2025-11-18@22:33:08 GMT
تلاش کی گنتی: 21272
«کے قوانین میں»:
(نئی خبر)
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہا ہے، ہمیں پورا حق دیا جائے۔ اتوار کے روز وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے پشاور بیوٹیفیکیشن منصوبے کا افتتاح کیا،وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں متعلقہ حکام نے بتایا کہ منصوبے کے تحت روڈزانفراسٹرکچر کی بحالی ، سٹریٹ لائٹس کی تنصیب اور بیوٹیفیکیشن سمیت دیگر اقدامات کیے جائیں گے، ٹریفک رش کم کرنا ، مجسموں کی تنصیب ، گرین ایریاز ڈویلپمنٹ بھی منصوبے کا حصہ ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا متنازع بیان، چیف خطیب خیبرپختونخوا کا ردِعمل بھی سامنے آگیا وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ پشاور صوبائی دارالحکومت ہے اور اس کی دیکھ...
صدر مملکت آصف علی زرداری نے اردب کے شاہ عبداللہ کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے نواز دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری اور شاہ عبدالّلہ دوم کی ملاقات ہوئی جس میں صدر نے اردن کے شاہ دوم کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ نشان پاکستان سے نوازا۔ شاہِ اردن نے صدر آصف علی زرداری کو ’’وسامُ النّہضہ المرصّع‘‘ (آرڈر آف دی رینیسانس) سے نوازا، جو سربراہانِ مملکت اور معزز شخصیات کو دیا جاتا ہے۔ تقریب میں اعلیٰ سول و عسکری حکام بشمول وزیر اعظم محمد شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور ایڈمرل نوید اشرف اور وفاقی کابینہ کے ارکان سمیت سفرا بھی موجود تھے۔ قبل ازیں صدرِ مملکت آصف علی...
ویب ڈیسک : کامن ویلتھ یوتھ منسٹریل ٹاسک فورس کے اجلاس سے خطاب میں چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد نے کہا کہ پاکستان نوجوانوں کی قیادت میں عالمی سطح پر فعال کردار ادا کرتا رہے گا۔ رانا مشہود احمد نے کہا کہ نوجوان ہماری سب سے بڑی طاقت ہیں اور پاکستان نوجوانوں کو جدید ڈیجیٹل مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو پالیسی سازی میں برابر کا شراکت دار بنایا جانا چاہیے اور ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرنا دولتِ مشترکہ کی ترجیح ہونی چاہیے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے تناسب سے رد و بدل ہو گیا چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام نے کہا کہ پاکستان نوجوانوں...
اردن کے شاہ عبداللہ دوم کو اعلی ترین سول ایوارڈ نشانِ پاکستان سے نوازا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 16 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ایوانِ صدر میں اردن کے شاہ عبداللہ دوم کو پاکستان کا اعلی ترین سول ایوارڈ دے دیا گیا۔ایوانِ صدر میں ہونے والی تقریب میں دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے، صدرِ مملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف بھی تقریب میں موجود تھے۔اعلامیے کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے شاہ عبداللہ دوم کو نشانِ پاکستان سے نوازا، شاہ عبداللہ نے صدر مملکت کو اردن کے ایوارڈوسام النہضہ المرصع سے نوازا۔ یہ ایوارڈ سربراہانِ مملکت اور معزز شخصیات کو دیا جاتا ہے، صدرِ مملکت کو دیا گیا اعزاز پاکستان کے ساتھ اردن...
بنگلہ دیش کی عدالت کل (بروز پیر) سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد پر انسانیت کے خلاف جرائم کے مقدمے کا فیصلہ سنائے گی۔ یکم جون 2025 کو شروع ہونے والے اس مقدمے میں حسینہ واجد کی غیر حاضری میں کئی گواہوں نے گواہی دی شیخ حسینہ واجد نے اجتماعی قتل عام کا حکم دیا۔ یہ بھی پڑھیں: شیخ حسینہ کے خلاف متوقع فیصلے سے قبل ڈھاکا سمیت 3 اضلاع میں فوجی دستے تعینات شیخ حسینہ واجد پر 2024 میں طلبہ تحریک کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران وسیع پیمانے پر ہلاکتوں کا الزام ہے، اقوام متحدہ کے مطابق جولائی سے اگست 2024 کے دوران ایک ہزار 400 افراد ہلاک ہوئے۔ استغاثہ نے سابق وزیراعظم پر 5 الزامات عائد کیے ہیں جن...
فوٹو: پی آئی ڈی ایوانِ صدر میں اردن کے شاہ عبداللّٰہ دوم کو پاکستان کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ دے دیا گیا۔ایوانِ صدر میں ہونے والی تقریب میں دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے، صدرِ مملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف بھی تقریب میں موجود تھے۔اعلامیے کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے شاہ عبداللّٰہ دوم کو نشانِ پاکستان سے نوازا، شاہ عبداللّٰہ نےصدر مملکت کو اردن کے ایوارڈ’’وسامُ النّہضہ المرصّع‘‘سے نوازا۔ اردن کے شاہ عبداللہ پاکستان کے 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئےدفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دورے سے پاکستان اردن تعلقات کی اسٹریٹجک سمت مزید مضبوط ہوگی، شاہ عبداللّٰہ دوم صدر اور وزیرِ اعظم سے ملاقاتیں کریں گے۔ یہ ایوارڈ سربراہانِ مملکت...
خیبر پختونخوا کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جاتا ہے، سہیل آفریدی WhatsAppFacebookTwitter 0 16 November, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز) وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جاتا ہے، قبائلی اضلاع کے ساتھ سالانہ 10کروڑ کا وعدہ کیا گیا تھا جو مل نہیں رہا اور 3 ہزار ارب روپے سے زیادہ وفاق ہمارا قرض دار ہے، اب جو پالیسی قوانین بنیں گے وہ عوام کے حق میں ہوں گے،اس بار زیادہ ڈیلیور کرکے دکھائیں گے۔ پشاور بیوٹی فکیشن تقریب سے خطاب میں سہیل آفریدی کا کہنا تھاکہ پشاور صوبہ کا دارالخلافہ ہے اور اس کو خوبصورت ترین بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے...
صوبائی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ صوبے میں 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے مزید 170 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ میں ڈینگی سے مزید 3 مریض جاں بحق ہوگئے۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق ڈینگی سے ایک شخص کراچی اور 2 افراد حیدرآباد میں جاں بحق ہوئے۔ صوبائی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ صوبے میں 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے مزید 170 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
''آپ نے عمران خان کی بیوی کے ساتھ جو کیا ہے اس پر آپ کو شرم آنی چاہیے،،شاہ زیب خانزادہ سے بیرون ملک میں ایک شخص کی بد تمیزی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف اینکر پرسن شاہ زیب خانزادہ کو ایک شخص نے بیرون ملک شاپنگ سنٹر میں بدتمیزی کا نشانہ بنا دیا۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہ زیب خانزادہ ایک شاپنگ سنٹر میں موجود ہیں جہاں پر موجود ایک شخص نے اپنے موبائل کا کیمرہ آن کر کے انہیں تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔شاہ زیب خانزادہ نے ویڈیو نہ بنانے کی درخواست کی تو اس شخص نے جواب دیا کہ آپ ویڈیو بنانی پڑے گی ، آپ نےعمران خان کے خلاف جو کیاہے اس پر آپ کو شرم آنی چاہیے۔ اس کے بعد شاہ زیب خانزادہ نے منہ پھیر کر چلنا شروع کردیا لیکن وہ آدمی ان کا...
پاکستان کی جانب سے اردن کے شاہ عبداللہ دوم کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ نشان پاکستان سے نواز دیا گیا۔ اتوار کے روز ایوان صدر میں اردن کے شاہ عبداللہ دوم کو پاکستان کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ دینے کے لیے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزرا اور دیگر سیاسی و عسکری قیادت نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا، تقریب میں دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘...
بشری بی بی کے بیٹے موسی مانیکا کے وارنٹ گرفتاری جاری ، گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 16 November, 2025 سب نیوز پاکپتن (آئی پی ایس )خاور مانیکا اور بشری بی بی کے چھوٹے بیٹے موسی مانیکا کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔رپورٹ کے مطابق موسی مانیکا 17 جولائی 2025 کو اپنے گھر پر معمولی تنازع کے دوران گھریلو ملازم پر تشدد کے کیس میں مرکزی ملزم ہیں۔ جج نے پاکپتن صدر پولیس کو یہ حکم دیا کہ وہ موسی مانیکا کو گرفتار کرکے 19 نومبر کو عدالت میں پیش کیا جائے۔یہ مقدمہ صدر پولیس اسٹیشن میں اس وقت درج کیا گیا تھا، موسی نے 18 سالہ ملازم علی بہادر پر اجازت کے بغیر کمرے...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی گرین ٹریکٹر اسکیم کے تحت جہلم میں کسانوں میں ٹریکٹرز تقسیم کردیے گئے۔ وزیر مملکت خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی نے تحصیل جہلم، دینہ اور سوہاوہ کے مجموعی طور پر 39 کسانوں میں ٹریکٹرز تقسیم کیے۔ مزید پڑھیں: پنجاب میں کاشتکاروں کے لیے 12سال بعد نواز شریف گرین ٹریکٹر اسکیم کا آغاز ٹریکٹر حاصل کرنے والے کسانوں میں سے 10 کا تعلق تحصیل جہلم، 10 کا تعلق تحصیل دینہ اور 19 کا تعلق تحصیل سوہاوہ سے ہے۔ ہر ٹریکٹر پر وزیراعلیٰ پنجاب نے 10 لاکھ روپے کی خصوصی سبسڈی دی۔ وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سستی قیمت پر کسانوں کو ٹریکٹرز دے کر...
حیدرآباد: (نیوزڈیسک) ڈپٹی کمشنر حیدرآباد نے پٹاخوں کے غیر قانونی گوداموں اور فیکٹریوں کیخلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ڈپٹی کمشنر حیدرآباد نے خلاف قانون پٹاخوں کے گوداموں، فیکٹریوں اور ایل پی جی فِلنگ پوائنٹس کی نشاندہی اور بندش کیلئے کمیٹیاں تشکیل دے دیں، جاری نوٹیفکیشن کے مطابق غیر قانونی گوداموں، دکانوں اور فیکٹریوں کا سروے اور کریک ڈاؤن ہوگا، تمام اسسٹنٹ کمشنرز، ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو کارروائی کا ٹاسک سونپ دیا گیا۔ کمیٹیاں مارکیٹس، گوداموں اور پوشیدہ مقامات کا معائنہ کرکے رپورٹ پیش کریں گی، قوانین اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر فیکٹریاں اور گودام فوری طور پر سیل کیے جائیں گے، خلاف ورزی پر تمام مواد ضبط کیا جائے...
پاکستانی کرکٹر نسیم شاہ کے گھر پر فائرنگ کے واقعے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لوئر دیر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ مشتبہ افراد کی گرفتاری تفتیش کے اہم مرحلے کا حصہ ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔ شواہد جمع کر لیے ہیں اور واقعے کے محرکات جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ نسیم شاہ کے خاندان نے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ملزمان کو جلد قرارِ واقعی سزا دی جائے گی۔ دوسری جانب کرکٹ شائقین نے بھی سوشل میڈیا پر نسیم شاہ اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا...
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کے گھر پر رواں ماہ لوئر دیر کے علاقے میاڑ میں ہونے والی فائرنگ کے معاملے میں پولیس نے 3 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ یہ واقعہ 10 نومبر کی علی الصبح پیش آیا جب نامعلوم افراد نے قریباً ڈیڑھ بجے کے قریب کرکٹر کے گھر کے مرکزی دروازے پر فائرنگ کی۔ حملے میں دروازوں، کھڑکیوں اور دیواروں پر گولیوں کے نشانات پڑ گئے، تاہم حملہ آور فوری طور پر فرار ہو گئے تھے اور نسیم شاہ کے اہل خانہ خوش قسمتی سے محفوظ رہے۔ مزید پڑھیں: قومی کرکٹر نسیم شاہ کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، مقدمہ درج پولیس کے مطابق اس کیس کی تفتیش کے لیے ایک خصوصی ٹیم تشکیل...
لوئرڈیر(نیوزڈیسک)پاکستانی کرکٹر نسیم شاہ کے گھر پر فائرنگ کے واقعے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق لوئر دیر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ مشتبہ افراد کی گرفتاری تفتیش کے اہم مرحلے کا حصہ ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔ شواہد جمع کر لیے ہیں اور واقعے کے محرکات جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ نسیم شاہ کے خاندان نے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ملزمان کو جلد قرارِ واقعی سزا دی جائے گی۔ دوسری جانب کرکٹ شائقین نے بھی سوشل میڈیا پر نسیم شاہ اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار...
صدارتی استثنیٰ: اختیار اور جواب دہی کے درمیان نازک توازن WhatsAppFacebookTwitter 0 16 November, 2025 سب نیوز تحریر: محمد محسن اقبالمدتوں سے صدارتی استثنیٰ کا تصور دنیا بھر کے آئینی مباحث میں اہم مقام رکھتا آیا ہے۔ اگرچہ مختلف ممالک میں اس کی صورتیں مختلف ہیں، مگر اس کی بنیادی منطق ایک ہی رہی ہے؛ سربراہِ ریاست کو روزمرہ سیاسی مقدمات یا قانونی خوف سے آزاد ہو کر اپنے فرائض انجام دینے چاہئیں، لیکن کوئی بھی عہدہ دار ہمیشہ کے لیے احتساب سے مبرا نہیں ہو سکتا۔ اختیار اور جواب دہی کے درمیان یہی نازک توازن جدید آئینی نظامات کی روح ہے۔ اخلاقی سطح پر یہ اصول قرآن کی اس تعلیم سے ہم آہنگ ہے کہ تمام انسان، خواہ...
سابق وزیرِاعظم شیخ حسینہ کے خلاف پیر کو متوقع عدالتی فیصلے سے قبل ملک میں کشیدہ صورتحال کے پیشِ نظر ڈھاکا سمیت 3 اضلاع میں بارڈر گارڈ بنگلہ دیش (بی جی بی) کے دستے تعینات کر دیے گئے ہیں۔ بی جی بی ہیڈکوارٹر کے ترجمان شریفل اسلام نے اتوار کو تصدیق کی کہ فورسز کو ڈھاکا، گوپال گنج، فریدپور اور مداری پور میں تعینات کیا گیا ہے تاکہ ضلعی انتظامیہ کی مدد کی جا سکے اور امن و امان برقرار رکھا جا سکے۔ یہ بھی پڑھیے: جماعت اسلامی بنگلہ دیش اور اتحادیوں کا ریفرنڈم میں اصلاحات کی حمایت کا اعلان انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل-1 کل پیر کے روز شیخ حسینہ اور ان کے دو سینئر مشیروں کے خلاف دائر مقدمات کا...
— فائل فوٹو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے برداشت اور رواداری کے فروغ کے عالمی دن پر اپنا خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔مریم نواز کا اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ لوگوں کے درمیان باہمی افہام و تفہیم کے ذریعے رواداری کو فروغ دینا وقت کا تقاضا ہے، انتہا پسندی اور پرتشدد تنازعات کے اس دور میں رواداری اور برداشت کی اہمیت پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔اُنہوں نے کہا کہ نفرت، عدم برداشت اور نااتفاقی کا خاتمہ محبت، برداشت اور اتفاق کے ساتھ ہی ممکن ہے، آئیے آج ہم دنیا کو رواداری کے ساتھ سب کے رہنے کے لیے ایک بہتر جگہ بنانے کا عہد کریں۔مریم نواز نے کہا کہ دنیا پہلے ہی عدم برداشت کے باعث بے شمار مسائل...
لیبیا کے ساحل کے قریب 2 کشتیوں کو حادثہ، 4 تارکین وطن ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 16 November, 2025 سب نیوز لیبیا کے ساحل کے قریب درجنوں تارکیں وطن کو لے جانے والی 2 کشتیاں اُلٹ گئیں جس میں چار تارکین وطن ہلاک ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک کشتی میں 26 بنگلا دیشی تارکین وطن سوار تھے جب کہ دوسری کشتی میں 69 افراد سوار تھے جن میں دو مصری اور درجنوں سوڈانی شہری شامل تھے۔ یہ سانحہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب بحیرہ روم میں اسی طرح کے مہلک واقعات کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ ترین ہلاکتوں سے رواں ماہ بحیرہ ایجیئن کے یونانی کنارے پر تارکین وطن کی کشتیوں کے حادثات میں مرنے...
لودھراں ( نیوزڈیسک) جلا آرائیں ملتان روڈ پر ٹریلر اور وین کے درمیان تصادم سے دو موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق تیز رفتار ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار سڑک پر جا گرے، موٹر سائیکل سوار شہری پرائیویٹ سکیورٹی وین کی زد میں آئے تھے۔ دونوں افراد حادثے کے بعد موقع پر ہی دم توڑ گئے، حادثے کا شکار ہونے والے افراد کے لواحقین نے لاشوں کو ہسپتال منتقل کرنے سے انکار کر دیا۔
میکسیکو میں عدم تحفظ اور بدعنوانی پر جین زی گروپ کا حکومت کے خلاف احتجاج جاری ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق جین زی گروپ نے پچاس سے زیادہ شہروں میں احتجاج کی کال دی ہے۔ میکسیکو سٹی میں مظاہرین نے صدارتی محل کے سامنے جمع ہوکر حکومت کے خلاف نعرے بازی کی، سکیورٹی رکاوٹیں عبور کرنے پر پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں بھی ہوئیں۔ پولیس نے مظاہرین کو منشتر کرنے کے لیے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے آنسو گیس کے شیل برسادیے جبکہ مظاہرین کی جانب سے بھی پتھراؤ کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے جین زی کے احتجاج کو بیرونی فنڈنگ سے ہونے والا مخالفین کا سیاسی حربہ قرار دیا ہے۔
ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ سورج کی الٹرا وائلٹ (UV) شعاعیں جلد کے خلیوں میں سوزشی پیدا کرتی ہیں جو جلد کے کینسر کے خطرات میں اضافہ کرتا ہے۔ نیچر کمیونیکیشنز میں شائع ہونے والی نئی تحقیق کے مطابق طویل عرصے تک یو وی شعاعوں کے سامنے رہنے سے جلد کے خلیوں میں موجود YTHDF2 نامی اہم پروٹین ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوجاتا ہے، جو عام حالات میں سوزش اور کینسر سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ ماہرین کے مطابق YTHDF2 ایک بنیادی پروٹین ہے جو خلیوں میں مدافعتی نظام اور RNA میٹابولزم کو منظم کرتا ہے اور یہی پروٹین سوزش کو قابو میں رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ تحقیق سے یہ بھی معلوم ہوا...
