2025-11-03@17:25:04 GMT
تلاش کی گنتی: 3541
«روپے کا»:
(نئی خبر)
حکومتِ پاکستان کی جانب سے بینک ٹرانزیکشنز پر اضافی ٹیکس نافذ کیے جانے اور بینکوں کی طرف سے اپنی سروس فیسوں میں اضافہ کرنے کے بعد صارفین میں شدید تشویش اور غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ تازہ مالیاتی اقدامات کے تحت نان فائلرز اب بینک سے رقم نکالنے پر 0.8 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس ادا کریں گے، جبکہ بینکوں نے بھی اے ٹی ایم کارڈ، ایس ایم ایس الرٹ سروس، اور دوسری بینکوں کے اے ٹی ایم کے استعمال پر چارجز بڑھا دیے ہیں۔ حیران کن طور پر، ان فیسوں میں فائلرز اور نان فائلرز کے درمیان کوئی فرق نہیں رکھا گیا۔ رپورٹس کے مطابق دوسری بینک کے اے ٹی ایم کے استعمال پر لی جانے والی فیس میں...
وفاقی وزیرِ مذہبی امور سردار یوسف نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی المعراجی طوافہ کمپنی کی جانب سے اخراجات میں کمی کے بعد حکومتِ پاکستان آئندہ حج 2026 کے پیکیج میں لاگت کم کرنے پر غور کر رہی ہے۔ عرب نیوز کے مطابق سعودی کمپنی نے فی حاجی 200 ریال (قریباً 53 ڈالر) کم بولی دی ہے، جس سے پاکستانی عازمین کے لیے مجموعی اخراجات میں کمی متوقع ہے۔ مزید پڑھیں: 2025 کی بچت کی رقم حجاج کو واپس، حج 2026 کے پیکیجز کا اعلان پاکستانی حج اسکیم کے تحت سرکاری پیکیج کی موجودہ لاگت 11 لاکھ 50 ہزار سے 12 لاکھ 50 ہزار روپے کے درمیان ہے، جو حتمی معاہدوں کے بعد طے پائے گی۔ سردار یوسف نے...
کوہستان اسکینڈل میں اہم پیش رفت ہوئی ہے جب کہ نیب نے ملزم کے گھر سے 115 تولے سونا برآمد کردیا۔ رپورٹ کے مطابق مرکزی ملزم قیصر اقبال کے ساتھی اور دست راز بلال شاہ کے گھر پر نیب نے چھاپا مارا، نیب نے ملزم بلال شاہ کے گھر سے 115 تولے سونا برآمد کیا، ملزم کے ابیٹ آباد میں 6 کرور مالیت کے ایک پلاٹ نکلا ہے۔ نیب ذرائع نے کہا کہ کوہستان اسکینڈل میں پولیس سب انسپکٹر نصیرالدین کو بھی نیب نے گرفتار کیا ہے، ملزم کے اکاونٹس میں ساڑھے تین کروڑ کی ٹرانزیکشن کی گئی ہے، ملزم کے اکاؤنٹ میں رکزی ملزم قیصر اقبال نے رقم منتقل کی ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق نیب نے مرکزی ملزم قیصر اقبال کی ایک...
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے ایڈیشنل ڈائریکٹر چوہدری سرفراز سمیت دیگر افسران کے خلاف درج ایف آئی آر کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں۔ مقدمہ یوٹیوبر سعد الرحمٰن المعروف ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں الزام ہے کہ یوٹیوبر کی فیملی سے مجموعی طور پر 90 لاکھ روپے رشوت وصول کی گئی۔ تفتیشی افسر این سی سی آئی اے شعیب ریاض نے ڈکی بھائی کو ریلیف دلوانے کے لیے 60 لاکھ روپے وصول کیے، جو انہوں نے اپنے فرنٹ مین کے ذریعے لیے، یہ رقم یوٹیوبر کے دوست عثمان نے دی تھی۔ بعد ازاں شعیب ریاض نے ملزم ڈکی بھائی کا جوڈیشل ریمانڈ کروانے...
پنجاب حکومت نے نوجوان گریجویٹس اور انٹرمیڈیٹ طلبہ کے لیے ایک شاندار موقع فراہم کرتے ہوئے انٹرن اساتذہ کے لیے 4.21 ارب روپے مالیت کا خصوصی وظیفہ پیکیج منظور کر لیا ہے۔ حکومتی اعلامیے کے مطابق، اس اقدام کے ذریعے صوبے بھر کے 8 ہزار سے زائد انٹرن اساتذہ کو سہولت فراہم کی جائے گی، تاکہ وہ کالجوں میں تدریسی تجربہ حاصل کر سکیں اور عملی میدان میں قدم جما سکیں۔ یہ بھی پڑھیے نوجوان گریجویٹس کے لیے خوشخبری، حکومت نے پیڈ انٹرن شپ پروگرام کا اعلان کردیا اعلان کے مطابق، انٹرمیڈیٹ سطح کے انٹرنز کو 7 ماہ کے لیے 55 ہزار روپے ماہانہ دیا جائے گا۔ جبکہ بی ایس (BS) سطح کے انٹرنز کو 10 ماہ کے لیے 65...
وزارتِ خزانہ نے اپنی ماہانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ حالیہ معاشی اشاریے پاکستانی معیشت میں بتدریج بحالی کی نشاندہی کرتے ہیں، جب کہ مالیاتی نظم و ضبط، برآمدات میں بہتری اور ترسیلاتِ زر میں اضافے کے باعث مجموعی استحکام پر اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق حکومت کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے ابتدائی تین ماہ میں عام طور پر ہونے والے خسارے کے بجائے 15 کھرب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، تاہم اس نے تسلیم کیا کہ سیلاب اور پاک-افغان سرحد کی بندش کے باعث اشیائے ضروریہ کی سپلائی متاثر ہوئی، جس سے روزمرہ استعمال کی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ وزارتِ خزانہ نے اپنی رپورٹ...
ہنڈائی نے پاکستان میں اپنی مقبول SUV Tucson Hybrid AWD کے لیے بغیر سود قسطوں پر نئی اسکیم متعارف کرا دی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کا مقصد گاڑی کو عام خریداروں کے لیے زیادہ قابلِ رسائی بنانا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ آفر Tucson Hybrid Signature AWD ویریئنٹ پر دستیاب ہے۔ ایکس فیکٹری قیمت: 1 کروڑ 22 لاکھ 40 ہزار روپے ڈاؤن پیمنٹ: 50 فیصد (یعنی 66 لاکھ 20 ہزار روپے) ماہانہ قسط: 3 لاکھ 40 ہزار روپے مدت: 18 ماہ شرحِ سود: 0% (بغیر سود) مزید پڑھیں: ہنڈائی نشاط کی ’سانتافی‘ اور ’ایلانترا ہائبرڈ‘ پر خصوصی اکتوبر آفر کمپنی کے مطابق تمام انتظامی چارجز اس پلان میں شامل ہیں، جبکہ گاڑی پر 4 سال یا 1...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251028-06-20 کراچی(بزنس رپورٹر)کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ مندی پر بند ہوئی۔کے ایس ای 100انڈیکس 1100پوائنٹس گھٹ گیا اور مارکیٹ 1لاکھ63ہزار کی نفسیاتی حد گنوا بیٹھی جبکہ سرمایہ کاروں کو 112ارب روپے کا خسارہ برداشت کرنا پڑا جبکہ 57.82فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے شرح سود کے حوالے سے اجلاس سے قبل سرمایہ کاروں نے محتاط رویہ اختیار کیا جبکہ مقامی انسٹی ٹیوشنز نے منافع کی خاطر فروخت کو ترجیح دی جس کی وجہ سے کاروباری سرگرمیاں زیادہ تر منفی زون میں رہیں۔ دن بھر اہم شعبوں جیسے توانائی اور مینوفیکچرنگ میں منافع خوری کا رجحان غالب رہا، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر 100 انڈیکس1500سے زاید پوائنٹس کی کمی...
وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق سعودی عرب رواں مالی سال پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی آئل فیسیلٹی دے گا جو 290 ارب روپے کے مساوی ہوگی۔ حکام نے کہا کہ سعودی عرب 5 ارب ڈالر کے ڈیپازٹس بھی رول اوور کرے گا، 2 ارب ڈالر دسمبر جبکہ 3 ارب ڈالر قرض جون 2026ء میں واجب الادا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب رواں مالی سال 2025-26ء میں پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی آئل فیسیلٹی فراہم کرے گا جب کہ 5 ارب ڈالر کے ڈیپازٹس بھی رول اوور کرے گا۔ وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق سعودی عرب رواں مالی سال پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی آئل فیسیلٹی دے گا جو 290 ارب روپے کے مساوی ہوگی۔ حکام...
اسلام آباد:۔ وزارت خزانہ کی جانب سے ماہانہ معاشی آئوٹ لک رپورٹ جاری کردی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ مضبوط معاشی کارکردگی کا اعتراف ہے۔ معیشت بحالی کے راستے پر گامزن ہے، معاشی سرگرمیاں مستحکم رہیں۔ رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ مضبوط معاشی کارکردگی کا اعتراف ہے، حالیہ سیلاب سے زرعی شعبے کو 430 ارب روپے کے نقصانات کا تخمینہ ہے، جولائی تا اگست بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 4.4 فیصد اضافہ ہوا، معاشی آئوٹ لک رپورٹ کے مطابق آٹو موبائل، سیمنٹ اور تعمیراتی شعبے میں نمایاں بہتری آئی، سیمنٹ کی ملکی کھپت 15 فیصد اور برآمدات 21 فیصد بڑھی۔ ستمبر 2025ءمیں سالانہ...
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دیامر اور پسماندہ علاقوں کے طالب علموں کو ان کی دہلیز پر معیاری تعلیم کی فراہمی کیلئے صوبائی حکومت نے مختصر مدت میں ہر ممکن اقدامات کئے ہیں اور وسائل کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانے کیلئے بھی اصلاحات کئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے پبلک سکول اینڈ کالج چلاس کو درپیش مسائل کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ترجیح دور دراز علاقوں میں معیاری تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے، جس کو مدنظر رکھتے ہوئے اس سال کیلئے پبلک سکول اینڈ کالج چلاس کے علاوہ دیگر تمام پبلک سکول اینڈ کالجز کی گرانٹ میں اضافہ کیا گیا ہے۔...
سعودی عرب کا پاکستان کے لیے ایک ارب ڈالر کی آئل فیسلٹی دینے اور 5 ارب ڈالر کے ڈیپازٹس رول اوور کرنے کا فیصلہ
سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کے استحکام کے لیے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے رواں مالی سال 2025-26 میں ایک ارب ڈالر کی آئل فیسلٹی فراہم کرنے اور پانچ ارب ڈالر کے ڈیپازٹس رول اوور کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارتِ خزانہ کے حکام کے مطابق، سعودی عرب کی جانب سے فراہم کی جانے والی یہ آئل فیسلٹی تقریباً 290 ارب روپے کے مساوی ہوگی۔ اس کے علاوہ، سعودی عرب نے پاکستان کو دیے گئے 5 ارب ڈالر کے ٹائم ڈیپازٹس کی مدت میں بھی توسیع پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ حکام کے مطابق، ان میں سے 2 ارب ڈالر کے ڈیپازٹس دسمبر 2025 میں جبکہ 3 ارب ڈالر کے قرض جون 2026 میں واجب الادا ہیں، تاہم سعودی حکومت...
سعودی عرب رواں مالی سال 2025-26 میں پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی آئل فیسیلٹی فراہم کرے گا جبکہ پانچ ارب ڈالر کے ڈیپازٹس بھی رول اوور کرے گا۔ وزارت خزانہ حکام کے مطابق سعودی عرب رواں مالی سال پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی آئل فیسیلٹی دے گا جو 290 ارب روپے کے مساوی ہوگی۔ حکام کے مطابق سعودی عرب 5 ارب ڈالر کے ڈیپازٹس بھی رول اوور کرے گا، دو ارب ڈالر دسمبر جبکہ 3 ارب ڈالر قرض جون 2026 میں واجب الادا ہے۔ وزارت خزانہ حکام کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 3 ماہ میں 85 ارب روپے سے زائد کی آئل فیسیلٹی دی گئی، سعودی عرب کی طرف سے فراہم کردہ سہولت 30...
اسلام آباد: سعودی عرب رواں مالی سال 2025-26 میں پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی آئل فیسیلٹی فراہم کرے گا جبکہ پانچ ارب ڈالر کے ڈیپازٹس بھی رول اوور کرے گا۔ وزارت خزانہ حکام کے مطابق سعودی عرب رواں مالی سال پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی آئل فیسیلٹی دے گا جو 290 ارب روپے کے مساوی ہوگی۔ حکام کے مطابق سعودی عرب 5 ارب ڈالر کے ڈیپازٹس بھی رول اوور کرے گا، دو ارب ڈالر دسمبر جبکہ 3 ارب ڈالر قرض جون 2026 میں واجب الادا ہے۔ وزارت خزانہ حکام کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 3 ماہ میں 85 ارب روپے سے زائد کی آئل فیسیلٹی دی گئی، سعودی عرب کی طرف سے...
پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑی کمی، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 October, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد کمی دیکھنے میں آئی ہے، بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی واقع ہوگئی۔ آل پاکستان صرافہ جیولرز اینڈ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 300 روپے کی کمی کے بعد قیمت 4 لاکھ 30 ہزار 362 روپے ہوگئی ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت 2829 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 68 ہزار966 روپے ہوگئی ہے۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی...
اینٹی کرپشن کورٹ خیبر پختونخوا میں کروڑوں روپے سرکاری گندم اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی، سماعت اینٹی کرپشن کورٹ خیبر پختونخوا کے جج آصف رشید نے کی۔ دوران سماعت استغاثہ کے ایک گواہ کا بیان قلمبند کرلیا گیا، عدالت نے مزید پانچ گواہان طلب کرلیے۔ عدالت نے گندم کیس کی مزید سماعت 4 نومبر تک ملتوی کردی، پراسیکوشن نے کہا کہ گندم اسکینڈل میں نامزد پانچ ملزمان پر فرد جرم عائد ہے، ملزمان محمد ارشد ، محمد خالد ، قاضی جنید ، طلاءمحمد اور محمدعا طف شامل ہیں ، ملزم عثمان عابد شاہ تاحال روپوش ہیں۔ پراسیکوشن نے کہا کہ ملزمان نے اضاخیل نوشہرہ کے گندم اسٹوریج گودام میں ملازم تھے، ملزمان نے ملی بھگت سے 1700 ٹن گندم غائب کی ہے، ملزمان نے...
فائل فوٹو بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے نیپرا میں ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دائر کردی۔ یہ درخواست رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے لیے کی گئی ہے۔بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے نیپرا سے صارفین پر 8 ارب 41 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی سفارش کی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ کیپیسٹی چارجز کی مد میں 21 ارب 70 کروڑ روپے کی وصولی کرنی ہے، تاہم آپریشنز اینڈ مینٹیننس کی مد میں 3 ارب 98 کروڑ روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔ اسی طرح یوز آف سسٹم چارجز میں 6 ارب 43 کروڑ روپے اور ٹرانسمیشن و ڈسٹری بیوشن نقصانات میں 2 ارب 88 کروڑ روپے کی کمی رپورٹ کی...
سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ بجلی کمپنیوں نے نیپرا میں درخواست جمع کرا دی، ملک بھر کے صارفین پر 8 ارب 41 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔ اسلام ٹائمز۔ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ بجلی کمپنیوں نے نیپرا میں درخواست جمع کرا دی، ملک بھر کے صارفین پر 8 ارب 41 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔ کیپسٹی پیمنٹس، آپریشن اینڈ مینٹیننس کاسٹ اور بجلی لاسز شامل ہیں، نیپرا 6 نومبر کو درخواست پر سماعت کرے گی۔
خاتون کی جانب سے درخواست میں کہا گیا ہے کہ ڈرائیور کے مجرمانہ رویے پر مجھے چلتی گاڑی سے چھلانگ لگانا پڑی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں آن لائن رائیڈ سروس کے ڈرائیور کے خلاف مسافر خاتون کو ہراساں کرنے کے کیس میں خاتون نے کنزیومر کورٹ میں کمپنی پر ایک کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا۔ عدالت نے کمپنی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ خاتون کی جانب سے درخواست میں کہا گیا ہے کہ ڈرائیور کے مجرمانہ رویے پر مجھے چلتی گاڑی سے چھلانگ لگانا پڑی تھی۔ درخواست میں کہا گیا کہ کمپنی نے شکایت کے باوجود ڈرائیور کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: گزشتہ ہفتے ملکی زرمبادلہ مارکیٹ میں روپے کی قدر میں استحکام کا رجحان غالب رہا، جس کی بنیادی وجوہات میں ترسیلاتِ زر میں مسلسل اضافہ، زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے سرپلس میں بدل جانا شامل ہیں۔اقتصادی ماہرین کے مطابق ستمبر میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 11 کروڑ ڈالر کے سرپلس میں تبدیل ہوا، جس نے روپے کو تقویت دی اور ڈالر کو مزید کمزور کیا۔اس دوران انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت دیگر غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں کمی دیکھی گئی۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 9 پیسے کمی کے ساتھ 281.01 روپے پر بند ہوا جب کہ اوپن مارکیٹ میں اس کی قدر 10 پیسے گھٹ کر 282.05 روپے ہوگئی۔ ڈالر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج گزشتہ کاروباری ہفتے شدید اتار چڑھاؤ اور مجموعی مندی کی لپیٹ میں رہی، جہاں سرمایہ کاروں کو ایک کھرب 53 ارب روپے سے زائد کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔کاروباری ہفتے کے آغاز میں ابتدائی 2 سیشنز میں تیزی دیکھی گئی اور ہنڈریڈ انڈیکس نے 168,414 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھوا، تاہم بعد ازاں انسٹیٹیوشنز اور انشورنس کمپنیوں کی جانب سے پرافٹ ٹیکنگ کے باعث مارکیٹ کا رجحان مندی میں بدل گیا اور باقی 3 کاروباری سیشنز میں مسلسل مندی کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کا اعتماد متزلزل رہا اور مجموعی طور پر انڈیکس 509.09 پوائنٹس کی کمی کے بعد 163,304.13 پوائنٹس پر بند ہوا۔اعدادوشمار کے مطابق کے ایس ای-30 انڈیکس بھی...
—فائل فوٹو کراچی میں آن لائن رائیڈ سروس کے ڈرائیور کے خلاف مسافر خاتون کو ہراساں کرنے کے کیس میں خاتون نے کنزیومر کورٹ میں کمپنی پر ایک کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا۔عدالت نے کمپنی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔خاتون کی جانب سے درخواست میں کہا گیا ہے کہ ڈرائیور کے مجرمانہ رویے پر مجھے چلتی گاڑی سے چھلانگ لگانا پڑی تھی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ کمپنی نے شکایت کے باوجود ڈرائیور کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین کے سیریبل پالسی مرض کے شکار بچوں کےلئے 37 لاکھ 50 ہزار روپے جاری کر دیے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولیس ملازمین کے 125 سپیشل بچوں کو 30 ہزار روپے فی کس دیے گئے ہیں، اس مرض میں مبتلا بچوں کی ویلفیئر کےلئے ماہانہ 10 ہزار روپے فی کس دیے جا رہے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ رواں سال کے دوران ان سپیشل بچوں کو مجموعی طور پر 7 کروڑ 24 لاکھ 60 ہزار روپے دیے جا چکے ہیں۔آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس ملازمین کے سپیشل بچوں کے علاج معالجے اور بحالی کےلئے بہترین اقدامات کیے جارہے ہیں، ان بچوں کی زندگی آسان اور باوقار بنانے کےلئے بھرپور ویلفیئر کر...
کراچی: پاکستان کوسٹ گارڈز نے بلوچستان میں مختلف کارروائیوں میں اربوں روپے کی منشیات برآمد کرلی۔ ترجمان کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران اپنی انٹیلی جنس ذرائع کی بنیاد پرگوادر پلیری کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے سنگل کیبن گاڑی میں چھپائی گئی 201 کلوگوام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرلی۔ دوسری کارروائی میں پسنی کے علاقے پراگ سے 42 کلو گرام آئس اوربدوک روڈ پر مشکوک گاڑی کی چیکنگ کرنے پر بیگ میں چھپایا گیا 1183.71 گرام سونا برآمد ہوا۔ حب بائی پاس روڈ چیک پر معمول کی چیکنگ کے دوران مسافر بس کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 250 کلو گرام چرس برآمد ہوئی۔ خدشہ ہے کہ یہ منشیات اندرون یا بیرون ملک اسمگل...
پاکستان کوسٹ گارڈز نے بلوچستان میں مختلف کارروائیوں کے دوران اربوں روپے کی منشیات اور سونا برآمد کیا ہے۔ یہ کارروائیاں گوادر، پسنی اور حب بائی پاس روڈ کے علاقوں میں کی گئیں۔ پاکستان کوسٹ گارڈز کے ترجمان کے مطابق، گزشتہ ایک ہفتے میں انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر گوادر کے پلیری علاقے میں ایک کارروائی کی گئی۔ اس دوران ایک سنگل کیبن گاڑی میں چھپائی گئی 201 کلوگرام اعلیٰ معیار کی چرس برآمد کی گئی۔ اسی طرح، پسنی کے علاقے پراگ میں 42 کلوگرام آئس اور بدوک روڈ پر ایک مشکوک گاڑی کی چیکنگ کے دوران 1183.71 گرام سونا برآمد ہوا۔ حب بائی پاس روڈ پر معمول کی چیکنگ کے دوران ایک مسافر بس کے خفیہ خانوں سے...
کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 8 میں مقیم معمر جوڑے کے گھر میں کام کرنے والا گھریلو ملازم 45 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ لینے کے باوجود کروڑوں روپے کے اثاثوں کا مالک نکلا۔ پولیس کے مطابق معمر جوڑے نے 8 برس قبل واجد علی نامی ملازم کو اپنے گھر میں ملازمت پر رکھا تھا۔ ملزم نے بزرگ جوڑے کا اعتماد حاصل کرکے بینک اکاؤنٹس اور لاکرز سمیت تمام مالی امور تک رسائی حاصل کر لی۔ یہ بھی پڑھیے: لمحوں میں لاکھوں کا سونا چوری، کیمرہ دیکھتا ہی رہ گیا 4 سال قبل شوہر کے انتقال کے بعد ملزم نے اکیلی رہ جانے والی خاتون کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چوری شروع کر دی۔ تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ واجد علی نے...
ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 3 ہزار 500 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 33 ہزار 862 روپے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 100 روپے گھٹ کر 3 لاکھ 71 ہزار 966 روپے کی سطح پر آگئی۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مزید کمی ہوگئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 35 ڈالر کی بڑی کمی سے 4 ہزار 115 ڈالر کی سطح پر آگئی۔ عالمی مارکیٹ میں کمی کے باعث ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 3 ہزار 500 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 33 ہزار 862 روپے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح...
فیصلہ اسپتالوں میں ڈینگی اور ملیریا کے کیسز میں اضافے کو مدظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے اور فیصلے کا مقصد شہریوں کیلئے بروقت تشخیص اور سستے علاج کو یقینی بنانا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے ڈینگی، ملیریا اور مکمل بلڈ کاؤنٹ (سی بی سی) ٹیسٹ کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا۔ یہ فیصلہ اسپتالوں میں ڈینگی اور ملیریا کے کیسز میں اضافے کو مدظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے اور فیصلے کا مقصد شہریوں کیلئے بروقت تشخیص اور سستے علاج کو یقینی بنانا ہے۔ کمیشن کے مطابق ملیریا کا ٹیسٹ اب 3 ہزار کے بجائے صرف 600 روپے میں اور ڈینگی کے ٹیسٹ کی قیمت 3،450 روپے سے کم ہو کر 1،100 روپے ہوگی۔ کمیشن نے مزید...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ چادر جس پر انڈا پھینکا گیا تھا، 50 لاکھ روپے میں فروخت ہو گئی ہے، اور حاصل ہونے والی تمام رقم شوکت خانم اسپتال کو عطیہ کر دی گئی ہے۔ علیمہ خان نے خود بتا دیا کہ جس چارد پر انڈہ پھینکا گیا تھا وہ کسی نے 50 لاکھ روپے میں خرید کر پیسے شوکت خانم اسپتال کو دے دئے ہیں ♥️ pic.twitter.com/0nRpER34uP — Faisal Khan (@KaliwalYam) October 24, 2025 واضح رہے کہ گزشتہ ماہ علیمہ خان کو اڈیالہ جیل راولپنڈی کے قریب میڈیا سے گفتگو کے دوران دو خواتین نے انڈا مارا تھا۔ واقعے کے فوراً بعد پولیس...
گرفتار اشتہاری ملزم جاوید خان نے شہری کو کینیڈا ملازمت کا جھانسہ دے کر 68 لاکھ روپے سے زائد ہتھیائے، بدنام زمانہ اشتہاری ملزم بابر حسین نے سال 2023 میں 3 شہریوں کو اسپین ملازمت کا جھانسہ دے کر 45 لاکھ 94 ہزار روپے ہتھیائے، ملزم ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل ملتان کو 3 مقدمات میں مطلوب تھا۔ اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے ملتان زون کا انسانی سمگلرز کے خلاف کریک ڈاون جاری، انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث اشتہاری سمیت 4 ملزمان گرفتار، ملزمان میں خورشید احمد، بابر حسین، جاوید خان اور محسن عباس شامل، ملزمان کو مظفرگڑھ، بہاولپور اور ملتان کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا، ملزمان نے شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے...
دنیا بھر میں تیل کی قلت اور قیمتوں میں اضافے کے باعث الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں تیزی آئی ہے، تاہم پاکستان میں یہ رجحان اب بھی محدود ہے۔ حکومت اب تک صرف الیکٹرک موٹر سائیکلوں اور رکشوں کے لیے پالیسی تشکیل دے سکی ہے، جبکہ گاڑیوں کے لیے جامع ای وی پالیسی تاخیر کا شکار ہے۔ الیکٹرک موٹرسائیکل پر سبسڈی، 9 ہزار روپے ماہانہ قسط سیکریٹری صنعت سیف انجم نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ حکومت نے موٹر سائیکلوں اور رکشوں کے لیے پالیسی مکمل کر لی ہے۔ 2.5 لاکھ روپے مالیت کی الیکٹرک موٹرسائیکل پر 80 ہزار روپے سبسڈی دی جائے گی، جس سے ماہانہ 9 ہزار روپے قسط پر موٹرسائیکل حاصل کی جا...
