2025-11-18@22:30:55 GMT
تلاش کی گنتی: 12132
«معاہدے کا حصہ»:
(نئی خبر)
اسلام آباد (نیوزڈیسک) ہاشمیہ مملکت اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم ابن الحسین 15 سے 16 نومبر 2025ء تک پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ یہ دورہ وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر ہو رہا ہے، یہ اعلیٰ سطحی دورہ پاکستان اور اردن کے درمیان دیرینہ، برادرانہ تعلقات کا مظہر ہے اور دونوں ممالک کے سیاسی، معاشی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کو نئی سمت اور مضبوط بنیاد فراہم کرے گا۔ اپنے دورے کے دوران شاہ عبداللہ دوم صدرِ پاکستان اور وزیراعظم سے اہم ملاقاتیں کریں گے جن میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال ہوگا، اس موقع پر ایوانِ صدر میں ایک خصوصی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد میں نئی قائم شدہ وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان نے اپنے منصب کا پہلا باضابطہ حکم جاری کردیا۔اس تاریخی فیصلے کے تحت عدالت کے انتظامی ڈھانچے کی تشکیل کا آغاز ہوگیا ہے، جو مستقبل میں آئینی مقدمات کے نظام کو منظم بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ چیف جسٹس کی جانب سے نئے عہدوں پر تقرریاں عمل میں لائی گئیں۔جاری کیے گئے حکم کے مطابق سابق ڈسٹرکٹ اور سیشن جج محمد حفیظ کو وفاقی آئینی عدالت کا پہلا رجسٹرار تعینات کیا گیا ہے۔ ان کی تعیناتی سے عدالت کے انتظامی معاملات کو باقاعدہ بنیادوں پر چلانے کا عمل شروع ہو جائے گا۔ اس تقرری کے ساتھ نئے ادارے کی فعالی میں...
---فائل فوٹو شکارپور سے کوئٹہ آنے والی 18 انچ کی گیس پائپ لائن مچ کے قریب تباہ ہو گئی۔گیس پائپ لائن کے متاثر ہونے کے بعد بلوچستان کے شہر کوئٹہ، مستونگ، پشین اور زیارت کے لیے گیس کی سپلائی بند ہو گئی ہے۔سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق پائپ لائن کی مرمت تک کوئٹہ کو صرف کھانے کے اوقات میں ہی گیس فراہم کی جائے گی۔گیس کی پائپ لائن کا واقعہ تخریب کاری ہے یا لیکج، اس سے متعلق تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
لاہور: ایم ایل ون منصوبہ پاکستان ریلویز کے لیے درد سر بن گیا، منصوبے مں تاخیر اور بروقت تعمیر و مرمت نہ ہونے سے پاکستان ریلویز کا انفرا اسٹرکچر انتہائی خستہ حالی کا شکار ہو چکا ہے۔ مسافر ٹرین ہو یا مال بردار ریل گاڑی کچھوے کی رفتار سے چلنے پر مجبور، اگر ریل گاڑی کی اسپیڈ بڑھائیں تو ریل کار پٹڑی سے اتر جاتی ہے۔ مسافروں کے ساتھ ساتھ ریل گاڑیوں کے ڈرائیورز بھی مشکلات کا شکار ہیں۔ ایکسپریس نیوز کو ملنے والی معلومات کے مطابق پاکستان ریلویز کا ڈیڑھ پونے 200 سال پرانہ ریلوے ٹریک ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے انتہائی کمزور ہو چکا ہے جس کی وجہ سے گاڑیوں کی بروقت روانگی اور...
راولپنڈی: پاکستان کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا اور سعودی عرب کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حمید الروائلی نے علاقائی امن، استحکام اور خود انحصاری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے دفاعی معاہدے کے تحت باہمی تعاون آگے بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا نے ریاض میں رائل سعودی آرمڈ فورسز کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حمید الروائلی سے ملاقات کی اور اس دوران باہمی اور اسٹریٹجک دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر نے...
ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی جائے گی، اجلاس میں نئے قائد ایوان کا انتخاب بھی عمل میں لایا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا انتہائی اہم اجلاس 17 نومبر بروز پیر طلب کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی جائے گی، اجلاس میں نئے قائد ایوان کا انتخاب بھی عمل میں لایا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم انوارالحق کے خلاف پیپلزپارٹی نے لابنگ شروع کر رکھی یے، وزیراعظم انوارالحق کو ہٹانے کیلئے بھاری مینڈیٹ کیلئے مزید اراکین اسمبلی سے رابطے جاری ہیں، پیپلز پارٹی...
لاہور (لیڈی رپورٹر) فیصل چوک پر نابینا افراد کا دھرنا پانچویں روز بھی جاری رہا جس کے باعث چوک ایک جانب سے ٹریفک کے لیے بند ہے۔ پولیس کی بھاری نفری ڈی ایس پی خرم چیمہ کی سربراہی میں موقع پر موجود ہے۔ نابینا افراد کا مطالبہ ہے کہ ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کیا جائے۔ مظاہرین اور انتظامیہ کے درمیان مذاکرات تاحال کامیاب نہیں ہو سکے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہمارا معاملہ پنجاب لیول کا ہے اور وزیراعلیٰ ہی ہمارے مطالبات تسلیم کر سکتی ہیں۔ مظاہرین کا مؤقف ہے کہ جب تک مطالبات منظور نہیں ہوتے، دھرنا جاری رہے گا۔
دو ججوں جسٹس منیب اختر اور جسٹس عائشہ ملک نے شرکت نہیں کی،19 میں سے 17 ججز کی شرکت دو ججز کے مستعفی ہونے اور تین کے آئینی عدالت میں منتقل ہونے کے بعد ججوں کی تعداد 19 رہ گئی سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس میں سپریم کورٹ رولز 2025 میں ترامیم کی منظوری دے دی گئی۔چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں فل کورٹ اجلاس ہوا جس میں سپریم کورٹ کے 19 میں سے17جج شریک ہوئے اور دو ججوں جسٹس منیب اختر اور جسٹس عائشہ ملک نے شرکت نہیں کی۔اس سے قبل سپریم کورٹ کے ججوں کی مجموعی تعداد 24 تھی اور دو ججز کے استعفے کے بعد سپریم کورٹ کے ججوں کی تعداد 22 ہوگئی۔اعلامیے کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)جما عت اہلسنّت کراچی کے امیر علامہ سید شاہ عبد الحق قادری نے کہا کہ قرآن مجید نہ صرف ایک ہدایت کا سرچشمہ ہے بلکہ روحانی و جسمانی صحت اور ذہنی و قلبی سکون کے لئے بھی ایک بے مثال وسیلہ ہے۔ قرآن اور اسوہ رسالت کی رہنمائی سے اگر ہم اپنے جسم و روح کو سنبھالیں تو ہم صحت مند اور کامیاب زندگی گزار سکتے ہیں۔ ایمان ِ کامل، عزم، اور نیک عمل سے دین کی تعلیمات انسان کی زندگی میں بہتر تبدیلیاں لا سکتی ہیں۔انہوں نے جامع میمن مسجد مصلح الدین گارڈن جوڑیا بازار میں جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب میں کہا کہ احادیث مبارکہ میں ہے کہ حضور خاتم النبیینؐ اور صحابہ کرامؓ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وزیر محنت سعید غنی نے جناح اسپتال کے سربراہ پروفیسر شاہد رسول کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ جناح اسپتال کے سربراہ پروفیسر شاہد رسول کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر شاہد کا شمار ملک کے بہترین سرجنز میں ہوتا تھا۔ ڈاکٹر شاہد رسول کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے مرحوم کے بلند درجات اور پسماندگان کے لیے صبر کی دعا کی۔ وزیر محنت و افرادی قوت و سماجی تحفظ سندھ سعید غنی نے جناح اسپتال کراچی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر شاہد رسول کے انتقال پر اپنے گہرے رنج و غم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر) ملک گروپ آف کمپنیز کے سی ای اواورچیئرمین ملک خدا بخش نے کہا ہے کہ 2030 تک ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کی شرح 30 فیصد سے بڑھنے کا امکان ہے،پاکستان میںماحولیاتی آلودگی سے پاک ٹرانسپورٹ عوام کی ضرورت ہے، ملک کے دیگر شہروں کی طرح کراچی میں بھی الیکٹریکل وہیکل کا رحجان بڑھ رہا ہے اورعنقریب شہر میں بڑے پیمانے پر الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز قائم ہوجائیں گے۔انہوں نے یہ بات گزشتہ روز لکی پیٹرولیم پرائیویٹ لمٹیڈ(ایل پی پی ایل) اورملک گروپ آف کمپنیز کے مابین لکی پیٹرولیم کے10فیصد پمپمس میں الیکٹرک وہیکل چارجنگ ایکوئپمنٹس لگانے کے معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب کے دوران کہی ۔ معاہدے پر ملک خدا بخش اورایل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر(نمائندہ جسارت )سکھر میونسپل کارپوریشن (مکی شاہ ٹائون )یونین کمیٹی 7شمس آباد کے چیئرمین حاجی وزیر علی مہر کا کہنا ہے کہ یوسی میں تین کروڑ روپے مالیت سے زائد نکاسی نظام ، اسٹریٹ لائٹ ، فراہمی آب سمیت دیگر ترقیاتی کام اپنے آخری مراحل میں ہیں ان شاء اللہ علاقہ مکینوں کو ترقیاتی کاموں کے حوالے سے درپیش مشکلات جلد حل ہو جائینگی ، ان کا کہنا تھا کہ عوام کی خدمت کرنے سے دل کوروحانی سکوں ملتا ہے اورجب تک زندہ ہیں عوام اور علاقہ مکینوں کی فلاح وبہبود کیلئے کام کرتے رہے گے ،ہماری عوامی و بلدیاتی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے اور اب ماضی میں کئے جانے والے وعدوں کے مطابق مستقبل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251115-01-22 اسلام آباد (نمائندہ جسارت،خبر ایجنسیاں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے عدالت عظمیٰ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کے استعفے منظور کرلیے۔ صدر مملکت آصف زرداری نے جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کے استعفے منظور کرلیے ہیں جنہوں نے گزشتہ روز اپنے منصب سے استعفا دے دیا تھا۔