکیتیوں کے 56 مقدمات میں ملوث ہے۔ جبکہ بین الصوبائی ڈکیت...
    نیو یارک: پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر کو موثر انداز میں اٹھاتے ہوئے عالمی امن کے قیام کے لیے تنازعات کی بنیادی وجوہات کے حل پر زور دیا ہے۔ اقوام متحدہ مشن کے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے سلامتی کونسل میں منعقدہ کھلی بحث میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ جموں و کشمیر آج بھی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود ہے اور اس کا منصفانہ اور حتمی حل ابھی تک باقی ہے۔ انہوں نے سلامتی کونسل پر زور دیا کہ وہ کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حصول کو یقینی بنانے کے لیے اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کرے اور تنازع کے منصفانہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 25 مارچ 2025ء) شام کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے جیئر پیڈرسن نے کہا ہے کہ ملک ایک ایسے دوراہے پر کھڑا ہے جہاں یا تو وہ جامع سیاسی تبدیلی اور اپنے لوگوں کی جائز امنگوں کو پورا کرنے کے سفر پر گامزن ہو جائے گا یا اسے دوبارہ تشدد اور عدم استحکام کا سامنا کرنا پڑے گا۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو ملکی حالات پر بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ اگر شام میں دوبارہ اقتدار کے حصول کی کشمکش، لڑائی اور تقسیم پیدا ہوئی تو بیرونی طاقتیں اس کی خودمختاری کو پامال کرتی رہیں گی جس سے پورے خطے سمیت دنیا کی سلامتی کو بھی خطرات لاحق ہو...
    پاکستانی اداکارہ سبینا فاروق نے بڑی گاڑیاں رکھنے والوں کو اہم نصیحت کرتے ہوئے انسٹاگرام پوسٹ شیئر کردی۔ فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ سبینا فاروق نے ایک معنی خیز پیغام میں لکھا کہ اگر آپ کے پاس بڑی گاڑیاں ہیں تو بڑا ظرف بھی ہونا چاہیے۔ بائیک والوں کے ساتھ، جو اپنی پوری فیملی کو لے کر عید کے لیے نکلے ہیں، محبت اور اخلاق سے پیش آئیں۔سبینا نے مزید کہا کہ ان کی خواہشات ہیں، اور انہیں ڈرانے کے لیے اتنا زوردار ہارن بجانے کی ضرورت نہیں کہ بائیک پر بیٹھے بچے خوفزدہ ہو جائیں۔ انہوں نے لوگوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ کچھ دیر کے لیے آپ کی لائن میں آ جائیں...
    وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی کو مذاکرات کے ٹیبل پر لانے کے لیے بلاول بھٹو کی ثالثی کی پیشکش قبول کرتے ہوئے بات چیت کی ذمہ داری بھی انہی کو دے دی۔ وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہاکہ اگر بلاول بھٹو کا پی ٹی آئی سے اتفاق رائے ہو جاتا ہے تو پھر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس دوبارہ بلائے جانے میں کوئی حرج نہیں۔ یہ بھی پڑھیں بلوچستان اور کے پی پر توجہ دینے کی ضرورت، تمام جماعتیں ملک کی خاطر متحد ہو جائیں، بلاول بھٹو انہوں نے کہاکہ اگر بلاول بھٹو پی ٹی آئی کو مذاکرات کے ٹیبل پر لانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو یقیناً یہ بہت بڑی کامیابی ہوگی۔ رانا ثنااللہ...
    اسلام آباد:صارفین کے لیے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 30 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔ سی پی پی اے نے فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دائر کر دی۔ نیپرا اتھارٹی کل درخواست پر سماعت کرے گی۔ درخواست کے مطابق فروری میں 6 ارب 49 کروڑ 50 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی جبکہ بجلی کمپنیوں کو 6 ارب 66 کروڑ 60 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی۔ بجلی کی فی یونٹ لاگت 8 روپے 22 پیسے فی یونٹ تھی جبکہ فروری کے لیے بجلی کی ریفرنس لاگت 8 روپے 52 پیسے فی یونٹ مقرر تھی۔ فروری میں پانی سے 27.12، مقامی کوئلے سے 15.02 فیصد، درآمدی کوئلے سے 1.56 فیصد اور گیس...
