2025-05-18@13:52:20 GMT
تلاش کی گنتی: 133

«ٹیلیفونک رابطہ»:

(نئی خبر)
    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈارکو امریکی قومی سلامتی کے مشیر مائیکل والٹز نے ٹیلیفون کرکے دہشت گردی کے خلاف حکومت پاکستان کی کوششوں پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تعریف اور شکریہ ادا کیا۔ یہ بھی پڑھیں ڈونلڈ ٹرمپ کا پاکستان سے اظہار تشکر، کیا پاک-امریکا سیکیورٹی تعلقات بحال ہونے جارہے ہیں؟ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے قومی سلامتی کے مشیر کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان صدر ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ سمیت امریکا کے ساتھ اپنے دیرینہ اور وسیع البنیاد تعلقات کو استوار کرنے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے پاکستان کے انسداد دہشت گردی کے شعبے میں امریکا کے ساتھ تعاون...
    بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) مشرقی چین کی عدالت میں جرائم پیشہ چینی گروہ کے کے خلاف مقدمے کی سماعت مکمل ہو گئی جو مبینہ طور پر میانمر میں ٹیلیفون فراڈ اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث تھا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق چینی حکام نے 2023 ء سے میانمر کے ساتھ تعاون بڑھایا ہے تاکہ چین کی سرحد سے متصل شمالی میانمر میں ٹیلیفون کے ذریعے دھوکا دہی اور دیگر جرائم کا ارتکاب کرنے والے گروہوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جا سکے۔ اس دوران چین سے تعلق رکھنے والے 53ہزار سے زیادہ مشتبہ افراد کو حراست میں لیا جاچکا ہے۔
    اس ٹیلیفونک گفتگو میں دونوں ممالک کے درمیان مسافر طیاروں کی آمد و رفت میں درپیش مسائل ذکر ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" اور اُن کے لبنانی ہم منصب "یوسف رجی" کے درمیان آج دوپہر کو ٹیلیفونک گفتگو ہوئی جس میں دوطرفہ روابط اور علاقائی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ نے یوسف رجی کو لبنان کا وزیر خارجہ منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماوں نے ایران و لبنان کی عوام کے مفادات کو ترجیح دیتے ہوئے اقتصادی، تجارتی، ثقافتی اور دیگر شعبوں میں تعاون میں وسعت پر زور دیا۔ اس گفتگو میں دونوں ممالک کے...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے بات چیت کے بعد یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ یوکرین نے ولادیمیر زیلنسکی اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان بات چیت کی تصدیق کرتے ہوئے جلد امن کی امید ظاہر کی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یوکرینی صدر بھی پیوٹن کی طرح امن قائم کرنا چاہتے ہیں۔ اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ مضحکہ خیز جنگ کو روکنے کا وقت ہے، غیرضروری طور پر بہت تباہی ہوچکی ہے۔ بعد ازاں یوکرینی صدر نے ڈونلڈ ٹرمپ سے بات چیت کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے امریکی صدر سے امن کے حصول پر بات چیت...
    ماسکو سے روسی خبر ایجنسی کے مطابق روس اور امریکی صدور نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں صدور نے باہمی تعلقات اور یوکرین کے معاملے پر بھی بات چیت کی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ ماسکو سے روسی خبر ایجنسی کے مطابق روس اور امریکی صدور نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں صدور نے باہمی تعلقات اور یوکرین کے معاملے پر بھی بات چیت کی۔ خبر ایجنسی کے مطابق صدر پیوٹن نے امریکی صدر ٹرمپ کو ماسکو  مدعو کر لیا۔ روسی و امریکی ملاقات پر رضامند ہوگئے ہیں۔ دریں اثناء امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان...
    وزیرخارجہ کی متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو میں دونوں راہنماؤں نے غزہ کی سنگین انسانی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، راہنماؤں نے فلسطینی عوام کو ان کے آبائی وطن سے بے گھر کرنے یا منتقل کرنے کی تجویز پر تشویش کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ دونوں راہنماؤں نے غزہ کی سنگین انسانی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، راہنماؤں نے فلسطینی عوام کو ان کے آبائی وطن سے بے گھر کرنے یا منتقل کرنے کی تجویز پر تشویش کا اظہار کیا۔ اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حقوق کے...
    اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، اسرائیلی وزیراعظم کے بیان کی مذمت WhatsAppFacebookTwitter 0 10 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان السعود سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اسرائیلی وزیراعظم کے اشتعال انگیز بیان کی شدید مذمت کی۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا پاکستان سعودی عرب کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کرتا ہے، پاکستان فلسطینی کاز کی غیرمتزلزل حمایت جاری رکھے گا۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ سعودی وزیر خارجہ نے پاکستان کی مستقل اور آزمودہ حمایت پر اظہار تشکر کیا۔ ترجمان...
    نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں دونوں رہنماؤں نے غزہ کی تازہ ترین صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر مبنی ایک آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے فلسطینی عوام کے بے گھر ہونے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی زمین فلسطینیوں کی ملکیت ہے۔ دونوں وزرائے خارجہ نے اس اہم اور سنگین مسئلے پر غور و خوض کے لیے اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کے غیر معمولی وزارتی اجلاس...
    پاکستان خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت جاری رکھے گا، وزیر خارجہ کا ایرانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 February, 2025 سب نیوز اسلام آ باد: نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار سے ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ٹیلی فون رابطہ کیا جس میں فریقین نے غزہ میں فلسطینیوں کی مسلسل حالت زار پر تبادلہ خیال کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے مطابق دونوں وزراء نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر خصوصی توجہ مرکوز بھی کی۔ غزہ کے لوگوں کو بے گھر کرنے کی تجویز پر تبصرہ کرتے ہوئے نائب وزیراعظم نے اسے انتہائی پریشان کن و غیر منصفانہ قرار دیا۔ ترجمان کے مطابق انہوں نے زور دیا کہ...
    اسلام آباد : پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کے درمیان ٹیلیفون پر بات چیت ہوئی، جس میں مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال اور غزہ میں فلسطینیوں کی مشکلات پر توجہ مرکوز کی گئی۔   اسحاق ڈار نے غزہ میں فلسطینیوں کی بے گھر ہونے کی صورتحال کو انتہائی پریشان کن اور غیر منصفانہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی سرزمین صرف فلسطینی عوام کی ہے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق دو ریاستی حل ہی سب سے بہتر اور منصفانہ راستہ ہے۔ پاکستان ہمیشہ فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتا رہے گا، اور اس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو گا۔   اسحاق ڈار نے یہ بھی...
    ٹیلیفون پر دونوں رہنماؤں کے درمیان مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بات چیت ہوئی، صدر ٹرمپ نے مصری ہم منصب سے جنگ بندی معاہدے پر بھی گفتگو کی۔ اسلام ٹائمز۔ عرب میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ عرب میڈیا کے مطابق ٹیلیفون پر دونوں رہنماؤں کے درمیان مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بات چیت ہوئی، صدر ٹرمپ نے مصری ہم منصب سے جنگ بندی معاہدے پر بھی گفتگو کی۔ مصری صدر نے مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کیلئے ضروری کوششوں پر زور دیا، دونوں صدور نے دوطرفہ تعلقات، عالمی امور اور اقتصادی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ عرب میڈیا کے مطابق امریکی اور مصری صدور نے دونوں ممالک کے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو سے ٹیلیفون پر گفتگو کی اور انہیں صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی۔ وزیراعظم نے پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور ان تعلقات کو اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ بات چیت کے دوران وزیراعظم نے گزشتہ نومبر میں صدر لوکاشینکو کے دورہ اسلام آباد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ رواں سال منسک کے اپنے سرکاری دورے کے منتظر ہیں۔ صدر لوکاشینکو نے وزیراعظم کی ٹیلیفونک کال پر شکریہ ادا کیا اور پاکستانی عوام کی ترقی و خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ دونوں...
    امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے سعودی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ مارکو روبیو نے شہزادہ فیصل بن فرحان سے غزہ کے مستقبل پر بات کی۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے شام، لبنان اور خطے میں مشترکہ مفادات آگے بڑھانے پر بات کی۔ انہوں نے لبنان کی نئی صورتحال میں تعاون پر سعودیہ سے اظہار تشکر کیا اور امریکی وزیر خارجہ نے سعودی عرب سے شراکت داری مضبوط بنانے کا عزم کیا۔
    مارکو روبیو نے شہزادہ فیصل بن فرحان سے غزہ کے مستقبل پر بات کی۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے شام، لبنان اور خطے میں مشترکہ مفادات آگے بڑھانے پر بات کی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اپنے سعودی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ مارکو روبیو نے شہزادہ فیصل بن فرحان سے غزہ کے مستقبل پر بات کی۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے شام، لبنان اور خطے میں مشترکہ مفادات آگے بڑھانے پر بات کی۔ انہوں نے لبنان کی نئی صورتحال میں تعاون پر سعودیہ سے اظہار تشکر کیا اور امریکی وزیر خارجہ نے سعودی عرب سے شراکت داری مضبوط بنانے کا عزم کیا۔
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )سپیکر قومی اسمبلی نے مذاکرات کو بچانے کیلئے تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سپیکر ایاز صادق نے مذاکرات کو بچانے کی ایک اور کوشش کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور انہیں مذاکراتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی تاہم پی ٹی آئی نے مذاکرات میں شرکت کی کوئی ٹھوس یقین دہانی نہیں کرائی۔گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اعلان کرتے ہوئے سپیکر کو مذاکرات میں شرکت نہ کرنے سے آگاہ کردیا تھا۔ادھر مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی...
    سپیکر قومی اسمبلی نے مذاکرات کو بچانے کیلئے تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔سپیکر ایاز صادق نے مذاکرات کو بچانے کی ایک اور کوشش کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور انہیں مذاکراتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی تاہم پی ٹی آئی نے مذاکرات میں شرکت کی کوئی ٹھوس یقین دہانی نہیں کرائی۔
    حکومت اور تحریک انصاف کے مذاکراتی کمیٹیوں کے درمیان بات چیت کے چوتھے دور کے لیے اجلاس کل شیڈول ہے، لیکن پی ٹی آئی نے ٹیبل پر بیٹھنے سے صاف انکار کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ عمر ایوب کو ٹیلیفون کرکے اجلاس میں بیٹھنے کی دعوت دی۔ یہ بھی پڑھیں حکومت سیاسی مذاکرات میں سنجیدہ ہے تو کوئی ایک مثبت قدم اٹھائے، پی ٹی آئی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اسپیکر نے عمر ایوب کو ٹیلیفون کرکے کہاکہ مذاکرات سے ہی کسی بھی اختلاف کا حل ڈھونڈا جا سکتا ہے، اس لیے کل کے اجلاس میں شرکت کریں، تاہم عمر ایوب نے کہاکہ جب...
    مودی کا ٹرمپ سے ٹیلیفونک رابطہ، دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد WhatsAppFacebookTwitter 0 27 January, 2025 سب نیوز نئی دہلی (آئی پی ایس )بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ اس حوالے سے نریندر مودی کا کہنا ہے کہ انھوں نے امریکی صدر ٹرمپ سے بات چیت کی ہے، امریکا کے ساتھ باہمی مفاد اور بھروسہ مند شراکت داری کے لیے پرعزم ہیں۔ بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک مل کر عوامی فلاح کیلیے کام کریں گے۔نریندر مودی کے مطابق امریکا اور بھارت مشترکہ طور پر عالمی امن و سلامتی اور خوشحالی کیلییکام کریں گے۔ نریندر مودی نے کہا کہ انھوں نے صدر ٹرمپ کو دوسری بار امریکی صدر منتخب...
    پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد قیصر نے سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ زرائع  نے بتایا کہ اسد قیصر  نے مولانا فضل الرحمان کی طبیعت کے بارے میں بھی پوچھا۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والے رابطے میں پی ٹی آئی اور جے یو آئی (ف) کے رہنماؤں کی  آئندہ ہفتے ملاقات طے پاگئی۔  زرائع کا کہنا تھا کہ طے پانے والی ملاقات کے دوران پی ٹی آئی مولانا فضل الرحمان کو اپوزیشن گرینڈ الائنس میں شامل ہونے کی دعوت دے گی۔
    سپریم کورٹ آف پاکستان میں بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی جانب سے وزیراعظم ہائوس اورآفس کے ٹیلی فون ٹیپ کرنے اور آڈیو لیکس ہونے کا معاملے پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف دائر اپیل سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔ جمعہ کو سپریم کورٹ آف پاکستان کے رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست پررجسٹرارآفس کے اعتراضات کے خلاف اپیل سماعت کے لیے مقررکر دی گئی ہے، جسٹس امین الدین خان 21 جنوری کوچیمبر میں سماعت کریں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی جانب سے عذیرکرامت بھنڈاری چیمبرمیں پیش ہوں گے، بانی پی ٹی آئی نے...
    ایرانی وزیر خارجہ سے اپنی ایک ٹیلیفونک گفتگو میں خلیل الحیہ کا کہنا تھا کہ فلسطین کے بہادر و ناقابل تسخیر عوام، استقامتی محاذ کی حمایت اور یکجہتی سے اپنے حقوق کے دفاع کی جنگ جاری رکھیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" سے فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" کے غزہ میں پولیٹیکل بیورو "خلیل الحیہ" نے ٹیلیفونک گفتگو کی۔ جس میں دونوں رہنماوں نے غزہ کی تازہ ترین صورت حال اور جنگ بندی کے معاہدے پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ نے حماس کے سینئر رہنماء کو سیز فائر کے معاہدے پر مبارک باد دی۔ انہوں نے صیہونی رژیم کے ہاتھوں گزشتہ 15 ماہ سے جاری نسل کشی پر...
    تل ابیب : اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے امریکی صدر جو بائیڈن اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفون پر بات کی اور دونوں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے یرغمالیوں کی رہائی کے لیے مدد فراہم کی۔ نیتن یاہو اور ٹرمپ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ جلد ہی واشنگٹن میں ملاقات کریں گے۔   دوسری طرف، حماس اور اسرائیل کے درمیان 15 ماہ بعد جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کا آغاز 19 جنوری سے ہوگا۔ قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے دوحہ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران اس معاہدے کی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے کہا کہ امریکا، مصر اور قطر اس معاہدے کی نگرانی کریں گے۔
    نیتن یاہو نے قیدیوں کی رہائی کیلئے ڈیل میں مدد پر دونوں کا شکریہ ادا کیا۔ اسرائیلی وزیراعظم آفس کے مطابق نیتن یاہو اور ڈونلڈ ٹرمپ نے جلد واشنگٹن میں ملاقات پر اتفاق کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر جو بائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفونک گفتگو کی ہے۔ نیتن یاہو نے قیدیوں کی رہائی کے لیے ڈیل میں مدد پر دونوں کا شکریہ ادا کیا۔ اسرائیلی وزیراعظم آفس کے مطابق نیتن یاہو اور ڈونلڈ ٹرمپ نے جلد واشنگٹن میں ملاقات پر اتفاق کیا ہے۔ واضح رہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان 15 ماہ بعد جنگ بندی معاہدہ طے پا گیا ہے۔ قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے دوحہ میں پریس کانفرنس...
    تل ابیب : امریکی صدر جوبائیڈن اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے درمیان ٹیلیفون پر رابطہ ہوا، جس میں دونوں رہنماؤں نے دوحا میں جاری غزہ جنگ بندی، یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے اور امداد کی فراہمی کے حوالے سے بات کی۔   وائٹ ہاؤس کے مطابق، صدر بائیڈن نے نیتن یاہو پر زور دیا کہ وہ جنگ بندی کو یقینی بنائیں، یرغمالیوں کی رہائی میں تیزی لائیں اور غزہ میں فوری طور پر امداد کی فراہمی بڑھائیں۔ اس دوران نیتن یاہو نے بائیڈن کو مذاکرات کی پیشرفت کے بارے میں آگاہ کیا۔
    امریکی صدر جوبائیڈن اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے درمیان ٹیلیفون پر رابطہ ہوا ہے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان دوحا میں جاری غزہ جنگ بندی، یرغمالیوں کی رہائی معاہدے کے مذاکرات پر تبادلہ خیال ہوا۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر بائیڈن نے نیتن یاہو پر جنگ بندی، یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ میں فوری امداد کی فراہمی بڑھانے کی فوری ضرورت پر زور دیا۔ اس موقع پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر بائیڈن کو مذاکرات کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔
    واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن اور اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وائٹ ہاؤس کے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیر اعظم نیتن یاہو نے صدر بائیڈن کو غزہ جنگ بندی مذاکرات میں ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا، جبکہ صدر بائیڈن نے اس عمل کو تیز کرنے اور فوری جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر جو بائیڈن نے غزہ میں انسانی امداد کی فوری فراہمی کی ضرورت پر بھی زور دیا اور کہا کہ جنگ بندی کے ذریعے امدادی سرگرمیوں کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔ اس موقع پر وزیر اعظم نیتن...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور سابق اسپیکر اسد قیصر نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ قومی اسمبلی کے ترجمان کے مطابق، تحریک انصاف کے دونوں رہنماؤں نے باقاعدہ طور پر پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کی حکومت کے نمائندوں سے ملاقات کی درخواست کی۔ ترجمان قومی اسمبلی نے بتایا کہ اسپیکر سردار ایاز صادق نے تحریک انصاف کے پیغام سے حکومت کو آگاہ کر دیا ہے اور صرف پیغام رسانی کا کردار ادا کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ حکومت پر منحصر ہے کہ وہ مذاکراتی کمیٹی کے ساتھ ملاقات کا انتظام کرے۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب...