2025-04-25@12:12:52 GMT
تلاش کی گنتی: 101
«سرکاری میڈیکل»:
(نئی خبر)
حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) ایف جی آر ایف کی جانب سے سینٹرل جیل میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جہاں سیکڑوں قیدی مریضوں کا معائنہ اور انہیں ادویات سمیت ضروری اشیا فراہم کی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق دعوت اسلامی کے شعبہ ایف جی آر ایف کی جانب سے سندھ کے شہر حیدر آباد میں قائم سینٹرل جیل میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں سیکڑوں اسیر قیدیوں کے آنکھوں، دانتوں، شوگر اور بلڈ پریشر کے ٹیسٹ کیے گئے، قیدی مریضوں کو ادویات اور چشمے و دیگر سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ضرورت مند مریضوں کا آپریشن کے لیے اندراج کیا گیا۔ اس حوالے سے شہریوں نے بھی ایف جی آر ایف کے اس اقدام کو سراہا۔...