    شہر کے مختلف علاقوں میں تیز دھار آلے کے وار اور فائرنگ سے خاتون سمیت دو  افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق شیر شاہ کے علاقے محمدی روڈ پر ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر تیز دھار آلے کے وار سے خاتون کو زخمی کر دیا جسے فوری طبی امداد کے لیے اسپتال لیجایا گیا۔ شیرشاہ پولیس کے مطابق مضروبہ کی شناخت 52 سالہ صفیہ کے نام سے کی گئی جبکہ پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔ دریں اثنا لی مارکیٹ الخیر ہوٹل کے قریب فائرنگ کے پراسرار واقعہ میں 35 سالہ سید بلال شاہ نامی شخص زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا۔ بغدادی پولیس کے مطابق واقعہ اتفاقیہ گولی...
    ملک میں بے روزگاری کی شرح دن بدن بڑھتی جارہی ہے، جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ کہیں پر کوئی آسامی مشتہر ہوتی ہے تو امیدواروں کی لائن لگ جاتی ہے۔ ایسی ہی ایک خبر صوبہ خیبرپختونخوا سے سامنے آئی ہے جہاں محکمہ تعلیم کی 16 ہزار 454 آسامیوں کے لیے 8 لاکھ 66 ہزار امیدواروں نے درخواستیں جمع کرائی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں قبائلی اضلاع میں بے روزگاری امن کی راہ میں بڑی رکاوٹ سرکاری ٹیسٹنگ ایجنسی نے درخواستوں کی تفصیلات جاری کی ہیں، جس کے مطابق محکمہ تعلیم کی آسامیوں کے لیے 3 لاکھ 95 ہزار خواتین اور 4 لاکھ 70 ہزار مردوں نے درخواستیں جمع کرائیں۔ رپورٹ کے مطابق درخواستیں دینے والوں میں...
    پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ہمیں بلوچستان اور خیبرپختونخوا پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، تمام سیاسی جماعتیں ملک و قوم کی خاطر متحد ہو جائیں۔ یہ بھی پڑھیں آرمی چیف نے ہارڈ اسٹیٹ کا لفظ کیوں استعمال کیا؟ عرفان صدیقی نے وضاحت کردی گورنر ہاؤس پنجاب میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہاکہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی صورت حال تشویشناک ہے، پوری قوم اور تمام جماعتیں دہشتگردوں کا مقابلہ کرنے کے لیے متحد ہو جائیں۔ چیئرمین پی پی پی نے کہاکہ اپوزیشن سیاست کے لیے عوامی ایشوز پر بات کرے، اب وقت آگیا ہے کہ ملکی مفادات کے لیے اجتماعی فیصلے کیے جائیں۔ بلاول بھٹو نے مزید کہاکہ اس وقت بلوچستان...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ہائیکورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں کل سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہیں۔قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف کیس کی سماعت کریں گے۔ رجسٹرار آفس نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں اعتراضات کے ساتھ مقرر کیں۔ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی نے مرکزی اپیلوں پر حتمی فیصلے تک سزا معطلی کی درخواستیں دائر کی تھیں۔ احتساب عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزا معطل کرنے کی درخواستوں پر کل سماعت ہوگی۔ خاتون نے زیادتی سے بچنے کیلئے چلتی ٹرین سے چھلانگ لگادی مزید :
    تمباکو کی صنعت بچوں کو ہدف بنانے کے لیے جارحانہ مارکیٹنگ کرتی ہے اور کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (CSR) کے نام پر ایسے پروگرام منعقد کرتی ہے جن کا مقصد عوام میں ہمدردی پیدا کر کے سخت ٹیکس اقدامات کے خلاف رائے عامہ کو ہموار کرنا ہوتا ہے۔یہ بات پیر کو اسلام  آباد میں ماہرین، سرکاری عہدیداروں اور پالیسی سازوں نے ’تمباکو کی صنعت کے ٹیکسوں میں ہیرا پھیری کے حربے، پالیسی، عمل اور شواہد‘ کے موضوع پر ایک اہم گول میز مذاکرے میں کہی۔ یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا حکومت نے تمباکو پر ٹیکس کم کرکے آدھا کردیا ایس ڈی پی آئی سینٹر فار ہیلتھ پالیسی اینڈ انوویشن کے سربراہ سید علی واسف نقوی نے اپنے افتتاحی خطاب میں پاکستان کی...
