2025-12-14@23:26:03 GMT
تلاش کی گنتی: 4306

«افسران کے اثاثوں کی»:

(نئی خبر)
    سپریم کورٹ کے 19 افسران اور ملازمین کی خدمات وفاقی آئینی عدالت کے سپرد  کردی گئی، رجسٹرار سپریم کورٹ نے رجسٹرار آئینی عدالت کو خط لکھوا دیا۔ خط میں کہا گیا کہ ڈپٹی رجسٹرار عباس زیدی کی خدمات آئینی عدالت کے سپرد کردی گئیں، اسسٹنٹ رجسٹرار ارشاد حسین، شاہد حبیب انصاری، غلام رضا کی خدمات آئینی عدالت کے سپرد کی گئیں۔ کورٹ ایسوسی ایٹ کاشف ضیاء کی خدمات بھی آئینی عدالت کےسپرد کردی گئیں، 3 جوڈیشل اسسٹنٹ افسران اور پروٹوکول افسر فیصل ندیم کی خدمات بھی آئینی عدالت کے سپرد کردی گئیں۔
    راولپنڈی  میں اڈیالہ جیل والی سڑک کے اطراف کی آبادیوں میں آج تعلیمی اداروں کی چھٹی کر دی گئی ہے۔ مقامی ابتظامیہ کی طرف سے مقامی تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان امن و امان کی ممکنہ صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ آج خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے  اڈیالہ جیل میں قید کی سزا کاٹ رہے پی ٹی آئی کے بانی سے ملاقات کے لئے اپنے ساتھیوں کے ساتھ احتجاج کرنے کے لئے آنے کی دھمکی دے رکھی ہے۔ پولیس نے کسی جتھے کو سڑک پر آنے سے روکنے کے لئے خصوصی انتظامات کر لئے ہیں۔ لکی مروت: پولیس موبائل پر خودکش حملہ، ایک اہلکار شہید، 6 زخمی  اڈیالہ جیل والی سڑک کے اطراف...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن: نئی تحقیق میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ ورزش کے کچھ فوائد ہماری رہائش کے مقام کی فضا کی آلودگی کی وجہ سے محدود ہو سکتے ہیں۔ جرنل بی ایم سی میڈیسن میں شائع شدہ اس تحقیق کے مطابق وہ افراد جو باقاعدگی سے ورزش کرتے ہیں لیکن آلودہ فضا میں رہائش پذیر ہیں، ان میں ورزش کے فوائد تقریباً نصف تک کم ہو جاتے ہیں۔یونیورسٹی کالج لندن کے سائنسدانوں نے 15 لاکھ سے زائد افراد کا ڈیٹا 10 سال سے زائد عرصہ تک تجزیہ کیا، جن کا تعلق برطانیہ، تائیوان، چین، ڈنمارک اور امریکا سے تھا۔ تحقیق میں ورزش کی عادت اور فضائی ذرات PM2.5 کی موجودگی کا تعلق دیکھا گیا، یہ باریک ذرات پھیپھڑوں میں...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب نے خاموشی کے ساتھ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحد پار دہشت گردی پر پیدا ہونے والی کشیدگی کم کرنے کے لیے براہ راست مذاکرات کے ایک دور کا اہتمام کیا، تاہم اجلاس سے واقف دو ذرائع کے مطابق یہ بات چیت اتوار کی رات گئے بغیر کسی پیش رفت کے ختم ہو گئی۔ ڈان نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ بند کمرے میں ہونے والا یہ اجلاس ریاض میں اختتام پذیر ہوا جہاں دونوں فریق اپنے دیرینہ موقف پر قائم رہے اور سمجھوتے کے لیے زیادہ آمادگی نہ دکھائی۔ ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کی کیونکہ ان مذاکرات کا عوامی طور پر اعتراف نہیں کیا...
    وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سیّد عاصم منیر کی چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کا نوٹیفکیشن ہو جائےگا، وزیراعظم شہباز شریف ملک میں نہیں تھے وہ آئیں گے تو سارا کام ہو جائےگا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ کام وزارت دفاع نے کرنا ہے جو ہو جائےگا، ہو سکتا ہے فائل ورک ہو چکا ہو۔ مزید پڑھیں: ہو سکتا ہے فیلڈ مارشل کی چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کا نوٹیفکیشن ہوگیا ہو، حنیف عباسی واضح رہے کہ حکومت نے 27ویں آئینی ترمیم میں آئین کے آرٹیکل 243 میں ترمیم کی ہے، جس کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز کا عہدہ تخلیق کیا گیا ہے۔ ترمیم کے مطابق چیف آف ڈیفنس...
    سپریم کورٹ آف پاکستان کے 19 افسران اور ملازمین کی خدمات باضابطہ طور پر وفاقی آئینی عدالت کے سپرد کردی گئیں۔ یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کے اجلاس 2 دسمبر کو سپریم کورٹ میں ہوں گے سپریم کورٹ کے رجسٹرار کی جانب سے رجسٹرار آئینی عدالت کو ایک خط ارسال کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ڈپٹی رجسٹرار عباس زیدی کی خدمات آئینی عدالت کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ خط کے مطابق اسسٹنٹ رجسٹرار ارشاد حسین، شاہد حبیب انصاری اور غلام رضا کی خدمات بھی آئینی عدالت کے سپرد کر دی گئی ہیں۔ مزید برآں کورٹ ایسوسی ایٹ کاشف ضیا کو بھی آئینی عدالت میں تعینات کردیا گیا ہے۔ مزید...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں افغان مہاجرین کے کیمپ اب تک قائم ہیں، افغان کیمپ ختم کر رہے ہیں۔ روزنامہ جنگ کے مطابق  لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوشہرہ اور خیبر میں کیمپ کو ڈی نوٹیفائی کیا، وہ ابھی تک آپریشنل نہیں۔ محسن نقوی کا کہنا تھ کہ اسلام آباد خودکش حملے میں افغانی ملوث تھے۔ ایس ایچ او کی ذمے داری لگائی جا رہی ہے کہ افغانیوں کو ڈھونڈیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ہر صورت میں افغان مہاجرین کو واپس بھیجنا ہے، ہم مزید بم دھماکے افورٹ نہیں کر سکتے۔ ملک بھر میں افغانیوں کا انخلا جاری ہے۔ اتحاد ٹاؤن کا عالمی...
    اسلام آباد: جسٹس طارق جہانگیری کے استعفے سے متعلق خبروں پر ان کی اپنی عدالتی کارروائی میں تذکرہ ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کیس کی سماعت کے دوران ایڈووکیٹ حافظ عرفات احمد نے جسٹس طارق جہانگیری سے مکالمہ  کرتے ہوئے کہا کہ بڑی تشویش ناک خبریں ہمیں سننے کو مل رہی ہیں ۔ آپ جیسے آزاد منش ججز سے ہی یہ نظام توانا رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم جو سن رہے ہیں وہ بے پناہ افسوس والی بات ہے ۔ آپ نے اس عدالت کے لیے بہت کچھ کام کیا ہے ۔ ہمیں ایسی خبریں نہیں سننی ۔ آپ جیسے آزاد منش ججز کا اس نظام میں ہونا ضروری ہیں ۔ دوسری جانب جسٹس طارق...
    چھاپوں کے دوران مولوی عرفان احمد وگے، ڈاکٹر عدیل، ڈاکٹر مزمل اور عامر رشید سمیت کئی گرفتار افراد کے گھروں کی بھی تلاشی لی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے وادی کشمیر کے کئی علاقوں میں چھاپے مارے اور تلاشی کی کارروائیاں کیں۔ ذرائع کے مطابق این آئی اے نے کالے قانون آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ کے تحت پلوامہ، شوپیاں اور کولگام سمیت مختلف علاقوں میں گھروں پر چھاپے مارے اور تلاشی کی کارروائیاں کیں۔ چھاپوں کے دوران مولوی عرفان احمد وگے، ڈاکٹر عدیل، ڈاکٹر مزمل اور عامر رشید سمیت کئی گرفتار افراد کے گھروں کی بھی تلاشی لی گئی۔ چھاپوں...