جسٹس منصور علی شاہ نے 13 صفحات پر مشتمل استعفے میں کہا تھا کہ 27 ویں آئینی ترمیم آئین پاکستان پر ایک سنگین حملہ ہے، 27 ویں آئینی ترمیم نے سپریم کورٹ آف پاکستان کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا ہے۔ جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ میں نے ادارے کی عزت، ایمان داری اور دیانت کیساتھ خدمت کی،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)بہنوں کی عمر میں دس ماہ کا فرق کیوں ہے ! نادرا نے اورنگی ٹائون کی خاتون کا شناختی کارڈ بنانے سے انکار کردیا،متاثرہ خاتون نادرا کیخلاف بچوں کے ہمراہ عدالت پہنچ گئیں۔ درخواست گزار صبا عدنان نے عثمان فاروق ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر درخواست میں موقف اپنایا کہ گزشتہ 11سال سے نادرا دفتر کے چکر لگا رہی ہوں۔نادرا والے میرا مذاق اڑاتے ہیں، میرے والدین اور بہنوں کے شناختی کارڈ بھی بنے ہوئے ہیں، مجھ سے چھوٹی بہن کا بھی کارڈ بن گیا۔ بتایا گیا کہ دونوں بہنوں کی عمر میں 10 ماہ کا فرق کیوں ہے؟درخواست گزار کے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے کہا کہ نادرا رولز کے مطابق 7ماہ عمر میں فرق پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251115-08-13 نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ائر فورس کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ائرفورس کا تربیتی طیارہ IAF PC-7 ٹرینر چینئی میٹروپولیٹن ایریا کے شہر تامبرام میں گر کر تباہ ہوا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ائر فورس کا طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا۔ تاہم حادثے سے پہلے طیارے میں موجود پائلٹ نے خود کو ایجیکٹ کر لیا تھا، جس سے وہ محفوظ رہا۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے عدالت نے متعلقہ حکام کو فوری تفتیش کا حکم دے دیا ہے۔ مانیٹرنگ ڈیسک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251115-08-6 میرانشاہ (آن لائن) شمالی وزیرستان میں سیکورٹی صورتحال کے تناظر میں پاک فوج کے زیرِ انتظام میرانشاہ میں ملک و مشران اور قبائلی عمائدین کا اہم جرگہ منعقد ہوا۔جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) میرانشاہ نے شرکا کا خیرمقدم کیا اور علاقے میں امن کے قیام میں قبائلی عمائدین کے کردار کو سراہا۔ جرگے میں شمالی وزیرستان اور بنوں میں سیکورٹی صورتحال، انسداد دہشت گردی اور فلاحی کاموں پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ جی او سی نے دہشتگردی کے واقعات میں افغان دہشتگردوں کے ملوث ہونے پر روشنی ڈالی اور فوج، سول انتظامیہ اور عوام کے مشترکہ ردعمل کے مزید موثر ہونے پر زور دیا۔قبائلی رہنماؤں نے امن و امان کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کیں اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">محراب پور(جسارت نیوز)بھریا سٹی جوگی کالونی کی خواتین، معصوم بچوں کا قرآن پاک کیساتھ سابق پی پی پی رکن سندھ اسمبلی سید مراد علی شاہ کیخلاف احتجاج کیا، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مٹھل جوگی، منظور جوگی، خیمسو جوگی نے بتایا کہ وہ بھریا سٹی کے قدیمی باشندے ہیں، 60 سال سے وہ جوگی کالونی میں رہائش پزیر ہیں ہمارے یہاں 50 سے زائد گھرہیں جنہیں سابق پی پی پی رکن سندھ اسمبلی جعلی کاغذات کے ذریعے خالی کرانا چاہتا ہے کلہوڑا برادری کے افراد نے ہمارے گھروں میں داخل ہوکر چادر و چار دیواری کا تقدس پامال ، عورتوں، بچوں پر تشدد کیا اور دھمکیاں دیں ، مراد علی شاہ زبردستی ہمارے گھر خالی کرا کر...
پاکستان کے معروف بیٹر بابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں شاندار سینچری داغ کر ایک اہم اعزاز اپنے نام کر لیا۔ اس اننگز کے ساتھ ہی انہوں نے سابق اوپنر سعید انور کے سب سے زیادہ پاکستانی ون ڈے سینچریاں بنانے کا ریکارڈ برابر کردیا۔ The roar. The noise. The celebrations. ????@babarazam258 has done it! A moment to savour for Rawalpindi ???? ???? Watch live in the UK region, sign up now at https://t.co/Z0RXSR7gYM#PAKvSL | #JeetKaScene | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/LnpJV1Puk3 — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 14, 2025 سعید انور نے اپنے کیرئیر میں 244 اننگز میں 20 ون ڈے سینچریاں بنائی تھیں، جب کہ بابر اعظم نے یہ کارنامہ صرف 136 اننگز میں سرانجام...
اسلام آباد میں گاڑیوں کے ای ٹیگ کا آغاز، شہریوں کو اہم ہدایات جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 14 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) ضلعی انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت کو محفوظ ترین شہر بنانے کے لیے گاڑیوں کے ای ٹیگ جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ڈی سی اسلام آباد کے مطابق ای ٹیگ 18 نومبر سے شہریوں کے لیے دستیاب ہوں گے شہری مختلف مقررہ پوائنٹس سے یہ سٹیکر حاصل کر سکتے ہیں اور تمام مقامات کے بارے میں پیشگی آگاہی فراہم کی جائے گی تاکہ کسی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔ڈی سی نے واضح کیا کہ شہری صرف ضلعی انتظامیہ کے منظور شدہ پوائنٹس سے ہی ای ٹیگ لگوا سکیں گے اور اس کے لیے...
رواں ہفتہ بولی وڈ انڈسٹری کے سینئر اداکاروں کے لیے کافی بھاری ثابت ہوا۔ 89 سالہ دھرمیندر کو سانس لینے میں مشکل، 90 سالہ پریم چوپڑا کو قلبی مسئلے اور پھیپھڑوں کے انفیکشن جبکہ 61 سالہ گووندا کو بے ہوش ہوجانے کی وجہ سے اسپتال میں داخل ہونا پڑا۔ گووندا کی اہلیہ سنیتا اہوجا نے اپنے تازہ ترین وی لاگ میں مداحوں کو گووندا کی صحت سے متعلق آگاہ کیا۔ ایک مداح کو جواب دیتے ہوئے سنیتا نے بتایا کہ گووندا اپنی نئی فلم کے لیے ورزش کر رہے تھے، جس کی وجہ سے وہ فٹیگ ہوگئے۔ وہ فٹ ہیں ایک دم ٹنشن مت کیجئے۔ دھرمندر سے متعلق پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ وہ ان کے بچپن کا...
دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ دورہ پاکستان اردن تعلقات کی اسٹریٹجک سمت کو مزید مضبوط کرے گا اور انہیں ایک بلند تر سطح پر لے جائے گا، جس میں سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں جامع اور وسیع البنیاد شراکت داری شامل ہوگی۔ وزارت امور خارجہ کے مطابق اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر بروز ہفتہ دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے، جس دوران ان کی وزیراعظم اور صدر سے اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں متوقع ہیں۔ قبل ازیں، اردن کے بادشاہ کا پاکستان کا آخری دورہ سابق صدر ممنون حسین کی دعوت پر ہوا تھا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان دو مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارتی فضائیہ کا ایک تربیتی طیارہ ‘پلیٹس پی سی-7’ چینئی کے چنگل پٹو ضلع میں گر کر تباہ ہو گیا۔چینئی کے چنگل پٹّو ضلع میں بھارتی فضائیہ کا تربیتی طیارہ ‘پلیٹس پی سی-7’ گر کر تباہ ہوگیا، تاہم پائلٹ بروقت ایجیکٹ ہونے میں کامیاب رہا اور کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔بھارتی میڈیا اور خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کی جاری کردہ ویڈیوز میں تباہ شدہ طیارے کا ملبہ زمین پر بکھرا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔ حادثہ معمول کی تربیتی پرواز کے دوران پیش آیا، اور بھارتی فضائیہ نے بعد ازاں اس کی تصدیق کی۔فضائیہ کے بیان کے مطابق پی سی-7 مارک II تربیتی طیارہ آج دوپہر کے وقت چینئی کے قریب تمبرم علاقے میں...
بھارتی فضائیہ کا ایک اور طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تربیتی طیارہ پی سی 7 چنئی کے ضلع چنگل پٹو میں گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا اور پائلٹ نے بروقت ایجیکٹ کرکے اپنی جان بچا لی۔ VIDEO | Tamil Nadu: An Air Force training aircraft crashed near Thiruporur in Chengalpattu district. More details are awaited. (Full video available on PTI Videos – https://t.co/n147TvrpG7) pic.twitter.com/SPPRXri1mO — Press Trust of India (@PTI_News) November 14, 2025 رپورٹس کے مطابق گزشتہ 30 سال کے دوران بھارتی فضائیہ کو 550 سے زیادہ فضائی حادثات کا سامنا رہا ہے، جن میں 150 سے زیادہ پائلٹس اپنی جانیں کھو چکے ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ حالیہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایڈن گارڈنز میں بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن ایک متنازع واقعے نے بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کو مشکلات میں ڈال دیا۔ معاملہ اسی وقت سامنے آیا جب جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا باووما نے بمراہ کی ایک گیند پر ایل بی ڈبلیو کی اپیل کا سامنا کیا۔ گیند باووما کے پیڈ سے لگی لیکن امپائر نے فیصلہ ناٹ آؤٹ دیا، جس پر بمراہ نے پرزور اپیل کی۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کلپ میں دیکھا گیا کہ فیصلہ مسترد ہونے کے بعد بمراہ اور ان کے ساتھی کھلاڑی ڈی آر ایس لینے یا نہ لینے پر بحث کر رہے تھے۔ اسی دوران اسٹمپ مائیک پر بمراہ کی آواز ریکارڈ ہوئی، جس میں وہ...
اسلام آباد(نیوزڈیسک)ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ اردن کے شاہ عبداللّٰہ دوم کل سے پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے، شاہ اردن وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر 15، 16 نومبر کو دورہ کریں گے۔ طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ اعلیٰ سطح کا یہ دورہ پاکستان اور اردن کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کا مظہر ہے، دورہ پاکستان اور اردن کے درمیان برسوں پر محیط برادرانہ تعلقات کا عکاس ہے، شاہ اردن کے دورے سے دونوں ملکوں کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔ انہوں نے بتایا کہ دورے سے پاکستان اردن تعلقات کی اسٹریٹجک سمت مزید مضبوط ہوگی، یہ تعلقات سیاسی، معاشی اور ثقافتی شعبوں میں جامع اور وسیع شراکت داری کی...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی شرعی عدالت نے نئی قائم ہونے والی وفاقی آئینی عدالت کو اپنی عمارت فراہم کرنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق 27ویں آئینی ترمیم کے بعد وجود میں آنے والی آئینی عدالت کے ججوں کو عارضی طور پر وفاقی شرعی عدالت کی عمارت میں بٹھانے پر غور کیا جارہا تھا، مگر شرعی عدالت نے یہ انتظام ماننے سے منع کر دیا۔ اس انکار کے بعد صورتحال یہ بنی کہ وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان فی الحال اسلام آباد ہائیکورٹ کے روم نمبر 1 میں بیٹھیں گے، جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کو کورٹ روم نمبر 2 میں منتقل...
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے وی پی این سروس لائسنسنگ کا آغاز کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے نے وی پی این سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کو لائسنس جاری کرنے کا آغاز کر دیا ہے۔ پی ٹی اے نے وی پی این سروسز کے اجرا کیلئے پانچ سے زائد مختلف کمپنیوں کو کلاس لائسنس جاری کر دیے ہیں۔ پی ٹی اے سے لائسنس یافتہ کمپنیاں اب قانونی ومجاز مقاصد کے لیے وی پی این سروس فراہم کر سکیں گی۔ صارفین بھی اب رجسٹریشن، لائسنس یافتہ کمپنیوں سے براہ راست حاصل کر سکیں گے۔ اس اقدام کا مقصد محفوظ اور قانونی وی پی این سروسز کی فراہمی کو منظم بنانا ہے۔ یہ اقدام صارفین کی...
وزارتِ خارجہ کے مطابق ہاشمیہ مملکتِ اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم ابن الحسین 15 سے 16 نومبر 2025 تک پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ یہ دورہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی دعوت پر ہو رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:’اسرائیلی بیانیہ نازی پروپیگنڈا جیسا ہے‘، جرمنی میں اردن کی ملکہ رانیہ کا خطاب ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ اعلیٰ سطحی دورہ پاکستان اور اردن کے درمیان دیرینہ، برادرانہ تعلقات کا مظہر ہے اور دونوں ملکوں کے سیاسی، معاشی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کو نئی سمت اور مضبوط بنیاد فراہم کرے گا۔ اپنے دورے کے دوران شاہ عبداللہ دوم صدرِ پاکستان اور وزیراعظم سے اہم ملاقاتیں کریں گے جن میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے...
ویب ڈیسک : حکومت نے سرکاری اسکیم کے تحت حج کے خواہش مندوں کے لیے اہم اعلان کردیا۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کے اعلان کے مطابق حج واجبات کی دوسری قسط جمع کرانے کا کل آخری دن ہے۔ اس سلسلے میں 15 نومبر بروز ہفتہ نامزد بینک حج واجبات کی وصولی کے لیے کھلے رہیں گے۔ وزارت مذہبی امور نے تاکید کی ہے کہ سرکاری عازمین کرام حج واجبات کی دوسری قسط کل تک لازمی جمع کروائیں اور درخواست گزار منسوخی سے بچنے کے لیے واجبات جمع کروا کر کمپیوٹرائزڈ بینک رسید ضرور حاصل کریں۔ سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔جمعہ 14نومبر ، 2025
آئی بی ایس ایف ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ میں اعزاز کا دفاع کرنے والے پاکستان کے محمد آصف کوارٹر فائنل میں باہر ہو گئے۔ قطر کے شہر دوحہ میں جاری آئی بی ایس عالمی سنوکر چیمپئن شپ کے پانچویں دن تمام پاکستانی کھلاڑیوں کا سفر تمام ہوا، اپنے اعزاز کا دفاع کرنے کے لئے کوشاں تین مرتبہ کے عالمی چیمپئن محمد آصف کوارٹر فائنل میں پولینڈ کے مائیکل سزوبرکزی سے سخت مقابلے کے بعد 3-4 فریم سے ہار گئے۔ محمد آصف نے پری کوارٹر فائنل میں انتہائی تجربے کار کھلاڑی ایران کے عامر سرکوش کو مات دی تھی، پاکستان کے اسجد اقبال بھی کوارٹر فائنل میں ناکامی سے دوچار ہوئے، ان کو انگلینڈ کے ہاروی چینڈلر نے1-4 فریم سے زیر...
اسلام آباد:حکومت کی جانب سے سرکاری اسکیم کے تحت حج کے خواہش مندوں کے لیے اہم اعلان کردیا گیا.ترجمان وزارت مذہبی امور کے اعلان کے مطابق حج واجبات کی دوسری قسط جمع کرانے کا کل آخری دن ہے۔ اس سلسلے میں 15 نومبر بروز ہفتہ نامزد بینک حج واجبات کی وصولی کے لیے کھلے رہیں گے۔وزارت مذہبی امور نے اپنے اعلان میں تاکید کی ہے کہ سرکاری عازمین کرام حج واجبات کی دوسری قسط کل تک لازمی جمع کروائیں اور درخواست گزار منسوخی سے بچنے کے لیے واجبات جمع کروا کر کمپیوٹرائزڈ بینک رسید ضرور حاصل کریں۔
اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس منعقد ہوا جس میں سپریم کورٹ رولز 2025 میں ترمیم کی متفقہ طور پر منظوری دے دی گئی۔ اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا جس کے مطابق ترامیم کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں کی گئیں۔ یہ کمیٹی سپریم کورٹ رولز 2025 کے آرڈر I کے رول 1(4) کے تحت قائم کی گئی تھی تاکہ رولز پر عملدرآمد کے دوران پیش آنے والی مشکلات کا جائزہ لے کر انہیں دور کرنے کے لیے سفارشات پیش کی جا سکیں۔ اعلامیہ کے مطابق کمیٹی جسٹس شاہد وحید، جسٹس عرفان سعادت خان، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس عقیل احمد عباسی پر مشتمل...
اسلام آباد: حکومت کی جانب سے سرکاری اسکیم کے تحت حج کے خواہش مندوں کے لیے اہم اعلان کردیا گیا۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کے اعلان کے مطابق حج واجبات کی دوسری قسط جمع کرانے کا کل آخری دن ہے۔ اس سلسلے میں 15 نومبر بروز ہفتہ نامزد بینک حج واجبات کی وصولی کے لیے کھلے رہیں گے۔ وزارت مذہبی امور نے اپنے اعلان میں تاکید کی ہے کہ سرکاری عازمین کرام حج واجبات کی دوسری قسط کل تک لازمی جمع کروائیں اور درخواست گزار منسوخی سے بچنے کے لیے واجبات جمع کروا کر کمپیوٹرائزڈ بینک رسید ضرور حاصل کریں۔
اسلام آباد: 27ویں ترمیم کی منظوری کے بعد آئندہ کا لائحہ مرتب کرنے کے لیے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے تحت اپوزیشن جماعتوں کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اجلاس کی صدارت محمود خان اچکزئی نے کی۔ اجلاس سینیٹر علامہ ناصر عباس کی رہائش گاہ پر ہوا جس میں پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان، پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ، بی این پی کے سربراہ اختر جان مینگل، سابق اسپیکر اسد قیصر، زین علی شاہ، مصطفیٰ نواز کھوکھر، علی اصغر خان، حسین اخوانزدہ، شوکت بسرا اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر غور، 27ویں آئینی ترمیم پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اپوزیشن رہنماؤں نے اہم فیصلوں پر مشاورت کی، ترمیم...
بھارت میں ایئر فورس کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ایئر فورس کا تربیتی طیارہ IAF PC-7 ٹرینر چینئی میٹروپولیٹن ایریا کے شہر تامبرام میں گر کر تباہ ہوا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایئر فورس کا طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا۔ تاہم حادثے سے پہلے طیارے میں موجود پائلٹ نے خود کو ایجیکٹ کرلیا تھا جس سے وہ محفوظ رہا۔ حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے عدالت نے متعلقہ حکام کو فوری تفتیش کا حکم دے دیا ہے۔
بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ جنوبی افریقی کپتان ٹمبا باووما سے متعلق انتہائی نامناسب تبصرے پر مشکل میں پھنس گئے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کلپ میں ٹمبا باووما پر ایل بی ڈبلیو مسترد ہونے کے بعد بھارتی کھلاڑی ریویو لینے یا نہ لینے سے متعلق مشورہ کررہے تھے۔ اس دوران جسپریت بمراہ نے باووما کے قد کا مذاق اڑاتے ہوئے نامناسب اور نازیبا الفاظ استعمال کیے جو آئی سی سی کے کوڈ آف کنڈکٹ برائے کھلاڑیوں اور پلیئر سپورٹ پرسنل کے تحت آرٹیکل 2.1.4 کے زمرے میں آسکتا ہے۔ Mocking someone’s height can be seen as offensive and discriminatory sometimes. What do you make of Jasprit Bumrah’s comment about Temba Bavuma? Should such remarks be condemned in sports? pic.twitter.com/v2Fq6HWvl8...