    پشاور(نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا میں پرائمری اور سیکنڈری اسکول ٹیچنگ کی آسامیوں کے لیے حیران کن طور پر حد زیادہ تعداد میں اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد، بشمول پی ایچ ڈی ہولڈرز، نے درخواستیں جمع کرائی ہیں۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، مجموعی طور پر 948,214 درخواست دہندگان میں سے 218,088 افراد پی ایچ ڈی ڈگری رکھتے ہیں، جو تعلیم کے شعبے میں نوکری کی تلاش میں حد سے زیادہ تعلیم یافتہ امیدواروں کے بڑھتے ہوئے رجحان کو ظاہر کرتا ہے۔ درخواست دہندگان کی تعلیمی قابلیت کی تفصیل ٹیچنگ کی آسامیوں کے لیے مختلف تعلیمی قابلیت کے حامل افراد نے درخواستیں دی ہیں: تعلیمی قابلیت درخواست دہندگان کی شرح درخواست دہندگان کی تعداد پی ایچ...
    یوکرین کے وزیردفاع رستم عمیروف نے کہا ہے کہ ان کے ملک اور امریکا کے درمیان ریاض میں ہونے والی گفتگو نتیجہ خیز تھی۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم نے سعودی عرب کے شہر ریاض میں اہم اور کلیدی نکات پر گفتگو کی جن میں توانائی کی تنصیبات اور دیگر حساس انفراسٹرکچر کی حفاظت بھی شامل تھی۔ یوکرینی وزیردفاع نے کہا ہے کہ ان کا ملک روس کے ساتھ ایک انصاف پر مبنی اور پائیدار امن کو حقیقت بنانے کے لیے کام کررہا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: روس یوکرین جنگ بندی کا معاملہ، ٹرمپ اور پیوٹن کا اہم ٹیلی فونک رابطہ دوسری طرف امریکا کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکاف نے بھی روس یوکرین جنگ کے اختتام...
    اسلام آباد: پاکستان کا معدنی شعبہ، جس میں 8 ٹریلین ڈالر مالیت کے وسائل موجود ہیں، ملکی معیشت کے استحکام اور ترقی کے لیے ایک اہم ستون ثابت ہو سکتا ہے۔ حکومت پاکستان ایس آئی ایف سی (پاکستان کا اسٹرٹیجک انویسٹمنٹ فنڈ) کے تعاون سے معدنی وسائل کی ترقی اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے مختلف اقدامات کر رہی ہے۔ آئندہ اپریل میں ایک معدنی کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا جس کا مقصد معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ اس کانفرنس کے ذریعے عالمی سطح پر سرمایہ کاروں کو پاکستان کے معدنی وسائل میں سرمایہ کاری کے لیے مدعو کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی، ایس آئی ایف سی کے...
    حالیہ رپورٹس کے مطابق قطری حکومت نے قطر میں مقیم بھارتی آئی ٹی انجینیئر امت گپتا کو ڈیٹا چوری  اور جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گپتا کو قطر کی ریاستی سیکیورٹی نے 3 ماہ سے حراست میں رکھا ہوا ہے، بھارتی آئی ٹی انجینئر پر ڈیٹا چوری اور دوسری ریاستوں کے لیے جاسوسی کے سنگین الزامات ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: اقوام متحدہ اجلاس میں مظلوم کشمیریوں پر بھارتی ظلم و ستم عالمی سطح پر اجاگر رپورٹ کے مطابق امت گپتا ٹیک مہندرا نامی آئی ٹی فرم میں سینئر عہدیدار تھا، قطری حکام امت گپتا کے والدین کو بھی بیٹے سے ملاقات کی اجازت نہیں دے رہے اور قطری حکام کا کسی قسم...
    اسلام آباد: حالیہ رپورٹس کے مطابق قطر میں مقیم بھارتی آئی ٹی انجینئر امت گپتا کو ریاستی سیکیورٹی نے گرفتار کر لیا ہے۔ امت گپتا پر سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں جن میں ڈیٹا چوری اور دیگر ممالک کے لیے جاسوسی شامل ہے۔ امت گپتا، جو کہ معروف آئی ٹی فرم "ٹیک مہندرا" میں سینئر عہدیدار کے طور پر کام کر رہے تھے، کو تین ماہ سے قطری حکام کی حراست میں رکھا گیا ہے۔ قطری سیکیورٹی کی جانب سے اس حوالے سے ابھی تک کسی قسم کی وضاحت فراہم نہیں کی گئی، جس سے معاملے کی سنگینی ظاہر ہوتی ہے۔ رپورٹس کے مطابق، گپتا کے والدین نے اپنے بیٹے سے ملاقات کے لیے قطر جانے کی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عوام کے لیے بڑی خبر ہے کہ حکومت پاکستان سے نظر ثانی معاہدوں کے بعد آئی پی پیز نے بجلی سستی کرنے کے لیے نیپرا سے رجوع کر لیا۔ مہنگی بجلی کے ستائے پاکستانی شہریوں کے لیے اچھی خبر آ گئی ہے کہ حکومت سے نظر ثانی معاہدوں کے بعد آئی پی پیز نے بجلی سستی کرنے کے لیے نیپرا سے رجوع کر لیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سی پی پی اے اور 7 آئی پی پیز کی درخواست پر نیپرا میں کل سماعت ہو گی۔ درخواست 2002 کی پاور پالیسی کے تحت لگنے والے آئی پی پیز نے جمع کرائی ہے۔ درخواست دائر کرنے والوں میں نشاط چونیاں پاور، نشاط پاور، نارووال انرجی لمیٹڈ، لبرٹی...
    بیان میں کہا گیا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری جدوجہد تحریک پاکستان کا تسلسل ہے اور پاکستان جموں و کشمیر کے بغیر نامکمل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ جدوجہد آزادی میں مصروف کشمیریوں کو 23 مارچ 1940ء کی تاریخی قرارداد سے تحریک ملتی ہے اور تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے ایک مضبوط اور مستحکم پاکستان انتہائی ناگزیر ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں آج یوم پاکستان کے موقع پر پاکستان کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہوئے ملک کے لئے امن، ترقی اور خوشحالی کی دعا...
    اسلام آباد: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان حقیقی تجارتی صلاحیت سے فائدہ اْٹھانے کے لیے اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات کا جائزہ لینے پر اتفاق ہوا ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کے حکام کے مطابق پاکستان میں بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر اقبال حسین خان نے چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال سے ملاقات کی۔ ایف بی آر ہیڈکوارٹرز میں ہونے والی اس ملاقات کے دورا ن فریقین نے تجارت اور اقتصادی معاملات سے متعلق باہمی دلچسپی کے اْمور پر تبادلہ خیال کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر کو باہمی تجارتی اور اقتصادی تعلقات بہتر بنانے کے لیے...
    سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میاں رؤف عطا اور بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میرعطااللہ لانگو نے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف کی رہائش گاہ پر ہونیوالی اس ملاقات میں بلوچستان کی مجموعی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا، اس موقع پر وفاقی وزیر قانون اعظم نذیرتارڑبھی موجودتھے۔ یہ بھی پڑھیں: ہمیں بلوچستان کی ترقی ہمیشہ عزیز رہی، سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، نوازشریف میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر مسلم لیگ ن نوازشریف اور صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن رؤف عطا نے ملاقات کے دوران امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ میاں رؤف عطا نے نوازشریف سے سیاسی قائدین...
    چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل(ریٹائرڈ) سجاد غنی — فائل فوٹو  چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل(ریٹائرڈ) سجاد غنی کا کہنا ہے کہ گلوبل وارمنگ کی وجہ سے گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں، گلیشئیرز پگھلنے سے واٹر سیکیورٹی کو خطرات لاحق ہیں۔ورلڈ واٹر ڈے اور ارتھ آور کے موقع پر اپنے پیغام میں چیئرمین واپڈا سجاد غنی نے کہا ہے کہ 22 مارچ 2025ء کا دن نہایت اہمیت کا حامل ہے، گلیشیئرز ہمارے دریاؤں کے لیے زندگی اور تازہ پانی کا اہم ترین ذریعہ ہیں۔ چیئرمین واپڈا نے کہا کہ واپڈا گلیشیئرز کے تحفظ اور پاکستان میں پائیدار آبی نظام کے لیے پر عزم ہے۔ پانی آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے: مریم نواز وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 22 مارچ 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے خبردار کیا ہے کہ نسل پرستی دنیا کے لیے سنگین خطرہ ہے جس کے ہر انداز پر قابو پانے کے لیے عالمی برادری کو مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔ہر طرح کی نسلی تفریق کے خاتمے کے عالمی دن پر اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں منعقدہ تقریب کے لیے اپنے پیغام میں انہوں نےکہا ہے کہ کئی دہائیوں کی مثبت پیش رفت کے باوجود غلامی، استعمار اور نسلی امتیاز کی زہرناک میراث اب بھی برقرار ہے۔ اس سے معاشرے خراب اور مواقع محدود ہو رہے ہیں، زندگیاں تباہ ہو رہی ہیں اور وقار، مساوات اور انصاف کی بنیادوں کو خطرہ لاحق ہے۔ Tweet...
    معروف اداکار اور میزبان دانش تیمور نے اپنے حالیہ بیان پر معافی مانگ لی، جس میں انہوں نے چار شادیوں سے متعلق گفتگو کی تھی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران دانش تیمور کے ایک تبصرے پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل دیکھنے میں آیا نجی ٹی وی کے شو میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا مجھے چار شادیوں کی اجازت خدا کی طرف سے ہے میں کر نہیں رہا فی الحال یہ اور بات ہے اس بیان میں "فی الحال" کا لفظ تنازع کا باعث بن گیا کیونکہ مداحوں نے اسے اس انداز میں لیا کہ جیسے وہ مستقبل میں مزید شادیوں کا ارادہ رکھتے ہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت ردعمل کے بعد دانش تیمور نے...
    Azad Trade Center Behind Civic Center Gulshan e Iqbal Block 14 Karachi., Pakistan
    آل پاکستان لائرز ایکشن کمیٹی کے اجلاس کے بعد جاری کردہ اعلامیے کے مطابق عدلیہ کی آزادی کے لیے تحریک تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آل پاکستان لائرز ایکشن کمیٹی نے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف عید کے بعد بھرپور مہم چلانے کا اعلان کردیا۔ کمیٹی کے اعلامیے کے مطابق وکلا ایکشن کمیٹی بار ایسوسی ایشنز کو ہر سطح پر متحرک کرے گی، اسلام آباد میں وکلا کنونشن منعقد کیے جائیں گے اور سول سوسائٹی اور سیاسی جماعتوں کو وکلا کنونشن میں دعوت دی جائے گی۔ اعلامیے کے مطابق عدلیہ کی آزادی اور آئینی بالادستی کے لیے وکلا کی ملک گیر تحریک چلائے جائے گی، 26ویں ترمیم سے عدلیہ کی آزادی کو نقصان پہنچا، وکلا برادری جدوجہد جاری رکھے گی،...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو نیا جوہری معاہدہ کرنے کے لیے دو ماہ کی مہلت دے دی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے ایف پی کے مطابق، ٹرمپ نے ایک خط کے ذریعے ایران کو مذاکرات کی دعوت دی، جو متحدہ عرب امارات (UAE) کے صدر محمد بن زاید النہیان کے ذریعے ایرانی حکام تک پہنچایا گیا۔ امریکی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے ترجمان برائن ہیوز نے تصدیق کی کہ ٹرمپ ایران کے ساتھ جوہری تنازع کو جلد از جلد سفارتی طور پر حل کرنا چاہتے ہیں۔ تاہم، ٹرمپ نے واضح کیا کہ اگر ایران مذاکرات سے انکار کرتا ہے تو متبادل اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔ ٹرمپ نے روسی...
    ریاض احمدچودھری مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی جانب سے مظالم ڈھانے کا سلسلہ تو گزشتہ پون صدی سے جاری ہے۔ اب کشمیریوں کے مذہبی، سیاسی اور انسانی حقوق کو دبانے کے لیے مزید اقدامات کیے جا رہے ہیں جن سے واضح ہوتا ہے کہ مودی سرکار بین الاقوامی قوانین اور عالمی اداروں کی طرف سے طے کردہ حدود و قیود کو بھی خاطر میں نہیں لا رہی۔ حال ہی میں بھارتی حکومت کی طرف سے کشمیریوں کی آواز دبانے کے لیے دو تنظیموں پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے پاکستان کی وزارتِ خارجہ نے بھارتی حکام کی جانب سے عوامی ایکشن کمیٹی اور جموں و کشمیر اتحاد المسلمین کو پانچ سال کے...
    بیجنگ :چین کے وزیر خا رجہ وانگ ای نے فرانسیسی صدر کے خارجہ امور کے مشیر ایمینوئل بون سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔بدھ کے روز وانگ ای نے کہا کہ چین فرانس کے ساتھ قریبی اعلیٰ سطح کے تبادلوں کو برقرار رکھنے، اسٹریٹجک کوآرڈینیشن کو مضبوط بنانے، مشترکہ طور پر حقیقی کثیر الجہتی، اقوام متحدہ کی حیثیت، بین الاقوامی تجارتی نظام اور عالمی صنعتی اور سپلائی چین کے استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے تیار ہے۔ موجودہ حالات میں چین اور یورپی یونین کے لیے مخصوص اقتصادی اور تجارتی تنازعات کو مشاورت کے ذریعے حل کرنا مثبت اور بڑی اہمیت کا حامل ہے اور امید ہے کہ فرانس چین کے ساتھ مل کر یکجہتی اور تعاون کا مثبت...
    لاہور: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ  نے کہا ہے کہ حکومتی پارٹیوں کا قومی سلامتی پر گھریلو اجلاس قوم کے ساتھ مذاق ہے۔  لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ ملک کو درپیش چیلنجز کے حل کے لیے حکومت، اپوزیشن اور ریاستی اداروں کا مشترکہ قومی ایکشن پلان ناگزیر ہو چکا ہے۔   لیاقت بلوچ نے حکومت کو مشورہ دیا کہ صوبوں کی شکایات کے ازالے کے لیے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس فوری طور پر طلب کیا جائے تاکہ صوبوں کے مسائل حل کیے جا سکیں۔   ملک میں مہنگی بجلی کے مسئلے پر بات کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ سستی بجلی کے لیے قوم عید کے بعد ایک بڑی تحریک کے لیے تیار...
    امریکا کی نیشنل آرکائیوز نے صدر جان ایف کینیڈی کے قتل سے متعلق ایک ہزار 123 نئے ڈی کلاسیفائیڈ ریکارڈز جاری کردیے ہیں۔ یہ ریلیز صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر 14176 کے تحت کی گئی ہے، جس کا مقصد جے ایف کے اسیسینیشن ریکارڈز کلیکشن تک سب کو رسائی دینا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فائلز جو پہلے قومی سلامتی کی وجوہات کی بنا پر روکی گئی تھیں، اب آن لائن اور نیشنل آرکائیوز، کالج پارک، میری لینڈ میں فزیکل فارمیٹس میں دستیاب ہیں۔ دستاویزات میں ایف بی آئی اور سی آئی اے کی رپورٹس، انٹیلی جنس میموز اور گواہوں کے بیانات شامل ہیں جو کیس کے اہم پہلوؤں پر نئی روشنی ڈالتے ہیں۔ مزید پڑھیں: عالمی شہرت یافتہ...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغان حکومت ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں کی سرپرستی کررہی ہے، ہمارا دشمن جہاں بھی بیٹھا ہوگا اس کے پیچھے جائیں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آج قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں علی امین گنڈاپور موجود تھے، میں نے ان سے پوچھا کہ بتائیں آپ کی شکایت کس سے ہے۔ یہ بھی پڑھیں دہشتگردوں اور خوارج کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹے کا فیصلہ، قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ جاری خواجہ آصف نے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان پہلے سے موجود ہے، اس پر پھر سے کام کیا جارہا ہے، ماضی میں دہشتگردوں کو واپس لاکر اس لیے بسایا گیا کہ پرائیویٹ ملیشیا قائم...
    پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ دہشتگردی اہم قومی مسئلہ ہے، جس میں اگر مگر کی کوئی گنجائش نہیں۔ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے ان کیمرا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ افغانستان دہشتگردوں کی آماجگاہ بن چکا ہے، ہمیں دنیا کو افغان حکومت کے کردار سے آگاہ کرنا ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں ملکی سلامتی سے بڑھ کر کوئی تحریک، کوئی شخصیت نہیں، یک زبان ہوکر بیانیہ بنانا ہوگا، آرمی چیف بلاول بھٹو نے کہاکہ پاکستان کے ارد گرد رہنے والے یہ مت سمجھیں کہ دہشتگردی کی آگ ان تک نہیں پہنچے گی۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں سفارتی سطح پر افغانستان میں موجود دہشتگردوں کا معاملہ اٹھانا ہوگا، اور دنیا کو...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے اجلاس میں سیاسی جماعتوں کے درمیان ہم آہنگی پر زور دیا۔ یہ بھی پڑھیں قومی سلامتی اجلاس میں عدم شرکت، سندھ اور پنجاب کے وزرا نے پی ٹی آئی کو آڑے ہاتھوں لیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف افواج پاکستان کی قربانیوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں، فوج نے خیبرپختونخوا میں امن کے لیے بہت کام کیا، ہمیں آپس کی بداعتمادی کو ختم کرنا ہوگا۔ علی امین گنڈاپور نے کہاکہ ہمارے صوبے میں سیکیورٹی مسائل موجود ہیں، ہم پولیس اور دیگر سیکیورٹی فورسز کا مورال بڑھا رہے ہیں۔ پولیس کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہاکہ ضم...
    قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل عاصم منیر نے کہ ملک کی سلامتی سے بڑھ کر کوئی ایجنڈا، تحریک اور شخصیت نہیں ہے جب کہ پائیدار استحکام کے لیے قومی طاقت کے تمام عناصر کو ہم آہنگی کے ساتھ کام کرنا ہو گا، یہ ہماری اور آنے والی نسلوں کی بقاء کی جنگ ہے۔  اسلام ٹائمز۔  آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو ایک ہارڈ سٹیٹ بنانے کی ضرورت ہے، ہم گورننس کے گیپس کو کب تک افواجِ پاکستان اور شہدا کے خون سے بھرتے رہیں گے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری آرمی چیف کے بیان میں کہا گیا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 18 مارچ 2025ء) فرانسیسی پولیس نے منگل 18 مارچ کے روز پیرس کے لا گیتے لیریک نامی تھیٹر میں دھرنا دیے ہوئے 400 تارکین وطن کے خلاف اپنا آپریشن صبح چھ بجے سے کچھ دیر پہلے شروع کیا۔ اس موقع پر تھیٹر کے باہر تارکین وطن کی بے دخلی کے خلاف احتجاج کے لیے سینکڑوں مظاہرین جمع تھے۔ یہ تارکین وطن، جن میں متعدد نابالغ اور تنہا بچے بھی شامل ہیں، گزشتہ تین ماہ سے اس تھیٹر کے کنسرٹ ہال اور آرٹ گیلری پر قبضہ کیے ہوئے تھے۔ فرانسیسی حکومت کا نئے امیگریشن قانون کا منصوبہ اس دھرنے کی وجہ سے اس تھیٹر کی انتظامیہ نے گزشتہ سال 17 دسمبر کو اپنی سرگرمیاں...
    قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، ریاست کا بھرپور طاقت کے ساتھ دہشت گردی سے نمٹنے کا فیصلہ،اعلامیہ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 18 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)ملکی سلامتی کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا جو 6 گھنٹے سے زائد جاری رہا۔اعلامیے کے مطابق اجلاس میں قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی نے دہشت گردی کی حالیہ کارروائیوں کی واضح الفاظ میں مذمت کی اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ گہری یکجہتی کا اظہار کیا۔کمیٹی نے انسداد دہشت گردی آپریشنز کے انعقاد میں سیکیورٹی فورسز و قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے دہشت گردی کو اس کی تمام شکلوں...
