2025-11-03@11:47:08 GMT
تلاش کی گنتی: 548

«جنگ کو طول دیا»:

(نئی خبر)
    ترکیہ کے تاریخی شہر استنبول میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس جاری ہے، جس میں مسلم دنیا کو درپیش چیلنجز اور خطے میں بگڑتی صورتحال زیر بحث ہے۔ اجلاس میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سمیت 40 سے زائد ممالک کے سفارت کار شریک ہیں، جب کہ پاکستان کی نمائندگی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کر رہے ہیں۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ او آئی سی کے اس پلیٹ فارم پر اسحاق ڈار اور عباس عراقچی ایک ساتھ نشستوں پر جلوہ افروز ہیں، جو علاقائی اتحاد و مکالمے کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔ اجلاس کے دوران نہ صرف ایران میں حالیہ کشیدگی کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے بلکہ ایران...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2025ء) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کا وژن جامع اورہمہ گیر ترقی کا حصول ہے، ملکی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے کی راہ ہموار کی گئی ہے، گزشتہ مالی سال بھی کوئی منی بجٹ پیش نہیں کیا تھا، درآمدی سولر پینلز کے 46فیصد آلات پر ٹیکس اٹھارہ فیصد سے کم کر کے دس فیصد ٹیکس کر دیا گیاہے،کم اور متوسط طبقے کے سرکاری ملازمین پر ماہانہ ٹیکس مزید کم کر دیا گیا ہے،ناجائزمنافع خوروں کو عوامی استحصال کی اجازت نہیں دی جائے گی،سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ و محصولات کی سفارشات میں سے پچاس فیصد کو بجٹ کا حصہ بنایا جائے گا،زرعی ادویات...
    قیصر کھوکھر : محکمہ پرائس کنٹرول نے ڈی او انڈسٹری کو پرائس کنٹرول کمیٹی سے علیحدہ کر دیا۔ ڈی او انڈسٹری کو ہٹانے کے بعد ای اے ڈی اے کو سیکرٹری پرائس کنٹرول کمیٹی کے اختیارات دے دئیے گئے ہیں۔ اضلاع میں ڈی او انڈسٹری کے کام نہ کرنے کی حکومت کو شکایت ملی تھیں، اب ای اے ڈی اے زراعت محکمہ پرائس کنٹرول کمیٹی کیلئے کام کریں گے۔ پنجاب حکومت نے یہ کمیٹیاں مارکیٹ میں مصنوعی مہنگائی کے تدارک کیلئے قائم کی ہیں۔ حکام کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ کارکردگی نہ دکھانے والے افسران کو عہدوں سے ہٹا دیا جائے گا۔ بجلی صارفین کے لئے بڑی خوشخبری Ansa Awais Content Writer
    وفاقی حکومت ترقی، اختراع اور خوشحالی کے لیے کاروباری ماحول کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔ یہ بات وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے تجارت رانا احسان افضل نے بدھ کو اسلام آباد میں نیشنل ریگولیٹری ریفارمز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے معاشی استحکام حاصل کیا ہے اور اب ترقی کی جانب گامزن ہے۔انہوں نے مشورہ دیا کہ ہمیں اپنی درآمدی معیشت کو برآمدات کی قیادت والی معیشت میں تبدیل کرنا ہوگا۔ رانا احسان افضل نے کہا کہ تمام وزارتیں ملکی "اوران پاکستان” پروگرام کے تحت موثر انداز میں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں تاکہ معیشت کے عروج اور بُسٹ سائیکل سے نکل کر پائیدار ترقی کی طرف بڑھ سکے۔انہوں نے کہا کہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو واضح طور پر بتا دیا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان مئی میں ہونے والی چار روزہ کشیدگی کے بعد جنگ بندی براہ راست دونوں ممالک کی افواج کے درمیان مذاکرات سے ممکن ہوئی نہ کہ امریکا کی کسی ثالثی سے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق بھارتی وزیر اعظم کی جانب سے یہ دو ٹوک مؤقف جی 7 سمٹ کے موقع پر کینیڈا میں ہونے والی فون کال کے دوران پیش کیا گیا۔ بھارتی وزارت خارجہ کے اعلیٰ ترین سفارت کار وکرم مسری کے مطابق وزیر اعظم مودی نے صدر ٹرمپ کو واضح کیا کہ پاکستان کی جنگ بندی کے دوران نہ تو بھارت امریکا تجارتی...
    وفاقی حکومت نے سولر پینل پر سیلز ٹیکس 18 سے کم کر کے 10 فیصد کرنے کا اعلان کر دیا۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت نے بعض بجٹ تجاویز پر نظر ثانی کی ہے، بجٹ پر اتحادیوں سے مشاورت جاری ہے، ڈیجیٹل سروسز پر سیلز ٹیکس صوبوں کا حق ہے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ سندھ کی جامعات کے لیے مختص رقم 2 ارب 60 کروڑ سے بڑھا کر 4 ارب 60 کرورڑ کر رہے ہیں، پاکستان کی معیشت دن بدن مستحکم ہو رہی ہے۔مشرق وسطیٰ میں قیام امن ضروری ہے: اسحاق ڈارسینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں قیام امن...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت نے سولر پینلز پر سیلز ٹیکس 18 سے کم کرکے 10 فیصد کرنے کا اعلان کردیا۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا رہے کہ تنخواہوں میں 6 فیصد اضافے کی تجویز تھی، کابینہ نے کہا کم ہے، سولر پینلز پر ٹیکس بھی 18 سے کم کرکے 10 فیصد کردیا ہے۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے قومی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت نے سولر پینلز پر سیلز ٹیکس 18 سے کم کرکے 10 فیصد کرنے کردیا، باہمی مشاورت سے سیلز ٹیکس کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ تنخواہوں میں اضافے کیلئے آئی ایم ایف سے مشاورت کی گئی، بجٹ میں تنخواہیں 6 فیصد بڑھانے کی...
    دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 جون ۔2025 )بھارت نے مسلہ کشمیر پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی قبول کرنے سے دوٹوک انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی میں بھی واشنگٹن کا کوئی کردار نہیں تھا بھارت کے سیکرٹری خارجہ وکرم مسری کے مطابق نریندر مودی نے بھارت کا موقف صدر ٹرمپ سے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران پیش کیا ہے دہلی کی جانب سے اس بیان کی اہمیت اس تناظر میں بھی بڑھ جاتی ہے کہ یہ امریکی صدر اور پاکستانی آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے درمیان وائٹ ہاﺅس میں ہونے والی ملاقات سے چند گھنٹے قبل جاری کیا گیا.(جاری ہے) واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے دونوں ممالک...
    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سولر پینل پر عائد سیلز ٹیکس میں کمی کا اعلان کردیا۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سولر پینل پر بجٹ میں عائد 18 فیصد سیلز ٹیکس کو کم کرکے 10 فیصد کرنے کا اعلان کیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت نے بعض بجٹ تجاویز پر نظر ثانی کی ہے، بجٹ پر اتحادیوں سے مشاورت جاری ہے، ڈیجیٹل سروسز پر سیلز ٹیکس صوبوں کا حق ہے۔ نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سندھ کی جامعات کےلیے مختص رقم 2 ارب 60 کروڑ سے بڑھا کر 4 ارب 60 کروڑ کیے جارہے ہیں۔ واضح رہے کہ حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سولر پینلز پر 18...
    وفاق اور پنجاب کا بجٹ عوام دشمن، پٹرول بم سے مہنگائی کا طوفان آئے گا، مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف WhatsAppFacebookTwitter 0 17 June, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز)خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے وفاقی اور پنجاب حکومت کے بجٹ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ نئے مالی سال سے قبل ہی عوام پر پٹرول بم گرا دیا گیا ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کی نئی لہر اٹھے گی۔ مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر ڈھائی فیصد نیا ٹیکس عائد کر دیا ہے جو کہ عام آدمی پر براہ راست مہنگائی کا بوجھ ڈالے گا، نئے مالی...
    اسلام آباد: حکومت نے پیڑولیم مصنوعات کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیا اور پیڑول کی قیمت فی لیٹر 258 روپے 43 پیسے ہوگئی ہے۔ فنانس ڈویژن سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت نے اوگرا اور متعلہ وزارتوں کی سفارشات کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمت کا اطلاق فوری طور پر اگلے 15 روز کے لیے ہوگا۔ وفاقی حکومت نے پیڑول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 80 پیسے کا اضافہ کردیا ہے، جس کے بعد پیٹرول فی لیٹر کی نئی قیمت 253 روپے 63 پیسے بڑھ کر 258 روپے 43 پیسے ہوگئی ہے۔ اسی طرح ہائی...
    پاک فوج کے زیراہتمام چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں نیشنل کمانڈ اتھارٹی سے وابستہ 47 ممتاز سائنسدانوں اور انجینئرز کو ان کی قومی خدمات کے اعتراف میں سول اعزازات سے نوازا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ اعزازات صدرِ مملکت کی جانب سے ان سائنسدانوں اور انجینیئرز کو دیے گئے جنہوں نے قومی دفاع، اسٹریٹجک ٹیکنالوجی اور ٹیکنالوجیکل خود کفالت کے میدان میں نمایاں کردار ادا کیا۔ یہ بھی پڑھیں پاک فوج نے نمایاں کارکردگی پر 35 سائنسدانوں اور انجینیئرز کو اعزازات سے نواز دیا جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اعزازات تقسیم کیے اعزازات کی تقسیم کی یہ تقریب چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی...
    پاک فوج کے زیراہتمام چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں سول ایوارڈز کی پروقار تقریب، نیشنل کمانڈ اتھارٹی سے وابستہ 47 سائنسدانوں اور انجینئرز کو اعزازات سے نوازا گیا پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر کی جانب سے نیشنل کمانڈ اتھارٹی کے تحت کام کرنے والے ممتاز سائنسدانوں اور انجینئرز کو ان کی نمایاں خدمات پر سول اعزازات سے نوازا گیا۔ ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ یہ اعزازات چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی / ڈپٹی چیئرمین ڈیولپمنٹ کنٹرول کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا (نشانِ امتیاز ملٹری) نے ایک باوقار تقریب کے دوران چکلالہ گیریژن، راولپنڈی میں تقسیم کیے۔ بیان کے مطابق تقریب کے دوران مجموعی طور پر 47...
    اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران ہنگامہ اس وقت شروع ہوا جب وزیراعلیٰ نے بھگوا پارٹی پر بی جے پی کے زیر اقتدار ریاستوں میں بنگالی بولنے والوں کے خلاف "وِچ ہنٹ" کا الزام لگایا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلٰی ممتا بنرجی نے بی جے پی پر این ڈی اے حکومت والی ریاستوں میں بنگالی بولنے والے ہندوستانی شہریوں کو بھی بنگلہ دیشی قرار دے کر نشانہ بنانے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ حد تو یہ ہے کہ درست دستاویز رکھنے والوں کو بھی غیر قانونی بنگلہ دیشی تارکین وطن قرار دیا جا رہا ہے۔ اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران ہنگامہ اس وقت شروع ہوا جب وزیراعلیٰ نے بھگوا پارٹی پر بی جے پی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کرکٹ کو ہمیشہ شریفوں کا کھیل کہا جاتا ہے، مگر اس کی تاریخ میں ایسے لمحات بھی آئے جب کھلاڑی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور میدان میں ایسے کام کر بیٹھے جس سے کھیل کا وقار متاثر ہوا۔آج کل تو کسی فیصلے پر اعتراض ہو تو کھلاڑی ریویو کا سہارا لیتے ہیں، مگر ماضی میں جب یہ سہولت موجود نہ تھی، کئی بار کھلاڑی امپائرز سے الجھتے بھی نظر آئے۔ خاص طور پر ویسٹ انڈیز کے کچھ کھلاڑی غصے میں حد سے تجاوز کر جاتے تھے۔ستر اور اسی کی دہائی میں ویسٹ انڈیز کی کرکٹ دنیا پر راج کر رہی تھی، ان کے فاسٹ بولرز پوری دنیا کی ٹیموں کے لیے خوف کی علامت تھے۔...
    عدلیہ میں ڈیپوٹیشن یا جج کو دوسری عدالت میں ضم کرنے کا اصول نہیں، جسٹس محمد علی مظہر WhatsAppFacebookTwitter 0 16 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سپریم کورٹ میں ججز ٹرانسفر اور سنیارٹی سے متعلق کیس میں جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیئے ہیں کہ عدلیہ میں ڈیپوٹیشن یا جج کو کسی دوسری عدالت میں ضم کرنے کا اصول نہیں ہے، سول سروس میں ڈیپوٹیشن یا ملازم کو محکمہ میں ضم کرنے کا اصول ہے۔ سپریم کورٹ میں جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بنچ نے ججز ٹرانسفر اور سنیارٹی سے متعلق اہم آئینی کیس کی سماعت کی جہاں درخواست گزار ججز کے وکیل بیرسٹر صلاح الدین احمد نے جواب الجواب دلائل دیئے۔...
    برطانیہ میں ایک عجیب و غریب معاملہ پیش آیا ہے جہاں ایک 14 سالہ لڑکے نے اپنے والدین کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر کیا کیونکہ انہوں نے اسے دھوکہ دے کر گھانا بھیج دیا۔ بیٹا مارچ 2024 میں اپنے والدین کے ساتھ گھانا گیا تھا۔ لندن میں اسے یہ بتایا گیا تھا گھانا میں کوئی قریبی رشتہ دار بیمار ہے، اس کی عیادت کیلئے جارہے ہیں حالانکہ دراصل والدین چاہتے تھے کہ وہ لندن کی "خراب ماحول" سے دور ہو رہے ۔ گھانا میں اسے جاتے ہی مقامی بورڈنگ اسکول میں داخل کر دیا گیا، جہاں سے اسے واپس آنے کی بھی اجازت نہیں تھی۔ بیٹے نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا لیکن فروری 2025 میں ہائی کورٹ نے والدین کے حق میں فیصلہ دیا کہ والدین کا ...
    ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی20 انٹرنیشنل میچ میں آئرلینڈ کے بولر لیام میک کارتھی کی کارکردگی تاریخ کے مہنگے ترین اسپیلز میں شامل ہو گئی، جس میں انہوں نے 4 اوورز میں بھاری رنز دے کر نیا ریکارڈ قائم کیا۔ یہ کارکردگی کسی ٹیسٹ کھیلنے والے ملک کے بولر کی جانب سے ٹی20 انٹرنیشنل کی تاریخ کا سب سے مہنگا اسپیل ثابت ہوئی۔ میچ میں ویسٹ انڈیز نے اپنی 20 اوورز کی اننگز میں 256 رنز بنائے، جو ان کی ٹی20 تاریخ کا دوسرا سب سے بڑا اسکور ہے، لیام میک کارتھی کی بولنگ پر ویسٹ انڈین بلے بازوں نے کھل کر وار کیا اور ان کے اوورز میں مجموعی طور پر 11 چوکے اور 5 چھکے جڑے۔ یہ بھی...
    جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے ہیں کہ عدلیہ میں ڈیپوٹیشن یا جج کو کسی دوسری عدالت میں ضم کرنے کا اصول نہیں ہے۔ سول سروس میں ڈیپوٹیشن یا ملازم کو محکمہ میں ضم کرنے کا اصول ہے۔ سپریم کورٹ میں ججز ٹرانسفر اور سینیارٹی سے متعلق اہم آئینی کیس کی سماعت آج بروز پیر بھی ہوئی۔ جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی، جہاں درخواست گزار ججز کے وکیل بیرسٹر صلاح الدین احمد نے جواب الجواب دلائل دیے۔ بیرسٹر صلاح الدین نے اپنے دلائل میں مؤقف اختیار کیا کہ آئین کے آرٹیکل 200 کی وضاحت کا اطلاق صرف ذیلی سیکشن 3 پر ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ...
    ترجمان شاہد رند کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں پٹرول کی کوئی قلت نہیں ہے۔ دوسری جانب شہر کے بیشتر پٹرول پمپس بند ہو گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان کے ترجمان شاہد رند نے کوئٹہ میں پٹرول کی قلت کی خبروں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اسے افواہ قرار دے کر سب کو حیران کر دیا۔ انکا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں پٹرول کا کوئی بحران نہیں ہے۔ عوام کو پٹرول پمپ سے کوئی شکایت ہے تو ڈی سی کوئٹہ سے رجوع کرے۔ دوسری جانب شہر کے بیشتر پٹرول پمپس پٹرول نہ ہونے کے باعث بند ہو گئے ہیں۔ ترجمان حکومت بلوچستان نے میڈیا رپورٹس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ میں پیٹرول کا کوئی بحران...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جون 2025ء ) وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے ملک میں آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے، جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا، جس سے معلوم ہوا ہے کہ پیٹرول کی فی لٹر قیمت میں 4 روپے 80 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 95 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، اس اضافے کے ساتھ ہی ملک میں پیٹرول کی نئی قیمت 258 روپے 43 پیسے فی لیٹر جب کہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 262 روپے 59 پیسے فی لیٹر ہوچکی ہے۔
    ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سول سوسائٹی کے رہنمائوں نے کہا کہ اسرائیل ایک فاشسٹ ریاست ہے جو عالمی سطح پر بالعموم اور مسلم ممالک کے لئے بالخصوص نفرت کی علامت بن چکا ہے، اسرائیل کی انسانیت کش کاروائیوں سے پوری دنیا کے امن کو شدید خطرہ لاحق ہے۔  اسلام ٹائمز۔ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی اور جنگی صورتحال نے پاکستان سمیت دنیا بھر کو شدید تشویش میں مبتلا کردیا ہے، یہ تنازعہ جس کی جڑیں کئی دہائیوں کے سیاسی، مذہبی اور علاقائی تنازعات میں ہیں، اب خطرناک موڑ لے چکی ہے اور دونوں فریقین دھمکیوں کے تبادلے کے بعد اب فوجی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ جب کہ تنازعہ مشرق وسطی میں مرکوز ہے، اس کے اثرات...
    ویب ڈیسک : پنجاب حکومت نے غیر معیاری پٹرول اور ڈیزل کی فروخت کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے سخت چیکنگ کا نظام نافذ کر دیا ہے۔  پنجاب بھر میں غیر معیاری پٹرول اور ڈیزل کی فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے نافذ کیے گئے نئے نظام کے تحت اب صرف اوگرا (آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی) کے منظور شدہ معیار کا ایندھن ہی فروخت کیا جا سکے گا۔  تہران: رہائشی کمپلیکس پر اسرائیلی حملے میں شہداء کی تعداد 60 ہوگئی,20 بچے بھی شامل    اس ضمن میں پنجاب حکومت نے انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (ای پی اے) کو فیول کا معیار چیک کرنے کا اختیار دے...
    یوکرین کے قیدیوں کے تبادلے کے ذمہ دار اہلکاروں نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ یوکرین کو روس کے ساتھ جنگ میں ہلاک ہونے والے اپنے یک ہزار 200 فوجیوں کی لاشیں موصول ہوئی ہیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق قیدیوں کے تبادلے کی رابطہ کمیٹی نے ٹیلی گرام پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ لاشوں کی واپسی یوکرین اور روس کے درمیان اس ماہ کے آغاز میں استنبول میں ہونے والے مذاکرات کے دوران طے پانے والے معاہدوں کا حصہ ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل 19 مارچ کو روس اور یوکرین کے درمیان 175 جنگی قیدیوں کا تبادلہ ہوا تھا، روس اور امریکی صدر کے درمیان ٹیلی فون پر رابطے کے بعد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ شمالی کورین ہم منصب کے ساتھ خط و کتابت کے خواہاں ہیں، تاہم دوسری طرف شمالی کوریا نے خط وصول کرنے ہی سے انکار کر دیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق نیویارک میں شمالی کوریا کے سفارت کاروں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک خط کو قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے، جس کا مقصد واشنگٹن اور پیانگ یانگ کے درمیان رابطوں کو بحال کرنا تھا۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ نے رد عمل میں کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پہلی مدت کے دوران کم جونگ ان کے ساتھ دوستانہ تعلقات رکھے تھے، اب بھی وہ شمالی کوریا کے رہنما...
    مردان سے تعلق رکھنے والا 14 سالہ جواد خان ایک روڈ حادثے میں سر پر شدید چوٹیں لگنے کے بعد پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں داخل کیا گیا تھا تاہم جب اس کے بچنے کی امید باقی نہیں رہی تھی تب اس کے والدین نے اس کے اعضا عطیہ کرنے کا اعلان کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: مردان کے عوام صحت کے انقلابی منصوبوں سے محروم قبل ازیں کئی دن اسپتال میں داخل رہنے اور سرجری کے بعد بھی جواد کی حالت میں بہتری نہیں آئی اور ڈاکٹروں کے جواب دینے کے بعد اس کے خاندان نے جسمانی اعضا عطیہ کرکے دوسروں کی زندگیاں بچانے کا فیصلہ کیا۔ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے ترجمان توحید ذوالفقار نے وی نیوز کو...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی ترجمان شازیہ مری نے موجودہ مہنگائی میں تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ ناکافی قرار دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق بجٹ پر ردعمل دیتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ سولر پینلز پر 18 فیصد ٹیکس کو مسترد کرتے ہیں، موجودہ مہنگائی میں تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ بھی ناکافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کراچی موٹر وے کے 400 ارب کے منصوبے کے لیے صرف 15 ارب روپے رکھ کر مذاق کیا گیا۔ دوسری جانب وفاقی بجٹ میں سولر پینلز پر 18فیصد ٹیکس کی تجویز کے بعد دکانداروں نے سولر پینلز کی قیمتیں بڑھادی ہیں۔فیصل آباد میں خریداروں سے 3 سے 6 روپے فی واٹ اضافی وصول کیا جارہا ہے...
    پشاور: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ جعلی وفاقی حکومت نے تنخواہ دار طبقے کو فارم 47 کی طرز پر جعلی ریلیف دیا ہے۔  بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے  وفاقی بجٹ پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کی شرح کے مقابلے میں تنخواہوں میں کیا گیا اضافہ اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف ہے، یہ بجٹ غریب عوام کے لیے ایک ڈراؤنا خواب ہے۔ انہوں نے کہا کہ پٹرول اور بجلی پر ٹیکس میں اضافہ مہنگائی کے ایک نئے طوفان کو جنم دے گا، پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے تمام اشیاء ضروریہ مہنگی ہو جاتی ہیں۔ مشیر اطلاعات نے مزید کہا کہ توانائی کے متبادل ذریعہ سولر پینل پر بھی ٹیکس عائد کر دیا گیا ہے، اب سولر...
    تاجر برادری نے آن لائن خریداری اور سولر پینل پر 18 فیصد ٹیکس کو مسترد کرتے ہوئے اسے ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سولر کی خریداری اور آن لائن خریدو و فروخت پر 18 فیصد ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی ہے۔ حکومت کی اس تجویز کو کاروباری حلقے نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور اس کو مسترد کردیا ہے۔ فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (FPCCI) نے وفاقی بجٹ 2025-26 پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے کاروباری طبقے کے لیے غیر مؤثر اور غیر تسلی بخش قرار دیا ہے۔ صدر فیڈریشن عاطف اکرام شیخ نے اسلام آباد سے ویڈیو لنک کے ذریعے پریس...
    اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 10 جون 2025ء ) گاڑیاں مہنگی ہونے کا امکان، حکومت نے پٹرول اور ڈیزل گاڑیوں پر نیا ٹیکس عائد کر دیا، ڈیزل اور پٹرول پر چلنے والی مقامی طور پر تیار ہونے والی اور امپورٹ شدہ گاڑیوں پر 1 سے 3 فیصد ٹیکس عائد ہو گا، 1300 سی سی تک کے انجن والی گاڑیوں پر 1 فیصد، 1301 سی سی سے 1800 سی سی تک کے انجن والی گاڑیوں پر 2 فیصد جبکہ 1800 سی سی سے زائد انجن والی گاڑیوں پر 3 فیصد اضافی ٹیکس عائد ہو گا۔ دوسری جانب وفاقی حکومت نے بجٹ میں مقامی گاڑیوں کے انجن کی امپورٹ پرڈیوٹی 5 فیصد کم کر دی ہے۔ بجٹ دستاویز کے...
    cبجٹ 2025-26 قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے سے قبل اسلام آباد میں وفاقی کابینہ اجلاس کیلئے پہنچنے والے اراکین کے آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق اہم بیانات سامنے آئے ہیں۔ عون چوہدری نے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں عوام کو بہت اچھا ریلیف ملے گا، جبکہ سرکاری ملازمین کے لیے بھی ریلیف رکھا گیا ہے۔ میڈیا نمائندے نے بلال کیانی سے سوال کیا کہ ’بجٹ عوامی ہوگا یا آئی ایم ایف کا؟‘ جس پر بلال کیانی نے جواب دیا کہ ’اپنی چادر دیکھ کر پاؤں پھیلائیں گے، کابینہ میں بجٹ پیش ہوگا، اس کے بعد فلور پر دیکھتے ہیں۔‘ قومی اسمبلی کے رکن قیصر احمد شیخ نے بجٹ سے متعلق...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06 جون ۔2025 )شرح سود آدھی اور مہنگائی کی ریکارڈ کم ترین سطح کے ساتھ، کاروبار ابھی تک آپریشنل ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اپنے قرض لینے میں احتیاط سے اضافہ کر رہے ہیں تاہم ماہرین اس بات پر زور دیتے ہیں کہ ایک پائیدار سرمایہ کاری کی بحالی کا انحصار مستقل، طویل مدتی پالیسی اصلاحات پر ہے، ویلتھ پی کے کی رپورٹ کے مطابق پرائیویٹ سیکٹر میں کئی مہینوں کی محتاط امید کے بعد، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے حالیہ اعداد و شمار کاروباری قرضوں میں نمایاں اضافے کی نشاندہی کرتے ہیں کیونکہ فرمیں گرتی ہوئی سود کی شرحوں اور مہنگائی کے زیادہ مستحکم آﺅٹ لک کا جواب دیتی ہیں.(جاری ہے) رپورٹ...
    اسلام آباد  (ڈیلی پاکستان آن لائن)مختلف شعبوں سے ٹیکس وصولی کے  اعداد و شمار  سامنے آئے ہیں جس کے مطابق  تنخواہ دار طبقہ ٹیکس دینے میں سب سے آگے ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز  نے ذرائع کے  حوالے سے  بتایاکہ  تنخواہ دار طبقہ ٹیکس دینے میں سب کو پیچھے چھوڑ گیا، تنخواہ دار طبقے نے رواں مالی سال کے 11 ماہ میں 499 ارب  روپے ٹیکس دیا ۔ذرائع کے مطابق تنخواہ دار طبقےکا ٹیکس کسی بھی شعبے سے وصول ٹیکس سے زیادہ ہے۔رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ برآمدات کے شعبے سے 96 ارب 36 کروڑ  روپے ٹیکس وصول کیا گیا۔رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ جائیداد کی فروخت سے 110 ارب 18کروڑ  روپے ٹیکس وصول کیا گیا۔...
    اسلام آباد+نیویارک (نمائندہ خصوصی +نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے وفد کے ہمراہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس‘ او آئی سی حکام‘ سلامتی کونسل کی صدر، امریکی اور فرانسیسی مندوب سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ سابق وزیر خارجہ نے چینی میڈیا کو انٹرویو بھی دیا۔ نیویارک میں پریس کانفرنس بھی کی۔ بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کے پاکستانی وفد نے منگل کو اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے حکام سے ملاقات کی اور پہلگام حملے کے بعد بھارت کے ساتھ حالیہ تنازع کے تناظر میں پاکستان کے مؤقف سے آگاہ کیا۔ اعلیٰ سطح کے وفد میں سابق وزرائے خارجہ، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، حنا ربانی کھر، خرم دستگیر، سینیٹر شیری رحمٰن، مصدق...
    انتہا پسند بی جے پی کی حکومت آنے کے بعد سے بھارت خواتین کے لیے غیر محفوظ ملک بن چکا جہاں آئے روز خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات معمول بن گئے۔ مودی اور بی جے پی خواتین سے زیادتی کرنے والے درندوں کی حمایت کرنے لگے۔ بی بی سی کے مطابق بی جے پی نے سیکڑوں خواتین کے ساتھ زیادتی کے مجرم ریوانا کو 2024ء کے انتخابات میں اپنا امیدوار نامزد کیا۔ جون 2024 میں ریوانا پر 2,960 جنسی ویڈیوز بنانے اور خواتین کو نشانہ بنانے کا الزام لگا۔ جنسی زیادتی کے واقعات پر آل انڈیا مہیلا کانگریس کی صدر الکالامبا نے مودی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ’’مودی سرکار جنسی زیادتی کرنے والوں کی محافظ ہے...
    نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2025ء)سینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ بھارت نے جھوٹے دہشتگردی کے الزامات کو جنگ کیلئے جواز بنانا شروع کیا، جھوٹے الزامات کو جنگ کا جواز بنانے کا سلسلہ معمول نہیں بننے دیا جا سکتا، ناصرف دو ممالک بلکہ پوری دنیا کو جنگ اور ہائپر نیشنل ازم سے خطرے میں ڈالنے کی بھارتی پالیسی ناقابل قبول ہے۔نیویارک میں موجود پاکستانی سفارتی وفد کی رکن سینیٹر شیری رحمان نے اپنے بیان میں کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی زیرِ قیادت میں پاکستانی وفد نے امریکی دورے کا آغاز کر دیا، وفد یو این ہیڈ کوارٹر کے گرد بین الاقوامی برادری کو سفارتی ایجنڈا دینے میں سرگرم ہے۔شیری رحمان نے کہا کہ پاکستانی وفد...
    وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے پٹرول کی قیمت میں ایک روپے اضافہ کر دیا جبکہ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کر دیا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے پٹرول کی قیمت میں ایک روپے اضافہ کر دیا جبکہ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے۔ پٹرول کی قیمت ایک روپے اضافہ کے ساتھ 252 روپے 63 پیسے سے بڑھ کر 253 روپے 63 پیسے ہو گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 254 روپے 64 پیسے پر برقرار ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان یکم جون سے 15 جون کے لیے کیا گیا ہے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت نے عید سے قبل پٹرول کی قیمت بڑھا دی، ڈیزل کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔ حکومت نے عید سے قبل پٹرول کی قیمت بڑھا دی، وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں ایک روپے کا اضافہ کر دیا گیا، ڈیزل کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔ پٹرول کی نئی قیمت 253 روپے 63 پیسے ہوگئی۔ بقیہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار ہیں۔ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔ مزیدپڑھیں:کوئٹہ سے انتہائی افسوسناک خبر، جانی نقصان کی اطلاعات
      اسلام آباد: حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا۔ وفاقی وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت ایک روپے اضافےکے بعد 253 روپے 63 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت 254 روپے 64 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔ Post Views: 5
    پارٹی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غیر قانونی تارکین وطن کیساتھ ایک طے شدہ طریقے سے نمٹے اور ہندوستانی مسلمانوں کو بلاوجہ نشانہ نہ بنائے۔ اسلام ٹائمز۔ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) نے کہا کہ پہلگام دہشت گردانہ حملوں کے بعد غیرقانونی تارکین وطن کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے درمیان بنگالی بولنے والے مسلمانوں کو بغیر کسی تصدیق کے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ پارٹی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غیر قانونی تارکین وطن کے ساتھ ایک طے شدہ طریقے سے نمٹے اور ہندوستانی مسلمانوں کو بلاوجہ نشانہ نہ بنائے۔ ایک بیان میں سی پی آئی (ایم) کے لیڈر پولٹ بیورو نے کہا کہ وہ مشتبہ بنگلہ دیشی شہریوں کی ملک بدری کی...
    اسرائیل کی حماس کو دھمکی: ‘معاہدہ قبول کرو یا نیست و نابود کر دیا جائے گا’ WhatsAppFacebookTwitter 0 31 May, 2025 سب نیوز تل ابیب: اسرائیل نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کو سخت الفاظ میں خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے غزہ میں مغویوں کی رہائی سے متعلق پیش کردہ امریکی معاہدہ قبول نہ کیا تو اسے صفحۂ ہستی سے مٹا دیا جائے گا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ “حماس کو امریکی ایلچی اسٹیو وٹکوف کی جانب سے پیش کردہ جنگ بندی معاہدہ تسلیم کرنا ہوگا، ورنہ تباہی اس کا مقدر ہوگی۔” انہوں نے مزید کہا کہ اب فیصلہ حماس کے ہاتھ میں ہے، یا معاہدہ قبول...
    اسرائیل نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کو سخت الفاظ میں خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے غزہ میں مغویوں کی رہائی سے متعلق پیش کردہ امریکی معاہدہ قبول نہ کیا تو اسے صفحۂ ہستی سے مٹا دیا جائے گا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ "حماس کو امریکی ایلچی اسٹیو وٹکوف کی جانب سے پیش کردہ جنگ بندی معاہدہ تسلیم کرنا ہوگا، ورنہ تباہی اس کا مقدر ہوگی۔" انہوں نے مزید کہا کہ اب فیصلہ حماس کے ہاتھ میں ہے، یا معاہدہ قبول کرے یا مکمل تباہی کے لیے تیار رہے۔ یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل نے مذکورہ امریکی معاہدے پر دستخط...
    ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے پیٹرول پمپس پر پیٹرول اور ڈیزل کی چوری روکنے کے لیے بڑا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا سوئی سدرن کے دفتر کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا وزارت پیٹرولیم نے پیٹرول پمپس پر چوری اور اسمگلنگ کے سدباب کے لیے بڑا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی وزیر علی پرویز ملک کا کہنا تھا حکومت نے پمپس پر پیٹرول ڈالنے والی نوزلز ڈیجیٹل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ غزہ میں امداد کی چھینا جھپٹی میں چار افراد جاں بحق ہوئے، افسوسناک صورتحال پر اپ ڈیٹ ایک سوال کے جواب میں وزیر پیٹرولیم کا کہنا تھا گھریلو گیس کنکشنز کے لیے وزیراعظم سے درخواست کروں...
    پشاور میں یوم تکبیر کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 10 مئی کے بعد پاکستان دنیا کے نقشے پر مضبوط ملک کر ابھرا ہے، پاک فوج نے ثابت کیا کہ وہ دنیا کی بہترین فوج ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے سیفران اور مسلم لیگ نون کے رہنماء امیر مقام نے کہا ہے کہ بھارت کا جنگی جنون خاک میں مل گیا ہے، 11 مئی کے بعد پاکستان دنیا کے نقشے پر مضبوط ملک بن کر ابھرا ہے، آج ہم فخر کا دن ہے کہ پاکستان ایٹمی پاور بنا۔ پشاور میں یوم تکبیر کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر مقام کا کہنا تھا کہ 10 مئی کے بعد پاکستان دنیا کے...
    کراچی: شہر قائد میں پولیس مقابلے کے بعد 4 اغوا کاروں کو گرفتار کرکے مغوی کو بازیاب کروا لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق شارع نورجہاں پولیس نے مقابلے کے بعد زخمی سمیت 4 اغوا کاروں کو گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔  گرفتار ملزمان شارٹ ٹرم اغوا کی وارداتوں میں ملوث ہیں  جب کہ گرفتار ملزمان سے مغوی کو بھی بہ حفاظت بازیاب کروا لیا گیا ہے۔ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب کے ڈی اے چورنگی پل کے قریب پولیس مقابلے کے بعد شہریوں کی مدد سے ایک زخمی سمیت 4 اغوا کاروں کو گرفتار کیا گیا،  جس کے بعد زخمی کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل لیا گیا،...
      بیجنگ () چین کے صدر اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے چائنیز یانگ پائنیئرز (سی وائے پی) کی نویں قومی کانگریس کو مبارکباد کا خط ارسال کیا ۔ شی جن پھنگ نے سی وائے پی کے لئے پارٹی کی پیروی کرنے اور چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلزم کے لئے معماروں کو تیار کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے اپنے خط میں کہا کہ نئے سفر میں یانگ پائنیئرز کو کمیونسٹ جانشینوں کو پروان چڑھانے کے بنیادی کام اور چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے لیے اہل معماروں کو تیار کرنے پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے، اور پارٹی اور ملک سے محبت کرنے، محنتی اور ترقی پسند نوجوان پائنیئرز کو تربیت دینی چاہیئے۔انہوں...
    اسلام آباد:  پاکستان نے غلطی سے کنٹرول لائن کے اس پارداخل ہونے والی خاتون کو بھارتی حکام کے حوالے کردیا۔بھارتی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق43  سالہ سنیتا جامگڑے کاتعلق مہاراشٹر کے شہر ناگپور سے جو رواں  ماہ کے اوائل میں کارگل کے راستے لائن آف کنٹرول عبور کر کے پاکستان میں داخل ہوگئی تھیں، سنیتا جامگڑے کو 14 مئی کو لاپتہ قرار دیا گیا تھا،  پاکستان رینجرز کی جانب سے خاتون کو اٹاری بارڈر پر انڈین بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے حوالے کیا گیا، جس کے بعد بی ایس ایف نے انہیں امرتسر پولیس کے حوالے کر دیا۔ناگپور کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس (زون V) نکتن قدم نے دی انڈین ایکسپریس کو بتایا کہ ایک افسر اور دو خواتین...
    فرانس کے صدر ایمانول میکرون کو غیرملکی دورے کے دوران اہلیہ نے تھپڑ رسید کردیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس کے صدر ایمانول میکرون ویتنام کے دورے پر ہیں۔ اس دوران جب وہ جہاز سے اترنے والے تھے تو اہلیہ نے انہیں تھپڑ رسید کردیا۔ French President Emmanuel Macron’s office downplayed an incident in which his wife, Brigitte, appeared to push his face away as he arrived in Vietnam to begin a Southeast Asian tour. “It was a moment of closeness,” the Elysee Palace official said.https://t.co/rW1WcKBbvO pic.twitter.com/2S0ZqDa8Z6 — Sky News (@SkyNews) May 26, 2025 فرانسیسی صدر کو اہلیہ کی جانب سے تھپڑ مارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔...
    سٹی 42 : ہفتہ کے روز ملک بھر میں طوفان اور آندھی کے باعث پیش مختلف علاقوں میں پیش آنے والے 70 فیصد حادثات غیر معیاری طریقہ سے نصب کیے گئے سولر پینلز یا ان سے وابستہ تنصیبات ہیں، غیر معیاری طریقہ سے نصب کیے گئے پینلز آندھی میں پولز سے گرے اور حادثات کی وجہ بنے۔   پی ڈی ایم اے پنجاب نے سولر پینلز کی تنصیب کے لیے قواعد و رہنما اصول مرتب کرنے بارے مراسلہ جاری کردیا ۔ یہ مراسلہ انرجی ڈیپارٹمنٹ، لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور صوبہ بھر کے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو  جاری کیا گیا۔ آئی جی پنجاب کا لاہور قلندر کو جیت کی مبارکباد  مراسلہ میں متعلقہ ڈیپارٹمنٹس کو سولر پینلز کی تنصیب...
    استنبول  (ڈیلی پاکستان آن لائن) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ترک وزیر دفاع یاشار گولر سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون اور عسکری تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نجی ٹی وی جیو نیوزنےترک میڈیا  کے حوالے سے بتایا کہ  فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ساتھ ملاقات میں ترکش لینڈ فورسز کے کمانڈر جنرل سلچک بائرکتار اولو بھی ملاقات میں شریک تھے۔ اس سے قبل جنرل بائرکتار اولو اور جنرل عاصم منیر کے درمیان علیحدہ دوطرفہ ملاقات بھی ہوئی جس میں باہمی دفاعی اشتراک اور عسکری روابط کو فروغ دینے پر بات چیت کی گئی۔ترک صدر سے ملاقات، وزیراعظم نے بھارت کیخلاف جنگ میں حمایت پر ترک حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیاترکیہ کی وزارت...
    آئی ایل او کے اصول و ضوابط کے مطابق ملک کی سب سے بڑی نمائندہ فیڈریشن کو عالمی فورمز پر مکمل شرکت اور نمائندگی کا حق دیا جائے، شمس الر حمن سواتی WhatsAppFacebookTwitter 0 25 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الر حمن سواتی نے کہا ہے کہ پاکستان بھر کے کروڑوں مزدور اور ان کی نمائندہ فیڈریشنوں پر مشتمل جائنٹ ایکشن کمیٹی ہم حکومت پاکستان سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ آئی ایل او کے اصول و ضوابط کے مطابق ملک کی سب سے بڑی نمائندہ فیڈریشن کو عالمی فورمز پر مکمل شرکت اور نمائندگی کا حق دیا جائے اورغیر نمائندہ اور غیر متعلقہ افراد کو مزدوروں کی آواز بننے...
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے الیاس صدیقی کا کہنا تھا کہ یہاں نام نہاد پڑھے لکھے لوگوں نے سب سے زیادہ سہولت کاری کی ہے۔ سٹیٹ سبجیکٹ رول کو ختم کرتے وقت بھی سہولت کاروں کے ذریعے اس کے فضائل بیان کروائے گئے تھے۔ اس وقت لینڈ ریفارمز کے نام پر عوام کو زمینوں سے محروم کر دیا گیا ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے سینیئر رہنما و سابق معاون خصوصی وزیر اعلیٰ محمد الیاس صدیقی نے کہا ہے کہ لینڈ ریفارمز کے ذریعے گلگت بلتستان کے عوام کو ان کی زمینوں سے محروم کر دیا گیا ہے۔ تاریخ میں دوسری مرتبہ بہت بڑا ڈاکہ عوام کی زمینوں پر ڈالا گیا ہے۔ پہلا ڈاکہ یہاں سٹیٹ...
    سکیورٹی ذرائع کے مطابق کشیدگی میں کمی یقینی بنانے کیلئے دونوں ملک افواج کو زمانہ امن کی پوزیشن پر لے کر جائیں گے، افواج کی نارمل پوزیشن پر واپسی کئی مراحل میں ہوگی، دونوں ممالک نے تمام فوجیں 30 مئی تک نارمل پوزیشن پر واپس لانے پر اتفاق کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرلز آف ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان حالیہ رابطے میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان گزشتہ روز رابطہ ہوا جس میں دونوں ممالک نے افواج کو مرحلہ وار معمول کی پوزیشن پر لے جانے پر اتفاق کیا گیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق کشیدگی میں...
    برطانیہ، فرانس اور کینیڈا کی اسرائیل کو پابندیوں کی دھمکی، امداد کی فراہمی سے انکار ناقابل قبول ہے،اعلامیہ WhatsAppFacebookTwitter 0 20 May, 2025 سب نیوز لندن (آئی پی ایس )برطانیہ، فرانس اور کینیڈا نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے غزہ میں جاری فوجی کارروائیاں بند نہ کیں اور امدادی سامان پر عائد پابندیاں نہ اٹھائیں تو ان ممالک کی جانب سے ممکنہ طور پر پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں۔ تینوں ممالک کے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت کی جانب سے عام شہریوں کو بنیادی انسانی امداد کی فراہمی سے انکار ناقابل قبول ہے، اور یہ بین الاقوامی انسانی قوانین کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔ اعلامیے میں مغربی...
    ٹرمپ حکومت نے کیمپس میں یہود دشمنی اور نسلی امتیاز کو دور کرنے میں مبینہ ناکامی کا حوالہ دیتے ہوئے ہارورڈ یونیورسٹی کو اضافی 60 ملین ڈالر کی وفاقی گرانٹ روک لی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ہارورڈ یونیورسٹی نے فنڈز منجمد کیے جانے پر امریکی حکومت کے خلاف مقدمہ دائر کردیا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں محکمہ صحت اور انسانی خدمات (HHS) نے کہا کہ وہ یونیورسٹی کو متعدد کثیر سالہ گرانٹ ایوارڈز کی حمایت واپس لے رہا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’یہود مخالف ہراسانی اور نسلی امتیاز کو حل کرنے میں ہارورڈ یونیورسٹی کی مسلسل ناکامی کی وجہ سےHHS  متعدد کثیر سالہ گرانٹ ایوارڈز کو ختم کر رہا ہے۔...
    اداکارہ اور کاروباری شخصیت پارول گلآٹی نے کینز فلم فیسٹیول کے ریڈ کارپٹ پر اپنے پہلے قدم کو یادگار بنانے کے لیے ایک ایسا لباس زیب تن کیا جسے دیکھ کر سب حیران رہ گئے۔ یہ لباس عام کپڑے سے نہیں، بلکہ کالے انسانی بالوں کی چوٹیوں سے تیار کیا گیا تھا۔ ایک ایسا جُرات مندانہ فیشن بیان جو اُن کے ہیئر وِگ اور ایکسٹینشن برانڈ ”نِش ہیئر“ کو ایک تخلیقی خراجِ تحسین پیش کرتا ہے۔ پارول نے 16 مئی کو ہونے والی فلم ’ایڈنگٹن‘ کی اسکریننگ میں یہ اسٹرپ لیس لباس پہنا، جو نہ صرف منفرد انداز کا حامل تھا بلکہ ایک واضح اسٹیٹمنٹ پیس بھی تھا۔ لباس میں ایک گہری سویٹ ہارٹ نیک لائن اور غیر متوازن...
    ڈھاکا(نیوز ڈیسک)بنگلہ دیش کے 17 سالہ خود سیکھے ہوئے ”ایتھیکل ہیکر“ محمد شریار شنعاز شووون نے امریکی خلائی ادارے ناسا کے سائبر سیکیورٹی سسٹم میں ایک نہایت اہم خامی دریافت کی جس پر ناسا نے اُنہیں آفیشل تعریفی خط جاری کیا ہے۔ محمد شریار کا تعلق شیرپور کے علاقے جھیناگاتی سے ہے۔ اُنہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم جھیناگاتی گورنمنٹ ماڈل پائلٹ ہائی اسکول سے حاصل کی اور بعد ازاں یونیورسٹی آف سائبر جایا ملائیشیا میں انفارمیشن ٹیکنالوجی میں ڈپلومہ کے لیے داخلہ لیا۔ تعلیم کے ساتھ ساتھ وہ ایک معروف ٹیکنالوجی کمپنی ERTH (Blue Bee Technologies Sdn. Bhd.) میں انفارمیشن سیکیورٹی اینالسٹ کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ محمد شریار نے بتایا کہ اُن کی دلچسپی سائبر سیکیورٹی میں...
    ڈھاکہ:بنگلہ دیش کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے فلائی جناح کے بعد ایک اور پاکستانی ایئرلائن  ’’ایئرسیال‘‘ کو بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان براہ راست پروازیں چلانے کی اجازت دے دی۔ بنگلہ دیش کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے چیئرمین ایئر وائس مارشل محمد منجور کبیر بھویان نے ایک انٹرویومیں کہاکہ ہم نے ایئرسیال کو بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان براہ راست پرواز چلانے کی کلیئرنس دے دی اس حوالے سے ہم نے سول ایوی ایشن اور سیاحت کی وزارت کو خط بھیج دیا ۔ معیاری طریقہ کار کے مطابق اب ایئرسیال بنگلہ دیش میں ایک جنرل سیلز ایجنٹ مقرر کرے گی اور فلائٹ سلاٹس کے لیے درخواست دے گی۔ حکام کے مطابق ایئرسیال نہ صرف بنگلہ دیش اور پاکستان کو جوڑے...
      گردشی قرض کی ادائیگی کے لیے بینکوں سے 1252ارب روپے قرض لیا جائے گا جو اگلے 6 سال میں بجلی صارفین سے وصول کی جائے گی ، بجلی کے بلوں میں 10فیصد ڈیبٹ سروس سرچارج شامل کیا جائے گا حکومت نے نئے بجٹ سے پہلے آئی ایم ایف کو بڑی یقین دہانیاں کرا دیں، صوبے بجلی اور گیس پرکوئی سبسڈی نہیں دیں گے ،آئی پی پیز سے مذاکرات کے ذریعے جون تک 348 ارب کی ادائیگی ہوگی، ذرائع وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کو بڑی یقین دہانیاں کرائی ہیں اور اس کے تحت پیٹرولیم مصنوعات میں مزید لیوی، بجلی کے بلوں میں ڈیبٹ سروس سرچارج لگانے اور گیس کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ کرلیا...
    کنول شوزب : فوٹو فائل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما کنول شوزب نے کہا ہے کہ علیمہ خان سے کوئی اختلاف یا گلہ نہیں، زوم میٹنگ کے ایک مخصوص حصے کی ویڈیو لیک کی گئی۔اپنے بیان میں کنول شوزب نے کہا کہ کچھ لوگ علیمہ خان کا نام استعمال کرکے الزام لگا رہے ہیں، اس وقت پوری پارٹی کی توجہ بانی کی رہائی پر ہے۔یاد رہے کہ علیمہ خان کے خلاف کنول شوزب کی ایک ویڈیو کال وائرل ہوئی تھی، کنول شوزب نے علیمہ خان پر الزام عائد کیا تھا وہ پارٹی کو تباہ کرنے پر لگی ہوئی ہے۔ راولپنڈی: کمرۂ عدالت میں علیمہ خان اور کنول شوزب آمنے سامنےانسدادِ دہشت گردی راولپنڈی کے کمرۂ عدالت...
    اسلام آباد: بھارت کے خلاف “معرکہ حق” میں جامِ شہادت نوش کرنے والے اسکاڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے اعلیٰ عسکری اور سول قیادت نے ان کے گھر کا دورہ کیا۔وزیرِاعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے شہید کے گھر پہنچ کر اہلِ خانہ سے ملاقات کی۔اس موقع پر وزیرِاعظم اور آرمی چیف نے شہید کے عزم، فرض شناسی اور بہادری کو سراہتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔وزیرِاعظم نے کہا کہ قوم کو اپنے سپاہیوں کی قربانیوں پر فخر ہے اور سکاڈرن لیڈر عثمان یوسف جیسے بہادر بیٹے وطن کی مٹی کا فخر ہیں۔ دوسری جانب صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے...
    جماعت اسلامی پنجاب کی جانب سے آل پارٹیز کانفرنس رواں ماہ کے آخری ہفتے میں بلائے  جانے کے حوالے سے مشاورت کا آغاز کر دیا گیاہے۔  آل پارٹیز کانفرنس میں بلدیاتی نظام ترمیمی بل 2025 پر بھی تمام سیاسی جماعتوں کو تحفظات سے آگاہ کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پنجاب نے صوبے میں بلدیاتی انتخابات نہ کروانے پر تمام سیاسی جماعتوں کو حکومت مخالف تحریک میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ حکومت پنجاب کی جانب سے صوبے میں بلدیاتی انتخابات نہ کروانے پر تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا جائے گا۔ جماعت اسلامی پنجاب کی جانب سے آل پارٹیز کانفرنس رواں ماہ کے آخری ہفتے میں بلائے  جانے کے حوالے سے مشاورت کا...
    قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر بابراعظم موجودہ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کے دفاع میں آگئے۔ پشاور زلمی کے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے وِن اور لرن  سے متعلق دیے گئے بیان پر وضاحت پیش کی۔ محمد رضوان کو پاکستانی ٹیم کی مسلسل شکستوں پر وِن اور لرن سے متعلق بیان دینے پر سوشل میڈیا کڑی تنقید کا سامنا ہے تاہم اب بابراعظم نے انکا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ کپتان نے شکست کے بعد مثبت سوچ پروان چڑھانے کیلئے جملے کا انتخاب کیا تھا جسے غلط انداز سے پیش کیا گیا۔ مزید پڑھیں: رضوان کی انگریزی کا مذاق؛ سابق آسٹریلوی کرکٹر کو مہنگا پڑگیا بابراعظم نے...
    حکومت نے رات گئے  آئندہ 16 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا،عوام پیٹرول کی قیمت  کے ریلیف سے محروم رہی ۔وزارت خزانہ نے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں معمولی کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ صارفین کو پیٹرول کی قیمت میں سات روپے فی لیٹر کمی کی جو امید تھی، وہ پوری نہ ہو سکی۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت بدستور 252 روپے 63 پیسے فی لیٹر پر برقرار رکھی گئی ہے، جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے کمی کرتے ہوئے نئی قیمت 254 روپے 64 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ مٹی...
    سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2025ء)سرگودھا میں غیر مسلم خاتون نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر اپنے مذہب قادیانیت کو چھوڑ کر دین اسلام قبول کر لیا جس پر اس کا اسلامی نام تجویزکر کے اہل اسلام نے نومسلم نوجوان کو خوش آمدید کہتے ہوئے خدمت دین کے لئے اپنی مکمل تعاون کا یقین دلایا۔(جاری ہے) زرائع کے مطابق سرگودھا فیصل آباد روڈ کے قصبہ چناب نگر کی غیر مسلم خاتون نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر اپنے مذہب قادیانیت کو چھوڑ کر دین اسلام قبول کر لیا جس کو ماڈل مدرسہ کمپنی باغ میں مرکزی اتحاد العلما کے ضلعی صدر مولانا قاضی نگاہ مصطفی چشتی نے کلمہ طیبہ پڑھا کر دین اسلام میں...
    پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم کو لاہور قلندرز کے جارح مزاج بیٹر سیم بلنگز نے ٹرول کرنا شروع کردیا۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنیوالے انگلش کرکٹر سیم بلنگز نے گزشتہ روز اپنی انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی، جس نے مداحوں کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔ سیم بلنگز نے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں پی ایس ایل 2025 کی تیز ترین اور سُست ففٹیز کا ذکر کیا گیا تھا، جہاں بابراعظم نے مختصر ترین فارمیٹ میں 47 گیندوں پر نصف سنچری بنائی جبکہ انگلش کرکٹر نے محض 19 گیندوں میں سنگ میل عبور کیا۔ لاہور قلندرز کے سیم بلنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف یہ کارنامہ سرانجام دیا تھا۔...
    کراچی: جوہر آباد میں سفاک بیٹوں نے گاؤں واپس جانے کا بولنے پر والد کو قتل کر دیا، جوہر آباد پولیس نے باپ کو قتل کرنے اور اس کی بوری بند لاش ٹھکانے لیجانے والے 2 سفاک بیٹوں کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مطابق فیڈرل بی ایریا بلاک 15 فلاح مسجد کے قریب جوہر آباد پولیس نے موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان کو گرفتار کر کے بوری میں بند لاش برآمد کرلی ، مقتول کی شناخت 60 سالہ خاور انجم کے نام سے کی گئی جو کہ حکمت کا کام کرتا تھا اور اس کا آبائی تعلق میر پور خاص سے تھا جبکہ گرفتار دونوں ملزمان ابراہیم  اور افضل مقتول کے سگے بیٹے...
    پی ٹی آئی کی رہنما اور اسلام آباد خواتین ونگ کی صدر کنول شوزب نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کے خلاف محاذ کھول دیا۔ رپورٹ کے مطابق پارٹی زوم میٹنگ کی کنول شوزب کی ایک ویڈیو منظر عام پر آگئی، کنول شوزب نے کہا کہ پی ٹی آئی ہماری فیملی ہے، بہت افسوس ہوا جب علیمہ خان نے کہا کہ کون گوہر؟ اگر آپ کی تنظیم کے عہدوں کی فکر نہیں ہو گی تو پارٹی کی عزت کون کرے گا؟ کنول شوزب نے کہا کہ کوئی کون ہوتا ہے کسی کو منشی کہنے والا، علیمہ خان سیدھی طرح سیاست میں آنے کا اعلان کر دیں، مجھے جب بھی علیمہ آپاملیں گی میں ان...
    سٹی42: پی ٹی آئی رہنما اسلام آباد خواتین ونگ کی صدر کنول شوزب نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے خلاف محاذ کھول دیا۔ تفصیلات کےمطابق پی ٹی آئی رہنما اسلام آباد خواتین ونگ کی صدر کنول شوزب نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے خلاف بیان داغ دیا، پارٹی زوم میٹنگ کی کسی نے کنول شوذب کی ویڈیو لیک کر دی۔  کنول شوزب نے کہا پی ٹی آئی ہماری فیملی ہے، بہت افسوس ہوا جب علیمہ خان نے کہا کہ کون گوہر؟ علیمہ خان پر تنقید کرتے ہوئے  کنول شوزب نے کہا اگر آپ کی تنظیم کے عہدوں کی فکر نہیں ہو گی تو پارٹی کی عزت کون کرے گا؟ موسم گرما...
    ذرائع کے مطابق بارہمولہ، بانڈی پورہ اور کپواڑہ اضلاع میں کنٹرول لائن کے قریب دیہاتوں کے 1.25 لاکھ سے زائد مکین محفوظ مقامات پر چلے گئے تھے کیونکہ آر پار کی گولہ باری سے ان کے گھروں کو شدید خطرہ لاحق تھا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض حکام نے پاک بھارت کشیدگی کے باعث کنٹرول لائن کے قریب واقع دیہاتوں سے منتقل ہونے والے لوگوں کو اپنے گھروں کو واپس جانے سے روک دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بارہمولہ، بانڈی پورہ اور کپواڑہ اضلاع میں کنٹرول لائن کے قریب دیہاتوں کے 1.25 لاکھ سے زائد مکین محفوظ مقامات پر چلے گئے تھے کیونکہ آر پار کی گولہ باری سے ان کے گھروں...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)  پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے بھارت کے ساتھ سیز فائر کروانے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ ہم اس نتیجے کو علاقائی امن کے مفاد میں قبول کرتے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا ہم صدر ٹرمپ کا خطے میں امن کے لیے ان کی قیادت اور فعال کردار پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔ پاکستان اس نتیجے کی سہولت کاری پر امریکہ کی تعریف کرتا ہے، جسے ہم نے علاقائی امن و استحکام کے مفاد میں قبول کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہم نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیر خارجہ مارکو روبیو کا بھی جنوبی ایشیا میں امن کے لیے...
    ٹی بی یو ایم کے سربراہ نے پریڈ سے خطاب میں کہا کہ سن لے مودی پاکستان کو تیرے ڈرونز اور تیری فریب کاریاں نہیں ڈرا سکتیں، یہ قوم نعرۂ تکبیر سے گونجتی ہے۔ تجھے لگتا ہے کہ پاکستانی ذلت قبول کریں گے؟ ہرگز نہیں! ذلت وہ سیاستدان قبول کرتے ہیں جو اقتدار کے پجاری ہیں۔ ذلت وہ مولوی قبول کرتے ہیں جو فرقہ واریت کا زہر گھولتے ہیں،لیکن محمد (ص) کے امتی،فاطمہ زہرا (س) کے پیروکار،اور حسین (ع) کے سپاہی کبھی بھی ذلت کو گوارا نہیں کرتے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امت مصطفیٰؐ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی کی اپیل پر جمعہ کے روز بھارتی جارحیت کیخلاف بھرپور قومی یکجہتی اور عزم کا مظاہرہ کیا گیا۔ جامعہ عروۃالوثقیٰ...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے پنجاب میں سول ڈیفنس اور ریسکیو 1122کی فرضی مشقیں شروع کرا دیں۔ صوبہ بھر میں محکمہ سول ڈیفنس کو پوری طرح فعال کر تے ہوئے فرضی مشقوں کا آغاز کر دیا گیا۔ چھوٹے بڑے شہر وں میں شہری دفاع کی مشقیں کی جا رہی ہیں۔ مریم نواز نے ضلعی انتظامیہ کو سول ڈیفنس ایکسرسائز کی مانیٹرنگ کی ہدایت کی۔ ریسکیو 1122 نے بھی مختلف شہروں میں موک ایکسرسائز کرنے کا آغاز کر دیا۔ ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے اور خطرات سے بچاؤ کے لئے ریسکیو 1122کی فرضی مشقیں جاری ہیں۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے سول ڈیفنس اور ریسکیو 1122کو ہمہ وقت مستعد رہنے کی...
    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپنر عثمان طارق کے بولنگ ایکشن کو کلیئر قرار دے دیا گیا۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 میں 13 اپریل کو لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں گلیڈی ایٹرز کے عثمان طارق کا بولنگ ایکشن رپورٹ کیا گیا تھا۔  جس کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی انتظامیہ نے پی سی بی سے لاہور میں قائم بائیو مکینک لیب میں ان کے ایکشن کا تجزیہ کرنے کی درخواست کی۔ بعدازاں ایکشن کو قانونی قرار دیا گیا۔
    پنجاب میں تمام اسکول کالجز کل معمول کے مطابق کھلے رہیں گے، ترجمان پنجاب حکومت WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)پنجاب حکومت نے کل سکول اور کالج کھولنے کا اعلان کر دیا ۔ اس حوالے سے ترجمان پنجاب حکومت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پنجاب میں تمام اسکول کالجز کل معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارتی کارروائی کے بعد پاکستان میں ایکس کو بحال کردیا گیا بھارتی کارروائی کے بعد پاکستان میں ایکس کو بحال کردیا گیا چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے صدر پنجاب...
    وزیرِ دفاع خواجہ آصف—فائل فوٹو وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اگر بھارت نے جنگ کو بڑھاوا دیا تو نیوکلیئر جنگ ہو سکتی ہے۔ وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے یہ بات ’جیو نیوز‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ نیوکلیئر جنگ کی صورت میں ساری ذمے داری بھارت پر عائد ہو گی۔ بھارتی حملہ، پاکستان کا منہ توڑ جواب، بھارت کے 5 طیارے، 3 ڈرونز، بریگیڈ ہیڈکوارٹر، کئی پوسٹیں تباہ لائن آف کنٹرول پر بھی بھارتی جارحیت کا دندان شکن جواب دیا گیا، ایک بٹالین ہیڈکوارٹر سمیت متعدد پوسٹیں تباہ کردی گئیں، پاک فضائیہ کے طیارے ہوا میں، دشمن پاکستانی ایئر اسپیس میں داخل نہیں ہوسکا۔ واضح رہے کہ گزشتہ رات کی تاریکی...
    چیئرمین پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اختلافات کو دشمنی اور نفرت میں نہیں بدلنا چاہئے، وزیراعظم کی بات چیت کی آفر کو ویل کم کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا موقف یہی ہے کہ سیاسی ایشوز کا سیاسی حل بھی ڈھونڈا جائے، بانی جو بھی ہدایت دیں گے ایوان تک پہنچائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعظم شہباز شریف کی مذاکرات کی پیشکش کو قبول کر لیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کو دیوار کے ساتھ لگایا گیا، پاکستان ہم سب کا ہے، ملک کا سب سے بڑا لیڈر بانی پی ٹی آئی ہیں۔ بیرسٹر...
    غاصب صیہونی رژیم کے سابق وزیراعظم ایہود براک نے چینل 13 پر بات چیت کرتے ہوئے نیتن یاہو کی سربراہی میں موجود حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے یہودی آبادکاروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سول نافرمانی کی تحریک چلا کر موجودہ حکومت کا خاتمہ کر دیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کی غاصب صیہونی رژیم کے سابق وزیراعظم ایہود براک نے حکومت کے خلاف سول نافرمانی کی تحریک شروع کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ وہ صیہونی چینل 13 پر ایک مباحثے میں بات چیت کر رہا تھا۔ ایہود براک نے اس بات پر زور دیا ہے کہ فلسطین کی اسلامی مزاحمت کی تحریک حماس آئندہ 50 برس تک اسرائیل کے خلاف برسرپیکار رہنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس سے...
    اپنے ایک جاری کردہ بیان میں بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ  پی ٹی آئی پاکستان کی مقبول ترین جماعت ہے، ملکی سلامتی کے کسی بھی اجلاس میں عمران خان کی شرکت وقت کی ضرورت ہے. اسلام ٹائمز۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے رہنماوں کو دی جانے والی بریفنگ عمران خان کے بغیر ادھوری ہے، اس وقت عمران خان ملک کے مقبول ترین لیڈر ہیں۔ اپنے ایک جاری کردہ بیان میں بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ  پی ٹی آئی پاکستان کی مقبول ترین جماعت ہے، ملکی سلامتی کے کسی بھی اجلاس میں عمران خان کی شرکت وقت کی ضرورت ہے، عمران خان کو قومی فیصلوں میں شامل کرنا ناگزیر ہے،...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے پاکستانی اور بین الاقوامی میڈیا کو ایل او سی پر آزاد کشمیر کے علاقوں کا دورہ کرایا گیا۔ آج بھی کرایا جائے گا۔ وزارت اطلاعات و نشریات کے مطابق دورے کا مقصد بھارت کے خیالی دہشت گردی کے کیمپس کے بے بنیاد اور من گھڑت پراپیگنڈے کو بے نقاب کرنا ہے۔ بھارت کی جانب سے ایل او سی پر دہشتگردوں کے مبینہ ٹھکانوں کا من گھڑت پراپیگنڈا کیا جاتا رہا ہے۔ وزارت اطلاعات و نشریات نے کہا کہ پاکستانی اور بین الاقوامی میڈیا کو ایل او سی کے ان علاقوں کے دورے کے دوران ان مقامات پر لے جایا گیا جن کا جھوٹا پراپیگنڈا بھارت کرتا ہے...
    عالمی سطح پر ڈیجیٹل ٹرینڈز کے بارے میں اعداد وشمار پیش کرنے والی ویب سائٹ ڈیٹا رپورٹل کی طرف سے ’ڈیجیٹل 2025ء: گلوبل اوور ویو رپورٹ‘ کے اعداد وشمار جاری کردیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق فروری 2025 تک دنیا بھر میں 5.56 ارب افراد انٹرنیٹ یوزر تھے جو عالمی آبادی کا 67.9 فیصد بنتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: فیس بک نے مونیٹائزیشن پالیسی سخت کردی مذکورہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ان میں سے 5.24 ارب سوشل میڈیا صارفین تھے جو دنیا کی 63.9 فیصد آبادی بنتی ہے۔ رپوٹ کے مطابق فروری سنہ 2025 میں سب سے مقبول سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک تھا اور اسے استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 3.07 بلین رہی۔ واضح رہے کہ فیس بک...
    وزارت اطلاعات و نشریات پاکستانی اور بین الاقوامی میڈیا کے لیے آج اور کل لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے دورے کی سہولت فراہم کر رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارتی سرجیکل اسٹرائیک کا پردہ بھی چاک ہوگیا اس دورے کا مقصد پاکستان میں نام نہاد اور خیالی دہشتگردی کے کیمپوں کے حوالے سے بھارت کے بے بنیاد اور من گھڑت پروپیگنڈے کو بے نقاب کرنا ہے۔ بھارت کنٹرول لائن پر دہشتگردوں کے مبینہ ٹھکانوں کے بارے میں بارہا بے بنیاد اور بے بنیاد دعوے کر چکا ہے۔ اس دورے کے دوران، میڈیا کے نمائندوں کو صحیح جگہوں پر لے جایا جائے گا جو بھارت کی طرف سے دہشت گردی کے کیمپوں کے طور...
    — فائل فوٹو  راولپنڈی میں 11 تھانوں کو کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کا درجہ دے دیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق جن 11 تھانوں کو کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کا درجہ دیا گیا ہے ان میں کینٹ، ٹیکسلا، سول لائن، صدر، گجر خان اور کہوٹہ سرکل شامل ہیں۔ کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ، پنجاب پولیس کے سربراہ کے ماتحت ہوگا، نوٹیفکیشن جاریپنجاب حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ پنجاب پولیس کے سربراہ کے ماتحت ہوگا۔ ان کے علاوہ، سٹی، وارث خان، نیو ٹاؤن، کوٹلی ستیاں اور مری سرکل بھی ان میں شامل ہیں۔نوٹیفکیشن میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ تھانوں کو اختیارات فوجداری قوانین کی شق فور ون ایس کے تحت...
    حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 ،2 روپے کی کمی کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا۔ وزارت خزانہ سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی 2 روپے فی لیٹر سستا کردیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 252 روپے 63 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 256 روپے 64 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔ خیال رہے...
    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا اور اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات میں دو روپے کی کمی کردی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے اوگرا اور متعلقہ وزارتوں کی تجاویز کی بنیاد پر اگلے 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں ردوبدل کا فیصلہ کیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت دو روپے کمی کے بعد 254.63 روپے سے کم ہو کر 252.63 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت258.64 روپے لیٹر سے کم کرکے 256.64روپے فی...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ سب کی طرح انہیں بھی بولنا آتا ہے لیکن وہ باتیں بنانے سے زیادہ میدان میں پرفارم کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ’آپ کو شرم آنی چاہیے‘، بابر اعظم کے خلاف بات کرنے پر عمر اکمل ٹی وی شو میں لڑ پڑے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ان دنوں ملک میں جارجی پی ایس ایل 10 مقابلے میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ  مجھے زیادہ باتیں کرنا پسند نہیں گو ہر کوئی بول سکتا ہے اور اسی طرح مجھے بھی بولنا آتا ہے لیکن عزت نفس بھی کوئی چیز ہوتی ہے اور مجھے لوگوں کی عزت کرنی آتی ہے۔ بیٹنگ...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پی ایس ایل 10 میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے خود پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ بولنا مجھے بھی آتا ہے لیکن مجھے باتیں کرنے سے زیادہ گراونڈ میں کھیلنا پسند ہے۔ بابر اعظم نے کہا کہ پی ایس ایل 10کا سیزن بحیثیت ٹیم اور انفرادی کارکردگی اوپر نیچے جا رہا ہے، آغاز میں ہم نے وننگ کمبی نیشن بنانے کی کوشش کی، دو فتوحات ملیں لیکن ہمیں کارکردگی میں تسلسل لانا ہوگا۔بابر اعظم کا کہنا تھا آدھا ایونٹ گزر چکا ہے ہم نے کئی میچز کبھی بیٹنگ اور کبھی بولنگ میں ہارے، فیلڈنگ میں خاص طور پر ہم اچھے نہیں رہے، کنڈیشنز خواہ کوئی...
    کراچی ایڈمن سوسائٹی کے پلاٹ نمبر B-172، بلاک 5 پر 4منزلہ غیرقانونی تعمیرات ایک ماہ میں دوسری، تیسری ، چوتھی منزل پر تمام تعمیرات منہدم کرنے کا عدالتی حکم نظرانداز سندھ بلڈنگ کے افسران کی سرپرستی میں ناجائز تعمیرات کا عمل بدستور جاری ہے۔ اس ضمن میں سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود مسلسل شہر میں ناجائز تعمیرات کا مشاہدہ کیا جارہا ہے۔ کراچی ایڈمن سوسائٹی میں واقع پلاٹ نمبر B-172، بلاک 5 پر بلڈر محسن وحید کی جانب سے 4منزلہ غیرقانونی عمارت تعمیر کی جارہی ہے۔ ، تعمیرات کے دوران سندھ ہائیکورٹ نے اگست 2023 میں تعمیرات کو روکنے اور منہدم کرنے کا حکم جاری کیا تھا، بعدازاں بلڈر نے سپریم کورٹ سے حکم امتناع حاصل کرکے تعمیرات مکمل...
     علیزہ شاہ نے اپنے کیریئر کا آغاز فلم” سپر سٹار” سے کیا اور ڈرامہ عہد وفا کے ذریعے مقبولیت حاصل کی پاکستان شوبز کی اداکارہ علیزہ شاہ نے سوشل میڈیا سے کنارہ کشی کرنے کا اعلان کر دیا۔ تنازعات کے باعث سرخیوں میں رہنے والی اداکارہ اور ماڈل علیزہ شاہ نے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرلی، علیزہ شاہ جنہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز فلم”سپر سٹار” سے کیا اور ڈرامہ عہد وفا کے ذریعے مقبولیت حاصل کی، حالیہ برسوں سوشل میڈیا ٹرولنگ کا نشانہ بنتی رہی ہیں جس کی وجوہات میں ان کا لباس، اسٹائل اور میوزک ویڈیوز شامل ہیں۔ حال ہی میں علیزہ شاہ نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں بتایا کہ وہ خود پر ہونے...