2025-05-31@20:59:22 GMT
تلاش کی گنتی: 126

«لیڈرشپ کو»:

(نئی خبر)
    لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے پارلیمنٹیرینز کو متحرک کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے موجودہ ملکی سیاسی صورت حال کو سامنے رکھتے ہوئے پارلیمنٹیرینز کو متحرک  کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے پارٹی کی جانب سے آئندہ ہفتے لاہور میں پارلیمنٹیرینز کنونشن منعقد کیا جائے گا۔ پارلیمنٹیرینز کنونشن میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے تمام ارکان اسمبلی شریک ہوں گے۔ لاہور میں ہونے والے پارلیمنٹیرینز کنونشن میں سندھ،بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے پارلیمانی لیڈرز،چیف وہپ بھی شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈرز،پارلیمانی لیڈرز اور چیف وہپ شریک ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹیرینز کنونشن میں آئین و قانون کی بالادستی،انصاف کی فراہمی...
    وزیراعظم اور وزیرداخلہ کو ہدف تنقید بناتے ہوئے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال کوتشویشناک قرار دیا ہے۔ اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ملک کے تشویشناک حالات میں لاپتا افراد بلوچستان کا ایک بہت بڑا مسئلہ ہے، حکومت ہوش کے ناخن لے۔ یہ بھی پڑھیں: قوانین کو ہتھیار بنایا جارہا ہے جس کا نشانہ صرف عمران خان ہیں، عمر ایوب عمر ایوب کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں ایف سی کے 18جوانوں کی شہادتیں ہوئی، جہاں آئی جی بغیر سیکیورٹی پروٹوکول کوئٹہ چھاونی سے باہر نہیں نکل سکتے، بلوچستان کے 8 اضلاع میں کوئی پاکستان کا جھنڈا نہیں لہرا...
    اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) سینٹ میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے  'ایکس' پر بیان میں کہا ہے اعلی عدلیہ کے تمام جج صاحبان نے آئین پاکستان کی پاسداری اور تحفظ کا حلف اٹھا رکھا ہے؟ اگر ہاں تو کیا آرٹیکل 200 آئین پاکستان کا حصہ نہیں جو کہتا ہے کہ"صدر مملکت ہائیکورٹ کے کسی بھی جج کا تبادلہ ایک  ہائیکورٹ سے دوسری ہائیکورٹ میں کر سکتا ہے لیکن اس کے لئے متعلقہ جج کی مرضی نیز چیف جسٹس پاکستان اور دونوں متعلقہ ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان سے مشاورت ضروری ہے " اس واضح آئینی شق کو ترجیح دیں یا کسی خط کو؟ اسلام آباد  ( وقائع نگار +نوائے وقت رپورٹ) اسلام آباد ہائیکورٹ...
    نجی ٹی وی سے گفتگو میں حکومتی رہنما کا کہنا تھا کہ دونوں کمیٹیاں اسپیکر قومی اسمبلی نے نہیں بنائی، حکومتی کمیٹی وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن کمیٹی بانی چیئرمین عمران خان نے بنائی، وہ ایک سہولت کار کا کردار ضرور ادا کررہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف سے مذاکرات کرنے والی حکومتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا مذاکرات کرنے کا مقصد دراصل عمران خان کی رہائی ہے۔ نجی ٹی وی کے ساتھ گفتگو میں مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے مذاکرات کے دوران اپنے اسیر رہنماؤں کا نام لے کر ان کی رہائی کے لیے حکومت کو سہولت کاری کرنے کا کہا تھا۔ انہوں نے...
    ہری پور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ  حکومت کےساتھ مذاکراتی نشست میں شرکت نہیں کریں گے، مذاکرات میں شامل نہ ہونے کی وجہ 9 مئی اور 26 نومبر پر کمیشن نہ بننا ہے۔  اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی تبدیلی کی خبروں کو افواہ قرار دیا ہے۔ ہری پور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ  حکومت کےساتھ مذاکراتی نشست میں شرکت نہیں کریں گے، مذاکرات میں شامل نہ ہونے کی وجہ 9 مئی اور 26 نومبر پر کمیشن نہ بننا ہے۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ مذاکرات کے دوران ایم این اے صاحبزادہ حامد رضا کے مدرسے پر چھاپا مارا گیا۔ وزیر...
    تہران(صباح نیوز)ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کی جدوجہد نے اسرائیل کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا۔غیرملکی خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق تہران میں سرکاری عہدیداروں سے ملاقات کے دوران سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ چھوٹے اور محدود غزہ نے ایسی صہیونی حکومت کوگھٹنوں کے بل گرنے پر مجبور کردیا، جو جدید اسلحے سے لیس اورامریکا کی مکمل حمایت حاصل تھی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ کے شہریوں کو مصر اور اردن یا کسی دوسرے مقام پر منتقل کرنے کی...
    قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈپورا کی حمایت میں کھل کرسامنے آگئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان مطمئن ہوں گے تو علی امین گنڈاپور وزیراعلیٰ رہیں گے، جنید خان ہری پور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختوںخوا علی امین گنڈا پور کی تبدیلی کی خبریں قیاس آرائیاں ہیں، وہ ہی وزیر اعلی رہیں گے، علی امین گنڈا پور کی درخواست پر ان کو پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی صدارت سے ہٹایا گیا، عمران خان سے گزارش کی تھی کہ 2 ذمہ داریاں سنبھالنا مشکل ہے۔ عمرایوب کا کہنا ہے کہ حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کی آج کی نشت پر ہم بانی پی ٹی آئی کی...
    —فائل فوٹو بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے براہِ راست ٹھیکے دیے جانے کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران سندھ ہائی کورٹ نے اپوزیشن لیڈر سٹی کونسل کی فریق بننے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔سندھ ہائی کورٹ میں براہِ راست ٹھیکے دیے جانے کے خلاف درخواست یونائٹیڈ فرینڈز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے دائر کر رکھی ہے۔سٹی کونسل میں اپوزیشن لیڈر سیف الدین کے فریق بننے کی درخواست پر سماعت کے دوران اُن کے وکیل عثمان فاروق ایڈوو کیٹ نے کہا کہ عوامی مسئلے کے پیشِ نظر اپوزیشن لیڈر درخواست میں فریق بن کر دستاویز فراہم کرنا چاہتےہیں، کے ایم سی نے اپنے جواب میں 2 ارب روپے جاری کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ الیکشن پٹیشن دوسرے ٹریبونل...
    اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب—فائل فوٹو اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اس وقت آئین پر عمل نہیں کیا جا رہا۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ میں اپنی ضمانتیں کروانےآیا ہوں، میرے خلاف متعدد کیسز ہیں۔انہوں نے کہا کہ مختلف شہروں میں مختلف کیسز میں کس طرح جا سکتا ہوں، اس کو ہم مسلط حکومت کہتے ہیں۔ اگر حکومت واقعی اختیار رکھتی ہے تو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرائے: عمر ایوبقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ اگر حکومت واقعی اختیار رکھتی ہے تو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرائیں۔ عمر ایوب کا کہنا ہے کہ 15 جنوری کو...
    کانگریس کمیٹی کے لیڈر جے رام رمیش نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ بی جے پی حکومت نے گزشتہ 10 برسوں میں صرف اپنے امیر دوستوں کا خیال رکھا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس نے ایک بار پھر مہنگائی اور بے روزگاری کے حوالے سے مودی حکومت کو گھیرنے کی کوشش کی ہے۔ پارٹی کے سینیئر لیڈر جے رام رمیش نے کہا کہ مودی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہی مہنگائی اور بے روزگاری نے نچلے اور متوسط طبقات کے خاندانوں کے لئے زندگی کو بہت مشکل کر دیا ہے۔ جے رام رمیش نے مزید کہا کہ ملک کو اب ایسے بجٹ کی ضرورت ہے جو بڑھتی مہنگائی سے راحت دے۔ جے رام رمیش کے سوشل...
    امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا بھر کے بزنس لیڈرز سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی مصنوعات امریکا میں تیار کیجیے یا پھر ٹیرف ادا کرنے کے لیے تیار رہیے۔ ٹرمپ کہتے ہیں بزنس مین جہاں چاہیں اپنی مصںوعات تیار کرواسکتے ہیں لیکن اگر وہ امریکا سے باہر قائم کمپنیوں میں اپنی مصنوعات تیار کروانا چاہتے ہیں تو پھر خمیازہ بھگتنے کے لیے بھی تیار رہیں۔ سوئٹزر لینڈ کے شہر ڈیووس میں قائم ورلڈ اکنامک فورم کے تحت بزنس لیڈرز سے اپنے ورچوئل خطاب میں صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی معیشت کے لیے مشکلات پیدا ہوئی ہیں۔ ٹیرف کے ذریعے ہی مشکلات کو ٹالا جاسکتا ہے۔ اس وقت امریکا کے لیے سب سے بڑا چیلنج...
    اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے اپنے لیڈر کے ساتھ مخلص نہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے حکومت کے ساتھ جاری مذاکرات سے انکار پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ  مذاکرات کرنے والوں کو خود بھی پتا تھا کہ اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلنا۔ پی ٹی آئی والے کسی بھی بات پر مخلص نہیں اور نہ ہی اپنے لیڈر کے ساتھ مخلص ہیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ مذاکرات سے انکار کی کوئی بنیاد نہیں ہے۔  علی امین گنڈاپور نے خود ہی...
    اسلام آباد: قومی اسمبلی کے سپیکرسردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ  اسحاق ڈار کوشش کررہے ہیں اور پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کی اپنے لیڈر سے ملاقات  ہوجائےگی، جمہوریت تب محفوظ ہوگی جب ہم سب مل بیٹھ کر بیٹھیں گے اور ملک کی خاطر بات کریں گے نجی ٹی وی کو انٹرویومیں ایازصادق نےکہاکہ  ہمیں 26ویں آئینی ترمیم پر فخر ہے، پارلیمنٹ اپنی آئینی مدت پوری کرےگی، میری دعا ہے پاکستان کے لیے اچھا ہو چاہے وہ مذاکرات کی صورت میں ہو یا کسی اور صورت میں ہو۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے ارکان ایوان آکر آدھا گھنٹہ احتجاج کرتے ہیں اور پھر واپس چلے جاتے ہیں، ہم نے اپوزیشن کے ساتھ طے بھی کیا تھا کہ...
    اپنے ایک بیان میں یمنی وزیراعظم کے دفاعی مشیر کا کہنا تھا کہ ہمارا موقف فلسطینی عوام کا دفاع ہے اور ہم اپنے اس موقف پر قائم رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آج یمن کی مقاومتی تحریک "انصار الله" کے سربراہ "سید عبد المالک بدر الدین الحوثی" کے حکم پر "گلیکسی لیڈر" نامی صیہونی بحری جہاز کے عملے کو رہا کر دیا۔ رہائی کا یہ عمل "حماس" کے ساتھ ہم آہنگی اور عمان کی ثالثی سے انجام پایا۔ اس بارے میں المسیرہ نے رپورٹ دی کہ فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" کے ساتھ ہم آہنگی اور جنگ بندی کے معاہدے کے مطابق یمن نے عمان میں گلیکسی لیڈر کے عملے کو اپنے بھائیوں کے سپرد کر دیا۔ اسی عمل کے بارے...
    امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر ---فائل فوٹو امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا ہے کہ جامعات کے اندر مالی بحران ہے جہاں کنٹریکٹ پر اساتذہ کو بھرتی کیا جا رہا ہے۔ کراچی میں انہوں نے ادارۂ نورِ حق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں تعلیم کا مسئلہ پیدا ہوا ہے، صوبے بھر کی 17جامعات میں کئی دن سے کلاسوں کا بائیکاٹ ہے۔امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی اور بورڈ کی وزارت جو طلبہ کے ساتھ کر رہی ہے وہ سب کے سامنے ہے، اساتذہ کی جد و جہد میں ان کے ساتھ ہیں اور آواز بھی بلند کرتے رہیں گے۔ امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی کا آج ہونیوالے ’غزہ...
    کانگریس لیڈر نے کہا کہ حکومت کی پوری توجہ صرف چند چنندہ سرمایہ داروں کو مالا مال کرنے پر ہے، اس وجہ سے عدم مساوات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر اور کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ایک بار پھر مودی حکومت پر تنقید کی ہے۔ انہوں نے مودی حکومت پر غریبوں اور محنت کشوں کو ان کے حال پر چھوڑنے کا الزام عائد کیا ہے۔ راہل گاندھی نے اس کے خلاف آواز اٹھانے کی اپیل کرتے ہوئے "وہائٹ ٹی شرٹ موومنٹ" کی شروعات کا اعلان کیا ہے اور لوگوں سے اپیل کی ہے وہ اس تحریک سے جڑیں۔ اس تحریک سے جڑنے کے لئے راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کا کہنا ہے کہ ہمارے مطالبے پورے نہ ہوئے تو حکومت سے مذکرات آگے نہیں چل سکتے۔اتوار کو اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے پریس کلب ہری پور کا دورہ کیا جہاں نو منتخب کابینہ کو مبارک باد دی اور میڈیا سے گفتگو بھی کی۔ اپنی گفتگو میں اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور دلیر شخص ہے ، ہماری پارٹی کا مقصد ہی سچ کا ساتھ دینا ہے، کے پی میں عوامی حکومت ہے۔اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے پی کے میں ڈیلیور کر رہی ہے اور کے پی...