توہمات پر یقین رکھنے والے اقتدار میں آئیں تو سلامتی کے لیے خطرہ بنتے ہیں، خواجہ آصف کا عالمی جریدے کے مضمون پر ردعمل
وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ برطانوی جریدے دی اکانومسٹ میں شائع ہونے والی رپورٹ کے سیاسی اثرات سے متعلق کوئی حتمی رائے نہیں دے سکتا، تاہم ان کے خیال میں پاکستان تحریک انصاف اس کے خلاف عدالت سے رجوع نہیں کرے گی۔ نجی ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ان کے مطابق پی ٹی آئی کی پوری سیاست اس بات پر ٹکی ہوئی ہے کہ عمران خان جیل میں رہیں تاکہ ان کی دکان چلتی رہے، رپورٹ نے یہ بات واضح کر دی ہے کہ عمران خان توہمات پر یقین رکھتے تھے، اور ایسے شخص کے اقتدار میں آنے سے ملک کو شدید نقصان پہنچا۔ یہ بھی پڑھیے: جسٹس منیر سے...
عمران حکومت کے فیصلے روحانیت کا لبادہ اوڑھے بشریٰ کرتیں، رپورٹ حقائق پر مبنی: خواجہ آصف، رانا ثناء، عطا تارڑ، اعظمیٰ بخاری
اسلام آباد‘ فیصل آباد (نوائے وقت رپورٹ + آئی این پی + نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دی اکانومسٹ کوئی عام جریدہ نہیں۔ بیرسٹر گوہر اور پی ٹی آئی کو اکانومسٹ کے خلاف ضرور قانونی ایکشن لینا چاہئے۔ اگر بیرسٹر گوہر نہ گئے تو میں خود عدالت جاؤں گا۔ یہ ثابت ہونا چاہئے کہ عدالتوں نے بھی اس خبرکی تصدیق کی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے خواجہ آصف نے کہا پی ٹی آئی کو ضرور برطانیہ میں کیس کرنا چاہئے۔ میرا اندازہ ہے کہ یہ عدالت نہیں جائیں گے۔ یہ بھی پتا چلنا چاہئے کہ گوگی کہاں سے آئی اور کہاں چلی گئی۔ انہوں نے کہا جو استعفے نہیں دے رہے وہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) جسٹس شمس محمود مرزا نے لاہور ہائی کورٹ کے جج کے عہدے سے استعفا دے دیا اور وہ ملک کی کسی بھی ہائیکورٹ کے پہلے جج بن گئے ہیں جنہوں نے متنازع 27ویں آئینی ترمیم کے قانون بننے کے بعد استعفا دیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ میں آئین کی 27ویں ترمیم کے خلاف آئینی درخواست بھی دائر کردی گئی ہے، درخواست گزاروں کا مؤقف ہے کہ ترامیم آئین کے بنیادی ڈھانچے سے متصادم ہیں، ترامیم 1973ء کے آئین کی روح کے بھی منافی ہیں، عدالت عظمیٰ کا اصل اختیار ختم کرکے وفاقی آئینی عدالت کو اوپر بٹھا دیا گیا، سپریم کورٹ کی حیثیت کمزور ہونے اور عدلیہ کی آزادی متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔ درخواست گزاروں...
کراچی: شہر قائد کے علاقے فیڈرل بی ایریا یاسین آباد میں واقع ایک چار منزلہ رہائشی عمارت کے فلیٹ میں اچانک آگ لگ گئی۔ فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور آگ بجھانے کا عمل شروع کر دیا۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ عمارت کی پہلی منزل پر واقع فلیٹ میں لگی تھی، جسے بروقت قابو پا لیا گیا۔ کولنگ کا عمل ابھی بھی جاری ہے تاکہ آگ کی کوئی باقیات مکمل طور پر ختم کی جا سکیں۔ خوش قسمتی سے اس واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ فائر برگیڈ حکام نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات کی جا رہی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فیصل آباد(آ ئی این پی)شیر پر مہر لگاؤ رانا احمد شہریار کو کامیاب بناؤ کا نعرہ عوامی پذیرائی حاصل کر چکا ہے 23 نومبر کو پی پی 116 میں آزاد امیدوار ذلت امیز ناکامی سے دوچار ہوں گے پاکستان مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار پی پی 116 رانا احمد شہریار خاں کی ان شاء اللہ شاندار فتح سے مخالفین بوکلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں 23 نومبر کی صبح کا سورج رانا احمد شہریار خان کی شاندار کامیابی کی نوید لے کر طلوع ہوگا آزاد امیدوار ضمنی انتخاب میں رانا احمد شہریار کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے چاہے پی ٹی آئی کا سہارا لیں یا پیپلز پارٹی کا دامن تھامے ان شاء اللہ فتح رانا ثنا اللہ...
حیسکو عوام کے تعاون سے روشنیوں کا سفر کامیابیوں سے و مکمل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے،فیض اللہ ڈاہری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈومحمدخان (این این آئی) حیسکو چیف ایگزیکٹو آفیسر حیدرآباد فیض اللہ ڈاھری نے کہا ہے کہ عوام کے بھرپور تعاون سے روشنیوں کا سفر کامیابیوں سے حیسکو مکمل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے ٹنڈومحمدخان کے آبادگارجنرل فیڈر کے وی132گرڈ اسٹیشن کو ایکسپریس کر کے لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ کیا گیا ہے۔ یہ بات انہوں نے ٹنڈومحمدخان میں نجی ہال میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہا کہ حیسکو کی جانب سے اب تک 13 جنرل فیڈر کام کر رہے ہیں ہماری کوشش ہے کہ بجلی کی چوری کا مکمل خاتمہ کر کے حیسکو کے 12 لاکھ صارفین کو بجلی کی بہتر سہولیات اور لوڈ شیڈنگ سے مستشنی کیا جائے جس کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مودی الیکشن مہم کے دوران عوامی حمایت حاصل کرنے کے لیے لاشوں پر سیاست کرتا ہے۔ الیکشن کے موقع پر فالس فلیگ آپریشن لازمی ہے اس کا مقصد پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرنا ہے اور عوامی جذبات کو بھڑکانہ ہے۔ گزشتہ دنوں دہلی کے ایک مصروف تجارتی علاقے میں ہونے والے دھماکے نے نہ صرف عوام کو خوف اور اضطراب میں مبتلا کر دیا بلکہ بھارت کے سیاسی و انتخابی منظرنامے میں ایک نئی بحث کو جنم دے دیا ہے۔ چونکہ یہ واقعہ بہار اسمبلی انتخابات سے محض چند روز قبل پیش آیا، اس لیے سماجی ذرائع ابلاغ اور بعض غیر رسمی سیاسی حلقوں نے اسے محض اتفاق قرار دینے کے بجائے ایک ’’فالس فلیگ‘‘ یا جھوٹا...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی چیف اور سی ڈی ایم کی مدت ملازمت 27 نومبر سے شروع ہوگی، ملک میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے بعد افغانستان کے ساتھ معاملات ٹھیک ہوتے نظر نہیں آرہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے نوٹیفیکیشن کے بعد آرمی چیف اور سی ڈی ایف کی ٹرم ایک ساتھ شروع ہوں گی جو 27 نومبر2025 کو شروع ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ سی ڈی ایف کا عہدہ ہر جگہ ہے، کیا یہ عہدہ برطا نیہ اور امریکا میں نہیں ہے؟ ہمارے لیے دونوں چیفس قابل فخر ہیں ، انہو ں نے جنگ جیتی ہوئی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ریاض: سعودی وزارتِ خزانہ نے جاری مالی سال کے بجٹ نتائج جاری کر دیے۔ عالمی میڈیا کے مطابق سعودی حکام کی جانب سے ملک کی اقتصادی نموکے پیش نظر جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی کے بجٹ نتائج جاری کر دیے گئے ہیں۔ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کے عرصے میں مجموعی آمدنی 269.9 ارب ریال ریکارڈ کی گئی جبکہ دوسری طرف اخراجات 358.9 ارب ریال تک پہنچ گئے ہیں۔ یہ بات بھی علم میں رہے کہ موجودہ حکومت کی تیسری سہ ماہی میں بجٹ خسارہ 88.5 ارب ریال رہا۔ جبکہ تیل کی آمدنی 150.8 ارب ریال رہی۔ محمد ایوب
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے آزاد جموں و کشمیر کے نامزد وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے زرداری ہاؤس میں اہم ملاقات کی۔ اس موقع پر پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور بھی موجود تھیں۔ ملاقات میں آزاد کشمیر کی سیاسی صورتِ حال اور عوامی مسائل سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے آزاد جموں و کشمیر کے نامزد وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کی ملاقات اسلام آباد: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آزاد جموں و کشمیر کے نامزد وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کے درمیان زرداری ہاؤس میں ملاقات ہوئی اسلام آباد:… pic.twitter.com/3BwCwP1KP3 — PPP (@MediaCellPPP) November 15, 2025 ...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی چیف اور سی ڈی ایم کی مدت ملازمت 27 نومبر سے شروع ہوگی، ملک میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے بعد افغانستان کے ساتھ معاملات ٹھیک ہوتے نظر نہیں آرہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے نوٹیفیکیشن کے بعد آرمی چیف اور سی ڈی ایف کی ٹرم ایک ساتھ شروع ہوں گی جو 27 نومبر2025 کو شروع ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ سی ڈی ایف کا عہدہ ہر جگہ ہے، کیا یہ عہدہ برطا نیہ اور امریکا میں نہیں ہے؟ ہمارے لیے دونوں چیفس قابل فخر ہیں ، انہو ں نے جنگ جیتی ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسا...
