2025-05-29@04:58:29 GMT
تلاش کی گنتی: 212

«فیض الابرار»:

(نئی خبر)
    غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے پر تبصرہ کرتے ہوئے فلسطینی مزاحمتی تحریک الجہاد الاسلامی فی فلسطین کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی مزاحمت نے ہی قابض صیہونی رژیم کو اس معاہدے کو قبول کرنے پر مجبور کیا ہے کہ جسے قبل ازیں وہ خود ہی مسترد کر چکی تھی! اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک الجہاد الاسلامی فی فلسطین نے غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے پر تبصرہ کرتے ہوئے غاصب و دہشتگرد صیہونی رژیم کی "بد عہدی" کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے بیان میں جہاد اسلامی فلسطین کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد الہندی نے تاکید کی ہے کہ ہمیں غاصب و دہشتگرد صیہونی رژیم سے برائی کے علاوہ...
    مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2025ء)ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 6ماہ میں سالانہ بنیادپر28فیصد نموریکارڈکی گئی۔آل پاکستان آٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلی6ماہ میں ملک میں گاڑیوں کے 776126یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 28فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 605668یونٹس گاڑیوں کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔(جاری ہے) دسمبر2024میں ملک میں 135134یونٹس گاڑیوں کی فروخت ہوئی جونومبرکے مقابلے میں ایک فیصد اوردسمبر2023کے مقابلے میں 49فیصدزیادہ ہے، نومبرمیں ملک میں گاڑیوں کے 134340یونٹس اوردسمبر2023میں 90888یونٹس کی فروخت ہوئی تھی۔ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں کاروں...
    اسلام آباد(آن لائن)نجی میڈیکل کالجزکی سالانہ فیس 18 لاکھ روپے مقرر کرنے کی سفارش کر دی،ذرائع کے مطابق پی ایم ڈی سی نے کمیٹی کی تجویز کردہ فیس اسٹرکچر کو منظوری کیلئے وزارت صحت کو ارسال کر دیا،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی سربراہی میں قائم میڈیکل ایجوکیشن کمیٹی نے فیس اسٹرکچر کا از سر نوز جائزہ لینے کی ہدایت دی تھی، وزارت کی جانب سےمنظوری کی صورت میں ملک بھر کے نجی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز کے لئے یہ فیس مقرر کی جائے گی، ملک بھر کے 121 نجی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز کیلئے سالانہ بنیاد پر داخلہ فیس مقرر کی جائے گی،ملک بھر کے تمام پرائیویٹ میڈیکل کالجز سالانہ 3 لاکھ روے تک فیس فی طالبعلم وصول کر رہے...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر ) بانی جماعت اہلسنت ، خطیب اعظم حضرت مولانا محمد شفیع اوکاڑوی کے 42 ویں سالانہ عرس شریف کی تیاریاں مکمل ہوگئیں۔ مولانا اوکاڑوی اکادمی (العالمی ) کی طرف سے یادگاری مجلے کی اشاعت اور اس کی ترسیل اور علماء و مشائخ ، سنی تنظیموں اور اداروں سے رابطے کا کام بھی پورا ہوگیا ہے۔ 2 روزہ سالانہ مرکزی عرس کی تقریبات جمعرات ، جمعہ 16 اور 17 جنوری 2025 کو جامع مسجد گلزار حبیب گلستان اوکاڑوی (سولجر بازار ) کراچی میں منعقد ہوں گی۔ جمعہ 17 جنوری 2025 کو دنیا بھر میں اہلسنت و جماعت کی مساجد و مراکز ، درس گاہوں اور خانقاہوں میں 42 واں سالانہ عالمی یوم خطیب اعظم عقیدت و احترام سے...
    لاہور: پنجاب حکومت نے اٹک کے مقام پرسونے کے ذخائر کی موجودگی تصدیق کردی۔ نجی ٹی وی کے مطابق دریائے کابل اور دریائے سندھ کے سنگم کے مقام پرحالیہ سروے میں سونے کے ذخائر کی تصدیق ہوئی، سونے کے ذخائر کے تصدیق کرنے میں موجود حکومت پنجاب کو ایک سال کا عرصہ لگا۔ حکومت پنجاب نے جیولوجیکل سروے آف پاکستان کے بعد نیسپاک کی جانب سے بھی سونے کی موجودگی چیک کرائی۔ ہر طرح سے تصدیق کے بعد پنجاب حکومت کی اعلیٰ سطح کمیٹی کل وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات کرے گی اور انہیں سونے کے ذخائر سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔ سونے کے ذخائر نکالنے کے لیے پنجاب حکومت نے بین الاقوامی سطح پر نیلامی کرانے کا فیصلہ...
