2025-11-05@10:46:55 GMT
تلاش کی گنتی: 359
«وہ قوم پرستی»:
(نئی خبر)
اپنی ایک تقریر میں محمد حسن کا کہنا تھا کہ غزہ کیخلاف اسرائیل کے اقدامات عالمی قوانین کی توہین کے براہ راست نتائج ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ روز ملیشیاء کے دارالحکومت "کوالالمپور" میں جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم "آسیان" کا سربراہی اجلاس ہوا۔ جس میں ملائشین وزیر خارجہ "محمد حسن" نے اپنے ہم منصبوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے خلاف اسرائیل کے اقدامات عالمی قوانین کی توہین کے براہ راست نتائج ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کے مصائب، دنیا کی بے حسی اور دوہرے معیار کی عکاسی کرتے ہیں۔ ہماری یونین اس صورت حال پر خاموش نہیں رہ سکتی۔ واضح رہے کہ رواں مہینے صیہونی رژیم نے غزہ کی پٹی...
نیویارک / میانمار: اقوام متحدہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ 9 اور 10 مئی کو میانمار کے ساحل کے قریب دو کشتی حادثوں میں 427 روہنگیا افراد جاں بحق ہو گئے۔ اگر یہ تصدیق ہو جاتی ہے تو یہ 2025 میں روہنگیا پناہ گزینوں کی سمندر میں سب سے بڑی ہلاکت خیز سانحہ ہو گا۔ یو این ایچ سی آر (UNHCR) کے مطابق ایک کشتی میں 267 افراد سوار تھے، جو 9 مئی کو ڈوب گئی، اور صرف 66 افراد بچ پائے۔ اگلے دن 247 افراد پر مشتمل ایک اور کشتی الٹ گئی، جس میں سے صرف 21 افراد زندہ بچے۔ اقوام متحدہ کے مطابق یہ افراد یا تو بنگلہ دیش کے کاکس بازار کیمپوں سے فرار ہو رہے...
دفتر خارجہ نے بھارت میں ایٹمی مواد کی چوری اور غیر قانونی فروخت کے واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوہری بلیک مارکیٹ کا وجود بھارت کے جوہری سلامتی کے نظام پر سنگین سوالیہ نشان ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کو اپنے جامع جوہری تحفظاتی نظام اور مضبوط کمانڈ اینڈ کنٹرول اسٹرکچر پر مکمل اعتماد ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ امر انتہائی افسوسناک ہے کہ سابق امریکی مشیر قومی سلامتی جان بولٹن نے بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ جیسے انتہا پسند سیاستدان کے متنازع بیان کی بنیاد پر پاکستان پر سوالات اٹھائے۔ مزید پڑھیں: جوبائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ دونوں امریکی صدر بننے کے لائق نہیں، جان بولٹن ترجمان...
اسلام آباد: دفترخارجہ نے امریکا کی قومی سلامتی کے سابق مشیر اور بھارتی وزیردفاع کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری کو بھارت کے جوہری اثاثوں کے بارے میں زیادہ فکرمند ہونا چاہیے کیونکہ ان کا کنٹرول ایسے افراد کے ہاتھوں میں ہے جو پاکستان اور مسلمانوں کے خلاف واضح تعصب رکھتے ہیں۔ ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نے بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے بیان اور بھارتی میڈیا کو امریکا کی قومی سلامتی کے سابق مشیر جان بولٹن کے تبصرے پر پاکستان کے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو اپنے جوہری تحفظاتی نظام اور کمانڈ اینڈ کنٹرول ڈھانچے کی مضبوطی پر مکمل اعتماد ہے۔ انہوں نے کہا...
نئی دہلی: بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی نے کہاہے کہ جن در یاؤں پر بھارت کا حق ہے، ان کا پانی پاکستان کو نہیں ملے گا،پاکستانی معیشت دہشت گرد حملوں کی قیمت چکائے گی۔ پاکستان سے متصل بھارت کی شمال مغربی ریاست راجھستان میں ایک عوامی تقریب سے خطاب نریندرمودی نے گزشتہ ماہ یعنی اپریل کی 22 تاریخ کو پہلگام میں ہونے والے حملے ، جس میں 26 افراد ہلاک ہو گئے تھے، جن کی اکثریت ہندوؤں کی تھی، کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس واقعے نے نئی دہلی کو پانی کی تقسيم کے معاہدے کی معطلی پر مجبور کیا ۔انہوں نے روایتی الزام دہراتے ہوئے کہاکہ پاکستان نے بھارت کے خلاف دہائیوں سے دہشت گردی کو ایک پالیسی کے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 22 مئی 2025ء) بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں ہوئے خونریز حملے کے ایک ماہ بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو پاکستان سے متصل بھارت کی شمال مغربی ریاست راجھستان میں ایک عوامی تقریب سے خطاب کیا۔ اپنی تقریر میں مودی نے گزشتہ ماہ یعنی اپریل کی 22 تاریخ کو پہلگام میں ہونے والے حملے ، جس میں 26 افراد ہلاک ہو گئے تھے، جن کی اکثریت ہندوؤں کی تھی، کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس واقعے نے نئی دہلی کو پانیکی تقسیم کے معاہدے کی معطلی پر مجبور کیا تھا۔ سندھ طاس معاہدہ کیا ہے؟ ورلڈ بینک کی ثالثی میں 1960ء میں دونوں پڑوسی ممالک کے مابین پانی کی...
شادی کے نام پر لوٹ مار،سات ماہ میں 25شوہر بدلنے والی دلہن گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 21 May, 2025 سب نیوز نئی دہلی (سب نیوز)بھارت میں ایک حیران کن اور فلمی کہانی جیسا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک نوجوان خاتون نے محض سات ماہ کے قلیل عرصے میں 25مردوں سے شادی کی، مگر مقصد محبت نہیں بلکہ صرف لوٹ مار تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے اس چالاک دلہن کو گرفتار کرلیا ہے، جسے میڈیا نے لوٹ اینڈ اسکوٹ دلہن کا لقب دیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست بھوپال میں 23 سالہ انورادھا پاسوان نامی اس خاتون کو پولیس نے متعدد شادیوں اور مالی دھوکا دہی کے الزامات میں گرفتار کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انورادھا...
بھارت میں ایک حیران کن اور فلمی کہانی جیسا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک نوجوان خاتون نے محض سات ماہ کے قلیل عرصے میں 25 مردوں سے شادی کی، مگر مقصد محبت نہیں بلکہ صرف لوٹ مار تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے اس چالاک دلہن کو گرفتار کرلیا ہے، جسے میڈیا نے ’لوٹ اینڈ اسکوٹ دلہن‘ کا لقب دیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست بھوپال میں 23 سالہ انورادھا پاسوان نامی اس خاتون کو پولیس نے متعدد شادیوں اور مالی دھوکا دہی کے الزامات میں گرفتار کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انورادھا نے ملک کی مختلف ریاستوں میں گھوم پھر کر مردوں سے شادی کی، ان کے اعتماد کو جیتا، اور پھر موقع پا...
بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج کا مکروہ چہرہ ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا جب کہ بھارتی سپانسپرڈ فتنہ الخوارج معصوم بچوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے لگی۔ سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج کے مکروہ ہتھکنڈوں کی ویڈیو فوٹیج منظر عام پر آگئی، مذکورہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح معصوم بچوں کو خوارج اپنے مذموم عزائم کے لئے استعمال کر رہے ہیں۔ سکیورٹی ذرائع نے کہا کہ معصوم بچوں کو ڈھال بنا کر سیکیورٹی فورسز پر حملہ کرنا فتنہ الخوارج کی بزدلانہ کارروائیوں کا نتیجہ ہے، بھارتی سپانسپرڈ فتنہ الخوارج کے متعدد دہشتگردانہ حملوں میں معصوم بچے جاں بحق اور زخمی ہوچکے ہیں۔ دفاعی ماہرین نے کہا کہ بھارتی سپانسپرڈ فتنہ الخوارج...
بھارتی اسپانسپرڈ فتنہ الخوارج کا مکروہ چہرہ ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتیا سپانسپرڈ فتنہ الخوارج معصوم بچوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:فتنہ الخوارج کو خیبرپختونخوا میں عوامی رد عمل کا سامنا، سیکیورٹی اہلکار کا اغوا ناکام سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی سپانسپرڈ فتنہ الخوارج کے مکروہ ہتھکنڈوں کی ویڈیو فوٹیج منظر عام پر آئی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح معصوم بچوں کو خوارج اپنے مذموم عزائم کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق معصوم بچوں کو ڈھال بنا کر سیکیورٹی فورسز پر حملہ کرنا فتنہ الخوارج کی بزدلانہ کارروائیوں کا نتیجہ ہے۔ بھارتی اسپانسپرڈ فتنہ الخوارج کے...
حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2025ء)خاوند نے بیوی کا گلاکاٹ ڈالا،خود بھی زخمی حالت میں گرفتار۔(جاری ہے) تفصیلات کے مطابق گائوں 3ون آر میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں غلام علی نامی شخص نے گھریلو ناچاقی پر اپنی اہلیہ صدف بی بی کو تیز دھار آلے سے گلا کاٹ کر قتل کر دیا،پولیس کے مطابق دوران واردات ملزم نے خود کو بھی زخمی کر لیا، اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی، آلہ قتل برآمد کیا اور ملزم کو زخمی حالت میں حراست میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا، ڈی پی او راشد ہدایت کا کہنا ہے کہ ملزم کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی...
ڈوبتی انسانیت: مودی حکومت کے ظلم و بربریت کا ایک اور داستان WhatsAppFacebookTwitter 0 18 May, 2025 سب نیوز تحریر: محمد محسن اقبال مودی حکومت کی سفاکی اور غیر انسانی رویے کی ایک اور دل دہلا دینے والی کہانی منظرِ عام پر آئی ہے، جو انسان کو شرمندگی سے سر جھکانے پر مجبور کر دیتی ہے—مگر مودی حکومت شرمندہ ہونے کو تیار نہیں۔ اس بار ظلم کی یہ داستان روہنگیا مہاجرین سے متعلق ہے—جو پہلے ہی دنیا کی سب سے زیادہ ستائی جانے والی اقلیتوں میں شمار ہوتے ہیں—اب ایک ایسے سفاک عمل کا نشانہ بنے ہیں جس نے بین الاقوامی ضمیر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ معتبر رپورٹس کے مطابق درجنوں روہنگیا مہاجرین کو بھارتی بحری...
بھارت نے کھلی شکست کے بعد جنگ بندی کے باوجود پاکستان کے خلاف چو طرفہ محاذ کھولنے کی تیاری شروع کردی ہے۔ ایک ہی دن میں بھارت سے مختلف قسم کی خبریں یہ واضح کر رہی ہیں کہ بھارت ہر محاذ پر اپنے ترکش کے تمام تیر آزمانے پر تُلا ہوا ہے۔ بھارت کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے مقبوضہ کشمیر میں بادامی باغ کنٹونمنٹ میں بھارتی فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ‘‘میں دنیا سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا پاکستان جیسی غیرذمہ دار قوم کے ہاتھوں میں موجود ایٹمی ہتھیار محفوظ ہیں؟ میرا ماننا ہے کہ پاکستان کے جوہری ہتھیاروں کو بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے ) کی نگرانی میں لیا جانا...
اقوام متحدہ نے بھارت میں روہنگیا پناہ گزینوں کے ساتھ انسانیت سوز سلوک پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی حکومت سے جواب طلب کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، بھارت نہ صرف خطے کے امن کو تہہ و بالا کر رہا ہے بلکہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں بھی کر رہا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں تعینات 8 لاکھ سے زائد بھارتی فوج نہتے کشمیریوں کے ساتھ بدترین سلوک کر رہی ہے، جبکہ روہنگیا مسلمانوں کو بھی ظلم کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق، گزشتہ ہفتے بھارتی حکام نے دہلی سے درجنوں روہنگیا پناہ گزینوں کو آنکھوں پر پٹی باندھ کر انڈمان جزائر کی طرف منتقل کیا۔ بعد...
اقوام متحدہ نے روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ انسانیت سوز سلوک پر بھارت سے جواب طلب کرلیا ہے۔ بھارت ایک طرف خطے میں امن کو تہہ و بالا کرنے کے اقدامات میں مصروف ہے، تو دوسری طرف نہتے انسانوں پر انسانیت سوز مظالم بھی ڈھا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں تعینات 8 لاکھ سے زائد افواج بے گناہ اور معصوم کشمیریوں کے ساتھ بدترین سلوک روا رکھے ہوئے ہیں، جبکہ روہنگیا مسلمانوں کے خلاف بھی مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔ اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کردہ ایک حالیہ پریس ریلیز میں انکشاف کیا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے بھارتی حکام نے دہلی سے درجنوں روہنگیا پناہ گزینوں کو آنکھوں پر پٹیاں باندھ...
روہنگیا مسلمانوں کیساتھ انسانیت سوز سلوک، اقوام متحدہ نے بھارت سے جواب طلب کرلیا۔ بھارت خطے میں امن کو تہہ و بالا کرنے کے ساتھ ساتھ انسانیت سوز مظالم بھی ڈھا رہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں 8 لاکھ سے زائد فوج نہتے اور معصوم کشمیریوں کے ساتھ بدترین سلوک کر رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:روہنگیا پناہ گزینوں کو سمندر میں پھینکنے پر بھارت کے خلاف تحقیقات شروع ذرائع کے مطابق بھارتی حکومت نے روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ بھی بدترین سلوک روا رکھا ہوا ہے، ایسے میں اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق گزشتہ ہفتے بھارتی حکام نے دہلی سے درجنوں روہنگیا پناہ گزینوں کو آنکھوں پر پٹی باندھ کر انڈمان منتقل کیا۔ اقوام متحدہ...
ہم نے کچھ چھپایا نہیں ساری حقیقت بتا دی، ہمارے میڈیا کا کردار ذمہ دارانہ تھا جنرل عاصم منیر کییوم تشکر کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں صحافیوں سے گفتگو چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے پاک-بھارت کشیدگی کے دوران پاکستانی میڈیا کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے اپنا فخر قرار دیا اور کہا کہ ہمارے میڈیا نے بھارتی میڈیا کو جو جواب دیا وہ یادگار ہے ۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اسلام آباد میں یوم تشکر کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا ہمارا فخر ہے اورہم نے کچھ چھپایا نہیں ساری حقیقت بتا دی۔انہوں نے کہا کہ میڈیا کا کردار پورے معاملے میں شان دار رہا...
اسلام آباد(آئی این پی )ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان نے دشمن کی ملٹری تنصیبات کو نشانہ بنایا، جوہری تابکاری کے حوالے سے بھارتی رپورٹس بے بنیاد ہیں، بھارت پروپیگنڈے سے یہ حقیقت جھٹلا نہیں سکتا، چین کی جانب سے اروناچل پردیش کو اپنا علاقہ قرار دینے سے متعلق رپورٹس دیکھی ہیں، ہم چین کی خود مختاری اور سالمیت کی حمایت کرتے ہیں۔جمعہ کو ہفتہ وار میڈیابریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاک بھارت جھڑپوں میں جوہری تابکاری کے حوالے سے بھارتی رپورٹیں بے بنیاد ہیں، جنگ بندی پر پاک بھارت ڈی جی ایم اوز 10 مئی سے وقتا فوقتا رابطے میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں کے دوران پاکستان اور بھارت...
اسلام آباد:چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے پاک-بھارت کشیدگی کے دوران پاکستانی میڈیا کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے اپنا فخر قرار دیا اور کہا کہ ہمارے میڈیا نے بھارتی میڈیا کو جو جواب دیا وہ یادگار ہے۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اسلام آباد میں یوم تشکر کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا ہمارا فخر ہے اورہم نے کچھ چھپایا نہیں ساری حقیقت بتا دی۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کا کردار پورے معاملے میں شان دار رہا ہے، ہمارے میڈیا نے بھارتی میڈیا کو جو جواب دیا وہ یادگار ہے، جس طرح ہمارے میڈیا نے جواب دیا اس پر ہمیں فخر ہے اور ہمارے...
بغل میں چھری منہ پر رام رام، قاتل بھارت کا ایک مکروہ عمل بے نقاب ہوگیا، بھارتی بحریہ نے روہنگیا کے پناہ گزینوں کو سمندر میں پھینک دیا۔ درجنوں پناہ گزینیوں کو بھارتی جہاز سے میانمار کے قریب پھینکا گیا، یو این ایجنسی نے گزشتہ ہفتے ہونے والے واقعہ کی تصدی کردی۔ عالمی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ نے بھارتی نیوی کی جانب سے روہنگیا مہاجرین کو سمندر میں پھینکنے کا سخت نوٹس لے لیا۔ رپورٹ کے مطابق میانمار میں انسانی حقوق کی صورتحال پر اقوام متحدہ کے نمائندے ٹام اینڈریوز نے بھارتی بحری فوج کے جہاز سے روہنگیا پناہ گزینوں کو جبراً سمندر میں اتارنے اور ان کی جان کو خطرے میں ڈالنے کے واقعے کی تحقیقات شروع کر...
بھارتی بحریہ نے روہنگیا مہاجرین کو سمندر میں دھکیل دیا؟ اقوام متحدہ کا چونکا دینے والا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 16 May, 2025 سب نیوز جنیوا(سب نیوز) اقوام متحدہ کے ایک ماہر نے بھارت سے ان خبروں پر وضاحت طلب کی ہے جن میں کہا گیا ہے کہ بھارتی بحریہ نے درجنوں روہنگیا مہاجرین کو زبردستی انڈمان سی میں اتار دیا۔ یہ عمل ناقابلِ معافی قرار دیا گیا ہے۔ٹام اینڈریوز، جو کہ میانمار میں انسانی حقوق کی صورتحال پر اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے ہیں، نے کہا کہ انہیں قابلِ اعتبار اطلاعات موصول ہوئی ہیں جن کی وہ تحقیقات کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ: “یہ تصور ہی ناقابلِ قبول ہے کہ مہاجرین کو نیوی کے جہازوں سے سمندر...
کراچی(نیوز ڈیسک) سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے کہا ہے کہ فنون لطیفہ سے تعلق رکھنے والی تمام شخصیات کا جنگوں، تنازعات اور سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہوتا، تنازعات میں ان پر تنقید نہ کی جائے، وہ محبت کے سفیر ہوتے ہیں۔ عتیقہ اوڈھو نے حال ہی میں ’کیا ڈراما ہے‘ نامی شو میں کہا کہ اگر کوئی ڈاکٹر یا وکیل کسی بھی دوسرے ملک میں کام کرنے جاتا ہے تو اسے کوئی کچھ نہیں کہتا، انہیں گالیاں نہیں دی جاتیں لیکن اداکار ایسا کرتا ہے تو اسے گالیاں پڑتی ہیں۔ عتیقہ اوڈھو نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی کشیدگی پر بات کرتےہوئے کہا کہ بھارت کو شواہد کے بغیر پہلگام حملے کے الزامات پاکستان پر نہیں...
انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی یعنی آئی اےای اے نے بھارت کے حالیہ آپریشن سندور کے دوران فضائی حملوں کے بعد پاکستان کی جوہری تنصیبات سے تابکاری کے اخراج کی خبروں کی باضابطہ تردید کی ہے۔ یہ دعوے، جو سوشل میڈیا اور بعض غیر ملکی میڈیا اداروں پر بڑے پیمانے پر گردش کر رہے ہیں، ان میں الزام لگایا گیا ہے کہ بھارتی میزائل نے پاکستان کے ضلع سرگودھا میں کیرانہ پہاڑیوں کو نشانہ بنایا تھا، جس کے نتیجے میں ایک تابکاری کا واقعہ پیش آیا تھا۔ لیکن آئی اے ای اے واضح کیا ہے کہ ان بھارتی دعوؤں کی حمایت میں کوئی ثبوت نہیں ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری تنصیبات اور سہولیات کی فہرستوں کا تبادلہ...
عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی نے پاکستان کی جوہری تنصیب سے تابکاری کے بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کردیا۔ بھارتی وزیر دفاع اور میڈیا نے پروپیگنڈا کیا تھا کہ انڈیا کے میزائل حملے میں پاکستان کی کیرانہ ہلز میں جوہری تنصیب کو نقصان پہنچا ہے جس کے بعد سے تابکاری ہورہی ہے۔ بھارتی وزیر دفاع نے عالمی ایٹمی ایجنسی (آئی اے ای اے) سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ پاکستان کے حوالے سے اقدامات کرے، اُن کا مطالبہ سختیوں اور پابندیوں کیلیے تھا۔ عالمی ایجنسی نے بتایا کہ اُن کی ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا اور اس دوران یہ ثابت ہوئی کہ بھارتی حملوں میں پاکستان کی تمام جوہری تنصیبات محفوظ رہی ہیں۔ ایجنسی نے بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کرتے...
پاکستان کا عالمی برادری سے بھارت میں ایٹمی تنصیبات اور مواد کی سیکیورٹی کا جائزہ لینے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی وزیر دفاع کی جانب سے پاکستان کے جوہری اثاثوں سے متعلق دیے گئے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی ایٹمی ایجنسی اور عالمی برادری سے بھارت میں ایٹمی تنصیبات اور مواد کی سیکیورٹی کا جائزہ لینے کا مطالبہ کردیا۔اپنے ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ یہ غیر ذمہ دارانہ بیان بھارتی قیادت کی پاکستان کی موثر دفاعی صلاحیت اور بھارت کی جارحیت کے خلاف مزاحمتی حکمت عملی سے عدم تحفظ کا مظہر ہے، پاکستان کی روایتی عسکری صلاحیت بھار...
پاکستان نے بھارتی وزیردفاع کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جوہری ہتھیاروں کے حوالے سے دیے گئے ریمارکس کی مذمت کرتے ہوئے اسے روایتی جنگ میں بھارتی جارحیت کے مقابلے میں پاکستان کی مؤثر جوابی کارروائی کا شاخسانہ قرار دیا ہے۔ دفتر خارجہ کی جانب جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع کے یہ غیر ذمہ دارانہ ریمارکس روایتی جنگ میں بھارتی جارحیت کے مقابلے میں پاکستان کی مؤثر جوابی کارروائی اور پاکستان کی مسلمہ مضبوط دفاعی قوت کے حوالے سے اُن کے اندرونی عدم تحفظ کے احساس اور اضطراب کو ظاہر کرتے ہیں۔ ’پاکستان کے پاس روایتی جنگ کے حوالے سے ہندوستان کا مقابلہ کرنے کی کافی قوت موجود ہے اور نئی دہلی اپنی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 15 مئی 2025ء) جوہری ہتھیار رکھنے والے اور روایتی حریف ہمسایہ ممالک بھارت اور پاکستان کے درمیان گزشتہ ہفتے اس وقت شدید لڑائی شروع ہو گئی تھی جب بھارت نے چھ اور سات مئی کی درمیانی شب پاکستان میں متعدد ٹھکانوں کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا۔ بھارت کا مؤقف تھا کہ اس نے 'دہشت گردوں کے کیمپوں‘ کو نشانہ بنایا گیا۔ پاکستان نے بھارتی بارڈر سکیورٹی اہلکار واپس کر دیا بھارت اور پاکستان میں اب ایک نئی سفارتی جنگ بھارت کا مؤقف تھا کہ یہ حملے 22 اپریل کو بھارتی زیر انتظام کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے ایک حملے کا ردعمل تھا جس میں 26 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔...
اسلام آباد/نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 15 مئی ۔2025 )بین الااقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے پاکستان کی تمام ایٹمی سائٹس کو محفوظ قرار دیتے ہوئے بھارتی جھوٹ کو بے نقاب کر دیا ہے رپورٹ کے مطابق آئی اے ای اے نے کہا ہے کہ بھارت کے حملوں کے دوران پاکستان کی تمام ایٹمی تنصیبات محفوظ رہیں، پاکستان کی جوہری تنصیبات سے کوئی تابکاری خارج نہیں ہوئی بین الااقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی نے واضح کیا ہے کہ بھارت کے میزائل حملوں کے دوران پاکستان کی میزائل تنصیبات مکمل محفوظ رہیں اور پاکستانی جوہری تنصبات سے تابکاری خارج نہیں ہوئی.(جاری ہے) بھارتی حکومت نے پاکستان کی جوہری تنصیبات کونقصان پہنچنے کا جھوٹا دعویٰ کیا تھا لیکن...
(گزشتہ سے پیوستہ) یادرہے کہ 2019ء میں بالاکوٹ سٹرائیک میں انڈیا کے نہ صرف دوطیارے تباہ کردیئے تھے بلکہ ان کاپائلٹ بھی زندہ گرفتارکرلیاتھا جو بعدازاں پاکستانی کی چائے کاساری دنیاکے سامنے اعتراف کررہاتھالیکن یہ الگ بات ہے کہ اس مرتبہ ایسی چائے کابندوبست انڈیا کے رافیل طیاروں سمیت دوسرے طیاروں کوتباہ کرکے چائے کابندوبست وہی کردیاگیا تھا ۔ پاکستان نے آپریشن سراب کے تحت انڈین فضائی حدودمیں داخل ہوکرنشانہ بازی کی،جس میں انڈیا کاایک مگ21طیارہ تباہ کردیاگیاتھا۔ پاکستان کے وزیردفاع خواجہ آصف نے خبردارکیاکہ بھارت کے حالیہ حملے’’جنگ کا اعلان‘‘ ہیں اوراگربھارت نے مزیدکارروائی کی توپاکستان بھرپورجواب دے گا۔بین الاقوامی برادری نے اس صورتحال پرتشویش کا اظہار کیا ہے اوردونوں ممالک سے تحمل کامظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔پاکستان...
افواج پاکستان نے بھارتی آرمی کی جو ٹھکائی کی وہ ہندوستان کی سات نسلیں یاد رکھیں گی، چوہدری انوارالحق
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کی دھمکیوں سے بیس کیمپ کے لوگوں کو کوئی خوف نہیں ہے، مکار و بزدل ہندوستان کی سازشوں کو پہلے ہی بھانپ رکھا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق، وزیر داخلہ کرنل (ر) وقار احمد نور کے ہمراہ سرسالہ میں بھارتی گولہ باری سے متاثرہ گھر میں گئے جہاں چوہدری امتیاز کے گھر میں گولہ لگنے والی جگہ کا معائنہ کیا اور نقصانات پر اظہار افسوس کیا۔ بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کی دھمکیوں سے بیس کیمپ کے لوگوں کو کوئی خوف نہیں ہے، مکار و بزدل ہندوستان کی سازشوں کو پہلے ہی بھانپ رکھا تھا۔آزاد...
“وہ آئے،مارا ، چلتے بنے اور ہم دیکھتے رہ گئے” تیجسوی پراکاش نے پاکستانی شاہینوں کی تصاویر شیئرکرتے ہوئے اپنا دکھڑا سنا دیا
لاہور (ویب ڈیسک) بھارت کی ہرزہ سرائی کے جواب میں پاک فضائیہ کے شاہینوں نے انڈیا کو کاری ضرب لگائی اور بعدازاں ان شاہینوں کی فلائیٹ سے قبل مبینہ طور پر رجسٹر میں اندراج اور دستخط کرنے کی تصاویر بھی سامنے آئی ہیں ، اب یہی تصویر ایک بھارتی سوشل میڈیا صارف تیجسوی پراکاش نے بھی شیئر کی ہیں اور ساتھ ہی اپنے جذبات کابھی اظہار کیا۔ انہوں نے لکھا کہ “ہمارے لیے ذلت کا لمحہ۔ پاکستان ایئرفورس کے تین پائلٹوں نے پہلے الوداعی خطوط لکھے اور ایک خودکش کارروائی جیسے مشن پر نکلے ،ہمارے تین بڑے ایئربیسز پر حملہ کیا، تمام ترمشکلات کے باوجود ، انہوں نے اپنے اہداف کو نشانہ بنایا اور بحفاظت واپس لوٹ گئے۔ ہم، اپنے...
وزیرِ مملکت ریلوےبلال اظہر کیانی — فائل فوٹو وزیرِ مملکت ریلوے بلال اظہر کیانی نے کہا ہے افواج پاکستان نے قابلیت اور پیشہ ورانہ مہارت سے روایتی جنگ میں بالادستی کا لوہا منوایا ہے۔وزیرِ مملکت ریلوے اور مسلم لیگ نواز کے رہنما بلال اظہر کیانی نے یوم تشکر پر قوم اور قیادت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف وہ قیادت موجود تھی جس کی پاکستان کو ضرورت تھی۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف، وزیراعظم اور سیاسی قیادت کی رہنمائی سے فتح حاصل ہوئی۔ وزیرِاعظم شہباز شریف کا آج یومِ تشکر منانے کا اعلان وزیرِاعظم شہباز شریف نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے اور آپریشن بنيان مرصوص کی کامیابی پر آج یومِ تشکر منانے کا...
