2025-11-04@11:47:54 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 2282				 
                «مجاز ہو گی»:
(نئی خبر)
	ایران نے افغانستان کی طالبان حکومت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تناؤ کے فوری خاتمے پر زور دیا ہے۔  ایرانی میڈیا کے مطابق صدر مسعود پزشکیان نے دو برادر اسلامی ممالک پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر حالیہ تناؤ اور کشیدگی کو خطے کے امن اور استحکام کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔ انھوں نے اسلامی ممالک کے درمیان مشترکہ تہذیبی و مذہبی رشتوں کا ذکر کرتے ہوئے زور دیا کہ اس خطے کی اقوام خصوصاً وہ جو مشترکہ تاریخ، ثقافت اور ایمان رکھتی ہیں، انہیں باہمی اتحاد اور سمجھ بوجھ کے ساتھ مسائل حل کرنے چاہئیں۔ ایرانی صدر نے طالبان اور پاکستان دونوں سے تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا...
	پاک افغان کشیدگی میں کمی کے لیے کردار ادا کرنے کو تیار ہوں، اس کے لیے زمین ہموار کی جائے : مولانا فضل الرحمان
	جمعیتِ علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے افغان اور پاکستانی حکومتوں سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان پیدا شدہ تنازع کے حل میں وہ کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں، بشرطیکہ اس کے لیے زمینی راہ ہموار کی جائے۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت کو 4 گھنٹے میں ہرا دیا، دہشتگردی کو 40 سال میں شکست کیوں نہیں دی جا سکی؟ مولانا فضل الرحمان کنونشن سینٹر اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ گرم جوشی کے ماحول میں بات چیت سے نتائج ممکنہ طور پر مثبت نہیں آئیں گے، اس لیے ضروری ہے کہ ابتدا میں کشیدگی کم کی جائے تاکہ باہمی...
	سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی ایک سلجھا ہوا، ایماندار اور سمجھدار نوجوان ہے، امید ہے وہ صوبے میں گورننس، امن و امان اور عوامی توقعات کے حوالے سے بہترین کارکردگی دکھائیں گے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے بتایا کہ وہ سہیل آفریدی کو گزشتہ 16 سے 17 سال سے جانتے ہیں، جب وہ کالج میں داخل ہوا تھا۔ اُن کا کہنا تھا کہ جب وہ پی ٹی آئی کے صوبائی صدر تھے اور پارٹی کی حکومت بھی نہیں بنی تھی، اُس وقت انہوں نے مراد سعید، مینہ خان اور سہیل آفریدی کو سیاسی کارکن بنایا۔ یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی عمران خان سے پوچھے...
	وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے حالیہ بیانات اور ممکنہ احتجاجی سرگرمیوں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ریاست کسی کو بھی ملک کے حالات خراب کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ انتشار، شر انگیزی اور سڑکوں پر طاقت کا مظاہرہ کرکے ریاست کو بلیک میل کرنے کی روش اب برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر کسی گروہ نے امن و امان کو چیلنج کرنے کی کوشش کی تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ عطا تارڑ نے کہا کہ موجودہ حالات میں ملک کو اتحاد، یکجہتی اور استحکام کی...
	امریکی ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان سمیت 3 مسلم ممالک غزہ کے "استحکام" کیلئے بین الاقوامی فورس میں شرکت پر بات چیت کر رہے ہیں جبکہ یہ اقدام جنگ کے بعد کے مرحلے سے متعلق واشنگٹن کے نئے منصوبے کے تحت اٹھایا جا رہا ہے اسلام ٹائمز۔ معروف امریکی ای مجلے پولیٹیکو نے دعوی کیا ہے کہ غزہ کی پٹی کو "مستحکم" بنانے کے مبینہ "امریکی منصوبے" کے تحت مستقبل کی "بین الاقوامی فورس" میں حصہ لینے کے لئے 3 مسلم ممالک انڈونیشیا، جمہوریہ آذربائیجان اور "اسلامی جمہوریہ پاکستان" اہم آپشنز میں شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق امریکی سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان ممالک نے ابھی تک باضابطہ طور پر ایسی ذمہ داری نہیں...
	میئر سکھر اور ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے جاپان میں منعقد ہونے والے یونائیٹڈ نیشنز انٹرنیشنل میئرز فورم 2025 میں سکھر میونسپل کارپوریشن اور حکومت سندھ کی نمائندگی کی، اس کانفرنس کا عالمی موضوع تھا “Actions Today for a Resilient Future.” جاری کردہ بیان کے مطابق بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ اپنی سیاسی و سرکاری مصروفیات کے باعث اس فورم میں ذاتی طور پر شرکت نہیں کر سکے، تاہم انہوں نے اپنی خصوصی ویڈیو پریزنٹیشن کے ذریعے عالمی مندوبین اور دنیا بھر کے شہروں کے رہنماؤں سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں بیرسٹر ارسلان نے سکھر کی جانب سے Sustainable Development Goals (SDGs) کے مقامی سطح پر نفاذ کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو اجاگر کیا، بالخصوص Goal...
	 بھارتی فلم انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ اور مشہور رقاصہ مدھومتی انتقال کرگئیں۔  بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 87 سالہ اداکارہ مدھومتی، جن کا ہیلن جیسی اداکاراؤں سے موازنہ کیا جاتا تھا، نے اپنی دلکش اداکاری اور منفرد رقص کی وجہ سے سنیما میں ایک خاص مقام حاصل کیا تھا۔ 1938 میں مہاراشٹر میں پیدا ہونے والی مدھومتی نے 1957 میں ایک غیر ریلیز ماراٹھی فلم سے کیریئر کا آغاز کیا اور بھرتنٹیام، کتھک، منیپوری اور کتھکلی جیسے کلاسیکل ڈانس کی تربیت حاصل کی تھی۔ وہ ’آنکھیں‘، ’ٹاور ہاؤس‘، ’شکاری‘، ’مجھے جینے دو‘، ’امر اکبر انتھونی‘ اور ’چھوٹی بہو‘ جیسی فلموں میں اپنی جاندار پرفارمنسز کے لیے مشہور تھیں۔ مدھومتی کی موت پر بالی ووڈ کے فنکاروں نے گہرے...
	 سہیل آفریدی نے بطور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ ان کے حلف برداری سے قبل سیاسی و سماجی حلقوں میں اس بات پر شدید بحث جاری تھی کہ آیا وہ اس منصب تک پہنچ پائیں گے یا نہیں۔ متعدد سیاسی شخصیات نے یہ پیش گوئی کی تھی کہ سہیل آفریدی وزیراعلیٰ منتخب نہیں ہو سکیں گے، جن میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن اور پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما و سابق مشیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان شامل تھے۔ یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب، سوشل میڈیا پر جتنے منہ اتنی باتیں فیاض الحسن چوہان نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اگر سہیل آفریدی وزیراعلیٰ منتخب ہو...
	ویب ڈیسک: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تین چھٹیوں پر سوشل میڈیا پر زیر گردش خبروں کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے وضاحت جاری کر دی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک نوٹیفکیشن وائرل ہوا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اسلام آباد کے تمام تعلیمی اداروں میں تین دن کی چھٹیاں کر دی گئی ہیں تاہم ضلعی انتظامیہ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے وضاحت دی کہ یہ نوٹیفکیشن پرانا ہے اور دراصل سال 2024 میں جاری ہوا تھا، جسے بعض عناصر نے موجودہ حالات میں دوبارہ پھیلایا ہے تاکہ عوام میں غلط فہمی پیدا کی جا سکے۔  ڈیلی ویجرز کی تنخواہوں میں اضافہ  ضلعی انتظامیہ کے ترجمان نے واضح کیا کہ اسلام آباد...
	غزہ میں فوجی کارروائی ابھی ختم نہیں ہوئی، اگلے مرحلے کیلئے تیاری کر رہے ہیں ہمارے کچھ دشمن دوبارہ منظم ہو کر ہم پر حملہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،قوم سے خطاب جنگی جنون میں مبتلا اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ کو پھر نشانہ بنانے کااعلان کر دیا، اور یہ بیان انہوں نے جنگ بندی کے باوجود دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں فوجی کارروائی ابھی ختم نہیں ہوئی، اگلے مرحلے کیلئے تیاری کر رہے ہیں۔اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو اب بھی بڑے سکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہمارے کچھ دشمن دوبارہ منظم ہو کر ہم پر حملہ کرنے کی کوشش...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) امیر جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ماضی میں بھی پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں کردار ادا کیا تھا اب بھی کرسکتا ہوں۔ کنونشن سینٹر اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جے یو آئی مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ افغان قیادت سے رابطے ہوئے ہیں، وہ معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک افغان جنگ بندی تو ہوگئی اب زبان بندی بھی ہونی چاہیے، سوشل میڈیا سمیت ہر جگہ دونوں ممالک کو اشتعال کی بجائے معاملات کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ افغان وزیر خارجہ امیر خان...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قاہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 1967ء سے پہلے کی سرحدوں کے ساتھ اور القدس الشریف کے بطور اس کے دار الحکومت، ایک مضبوط اور قابل عمل فلسطینی ریاست کا قیام، پاکستان کی مشرق وسطیٰ کی پالیسی کی بنیاد ہے اور رہے گی۔شہباز شریف اپنا 2 روزہ دورہ شرم الشیخ مکمل کرکے پاکستان کے لیے روانہ ہوگئے، انہوں نے شرم الشیخ مصر میں منعقدہ غزہ امن سربراہ اجلاس میں شرکت کی، مصر کے وزیرِ ثقافت احمد فواد ھنو نے وزیرِ اعظم اور پاکستانی وفد کو الوداع کیا۔اپنی روانگی سے قبل ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر جاری اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی سب سے اہم ترجیح غزہ پر مسلط کی گئی نسل...
	 اسلام آباد:  جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پاکستان اور افغانستان کی حکومتوں کو تحمل کا مظاہرہ کرنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلے کے حل کے لیے کردار ادا کرنے کو تیار ہوں لیکن اس کے لیے زمینی راہ ہموار کرنی ہوگی۔ کنونشن سینٹر اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے افغانستان اور پاکستان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کے حل کے لیے کردار ادا کرنے سے متعلق سوال پر کہا کہ بالکل ہم کردار ادا کرنے کو تیار ہیں لیکن اس کے لیے زمینی راہ ہموار کرنی ہوگی، اگر ہم دونوں طرف گرمی کے ماحول میں بات کرتے ہیں تو ممکن ہے کہ وہ...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سعودی کابینہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ مصر کی میزبانی میں منعقد ہونے والی “شرم الشیخ امن کانفرنس” غزہ کی جنگ کے خاتمے میں مدد گار ثابت ہو گی۔عالمی میڈیا کے مطابق سعودی کابینہ کا اجلاس آج ریاض میں مملکت کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کابینہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ مصر کی میزبانی میں منعقد ہونے والی “شرم الشیخ امن کانفرنس” کے نتائج غزہ پٹی میں جاری جنگ کے خاتمے اور مشرقِ وسطیٰ میں امن و استحکام کے قیام کی کوششوں کو تقویت دینے میں مدد گار ثابت ہوں گے۔کابینہ نے اس نے اس بات پر بھی زور دیا کہ فلسطینی عوام کی انسانی...
	 بھارت میں ایک شخص کی جانب سے طلاق کے بعد جشن منانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس نے عوامی توجہ حاصل کر لی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ متعلقہ شخص اپنی والدہ کے ہمراہ دودھ کا غسل لیتا ہے اور بعد ازاں روایتی لباس میں ’ہیپی ڈائیورسڈ‘ (Happy Divorced) والا کیک کاٹ کر اپنی نئی زندگی کا آغاز کرتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: شخصی آزادی یا شادی کے تقدس کی توہین؟، طلاق کا جشن منانے والی خاتون کی ویڈیو وائرل ویڈیو انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ہے، جس میں مذکورہ شخص نے کیپشن میں لکھا ہے کہ براہِ کرم خوش رہیں، اپنی ذات کا جشن منائیں، اور افسردہ نہ ہوں۔ صارف نے مزید...
	 لاہور ٹیسٹ: جنوبی افریقی ٹیم پہلی اننگز میں 269 پر آؤٹ ہوگئی جس کے بعد پاکستان کو دوسری اننگز میں 109 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔  آج کھیل کے تیسرے دن جنوبی افریقی ٹیم پاکستان کے خلاف پہلی اننگز کے اسکور 378 رنز کو اتارنے کےلیے جب میدان میں اتری تو اس کے 6 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے جب کہ 216 رنز بن چکے تھے۔ دن کا آغاز ٹونی ڈی ذورزی نے 81 اور سینورن متھوسوامی نے 6 رنز سے کیا، آج دن کا آغاز ہوتے ہی سینورن متھوسوامی 11 رنز بناکر ساجد خان کا شکار ہوئے، ان کے بعد ٹونی ڈی ذورزی 104 رنز بنا کر نعمان علی کی گیند پر اونچا شاٹ کھیلتے ہوئے...
	گزشتہ 24 گھنٹوں میں 22 نئے ڈینگی کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ ضلعی محکمہ صحت راولپنڈی کے مطابق راولپنڈی میں اب تک رواں سیزن 14,744 مریضوں کی اسکریننگ مکمل 994 مشتبہ افراد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔ ڈینگی سے تاحال راولپنڈی میں کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ راولپنڈی کے مختلف اسپتالوں میں اس وقت 56 مریض زیرِ علاج ہیں۔ انسدادِ ڈینگی مہم کے دوران 57 لاکھ سے زائد گھروں کی چیکنگ 1,81,234 گھروں میں لاروا برآمد ہوا جبکہ  24,514 مقامات پر ڈینگی لاروا کی موجودگی کی تصدیق ہوئی۔  ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں تیز کردی گئیں۔ 4,509 ایف آئی آر، 1,858 مقامات سیل، 3,521 چالان، 1 کروڑ 9 لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا گیا۔ 
	KP میں بحران، نیا وزیراعلیٰ منتخب، گورنر کا حلف لینے سے گریز، PTI کا عدالت سے رجوع، اپوزیشن آج چیلنج کرے گی
	 پشاور (نیوزڈیسک ) خیبر پختو نخوا میں نیا سیاسی بحران‘ تحریک انصاف کے نامزد امیدوار سہیل آفریدی 90 ووٹ لیکر نئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا منتخب‘اپوزیشن ارکان کا ایوان سے احتجاجا واک آئوٹ‘ گورنر خیبرپختونخوا نے حلف لینے سے گریز کردیا۔  فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ کا پیر کو ہونے والا انتخاب غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب تک علی امین کا استعفیٰ منظور نہیں ہوتا، وزیراعلیٰ کا انتخاب غیر آئینی تصور ہوگا جبکہ اپوزیشن لیڈر نے سہیل آفریدی کے انتخاب کو آج عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔ دوسری جانب پشاور ہائی کورٹ میں نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی حلف برداری کیلئے درخواست جمع کرادی گئی‘ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے درخواست...
	اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے‘ نوائے وقت رپورٹ) اسلام آباد میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے زیرِ اہتمام تیسرے سہ فریقی سپیکرز میٹنگ کا افتتاحی اجلاس سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں آذربائیجان کی سپیکر محترمہ صاحبہ غفاروا، ترکیہ کے سپیکر جناب نعمان کْرتْلموش اور چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے شرکت کی۔ افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے آذربائیجان اور ترکیہ کے سپیکرز کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ تینوں برادر ممالک کے درمیان سہ فریقی پارلیمانی تعاون منفرد اور سٹرٹیجک شراکت داری کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ شراکت حکومتوں کی نہیں بلکہ عوام کی خواہش اور پارلیمان کی آواز...
	ایک عمومی منطق یہ تھی کہ پاک افغان تعلقات میں بہتری نہ صرف دونوں ممالک بلکہ خطہ میں دہشت گردی سمیت مجموعی صورتحال سے نمٹنے میں مدد دے سکے گی۔ پاکستان جو دہشت گردی کے خلاف ایک بڑی داخلی جنگ لڑرہا ہے اس کا بھی ایک بڑا براہ راست تعلق افغانستان کی داخلی صورتحال سے تھا۔لیکن بدقسمتی سے افغانستان میں طالبان حکومت کے آنے کے بعد پاک افغان تعلقات میں بہتری کے امکانات پیدا ہونے کے بجائے نہ صرف بگاڑ پیدا ہوا بلکہ بداعتمادی کا ماحول بھی دیکھنے کو مل رہا ہے۔ اسی تناظر میں حالیہ پاک افغان محاذ پر جو سیاسی اور جنگی کشیدگی بڑھی ہے اس نے تعلقات کو اور زیادہ خرابی کی طرف دھکیلا ہے۔پاکستان کی جانب...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وشاکھاپٹنم: ویمنز ورلڈ کپ میچ میں جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو سنسی خیز مقابلے میں تین وکٹوں سے شکست دے دی۔بھارت کے شہر وشاکھا پٹنم میں کھیلے گئے میچ میں 233 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پروٹیز ویمنز ٹیم کے 5 کھلاڑی 78 رنز پر آؤٹ ہو گئے تھے۔اس مشکل صورتحال میں نچلے نمبروں پر آنے والی بیٹرز نے وہی حوصلہ دکھایا جس کی بدولت انہوں نے پچھلے میچ میں بھارت کے خلاف کامیابی ملی تھی۔ماریزان کیپ اور کلوئی ٹرائیون کے درمیان چھٹی وکٹ کے لیے 85 رنز کی ساجھے داری قائم ہوئی، جس نے ٹیم کو سہارا دیا اور ہدف کے تعاقب کو نئی زندگی دی، جنہوں نے بالترتیب 56 رنز اور 62 رنز اسکور...
	وزیردفاع خواجہ محمدآصف نے کہاہےکہ پاکستان اور افغانستان کےدرمیان کشیدگی برقرارہے، دوبارہ جھڑپیں ہوسکتی ہیں،امکان ردنہیں کیاجاسکتا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتےہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ افغان طالبان اور دیگردہشت گردتنظیمیں ایک وسیع اتحاد کا حصہ ہیں، اگرکسی ملک سے حملہ ہوتا ہے تو جواب کا حق مل جاتاہے، افغانستان مذاکرات کے ساتھ دھمکی بھی دیتاہے تو پہلے دھمکی پوری کرلے،اس وقت پاک افغان تعلقات میں فضاکشیدہ ہے کوئی رابطہ نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم نے جنہیں نشانہ بنایاانہیں افغان سرزمین کے اندرنشانہ بنایاہم نے شہریوں کو نہیں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہاکہ اگرنیک نیتی ہوتومسائل کادیرپاحل نکل سکتا ہے ۔ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ سرحدوں کی حفاظت کی ذمہ داری وفاق کی ہے صوبوں کی...