طاہر جمیل:ڈیری فارمر ایسوسی ایشن اور دودھ فروش یونین کے درمیان شدید اختلافات کے باعث شہر میں دودھ کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے، جبکہ ضلعی انتظامیہ تاحال خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ ڈیری فارمر ایسوسی ایشن نے یکم نومبر سے دودھ کی قیمتوں میں 20 روپے فی لیٹر تک اضافے کا اعلان کیا ہے۔ فیصلے کے مطابق بھینس کے دودھ کی ہول سیل قیمت 20 روپے اضافے کے بعد 240 روپے، جبکہ گائے کے دودھ کی ہول سیل قیمت 15 روپے اضافے کے بعد 195 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والے ہوجائیں ہوشیار،بڑا فیصلہ کرلیا گیا اضافے کے بعد دودھ کا پرچون نرخ 270 روپے...
کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) میں 11 ارب 33 کروڑ روپے مالیت کے منصوبے بغیر ٹینڈر اور قواعد کے دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے، جس پر وزیراعلیٰ سندھ نے فوری تحقیقات کا حکم جاری کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، کے ڈی اے نے اربوں روپے کے کنسلٹنسی ٹھیکے بغیر اشتہار، بڈنگ یا قانونی طریقۂ کار کے دیے۔ اس انکشاف کے بعد وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے معاملے کو “انتہائی سنگین” قرار دیتے ہوئے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ اور وزیر منصوبہ بندی و ترقی جام خان شورو کو مشترکہ طور پر انکوائری کی ذمہ داری سونپ دی ہے۔ چیف منسٹر سیکریٹریٹ سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تحقیقات ایم/ایس عاطف نذر پرائیویٹ لمیٹڈ نامی کمپنی...
گزشتہ سال حج کرنے والوں کو ساڑھے تین ارب روپے واپس کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزارت مذہبی امور نے گذشتہ سال فریضہ حج ادا کرنے والے 66 ہزار 377 حاجیوں کو 3 ارب 45 کروڑ 65 لاکھ 85 ہزار روپے واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔رقوم کی منتقلی کا عمل حاجیوں کے بینک اکائونٹس میں 31اکتوبر تک مکمل کر لیا جائے گا، حج 2026 کیلئے 40 دن کے حج پیکیج کی رقم 11 لاکھ 50 ہزار روپے جبکہ 25 دن کے شارٹ حج کا پیکیج 12 لاکھ روپے مقرر کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے وزارت مذہبی امور میں پریس کانفرنس سے خطاب...
کوئٹہ سے افغان مہاجرین کے انخلا کے اثرات شہر کی پراپرٹی مارکیٹ پر نمایاں طور پر ظاہر ہونا شروع ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں: افغان مہاجرین کی واپسی، آزاد کشمیر حکومت نے حتمی ٹائم فریم مقرر کر دیا نواحی علاقوں میں مکانات، پلاٹس اور کرایوں کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی دیکھی جا رہی ہے جب کہ خریداروں کی دلچسپی میں بھی نمایاں کمی آئی ہے۔ گزشتہ کئی دہائیوں سے افغان خاندان کوئٹہ کے مضافاتی علاقوں جیسے مشرقی بائی پاس، بروری، پشتون باغ، سیٹلائٹ ٹاون، خالص باوڑی، اور پشتون آباد میں آباد تھے۔ مگر حکومتوں کی جانب سے واپسی کے فیصلے کے بعد ہزاروں افغان خاندان اپنے گھروں کو فروخت کر کے افغانستان واپس جا رہے ہیں۔ وی نیوز سے بات کرتے ہوئے...
وفاقی وزیرِ مذہبی امور نے اعلان کیا ہے کہ حج 2025 کے دوران ہونے والی بچت کی رقم حجاج کرام کو واپس کی جارہی ہے، جبکہ حج 2026 کے لیے انتظامات اور پیکیجز کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ وزارتِ مذہبی امور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومتِ پاکستان وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایات کے تحت عازمینِ حج کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے وژن پر کاربند ہے۔ یہ بھی پڑھیں: نئی حج پالیسی: قرعہ اندازی کی بجائے ‘پہلے آئیں، پہلے پائیں’ کی بنیاد پر انتخاب ہوگا، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور ان کا کہنا تھا کہ وزارت سنبھالنے کے بعد سے میری اولین ترجیح اللہ کے مہمانوں کے لیے اس مقدس...
ویب ڈیسک : وزارت مذہبی امور نے گزشتہ سال حج کرنے والے حجاج کو 3 ارب 45 کروڑ 65 لاکھ 85 ہزار روپے واپس کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشہ سال فریضہ حج ادا کرنے والے حجاج کو رقوم کی منتقلی کا عمل بینک اکاؤنٹس میں 31 اکتوبر تک مکمل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہوتی ہے کہ حج انتظامات کو بہتر سے بہتر بنایا جائے اور حج اخراجات کو ممکنہ حد تک کم سے کم رکھا جائے۔ خریداروں کیلئے بڑی خوشخبری، پاکستان میں سستے سولر پینلزتیار سردار محمد یوسف نے کہا کہ حج 2026 کے لیے40 دن...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزارت مذہبی امور نے گذشتہ سال فریضہ حج ادا کرنے والے 66 ہزار 377 حاجیوں کو 3 ارب 45 کروڑ 65 لاکھ 85 ہزار روپے واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے، رقوم کی منتقلی کا عمل حاجیوں کے بینک اکاﺅنٹس میں 31 اکتوبر تک مکمل کر لیا جائے گا، حج 2026ءکیلئے 40 دن کے حج پیکیج کی رقم 11 لاکھ 50 ہزار روپے جبکہ 25 دن کے شارٹ حج کا پیکیج 12 لاکھ روپے مقرر کیا گیا ہے۔ سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے وزارت مذہبی امور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزارت مذہبی امور اور حکومت کی کوشش ہوتی ہے کہ...
پاکستانی کرکٹرصہیب مقصود کے ساتھ گاڑی فروخت کے دوران بڑا مالی فراڈ پیش آیا، جس کے بعد انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، پنجاب پولیس اور وزیر داخلہ محسن نقوی سے انصاف کی اپیل کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری ویڈیو میں صہیب مقصود نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ نو ماہ قبل انہوں نے اپنی پرانی گاڑی ملتان کے ایک شوروم کے ذریعے فروخت کی۔ خریدار نے 60 لاکھ روپے ادا کیے اور گاڑی لے گیا، جبکہ باقی رقم اور گاڑی کے کاغذات بعد میں دینے کا وعدہ کیا۔ صہیب کے مطابق، میں آٹھ ماہ تک اس شخص سے بقیہ رقم مانگتا رہا، مگر کوئی ادائیگی نہیں ہوئی۔ آخرکار میں نے گاڑی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے صنعتی شعبے کو 34 روپے اور ذراعت شعبے کو 38 روپے یونٹ ملنے والی بجلی کے اضافی یونٹس کی قیمت کم کرکے 22 روپے اور 98 پیسے کر دی گئی۔اپنے ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ سات ہزار میگا واٹ اضافی بجلی موجود تھی، ہم نے فیصلہ کیا کہ یہ بجلی صنعت اور ذراعت کو دی جائے گی، صنعت اور ذراعت معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صنعتی شعبے کو 34 روپے اور ذراعت شعبے کو 38 روپے یونٹ ملنے والی بجلی کے اضافی یونٹس کی قیمت کم کی، زراعت کیلئے اضافی یونٹس کی قیمت 38 سے کم...
مہنگائی سے ستائی عوام کو سستا گوشت فراہم کرنے کیلئے حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا۔ وزارت پیداوار کے مطابق حکومت کو مٹن، بیف، انڈے اور چکن کی برآمد پر کچھ عرصے کے لیے پابندی کی تجویز دی گئی ہے۔ سیلاب سے زراعت اور لائیو سٹاک متاثر ہوئے ہیں، گوشت کی قیمتوں میں اضافے کا اثر مرغی پر بھی پڑ رہا ہے۔ لاہور سمیت ملک کے کسی بھی شہر میں سرکاری قیمت پر گوشت فروخت نہیں ہو رہا، مٹن 2500 سے 3000 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گائے کے گوشت کی سرکاری قیمت 800 روپے اور مٹن کی 1600 روپے ہے، برآمد پر پابندی سے مٹن، گائے کے گوشت اور مرغی کے گوشت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے صنعتوں اور کسانوں کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان کر دیا ہے۔وزیراعظم سے صنعتی و زرعی شعبے کے ماہرین اور کاروباری برادری کے وفد نے ملاقات کی، جس میں شہباز شریف نے کہا کہ آئندہ 3 سال تک پورا سال صنعتی اور زرعی شعبے کو اضافی بجلی 22.98 روپے فی یونٹ کی رعایتی قیمت پر فراہم کی جائے گی۔ یہ رعایتی بجلی نومبر 2025 سے اکتوبر 2028 تک دستیاب رہے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ صنعتی شعبے کو 34 روپے اور زرعی شعبے کو 38 روپے پر ملنے والے یونٹس کی قیمت کم کر کے اضافی یونٹس فراہم کیے جائیں گے، اور روشن معیشت بجلی پیکج کے تحت فراہم کی جانے والی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی میں حالیہ دنوں میں ٹماٹر کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔ چند روز قبل تک 500 روپے فی کلو میں فروخت ہونے والا ٹماٹر اب قدرے سستا ہو گیا ہے، جس سے شہریوں نے کچھ اطمینان کا اظہار کیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر گلزار ہجری عرفان نظامانی نے کمشنر کراچی سید حسن نقوی کو شہر بھر کی قیمتوں سے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش کی۔ رپورٹ کے مطابق، درجہ اوّل کے ٹماٹر کی سرکاری قیمت گزشتہ روز کے 207 روپے فی کلو سے کم کر کے 195 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ تاہم، مارکیٹ میں یہ ٹماٹر اب بھی 238 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کیا جا رہا ہے، جو مقررہ نرخ سے زیادہ...
قومی احتساب بیورو (نیب) نے سال 2025 کی تیسری سہ ماہی کے دوران 1.10 ٹریلین روپے (1,100 ارب روپے) کی ریکوری کر کے قومی خزانے میں تاریخی اضافہ کیا ہے۔یہ رقم گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے میں 242 فیصد زیادہ ہے، جو نیب کی اب تک کی بہترین مالی کارکردگی قرار دی جا رہی ہے۔ 2025 کی مجموعی ریکوری 1.65 کھرب روپے تک پہنچ گئی نیب کے اعداد و شمار کے مطابق، سال 2025 کی پہلی 3 سہ ماہیوں میں مجموعی ریکوری کی مالیت 1,649.36 ارب روپے (1.65 کھرب روپے) ہو گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیے نیب کا بڑا اقدام، ذوالفی بخاری کی 800 کنال زرعی اراضی نیلام کرنے کا فیصلہ یہ رقوم مختلف کرپشن، زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ،...
حال ہی میں مشہور سوشل میڈیا انفلوئنسر کو ڈیجیٹل بلیک میلنگ کا سامنا کرنا پڑا، جس کے نتیجے میں انہیں 50 لاکھ روپے کا بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑا۔ یہ واقعہ بھارت کی ریاست مدھیا پردیش کے شہر جبلپور میں پیش آیا جو اس نوعیت کا پہلا سائبر کرائم کیس ہے۔ 28 سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر عظیم احمد جن کے انسٹاگرام پر 57 ملین فالورز ہیں، کو سائبر فراڈ کرنے والوں نے دھمکیاں دے کر ان کے اکاؤنٹس کو ’اسٹرائیک‘ بھیجنے اور ’بین‘ کرنے کی کوشش کی۔ دھمکیوں کے باعث احمد نے مجبوری میں فراڈ کرنے والوں کو متعدد بار ادائیگیاں کیں جو بالآخر 50 لاکھ روپے تک پہنچ گئیں۔ یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا ہراسانی اور بلیک میلنگ سے کیسے...
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ ٹیکس ہدف میں 150 ارب روپے کمی پر اتفاق کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹیکس ہدف 14 ہزار131 ارب سے گھٹ کر 13 ہزار981 ارب روپے کر دیا گیا جبکہ سیلاب نقصانات کی تصدیق شدہ رپورٹ پر ٹیکس ہدف میں مزید کمی کا امکان ہے۔ جی ڈی پی گروتھ 3.5 فیصد اور ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح 11 فیصد مقرر کی گئی تاہم رواں مالی سال جی ڈی پی 1 لاکھ 29 ہزار ارب روپے ہدف تک نہ پہنچنے کا خدشہ ہے۔ آئی ایم ایف کے ساتھ نئے ایم ای ایف پی ڈرافٹ پر میکرو اکنامک فریم میں تبدیلی پر اتفاق ہوگیا، 1.2...
گندم کی فی من امدادی قیمت 3500 روپے مقرر، سہ گنا ٹیکس عائد کرنے کی تجویز مؤخر ،مراد علی شاہ چھوٹے کاشت کاروں کو 1 بوری ڈی اے پی اور 2 بوری فی ایکڑ یوریا کھاد دی جائیگی،پریس کانفرنس وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کاشت کاروں کے لیے بڑے پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے گندم کی فی من امدادی قیمت 3500 روپے مقرر کردی، چھوٹے کاشت کاروں کو 1 بوری ڈی اے پی اور 2 بوری فی ایکڑ یوریا کھاد دی جائے گی، زرعی آمدن ٹیکس کا سہ گنا نفاذ موخرکرکے 15 فیصد کی پرانی شرح بحال کردی گئی۔اس بات کا اعلان انہوں نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ان کے ہمراہ صوبائی وزراء شرجیل میمن، سردار بخش...
کراچی: کسٹمز اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی میں کروڑوں روپے مالیت کے اسمگل شدہ ٹائرز برآمد کرلیے گئے۔ ترجمان کے مطابق پاکستان کسٹمز اور سندھ رینجرز کی انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت خفیہ معلومات کی بنیاد پر مشترکہ آپریشن کیا گیا۔ پرانی سبزی منڈی کے علاقے اور اطراف میں گوداموں پر کی گئی کارروائی میں مختلف برانڈز کے اسمگل شدہ پرانے 3650 ٹائرز برآمد کیے گئے۔ اسمگل شدہ ٹائروں کی مالیت 5کروڑ 47لاکھ 50ہزار روپے ہے۔ ان اسمگل شدہ پرانے ٹائروں کو مقامی مارکیٹوں میں سپلائی کیا جانا تھا۔ ترجمان کے مطابق مقدمہ درج کرکے ضبط شدہ ٹائرز کو اے ایس او کسٹمز گودام میں منتقل کردیا گیا ہے۔
لاہور میں عوام کو سستا گوشت فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ذرائع وزارت پیداوار کے مطابق مٹن، بیف، انڈے اور چکن کی ایکسپورٹ پر کچھ عرصے کے لیے پابندی کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ ذرائع وزارت پیداوار کا کہنا ہے کہ سیلاب سے زراعت اور لائیو اسٹاک متاثر ہوئے ہیں، گوشت کی بے جا بڑھتی قیمتوں کا اثر چکن پر بھی پڑ رہا ہے۔ لاہور سمیت ملک کے کسی شہر میں سرکاری قیمت پر گوشت نہیں بیچا جا رہا، مٹن 2500 سے 3 ہزار روپے فی کلو تک بیچا جا رہا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ بیف کی سرکاری قیمت 800 اور مٹن کی 1600 روپے کلو ہے، ایکسپورٹ پر پابندی سے مٹن، بیف اور...
ویب ڈیسک:وفاقی حکومت نے صنعتی اور زرعی شعبوں کے لیے بجلی کے نرخوں میں نمایاں کمی پر مبنی رعایتی پیکیج متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مجوزہ منصوبے کے تحت بجلی کی قیمتوں میں 10روپے فی یونٹ سے زیادہ کمی کی جا سکتی ہے، جس سے نہ صرف پیداواری لاگت میں کمی آئے گی بلکہ برآمدات میں اضافے اور ملکی معیشت میں بہتری کی توقع ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ رعایتی پیکیج تین سال کے لیے نافذ العمل ہوگا، جو یکم نومبر 2025 سے شروع ہو کر 31 اکتوبر 2028 تک جاری رہے گا۔ خریداروں کیلئے بڑی خوشخبری، پاکستان میں سستے سولر پینلزتیار وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے اس منصوبے کا باضابطہ اعلان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) کمشنر کراچی نے شہر میں ٹماٹر کی بڑھتی ہوئی قیمت کا نوٹس لیتے ہوئے سبزی منڈی میں ٹماٹر سمیت تمام سبزیوں اور فروٹس کی نیلامی کی مانیٹرنگ کا نظام سخت کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق درجہ اول ٹماٹر فی کلو 282 روپے نیلامی بھاؤ سے کم ہو کر 207 روپے جبکہ درجہ دوم 254 روپے سے 141 روپے فی کلو مقرر کیے گئے ہیں۔ مزید بتایا گیا ہے کہ ٹماٹر کی مقامی پیداوار میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے اور اگلے دو روز میں قیمتیں معمول پر آنے کی توقع ہے۔کمشنر کراچی نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت دی ہے کہ سرکاری نرخوں پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے۔اسسٹنٹ کمشنر...