جوا ایپ کی تشہیر کے معاملے میں یوٹیوبر سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی کی ضمانت کی درخواست سماعت کے لئے مقرر کردی گئی۔ جسٹس شہرام سرور پیر کو سماعت کریں گے، جسٹس فاروق حیدر نے کیس سننے سے معذرت کرلی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: ڈکی بھائی رشوت کیس: این سی سی آئی کے گرفتار 7 افسران مستعفی درخواست میں این سی سی آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی نے جوئے کی ایپ کے پروموشن کے مقدمے میں ضمانت دائر کر رکھی ہے۔ موقف اپنایا گیا کہ درخواست گزار کو بیرون جاتے ہوئے این سی سی آئی اے نے ائیرپورٹ سے گرفتار کیا، این سی سی آئی اے نے کبھی نوٹس بھجوا کر...
بھارتی ریاست بہار کے انتخابات میں بی جے پی نے اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے اس بار بھی کسی ایک مسلمان امیدوار کو ٹکٹ نہیں دیا۔ انتخابی مہم کے دوران اس پالیسی پر جب صحافیوں نے امیت شاہ سے سوالات کیے تو انہوں نے معمول کے تکبرانہ انداز میں جواب دیا کہ “ہم اسی کو ٹکٹ دیتے ہیں جس کے جیتنے کا امکان ہو۔ امیت شاہ کے اس بیان نے بہار کے مسلمانوں—جو ریاست کی آبادی کا تقریباً 18 فیصد ہیں—کو سخت ناراض کیا۔ نتیجتاً مسلمانوں کی اکثریت والے علاقوں نے بی جے پی کو واضح طور پر مسترد کردیا اور اپوزیشن کے مسلم امیدواروں کو بڑی تعداد میں کامیابی دلائی۔ اس الیکشن میں مختلف جماعتوں کے کل 11 مسلم...
بھارتی ریاست بہار کے الیکشن میں مودی کی جماعت نے روایتی انتہاپسندی، دھونس، دھمکی اور دھاندلی کے ذریعے فتح حاصل کرلی لیکن مسلم علاقوں میں بی جے پی کا سارا غرور اور تکبر خاک میں مل گیا۔ بھارتی ریاست بہار کی 243 نشستوں پر مودی کی جماعت نے ایک بھی مسلمان کو ٹکٹ نہیں دیا تو صحافیوں نے امیت شاہ پر سوالات کی بوچھاڑ کردی۔ جس پر بھارتی وزیر داخلہ اور پارٹی کے سربراہ امیت شاہ نے متکبرانہ انداز میں کہا کہ ہم اُسے ٹکٹ دیتے ہیں جس کی فتح کا کوئی امکان بھی موجود ہو۔ ریاست بہار کی آبادی کے 18 فیصد غیور مسلمانوں کو امیت شاہ کا یہ گھمنڈی بیان ایک آنکھ نہ بھایا اور مسلم علاقوں میں بی جے...
'عمران خان امن کے لیے اردوان، شی جن پنگ، پیوٹن اور خمینی سے بڑا خطرہ ہے،بدنام زمانہ جنسی مجرم نے اپنی پرانی ای میلز میں عمران خان کو خطرہ قرار دیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بدنام زمانہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین نے 2018 میں سابق وزیراعظم عمران خان کو امن کے لیے خطرہ قرار دیا تھا، یہ بیان اُن دنوں سامنے آیا تھا، جب پی ٹی آئی نے پاکستان کے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔نجی نیوز چینل ڈان نیوز کے مطابق امریکی ڈیموکریٹس کی جانب سے بدھ کو ایوانِ نمائندگان کی اوور سائٹ کمیٹی پر جاری کیے گئے ای میلز کے مطابق جیفری ایپسٹین نے 31 جولائی 2018 کو ایک نامعلوم فرد کے ساتھ اپنی ای میل گفتگو میں پی ٹی آئی کے بانی کا ذکر کیا۔ 2019 میں امریکی محکمہ انصاف نے مین ہیٹن میں جیفری ایپسٹین پر کم عمر لڑکیوں کی اسمگلنگ کے الزامات عائد کیے تھے،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف جاری ای چالان مہم کے تازہ اعداد و شمار سامنے آگئے ہیں، شہرقائد میں اب تک مجموعی طور پر 61 ہزار 850 سے زائد چالان جاری کیے جا چکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق قانون کی خلاف ورزی پر 589 سرکاری گاڑیوں کو بھی ای چالان کیا گیا، جبکہ سندھ پولیس کی 118 موبائلز اور سرکاری گاڑیوں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں آئی، جو اس مہم کی شفافیت کا واضح ثبوت ہے۔اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ اب تک 964 ہیوی گاڑیوں کا چالان کیا جا چکا ہے۔ ٹریفک قوانین کی سب سے زیادہ خلاف ورزی موٹر سائیکل سواروں کے جانب سے سامنے آئی، جن میں بغیر ہیلمٹ...
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ موسمیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی اداروں سے مالی مدد کے ساتھ تکنیکی معاونت بھی درکار ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کاپ 30: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا جاسنڈا آرڈن کے ہمراہ پاکستان پویلین کا افتتاح وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے برازیل میں جاری کاپ 30 کانفرنس سے ورچوئل خطاب میں کہا کہ پاکستان تیزی سے ابھرتی ہوئی معیشتوں میں شامل ہورہا ہے، تاہم ملک کو موسمیاتی چیلنجز جیسے مسائل کا سامنا ہے اور ان سے نمٹنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ وزیرخزانہ نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات کو ختم کرنے کے لیے عالمی سطح پر مربوط تعاون ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ گرین کلائمیٹ فنڈز...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور:27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد ن لیگ کے سربراہ نواز شریف لندن یاترا کرگئے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف لندن روانہ ہوگئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف قطر ایئر ویز کی پرواز سے برطانیہ روانہ ہوئے، وہ لندن میں اپنے قیام کے دوران معمول کا میڈیکل چیک اپ کروائیں گے، اس مقصد کے لیے سابق وزیراعظم لندن میں ممکنہ طور پر 15 روز تک قیام کریں گے۔بتایا گیا ہے کہ حال ہی میں مسلم لیگ ن کے قائد نے لاہور کے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز کا دورہ کیا تھا جہاں گردن اور پٹھوں کے درد کی شکایت پر ان کا ایم آر آئی ٹیسٹ کیا گیا،...
اجلاس میں عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنما نصرت حسین، شاکر قراقرمی اور میر بابر کی گرفتاری، شبیر مایار کی نظر بندی اور نمبردار جاوید کے قتل کے خلاف 21 نومبر بروز جمعہ پورے جی بی بالخصوص گھڑی باغ گلگت میں احتجاجی مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کا ایک اہم اجلاس گلگت کے ایک مقامی ہوٹل میں احسان علی ایڈووکیٹ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں مرکزی عہدیداران کے علاوہ ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں سپریم اپیلیٹ کورٹ گلگت بلتستان میں غیر قانونی طور پر آئین اور گورننس آرڈر سے متصادم جج کی تعیناتی پر شدید غم و غصّے کا اظہار کیا گیا اور اس فیصلے کو آئین...
امریکی ریاست اوکلاہوما کے شہر چیکاشا میں شہریوں کے لیے ایک منفرد اقدام شروع کیا گیا ہے جس کے تحت ٹریفک خلاف ورزیوں، بعض میونسپل جرمانوں اور واجب الادا لائبریری کی کتابوں کے جرمانے کو کھانے کی خیرات کے بدلے معاف یا کم کیا جاسکتا ہے۔ شہر کی میونسپل کورٹ اور پبلک لائبریری نے نومبر کے آخر سے دسمبر تک شہریوں کو یہ موقع فراہم کیا ہے کہ وہ صحت مند خوراک عطیہ کر کے اپنے ٹریفک یا میونسپل جرمانے کم کروا سکیں یا لائبریری کے واجب الادا جرمانے ختم کروا سکیں۔ یہ بھی پڑھیں: ’اشتہار دیکھو پھر ٹوائلٹ پیپر لو‘، چین کا نیا انوکھا قانون متعارف میونسپل کورٹ کا فوڈ فار فائنز پروگرام 26 نومبر تک جاری رہے گا، جس...
بدنام زمانہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین نے 2018 میں سابق وزیراعظم عمران خان کو عالمی امن کے لیے بڑا خطرہ قرار دیا تھا۔ یہ انکشاف امریکی ڈیموکریٹس کی جانب سے ایوانِ نمائندگان کی اوور سائٹ کمیٹی کو فراہم کی گئی ای میلز میں سامنے آیا، جس وقت پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے ملک کے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔ ای میلز کے مطابق، 31 جولائی 2018 کو ایپسٹین نے ایک نامعلوم فرد کے ساتھ اپنی گفتگو میں عمران خان کا ذکر کیا اور لکھا کہ اگرچہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے حکومتیں گرانے یا بغاوت کے لیے فنڈنگ نہیں کی، لیکن پاکستان میں عمران خان، ترک صدر رجب طیب اردوان، ایران کے خمینی، چین کے صدر...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جب ایجنڈے پر کام کرنے والے لوگ ججز بن جاتے ہیں تو وہ ریاست کے اس ستون کی ساکھ کو نقصان پہنچاتے ہیں، جس سے ادارے پر بھروسہ کمزور ہوتا ہے اور عوام متاثر ہوتے ہیں۔ ججز کے تقرر میں انتہائی احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہاکہ ایسے ججز جو صرف عوامی سطح پر پروفائل بڑھانے کے لیے فیصلے کرتے ہیں، انہیں چاہیے کہ وہ عدالت چھوڑ کر سیاست میں جائیں۔ When agenda driven persons become Judges they bring disrepute to the judicial pillar of state. Thus becoming a liability for the institution and ruining its name and tarnishing its...
ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ بس مالکان نے بسوں میں خفیہ خانے بنائے ہوئے ہیں، جو کہ نان کسٹم پیڈ اشیاء کی اسمگلنگ کیلئے استعمال ہوتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ رینجرز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے حب ریور روڈ ماڑی پور سے اسنیپ چیکنگ کے دوران مسافر بس سے 4 اسمگلرز کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ رینجرز کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ گرفتار ملزمان میں حبیب اللہ، نوید احمد، ثناء اللہ اور ولی جان شامل ہیں۔ مسافر بس کے خفیہ خانوں سے 47 ہزار 680 پیکٹ نان کسٹم پیڈ سگریٹ، 4 موبائل فونز اور نقدی برآمد کی گئی ہے، گرفتار ملزمان نان کسٹم پیڈ اشیاء مسافر بس کے خفیہ...
لاہور: لاہور ہائیکورٹ میں آئین کی 27ویں ترمیم کے خلاف آئینی درخواست دائر کردی گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق منیر احمد اور میاں شبیر اسماعیل سمیت وکلا کی جانب سے ترامیم کو چیلنج کیا گیا ہے، درخواست محمد اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے ذریعے جمع کرائی گئی ہے۔ درخواست گزاروں کا مؤقف کہ ترامیم آئین کے بنیادی ڈھانچے سے متصادم ہیں، ترامیم 1973ء کے آئین کی روح کے بھی منافی ہیں، سپریم کورٹ کا اصل اختیار ختم کر کے وفاقی آئینی عدالت کو اوپر بٹھا دیا گیا، سپریم کورٹ کی حیثیت کمزور ہونے اور عدلیہ کی آزادی متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔ درخواست گزاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان کی 60 سالہ عدالتی تاریخ کو مسخ کر دیا گیا، یہ عدالتی روایت اور...
لاہور ہائی کورٹ میں آئین کی 27ویں ترمیم کے خلاف آئینی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ یہ درخواست وکلا منیر احمد اور میاں شبیر اسماعیل کی جانب سے محمد اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے ذریعے جمع کروائی گئی۔ درخواست گزاروں کا مؤقف ہے کہ یہ ترامیم آئین کے بنیادی ڈھانچے کے منافی ہیں اور 1973ء کے آئین کی روح کے خلاف ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے اصل اختیار کو ختم کر کے وفاقی آئینی عدالت کو اوپر بٹھا دیا گیا، جس سے عدلیہ کی آزادی اور سپریم کورٹ کی حیثیت متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان کی 60 سالہ عدالتی تاریخ کو نقصان پہنچایا گیا اور یہ اقدام عدالتی...
بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں ہونے والی بین الاقوامی ختمِ نبوتؐ کانفرنس کے دوران اعلان کیا گیا ہے کہ بنگلہ دیش پورے ملک میں ایک سالہ مہم چلائے گا، جس میں حکومت سے مطالبہ کیا جائے گا کہ احمدیوں کو غیر مسلم قرار دیا جائے۔ کانفرنس کے مرکزی اسٹیج سے خطاب کرتے ہوئے عالمی مجلس تحفظ ختمِ نبوت بنگلہ دیش کے سیکریٹری جنرل مولانا محی الدین ربانی نے خبردار کیاکہ اگر یہ مطالبہ قبول نہ کیا گیا تو ایک سخت تحریک کا آغاز قومی علما ومشائخ کانفرنس کے ذریعے کیا جائے گا۔ سہرودی گراونڈ ڈھاکہ بنگلہ دیش:قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کا عالمی ختم نبوت کانفرنس سے خطاب@MoulanaOfficial pic.twitter.com/76JvWGTWg2 — Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan (@juipakofficial) November 15, 2025 ...
ملاقات کے دوران کامران خان ٹیسوری نے رہائشیوں کے مطالبات اور مسائل کو غور سے سنا اور متعلقہ اداروں کو فوری اقدامات کرنے کی سخت ہدایات جاری کیں اور کہا کہ عوامی مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ بہت جلد وفاق کے تحت جاری فنڈز کے ذریعے PIDCL انفراسٹرکچر کی تعمیر و بحالی کا کام شروع کرے گا، جس سے علاقے کے بنیادی مسائل میں نمایاں بہتری آئے گی۔ یہ بات انہوں نے جعفر طیار سوسائٹی کے رہائشیوں سے گورنر ہاؤس کراچی میں ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں علاقے کے دیرینہ مسائل،...
چیئرمین پی ٹی آئی کا دی اکانومسٹ کے آرٹیکل پر شدید ردعمل، بشریٰ بی بی کے خلاف کردار کشی قرار دے کر قانونی کارروائی کا اعلان
چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف بیرسٹر گوہر نے برطانوی جریدے دی اکانومسٹ کے اس آرٹیکل کو سختی سے مسترد کردیا ہے جس میں بشریٰ بی بی سے متعلق مختلف الزامات عائد کیے گئے تھے۔ انہوں نے اس رپورٹ کو جھوٹ، شرانگیزی اور کھلی کردار کشی قرار دیتے ہوئے جریدے کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کیا ہے۔ نجی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی بہادری سے جیل کا سامنا کر رہی ہیں اور صرف عمران خان کی اہلیہ ہونے کی وجہ سے اُنہیں نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق اس آرٹیکل کا مقصد بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے۔ انہوں نے کہا...
آئینی عدالت سے سپریم کورٹ اب اپنے اصل کام پر توجہ دے سکے گی: احسن اقبال - فوٹو: فائل وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ آئینی عدالت بننے سے جوڈیشل مداخلت کا دروازہ بند ہوگیا ہے، آئینی عدالت سے سپریم کورٹ اب اپنے اصل کام پر توجہ دے سکے گی۔نارووال میں جدید پتھالوجی یونٹ کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ 27ویں آئینی ترمیم میثاقِ جمہوریت کی شق پر عملدرآمد ہے۔انہوں نے کہا کہ میثاق جمہوریت پر ن لیگ اور پی پی پی سمیت تمام جماعتوں نےدستخط کیے تھے۔ پی ٹی آئی نے بھی چارٹر آف ڈیموکریسی کی توثیق کی تھی۔ پی ٹی آئی کے کسی رکن...
ویب ڈیسک : وزارت منصوبہ بندی نے آئندہ 5 سے 7 سال میں 95 ہزار سے زائد روزگار کے مواقع پیدا ہونے کا امکان ظاہر کردیا۔ وزارت منصوبہ بندی کی جانب سےجاری دستاریز کےمطابق روزگار کے موقع ترقیاتی منصوبوں پر عملدر آمد سےپیدا ہونگے،اکتوبر 2025 میں سی ڈی ڈبلیو پی نے 12 ترقیاتی منصوبےمنظورکئے، منصوبوں کا تعلق توانائی،پانی،زراعت، گورننس،صحت،تعلیم سمیت دیگر شعبوں سےہیں، 6 بڑے ترقیاتی منصوبے ایکنک کو بھجوا دیئے گئے۔ ویلڈن گرین شرٹس۔تھینک یو سری لنکا;چئیرمین پی سی بی محسن نقوی دستاویز کےمطابق بڑے منصوبوں سے 2 ہزار 501 فوری نئی نوکریاں پیدا ہونے کا امکان ہے،4 ماہ میں پی ایس ڈی پی کے 1000 ارب میں سے 330 ارب کے اجراء کی منظوری دی گئی،وزارت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ مجموعی طور پر مندی اور تیزی کے ملے جلے رجحان کا شکار رہی، تاہم 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے باعث ابتدائی دنوں میں مارکیٹ میں دباؤ دیکھا گیا۔بعد ازاں انسٹیٹیوشنز اور میوچل فنڈز کی جانب سے خریداری کے بڑھتے رجحان نے اعتماد کی فضا بحال کی۔ اپ سائیڈ پرافٹ ٹیکنگ کے باوجود مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد تیزی غالب رہی جس کے نتیجے میں اہم نفسیاتی حدیں 160000 اور 161000 پوائنٹس دوبارہ بحال ہو گئیں۔ہفتے کے دوران بھارت اور افغانستان کے ساتھ سرحدی کشیدگی نے حصص بازار پر جزوی دباؤ ڈالا، تاہم متعدد مثبت عوامل نے مجموعی ماحول کو سہارا دیا۔ تین فرٹیلائزر کمپنیوں کو نئے گیس ذخائر سے فراہمی...
لاہور (ویب ڈیسک )وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے برطانوی جریدے دی اکانومسٹ کی رپورٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا اب تو دنیا کے جریدے کہہ رہے ہیں کہ عمران خان اپنے فیصلے خود نہیں کرتے تھے بلکہ روحانیت کا لبادہ اوڑھے ان کی اہلیہ تمام فیصلوں پر اثر انداز ہوتی تھیں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ برطانوی جریدے نے خبر شائع کی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ سرکاری فیصلوں پر اثرانداز ہوتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان بطور وزیراعظم اپنے فیصلے ایکسپرٹ سے نہیں بشریٰ بی بی سے پوچھ کر کرتے تھے، روحانیت کا لبادہ اوڑھی...
سندھ رینجرز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے حب ریور روڈ ماڑی پورسے اسنیپ چیکنگ کے دوران مسافر بس سے 4 اسمگلرز کو گرفتار کر کے بھاری مالیت کی اسمگل شدہ سگریٹ کے پیکٹ برآمد کیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ رینجرز کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ گرفتار ملزمان میں سید حبیب اللہ ولد تاج ملوک ، سید نوید احمد ولد سید جمیل احمد ، ثناء اللہ ولد عبدالشکور اور ولی جان ولد عبداللہ شامل ہیں۔ مسافر بس کے خفیہ خانوں سے 47 ہزار 680 پیکٹ نان کسٹم پیڈ سگریٹ ، 4 موبائل فونز اور نقدی برآمد کی گئی ہے، گرفتار ملزمان نان کسٹم پیڈ اشیاء مسافر بس کے خفیہ خانوں میں...
سٹی 42 :پنجاب پبلک سروس کمیشن (پی پی ایس سی) کی جانب سے پنجاب پولیس، جیل اور متعدد محکموں کے تحریری و حتمی نتائج کا اعلان کردیا گیا۔ سب انسپکٹر اوپن میرٹ، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل سروس کوٹہ سمیت مختلف آسامیوں کےنتائج جاری کردیے گئے۔ جس کے مطابق 115اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل کی آسامیوں کیلئے429 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب، جبکہ لیڈی اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل کی 14 آسامیوں کیلئے 23 امیدوار کامیاب قرار پائے۔ اسکے علاوہ محکمہ ایکسائز میں ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل کی 2 آسامیوں کیلئے166 امیدوار تحریری امتحان میں پاس ہوئے۔ ویلڈن گرین شرٹس۔تھینک یو سری لنکا;چئیرمین پی سی بی محسن نقوی پی پی ایس سی میں جونیئر کلرک کی 10 آسامیوں کیلئے 153 امیدوار کامیاب، پولیس سب انسپکٹر...
میرواعظ کشمیر نے کہا کہ میں اور جن تمام سیاسی و مذہبی تنظیموں سے میرا تعلق ہے، ہمیشہ ہر قسم کے تشدد اور دہشتگردی کی مذمت کرتے آئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ میرواعظ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے حالیہ دلی بم دھماکے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات انسانیت کو جھنجھوڑ کر رکھ دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مگر یہ انتہائی افسوس کی بات ہے کہ حقائق سامنے آنے سے قبل ایسے سانحات کو میڈیا کی جانب سے "ان سائیڈ سورسز" کی مدد سے سنسنی خیز انداز میں پیش کیا جاتا ہے جو ایک ایسے بیانیے کو ہوا دیتا ہے جو فوراً اسے ایک مخصوص مذہب یا کمیونٹی کے ساتھ جوڑنے اور انہیں مجرم...
بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے بہار ریاستی اسمبلی کے انتخابات کے نتائج پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم ایسے انتخابات میں فتح حاصل نہیں کر سکے جو شروع سے ہی منصفانہ نہیں تھے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ نتیجہ واقعی حیران کن ہے اور کانگریس سمیت اپوزیشن اتحاد ان نتائج کا گہرائی سے جائزہ لے گا۔ راہول گاندھی نے مزید کہا کہ ان کی جدوجہد آئین اور جمہوریت کے تحفظ کے لیے ہے اور وہ جمہوریت کو بچانے کے لیے اپنی کوششوں کو مزید مؤثر بنائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی حقوق اور شفاف انتخابی عمل کے لیے وہ مسلسل کام جاری رکھیں گے۔ واضح رہے کہ بہار میں ریاستی اسمبلی...
قیصر کھوکھر: محکمہ لیبر نے کم از کم اجرت 40 ہزار روپے سے کم دینے والے اداروں کے خلاف آپریشن شروع کر دیا ہے۔ سیکرٹری لیبر نعیم غوث نے لاہور شہر سے مہم کا آغاز کیا، جس کے تحت محکمہ کی ٹیمیں فیلڈ میں جا کر اجرت کی ادائیگیوں کا جائزہ لیں گی۔ محکمہ لیبر کے مطابق جو بھی ادارہ کم از کم مقررہ اجرت ادا نہیں کرے گا، اسے ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا، اور ضرورت پڑنے پر اس کے دفاتر سیل کرنے پر بھی غور کیا جائے گا۔ ویلڈن گرین شرٹس۔تھینک یو سری لنکا;چئیرمین پی سی بی محسن نقوی سیکرٹری لیبر نے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے اداروں کے خلاف سخت...
پنجاب بار کونسل نے 27ویں آئینی ترمیم اور دستوری عدالت کے قیام پر اہم مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا۔ پنجاب بار کونسل کے چیئرمین ذبیع اللہ ناگرہ اور وائس چیئرمین چوہدری محمد اشفاق کہوٹ نے مشترکہ اعلامیہ میں واضح مؤقف پیش کر دیا۔ پنجاب بار کونسل کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق؛ دستوری عدالت کا قیام ایک دیرینہ قانونی تقاضا اور جمہوری ضرورت کے طور پر موجود تھا میثاق جمہوریت میں بھی دستوری عدالت کا مطالبہ شامل تھا جو جمہوری اور آئینی اہمیت واضح کرتا ہے، اس آئینی اقدام سے ملک میں آئینی حکمرانی مضبوط اور نظام انصاف مزید بہتر ہوگا۔ آئین کے تحت پارلیمنٹ ملکی مفاد، استحکام اور بہتری کیلئے ضروری آئینی ترامیم کا مکمل اختیار رکھتی ہے، 27ویں آئینی ترمیم...
سرینگر کی تاریخی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلسل چھاپوں، گرفتاریوں، جائیدادوں کی ضبطگی، ملازمین کی برطرفی اور اظہار رائے کی آزادی کے حق سمیت تمام بنیادی حقوق کی معطلی نے کشمیریوں کے اندر ناامیدی اور ناراضگی کا احساس مزید گہرا کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ کشمیری عوام پریشان اور بے اختیار ہیں کیونکہ بھارتی حکومت نے اگست 2019ء میں ان کی اندرونی خودمختاری بھی چھین لی ہے۔ ذرائع کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے سرینگر کی تاریخی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے اجتماع سے...
لاہور ہائی کورٹ میں 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی۔ منیر احمد اور میاں شبیر اسماعیل سمیت وکلا کی جانب سے ترامیم کو چیلنج کرتے ہوئے مؤقف اپنایا گیا کہ ترامیم آئین کے بنیادی ڈھانچے سے متصادم ہیں۔ درخواست گزاروں نے درخواست میں ترامیم کو 1973 کے آئین کی روح کے بھی منافی قرار دیا، سپریم کورٹ کا اصل اختیار ختم کر کے وفاقی آئینی عدالت کو اوپر بٹھا دیا گیا۔ مؤقف اپنایا گیا کہ سپریم کورٹ کی حیثیت کمزور ہونے اور عدلیہ کی آزادی متاثر ہونے کا اندیشہ ہے، موجودہ اسمبلی حقیقی آئین ساز اسمبلی نہیں، اسے اتنی بڑی ترامیم کا اختیار حاصل نہیں۔ درخواست میں کہا گیا کہ ترامیم اسلامی دفعات، عدالتی خودمختاری...
راولپنڈی ( نیوزڈیسک) پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے دی ملینیم یونیورسل کالج اور فیوچر ورلڈ سکول میں طلبہ و اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست کی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے داخلی صورتحال اور ملکی دفاع کی اہمیت پر نوجوانوں سے اہم گفتگو کی، خصوصی نشست کے دوران طلباء اور اساتذہ کا پاک فوج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس موقع پر اساتذہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاک افواج خودمختاری اور قومی سالمیت کے تحفظ کے ساتھ عوام کی حفاظت بھی کرتی ہیں، آج کی نشست نے طلبہ کو روایتی سوچ سے ہٹ کر غوروفکر کرنے کا بھی موقع دیا۔ اساتذہ نے کہا کہ...
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں خودکش دھماکے کے بعد کیے جانے والی ہڑتال کے بعد آج کیسز کی سماعت کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔ وکلاء کی جانب سے 3 روزہ ہڑتال مکمل طور پر ختم ہوگئی، 3 روز بعد آج وکلاء باقاعدہ عدالتی کارروائی کا حصہ بنے۔ اسلام آباد بار کونسل، اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار کیجانب سے 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا تھا، ضلعی کچہری کو 2 روز قبل سائلین اور وکلاء کیلئے کھول دیا گیا تھا۔ 3 روزہ سوگ اور ہڑتال کے باعث وکلاء عدالتی کارروائی کا حصہ نہیں بن رہے تھے، اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار کیجانب سے تعزیتی ریفرنس اور جنرل باڈی اجلاس کچھ دیر بعد ہوگا۔ تعزیتی ریفرنس میں خودکش دھماکہ میں شہید ہونے...
ویب ڈیسک: ڈی جی آئی ایس پی آر کی دی ملینیم یونیورسل کالج اور فیوچر ورلڈ اسکول میں طلبہ و اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست، ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے ملکی داخلی صورتحال اور ملکی دفاع کی اہمیت پر نوجوانوں سے اہم گفتگو کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق خصوصی نشست کے دوران طلباء اور اساتذہ نے پاک فوج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر اساتذہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ’ پاک افواج خودمختاری اور قومی سالمیت کے تحفظ کے ساتھ عوام کی حفاظت بھی کرتی ہیں‘۔ ویلڈن گرین شرٹس۔تھینک یو سری لنکا;چئیرمین پی سی بی محسن نقوی اساتذہ کا کہنا تھا کہ آج کی نشست...
علی ساہی: پنجاب بھر میں سموگ کے خاتمے اور ماحولیاتی آلودگی میں کمی لانے کیلئے ٹریفک پولیس اور متعلقہ محکموں کی کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔ ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر کی ہدایت پر دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ترجمان کے مطابق رواں ماہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو 97 ملین روپے سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے جبکہ گزشتہ ماہ کے مقابلے میں کارروائیوں میں 85 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ویلڈن گرین شرٹس۔تھینک یو سری لنکا;چئیرمین پی سی بی محسن نقوی اعداد و شمار کے مطابق:48 ہزار 400 سے زائد دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو چالان جاری کئے گئے،7 ہزار 700 سے زائد گاڑیاں موقع...
ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارتی اداکار منوج باجپائی نے کانو بیہل کی نئی فلم ’آگرہ‘ کی بھرپور حمایت کی ہے، جو ریلیز کے باوجود سینما اسکرینز حاصل کرنے میں مسلسل مشکلات کا سامنا کر رہی ہے۔ اداکار کا کہنا ہے کہ انڈی فلم میکرز کو ملٹی پلیکسز میں جگہ پانے کے لیے ہمیشہ طویل جدوجہد کرنا پڑتی ہے۔ ’آگرہ‘، جو 2023 کے کانز فلم فیسٹیول کے ڈائریکٹرز فورٹ نائٹ سیکشن میں نمائش کے لیے منتخب ہوئی تھی، شہر کے اس رخ کی کہانی بیان کرتی ہے جسے کبھی نہیں دیکھا گیا—خواہشات، جنون اور ایک ایسے گھر کی تلاش جس میں جی کر سانس گھٹنے لگے۔ فلم کے ڈائریکٹر کانو بیہل نے حال ہی میں ایکس پر اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے...
جنید ریاض :نوکری پر مستقلی، نئے روزگار کے حصول اور بیرون ملک جانے کے خواہشمند امیدوار لاہور بورڈ سے ڈگریوں کی تصدیق میں شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ سائلین کا کہنا ہے کہ لاہور بورڈ میں ڈگریوں کی تصدیق کا عمل سست روی کا شکار ہے، جس کے باعث انہیں خوار ہونا پڑ رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق مختلف اداروں کی جانب سے تصدیق کے لیے بھیجی گئی ڈگریاں ایک، ایک ماہ سے بورڈ کی جانب سے متعلقہ اداروں کو پارسل نہیں کی جا سکیں۔ امیدواروں کا کہنا ہے کہ ہزاروں روپے فیس جمع کروانے کے باوجود سفارش کی بنیاد پر ڈگریوں کی تصدیق کی جا رہی ہے۔ ویلڈن گرین شرٹس۔تھینک یو سری لنکا;چئیرمین پی سی...
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ حج کے اگلے سال کے واجبات (دوسری قسط) کی وصولی کے لیے آج (ہفتے کو) مخصوص برانچیں کھولیں جائیں گی۔ نجی اخبار میں شائع خبر کے مطابق ایس بی پی کی جانب سے جمعہ کو جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا کہ وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کی درخواست پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ حج کے آپریشنز کے لیے مقرر کی گئی تمام برانچیں ہفتہ 15 نومبر کو صبح 9 بجے سے دوپہر 2:30 بجے تک کھلی رہیں گی تاکہ متوقع حاجیوں کو حج واجبات (دوسری قسط) جمع کروانے میں سہولت فراہم کی جا سکے۔ یاد رہے کہ 9 نومبر کو سرکاری ’ریڈیو پاکستان‘ کی...
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف آج جاتی امرا، رائے ونڈ سے لاہور ایئرپورٹ پہنچے اور غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے ایک بار پھر لندن کے لیے روانہ ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق، سابق وزیراعظم کا یہ دورہ بنیادی طور پر معمول کے میڈیکل چیک اپ کے لیے ہے، جہاں وہ تقریباً 2 ہفتے قیام کریں گے۔ ان کی روانگی کے موقع پر قریبی ساتھیوں اور اہل خانہ نے ایئرپورٹ پر موجود ہوکر انہیں الوداع کہا۔ سیاسی حلقوں میں نواز شریف کی بیرون ملک روانگی پر تبصرے بھی جاری ہیں، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دورہ صرف صحت کی دیکھ بھال کے لیے ہے اور اس میں کسی سیاسی...
حکام نے بتایا کہ کم از کم 24 پولیس اہلکاروں اور تین شہریوں کو سرینگر کے مختلف ہسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ جائے وقوع پر یکے بعد دیگرے ہونے والے چھوٹے دھماکوں نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو فوری طور پر امدادی کارروائیاں کرنے سے روک دیا۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے دار الحکومت سرینگر جمعہ کی رات کو خوفناک دھماکوں سے دہل اٹھا۔ یہ دھماکہ مبینہ طور پر دہلی میں لال قلعہ کے قریب ہوئے کار بلاسٹ معاملے میں ضبط کئے گئے دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے سے ہوا۔ رپورٹس کے مطابق ہریانہ کے فریدآباد سے ضبط کیا گیا آتش گیر مواد نوگام پولیس اسٹیشن میں رکھا گیا تھا جو نادانستہ طور پر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔...
ویلاگ اسلام ٹائمز اردو کی پیشکش ہے، جس میں اہم خبروں سے متعلق مفید تبصرے پیش کئے جاتے ہیں۔ ہر ہفتے کے روز، مختصر و مفید ویلاگز، دیکھنے و سننے والوں کی خدمت میں پیش کئے جائیں گے۔ سامعین سے گزارش ہے کہ یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں اور اپنی مفید آراء سے مطلع فرمائیں۔ متعلقہ فائیلیںIslam Times V Log 15-11-2025 اسلام ٹائمز وی لاگ Middle East on Fire: Resistance Rises — From Lebanon to Pakistan مزاحمت کا نیا دور — امریکہ کے خواب چکنا چور عراق سے پاکستان تک — بیداری کی لہر دنیا بدل رہی ہے... اور فیصلہ قریب ہے ہفتہ وار پروگرام : اسلام ٹائمزوی لاگ وی لاگر: سید عدنان زیدی پیشکش: آئی ٹائمز ٹی وی اسلام...
لندن ( نیوزڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کوپ 30 میں شرکت کے بعد برازیل سے واپس لندن پہنچ گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ایک دن لندن میں قیام کریں گی، وزیراعلیٰ پنجاب لدن میں ایک روز قیام کے بعد واپس پاکستان روانہ ہوں گی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے کوپ 30 کانفرنس کے سلسلے میں برازیل میں 5 روز تک قیام کیا، انہوں نے کوپ 30 کانفرنس میں شرکت کے علاوہ اہم ملاقاتیں بھی کیں۔
اسلام آباد( نیوز ڈیسک)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عدلیہ کا کردار بڑا تاریک رہا، ان ججز کا ضمیر دہائیوں سے سویا ہوا تھا کل پارلیمنٹ کی ترمیم کے بعد 2 ججز کی غیرت جاگی، لیکن جب کینگرو کورٹس بنے اور نواز شریف کو نااہل قرار دیا گیا، اس وقت کسی جج کی غیرت نہیں جاگی۔ جس دن نواز شریف کیخلاف کیس ہوتا تھا یہ ججز اپنے گھر والوں کو بھی بلالیتے تھے کہ کیسے ہم نواز شریف کیخلاف فیصلہ دیتے ہیں۔قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایوان میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آج ایوان میں بیٹھے ہوئے لوگ اپنا ماضی بھول گئے اور جمہوریت کے علمبرادار بنے بیٹھے ہیں۔ ماضی میں...
امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے امریکی ریاست کنیکٹیکٹ کا دورہ کیا اور ریاست کی سب سے بڑی کاروباری تنظیم کنیکٹیکٹ بزنس اینڈ انڈسٹری ایسوسی ایشن ”سی بی آئی اے” کے سی ای او کرس ڈی پنٹیما اور دیگر عہدیداران سے ملاقات کی۔ سی بی آئی اے سے وابستہ مختلف صنعتوں کے ہزاروں ادارے ریاست میں معاشی ترقی، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور مسابقتی کاروباری ماحول کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ملاقات میں نیویارک میں پاکستان کے قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی اور پاکستانی نژاد کاروباری شخصیت ظہیر شرف بھی شریک تھے۔ ملاقات کے دوران پاک،امریکہ معاشی تعلقات، پاکستان میں امریکی کمپنیوں کے منافع بخش کاروباری امکانات، پاکستان کے تذویراتی محلِ...
(فاران یامین )قائد مسلم لیگ ن نواز شریف جاتی امراسے لندن کیلئے روانہ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق نواز شریف لندن میں اپنا ضروری میڈیکل چیک اپ کرائیں گے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف لندن میں 2 ہفتے قیام کریں گے ۔
ویب ڈیسک :خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے ریڈیو پاکستان پشاور پر 9 مئی کے حملے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن بنانے اور صوبہ خیبر پختونخوا سے سود کے خاتمے کا اعلان کر دیا۔ یہ اعلان انہوں نے صوبائی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کے دوران کیا، جہاں کئی اہم فیصلے بھی کیے گئے، وزیراعلیٰ نے بتایا کہ یہ کمیشن سی سی ٹی وی سمیت تمام دستیاب شواہد اکٹھے کرے گا اور اپنی رپورٹ کابینہ کے سامنے پیش کرے گا۔ ویلڈن گرین شرٹس۔تھینک یو سری لنکا;چئیرمین پی سی بی محسن نقوی سہیل آفریدی نے پہلے کابینہ اجلاس میں صوبہ خیبر پختونخوا سے سود کے خلاف اعلان جنگ کر دیا۔ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ...