غیر ذمہ دار بھارتی حکمرانوں نے اپنی افواج پر وہ بوجھ ڈالا جو وہ اٹھانے کے قابل نہیں تھے:سابق پاکستانی جنرل
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عامر ریاض کا کہنا ہے کہ بھارتی سیاسی قیادت نے اپنی افواج پر وہ بوجھ ڈالا جو وہ اٹھانے کے قابل نہیں تھے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پاک فوج کے سابق لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی حالیہ کشیدگی کے حوالے سے کہا کہ ہم نے پورے تحمل کا مظاہرہ کیا، پاکستان نے جواب دیا تو بھارت کو سیز فائر کی طرف جانا پڑا۔ان کا کہنا تھا ہم نے کل کی سٹرائیک میں اپنے تمام اہداف حاصل کئے، بھارتی سیاسی قیادت نے انتہائی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور اپنی افواج پر وہ بوجھ ڈال دیا جو وہ اٹھانے کے قابل نہیں...
کراچی: ایسٹ زون میں موٹر سائیکل سوار دہشت گرد گلستان جوہر میں خالی پولیس چوکی پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے جس کے دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگوں کی بڑی تعداد گھروں سے باہر نکل آئی، اس سے قبل ملیر کالا بورڈ کے قریب رینجرز کی خالی چوکی پر بھی دستی بم سے حملہ کیا گیا تھا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق شارع فیصل تھانے کے علاقے گلستان جوہر اشرف المدارس پولیس چوکی والی گلی میں موٹر سائیکل سوار دہشت گرد دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا اور آواز سن کر علاقہ مکین گھروں سے باہر نکل آئے۔ دھماکے...
—فائل فوٹو کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر بلاک 11 میں پولیس چوکی کے قریب دستی بم دھماکا ہوا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔پولیس حکام کے مطابق واقعے سے متعلق تحقیقات کر رہے ہیں، بم ڈسپوزل اسکواڈ مذکورہ چوکی پر طلب کر لیا گیا ہے۔ کراچی: گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹر میں دستی بم دھماکا، 4 رکنی تحقیقاتی کمیٹی کی تشکیلکراچی کے گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹر میں دستی بم پھٹنے کے معاملے کی تحقیقات کے لیے ڈی آئی جی ساؤتھ کی سربراہی میں 4 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ ایس پی گلشنِ اقبال ڈویژن کے مطابق گلستانِ جوہر بلاک 11 میں پولیس چوکی کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزم نے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کی جانب سے 10 مئی کی علی الصبح بھارت کے خلاف کیے جانے والے آپریشن بنیان المرصوص میں بھارت کو نشانہ بنانے کے بعد وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک شعر کے ذریعے دشمن کو اہم پیغام دیا۔ پاک فوج کی جانب سے بھارت کو پاکستان میں دراندازی پر منہ توڑ جواب دینے کے بعد وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے شعر کے ذریعے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ خواجہ آصف نے اپنی ایکس پوسٹ میں فیض احمد فیض کا شعر لکھا کہ ‘ جو وہ قرض رکھتے تھے جان پر، وہ حساب آج چکا دیا۔’ واضح رہے کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا جواب دیتے ہوئے آج صبح ادھم پور،...
ویب ڈیسک: وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارتی جارحیت کے خلاف پاک افواج کی مؤثر جوابی کارروائی پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ 'ایکس' پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے معروف شاعر فیض احمد فیض کے شعر کا مصرعہ شیئر کردیا۔ خواجہ آصف نے اپنے پیغام میں لکھا کہ "جو وہ قرض رکھتے تھے جان پر، وہ حساب آج چکا دیا"۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں "اللہ اکبر، پاک افواج زندہ باد، پاکستان پائندہ باد" کے الفاظ بھی تحریر کیے اور اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کا جوانمردی سے جواب دیا۔ مری میں ’’پاک فوج زندہ باد ‘‘ ریلی یاد رہے کہ خواجہ آصف کا یہ بیان ایسے وقت میں...
’جب میزائل آخر میں استعمال کرنا تھا وہ پاکستان نے پہلے کرلیا‘، پاکستانی حملوں کے بعد بھارتی میڈیا میں سوگ
پاک فوج کی جانب سے انڈیا کو جوابی کارروائی کے بعد بھارتی میڈیا شکوے کرنے لگا کہ پاکستان وہ میزائل استعمال کررہا ہے جو آخر میں استعمال کرنے تھے۔ بھارتی میڈیا نے پاکستانی کی طرف سے متعدد مقامات پر میزائل داغنے کی تصدیق کی ہے۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ انڈیا میں 26 مقامات پر پاکستانی ڈرونز داخل ہوگئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کیخلاف منہ توڑ جوابی کارروائیاں جاری اس کے علاوہ بھارتی میڈیا رپورٹس نے سری نگر اور ادھم پور میں پاکستانی حملوں کے بعد نقصانات کی تصدیق کی ہے۔ پاکستان کی طرف سے ان جوابی کارروائیوں کے بعد بھارتی میڈیا یہ شکوہ کرتا نظر آیا کہ پاکستان وہ میزائل استعمال...
ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے پاکستان ایئرفورس اور پاکستان نیوی کے سینئرافسروں کے ہمراہ عالمی میڈیا کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پہلگام واقعہ کے دس منٹ بعد ایف آئی آر درج کر لی گئی اور بھارت نے فوری طور پر پاکستان پر الزام لگانا شروع کر دیا. پاکستان اپنے وقار اور آزادی کی حفاظت ہر قیمت پر کرے گا۔انہوں نے کہا کہ دس منٹ بعد بھارت کو کیسے پتہ چلا کہ پہلگام واقعہ پاکستان نے کرایا، بھارت لائن آف کنٹرول پر پاکستان میں عورتوں ، بچوں اور عام شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے ۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ پہلگام پولیس سٹیشن حملے کے مقام سے 30 منٹ دوری پر...
نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارت کے معروف نیوز چینل “آج تک” نے گزشتہ روز نشر کی گئی جعلی خبروں پر عوام سے معافی مانگ لی ہے۔ چینل نے ان جھوٹی خبروں کو “ادھوری رپورٹنگ” کا نام دیا اور اپنی غلطی تسلیم کی، تاہم یہ معذرت کئی سوالات کو جنم دے گئی ہے۔ نیوز کاسٹر نے لائیو نشریات کے دوران کہا کہ گزشتہ روز ایک مشکل گھڑی تھی، ہم نے پوری کوشش کی کہ حقائق پر مبنی اطلاعات آپ تک پہنچائیں، لیکن کچھ ادھوری رپورٹس آن ایئر ہو گئیں، جس پر ہم معذرت خواہ ہیں۔ یہ معذرت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب چینل کے کئی سینئر اینکرز خود گمراہ کن اور پرانی ویڈیوز و تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر...
ماسکو :دوسری جنگ عظیم میں فتح اور اقوام متحدہ کے قیام کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر ، عوامی جمہوریہ چین اور روسی فیڈریشن نے عالمی تزویراتی استحکام کو برقرار رکھنے اور مستحکم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ بین الاقوامی اور علاقائی سلامتی کے میدان میں بین الاقوامی برادری کو درپیش سنگین چیلنجوں کے پیش نظر دونوں فریقوں نے عالمی اسٹریٹجک استحکام سے متعلق مشترکہ دستاویز کی اصل روح اور دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے شدہ اہم اتفاق رائے کے مطابق عالمی تزویراتی استحکام پر ایک مشترکہ بیان جاری کیا ۔جمعہ کے روز جاری کردہ بیان میں دونوں فریقوں نے کہا کہ تمام ممالک کے عوام کا مقدر ہم آہنگ ہے اور تمام ممالک اور تنظیمیں دوسرے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی پر قومی اسمبلی کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کو بھارت کے مقابلے میں فاتح قرار دیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان نے بھارت کے پانچ جنگی جہاز اور متعدد ڈرونز مار گرائے ہیں، جو پاکستانی دفاعی صلاحیت اور فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جنگی حکمت عملی بنانا اور اس پر عملدرآمد فوج کا کام ہے، سیاستدانوں کو اس معاملے میں محتاط رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا، “فوج پر بلاوجہ تنقید کرنے والے اپنی حب الوطنی کو مشکوک بناتے ہیں۔ اس وقت تنقید کی نہیں بلکہ اتحاد کی ضرورت...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 مئی 2025)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ افواج پاکستا ن نے کل بھارت کے مکروہ حملے کا موثرجواب دیا، دشمن نے اندھیرے میں ماضی کی طرح چھپ کر حملہ کرنے کی کوشش کی، ہماری بہادر افواج نے بھارت کے اس مکروہ حملے کا منہ توڑ جواب دے کر اس تاریک رات کو چاندنی رات بنا دیا، قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا ہے کہ پاکستان پر حملے میں ہندوستان کے 80 جہاز شریک تھے۔ ہندوستان نے رافیل جہاز خریدے اور اس پر ناز کرتا ہے مگر دشمن کا مقابلہ عقلنمدی اور جواں مردی سے کیا جاتا ہے۔ ہماری ایئر فورس مکمل تیار تھی چنانچہ بھارتی طیارے گرائے۔ عوام کی...
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2025ء)گھریلو ناچاقی پر شوہر نے اپنی بیوی کو کلہاڑی سے قتل کر دیا اور نعش کے ٹکڑے کر کے زمین میں دبا دیئے پولیس نے تین روز بعد نعش کو برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔(جاری ہے) زرائع کے مطابق چونیاں کے علاقہ میں نوجوان ندیم آرائیں سکنہ کھوکھر ٹوچر نے تین روز قبل گھریلو ناچاقی اپنی 22 سالہ بیوی ارم بی بی کو کلہاڑی مار کر قتل کر دیا اور نعش کے ٹکڑے کر کے زمین میں دبا دیئے جہاں سے بدبو پھیلنے پر خود 15 پر کال کردی۔پولیس تھانہ الہ آباد چوکی تلونڈی نے مقتولہ کی نعش تین روز بعد برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر...
