2025-11-04@22:20:02 GMT
تلاش کی گنتی: 1484
«کے دوران بیرون ملک مقیم کارکنان»:
(نئی خبر)
نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریٹریشن کے وفد کا سی ڈی اے کا دورہ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریٹریشن پشاور کے تحت 38ویں سینئر مینجمنٹ کورس کے فیکلٹی ممبران و زیر تربیت افسران نے روز سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا، سی ڈی اے بورڈ ممبران، سی ڈی اے اور آئی سی ٹی کے افسران نے 38ویں ایس ایم سی افسران کا سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں خیر مقدم کیا۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ سی ڈی اے اسلام آباد شہر کے مسائل کو حل کرنے کیلئے اور اسکو دنیا کا...
مشرقی افریقہ کے ملک مڈغاسکر میں نوجوانوں کی قیادت میں ہونے والی بغاوت کے نتیجے میں صدر اینڈری راجویلینا ملک چھوڑ کر فرانسیسی فوجی طیارے کے ذریعے فرار ہوگئے۔ یہ دنیا بھر میں چند ہفتوں کے اندر ’جنریشن زی‘ کے احتجاج سے گرنے والی دوسری حکومت ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق، حزبِ اختلاف کے رہنما سیتنی رانڈریاناسولونائیکو نے بتایا کہ صدر ہفتے کی شب ملک چھوڑ گئے، جب فوج کے کئی یونٹس نے مظاہرین کا ساتھ دینا شروع کر دیا۔ ایک فوجی ذریعے نے تصدیق کی کہ صدر راجویلینا فرانسیسی فوجی طیارے میں سوار ہو کر روانہ ہوئے۔ فرانسیسی میڈیا کے مطابق، انہوں نے صدر ایمانوئل میکرون کے ساتھ ایک خفیہ معاہدہ کیا تھا۔ میکرون نے...
قومی اسمبلی پاکستان کے سپیکر سردار ایاز صادق کا پنجاب اسمبلی کے سپیکرملک محمد احمد خان کے نام خط ،"کامن ویلتھ پارلیمنٹیرین آف دی ایئر" کے اعزاز سے نوازے جانے پر مبارکباد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پنجاب اسمبلی کے سپیکر ملک محمد احمد خان کے نام خط میں انہیں کامن ویلتھ پارلیمنٹری ایسوسی ایشن (سی پی اے) کی جانب سے 68ویں کامن ویلتھ پارلیمانی کانفرنس کے دوران "کامن ویلتھ پارلیمنٹیرین آف دی ایئر" کے اعزاز سے نوازے جانے پر مبارکباد پیش کی۔ منگل کو اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نےکہا کہ یہ قابلِ فخر اعزاز نہ صرف اسپیکر پنجاب اسمبلی کی جمہوری اقدار، اعلیٰ پارلیمانی کارکردگی اور ادارہ جاتی اصلاحات سے وابستگی کا اعتراف ہے بلکہ یہ پوری قوم کے لیے باعثِ فخر بھی ہے۔ اُنہوں نے اس امر پر مسرت کا اظہار کیا کہ کسی ایشیائی...
26ویں آئینی ترمیم کیس؛کمیٹی کے پاس بنچز بنانے کااختیار ہے، فل کورٹ بنانے کا نہیں،کمیٹی کے اختیارات چیف جسٹس کے اختیارات نہیں کہلائے جا سکتے،دونوں مختلف ہیں،جسٹس عائشہ ملک کے ریمارکس
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر سماعت کے دوران جسٹس عائشہ ملک نے کہاکہ کمیٹی کے پاس بنچز بنانے کااختیار ہے، فل کورٹ بنانے کا نہیں،کمیٹی کے اختیارات چیف جسٹس کے اختیارات نہیں کہلائے جا سکتے،دونوں مختلف ہیں، ہم بنچز نہیں بلکہ فل کورٹ کی بات کررہے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 8رکنی آئینی بنچ نے سماعت کی،جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر ،جسٹس عائشہ ملک ،جسٹس حسن اظہر رضوی ،جسٹس مسرت ہلالی ،جسٹس نعیم اخترافغان اور جسٹس شاہد بلال بھی بنچ میں شامل ہیں۔ کفیل کی شرط ختم، سعودی عرب میں مستقل...
اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی نے کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کے بعد ان کا ملک فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کے پہلے سے کہیں زیادہ قریب ہے۔ مصر کے شہر شرم الشیخ میں ہونے والی امن کانفرنس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میلونی نے کہا کہ ’’اگر یہ معاہدہ مکمل طور پر نافذ ہوگیا تو اٹلی کی جانب سے فلسطین کی تسلیم شدگی یقینی طور پر قریب ہوگی۔‘‘ انہوں نے کہا کہ اٹلی فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتا ہے اور غزہ کے عوام کے لیے انسانی امداد جاری رکھے گا۔ اطالوی وزیراعظم نے مزید کہا کہ ان کا ملک غزہ میں استحکام لانے کے لیے عملی تعاون کرنے کو تیار...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے روس کا دورہ کیا۔ اعلامیہ کے مطابق پاکستان اور روس نے تیل‘ گیس اور منرلز شعبوں میں تعاون بڑھانے کا عزم کیا۔ علی پرویز ملک نے سینٹ پیٹرز برگ انٹر نیشنل گیس فورم میں پاکستان کی نمائندگی کی۔
پشاور: خیبرپختونخوا کے نئے منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی بیرونِ ملک سفر نہیں کرسکتے کیونکہ ان کا نام وزارتِ داخلہ کی سفارش پر پی این آئی ایل (No Fly List) میں شامل ہے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ سہیل آفریدی کے خلاف نیشنل سائبر کرائم ایجنسی میں ایک انکوائری بھی جاری ہے، جس میں ان پر الزام ہے کہ انہوں نے ریاستی اداروں اور اہم قومی شخصیات کے خلاف متنازع مواد شائع کیا، اس ضمن میں تحقیقات اب بھی زیرِ التواء ہیں۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے مالی سال 2021، 2022 اور 2023 میں کوئی ٹیکس ادا نہیں کیا، جبکہ ان کا نام فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی نان فائلر لسٹ میں بھی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی صوبہ سندھ کے رہنما علامہ حزب اللہ جکھرو نے کہا ہے کہ خدمت کے میدان میں جماعت اسلامی کا کوئی ثانی نہیں ،سیلاب ہو زلزلہ ،قدرتی آفات ہوں یا بارش جماعت الخدمت کی صورت میں حاضرہوتی ہے۔وہ پنچائت ہال ڈہرکی میں الخدمت کی طرف سے اقلیتی برادری میں تحائف کی تقسیم کی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت میں خطاب کررہے تھے۔اس موقع پرہندو اقلیتی برادری کو تحائف تقسیم کیے گئے۔تقریب سے امیر ضلع گھوٹکی تشکیل احمد صدیقی، ضلع صدر الخدمت فاؤنڈیشن ساجد علی دایو، ڈاکٹر شنکر لال،روشن لال سمیت دیگر نے خطاب کیا جبکہ الخدمت رضا کاران فرحان خالد، عمار، شہاب سمیت درجنوں کارکنان بھی موجود تھے۔ مولانا حزب اللہ جکھرو نے...
نئے دفتر کے افتتاح کے موقع پر صوبائی امیر نے کہا کہ کے پی اور پنجاب میں کشیدہ صورتحال جمہوری قوتوں کے مفاد میں نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے بڑھتے ہوئے سیاسی انتشار کو ملک و قوم کیلئے تباہی قرار دیتے ہوئے زور دیا ہے کہ سیاسی قیادت سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انتشار اور سیاست کو بند گلی سے نکال کر صحیح راستے پر ڈالنے کیلئے کردار ادا کرے، کے پی اور پنجاب میں کشیدہ صورتحال جمہوری قوتوں کے مفاد میں نہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاڑکانہ میں الخدمت فاؤنڈیشن کے نئے تعمیر شدہ دفتر کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سکھر ریجن ڈاکٹر...
وفاقی وزیرموسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک سے جرمنی کی ڈپٹی ہیڈ آف کوآپریشن کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور بارے تبادلہ خیال کیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک سے وفاقی جمہوریہ جرمنی کے سفارتخانے کی ڈپٹی ہیڈ آف کوآپریشن ہیلین پاؤسٹ، گلوبل گرین گروتھ انسٹیٹیوٹ (جی جی جی آئی)اور اقوامِ متحدہ کے ماحولیات کے حوالے سے پروگرام (یو این ای پی۔سی سی سی)کے نمائندوں نے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور بارے تبادلہ خیال کیا۔پیر کووزارتِ موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں سپورٹنگ پریپرڈنس فار آرٹیکل سکس کوآپریشن (ایس پی اے آر سی)پروگرام کے تحت پاکستان کے کاربن مارکیٹ کے قواعد و ضوابط، قیمتوں کے تعین کے طریقۂ کاراور گورننس فریم ورک کو مضبوط بنانے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور یہ ہمارے لیے نہایت خوش آئند بات ہے کہ آج پوری دنیاپاکستان کو عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ یہ بات پرتگال میں تعنیات پاکستان کے سفیرڈاکٹر محمد خالد اعجازنے جدہ میں معروف بزنس مین ملک شہزاد اور ملک محسن رضا کی رہائش گاہ پراپنے اعزازمیں دیئے گئے ایک پرتکلف عشائیہ میں پاکستانی صحافیوں اور بزنس کمیونٹی سے خصوصی ملاقات کے دوران کہی۔ انھوں نے کہا کہ پرتگال میں نمایاں تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔ پہلے ہر سال تقریباً 200 پاکستانی طلبہ اعلیٰ تعلیم کے لیے پرتگال آتے تھے، مگر اب یہ تعداد بڑھ کر 600 طلبہ سالانہ تک پہنچ چکی ہے۔ سفارت خانہ مختلف یونیورسٹیوں کے ساتھ...
مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین مہر مظہر کات نے کہا کہ ایران نے لاکھوں افغانیوں کو پناہ اور روزگار دیا مگر ایران اسرائیل جنگ میں ان نمک حرامیوں نے اسرائیل کے لیے جاسوسی اور سہولت کاری کی جس سے ایران کے عظیم لوگ شہید ہوگئے۔ ایرانی حکومت نے ان نمک حرام افغانیوں کو بغیر وارننگ اور مہلت دیے تین چار دنوں میں ملک سے باہر پھینک دیا۔ اسلام ٹائمز۔ سرائیکستان نوجوان تحریک نے نام نہاد اسلامی ملک افغانستان کی کفر دوستی کے خلاف، نمک حرام افغانیوں کو ملک سے فوری نکالنے کے لیے اور پاک فوج کے حق میں چوک کمہارانوالہ بند کر کے شدید احتجاج کیا۔ احتجاج کی قیادت چیئرمین مہر مظہر عباس کات نے کی، جس میں...
کیا افغان حکومت کو نظر نہیں آرہا کہ بھارتی حکومت اپنے ملک میں مسلمانوں کے ساتھ کیا سلوک کر رہی ہے ؟ تجزیہ کار عثمان شامی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار عثمان شامی نے کہا ہےکہ افغانستان کو سوچنا ہو گا کہ کیا وہ بھارت کے اعلیٰ کار تو نہیں بن رہے ،کیا افغان حکومت کو نظر نہیں آرہا کہ بھارتی حکومت اپنے ملک میں مسلمانوں کے ساتھ کیا سلوک کر رہی ہے ؟ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر اجیت دوول کی ایک پرانی ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ کہتے ہیں کہ اگر انہیں زیادہ پیسے دیں گے تو یہ ہمارے ساتھ ہو جائیں گے اور ہم انہیں دیو بند کے ذریعے کنٹرول کریں گے ، اب افغان وزیر خارجہ کا دیوبند کے مرکز میں تاریخی استقبال ہو ا تو انہیں یہ سوچنا چاہیے کہ کیا یہ بھارت کا اعلیٰ...
دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی،وفاقی وزیر مصدق ملک WhatsAppFacebookTwitter 0 12 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی وزیر مصدق ملک نے خبردار کیا ہے کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، حکومت اور مسلح افواج ملک کی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار اور پرعزم ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے افغانستان کی حالیہ جارحیت کے حوالے سے کہا کہ پاکستان اپنی سرحدوں کے دفاع کے لیے چوکنا اور مکمل طور پر تیار ہے۔انہوں نے بلا اشتعال حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج کا عزم ہے کہ وہ ملک کی خودمختاری اور...
نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر (ای او سی) نے بتایا ہے کہ قومی پولیو مہم کل سے ملک بھر کے 159 اضلاع میں شروع ہوگی۔نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ قومی پولیو مہم 13 سے 19 اکتوبر تک ملک بھر میں منعقد ہوگی. ہفتہ وار پولیو مہم کے دوران 4 کروڑ 54 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔بیان میں کہا گیا کہ ہفتہ وار پولیو مہم کے دوران بچوں کو پولیو ویکسین کے ساتھ وٹامن اے کی اضافی خوراک بھی دی جائے گی جب کہ 4 لاکھ سے زائد ہیلتھ ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچائیں گے۔نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کے مطابق جنوبی خیبرپختونخوا میں پولیو مہم...
جاپان کے شہر ٹوکیو سے ایک خاتون کے ‘ٹورینزا’ نامی ایک ملک کے پاسپورٹ کے ساتھ امریکا کے جان ایف کینیڈی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تاہم دنیا میں ‘ٹورینزا’ نامی کوئی ملک موجود نہیں ہے۔ یہ ویڈیو پہلے ٹک ٹاک پر پوسٹ کی گئی اور بعد میں ایکس پر بھی تیزی سے پھیل گئی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون امیگریشن کاؤنٹر پر پہنچ کر اہلکاروں کو ٹورینزا نامی ملک کے بارے میں وضاحت کرنے کی کوشش کرتی ہے جس پر اہلکار حیران نظر آتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: ڈیپ فیک چہرے کے ساتھ پہلی سرٹیفائیڈ جعلی ویڈیو جاری کر دی گئی اس ویڈیو کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف افواہیں پھیل...
پشاور میں پی ٹی آئی کا اہم اجلاس جاری ہے جس میں سہیل آفریدی کو وزیراعلی منتخب کرنے سے متعلق مشاورت کی جا رہی ہے۔ پشاور میں صوبائی حکومت کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما بھی طلب کر لیے گئے۔ ذرائع پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے مرکزی اور صوبائی رہنماؤں کو ایک پیج پر ہونے کے احکامات جاری کیے گئے۔ لیگل ٹیم سے وزیر اعلی کے انتخاب کے لئے مشاورت کی جائے گی، جنید اکبر، اسد قیصر، بابر سلیم سواتی کو خصوصی ٹاسک حوالے کردیا گیا۔ ذرائع پارلیمانی پارٹی نے کہا کہ آئندہ 72 گھنٹوں میں وزیر اعلی کا انتخاب ہو جائیگا، حالیہ صورتحال میں اپوزیشن کی حکمت...
13 اکتوبر سے انسداد پولیو کی ملک گیر مہم کا آغاز ہونے جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس مہم کا اعلان فوکل پرسن برائے انسداد پولیو پروگرام عائشہ رضا فاروق نے پریس کانفرنس میں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ چار لاکھ سے زائد پولیو ورکرز حصہ لے رہے ہیں اور چار کروڑ پچاس لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ ستمبر 2004 سے چھ ملک گیر مہم چلائی جا چکی ہیں جبکہ پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کے کیسز 11 لاکھ سے کم ہو کر آٹھ لاکھ تیس ہزار رہ گئے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ملک سے اب تک 29 کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ خیبرپختونخوا سے کیسز کی تعداد زیادہ سامنے آئی ہے۔...
ویب ڈیسک: فیصل آباد شہر کی معروف کاروباری شخصیت اور صنعتی برادری کے نمایاں رہنما شیخ مختار احمد انتقال کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق مرحوم شیخ مختار احمد نہ صرف فیصل آباد کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کا بڑا نام تھے بلکہ وہ ابراہیم فیبرک اور الائیڈ بینک لمیٹڈ جیسے بڑے اداروں کے مالک بھی تھے۔ ان کی صنعتی خدمات اور کاروباری وژن نے پاکستان کی معیشت میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ 10 اکتوبر بروز جمعرات شام 5 بجے (بعد از نماز عصر) فیصل آباد کے علاقے نیو سول لائنز کی بلال مسجد میں ادا کی جائے گی۔ خاندان کی جانب سے دوست احباب، عزیز و اقارب، کاروباری حلقوں اور شہر کے تمام طبقہ فکر سے تعلق...
وزیراعلی خیبر پختونخوا کے انتخاب سے قبل تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کی جانب سے وفاداری تبدیل کیے جانے کا خطرہ پیدا ہوگیا جب کہ صوبائی صدر جنید اکبر نے تمام ارکان اسمبلی کو ملک میں موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔ جنید اکبر نے کہا کہ تمام ایم پی ایز ملک میں اپنے موجودگی یقینی بنائیں، اگر کسی کے ساتھ کوئی ادارہ یا سیاسی پارٹی رابطہ کریں تو قیادت کو بروقت اطلاع دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بصورت دیگر پارٹی سخت ایکشن لے گی۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کے پانچ ارکان اسمبلی بیرون ملک سفر پر ہیں، بیرون ملک سفر کرنے والوں میں 2 اپوزیشن اور تین حکومتی اراکین شامل ہیں۔
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 اکتوبر ۔2025 ) سپریم کورٹ میں چھبیسویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر سماعت کے لیے فل کورٹ تشکیل دینے کی استدعا پر دلائل جاری ہیں بلوچستان ہائیکورٹ بار کے وکیل منیر اے ملک نے کہا کہ کوئی فرق نہیں پڑتا موجودہ بینچ ریگولر ہے یا آئینی، موجودہ بینچ فیصلہ کرسکتا ہے کہ کیس کون سنے گا؟دوران سماعت جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ آپ چاہتے ہیں آئینی بینچ جوڈیشل اختیارات کا استعمال کر کے فل کورٹ تشکیل دے اس پر منیر اے ملک نے جواب دیا کہ جوڈیشل اختیارات موجود ہیں، آئینی بینچ دائرہ اختیار پر فیصلہ کرسکتا ہے.(جاری ہے) جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ ان ججز کو بینچ میں نہیں...
26ویں آئینی ترمیم کیس؛فرق نہیں پڑتا موجودہ بنچ ریگولر ہے یا آئینی کیس سننے کا فیصلہ موجودہ بنچ کر سکتا ہے،وکیل منیر اے ملک کے دلائل
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ آئینی بنچ میں 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر سماعت کے دوران جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ کیا موجودہ 8رکنی بنچ فل کورٹ تشکیل دینے کا دائرہ اختیار رکھتا ہے،وکیل منیر اے ملک نے کہاکہ فرق نہیں پڑتا موجودہ بنچ ریگولر ہے یا آئینی کیس سننے کا فیصلہ موجودہ بنچ کر سکتا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 8رکنی آئینی بنچ نے سماعت کی۔ جنوری 2023بریک ڈاؤن؛نیپرا نے کے الیکٹرک کو ڈھائی کروڑ روپے جرمانہ کردیا وکیل منیر اے ملک نے کہاکہ فل کورٹ...
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سرکاری ملازمین کے اثاثوں کی تفصیلات سے متعلق قوانین میں اہم تبدیلی کرتے ہوئے ’’پبلک سرونٹ‘‘ یعنی ’’سرکاری عہدیدار‘‘ کی نئی تعریف جاری کر دی ہے۔ ایف بی آر نے ایک نیا قانون تیار کیا ہے جس کے تحت اب حکومت کو بڑی تعداد میں سرکاری افسروں کے اثاثوں کی تفصیلات معلوم کرنے کا حق حاصل ہوگا۔ ایف بی آر نے اس حوالے سے بدھ کی رات جاری ایک ایس آر او ”1912/2025“ کے ذریعے ”شیئرنگ آف ڈیکلریشن آف ایسیٹس آف سول سرونٹس رولز 2023“ میں ترمیم کا مسودہ جاری کیا۔ پہلے یہ قانون صرف ان سرکاری ملازمین پر لاگو ہوتا تھا جو ”سول سرونٹس ایکٹ 1973“ کے تحت کام...
مقابلے کے امتحان میں کامیاب امیدواروں کی جوابی کاپی پبلک نہ کرنے کیخلاف درخواست، فریقین کو نوٹس جاری
سندھ ہائیکورٹ نے ایس پی ایس سی کے امتحانات میں کامیاب امیدواروں کی جوابی کاپیاں پبلک نہ کرنے کیخلاف درخواست سندھ انفارمیشن کمیشن اور سندھ پبلک سروس کمیشن کو نوٹس جاری کردیے۔ ہائیکورٹ میں ایس پی ایس سی کے امتحانات میں کامیاب امیدواروں کی جوابی کاپیاں پبلک نہ کرنے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار نے کہا کہ ایس پی ایس سی کامیاب امیدواروں کی جوابی کاپیاں پبلک کرنے کی پابند ہے، سندھ پبلک سروس کمیشن مختلف آسامیوں کے لیے امتحان لیتا ہے۔ انہوں نے مؤقف اپنایا کہ پاس امیدواروں کی فہرست کمیشن کی جانب سے جاری کی جاتی ہے۔ ان پاس امیدواروں کی جوابی کاپیاں پبلک کی جائیں۔ پتا چلے کہ امیدوار نے کتنے سوالات کے درست جواب دیئے ہیں۔...
آئی ایم ایف سے مذاکرات مکمل، سرکاری افسروں کے اثاثے ظاہر کرنے کیلئے ترامیم تیار: گفٹ سکیمز ختم کرنے پر اتفاق
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی حکومت کی جانب سے سرکاری افسروں کے اثاثے پبلک کرنے اور شیئر کرنے سے متعلق آئی ایم ایف کی ایک اور بڑی شرط پوری کرنے کیلئے ایف بی آرنے سول سرونٹس کے اثاثہ جات کے گوشواروں کے اشتراک کے رولز 2023ء میں مزید ترامیم کا مجوزہ مسودہ جاری کر دیا ہے جس کے تحت پبلک سرونٹ کی نئی تعریف شامل کی گئی ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو مجوزہ ترمیمی مسودے کے بارے میں عام عوام اور متعلقہ سٹیک ہولڈرز سے آراء بھی طلب کر لی ہیں اور کہا ہے کہ اگر کسی کو ان ترامیم پر کوئی اعتراض یا تجویز ہو تو وہ سرکاری گزٹ میں اشاعت کے سات دن کے اندر ایف بی آر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پاما) نے حکومت سے الیکٹرک گاڑیوں سے متعلق سبسڈی پالیسی پر نظرثانی کا مطالبہ کر دیا ہے۔ڈی جی پاما عبدالوحید خان کا کہنا ہے کہ حکومت کو غیرمعیاری بیٹریوں والی الیکٹرک گاڑیوں پر فوری پابندی عائد کرنی چاہیے تاکہ صارفین کو ناقص ٹیکنالوجی والی گاڑیاں خریدنے پر مجبور نہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے غیر معیاری بیٹریوں کی اجازت دینا صارفین کے اعتماد کو نقصان پہنچا سکتا ہے، جبکہ ناقص بیٹریوں کے استعمال سے پاکستان میں الیکٹرک وہیکل انڈسٹری کی پائیداری خطرے میں پڑ سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر اس شعبے کو درست سمت میں نہ چلایا گیا تو ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کی ترقی...
کراچی پریس کلب کے دورے میں گفتگو کے دوران وزیر بلدیات سندھ نے کہا کہ عظمی بخاری سکھر آجائیں ان کو دورہ کرائیں گے، عظمی بخاری سندھ کے اسپتالوں کا دورہ کرلیں، سیاست میں گرماگرمی نہیں ہونی چاہیئے، چچا بھتیجی کے جھگڑے کا رنگ دیا جارہا ہے، اس کا نقصان وفاقی حکومت کو ہوگا، اب بڑی مشکل سے ملک بہتری کی طرف جارہا ہے جس میں فیلڈ مارشل، وزیراعظم اور صدر زرداری کا اہم کردار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پریس کلب کی رہائشی منصوبوں کے ترقیاتی کاموں کے لیے ٹینڈرز دیئے جا رہے ہیں، تمام ترقیاتی کام پریس کلب کی زیر نگرانی مکمل کیے جائیں گے، ایم ڈی اے میں 80۔20...
ماسکو: ماسکو میں افغانستان کے حوالے سے ساتویں اجلاس میں پاکستان، ایران، قازقستان، چین، کرغزستان، روس، تاجکستان، ازبکستان اور افغانستان کے خصوصی نمائندے شریک ہوئے، بیلا روس کے نمائندے نے بطور مہمان شرکت کی۔ روسی وزارتِ خارجہ کی جانب سے اہم اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیاہے ۔ روس میں افغانستان سے متعلق ماسکو فارمیٹ کا ساتواں اجلاس ہوا جس میں پاکستان، چین، روس اور ایران سمیت تمام فریقین نے افغان سرزمین کسی بھی ملک کے خلاف استعمال نہ ہونے کے اقدامات پر زور دیا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ دہشت گردی صرف افغانستان ہی نہیں بلکہ خطے اور پوری دنیا کے امن کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ انسدادِ دہشت گردی کے لیے علاقائی فریم ورکس کو مؤثر بنانا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آ باد (مانیٹر نگ ڈ یسک )پاکستان میں رواں سال کے پہلے سْپر مون کا نظارہ ۔پاکستان میں 30 دن کے دوران چاند کے 2 دل کش نظارے کیے گئے ،8 ستمبر کو بلڈ مون ہوا اور گزشتہ روزرواں سال کے پہلے سْپر مون کا نظارہ ہوا۔ترجمان سپارکو کے مطابق سْپر مون مکمل چاند سے 6.6 فیصد بڑا اور 13 فیصد زیادہ روشن ہوا۔ مانیٹرنگ ڈیسک سیف اللہ
’’میری انڈسٹری نے مجھے تنہا چھوڑ دیا تھا‘‘ بھارت کی میڈونا آف انڈیا کہلائی جانے والی علیشا چنائے کے ہولناک انکشافات نے بالی ووڈ کا اصل چہرہ بے نقاب کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی مشہور پاپ سنگر، ’میڈونا آف انڈیا‘ علیشا چنائے نے 1996 میں موسیقار انو ملک پر جنسی ہراسانی کے الزامات لگائے تھے لیکن ان کی انڈسٹری الٹا ان کے خلاف ہی ہوگئی تھی۔ علیشا چنائے نے تازہ انٹرویو میں ماضی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ جب میں اس زیادتی کے خلاف کھڑی ہوگئی تو پوری انڈسٹری میرے خلاف ہوگئی۔ یہاں تک کہ مجھے کام ملنا بند ہوگیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ میری اپنی انڈسٹری نے میرا ساتھ چھوڑ دیا اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان کی اقتصادی اور سیاسی صورتحال عالمی سطح پر درپیش چیلنجز کی عکس بندی کرتی ہے۔ اگرچہ ملک نے کئی دہائیوں سے اپنے معاشی استحکام کی کوششیں کی ہیں، مگر اس وقت جو اقدامات حکومت کی طرف سے اٹھائے جا رہے ہیں، وہ ایک نئے عہد کی علامت ہیں۔ وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات درست سمت میں جاری ہیں اور حکومت کی کوشش ہے کہ معیشت میں پائیدار استحکام آئے۔ پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات ایک پیچیدہ لیکن ضروری عمل ہیں۔ قرضوں کی ادائیگی اور مالیاتی استحکام کے لیے پاکستان کو عالمی مالیاتی اداروں کے ساتھ تعلقات کو بحال رکھنا ضروری ہے۔ اورنگزیب نے...
الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت کو تجویز دی ہے کہ مستقبل میں شفاف انتخابات کے انعقاد کے لیے دیگر مسائل کے ساتھ ساتھ ووٹر لسٹوں کی خامیاں دور کرنے کے لیے گاؤں دیہات کی سطح پر گلیوں اور گھروں کو بھی نمبر الاٹ کرے، جس کے بعد نادرا کے موجود اور نئے شناختی کارڈز پر پتے درست کیے جائیں۔ اس تجویز پر حکومتی سطح پر غور و خوض جاری ہے کہ کیا اتنی بڑی مشق کرنا آسان ہو گی؟ پاکستان میں عام انتخابات کے انعقاد سے قبل الیکشن کمیشن کو سب سے بڑا چیلنج ووٹرز کے پتوں کی درستگی کا درپیش رہا۔ بظاہر سادہ دکھنے والا یہ مسئلہ اس وقت پیچیدہ صورت حال اختیار کر لیتا ہے جب شناختی کارڈ...
مخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف حکومتی اپیل مسترد کرنے کا کیس،جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی کا اختلافی نوٹ سامنے آ گیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف حکومتی اپیل مسترد کرنے کے کیس میں جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی کا اختلافی نوٹ سامنے آ گیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اختلافی نوٹ میں کہا گیا ہے کہ کہ ن لیگ، پیپلزپارٹی اور الیکشن کمیشن کی نظرثانی درخواستیں مسترد کی جاتی ہیں،تینوں درخواستیں 9جولائی 2024کے فیصلے کیخلاف دائر ہوئیں،اختلافی نوٹ میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے 23ستمبر کے تفصیلی فیصلے پر اضافی درخواستیں جمع کرائیں،تمام دلائل پہلے ہی تفصیلی فیصلے میں نمٹائے جا چکے ہیں،وکلا نے مقدمہ دوبارہ دلائل کے ذریعے کھولنے کی کوشش کی۔ دوستیوں کے رنگ بدلتے ہیں۔۔۔ اختلافی نوٹ میں ججز کاکہناتھا کہ نظرثانی کا دائرہ محدود...
مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظرثانی درخواستیں مسترد: جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی کا اختلافی نوٹ جاری
سپریم کورٹ کے ججز جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی نے مخصوص نشستوں کے فیصلے کے خلاف حکومت کی اپیل مسترد کرنے سے متعلق تفصیلی اختلافی نوٹ جاری کر دیا ہے۔ اختلافی نوٹ میں کہا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے دائر کردہ نظرثانی درخواستیں مسترد کی جاتی ہیں۔ مزیدپڑھیں: ڈنمارک کے جج جسٹس محمد احسن کی سپریم کورٹ بار کے وفد سے ملاقات یہ تینوں درخواستیں 9 جولائی 2024 کے مختصر فیصلے کے خلاف جمع کرائی گئی تھیں، جبکہ صرف الیکشن کمیشن نے بعد ازاں 23 ستمبر 2024 کے تفصیلی فیصلے کی بنیاد پر اضافی درخواستیں بھی جمع کرائیں۔ اختلافی نوٹ کے مطابق، تمام دلائل تفصیلی فیصلے میں پہلے...
اے این ایف کا ملک کے مختلف شہروں میں سماج دشمن عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری ہے ،چھ کارروائیوں میں 4 ملزمان گرفتار کر لئے،لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لی گئی،اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے اسلام آباد،راولپنڈی ،ملتان، پشین،اٹک اورپشاور کارروائیاں کی گئیں،کارروائیوں کے دوران منشیات سمگلرزسے بھاری مقدار میں منشیات برآمدکر لی گئی ہے،اے این ایف نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے-
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے زیراہتمام 16 اکتوبر کو ڈی آئی خان کی سرزمین پر منعقد ہونیوالی عظیم الشان مفتی محمود کانفرنس کی کامیابی کیلئے حرمین الشریفین خصوصاً مدینہ منورہ میں دعائیہ تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں جے یو آئی سعودی عرب کے مرکزی رہنماء انجنئیر حاجی سجاد خان ، ممبر صوبائی اسمبلی اعجاز خان ، سابق تحصیل ناظم بنوں ملک احسان خان اور ملک عدنان خان نے خصوصی شرکت کی ۔ اس موقع پر انجنئیر حاجی سجاد خان نے کانفرنس کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 19 اکتوبر کو بیساکھی گراؤنڈ ڈی آئی خان میں مفتی محمود کانفرنس کے نام جے یو آئی کا تاریخ ساز پاور شو ہوگا جس میں...
ویزے کے بغیر دنیا کے کسی بھی ملک کا سفر کرنے کی مجاز وہ شخصیت کیتھولک چرچ اور دنیا کے سب سے چھوٹے ملک ویٹی کن سٹی کے سربراہ پوپ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ دنیا کے کسی بھی ملک کے شہری کو دوسرے ملک کا سفر کرنے کے لیے متعلقہ ملک کا ویزا درکار ہوتا ہے اور یہ قانون تمام ممالک کے سربراہوں، بادشاہوں، سفارت کاروں اور یہاں تک کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل پر بھی لاگو ہوتا ہے، لیکن دنیا میں ایک ایسی شخصیت بھی ہے، جنہیں کسی بھی ملک کا سفر کرنے کے لیے ویزا لینے کی ضرورت پیش نہیں آتی اور نہ ہی پاسپورٹ ضروری ہے۔ ویزے کے بغیر دنیا کے کسی بھی ملک کا سفر کرنے...
این ڈی ایم اے حکام کا کہنا تھا کہ اگلے 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے بارشوں کا امکان ہے، دریائے جہلم، راوی، ستلج کے بالائی علاقوں میں بھی موسلادھار اور ہلکی بارشیں ہوسکتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ این ڈی ایم اے نے وفاقی دارالحکومت سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا، سندھ اور گلگت بلتستان میں بارشوں کا الرٹ جاری کردیا۔ این ڈی ایم اے حکام کا کہنا تھا کہ اگلے 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے بارشوں کا امکان ہے، دریائے جہلم، راوی، ستلج کے بالائی علاقوں میں بھی موسلادھار اور ہلکی بارشیں ہوسکتی ہیں۔ اِسی طرح راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی ،حافظ آباد، سرگودھا اور خوشاب چترال، دیر، ہری پور، کوہاٹ، کوہستان، خیبر،...
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں ممکنہ بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان سمیت متعدد علاقوں میں بارشیں متوقع ہیں، جبکہ دریائے جہلم، راوی اور ستلج کے بالائی علاقوں میں بھی بارش کے امکانات ہیں۔ این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی، مری، گلیات، چکوال، جہلم، حافظ آباد، سرگودھا اور خوشاب میں بارشیں ہو سکتی ہیں۔ خیبرپختونخوا کے اضلاع جیسے چترال، دیر، ہری پور، کوہاٹ، کوہستان، خیبر، کرم اور مانسہرہ بھی ممکنہ بارشوں کی زد میں ہیں۔ مزید برآں، مہمند، نوشہرہ، مالاکنڈ، چارسدہ،...
اے این ایف کا ملک کے مختلف شہروں میں سماج دشمن عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری ہے ،چھ کارروائیوں میں خاتون سمیت سات ملزمان کو گرفتارکر لیا گیا،لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمدکی گئی،اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے اسلام آباد ،پشاور،لاہوراور اٹک میں منشیات سمگلرز کیخلاف کارروائیاں کی گئیں،کارروائیوں کے دوران منشیات سمگلرز سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی گئی ہے،اے این ایف نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے-
لاہور+ اسلام آباد+ گوجرانوالہ+ ننکانہ+ حافظ آباد (خصوصی نامہ نگار+ خبر نگار+ نمائندگان) مذہبی، سیاسی جماعتوں، سماجی تنظیموں نے ملک بھر میں مظلوم فلسطینیوں اور صمود گلوبل فوٹیلا کی حمایت اور اسرائیلی درندگی و جارحیت کیخلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے، ریلیاں نکالی گئیں۔ مظاہرے نے اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگائے۔ سابق سینٹر مشتاق احمد خان سمیت زیر حراست سینکڑوں رضا کاروں کی جرات کو سلام پیش کیا۔ مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام چوبرجی چوک لاہور میں مرکزی مسلم لیگ کے نائب صدر حافظ طلحہ سعید، حافظ عبدالرؤف، مزمل اقبال ہاشمی و دیگر نے کہا کہ اسرائیل دنیا کے امن کے لیے دن بدن سب سے بڑا خطرہ بنتا جارہا ہے۔ لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے سے...
تل ابیب:اسرائیل نے گلوبل صمود فلوٹیلا سے حراست میں لیے گئے چار اطالوی کارکنوں کو ملک بدر کر دیا ہے جبکہ دیگر درجنوں کارکنوں کی ملک بدری کے لیے انتظامات جاری ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق اسرائیلی وزارتِ خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ گرفتار شدہ مزید کارکنوں کو بھی مرحلہ وار ان کے اپنے ممالک واپس بھیجا جائے گا۔ خیال رہےکہ اسرائیلی فوج نے غزہ کی جانب بڑھنے والی فلوٹیلا کی آخری کشتی میری نیٹ کو بھی اپنی تحویل میں لے لیا، کشتی غزہ سے تقریباً 80 کلومیٹر کے فاصلے پر تھی کہ اسرائیلی فورسز نے اچانک کارروائی کرتے ہوئے اسے روک لیا۔ کشتی کی لائیو اسٹریمنگ اسی وقت بند کردی گئی، جس کے بعد انسانی حقوق کے...
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان علما کونسل کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مختلف مذاہب کے افراد بستے ہیں، ہمارا پیغام امن، محبت، رواداری اور بھائی چارہ ہے، مذہبی ہم آہنگی کا فروغ ہماری ترجیح ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان مختلف مذاہب اور مسالک کے ماننے والوں کا ملک ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مختلف مذاہب کے افراد بستے ہیں، ہمارا پیغام امن، محبت، رواداری اور بھائی چارہ ہے، مذہبی ہم آہنگی کا فروغ ہماری ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ بشپ آزاد پاسٹر بھی ہمارے ساتھ موجود ہیں بشپ صاحب امریکہ سے تشریف...
پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) آڈٹ 2024 میں اسلام آباد اور ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹس نمایاں کارکردگی پر سرفہرست قرار پائے گئے ہیں۔ پی اے اے نے سالانہ کارکردگی آڈٹ کے نتائج کا اعلان کر دیا جس کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ بڑے مراکز میں سب سے آگے رہا جبکہ ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو علاقائی ہوائی اڈوں میں بہترین قرار دیا گیا۔ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے کراچی اور لاہور سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا جبکہ ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے پشاور، فیصل آباد اور کوئٹہ پر سبقت حاصل کی۔ پی اے اے آڈٹ میں مسافروں کو سہولیات، ٹرمینل کی صفائی، ایئر سائیڈ سیفٹی اسٹینڈرڈ/معیار، لائٹنگ سسٹمز، لفٹس، بیگیج ہینڈلنگ سسٹم، سیکیورٹی پروٹوکول کا نفاذ اور پیروی اور...
ویٹی کن سٹی(انٹرنیشنل ڈیسک) دنیا کے کسی بھی ملک کے شہری کو دوسرے ملک کا سفر کرنے کے لیے متعلقہ ملک کا ویزا درکار ہوتا ہے اور یہ قانون تمام ممالک کے سربراہوں، بادشاہوں، سفارت کاروں اور یہاں تک کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل پر بھی لاگو ہوتا ہے، لیکن دنیا میں ایک ایسی شخصیت بھی ہے، جنہیں کسی بھی ملک کا سفر کرنے کے لیے ویزا لینے کی ضرورت پیش نہیں آتی اور نہ ہی پاسپورٹ ضروری ہے۔ ویزے کے بغیر دنیا کے کسی بھی ملک کا سفر کرنے کی مجاز وہ شخصیت کیتھولک چرچ اور دنیا کے سب سے چھوٹے ملک ویٹی کن سٹی کے سربراہ پوپ ہیں۔ عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ کو دنیا...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے ڈیموکریٹک ریاستوں کے لیے مختص 26 ارب ڈالر کے فنڈز منجمد کر دیے ہیں۔ اس فیصلے میں نیویارک کے ٹرانزٹ منصوبوں کے لیے رکھے گئے 18 ارب ڈالر اور 16 ڈیموکریٹک ریاستوں بشمول کیلیفورنیا و الی نوائے کے گرین انرجی منصوبوں کے 8 ارب ڈالر شامل ہیں۔ شٹ ڈاؤن سے لاکھوں سرکاری ملازمین متاثر امریکا میں 15ویں مرتبہ حکومتی شٹ ڈاؤن ہوا ہے جس کے نتیجے میں سائنسی تحقیق، ماحولیاتی صفائی اور مالیاتی نگرانی سمیت متعدد سرگرمیاں معطل ہو گئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:امریکی حکومتی شٹ ڈاؤن: ناسا کے 15 ہزار ملازمین فارغ، مشن معطل تقریباً 7 لاکھ 50 ہزار وفاقی ملازمین کو تنخواہ کے بغیر گھر بھیج دیا گیا ہے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251003-01-1 لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن منصورہ میں پریس کانفرنس کررہے ہیں لاہور( نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ غزہ امن معاہدہ کو نوآبادیاتی نظام کی بحالی کا اعلان قرار دیتے ہوئے حکومت پاکستان پر واضح کیا ہے کہ اس کے اسرائیلی ریاست کو تسلیم کرنے کے کسی مذموم ارادے کی ہر سطح پر اس طرح مزاحمت ہوگی کہ حکمران طبقہ عبرت کا نشان بن جائے گا۔ آزاد کشمیر میں مظاہرین کے جائز مطالبات کی حمایت کرتے ہیں، حکومت دانش مندی سے معاملہ حل کرے۔ منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فی الفور واضح اعلان کرے کہ...
کراچی : پہلی پبلک اسکول حیدرآباد نیشنل جونیئر گرلز بوائزاسکوا ش چمپئن شپ کے فاتحین کا مہمان خصوصی فیاض عباسی کے ساتھ گروپ فوٹو
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
نیشنل پریس کلب پر پولیس کے دھاوے اور صحافیوں پر تشدد کے خلاف صحافی برادری نے جمعہ کو ملک بھر میں یومِ سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے۔ نیشنل پریس کلب سمیت پاکستان کے تمام پریس کلبوں پر سیاہ پرچم لہرائے جائیں گے اور احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔ پریس کلب اسلام آباد میں صحافتی تنظیموں کے ہنگامی اجلاس اور احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ، آر آئی یو جے کے صدر طارق علی ورک اور نیشنل پریس کلب کی سیکرٹری نیئر علی نے کہا کہ نیشنل پریس کلب پر حملہ دراصل آزادی صحافت پر حملہ ہے۔ مزید پڑھیں: اسلام آباد نیشنل پریس کلب پر حملہ اور پولیس تشدد، پی ٹی آئی...
اسلام آباد: جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 20 نکاتی امن منصوبے کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے جمعے کے روز ملک گیر مظاہروں کا اعلان کردیا۔ جے یو آئی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے واضح کیا کہ تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں جمعے کو احتجاجی مظاہرے ہوں گے، جن کا مقصد فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف آواز بلند کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صمود فلوٹیلا پر حملے کے خلاف مظاہروں میں بھرپور احتجاج ریکارڈ کرایا جائے گا، فلسطینی عوام کے خلاف کسی بھی ظالمانہ اقدام کو قبول نہیں کیا جاسکتا۔ پارٹی کے سینئر...
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے ملک کے مختلف علاقوں میں 5 تا 7 اکتوبر وقفے وقفے سے بارشوں کے امکان پر الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ترجمان کے مطابق اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بارشیں متوقع ہیں۔ بڑے دریاؤں بشمول جہلم، راوی اور ستلج کے بالائی علاقوں میں بھی بارشیں ہو سکتی ہیں۔ مزید پڑھیں: این ڈی ایم اے اور محکمہ موسمیات نے بارشوں کی الگ الگ پیشگوئی کی، سینیٹ کمیٹی میں انکشاف خیبر پختونخوا کے چترال، ڈیرہ، ہری پور، کوہاٹ، کوہستان، خیبر، کرم، مانسہرہ، مہمند، نوشہرہ، مالاکنڈ، چارسدہ، ایبٹ آباد، بنوں، بونیر، ہزارہ، پشاور، صوابی اور وزیرستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 اکتوبر 2025ء) اسرائیل کی طرف سے اس امدادی بحری قافلے کو روکے جانے پر عالمی سطح پر تنقید کی جا رہی ہے۔ فلوٹیلا منتظمین کا بیان ''متعدد بحری کشتیوں ... کو اسرائیلی قابض افواج نے بین الاقوامی پانیوں میں غیر قانونی طور پر روکا اور ان میں داخل ہو گئے۔‘‘ غزہ مارچ یونان، بیڑے کے ایک رکن ’’یہ بین الاقوامی قانون اور سمندری قانون کی مسلسل خلاف ورزیاں اور سمندری قزاقی کے اقدامات ہیں۔‘‘ ’’یونانی حکومت پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ عملے کی حفاظت کی ضمانت دے اور جہاز پر موجود یونانی مردوں اور عورتوں کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے۔‘‘ اسرائیلی وزارت خارجہ کا ایکس...
معاہدے کی تفصیلات کے مطابق کالج میں ہر سال 100 طلبہ کو میڈیکل، ڈینٹل، نرسنگ اور الائیڈ ہیلتھ سائنسز کی تعلیم دی جائیگی۔ مرحلہ وار اہداف کو بڑھا کر 600 طلبہ تک لے جایا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان اور ہارلے ہیلتھ کئیر سروسز کے درمیان ایک اہم معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے تحت صوبے میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت پہلا میڈیکل، ڈینٹل اور نرسنگ کالج قائم کیا جائے گا۔ اس اقدام کو صوبے میں معیاری طبی تعلیم کے فروغ کی جانب ایک سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ معاہدے کی تفصیلات کے مطابق کالج میں ہر سال 100 طلبہ کو میڈیکل، ڈینٹل، نرسنگ اور الائیڈ ہیلتھ سائنسز کی تعلیم دی جائے گی۔ اس کے علاوہ...
پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) آڈٹ 2024 میں اسلام آباد اور ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹس نمایاں کارکردگی پر سرفہرست قرار پائے گئے ہیں۔ پی اے اے نے سالانہ کارکردگی آڈٹ کے نتائج کا اعلان کر دیا جس کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ بڑے مراکز میں سب سے آگے رہا جبکہ ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو علاقائی ہوائی اڈوں میں بہترین قرار دیا گیا۔ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے کراچی اور لاہور سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا جبکہ ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے پشاور، فیصل آباد اور کوئٹہ پر سبقت حاصل کی۔ پی اے اے آڈٹ میں مسافروں کو سہولیات، ٹرمینل کی صفائی، ایئر سائیڈ سیفٹی اسٹینڈرڈ/معیار، لائٹنگ سسٹمز، لفٹس، بیگیج ہینڈلنگ سسٹم، سیکیورٹی پروٹوکول کا نفاذ اور پیروی اور ریسکیو...
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گزشتہ روز لندن میں سمندر پار پاکستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو تین سال پہلے معیشت ہچکولے کھا رہی تھی۔ اب معیشت مستحکم ہو رہی ہے۔ معیشت کی ترقی کا وقت آچکا ہے ملکی معیشت مشترکہ کاوشوں کی وجہ سے نہ صرف مستحکم ہوئی بلکہ اب درست سمت پر گامزن ہے۔اور یہ بہترین ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ اس کی بہتری میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا اہم کردار ہے۔ ہم نے معاشی استحکام حاصل کر لیا ہے، اب ملک معاشی ترقی کی طرف بڑھے گا۔ایک طرف وزیراعظم معیشت کے استحکام کے دعوے کررہے ہیں دوسری طرف صورت حال یہ ہے کہ ا س وقت آئی ایم ایف کا وفد پاکستان میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراکس (انٹرنیشنل ڈیسک) وینزویلا نے کہا ہے کہ ملک ہر قسم کی بیرونی جارحیت کا جواب دینے کے لیے تیار ہے ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق وینزویلا کے وزیرداخلہ دیوسدادو کابیو نیشمالی ریاست یاراکوی میں سیکورٹی فورسز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی بھی ممکنہ حملے کے لیے تیار ہیں۔ عوام اور فوج کو ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ حالیہ عوامی سروے کے مطابق 97 فیصد شہری ملک کے خلاف کسی بھی قسم کی پر تشدد کارروائی کی مخالفت کرتے ہیں، جو قومی یکجہتی کا مظہر ہے۔ کمیونٹی ملیشیا یونٹس کی بنیادی ذمے داری عوام کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے ضلع کوئٹہ اور ضلع کیچ میں فتنتہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف دو مختلف کامیاب کاروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کی پزیرائی کی ہے۔ وزیراعظم نے ان کامیاب آپریشنز میں فتنتہ الہندوستان کے 13 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے جوان اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں کر رہے ہیں اور ملک کی حفاظت یقینی بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے ۔ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں ۔...
نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریٹریشن کے تحت 38ویں سینئیر مینجمنٹ کورس کے فیکلٹی و زیر تربیت افسران کا سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ
نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریٹریشن کے تحت 38ویں سینئیر مینجمنٹ کورس کے فیکلٹی و زیر تربیت افسران کا سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریٹریشن کے تحت بدھ کے روز 38ویں سینئیر مینجمنٹ کورس کے فیکلٹی و زیر تربیت افسران نے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ ممبر پلاننگ و ڈیزائن ڈاکٹر خالد حفیظ، ممبر فنانس طاہر نعیم اور سی ڈی اے افسران نے 38ویں ایس ایم سی افسران کا سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں خیر مقدم کیا۔ ممبر پلاننگ و ڈیزائن نے ایس ایم سی کے شرکا کو سی ڈی اے کے اغراض و مقاصد، انتظامی ڈھانچہ، فنکشنز اور آپریشنز کے متعلق بریفنگ دیتے...
پاکستان نے علاقائی تجارتی حجم بڑھانے کے لیے سلک وے فورم کے تحت بڑی علاقائی کانفرنس منعقد کرنے کا اعلان کردیا۔ قازقستان میں نیو سلک وے فورم کے تحت ذرائع آمدورفت پر 12 ممالک کے وزرا کی راؤنڈ ٹیبل کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے پاکستان کی نمائندگی کی۔ کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ رکن ممالک کو باہمی رابطوں اور تجارت کے فروغ کے لیے ٹریڈ کوریڈورز کے قیام پر توجہ دینا ہوگی کیوں کہ تجارتی حجم بڑھانے کے لیے زمینی رابطوں میں اضافہ وقت کی ضرورت بن چکا ہے۔ وفاقی وزیر مواصلات نے کہا کہ سلک وے کے مقاصد کے حصول کے لیے فضائی پروازوں کی تعداد بڑھانا بھی...
چین کا قومی دن ،خاندان اور ملک کے لئے جذبات کی حقیقی ترجمانی WhatsAppFacebookTwitter 0 30 September, 2025 سب نیوز بیجنگ : چینیوں کے لیے یکم اکتوبر کا قومی دن سال کا ایک اہم وقت ہے، جب چینی لوگ عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی سالگرہ مناتے ہیں، تاریخ کو یاد کرتے ہیں اور مستقبل کی جانب دیکھتے ہیں۔ وقت گزرنے کے ساتھ، چینیوں کے قومی دن منانے کے طریقے بدلتے رہے ہیں، لیکن ان میں پنہاں خاندان اور ملک کے لئے جذبات ہمیشہ یکساں رہے ہیں۔ عوامی جمہوریہ چین قائم ہونے کے ابتدائی دور میں، قومی دن کی تقریبات پروقار مگر نسبتاً سادہ ہوا کرتی تھیں۔ 1950 سے 1959 تک، ہر سال بڑے پیمانے پر جشن اور پریڈ...
آئی ایم ایف اور حکومت پاکستان کے مذاکرات جاری ہیں جب کہ عالمی مالیاتی فنڈ نے ملٹری، جوڈیشل افسران اور سول بیوروکریسی کے اثاثے پبلک کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق حکومت نے سیلاب متاثرین کیلئے ایمرجنسی فنڈز استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، آئی ایم ایف کی اجازت سے 389 ارب روپے ایمرجنسی فنڈز سے وزیراعظم پیکیج متعارف ہوگا۔ ذرائع نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں نقصانات کا ابتدائی تخمینہ 40سے 50 ارب، حتمی تخمینہ 30 ارب روپے ہے، سندھ نے نقصانات کا ابتدائی تخمینہ 40 ارب روپے لگایا، وفد اور صوبائی حکام میں بجٹ سرپلس، نقصانات، ریکوری اور بحالی پر بات چیت کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق سیلاب متاثرین کیلئے ریلیف پیکج کی تجویز کا جائزہ لیا...
اے این ایف کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کیخلاف کریک ڈائون ،چھ کارروائیوں کے دوران نو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا-کارروائیوں میں لاکھوں روپے مالیت کی منشیات بھی برآمد کی گئی-اے این ایف نے اسلام آباد میں یونیورسٹی کے قریب گاڑی سے منشیات برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا،موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب سے مسافر وین میں سوار ملزم سے چھ کلو چرس برآمد کی گئی،حیدر آباد میں یونیورسٹی کے قریب ملزم سے تین کلو گرام چرس برآمد کی گئی، گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کااعتراف کیا ہے-دیگر کارروائیوں میں کوٹ عبدالمالک ٹول پلازہ شیخوپورہ کے قریب گاڑی سے منشیات برآمد، دو ملزمان گرفتارکئے گئے،سنگر...
معصوم مرادآبادی گزشتہ جمعہ کو اترپردیش کے شہر بریلی میں پولیس نے اس وقت مسلمانوں پر زبردست لاٹھی چارج کیا جب وہ نماز جمعہ کے بعد ‘آئی لومحمدۖ ‘ کے بینر اور پوسٹروں کے ساتھ احتجاج کر رہے تھے ۔ اس واقعہ کے بعد پورے بریلی شہر کو پولیس چھاؤنی میں تبدیل کردیا گیا ہے ۔ متاثرہ علاقوں میں فساد شکن فورس اور نیم فوجی دستوں کی ٹکڑیاں تعینات کردی گئی ہیں۔ دراصل بریلی میں اتحاد ملت کونسل کے صدر مولانا توقیر رضا خاں کی جانب سے کانپور واقعہ کے خلاف جمعہ بعد احتجاج کے ساتھ صدرجمہوریہ کو میمورنڈم دینے کا اعلان کیا گیا تھا، مگر پولیس نے اجازت نہیں دی اور مظاہرین کے خلاف زبردست طاقت کا استعمال...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمن وزیرِ داخلہ کا کہنا ہے کہ وہ افغان شہریوں کی وطن واپسی کا معاہدہ چاہتے ہیں اور برلن حکومت اس معاملے پر طالبان سے بات چیت شروع کرے گی۔ وزیر داخلہ الیگزانڈر ڈوبرنٹ نے جرمن اخبار بلڈ ام زونٹاگ کو بتایا کہ جرمنی کابل سے براہِ راست مذاکرات کرے گا تاکہ ان افغان شہریوں کو واپس بھیجا جا سکے جو جرمنی میں جرائم کے مرتکب پائے گئے ہیں یا جنہیں سلامتی کے لیے خطرہ سمجھا جاتا ہے۔ حکام اکتوبر میں کابل جائیں گے تاکہ ان افغان شہریوں کی واپسی پر بات کی جا سکے ۔ ملک بدری کے لیے خصوصی چارٹرڈ فلائٹس کے بجائے عام کمرشل پروازیں استعمال کی جائیں گی۔ واضح رہے کہ...
پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل کے باہر عوامی اسمبلی لگانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 29 September, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف نے اڈیالہ جیل کے باہر عوامی اسمبلی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ملک عامر ڈوگر نے بتایا کہ سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اراکین اڈیالہ جیل کے باہر اسمبلی لگائیں گے۔پی ٹی آئی کی جانب یہ قدم اٹھانے کا مقصد احتجاج ریکارڈ کروانا ہے۔ ملک عامر ڈوگر نے یہ بھی بتایا کہ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر مزاحمت جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔ ملک عامر ڈوگر نے اڈیالہ جیل کے باہر عوامی اسمبلی لگانے کی تاریخ کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا تاہم ذرائع کا کہنا ہے...
پاکستان تحریک انصاف نے اڈیالہ جیل کے باہر عوامی اسمبلی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ملک عامر ڈوگر نے بتایا کہ سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اراکین اڈیالہ جیل کے باہر اسمبلی لگائیں گے۔ پی ٹی آئی کی جانب یہ قدم اٹھانے کا مقصد احتجاج ریکارڈ کروانا ہے۔ ملک عامر ڈوگر نے یہ بھی بتایا کہ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر مزاحمت جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔ ملک عامر ڈوگر نے اڈیالہ جیل کے باہر عوامی اسمبلی لگانے کی تاریخ کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی قیادت مشاورت کے بعد دن اور تاریخ کا اعلان کرے گی۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے اراکین پارلیمنٹ کے علاوہ...
اسلام آباد: ملک میں بجلی ایک ماہ کے لیے مہنگی ہونے کا امکان ہے، نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر اگست میں بجلی کی پیداواری لاگت پر سماعت آج کرے گا۔ سی پی پی اے نے اگست کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 19 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کر رکھی ہے۔ اگست میں ڈسکوز کو 102.94 ارب یونٹ فراہم کے گئے۔ اگست میں بجلی کی مجموعی پیداوار 7.31 روپے فی یونٹ کے برعکس 7.50روپے فی یونٹ رہی۔ مقامی کوئلے سے بجلی کی پیداواری لاگت 12.01 روپے فی یونٹ اور درآمدی کوئلے سے بجلی کی پیداواری لاگت 14.07 روپے یونٹ رہی۔ فرنس آئس سے 33 روپے اور گیس سے 13.43 روپے فی یونٹ رہی۔...
پاکستان کے سینئر کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اداکارہ ثنا جاوید نے پاک بھارت ایشیا کپ کے فائنل میچ سے قبل سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ اگر آج شعیب ملک ٹیم کا حصہ ہوتے تو ان کے برسوں کا تجربہ نہ صرف پاکستانی ٹیم بلکہ عوام کے لیے بھی امید کی کرن بن جاتا۔ میدان میں ان کی موجودگی ہی ہمت جگانے اور فتح پر یقین دلانے کے لیے کافی ہوتی۔ ثنا جاوید کے اس بیان کے بعد بھی صارفین انہیں آڑے ہاتھوں لیتے نظر آئے۔ ایک صارف نے کہا کہ آپ جا کے اداکاری کریں جو آپ کا کام ہے یہ ہماری فیلڈ ہے۔ خالد نامی صارف نے کہا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (پ ر )جماعت غوثیہ اہلِ سنت انٹرنیشنل کے چیئرمین مفتی محمد فیض قادری نے کہا ہے کہ عشقِ رسول ﷺ صرف ایک روحانی کیفیت نہیں بلکہ ایک ایسی انقلابی طاقت ہے جو دلوں میں خوفِ خدا، ظلم سے نفرت اور انسانیت سے بے لوث محبت پیدا کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر قوم اس جذبے کو اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی میں اپنائے تو ایک مثالی اسلامی فلاحی معاشرہ قائم کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ پاکستان جن بحرانوں، محرومیوں اور اخلاقی زوال کا شکار ہے، اس کا حل صرف اور صرف نظامِ مصطفی ﷺ کے عملی نفاذ میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہی نظام ملک سے لاقانونیت، بدامنی، کرپشن،...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 27 ستمبر 2025ء) چین کے وزیراعظم لی چیانگ نے کہا ہے کہ ان کا ملک عالمی امن و ترقی کو فروغ دینے کے لیے مربوط اور مؤثر اقدامات کرنے کے لیے تیار ہے۔ طاقتور ممالک کو چاہیے کہ وہ اپنے مفادات کے حصول کے ساتھ ساتھ انصاف کو بھی مقدم رکھیں اور تمام ممالک کے جائز سیکورٹی خدشات کا احترام ہونا چاہیے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر عام مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ دنیا ایک طوفانی اور تبدیلی کے نئے دور میں داخل ہو چکی ہے جہاں یکطرفیت پسندی دوبارہ سر اٹھا رہی ہے اور کبھی موثر سمجھے جانے والے بین الاقوامی نظام...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 27 ستمبر 2025ء) بھوٹان کے وزیراعظم تھاشرنگ ٹوبگے نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کے مستقل اور غیر مستقل دونوں طرح کے ارکان کی تعداد میں توسیع ہونی چاہیے تاکہ انڈیا اور جاپان جیسے حق دار ممالک کے ساتھ دیگر باصلاحیت اور قائدانہ کردار ادا کرنے والے ممالک کو بھی نمائندگی ملے اور دور حاضر کے پیچیدہ حقائق کی درست عکاسی ہو سکے۔انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں عام مباحثے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ادارے میں اصلاحات کا مطلب اقوام متحدہ کو موسمیاتی بحران کی صورت میں دور حاضر کے بہت بڑے مسئلے سے نمٹنے کے قابل بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ...
العین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 ستمبر2025ء) اماراتی عدالت کا بنا اجازت کے گاڑی چلانے والے غیر ملکی کو ملک بدر کرنے کا حکم، ملزم نے اپنی خاتون کولیگ کی گاڑی کو بنا اجازت کے استعمال کر کے ٹریفک قوانین کی سنگین خلاف ورزی کی تھی۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں رہائش پذیر ایک غیر ملکی کو ملک بدر کرنے کا ایک ایسا کیس سامنے آیا ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں قوانین پر کس قدر سختی سے عملدرآمد کروایا جاتا ہے۔ گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے علاقے العین میں ملازمت کرنے والے ایک غیر ملکی کی جانب سے اپنی خاتون کولیگ کی گاڑی کو بنا اجازت کے...
کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ عالمی برادری لداخ اور کشمیر میں بھارتی مظالم کا فوری نوٹس لے۔اپنے بیان میں مشعال ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ وادی میں بھارتی بربریت کے شعلے اب لداخ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے رہے ہیں، لداخ میں بھارتی فورسز کی سیاہ کاریاں عالمی امن کے علمبرداروں کے منہ پر طمانچہ ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ لداخ میں ہونے والے مظالم مودی سرکار کے اصل چہرے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کر رہے ہیں، پرامن مظاہرین پر گولیاں چلانا بھارتی جمہوریت کے ماتھے پر کلنک ہے۔مشعال ملک نے مزید کہا ہے کہ لداخ کے عوام کو بھی اب دیوار سے لگایا جا...
اوورسیز پاکستانیوں کے لیے خصوصی عدالتوں کا قیام خوش آئند اقدام ہے ایک نئے باب کا اضافہ ہے: جاوید اقبال بٹ
مدینہ منورہ (نمائندہ نوائے وقت) اوورسیز پاکستانیوں کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے حکومت پاکستان کی جانب سے خصوصی عدالتوں کے قیام پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ اس حوالے سے مسلم لیگ ن سعودی عرب کے صدر جاوید اقبال بٹ نے کہا ہے کہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی خصوصی دلچسپی سے یہ تاریخی قدم اٹھایا گیا ہے، جس سے ایک کروڑ سے زائد تارکینِ وطن پاکستانیوں کے دل جیت لیے گئے ہیں۔ جاوید اقبال بٹ نے کہا کہ یہ ایک انتہائی اہم اور انقلابی فیصلہ ہے جو بیرون ملک پاکستانیوں کو انصاف کی فوری اور سستی فراہمی کا ضامن بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ ویڈیو لنک...
محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کردی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں جمعے کے روز موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم بعض بالائی علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی گئی ہے، سیلاب متاثرہ سندھ اور پنجاب میں رواں ہفتے موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش متوقع ہے جب کہ اسلام آباد اور گردونواح میں آج رات بارش کا 40 فیصد امکان ہے۔ جمعہ کے روز اسلام آباد میں موسم گرم اور خشک رہے گا، خیبر پختونخوا میں آج رات تیزہواؤں...
لاہور: پاکستان میں توانائی کے بحران اور بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے شہریوں کو متبادل ذرائع کی طرف راغب کیا ہے، جن میں سب سے نمایاں رجحان سولر انرجی ہے۔ گھروں کی چھتوں پر سولر پینلز کی تنصیب سے لے کر بڑے شمسی پارکس تک یہ شعبہ تیزی سے بڑھ رہا ہے، مگر ماہرین خبردار کر رہے ہیں کہ موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں طوفانی بارشیں، سیلاب اور ناقص فضلہ مینجمنٹ اس نظام کو ایک نئے ماحولیاتی بحران میں بدل سکتے ہیں۔ ماہر ماحولیات اور پنجاب یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر سلمان طارق کے مطابق سولر پینلز اگر پانی میں ڈوب جائیں تو ان کے سلیکون خلیے اور فریم ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جاتے...
"آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص" کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اللہ ہمیں ایسا پاکستانی بنائے جس پر ہم سب فخر کرسکیں، ملک جہازوں یا بڑی عمارتوں سے نہیں بنتے، ملک عوام کی سپورٹ اور جذبے سے بنتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ پاکستانی ماؤں کی دعاؤں اور عوامی سپورٹ سے پاک افواج نے بھارت کا غرور خاک کیا۔ "آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص" کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا کہ اللہ ہمیں ایسا پاکستانی بنائے جس پر ہم سب فخر کرسکیں، ملک جہازوں یا...
پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں خصوصی افراد کے لیے پبلک سیفٹی ایپ آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف فلاحی اداروں سے تعلق رکھنے والے خصوصی افراد اور بچوں نے شرکت کی۔ ایم ڈی سیف سٹیز اتھارٹی محمد احسن یونس اور سی او او مستنصر فیروز نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر پبلک سیفٹی ایپ کے جدید فیچرز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور عملی مظاہرے کے ذریعے شرکاء کو ایپ کے استعمال کا طریقہ بتایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سیشن میں بتایا گیا کہ پبلک سیفٹی ایپ عام شہریوں کے ساتھ ساتھ خصوصی افراد کے لیے بھی ایک انقلابی سہولت ہے، جو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری مدد کو یقینی بناتی ہے۔...
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے اسرائیل کی پشت پر امریکہ ہے اور جنگ بندی کوویٹو کرنا اس کی واضح مثال ہے،اسرائیل کی جانب سے ایک کے بعددوسرے مسلمان ملک کو نشانہ بنایا جا رہا ہے،قطر پر حملے کے بعد مسلمان ملکوں میں اتحاد کی جانب بڑھنے پر سوچ بچار کا عمل شروع ہوا ہے- مرکزی مجلس شوریٰ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا سعودی معاہدہ مسلم ممالک میں اتحاد کی طرف بڑھنے کی جانب ایک اہم قدم ہے، دیگر اسلامی ملک بالخصوص ایران کو بھی اس معاہدے میں شامل کیا جانے چاہئے،انہوں نے کہا ہے وادی تیرہ جیسے واقعات سے غیریقینی کی کیفیت میں اضافہ ہو رہا ہے،یسے واقعات سے...
وسیم احمد:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ملک بھر کے 391 اسکولز میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز کر دیا ہے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے لاہور کے کریسنٹ ماڈل ہائیر اسکول میں اس پروگرام کا افتتاح کیا,افتتاحی تقریب میں ٹورنامنٹ کی ٹرافی کی رونمائی کی گئی اور اسکول ٹیموں کو پی سی بی کٹ بیگز بھی دیے گئے,کریسنٹ ماڈل سکول اور کریسنٹ گرائمرسکول کے کھلاڑیوں کا تعارف کرایاگیا،اس پروگرام میں 175 سرکاری اور 218 نجی اسکولز شامل ہیں۔ ایشیا کپ : اگر مگر کے کھیل سے بچنے کیلئے پاکستان ٹیم کو آج سری لنکا سے جیتنا ہوگا محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام تمام صوبوں میں بیک وقت شروع ہو رہا...
پاکستان کی سیاست اور جمہوریت پر مبنی مصنوعی نظام کا سب سے بڑا سیاسی المیہ افواہ سازی کا کھیل ہے۔اس کھیل میں پس پردہ ہونے والی سیاسی چالوں اور سیاسی سازشوں کی کہانی مختلف انداز سے ہمارے سامنے آتی ہے اور اس کو جو لوگ عملی طور پر پیش کرتے ہیں وہ بھی طاقت ور حلقوں کے قریب پائے جاتے یا وہ اس کا دعوی کرتے ہیں۔ اس کھیل کی بنیاد پر ہمارے سیاسی سطح کے پنڈت یا حکومتی نظام سے جڑے افراد ملک میں سیاسی،معاشی اور سیکیورٹی پر مبنی استحکام کی تلاش میں رہتے ہیں ۔ان کے بقول وہ یہ حقیقت رکھتے ہیں کہ ملک میں کچھ ہونے والا ہے اور اس غیر معمولی صورتحال میں جو کچھ ہوگا...
ملک بھر میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کے دائرہ کار کو تیز رفتاری سے وسعت دی جا ئے گی ، سید مصطفیٰ کمال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2025ء) وفاقی وزیرِ برائے قومی صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ملک بھر میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کے دائرہ کار کو تیز رفتاری سے وسعت دی جا ئے گی اور پاکستان کے نظام صحت کو بہتر بنانے کے لئے باہمی تعاون کو مزید مؤثر اور مضبوط بنایا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں ورلڈ بینک کےاعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا ۔اس موقع پر پاکستان کے نظام صحت کو مضبوط بنانے کے لئے جاری اقدامات اور چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ نیشنل ہیلتھ سپورٹ پروگرام کے مؤثر نفاذ کو یقینی بنانے کے لئے ورلڈ بینک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دمشق میں ایک نئی تاریخ رقم ہونے جا رہی ہے، جہاں برسوں تک جاری رہنے والی خانہ جنگی اور بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے بعد شام میں پہلی مرتبہ باضابطہ پارلیمانی انتخابات کرانے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔خبر رساں اداروں کے مطابق ہائر کمیٹی برائے انتخابات کے مطابق عوامی اسمبلی کے انتخابات 5 اکتوبر کو ملک کے تمام اضلاع میں ایک ہی دن ہوں گے۔ یہ پیش رفت شام کے عوام کے لیے ایک غیر معمولی موڑ ہے، کیونکہ کئی دہائیوں بعد انہیں اپنے نمائندے براہِ راست منتخب کرنے کا موقع مل رہا ہے۔انتخابی کمیٹی نے وضاحت کی ہے کہ پارلیمان کی 21 نشستوں میں سے تقریباً ایک تہائی نشستوں پر عبوری صدر احمد الشرع براہِ...
اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس نیٹ سے باہر اور صلاحیت سے کم ٹیکس ادا کرنے والوں کے خلاف ملک گیر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ ایف بی آر حکام کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی، فیصل آباد اور ملتان میں جیولرز کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق زیورات کے کاروبار سے وابستہ 57 ہزار جیولرز میں سے صرف 20 ہزار رجسٹرڈ ہیں جب کہ ان میں سے بھی محض 10 ہزار نے ٹیکس ریٹرنز فائل کیے ہیں۔ حکام کے مطابق وفاقی دارالحکومت کی صرف ایک مارکیٹ میں ہی ایسے 50 جیولرز موجود ہیں جن کے ٹیکس ریٹرنز ان کی دکانوں، خرید و فروخت اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(صباح نیوز)اسلام آباد ائر پورٹ سے غیر قانونی طور پر ہانگ کانگ جانے کی کوشش کرنے والے 5 مسافروں کواتار دیا گیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مسافر بذریعہ تھائی لینڈ وزٹ ویزے پر ہانگ کانگ جارہے تھے، مسافروں کے گھروالوں نے فی کس ایک کروڑ 50 لاکھ روپے ایجنٹ کو ادا کیے، ایجنٹ نے جعل سازی کرتے ہوئے تینوں بچوں کے نادرا ریکارڈ کو تبدیل کیا۔ ایف آئی اے کے مطابق مسافروں میں بشریٰ، امجد علی، علیزے شاہین، محمد عدنان اور ذیشان علی خان شامل ہیں، مسافرامجد علی خاتون مسافر بشریٰ کا حقیقی بیٹا ہے، دیگرمسافروں کو بچے ظاہر کر کے بیرون ملک لے جانے کی کوشش کی گئی۔
پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ پاک سعودی معاہدے کے حوالے سے پی ٹی آئی اور عمران خان پر تنقید مریم نواز کی نالائق ذہن کی عکاسی ہے۔ یہ معاہدہ دو پارٹیوں کا نہیں بلکہ دو ریاستوں کے درمیان ہوا ہے۔ مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پوری قوم جانتی ہے کہ اس معاہدے میں شہباز شریف کا کتنا کردار ہے۔ ہتھ کسے دا، تے ڈھول کسے دا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جعلی حکومت کو مہنگائی کنٹرول کرنے پر توجہ دینی چاہیے کیونکہ عوام فاقوں پر مجبور ہیں۔ حرمین شریفین کی حفاظت تمام مسلمانوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ ملک میں...