مقبوضہ کشمیر کے علاقے سری نگر کے نواحی علاقے نوگام میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات ضبط شدہ بارودی مواد کی جانچ کے دوران خوفناک دھماکا ہوا۔ دھماکے میں 9 افراد جاں بحق جبکہ 27 زخمی ہوگئے، جن میں زیادہ تعداد پولیس اہلکاروں اور فرانزک ماہرین کی ہے۔ زخمیوں میں 3 عام شہری بھی شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: مودی کی مسلم دشمنی، دہلی دھماکے کو سیاسی کرتب قرار دینے والا ہیڈماسٹر گرفتار سی سی ٹی وی فوٹیج میں دھماکے کا لمحہ واضح طور پر ریکارڈ ہوا، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اچانک بھڑک اٹھنے والی روشنی نے پورے علاقے کو لرزا کر رکھ دیا۔ زوردار دھماکے نے تھانے کی عمارت کو شدید نقصان پہنچایا جبکہ وقفے...
2 سال بعد سینچری اسکور کرنے کے قومی ٹیم کے بلے باز بابر اعظم نے کہا ہے کہ انہوں نے ان کی پرفارمنس پر تنقید کرنے والوں کو نہ اب تک جواب دیا ہے نہ آگے جواب دیں گے۔ میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی توجہ کرکٹ کھیلنے پر ہے، باہر کی چیزیں ان کے ہاتھ میں نہیں ہیں، ہر بندے کا اپنہ نکتہ نظر ہے میرا کام گراؤنڈ میں کھیلنا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: دوسرا ون ڈے: پاکستان نے سری لنکا کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی بابر اعظم نے کہا کہ بہت سارے لوگ ان کی سینچری کا انتظار کررہے تھے، مجھے اپنے آپ پر...
سینیئر سیاستدان محمد زبیر عمر نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ایسی حکمتِ عملی پر چل رہی ہے جو سابق وزیراعظم نواز شریف کے نظریات سے مطابقت نہیں رکھتی۔ ان کے مطابق نواز شریف مجبوری کے تحت حکومت کا ساتھ دے رہے ہیں کیونکہ وہ مریم نواز کو وزیرِاعظم دیکھنے کے خواہش مند ہیں۔ وی نیوز کے پروگرام سیاست اور صحافت میں گفتگو کرتے ہوئے زبیر عمر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے انتخابات سے بہت پہلے فیصلہ کر لیا تھا کہ ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ اب نہیں اٹھایا جائے گا، اور یہ نعرہ پورے انتخابی عمل کے دوران غیر حاضر رہا۔ یہ بھی پڑھیں:فتح افغانستان کے بعد پاکستان کی اگلی طویل جنگ ان کا کہنا تھا...
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ وہ آئینی راستے پر چل کر اپنے لیڈر سے ملنا چاہتے ہیں، کوئی انہیں جھکا نہیں سکتا۔ آئی ایس ایف کے یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب میں سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ ابھی آرام سے کھیل رہے ہیں، خیبر پختونخوا کے ساڑھے چار کروڑ عوام کے وزیراعلیٰ ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام فیصلہ کریں کہ ان کے وزیراعلیٰ کو ٹیسٹ کی بیٹنگ کرنی ہے یا ون ڈے کی۔
کوئٹہ میں 12 سال کے طویل تعطل کے بعد بلدیاتی انتخابات کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ شہر میں ریٹرننگ افسران کے دفاتر میں امیدواروں کی آمد و رفت بڑھ گئی ہے جہاں کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ بھرپور انداز میں جاری ہے۔ نامزدگی فارم اور شیڈول بلدیاتی انتخابات کے لیے نامزدگی فارم جمع کرانے کا شیڈول واضح کر دیا گیا ہے۔ امیدوار 13 سے 17 نومبر 2025 تک متعلقہ ریٹرننگ افسران کے پاس کاغذات جمع کرا سکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:کوئٹہ میں سیکیورٹی خدشات، نجی اسکول 16 نومبر تک بند ابتدائی فہرست 18 نومبر کو شائع کی جائے گی، جبکہ کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال 19 سے 24 نومبر کے دوران ہوگی۔ منظور یا مسترد ہونے کے خلاف...
لاہور (نیوز رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ذیابیطس کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے ذیابیطس ایک خطرناک اور خاموش دشمن ہے جو احتیاط، آگاہی اور منظم زندگی سے قابو میں آ سکتا ہے۔ پاکستان میں ذیابیطس کے مرض کی بڑھتی ہوئی شرح اس بیماری سے مزید مؤثر جنگ کی متقاضی ہے۔ صحت عوام کا بنیادی حق ہے اور حکومت پنجاب یہ حق ہر دروازے تک پہنچا رہی ہے۔ تاریخ میں پہلی بار ٹائپ-ون شوگر کے مریض بچوں کو انسولین کٹس ان کے دروازے تک پہنچائی جا رہی ہیں۔ کسی مریض پر بوجھ نہ پڑے اسی لئے تمام سرکاری ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی یقینی بنا دی گئی ہے۔ مریم نواز نے کہا اچھے...
اسلام آباد (وقائع نگار + نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کیخلاف سازش کو عملی جامہ پہنانے کیلئے عدلیہ کا کردار سب کے سامنے ہے۔ بنچ نے ناصرف نواز شریف کو نااہل قرار دیا بلکہ تاحیات نااہل قرار دیا۔ آج ایک ترمیم پر دو ججز کی غیرت جاگ گئی۔ کینگرو کورٹس بنا کر ہمارے خلاف جو سیاسی انتقام لیا جا رہا تھا تب کسی کی غیرت نہیں جاگی۔ اجلاس میں ایک بار پھر شدید ہنگامہ آرائی، اپوزیشن ارکان سپیکر ڈائس کے سامنے جمع ہوگئے اور ڈرون حملوں کے خلاف بھرپور احتجاج ریکارڈ کرایا۔ ایوان میں "ڈرون حملے نامنظور" اور "27ویں ترمیم آئے ہائے" کے نعرے بھی لگائے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک اہلسنّت پاکستان کے مرکزی چیئرمین پیر صاحبزادہ قاضی فیض رسول حیدر رضوی، صدر پیر سید مراتب علی شاہ، سیکریٹری جنرل ڈاکٹر مفتی محمد یونس رضوی، چیف آرگنائزر سید حیدر شاہ، صوبہ سندھ کے صدر پیر سید ارشد علی شاہ کاظمی القادری، کراچی ڈویژن کے صدر علامہ محمد حفیظ اللہ ہادیہ اور دیگر رہنماؤں نے ملک کی موجودہ سیاسی، سماجی اور سیکیورٹی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے، قوم اور ریاستی اداروں کے درمیان یکجہتی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔پاکستان اس وقت ایک نہ ختم ہونے والی دہشت گردی کی لہر سے گزر رہا ہے جس نے ملک کی سلامتی اور عوام کی زندگیوں کو سنگین خطرات میں مبتلا کر دیا ہے۔ حالیہ اسلام...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(پ ر) جمعیت علماء پاکستان یوتھ ونگ کے مرکزی رہنما محمد عثمان سیالوی ایڈووکیٹ نے پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری سے ملاقات کی، جس میں اہم قومی، سیاسی اور مسلکی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران رہنماؤں نے زور دیا کہ پرامن اہلسنّت کو دیوار سے لگانا بند کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پرامن عوام، علماء اہلسنّت اور دینی مراکز کے خلاف کاروائیاں اور دباؤ افسوس ناک ہیں، اہلسنّت پاکستان میں سواد اعظم ہیں، لہٰذا حکومت کو فوری طور پر امتیازی اقدامات ختم کرنے چاہئیں۔سانحہ مریدکے کے حوالے سے رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ ایک آزادانہ اور غیر جانبدار جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے، جو تمام حقائق عوام کے سامنے لائے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میرپورخاص (نمائندہ جسارت) میرپورخاص ضلع میں خواتین پر تشدد، خواتین اور بچیوں کی جنسی زیادتیوں کے واقعات میں مسلسل پر انتظامیہ خواب خرگوش سے بیدار ہوگئی ، واقعات کی روک تھام کے لیے تشکیل کردہ ضلعی کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر رشید مسعود خان کی صدارت میں ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو فیصل علی سومرو کی سربراہی میں سب کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا یہ کمیٹی ضلع بھر میں خواتین پر ہونے والے تشدد کے واقعات اور خواتین اور بچیوں کی جنسی زیادتیوں کے واقعات کے روک تھام کے لیے اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیوں میں آگاہی دینے اور احتیاطی اقدامات اٹھانے کے لیے کام کرے گی اور مستقبل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(وقائع نگارخصوصی)امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کو جمہوریت، پارلیمانی نظام اور آئینِ پاکستان کے بنیادی ڈھانچے کی نفی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ترمیم نہ صرف عوامی حقوق اور شفاف حکمرانی کے اصولوں کے خلاف ہے بلکہ اس سے ملک کے اندر بداعتمادی اور طاقت کی کھینچا تانی میں مزید اضافہ ہوگا۔یہ ترمیم ایسے وقت میں لائی گئی ہے جب ملک معاشی بحران، سیاسی انتشار اور ادارہ جاتی کمزور یوں کا شکار ہے، اس لیے ایسے اقدامات ملک کو استحکام دینے کے بجائے مزید غیر یقینی کی طرف دھکیل دیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ...