2025-05-19@18:35:31 GMT
تلاش کی گنتی: 4616

«حوزہ علمیہ میں»:

(نئی خبر)
    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں ایکنک نے 355 ارب روپے سے زائد کے 9 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی۔ اعلامیہ کے مطابق منصوبے ٹرانسپورٹ، توانائی، تعلیم، پانی، تجارت، سیاحت، قدرتی آفات کے بعد بحالی کے ہیں۔ اجلاس میں داسو ہائیڈرو پاور منصوبے کی بھی اصولی منظوری دی گئی جبکہ کوئٹہ میں منگی ڈیم، پانی کی ترسیل کے نظام سے متعلق منصوبے کی منظوری دی گئی۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ خیبر پختونخوا میں دیہی رابطہ سڑکوں کی بہتری، سیاحت سے متعلق منصوبے کی منظوری بھی دی گئی، سندھ میں سیلاب سے متاثرہ انفرااسٹرکچر کی بحالی، تعلیم سے متعلق منصوبے منظور کیے گئے۔ اجلاس میں 100 ڈیزل الیکٹرک لوکوموٹیوز کی مرمت...
    لندن (اوصاف نیوز)سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کے برطانیہ میں تمام کاروبار ٹھپ ہو گئے،تمام کمپنیاں تحلیل کردی گئی ہیں۔ حسن نواز 7 کمپنیوں کے ڈائریکٹر تھے، ساتوں تحلیل کر دی گئیں،حسن نواز کی بڑی کمپنی فلیگ شپ انویسٹمنٹس لمیٹڈ تحلیل ہوگئی، 20 مئی سے اطلاق ہو گا۔ 2007 سے قائم کمپنی کوئینٹ پیڈنگٹن لمیٹڈ بھی 20 مئی کو تحلیل ہوجائے گی،حسن نواز کی 4کمپنیز 3 دسمبر 2024 کو تحلیل ہوئیں۔حسن نواز کی ایک کمپنی دسمبر 2016 میں تحلیل ہوئی،وہ اب برطانیہ میں کسی بھی کمپنی کے ڈائریکٹر نہیں ہیں۔ انہیں پہلے ہی برطانیہ میں ٹیکس ڈیفالٹر قرار دیا جا چکا ہے،ان پر 5.2 ملین پاؤنڈ جرمانہ عائد کیا گیا تھا،حسن نواز کو اپریل 2024...
    بینک ڈیفالٹر ہونے کے بعد حسن نواز کی کمپنیوں کو عدالتی حکم کے مطابق تحلیل کیا گیا برطانوی عدالت نے حسن نواز پر 5.2ملین پاؤنڈز جرمانہ ، بینک ڈیفالٹ قرار دیا تھا برطانیہ میں بینک ڈیفالٹر قرار دیے جانے کے بعد نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کے تمام کاروبار ختم کردیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ٹیکس ڈیفالٹر قرار دیے جانے کے بعد حسن نواز کے برطانیہ میں تمام کاروبار ختم اور ساتوں کمپنیاں تحلیل کر دی گئیں ہیں۔ذرائع کے مطابق حسن نواز ان کمپنیوں کے ڈائریکٹر تھے ۔واضح رہے کہ حسن نواز برطانوی عدالت نے 5.2 ملین پاؤنڈز جرمانہ اور بینک ڈیفالٹ قرار دیا تھا، جس کے تحت اب برطانیہ میں انکے تمام کاروبار بند کر دئیے گئے ہیں۔ذرائع...
    اسلام آباد: پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاک فضائیہ نے دیسی ٹیکنالوجی سے رافیل طیاروں کو نشانہ بنایا، پاکستان ایئرفورس کی جانب سے 6 بھارتی لڑاکا طیاروں کو مارگرائے جانے کے بعد چینی ساختہ جے 10سی کی شہرت میں اضافہ ہوگیا.  بھارت کے بالاکوٹ حملوں کے جواب میں فروری 2019 میں آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ شاید آخری روایتی جنگ اور ڈاگ فائٹ تھی۔اس وقت بھی پاک فضائیہ  نے برقی مقناطیسی دائرے میں اپنی صلاحیتوں کی جھلک دکھائی جب اس نے انڈین مِگ 21 کو جام کر دیا جس سے اس کا بچنا مشکل ہوگیا لیکن پھر بھی پاک فضائیہ کے پاس ملٹی ڈومین میں مہارت حاصل کرنے کی ٹیکنالوجی موجود نہیں تھی۔ مزید پڑھیں: ایئروائس مارشل اورنگزیب گوگل پر پاکستان...
    اسلام آباد: رہنما تحریک انصاف نعیم حیدر پنجوتا کا کہنا ہے کہ آپ نے دیکھا کہ جب بھارت نے اٹیک کیا تو اس پر عمران خان صاحب کے جس طرح قومی یکجہتی کے حوالے سے کہ ہم ایک قوم ہیں، مودی کے اس وار کے بعد ہم متحد ہو گئے ہیں، تو پہلا بیان ان کی طرف سے ہی آیا تھا، نواز شریف صاحب کی طرف سے ابھی بھی نہیں آیا۔  ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جب انھوں نے دیکھاکہ جنگ ختم ہو گئی ہے اس کے بعد وہ مبارک باد کی ٹویٹ کرتے ہیں، اس سوال پر کہ نواز شریف کے پاس کوئی عہدہ نہیں کہ جواب میں...
    فوٹو: اسکرین گریب سندھ یونیورسٹی جامشورو میں گرلز ہاسٹل کے باہر طالبات کی جانب سے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا گیا۔طالبات نے ہاسٹل میں اچھا کھانا نہ ملنے اور دیگر سہولیات کی عدم فراہمی پر  ہاسٹل کے مرکزی گیٹ پر مظاہرہ کیا۔طالبات کے احتجاج پر یونیورسٹی رجسٹرار نے ہاسٹل کی منتظمہ کو عہدے سے ہٹادیا۔رجسٹرار یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ طالبات کے الزام پر انکوائری کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ 
    —فائل فوٹو پنجاب کے ضلع بہاولپور کے شہر احمد پور شرقیہ میں گھر کے باہر گہرے کنویں میں گر کر باپ بیٹا جاں بحق ہو گئے۔ یہ بھی پڑھیے کراچی: کنوئیں میں گر کر 2 بچے اور انہیں بچانے کیلئے جانے والا نوجوان جاں بحق ریسکیو ذرائع کے مطابق گٹر کی کمزور چھت پر کھڑا 30 سال کا بیٹا سیوریج کے کنویں میں گر گیا تھا۔بیٹے کو بچانے کے لیے باپ نے بھی کنویں میں چھلانگ لگا دی، باپ محمد قاسم اور بیٹا محمد آصف کنویں میں دھنس کر دم توڑ گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق ریسکیو ٹیم نے لاشیں نکال کر ورثاء کے حوالے کر دی ہیں۔
    بھارت کا غرور خاک میں ملانے والی پاک فضائیہ کو مسلم انسٹیٹیوٹ کی جانب سے شاندار خراج تحسین کیا گیا ہے۔ رافیل کو تباہ اور بھارت کو شرمسار کرنے والے طیارے جے 10 سی کا ہیومن ماڈل بناتے ہوئے دربار سلطان باہو پر جذبہ حب الوطنی کا فقیدالمثال مظاہرہ کیا گیا۔ ہزاروں افراد نے مل کر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا اور دوست ممالک کا شکریہ ادا کیا۔ یہ بھی پڑھیں آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کی کامیابی، وزیراعظم کا اگلے مورچوں کا دورہ، افسروں اور جوانوں سے ملاقات اس موقع پر پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الا اللہ کے نعروں سے فضا گونجتی رہی، چائنا، ترکیہ، آذربائیجان اور سعودی عرب سمیت پاکستان کا ساتھ دینے والے تمام ممالک کا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 14 مئی 2025ء) اقوام متحدہ نے سوڈان میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ دہراتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ملک کو شدید انسانی بحران کا سامنا ہے جہاں امدادی ضروریات مسلسل بڑھ رہی ہیں اور بڑے پیمانے پر نقل مکانی جاری ہے۔ادارے کے ترجمان سٹیفن ڈوجیرک نے تمام متحارب فریقین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت شہریوں اور شہری تنصیبات کو تحفظ دینے اور ضرورت مند لوگوں کو انسانی امداد کی محفوظ، پائیدار اور بلارکاوٹ فراہمی یقینی بنانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔ Tweet URL انہوں نے عالمی برادری سے کہا ہے کہ وہ ملک میں امدادی اقدامات کے لیے بھرپور تعاون کرے تاکہ مزید...
    پاکستان کے ہاتھوں چینی ساختہ طیاروں سے بھارت کی پٹائی کے بعد امریکی ایئر فورس چیف نے نیکسٹ جنریشن ایئر ڈامیننس (NGAD) کے فائٹر جیٹ ایف-47 کے 29-2025 کے درمیان بیڑے میں شامل ہونے کا عندیہ دے دیا۔ سماجی رابطے کےپلیٹ فارم ایکس پر سربراہ امریکی ایئر فورس جنرل ڈیوڈ ایلون کی جانب سے شیئر کی گئی انفو گرافکس میں فورتھ، ففتھ اور اگلی جنریشن کے لڑاکا طیاروں کا موازنہ کیا گیا اور کچھ بنیادی خصوصیات کی تصدیق کی گئی۔ Our @usairforce will continue to be the world’s best example of speed, agility, and lethality. Modernization means fielding a collection of assets that provide unique dilemmas for adversaries—matching capabilities to threats—while keeping us on the right side of the cost...
    کراچی: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیششن جج جنوبی نے 53 کروڑ روپے کے بینک فراڈ کیس میں عاطف خان کی درخواست ضمانت اور اداکارہ نادیہ حسین کی عبوری ضمانت کی توثیق پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیششن جج جنوبی کی عدالت میں 53 کروڑ روپے کے بینک فراڈ کے مقدمے کی سماعت کی جہاں اداکارہ نادیہ حسین، فیصل اور امتیاز عدالت میں پیش ہوئے اور تینوں ملزم عبوری ضمانت پر ہیں۔ عدالت نے نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان کی درخواست ضمانت اور اداکارہ نادیہ حسین کی عبوری ضمانت کی توثیق کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا اور عدالت نے ریمارکس دیے کہ دونوں ملزمان کی درخواستوں پر فیصلہ جلد سنایا جائے گا۔ ملزم امتیاز کے...
    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارتی فوج کی جانب سے آبادیوں پر حملہ میں ملک کا دفاع کرتے ہوئے زخمی ہونے والے مزید 2 جوان شہید ہوگئے، پاک فوج کے جوان ہسپتال میں زیرِ علاج تھے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی فوج کی بزدلانہ جارحیت کے نتیجے میں زخمی ہونے والے پاک فوج کے مزید 2 جوان شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارتی فوج کی جانب سے آبادیوں پر حملہ میں ملک کا دفاع کرتے ہوئے زخمی ہونے والے مزید 2 جوان شہید ہوگئے، پاک فوج کے جوان ہسپتال میں زیرِ علاج تھے، شہید جوانوں میں...
    راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2025ء) عمران خان کا کہنا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کا نتیجہ یہ ہے کہ ججز اب صرف ایک سرکاری ملازم کی حیثیت رکھتے ہیں، ججز اب کوئی آزادانہ فیصلہ نہیں لے سکتے، ججز کو ایک فرد واحد سب فیصلے لکھ کر دیتا ہے جو کہ نظام انصاف کی موت ہے۔ تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں قید بانی تحریک انصاف عمران خان کا پیغام سامنے آیا ہے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ " پاکستانی قوم کو بیرونی اور اندرونی دونوں طرح کے چیلنجز کا سامنا ہے۔ چھبیسویں آئینی ترمیم نے ہمارے انصاف کے نظام کا جنازہ نکال دیا ہے اور ملک اس وقت مکمل ڈکٹیٹر شپ میں جا چکا ہے- سویلینز کا...
    راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2025ء) عمران خان کا کہنا ہے کہ یہ وقت نوجوانوں کو متحد کرنے کا ہے، 9مئی کے واقعات میں اپنے بچوں کو سزائیں دینے کے بجائے توجہ ہندوستان سمیت دیگر اندرونی و بیرونی مسائل پر مرکوز ہونی چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں قید بانی تحریک انصاف عمران خان کا پیغام سامنے آیا ہے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ " پاکستانی قوم کو بیرونی اور اندرونی دونوں طرح کے چیلنجز کا سامنا ہے۔ چھبیسویں آئینی ترمیم نے ہمارے انصاف کے نظام کا جنازہ نکال دیا ہے اور ملک اس وقت مکمل ڈکٹیٹر شپ میں جا چکا ہے- سویلینز کا ملٹری ٹرائل قانونی قرار دینا اسی ترمیم کا نتیجہ ہے۔ ایوانوں میں اس...
    بھارت پر حملے سے قبل آرمی چیف نے نماز فجر کی امامت کروائی، یہ لمحات رقت آمیز تھے، خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز سیالکوٹ (سب نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت پر حملے سے قبل سپہ سالار جنرل عاصم منیر نے نماز فجر کی امامت کروائی، یہ لمحات رقت آمیز تھے۔خواجہ آصف نے سی ایم ایچ سیالکوٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران زخمی ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کی عیادت کی۔وزیر دفاع کے ہمراہ جی او سی 15 ڈیو میجر جنرل عمران خان بابر تھے، خواجہ آصف کو زیر علاج زخمیوں کی صحت کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔اس موقع پر میڈیا سے بات چیت...
    لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 17 مئی سے 25 مئی تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل کے 8 میچز کے ٹکٹوں کی تفصیلات کا اعلان کردیا۔ پی سی بی کے مطابق وہ شائقین جنہوں نے 8 مئی پشاور زلمی بمقابلہ کراچی کنگز، 9 مئی پشاور زلمی بمقابلہ لاہور قلندرز اور 10 مئی اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کراچی کنگز کے میچز کے ٹکٹ خریدے تھے اب وہی ٹکٹیں بالترتیب 17، 18 اور 19 مئی کے میچز کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ پی سی بی نے بتایا کہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 18 مئی کو ڈبل ہیڈر ڈے ہونے کی وجہ سے پہلے جاری کردہ 9 مئی کا ٹکٹ دونوں گیمز میں شرکت...
    فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2025ء)وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ نے دشمن کا غرور خاک میں ملا دیا،نفرت اور تقسیم سکھانے والے ناکام ہوگئے، پاک فضائیہ نے رافیل طیاروں کو مار گرایا۔ مریم نواز نے جی سی یونیورسٹی فیصل آباد میں طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نفرت اور تقسیم سکھانے والے ناکام ہوگئے، پاک فضائیہ نے رافیل طیاروں کو مار گرایا۔(جاری ہے) اٴْنہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو کہتی ہوں اندھی تقلید کا شکار نہیں ہونا۔وزیرِاعلیٰ پنجاب نے کہاکہ پاک فضائیہ کے شاہینوں نے سر فخر سے بلند کر دیا، پاکستان کے عوام کا سربلند ہے اور رہے گا۔اٴْنہوں نے کہا کہ دشمن ہمارے ملک آنکھ...
    سیالکوٹ:وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت پر حملے سے قبل سپہ سالار جنرل عاصم منیر نے نماز فجر کی امامت کروائی، یہ لمحات رقت آمیز تھے۔ خواجہ آصف نے سی ایم ایچ سیالکوٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران زخمی ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کی عیادت کی۔ وزیر دفاع کے ہمراہ جی او سی 15 ڈیو میجر جنرل عمران خان بابر تھے، خواجہ آصف کو زیر علاج زخمیوں کی صحت کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ ان جوانوں کے پاس آیا ہوں جو دفاع پاکستان میں زخمی ہوئے،...
    لندن: برطانیہ میں بینک ڈیفالٹر قرار دیے جانے کے بعد نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کے تمام کاروبار ختم کردیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ٹیکس ڈیفالٹر قرار دیے جانے کے بعد ‏حسن نواز کے برطانیہ میں تمام کاروبار ختم اور ساتوں کمپنیاں تحلیل کر دی گئیں ہیں۔ ذرائع کے مطابق حسن نواز ان کمپنیوں کے ڈائریکٹر تھے۔ واضح رہے کہ حسن نواز برطانوی عدالت نے 5.2 ملین پاؤنڈز جرمانہ اور بینک ڈیفالٹ قرار دیا تھا، جس کے تحت اب برطانیہ میں انکے تمام کاروبار بند کر دئیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کمپنیاں کمپنی ہاؤس یا ایچ ایم آر سی تحلیل کرتا ہے۔   
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاض میں ولی عہد محمد بن سلمان کی موجودگی میں شام کے عبوری صدر احمد الشرع سے تاریخی ملاقات کی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس ملاقات میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے علاوہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور ترک صدر طیب اردوان (ویڈیو لنک کے ذریعے) شریک تھے۔ ملاقات میں امریکی صدر نے شامی صدر پر زور دیا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے لیے دیگر عرب ممالک کی طرح "ابراہیم معاہدوں" میں شامل ہوں۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے شامی عبوری صدر الشرع سے یہ مطالبہ بھی کیا کہ وہ فلسطین کے عسکریت پسندوں سمیت غیر ملکی جنگجوؤں کو ملک بدر کردیں۔ امریکی صدر نے شامی صدر احمد الشرع سے یہ مطالبہ بھی کیا...
    بینک ڈیفالٹر ہونے کے بعد حسن نواز کے برطانیہ میں تمام کاروبار ٹھپ،تمام کمپنیاں تحلیل WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز لندن (سب نیوز)سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کے برطانیہ میں تمام کاروبار ٹھپ ہو گئے،تمام کمپنیاں تحلیل کردی گئی ہیں۔حسن نواز7کمپنیوں کے ڈائریکٹر تھے، ساتوں تحلیل کر دی گئیں حسن نواز کی بڑی کمپنی فلیگ شپ انویسٹمنٹس لمیٹڈ تحلیل ہوگئی، 20 مئی سے اطلاق ہو گا۔2007سے قائم کمپنی کوئینٹ پیڈنگٹن لمیٹڈ بھی 20 مئی کو تحلیل ہوجائے گی،حسن نواز کی 4کمپنیز 3 دسمبر 2024 کو تحلیل ہوئیں۔حسن نواز کی ایک کمپنی دسمبر 2016 میں تحلیل ہوئی،وہ اب برطانیہ میں کسی بھی کمپنی کے ڈائریکٹر نہیں ہیں۔انہیں پہلے ہی برطانیہ میں ٹیکس ڈیفالٹر...
    پاکستان کے ہاتھوں شرمناک شکست کے بعد بھارت کی مودی سرکار آزادی صحافت پر حملہ آور ہے، اور غیرملکی میڈیا کو نشانے پر لیا ہوا ہے۔ دنیا کی سب سے بڑی نام نہاد جمہوریت میں صرف گودی میڈیا کو کھلی چھوٹ دی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں بھارتی غصہ بڑھنے لگا، پاکستان کی حمایت پر چینی اور ترک سوشل اکاؤنٹس بلاک کردیے مودی سرکار میں سچ بولنے یا حکومتی بیانیے سے اختلاف کی جرأت کرنے والے کو خاموش کرا دیا جاتا ہے۔ بھارت میں نہ صرف ملکی بلکہ غیر ملکی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بھی مودی سرکار کی پابندی کی زد میں ہیں۔ بھارت میں چین اور ترکیہ کے حقائق پر مبنی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز مکمل بلاک ہیں۔ گلوبل ٹائمز،...
    وزیر دفاع خواجہ  آصف نے کہا ہے کہ بھارت پر حملے سے قبل سپہ سالار جنرل عاصم منیر نے نماز فجر کی امامت کروائی، یہ لمحات رقت آمیز تھے۔ خواجہ آصف نے سی ایم ایچ سیالکوٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران زخمی ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کی عیادت کی۔ وزیر دفاع کے ہمراہ جی او سی 15 ڈیو میجر جنرل عمران خان بابر تھے، خواجہ آصف کو زیر علاج زخمیوں کی صحت کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ ان جوانوں کے پاس آیا ہوں جو دفاع پاکستان میں زخمی ہوئے، ہمارے جوان بہادری...
    نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2025ء)سیز فائر کو پاکستان کی مجبوری قرار دینے والے وزیرِ اعظم نریندر مودی کو بھارتی تجزیہ کاروں نے آئینہ دکھا دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی سینئر تجزیہ کار مینو جین نے بھارتی ٹی وی پر پاک بھارت کشیدگی پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جیت پاکستان کی ہوئی ہے، مودی گھٹنوں کے بل چل کر ٹرمپ کے پاس گئے، ٹرمپ کو بیک ڈور سے بلوایا گیا۔(جاری ہے) انہوں نے مزید کہا کہ مودی نے ملکی عزت کو ٹرمپ کے قدموں میں رکھ دیا، رفال کی ناکامیاں اجاگر نہ ہوجائیں اس لیے مودی جی کو سیز فائر کرنا ہی تھا۔دوسری جانب بھارتی سابق وزیر ارون شوری نے بھی...
    سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف کے فرزند حسن نواز کی برطانیہ میں 7 کمپنیاں تحلیل کردی گئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حسن نواز برطانیہ میں ساتوں کمپنیوں کے ڈائریکٹر تھے۔ انہوں نے پہلی کمپنی فلیگ شپ انویسٹمنٹ 12 اپریل 2001 کو قائم کی۔ حسن نواز کی جانب سے ان 7 کمپنیوں میں سے آخری کمپنی فلیگ شپ ڈیولپمنٹ لمیٹڈ 15 ستمبر 2010 کو قائم کی گئی تھی۔ حسن نواز کوئنٹ پیڈنگٹن، کوئنٹ گلوسسٹر اور فلیگ شپ سیکیورٹیز کے بھی سربراہ تھے، جبکہ کیو ہولڈنگز اور ہرٹ اسٹون پراپرٹیز بھی حسن نواز کے نام پر رجسٹرڈ تھیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس 17 نومبر 2024 کو لندن ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو دیوالیہ قرار...
    لاہور: پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے بھر میں ہیٹ ویو سے متعلق الرٹ جاری کرتے ہوئے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کر دیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق ضلعی انتظامیہ سمیت تمام متعلقہ محکمے متوقع ہیٹ ویو اور موسمی صورتحال کے پیش نظر الرٹ رہیں۔ پی ڈی ایم اے پنجاب نے محکمہ اسکول ایجوکیشن، ہیلتھ، ٹرانسپورٹ، لوکل گورنمنٹ، ریسکیو 1122 اور دیگر متعلقہ محکموں کو الرٹ جاری کر دیا۔ 15 مئی سے 19 مئی تک پنجاب کے بڑے شہروں اور میدانی علاقوں میں درجہ حرارت بڑھنے اور ہیٹ ویو کے خدشات ہیں۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے...
    سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں میکلوڈ گنج بہاولنگر کے اسپتال کی انتظامیہ کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے نمائندہ پر حملہ کیا گیا اور دوران کوریج صحافی اور کیمرہ مین پر اسپتال کے ملازمین نے تھپڑوں کی برسات کردی۔ صحافی اظہر ندیم رپورٹ کر رہے تھے کہ میکلوڈ گنج کے اسپتال میں کوئی ڈاکٹر ڈیوٹی پر نہیں ہے اور مریض اسپتال میں خوار ہورہے ہیں اسی کوریج کے دوران حاجی محمد نامی ملازم نے صحافی اظہر ندیم کو تھپڑ مارا اور ہاتھا پائی کے دوران صحافی زخمی بھی ہوئے۔ منچن آباد بہاولنگر مریم نواز کلینک پر علاج معالجے کے مناظر pic.twitter.com/aqNtsTSTUy — Muhammad Umair (@MohUmair87) May 14, 2025 واقعے کی ویڈیو...
    ایئرمارشل (ر) عاصم سلیمان کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کو تیاری کےحساب سے بھارتی فضائیہ پر برتری حاصل ہے اور پاکستان کے پاس اب فرسٹ شوٹ کی صلاحیت ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایئرمارشل (ر) عاصم سلیمان نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان کی فتح پر پوری قوم کو مبارکبادپیش کرتا ہوں، ہرکامیابی کےپیچھےایک تیاری اور اس کی داستان ہوتی ہے۔ عاصم سلیمان کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ میں سب اہم ٹریننگ اور لیڈر شپ ہے، 2019 کی شکست کے بعد بھارت نے رافیل طیارےخریدے اور اپنے طیارے گرنے کے بعد مودی نے شور مچایا اور 2020 میں مودی نے فرسٹ شوٹ صلاحیت والے رافیل طیارے خریدے۔...
    آئی ایل ٹی 20 سیزن 4 کا اعلان ، امارات کے قومی دن 2 دسمبر 2025 سے شروع ہوگا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز دبئی : آئی ایل ٹی 20 کے 20 سیزن4 کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے منگل 2 دسمبر 2025 کو متحدہ عرب امارات کے قومی دن (عید الاتحاد) سے ہوگا ٹورنامنٹ میں 6 ٹیموں حصہ لیں گے 34 میچوں پر مشتمل اس سیزن کا فائنل اتوار 4 جنوری 2026 کو کھیلا جائے گا۔ خلیجی خطے کی سب سے بڑی ٹی 20 لیگ اپنے روایتی وقت جنوری ۔ فروری کی بجائے دسمبر ۔ جنوری میں ہورہی کیونکہ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ فروری- مارچ 2026 میں کھیلا جائے گا۔آئی...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 14 مئی ۔2025 ) امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ پاکستان اور بھارت میں براہ راست مذاکرات کی بحالی کی خواہاں ہے واشنگٹن اب دونوں ایٹمی طاقتوں کے درمیان براہ راست رابطے کی حوصلہ افزائی پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے. امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ٹومی پِگوٹ نے واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہفتے کے آخر میں بھارت اور پاکستان کے درمیان ہونے والی جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہیں اور دونوں وزرائے اعظم کو امن کا راستہ اختیار کرنے پر سراہتے ہیں.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ ہم فریقین کے درمیان براہ راست رابطے کی بھی حوصلہ افزائی...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10 ویں سیزن کے بقیہ میچز کے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہو گی۔ شائقین کرکٹ ٹکٹ نجی کوریئر کمپنی کی مقررہ برانچز سے حاصل کر سکیں گے۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک بھارت کشیدہ حالات کے بعد پی ایس ایل کے دوبارہ آغاز پر زیادہ شائقین کرکٹ کی آمد متوقع ہے۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل ٹیموں کے درمیان 4 گروپ میچز یعنی کراچی کنگز بمقابلہ پشاور زلمی، لاہور قلندرز بمقابلہ پشاور زلمی، اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کراچی کنگز اور ملتان سلطان بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچز شامل ہیں۔ اس کے علاوہ کوالیفائز، ایلیمنیٹر 1، ایلیمیٹر 2 اور فائنل کے میچز بھی کھیلے جائیں گے۔...
    لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 14 مئی ۔2025 )برطانیہ کی سپیشل ایلیٹ فورسز کے سابق ارکان نے عراق اور افغانستان میں مبینہ جنگی جرائم اور سپیشل فورسز کی جانب سے بچوں اور قیدیوں کو بلاجوازقتل کرنے کا اعتراف کیا ہے ”بی بی سی“سے خصوصی گفتگو میں سابق فوجیوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ انہوں نے ایس اے ایس کے ارکان کو نیند کی حالت میں اور ہتھکڑیوں میں جکڑے زیر حراست افراد کو قتل کرتے دیکھا جن میں بچے بھی شامل تھے.(جاری ہے) افغانستان میں ایس اے ایس کے ساتھ خدمات انجام دینے والے ایک سابق فوجی نے بتایا کہ ایک نوجوان لڑکے کو ہتھکڑیاں لگا کر ان کے سامنے گولی ماری گئی انہوں نے کہاکہ قیدیوں...
    کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 14 مئی ۔2025 )عالمی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف) کی جانب سے سٹیٹ بینک آف پاکستان کو ایک ارب دو کروڑ ڈالر سے زائد رقم کی قسط موصول ہوگئی ہے سٹیٹ بینک کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے دی گئی رقم ای ایف ایف پروگرام کے تحت دی گئی ہے اور یہ رقم 16 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے میں ذخائر میں شامل کی جائے گی آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے رقم جاری کرنے کی منظوری 9مئی کو دی تھی. اسٹیٹ بینک کے مطابق یہ رقم اختتام ہفتہ پرذرمبادلہ کے ذخائر میں ظاہرہوگی آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لیے 2.(جاری ہے) 4 ارب ڈالر کی منظوری دینے کا...
    پاکستان شوبز کی اداکارہ اور میزبان جویریہ سعود نے اپنی والدہ کو ’کول ساس‘ قرار دے دیا۔ جویریہ سعود حال ہی میں ایک مارننگ شو میں اپنی والدہ کے ساتھ شرکت کے دوران دیے گئے بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئی ہیں۔ ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر نشر ہونے والے اس پروگرام میں جویریہ نے اپنی والدہ کو "کول ساس" قرار دیا اور ان کی بہوؤں کے ساتھ نرمی کے برتاؤ کو سراہا۔ اداکارہ نے بتایا کہ ان کی والدہ اپنی بہوؤں کو مکمل آزادی دیتی ہیں اور حتیٰ کہ چھٹی کے دن انہیں نیند سے بھی نہیں جگاتیں۔ جویریہ نے بتایا کہ جب دوپہر کے ساڑھے 12 بجے میں نے امی سے پوچھا...
    اسلام آباد: معرکہ مرصوص میں تاریخی شکست کے بعد مودی شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکا ہے، مودی نے اپنی ہزیمت چھپانے کے لیے خطاب کے نام پر پرانی گیدڑ بھبھکیوں کو دہرایا۔ ماہرین نفسیات کے مطابق نریندر مودی کی تقریر ایک شکست خوردہ شخص کی تقریر تھی اور مودی قوم سے خطاب کے دوران شدید خوف کا شکار دکھائی دیے۔ مودی نے تقریر کے دوران پاکستان پر روایتی الزامات کو دہرایا۔ ماہرین نفسیات کا کہنا تھا کہ قوم سے خطاب کے دوران مودی کی باڈی لینگویج اور چہرے کے تاثرات سے بھارت کی ہار واضح نظر آئی، مودی قوم سے خطاب کے دوران ’’آف کلر‘‘ نظر آئے۔ مودی کی تقریر نفسیاتی اور طبی لحاظ سے غیر منظم...
    ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2025ء)سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا درعیہ میں خیر مقدم کیا ہے۔ اس موقع پر ولی عہد اور امریکی صدر نے درعیہ کا دورہ کیا۔ بعد ازاں تاریخی حیثیت کے حامل درعیہ میں عشائیے کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔(جاری ہے) میڈیارپورٹس کے مطابق آل سعود کے آبائی گھر کی حیثیت سے درعیہ تاریخی و ثقافتی مقام کا حامل ہے۔ نیز تعمیراتی ورثے سے اس کی ثقافتی شناخت مزید نمایاں ہوتی ہے۔'یونیسکو' کے عالمی ثقافتی ورثہ میں درعیہ کا ضلع التوریف اور وادی حنیفہ شامل ہیں۔جاری کردہ ویڈیو فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان...
    واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امید ظاہر کی ہے کہ پاک بھارت جنگ بندی قائم رہے گی اور ممکن ہے امریکا دونوں ممالک کے رہنمائوں کو عشائیہ پر اکٹھا کرلے۔عرب ٹی وی کے مطابق امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دورہ سعودی عرب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں بہتری آرہی ہے، ممکن ہے امریکا ان ممالک کے لیڈروں کو ایک جگہ جمع کرلے۔(جاری ہے) ٹرمپ نے کہا کہ کچھ ہی روز پہلے میری انتظامیہ تشدد کے بڑھتے واقعات رکوانے کیلئے تاریخی جنگ بندی میں کامیاب ہوئی ہے۔ اس کے لیے تجارت کو بڑی حد تک استعمال کیا۔ صدرٹرمپ نے بتایا کہ انہوں نے...
    یہ خون تھا جو لفظوں سے بلند آواز میں بولا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز تحریر: محمد محسن اقبال اللہ تعالیٰ قرآنِ مجید میں فرماتے ہیں: ”ہر جان نے موت کا مزہ چکھنا ہے” (سورة آل عمران، 3:185)۔ یہ ایک اٹل حقیقت ہے جسے دنیا کے تمام مذاہب تسلیم کرتے ہیں، لیکن اسلام میں شہادت کا درجہ عام موت سے کہیں بلند و بالا ہے۔ قرآنِ کریم فرماتا ہے: ”اور جو لوگ اللہ کی راہ میں قتل کیے گئے، انہیں مردہ مت کہو، بلکہ وہ زندہ ہیں، مگر تمہیں ان کا شعور نہیں” (سورة البقرہ، 2:154)۔ شہید دراصل مرتا نہیں، اس کا خون قوم کی عزت کی بنیاد بن جاتا ہے، اور اس کی قربانی آنے والی...
    پاکستان کی معروف اداکارہ و میزبان جویریہ سعود اپنی والدہ کو بہترین ساس قرار دینے پر تنقید کی زد میں آگئیں۔ اداکارہ جوریہ سعود نے حال ہی میں منائے گئے ’ماؤں کے عالمی دن‘ کے موقع پر نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں اپنی والدہ کے ہمراہ شرکت کی۔ اس دوران انہوں نے بتایا کہ ان کی والدہ بہت ’کول ساس‘ ہیں۔ اداکارہ نے کہا میں اپنی والدہ کے ہمراہ دو دن کے لیے حیدرآباد گئی تھی، میری اپنی والدہ سے بہت اچھی دوستی ہے، میں نے حیدرآباد میں اپنی والدہ کو گھر میں دیکھا تو انہیں کہا کہ میری بھابھیوں کو سلام ہے جو آپ کے ساتھ رہ رہی ہیں۔ View this post on Instagram...
    لاہور:کیوی کا دیس، نیوزی لینڈ ترقی یافتہ و دولت مند سمجھا جاتا ہے مگر مقامی میڈیا کی رو سے وہاں روز مرہ استعمال کی اشیا بہت مہنگی ہو چکیں جبکہ تنخواہیں منجمد ہیں۔ چنانچہ مہنگائی سے تنگ لوگ ملک چھوڑ رہے ہیں. پچھلے 12 ماہ کے دوران قومی تاریخ میں پہلی بار 70 ہزار افراد ہجرت کر گئے۔ اکثریت نے آسٹریلیا کا رخ کیا جہاں آمدن 26 فیصد زیادہ، بقیہ برطانیہ، امریکا وغیرہ سدھار گئے۔ رپورٹ کے مطابق مہاجر نہ آئیں تو نیوزی لینڈ میں افرادی قوت کی کمی ہو جائے، مہاجروں کی مسلسل آمد ہے مگر ملک میں سفید فام اکثریت ختم ہو جائے گی. اسی امر سے خوف کھا کر حال ہی میں برطانیہ نے بھی امیگریشن...
    لندن: برطانیہ کی جانب سے اسرائیل کو ایف-35 لڑاکا طیاروں کے پرزے فراہم کرنے کے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، فلسطینی انسانی حقوق تنظیم “الحق” نے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے مؤقف اپنایا ہے کہ اسرائیل کو ان مہلک طیاروں کے پرزے دینا جنگی جرائم میں سہولت کاری کے مترادف ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ:”غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا، اسرائیل نے صرف 18 ماہ میں ایک پورا معاشرہ مٹا دیا ہے۔” انہوں نے دعویٰ کیا کہ اکتوبر 2023 سے اب تک 55 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، اور اس صورتحال میں...
    اسلام آباد(این این آئی)پاک بحریہ نے مسلح افواج کے مشترکہ جذبے کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے نیا ترانہ ’’اے وطن‘‘ جاری کر دیا۔نیا ترانہ قومی یکجہتی اور دفاعی عزم کی علامت ہے۔ترانہ آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘ میں تینوں مسلح افواج کی شاندار کامیابی کے موقع پر جاری کیا گیا ہے۔ترانے میں دفاعی طاقت اور افواج کے جوانوں کی قربانیوں کو سراہا گیا ہے۔
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے بقیہ میچز کے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز آج سے ہوگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز کا آغاز 17 مئی سے ہوگا جبکہ ایونٹ کا فائنل 25 مئی کو لاہور کے تاریخی قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے۔ پی ایس ایل کے اِن سنسنی خیز مقابلوں کے ٹکٹس شائقین کرکٹ کو آج سے دستیاب ہوں گے تاہم باقاعدہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے کیا جائے گا۔ شائقین کرکٹ ٹکٹ نجی کوریئر کمپنی کی مقررہ برانچز سے حاصل کرپائیں گے۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک بھارت کشیدہ حالات کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوبارہ...
    شکر گڑھ (نامہ نگار)سیز فائر کے بعد تیسرے روز بھی بھارت کی جانب سے کرتار پور راہداری بند رہی۔بھارت نے سرحدی گیٹ بند رکھا اور راہداری سے یاتریوں کو آنے کی اجازت نہیں دی، دربار انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے راہداری بند ہے ، تاہم پاکستان بھارتی سکھ بھائیوں کو خوش آمدید کہنے کیلئے منتظر ہے ، دربار انتظامیہ کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں بھارت کی جانب سے یاتریوں کی آمد رکی ہوئی ہے۔ زیرو ٹرمینل گیٹ بند ہیں۔دربار انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہم اپنے بھارتی مہمانوں کو خوش آمدید کہنے کے لئے بارڈر ٹرمینل پر موجود ہیں۔
    کراچی ( نیوزڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو پاکستان اور بھارت کے مابین امن کے لیے امریکا کے مصالحتی کردار کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارت میں جنگ بندی کرادی، شاید خوشگوارعشایے پربھی اکٹھا کرلیں۔ انہوں نے دونوں فریقین سے کہا ہے کہ ایٹمی میزائلوں کی تجارت نہ کریں بلکہ ان چیزوں کی تجارت کریں جو آپ خوبصورتی سے بناتے ہیں۔ اس حوالے سے اپنی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہوں نے وزیر خارجہ مارکوربیو کے حوالے سے کہا کہ انہوں نے کمال کام کیا، انہوں نے جے ڈی وینس کا شکریہ ادا بھی کیا۔ صدر ٹرمپ اس وقت سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں موجود ہیں، جہاں وہ مغربی ایشیا کے...
    ذرائع کے مطابق محمود احمد ساغر نے ایک خط میں ہمسایہ جوہری طاقتوں کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد جنگ بندی میں اہم کردار ادا کرنے پر امریکی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے قائم مقام چیئرمین محمود احمد ساغر نے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی میں کمی کیلئے اہم کردار ادا کرنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محمود احمد ساغر نے ایک خط میں ہمسایہ جوہری طاقتوں کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد جنگ بندی میں اہم کردار ادا کرنے پر امریکی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے زور دیا کہ حل طلب دیرینہ تنازعہ کشمیر کی وجہ سے پاک بھارت کشیدگی...
    برطانیہ کی حکومت نے امیگریشن قوانین کو سخت کرنے کے لیے ایک وسیع اصلاحات کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد بیرون ملک سے آنے والوں کی تعداد میں کمی لانا ہے۔ امیگریشن قوانین میں یہ تبدیلیاں صرف ہنر مند افراد کو ترجیح دینے اور برطانوی ورکرز کے لیے مواقع بچانے کے لیے کی جا رہی ہیں۔ برطانیہ میں مختلف حلقوں کی وجہ سے بیرون ملک سے روزگار کی تلاش یا شہریت حاصل کرنے کے خواہش مند افراد کی تعداد میں بے تحاشا اضافے پر حکومت پر ان اصلاحات کا دباؤ بڑھ گیا تھا جس کے بعد امیگریشن قوانین میں تبدیلیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ نئے برطانوی وزیر اعظم کیر اسٹارمر نے اعتراف کیا ہے کہ بہت عرصے تک...
    پاکستان سے ذلت آمیز شکست پر مشتعل بجرنگ دَل کے انتہا پسندوں نے بھارتی فضائیہ کی ترجمان خاتون ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ کے گھر پر حملہ کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں:رافیل جیٹ طیاروں کا تازہ ترین بحران، ڈیسالٹ ایوی ایشن شیئرز کی قیمت میں کمی کا رجحان پاکستان سے شکست نے مودی حکومت اور ہندو انتہا پسندوں کو مشتعل کیا ہوا ہے، اس کا بڑا مظاہرہ اس وقت ہوا جب بجرنگ دل سے تعلق رکھنے والے انتہا پسندوں نے بھارتی فضائیہ کی ترجمان ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ کے گھر پر دھاوا بول دیا۔ ‼️ Big Breaking!!! Wing Commander Vyomika Singh Latest Victim of Bajrang Dal’s Hooliganism ‼️Family of Wing Commander Vyomika Singh who was forced to act as spokesperson of...
    ویب ڈیسک؛ بلوچستان کی سمندری حدود میں ماہی گیروں کے مچھلی کے شکار پر پابندی عائد کردی گئی۔  ضلعی انتظامیہ کے اعلامیہ کے مطابق بلوچستان کی سمندری حدود میں دو ماہ کے لئے ماہی گیر مچھلیوں کا شکار نہیں کرسکتے، پابندی سمندری حیات کے افزائش نسل کے پیش نظر عائد کی گئی ہے۔  اعلامیہ میں بتایا گیا کہ پابندی یکم جون سے 31 جولائی تک نافذ العمل ہوگی۔  دوسری جانب محکمہ ماہی گیری بلوچستان گوادر نے کہنا تھا کہ پابندی پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائی جائے۔ ہندوتوا کے عالمی غلبہ کی دیوانگی میں مبتلا نریندر مودی کے ساتھ ایک اور انہونی ہو گئی
    معروف پاکستانی ہدایتکار نبیل قریشی نے آپریشن بُنیان مرصوص پر فلم بنانے کا عندیہ دے دیا۔ ہدایتکار نبیل قریشی نے عندیہ دیا ہے کہ وہ پاک فضائیہ کے حالیہ دفاعی آپریشن "بُنیان مرصوص” اور اس میں اہم کردار ادا کرنے والے ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد پر فلم بنانے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ جس کے بعد ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد کا کردار موضوع بحث سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنا ہوا ہے کہ ان کا کردار کونسا پاکستانی اداکار نبھائے گا مداحوں کی جانب سے مختلف اداکاروں کے نام تجویز کیے جا رہے ہیں۔ ان اداکاروں میں فواد خان کا نام سرفہرست ہے کیونکہ وہ اورنگزیب احمد سے مشابہت رکھتے ہیں۔ ایک صارف نے فواد خان کو...
    اسلام آباد: رہنما تحریک انصاف فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ یہ جو گفتگو کی جا رہی ہے خاص کر وزیراطلاعات پنجاب کی غیر ذمے دارانہ گفتگو ہے، اس ماحول میں اس ساری چیز کا میں زیادہ بات نہیں کرنا چاہتا کیوںکہ ماحول کو یکجہتی کا ماحول رہنے دیا جائے۔  ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ نواز شریف کی بدقسمتی کی بات ہے، ہم نے آپ کے شوز میں بھی بات کی کہ وہ جب موقع تھا کہ تو تب تو وہ کچھ نہیں کر سکے، پی ٹی آئی غائب نہیں ہوئی یہ حکومت کی بیان بازی ہے۔  رہنما مسلم لیگ(ن) افنان اللہ خان نے کہا کہ یہ ایک عجیب...
    فائل فوٹو بھارت کے حملوں کے بعد 6 اور 7 مئی کی رات کو پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی کے دوران بھارتی فضائیہ کے طیاروں نے فضا سے فضا میں ایک بھی میزائل پاکستان طیاروں کی طرف فائر نہیں کیا، انہیں ٹارگٹ لاک کرنے کے لیے کیوز ہی نہیں ملے۔سینئر صحافی اور اینکرپرسن شہزاد اقبال نے جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 9 اور 10 مئی کی رات کو جب بھارت نے نور خان ایئربیس سمیت پاکستان کے دیگر ایئربیسز کو نشانہ بنایا تو اُس دن بھی پاکستان کی جوابی کارروائی کے دوران بھارت کا ایک بھی طیارہ ہوا میں نہیں تھا۔ شہزاد اقبال نے ذرائع کے حوالے سے بتایا...
    راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی2025ء) عمران خان کا کہنا ہے کہ میں پاک فضائیہ، فوجی جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے بھارتی طیاروں اور تنصیبات کو تباہ کر کے کامیابی حاصل کی ۔ تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں قید بانی تحریک انصاف کا اہم پیغام سامنے آیا ہے۔ اپنے پیغام میں عمران خان کا کہنا ہے کہ “پاک بھارت حالیہ کشیدگی نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ پاکستانی ایک بہادر اور خوددار قوم ہیں۔ میں نے ہمیشہ کہا ہے کہ “فوج بھی میری ہے اور یہ ملک بھی میرا ہے”- جس طرح ہمارے جوانوں نے فضائی اور زمینی سرحدوں پر مودی کو شکست دی ویسے ہی پاکستانی عوام خصوصاً سوشل میڈیا نے مودی...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان فضائی جھڑپ کے بعد رافیل بنانے والی فرانسیسی کمپنی ڈسالٹ ایوی ایشن کے شیئرز کی قدر میں مسلسل کمی کا رجحان ہے۔ ڈسالٹ ایوی ایشن کے شیئرز کی قدر میں مزید 4.70 فیصد کی کمی دیکھی گئی۔ ایک ہفتے کے دوران شیئرز کی مالیت میں 8 فیصد سے زائد کمی ہوگئی۔ یاد رہے کہ بھارت جارحیت کے جواب میں بھرپور کارروائی کرتے ہوئے پاک فضائیہ نے بھارت کے 5 طیارے اور ڈرونز مار گرائے۔ پاک فضائیہ نے جو بھارتی طیارے مار گرائے ان میں فرانسیسی کمپنی کے تیار کردہ جدید طرز کے تین رافیل طیارے بھی شامل ہیں۔ Post Views: 4
    لندن:پاک فضائیہ کے زیر استعمال طیارے کی کامیابیوں کا اعتراف کرتے ہوئے برطانوی اخبار ڈیلی میل نے رپورٹ شائع کردی۔ ڈیلی میل نے پاک فضائیہ کے زیر استعمال جے ٹین سی طیارے کی کارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے لکھا کہ چین کا جنگی طیارہ مغربی ٹیکنالوجی کا مقابلہ کرسکتا ہے۔ چینی جنگی طیاروں کا پہلی بار مغربی ٹیکنالوجی کے ساتھ براہ راست مقابلہ ہوا، فضائی لڑائی میں مبینہ طور پر بھارتی طیارے مار گرائے گئے جن میں کم از کم ایک طیارہ فرانسیسی ساختہ رافیل تھا۔ ڈیلی میل نے لکھا کہ اسلام آباد نے چینی ساختہ جے ٹین سی لڑاکا طیاروں کو آپریشن میں استعمال کیا، پاکستانی حکام کے مطابق لڑائی میں مجموعی طور پر 100 سے زائد طیارے شامل...
    جے رام رمیش نے کہا کہ سرحدوں پر ہنوز کشیدگی ہے اور مودی حکومت مسلسل خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے، تو کیا ملک کے عوام اور پارلیمنٹ کو حق نہیں کہ انہیں سچائی معلوم ہو۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس پارٹی نے موجودہ قومی سلامتی کی صورتحال، جس میں پہلگام دہشت گردانہ حملہ، آپریشن سندور، ہند و پاک سرحدی کشیدگی، سیز فائر اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دعوے شامل ہیں، ان تمام پہلوؤں کا غیر جانبدار تجزیہ کرنے کے لئے ایک کرگل طرز کی جائزہ کمیٹی کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔ کانگریس کے سینیئر لیڈر جے رام رمیش نے کہا کہ پارٹی نے ابتداء سے ہی حکومت اور فوج کے اقدامات کی حمایت کی، خاص طور پر پہلگام حملے کے...
    پاک فضائیہ کے ہاتھوں بھارتی طیاروں کی تباہی سے دنیا بھر میں چینی ہتھیاروں کی دھوم مچ گئی۔ بلوم برگ میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان کے شاہینوں نے چینی ساختہ جے 10 سی لڑاکا طیاروں کا ذہانت اور مہارت سے بخوبی استعمال کیا۔ جس کے باعث بھارت کے 3 جدید فرانسیسی رافیل طیاروں سمیت 5 بھارتی جنگی طیارے خزاں رسیدہ پتّوں کی مانند ٹوٹ کر گرنے لگے تھے۔ پاک فضائیہ کی اس شاندار جوابی کارروائی نے دنیا کو حیران کر دیا کیونکہ پاکستان کے زیر استعمال چینی ہتھیاروں کو مغربی ممالک کے مقابلے میں کم تر سمجھا جاتا تھا۔ پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور قابلیت نے دنیا بھر میں چینی ہتھیاروں کی صلاحیتوں اور استعداد کے بارے میں عالمی سطح پر نئی...
    اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ کاغذوں میں سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے سے کچھ نہیں ہوتا، پاکستان کے حصے کا پانی تو آ رہا ہے، اگر انڈیا نے دریاؤں کا رخ موڑا تو یہ اقدام جنگ سمجھا جائے گا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتےہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ کاغذوں میں سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے سے کچھ نہیں ہوتا، پاکستان کے حصے کا پانی آ رہا ہے، اگر انڈیا نے پاکستان کے حصے میں دریاؤں کے پانی کا رخ موڑنے کی کوشش کی تو اس کو اقدام جنگ سمجھا جائے گا۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ممبئی حملوں میں انڈیا نے پاکستان کو کوئی ثبوت نہیں...
       تصویر سوشل میڈیا۔ پاک بحریہ کے جہاز حنین نے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول پر تعیناتی کے دوران سلطنت عمان کا دورہ کیا، عمانی بندر گاہ پہنچنے پر عمانی حکام نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پی این ایس حنین نے رائل عمان نیوی کے جہاز خصب کے ساتھ بحری مشق میں حصہ لیا، مشق کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی تعاون بہتر بنانا اور مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت کو فروغ دینا تھا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پی این ایس حنین کے کمانڈنگ افسر نے رائل نیوی آف عمان کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کمانڈنگ افسر...
    کراچی: پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس حنین نے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول(آر ایم ایس پی) پر تعیناتی کے دوران مسقط کا دورہ کیا اور دو طرفہ مشق میں شرکت کی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پی این ایس حنین اور رائل نیوی آف عمان کے جہاز خصب (RNOV KHASSAB) نے خلیج عمان میں دو طرفہ بحری مشق (PASSEX) کی، جس سے دونوں ممالک کے درمیان پائیدار بحری شراکت داری کو تقویت ملی۔ انہوں نے بتایا کہ مشق کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دیرپا بحری تعاون کو فروغ دینا تھا۔ قبل ازیں بندرگاہ پر قیام کے دوران پی این ایس حنین کے کمانڈنگ افسر نے رائل نیوی آف عمان کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں...
    اسلام آباد: بھارت کے خلاف معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص میں برتری دلانے والا جے ایف-17 تھنڈر بلاکIII پاکستان کا جدید ترین ملٹی رول لڑاکا طیارہ ہے، جو پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس اور چینی کمپنی Chengdu Aircraft Corporation کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے۔ جے ایف-17 تھنڈر بلاک III طیارہ جے ایف-17 سیریز کا سب سے جدید ورژن ہے اور اسے پاکستان فضائیہ کی ریڑھ کی ہڈی قرار دیا جا رہا ہے۔  ایویونکسAESA  ریڈار (Active Electronically Scanned Array) جو دشمن کے طیاروں کو دور سے شناخت اور نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، جدید فلائی بائی وائرکنٹرول سٹم ہے جو پائلٹ کو ہدف بندی میں برتری دیتا ہے۔ جے ایف-17 تھنڈر میں PL-15 لانگ رینج ایئر ٹو...
    بیرونِ ملک مقیم افراد کے لیے خوشخبری سامنے آئی ہے، برطانیہ میں مستقل رہائش کے قیام کی مدت بڑھا دی گئی ہے۔ برطانوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے امیگریشن نظام میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت سوشل کیئر ورکر ویزا بند، اور بیرون ملک سے نئی بھرتیوں پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اچھی خبر یہ ہے کہ برطانیہ میں مستقل رہائش کے لیے قیام کی مدت 5 سے بڑھا کر 10 سال کر دی گئی ہے، دوسری جانب اسکلڈ ورکر ویزا کے لیے تعلیم کی سطح بڑھا دی گئی، پوسٹ اسٹڈی ورک ویزا کی مدت میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے، اور انگریزی زبان...
     راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاک بحریہ کے جہاز حنین نےریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول پر تعیناتی کے دوران عمان کا دورہ کیا ۔ بندرگاہ پہنچنے پر عمانی حکام نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا گیا ۔  پی این ایس حنین نے رائل عمان نیوی کے جہاز خصب (RNOV KHASSAB) کے ساتھ بحری مشق میں حصہ لیا ۔مشق کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی تعاون کو بہتر بنانا اور مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت کو فروغ دینا تھا۔ ٹرمپ کا دورہ سعودی عرب : دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری کے معاہدے پر دستخط  پی این ایس حنین کے کمانڈنگ افسر نے رائل نیوی آف عمان کے اعلی حکام سے ملاقاتیں...
    بلومبرگ نے بھارت کے خلاف چینی طیاروں کی افادیت کا اعتراف کرلیا۔ بلومبرگ کی رپورٹ کےمطابق ایشیا میں مغربی ہتھیاروں سے متعلق نقطہ نظر تبدیل ہورہا ہے،جے 10 بنانےوالی کمپنی کےشیئرزکی مالیت میں 7.6 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا،چین کے پی ایل 15 میزائل بھی مغرب کی نظروں میں آگئے ہیں۔ بلومبرگ کےمطابق ترقی پذیر ممالک اب دفاعی ہتھیاروں کیلئے چین کا رخ کرسکتےہیں،پاکستان کے کامیاب حملوں کے بعد تائیوان کا خوف بڑھ گیا ہے۔ خیال رہےکہ پاکستان اور بھارت کےدرمیان فضائی جھڑپ کے بعد رافیل بنانے والی فرانسیسی کمپنی ڈسالٹ ایوی ایشن کے شیئرزکی قدر میں مسلسل کمی کا رجحان ہے۔ڈسالٹ ایوی ایشن کے شیئرز کی قدر میں آج مزید 4.70 فیصد کی کمی دیکھی گئی۔ ایک ہفتے کے...
    پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کے بعد کیے گئے آپریشن بنیان مرصوص میں بھارتی فضائیہ کے طیارے کہاں کہاں گرے؟ پائلٹس کا کیا ہوا؟ اس حوالے سے تفصیلات سامنے آگئیں۔ پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی میں بھارتی فضائیہ کے لڑاکا طیارے مختلف علاقوں میں گرے۔ تباہ ہونے والے بھارتی فضائیہ کے طیاروں کے پائلٹس زخمی یا لاپتہ بھی ہوئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ایک بھارتی طیارہ اننت ناگ کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا، پائلٹ کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا گیا۔ تباہ شدہ بھارتی طیارے کی ایجکیشن سیٹ مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے گڈول کوکرناگ کے علاقے  سے ملی۔ذرائع کے مطابق دوسرا بھارتی طیارہ پامپور یا پلوامہ کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا، طیارے کے پائلٹس...
    پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی میں بھارتی لڑاکا طیارے کہاں کہاں گرے، تفصیلات سامنے آ گئیں۔ نجی ٹی وی نے سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی میں بھارتی فضائیہ کے متعدد لڑاکا طیارے مختلف علاقوں میں گر کر تباہ ہوئے، ان تباہ ہونے والے بھارتی فضائیہ کے طیاروں کے پائلٹس زخمی یا لاپتہ بھی ہوئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق ایک بھارتی طیارہ اننت ناگ کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا، جس کے پائلٹ کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، تباہ ہونے والے بھارتی طیارے کی ایجکیشن سیٹ پہی گاڈول کوکرناگ کے علاقے سے برآمد ہوئی۔ اسی طرح بھارتی فضائیہ کا دوسرا طیارہ پامپور یا پلوامہ کے علاقے میں گر کر تباہ...
    اسلام آباد: ’’آپریشن بُنیان مرصوص‘‘کے دوران پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کو دھول چٹادی، پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی میں بھارتی فضائیہ کے متعدد لڑاکا طیارے مختلف علاقوں میں گر کر تباہ ہوئے، یہ طیارے کہاں تباہ ہوئے اور پائلٹ کہاں گئے؟ تفصیلات سامنے آگئیں۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک طیارہ اننت ناگ کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا جس کے پائلٹ کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا گیا، تباہ ہونے والے بھارتی طیارے کی ایجکیشن سیٹ پہی گاڈول کوکرناگ کے علاقے سے برآمد ہوئی۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی فضائیہ کا دوسرا طیارہ  پامپور یا پلوامہ کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا جس کے دونوں پائلٹس شدید زخمی حالت میں سری نگر اسپتال...
    6 کے مقابلے میں زیرو! پاک فضائیہ کے ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد جو پاک بھارت حالیہ کشیدگی میں پاک فضائیہ اور افواج پاکستان کی موثر آواز بن کر ابھرے،تیزی سے سوشل میڈیا پرچھاگئے۔ہم ایک مکمل پیشہ ورفوج ہیں، 6 کے بجائے دشمن کے 10 جہاز گراسکتے تھے مگراپنی جانب سے اچھا پیغام دینے کی کوشش کی، یہ بات ایئروائس مارشل اورنگزیب احمد نے اتوارکو ڈی جی آئی ایس پی آرکیساتھ بریفنگ میں کہی تھی۔ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد کا ہرسوال پرموثر اور مدلل جواب عکاسی کرتاہے کہ پاک فوج کی تربیت اعلیٰ عسکری بنیادوں پرہوئی ہے۔ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد نے دسمبر 1992 میں پاک فضائیہ  کے جی ڈی (پی) برانچ میں کمیشن حاصل کیا تھا،وہ نے فائٹراسکواڈرن اورایک...
    پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کا حتمی شیڈول جاری،بقیہ میچز کا 17 مئی سے آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 13 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے بقیہ 8 میچز کا حتمی شیڈول جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت پہلا میچ 17 مئی کو راولپنڈی اور فائنل 25 مئی کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے بقیہ میچز کے لیے حتمی شیڈول جاری کردیا۔پی سی بی کے مطابق 17 مئی بروز ہفتہ کو پشاور زلمی کا مقابلہ کراچی کنگز سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔اسی طرح، 18 مئی کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم ڈبل ہیڈر کی میزبانی کرے گا، دوپہر میں ملتان سلطانز کا...
    آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر نے پاکستان سپر لیگ  پر اعتماد کا اظہار کر دیا۔ اس حوالے سے آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر پی ایس ایل کے بقیہ میچز میں شرکت کےلیے پاکستان واپس جائیں گے، وہ پی ایس ایل مکمل کرنے کےلیے بقیہ میچز میں شریک ہوں گے۔ آسٹریلوی میڈیا نے کہا کہ ڈیوڈ وارنر نے پی ایس ایل میں شرکت کی میڈیا کو تصدیق کی ہے۔ پی ایس ایل ملتوی ہونے کے بعد غیر ملکی کھلاڑی پاکستان سے چلے گئے تھے۔آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ بین میکڈرموٹ بھی پی ایس ایل کےلیے دوبارہ پاکستان جانے کا پلان کر رہے ہیں۔سیز فائر کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پی ایس...
    آپریشن بنیان مرصوص کے دوران پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کو دھول چٹا دی، پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی میں بھارتی لڑاکا طیارے کہاں کہاں گرے، تفصیلات سامنے آ گئیں۔ سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ بھارتی لڑاکا طیارے مختلف علاقوں میں گر کر تباہ ہوئے، جبکہ بھارتی فضائیہ کے طیاروں کے پائلٹس زخمی یا لاپتا بھی ہوئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ایک بھارتی طیارہ اننت ناگ میں گر کر تباہ ہوا، جبکہ بھارتی پائلٹ کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔اسی طرح بھارتی فضائیہ کا دوسرا طیارہ پلوامہ میں گر کر تباہ ہوا. پلوامہ میں دونوں پائلٹس شدید زخمی حالت میں سری نگر ہسپتال منتقل کیے گئے۔سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ بھارتی فضائیہ کا تیسرا طیارہ اکھنور میں گرا، جبکہ دونوں پائلٹس کو...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)’’ آپریشن بنیان مرصوص‘‘ کے دوران پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کو دھول چٹا دی، پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی میں بھارتی فضائیہ کے متعدد لڑاکا طیارے مختلف علاقوں میں گر کر تباہ ہوئے، ان تباہ ہونے والے بھارتی فضائیہ کے طیاروں کے پائلٹس زخمی یا لاپتہ بھی ہوئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق ایک طیارہ اننت ناگ کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا، جس کے پائلٹ کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، تباہ ہونے والے بھارتی طیارے کی ایجکیشن سیٹ پہی گاڈول کوکرناگ کے علاقے سے برآمد ہوئی۔ بھارتی فضائیہ کا دوسرا طیارہ پامپور یا پلوامہ کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا جس کے دونوں پائلٹس شدید زخمی حالت میں سری نگر ہسپتال منتقل...
    بھارت کے ساتھ ہونے والے معرکے میں پاک فضائیہ نے دشمن کو دھول چٹا دی، معرکے کے دوران بھارتی فضائیہ کے متعدد لڑاکا طیارے تباہ اور پائلٹس زخمی ہوگئے۔ ’آپریشن بنیان مرصوص‘ کے دوران پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی میں بھارتی فضائیہ کے متعدد لڑاکا طیارے مختلف علاقوں میں گر کر تباہ ہوئے، ان تباہ ہونے والے بھارتی فضائیہ کے طیاروں کے پائلٹس زخمی یا لاپتہ بھی ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں پاک فضائیہ کو بھارت کے مقابلے میں 0-6 سے کامیابی ملی، ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ایک بھارتی طیارہ اننت ناگ کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا، جس کے پائلٹ کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، تباہ ہونے والے بھارتی طیارے کی ایجکیشن...
     راولپنڈی ( طیبہ بخاری سے ) ’’آپریشن بنیان مرصوص‘‘ کے دوران پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کو  دھول چٹا دی۔ پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی میں بھارتی فضائیہ کے متعدد لڑاکا طیارے مختلف علاقوں میں گر کر تباہ ہوئے۔ان تباہ ہونے والے بھارتی فضائیہ کے طیاروں کے پائلٹس زخمی یا لاپتہ بھی ہوئے۔ "پراعتماد رہیں، متجسس رہیں کیونکہ عظیم چیزیں آپ کا انتظار کر رہی ہیں" مودی کی بھارت کے مایوس عوام کو حوصلہ دینے کی کوشش سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ  ایک طیارہ اننت ناگ کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا، جس کے  پائلٹ کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، تباہ ہونے والے بھارتی طیارے کی ایجکیشن سیٹ پہی گاڈول کوکرناگ...
    اپنے ایک بیان میں نثار کھوڑو نے کہا کہ ٹرمپ نے پاک بھارت کشیدگی ختم کروا کر جنگ بندی سے متعلق اپنی انتخابی مہم کے نعرے پر عمل کرکے دکھایا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی سندھ نے پاک بھارت جنگ بندی پر 15 مئی جمعرات کو سندھ بھر میں اظھار تشکر ریلیاں نکالنے کا اعلان کر دیا۔ پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے اپنے پالیسی بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے پاک بھارت جنگ بندی پر 15 مئی جمعرات کو شام 5 بجے سندھ کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں اظہار تشکر ریلیاں نکالی جائیں گی۔ نثار کھوڑو نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں، جنہوں نے دو ایٹمی ممالک کے درمیان جنگ بندی کرانے...
    سی ڈی اے ہسپتال میں بھرتیاں مکمل میرٹ پر کیں، جسکی وجہ سے مریضوں کے علاج و معالجہ اور دیکھ بھال کے معیار میں مزید اضافہ ہوگا ، چیئرمین سی ڈی اے WhatsAppFacebookTwitter 0 13 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)کیپیٹل ہسپتال اسلام آباد نے دوسرے او بیسٹی اور روبوٹک سرجری ویک کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا۔ جسکے مہمان خصوصی چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا تھے۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے نے ڈاکٹرز کی بھرتیاں خالصتا میرٹ کے بنیاد پر کی ہیں، جو نہ صرف سی ڈی اے کیلئے فخر کی بات ہے بلکہ اس سے مریضوں کی دیکھ بھال...
    آپریشن بنیان مرصوص کے دوران پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کو دھول چٹا دی WhatsAppFacebookTwitter 0 13 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )آپریشن بنیان مرصوص کے دوران پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کو دھول چٹا دی ،پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی میں بھارتی فضائیہ کے متعدد لڑاکا طیارے مختلف علاقوں میں گر کر تباہ ہوئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ان تباہ ہونے والے بھارتی فضائیہ کے طیاروں کے پائلٹس زخمی یا لاپتہ بھی ہوئے،ایک طیارہ اننت ناگ کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا، جس کے پائلٹ کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، تباہ ہونے والے بھارتی طیارے کی ایجکیشن سیٹ پہی گاڈول کوکرناگ کے علاقے سے برآمد ہوئی، بھارتی فضائیہ کا دوسرا طیارہ پامپور...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے بقیہ میچز کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ کراچی کنگز اور پشاور زلمی کا میچ 17 مئی کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، 18 مئی کو پشاور زلمی اور لاہور قلندر کا راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم درمیان مقابلہ ہوگا۔ 18 مئی کو ہی ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر کا مقابلہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا، 18 مئی کو راولپنڈی میں ایک میچ سہ پہر 3 بجے جبکہ دوسرا میچ ساڑھے 7 بجے ہوگا۔ 19 مئی کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹکرائیں گے۔ پلے آف مرحلے کے میچز 21 سے 23 مئی تک لاہور میں کھیلے جائیں گے، پی ایس ایل 10 کا فائنل 25 مئی...
    پاک بحریہ نے مسلح افواج کے مشترکہ جذبے کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے نیا ترانہ “اے وطن” جاری کر دیا ہے۔ترانہ آپریشن “بنیان مرصوص” میں تینوں مسلح افواج کی شاندار کامیابی کے موقع پر جاری کیا گیا ہے. تاہم یہ ترانہ قومی یکجہتی اور دفاعی عزم کی علامت ہے۔پاک بحریہ کی جانب سے جاری کردہ ترانے میں دفاعی طاقت اور افواج کے جوانوں کی قربانیوں کو سراہا گیا ہے۔
    لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب ایک سرویلینس ڈرون گرنے کی اطلاع نے سیکیورٹی اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق ڈرون میں کوئی دھماکہ خیز مواد موجود نہیں تھا اور اس کے گرنے سے کسی قسم کا دھماکہ یا جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم واقعہ نے حساس اداروں کو متحرک کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈرون جدید سرویلینس ٹیکنالوجی سے لیس تھا، اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اسے سرحد پار سے آپریٹ کیا جا رہا تھا۔ اس سے قبل بھی جمعرات کی صبح پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے اسی علاقے میں ایک انڈین ڈرون مار گرایا تھا، جو مبینہ طور پر حساس تنصیبات کی نگرانی کر رہا...
    وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے اسکائی نیوز کو دیے گئے ایک اہم انٹرویو میں پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ سیز فائر سے متعلق اہم حقائق بیان کیے عطاء تارڑ نے بتایا کہ یہ جنگ بندی مختلف ممالک کی سفارتی کوششوں کا نتیجہ ہے جس میں امریکا، چین، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ترکیہ اور قطر نے اہم کردار ادا کیا انہوں نے خاص طور پر وزیر اعظم کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کیے جانے کا بھی ذکر کیا انہوں نے کہا  پاکستان نے بھارتی فوجی تنصیبات اور اسلحہ ڈپوؤں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا جس کے بعد بھارت مزید کشیدگی جھیلنے کی پوزیشن میں نہیں رہا۔ یہ سیز فائر ہماری کمزوری...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پر بلااشتعال بھارتی حملوں کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی سلامتی کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے پر پوری قوم پاک فوج اور پاک فضائیہ کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتی ہے، ملکی سلامتی و خودمختاری پر ہونے والے ہر حملے کا منہ توڑ جواب دیں گے۔ منگل کو ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ ہمیں اپنے شہداکی قربانیوں پر فخر ہے، پاکستانی قوم اور مسلح افواج بھارتی جارحیت کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے رہیں۔ انہوں نے کہا...
    حوزہ علمیہ قم کے استاد برگوار سے ملاقات میں آیت اللہ سید علی سیستانی نے فرمایا کہ حوزہ علمیہ قم کے بارے میں ہمارا نظریہ حوزہ علمیہ نجف سے مختلف نہیں ہے اور ہم حوزات کے لیے اپنی صلاحیت کے مطابق ہر ممکن کوشش کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ مفسر قرآن حکیم اور حوزہ علمیہ قم کے استاد بزرگوار آیت اللہ جوادی آملی نے نجف اشرف میں حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران آیت اللہ جوادی آملی نے تفسیر تسنیم کی 80 جلدیں اور آخری جلد اپنے ہاتھ سے آیت اللہ سیستانی کی خدمت میں پیش کی۔ آیت اللہ سید علی سیستانی نے اسے نہایت احترام اور خصوصی توجہ کے ساتھ قبول فرمایا۔  آیت اللہ...
    نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء) ممتاز بین الاقوامی میڈیا اداروں جیسے "بلوم برگ"، امریکی مالیاتی انٹیلی جنس ایجنسیوں، بھارتی معیشت دانوں، سابق سکیورٹی اہلکاروں اور عالمی خطرات کا تجزیہ کرنے والی مشاورتی کمپنیوں کے ماہرین نے حالیہ پاک بھارت مختصر مگر اہم جنگ کے دوران واضح کیا کہ اگریہ تنازع طویل ہوتا تو بھارت کو پاکستان کے مقابلے میں کہیں زیادہ معاشی نقصان برداشت کرنا پڑتا۔(جاری ہے) بلوم برگ نے نشاندہی کی کہ اگر بھارت اور پاکستان امن معاہدے پر متفق ہو جائیں تو خطے کی معیشت میں زبردست ترقی کا امکان ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنگ کے ابتدائی 48 گھنٹوں میں بھارتی سرمایہ کاروں کو اسٹاک مارکیٹس کی گراوٹ کے باعث...
    پشاور: ضلعی انتظامیہ نے پشاور میں ڈرونز اور کواڈ کاپٹر کے استعمال پر پابندی لگا دی۔ جاری اعلامیہ کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر سیکشن 144 CrPC کے تحت لگائی۔ فیصلہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ، اہم تنصیبات کی سیکیورٹی اور کسی بھی قسم کی افراتفری یا بدامنی کے خطرات کو روکنے کے لیے کیا گیا ہے۔ پابندی 30 دن کے لیے نافذ العمل ہے اور خلاف ورزی پر تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ Tagsپاکستان
    پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ اور پاک فوج کو جتنا بھی خراج تحسین پیش کیا جائے کم ہے۔وہ عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات کر رہے تھے، انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے ساری قوم متحد اور اکٹھی ہے، انہوں نے کہا کہ قوم کو متحد رکھنے کیلئے عمران خان کو باہر لانا ناگزیر ہے۔چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ ملک دشمنی کی بات جہاں ہو گی وہاں ہم سب اکٹھے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہمارے اختلافات ہیں اور رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو جتنی مار پڑ گئی ہے اب وہ دوبارہ حملے کی جرأت نہیں...
    فیز تین میں زمین استعمال نہ ہونے کے باعث 77؍کروڑ روپے کا نقصان ہو گیا انتظامیہ کی غیر موثر حکمت عملی کے باعث زمین کے کرائے کی مد میں نقصان ہوا کراچی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون زمین کے استعمال میں ناکام ہو گیا، فیز تین میں زمین استعمال نہ ہونے کے باعث 77 کروڑ روپے کا نقصان ہو گیا۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق ایکسپورٹ پروسیسنگ زون اتھارٹی کا مینڈیٹ ہے کہ ترقی کے لئے منصوبے بنائے ، آرڈیننس 1980 کے سیکشن 10 میں تحریر ہے کہ زمین کے استعمال، زونز اور زمین مختص کرنے کے لئے اسکیمیں تیار کرے ۔ ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کراچی کو سال 2015-16 کے دوران 257پلاٹس کی الاٹمنٹ کے لئے 53 درخواستیں موصول ہوئیں، کراچی ایکسپورٹ...
    بھارت کیخلاف پاک فضائیہ کی کارروائیوں کو مختصر ، موثر انداز میں پیش کرنے پر تعریفیں ایکس صارفین نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے ہینڈسم قرار دیا، باڈی لینگویج کی بھی ستائش ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری اور وائس ایڈمرل رب نواز کے ساتھ 11مئی کو بھارت کے خلاف پاکستان کی آپریشن بنیان مرصوص پر دی گئی بریفنگ کے دوران ڈپٹی چیف آف ایئر آپریشنز وائس ایئرمارشل اورنگزیب احمد کے انداز نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے اور ان کا نام ایکس پر ٹرینڈ کرنے لگا۔پریس بریفنگ کے دوران وائس ایئرمارشل اورنگزیب احمد کی جانب سے دلچسپ انداز اور بھارت کے خلاف پاک فضائیہ کی کارروائیوں کو مختصر اور موثر انداز میں پیش...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاک بحریہ نے مسلح افواج کے مشترکہ جذبے کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے نیا ترانہ “اے وطن” جاری کر دیا۔ یہ ترانہ قومی یکجہتی اور دفاعی عزم کی علامت ہے، ترانہ آپریشن بنیان مرصوص میں تینوں مسلح افواج کی شاندار کامیابی کے موقع پر جاری کیا گیا۔ پاک بحریہ کے اس ترانے میں دفاعی طاقت اور افواج کے جوانوں کی قربانیوں کو سراہا گیا ہے جس سے دفاع وطن کیلئے قومی جوش و ولولے کا اظہار ہوتا ہے۔ ’’اے وطن‘‘ نہ صرف قوم کے دفاعی عزم کی ترجمانی کرتا ہے بلکہ اس میں وطن کی خاطر جان قربان کرنے والے سپاہیوں کی بہادری اور قربانیوں کو خراج عقیدت بھی پیش کیا گیا ہے۔ بھارتی فضائیہ...
    نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارتی فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل امر پریت سنگھ کی ایئرہیڈکوارٹر میں اپنے ہی پائلٹس کے ہاتھوں درگت بن گئی۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل امرپریت سنگھ کو ایئرہیڈکوارٹر میں آپریشن سندور کی ڈی بریفنگ کے دوران بھارتی فضائیہ کے چار افسران نے مارا پیٹا، چاروں ہندو افسران نے سکھ ایئرچیف پر تعصب پر مبنی رویے کا الزام عائد کیا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ انڈین ایئر فورس کے سربراہ کی مار پیٹ کرنے والے چاروں ہندو افسران کو حراست میں لے لیا گیا، زیر حراست بھارتی افسران میں سکواڈرن لیڈر شیواس ڈکشٹ، ونگ کمانڈر اجے راجپوت شامل ہیں۔ واقعہ میں ملوث بھارت میں فلائنگ آفیسر راکیش کمار اور سکواڈرن...