جرگے میں شمالی وزیرستان اور بنوں میں سیکیورٹی صورتحال، انسداد دہشتگردی اور فلاحی کاموں پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی صورتحال کے تناظر میں پاک فوج کے زیرِ انتظام میرانشاہ میں ملک و مشران اور قبائلی عمائدین کا اہم جرگہ منعقد ہوا۔ جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) میرانشاہ نے شرکا کا خیرمقدم کیا اور علاقے میں امن کے قیام میں قبائلی عمائدین کے کردار کو سراہا۔ جرگے میں شمالی وزیرستان اور بنوں میں سیکیورٹی صورتحال، انسداد دہشتگردی اور فلاحی کاموں پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ جی او سی نے دہشتگردی کے واقعات میں افغان دہشتگردوں کے ملوث ہونے پر روشنی ڈالی اور فوج، سول انتظامیہ اور عوام کے مشترکہ ردعمل کے مزید موثر ہونے...
اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم پاکستان کا دورہ کرینگے WhatsAppFacebookTwitter 0 14 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم پاکستان کا دورہ کرینگے،ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وہ وزیر اعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کا دو روزہ دور کرینگے،ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق شاہ عبداللہ دوم 15 اور 16 نومبر کو پاکستان کے دورے پر ہونگے،یہ دورہ اور اردن کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے،ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق شاہ عبداللہ دوم صدر مملکت اور وزیراعظم سے ملاقاتیں کریں گے،دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا،شاہ عبداللہ کے دورے پر اعلیٰ ترین سول ایوارڈ کی تقریب ایوان صدر میں کی جائے گی،...
کراچی: دونوں بہنوں کی عمر میں 10 ماہ کا فرق کیوں؟ حکام کے مذاق اڑانے اور شناختی کارڈ نہ بنانے پر متاثرہ خاتون عدالت پہنچ گئی۔ نادرا حکام نے بہنوں کی عمر میں 10 ماہ کے فرق کی و جہ سے خاتون کا شناختی کارڈ بنانے سے انکار کردیا، جس پر متاثرہ خاتون نادرا کے خلاف بچوں کے ہمراہ عدالت پہنچ گئیں۔ درخواست گزار صبا عدنان نے عثمان فاروق ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر درخواست میں مؤقف اپنایا کہ گزشتہ 11 سال سے نادرا دفتر کے چکر لگا رہی ہوں۔ نادرا والے میرا مذاق اڑاتے ہیں۔ وکیل کے ذریعے خاتون نے بتایا کہ میرے والدین اور بہنوں کے شناختی کارڈ بھی بنے ہوئے ہیں۔ مجھ سے چھوٹی بہن...
پاکستان کے جارح مزاج اسٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی جہاں بھی جاتے ہیں، ان کے مداح انہیں گھیر لیتے ہیں۔ حال ہی میں بوم بوم آفریدی کی ایک لندن سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں وہ اپنے مداحوں میں گھرے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مداحوں میں ایک نوجوان جوڑا بھی موجود ہے۔ مداح لڑکی اپنے شوہر اور بچے کے ہمراہ آفریدی سے مل کر بے حد خوش ہوتی ہے اور جذبات میں کہتی ہے ’آپ حقیقت میں بہت ہی ہینڈسم ہیں، بہت اسمارٹ‘۔ جس پر آفریدی نے فوراً مسکراتے ہوئے نہایت شائستگی سے جواب دیا ’بیٹا، یہ بات آپ ایک نانا کو کہہ رہی ہیں‘۔ شاہد آفریدی...
یہ گھر ڈاکٹر عمر بنی کا تھا جو دلی میں پیر کی شب لال قلعے کے قریب ہونے والے دھماکے میں جاںبحق ہو گئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع پلوامہ میں ایک کشمیری ڈاکٹر کے مکان کو تباہ کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فوجیوں نے پلوامہ کے کوئل گاﺅں میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب دھماکہ خیز مواد سے ڈاکٹر عمر نبی کے آبائی گھر کو تباہ کر دیا۔ یہ کارروائی رات تقریبا ڈھائی بجے کی گئی۔ ڈاکٹر عمر نبی بھارتی ریاست ہریانہ کے ضلع فرید آباد میں الفلاح یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر تھے۔ ڈاکٹر...
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ یعنی پی ایس ایل فرنچائزز اور دیگر تجارتی اثاثوں کے لیے آزادانہ تخمینہ کاری کے عمل کو مکمل کر لیا ہے۔ اس عمل کے اختتام پر، تمام مستند پی ایس ایل فرنچائزز کو تجدیدی پیشکش کے خطوط نئی فرنچائز فیس معلومات کے ساتھ باضابطہ طور پر ارسال کر دیے گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل انتظامیہ نے نئی ٹیموں کی نیلامی کی تصدیق کر دی خط میں تمام فرنچائزز سے مقررہ مدت کے اندر اپنا فیصلہ فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ Pakistan Super League Franchise Teams Valuation Reports Submitted Read more ➡️ https://t.co/cAtnc9Z2PB#HBLPSL — PakistanSuperLeague (@thePSLt20) November 14, 2025 پی سی بی نے شفافیت کو یقینی بنانے اور تخمینہ...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین نے عہدے کا حلف اٹھا لیا،صدر مملکت آصف علی زرداری نے ان سے حلف لیا،دوسری جانبآئینی عدالت کے 6 ججوں کی تقریب حلف برداری کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے۔ ذرائع کے مطابق آئینی عدالت کے ججز کی تقریب حلف برداری کے لیے اسلام آبادہائیکورٹ کے ججز اور ایڈمن بلاک کے درمیان اوپن ایریا میں انتظامات کیےگئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئینی عدالت کے 6 ججز اسلام آباد ہائی کورٹ میں حلف اٹھائیں گے، آئینی عدالت کے سربراہ جسٹس امین الدین دیگر ججز سے حلف لیں گے۔ قبل ازیں آئینی عدالت کے سربراہ جسٹس امین الدین ایوان صدر میں حلف اٹھائیں گے، حلف برداری تقریب کے...
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کی رہائشی ایک خاتون اپنے بچوں سمیت سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئیں، جہاں انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ نادرا گزشتہ 11 سال سے ان کا شناختی کارڈ جاری نہیں کر رہا ہے۔ ’نادرا والے میرا مذاق اڑاتے ہیں‘، متاثرہ خاتون خاتون نے عدالت کو بتایا ’میں گیارہ سال سے نادرا دفتر کے چکر لگا رہی ہوں۔ وہ لوگ میرا مذاق اڑاتے ہیں اور کارڈ نہیں بناتے۔ میرے والدین اور بہنوں کے شناختی کارڈ بنے ہوئے ہیں۔ مجھ سے چھوٹی بہن کا بھی کارڈ بن گیا ہے، مگر میرا نہیں بن رہا۔‘ نادرا کا اعتراض: بہنوں کی عمر میں صرف 10 ماہ کا فرق خاتون کے مطابق نادرا حکام انہیں یہ کہہ کر کارڈ بنانے سے...
پاکستان میں عالمی خلائی کانفرنس آئکاسٹ (ICAST) 2025 کا آغاز کیا جارہا ہے جس میں 25 ممالک کی شرکت اور اہم معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں انٹرنیشنل کانفرنس آن ایپلیکیشنز آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (ICAST–2025) کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ ترجمان سپارکو کے مطابق کانفرنس سپارکو اور انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی (آئی ایس ٹی) کے اشتراک سے 18 تا 20 نومبر تک منعقد ہو رہی ہے۔ آئیکاسٹ 2025 میں آئی ای ای ای، آئی سی ای ایس سی او، اے پی ایس سی او، اسنیٹ اور این سی جی ایس اے سمیت اہم عالمی اداروں کے نمائندے شریک ہونگے۔ ترجمان سپارکو نے بتایا کہ کانفرنس کا مرکزی موضوع پائیدار ترقی کے لیے خلائی سائنس اور ٹیکنالوجی کا کردار ہے جبکہ اس...
عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ ایمل ولی کی جانب سے پارلیمنٹ کا اِن کیمرا اجلاس بلا کر دہشت گردی پر بات کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ سینیٹ کے اگلے اجلاس میں دہشت گردی پر بحث کروالی جائے، داخلہ اور دفاع کے ادارے بریفنگ دیں، بے شک اِن کیمرا اجلاس کروالیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے بتایا ہے کہ طالبان حکومت آنے کے بعد پاکستان میں دہشت گردی میں ساڑھے 6 سو فیصد اضافہ ہوا ہے، انِ کی قیادت کہتی ہے انہوں نے ٹی ٹی پی کے لوگوں اور حمایتیوں کو اندر کیا ہوا ہے، دہشت گردی پر وزارت دفاع اور وزارت داخلہ ایوان...
ترکیہ کے محکمہ جنگلات کا طیارہ کوریشیا میں گرکر تباہ ہوگیا، حادثے میں طیارے کا پائلٹ جاں بحق ہوگیا۔ ترک میڈیا کے مطابق ترک وزیر زراعت و جنگلات ابراہیم یومکلی نے بتایا ہے کہ یورپی ملک کروشیا میں لاپتہ ہونے والے ترک شعبہ جنگلات کے طیارے کا ملبہ مل گیا ہے۔ ابراہیم موکلی نے بتایا کہ ترک ڈائریکٹوریٹ آف فارسٹری کے آگ بجھانے والے 2 طیارے ایک طے شدہ پروگرام کے مطابق مرمت اور دیکھ بھال کے لیے کروشیا کے زگریب ہوائی اڈے پر موجود تھے۔ زگریب ہوائی اڈے پر دونوں طیاروں اور ان کے عملے نے ایک رات قیام بھی کیا، جہاں سے اگلے دن ان دونوں طیاروں نے ترکی کے لیے روانہ ہونا تھا، اگلے دن شیڈول...
کراچی(نیوز ڈیسک) کراچی میں ای چالان کا سلسلہ شروع ہونے کے بعد شاہراہ فیصل پر حد رفتار کے سائن بورڈ لگا دیئے گئے ہیں۔ ڈی ایس پی ایڈمن کاشف ندیم کے مطابق شاہراہ فیصل پر کار جیپ وغیرہ کیلئے حد رفتار 60 کلومیٹر رکھی گئی ہے جبکہ ہیوی وہیکل بس ٹرک وغیرہ کے لیے حد رفتار 30 کلومیٹر مقرر ہے۔ حد رفتار سے زائد سفر کرنے والی گاڑیوں کے کیمروں سے خود کار چالان ہوں گے۔
عاصم منیر 2030 تک فوج کے سربراہ، آرمی، ایئر فورس اور نیوی ترمیمی بلز قومی اسمبلی میں منظور، CICSC کا عہدہ ختم
اسلام آباد( نیوز ڈیسک )وفاقی کابینہ نے فیڈرل کانسٹی ٹیوشنل کورٹ (پروسیجر اینڈ پریکٹس) ایکٹ 2025کے مسودے اور پاکستان آرمی ایکٹ‘ پاکستان ایئر فورس ایکٹ اور پاکستان نیوی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی‘وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں متعلقہ قوانین کو ستائیسویں آئینی ترمیم سے ہم آہنگ کرنے کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے ۔ ادھر قومی اسمبلی نے پاکستان آرمی ترمیمی بل2025، پاکستان ائیرفورس ترمیمی بل 2025،پاکستان نیوی ترمیمی بل 2025کی منظوری دیدی‘اپوزیشن نے بلز کی مخالفت کی‘مجوزہ آرمی ایکٹ کے مطابق آرمی چیف کا بطور چیف آف ڈیفنس فورسز نیا نوٹی فکیشن جاری ہو گاجس کے بعد آرمی چیف کی مدت بطور چیف آف ڈیفنس فورسز دوبارہ سے شروع ہوگی‘ وزیراعظم آرمی...
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی صورتحال کے تناظر میں پاک فوج کے زیرِ انتظام میرانشاہ میں ملک و مشران اور قبائلی عمائدین کا اہم جرگہ منعقد ہوا ۔ جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) میرانشاہ نے شرکا کا خیرمقدم کیا اور علاقے میں امن کے قیام میں قبائلی عمائدین کے کردار کو سراہا۔ جرگے میں شمالی وزیرستان اور بنوں میں سیکیورٹی صورتحال، انسداد دہشتگردی اور فلاحی کاموں پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ جی او سی نے دہشتگردی کے واقعات میں افغان دہشتگردوں کے ملوث ہونے پر روشنی ڈالی اور فوج، سول انتظامیہ اور عوام کے مشترکہ ردعمل کے مزید موثر ہونے پر زور دیا۔ قبائلی رہنماؤں نے امن و امان کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کیں اور ریاستی اداروں کے ساتھ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے صوبے میں منشیات تیار کرنے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایات جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ہیروئن اور آئس جیسی خطرناک منشیات کا مکمل خاتمہ انتہائی ضروری ہو چکا ہے۔وزیراعلیٰ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں منشیات کے سپلائرز اور مینوفیکچررز کے خلاف بھرپور آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔سہیل آفریدی نے اجلاس میں کہا کہ منشیات کا پھیلاؤ افسوسناک طور پر جامعات تک پہنچ گیا ہے، اور اب مزید کوتاہی کی کوئی گنجائش نہیں۔ نوجوانوں کو اس لعنت سے محفوظ رکھنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ منشیات کی تیاری اور ترسیل کے خاتمے کے...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز سے ’’گلوبل گرین گروتھ انسٹیٹیوٹ‘‘ کے ڈائریکٹر جنرل کِم سینگ ہائپ (Kim Sang-hyup) نے برازیل کے شہر بیلم میں منعقد کوپ 30کانفرنس کے دوران ملاقات کی۔ ماحولیاتی بہتری کے عالمی اتحاد ’’گلوبل گرین گروتھ انسٹی ٹیوٹ‘‘ کا ماحول دوستی کے مشن میں پنجاب حکومت سے شراکت داری پر اتفاق کیا گیا۔ جی جی جی آئی عالمی کاربن مارکیٹ اور کاربن فنانسنگ میں پاکستان کی صلاحیت بڑھانے اور دنیا بھر کی کاربن مارکیٹس تک رسائی حاصل کرنے میں مدد دے گا۔ عالمی کاربن مارکیٹ لیڈر جی جی جی آئی نے وزیر اعلیٰ کے موسمیاتی بہتری کے اقدامات کو کاربن کریڈٹس میں تبدیل کرکے گرین گروتھ پروجیکٹس بنانے کی پیشکش کی۔ جی جی جی آئی...
کراچی: شہر قائد میں سچل پولیس نے سی ٹی ڈی اور رینجرز کے ساتھ مل کر مدینہ کالونی میں ایک بڑا سرچ آپریشن کیا۔ آپریشن کا مقصد مشکوک افراد، اشتہاری مجرموں اور غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی گرفتاری تھا۔ پولیس نے آپریشن کے دوران مدینہ کالونی کے مختلف گھروں کی تلاشی لی اور مشکوک افراد کے شناختی کوائف کی جانچ پڑتال کی۔ آپریشن میں پولیس نے مدینہ کالونی کی مقامی ہوٹلوں پر بھی چھاپے مارے جہاں بیٹھے افراد کے کرمنل ریکارڈز کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے چیک کیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ اس آپریشن کا مقصد علاقے میں جرائم کی روک تھام اور امن و امان کی صورتحال کو بہتر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوآدم ( نمائندہ جسارت) اسلام کا عادلانہ نظام ہی ملک سے غربت ، ناانصافی اور ظلم کا خاتمہ کرسکتا ہے مینار پاکستان لاہور میں منعقد ہونے والا جماعت اسلامی پاکستان کا کل پاکستان اجتماع عام ملک میں رائج فرسودہ ظالمانہ نظام کے خاتمے کے لئے اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار امیر جماعت ٹنڈوآدم سیدعریف اللہ نے سیفی ہاؤس میں اجتماع عام کے جائزہ کے لییمنعقد ہونے والے ذمہ داران و ارکان جماعت کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں 21,22،23 نومبرکو مینار پاکستان لاہور میں منعقد ہونے والے کل پاکستان اجتماع عام کے حوالے سے تیاریو ں کا جائزہ لیا گیا۔ طے کیاگیا کہ ٹنڈوادم سے اجتماع عام میں عوام کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر)کے الیکٹرک کے سی ای او کی تبدیلی کے حوالے سے جمعرات کوہونے والاکے ای بورڈ اف ڈائریکٹرز کا اجلاس انتہائی اہمیت اختیار کرگیا۔ذرائع کے مطابق نئے سی ای او کے لئے تین افراد کو شاٹ لسٹ کر لیا گیا اورتینوں امیدوارکا تعلق کراچی سے ہے جو انرجی سیکٹر میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں ۔ذرائع بورڈ آف ڈائریکٹرز کے مطابق ایشیا پاک نے سی ای او کے لئے اپنا امیدوار سامنے نہ لانے کا فیصلہ کیا ہے۔توقع ہے کہ ایشیا پاک کے اس فیصلے کے بعد حکومت پاکستان کی جانب سے امیدوار لایا جائے گا ۔حکومتی امیدوار کو ایشیا پاک کی غیر مشروط حمایت حاصل ہوگئی۔ذرائع ایشیا پاک کے مطابق حکومت کے الیکٹرک اور کراچی کی بہتری...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر )چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن سید محمد مظفرکی زیر صدارت کونسل کے عام اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس میں وائس چیئرمین نعمان صدیقی اور اراکین کونسل نے شرکت کی۔ اس موقع پر چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن سید محمد مظفر نے کہا کہ موجودہ بلدیاتی قیا دت خدمت خلق کے عزم کے ساتھ اس بات کے لیے کوشاں ہے کہ اپنے محدود وسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے ناظم آباد ٹاؤن کے عوام کو ذیادہ سے ذیادہ خدمات فراہم کریں، ہم اپنے وسائل کو بہتر طریقے سے استعمال کرتے ہوئے ٹاؤن کی ترقی کیلیے اقدامات کررہے ہیں، اجلاس میں مختلف قراردادیں پیش کی گئیں جس میں نمبر۱یک سر فہرست ہے سینیئر اور تجربہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)چین کا بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ ترقی پذیر ممالک کے لیے اقتصادی ترقی اور معاشی خوشحالی کے نئے مواقع فراہم کرتا ہے۔ اس منصوبے کے ذریعے ممالک اپنے بنیادی انفراسٹرکچر کو مضبوط بنا سکتے ہیں، جدید سڑکیں، ریلویز، بندرگاہیں اور اقتصادی زون قائم کر کے عالمی تجارت سے براہِ راست فائدہ حاصل کرنے کے ساتھ مقامی صنعتوں کو فعال اور روزگار کے مواقع بڑھاسکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار معروف ماہر اقتصادیات ڈاکٹر شاہدہ وزارت نے کیا۔ وہ گزشتہ روز ہمدرد کارپوریٹ مرکزی دفتر میں اسپیکر جنرل (ر) معین الدین حیدر کے زیر صدارت منعقدہ ہمدرد شوریٰ کراچی کے اجلاس بعنوان’’عالمی امن، فلسطین کی جنگ بندی، پاکستان کی خارجہ پالیسی اور اْمت مسلمہ کا کردار‘‘ سے خطاب کررہی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برسلز: برسلز ایئرپورٹ (زایوینٹم) پر ہوائی اڈے کے قریب ممکنہ ڈرون دیکھے جانے کے بعد فضائی آپریشنز عارضی طور پر روک دیے گئے۔فضائی نیویگیشن سروس فراہم کنندہ Skeyes کے مطابق احتیاطی بنیادوں پر پروازیں تقریباً آدھے گھنٹے کے لیے معطل رہیں اور رات 11:20 بجے (2220 GMT) کے قریب دوبارہ بحال ہو گئیں۔ایئرپورٹ کی ویب سائٹ کے مطابق کم از کم دو آنے والی پروازیں لیج ایئرپورٹ منتقل کی گئیں اور بعد میں برسلز پہنچیں، جس سے انہیں تاخیر کا سامنا کرنا پڑا، حکام کے مطابق کوئی مسافر یا عملہ متاثر نہیں ہوا۔یہ واقعہ یورپ میں حالیہ ڈرون سرگرمیوں میں اضافے کا حصہ ہے۔ گزشتہ مہینوں میں بیلجیم، جرمنی، ڈنمارک اور ناروے کے مختلف ہوائی اڈوں اور فوجی...
اسلام آباد (نیوزڈیسک): اسلام آباد کچہری کے باہر خودکش دھماکا کرنے والے حملہ آور اور اس کے سہولت کار کی شناخت ہوگئی۔ ذرائع نےبتایا کہ اسلام آباد کچہری کے باہر خودکش دھماکا کرنے والے حملہ آور کا تعلق افغانستان سے ہے جبکہ سہولت کار کا تعلق باجوڑ سے نکلا۔ ذرائع کے مطابق خودکش بمبار کے سہولت کار کی نشاندہی سرچ آپریشن کے دوران ہوئی، آج صبح گرفتار افراد کی نشاندہی پر سہولت کار کو گرفتار کیا گیا۔ 11 نومبر 2025 کو اسلام آباد کچہری کے باہر پولیس ویب کے قریب خودکش دھماکا کیا گیا تھا جس میں 12 افراد شہید اور 27 زخمی ہوئے جو اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔ دوسری جانب، پولیس نے بتایا کہ اسلام آباد کچہری...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: سائنسدانوں نے پہلی بار سورج کے علاوہ کسی اور ستارے پر بھی طوفان کے مشاہدے کا انکشاف کیا ہے۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ماہرین فلکیات نے پہلی بار سورج کے علاوہ کسی دوسرے ستارے پر بھی طوفان کے مشاہدے کا انکشاف کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ماہرین کا مذکورہ حوالے سے کہنا تھا کہ ایک ایسا دھماکا جو اتنا طاقتور تھا کہ اگر اس کے اردگرد کوئی سیارہ موجود ہوتا تو اس کا ماحول تباہ ہو جاتا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے شمسی طوفان اکثر بڑے دھماکوں کی شکل میں جنم لیتے ہیں، جنہیں کورونل ماس ایجیکشنز کہا جاتا ہے۔ جب یہ زمین تک پہنچتے ہیں تو سیٹلائٹ نظام میں خلل ڈال سکتے ہیں اور...
ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ: اعزاز کا دفاع کرنیوالے محمد آصف ایونٹ سے باہر WhatsAppFacebookTwitter 0 13 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )آئی بی ایس ایف ورلڈاسنوکر چیمپئن شپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرنے والے پاکستان کے محمد آصف کوارٹر فائنل میں مات کھا کر مقابلے سے باہر ہو گئے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق قطر کے شہر دوحا میں جاری آئی بی ایس عالمی اسنوکر چیمپئن شپ کے پانچویں دن تمام پاکستانی کھلاڑیوں کا سفر تمام ہوا۔ اپنے اعزاز کا دفاع کرنے کے لیے کوشاں تین مرتبہ کے عالمی چیمپئن محمد آصف کوارٹر فائنل میں پولینڈ کے مائیکل سزوبرکزی سے سخت مقابلے کے بعد 3-4 فریم سے ہار گئے۔محمد آصف نے پری کوارٹر فائنل میں...
اجلاس کے دوران کمیٹی نے ڈی جی لیویز سے 2022 سے تاحال محکمے کو فراہم کی گئی فنڈنگ اور اخراجات کی مکمل تفصیلات طلب کرلیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے بلوچستان لیویز فورس کی جانب سے آڈٹ پیراز کے جواب جمع نہ کروانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل لیویز سے 2022 سے تاحال محکمے کو فراہم کی گئی فنڈنگ اور اخراجات کی مکمل تفصیلات طلب کرلیں۔ بلوچستان اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین اصغر علی ترین کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ جس میں کمیٹی کے ارکان زمرک خان اچکزئی، غلام دستگیر بادینی اور ولی محمد نورزئی، سیکرٹری اسمبلی طاہر شاہ کاکڑ، ڈائریکٹر جنرل لیویز عبدالغفار مگسی، ایڈیشنل سیکرٹری پی اے سی...
دل کی جلن ایک عام ہاضماتی مسئلہ ہے جو اکثر مصالحہ دار یا تلی ہوئی غذاؤں کے بعد ظاہر ہوتا ہے۔ یہ عام طور پر کھانے کے بعد یا لیٹے ہوئے محسوس ہوتی ہے اور سینے میں جلن، منہ میں کھٹا یا کڑوا ذائقہ، نگلنے میں دشواری اور غذا یا کھٹی مائع کی ریگورجٹیشن جیسے علامات کا سبب بن سکتی ہے۔ دل کی جلن اس وقت ہوتی ہے جب معدے کا تیزاب واپس غذائی نالی میں چلا جائے۔ یہ بھی پڑھیں: آنکھوں کا ویسکولر سسٹم دل کی بیماریوں کے خطرات ظاہر کرسکتا ہے، تحقیق ڈاکٹر سوربھ سیٹھ، جو ‘گٹ ڈاکٹر’ کے نام سے مشہور ہیں اور ہارورڈ اور اسٹینفورڈ یونیورسٹیوں میں تربیت یافتہ گیسٹرو اینٹرولوجسٹ ہیں، کا کہنا ہے کہ اگر...
جرگے میں شرکاء نے کوہاٹ معاہدے پر عملدرآمد، مہورہ، بشیرہ و منگک واقعات کے ملزمان کو سزا، سول تقرریوں میں شفافیت، صحت سہولیات، الگ اضلاع، پل کی تعمیر، فتنہ الخوراج کے خلاف کارروائی، بے گناہ افراد کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ کرم کے امن و امان کے حوالے سے جی او سی 9 ڈویژن کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی جرگہ منعقد ہوا، جس میں اہم عوامی و انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات صدہ میں جی او سی کوہاٹ ڈویژن میجر جنرل شاہد عامر افسر کی زیر صدارت ایک اہم جرگہ منعقد ہوا، جس میں کمانڈنٹ کرم، ڈپٹی کمشنر کرم، اسسٹنٹ کمشنر سنٹرل کرم، آئی ڈبلیو ڈائریکٹوریٹ کے کمانڈنگ آفیسر، اور دیگر سول و عسکری حکام...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ڈھاکا: بنگلادیش کے عبوری سربراہ محمد یونس نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں عام انتخابات کے دن ہی جمہوری اصلاحات پر ریفرنڈم بھی کرایا جائے گا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد یونس نے قوم سے خطاب میں کہا کہ ریفرنڈم کے انعقاد سے اصلاحات کے عمل میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہیں ہوگی بلکہ یہ نظام کو مزید شفاف، مؤثر اور کم خرچ بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ مجوزہ جمہوری اصلاحات میں وزیراعظم کے لیے دو مدت کی حد مقرر کرنے اور صدارتی اختیارات میں توسیع کی تجاویز شامل ہیں تاکہ حکومت میں اختیارات کی تقسیم متوازن کی جا سکے، یہ اصلاحات بنگلادیش میں پائیدار جمہوریت کے قیام کی سمت ایک اہم...
اسلام آباد(نیوزڈیسک) سعودی عرب اور بنگلادیش کے درمیان ہنرمندوں کے لیے بڑی تعداد میں روزگار کے مواقع کے حوالے سے معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے بڑے ترقیاتی اور سیاحتی منصوبوں کے علاوہ صحت عامہ سے متعلق شعبوں میں بنگلہ دیش کے ہنر مندوں کے لیے بڑی تعداد میں روزگار کے مواقع کے حوالے سے گزشتہ روز معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں۔ سعودی سفیر نے کہا کہ ہم توقع کرتے ہیں کہ آئندہ ماہ تین لاکھ بنگلادیشی شہریوں کو روزگار دیا جائے گا۔ دونوں ملکوں کے درمیان فراہمی روزگار اور فراہمی کارکنان کے سلسلے میں دستخط اکتوبر 2025 میں کیے گئے ہیں۔ جس میں غیر ہنر مند اور ہنر...
آئی بی ایس ایف ورلڈاسنوکر چیمپئن شپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرنے والے پاکستان کے محمد آصف کوارٹر فائنل میں مات کھا کر مقابلے سے باہر ہو گئے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق قطر کے شہر دوحا میں جاری آئی بی ایس عالمی اسنوکر چیمپئن شپ کے پانچویں دن تمام پاکستانی کھلاڑیوں کا سفر تمام ہوا۔ اپنے اعزاز کا دفاع کرنے کے لیے کوشاں تین مرتبہ کے عالمی چیمپئن محمد آصف کوارٹر فائنل میں پولینڈ کے مائیکل سزوبرکزی سے سخت مقابلے کے بعد 3-4 فریم سے ہار گئے۔محمد آصف نے پری کوارٹر فائنل میں انتہائی تجربے کار کھلاڑی ایران کے عامر سرکوش کو مات دی تھی۔ پاکستان کے اسجد اقبال بھی کوارٹر فائنل میں ناکامی سے دوچار ہوئے۔ان کو انگلینڈ کے ہاروی...
" مرے قلم کا سفر رائیگاں نہ جائے گا" جسٹس منصور علی شاہ نے استعفیٰ کا اختتام احمد فراز کی نظم "محاصرہ" کے اشعار سے کیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ 27 ویں آئینی ترمیم کے بعد مستعفی ہوچکے ہیں ۔ جسٹس منصور علی شاہ نے اپنے استعفے کا اختتام احمد فراز کی نظم "محاصرہ" کے اشعار کے ساتھ کیا۔ انہوں نے لکھا: مرا قلم تو امانت ہے میرے لوگوں کی مرا قلم تو عدالت مرے ضمیر کی ہے اسی لیے تو جو لکھا تپاک جاں سے لکھا جبھی تو لوچ کماں کا زبان تیر کی ہے میں کٹ گروں کہ سلامت رہوں یقیں ہے مجھے کہ یہ حصار ستم کوئی تو گرائے گا بڑے عہدوں سے اصول کی بنیاد پر استعفیٰ دینا ہر ایک کے بس کی بات...
جسٹس امین الدین۔فوٹو: فائل وفاقی آئینی عدالت کا سربراہ جسٹس امین الدین کو بنائے جانے کا امکان ہے۔ اس سے متعلق نوٹیفکیشن آج جاری کیے جانے کا امکان ہے۔جسٹس امین الدین اس وقت آئینی بینچ کے سربراہ ہیں، وہ اس ماہ کے آخر میں ریٹائر ہو رہے ہیں۔
جسٹس امین الدین کو آئینی عدالت کا سربراہ بنائے جانے کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 13 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) جسٹس امین الدین کو آئینی عدالت کا سربراہ بنائے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق چیف جسٹس یحیی خان آفریدی نے جسٹس امین الدین خان کے اعزاز میں عشائیہ رکھ لیا، جسٹس امین الدین خان کے اعزاز میں عشائیہ چیف جسٹس ہا ئوس میں ہوگا۔سپریم کورٹ ججز کو بھی عشاہیہ میں مدعو کیا گیا ہے، جسٹس امین الدین خان نے 30 نومبر کو عہدہ سے ریٹائر ہونا تھا۔ واضح رہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کا بل پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے منظور ہو چکا ہے اور صدرِ مملکت کے دستخط کے بعد اب...
جموں و کشمیر کے وزیراعلٰی نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یہ بات ذہن میں رکھنی چاہیئے کہ کشمیر کا ہر شخص دہشتگرد نہیں ہے اور نہ ہی ہر کوئی دہشتگردی کی حمایت کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے وزیراعلٰی عمر عبداللہ نے لال قلعہ بم دھماکے پر گہری تشویش کا اظہار کیا وہیں انہوں نے اس معاملے پر ہر ایک کشمیری کو شک کی نظر سے دیکھنے جانے پر خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ہر ایک کشمیری یا کشمیری مسلمان دہشتگرد نہیں ہے اور دہلی دھماکوں کے پس منظر میں ریاست کے لوگوں کو شک کی نظر سے نہیں دیکھا جانا چاہیئے۔ جموں یونیورسٹی میں ایک کنووکیشن میں شرکت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کے دوران...
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر کے قرض کی منظوری کے سلسلے میں 8 دسمبر کو اپنے ایگزیکٹو بورڈ کا اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس اہم اجلاس میں پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی قسط ای ایف ایف (ایکسٹینڈڈ فنڈ فسیلٹی) پروگرام کے تحت جب کہ 20 کروڑ ڈالر ماحولیاتی فنانسنگ کی مد میں جاری کیے جانے کا امکان ہے۔ یہ پیش رفت اس اسٹاف لیول معاہدے کے بعد سامنے آئی ہے جو پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 14 اکتوبر کو طے پایا تھا۔ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کیلنڈر کے مطابق 8 دسمبر کو پاکستان اور صومالیہ کے لیے ایس...
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر افغانستان میں کارروائی کر سکتا ہے۔ انہوں نے اس بات کا اظہار انہوں نے ایک نجی نیوز چینل کے پروگرام میں کیا، جہاں انہوں نے افغانستان کی جانب سے مداخلت کے حوالے سے سنجیدہ تحفظات کا اظہار کیا۔ خواجہ آصف نے واضح کیا کہ پاکستان دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کو نظرانداز نہیں کرے گا اور اگر افغانستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کا معاملہ مزید بگڑا تو پاکستان بھرپور جوابی کارروائی کرے گا۔ افغان طالبان کی جانب سے دہشت گردوں کی پناہ گاہوں پر مبینہ خاموشی کے بارے میں بات کرتے ہوئے خواجہ آصف...
سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہےکہ وہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خیر خواہ ہیں اور چاہتے ہیں کہ وہ باہر آئیں۔پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی، وزیراعظم اورصدر سے ملیں، وہ بانی پی ٹی آئی کے لیے راہ ہموار کریں جب کہ میں عمران خان کا خیر خواہ ہوں اور چاہتا ہوں کہ وہ باہر آئیں۔انہوں نے کہا کہ سیف اللہ ابڑو اور احمدخان میرے بھائی ہیں ابھی ان کے ساتھ ناشتہ کرکے آرہا ہوں۔صحافی نے فیصل واوڈا سے سوال کیا کہ دونوں کے ساتھ ناشتہ کہاں کیا آپ نے؟ اس پر فیصل واوڈا نے کہاکہ وہ دونوں اس وقت میرے گھر میں ہیں۔سابق...
کوئٹہ: انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور (آئی جی ایف سی) بلوچستان نارتھ میجر جنرل محمد عاطف مجتبیٰ نے کوئٹہ شہر کے مختلف عوامی مقامات کا دورہ کیا اور شہریوں میں گھل مل کر ان کے مسائل سنے۔ اس موقع پر مقامی تاجروں، مزدوروں اور کاروباری شخصیات نے اعلیٰ فوجی افسر کو اپنے درمیان دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا، جبکہ لوگوں نے ان کے ساتھ سیلفیاں اور تصاویر بھی بنوائیں۔ میجر جنرل عاطف مجتبیٰ نے شہریوں کے مسائل کو ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے فوری حل کروانے کی یقین دہانی کرائی۔ دورے کے دوران آئی جی ایف سی نارتھ نے مشن روڈ، میزان چوک، قندھاری بازار، لیاقت بازار، منان چوک، انسکمب روڈ اور زرغون روڈ سمیت شہر کے...
وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم 2 میں کابینہ اجلاس کی تیاریاں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کابینہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ ستائیسویں آئینی ترمیم کے تناظر میں اہم قانون سازی کی منظوری دے گی۔
سعودی دارالحکومت ریاض میں طبی وجراحی ماہرین نے جسمانی طور پر جڑی ہوئی جمائیکا کی سیامی بچیوں (ازاریا) اور (ازورا) کو کامیابی سے علیحدہ کردیا۔ سعودی ’الاخباریہ‘ چینل کے مطابق ابتدائی جراحی کی تکمیل کے بعد ٹیم نے دونوں بچیوں کو الگ کر کے علیحدہ بستروں پر منتقل کیا۔ یہ بھی پڑھیے سعودی عرب میں شامی جڑواں بچیوں کی کامیاب علیحدگی، انسانیت اور میڈیکل سائنس کی نئی مثال ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ، طبی وجراحی ٹیم کے سربراہ اور دیوانِ شاہی کے مشیر کے مطابق دونوں بچیاں 28 جولائی کو مملکت پہنچی تھیں۔ اسپتال میں داخلے کے اُن کے تفصیلی معائنے کیے گئے اور مختلف کمیٹیوں نے انہیں آپریشن کے لیے موزوں قرار دیا۔ طبی رپورٹ کے مطابق بچیاں سینے کے نچلے...
اسلام آباد کی تاریخ میں پہلی بار روبوٹک سرجری کامیابی سے مکمل کرلی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پمز اسپتال میں جدید روبوٹک سرجری کا عمل کامیابی سے پورا کرلیا گیا ہے۔ پمز میں روبوٹک ٹیکنالوجی سے کامیاب آپریشن کیا گیا۔ سرجری کیلئے جدید ٹو مائی سرجیکل روبوٹ کا استعمال کیا گیا۔ سرجری میں برطانیہ کے بین الاقوامی ماہرین نے بھی حصہ لیا۔ سرجری میں پمز کے پروفیسر شمیم خان، پروفیسر متین شریف اور ڈاکٹر جاوید برکی نے رہنمائی کی۔ علاوہ ازیں پمز کے ماہرین ڈاکٹر عاطف انعام شامی، ڈاکٹر برہان الحق اور ڈاکٹر خالد سعید نے بھی شرکت کی۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز ڈاکٹر عمران سکندر کا کی روبوٹک سرجری کے حوالے سے کہنا تھا کہ پمز کی تاریخ میں پہلی بار روبوٹک سرجری کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251113-08-21 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے سندھ طاس معاہدے کی دفعات کے تحت بھارت کے خلاف پاکستان کی جانب سے شروع کردہ ثالثی کے تناظر میں ثالثی عدالت کے حالیہ فیصلے کا نوٹس لیا ہے جس میں عدالت کے 8اگست 2025کے ’’ایوارڈ آن ایشوز آف جنرل انٹرپریٹیشن آف دی انڈس واٹر ٹریٹی‘‘ کے ثالثی کے بعض پہلوئوں پر مفید وضاحت پیش کی گئی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے اس فیصلے کے متوازی طور پر جاری کردہ پروسیجرل آرڈر کا بھی نوٹس لیا ہے جو اس بات کی توثیق کرتا ہے کہ عدالت مرحلہ وار ان کارروائیوں کو جاری رکھے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251113-08-4 کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ،جنرل سیکرٹری محمد یوسف، سینئر رہنمااسد اللہ بھٹو اورسیکرٹری اطلاعات مجاہد چنانے سینئر رپورٹر شاہدمیرانی کے والدرحیم بخش میرانی کی وفات پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ سیف اللہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی میں بلاول ہاؤس کے قریب سیف سٹی کیمروں کا ایک اہم ڈسٹری بیوشن باکس چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ مقامی ویب سائٹ وی نیوز کے مطابق مذکورہ ڈسٹری بیوشن باکس 6 نومبر کو غائب ہوا تاہم ایک ہفتہ گزر جانے کے باوجود پولیس تاحال اس منفرد چوری کا سراغ نہیں لگا سکی۔ ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق ڈسٹری بیوشن باکس سیف سٹی کیمروں کو بہتر سروس فراہم کرنے میں مدد کرتا ہے اور اس کی تنصیب علاقے کی نگرانی کے لیے نہایت اہم تھی۔انہوں نے بتایا کہ باکس کافی اونچا اور وزنی ہے، اسے چوری کرنا آسان عمل نہیں، اس لیے واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔ ...
اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے انکشاف کیا ہے کہ ایک نہیں بلکہ مزید تین لوگ بھی ووٹ دینے کو تیار ہیں اور یہ تینوں اس وقت پارلیمنٹ میں موجود ہیں۔ پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ سیف اللہ ابڑو اور احمد ملک میرے بھائی ہیں اور اس وقت وہ میرے گھر میں ہیں، دونوں آج ووٹ دینے کے لیے تیار ہیں۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے صحافیوں کے سوالات کے جواب میں کہا کہ ہمیں لکھنے پڑھنے کی عادت نہیں، اس لیے غلطیاں ہوجاتی ہیں۔ یہ ہمارا جمہوری حق ہے کہ اگر کوئی کامہ اور فل اسٹاپ کی غلطیاں ہیں تو انہیں درست کرکے دوبارہ پیش کیا جائے۔ انہوں نے...
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ سیف اللہ ابڑو کا استعفیٰ جب میرے پاس آئے گا تو میں انہیں بلا لوں گا، ہو سکتا ہے میں انہوں منا لوں کہ وہ استعفیٰ نہ دیں۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ستائیسویں آئینی ترمیم پہلے سینیٹ سے منظور ہوچکی ہے،اپوزیشن ستائیسویں آئینی ترمیم میں جو بہتری چاہتی تھی وہ کردی گئی ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سیف اللہ ابڑو کا تحریری استعفیٰ منظور نہیں ہوا، فلور آف دی ہاؤس شاہ محمود قریشی نے استعفیٰ کا اعلان کیا تھا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ہوسکتا ہے سیف اللہ ابڑو کا استعفیٰ جب میرے پاس آئے گا تو میں انہیں بلا لوں گا، ہو سکتا ہے...
کراچی میں بلاول ہاؤس کے قریب سیف سٹی کیمروں کا ایک اہم ڈسٹری بیوشن باکس چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ مذکورہ ڈسٹری بیوشن باکس 6 نومبر کو غائب ہوا تاہم ایک ہفتہ گزر جانے کے باوجود پولیس تاحال اس منفرد چوری کا سراغ نہیں لگا سکی۔ ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق ڈسٹری بیوشن باکس سیف سٹی کیمروں کو بہتر سروس فراہم کرنے میں مدد کرتا ہے اور اس کی تنصیب علاقے کی نگرانی کے لیے نہایت اہم تھی۔ Safe City Breach: Distribution Box Stolen Near Bilawal House https://t.co/OC9bzTOSeQ#karachi #SafeCity #BilawalHouse #securityfail #surveillancetheft #PublicSafety #AICamera #cybersecurity #onlineindusnews pic.twitter.com/Wr9SKmIomR — Online Indus (@onlineindus) November 13, 2025 انہوں نے بتایا کہ باکس کافی اونچا اور وزنی ہے، اسے...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کچھ دن قبل بیان پر سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے کسی کانام نہیں لیا تھا لیکن اس نے خود کو پہنچا لیا تو میں کیا کہوں۔ یاد رہے کہ شاہد آفریدی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ میں نے خود ویڈیو میں دیکھا کہ گدھے پر گدھا بیٹھ کر جا رہا تھا ، جھوٹے لوگ ملک سے باہر بیٹھ کر فتنہ پیدا کر رہے ہو، اگر اتنے بڑے محب وطن ہو تو پاکستان آو اور انقلاب لے کر آؤ۔ تفصیلات کے مطابق ایک تقریب کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خان آفریدی کا کہناتھا کہ پاکستان کے باہر کیوں بول رہے...
حسن علی:صوبائی وزیرچوہدری شافع حسین سےچین کی 2سرمایہ کارکمپنیوں کےحکام کی ملاقات، چینی کمپنیوں کاٹیکسٹائل ، آٹوپارٹس ،ٹرانسپورٹ سیکٹرمیں اربوں کی سرمایہ کاری کاعندیہ۔ شین زینزشی انرجی پاورہولڈنگ کمپنی ٹیکسٹائل اورآٹوپارٹس سیکٹرمیں سرمایہ کاری کریگی، ذیحیوزن گروپ ٹرانسپورٹ سیکٹرمیں3ارب روپےکی سرمایہ کاری کرےگا۔ دونوں گروپوں کی سرمایہ کاری سے21ہزارکےقریب روزگارکےمواقع پیداہونگے، محکمہ صنعت وتجارت پنجاب اورچین کی کمپنیوں کےدرمیان جلدمعاہدےپردستخط ہونگے۔ کیمیکل انجینئرنگ کے ریٹائرڈ پروفیسر ڈاکٹر محمد علی انتقال کرگئے سربراہ ذیحیوزن گروپ مسٹرلو کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کےتحت انٹرسٹی بس پروجیکٹ شروع کریگا،پہلے مرحلے میں 120بسیں چلائی جائیں گی۔ دوسرےمرحلےمیں مزید300بسیں انٹرسٹی روٹ پرچلائی جائیں گی ،پروجیکٹ کی کامیابی پربس مینوفیکچرنگ کاکارخانہ پنجاب میں شفٹ کیاجائیگا۔
امریکی تاریخ کا طویل ترین شٹ ڈاؤن ختم، سینیٹ اور ایوان نمائندگان نے تاریخی بل منظور کر لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 13 November, 2025 سب نیوز واشنگٹن:(آئی پی ایس) امریکی تاریخ کا سب سے طویل سرکاری شٹ ڈاؤن آخرکار ختم ہوگیا ہے۔ سینیٹ کے بعد ایوان نمائندگان نے بھی حکومتی اخراجات سے متعلق بل منظور کرلیا، جس کے بعد حکومتی سرگرمیاں دوبارہ بحال ہو جائیں گی۔ امریکی میڈیا کے مطابق ایوان نمائندگان میں 6 ڈیموکریٹس سمیت 222 ارکان نے بل کی حمایت میں ووٹ دیا، جبکہ 2 ریپبلکن سمیت 209 ارکان نے مخالفت کی۔ بل اب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دستخط کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔ عارضی فنڈنگ بل کی منظوری سے یکم اکتوبر سے جاری طویل ترین...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سان فرانسسکو: گوگل نے انٹرنیٹ صارفین کو خبردار کیا ہے کہ حالیہ دنوں میں سیکورٹی ٹولز اور وی پی این کے نام پر سامنے آنے والی متعدد ایپس دراصل خطرناک سائبر دھوکے بازی کا حصہ ہیں۔ٹیکنالوجی کمپنی کے مطابق کئی ایپس ایسی ہیں جو خود کو محفوظ وی پی این یا سیکورٹی ایپ کے طور پر ظاہر کرتی ہیں، مگر دراصل وہ صارفین کے حساس ڈیٹا تک رسائی حاصل کرنے کے لیے بنائی گئی ہیں۔ گوگل کی جانب سے جاری تازہ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ ان جعلی ایپس میں ریموٹ ایکسس ٹروجنز اور بینکنگ ٹروجنز جیسے خطرناک وائرس شامل ہوتے ہیں جو صارف کے موبائل فون یا کمپیوٹر کو مکمل طور پر متاثر کرسکتے ہیں۔گوگل نے...
سرینگر میں پی ڈی پی ہیڈکواٹرز پر پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے کے ذمہ داروں کو سزا ضرور ملنی چاہیے لیکن بے گناہ لوگوں کو ہرگز نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے بھارتی پولیس کی طرف سے دلی بم دھماکے میں کشمیری ڈاکٹروں کو ملوث کیے جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی منصفانہ اور شفاف تحقیقات پر زور دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محبوبہ مفتی نے سرینگر میں پی ڈی پی ہیڈکواٹرز پر پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے کے ذمہ داروں کو سزا ضرور ملنی چاہیے لیکن بے...
اسلام آباد‘ کابل (نیٹ نیوز) افغانستان کے نائب وزیراعظم برائے اقتصادی امور ملا عبدالغنی برادر نے افغان تاجروں کو کہا ہے کہ انہیں تجارت کے لئے پاکستان پر انحصار ختم کر دینا چاہئے اور متبادل راستوں کو اپنانا چاہئے۔ افغان وزیر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ تجارت ختم کرنے سے پاکستان میں دہشتگردی میں کمی آئے گی۔ افغان میڈیا کے مطابق ملا برادر نے کہا کہ تمام افغان تاجر اور صنعت کار پاکستان کے بجائے دوسرے تجارتی راستوں کی طرف رجوع کریں۔ میں تمام تاجروں پر زور دیتا ہوں کہ وہ جلد از جلد درآمدات و برآمدات کے لئے متبادل آپشنز پر عمل درآمد کریں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اس ہدایت کے بعد...