نومبر میں سندھ کی ٹماٹر کی فصل مارکیٹ میں آنے کے بعد قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔ ملک بھر میں ٹماٹر کی قیمتوں سے شہری پریشان ہوگئے، نئی فصل نومبر میں مارکیٹ میں آجائے گی۔ بدین اور پڈعیدن میں ٹماٹر کی قیمت 600 روپے کلو تک جاپہنچی ہے، وہی لاہور میں 400، پشاور اور کوئٹہ میں 350 اور کراچی میں 300 روپے تک میں فروخت ہو رہا ہے۔ محکمہ ذراعت سندھ نے کہا ہے کہ حالیہ مون سون بارشوں سے 80 ہزار ایکڑ سے زائد رقبے پر ٹماٹر کی فصل کو نقصان پہنچا ہے، دوبارہ کاشت کی گئی فصل نومبر میں آنے کی توقع ہے۔ ترجمان محکمہ پرائس کنٹرول پنجاب کے مطابق ٹماٹر کی سپلائی میں بہتری سے قیمتیں کم...
کراچی میں ہونے والے35 ویں نیشنل گیمز کا منظور شدہ بجٹ 52 کروڑ روپے سے تجاوز کرگیا۔ انتہائی باوثوق ذرائع کے مطابق التو کے سبب گیمز کے اخراجات میں اضافہ ہوا جبکہ رنگا رنگ افتتاحی اور اختتامی تقریب کی وجہ سے بھی اخراجات بڑھ گئے ہیں۔ اضافی رقم کا جائزہ لینے کے لیے بدھ کو ایک اہم اجلاس منعقد ہوگا۔ دریں اثنا سندھ کے وزیر کھیل سردار محمد خان بخش مہر کا کہنا ہے کہ ہمارا مقصد گیمز کو شایان شان اندازمیں منعقد کرانا ہے۔ اس ضمن میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ہے اور امید ہے کہ 18 برس بعد سندھ کی میزبانی میں ہونے والے گیمز کے لیے اضافی بجٹ...
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے کے کسانوں کے لیے بڑے زرعی پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے گندم کی امدادی قیمت فی من 3500 روپے مقرر کردی۔ ساتھ ہی چھوٹے کاشتکاروں کے لیے کھاد پر سبسڈی اور زرعی آمدن ٹیکس میں نرمی کا اعلان بھی کیا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران وزیراعلیٰ کے ہمراہ صوبائی وزرا شرجیل انعام میمن، سردار بخش مہر اور مخدوم محبوب زمان موجود تھے۔ یہ بھی پڑھیں: حکومت پنجاب نے کاشتکاروں کے لیے تاریخی پیکج کا اعلان کر دیا مراد علی شاہ نے بتایا کہ صوبائی حکومت فصل 26-2025 کے دوران 8 سے 12 لاکھ ٹن گندم خریدنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ یہ اقدام 55 ارب روپے کے خصوصی ریلیف پیکج کا حصہ ہے،...
کاروبار کے اختتام پر پر ڈالر کی قدر ایک پیسے کی کمی سے 281 روپے 5 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ معاشی استحکام، شعبہ جاتی بنیادوں پر غیر ملکی سرمایہ کاری رحجان کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کو بھی امریکی ڈالر کی نسبت پاکستانی روپیہ تگڑا رہا۔ تفصیلات کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا، جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 13 پیسے کی کمی سے 280 روپے 93 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی، لیکن پاکستان میں خدمات انجام دینے والی غیر ملکی کمپنیوں کی جانب سے اپنے ہیڈ کوارٹرز کو منافع کی منتقلی کیلئے طلب بڑھنے سے کاروبار کے اختتام پر پر ڈالر کی قدر...
حکومت کا زرعی اور صنعتی صارفین کیلئے طویل مدتی ریلیف، بجلی کی قیمتوں میں کمی کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 22 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )حکومت کی جانب سے زرعی اور صنعتی صارفین کے لیے طویل مدتی پیکیج تیار کیا گیا ہے، جس کے تحت بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت زرعی اور صنعتی صارفین کے لیے طویل مدتی ریلیف پیکیج کی تیاری کررہی ہے، جس کے تحت بجلی کی قیمتوں میں 3 سال کے لیے 14 روپے فی یونٹ تک کی کمی کا امکان ہے۔ زرعی اور صنعتی صارفین کے لیے بجلی کی قیمت 23 روپے 50 پیسے فی یونٹ تک مقرر کیے جانے کی توقع ہے۔ اس سلسلے...
فائل فوٹو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاق کی جانب سے صوبائی حکومتوں کو گندم خریداری کی اجازت کامیابی ہے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ گندم کی امدادی قیمت 4 ہزار روپے فی من سے کم نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ کسانوں کو مراعات دے کر چاہتے ہیں کہ وہ زیادہ گندم پیدا کریں، اتنا اسٹاک ہو کہ گندم امپورٹ نہ کرنی پڑے، اس وقت محکمہ خوراک سندھ کے پاس 12 لاکھ 65 ہزار ٹن گندم ذخیرہ ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ حکومت اور دیگر اسٹیک ولڈرز کے پاس مجموعی طور پر 20 لاکھ ٹن گندم ہے، غریب کسانوں کو مراعات کی نگرانی محکمہ زراعت کرے گا، چھوٹے...
اسلام آباد:(نیوزرپورٹر)حکومت کی جانب سے زرعی اور صنعتی صارفین کے لیے طویل مدتی پیکیج تیار کیا گیا ہے، جس کے تحت بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت زرعی اور صنعتی صارفین کے لیے طویل مدتی ریلیف پیکیج کی تیاری کررہی ہے، جس کے تحت بجلی کی قیمتوں میں 3 سال کے لیے 14 روپے فی یونٹ تک کی کمی کا امکان ہے۔زرعی اور صنعتی صارفین کے لیے بجلی کی قیمت 23 روپے 50 پیسے فی یونٹ تک مقرر کیے جانے کی توقع ہے۔ اس سلسلے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ پاور ڈویژن نے زرعی اور صنعتی صارفین کے لیے 3 سالہ ریلیف پیکیج تیار کر لیا ہے۔پاور ڈویژن کی جانب سے تیار کیے...
اسلام آباد: حکومت کی جانب سے زرعی اور صنعتی صارفین کے لیے طویل مدتی پیکیج تیار کیا گیا ہے، جس کے تحت بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت زرعی اور صنعتی صارفین کے لیے طویل مدتی ریلیف پیکیج کی تیاری کررہی ہے، جس کے تحت بجلی کی قیمتوں میں 3 سال کے لیے 14 روپے فی یونٹ تک کی کمی کا امکان ہے۔ زرعی اور صنعتی صارفین کے لیے بجلی کی قیمت 23 روپے 50 پیسے فی یونٹ تک مقرر کیے جانے کی توقع ہے۔ اس سلسلے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ پاور ڈویژن نے زرعی اور صنعتی صارفین کے لیے 3 سالہ ریلیف پیکیج تیار کر لیا ہے۔ ذرائع...
کراچی (ویب ڈیسک )پاکستان نیوی نے بحیرہ عرب میں اربوں روپے مالیت کی منشیات پکڑ کر دنیا بھر میں اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا۔کمبائنڈ میری ٹائم فورس کے مطابق دو کشتیوں سے برآمد منشیات کی قیمت97 کروڑ 20 لاکھ ڈالر سے زائد بتائی گئی ہے۔کمبائنڈ میری ٹائم فورس نے کہا کہ دونوں کشتیوں سے بڑی مقدار میں آئس اور کوکین برآمد ہوئی ہے، یہ دونوں کارروائیاں کامیاب ترین انسداد منشیات کارروائیوں میں سے ہیں۔امریکی سینٹرل کمانڈ نے کامیاب آپریشن پر پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ایک بیان میں سینٹ کام نے کہا کہ کارروائی سعودی قیادت میں قائم مشترکہ ٹاسک فورس 150 سے منسلک پی این ایس یرموک نے کی۔سینٹ کام نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی حکومت نے زرعی اور صنعتی شعبوں کے لیے بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا طویل مدتی منصوبہ تیار کرلیا ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ اقدام معیشت کے دو بڑے ستون صنعت اور زراعت کو سہارا دینے کے لیے کیا جا رہا ہے تاکہ پیداوار میں اضافہ، برآمدات میں بہتری اور روزگار کے مواقع پیدا کیے جا سکیں۔ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاور ڈویژن نے 3 سالہ ریلیف پیکیج کی ابتدائی منظوری حاصل کرلی ہے، جس کے تحت زرعی اور صنعتی صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں 14 روپے فی یونٹ تک کمی متوقع ہے۔اس پیکیج کے نفاذ کے بعد بجلی کی فی یونٹ قیمت 23...
وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جب کہ مارکیٹ کمیٹی کے جاری کردہ نرخ نامے اور مارکیٹ میں فروخت ہونے والی قیمتوں میں نمایاں فرق پیدا ہو گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: فروری میں کن اشیا کی قیمتیں کم ہوئیں اور کن کی زیادہ؟ اعدادوشمار جاری اسلام آباد مارکیٹ کمیٹی کے مطابق ٹماٹر کی زیادہ سے زیادہ قیمت 170 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہےتاہم شہر کے مختلف بازاروں میں ٹماٹر 500 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہے ہیں۔ اسی طرح اعلی میعار کے سیب کی سرکاری قیمت 297 روپے فی کلو ہے مگر مارکیٹ میں یہ 500 سے 450 روپے فی کلو تک دستیاب ہیں۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (کامرس ڈیسک ) ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران استحکام رہا۔ پاکستان ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق 16 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1373 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.05 فیصد زیادہ ہے۔پیوستہ ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1372 روپے ریکارڈ کی گئی تاسی طرح 16 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1441 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے میں بھی 1441 روپے تھی۔ اعدادوشمار...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر)منگل کومقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 282.10روپے پر مستحکم رہی۔ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق انٹربینک میں بھی امریکی ڈالر281.20روپے پر برقرار رہا۔ یورو84پیسے گھٹ کر330.66روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈ90پیسے کی کمی سے380.79روپے رہا۔سعودی ریال 75.65روپے پر برقرار رہا جبکہ یو اے ای درہم2پیسے کی کمی کے بعد 77.55روپے رہ گیا۔ کامرس رپورٹر گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی( کامرس رپورٹر)وزیراعظم شہباز شریف نے 238.421 ارب روپے کے سیلز ٹیکس فراڈ کیس میں ملوث ایک افسر کی فوری برطرفی کا حکم جاری کر دیا ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ وہ ٹیکس اور ریگولیٹری معاملات میں کسی قسم کی کوتاہی یا کرپشن کو برداشت نہیں کریں گے۔ یہ اقدام احتساب کو یقینی بنانے کے لیے حکومتی نگرانی کی ایک غیر معمولی مثال ہے۔اسلام آباد چیمبر کے سابق صدر شاہد رشید بٹ نے یہان جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ اس فراڈ کیس میں 13 ملزمان میں سے 6 کو ناجائز طور پر 197.27 ملین روپے کی جعلی ان پٹ ٹیکس ایڈجسٹمنٹ دی گئی۔ اگرچہ 117.41 ملین روپے کی وصولی ہوئی، مگر 79.86 ملین...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اکتوبر2025ء) شوگر ملز مالکان کا اربوں روپے منافع کمانے کا سلسلہ جاری، ملک میں چینی کی اوسط قیمت میں مزید 20 روپے اضافہ ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے، گزشتہ ایک ماہ کے دوران فی کلو چینی کی قیمت میں 15سے 20روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔(جاری ہے) میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور میں چینی کی قیمت 200روپے فی کلو ہو گئی ہے جو گزشتہ ماہ 179روپے تھی، راولپنڈی میں چینی کی موجودہ قیمت 190روپے فی کلو ہے، جو گزشتہ ماہ 185روپے تھی، اسلام آباد میں چینی 185سے 190روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے، گزشتہ ماہ 180 روپے تھی، پشاور میں...
نیپرا نے اوسط ٹیرف 39.97 روپے فی یونٹ سے کم کرکے 32.37 روپے فی یونٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نیپرا نے کے الیکٹرک کے مالی سال 2024ء تا 2030ء کے ملٹی ایئر ٹیرف سے متعلق نظرِثانی کی درخواستوں پر فیصلہ جاری کر دیا۔ ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق نیپرا نے اوسط ٹیرف 39.97 روپے فی یونٹ سے کم کرکے 32.37 روپے فی یونٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو کے الیکٹرک کے جنریشن، ٹرانسمیشن، ڈسٹری بیوشن اور سپلائی بزنس کے متعدد پہلوؤں پر محیط ہے۔ رائٹ آف کلیمز سے متعلق نیپرا نے اپنا سابقہ فیصلہ برقرار رکھا ہے، جبکہ دیگر معاملات میں نیپرا کی جانب سے نمایاں تبدیلیاں کمپنی کیلئے غیر پائیدار ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ ان تبدیلیوں سے...
سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے عوام کو طبی سہولت فراہم کرنے کے لیے ڈینگی، ملیریا اور سی بی سی (Complete Blood Count) ٹیسٹوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ نئی قیمتیں 21 اکتوبر سے 31 دسمبر 2025 تک نافذ العمل رہیں گی۔ تفصیلات کے مطابق: ملیریا ٹیسٹ کی قیمت 3050 روپے سے کم کر کے صرف 600 روپے کر دی گئی ہے۔ ڈینگی این ایس 1 ٹیسٹ جو پہلے 4550 روپے میں ہوتا تھا، اب 1100 روپے میں دستیاب ہوگا۔ ڈینگی آئی جی ایم ٹیسٹ کی قیمت1500 روپے مقرر کی گئی ہے۔ سی بی سی ٹیسٹ جو پہلے 1250 روپے میں ہوتا تھا، اب 500 روپے میں...
آن لائن یا واٹس ایپ کے ذریعے فراڈ کرنے والے گروہ نے اپنے پنجے اس طرح گاڑ لیے ہیں کہ اب اراکین قومی اسمبلی بھی ان سے محفوظ نہیں ہیں۔ اتوار کے روز ایک ایسا ہی واقعہ ایم کیو ایم (پاکستان) کی مخصوص نشست پر منتخب ہونے والی رکن قومی اسمبلی نگہت شکیل کے ساتھ پیش آیا اور نوسربازوں نے اُن کے عزیزوں، رشتے داروں یا رابطہ کاروں سے تقریبا 15 لاکھ روپے بٹور لیے۔ ڈاکٹر نگہت شکیل قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی پارلیمانی امور، صحت اور کشمیر کی رکن ہیں۔ ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اتوار کی صبح تقریباً 9 بجے انہیں مختلف نمبروں سے تواتر کے ساتھ کالز موصول ہوئیں جس پر انہوں نے پہلے...
ٹی ایل پی کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ غزہ کے لیے مارچ کرنے والوں کا ایک بھی مطالبہ غزہ کے لیے نہیں تھا، 69 مہنگی برانڈز واچز ان کی تجوری سے نکلی ہیں جو توشہ خانہ میں بھی نہیں ہیں، ہر اس برانڈ کی گھڑی نکلی ہے جسے یہ کہتے تھے کہ یہ یہود و نصاری کی ہیں، یہ ان برانڈز کی گھڑیاں تھی جن پر یہ کہتے تھے کہ ان کا بائیکاٹ کیا جائے۔ طلال چوہدری نے کہا کہ 100 ایسے اکاؤنٹ کی نشاندہی ہوئی ہے جس پر سود کے ذریعے وہ کروڑوں روپے وصول کرتے تھے اور یہ کہتے تھے کہ یہ منافع حرام ہے سودی سسٹم ختم کیا جائے، بینک کے منافع کو سود کہنے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے بڑی رعایت کا اعلان کرتے ہوئے بجلی کے نرخ میں 7 روپے 60 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔نیپرا نے کے الیکٹرک کی جانب سے مالی سال 2024 تا 2030 کے لیے جمع کرائی گئی ملٹی ایئر ٹیرف کی نظرثانی کی درخواستوں پر فیصلہ جاری کیا، جس کے مطابق کمپنی کا اوسط ٹیرف 39.97 روپے فی یونٹ سے کم کر کے 32.37 روپے فی یونٹ مقرر کیا گیا ہے۔نیپرا کے جاری کردہ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ادارے کا رائٹ آف کلیمز سے متعلق سابقہ فیصلہ برقرار رہے گا۔ یہ فیصلہ کے الیکٹرک کے جنریشن، ٹرانسمیشن، ڈسٹری بیوشن اور سپلائی...
کراچی: ٹیکس فراڈ کیس میں ناقص تفتیش کرنے پر گریڈ 17 کے ایف بی آر افسر کو برطرف کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق 12جعلی کمپنیوں کے خلاف 26مارچ 2024ء کو 238ارب 42کروڑ روپے کے ٹیکس فراڈ کا مقدمہ درج ہوا۔ میگا سیلز ٹیکس فراڈ میں آر ٹی او ون کے سینئر آڈیٹر الطاف حسین کھوڑو نے سنگین کوتاہیاں کیں اور مقدمے کے 8روز بعد کسی نامزد ملزم کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ کیس کے حوالے سے رپورٹ کے مطابق 55 دن تک کسی بھی ملزم کی گرفتاری کے لیے اقدامات بروئے کار نہیں لائے گئے۔ سنگین غفلت کے سبب مقدمے میں نامزد 2 ملزمان نے عدالت سے ضمانت حاصل کرلی۔ رپورٹ کے مطابق سینئر آڈیٹر کا عدالت میں...