	افغانستا ن کی جانب سے کی گئی بلا اشتعال اور بزدلانہ جارحیت کے خلاف مادرِ وطن کا دفاع کرتے ہوئے شہادت پانے والے 12 جوانوںکی نمازِ جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کی گئی۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، ہلالِ جرت، وفاقی وزراء، گورنر خیبرپختونخوا، سول و فوجی افسران اور عوام کی بڑی تعداد نے نمازِ جنازہ میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا  کہ پاکستان کے عوام ان عظیم شہداء کی قربانیوں کے مقروض ہیں جنہوں نے افغان طالبان حکومت اور افغانستان کی سرزمین سے کام کرنے والے بھارت کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کی بزدلانہ جارحیت کے خلاف پاکستان کی علاقائی سالمیت کا دفاع کرتے ہوئے اپنی جانوں...
	ترک صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو کی ممکنہ شرکت کی اطلاع پر مصر میں ہونے والے شرم الشیخ امن کانفرنس میں اترنے سے انکار کر دیا۔ سی این این ترک کے مطابق اردوان کا طیارہ کافی دیر تک بحیرہ احمر کے اوپر چکر لگاتا رہا اور اس وقت ہی قاہرہ میں لینڈ کیا جب نیتن یاہو کی شرکت منسوخ ہونے کی تصدیق ہوئی۔ ترک صدر نے واضح کر دیا تھا کہ وہ کسی ایسی کانفرنس میں شریک نہیں ہوں گے جس میں نیتن یاہو موجود ہو۔ 
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: بھارتی قید سے رہائی پانے والے67 پاکستانی ماہرگیروطن واپس پہنچ گئے، جنہیں لاہور سے کراچی ایدھی فاؤنڈیشن کے تعاون سے منتقل کیا گیا۔ آزاد ہونے والوں میں سجاول کے 17 ماہی گیر بھی شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی پہنچنے پر اہلِ خانہ نے اپنے پیاروں کا والہانہ استقبال کیا، جس دوران خوشی کے مناظر دیکھنے کو ملے۔آزاد ہونے والے ماہی گیروں میں غلام نبی رچھو، علی اصغر رچھو، محمد شیخ، یاسین شیخ، علی بخش، صدام حسین اور غلام علی شامل ہیں۔ جبکہ آتھرکی کے ناکھو، احمد، حسن، غلام حسین، عبدالستار کاتیار، احسان، عارب، مقبول اور واحد عرف گڈو پاتنی بھی وطن واپس پہنچے۔واضح رہے کہ یہ تمام ماہی گیر بھارتی سمندری حدود میں غلطی سے داخل ہونے...
	خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب آج ہوگا،،شو آف ہینڈ کے ذریعے ووٹنگ صبح 10 بجے ہو گی۔پی ٹی آئی کے سہیل آفریدی سمیت 4 امیدوار میدان میں آگئے، تمام امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے، جے یو آئی کے مولانا لطف الرحمان، پیپلزپارٹی کے ارباب زرک اور ن لیگ کے سردار شاہجہان بھی شامل ہیں۔اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد وزیراعلی کی دوڑ سے باہر ہوگئے، اپوزیشن جماعتوں میں کسی ایک نام پر اتفاق نہ ہو سکا، پی ٹی آئی اپنے وزیراعلیٰ کو بلا مقابلہ منتخب کرانے کیلئے متحرک ہوگئی، تحریک انصاف نے ن لیگ اور اے این پی سے تعاون مانگ لیا۔پی ٹی آئی وفد کی وفاقی وزیر امیر مقام اور اے این پی رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوئیں، دونوں جماعتوں...
	 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سنا ہے اب پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ چل رہی ہے، مجھے مشرق وسطی سے واپس آکر دیکھنا ہوگا، میں پھر ایک اور کوشش کروں گا کیونکہ میں جنگیں حل کرنے میں ماہرہوں- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطی کے دورے پرروانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں جنگ ختم ہوگئی ہے،غزہ کیلئے’’بورڈ آف پیس‘‘ جلد قائم کیا جائے گا،،، انہوں نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی برقرار رہے گی، یرغمالیوں کی رہائی مقررہ وقت سے کچھ پہلے ممکن ہے،،،ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ نیتن یاہو نے بہت اچھا کام کیا، قطر کو بھی کریڈٹ ملنا چاہئے،یوکرین جنگ ختم نہ ہوئی تو یوکرین کو...
	امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ کشیدگی ختم کرانے کے لیے اقدامات کریں گے۔ ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ یہ میری آٹھویں جنگ ہوگی جسے میں حل کروں گا۔ مجھے بتایا گیا ہے کہ اس وقت پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ جاری ہے۔ میں واپس آ کر اس پر توجہ دوں گا۔ میں جنگیں ختم کرنے اور امن قائم کرنے میں اچھا ہوں، اور یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ میں نے لاکھوں زندگیاں بچائی ہیں۔ مزید پڑھیں: امن نوبیل انعام 2025: صدر ٹرمپ پر سبقت پانے والی ماریا کورینا کون ہیں؟ پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہفتہ اور اتوار...
	 کراچی:  شہر قائد میں مومن آباد پولیس نے اورنگی ٹاؤن سیکٹر 10 الفتح قبرستان کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ چھیپا حکام کے مطابق پولیس مقابلے میں زخمی ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت عمر اور انس کے ناموں سے ہوئی ہے، جنہیں فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس حکام نے تصدیق کی ہے کہ گرفتار ملزمان سے دو پستولیں، کئی موبائل فونز، نقدی اور دو موٹرسائیکلیں برآمد ہوئی ہیں۔
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251013-08-28 کراچی/لاڑکانہ (اسٹاف رپورٹر/نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے بڑھتے ہوئے سیاسی انتشار کو ملک و قوم کے لیے تباہی قرار دیتے ہوئے زور دیا ہے کہ سیاسی قیادت سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انتشار اور سیاست کو بند گلی سے نکال کر صحیح راستے پر ڈالنے کے لیے کردار ادا کرے۔ کے پی اور پنجاب میں کشیدہ صورتحال جمہوری قوتوں کے مفاد میں نہیں۔ حکومت سندھ میں بدامنی اور غربت کا خاتمہ کرکے عوام کو صحت سمیت بنیادی سہولیات فراہم کرکے اپنا فرض پورا کرے۔ ہم الخدمت فاؤنڈیشن کے ذریعے سندھ کے عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاڑکانہ میں الخدمت فاؤنڈیشن کے نئے تعمیر شدہ...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان نے افغان طالبان، فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان کی جانب سے پاک افغان سرحد پر بلااشتعال جارحیت پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی مزید اشتعال انگیزی کا ڈٹ کر اور مؤثر جواب دیا جائے گا، طالبان حکومت کو یہ یقینی بنانا چاہیے کہ اس کی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہو۔دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو 11 اور 12 اکتوبر 2025 کی درمیانی شب پاک افغان سرحد پر افغان طالبان، فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان کی جانب سے کی جانے والی بلاجواز جارحیت پر گہری تشویش ہے۔ ایسے اشتعال انگیز اقدامات، جو پاک افغان سرحد کو...
	دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی اقوام متحدہ مانیٹرنگ ٹیم کی رپورٹس میں بیان کی گئی ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ ایک مشترکہ مقصد ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ذمہ داریوں سے پہلو تہی کرنے کے بجائے طالبان حکومت وعدے پورا کرے۔ اسلام ٹائمز۔ دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ طالبان حکومت بے بنیاد دعوؤں سے بری نہیں ہوسکتی۔ وفاقی دارالحکومت سے جاری اپنے ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت میں افغان عبوری وزیرِ خارجہ کے بیانات اور اشاروں کو سختی سے مسترد کرتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ افغان وزیر کے بیانات افغانستان میں دہشت گرد عناصر کی موجودگی سے توجہ ہٹانے کی...
	تحریکِ لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے احتجاج اور ٹرانسپورٹ نظام میں تعطل کے باعث لاہور، راولپنڈی اور اسلام آباد میں سبزیوں کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ ہو گیا ہے، جب کہ ٹماٹر 500 روپے فی کلو تک پہنچ گیا۔ لاہور کی مارکیٹوں میں سبزیوں کی قیمتیں عوام کی پہنچ سے باہر ہوتی جا رہی ہیں،چند روز قبل 300 روپے فی کلو فروخت ہونے والا ٹماٹر اب 500 روپے میں دستیاب ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ٹی ایل پی کے احتجاج سے ملکی معیشت کو کتنا نقصان پہنچا؟ دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ بند گوبھی 120 سے بڑھ کر 300 روپے فی کلو، کھیرا 80 سے 140، شلجم 150 سے 300، میتھی 200 سے 400،...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد : نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاک افغان سرحد پر پیش آنے والی حالیہ پیش رفت تشویشناک ہے،افغان فورسز کی جانب سے سرحدی علاقوں میں بلا اشتعال فائرنگ اور حملے سنگین اشتعال انگیزی ہیں۔اتوار کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس ‘‘پر اپنی پوسٹ میں سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کے مناسب جوابی حملے اور کارروائیاں طالبان کے ڈھانچے کو نشانہ بنانے اور افغان سرزمین سے کام کرنے والے فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندُوستان نامی دہشت گرد عناصر کو نیوٹرلائز کرنے کے لیے ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ ہماری دفاعی کارروائیاں امن پسند افغان شہری آبادی کے خلاف نہیں ہیں،طالبان فورسز کے برعکس ہم نے شہری...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے افغانستان کی طرف سے اشتعال انگیزی کے جواب میں پاک فوج کی کامیاب جوابی کارروائی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اپنی سرحدوں کی حفاظت بخوبی جانتا ہے اور ملک کی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ قابلِ قبول نہیں ہوگا۔وزیرِ ریلوے نے کہا کہ ہمارے محافظوں نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ ملک کی حفاظت محفوظ ہاتھوں میں ہے۔ کسی بھی ملک کو پاکستان کی سلامتی پامال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے افغان جانب کی حالیہ کارروائیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ افغانستان کو پاکستان کی 44 سالہ میزبانی اور تعاون کو مدِ نظر رکھ کر...
	پاکستان کے دفاع پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا، ہر اشتعال انگیزی کا بھرپور اور موثر جواب دیا جائیگا ، وزیراعظم
	پاکستان کے دفاع پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا، ہر اشتعال انگیزی کا بھرپور اور موثر جواب دیا جائیگا ، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 12 October, 2025  سب نیوز لاہور(سب نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے افغانستان کی جانب سے پاکستان کے سرحدی علاقوں میں اشتعال انگیزی کی شدید مذمت کرتے ہوئے بھرپور اور موثر کارروائی پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان کے دفاع پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا، ہر اشتعال انگیزی کا بھرپور اور موثر جواب دیا جائے گا ۔ اتوار کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل...
	راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اکتوبر2025ء )  پاکستان اور افغانستان کی سرحدی کشیدگی کے دوران 200 سے زائد مخالف سپاہی و خارجی مارے گئے‘ اس دوران پاک فوج کے 23 جوان شہید ہوئے۔(جاری ہے)  مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق گزشتہ رات پاک افغان سرحد پر حملہ کیا گیا، فائرنگ کے تبادلے میں وطن کے 23 سپوت شہید اور 29 زخمی ہوئے، حملہ افغان طالبان اور بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج کی جانب سے کیا گیا، پاک فوج کی جانب سے سرحد پر بزدلانہ حملوں کا منہ توڑ جواب دیا گیا، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 21 افغان پوزیشنز پر قبضہ کرلیا گیا۔ 
	تہران: ایران نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ثالثی کی پیشکش کی ہے۔ ایرانی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ تہران دونوں ممالک کے درمیان امن اور استحکام کے لیے تعاون کرنے کو تیار ہے۔ ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے اور پاکستان اور افغانستان دونوں کو فوری مذاکرات کے ذریعے کشیدگی کم کرنی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر ملک کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کا احترام ضروری ہے۔ ایران نے کہا کہ اگر دونوں ممالک چاہیں تو وہ ثالث کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ سرحدی تناؤ کو کم...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاک افغان سرحد پر افغان فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ اور پاکستان کی مؤثر جوابی کارروائی کے بعد صورتحال کشیدہ ہوگئی ہے،  تازہ ترین پیشرفت میں سعودی عرب، قطر اور ایران نے اس تنازع پر ردعمل دیتے ہوئے امن و استحکام کی اپیل کی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی وزارتِ خارجہ نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ جھڑپوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک سے تحمل، مکالمے اور بات چیت کے ذریعے تنازع حل کرنے کی اپیل کی ہے۔سعودی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ  سعودی عرب خطے کے امن و استحکام کا خواہاں ہے اور توقع رکھتا ہے کہ دونوں ممالک دانش مندی اور حکمت کے ساتھ تنازع کے حل کی راہ...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">*تہران: ایران نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان ثالثی کی پیشکش کی ہے۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان، اسماعیل بقائی، نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران کو پاک افغان سرحدی کشیدگی پر تشویش ہے، اور ہر ملک کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کا احترام ضروری ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ دونوں ممالک کو فوری طور پر مذاکرات کا راستہ اپنانا چاہیے تاکہ حالات کو مزید بگڑنے سے روکا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ ایران، اپنے ہمسایہ ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرانے اور امن قائم کرنے میں مدد دینے کے لیے تیار ہے۔اس سے قبل سعودی عرب اور قطر نے بھی پاک افغان کشیدگی...
	 وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کی جاتی امراء میں ملاقات ہوئی جس میں پاک افغان سرحد پر جاری کشیدگی سے متعلق تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف جاتی امراء پہنچے تھے جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی سیاسی صورت حال پر بھی تفصیلی مشاورت ہوئی۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے نواز شریف کو حالیہ حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی اور نواز شریف نے قومی معاملات پر رہنمائی فراہم کی۔ دونوں رہنماؤں نے ملکی استحکام اور عوامی ریلیف کے عزم کا اظہار کیا۔
	لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور صدر مسلم لیگ( ن) میاں نواز شریف کی جاتی امراء میں ملاقات ہوئی جس میں پاک، افغان سرحد پر جاری کشیدگی سے متعلق تفصیلی گفتگو ہوئی۔ نجی ٹی وی چینل’’ ایکسپریس نیوز ‘‘کے مطابق وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف جاتی امراء پہنچے تھے جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی سیاسی صورت حال پر بھی تفصیلی مشاورت ہوئی۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے نواز شریف کو حالیہ حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی اور نواز شریف نے قومی معاملات پر رہنمائی فراہم کی۔دونوں رہنماؤں نے ملکی استحکام اور عوامی ریلیف کے عزم کا اظہار کیا۔  طیفی بٹ کی لاش لاہور پہنچا دی گئی  مزید :
	اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کل صبح شروع ہو گی: اعلیٰ عہدیدار حماس WhatsAppFacebookTwitter 0 12 October, 2025  سب نیوز حماس کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے اے ایف پی کو بتایا کہ غزہ میں موجود 48 اسرائیلی قیدیوں کی رہائی پیر کی صبح سے شروع ہو گی۔اسامہ حمدان نے اے ایف پی کو ایک انٹرویو میں کہا، “دستخط شدہ معاہدے کے مطابق قیدیوں کا تبادلہ پیر کی صبح سے شروع ہونا ہے اور اس معاملے میں کوئی نئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔”انہوں نے مزید کہا کہ زمین پر موجود حماس کے ارکان نے تحریک کی قیادت کو قیدیوں کی حوالگی کی نقل و حرکت کے بارے میں ابھی مطلع نہیں کیا۔ غزہ سے اسیران کی واپسی کے بعد جنگ...
	چیئرمین پاکستان علما کونسل علامہ طاہر اشرفی نے افغان وزیرِ خارجہ امیر خان متقی کے حالیہ بیان پر سخت ردِعمل دیا اور کہا کہ ہندوستان میں بیٹھ کر ہمیں دھمکیاں دینا ناقابلِ قبول ہے۔ ان الفاظ میں انہوں نے واضح کیا کہ ’نہ ہم سوویت یونین ہیں، نہ امریکا یا برطانیہ اور نہ ہی نیٹو، ہم پاکستان ہیں‘۔ مداخلت سے انکار، امن کی شرط اشرفی نے مزید کہا کہ پاکستان کسی دوسرے ملک میں مداخلت یا قبضہ کا متحمل نہیں بنے گا۔ ہمارا واحد تقاضا یہ ہے کہ افغانستان سے پاکستان میں دہشتگردی اور مداخلت بند ہو۔ یہ بھی پڑھیں:پاک افغان سرحدی کشیدگی پر سعودی عرب اور قطر کی تشویش انہوں نے کہا کہ ہم آپ کے ملک میں داخل...
	شہر میں دنداناتے ہوئے تیز رفتار ڈمپر نے تین افراد کو روند دیا جن میں سے ایک شہری جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوئے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹاور کے علاقے میں قائم ایدھی سینٹر کے سامنے تیز رفتار ڈمپر نے راہ گیروں اور موٹر سائیکل سوار کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ ایدھی کے رضا کار سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے جس میں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ حادثے کے بعد مشتعل افراد نے پتھراؤ کر کے ڈمپر کے شیشے توڑ دیئے۔ ایدھی کے رضا کاروں نے متوفی کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کر دی۔  ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 25...
	کراچی اور حیدرآباد میں بسوں سے سفر کرنے والوں کے لیے اچھی خبر ہے۔ سندھ حکومت نے عوام کو بہتر اور سستی سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا ہے۔ جلد ہی دونوں شہروں میں 500 الیکٹرک بسیں سڑکوں پر رواں دواں ہوں گی۔ سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے اعلان کیا ہے کہ یہ بسیں پیپلز گرین ٹرانسپورٹ منصوبے کا حصہ ہیں، جس کا مقصد شہریوں کو جدید، کم لاگت اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ فراہم کرنا ہے۔ ان کے مطابق اس منصوبے سے نہ صرف روزمرہ سفر آسان ہوگا بلکہ فضائی آلودگی میں کمی بھی آئے گی۔ یہ منصوبہ صرف بسیں چلانے تک محدود نہیں بلکہ اس میںجدید بس ڈپو، چارجنگ اسٹیشنز، خودکار کرایہ وصولی...
	پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ ندا ممتاز نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ماضی میں ایک سنگین واقعے کا شکار ہوئیں اور اس دوران انہوں نے موت کو انتہائی قریب سے محسوس کیا۔  ندا ممتاز حال ہی میں ایک پروگرام میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنے فنی سفر، شوبز انڈسٹری اور ذاتی تجربات پر کھل کر گفتگو کی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کا کیریئر پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) سے شروع ہوا، جس کے بعد وہ فلموں اور ڈراموں میں بھی نظر آئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اب انڈسٹری بدل چکی ہے، سوشل میڈیا فالوورز کی بنیاد پر فنکاروں کو کاسٹ کیا جاتا ہے جوکہ ایک غلط رجحان ہے، اصل معیار اداکاری کی صلاحیت ہونی چاہیے۔...
	پولیس کا گھیراؤ اور ہتھیاروں کی موجودگی، کیا یہ پُر امن احتجاج ہے، معروف صحافی کا ٹی ایل پی کے مارچ پر تبصرہ
	 پاکستان کے معروف اینکر، صحافی اور تجزیہ کار وجاہت کاظمی نے تحریکِ لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ سعد حسین رضوی کی ایک ویڈیو اور مبینہ اسلحہ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے جماعت پر شدید تنقید کی ہے اور ریاست سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔  Saad Rizvi from container is instructing TLP workers to besiege the police officials and surround them from all sides and to not let them go. This is sheer terrorist against the state and taking law in the hands. The state must crackdown ruthlessly against these morons. pic.twitter.com/vdRn7oUZx1 — Wajahat Kazmi (@KazmiWajahat) October 11, 2025 وجاہت کاظمی کے مطابق سعد رضوی کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ پولیس...
	 پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکارہ و رائٹر جویریہ سعود کا کہنا ہے کہ سعود سے شادی کے بعد پتہ چلا کہ ایک عورت کی زندگی میں کسی مرد کا ہونا اُسے کتنا مضبوط بناتا ہے اور اسے تحفظ دیتا ہے۔  حال ہی میں اداکارہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے کیرئیر اور نجی زندگی سمیت مختلف امور پر بات چیت کی۔ انٹرویو کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے جویریہ نے بتایا کہ سعود سے میری ارینج میریج تھی، جس وقت ان کا رشتہ آیا تھا اس وقت مجھے انڈسٹری چھوڑے ہوئے 4 سال ہو چکے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی وی...
	 لاہور(ویب ڈیسک)لاہور کے ایکسپو سینٹر میں فضائی آلودگی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے کانفرنس شروع ہوگئی، قومی ترانہ بجایا گیا، جس کے بعد تلاوت کلام پاک سے کانفرنس کا آغاز ہوگیا۔  فضائی آلودگی انسانی مسئلہ، اسے درست کرنا ہماری ذمہ داری ہے، مصدق ملک وفاقی وزیرِ برائے موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک ویڈیو لنک کے ذریعے تقریب سے خطاب کر رہے ہیں، انہوں نے معذرت کی کہ وہ کچھ خاص حالات کی وجہ سے لاہور نہیں پہنچ سکے۔ وزیرِ موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے فضائی آلودگی کو ایک انسانی ساختہ مسئلہ قرار دیا اور کہا کہ اسے درست کرنا ہماری اپنی ذمہ داری ہے، انہوں نے نشاندہی کی کہ ماضی میں موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی مسائل کو زیادہ...
	 کراچی:  سوسائٹی آف ائیرکرافٹ انجینئرز کا کہنا ہےکہ پی آئی اے کے طیاروں کی مرمت میں سنگین نوعیت کی کوتاہیوں اور غیرتیکنیکی فیصلوں کی وجہ سے قومی ائیرلائن کے جہازوں کو کباڑخانہ بنا دیا ہے اور 34 جہازوں کا بیٹرا 12تک محدود ہوگیا ہے۔ سوسائٹی آف ائیرکرافٹ انجینئرز پاکستان (سیپ) کے اہم عہدیدار کراچی میں ہونےوالی ایک تقریب کے دوران قومی ائیرلائن انتظامیہ کےفیصلوں پر پھٹ پڑے۔ سیپ کے سیکریٹری جنرل اویس جدون نے کہا کہ گزشتہ کئی برسوں کے دوران جہازوں کی کم ہوتی تعداد کے ذمہ دارانجینئرز نہیں بلکہ براہ راست انتظامیہ ہے، مسافروں کے جان و مال کے تحفظ پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ لینڈنگ گئیرتبدیل نہ ہونےکی وجہ...
	 سوسائٹی آف ائیرکرافٹ انجینئرز کا کہنا ہےکہ پی آئی اے کے طیاروں کی مرمت میں سنگین نوعیت کی کوتاہیوں اور غیرتیکنیکی فیصلوں کی وجہ سے قومی ائیرلائن کے جہازوں کو کباڑخانہ بنا دیا ہے اور 34 جہازوں کا بیٹرا 12تک محدود ہوگیا ہے۔ سوسائٹی آف ائیرکرافٹ انجینئرز پاکستان (سیپ) کے اہم عہدیدار کراچی میں ہونےوالی ایک تقریب کے دوران قومی ائیرلائن انتظامیہ کےفیصلوں پر پھٹ پڑے۔  سیپ کے سیکریٹری جنرل اویس جدون نے کہا کہ گزشتہ کئی برسوں کے دوران جہازوں کی کم ہوتی تعداد کے ذمہ دارانجینئرز نہیں بلکہ براہ راست انتظامیہ ہے، مسافروں کے جان و مال کے تحفظ پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔  انہوں نے انکشاف کیا کہ لینڈنگ گئیرتبدیل نہ ہونےکی وجہ سے پی...
	 لاہور(نیوز ڈیسک)سطان آف جوہر ہاکی کپ کل سے ملائیشیا کے شہر جوہر بارو میں شروع ہورہا ہے۔  اس ایونٹ میں اکیس سال تک کی عمر کے کھلاڑی شریک ہوں گے، پاکستان جونئیر ٹیم کل اپنا افتتاحی میچ میزبان ملائیشیا سے کھیلے گی۔ قومی جونئیر ٹیم نے ہاکی اسٹیڈیم جوہر بارو میں بھرپور پریکٹس سیشن کیا، ہیڈ کوچ کامران اشرف کی نگرانی میں مختلف ڈرلز کے ذریعے کھیل میں نکھارلانے کی کوشش کی گئی۔ پاکستان اپنا دوسرامیچ اتوار کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے گا، ایک دن آرام کے بعد پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں منگل کو آمنے سامنے ہوں گی۔ جونئیر ہاکی ٹیم کے کپتان حنان شاہد کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں بھرپورکیمپ کے بعد میچ سے...
	 پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار منیب بٹ نے اپنی بیٹیوں کو زندگی کی سب سے بڑی نعمت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی ہر بیٹی ان کے لیے خوشیوں اور کامیابیوں کا باعث بنی۔  منیب بٹ نہ صرف اپنی شاندار اداکاری کے باعث مداحوں کے دلوں میں جگہ رکھتے ہیں بلکہ اپنی خوبصورت فیملی کے ساتھ ان کی محبت بھری تصویریں اور ویڈیوز بھی لوگوں کو بے حد پسند آتی ہیں۔ ان کی اہلیہ، معروف اداکارہ ایمن خان، پاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی سیلیبریٹیز میں شامل ہیں۔ اس جوڑے کی تین پیاری پیاری بیٹیاں امل، میرال اور نیمل ہیں۔ حال ہی میں زارا نور عباس کے پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے...
	لاہور (خصوصی نامہ نگار) مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان سیاسی کشیدگی اور بیان بازی کے خاتمے پر اتفاقِ رائے کو خوش آئند اور ملک کے استحکام کے لیے مثبت پیش رفت قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت وطن عزیز کو درپیش معاشی، سیاسی اور سماجی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے قومی یکجہتی اور سیاسی برداشت کی اشد ضرورت ہے۔ ملک کی دو بڑی سیاسی جماعتوں کے درمیان محاذ آرائی کم ہونا ملک کے لیے نیک شگون ہے۔ حافظ عبدالکریم نے نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار کے کردار کو سراہا، جنہوں نے مصالحت کے عمل میں اہم اور متوازن کردار ادا کیا۔...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر)ادارہ برائے پائیدار ترقیاتی پالیسی(ایس ڈی پی آئی) کے ریسرچ فیلو ڈاکٹر خالد وحیدنے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے انڈس واٹر ٹیریٹوری کو معطل کرنے سے ملک میں بجلی مہنگی ہوسکتی ہے،پاکستان میں پن بجلی سب سے سستی ہے، مگر اس میں اب جیو پولیٹیکل عنصر بھی شامل ہوگیا ہے،بھارت نے انڈس واٹر ٹیریٹوری کو معطل کر کے پاکستان کو آنے والے دریاؤں کا پانی روکنے کا اعلان کیا ہے،پانی کی قلت سے ڈیمز کے زریعے بننے والی بجلی میں کمی ہوگی جس کو مہنگے فاسل فیول سے پورا کرنا ہوگا۔،اگر پاکستان کے دریاؤں میں پانی ایک فیصد کم ہوتا ہے تو اس سے بجلی کی پیدوار میں 5.8 ارب روپے کا اضافہ ہوجائے گا،روپے...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز 
	سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ جماعت اسلامی سے استعفیٰ دے چکے ہیں۔ جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں اپنے سیاسی اسٹیٹس کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ جس رات انہوں نے استعفیٰ دیا، وہ سی طرح روئے جیسا اپنی والدہ کے انتقال پر روئے تھے۔ یہ بھی پڑھیں: ’میرے پاسپورٹ پر اسرائیل کی ناپاک مہر نہیں لگی‘، وطن واپسی پر سینیٹر مشتاق احمد کا بیان مشتاق احمد خان نے بتایا کہ انہوں نے 19 ستمبر کو صمود فلوٹیلا پر سفر کے دوران جماعت اسلامی سے استعفیٰ دیدیا تھا، تاہم اس پر کوئی ریسپانس نہیں ملا۔ Former Pakistani Senator Mushtaq Ahmad Khan has resigned from Jamaat-e-Islami (JI),...