پاکستان نے جو اس وقت طاقتور کونسل کا غیر مستقل رکن ہے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد جوہری ہتھیاروں سے لیس دونوں ہمسایہ ممالک کی کشیدہ صورتحال پر سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کی درخواست کی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ ہمسایہ جوہری طاقتوں بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حل طلب تنازعہ کشمیر کی وجہ سے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے بند کمرے کے اجلاس میں دونوں ملکوں پر ضبط و تحمل کا مظاہرہ کرنے اور مذاکرات پر زور دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کی درخواست پر 15 ملکی سلامتی کونسل کے اجلاس کے بعد کونسل کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔ پاکستان نے جو اس...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی متحرک کارکن صنم جاوید کے شوہر پروفیسر عتیق ریاض کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔ انہیں ایف آئی اے نے ایک ہفتہ قبل پیکا ایکٹ کے تحت گرفتار کیا تھا۔ عدالت سے ضمانت منظور ہونے کے بعد عتیق ریاض کی رہائی عمل میں آئی۔ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے مطابق عتیق ریاض کو عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو کے مبینہ اسکینڈل میں ملوث ہونے پر حراست میں لیا گیا تھا۔ ابتدائی تفتیش میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ وہ سوشل میڈیا پر جعلی مواد کی ترسیل اور پھیلاؤ میں ملوث رہے ہیں۔ تاہم، عدالت سے ضمانت حاصل ہونے پر انہیں رہا کر دیا گیا ہے۔ ...
پاکستان تحریک انصاف کی متحرک کارکن صنم جاوید کے شوہر پروفیسر عتیق ریاض کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔ انہیں ایف آئی اے نے ایک ہفتہ قبل پیکا ایکٹ کے تحت گرفتار کیا تھا۔ عدالت سے ضمانت منظور ہونے کے بعد عتیق ریاض کی رہائی عمل میں آئی۔ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے مطابق عتیق ریاض کو عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو کے مبینہ اسکینڈل میں ملوث ہونے پر حراست میں لیا گیا تھا۔ ابتدائی تفتیش میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ وہ سوشل میڈیا پر جعلی مواد کی ترسیل اور پھیلاؤ میں ملوث رہے ہیں۔ تاہم، عدالت سے ضمانت حاصل ہونے پر انہیں رہا کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ پی...
پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ نے کوٹ لکپھت جیل لاہور سے صحافیوں کو خط ارسال کیا ہے، جس میں انہوں نے لکھا کہ بھارت نے شملہ معاہدے کی روح اور متن دونوں کی خلاف ورزی کی ہے اور بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کا فیصلہ غیر قانونی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاک، بھارت کشیدگی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کا فیصلہ غیرقانونی ہے۔ سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کوٹ لکپھت جیل لاہور سے صحافیوں کو خط ارسال کیا ہے، جس میں انہوں نے...
ہمارے پاس انٹیلی جنس شواہد ہیں کہ بھارت پاکستان پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے،پانی کے مسئلے پر کسی بھی جارحیت کا جواب جنگ سے ہوگا، پاکستان اپنی سرحدوں کے دفاع میں کسی بھی حد تک جائے گا اگر بھارت کی جانب سے حملہ کیا گیا تو مکمل طاقت سے جواب دیا جائے گا، پاکستان اپنے دفاع میں جوہری اور روایتی طاقت دونوں استعمال کرے گا، پاکستان کے سفیر محمد خالد جمالی کا دوٹوک پیغام پاکستان نے بھارت کیخلاف اپنے دفاع میں جوہری اور روایتی دونوں طاقت استعمال کرنے کا عندیہ دے دیا۔ذرائع کے مطابق پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارت نے بغیر کسی ثبوت پاکستان پر الزام لگایا جس کی پاکستان ٹھوس شواہد کے ساتھ...
اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2025ء)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ اگر بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو وہ خود ٹکڑوں میں بٹ جائے گا اور اس حملے کی وجہ سے بھارتی پنجاب آزاد ہو کر خالصتان بن جائے گا اور اس کے ساتھ مقبوضہ کشمیر بھی آزاد ہو جائے گا۔انہوں نے ان خیالات کا اظہارحسن ابدال میں شیر میسور ٹیپو سلطان شہید رح کی 226 ویں برسی پرمنعقد ہونے والی تقریب میں کیا۔اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک کے خرم نواز گنڈاپور،ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی سردار اشعرحیات خان،سردار ذوالفقار حیات خان،ملک امانت راول، ملک ریاست سدریال،وفاقی سیکرٹری پیٹرولیم تنویر قریشی،سید عاطف شاہ گیلانی، شیخ احسن الدین، شیخ وقار عظیم...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے بھارت کیخلاف اپنے دفاع میں جوہری اور روایتی دونوں طاقت استعمال کرنے کا عندیہ دے دیا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز ذرائع کے مطابق پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارت نے بغیر کسی ثبوت پاکستان پر الزام لگایا جس کی پاکستان ٹھوس شواہد کے ساتھ تردید کرچکا ہے، بھارت نے بغیر کسی جواز یا ثبوت کے پاکستان پر الزام لگا کر اپنی ساکھ کو بین الاقوامی سطح پر مزید کمزور کردیا ہے۔ اس حوالے سےروس میں پاکستان کے سفیر محمد خالد جمالی نے بھارت کو ایک بار پھر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بھارت کی جانب سے حملہ کیا گیا تو مکمل طاقت سے جواب دیا جائے گا، پاکستان اپنے دفاع...
پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے دوران سوشل میڈیا پر بھی ایک نیا تناؤ پیدا ہو چکا ہے۔ حالیہ دنوں میں بھارت نے پاکستانی میڈیا کے مشہور اداکاروں کے سوشل میڈیا اکاونٹس پر پابندیاں لگائی ہیں، جس کا اثر صرف فنکاروں تک محدود نہیں رہا بلکہ سوشل میڈیا صارفین کی سوچ اور ردعمل میں بھی تبدیلی آئی ہے۔ اس کشیدگی کے دوران، پاکستانی اداکارہ عروہ حسین نے انسٹاگرام پر ایک ایسی اسٹوری شیئر کی جس میں وہ عزت نفس کی اہمیت پر زور دے رہی تھیں۔ عروہ حسین کا کہنا تھا کہ ’پروپیگنڈا ایک ایسا ٹول ہے جو جنگوں میں استعمال ہوتا ہے‘ اور یہ کہ ’ہمیں اپنی عزت نفس کا احساس کرنا چاہیے، کیونکہ جب جنگ ہوتی ہے...
لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 03 مئی 2025ء ) وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا ویژن، ہر بے گھر کے لئے اپنی چھت کا خواب ہے- ” اپنی چھت،اپنا گھر“ پروگرام کی شاندار کامیابی کے بعد”اپنی زمین، اپنا گھر“کی لانچنگ کر دی گئی-وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے”اپنی زمین، اپنا گھر“ای پورٹل کا افتتاح کیا- وزیراعلی مریم نواز شریف نے ڈیجیٹل بٹن دبا کے ”اپنی زمین، اپنا گھر“ ای- پورٹل کا باقاعدہ آغاز کیا- عوام ای پورٹل azag.punjab.gov.pk پر مفت پلاٹ کے لئے اپلائی کر سکیں گے-پنجاب کے 19 اضلاع میں 23 ہاؤسنگ سکیموں میں دو ہزار پلاٹ دئیے جائیں گے- ”اپنی زمین، اپنا گھر“بے گھر شہریوں کو تین مرلے کے پلاٹ مفت دئیے جائیں گے- ”اپنی...
معروف پاکستانی اداکارہ، ماڈل اور میزبان امبر خان نے حال ہی میں ایک مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے اپنی شادی شدہ زندگی میں پیش آنے والے مسائل پر کھل کر بات کی ہے۔ امبر خان نے بتایا کہ ان کی شادی کم عمری میں ہوئی تھی وہ صرف 20 سال کی تھیں ان کا کہنا تھا کہ اگر شوہر اچھا مل جائے تو یہ خوش نصیبی ہوتی ہے، ان کے سسرال والوں کے ساتھ تعلقات بہتر تھے، لیکن شوہر کے رویے سے سخت مشکلات کا سامنا رہا۔ امبر خان نے بتایا کہ وہ شوہر کے ہر حکم کو مانتی تھیں اور اپنی خودداری کو نظر انداز کرتی رہیں۔ ان کے والدین بھی ان کے اس حد تک خاموش رویے پر حیران تھے۔...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کسی بین الاقوامی معاہدے کے بغیر انٹرنیشنل پلیٹ فارمز پر بھارتی چینلز اور یو آر ایلز بلاک کرادیے ہیں۔فیصل واوڈا نے کہا کہ پاکستان بھارت کا ہر موقع اور ہر محاذ پر اینٹ کا جواب پتھر سے دے گا اور سود سمیت وصول کرے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یکے بعد دیگرے بھارتی لنکس بین الاقوامی سطح پر بند ہوتے جارہے ہیں، آرمی چیف نے پہلے مرحلے میں ہی بھارتی ویب سائٹس کو بلاک کردیا تھا۔فیصل واوڈا کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے وہ کر دکھایا ہے جو کبھی کوئی نہیں کر سکا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت خصوصی...
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کسی بین الاقوامی معاہدے کے بغیر انٹرنیشنل پلیٹ فارمز پر بھارتی چینلز اور یو آر ایلز بلاک کرادیئے ۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ پاکستان بھارت کا ہر موقع اور ہر محاذ پر اینٹ کا جواب پتھر سے دے گا اور سود سمیت وصول کرے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یکے بعد دیگرے بھارتی لنکس بین الاقوامی سطح پر بند ہوتے جارہے ہیں، آرمی چیف نے پہلے مرحلے میں ہی بھارتی ویب سائٹس کو بلاک کردیا تھا۔ فیصل واوڈا کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے وہ کر دکھایا ہے جو کبھی کوئی نہیں کر سکا۔ Post Views: 1
میرٹھ(انٹرنیشنل ڈیسک)بھارتی شہر میرٹھ میں ایک خاتون نے اپنے شوہر کو چھوڑ کر اپنے دیور کے ساتھ شادی رچالی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق میرٹھ کی خاتون اپنے شوہر کو داڑھی منڈوانے کے لیے بار بار کہتی تھیں لیکن شوہر نے شرعی داڑھی منڈوانے سے منع کردیا۔ خیال رہے کہ شاکر نامی شخص عالم دین بھی ہے جس کی شادی عرشی کے ساتھ 7 ماہ قبل ہی ہوئی تھی۔ عرشی نے شادی کے فوری بعد شاکر کو بتایا تھا کہ شادی گھر والوں کے دباؤ پر کی ہے اور صرف اسی صورت میں ساتھ رہے گی اگر وہ داڑھی منڈوا دے۔ جس پر شاکر نہ صاف انکار کردیا اور عرشی کی شکایت اس کے گھر والوں سے بھی کی جنھوں نے...
سٹی42: سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کسی بین الاقوامی معاہدے کے بغیر انٹرنیشنل پلیٹ فارمز پر بھارتی چینلز اور یو آر ایلز بلاک کرادیے ہیں۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ پاکستان بھارت کا ہر موقع اور ہر محاذ پر اینٹ کا جواب پتھر سے دے گا اور سود سمیت وصول کرے گا۔ فیصل واوڈا نے کہا، ایک کے بعد ایک بھارتی پروپیگنڈا بھونپو کا کردار ادا کرنے والے لنک بین الاقوامی سطح پر بند ہوتے جارہے ہیں۔ آرمی چیف نے پہلے مرحلے میں ہی بھارتی ویب سائٹس کو بلاک کروا دیا تھا۔ پرائیویٹ ہسپتال ،لیب،مارکیز سمیت11کیٹگریزکوٹیکس نیٹ میں شامل کرنیکافیصلہ فیصل واوڈا کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر...
اسکرین گریبز گزشتہ روز وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبۂ پنجاب میں 8 سال بعد لیپ ٹاپ سکیم کا دوبارہ آغاز کردیا۔’لیپ اسکیم‘ کے دوبارہ آغاز سے متعلق شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں طالبات سمیت ان کے اہلِ خانہ نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔مذکورہ تقریب سے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر متعدد تصویریں اور ویڈیوز شیئر کی گئیں جن میں سے ایک نے نیٹیزنز کی خصوصی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی ہے۔ ویڈیو میں مریم پنجاب کو طالبات کے ساتھ اسٹیج پر کھڑے دیکھا جا سکتا ہے۔مریم نواز شریف نے اس موقع پر طالبات کے ساتھ ہم آواز ہو کر ملی نغمہ ’سوہنی دھڑتی اللّٰہ رکھے، قدم قدم آباد‘ گایا جس کی ویڈیو...
بھارت نےتصادم کاراستہ چنا تو یہ ان کی چوائس ، آگے معاملہ کدھر جاتا ہے وہ ہماری چوائس ہے،ترجما ن پاک فوج
اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے واضح کیا ہے کہ فوجی تصادم کا راستہ بھارت نے چنا تو یہ ان کی چوائس ہے، آگے معاملہ کدھر جاتا ہے وہ ہماری چوائس ہے، ہم نے جوابی کارروائی کے تمام اقدامات مکمل کرلیے ہیں،پاک فوج پوری طرح ہر محاذ پر کسی بھی خطرے کا جواب دینے کے لیے تیار ہے۔ ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشن (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اورترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد نہ ہندو ہوتا ہے اور نہ ہی مسلمان یا عیسائی، دہشت گردوں...
---فائل فوٹو معروف سیاسی رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ہر بھارتی اقدام کا جواب سود سمیت واپس کیا جائے گا، یہ جواب اصل ہے سود ابھی باقی ہے۔فیصل واوڈا نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان نے پہلے مرحلے میں بھارتی ویب سائٹس پاکستان میں بلاک کردی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جو بھارت نے پاکستان کے ساتھ کیا پاکستان نے جواب میں بھارت کے ساتھ کردیا۔واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت فالس فلیگ آپریشن کے بعد سے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی جاری ہے۔ پاک فضائیہ کی بروقت مستعد کارروائی پر بھارتی رافیل طیارے واپس چلے گئے: سیکیورٹی ذرائعسیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاک فضائیہ کے طیاروں نے بھارتی جنگی طیاروں کی فوراً نشاندہی کرلی۔ ...
---فائل فوٹو صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں گذشتہ رات گھر سے ملنے والی خاتون کی لاش سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی لاش ملنے کا واقعہ محلہ ریتانوالہ میں پیش آیا۔پولیس کے مطابق مقتولہ کے شوہر نے پولیس کو دیے گئے بیان میں انکشاف کیا کہ جب وہ گھر میں داخل ہوا تو اس کی بیوی زمین پر گری ہوئی تھی، اس کے کپڑے پھٹے اور پاؤں نالے کے ساتھ بندھے ہوئے تھے۔ کراچی: صندوق سے ملنے والی خاتون کی لاش کی شناخت ہوگئیکراچی میں ملیر غازی گوٹھ میں صندوق سے ملنے والی بزرگ خاتون کی لاش کی شناخت ہوگئی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کے گھر سے ملحقہ مکان کئی ماہ سے خالی...
لاہور کے علاقے ہنجروال میں منشیات کے عادی شخص نے نشے سے منع کرنے پر اپنی ہی بیوی، بیٹی اور بیٹے پر چھریوں سے حملہ کر دیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ منگل کی شب پیش آیا جب افتخار نامی شخص نے نشے کی حالت میں اہلِ خانہ سے جھگڑے کے بعد ان پر حملہ کیا۔ حملے کے نتیجے میں مریم بی بی، ان کی بیٹی ماہم اور بیٹا ابوبکر شدید زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، پولیس حکام کے مطابق ماں اور بیٹے کی حالت تشویشناک ہے۔ مزید پڑھیں: نشئی شوہرکے مبینہ تشدد سے بیوی جاں بحق واقعے کے بعد ملزم افتخار موقع سے فرار ہو گیا، جس کی گرفتاری...
عبدالباسط --- فائل فوٹو پاکستان کے سابق ہائی کمشنر عبد الباسط کا کہنا ہے کہ اگر بھارت نے پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش کی تو وہ آگ سے کھیلے گا۔بھارتی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں عبدالباسط نے کہا کہ اگر بھارت کے پاس پاکستان کے خلاف کوئی ثبوت ہے تو وہ ہمارے ساتھ شیئر کرے، اگر شیئر نہیں کرنا چاہتا تو دونوں ممالک بین الاقوامی تحقیقات کرواسکتے ہیں۔اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ اگر بھارت اُس کےلیے بھی تیار نہیں ہے تو پھر یہ اُس کی اپنی مرضی ہے لیکن اگر بھارت نے پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش کی تو وہ آگ سے کھیلے گا۔ سندھ طاس معاہدے سے نکلنا...
لاہور (نیوزڈیسک)لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ سے پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید اور ان کے شوہر عتیق کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرفتار کرلیا ۔صنم جاوید کو اینٹی ٹیررسٹ فورس (اے ٹی ایف) نے 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے مقدمے میں حراست میں لیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق صنم جاوید پر سنگین الزامات کے تحت تحقیقات جاری ہیں اور انہیں مزید تفتیش کے لیے متعلقہ تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب، ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے صنم جاوید کے شوہر عتیق کو گرفتار کیا ہے۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ عتیق کو عظمیٰ بخاری جعلی ویڈیو اسکینڈل کے مقدمے میں حراست میں لیا گیا ہے۔ ابتدائی تفتیش...
بھارت کی سازش ناکام، سلامتی کونسل میں پاکستان اور چین نے مکروہ منصوبہ بے نقاب کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 April, 2025 سب نیوز اقوام متحدہ: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پہلگام حملے کے بعد بھارت کو ایک اور سفارتی محاذ پر شکست کا سامنا کرنا پڑا، جب پاکستان اور چین کی کوششوں سے کونسل کا اعلامیہ بھارت کے حق میں نرم کرنے کی بھارتی سازش ناکام ہو گئی۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان، جو اس وقت سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن ہے، اس نے دیگر ممالک کے ساتھ مل کر پہلگام حملے کی سخت الفاظ میں مذمت تو کی، مگر چین کے ساتھ مشاورت کے بعد اعلامیے کی زبان میں ایسی تبدیلیاں کروائیں کہ بھارت کو...
ایران اور امریکا کے درمیان جوہری مذاکرات کے لیے مذاکرات کا تیسرا دور عمان میں اختتام پذیر ہوگیا۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کے لیے ایلچی اسٹیو وٹکوف نے مسقط میں عمانی ثالثوں کے ذریعے قریباً 6 گھنٹے تک بات چیت کی۔ اور دونوں فریقین نے گفتگو کو تعمیری قرار دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں ایران امریکا مذاکرات: فریقین کا جوہری معاہدے کے لیے فریم ورک تیار کرنے پر اتفاق عمانی وزیر خارجہ بدر البوسیدی نے کہاکہ مذاکرات کا سلسلہ جاری رہے گا، آئندہ کی اعلیٰ سطح میٹنگ 3 مئی کو شیڈول ہے۔ ایران اور امریکا کے اعلیٰ سطح وفد کی ملاقات سے قبل ممکنہ جوہری معاہدے کی خاطر ایک...
وزیر خٓرجہ اسحاق ڈار نے انکشاف کیا ہے کہ سری نگر مین جدید اسلحے سے لیس کچھ غیر ملکی موجود ہیں۔ پاکستان جانتا ہے کہ یہ لوگ سری نگر میں کیوں موجود ہیں۔ پاکستان کے پاس ایسے شواہدہیں کہ سرینگرمیں جدیداسلحے سے لیس غیرملکی موجودہیں۔ وزیر خارجہ سحاق ڈار نے آج وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کے ساتھ نیوز کانفرنس کی، وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ اور اٹارنی جنرل بھی اس نیوز کانفرنس مین موجود تھے۔ پنجاب میں افسروں کے تبادلے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا، سندھ طاس معاہدے کے بارے میں بھارت یکطرفہ فیصلہ نہیں کرسکتا۔ ہم یکطرفہ اقدامات کے ردعمل میں شملہ معاہدہ سمیت دوطرفہ معاہدوں پرنظرثانی کرسکتے ہیں۔ اسحاق ڈار نے...
ویب ڈیسک:مقبوضہ کشمیر میں حملے کے بعد بھارتی میڈیا کا پاکستان مخالف شیطانی پروپیگنڈے پر مبنی کھیل ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ہر دہشتگرد حملے کے بعد بھارتی میڈیا کا ایک ہی وطیرہ ہے کہ بغیر ثبوتوں کے پاکستان پر الزام لگاو، سچ چھپاو اور اپنی عوام کو بیوقوف بناو، ہندوستان ٹائمز کے مطابق پہلگام حملہ 3 بجے ہوا، بھارتی خفیہ ایجنسی را سے جڑے سوشل میڈیا اکاؤنٹ نے 3بجکر 5 منٹ پر پاکستان پر الزام لگا دیا۔ ارشد ندیم کی نیرج چوپڑا کی دعوت پر بھارت جانے سے معذرت ذرائع کے مطابق اس کے بعد حملے کے 30 منٹ بعد بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے #PakSponsoredTerror، ٹوئٹس کا...
اسلام آباد: رہنما تحریک انصاف نعیم حیدر پنجوتا کا کہنا ہے کہ پہلی بات تو یہ ہے کہ لسٹ ہماری طرف سے بجھوائی گئی، یہ پہلی دفعہ نہیں ہورہا پچھلی دفعہ، اس سے پچھلی دفعہ، جو نام ہم بجھواتے ہیں وہ جیل انتظامیہ قبول نہیں کرتی، ان میں سے ایک دو کو بلا لیتی ہے اور باقی جو ہیں یہ نہیں کہ گیٹ کے قریب آئیں، بلکہ کوئی دو کلومیٹر دور روک لیا جاتا ہے، کوئی چار کلومیٹر دور روک لیا جاتا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ سوال یہ ہے کہ خود ہائیکورٹ ملاقات کرانے کا حکم دے رہا ہے لیکن لسٹوں میں نام ہونے کے باوجود بہنوں کو...
بھارت کا 4 فٹ 8 انچ قد کا اداکار جعفر صادق سب سے کامیاب اداکاروں میں شامل ہوگیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی سینما میں ایک نیا نام تیزی سے ابھر رہا ہے جعفر صادق، جو صرف 4 فٹ 8 انچ قد کا حامل ہے، لیکن یہ چھوٹا اداکار اپنی موجودگی سے بڑے ستاروں کو بھی پیچھے چھوڑ رہا ہے۔ 29 سالہ جعفر نے 2020 میں تامل ویب سیریز ’پاوہ کادھیگل‘ سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا اور اب تک کئی سپر ہٹ فلموں کا حصہ بن چکا ہے۔ جعفر صادق نے وکرَم (414 کروڑ)، جیلر (605 کروڑ)، اور جوان (1150 کروڑ) جیسی فلموں میں اہم کردار ادا کیے ہیں جن کی مجموعی کمائی 2100 کروڑ روپے...
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بیرسڑ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ جو شخص زندگی میں کامیابی حاصل کرتا ہے اس کو یہاں تک پہنچانے میں اساتذہ، والدین اور معاشرے کا اہم کردار ہوتا ہے، ہمیں سی ایس ایس کارنر جیسے بے لوث اداروں کی کوششوں کو پروان چڑھانا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ جس معاشرے اور شہر نے ہمیں عزت دی، شہرت دی اور جینے کا سلیقہ سکھایا، ہم پر فرض ہے کہ ہم اس شہر کی خدمت کریں اور مل جل کر آنے والے وقت کو اپنی نسل کے لئے بہتر بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار میئر کراچی بیر سٹر مرتضیٰ وہاب نے فریئر ہال میں سی ایس ایس کارنر کے نئے...
فیصل آباد: شوہر کے سامنے اس کی بیوی سے زیادتی کرنے والا ڈاکو پولیس مقابلے میں مارا گیا۔ پولیس کے مطابق تھانہ ساندل بار کے علاقے میں دوران ڈکیتی خاتون کو شوہر کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنانے والا ایک ڈاکو مقابلے میں ماراگیا ۔ پولیس 62 ج ب چننکے سے اسلحہ برآمدگی کے لیے ڈاکو فیصل کو لے جارہی تھی کہ اس کے مسلح ساتھیوں نے پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کردی اور چننکے پل کے نزدیک ڈاکو اپنے ساتھی کو پولیس سے چھڑا کر لُنڈا پل کی طرف فرار ہو گئے۔ اس دوران پولیس کی جانب جوابی فائرنگ کی گئی۔ دو طرفہ فائرنگ کے دوران ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا، جسے...
بھارت میں خاتون نے شوہر کی سرکاری نوکری حاصل کرنے اور اپنے بوائے فرینڈ سے صلح کرنے کے لیے شوہر کو قتل کر دیا۔ بھارتی شہر بجنور میں ایک بھارتی خاتون شیوانی نے مبینہ طور پر اپنے شوہر دیپک کمار کی ریلوے کی نوکری ہتھیانے کے لیے قتل کر دیا۔ واضح رہے کہ پہلے پہل دیپک کمار کی موت کی وجہ ہارٹ اٹیک ظاہر کی گئی، تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ میں گلا گھونٹنے کا انکشاف کیا گیا۔ گزشتہ دنوں بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر بجنور میں نوراتری پوجا کے دوران ایک شخص کے انتقال کرجانے کی خبر سامنے آئی۔ اس کی اہلیہ شیوانی نے بتایا کہ 29 سالہ ریلوے ٹیکنیشن دیپک کمار ایک مذہبی رسم میں شرکت کے دوران...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت کم کرنے کی تجویز بھیج دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں سستی کرنے کی تجویز بھیج دی گئی ہے، پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے 27 پیسے کمی کی تجویز ہے۔ پیٹرول کی قیمت کمی کے بعد 246 روپے 36 پیسے ہوجائے گی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل 6 روپے 96 پیسے سستا کرنے کی تجویز بھیجی گئی ہے کمی کے بعد ہائی اسپیڈل ڈیزل 251 روپے 68 پیسے فی لیٹر ہوجائے گا جبکہ لائٹ ڈیزل 7 روپے 21 پیسے سستا ہونے کا امکان ہے۔ مٹی کا تیل 7 روپے 21 پیسے سستا کرنے کی تجویز بھیجی گئی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف پیٹرولیم مصنوعات...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 11 اپریل 2025ء) جرمنی کی اگلی حکومت قدامت پسند کرسچن ڈیموکریٹک یونین (سی ڈی یو) اور جرمن صوبہ باویریا میں اس کی ہم خیال جماعت کرسچن سوشل یونین (سی ایس یو) اور سینٹر لیفٹ سوشل ڈیموکریٹک پارٹی (ایس پی ڈی) پر مشتمل ہو گی۔ ان جماعتوں کے درمیاں ہونے ایک معاہدے کے مطابق تارکین وطن کے لیے شہریت حاصل کرنے کا تین سالہ قانون اب ختم کر دیا جائے گا۔ قدامت پسندوں کی کوشش کے بعد مزید تیز ترین 'نیچرلائزیشن' نہیں درخواست دہندگان کے لیے جرمن شہریت حاصل کرنے کا تین سالہ راستہ گزشتہ جون میں اس وقت متعارف کیا گیا تھا، جب ایس پی ڈی کے سابقہ حکومتی اتحاد، گرینز اور کاروبار...
حریت لیڈر کا کہنا ہے کہ اس وقت کروڑوں بھارتی مسلمان اپنے حقوق کی کھلم کھلا پامالی دیکھ رہے ہیں اور وہ خود کو انتہائی بے بس محسوس کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے افسوس کا اظہار کیا ہے کہ وقف ترمیمی بل کے حوالے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے مسلمانوں کے تحفظات کو دور کرنے میں کسی قسم کی دلچسپی ظاہر نہیں کی۔ ذرائع کے مطابق میرواعظ عمر فاروق نے” ایکس“ پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا کہ حکمران جماعت بی جے پی جس طرح پارلیمنٹ میں وقف ترمیمی بل کا دفاع کر رہی ہے وہ انتہائی افسوسناک اور...
فیصل آباد: پولیس نے فیصل آباد کے علاقے تھانہ ساندل بار کے علاقے میں دوران ڈکیتی خاتون کے ساتھ زیادتی میں ملوث تیسرے مرکزی ملزم عمر حیات کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ اے پی پی رپورٹ کے مطابق ترجمان سٹی پولیس نے بتایا کہ سٹی پولیس افسر صاحبزادہ بلال عمرکے احکامات کی روشنی میں تھانہ ساندل بار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث تیسرے مرکزی ملزم عمر حیات کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ کیس میں ملوث دو ملزمان کو پولیس نے علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جس پرعدلت نے ملزمان علی شیر اور فیصل کو شناخت پریڈ کے لیے جوڈیشل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ ترجمان...
نئی دہلی( ویب ڈیسک) بھارت میں ایک انوکھے واقعے میں شوہر نے خود اپنی بیوی اور اس کے آشنا کو مندر لے جا کر دونوں کی شادی کرادی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شوہر نے اپنی ہی اہلیہ کی اُس کے آشنا کے ساتھ نہ صرف شادی کرادی بلکہ گواہ بھی بنا کہ کہیں وہ دونوں اُسے جان سے نہ ماردیں۔ یہ واقعہ بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع سنت کبیر نگر کے گاؤں کٹار جوٹ میں پیش آیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ببلو نامی شخص نے 2017ء میں گورکھ پور سے تعلق رکھنے والی رادھیکا سے شادی کی تھی اور ان کے 2 بچے بھی ہیں۔ محنت مزدوری کے لیے دوسری ریاست میں رہائش پذیر ببلو کو پتا چلا کہ...
فیصل آباد میں خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی اور ڈکیتی کے واقعے میں ملوث دوسرا ملزم فیصل بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم سے ڈکیتی کے دوران خاتون سے چھینا گیا موبائل فون بھی برآمد کر لیا گیا، گرفتار مرکزی ملزم علی شیر نے ساتھی فیصل کے ملوث ہونے کی نشاندہی کی تھی۔ فیصل آباد: ڈاکوؤں کی سڑک پر شوہر کے سامنے خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتیترجمان پولیس کے مطابق شوہر نے مبینہ وقوعہ کے بارہ گھنٹے بعد پولیس سے رابطہ کیا واقعہ کی ہر پہلو سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے اور تیسرے ملزم کو بھی تلاش کیا جا رہا ہے۔ترجمان پولیس کے مطابق مرکزی ملزم علی شیر کو...
— فائل فوٹو فیصل آباد میں خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کرنے والے مرکزی ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔فیصل آباد میں ڈاکوؤں نے موٹر وے کے قریب میاں بیوی کو روک کر شوہر کو باندھ کر اس کی بیوی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ فیصل آباد: ڈاکوؤں کی سڑک پر شوہر کے سامنے خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتیترجمان پولیس کے مطابق شوہر نے مبینہ وقوعہ کے بارہ گھنٹے بعد پولیس سے رابطہ کیا واقعہ کی ہر پہلو سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ ساندل بار کے علاقے میں دو روز قبل دوران واردات شادی شدہ خاتون سے تین افراد کی اجتمائی زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔ملزمان کی گرفتاری کے لیے...
پنجاب کے علاقے فیصل آباد ساندل بار میں ڈکیتوں نے شوہر کے سامنے بیوی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل آباد کے علاقے میں خاتون سے شوہر کے سامنے اجتماعی زیادتی کا معاملہ پیش آیا، خاتون نے پولیس کو درخواست میں ایک ملزم کی نشاندہی کردی۔ عدنان مسیح نامی شہری کی مدعیت میں درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ علی شیر ساکن 62 ج ب نے میری اہلیہ کو موٹرسائیکل پر جاتے ہوئے پہچانا اور اس نے میری بیوی کے ساتھ زیادتی کی۔ خاتون کے شوہر نے قانونی کارروائی کیلیے پولیس کو درخواست دے دی۔
فیصل آباد میں سڑک پر اجتماعی زیادتی کی گھناؤنی واردات ہوئی ہے، ڈاکوؤں نے موٹر وے کے قریب میاں بیوی کو روکا اور شوہر کو باندھ کر اس کی بیوی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ ساندل بار کے علاقے میں دو روز قبل دوران واردات شادی شدہ خاتون سے تین افراد کی اجتمائی زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ملزمان کی گرفتاری کےلیے ایس پی اقبال ٹاؤن کی سربراہی میں چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ترجمان پولیس کے مطابق شوہر نے مبینہ وقوعہ کے بارہ گھنٹے بعد پولیس سے رابطہ کیا واقعہ کی ہر پہلو سے تفتیش کی جا رہی ہے۔تھانہ ساندل بار میں درج کی گی ایف آئی ار کے مطابق عدنان مسیح...
بھارت کی سابق ورلڈ چیمپئن باکسر سویتی بُورا نے پولیس اسٹیشن میں اپنے شوہر کبڈی پلیئر دیپک نواس ہودا پر حملہ کر دیا۔ ویڈیو میں سابق ورلڈ چیمپئن باکسر کو اپنے شوہر پر حملہ آور ہوتے اور شور شرابہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ حملے کے وقت دیپک نواس ہودا کرسی پر بیٹھے رہے، اس دوران وہاں موجود لوگوں نے بیچ بچاؤ کرایا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق میاں بیوی کے درمیان عدالت میں طلاق کا کیس چل رہا ہے۔ سویتی بورا نے طلاق کے لیے درخواست دائر کی تھی، جس میں شوہر پر جہیز کے لیے ہراساں کرنے اور حملہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ سویتی نے دعویٰ کیا کہ شوہر نے ایک لگژری کار...
دہلی (نیوز ڈیسک)دہلی سے متصل بھارت کی ریاست ہریانہ کے پولیس اسٹیشن میں بھارتی خاتون باکسر سویتی بورا نے اپنے شوہر کی کُٹ لگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا زیر گردش ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون باکسر کے شوہر دیپک نواس ہڈا کبڈی کھلاڑی ہیں جن کے لڑنے کی ویڈیو کیمرے کی آنکھ نے قید کرلی۔ یہ واقعہ 15 مارچ کو پیش آیا تھا لیکن ویڈیو منگل کو منظر عام پر آئی۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ سویتی بورا نے طلاق کی درخواست کی تھی اور دعویٰ کیا تھا کہ ہڈا اسے پیسوں کے لیے ہراساں کر رہا تھا اور ان کے ساتھ جسمانی زیادتی کر رہا تھا۔ وائرل ویڈیو میں سویتی بورا اپنے شوہر دیپک نواس ہڈا...
لندن(نیوز ڈیسک)ڈیٹنگ ایپس کے اس دور میں جہاں تعلقات کی نوعیت بدل رہی ہے، وہیں بے وفائی کے خدشات بھی بڑھتے جا رہے ہیں۔ ایک نئی رپورٹ کے مطابق، برطانیہ میں خواتین اپنے شوہروں یا بوائے فرینڈز کی ٹنڈر پر خفیہ سرگرمیوں کی جانچ کے لیے آن لائن سرچز کا سہارا لے رہی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، برطانیہ کے ایک شہر میں کی جانے والی تمام ٹنڈر سے متعلق سرچز میں سے 27.4 فیصد کا مقصد اپنے ساتھی کی بے وفائی کا سراغ لگانا تھا۔ مزید حیران کن بات یہ ہے کہ ان میں سے 62.4 فیصد سرچز خواتین کی جانب سے کی گئیں، جو یہ جاننا چاہتی تھیں کہ آیا ان کے شوہر یا بوائے فرینڈ خفیہ طور پر...
اقلیتوں کے تحفظ سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے کی۔ درخواست گزار کے وکیل فیصل صدیقی کا موقف تھا کہ جڑانوالہ میں چرچ نذرآتش کرنے سمیت تشدد کے واقعات میں ملوث نامزد ملزمان کو ضمانتیں مل چکی ہیں کیونکہ واقعہ کی تفتیش درست نہیں ہوئی، جس پر جسٹس نعیم اختر افغان بولے؛ اگر ضمانت ہوئی ہے تو منسوخی کے لیے متعلقہ فورمز موجود ہیں۔ جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایک وقت تھا جب عدالتیں حکومتیں چلاتی تھیں، اب وہ وقت گزر چکا ہے، ہم یہاں حکومتیں چلانے کے لیے نہیں بیٹھے ہوئے، ہم ٹرائل کے عمل میں اس وقت مداخلت...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو نیا جوہری معاہدہ کرنے کے لیے دو ماہ کی مہلت دے دی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے ایف پی کے مطابق، ٹرمپ نے ایک خط کے ذریعے ایران کو مذاکرات کی دعوت دی، جو متحدہ عرب امارات (UAE) کے صدر محمد بن زاید النہیان کے ذریعے ایرانی حکام تک پہنچایا گیا۔ امریکی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے ترجمان برائن ہیوز نے تصدیق کی کہ ٹرمپ ایران کے ساتھ جوہری تنازع کو جلد از جلد سفارتی طور پر حل کرنا چاہتے ہیں۔ تاہم، ٹرمپ نے واضح کیا کہ اگر ایران مذاکرات سے انکار کرتا ہے تو متبادل اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔ ٹرمپ نے روسی...
سپریم کورٹ کے جج جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا ہے کہ ایک وقت تھا جب عدالتیں حکومتیں چلاتی تھیں، اب وہ وقت گزر چکا ہے، ہم یہاں حکومتیں چلانے کیلئے نہیں بیٹھے ہوئے۔ سپریم کورٹ میں اقلیتوں کے تحفظ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بنچ نے سماعت کی۔ جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ ایک وقت تھا جب عدالتیں حکومتیں چلاتی تھیں، اب وہ وقت گزر چکا ہے، ہم یہاں حکومتیں چلانے کیلئے نہیں بیٹھے ہوئے۔ اقلیتی رہنما نے کہا کہ جڑانوالہ میں چرچ نظرآتش واقعات میں ملوث مرکزی ملزمان پکڑے ہی نہیں گئے، وکیل درخواست گزار فیصل صدیقی نے کہا کہ نامزد ملزمان کو ضمانتیں مل چکی ہیں، واقعہ...