    لاہور : صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک بھر میں سردی کی لہر جاری ہے، خاص طور پر بالائی علاقوں میں ٹھنڈ میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ سکردو میں درجہ حرارت منفی 11، گوپس اور استور میں منفی 10، جبکہ لہہ میں منفی 9 تک پہنچ گیا ہے۔ گلگت اور کالام میں منفی 7، بگروٹ اور ہنزہ میں منفی 6، اور دیر و چترال میں درجہ حرارت منفی 4 ریکارڈ کیا گیا۔   بالائی علاقوں میں برفباری کے باعث منظر دلکش ہو گئے ہیں اور پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ رکھی ہے۔ تاہم، چترال میں شدید برفباری کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے، اور چترال کے بالائی علاقوں کا زمینی رابطہ بھی منقطع ہو گیا ہے۔ اس...
    اسلام آباد(این این آئی) بجلی کمپنیاں  نادہندگان سے عدم وصولی، بجلی چوری اور دیگر نااہلیوں کے باعث گردشی قرضے میں ماہانہ 50 ارب اور سالانہ 600 ارب کا اضافہ کررہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے بارے میں تازہ اعداد و شمار سے پتا چلتا ہے کہ نااہلیوں سے بھری ڈسکوز گردشی قرضوں میں سالانہ 600 ارب روپے سے زائد کا اضافہ کررہے ہیں جو کہ اب بڑھ کر 2.467 ٹریلین روپے ہو گیا ہے۔اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت کے اعلیٰ حکام بجلی کی وصولی اور چوری کے نقصانات کو روکنے میں بری طرح ناکام رہے ہیں اور 92.44 فیصد سے زائد وصولی کے دعوو?ں کے باوجود ڈسکوز گردشی قرضے میں ماہانہ 50 ارب...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا نااہل اور نالائق کے ہاتھوں آگیا ہے، کے پی کے بے امنی کا شکار ہے، لگتا ہے وزیراعلی کے پی کے صوبے کے حالات سنبھال نہیں سکتے، ان کو صرف بانی پی ٹی آئی کو آزاد کرانے کی فکر ہے، گورنر راج ایک جمہوری عمل نہیں ہے، ہم امن کے لیے ہر کسی سے بات چیت کرنے کیلیے تیار ہیں۔ وہ ہفتے کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی، سیکرٹری سہیل افضل خان اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی پریس کلب کی نئی باڈی...
      ملک بھر میں شدید سردی کی لہر برقرار ہے، اور بالائی علاقوں میں برفباری نے پہاڑوں کا منظر مزید حسین بنا دیا ہے۔ مختلف علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کئی درجے نیچے آ چکا ہے۔ لہہ میں پارہ منفی 13، استور میں منفی 12، گوپس میں منفی 11، سکردو میں منفی 10، کالام میں منفی 8، ہنزہ میں منفی 7، بگروٹ اور گلگت میں منفی 6 درجے تک پہنچا۔ دیر، پاراچنار، قلات اور راولا کوٹ میں بھی درجہ حرارت منفی 3 ریکارڈ کیا گیا۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں سرد موسم کا راج ہے، جبکہ لسبیلہ، خضدار اور قلات میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ مشرقی پنجاب، کشمیر، مری، گلیات اور دیگر پہاڑی علاقوں...
    ملک میں سردی کی شدت برقرار ہے ، بالائی علاقوں میں برفباری کے بعد نظارے حسین ہوگئے ، پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں شدید دھند ، موٹروے بند ، متعدد پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار ہو گئیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں بارش برسانے والا سسٹم 14 جنوری کو داخل ہوگا ۔ دوسری طرف مختلف علاقوں میں شدید دھند کا راج بھی برقرار ہے جس کے باعث موٹروے کو مختلف مقامات سے بند کر دیا گیا۔ ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق شدید دھند کے باعث موٹر ویز متعدد مقامات سے بند ہے ، ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن تک ، ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے فیصل...
    سابق وزیر اعظم کی بہن علیمہ خان نے تحریک انصاف بانی عمران خان کے ساتھ کیے جانے والے سلوک پر سخت تحفظات کا اظہار کیا۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جیل حکام نے انہیں اور ان کے خاندان کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سے روک دیا ہے اور اب رسائی کو مزید محدود کر دیا گیا ہے، جو کہ سراسر زیادتی اور ٹارچر کے مترادف ہے۔علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو ان کے ذاتی معالج سے ملنے کی اجازت نہیں دی جا رہی، اور ان کی ضروریات کو پورا کرنے میں رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں۔ انہوں نے اس رویے کو غیر انسانی اور ناقابل...