    ہری پور: اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہاہے کہ ہمارے مطالبے پورے نہ ہوئے تو حکومت سے مذکرات آگے نہیں چل سکتے۔ اتوار کو اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے پریس کلب ہری پور کا دورہ کیا جہاں نو منتخب کابینہ کو مبارک باد دی اور میڈیا سے گفتگو بھی کی۔ اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور دلیر شخص ہے ، ہماری پارٹی کا مقصد ہی سچ کا ساتھ دینا ہے، کے پی میں عوامی حکومت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پی کے میں ڈیلیور کر رہی ہے اور کے پی واحد صوبہ ہے جو سر پلس میں...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور پارلیمنٹ ہاؤس میں جاری ہے۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اجلاس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کر رہے ہیں جس میں پی ٹی آئی نے تحریری طور پر اپنے مطالبات کا مسودہ پیش کرد یا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے حکومت سے مذکرات کیلئے مطالبات کا ڈرافٹ تیار کر لیا، اپوزیشن لیڈر عمرایوب کے لیٹر پیڈ پر ڈرافٹ تیار کیا گیا ہے، پی ٹی آئی کے مطالباتی ڈرافٹ تین صفحات پر مشتمل ہیں۔ این ڈی ایم اے، پی ڈی ایم اے سندھ اور بین الاقوامی نمائندوں کا پی ڈی ایم اے ہیڈ...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمرایوب خان نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے خط ارسال کردیا ۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی مدت 26 جنوری کو ختم ہو رہی ہے۔ اپوزیشن لیڈر عمرایوب نے خط میں کہا گیا ہے کہ نئے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کیلئے مشاورتی عمل شروع کیا جائے ۔ یاد رہے کہ موجودہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی مدت ملازمت میں چند دن ہی باقی ہیں . سکندر سلطان راجہ 26 جنوری 2025 کو اپنی مدت ملازمت سے سبکدوش ہوجائیں گے . جس کے بعد چیف الیکشن کمشنر کا عہدہ خالی ہوجائے گا.
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ نے لیڈز پولیس اہلکاروں کو 25 نئی موٹر سائیکلیںفراہم کیں ۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی ہدایت پر اے ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ محمد ارشد صدیقی نے ڈی ایس پی ایم ٹی کے ہمراہ کراچی پولیس آفس میں لیڈز پولیس اہلکاروں کو 25 نئی موٹر سائیکلیں فراہم کیں۔ اس منصوبے کامقصد پولیس کے گشت اور رسپانس ٹائم کو بہتر بنانے اور ڈرائیونگ لائسنس ہولڈر لیڈیز پولیس کو ٹرانسپورٹ کی سہولت کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ لیڈز پولیس اہلکاروں نے موٹر سائیکلیں وصول کرنے کے بعد اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کی خدمت اور حفاظت کے لیے اپنے فرائض مزید لگن اور...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور سابق اسپیکر اسد قیصر نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ قومی اسمبلی کے ترجمان کے مطابق، تحریک انصاف کے دونوں رہنماؤں نے باقاعدہ طور پر پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کی حکومت کے نمائندوں سے ملاقات کی درخواست کی۔ ترجمان قومی اسمبلی نے بتایا کہ اسپیکر سردار ایاز صادق نے تحریک انصاف کے پیغام سے حکومت کو آگاہ کر دیا ہے اور صرف پیغام رسانی کا کردار ادا کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ حکومت پر منحصر ہے کہ وہ مذاکراتی کمیٹی کے ساتھ ملاقات کا انتظام کرے۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب...
    کانگریس کے سینیئر لیڈر نے بھی کھنوری کا دورہ کیا اور کہا کہ کسانوں کی مانگ وہی ہے جسکا وعدہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست پنجاب کے کسان لیڈروں نے کھنوری اور شمبھو سرحد پر احتجاج کرتے ہوئے سنیوکت کسان مورچہ (ایس کے ایم) سے کسان لیڈر جگجیت سنگھ ڈلیوال کی بگڑتی صحت کے پیش نظر فوری حمایت فراہم کرنے اور احتجاج کو مزید مضبوط کرنے کی اپیل کی۔ ایس کے ایم (غیر سیاسی) اور کسان مزدور مورچہ (کے ایم ایم) کے لیڈروں نے یہ اپیل اس وقت کی جب ایس کے ایم کی چھ رکنی کمیٹی نے احتجاجی مقام کا دورہ کیا۔ اس کمیٹی میں بلجیت سنگھ راجیوال، درشن پال، جوگندر سنگھ اوگراہا،...
    یوتھ پارلیمنٹ،اسپورٹس اور یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ حکومت سندھ کے زیر اہتمام قائداعظم لیڈرشپ سمٹ میں مہمان خصوصی چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی، بانی یوتھ پارلیمنٹ رضوان جعفر کو ایواڈ دے رہے ہیں۔ اس موقع پر صوبائی وزریر سعید غنی بھی موجود تھے