2025-05-06@16:34:45 GMT
تلاش کی گنتی: 113
«رائٹ ٹو انفارمیشن»:
(نئی خبر)
توشہ خانہ ٹو کیس؛بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلا کی عدم حاضری کے باعث سماعت 23جنوری تک ملتوی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت وکلا صفائی کی عدم حاضری کے باعث ملتوی کردی گئی۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل میں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت ہوئی، سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے سماعت کی،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل سے خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا،وکلا صفائی میں سے کوئی بھی پیش نہ ہوا،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت 23جنوری تک ملتوی کردی گئی،عدالت نے حکم دیا کہ وکلا صفائی آئندہ ہر سماعت پر...
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی سے قبل پاکستان، نیوزی لینڈ اورجنوبی افریقی کے درمیان سہ فریقی ٹورنامنٹ کے شیڈول میں معمولی تبدیلی کی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، پاکستان میں ہونے والے اس سہ فریقی ٹورنامنٹ کے شیڈول میں ردوبدل ایک لیگ اسٹیج میچ اور فائنل میچ کے لیے کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں سہ فریقی سیریز کے میچز ملتان سے لاہور اور کراچی منتقل، فائنل کہاں کھیلا جائے گا؟ سہ فریقی ٹورنامنٹ کا آخری میچ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 12 فروری کو کھیلا جانا تھا جو اب 13 فروری کو کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 14 فروری کو کراچی میں شیڈول تھا جو اب 15 فروری کو کھیلا جائے گا۔ واضح رہے...
شہدادپور (نمائندہ جسارت) پہلا پاکستان زندہ آباد کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ شہدادپور کے عبدالسلام تھہیم کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہوا جس میں پیرا ڈائز کرکٹ کلب اورا سٹوڈنٹ کرکٹ کلب کی ٹیموں نے حصہ لیا، فائنل میچ پیراا ڈائز کرکٹ کلب شہدادپور (156 کا ٹارگٹ دیا تھا) کی ٹیم نے 35 رنز کے ساتھ جیتا جبکہ اسٹوڈنٹ کرکٹ کلب ٹنڈو آدم کی ٹیم نے 10 وکٹوں کے نقصان کے ساتھ صرف 135رنز 20 اوور میں بنا سکی، اس موقع پر جیتنے والی ٹیم کو مہمان خصوصی صحافتی و سماجی شخصیت سید ارشاد ظفر بخاری،پاکستان کرکٹ بورڈ کے ضلعی چیئرمین اسرار خاصخیلی، معروف صحافی عمران خان آرائیں اور عمران قمر ملک، منور ابڑو، نذیر عباسی، استاد خورشید عالم قریشی نے...
اسلام آباد: پاکستان کے شایان آفریدی نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آئی ٹی ایف ایشیا 14 کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق آئی ٹی ایف کے سیمی فائنل میں شایان نے ٹورنامنٹ کے ٹاپ سیڈ سنگاپور کے میتھیو ٹائی کو سٹریٹ سیٹس میں 7-6(0) اور 6-4 سے شکست دے کر فائنل میں اپنی جگہ پکی کرلی۔ شایان نے اس فتح سے قبل کوارٹر فائنل میں شان دار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فلپائن کے جیکوسالا کرلز جان کو سخت مقابلے کے بعد 4-6، 6-2، 7-5 سے زیر کیا تھا۔ قبل ازیں شایان نے پری کوارٹر فائنل میں غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے فورتھ سیڈ سری لنکا...
اسلام آباد: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی رواں ماہ ایک بار پھر پاکستان لائی جائے گی اور فائنل تک یہ ٹرافی ملک میں ہی موجود رہے گی۔ نومبر میں ٹرافی ورلڈ ٹور کے دوران اسلام آباد، مری، ایبٹ آباد، نتھیاگلی، ٹیکسلا اور کراچی میں نمائش کی گئی تھی تاہم لاہور کو اس فہرست میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔ اس بار ٹرافی کو لاہور اور پنجاب کے دیگر مقامات پر بھی لے جانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ پی سی بی اور آئی سی سی حکام ٹرافی ٹور کی حتمی تفصیلات جلد طے کریں گے۔ واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ 19 فروری جبکہ فائنل 9 مارچ میں کھیلا جائے گا۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی ٹیموں سے پہلے ورلڈ ٹور کے بعد رواں ماہ ٹرافی ایک بارپھر پاکستان آرہی ہے۔ ٹرافی اب فائنل تک پاکستان میں ہی رہے گی۔ ورلڈ ٹرافی ٹور کے پہلے مرحلےمیں آئی سی سی ٹرافی کو لاہور نہیں لا یا گیا۔ نومبر میں پاکستان کے ٹرافی ٹور میں اس کی اسلام آباد، مری، ایبٹ آباد، نتھیاگلی،ٹیکسلا اور کراچی میں نمائش کی گئی تھی۔اس بار ٹرافی کو لاہور اور پنجاب کے دوسرے مقامات پر لے جایا جائے گا۔ ٹرافی ٹور کے حوالے سے پی سی بی اور آئی سی سی حکام جلد معاملات کو فائنل کرلیں گے۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ 19 فروری کو ہوگا، جبکہ فائنل نومارچ کو طے ہے۔
واشنگٹن/دوحہ/غزہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 جنوری ۔2025 )فلسطینی علاقے کے رہائشیوں اور حکام نے بتایا ہے کہ اسرائیل نے فائر بندی معاہدے کے اعلان کے چند گھنٹوں بعد غزہ پر حملے تیز کر دیے ہیں اور رات گئے غزہ میں شدید اسرائیلی بمباری سے 32 افراد ہلاک ہوگئے ہیں. عرب نشریاتی ادارے نے غزہ کے رہائشیو ں کے حوالے سے بتایا ہے کہ حملے جمعرات تک کی صبح جاری رہے اور جنوبی غزہ میں رفح، وسطی غزہ میں نصیرات اور شمالی غزہ میں مکانات کو تباہ کر دیا اسرائیل کی فوج نے اس پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا.(جاری ہے) دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ حماس کے ساتھ جنگ بندی معاہدہ...
مری کے جنگلات میں لگی آگ پرسات گھنٹوں بعدقابو پالیا گیا۔آگ کے شعلے میلوں دور سے دکھائی دیتے رہے ،لاکھوں روپے مالیت کی قیمتی لکڑی جل کرخاکستر ہوگئی ،آگ بجھانے کیلئے محکمہ جنگلات،ریسکیو کی جانب سے کا رروائی کی گئی،فارسٹ رینج گھوڑا گلی پی پی ون،فارسٹ رینج کمیٹی اور فارسٹ رینج ساملی جنگل میں آتشزدگی ہوئی۔آتشزدگی کے مقام تک سڑک کی رسائی نہ ہونے کے باعث ریسکیوکی گاڑیوں کومشکلات کا سامنارہا،مری کے جنگل میں مختلف مقامات پرگز آگ لگ گئی تھی۔
LOS ANGELES: امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں جنگلاتی آگ نے شدید تباہی مچادی ہے، جس کے دوران فائر ٹورنیڈوز (آگ کے بگولے) کے خوفناک مناظر بھی دیکھنے کو ملے ہیں۔ یہ آتش کے بگولے، جنہیں 'فائر ٹورنیڈو' یا 'فائروِہرل' کہا جاتا ہے، شدید گرم ہوا، آگ اور راکھ کے اجتماع سے پیدا ہوتے ہیں، جو ایک دائرے کی شکل میں حرکت کرتے ہوئے اوپر کی جانب اٹھتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق فائر ٹورنیڈو کا قطر چند فٹ سے لے کر ایک سو فٹ تک ہو سکتا ہے، اور یہ آتشزدگی کے دوران مزید ہوا کو اپنی جانب کھینچتے ہوئے آگ کو اور زیادہ بھڑکا سکتے ہیں۔ لاس اینجلس میں منگل سے شروع ہونے والی یہ تاریخ...
لاس اینجلس: امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں لگی خطرناک آگ نے تباہی مچا رکھی ہے، جس میں فائر ٹورنیڈو کے بھی دل دہلا دینے والے مناظر دیکھے گئے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق لاس اینجلس کے جنگلات میں مختلف مقامات پر لگی آگ میں فائر ٹورنیڈو، جنہیں "فائروِہرل” بھی کہا جاتا ہے، نمودار ہوئے ہیں۔ یہ فائر ٹورنیڈو شدید گرم ہوا، آگ اور راکھ کے ملاپ سے بنتے ہیں اور دائرہ نما حرکت کرتے ہوئے اوپر کی جانب بلند ہوتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق فائر ٹورنیڈو کا قطر چند فٹ سے لے کر 100 فٹ تک ہو سکتا ہے اور یہ آگ کو مزید بھڑکا سکتے ہیں۔ لاس اینجلس میں منگل سے جاری آگ پر قابو پانے...
ان کا کہنا تھا کہ وفاقی اور پنجاب کے صوبائی وزراء نے بھی مذاکرات کے بعد بیانات کو زور دیا ہے، وفاقی وزراء کے بیانات سے پہلے ہی غیر سنجیدگی عیاں تھی، پی ٹی آئی ملک کے وسیع تر مفاد میں مذاکرات کے لئے راضی ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کو عمران خان کے ٹوئٹ سے تکلیف ہے مگر اپنی زبان درازی نظر نہیں آرہی۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وفاقی وزراء روزانہ پی ٹی ائی کے خلاف پریس کانفرنسسز کررہے ہیں، مذاکرات شروع ہونے کے بعد سے مریم نواز پی ٹی آئی کے خلاف روزانہ بیان بازی کررہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی...
کراچی : جمیل احمد زون6 وائٹس کے نقاب شفیق کو میڈی کیم مین آف دی میچ ایوارڈ دے رہے ہیں کراچی ( اسپورٹس رپورٹر)ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زیر اہتمام منعقد کردہ ووڈ ورڈ ٹرافی انڈر17 انٹر زونل کرکٹ ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز زون چھ وائٹس اور زون تین وائٹس اپنی اپنی حریف ٹیموں کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئیں۔ کے سی سی اے اسٹیڈیم پر کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں زون چھ وائٹس نے زون دو وائٹس کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔ زون دو وائٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 141 رنز بنائے۔ محاب فرقان نے 5 چوکوں کی مدد سے 47 اور حارث نوید نے 33 رنز بنائے۔...