    بھارتی شہر ناگپور میں ہندو انتہا پسند گروہ کی جانب سے مغل بادشاہ اورنگزیب کے مزار کو گرانے کے مطالبے پر پرتشدد جھڑپیں شروع ہوگئیں، جس کے بعد حکام نے غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کر دیا۔ پولیس کے مطابق، پیر کے روز ہونے والے فسادات میں متعدد گاڑیوں کو نذرِ آتش کر دیا گیا، جبکہ پندرہ سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہوئے، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ مہاراشٹرا کے وزیراعلیٰ دیویندر فڈنویس نے ایک ویڈیو پیغام میں تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قانون اور امن و امان کی بحالی کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں گے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق، وشو ہندو پریشد (VHP) کے کارکنان نے اورنگزیب کے...
    اسلام آباد(طارق محمودسمیر) بلوچستان اور خیبرپختونخوامیں پے درپے دہشت گردی کے واقعات اور سانحہ جعفرایکسپریس کے بعد وزیراعظم کی ایڈوائس پر سپیکرسردارایازصادق کی طرف سے قومی سلامتی کمیٹی کااہم ان کیمرہ اجلاس آج ہوگا،جس میں سیاسی اور عسکری قیادت بیٹھ کر مشاورت کرے گی اور ملک کو خطرات سے نکالنے ،دہشت گردی کے خاتمے کے لیے متفقہ لائحہ عمل طے کرنے کی کوشش کی جائے گی ،یہ اپنی نوعیت کا ایک اہم ان کیمرہ اجلاس ہوگا شہبازحکومت کوقائم ہوئے ایک سال ہوگیا ہے اور اس عرصیمیں جہاں معاشی محاذ پر بہتری آئی ہے وہیں ملک کو سیاسی عدم استحکام کے علاوہ دہشتگردی کے خطرات کا سامناہے اور ایک سال میں دہشت گردی میں خطرناک حد تک اضافہ ہواہے،جب کہ بلوچستان کے...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے چینی کی قیمتوں میں کمی کیلیے شوگر ملز مالکان سے بات چیت کیلیے اسحق ڈار کی قیادت میں کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ چینی برآمد کرنے کی اجازت دینے کے فیصلے کے بعد سے ملک میں چینی کی قیمت میں 19 فیصد اضافہ ہوا اور فی کلو گرام قیمت 180 روپے تک بڑھ گئی ہے۔ وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے مطابق چینی کی قیمت ایک روپیہ بڑھنے سے صارفین کی جیب سے 2.8 ارب روپے اضافی نکلتے ہیں۔ وزیراعظم آفس نے پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن (PSMA) کے ساتھ مل کر چینی کی قیمتوں میں کمی کیلئے 10 رکنی کمیٹی بنائی ہے۔ کمیٹی پی ایس ایم اے کے ساتھ چینی کی ایکس...
    قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے کل ہونے والے ان کیمرہ اجلاس سے قبل سیکیورٹی کے سخت انتظامات کرلیے گئے۔ ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے ان کیمرہ اجلاس کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس اور اس کے احاطے میں سیکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا بند کمرہ اجلاس بلائے جانے کا امکان اجلاس میں اعلیٰ حکومتی اور عسکری قیادت شریک ہوگی، اجلاس میں ملک کی مجموعی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائےگا۔ ترجمان قومی اسمبلی نے بتایا کہ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز اور ان کے نامزد نمائندے شرکت کریں گے۔ ترجمان کے مطابق اس...
    اسلام آباد کے تجارتی مراکز میں عوامی سہولت کے لیے پولیس ہیلپ ڈیسک قائم کردیے گئے ہیں۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی ہدایت پر شہریوں کی رہنمائی اور فوری امداد کے لیے تجارتی مراکزمیں ’پولیس ہیلپ ڈیسک‘ قائم کردیے گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: وزیر داخلہ کی چینی ہم منصب سے ملاقات، بیجنگ پولیس اور اسلام آباد پولیس میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ اسلام آباد کے تمام تھانہ جات کی حدود میں 26 ’پولیس ہیلپ ڈیسک‘ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، ہیلپ ڈیسک پر افسران و جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے۔ https://twitter.com/ICT_Police/status/1901552001307005286/photo/1 ہیلپ ڈیسک پر خواتین کو درپیش مشکلات کے حل کے لیے لیڈی پولیس افسران تعینات کی...