طورخم تجارتی گزرگاہ کی بحالی کے امکانات روشن ہو گئے ہیں اور دوطرفہ تجارت کے لیے اہم راہداری کو کھولنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ کسٹمز ذرائع کے مطابق طورخم ٹرمینل پر کل تک کسی بھی وقت دوطرفہ تجارت بحال ہونے کا امکان ہے۔ اس مقصد کے تحت گزشتہ روز کسٹمز کا عملہ طورخم ٹرمینل پر تعینات کر دیا گیا ہے جب کہ کارگو گاڑیوں کی کلیئرنس کے لیے اسکینر بھی نصب کر دیے گئے ہیں۔ پاک افغان کشیدگی کے باعث طورخم تجارتی گزرگاہ گزشتہ 9 دنوں سے آمدورفت کے لیے بند ہے، جس کے نتیجے میں تجارتی سرگرمیاں مکمل طور پر معطل ہو چکی ہیں۔ اس بندش کے باعث کارگو گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی...
لاہور:۔ کسان اتحاد پاکستان کے چیئرمین خالد حسین نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اگر گندم کی قیمت 4500 روپے فی من مقرر نہ کی گئی تو ملک بھر کے کسان اس سال گندم کی کاشت نہیں کریں گے۔ خالد حسین نے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے 3500روپے فی من خریداری کا اعلان کسانوں کے ساتھ ناانصافی ہے، کیونکہ موجودہ حالات میں گندم کی لاگت پیداوار 4000 سے 4500 روپے فی من تک پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کسانوں سے مشاورت کے بغیر فیصلے کر رہی ہے، جو زراعت کے مفاد میں نہیں، کسان اپنی محنت کا جائز معاوضہ مانگتا ہے، خیرات نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سیلابوں نے کسانوں کو پہلے ہی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری)کراچی میں مرغی کے گوشت کی قیمت کم اور ٹماٹر کی زیادہ ہوگئی ہے ،زندہ مرغی 320 روپے ،مرغی کا گوشت 500 روپے اور ٹماٹر 550 روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں، عوام حیران ہیں کہ مرغی میں ٹماٹر ڈالیں یا ٹماٹر میں مرغی، ٹماٹر کی قیمت میں ہوش روبا اضافے کے حوالے سے سوشل میڈیا صارفین نے شدید ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔ سوشل میڈیاصارفین حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ ٹماٹر اور دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں استحکام کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ عام آدمی کو ریلیف مل سکے۔سوشل میڈیا صارف اکرم بلوچ نے اپنے فیس بک پیج پر لکھا ہے کہ زندہ مرغی 320 روپے کلو اور ٹماٹر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر)اوورسیز انوسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے2024 کیلئے اپنی سالانہ معاشی و مالیاتی شراکت رپورٹ جاری کردی ہے۔رپورٹ کے مطابق میکرو اکنامک چیلنجنگ حالات کے باوجود او آئی سی سی آئی کے ممبران نے پاکستان کی مارکیٹ میں ریزیلنس اور طویل المدّتی اعتماد کا اظہار جاری رکھا اور تمام اہم مالیاتی اشاریوں میں کلیدی شراکت داری کی اوراو آئی سی سی آئی کے ممبران کی کنٹریبیوشن نے ملکی معیشت کے استحکام پر مثبت اثرات مرتب کیے۔اوآئی سی سی آئی کی ممبر کمپنیوں نے مالیاتی سال 2024کے دوران 1.2ٹریلین روپے کا قبل از ٹیکس منافع حاصل کیا جو 2020سے 2024کے دوران 34فیصد کی سالانہ مضبوط شرح نمو کی عکاسی ہے۔اس عرصہ کے دوران او آئی سی سی...
اسلام آباد: پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ جنگ بندی معاہدے کے مثبت اثرات سامنے آنے لگے ہیں اور 9 روز سے بند پڑی پاک افغان تجارتی گزرگاہ طورخم بارڈر آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں میں دوبارہ کھولے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں ملکوں کے حکام نے سرحد کھولنے پر اصولی اتفاق کر لیا ہے, اگر کسی نئے تنازع کا سامنا نہ ہوا تو بارڈر جلد ہی دو طرفہ تجارت اور آمدورفت کے لیے کھول دیا جائے گا۔ پاکستانی حکام کی جانب سے طورخم ٹرمینل پر تمام تر انتظامی و تکنیکی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ نیشنل لاجسٹک سیل (این ایل سی) نے کارگو گاڑیوں کی کلیئرنس کے لیے اسکینر نصب کر دیا ہے جبکہ کسٹم،...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سیلاب بحالی پروگرام کا باضابطہ افتتاح کردیا۔ تقریب کے دوران دیپالپور کے ایک سیلاب متاثرہ فرد کو 50 ہزار روپے کیش اور اے ٹی ایم کارڈ فراہم کیا گیا۔ تحصیل دیپالپور میں 500 سیلاب متاثرین کو ایک ہی دن میں 9 کروڑ 60 لاکھ روپے جاری کیے گئے۔ یہ بھی پڑھیں: مریم نواز سیلاب زدہ علاقوں کا جائزہ لینے چکوال پہنچ گئیں، متاثرین کے لیے مالی امداد کا اعلان وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سیلاب متاثرین کو تقریب میں فرنٹ پر بٹھانے کی ہدایت کی اور خود بھی انہی کے درمیان بیٹھ گئیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سیلاب متاثرین میں گھل مل گئیں، اس موقع پر متاثرہ خواتین نے مالی امداد ملنے پر خوشی کا...
کسان اتحاد پاکستان کے چیئرمین خالد حسین نے اعلان کیا ہے کہ اگر حکومت نے گندم کی کم از کم حمایتی قیمت فی من 4500روپے مقرر نہیں کی تو وہ کسان اگلی فصل میں گندم کی کاشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے گندم کو فی من 3500روپے پر خریدنے کا اعلان کیا ہے، لیکن یہ نرخ کسان کی اصل لاگت — جو کہ4000 سے5400 روپے فی من تک پہنچ چکی ہے — سے کہیں کم ہے۔ ان کے بقول، حکومت کسانوں کے مشورے کے بغیر فیصلے کر رہی ہے، جو کسانوں کے مفاد میں نہیں۔ خالد حسین نے مزید کہا کہ کسان اپنی محنت کا جائز معاوضہ چاہتا ہے، خیرات نہیں۔ گزشتہ سیلاب نے پہلے ہی...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اکتوبر2025ء) ٹماٹر مرغی سے بھی زیادہ مہنگا ہو گیا، سبزیوں کی قیمتیں بے قابو، افغانستان سے ٹماٹر کی آمد بند ہونے اور پنجاب سے سپلائی محدود ہونے کے باعث قیمتوں میں اضافہ ہوا ۔ تفصیلات کے مطابق راچی میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت 500 روپے سے تجاوز کرگئی ہے، جب کہ مرغی کا گوشت 450 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں اور گلی محلوں میں ٹماٹر 450 سے 550 روپے فی کلو کے درمیان دستیاب ہے۔ دکانداروں کے مطابق افغانستان سے ٹماٹر کی آمد بند ہونے اور پنجاب سے سپلائی محدود ہونے کے باعث قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ اس وقت کراچی میں ٹماٹر کی 90 فیصد...
کراچی: خام تیل عالمی قیمت میں کمی، ترسیلات زر میں اضافے کے کے رحجان سے ستمبر میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 11کروڑ ڈالر سرپلس میں آنے اور حکومت کی جانب سے فرسٹ ویمن بینک کی 14کروڑ 60لاکھ ڈالر میں اکثریتی حصص کی فروخت کے ساتھ قومی ائیر لائن کی نجکاری پلان جیسے عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں پیر کو بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔ عالمی سطح پر ڈالر کمزور ہونے، آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدے کے بعد ایگزیکٹو بورڈ سے قرض پروگرام کی اگلی قسط کی منظوری یقینی ہونے اور مرکزی بینک کی ڈالر پر انحصار کم کرکے روپے کی بنیاد پر فنانسنگ کو فروغ دینے کی غرض سے انٹرنیشنل فنانس...
---فائل فوٹو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اربوں روپے کی گندم امپورٹ کرنی پڑ رہی ہے، گندم کا ریٹ 4 ہزار 200 روپے فی من مقرر کیا جائے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ہر کاروباری شخص کی مرضی ہے کہ وہ کیا کاروبار کرے، آپ اپنے کسان کو سپورٹ نہیں کریں گے تو وہ کیوں گندم اگائے گا؟ کسی اور کو فائدہ دینے سے بہتر ہے کہ اپنے کسان کو فائدہ دیں۔انہوں نے کہا کہ جو افغان مہاجرین غیرقانونی طور پر رہ رہے ہیں، انہیں واپس جانا ہوگا۔ قومی گندم پالیسی کی منظوری، امدادی قیمت 3500 روپے فی من مقرراسلام آبادحکومت...