	 اداکارہ، ماڈل اور مشہور میزبان آمنہ ملک نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنی ذاتی زندگی کے دردناک تجربات شیئر کیے، جنہوں نے ان کے مداحوں کو افسردہ کر دیا۔  آمنہ ملک جو ڈراموں میرا دل میرا دشمن، مایی ری، دیوارِ شب، خاص، بے باک اور حالیہ مقبول سیریل شیر میں اپنی شاندار اداکاری کیلئے مشہور ہیں، ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شریک ہوئیں۔   گفتگو کے دوران آمنہ ملک جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور اپنے تین بچوں کے کھونے کے دکھ کا ذکر کرتے ہوئے رو پڑیں۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں سات ماہ اور پانچ ماہ کے حمل میں دو بچوں کو کھونا پڑا، جبکہ تیسرا نقصان 2020 میں ہوا۔ آمنہ...
	جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد نے کہا ہے کہ میں وصیت لکھ کر غزہ گیا تھا، میرا واپسی کا ادارہ نہیں تھا، واپس کیسے آیا معلوم نہیں، میری زندگی موت عزہ کے لئے ہے۔ اسرائیلی قید سے رہائی پانے والے جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد پاکستان پہنچ گئے جب کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر  ان کا زبردست استقبال کیا گیا۔ مشتاق اسرائیلی قید سے رہائی پانے کے بعد نجی ائیرلائن کی پرواز سے اسلام آباد پہنچے جہاں ساتھیوں سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ  دو سال سے عزہ میں نسل کشی ہو رہی ہے، 25 ہزار بچے معذور ہوچکے ہیں، گلوبل صمود و ٹیلا عزہ کو بچانے کے لئے گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ گلوبل صمود فلوٹیلا کے شرکاء میں...
	 کراچی:  سعودی عرب کا اعلیٰ سطحی تجارتی وفد بزنس کمیونٹی سے ملاقاتیں کرنے کے لیے دو روزہ دورے پر کراچی پہنچ گیا۔ سعودی تجارتی وفد کی فیڈریشن چیمبر آف کامرس اور اووورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس سے اہم ملاقاتیں ہوں گی۔ سعودی تجارتی وفد کی اہم ملاقات ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان سے بھی ہوگی۔ وزیر اعلیٰ سندھ اور گورنر سندھ بھی اعلیٰ سطحی سعودی وفد سے ملاقاتیں کریں گے۔ معروف بزنس مین عارف حبیب اور کراچی چیمبر آف کامرس سے بھی تجارتی وفد اہم ملاقات کرے گا جبکہ سعودی عرب کے تجارتی وفد سے آباد کی بھی اہم ملاقات طے ہوگئی۔ سعودی تجارتی وفد کو بندرگاہوں میں سرمایہ کاری سے متعلق بریفنگ بھی دی جائے گی۔ سعودی...
	راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی آئی خان کے علاقے درابن میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں شہید ہونے والے میجر سبطین حیدر کی نماز جنازہ ادا  کردی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق میجر سبطین حیدر شہید کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کی گئی،وزیرعظم شہبازشریف، فیلڈمارشل  سیدعاصم منیر، وزیر اطلاعات، فوجی و سول افسران اور عوام نے نمازجنازہ میں شرکت  کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہید کا جسد خاکی آبائی علاقے روانہ کردیاگیا،شہید کو فوجی اعزاز کےساتھ آبادئی علاقے میں سپرد خاک کیا جائے گا۔  وہ نہیں مان رہا، یہ ”نیکسٹ لیول“ کا پاکستان ہے،گنڈا پور ”سینڈوچ“ بن چکا تھا،”ظالمو، گنڈا پور چلا گیا ہے“ آنیاں جانیاں لے بیٹھیں...
	 فیلڈ مارشل عاصم منیر کی زیرصدارت کورکمانڈر کانفرنس نے بھارتی قیادت کے اشتعال انگیز بیانات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ پاک فوج ہر خطرے کا منہ توڑ جواب دینےکےلیے تیار ہے، بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن اور فوری جواب دیا جائےگا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی صدارت میں کور کمانڈرز کانفرنس کا 272 واں اجلاس جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں منعقد ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس کا آغاز حالیہ بھارتی سرپرستی میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کے شہدا کے لیے فاتحہ خوانی سے ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت...
	اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 اکتوبر ۔2025 ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کروانے سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا نجی ٹی وی کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے سماعت کی. چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے ریمارکس دیے کہ ہم آج ہی فیصلہ سنائیں گے، اسلام آباد اور پنجاب میں بلدیاتی الیکشن نہیں ہو رہے، یہ صورت حال ہمارے لیے شرمندگی کا باعث ہے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن کے روبرو پنجاب حکومت کے اسپیشل سیکرٹری بلدیات پیش ہوئے.(جاری ہے)  چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیے کہ ہم نے اب فیصلہ کرنا ہے، اسلام آباد...
	ایس این جی پی ایل کے مینیجنگ ڈائریکٹرعامر طفیل نے کہا کہ اب صارفین کو گھروں میں گیس کی فراہمی دوبارہ ممکن ہوگئی ہے اور ایل این جی کنکشنز کی منظوری بھی دیدی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس این جی پی ایل کے ہیڈ آفس میں ایک خصوصی مانیٹرنگ یونٹ قائم کیا گیا ہے، اس کے علاوہ ریجنل سطح پر بھی مانیٹرنگ یونٹس قائم کئے گئے ہیں تاکہ صارفین کی درخواستوں پر فوری کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نے ملک بھر میں گھریلو گیس کنکشنز پرعائد پابندی ختم کر دی ہے۔ ایس این جی پی ایل کے مینیجنگ ڈائریکٹرعامر طفیل نے کہا کہ اب صارفین کو گھروں میں گیس...
	 راولپنڈی میں ڈینگی وائرس کا حملہ موسمی تبدیلیوں کے باوجود مسلسل جاری ہے، جہاں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 30 مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی شہر میں ڈینگی کے مریضوں کی کل تعداد 865 ہو گئی ہے۔ اس وقت مختلف اسپتالوں میں ڈینگی کے 75 مریض زیر علاج ہیں، جن کی حالت تسلی بخش بتائی جا رہی ہے۔ ڈینگی کے خاتمے کے لیے محکمہ صحت کی 1,361 ٹیمیں میدان میں مصروف عمل ہیں، جو مسلسل احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کروانے میں مصروف ہیں۔ اب تک 55 لاکھ 90 ہزار 264 گھروں کی چیکنگ کی جا چکی ہے، جن میں سے ایک لاکھ 75 ہزار 412 گھروں سے ڈینگی کے لاروا برآمد ہوئے ہیں۔ اس...
	راولپنڈی میں ڈینگی وائرس کا حملہ موسمی تبدیلیوں کے باوجود مسلسل جاری ہے، جہاں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 30 مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی شہر میں ڈینگی کے مریضوں کی کل تعداد 865 ہو گئی ہے۔ اس وقت مختلف اسپتالوں میں ڈینگی کے 75 مریض زیر علاج ہیں، جن کی حالت تسلی بخش بتائی جا رہی ہے۔ ڈینگی کے خاتمے کے لیے محکمہ صحت کی 1,361 ٹیمیں میدان میں مصروف عمل ہیں، جو مسلسل احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کروانے میں مصروف ہیں۔ اب تک 55 لاکھ 90 ہزار 264 گھروں کی چیکنگ کی جا چکی ہے، جن میں سے ایک لاکھ 75 ہزار 412 گھروں سے ڈینگی کے لاروا برآمد ہوئے ہیں۔ اس...
	ویب ڈیسک: سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) نے ملک بھر میں گھریلو گیس کنکشنز پر عائد پابندی ختم کر دی ہے۔  مینیجنگ ڈائریکٹر ایس این جی پی ایل عامر طفیل نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ ایل این جی کنکشنز کی منظوری بھی دے دی گئی ہے، اور اب صارفین کو گھروں میں گیس کی فراہمی دوبارہ ممکن ہو گئی ہے۔  عامر طفیل نے بتایا کہ ایس این جی پی ایل کے ہیڈ آفس میں ایک خصوصی مانیٹرنگ یونٹ قائم کیا گیا ہے جبکہ ریجنل سطح پر بھی مانیٹرنگ یونٹس تشکیل دے دیے گئے ہیں تاکہ صارفین کی درخواستوں پر فوری کارروائی کی جا سکے، اس مقصد کے لیے کمپنی نے ایک ہیلپ لائن...
	سوئی ناردرن نے گھریلو گیس کنکشنز پر عائد پابندی ختم کر دی، پہلی ترجیح کون سے صارفین ہوں گے؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 October, 2025  سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) نے ملک بھر میں گھریلو گیس کنکشنز پر عائد پابندی ختم کر دی ہے۔ مینیجنگ ڈائریکٹ ایس این جی پی ایل عامر طفیل نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ ایل این جی کنکشنز کی منظوری بھی دے دی گئی ہے، اور اب صارفین کو گھروں میں گیس کی فراہمی دوبارہ ممکن ہو گئی ہے۔ عامر طفیل نے بتایا کہ ایس این جی پی ایل کے ہیڈ آفس میں ایک خصوصی مانیٹرنگ یونٹ قائم کیا گیا ہے جبکہ ریجنل...
	’’ گاڑی تحفہ کرنے کی سکیم ختم اور گاڑی درآمد کرنے کی سکیم سخت کی جائے گی ‘‘ حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان اتفاق ہو گیا
	اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) گورننس اور کرپشن کی تشخیص سے متعلق اسیسمنٹ رپورٹ میں آئی ایم ایف اور پاکستان ایک ایسے اتفاق رائے کے نتیجے پرپہنچ گئے ہیں جس کے تحت کاروں کی درآمد کے حوالے سے بیگیج ( سامان) اور تحائف کی اسکیمیں ختم کی جائیں گی اور رہائش گاہ کی تبدیلی کے حوالے سے موجود ایک تیسری اسکیم کو سخت کیا جائے گا۔ نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق کاروں کی تجارتی درآمد میں پانچ سالہ پرانی کاروں کی درآمد کی اجازت دی گئی ہے تاہم اس کی شرائط سخت ہیں اورحفاظتی اقدامات سخت ہوں گے، معاملہ منظوری کےلیے اقتصادی رابطہ کونسل اور کابینہ کے سامنے پیش ہوگا۔  فیڈرل بورڈ نے نیا گریڈنگ فارمولا نافذ کر...
	 MISSISSAUGA, ON, CANADA:  پاکستان کے ٹیکسٹائل اور گارمنٹس مینوفیکچررز نے ایپریل ٹیکسٹائل سورسنگ (ATS) شو 2025 میں اعلیٰ معیار کی مصنوعات کی متنوع رینج کے ساتھ بھرپور شرکت کی۔  یہ بین الاقوامی تجارتی نمائش 29 ستمبر سے 1 اکتوبر 2025 تک کینیڈا کے شہر مسسساگا میں منعقد ہوئی۔ ایپریل ٹیکسٹائل سورسنگ شو کینیڈا کی ملبوسات اور ٹیکسٹائل صنعت کے لیے ایک نمایاں بین الاقوامی پلیٹ فارم سمجھا جاتا ہے، جس میں شمالی امریکہ، ایشیا اور دیگر خطوں سے بڑی تعداد میں شرکاء حصہ لیتے ہیں۔ رواں سال کی نمائش میں پاکستان، چین، بنگلہ دیش، ویتنام، کینیڈا اور دیگر کئی ممالک کے نمائندے شریک ہوئے جس سے یہ ایونٹ عالمی تجارتی مواقع اور نیٹ ورکنگ کا ایک متحرک...
	گوگی، پنکی کے دور میں گندگی کے ڈھیر تھے، پنجاب کی ترقی سے جلنے والوں کے دماغ بھی صاف کر رہی ہوں: مریم نواز
	لاہور (نیوز رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ)’’ سچا ہوا خواب ‘یہ ہے ستھرا پنجاب ''، 15کروڑ لوگوں کیلئے دنیا کا سب سے بڑا سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پروگرام'' کا آغاز کردیا گیا۔ وزیراعلی نے ڈسٹرکٹ کے لئے نیو سینی ٹیشن فلیٹ کا افتتاح کردیا ہے۔ پنجاب کے اضلاع کے لئے 700 جدید ترین ویسٹ مینجمنٹ گاڑیاں اور مشینیں فراہم کر دی ہیں۔ مریم نواز نے ستھرا پنجاب بک کی رونمائی بھی کی۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے ستھرا پنجاب ویب سائٹ کی لانچنگ بھی کی۔ سینی ٹیشن فلیٹ کی چابیاں چیف سیکرٹری اور کمشنرز کے سپرد کیں۔ سینٹری ورکرز کی جیکٹ پہن کر تقریب میں شرکت کی۔ وزیراعلی  کی آمد پر سینٹری ورکرز نے پرجوش خیر مقدم کیا۔ وزیراعلی  نے ہاتھ ہلا...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد میں ڈینگی اور ملیریا کے مریضوں میں خطرناک حد تک اضافہ ،ایک جاںبحق ہوگیا۔ حیدرآباد میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی نااہلی کے باعث ڈینگی اور ملیریا سے متاثرہ افراد کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ہورہاہے ۔لطیف اباد نمبر 11 بلال مسجد کے پاس رہائش پذیر کامران نامی الیکٹریشن ڈینگی سے جنگ لڑتے ہوئے بازی ہار گیاتمام نجی اسپتال اورکلینک مریضوں سے بھرے ہوئے ہیں ،انسداد پولیو کیلیے فورس لیکر گھومنے والے محکمہ صحت کے افسران اس حوالے سے کوئی سنجیدہ اقدام نہیں اٹھارہے نہ ہی ملیریا سے تحفظ کے لیے حفاظتی ادویات دی جارہی ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مؤثر انداز میں مچھر مار اسپرے کرایاجارہاہے چند مقامات پر...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ 
	سوئی سدرن کادوہفتوں میں ملیر اور اطراف کے علاقوں میں لگاتارآپریشن، متعددافرادگرفتار سرغنہ اللہ وڈھایو اور کارندوںکیخلاف مقدمات درج ، گیس چوری کی رقم ادا کرنے سے انکار کراچی کے چندعلاقوں میں ایک سال کے دوران 5 ارب روپے مالیت کی گیس چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے ، یہ انکشاف سوئی سدرن کی گیس چوروں کیخلاف درج ایف آئی آرمیں سامنے آیاہے۔سوئی سدرن کے مطابق گیس چور مافیا کے خلاف جاری آپریشن میں بڑی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں اور گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ملیر اور اطراف کے مختلف علاقوں میں مسلسل کارروائیاں کی گئیں۔کارروائیوں کے دوران گیس چوروں کے سرغنہ اللہ وڈھایو اور اس کے کارندوں کو گرفتار کرکے مقدمات درج کیے گئے اور گیس یوٹیلٹی کورٹ کراچی...
	امریکا میں ایک گلہری نے پانی میں اسکیئنگ کر کے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا۔ امریکی ریاست شمالی کیرولائنا کے شہر ونسٹن-سیلم میں منعقد ہونے والے کیرولائنا کلاسک فیئر میں ایک باصلاحیت گلہری ٹوئگی نے پانی پر اسکیئنگ کر کے ناظرین کو حیران کر دیا۔ جمعے سے اتوار تک منعقد ہونے والے فیئر میں ٹوئگی نے متعدد پرفارمنسز دیں۔ باصلاحیت گلہری یہ نام پانے والی پہلی گلہری نہیں ہے۔ سب سے پہلی ٹوئگی کو لو این بیسٹ اور ان کے شوہر نے 1979 میں طوفان سے بچایا تھا۔ لو این بیسٹ ریٹائر ہونے سے قبل مجموعی طور پر آٹھ گلہریوں کو واٹر اسکیئنگ کی تربیت دے چکی ہیں۔
	 پاکستانی ڈاکٹروں نے ملکی تاریخ میں پہلی بار ایسے مریض کی جان بچالی۔ جس کا دل اور پھیپھڑے ناکارہ ہو گئے تھے۔  رپورٹ کے مطابق کراچی کے این آئی سی وی ڈی کے طبی ماہرین نے مریض کا دل اور پھیپھڑے ناکارہ ہونے پر 9 دن کی جدوجہد کے بعد نوجوان کی زندگی بچا لی۔   ڈاکٹر نے مریض کو جدید ترین مشین ای سی ایم او پر رکھا۔ اور اس پیچیدہ عمل کو کامیابی سے انجام دیا۔ جس کے بعد مریض کو نئی زندگی مل گئی۔  رپورٹ کے مطابق ایک آپریشن کے بعد نوجوان کے دل اور پھیپھڑوں نے کام کرنا بند کر دیا تھا۔ جس کے بعد اسپتال کے ماہرین نے وی اے ایکمو اور سی سی...
	پاکستانی ڈاکٹرز نے ملکی تاریخ میں پہلی بار 9 دن کی جدوجہد کے بعد ایک ایسے مریض کی جان بچالی ہے جس کا دل اور پھیپڑے ناکارہ ہوگئے تھے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں قائم این آئی سی وی ڈی کے طبی ماہرین نے پاکستان میں پہلی بار مریض کو دل اور پھیپھڑوں کے ناکارہ ہونے پر 9 دن تک جدید ترین مشین ای سی ایم او پر رکھا۔ طبی ماہرین نے یہ پیچیدہ عمل کامیابی سے انجام دیا، جس کے بعد مریض صحتیاب ہو گیا ہے۔ یہ معاملہ اُس وقت سامنے آیا جب آپریشن کے بعد ایک نوجوان مریض کے دل اور پھیپھڑوں نے کام کرنا بند کر دیا تھا، جس پر این آئی سی وی ڈی کی ماہر ٹیم نے بیک...
	اسلام آباد : سابق سینیٹر و رہنما جماعت اسلامی پاکستان مشتاق احمد خان نے اسرائیلی قید سے رہائی کے بعد پہلا ویڈیو پیغام جاری کر دیا۔مشتاق احمد خان کے آفیشل فیس بک پیج سے جاری ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں اپنے گلوبل صمود فلوٹیلا کے 150 ساتھیوں کے ساتھ اردن پہنچ چکا ہوں. 5 دن اسرائیل کے بدنام زمانہ جیل نیگیو میں رہنے کے بعد ہمیں رہائی مل چکی ہے۔سابق سینیٹر نے بتایا کہ اسرائیلی قید کے دوران ہمارے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں ڈال کر پہچھے باندھے گئے. پاؤں میں زنجیرے ڈالی گئیں.آنکھوں پر پٹیاں باندھی گئیں اور ہمارے  پر کتے چھوڑے گئے۔انہوں نے بتایا کہ ہمیں بدترین قسم کا ٹارچر کیا گیا. قید میں ہم نے اپنے...
	وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں رواں سال اب تک ڈینگی کے 1،173 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: سندھ میں ڈینگی کے 345 کیسز، رواں سال پہلی موت کراچی میں رپورٹ ڈان کی رپورٹ کے مطابق محکمہ صحت کے ایک دستاویز کے اعدادوشمار ظاہر کرتے ہیں کہ مجموعی کیسز میں سے 817 کیسز دیہی علاقوں سے جبکہ 356 کیسز شہری علاقوں سے سامنے آئے ہیں۔ دستاویز میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ڈینگی سے پیدا ہونے والی پیچیدگیوں کے باعث 17 افراد کو اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں خاص طور پر ہائی رسک اور ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں 2،097 مقامات پر فوگنگ (دھویں کا چھڑکاؤ) کی گئی۔ ان...
	اسلام آباد اور راولپنڈی میں پلاسٹک سے تیار کردہ اشیا شاپنگ بیگز پلاسٹک کھانے پینے کے استعمال ہونے والے برتن اور ڈبے انسانی صحت کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی تغیرات اور انسانی صحت کے لئے بڑا چیلنج بن گئے ہیں۔ تفیصلات کے مطابق پلاسٹک سے ماحولیاتی تغیرات اور انسانی صحت کےلئے دیگر شہروں کی طرح جڑواں شہر بھی ماحولیاتی تغیرات کی لپیٹ میں ہے۔ راولپنڈی کے گنجان ترین علاقے لیاقت باغ کے قریب کوڑا کرکٹ کو ڈمپ کرنے کے لیے پارک کے ایک بڑے حصہ کو کوڑا دان بنادیا گیا اس کے قریب پریس کلب راولپنڈی آر ڈی اے پی ایچ اے اور دیگر سرکاری دفاتر موجود ہیں جو کہ اس بڑے کوڑا دان کو شہر سے باہر منتقل کرنے میں ناکام دیکھائی دیتے...
	 راولپنڈی :موسم کی تبدیلی کے باوجودڈینگی کے حملے جاری ،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید بیس شہری ڈینگی کا نشانہ بن گئے، بارہ ہزار 564پانچ سو چونسٹھ افراد کے ڈینگی ٹیسٹ مکمل  کر لئے گئے، آٹھ سو پینتیس  افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے-چھیاسٹھ مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، ڈینگی سے اب تک کوئی نئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی، رواں سال اب تک پچپن لاکھ انسٹھ ہزار چھ سو بیانوے گھر چیک کئے گئے ہیں ، ایک لاکھ تہترہزار دو سو چارگھروں میں لاروا کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔ 
	 بھارتی اداکار و سیاستداں پَون سنگھ کی اہلیہ نے اپنے شوہر پر دھوکا دہی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پَون سنگھ کسی اور لڑکی کے ساتھ ہوٹل گئے۔   یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پَون سنگھ اس وقت سرخیوں میں آئے جب سوشل میڈیا پر ان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں وہ اپنی ساتھی اداکارہ انجلی راگھو کو نامناسب انداز میں چھوتے نظر آئے۔  واضح رہے کہ 39 سالہ پَون سنگھ کی جیوتی سنگھ سے 2018 میں شادی ہوئی تھی۔ جیوتی سنگھ کی جانب سے ان پر خواتین سے تعلقات اور ہراسانی کے سنگین الزامات کے بعد اب پَون سنگھ پر سوشل میڈیا پر کافی تنقید کی جا رہی ہے۔ یہ سب کچھ...
	راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے )حکومتِ پنجاب نے15 ستمبر 2025 کو جاری ہونے والے حکم نامہ کو واپس لے لیاہے جس میں جی ایچ کیو محلہ کیس کی سماعت سینٹرل جیل اڈیالہ کی بجائے انسداد گردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی میں ہو گی جس کے  بعد جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت عدالت میں ہوئیں ،گزشتہ روز پنجاب حکومت نے نیا حکم نامی جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ 15 ستمبر کا حکم منسوخ قراردیدیا گیا ہے اب جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہی ہو گی،نوٹیفکیشن تمام متعلقہ حکام کو ارسال کردیا گیا ہے،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، پراسیکیوٹر جنرل اور رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ اورانسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج کو بھی نوٹفیکیش کاپی...
	وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ غزہ سے متعلق معاملات کی حتمی شکل ایک دو دن میں واضح ہوجائے گی۔میڈیا سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ غزہ کے مسلمانوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی،جب فلسطین کی ریاست قائم ہوگی تو یہ چیزیں درست ہوں گی۔ْانہوں نے کہا کہ غزہ کے حوالے سے امید کی کرن نظر آئی ہے، غزہ سے متعلق معاملات کی حتمی شکل ایک دو دن میں واضح ہوجائے گی اور توقع ہے حالات بہتر ہو جائیں گے۔ْایک سوال پر خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت اگر دوبارہ ایڈونچر کرے گا تو اس میں بھی ذلت اٹھائے گا ،،کسی کو ہماری فورسز کی تیاریوں پر کوئی شک نہیں ہونا چاہیے۔
	 واشنگٹن:  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے فیصلہ کن پیش رفت ہو رہی ہے اور حماس کئی اہم معاملات پر رضامند ہو چکی ہے۔  ان کا کہنا تھا کہ معاہدہ جلد متوقع ہے جس سے خطے میں دیرپا امن کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔ وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم زبردست پیش رفت کر رہے ہیں حماس ان نکات سے متفق ہو رہی ہے جو انتہائی اہم ہیں۔  انہوں نے بتایا کہ عالمی رہنما بشمول ترک صدر رجب طیب اردوان اور اردن کے شاہ عبداللہ نے امن منصوبے کا خیرمقدم کیا ہے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن...
	پی ٹی آئی اپنے گھر پر توجہ دے، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے درمیان سیاسی کشیدگی ختم ہو جائےگی، خواجہ آصف
	وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان جاری سیاسی کشیدگی ختم ہو جائےگی، دونوں جماعتوں کی قیادت موجودہ صورت حال کو سنبھال لے گی۔ پی ٹی آئی عدم اعتماد کی باتیں کرنے سے قبل اپنے گھر پر توجہ دے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ آصف زرداری تصادم پر یقین نہیں رکھتے، ان کا وزیر داخلہ محسن نقوی کو کراچی بلانا خوش آئند ہے۔ وزیراعظم کے وطن واپس پہنچنے پر حالات نارمل ہو جائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائیں ہم ساتھ دیں گے، پی ٹی آئی کی پیپلز پارٹی کو پیشکش انہوں نے کہاکہ سیلاب کے بعد کچھ ایسی صورت حال پیدا ہوئی ہے کہ دونوں...
	قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما اور سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میرا تعلق پنجاب سے ہے لیکن ہم سب سے پہلے پاکستانی ہیں، کوئی اس بھول میں نہ رہے کہ پیپلز پارٹی کو دیوار سے لگا دے گا، ہمیں سمجھ نہیں آتی کہ متنازعہ بیانات دینے کی آخر وجہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ نون کے درمیان سیاسی کشیدگی برقرار ہے اور پیپلز پارٹی کے ارکان سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی کے اجلاس سے بھی واک آؤٹ کرگئے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ میرا تعلق پنجاب سے ہے لیکن ہم...
	بھارتی ریاست راجستھان کے سب سے بڑے اسپتال مان سنگھ کے ٹراما سینٹر میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس میں 2 خواتین سمیت 6 مریض ہلاک ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹراما سینٹر انچارج ڈاکٹر انوراگ دھاکڑ نے بتایا کہ آگ نیورو آئی سی یو کے اسٹوریج ایریا میں لگی۔ جہاں 11 مریض زیرِ علاج تھے۔ اس دوران قریبی وارڈ میں زیرِ علاج 14 مریضوں کو بروقت دوسری جگہ منتقل کیا گیا جس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد کم رہی۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ آگ لگتے ہی اسپتال میں افراتفری اور بھگدڑ مچ گئی، دھوئیں کے سیاہ بادل پھیل گئے۔ عملے اور تیمارداروں نے مریضوں کو بیڈ سمیت باہر نکالنے کی کوشش کی۔ اسپتال متاثرہ شعبے کا ریکارڈ جل کر خاکستر ہوگیا جب کہ خون...
	سپیکر قومی اسمبلی کے چیمبر میں حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان ہونے والے مذاکرات کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکے۔ وفاقی وزیر رانا ثنااللہ نے تصدیق کی ہے کہ پیپلز پارٹی آج بھی اپنا احتجاج اور پارلیمنٹ سے واک آؤٹ جاری رکھے گی۔ رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب کی معافی کا کوئی مطالبہ نہیں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی آج صدر آصف زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات طے تھی، تاہم وزیراعظم کے دورۂ ملائیشیا کے باعث یہ ملاقات ممکن نہیں ہو سکی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم منگل کو وطن واپس آ کر پیپلز پارٹی کے تحفظات پر بات چیت کریں گے، تاکہ معاملے کو...