2025-10-08@19:15:11 GMT
تلاش کی گنتی: 11768

«کنکشن کے لیے»:

(نئی خبر)
    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور کاروباری شخصیت شلپا شیٹھی سے ممبئی پولیس کے اکنامک آفینسز ونگ نے 60 کروڑ روپے کے مبینہ مالیاتی فراڈ کے سلسلے میں ان کی رہائش گاہ پر تقریباً ساڑھے چار گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔ دورانِ تفتیش اداکارہ نے اپنی اشتہاری کمپنی کے بینک اکاؤنٹس میں ہونے والے مبینہ لین دین کی تفصیلات فراہم کیں اور متعدد دستاویزات بھی پولیس کے حوالے کیے جن کی جانچ جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ کے وہ بڑے نام جنہوں نے مشہور ہونے کے لیے اپنے اصل نام تبدیل کردیے پولیس ذرائع کے مطابق، یہ کارروائی ایک کاروباری شخصیت دیپک کوٹھاری کی شکایت پر کی جا رہی ہے، جنہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ شلپا شیٹھی...
    بین الاقوامی ذیابیطس فیڈریشن (IDF) کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق پاکستان دنیا بھر میں ذیابیطس (شوگر) کے سب سے زیادہ مریضوں والا ملک بن چکا ہے، جہاں ملک کی 30.8 فیصد آبادی اس خطرناک مرض میں مبتلا ہے۔ یہ شرح نہ صرف خطے کے دیگر ممالک بلکہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک سے بھی کہیں زیادہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق ذیابیطس کی شرح کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر کویت ہے، جہاں 24.9 فیصد آبادی متاثر ہے، جب کہ مصر میں یہ شرح 20.9 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔ دیگر نمایاں ممالک میں قطر (19.5%)، ملائیشیا (19%)، سعودی عرب (18.7%) اور میکسیکو (16.9%) شامل ہیں۔ Share of population with diabetes ???????? Pakistan: 30.8%???????? Kuwait: 24.9%???????? Egypt: 20.9%???????? Qatar: 19.5%????????...
     شاہد سپرا:لیسکو نے صارفین کے لیے1 لاکھ 50 ہزار سنگل اور تھری فیز میٹرز خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔  سنگل فیز، اے ایم آئی بائی ڈائریکشنل اور اے ایم آئی سمارٹ میٹرز کی خریداری کی جائیگی،لیسکو کو 3 کیٹیگریز کی صورت میں خریداری کیلئے اربوں کے اخراجات برداشت کرنا ہونگے،لیسکو نے شعبہ میٹریل مینجمنٹ نے سنگل و تھری فیز میٹرز کی خریداری کا عمل شروع کر دیا،لیسکو ابتدائی طور پر 65 ہزار دو سو ستر سنگل فیز سمارٹ میٹرز خریدے گی۔ صنم جاوید کو گرفتار کرلیا گیا 50ہزار اے ایم آئی بائی ڈائریکشنل ،24 ہزار 675اے ایم آئی سمارٹ میٹرز خریدے جائینگے،اے ایم آئی بائی ڈائریکشنل میٹرز صارفین کو نیٹ میٹرنگ پراجیکٹ کیلئے دیئے جائیں گے،اے ایم آئی...
    ویٹیکن سٹی: کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے دنیا بھر کے 1.4 ارب کیتھولک عقیدت مندوں سے اپیل کی ہے کہ وہ تارکین وطن اور مہاجرین کے ساتھ ہمدردی اور محبت کا برتاؤ کریں۔ پوپ لیو نے سینٹ پیٹرز اسکوائر میں ہزاروں زائرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہاجرین کے ساتھ سرد مہری یا امتیازی سلوک نہیں ہونا چاہیے بلکہ انہیں بھائی بہنوں کی طرح خوش آمدید کہا جانا چاہیے۔ پوپ نے کسی ملک کا نام لیے بغیر کہا کہ عیسائیوں کو چاہیے کہ وہ اپنے بازو اور دل مہاجرین کے لیے کھولیں، انہیں امید اور تسلی کا ذریعہ بنیں۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پوپ لیو نے چند روز قبل امریکی صدر...
    بھارتی اداکار و سیاستداں پَون سنگھ کی اہلیہ نے اپنے شوہر پر دھوکا دہی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پَون سنگھ کسی اور لڑکی کے ساتھ ہوٹل گئے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پَون سنگھ اس وقت سرخیوں میں آئے جب سوشل میڈیا پر ان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں وہ اپنی ساتھی اداکارہ انجلی راگھو کو نامناسب انداز میں چھوتے نظر آئے۔ واضح رہے کہ 39 سالہ پَون سنگھ کی جیوتی سنگھ سے 2018 میں شادی ہوئی تھی۔ جیوتی سنگھ کی جانب سے ان پر خواتین سے تعلقات اور ہراسانی کے سنگین الزامات کے بعد اب پَون سنگھ پر سوشل میڈیا پر کافی تنقید کی جا رہی ہے۔ یہ سب کچھ...
    افریقی ملک ای سواتینی (سابقہ سوازی لینڈ) کے بادشاہ مسواتی سوئم کی متحدہ عرب امارات آمد کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر ایک بار پھر وائرل ہو رہی ہے، جس میں انہیں اپنی 15 بیویوں اور 100 رکنی خدمتی عملے کے ہمراہ پرائیویٹ طیارے سے اترتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: نیپالی وزرا اور اہل خانہ  کیسے فوجی ہیلی کاپٹر کی رسی سے لپٹ کر فرار ہوئے، ویڈیو وائرل یہ ویڈیو ابتدائی طور پر جولائی 2025 میں سامنے آئی تھی، تاہم حالیہ دنوں میں دوبارہ توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔ ویڈیو میں بادشاہ روایتی شاہی لباس میں ملبوس نظر آتے ہیں، جب کہ ان کے پیچھے کئی خواتین نہایت شاہانہ انداز میں ایئرپورٹ پر قدم رکھتی...
    وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ روز ہونے والی مسلسل بارش کے باعث راول ڈیم میں پانی کی سطح میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق ڈیم میں پانی کی سطح 1752 فٹ تک پہنچ گئی ہے۔ مزید پڑھیں: کیا راول ڈیم کا پانی فلٹریشن کے بعد بھی پینے کے لیے غیر محفوظ ہے؟ انتظامیہ نے بتایا کہ سپل ویز آج صبح 11 بجے کھولے جائیں گے، جبکہ اس عمل کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر نیلور کریں گے۔ ضلعی ترجمان کے مطابق تمام متعلقہ ادارے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نشیبی علاقوں اور ندی نالوں کے قریب جانے سے گریز کریں۔ مزید پڑھیں: بارشوں کے...
    سندھ کابینہ نے کچے کے علاقوں میں جرائم پر قابو پانے اور امن بحال کرنے کے لیے ڈاکوؤں کے ہتھیار ڈالنے کی پالیسی منظور کرلی، جس کے تحت ہتھیار ڈالنے والے مجرموں کو بحالی، روزگار اور تحفظ کی سہولت دی جائے گی۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق سندھ کابینہ نے ایک نئی پالیسی منظور کی ہے، جس کے تحت کچے کے علاقوں میں موجود ڈاکو اگر ہتھیار ڈال دیں گے تو انہیں اور ان کے خاندان کو حفاظت، روزگار اور بحالی کی سہولت دی جائے گی۔ سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت ہونے والے کابینہ اجلاس میں سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن کے کچے کے علاقوں میں ڈاکوؤں کے ہتھیار ڈالنے کی پالیسی...
    متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی شہری سعید حفیظ عبدالمجید کی برسوں کی محنت اور صبر کا پھل آخرکار مل گیا۔ 33 سالہ سعید، جو ایک تعمیراتی کمپنی میں ملازم ہیں، نے ہزاروں درہم کا ٹکٹ ڈرا حاصل کرلیا۔ سعید 2009 سے یو اے ای میں مقیم ہیں جبکہ ان کا خاندان پاکستان میں رہتا ہے۔ گزشتہ 15 برسوں سے ہر ماہ متحدہ عرب امارات کی مشہورقرعہ اندازی ‘بگ ٹکٹ ڈرا’ میں حصہ لے رہے تھے اور اس دوران انہوں نے کبھی کوئی مہینہ نہیں چھوڑا۔ اس بار ان کی مستقل مزاجی رنگ لائی، اور انہوں نے بگ ٹکٹ کے ہفتہ وار ای-ڈرا میں 50 ہزار درہم جیت لیے۔ یہ بھی پڑھیے: فیفا ورلڈ کپ 2026 کی قرعہ اندازی رواں...
    ویب ڈیسک :وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملائیشین بزنس گروپ گوبی پارٹنرز کے وفد نے ملاقات کی، جس کی قیادت کمپنی کے کو فاؤنڈر اور چیئر تھامس ساؤ نے کی، ملاقات میں دوطرفہ اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات کے فروغ پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔  وزیراعظم  کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان اقتصادی و تجارتی شعبوں میں تعاون کی بے پناہ گنجائش موجود ہے، جس کے فروغ کے لیے دونوں ممالک بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔ صنم جاوید کو گرفتار کرلیا گیا  انہوں نے گزشتہ روز منعقدہ پاکستان ملائیشیا بزنس اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس کو ایک مثبت پیشرفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے بزنس ٹو بزنس روابط کے نئے راستے کھلے ہیں۔...
    پاکستان کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے اسلام آباد کے ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ میں ناقص سہولیات پر شدید تنقید کی ہے، جس نے کرکٹ بورڈ اور انتظامیہ کی کارکردگی پر ایک بار پھر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ اسلام آباد کے ڈائمنڈ گراؤنڈ کی خستہ حالی نہایت افسوسناک اور قابل تشویش ہے۔ ٹوٹی ہوئی کرسیاں، گندے اور ناقابل استعمال واش رومز۔ کیا ہمارے فرسٹ کلاس کرکٹرز، جو قومی کرکٹ کے مستقبل کی بنیاد ہیں، ایسے غیر معیاری حالات کے مستحق ہیں؟ یہ بھی پڑھیں: کون سے 4 قومی کرکٹرز قائداعظم ٹرافی کے ابتدائی راؤنڈ میں ایکشن میں نظر آئیں گے؟...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملائیشین بزنس گروپ گوبی پارٹنرز کے وفد نے ملاقات کی، جس کی قیادت کمپنی کے کو فاؤنڈر اور چیئر تھامس ساؤ نے کی۔ ملاقات میں دوطرفہ اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات کے فروغ پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان اقتصادی و تجارتی شعبوں میں تعاون کی بے پناہ گنجائش موجود ہے، جس کے فروغ کے لیے دونوں ممالک بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔ مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کا پاک-ملائیشیا تعلقات کو پائیدار شراکت داری میں بدلنے کا عزم انہوں نے گزشتہ روز منعقدہ پاکستان ملائیشیا بزنس اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس کو ایک مثبت پیشرفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے بزنس ٹو بزنس روابط کے...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 2025-26 کرکٹ سیزن کے لیے امپائروں اور میچ ریفریز کے پینلز کا اعلان کر دیا۔ اعلان کے مطابق میچ ریفری علی نقوی کے ساتھ امپائرز آصف یعقوب، فیصل خان آفریدی، راشد ریاض وقار اور سلیمہ امتیاز بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے انٹرنیشنل پینل آف میچ آفیشلز میں شامل ہیں۔ پی سی بی کے نیشنل ایلیٹ پینل آف میچ ریفریز اور سپلیمنٹری پینل آف میچ ریفریز میں 10، 10 ارکان شامل کیے گئے ہیں۔ اسی طرح نیشنل ایلیٹ پینل آف امپائرز میں 18 جبکہ سپلیمنٹری I پینل میں 14 امپائرز شامل ہیں۔ ملک بھر سے منتخب 40 امپائرز پر مشتمل ایمرجنگ پینل بھی آئندہ سیزن کے لیے تشکیل دیا گیا ہے۔...
    (ویب ڈیسک )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں سولر پاور سے پیدا ہونے والی بجلی کے نرخ میں 2 روپے فی یونٹ کمی کر دی ہے۔ یہ فیصلہ وزیراعلیٰ کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کے 29ویں اجلاس میں کیا گیا، جس میں دیگر اہم عوامی فلاحی اقدامات کی بھی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں سیلاب متاثرین کے لیے حتمی امدادی پیکج کی منظوری دیتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ امدادی رقوم کے چیک 17 اکتوبر سے تقسیم کیے جائیں گے۔ پیکج کے تحت جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے، مستقل معذوری کی صورت میں 5 لاکھ اور معمولی معذوری پر 3 لاکھ روپے فراہم کیے جائیں گے۔ مکمل طور پر منہدم ہونے والے پکے گھروں کے...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے فیصلہ کن پیش رفت ہو رہی ہے اور حماس کئی اہم معاملات پر رضامند ہو چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ معاہدہ جلد متوقع ہے جس سے خطے میں دیرپا امن کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔ وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم زبردست پیش رفت کر رہے ہیں حماس ان نکات سے متفق ہو رہی ہے جو انتہائی اہم ہیں۔  انہوں نے بتایا کہ عالمی رہنما بشمول ترک صدر رجب طیب اردوان اور اردن کے شاہ عبداللہ نے امن منصوبے کا خیرمقدم کیا ہے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن...
    SHARM EL-SHEIKH: غزہ میں دو سال سے جاری خونریز جنگ کے خاتمے کے لیے مصر کے شہر شرم الشیخ میں اہم مذاکرات جاری ہیں، جن میں فلسطینی تنظیم حماس اور اسرائیلی نمائندوں کے درمیان ثالثی کا کردار مصر اور امریکا ادا کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق حماس نے جنگ بندی کے لیے کئی اہم شرائط سامنے رکھی ہیں، جن میں چھ سرکردہ فلسطینی قیدیوں کی رہائی اور غزہ کے لیے بڑے پیمانے پر انسانی امداد کی فراہمی شامل ہے۔ حماس وفد کی قیادت سینئر رہنما خلیل الحیہ کر رہے ہیں جو اسرائیلی حملے کے بعد پہلی بار منظر عام پر آئے ہیں۔ امریکی صدر کے داماد اور مشرق وسطیٰ کے لیے خصوصی ایلچی جیرڈ کشنر اور امریکی سفارت کار...
    اسلام آباد: وزیرِ مملکت حذیفہ رحمان نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 15 سے 18 اراکینِ قومی اسمبلی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں اور نمبر گیم حکومت کے لیے کسی صورت مسئلہ نہیں ہے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق وزیر مملکت نے  کہا کہ موجودہ پارلیمانی صورتحال میں حکومت مستحکم ہے اور اپوزیشن کی جانب سے اگر کوئی عدم اعتماد لانے کی کوشش بھی کی گئی تو وہ کامیاب نہیں ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس بغیر پیپلز پارٹی کے بھی 163 ووٹ ہیں جبکہ اکثریت کے لیے 169 ووٹ درکار ہیں، لہٰذا صرف چند ووٹوں کا فرق رہ جاتا ہے،  پی ٹی آئی کے کئی لوگ ہمارے ساتھ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسپیشل سیکرٹری داخلہ نے قائمہ کمیٹی میں کہا ہے کہ ہم افغانستان سے بادینی بارڈر کھولنے کے لیے بالکل تیار ہیں بس بلوچستان حکومت سڑک کا انفرا اسٹرکچر بہتر بنادے۔ تفصیلات کے مطابق قائمہ کمیٹی تجارت کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پاک افغان بادینی بارڈر کھولنے کا معاملہ زیر بحث آیا۔ سیکرٹری تجارت نے بتایا کہ بادینی بارڈر کو کھولنے کے حوالے سے وزارت خارجہ کو خط لکھ دیا ہے، وزارت داخلہ نے بادینی بارڈر کا کھولنے کا معاملہ کلیئر کر دیا ہے، بادینی بارڈر پر اب وزارت خارجہ کی طرف سے جواب آنا باقی ہے، کسٹم کو 3ماہ چاہئیں، ایف آئی اے کی ریڈینس رپورٹ آگئی ہے۔ اسپیشل سیکرٹری داخلہ نے کہا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی کی جانب سے سینیٹ اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے کے لیے ناموں پر اتفاق ہوگیا۔ ذرائع نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے محمود خان اچکزئی اور علامہ راجا ناصر عباس کو اپوزیشن لیڈر نامزد کیا گیا تھا، دونوں رہنماؤں کے ناموں پر پارٹی میں اختلافات چل رہے تھے۔ ذرائع نے کہا کہ پارٹی کے بیشتر اراکین نے تحفظات کا اظہار کیا تھا، بانی چیئرمین کی ہدایت کے بعد دونوں رہنماؤں کے ناموں پر اتفاق ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق محمود خان اچکزائی اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی کے لیے اور علامہ راجہ ناصر عباس اپوزیشن لیڈر سینیٹ کے لیے نامزد کردیے گئے ہیں۔ دریں اثنا اپوزیشن ارکان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(نمائندہ جسارت)سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم نے کہا ہے کہ کراچی اور لاہور میں ہونے والے غزہ ملین مارچ میں لاکھوں عوام نے حکمرانوں پر واضح کردیا ہے کہ اگر انہوں نے قومی موقف سے انحراف کیا تو وہ اقتدار سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے اور قوم انہیں ایک دن کے لیے بھی برداشت نہیں کرے گی۔ پاکستان صرف ایک ریاست فلسطین کو مانتا ہے،اسرائیل فلسطینی سرزمین پر ناجائز طور پر قابض ہے۔ حکمرانوں نے ٹرمپ کی ہاں میں ہاں ملائی تو عوام انہیں برداشت نہیں کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے غزہ کے محصور عوام کے لیے امداد لے جانے والے مشن گلوبل صمود فلوٹیلا میں شریک پاکستانی نوجوان سید محمد عزیز الدین...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر ) لمیٹڈ (ایس پی ایل) نے، کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لییاپنے عزم کااعادہ کرتے ہوئے ، ڈاکٹر رْتھ کے ایم فاؤ س ول اسپتال (سول اسپتال کراچی) کو 2.8 ملین روپے سے زائد مالیت کاجدید طبی سامان عطیہ کیا ہے۔ یہ جدید آلات اسپتال کے امراض قلب، امراض جلد، طب اور جراحت کے شعبوں میں تشخیص اور علاج معالجے کیسہولیات کو نمایاں طور پر بہتر بنائیں گے۔اس موقع کی مناسبت سے، سیکیورٹی پیپرز لمیٹڈ کی ٹیم نے، جس کی قیادت چیف ایگزیکٹو آفیسر، جناب عمرانقریشی کر رہے تھے، کمپنی سیکریٹری اور چیف لیگل آفیسریاسر علی قریشی اور سینئر منیجر کمیونیکیشنز رابعہذوالفقار کے ہمراہ، سول اسپتال کراچی کا دورہ کیا تاکہ طبی آلات کو باضابطہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251007-06-25 سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک) شام میں عبوری پارلیمان کے ارکان کے انتخاب کا عمل مکمل ہوگیا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق اسمبلی کی تشکیل احمد الشرع کی طاقت کو مضبوط کرنے کے لیے کی جا رہی ہے، جن کی فوج نے ایک ایسے اتحاد کی قیادت کی تھی جس نے 13 سال سے زائد طویل خانہ جنگی کے بعد دسمبر میں طویل عرصے سے حکمران رہنے والے بشار الاسد کو اقتدار سے ہٹا دیا تھا۔ مقامی کمیٹیوں کے درجنوں ارکان شام کی نیشنل لائبریری کے باہر ووٹ ڈالنے کے لیے قطاروں میں کھڑے تھے۔منتظم کمیٹی کے مطابق 1500 سے زائد امیدواروں میں 14 فیصد خواتین تھیں، جب کہ تمام امیدوار اسمبلی کی 210 نشستوں کے لیے میدان میں تھے،جس کی مدتِ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے لیے سرنڈر پالیسی، سال 2025 کی گندم ریلیز پالیسی، تیل کمپنیوں سے انفرا اسٹرکچر سیس کی وصولی دوبارہ شروع کرنے، ایل بی او ڈی ملازمین کی ریگولرائزیشن کی منظوری دی گئی جبکہ صوبے بھر میں ٹائر پائرولیسس پلانٹس کے آپریشن پر مکمل پابندی عائد کرنے سمیت دیگر اہم فیصلے بھی کیے گئے۔یہ اجلاس وزیر اعلیٰ ہاؤس میں منعقد ہوا، جس میں صوبائی وزرا ، مشیران، خصوصی معاونین، چیف سیکرٹری آصف حیدر شاہ اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں متعدد اہم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جامشورو(نمائندہ جسارت) ڈاکٹر فتح مری نے سندھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے طور پر اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا، بعد اَزاں سابق وائس چانسلر خلیل احمد کنبھٹی سے چارج لینے کے بعد باقاعدہ کام شروع کر دیا۔ نئے تعینات ہونے والے وی سی فتح مری مختلف محکموں کے سربراہان اور افسران سے تعارفی ملاقاتیں کیں۔ سندھ یونیورسٹی کے نئے تعینات ہونے والے وی سی سے، اْساتذہ، افسر ان، ملازمین، عام شہریوں، سیاسی و سماجی لوگوں نے بھی ان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور ان کا اِستقبال کیا اور انہیں پھولوں، لونگیوں اورَجرکوں کے تحائف پیش کیے۔ نئے تعینات ہونے والے وی سی ڈاکٹر فتح مری نے چارج سنبھالنے کے بعد سابق وائس چانسلر ڈاکٹر...
    وزیراعظم نے وزارت اطلاعات کے ماتحت اداروں میں پنشنرز کے مسائل کے حل کے لیے کمیٹی قائم کر دی۔ کمیٹی پی ٹی وی، ریڈیو پاکستان اور اے پی پی سمیت دیگر اداروں کے پنشنرز کے مسائل دیکھے گی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نے وزارت اطلاعات کے ماتحت اداروں میں پنشنرز کے مسائل کے حل کے لیے کمیٹی قائم کر دی۔ کمیٹی کے سربراہ وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ ہوں گے، وزیر مملکت برائے خزانہ بلال کیانی، سیکرٹری خزانہ اور وزیر اطلاعات بھی کمیٹی کے ممبران میں شامل ہیں۔ خیال رہے کمیٹی پی ٹی وی، ریڈیو پاکستان اور اے پی پی سمیت دیگر اداروں کے پنشنرز کے مسائل دیکھے گی۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان کی اقتصادی اور سیاسی صورتحال عالمی سطح پر درپیش چیلنجز کی عکس بندی کرتی ہے۔ اگرچہ ملک نے کئی دہائیوں سے اپنے معاشی استحکام کی کوششیں کی ہیں، مگر اس وقت جو اقدامات حکومت کی طرف سے اٹھائے جا رہے ہیں، وہ ایک نئے عہد کی علامت ہیں۔ وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات درست سمت میں جاری ہیں اور حکومت کی کوشش ہے کہ معیشت میں پائیدار استحکام آئے۔ پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات ایک پیچیدہ لیکن ضروری عمل ہیں۔ قرضوں کی ادائیگی اور مالیاتی استحکام کے لیے پاکستان کو عالمی مالیاتی اداروں کے ساتھ تعلقات کو بحال رکھنا ضروری ہے۔ اورنگزیب نے...
    اطالوی پولیس نے پینٹر سیلواڈور ڈالی کی ایک نمائش سے 21 فن پاروں کو جعلی ہونے کے شک پر ضبط کر لیا۔ اطالوی شہر پارما میں منعقد ہونے والی نمائش “Dalí, Between Art and Myth”، پر چھاپہ مار کر مبینہ جعلی فن پارے ضبط کیے جن میں ڈرائنگ، ٹیپسٹریز اور انگریونگز شامل ہیں۔ فن پاروں کے اصل ہونے پر شک کا آغاز جنوری میں اس وقت بڑھے کیرابینیری آرٹ اسکواڈ کے روم یونٹ کے افسران نے معمول کی انسپیکشن کے دوران ہوا۔ انہوں نے فن پاروں میں کچھ مسئلہ ہونے کے حوالے سے بتایا۔ سینئر افسر ڈیئگو پوگلیو نے بتایا کہ ہم نے دیکھا کہ ڈسپلے پر ڈالی کے صرف لیتھوگراف، پوسٹر اور ڈرائنگز کے ساتھ کچھ مجسمے اور دیگر...
    کراچی میں ایک ماہ کے دوران قتل و غارت کی وارداتوں میں 51 شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق شہر میں گزشتہ ماہ ستمبر بھی شہریوں کے لیے ستم گر ثابت ہوا، ستمبر میں اسٹریٹ کرائمز ، گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی چوری و چھینا جھپٹی کے واقعات میں شہری بھاری مالیت کے موبائل فونز ، گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں سے محروم ہوگئے۔ سیٹیزن پولیس کی ماہانہ رپورٹ کے مطابق شہر میں قتل و غارت گری کی وارداتوں میں 51 شہری موت کے گھاٹ بھی اتار دیئے گئے جبکہ شہریوں کو بھتہ خوری کے واقعات کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ گزشتہ ماہ ستمبر میں شہری مجموعی طور پر 199 گاڑیوں اور 3698 موٹر سائیکلوں جبکہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری)کراچی پریس کلب کی اسکلز ڈویلپمنٹ کمیٹی اور میڈیا میٹرز فار ڈیموکریسی کے اشتراک سے ورکنگ جرنلسٹس کے لیے مصنوعی ذہانت(اے آئی ) کیسے نیوز رومز کو نئی شکل دے رہی ہے کے عنوان سے ایک روزہ معلوماتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ورکشاپ سے کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی، اسکلز ڈویلپمنٹ کمیٹی کے سیکرٹری منظر الہی،ثاقب صغیر، قاضی محمد یاسر،کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر نصراللہ چوہدری،میڈیا میٹرز فار ڈیموکریسی (ایم ایم ایف ڈی)کے بانی و ایگزیکٹو ڈائریکٹر اسد بیگ اور جری اللہ شاہ نے اظہار خیال کیا۔میڈیا میٹر سے وابستہ سینئر صحافی اور اے آئی ٹولس کے ٹرینر اسد بیگ نے ورکشاپ میںمصنوعی ذہانت (AI)سے متعلق مختلف تکنیکی پہلوؤں پر تفصیل...
    اپنے جاری بیان میں علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ گریٹا تھنبرگ، سینٹر مشتاق احمد خان اور دیگر شرکاء جو مظلوم فلسطینیوں کیلیے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر عالمی ضمیر کو جھنجھوڑ رہے ہیں، وہی دراصل نوبل امن انعام کے حقیقی حقدار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری نشر و اشاعت اور صوبائی آرگنائزر سندھ، علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ آج پوری دنیا کے کروڑوں انصاف پسند انسانوں کا یہ مطالبہ درست اور جائز ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ یا کسی بھی ایسے رہنما کو "نوبل امن انعام" دینا انسانی اقدار اور امن کے اصولوں کی توہین ہے، جو غزہ کے معصوم انسانوں کے قتل عام میں شریک جرم ہو۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: غذائیت سے بھرپور سبزی گاجر نہ صرف اپنی مٹھاس اور رنگت کے باعث پسند کی جاتی ہے بلکہ یہ آنکھوں کی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے ایک اہم قدرتی غذا بھی ہے۔طبی ماہرین کے مطابق گاجر میں موجود بیٹا کیروٹین اور لیوٹین جیسے طاقتور اینٹی آکسیڈنٹس بڑھتی عمر کے ساتھ پیدا ہونے والی آنکھوں کی بیماریوں، خصوصاً میکولر ڈی جینریشن** سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ انسانی جسم بیٹا کیروٹین کو وٹامن اے میں تبدیل کرتا ہے، جو بینائی کو بہتر بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ تاہم، گاجر وٹامن اے کی صرف معمولی مقدار فراہم کرتی ہے، اس لیے صرف گاجر کے زیادہ استعمال سے بینائی میں نمایاں بہتری...
    اسرائیل نے غزہ کے لیے امدادی سامان لے جانے والے ’گلوبل صمود فلوٹیلا‘ کے مزید 171 ارکان کو حراست کے بعد ملک بدر کردیا ہے۔ اسرائیلی وزارتِ خارجہ کے مطابق ڈی پورٹ کیے گئے افراد کو یونان اور سلوواکیہ بھیج دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: گلوبل صمود فلوٹیلا میں شامل سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی گرفتاری پر اہلیہ کا اہم بیان ’ان کارکنوں کا تعلق یورپ اور امریکا کے مختلف ممالک سے ہے جن میں یونان، اٹلی، فرانس، آئرلینڈ، سویڈن، پولینڈ، جرمنی، بلغاریہ، لیتھوانیا، آسٹریا، لکسمبرگ، فن لینڈ، ڈنمارک، سلوواکیہ، سوئٹزرلینڈ، ناروے، برطانیہ، سربیا اور امریکا شامل ہیں۔‘ فلوٹیلا میں شریک پاکستانی سابق سینیٹر مشتاق احمد خان اب بھی اسرائیل کی حراست میں موجود ہیں اور ان کی رہائی...
    جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے کپتان ایڈن مارکرم نے کہا ہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے نئے سائیکل کے آغاز پر ان کی ٹیم کو بطور دفاعی چیمپئن دیگر ٹیموں کا خصوصی ہدف بننا پڑے گا۔ جنوبی افریقہ اتوار سے پاکستان کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنے جا رہا ہے، جس کے بعد نومبر میں بھارت میں 2 میچز ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں:جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، شان مسعود کپتان برقرار، امام الحق کی واپسی، صائم ایوب ڈراپ یہ سیریز اس مہم کا حصہ ہے جس میں جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم رواں برس جون میں آسٹریلیا کو لارڈز میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر حاصل کی گئی ٹیسٹ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ویٹی کن:۔ مسیحی کیتھولک فرقے کے 14ویں پوپ لیو نے گزشتہ روز غزہ کے لیے امریکی صدر ٹرمپ کے امن منصوبے کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ غزہ میں امن کے لیے ایک بڑی پیش رفت ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے اس موقع پر غزہ میں فوری جنگ بندی اور اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا۔ پوپ کے یہ ریمارکس ایک سفارتی بیان کی صورت سامنے آیا ہے جو انہوں نے حماس کی طرف سے صدر ٹرمپ کے امن منصوبے پر مثبت ریسپانس سامنے آنے کے بعد دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حالیہ چند گھنٹوں میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔ جس سے غزہ میں امن مذاکرات کی امید بڑھی ہے اور مجھے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اسمبلی کے سابق سپیکر اور تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے پیپلز پارٹی کو پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی سنجیدہ ہے تو عدم اعتماد لائیں، ہم ساتھ دینے کیلئے تیار ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم ہو گئے ہیں جس کے باعث راجہ پرویز اشرف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے قومی اسمبلی سے واک آوٹ کا اعلان کیا ، اس موقع پر اسد قیصر نے پیپلز پارٹی کو پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی سنجیدہ ہے تو عدم اعتماد لائیں، ہم ساتھ دینے کیلئے تیار ہیں، پیپلز پارٹی کی فرینڈلی فائرنگ اور فرینڈلی اپوزیشن کو ویلکم کرتے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی کی جانب سے سینیٹ اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے کے لیے نام سپیکر آفس کو آج بھیجے جائیں گے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس کو اپوزیشن لیڈر نامزد کیا گیا تھا، دونوں رہنماؤں کے ناموں پر پارٹی میں اختلافات چل رہے تھے۔ پارٹی کے بیشتر اراکین نے تحفظات کا اظہار کیا تھا، بانی چئیرمین کی ہدایت کے بعد دونوں رہنماؤں کے ناموں پر اتفاق ہوگیا۔ محمود خان اچکزائی اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی کے لئے اور علامہ راجہ ناصر عباس اپوزیشن لیڈر سینیٹ کے لیے نامزد کردیے گئے۔ تمام پی ٹی آئی ایم این ایز دونوں رہنمائوں کے ناموں...
    26 سالہ فیشن اسٹوڈنٹ مریم محمد کو ایک سخت اور جامع انتخابی عمل کے بعد متعدد امیدواروں میں سے منتخب کیا گیا ہے تاکہ وہ عالمی مس یونیورس مقابلے میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی نمائندگی کریں۔ مریم محمد وہ پہلی اماراتی خاتون ہوں گی جو اگلے ماہ تھائی لینڈ میں ہونے والے اس عالمی مقابلے میں متحدہ عرب امارات کی نمائندگی کریں گی۔   View this post on Instagram   A post shared by Missuniverseuae (@missuniverseuae2025) اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ متحدہ عرب امارات نے مجھے بڑے خواب دیکھنے کا حوصلہ دیا ہے۔ میں اُن خواتین کی آواز بننا چاہتی ہوں جو پرعزم، جستجو رکھنے والی اور بااختیار بننے کی خواہشمند ہیں۔ مس یونیورس...
    سعودی عرب کے ساتھ معاشی مذاکرات، پاکستان نے اعلی سطحی کمیٹی بنا دی WhatsAppFacebookTwitter 0 6 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان کی حکومت نے سعودی عرب کے ساتھ دو طرفہ اقتصادی تعلقات اور مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لیے ایک اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دی ہے۔وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری کیے گئے ایک نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی کی مشترکہ صدارت وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مصدق مسعود ملک اور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز احمد، نیشنل کوآرڈینیٹر برائے سپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل کریں گے۔ گذشتہ چند مہینوں میں پاکستان نے دوست ممالک، خصوصا سعودی عرب کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات مضبوط بنانے کے لیے کوششیں تیز کی ہیں۔ سعودی عرب نے پاکستان...
    سٹی 42: متحدہ عرب امارات کی میڈیا کونسل نے سوشل میڈیا کے مواد کو ریگولیٹ کرنے کے لیے قوانین میں اضافے کا اعلان کیا ہے ۔  نئے لائسنس اور اجازت نامے متعارف کروا کر اتھارٹی نے مذہب،ریاست اور قومی اقدار کے احترام کو تقویت دینے کے لیے ایک جامع پالیسی مرتب کی ہے ۔  غلط معلومات یا نقصان دہ مواد کی اشاعت: درھم 5,000 سے درھم 150,000  تباہ کن خیالات کو فروغ دینا یا نوجوانوں کی توہین کرنا: درھم 100,000 تک،مجرمانہ رویے پر اکسانا (قتل، عصمت دری، منشیات کا استعمال)درھم  150,000 تک جبکہ اسلامی عقائد یا دیگر مذاہب کی بے عزتی کرنا: درھم 1 ملین تک جرمانہ ہوسکتاہے۔ پہاڑی علاقوں میں مسلسل بارش اور ٹھنڈی ہواؤں کا راج ...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزارتِ خارجہ پاکستان نےکہا  ہے کہ اردن کے دارالحکومت عمان میں موجود پاکستانی سفارتخانہ سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی بحفاظت انخلا کے لیے بھرپور کوششیں کر رہا ہے۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر ترجمان وزارتِ خارجہ کے بیان کے مطابق  اردن کی حکومت کے قیمتی تعاون سے امید ہے کہ یہ عمل آئندہ چند روز میں کامیابی سے مکمل کر لیا جائے گا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ حکومتِ پاکستان برادر ملک اردن کی مثالی تعاون اور فراخدلانہ حمایت پر انتہائی شکر گزار ہے۔ The Ministry of Foreign Affairs of Pakistan, through its Embassy in Amman, is working tirelessly to secure the safe evacuation of former Senator Mushtaq Ahmad Khan. With the invaluable...
    پی ٹی آئی کی جانب سے سینیٹ اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے کے لیے نام اسپیکر آفس کو آج بھیجے جائیں گے۔ ذرائع نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس کو اپوزیشن لیڈر نامزد کیا گیا تھا، دونوں رہنماؤں کے ناموں پر پارٹی میں اختلافات چل رہے تھے۔ ذرائع نے کہا کہ پارٹی کے بیشتر اراکین نے تحفظات کا اظہار کیا تھا، بانی چئیرمین کی ہدایت کے بعد دونوں رہنماؤں کے ناموں پر اتفاق ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق محمود خان اچکزائی اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی کے لئے اور  علامہ راجہ ناصر عباس اپوزیشن لیڈر سینیٹ کے لیے نامزد کردیے گئے۔ ذرائع کے مطابق تمام پی ٹی آئی ایم این ایز  دونوں رہنمائوں...
    الیکشن کمیشن  نے وفاقی حکومت کو تجویز دی ہے کہ مستقبل میں شفاف انتخابات کے انعقاد کے لیے دیگر مسائل کے ساتھ ساتھ ووٹر لسٹوں کی خامیاں دور کرنے کے لیے گاؤں دیہات کی سطح پر گلیوں اور گھروں کو بھی نمبر الاٹ کرے، جس کے بعد نادرا کے موجود اور نئے شناختی کارڈز پر پتے درست کیے جائیں۔ اس تجویز پر حکومتی سطح پر غور و خوض جاری ہے کہ کیا اتنی بڑی مشق کرنا آسان ہو گی؟ پاکستان میں عام انتخابات کے انعقاد سے قبل الیکشن کمیشن کو سب سے بڑا چیلنج ووٹرز کے پتوں کی درستگی کا درپیش رہا۔ بظاہر سادہ دکھنے والا یہ مسئلہ اس وقت پیچیدہ صورت حال اختیار کر لیتا ہے جب شناختی کارڈ...
    حکومت پاکستان نے سعودی عرب کے ساتھ دو طرفہ اقتصادی روابط اور مذاکرات کی نگرانی کے لیے ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کردی۔ عرب میڈیا کے مطابق اس وقت وسیع پیمانے پر خیال کیا جا رہا ہے کہ اسلام آباد اور ریاض اس ماہ کے دوران ایک جامع اقتصادی معاہدے پر دستخط کریں گے۔ اس سے قبل پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ بھی ہو چکا ہے، جس سے دونوں ملکوں کی عشروں پرانی سیکیورٹی شراکت داری کو مزید تقویت ملی۔ یہ بھی پڑھیں: ’سعودی وژن 2030 اور دفاعی معاہدہ پاکستان کے لیے ممکنہ ترقی کی نوید ثابت ہو سکتے ہیں‘ سعودی عرب میں چونکہ مسلمانوں کے مقدس ترین مقامات موجود ہیں، اس وجہ سے دونوں ملکوں کے...
    شام، بشارالاسد کے بعد پہلا الیکشن، احمد الشرع نے خود 70 ارکان نامزد کرلیے WhatsAppFacebookTwitter 0 6 October, 2025 سب نیوز دمشق(آئی پی ایس ) شام میں بشارالاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد پہلی عبوری پارلیمنٹ کے انتخابات کا عمل مکمل کرلیا گیا، تاہم اس عمل کو غیر جمہوری قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ پارلیمنٹ کے ایک تہائی ارکان کو براہِ راست عبوری رہنما احمد الشرع کی جانب سے نامزد کیا جا رہا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ انتخابات ایسے وقت میں منعقد ہوئے ہیں جب 13 سالہ خانہ جنگی کے بعد دسمبر میں بشارالاسد کی حکومت کا تختہ الٹ دیا گیا تھا۔ نئی اسمبلی کے قیام کو احمد الشرع کی طاقت کو...
    پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے اعلان کیا ہے کہ وہ 25 اکتوبر 2025 سے برطانیہ کے لیے اپنی پروازیں دوبارہ شروع کر رہی ہے۔ ابتدائی مرحلے میں اسلام آباد اور مانچسٹر کے درمیان نان اسٹاپ پروازیں چلائی جائیں گی۔ اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی، جس میں وہ پی آئی اے کی دو ایئر ہوسٹسز کے ہمراہ موجود ہیں۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ مبارک ہو! پی آئی اے 25 اکتوبر کو اسلام آباد سے مانچسٹر کے لیے اپنی پہلی پرواز کا آغاز کرے گی، یوں یہ برطانیہ کی فضاؤں میں واپس آنے والی پہلی پاکستانی ایئرلائن بن جائے گی۔ Mubarak! PIA is set to make...
    دمشق: شام میں بشارالاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد پہلی عبوری پارلیمنٹ کے انتخابات کا عمل مکمل کرلیا گیا، تاہم اس عمل کو غیر جمہوری قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ پارلیمنٹ کے ایک تہائی ارکان کو براہِ راست عبوری رہنما احمد الشرع کی جانب سے نامزد کیا جا رہا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ انتخابات ایسے وقت میں منعقد ہوئے ہیں جب 13 سالہ خانہ جنگی کے بعد دسمبر میں بشارالاسد کی حکومت کا تختہ الٹ دیا گیا تھا۔ نئی اسمبلی کے قیام کو احمد الشرع کی طاقت کو مزید مستحکم کرنے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔ انتخابات میں 1500 سے زائد امیدوار میدان میں ہیں، جن میں صرف 14 فیصد خواتین...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ میں دو سال سے جیل میں ہوں، جبکہ باہر میری فیملی اور بہنوں کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے جو تکلیف دہ ہے۔ عمران خان کی بہن علیمہ خان کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ جب کوئی بھی میرے پیغام کا بوجھ اٹھانے کے لیے تیار نہیں تھا، تب میں ںے یہ ذمہ داری بہن کو دی۔ ہر جگہ پھیلا دیں ???? عمران خان نے بہت دکھ کا اظہار کیا کہ میں دو سال سے جیل کے اندر ہوں اور باہر میری فیملی اور بہنوں کے خلاف کمپین چلائی جا رہی ہیں۔ میرے پیغام کا بوجھ کوئی اٹھانے کے لئے تیار نہیں...
    اٹلس ہونڈا نے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے ’ایس سی آسان‘ پلان کے تحت اپنی موٹر سائیکلوں کی خریداری کے لیے آسان اقساط کی سہولت متعارف کرادی ہے۔ اس اسکیم کے تحت کریڈٹ کارڈ ہولڈرز زیرو فیصد مارک اپ کے ساتھ اپنی پسند کی ہونڈا موٹر سائیکل 3، 6 یا 12 ماہ کی اقساط میں خرید سکتے ہیں۔ بینک کی جانب سے صرف ایک مرتبہ پروسیسنگ فیس وصول کی جائے گی: 3 ماہ کے پلان پر 1.99 فیصد 6 ماہ کے پلان پر 5.99 فیصد 12 ماہ کے پلان پر 11.99 فیصد مزید پڑھیں: صرف 14 ہزار روپے میں ہونڈا آئیکون ای خریدنے کا سنہری موقع، مگر کیسے؟ منتخب ماڈلز کے لیے ماہانہ اقساط کی تفصیل: ہونڈا CD 70 کی سرکاری...
    لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے 2025 کے تباہ کن سیلاب کے بعد متاثرین کے لیے جامع ریلیف پیکج تیار کر لیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 17 اکتوبر سے متاثرین کو امدادی چیکس کی تقسیم شروع کر دی جائے گی۔ عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ رواں برس پنجاب کو تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا کرنا پڑا، جس سے 27 اضلاع میں تقریباً 4.7 ملین افراد متاثر ہوئے۔ ان کے مطابق، ماضی کے بڑے سیلابوں (1988، 1992، 2010 اور 2014) کے مقابلے میں 2025 کا سیلاب رقبے اور شدت کے لحاظ سے سب سے...
    پتراجایا  (ویب ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملائیشیا کے وزیراعظم کی طرف سے پاکستان سے 20 کروڑ  ڈالرمالیت کے حلال گوشت کی درآمد کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت اور اقتصادی ترقی کے  دیگر شعبوں میں ملائیشیا کے وسیع تجربات سے استفادے اور مشترکہ منصوبے شروع کرنے کے خواہاں ہیں،پاکستان اور ملائیشیا  کے مابین  اعلیٰ تعلیم، سیاحت،حلال سرٹیفیکیشن،بدعنوانی کی روک تھام اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروبار کی ترقی کے شعبوں میں  دو طرفہ تعاون کے فروغ  کے لیے معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط  ہوئے  ہیں  جبکہ ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم  نےبرصغیر پاک و ہند میں امن کے قیام کو خطے کےلئے نہایت اہمیت کا حامل قرار...
    ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق وزارتِ خارجہ پاکستان، عمان میں قائم سفارت خانے کے ذریعے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی محفوظ رہائی اور واپسی کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔ مزید پڑھیں: گلوبل صمود فلوٹیلا میں شامل سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی گرفتاری پر اہلیہ کا اہم بیان ترجمان نے کہا کہ برادر ملک اردن کی حکومت کے قیمتی تعاون اور مدد سے اس عمل کے آئندہ چند روز میں مکمل ہونے کی امید ہے۔ مزید پڑھیں: صوابی: سابق سینیٹر مشتاق احمد کے بڑے بھائی شکیل احمد خان گھر کے سامنے فائرنگ سے جاں بحق ترجمان نے مزید کہا کہ حکومتِ پاکستان اردن کی حکومت کے شاندار تعاون اور فراخدلانہ حمایت پر دلی شکر گزار ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں...
     سعید احمد:پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے مسقط کے لیے پروازوں کی بحالی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ لاہور اور اسلام آباد سے پروازوں کی بحالی کا فیصلہ کیا گیا,28 اکتوبر سے لاہور سے مسقط کے لیے پروازوں کا آغاز کیا جائے گا,اسلام آباد سے مسقط کے لیے پروازوں کا آغاز 30 اکتوبر سے کیا جائے گا پی آئی اے مسقط فلائٹ آپریشن کے لیے ائیربس اے320 طیارے استعمال کریگی,لاہور سے مسقط ہفتہ وار ایک پرواز چلائی جائے گی. کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
    اماراتی شناخت، شہریت و کسٹم اتھارٹی نے یو اے ای میں مقیم غیرملکیوں کی جانب سے اپنے دوستوں کے لیے وزٹ ویزے جاری کرانے کے نئے ضوابط جاری کردیئے ہیں۔ شناخت و شہریت اتھارٹی کا کہنا ہے کہ امارات میں مقیم کوئی بھی غیرملکی اگر اپنے پہلے درجے کے رشتہ دار کو وزٹ پر بلانے کا خواہش مند ہو تو لازمی ہے کہ اس کی ماہانہ تنخواہ 4 ہزار درھم سے کم نہ ہو۔ اتھارٹی کا مزید کہنا ہے کہ قانونی طورپر مقیم غیرملکی کی جانب سے دوسرے یا تیسرے درجہ کے رشتہ دار کے لیے وزٹ ویزہ جاری کرانے کی صورت میں ماہانہ تنخواہ کی کم از کم حد 8 ہزار درھم مقرر کی گئی ہے۔ امارات...
    غزہ جنگ بندی کے فیصلے کی گھڑی آن پہنچی، حماس اسرائیل بالواسطہ مذاکرات آج ہوں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 6 October, 2025 سب نیوز غزہ میں جاری خونریز جنگ کے خاتمے اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے اہم ترین سفارتی کوششیں آج مصر میں ہونے والے مذاکرات میں داخل ہو رہی ہیں، جہاں حماس اور اسرائیل کے درمیان بالواسطہ بات چیت متوقع ہے۔ مذاکرات مصر کے ساحلی شہر شرم الشیخ میں ہو رہے ہیں جس میں فریقین کے وفود کے علاوہ امریکہ کی نمائندگی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر اور خصوصی ایلچی اسٹیووٹکوف کریں گے۔ اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی وفد بھی مذاکرات کے لیے آج مصر روانہ ہو رہا ہے۔ جبکہ...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی مؤثر کاوشوں نے پاکستان میں عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کر دیا ہے۔ زراعت، کان کنی، توانائی اور آئی ٹی سمیت کئی شعبوں میں سرمایہ کاری کے نئے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی ویژن 2030 اور پاکستان کی ترقیاتی ترجیحات کو مدنظر رکھتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان پاک سعودی اکنامک کوریڈور کے قیام پر منصوبہ بندی جاری ہے۔ یہ منصوبہ تاریخی دفاعی معاہدے کے بعد دوطرفہ تعلقات میں ایک نئے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پاک سعودی اکنامک کوریڈور سی پیک کی طرز پر خطے میں سرمایہ کاری، روزگار کے مواقع اور...
    سعودی عرب میں پرندہ ٹکرانے کے سبب عارضی طور پر گراؤنڈ سیرین ائیر کے طیارے کی مرمت مکمل ہوگئی۔ طیارے کے ونگ پر پرندہ ٹکرانے کے سبب جہاز آپریشن سے باہر ہوگیا تھا، پرواز کی جدہ سے پاکستان روانگی کے لیے گاکا(سعودی ایوی ایشن اتھارٹی)اور سول ایوی ایشن اتھارٹی(پاکستان)کو درخواست کردی گئی۔ سعودی عرب سے عمرہ زائرین و دیگر 1300 مسافروں کے لیے دیگر ائیرلائنوں کے متبادل جہازوں پر انتظامات کرلیے گئے، سعودی عرب سے 400 کے لگ بھگ مسافر پاکستان پہنچ چکے ہیں، آج 200 مزید مسافر پاکستانی سعودی عرب سے واپس پہنچیں گے۔ مسافروں کو ان کی خواہش کے مطابق کراچی،لاہور،اسلام آباد اور پشاور سمیت دیگر ہوائی اڈوں پر پہنچایا جارہا ہے، سیرین ائیر کے معطل ہونے والے ائیر آپریٹر...
    قاہرہ(نیوز ڈیسک) فلسطینی تنظیم حماس، اسرائیل اور امریکا کے وفود غزہ منصوبے پر عملدرآمد کے لیے مصر میں مذاکرات کے لیے آج جمع ہو رہے ہیں، تینوں فریقین کے نمائندے شرم الشیخ میں بات کریں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مذاکرات کاروں پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ پٹی میں تقریباً دو سال سے جاری جنگ ختم کرنے کے لیے جلدی کریں۔ حماس اور اسرائیل دونوں نے لڑائی ختم کرنے اور غزہ میں قیدیوں کی رہائی کے بدلے اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کی رہائی سے متعلق ٹرمپ کے روڈ میپ پر مثبت ردِعمل دیا ہے، اگرچہ تفصیلات طے ہونا باقی ہیں۔ ایک سینئر حماس عہدے دار نے بتایا کہ تنظیم جنگ ختم کرنے کے معاہدے...
    وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز ملکی معیشت اور پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے حوالے سے ایک اجلاس میں متعلقہ وزارتوں اور اداروں کو بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو تمام سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس اجلاس میں مجموعی اقتصادی صورتحال، براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ اور جاری و مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر مستحکم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، اقتصادی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی میں نجی شعبے کا کلیدی کردار ہوگا اور ان کی شمولیت کو یقینی بنایا جائے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ حالیہ مثبت معاشی رجحان غیر ملکی سرمایہ...
    ویب ڈیسک :سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے ایک اہم اعلان کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ اب سعودی عرب میں موجود تمام اقسام کے ویزا ہولڈرز عمرہ کے مناسک ادا کر سکتے ہیں۔  وزارت کے مطابق یہ سہولت ذاتی، خاندانی، ای-ٹورسٹ، ٹرانزٹ، ورک اور دیگر تمام اقسام کے ویزا رکھنے والوں کے لیے دستیاب ہے۔ اس فیصلے کا مقصد دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے عمرہ کی ادائیگی کو زیادہ آسان، پرامن اور سہل بنانا ہے۔ کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے  وزارتِ حج و عمرہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کے سعودی وژن 2030 کے...
    آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2025 کے دوران پاکستان کی سابق کپتان اور معروف کمنٹیٹر ثنا میر کے ایک تبصرے پر بھارت میں شدید ردعمل دیکھنے میں آیا اور انہیں کمنٹری پینل سے ہٹانے کا مطالبہ بھی کیا گیا لیکن اس کے باوجود وہ کمنٹری پینل کا حصہ ہیں، وہ سابق بھارتی کرکٹر انجم چوپڑا کے ساتھ لائیو کمنٹری کرتے ہوئے بھی نظر آئیں۔ یہ بھی پڑھیں: ’سیاست سے باز آجائیں‘، بھارتی پراپیگنڈے پر سابق کرکٹر و کمنٹیٹر ثنا میر کا سخت ردعمل ثنا میر کو انجم چوپڑا کے ساتھ کمنٹری کرتا دیکھ کر صارفین کا کہنا تھا کہ سیاست کا کھیل سے دور رہنا ہی بہتر ہے۔ ذیشان قیوم نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سیاست کو...
    وزیراعظم شہباز شریف نے ملائیشین ہم منصب محمد انور ابراہیم کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملائیشیا کو اپنا دوسرا گھر قرار دے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملائیشیا آنا اپنے خاندان سے ملنے جیسا ہے، انور ابراہیم نے اپنے سیاسی کیریئر کے دوران بہترین حکمت عملی کا مظاہرہ کرکے اپنے ملک کو پوری دنیا کی بہترین معیشتوں میں شامل کردیا۔ یہ بھی پڑھیے: وزیراعظم شہباز شریف کا ملائیشیا پہنچنے پُر پرتپاک استقبال، سڑکوں پر سبز ہلالی پرچموں کی بہار وزیراعظم نے کہا کہ ملیشین رہنماؤں سے دوطرفہ ملاقاتیں ہوئیں جس میں مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق ہوا، پچھلے سال ملائیشیا کے وزیراعظم کا پاکستان کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے لیے یادگار...
    ترجمان نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارت کے غیر ذمہ دارانہ طرز عمل کا سنجیدہ نوٹس لے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کا انحصار اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے منصفانہ حل پر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارت کی دفاعی اور عسکری قیادت کی طرف سے اشتعال انگیز بیان بازی کی شدید مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس طرح کے بیانات پورے جنوبی ایشیا کو عدم استحکام کی طرف دھکیل رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک...
    وزارتِ حج و عمرہ نے تصدیق کی ہے کہ سعودی عرب میں موجود تمام اقسام کے ویزا ہولڈر عمرہ کے مناسک ادا کر سکتے ہیں۔ وزارت کے مطابق ان ویزوں میں ذاتی اور خاندانی ویزے، ای-ٹورسٹ ویزے، ٹرانزٹ ویزے، ورک ویزے اور دیگر ویزے شامل ہیں۔ اس اقدام کا مقصد دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے عمرہ کی ادائیگی کو آسان اور پرسکون بنانا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: سعودی عرب میں حج 2026 کے لیے عازمین کی رہائش کا نیا لائسنسنگ سسٹم متعارف وزارت نے کہا کہ یہ سہولت حجاج و معتمرین کے لیے طریقہ کار کو سہل بنانے اور حج و عمرہ کے نظام کی خدمات کے دائرۂ کار کو وسعت دینے کی کاوشوں کا حصہ ہے جو سعودی...
    سعودی عرب کی نادران بارڈرز یونیورسٹی کی تحقیقی ٹیم نے کنگ سلمان سینٹر فار ڈس ایبیلٹی ریسرچ کے تعاون سے نابینا اور کمزور نظر رکھنے والے افراد کے لیے ایک ذہین نیویگیشن سسٹم تیار کیا ہے۔ یہ جدید نظام ویژن ٹرانسفارمر ٹیکنالوجی اور ڈوئل اٹینشن میکانزم کے ذریعے ماحول کی تصاویر کا تجزیہ کرکے تفصیلی بصری معلومات فراہم کرتا ہے، جس سے صارف اپنے اردگرد کے ماحول جیسے دفاتر، کلاس رومز یا دکانوں کو خود شناخت کر سکتے ہیں۔ مزید پڑھیں: ایکسٹریم ای: سعودی عرب میں الیکٹرک آف روڈ ریسنگ سیریز کا آغاز تحقیقی نتائج کے مطابق یہ نظام روایتی ماڈلز سے زیادہ درست اور مؤثر ہے، اور موبائل و اسمارٹ ڈیوائسز کے ساتھ بھی مطابقت رکھتا ہے۔ یہ منصوبہ سعودی...
    دمشق میں شام کی عبوری پارلیمنٹ کے ارکان کے انتخاب کے لیے مقامی کمیٹیوں نے ووٹنگ مکمل کر لی۔ نئی 210 رکنی اسمبلی میں سے ایک تہائی اراکین یعنی 70 براہِ راست صدر احمد الشراع خود مقرر کریں گے، جبکہ باقی دو تہائی ارکان مقامی کمیٹیوں کے ذریعے منتخب کیے جا رہے ہیں۔ یہ عمل سابق صدر بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد عبوری نظامِ حکومت کے قیام کا حصہ ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق قریباً 6,000 افراد نے ووٹ ڈالے اور 1,500 امیدوار میدان میں ہیں جن میں صرف 14 فیصد خواتین شامل ہیں۔ مزید پڑھیں: فلسطینیوں کو شامل کیے بغیر امن ناممکن‘، جماعت اسلامی ملین مارچ کرے گی’ شام کے کرد اکثریتی شمال مشرقی علاقے اور دروز...
    20 دسمبر 2012 کو برطانوی اخبار ’انڈیپنڈنٹ‘ کی شہ سرخی تھی ’بے کار بے کار بے کار‘ ٹونی بلیئر کی کارکردگی پر فلسطینیوں کا فیصلہ۔ درحقیقت فلسطینی اتھارٹی نے کوآرٹیٹ تنظیم کے خصوصی نمائندہ برائے مشرقِ وسطیٰ ٹونی بلیئر کی قابلیت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ ٹونی بلیئر اس بات کو ذاتی حیثیت میں محسوس نہ کریں لیکن وہ یروشلم میں کوآرٹیٹ تنظیم کے نمائندہ خصوصی دفتر سے اپنا سامان اُٹھائیں اور گھر جائیں۔ ٹونی بلیئر کی موجودگی اور جس تنظیم کی وہ نمائندگی کرتے ہیں وہ بے کار ہے، بے کار ہے، بےکار ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کا غزہ کے لیے امن منصوبہ، حماس نے ترمیم کا مطالبہ کردیا 27 جون 2007 کو جب ٹونی بلیئر نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">محنت کشوںکواپنے حقوق کے حصول کے لیے میدان میں نکلناہوگا۔محنت کشوںکے ادارے کرپشن کاگڑھ بنے ہوئے ہیں۔سرمایہ دارانہ نظام محنت کشوں کااستحصال کررہاہے۔کراچی کے تمام صنعتی علاقوںاورلیبرکالونیوںمیں بھرپور طریقے سے کام کیا جائے۔ اسلام کا عادلانہ نظام ہی محنت کشوں کے دکھوں کا مداوا کر سکتا ہے۔ یہ بات امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفرخان نے نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کی مجلس عاملہ کے اجلاس سے زیر صدرات خالد خان صدرNLF کراچی کے دفترالآمنہ پلازہ میں ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر این ایل ایف کراچی سے ملحقہ یونینزکے صدور اور جنرل سیکرٹریز نے بھی شرکت کی۔ NLF کراچی کے صدر خالد خان، پاسلویونین پاکستان اسٹیل کے سابق صدرزاہد عسکری ، این ایل ایف...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان دنیا کی پانچ بلند ترین چوٹیوں کے ساتھ بھرپور سیاحتی مقامات رکھتا ہے، جو ان علاقوں کے عوام کے لیے خاص طور پر سیاحتی شعبوں میں نوجوانوں کے لیے اہم اقتصادی مواقع فراہم کرتا ہے۔ تاہم، سیاحت کو پائیدار اور اخلاقی ہونا چاہیے۔ یہ بات آئی یوایف پاکستان کوآرڈینٹینگ کونسل کے جنرل سیکرٹری قمرالحسن نے کہی۔ وہ منگورہ، سوات میں سیاحت کے عالمی دن کے موقع پر کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے، جو سوات سرینا ہوٹل ایمپلائز یونین، سوات اسمال ہوٹل ورکرز ایسوسی ایشن اور پاکستان ہوٹل ورکرز فیڈریشن کے اشتراک سے منعقد ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ناکافی بنیادی ڈھانچہ اور لیبر قوانین کے نفاذ کا ناقص نظام نوجوانوں کو بنیادی حقوق، سماجی تحفظ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وائر لیس ہیڈ فونز کے مقبول ہونے کے ساتھ ساتھ، سوشل میڈیا پر اُن کے استعمال سے متعلق ممکنہ صحت کے خطرات کے بارے میں تشویش بھی پائی جاتی ہے۔وائرلیس ہیڈ فونز (چاہے وہ کان کے اوپر لگنے والے ہوں یا کان کے اندر ڈالنے والے) موبائل سے منسلک ہونے کے لیے بلیوٹوتھ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہیں۔ یہ ٹیکنالوجی ایک الیکٹرو میگنیٹک فیلڈ پیدا کرتی ہے، جس کی وجہ سے بعض لوگ سوچتے ہیں کہ یہ ہمارے دماغ کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔وائرلیس ہیڈ فونز کے ممکنہ خطرات پر سائنسی تحقیق بھی کی گئی ہے۔ یہ ہیڈ فونز ریڈیو فریکوئنسی شعاعیں خارج کرتے ہیں، اگرچہ یہ فریکوئنسی بہت کم ہوتی ہے اور یہ ایسی شعاعوں سے بالکل...
    ہماری دنیا اس وقت ڈوب رہی ہے اور اس کے ڈوبنے کی رفتار بہت تیز ہے ۔ ہمارے ساحلی شہر ڈوب رہے ہیں اس کی وجہ گلوبل وارمنگ ہے۔ 1880 سے لے کر 2015تک کے 135سالوں میں امریکی موسمیاتی ادارے کے مطابق سمندر میں پانی کا لیول 21سے 24سینٹی میٹر بلند ہو چکا ہے ۔ اور جب کہ پچھلے 15سے 10برسوں میں پانی مزید بلند 11سے 12سینٹی میٹر ہو گیا ہے۔ ورلڈ اکنامک فورم کا کہنا ہے کہ 2100 تک 40کروڑ لوگ جو ساحلی شہروں میں آباد اور سمندر سے ایک کلومیٹر دور ہیں انھیں فوری طور پر اپنے شہروں کو چھوڑنا ہوگا ۔ یعنی ایک ارب لوگ 2050 تک گلوبل وارمنگ کی وجہ سے بے گھر ہو جائیں گے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سمیت تمام وزرائے خارجہ نے حماس کی جانب سے غزہ کا انتظام ایک عبوری فلسطینی انتظامی کمیٹی کے سپرد کرنے کی آمادگی کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔ جاری اعلامیہ کے مطابق وزرات خارجہ نے صدر ٹرمپ کی جانب سے اسرائیل سے بمباری فوری روکنے اور تبادلے کے معاہدے پر عمل درآمد شروع کرنے کے مطالبے کا خیر مقدم کیا، خطے میں امن کے قیام کے لیے ان کی کوششوں کو سراہا۔وزرات خارجہ نے اس پیش رفت کو ایک جامع اور پائیدار جنگ بندی کے قیام اور غزہ کے عوام کو درپیش سنگین انسانی صورتحال کے حل کے لیے ایک حقیقی موقع قرار دیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ماتلی (نمائندہ جسارت ) ڈپٹی کمشنر بدین گلاب لغاری، تعلقہ ماتلی میں عوامی شکایات کے ازالے اور عوام سے براہِ راست رابطے کے لیے 7 اکتوبر 2025ء بروز منگل صبح 11 بجے کھلی کچہری منعقد کی جائے گی کھلی کچہری کی صدارت ڈپٹی کمشنر بدین اور عوامی نمائندے مشترکہ طور پر کریں گے۔ اس موقع پر ضلع کے متعلقہ محکموں کے افسران بشمول پولیس، صحت، تعلیم، ریونیو، پی پی ایچ آئی، ایجوکیشن ورکس، زراعت، سوشل ویلفیئر، لائیو اسٹاک، بلڈنگ، ہائی ویز، حیسکو، لوکل گورنمنٹ، نادرا، بی آئی ایس پی، میونسپل کمیٹی، ٹاؤن کمیٹی، پبلک ہیلتھ، ایریگیشن، ڈرینج، سرسو، این آر ایس پی اور دیگر محکموں کے افسران شرکت کریں گے ڈپٹی کمشنر بدین نے تمام محکموں کے افسران...
    فلسطین کی مزاحمت کار تنظیم حماس کے رکن نے کہا ہے کہ اسرائیل مسلسل بمباری کر کے امن منصوبے میں رکاوٹ ڈال رہا ہے، یرغمالیوں اور لاشوں کی فہرست فراہم کردی ہے۔ عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حماس کے رکن نے کہا کہ اسرائیل مسلسل بمباری اور تباہی سے ٹرمپ کے امن منصوبے میں رکاوٹ ڈال رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن منصوبے پر مذاکرات تیز رفتار اور جامع ہوں گے جسے جلد از جلد مکمل کرنا ہمارے مفاد میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل بخوبی جانتا ہے کہ ہمارے پاس کتنے یرغمالی اور لاشیں موجود ہیں جبکہ امن منصوبے کے ثالثوں کو یرغمالیوں اور لاشوں کی فہرست اسرائیل کے لیے فراہم کر دی ہے۔ اُن کا...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی حکومت نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حال ہی میں طے پانے والے تاریخی دفاعی معاہدے کے بعد اقتصادی تعلقات کو نئی جہت دینے کے لیے اٹھارہ ارکان پر مشتمل ایک اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت کی جانب سے تشکیل دی جانے والی 18 رکنی اعلیٰ سطح کی کمیٹی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے، یہ کمیٹی دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی مذاکرات کی قیادت کرے گی۔نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف نے یہ اعلی سطح کی کمیٹی قائم کی ہے، جو پاکستان سعودی عرب اقتصادی فریم ورک کے تحت بات چیت کی نگرانی کرے گی اس فیصلے کا اعلان تین...
    آزاد کشمیر میں کئی روز سے جاری کشیدگی ختم ہوگئی۔ حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے اور فریقین نے معاہدے پر دستخط کردیے۔ مظفرآباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے اعلان کیا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کے تمام جائز مطالبات تسلیم کر لیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ فریقین کے درمیان معاملات کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کے لیے لیگل ایکشن کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جو ہر 15 دن بعد بیٹھک کرے گی۔ الحمد للہ ہمارے مذاکراتی وفد نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی AJK کے ساتھ حتمی معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔ مظاہرین اپنے گھروں کو واپس جا رہے ہیں۔ تمام سڑکیں...
    امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی مگر مذاکرات میں 90 فیصد معاملات طے پا چکے ہیں اور فریقین تکنیکی معاملات کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: غزہ جنگ بندی منصوبہ: ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس کو جواب کے لیے 4 روز کا وقت دے دیا مارکو روبیو کے مطابق حماس نے اصولی طور پر بعض نکات قبول کرلیے ہیں، تاہم جنگ کے بعد کے اقدامات کے حوالے سے بہت سی تفصیلات طے کرنی ہوں گی۔ اسلحے کی واپسی اور حماس کی تحلیل جیسے مرحلے پیچیدہ ہوں گے اور کسی مستحکم انتظامیہ کا قیام فوری نہیں ہوگا، یہ اقدام 3 دن میں پورا نہیں ہو سکے گا۔ امریکی وزیر خارجہ...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اردن، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، پاکستان، ترکی، سعودی عرب، قطر اور مصر کے وزرائے خارجہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ میں جنگ کے خاتمے، تمام یرغمالیوں  کی رہائی، اور عمل درآمد کے طریقہ کار پر مذاکرات کے فوری آغاز سے متعلق تجویز کے جواب میں حماس کے اٹھائے گئے اقدامات کا خیرمقدم کیا ہے۔ پاکستان کے دفتر خارجہ کے مطابق آٹھوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے صدر ٹرمپ کی جانب سے اسرائیل پر بمباری فوری طور پر روکنے اور تبادلہ معاہدے پر عمل درآمد شروع کرنے کی اپیل کا بھی خیرمقدم کیا اور خطے میں امن کے قیام کے لیے ان کی وابستگی کی تعریف کی۔ وزرائے خارجہ نے اس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر) الخدمت پاکستان نے ذہنی صحت کے علاج کی سہولیات دیہی اور پسماندہ علاقوں تک پہنچانے کے لیے ’’برین آن وہیلز‘‘ کے نام سے ایک نیا پروگرام شروع کردیا ہے جس کے تحت دیہی اور پسماندہ علاقوں خاص طور پر سیلاب زدہ علاقوں کے عوام کو ذہنی صحت کے علاج کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔الخدمت پاکستان کے مطابق ملک میں تقریباً ڈھائی کروڑ افراد ڈپریشن، اینگزائٹی اور دیگر نفسیاتی مسائل کا شکار ہیں، جبکہ پورے ملک میں تربیت یافتہ ماہرینِ نفسیات کی تعداد پانچ سو سے بھی کم ہے، ان حالات میں دیہی اور پسماندہ علاقوں کے عوام کو ذہنی صحت کے مسائل سے نبٹنے کے لیے سہولیات کی شدید کمی ہے۔یہ اقدام ایسے وقت میں...
    ہم اعلان کر چکے ہیں کہ ٹرمپ کی تجویز کو قبول کر لیا ہے اور اس میں بہت سی تفصیلات ہیں جن پر بات کرنا ہے، لیکن ان میں سے بہت سے نکات موجودہ مراحلے سے تعلق نہیں رکھتے۔ مثال کے طور پر ہم عام اصطلاحات میں سیاسی مسائل کی حتمی اور تزویراتی تفہیم بیان کر رہے ہیں۔ ہم نے عمومیات کو قبول کیا اور خوش آمدید کہا۔ عرب اور اسلامی ممالک نے ان کا استقبال کیا اور مزاحمتی محور نے بھی ان کا استقبال کیا۔ اب ہمیں تفصیلات میں داخل ہونا چاہیے۔ ان تفصیلات میں، وقت، مقدار اور معیار کا مسئلہ مستقبل کے مذاکرات کے فریم ورک میں ہو گا۔ ہم کل سے ان مذاکرات میں سنجیدگی سے داخل...
    اسلام آباد پولیس نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک آڈیو کلپ کو من گھڑت اور جھوٹی قرار دیتے ہوئے اس کی سختی سے تردید کی ہے۔ ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ایسی گمراہ کن افواہیں پھیلانا نہ صرف غیر اخلاقی، بلکہ قانوناً جرم ہے، اور اس جرم میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ کشمیر کے شہریوں سے متعلق دعویٰ بے بنیاد قرار مذکورہ آڈیو میں یہ جھوٹا دعویٰ کیا گیا تھا کہ راولپنڈی اور اسلام آباد کی سرحد پر کشمیر سے تعلق رکھنے والے افراد کو خاص طور پر نشانہ بنا کر چیک کیا جا رہا ہے۔ ترجمان اسلام آباد پولیس نے واضح کیا کہ “یہ دعویٰ مکمل طور پر بے بنیاد اور...
    فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو انسٹیٹیوٹ نے اعلان کیا ہے کہ اس کی نمائندہ کانفرنس کے نویں ایڈیشن میں 600 سے زیادہ ممتاز مقررین اور 20 سربراہانِ مملکت شرکت کریں گے۔ یہ انسٹیٹیوٹ کے قیام کے بعد سے اب تک کا سب سے بڑا اور بااثر اجتماع ہوگا، جو سرمایہ کاری، جدت طرازی اور عالمی ترقی کے سنگم پر مکالمے اور عملی اقدامات کے لیے ’ایف آئی آئی 9‘ کی حیثیت کو دنیا کے نمایاں ترین پلیٹ فارم کے طور پر اجاگر کرتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی سفیر کی ملاقات، ریاض میں 9ویں فیوچر انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کی دعوت قبول یہ کانفرنس 27 تا 30 اکتوبر 2025 کو ریاض میں منعقد ہوگی، جس کا عنوان ’خوشحالی...
    پیپلز پارٹی اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے درمیان بڑھتی کشیدگی، وزیراعظم کی نواز شریف سے صلح کرانے کی درخواست WhatsAppFacebookTwitter 0 5 October, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بڑے بھائی اور مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف سے ملاقات میں پیپلز پارٹی اور مریم نواز کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا اور ان سے حالات کو بہتر بنانے کے لیے کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔ تفصیلات کے مطابق ملائیشیا کے دو روزہ سرکاری دورے پر روانگی سے ایک دن قبل وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بڑے بھائی اور مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف سے ملاقات کی اور ان سے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن)کے درمیان...
    ویب ڈیسک : پاکستان ماحولیاتی تحفظ ایجنسی (پاک ای پی اے) اسلام آباد نے اعلان کیا ہے کہ وہ 17 نومبرسے وفاقی دارالحکومت میں تمام اقسام کی دھواں خارج کرنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن شروع کرے گی۔ وزارتِ موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی کے ترجمان محمد سلیم شیخ نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ اقدام اسموگ کے موسم سے قبل فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے اٹھایا جا رہا ہے۔اس مہم کے دوران شہر کے مختلف مقامات پر گاڑیوں کی اچانک چیکنگ اور موقع پر ہی اخراجِ دھواں کی جانچ کی جائے گی جو گاڑیاں مقررہ حد سے زیادہ دھواں خارج کرتی پائی گئیں، ان پر جرمانہ یا ضبطگی کی کارروائی عمل میں لائی...
    وزرائے خارجہ نے تجویز پر عملدرآمد کا طریقہ کار طے کرنے کے لیے فوری مذاکرات کے آغاز کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جنگ کے فوری خاتمے، انسانی امداد کی فراہمی اور فلسطینی عوام کے عدم انخلا کو یقینی بنایا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب، پاکستان، اردن، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، ترکیہ، قطر اور مصر کے وزرائے خارجہ نے مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے حماس کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تجویز پر مثبت رد عمل کا خیر مقدم کیا ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق وزرائے خارجہ نے ٹرمپ کے اسرائیل کو فوری طور پر بمباری بند کرنے کا کہنے کا بھی خیر مقدم کیا، تبادلے کے معاہدے پر عمل درآمد شروع کرنے کے مطالبے کا...
    فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی اور انسانی امداد پہنچانے کے لیے روانہ ہونے والے قافلے ’گلوبل صمود فلوٹیلا‘ میں شامل اطالوی کشتی کے کپتان نے اسرائیلی حراست کے دوران اسلام قبول کر لیا۔ ترک میڈیا رپورٹس کے مطابق توماسو بورٹولازی اس وقت گرفتار ہوئے جب اسرائیلی فورسز نے فلوٹیلا کی کشتی ’ماریا کرسٹن‘ کو روک کر عملے کو قید میں لے لیا۔ “My company was from Türkiye and almost all were Muslims” “While they were praying, the police of the Israeli occupation force came inside and impeded them.” “I felt the need to oppose this and after, with my friend, I said the shahadah” Italian activist Tommaso Bortolazzi,… pic.twitter.com/PPbPlmi7sl — Anadolu English (@anadoluagency) October 4, 2025 رہائی کے بعد ترکیہ...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) نے غزہ میں معصوم شہریوں پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس ظلم کے فوری خاتمے کے لیے مؤثر کردار ادا کرے۔ یہ بھی پڑھیں: اسرائیل، غزہ سے جزوی انخلا اور حملوں میں کمی پر رضامند، جنگ کے خاتمے کی راہ ہموار ہوگئی، صدر ٹرمپ ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ غزہ میں حالیہ امن منصوبے کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں امن اور استحکام کی امیدیں پیدا ہوئی تھیں، لیکن اسرائیلی فوج کے اندھا دھند حملوں نے ایک بار پھر ان امیدوں کو چکنا چور کردیا اور انسانی بحران کو مزید گہرا کردیا ہے۔ پی ٹی آئی نے غزہ پیس پلان کے...
    واٹس ایپ نے آئی او ایس صارفین کے لیے ایپ نیویگیشن کو بہتر بنانے کی غرض سے نئی خصوصیات متعارف کرائی ہیں۔ تازہ اپ ڈیٹ 25.27.73 میں کمپنی نے ایک نیا کالز ہب لانچ کیا ہے جس میں تمام کال سے متعلقہ فیچرز ایک ہی جگہ دستیاب ہوں گے۔ اس نئے ہب کے ذریعے صارفین نہ صرف کال شروع کرسکیں گے بلکہ ملاقات (میٹنگ) شیڈول کرنے، ڈائلر کھولنے اور پسندیدہ نمبرز مینیج کرنے کی سہولت بھی ایک ہی اسکرین پر میسر ہوگی۔ اس فیچر کا مقصد تیز رفتار اور آسان کمیونیکیشن کو یقینی بنانا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ کا شارٹ کٹ فیچر متعارف، اسٹیٹس دیکھنے والوں سے براہِ راست چیٹ ممکن اس کے ساتھ ہی، واٹس ایپ نے آئی...