    آڈیٹرجنرل کے آڈٹ برائے 2024تا25میں مشتبہ واجبات میں اضافے کے رجحان سی اے اے ہیڈکوارٹرز کاریکوری سیل واجبات وصولی کیلئے خاطرخواہ اقدامات نہیں کر سکا سول ایوی ایشن اتھارٹی میں 133ملین سے زائد کے ایروناٹیکل اورنان ایروناٹیکل واجبات کی عدم وصولی کا انکشاف ہوا ہے ۔رپورٹ کے مطابق آڈیٹرجنرل آف پاکستان کے آڈٹ برائے 2024،25 میں مذکورہ مشتبہ واجبات میں اضافے کے رجحان کا بھی ذکر ہے ،سی اے اے فنانشل اسٹیٹمنٹ 2023،24 میں مذکورہ واجبات کی مجموعی رقم 133.260ملین تھی۔رپورٹ کے مطابق سی اے اے ہیڈکوارٹرز کاریکوری سیل واجبات وصولی کیلئے خاطرخواہ اقدامات نہیں کر سکا،مشتبہ ایروناٹیکل چارجزواجبات مجموعی گراس ٹریڈ ڈیبٹ کے 92فیصدسے زائد کے مساوی ہیں،مشتبہ نان ایروناٹیکل چارجز واجبات مجموعی گراس ایروناٹیکل ڈیبٹ کے 83فیصد سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی تازہ رپورٹ کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی ایک نئی فوجی تصادم کی طرف بڑھ رہی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت اور طالبان کے درمیان بڑھتے ہوئے سفارتی و سیاسی روابط نے خطے کی صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے اور اسی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان تناؤ میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق ایشیا سے ملنے والی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بھارت کی طالبان سے بڑھتی ہوئی حکمتِ عملی نے پاکستان اور افغانستان کے تعلقات پر براہِ راست اثر ڈالا ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کا رویہ اس جانب اشارہ کر رہا ہے کہ وہ ایک نئی عسکری...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت کی جانب سے حال ہی میں قائم کیے گئے چیف آف دی ڈیفنس فورسز (سی ڈی ایف) کے عہدے کے باضابطہ نوٹیفکیشن پر غور جاری ہے، تاہم حالیہ ترامیم کے مطالعے سے واضح ہوتا ہے کہ نوٹیفکیشن کے اجراء کی کوئی قانونی مدت مقرر نہیں کی گئی، اور اس میں تاخیر سے کوئی آئینی یا انتظامی خلاء بھی پیدا نہیں ہوتا۔ پاک فوج کی کمان مکمل طور پر اور بدستور موجودہ چیف آف آرمی اسٹاف کے پاس ہے، جو اس وقت 27ویں آئینی ترمیم کے تحت فیلڈ مارشل کے عہدے پر بھی فائز ہیں اور اس ترمیم میں دی گئی تمام استثنیٰ اور تحفظات کے حامل ہیں۔ آرمی ایکٹ کو 27ویں ترمیم کے ساتھ ہم آہنگ کرنے...
    پشاور(این این آئی) صوبائی دارالحکومت پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی) ہیڈ کوارٹرز پر ہونے والے خودکش دھماکوں سے متعلق تفتیش کر نے والے حکام کے مطابق نادرا نے ایف سی ہیڈ کوارٹرز پر حملہ کرنے والے تینوں حملہ آوروں کی افغان شہریت کی تصدیق کر دی ہے، تاہم نادرا کو حملہ آوروں کی مزید تفصیلات تاحال موصول نہیں ہوئیں۔تفتیشی حکام کے مطابق دھماکے سے متعلق اب تک 100 سے زیادہ مشتبہ افراد سے تفتیش کی جا چکی ہے، حملہ آوروں کی رحمان بابا قبرستان سے فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹرز تک آمد کی فوٹیج بھی حاصل کر لی گئی ہے۔ حکام نے بتایا کہ تفتیشی ٹیم سہولت کار کی کھوج لگا رہی ہے، حملے کے دن خودکش حملہ آوروں کے زیر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(نمائندہ جسارت)مرکزی رہنما جماعت اسلامی پاکستان راشد نسیم نے کراچی میں اطہر ذکی کے گھر جاکر ان کے والد ذکی الدین احمد کے انتقال پر اظہار افسوس اور تعزیت کی۔ ٹائون ناظم ڈاکٹر فوا د رحمت اور فیضان اللہ خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ مرحوم کی دینی و تحریکی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے راشد نسیم نے کہا کہ ذکی بھائی نے اپنی زندگی غلبہ اسلام کے لئے وقف کررکھی تھی۔مرحوم نے سینکڑوں بچوں کی دینی و اخلاقی تربیت کی،ذکی بھائی ’’اچھے ساتھی‘‘ والے کے نام سے معروف تھے۔راشد نسیم نے کہا کہ ذکی بھائی کے زیر تربیت رہنے والے درجنوں افراد اب جماعت اسلامی کے ارکان اور کارکنان کی صورت میں ملک میں...
    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ افغانستان نے ٹی ٹی پی کے کارندوں کو گرفتار کیا، مگر چند سو کو پکڑنا کافی نہیں ہے۔ ہم افغانستان کا مسئلہ طاقت سے حل کرسکتے ہیں لیکن نہیں چاہتے، اپنے بھائی کو گھر میں گھس کر ماریں، اگر ہم بھارت کو سبق سکھا سکتے ہیں تو افغانستان تو کوئی مسئلہ ہی نہیں ہے۔ دوسری جانب پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ طالبان رجیم کا یہ دعویٰ کہ کالعدم TTP کے لوگ پاکستان سے ہجرت کر کے آئے ہیں، اگر وہ پاکستانی ہیں تو انھیں ہمارے حوالے کریں، یہ کیسے مہمان ہیں جو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: کیماڑی میں 2مسافر لانچیں آپس میں ٹکراگئیں، حادثے میں خاتون جاں بحق ۔کیماڑی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہےکیماڑی منوڑہ سے بابا بھٹ جانے والی دو مسافرلانچوں میں تصادم ہوگیا، ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ کیماڑی میں پیش آنے والے حادثے میں ایک خاتون اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی جبکہ 7 افراد کو بچا لیا گیا۔ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد کو نیم بے ہوشی کی حالت میں ریسکیو کیا گیا، لانچوں میں 20 سے 25 افراد موجود تھے۔ایس ایس پی امجد شیخ نے بتایا کہ 10 سے 12 زخمیوں کو نجی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ریسکیو کیے گئے 2 بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔ متاثرہ لانچیں کیماڑی منوڑہ سے بابا بھٹ...
    رجسٹریشن فارم کا مقصد خواجہ سرا برادری کی سرکاری ریکارڈ میں شمولیت کو آسان بنانا اور انہیں فلاحی پروگراموں، سماجی تحفظ اسکیموں اور سرکاری امدادی اقدامات تک بہتر رسائی فراہم کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں خواجہ سرا افراد کی باقاعدہ رجسٹریشن کے لیے سماجی بہبود محکمہ نے ایک نیا رجسٹریشن فارم متعارف کروا دیا ہے۔ رجسٹریشن فارم کا مقصد خواجہ سرا برادری کی سرکاری ریکارڈ میں شمولیت کو آسان بنانا اور انہیں فلاحی پروگراموں، سماجی تحفظ اسکیموں اور سرکاری امدادی اقدامات تک بہتر رسائی فراہم کرنا ہے۔ اس اہم قدم کو بلو وینز، سماجی بہبود محکمہ اور نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس (NCHR) نے مشترکہ طور پر عملی شکل دی۔ تقریبِ رونمائی میں ایڈیشنل سیکریٹری سماجی بہبود عمرا...
    معروف بزنس مین اور ایمان گروپ آف کمپنیز کے مالک کی گاڑی پر فائرنگ ،سیکیورٹی گارڑ شدید زخمی،نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج WhatsAppFacebookTwitter 0 30 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )معروف بزنس مین اور ایمان گروپ آف کمپنیز کے مالک کی گاڑی پر فائرنگ ،سیکیورٹی گارڑ شدید زخمی،نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ایمان گروپ آف کمپنی کے مالک پر دوران سفر اسلام آباد سے لاہور جاتے ہوئے موٹروے پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں وہ معجزاتی طور پر محفوظ رہے جبکہ ان کے سیکیورٹی گارڈ کو گولیاں لگیں جو شدید زخمی ہو گئے،انہیں مقامی ہسپتال میں داخل کراوایا گیا ہے جو آئی سی یو میں زیر علاج...
    امریکی محکمۂ ہوم لینڈ سیکیورٹی نے انکشاف کیا ہے کہ افغانستان سے آنے والے متعدد شہری سنگین جرائم میں ملوث پائے گئے ہیں، حالانکہ بائیڈن انتظامیہ کا دعویٰ تھا کہ ہزاروں افغان تارکینِ وطن مکمل سیکیورٹی جانچ کے بعد امریکا میں داخل کیے گئے تھے۔ محکمے کے مطابق ایسے کئی افغان تارکینِ وطن کے ہاتھوں تشدد اور جنسی جرائم کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جن کا پس منظر غیرتصدیق شدہ تھا۔ ریاست مونٹانا میں زبیح اللہ محمند پر کم عمر لڑکی سے زیادتی کا الزام عائد کیا گیا، جبکہ ریاست وسکونسن میں بَہراللہ نوری کو کم عمر بچی کے خلاف جنسی جرم کی کوشش پر گرفتار کیا گیا۔ محمد ہارون معاد کے خلاف بھی کم عمر بچیوں سے متعلق سنگین...
    پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی) ہیڈ کوارٹر پر ہونے والے خودکش دھماکوں سے متعلق تفتیش جاری ہے۔تفتیشی حکام کے مطابق نادرا نے ایف سی ہیڈ کوارٹر پر حملہ کرنے والے تینوں حملہ آوروں کی افغان شہریت کی تصدیق کردی ہے، تاہم نادرا کو حملہ آوروں کی مزید تفصیلات تاحال موصول نہیں ہوئیں۔تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے سے متعلق اب تک 100 سے زیادہ مشتبہ افراد سے تفتیش کی جا چکی ہے، حملہ آوروں کی رحمان بابا قبرستان سے فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹرز تک آمد کی فوٹیج بھی حاصل کر لی گئی ہے۔حکام کا مزید کہنا ہے کہ تفتیشی ٹیم سہولت کار کی کھوج لگا رہی ہے، حملے کے دن خودکش حملہ آوروں کے زیر استعمال کوئی موبائل فون...
    آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، انہیں گرفتار کر کے حوالات میں بند کیا جائے۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے ملزمان کو حوالات میں رکھاجائے اور کسی کو بھی شخصی ضمانت پررہا نہ کیا جائے، حوالات میں بند افراد عدالت سے ضمانت کے بعد ہی رہا ہوں گے۔ٹریفک ریکارڈ کے مطابق ٹریفک قوانین توڑنے والے 1390 افراد گرفتار ہیں۔خیال رہے کہ دو روز قبل وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی پنجاب میں ٹریفک پولیس والوں کوایک ماہ کا وقت دیتے ہوئے کہا تھا اگر ٹریفک سسٹم میں بہتری نہ آئی تو پھر ٹریفک پولیس کا متبادل محکمہ لانا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کرپشن الزامات پر یوکرینی صدر  ولادیمیر زیلنسکی کے چیف آف اسٹاف نے استعفا دیدیا۔عالمی خبر ایجنسی کے مطابق یوکرینی صدر زیلنسکی نے تصدیق کی ہےکہ ان  کے چیف آف اسٹاف اینڈری یرمک بدعنوانی اسکینڈل پر مستعفی ہوگئے۔خبرایجنسی کے مطابق یوکرین کی انسداد  بدعنوانی ایجنسی نے جمعے کے روز اینڈری یرمک کے گھر پر چھاپہ مارا تھا، اینڈری یرمک کا کہنا ہے کہ وہ تفتیش کاروں کے ساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں۔زیلنسکی نے حال ہی میں یرمک کو  روس سے جنگ بندی کے معاملے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ مذاکرات کی ذمہ داری بھی دی تھی۔اپنے خطاب میں صدر زیلنسکی نے یرمک کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ‘میں اینڈری کا شکر گزار ہوں کہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ افغانستان کے دورے کے دوران افغان وزیر خارجہ امیر متقی نے بتایا تھا کہ انہوں نے  ٹی ٹی پی کے چند افراد کو گرفتار کیا ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے افغان سرزمین سے دہشت گردانہ سرگرمیوں کے بڑھتے خطرات اور پاکستان کے سفارتی اقدامات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔نائب وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ نے افغان بارڈر کی بندش کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کی ہے۔ اس معاملے پر عسکری قیادت اور وزیراعظم سے بات کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ افغانستان کے دورے کے دوران افغان وزیر خارجہ امیر متقی نے پاکستان کو بتایا کہ...
    سٹی42:  پاکستان کو خیبر پختونخوا میں  انتہائی پیچیدہ اور سنگین صورتحال کا سامنا ہے، اس سنگین صورتحال پر آج پاک آرمی کے ترجمان نے مزید کھل کر بتایا ہے۔ پاک آرمی کے ترجمان نے تصدیق کی کہ پاک افغان سرحدی علاقوں میں پولیٹیکل ٹیررکرائم گٹھ جوڑ ہے، خیبر اور تیراہ میں کوئی انتظامیہ نہیں ہے۔ پاک آرمی کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا کہ  بارڈر منیجمنٹ پر سکیورٹی اداروں کے حوالے سے گمراہ کن پروپیگنڈا کیا جاتا ہے۔  پنجاب اور سندھ کے برعکس خیبر پختونخوا میں بارڈر کے دونوں طرف منقسم گاؤں ہیں۔  ایسی صورتِ حال میں آمد و رفت کو کنٹرول کرنا ایک چیلنج ہے۔ طیاروں کے سافٹ ویئر میں سنگین خرابی، عالمی پروازیں معطل ...
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بغیر تصدیق شدہ یا جعلی دستاویزات پر کسی مسافر کو بیرونِ ملک جانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ محسن نقوی نے اسلام آباد ائیرپورٹ کا دورہ کیا اور تقریباً دو گھنٹے تک امیگریشن کے عمل کا جائزہ لیا، اس دوران وہ بیرون ممالک جانے والے مسافروں سے بھی ملاقات کرتے رہے۔ وزیر داخلہ نے 7 نومبر کو امیگریشن پر کم عملے کی شکایت کا نوٹس لیا اور فوری انکوائری کا حکم دیا، جس میں سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے تمام صورتحال کا جائزہ لینے کی ہدایت دی گئی۔ انہوں نے مسافروں کو یقین دہانی کرائی کہ مستقبل میں ایسی شکایات کا موقع نہیں ملے گا۔ محسن نقوی نے...
    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بتایا ہے کہ اقوام متحدہ نے پاکستان سے افغان بارڈر کی بندش کے فیصلے پر نظرثانی کرنے کی باضابطہ درخواست کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر عسکری قیادت اور وزیراعظم سے مشاورت کی جائے گی۔ اسلام آباد میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ گزشتہ روز دفترِ خارجہ کو اقوام متحدہ کی جانب سے خط موصول ہوا ہے جس میں درخواست کی گئی ہے کہ افغانستان کے ساتھ بارڈر بند رکھنے کے فیصلے پر دوبارہ غور کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان لازمی غذائی اشیا کے لیے افغان عوام کو سہولت دینے پر غور کرے گا اور امید ہے کہ اس حوالے سے اجازت...
    بھارتی اداکارہ جیا بھٹاچاریہ نے حال ہی میں اپنے ابتدائی تجربات اور مشکلات کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔ جیا نے بتایا کہ انہیں بچپن سے اداکاری یا شوبز کا کوئی شوق نہیں تھا، بلکہ والدین نے انہیں ناچنے اور فنونِ لطیفہ کی تربیت پر مجبور کیا۔ انہوں نے انٹرویو میں بتایا کہ ان کا بچپن کافی مشکل گزرا۔ والدین کی خراب شادی اور والدہ کی جانب سے جسمانی تشدد نے ان کی زندگی پر گہرے اثرات ڈالے۔ جیا کے مطابق والدہ کے رویے کی وجہ سے انہیں خود سے بھی نفرت محسوس ہوئی اور وہ کئی بار خود کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر چکی ہیں۔ اداکارہ نے بتایا کہ ان کے والد نے کبھی ان کے...
    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے سینئر صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ افغان طالبان کی موجودہ رجیم نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کی سلامتی کے لیے خطرہ بنتی جا رہی ہے۔ ان کے مطابق رواں سال دہشتگردی کے خلاف کارروائیوں میں 1873 دہشتگرد مارے گئے جن میں 136 افغان شہری شامل تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس سال ملک بھر میں 67 ہزار 23 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے، جن میں سے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سب سے زیادہ کارروائیاں ہوئیں۔ 4 نومبر 2025 سے اب تک کے 4910 آپریشنز میں 206 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ انہوں نے بارڈر مینجمنٹ کے حوالے سے بتایا کہ پاک افغان سرحد مشکل...
    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو ترقی سے نہیں روک سکتی۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بتایا کہ انہوں نے ماسکو، برسلز اور بحرین کا دورہ کیا ہے۔ ماسکو میں شنگھائی تعاون تنظیم اور ہیڈ آف گورنمنٹ کی میٹنگ ہوئی، جس میں وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر انہوں نے پاکستان کی نمائندگی کی۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ اس میٹنگ میں ہم نے اکنامک کارپوریشن کے حوالے سے اپنا مؤقف پیش کیا اور اکانومی، تجارت، اور انفراسٹرکچر کے حوالے سے تجاویز دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن خطے کے امن کے لیے بہت ضروری ہے۔ اس پراسیس میں تمام فارن منسٹرز...
    ---فائل فوٹو  کراچی کی رہائشی خاتون کو جیکب آباد میں مبینہ طور پر 6 لاکھ میں فروخت کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ متاثرہ خاتون نے موقع پاتے ہی تھانہ صدر پہنچ کر تحفظ کی درخواست کی ہے۔جیکب آباد میں کراچی سے تعلق رکھنے والی خاتون نے الزام عائد کیا کہ اُس کے والد نے اسے 6 لاکھ روپے میں فروخت کردیا۔ متاثرہ خاتون کے مطابق والد نے اسے گوٹھ کنڈو جتوئی میں ایک شخص کے ہاتھ بیچ کر زبردستی شادی کروانے کی کوشش کی ہے۔ متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ وہ پہلے سے شادی شدہ ہے اور ایک بچے کی ماں بھی ہے، جان کے خطرے کے پیشِ نظر وہ موقع ملتے ہی تھانہ صدر پہنچ گئی جہاں اس نے...
    سری لنکا نے سائیکلون ’ڈٹوا‘ کے باعث شدید بارشوں اور سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 123 تک پہنچنے کے بعد بین الاقوامی مدد کی اپیل کی ہے، اور 130 افراد لاپتا بھی بتائے گئے۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ سینٹر (ڈی ایم سی) کے مطابق شدید موسمی نظام نے تقریباً 15 ہزار گھر تباہ کر دیے ہیں اور 44 ہزار افراد کو عارضی طور پر بنائے گئے ریاستی شیلٹرز میں منتقل ہونا پڑا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل سمپتھ کوتووگودا نے کہا کہ فوج، نیوی اور ایئر فورس کے ہزاروں اہلکاروں کی تعیناتی کے ساتھ ریلیف آپریشنز کو مضبوط بنایا گیا ہے۔ کوٹو وگودا نے کولمبو میں صحافیوں کو بتایا کہ ہمارے پاس 123 مصدقہ ہلاکتیں ہیں اور 130 دیگر لاپتا ہیں۔ سائیکلون ڈٹوا...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی دو نئی ٹیموں کی نیلامی کے حوالے سے پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے غیر سنجیدہ افراد سے بچنے کے لیے بڈنگ فیس کا نیا طریقہ کار متعارف کرا دیا ہے۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق نیلامی میں حصہ لینے والے امیدواروں کو اب دو لاکھ ڈالر قابلِ واپسی جبکہ بیس ہزار ڈالر ناقابلِ واپسی فیس جمع کروانا ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس طریقہ کار کا مقصد صرف سنجیدہ اور مستند خریداروں کے ساتھ بات چیت کو یقینی بنانا ہے، کیونکہ بعض افراد اپنی تشہیر کے لیے بھی کاغذات جمع کرانے کی کوشش کر رہے تھے۔ ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کی...
    بھارت میں ایک عام بائیک رائیڈر کے بینک اکاؤنٹ سے 331.36 کروڑ روپے کی مشکوک ٹرانزیکشنز کا انکشاف ہوا ہے، جس میں سے ایک کروڑ سے زائد رقم اودے پور میں ایک پرتعیش شادی پر خرچ کی گئی۔ شادی کا تعلق مبینہ طور پر گجرات کے نوجوان سیاستدان آدتیہ زولا سے جوڑا جا رہا ہے، جبکہ رائیڈر کا نہ تو دولہا سے اور نہ دلہن سے کوئی تعلق تھا۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق دی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے تحقیقات میں پایا کہ اگست 2024 سے اپریل 2025 کے دوران رائیڈر کے اکاؤنٹ میں بے نامی ذرائع سے اربوں روپے جمع ہوئے، اور تقریباً اسی رفتار سے مختلف مشکوک اکاؤنٹس میں منتقل بھی کر دیے گئے۔ منی کنٹرول...
    راولپنڈی(این این آئی)راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کی بیرونی سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ، جیل کے اطراف خصوصی سیکیورٹی پلان نافذ کیا گیا ہے جس کے تحت راستوں پر پانچ پکٹس پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی اور ڈیوٹی دو شفٹوں میں بارہ بارہ گھنٹے کی تقسیم کر دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق سیکیورٹی پلان کے تحت اڈیالہ جیل کے اطراف 12 تھانوں کے ایس ایچ اوز اور خواتین پولیس اہلکار بھی تعینات کی گئی ۔سیکورٹی اہلکار ربرڈ بلٹس، ٹیئرگیس اور اینٹی رائٹ سامان سے لیس ہوں گے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔ٹریفک پولیس کے دس افسران اور اہلکار بھی مقرر کیے گئے اور لفٹربھی موجود رہیں گے تاکہ جیل کے اطراف...
     پشاور(آئی این پی )کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران بینک ملازم کے اکائونٹ میں 55 ملین کی ٹرانزیکشن کا انکشاف ہوا ہے۔احتساب عدالت میں اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں گرفتار نجی بینک کے ملازم خالد احمد کو پیش کیا گیا، جہاں احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے ملزم کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کرنے کا حکم دیا۔عدالت میں سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے ملزم سے متعلق ابتدائی پیشرفت عدالت کے روبرو پیش کی۔تفتیشی افسر کے مطابق ملزم خالد احمد کا تعلق اپر کوہستان سے ہے اور وہ ایک نجی بینک کی داسو برانچ میں ملازم ہے۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے ایک نجی کنسٹرکشن کمپنی کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251129-08-6 اسلام آباد (نمائندہ جسارت) 23 نومبرکو ہونے والے ضمنی الیکشن کے حوالے سے فافن نے رپورٹ جاری کر دی۔ فافن رپورٹ کے مطابق ضمنی انتخابات مجموعی طور پر مناسب طریقے سے منظم تھے، مبصرین نے پولنگ بوتھس پر پولنگ کو منظم اور پرامن پایا۔ فافن رپورٹ کے مطابق انتخابی مہم کی پابندیوں کی مسلسل خلاف ورزیاں سامنے آئیں، نتائج کی شفافیت میں خلا اور تشویشناک حد تک کم ووٹر ٹرن آؤٹ سامنے آیا۔ فافن رپورٹ میں کہا گیا کہ انتخابی مہم کی پابندیوں پر کمزور عملدر آمد ایک مسلسل مسئلہ رہا۔ مشاہدے کے 29 فیصد بوتھوں پر پریذائیڈنگ افسران نے پہلے سے بیلٹ پیپر پر دستخط کیے ہوئے تھے، مشاہدے کے 28 فیصد بوتھوں پر بیلٹ پیپر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251129-01-12 راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) ممکنہ خطرات اور امن و امان کی صورتحال کے تناظر میں اڈیالہ جیل کی سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل کیلیے خصوصی سیکورٹی پلان نافذ العمل کردیا گیا ہے جو غیر معینہ مدت تک جاری رہے گا، ڈیوٹی کی براہ راست نگرانی ایس پی صدر انعم شیر کریں گی۔ مجموعی طور پر 23 انسپکٹر 700 سے زاید کانسٹیبلز و افسران تعینات ہوں گے۔ جیل کے راستوں پر 5پکٹس پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ناکہ داہگل، گیٹ ون، گیٹ 5، فیکٹری ناکہ اور گورکھ پور پر بھاری نفری تعینات کی گئی ہے، 12 تھانوں کے ایس ایچ اوز اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)معذور افراد کے عالمی دن کے حوالے سے ہینڈزانڈیپینڈنٹ لیونگ سینٹر (آئی ایل سی) کے منیجر لال محمد بلوچ کی قیادت میں کمشنر حیدرآباد ڈویژن فیاض حسین عباسی کے ساتھ ایک میٹنگ ہوئی۔ ہینڈز آئی ایل سی کے وفد میں آئی ایل سی ٹرینر زرینہ رانی کے ساتھ ساتھ آئی ایل سی ٹیم کے ارکان بھی شامل تھے۔میٹنگ کے دوران معذور افراد (پی ڈبلیو ڈی) کے حقوق، رسائی اور سماجی شمولیت سے متعلق اہم امور کے ساتھ ساتھ ہینڈز انڈپینڈنٹ لیونگ سینٹر کی جاری خدمات اور اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایل سی کی ٹیم نے کمشنر آفس میں غیر فعال لفٹ کے مسئلے پر روشنی ڈالی، جو مبینہ طور پر تقریبا ایک سال سے...
    تاجکستان میں چینی شہریوں کی ہلاکت کے حالیہ واقعے کے بعد دوشنبے میں قائم چینی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ فوری طور پر سرحدی علاقوں سے نکل جائیں۔ یہ بھی پڑھیں: افغان سرزمین سے تاجکستان میں چینی شہریوں پر حملہ، پاکستان کی طرف سے سخت تشویش کا اظہار تاجک حکام کے مطابق 26 نومبر کی شب افغانستان کی جانب سے تاجکستان کی سرحدی پٹی پر ڈرون کے ذریعے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 3 چینی شہری مارے گئے۔ چینی سفارتخانے نے اپنی ایک اعلامیے میں بتایا کہ یہ حملہ تاجکستان کے جنوب مغربی حصے صوبہ ختلان میں بدھ کی شام پیش آیا جہاں 3 چینی شہری جان سے گئے اور ایک زخمی ہوا۔...
    اڈیالہ جیل کے اطراف امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ، 5 اضافی پکٹس قائم WhatsAppFacebookTwitter 0 28 November, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس ) امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر اڈیالہ جیل کے اطراف سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔پولیس ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل کے اطراف اضافی سکیورٹی کیلئے خصوصی سکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا۔ یہ اضافی سکیورٹی پلان غیر معینہ مدت تک نافذ رہیگا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل روڈ پر 5 اضافی پکٹس قائم کردی گئیں۔ داہگل ناکہ، گیٹ ون،گیٹ 5،فیکٹری ناکہ اور گورکھ پور پر اضافی نفری تعینات رہے گی۔پولیس افسران اور اہلکاروں کی ڈیوٹی 12، 12گھنٹیکی دو شفٹوں میں تقسیم کی گئی ہے۔ 12...
    کینیڈا نے غیرملکی طلبا کے لیے اسٹڈی پرمٹ پالیسی میں نمایاں اور قابل زکر تبدیلیاں کردیں جسے 4 لاکھ 8 ہزار طلبا مستفید ہوسکتے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا نے آئندہ برس 2026 کے لیے اسٹڈی ویزا کے لیے نئی پالیسی کے نفاذ کا اعلان کردیا۔ اس پالیسی کے تحت میں اسٹڈی پرمٹس کی مجموعی تعداد میں کم کر دی جائے گی جو ملک میں عارضی رہائشیوں کی شرح کو کم کرنے کے سرکاری منصوبے کا حصہ ہے۔ کینیڈا کے امیگریشن حکام نے بتایا کہ اس پالیسی کے تحت 4 لاکھ 8 ہزار غیر ملکی طلبا کو خیر مقدم کریں گے جن میں ایک لاکھ 55 ہزار نئے جب کہ 2 لاکھ 53 ہزار موجودہ یا واپس آنے والے طلبا ہوں گے۔ یہ تعداد کینیڈا میں رواں...
    وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے عوام کی مشکلات سے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو کوئی لینا دینا نہیں ہے۔پنجاب اسمبلی لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہماری اتحادی ہے، جہاں ہوگا انہیں ساتھ لے کر چلیں گے۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کو جو مشکلات ہیں، اُن سے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو کوئی لینا دینا نہیں ہے۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ اڈیالہ سے کبھی کوئی خیر کی خبر نہیں آتی، جب بھی آتی ہے، ملک کے خلاف ہی آتی ہے۔ٓاُن کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ مل کر جماعت اسلامی نے بھی جو احتجاج کا نمک...
    فائل فوٹو پاکستان نے امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں افغان شہری کی فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ واقعہ دہشتگردی کا ٹارگیٹڈ حملہ ہے، ہلاک امریکی اہلکار کے اہلخانہ سے تعزیت اور زخمی اہلکار کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔ وائٹ ہاؤس کے باہر فائرنگ، مشتبہ شخص افغان شہری ہے، امریکی حکامامریکی حکام کے مطابق مشتبہ شخص کی شناخت 29 برس کے افغان شہری رحمان اللّٰہ لکنوال سے کر لی گئی۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان افغانستان سے جڑے دہشتگرد حملوں کا سامنا کرتا آیا ہے۔ عالمی برادری دہشتگردی کے بڑھتے رجحان کا نوٹس لے۔ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ دہشتگردی کے خلاف عالمی تعاون مزید مضبوط بنانے کی...
    احتساب عدالت میں اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں گرفتار نجی بینک کے ملازم خالد احمد کو پیش کیا گیا، جہاں احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے ملزم کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کرنے کا حکم دیا۔ اسلام ٹائمز۔ کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے متعلق  کیس کی سماعت کے دوران بینک ملازم کے اکاؤنٹ میں 55 ملین کی ٹرانزیکشن کا انکشاف ہوا ہے۔ احتساب عدالت میں اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں گرفتار نجی بینک کے ملازم خالد احمد کو پیش کیا گیا، جہاں احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے ملزم کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کرنے کا حکم دیا۔ عدالت میں سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے ملزم سے متعلق ابتدائی پیشرفت...
    فائل فوٹو امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر اڈیالہ جیل کے اطراف سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔ اضافی سیکیورٹی کے لیے خصوصی سیکیورٹی پلان جاری کیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل روڈ پر 5 اضافی پکٹس قائم کردی گئی ہیں، داہگل ناکہ، گیٹ ون، گیٹ 5، فیکٹری ناکہ اور گورکھ پور پر اضافی نفری تعینات رہے گی۔ ایسا کونسا راستہ بچا ہے جس کے بعد میں اپنے لیڈر سے ملاقات کر سکوں: وزیراعلیٰ خیبر پختونخواوزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ میں تمام آئینی اور قانونی راستے اپنا چکا ہوں، ایسا کونسا راستہ بچا ہے جس کے بعد میں اپنے لیڈر سے ملاقات کر سکوں۔ پولیس ذرائع کے مطابق پولیس افسران اور اہلکاروں کی...
    سابق وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ اور 3 دیگر سرکاری افسران کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کر دی ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ متعلقہ حکام 24 مارچ کے عدالتی حکم پر عملدرآمد میں ناکام رہے، جس کے تحت انہیں اپنے بھائی سے ملاقات کی اجازت دی گئی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی جیل ملاقاتوں پر پابندی یا ملاقات سے ذاتی انکار، مسئلہ ہے کیا؟ پی ٹی آئی نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹس میں تصدیق کی ہے کہ یہ درخواست عدالت کے حکم پر عمل نہ ہونے کے باعث دائر کی گئی ہے۔ پی ٹی آئی رہنما اظہر مشوانی کی جانب سے شیئر...
    اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے دو مسافروں کی جعلی اسٹیمپس کے ذریعے بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔ تفصیلات کے مطابق امین خان اور حبیب اللہ، جو پشاور اور بونیر سے تعلق رکھتے ہیں، بین الاقوامی پرواز کے ذریعے ملائیشیا جا رہے تھے۔ ان کے پاسپورٹس پر روانگی اور ملائیشیا آمد کے جعلی اسٹیمپس موجود تھے۔ ایف آئی اے نے دونوں مسافروں کو پرواز سے آف لوڈ کر کے مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کے حوالے کر دیا ہے، جبکہ تحقیقات جاری ہیں۔  
    فائل فوٹو وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ‏پاکستان تحریکِ انصاف اور وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے ایسا سیاسی طرزِ عمل اپنایا ہے جس سے صوبے کے عوام کو گورننس کی فراہمی پسِ پشت چلی گئی ہے۔اپنے بیان میں عطا تارڑ نے کہا کہ انکی ساری توجہ ایک غیر قانونی مطالبے پر مرکوز ہے کہ کرپشن کے کیس میں اڈیالہ جیل میں سزا کاٹنے والے بانی سے ہی سیاسی رہنمائی لی جائے، یہ جیل رولز کے خلاف ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اپنی ترجیحات امن، ترقی اور عوامی ریلیف کے بجائے دن رات اسلام آباد میں اسی غیر قانونی بیانیے کے گرد گھما رہی ہے۔ سہیل آفریدی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی...
    حکومت نے پاکستانی شہریوں کو بیرونِ ملک روانگی کے موقع پر ایئرپورٹس پر درپیش مسائل کے تناظر میں ایف آئی اے امیگریشن کے اختیارات میں اضافہ کر دیا ہے۔وزارتِ داخلہ کے مطابق اب بیرونِ ملک جانے والے مسافروں کو ویزا ہونے کے باوجود امیگریشن حکام کو اپنے سفر کے مقصد اور سفری دستاویزات کے بارے میں مکمل طور پر مطمئن کرنا ہوگا۔حکام کا کہنا ہے کہ اگر مسافر امیگریشن حکام کو اپنے سفر کی معقول وجہ اور ضروری ثبوت فراہم نہ کر سکا تو اسے آف لوڈ کر دیا جائے گا۔وزارتِ داخلہ نے انکشاف کیا کہ بعض افراد سینیگال کے ویزے حاصل کر کے وہاں سے غیرقانونی طور پر یورپ جانے کی کوشش کرتے ہیں، جس کی روک تھام کے...
    راولپنڈی – احتساب عدالت میں اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل کے کیس کی سماعت کے دوران نجی بینک کے ملازم خالد احمد کے اکاؤنٹ میں 55 ملین روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن سامنے آئی ہے۔ ملزم خالد احمد کو عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں جج محمد ظفر نے اسے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کرنے کا حکم دیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ خالد احمد اپر کوہستان سے تعلق رکھتا ہے اور داسو برانچ میں نجی بینک میں ملازم ہے۔ اس نے ایک نجی کنسٹرکشن کمپنی کے نام پر بینک اکاؤنٹ کھولا ہوا تھا، جس کے ذریعے مبینہ طور پر مشکوک مالی لین دین کی گئی، اور کیس میں نئے شواہد سامنے آئے ہیں۔ تفتیشی افسر...
    وائٹ ہاؤس فائرنگ کیس میں بڑی پیش رفت، افغان حملہ آور کے گھر سے اہم شواہد برآمد WhatsAppFacebookTwitter 0 28 November, 2025 سب نیوز واشنگٹن (آئی پی ایس) واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے قریب نیشنل گارڈز کے اہلکاروں پر فائرنگ کے معاملے میں تفتیش مزید آگے بڑھ گئی ہے۔ امریکی تفتیش کاروں نے مشتبہ حملہ آور اور اس سے منسلک افغان شہریوں کے گھروں پر چھاپے مار کر متعدد مقامات کی تلاشی لی ہے۔ ایف بی آئی نے ریاست واشنگٹن اور سان ڈیاگو میں کارروائی کرتے ہوئے کئی گھروں سے الیکٹرانک آلات، موبائل فونز، لیپ ٹاپس اور آئی پیڈز قبضے میں لے لیے جن کا تکنیکی تجزیہ جاری ہے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اور اس سے ملحقہ شہر راولپنڈی میں زمینوں کی خرید و فروخت سے متعلق ایک بڑے فراڈ کا انکشاف ہوا ہے، جہاں نجی ہاؤسنگ اسکیموں اور کوآپریٹو سوسائٹیز نے حد سے زیادہ پلاٹس بیچ کر، جعلی ممبرشپس جاری کر کے اور گمراہ کن مارکیٹنگ کے ذریعے شہریوں سے گزشتہ برسوں میں کھربوں روپے وصول کیے۔اطلاعات کے مطابق نیب راولپنڈی نے اس معاملے کی تفصیلی تحقیقات کی ہیں جن میں تشویشناک بے ضابطگیوں کا پتہ چلا ہے۔اسلام آباد اور راولپنڈی میں ہاؤسنگ اسکیموں نے اپنی دستیاب زمین یا منظور شدہ لے آؤٹ پلانز کے مقابلے میں تقریباً 91 ہزار زائد پلاٹس اور فائلیں فروخت کیں۔ مزید یہ کہ زمین موجود نہ ہونے کے باوجود 20...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں اب تک 84 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔رپورٹس کے مطابق حادثات میں 95 افراد زخمی ہوئے اور 65 افراد لاپتا ہیں، جب کہ ہزاروں افراد اپنے گھر بار سے بے گھر ہو گئے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ طوفانی بارشوں نے نظام زندگی کو شدید متاثر کیا ہے، تاہم متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: سندھ کے سینئر پولیس افسر عرفان علی بلوچ کو آزاد کشمیر کے نئے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس کی تعیناتی کے لیے وفاقی حکومت کو سفارش کی گئی ہے۔وزیراعظم آزاد کشمیر کے انتخاب کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی نے نئے آئی جی کی تقرری کے عمل کا آغاز کیا، اور سندھ پولیس کے دو سینئر افسران میں سے عرفان علی بلوچ کا نام منتخب کیا گیا۔عرفان علی بلوچ، جو پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 20 کے افسر ہیں، اس وقت کراچی کے ویسٹ زون میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کے عہدے پر تعینات ہیں۔ شکارپور کے رہائشی عرفان علی بلوچ بدامنی کے مخصوص حالات پر قابو پانے میں ماہر سمجھے جاتے ہیں اور انہوں نے کراچی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جنوبی افریقا کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش نے بھارتی کرکٹ شائقین اور تجزیہ کاروں میں ہلچل مچا دی ہے، جس کے بعد ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکار کو عہدوں سے ہٹانے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا ہے۔بھارتی ٹیم کی مسلسل خراب کارکردگی نے کرکٹ حلقوں میں گہری مایوسی پیدا کردی ہے۔گوہاٹی ٹیسٹ میں شاندار کامیابی کے بعد جنوبی افریقی کپتان ٹمبا باووما ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں وہ منفرد کپتان بن گئے ہیں جنہوں نے بغیر ایک بھی میچ ہارے سب سے زیادہ فتوحات حاصل کیں۔ انہوں نے 12 میچوں میں 11 فتوحات اپنے نام کیں جبکہ ایک میچ ڈرا رہا، جو ان کی قائدانہ صلاحیتوں کا واضح ثبوت ہے۔بھارت کے لیے...
    واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے قریب نیشنل گارڈز کے اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ امریکی تفتیش کاروں نے مشتبہ حملہ آور اور اس سے منسلک افغان شہریوں کے گھروں پر چھاپے مار کر مختلف مقامات کی تفصیلی تلاشی لی ہے۔ ایف بی آئی نے ریاستِ واشنگٹن اور سان ڈیاگو میں کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد گھروں سے الیکٹرانک آلات، موبائل فون، لیپ ٹاپ اور آئی پیڈ قبضے میں لے لیے ہیں جن کا تکنیکی تجزیہ جاری ہے۔ تفتیشی حکام کے مطابق ان شواہد سے فائرنگ کے پس منظر اور محرکات کے تعین میں مدد ملنے کی امید ہے۔ ایف بی آئی ڈائریکٹر کاش پٹیل کے مطابق گرفتار افغان شہری رحمان اللہ لکنوال...
    واشنگٹن ڈی سی کے قریب وائٹ ہاؤس کے پاس فائرنگ کے واقعے میں نیشنل گارڈ کی 20 سالہ اہلکار سارہ بیکاسٹرم جاں بحق ہوگئیں۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سارہ ویسٹ ورجینیا کے شہر سمر ویلی Summersville سے تعلق رکھتی تھیں، ایک قابل احترام، ذمہ دار اور شاندار شخصیت کی حامل تھیں۔ مزید پڑھیں: افغان شہری کی فائرنگ سے زخمی خاتون نیشنل گارڈ ہلاک، غیرقانونی تارکین وطن امریکا کیلیے خطرہ بنتے جارہے ہیں، ٹرمپ سارہ نے جون 2023 میں ویسٹ ورجینیا آرمی نیشنل گارڈ میں شمولیت اختیار کی، وہ ملٹری پولیس کمپنی 863 کے ساتھ تعینات ہوئیں۔ وہ واشنگٹن ڈی سی میں نیشنل گارڈ کی ڈیوٹی پر موجود تھیں اور تھینک گیونگ تعطیلات کے دوران رضاکارانہ خدمات انجام دے رہی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن)وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف)کی ایک اور بڑی شرط پوری کردی ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے افسران کے اثاثہ جات ظاہر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ایف بی آر نے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001ء کی دفعہ 237 کی ذیلی دفعہ (1) کے تحت حاصل اختیارات استعمال کرتے ہوئے شیئرنگ آف ڈیکلیریشن آف ایسیٹس آف سول سرونٹس رولز 2023ء میں اہم ترامیم متعارف کرا دی ہیں۔ مذکورہ ترامیم اس سے قبل 7 اکتوبر 2025 ء کو جاری ہونے والے نوٹیفکیشن 1912(I)/2025 کے تحت شائع کی گئی تھیں جنہیں قانون کے مطابق عوامی رائے کے بعد حتمی شکل دی گئی ہے۔ایف بی آر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انسانی دماغ صدیوں سے سائنسی تحقیق کا سب سے پیچیدہ اور پراسرار میدان رہا ہے۔ کبھی اسے ایک جامد عضوی سمجھا جاتا تھا، مگر جدید نیورو سائنس نے یکسر مختلف تصویر پیش کی ہے ایک ایسا دماغ جو مسلسل بنتا، بگڑتا، سنورتا اور نئے سانچوں میں ڈھلتا رہتا ہے۔ تازہ ترین جامع تحقیق نے انسانی ذہنی ارتقا کے پانچ واضح ’’عہد‘‘ متعین کر دیے ہیں، جن میں چار بڑے فیصلہ کن موڑ 9، 32، 66 اور 83 سال کی عمر میں رونما ہوتے ہیں۔ یہ وہ عمرانی مقام ہیں جہاں دماغ گویا ایک نئے مرحلے میں داخل ہوتا ہے اور پورا نظام اپنی سمت بدلنے لگتا ہے۔ یہ تحقیق نہ صرف دماغی نشوونما کے بارے میں روایتی مفروضوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے پنجاب کے بلدیاتی نظام کے کالے قانون کے خلاف 7 دسمبر کو صوبے بھر میں مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔ منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پنجاب میں احتجاج سے بدل دو نظام ملک گیر پرامن مزاحمتی تحریک کا باقاعدہ آغاز ہوجائے گا۔ عوام کا مزید استحصال برداشت نہیں، حکمرانوں کو قوم کا حق دینا پڑے گا۔ مقامی حکومتوں کے قانون کے خلاف پنجاب کے تمام بڑے شہروں میں مظاہرے ہوں گے ، عدالت بھی جائیں گے۔نائب امیر لیاقت بلوچ ، سیکرٹری جنرل امیرالعظیم ، امیر پنجاب وسطی جاوید قصوری، امیر پنجاب شمالی ڈاکٹر طارق سلیم ، امیر پنجاب جنوبی سید ذیشان اختر ،امیر...
    پاکستان نے تاجکستان میں چینی شہریوں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ چینی شہریوں پر دہشت گرد حملہ بزدلانہ فعل ہے۔دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حملے میں ڈرون کے استعمال سے خطرے کی سنگینی واضح ہوتی ہے۔دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان بھی افغان سرزمین سے ہونے والی دہشت گردی کا شکار رہا ہے، افغان سرزمین کا دہشت گردی کیلئے استعمال انتہائی تشویشناک ہے۔ افغانستان سے تاجک سرحد پر ڈرون حملہ، 3 چینی شہری ہلاکافغانستان سے 26 نومبر کی رات تاجکستان کی سرحد پر ڈرون حملہ ہوا ہے جس میں 3 چینی شہری ہلاک ہو گئے۔ بیان میں کہا کہ چینی اور تاجک عوام کے دکھ کو پاکستان پوری طرح سمجھتا...
    سینئر نائب صدر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شیخ نیر عباس مصطفوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایم ڈبلیو ایم کے یہ اراکینِ اسمبلی گلگت بلتستان کی تاریخ کا رخ موڑنے والے ثابت ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی سیکرٹریٹ میں ایم ڈبلیو ایم کے اراکینِ اسمبلی کی اعلیٰ کارکردگی اور ترقیاتی خدمات کے اعتراف میں ایک پُروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں صوبائی کابینہ اور ضلعی مسئولین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں سابق اپوزیشن لیڈر میثم کاظم، سابق رکن اسمبلی شیخ اکبر علی رجائی، سابق مشیرِ وزیرِ اعلیٰ الیاس صدیقی اور سابق رکن اسمبلی کنیز فاطمہ کی شاندار کارکردگی، قومی و ملی خدمات اور ترقیاتی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے انہیں...
    کراچی: شہر میں بے قابو ہیوی ٹریفک کے دلخراش حادثات کا سلسلہ جاری ہے اور ماڑی پور روڈ دعا ہوٹل کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار خاتون جاں بحق ہوگئیں۔ پولیس کے مطابق ٹریلر کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والی موٹرسائیکل سوار خاتون کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے سول اسپتال پہنچائی جہاں ان کی شناخت 28 سالہ ریحانہ کے نام سے ہوئی۔ کلری تھانے کے ڈیوٹی افسر شکیل نے بتایا کہ خاتون موٹر سائیکل پر سوار تھی جنہیں ٹریلر نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں خاتون سڑک پر گر گئی اور ٹریلر کے پہیوں تلے کچل کر جاں بحق ہوگئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر حادثے کے ذمہ دار...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اٹلانٹا: امریکا میں ایک مسافر نے طیارہ رن وے کی طرف بڑھتے وقت اچانک ایمرجنسی دروازہ کھول دیا، جس کے باعث فلائٹ عملہ گھبرا گیا اور پائلٹ نے فوراً طیارے کو روک کر دوبارہ گیٹ پر واپس لانے کا فیصلہ کیا،  واقعے کے فوراً بعد مسافر کو گرفتار کرلیا گیا۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق 48 سالہ جوہانسن وان ہیرٹم کے ایل ایم کی فلائٹ سے ایمسٹرڈیم جا رہا تھا،  جیسے ہی طیارہ اٹلانٹا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر رن وے کی طرف بڑھ رہا تھا، ملزم نے اچانک ایمرجنسی ایگزٹ کھول دیا۔ایئرپورٹ پولیس کے مطابق دروازہ کھلتے ہی عملے نے فوری کارروائی کی، طیارے کو روکا اور سیکیورٹی اہلکاروں کو طلب کرلیا۔ عملے کو مسافر کے اقدام سے شدید پریشانی...
    وزیر صنعت و تجارت نورالدین عزیزی نے ترکی میں بین الاقوامی حلال نمائش کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرِ صنعت، معدن و تجارت سید محمد اتابک سے ملاقات اور گفتگو کی۔ اسلام ٹائمز۔ طالبان حکومت کے وزیرِ صنعت و تجارت نے ترکی کے دورے کے دوران ایران کے وزیرِ صنعت، معدن و تجارت سے ملاقات کی؛ دونوں فریقوں نے تجارتی تعاون کے فروغ، ٹرانزٹ راستوں کی وسعت اور افغانستان کی برآمدات و درآمدات کی سہولت کاری پر زور دیا۔ تسنیم نیوز ایجنسی کے علاقائی دفتر کے مطابق، طالبان حکومت کے وزیر صنعت و تجارت نورالدین عزیزی نے ترکی میں بین الاقوامی حلال نمائش کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرِ صنعت، معدن و تجارت سید محمد اتابک...
    ویب ڈیسک :  وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے اطلاعات خیبرپختونخوا امور اختیار ولی خان کی والدہ انتقال کر گئیں،مرحومہ کی نمازجنازہ نوخار ہاؤس کابل ریور نوشہرہ میں ادا کی گئی ۔  وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے امور خیبر پختونخوا اختیار ولی کی والدہ کے انتقال پر گہرے افسوس اور رنج کا اظہار کیا۔ وزیراعظم  نے مرحومہ کی بلندی ء درجات کی دعا کی ،اختیار ولی اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا،انہوں نے کہا کہ والدہ کی وفات ایک بہت بڑا دکھ ہے،اللہ تعالیٰ آپ کو صبر جمیل عطاء فرمائے اور مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ کاغان کے بازار میں آگ بھڑک اٹھی،50 کمروں...
    آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری، گریڈ 17 سے اوپر کے افسران کے اثاثہ جات ظاہر کرنے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 27 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) پاکستان نے عالمی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف)کی ایک اور شرط پوری کرتے ہوئے گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے افسران کا احتساب شروع کر دیا۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے افسران کے اثاثہ جات ظاہر کرنے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ایف بی آر نے فیصلے پر عملدرآمد انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی دفعہ 231 کی ذیلی دفعہ (1) کے تحت اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے کیا۔ایف بی آر نے شیئرنگ آف ڈیکلریشن آف اسٹیٹس آفس...
    سٹی42:  خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی آج ایک بار پھر اڈیالہ جیل والی سڑک پر آ گئے۔ انہوں نے پولیس چیک پوسٹ پر موجود افسر کو دھمکایا لیکن آفیسر نے خاموشی سے سب کچھ سنا، کوئی جواب نہیں دیا۔ یہ آٹھویں مرتبہ ہے کہ  حال ہی میں وزیراعلیٰ بننے والے سہیل آفریدی خیبر پختونخوا میں اپنی سرکاری ذمہ داریاں چھوڑ کر اڈیالہ جیل والی سڑک پر آ کر بیٹھے ہیں۔  کاغان کے بازار میں آگ بھڑک اٹھی،50 کمروں پر مشتمل ہوٹل جل کر راکھ پنجاب پولیس نے اڈیالہ جیل والی سڑک پر جیل کی حفاظت کے لئے اطراف میں سڑک پر چیک پوسٹیں بنا رکھی ہیں۔ ان چیک پوسٹوں سے آگے صرف متعلقہ افراد کو ہی مکمل...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف)کی ایک اور بڑی شرط پوری کردی ہے، اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے افسران کے اثاثہ جات ظاہر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ایف بی آر نے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی دفعہ 237 کی ذیلی دفعہ (1) کے تحت حاصل اختیارات استعمال کرتے ہوئے شیئرنگ آف ڈیکلیریشن آف ایسیٹس آف سول سرونٹس رولز 2023 میں اہم ترامیم متعارف کرا دی ہیں۔ مذکورہ ترامیم اس سے قبل 7 اکتوبر 2025 کو جاری ہونے والے نوٹیفکیشن  1912(I)/2025 کے تحت شائع کی گئی تھیں جنہیں قانون کے مطابق عوامی رائے کے بعد حتمی شکل دی گئی ہے۔ایف بی آر...
    سوشل میڈیا پر ایک ایسا واقعہ منظرِ عام پر آیا ہے جس میں انکشاف ہوا ہے کہ کس طرح ٹی سی ایس میں کام کرنے والے ایک ملازم نے کورئیر سروس کے ذریعے حاصل کردہ معلومات کا غلط استعمال کیا۔ اس واقعہ کی وائرل ویڈیو نے ڈیٹا سیکیورٹی کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے اور واضح کیا کہ صارفین کے بینک اور دیگر حساس ڈیٹا کا تحفظ کس قدر ضروری ہے۔ وائرل ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ سکندر نامی شخص نے ایچ بی ایل کے ڈیبٹ کارڈ پر موجود معلومات نکال کر ایک خاتون کو مسلسل ہراساں کیا۔ متاثرہ خاتون کے شوہر نے اس معاملے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دی، تاکہ اس غیر قانونی...
    واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے قریب نیشنل گارڈز پر فائرنگ کے واقعے کے بعد امریکی انتظامیہ نے افغان شہریوں کی تمام امیگریشن درخواستیں غیر معینہ مدت کے لیے معطل کر دی ہیں۔ واقعے میں دو نیشنل گارڈ اہلکار شدید زخمی ہوئے، اور امریکی میڈیا کے مطابق گرفتار مشتبہ شخص 29 سالہ افغان شہری رحمان اللہ لکنوال ہے۔ اس پر الزام ہے کہ اس نے اہلکاروں پر فائرنگ کی۔ دونوں زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ امریکی سیٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری بیان میں کہا کہ تمام افغان شہریوں کی درخواستوں کا مکمل سکیورٹی جائزہ لیا جائے گا، اور اسی دوران درخواستیں وقتی طور پر روک دی گئی ہیں۔ ایجنسی کے مطابق سکیورٹی...
    پاکستان کی سخت سرحدی پالیسیوں اور واپسی کے فیصلوں کے بعد افغانستان شدید معاشی اور انتظامی بحران کا شکار ہے۔ اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (UNDP) کی تازہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2025 میں 23 لاکھ سے زائد افغان شہریوں کی وطن واپسی نے پہلے سے کمزور معیشت پر مزید دباؤ ڈال دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق افغانستان میں غربت، بےروزگاری اور بنیادی ضروریات کی عدم دستیابی نے حالات کو نہایت سنگین بنا دیا ہے، جبکہ افغان طالبان داخلی مسائل حل کرنے میں ناکام دکھائی دے رہے ہیں۔ خواتین کے لیے محدود رسائی، پابندیاں اور سکیورٹی خطرات نے انہیں سب سے زیادہ متاثرہ طبقہ بنا دیا ہے۔ UNDP کا کہنا ہے کہ بدترین معاشی صورتحال، غیر مستحکم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکا نے افغان شہریوں کی امیگریشن کی تمام درخواستیں غیر معینہ مدت کے لیے روک دیں ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ اس واقعے کے بعد سامنے آیا ہے جس میں ایک افغان نژاد مشتبہ شخص نے واشنگٹن میں نیشنل گارڈ کے دو اہلکاروں پر فائرنگ کی۔ واقعے کے فوراً بعد ٹرمپ انتظامیہ نے افغان شہریوں کی امیگریشن درخواستوں کا پراسیس عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں امریکی سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروِس (USCIS) نے تصدیق کی کہ افغان شہریوں کی امیگریشن درخواستیں غیر معینہ مدت کے لیے روک دی گئی ہیں، اور سکیورٹی و اسکریننگ پروٹوکول کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔ادھر 26 نومبر کو وائٹ ہاؤس...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں جائیدادوں پر ناجائز قبضوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کا اعلان کردیا۔ لاہور میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہون نے واضح کیا ہے کہ پنجاب میں ہر فیصلہ فوری نافذ ہوگا اور ہر شہری کی جائیداد محفوظ بنائی جائے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ بے سہارا بیواؤں کی ملکیتی زمینوں پر قبضے سے متعلق کیسز کو فوری طور پر نمٹا کر متاثرہ خواتین کو ترجیحی بنیادوں پر انصاف فراہم کیا جائے۔ یہ بھی پڑھیں: کیا ن لیگ نے پنجاب دوبارہ حاصل کرلیا؟ اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ گزشتہ 3 ہفتوں کے دوران صوبے بھر سے ناجائز قبضوں کے خلاف 2919 درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔ موصولہ...
    ویب ڈیسک:پنجاب حکومت نے ’’اپنی زمین اپنا گھر ہاؤسنگ اسکیم‘‘ کے تحت 3 مرلہ رہائشی پلاٹس کے لیے ڈیجیٹل قرعہ اندازی کا اعلان کر دیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ”اپنی زمین، اپنا گھر“ پروگرام کا باضابطہ آغاز کر دیا ، لاہور میں منعقدہ تقریب کے دوران میاں نواز شریف نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی درخواست پر بٹن دبا کر ”اپنی زمین، اپنا گھر“ پروگرام کا ڈیجیٹل افتتاح کیا۔ لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے پانچویں نمبر پرآگیا پروگرام کی ڈیجیٹل قرعہ اندازی میں پنجاب کے 19 اضلاع کی 23 ہاؤسنگ اسکیموں کے تحت 2 ہزار مستحق افراد کو 3 مرلہ کے پلاٹ مل گئے۔ جہلم میں 730، قصور...
    ’ہماری کوئی اننگز جارحانہ نہیں بلکہ آئینی اور قانونی ہیں۔ کسی کو جارحانہ لگ رہی ہے اور کسی کو تلخ لیکن ہم اننگز قانون اور آئین کے دائرے میں رہ کر کھیلیں گے’۔ یہ الفاظ ہیں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے جو گزشتہ روز پشاور میں میڈیا سے بات چیت کے دوران سیاسی صورتحال اور ممکنہ احتجاجی تحریک کے حوالے سے پوچھے گئے سوالات کا جواب دے رہے تھے۔ یہ بھی پڑھیں: چشمہ رائٹ بینک کینال کو پی ایس ڈی پی فنڈنگ کے ذریعے جلد شروع کرایا جائے، سہیل آفریدی کا وزیراعظم کو خط  وفاق اور سیاسی حکمت عملی سے متعلق سوالات پر ان کے لہجے میں واضح تبدیلی دیکھی گئی۔ وزیراعلیٰ بننے کے بعد ان کے سابقہ سخت انداز...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پیرس(انٹرنیشنل ڈیسک) فرانسیسی حکام نے لوور میوزیم سے گزشتہ ماہ ہونے والی شاہی زیورات کی تاریخی ڈکیتی کے کیس میں مزید 4افراد کو گرفتار کر لیا ۔ پیرس کی اعلیٰ پراسیکیوٹر لوری بیکوا کے مطابق گرفتار شدگان میں 2مرد اور 2خواتین شامل ہیں، جو پیرس کے ہی مختلف علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں۔یہ گرفتاریاں اس وقت سامنے آئی ہیں جب اس مقدمے میں پہلے ہی 4افراد پر مقدمہ چلایا جا چکا ہے۔19 اکتوبر کو 4رکنی گروہ نے دنیا کے سب سے زیادہ دیکھے جانے والے آرٹ میوزیم، لوور، میں دن دہاڑے حملہ کیا اور صرف 7منٹ میں تقریباً 10کروڑ ڈالر سے زائد مالیت کے شاہی زیورات چرا کر اسکوٹرز پر فرار ہوگئے تھے۔ چوروں نے میوزیم کی اپولو...
    شہر قائد میں تعمیراتی کام سے منسلک بلڈر سے مبینہ طور پر رشوت طلب کرنے والے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) افسران اور اہلکاروں کیخلاف تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹرجنوبی مجاہد اکبرخان کی ہدایت پر شہرکے بلڈر کی جانب سے افسران کی جانب سےبھاری رقم طلب کرنے کے معاملے پر انکوائری شروع کردی گئی۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تحقیقات کے دوران تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائےگا جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹرذیشان افضل انکوائری کے بعد رپورٹ پیش کرینگے۔ واضح رہے کہ فرحان نامی بلڈرنےایف آئی اے کے افسران پر الزام عائد کیا تھا کہ انھوں نے ان کے دفتر پر چھاپہ مارنے کے بعد حوالہ ہنڈی کے تناظر میں ان سے نے2 کروڑ روپے...
    ملزمان کی عدالت سے ضمانت منسوخ ہونے کے بعد ڈی ایس پی اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ بہرام شاہ کی سربراہی میں خصوصی پولیس ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے انہیں حراست میں لے لیا۔ اسلام ٹائمز۔ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ گلگت بلتستان نے ایک اہم کارروائی کے دوران ورکس ڈویژن ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے تعلق رکھنے والے چیف انجینئر سمیت دیگر افسران جن میں ایکیسئن، سینئر اکاونٹنٹ، سائٹ انجینیئر اور دو کنٹریکرز شامل ہیں، کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمان کی عدالت سے ضمانت منسوخ ہونے کے بعد ڈی ایس پی اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ بہرام شاہ کی سربراہی میں خصوصی پولیس ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے انہیں حراست میں لے لیا۔ یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل مذکورہ ملزمان کے خلاف انکوائری...
    سرگودھا میں 2 افراد کے قتل کے مقدمے میں نامزد 3 مجرمان کو پھانسی کی سزا سنا دی گئی۔سیشن کورٹ سرگودھا نے 2 افراد کے قتل کے الزامات ثابت ہونے پر 3 ملزمان کو سزا سنائی۔پولیس حکام کے مطابق 6 سال قبل تھانہ ساجد شہید کی حدود میں دشمنی پر 2 افراد کو قتل کیا گیا تھا۔عدالت نے تینوں مجرموں کو مجموعی طور پر 6 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔
    کرپشن اسکینڈل، این سی سی آئی اے کے ملوث افسران کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد WhatsAppFacebookTwitter 0 26 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)این سی سی آئی اے کرپشن اسکینڈل میں ملوث افسران کے بیرون ممالک جانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق 2 ایڈیشنل ڈائریکٹرز سمیت 10 افسران کے نام پی این آئی ایل میں شامل کر دیے گئے ہیں جب کہ بیرون ملک جانے سے روکنے کے لیے 3 فرنٹ مینوں کے نام بھی فہرست میں شامل کیے گئے ہیں۔اس حوالے سے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے تمام ملزمان کا اکاونٹ ریکارڈ بھی حاصل کر لیا ہے اور مالی معاونت کا ریکارڈ بھی مل گیا...
    اسلام آباد: این سی سی آئی اے کرپشن اسکینڈل میں ملوث افسران کے بیرون ممالک جانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق 2 ایڈیشنل ڈائریکٹرز سمیت 10 افسران کے نام پی این آئی ایل میں شامل کر دیے گئے ہیں جب کہ بیرون ملک جانے سے روکنے کے لیے  3 فرنٹ مینوں کے نام بھی فہرست میں شامل کیے گئے ہیں۔ اس حوالے سے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے تمام ملزمان کا اکاؤنٹ ریکارڈ بھی حاصل کر لیا ہے اور مالی معاونت کا ریکارڈ بھی مل گیا ہے، جس کے بعد گرفتاری کے لیے 3 ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 4 ملزمان نے...