2025-11-03@11:45:27 GMT
تلاش کی گنتی: 1766

«ارب روپے مختص کئے گئے ہیں»:

(نئی خبر)
    کراچی: مری کی طرز پر سندھ کے منفرد تفریحی مقام گورک ہل اسٹیشن کی ترقی کے لیے اربوں روپے خرچ ہونے کے باوجود منصوبہ تاحال مکمل نہیں ہوسکا جہاں کروڑوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) اجلاس میں گورک ہل اسٹیشن پر ریزورٹ، روڈ اور دیگر ترقیاتی اسکیموں سمیت فرنیجر اور دیگر اشیا کی  خریداری میں کروڑوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف کیا گیا۔ محکمہ ثقافت اینڈ ٹوارزم گورک ہل اسٹیشن کے متعلق سال 2023-2024کا ریکارڈ آڈٹ کو فراہم نہیں کرسکا، جس پر پی اے سی نے گورک ہل اسٹیشن کے متعلق آڈٹ ریکارڈ فراہم نہ کرنے والے متعلقہ افسران کو شوکاز نوٹس جاری کرکے معطل...
    سپریم کورٹ میں عمر قید کے ملزم عبدالرزاق کی اپیل پر سماعت دلچسپ مکالموں کے باعث کمرہ عدالت میں قہقہوں سے گونج اٹھا۔ جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے جمعرات کو مقدمے کی سماعت کی۔ یہ بھی پڑھیں:شیخ رشید بزرگ آدمی ہیں بھاگ کر کہاں جائیں گے، جسٹس ہاشم کاکڑ کے ریمارکس سماعت کے دوران مدعی مقدمہ نیاز احمد نے عدالت سے مؤقف اختیار کیا کہ وہ وکیل کرنا چاہتے ہیں، اس لیے کچھ وقت درکار ہے۔ اس پر جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے کہ ’ملزم 11 جنوری 2026 کو سزا مکمل کر کے رہا ہو جائے گا، آپ کو وکیل کرنے کی کیا ضرورت ہے؟ 3-4 ماہ ہی کی تو بات ہے‘۔ مدعی...
    سینیٹر عرفان صدیقی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا واٹس ایپ ماضی میں ہیک کر لیا گیا، اس کے بعد مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنماؤں کو کال کی گئی اور پیسوں کا تقاضا کیا گیا۔ پہلے میرا پی اے کال پر بات کرتا تھا کہ عرفان صدیقی صاحب آپ سے بات کرنا چاہتے ہیں اور پھر آواز بدل کر میری آواز میں کہا جاتا تھا کہ میں ایک مشکل میں ہوں۔ 3 یا 5 لاکھ روپے تک میرے اکاؤنٹ میں بھیج دیں۔ عرفان صدیقی نے قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کو بتایا کہ بہت سے اراکین پارلیمنٹ دو تین اور 4 لاکھ میرے نام پر کسی اکاؤنٹ میں بھیج بھی چکے ہیں، جبکہ چند نے مجھ سے...
    ایپل نے گزشتہ روز اپنی سالانہ تقریب کے دوران نئی مصنوعات متعارف کرادی ہیں جن میں آئی فون 17 سیریز، نیا آئی فون 17 ایئر، ایئرپوڈز پرو 3 اور نئی واچز شامل ہیں۔ یہ ڈیوائسز 19 ستمبر سے مارکیٹ میں دستیاب ہوں گی۔ اس بار سب سے زیادہ توجہ آئی فون 17 ایئر پر رہی، جو اب تک کا سب سے پتلا آئی فون ہے۔ آئی فون 17 ایئر رائٹرز کے مطابق ایپل کا سب سے پتلا فون ”آئی فون 17 ایئر“ جس کی موٹائی صرف 5.6 ملی میٹر ہے۔ اس کی قیمت 999 ڈالر (تقریبا 2 لاکھ 85 ہزار پاکستانی روپے)رکھی گئی ہے۔ یہ فون طاقتور A19 پرو پروسیسر کے ساتھ آتا ہے اور صرف eSIM کو سپورٹ...
    کراچی: بھارتی کرکٹ بورڈ کی مالی حالت مسلسل مضبوط ہو رہی ہے اور ایک رپورٹ کے مطابق بورڈ کے پاس گزشتہ سال کے اختتام پر بینک بیلنس 20ہزار686 کروڑ روپے تھا، جو 2019 میں صرف 6ہزار59 کروڑ روپے تھا۔ اس طرح، پچھلے پانچ برسوں میں بی سی سی آئی نے 14ہزار627 کروڑ روپے کا اضافہ حاصل کیا۔ بی سی سی آئی نے 2024 کے اے جی ایم میں پیش کیے گئے اکاؤنٹس میں بتایا کہ عام فنڈ بھی 2019 کے 3ہزار906 کروڑ روپے سے بڑھ کر اب 7ہزار988 کروڑ روپے ہوگیا۔ انٹرنیشنل ٹوورز سے آمدنی پچھلے سال 642.78 کروڑ روپے کے مقابلے میں اس سال کم ہو کر 361.22 کروڑ روپے رہی جبکہ سود کی مد میں آمدنی...
     وفاقی وزراء، اعلیٰ سرکاری افسران، اہم حکومتی شخصیات اور عام شہریوں کا ذاتی اور حساس ڈیٹا انٹرنیٹ پر فروخت کیے جانے کا انکشاف سامنے ہو ہے جس نے ملک میں سکیورٹی اور پرائیویسی سے متعلق خدشات کو مزید بڑھا دیا  ۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق  ہزاروں پاکستانیوں کا تفصیلی ذاتی ڈیٹا—جس میں موبائل نمبر، ایڈریس، شناختی کارڈ کی کاپی، کال ریکارڈز، موبائل کی لوکیشن اور بیرونِ ملک سفر کی تفصیلات شامل ہیں—انٹرنیٹ پر معمولی قیمتوں پر فروخت ہو رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق  انٹرنیٹ پر موجود کئی ویب سائٹس صرف چند سو یا ہزار روپے کے عوض اہم اور حساس ڈیٹا فراہم کر رہی ہیں۔جیساکہ موبائل لوکیشن: 500 روپے، کال ریکارڈ اور ڈیٹا ہسٹری: 2,000 روپے،...
    ہونڈا ایٹلس نے پاکستان میں چھٹی جنریشن ہونڈا سٹی کا ایک نیا ویرینٹ ’ایسپائر ایس (Aspire S)’ متعارف کرا دیا ۔ اس کے ساتھ ہی کمپنی نے موجودہ 1.2 لیٹر CVT (اسپیشل ایڈیشن) اور 1.5 لیٹر ایسپائر ماڈلز کا فیس لفٹ ورژن بھی لانچ کر دیا ہے۔ نئی Aspire S 1.2 CVT کی قیمت 47 لاکھ 37 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، جب کہ 1.5 Aspire CVT کی قیمت 60 لاکھ 69 ہزار روپے اور 1.5 Aspire S CVT کی قیمت 61 لاکھ 49 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔ نئی جنریشن نہیں، پرانے ماڈلز کو اپ ڈیٹ کر دیا گیا یہ لانچ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب چھٹی جنریشن ہونڈا سٹی کو پاکستان میں متعارف کرائے ہوئے...
    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتے شاندار تیزی رہی، جس کے نتیجے میں کاروباری دنوں میں انڈیکس کے تمام ریکارڈزٹوٹ گئے۔ وزیراعظم کے حالیہ دورۂ چین میں اقتصادی پیشرفت، سی پیک فیز ٹو کے آغاز اور نئے سرمایہ کاری معاہدوں کے اثرات بازار حصص پر نمایاں دکھائی دیے جہاں گزشتہ ہفتے تاریخی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ متوازن خارجہ پالیسی اور عسکری ڈپلومیسی کے باعث عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ بہتر ہونے کے ساتھ سرمایہ کاری کی اہمیت بھی بڑھی جس نے مارکیٹ کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے۔ ہفتہ وار کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 5659.41 پوائنٹس کے اضافے سے نئی بلند ترین سطح 154277.19 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس...
    ہونڈا ایٹلس کارز پاکستان نے اپنی مشہور ماڈل “ہونڈا سٹی” کی نئی اپ ڈیٹڈ ورژن “سٹی ایسپائر ایس” ( Honda City Aspire S ) کو باقاعدہ طور پر پاکستانی مارکیٹ میں متعارف کرا دیا ہے۔ کمپنی نے اس ماڈل کی لانچنگ کا اعلان اپنی آفیشل فیس بک ویڈیوکے ذریعے کیا جس میں اسے “بولڈ، اسمارٹ اور سنسنی خیز” ڈرائیو قراردیا گیا۔ نئے Aspire S ماڈل میں اسٹائل، کمفرٹ اور جدید سہولیات کو یکجا کیا گیا ہے، گاڑی کے ایکسٹیریئرمیں نیا ہونڈا ایمبلم، بلیک ٹرنک اسپوئلربمع ہائی ماؤنٹڈ اسٹاپ لائٹ اوربلیک شارک فن انٹینا شامل ہے، ایل ای ڈی ہیڈلائٹس، فوگ لائٹس اوربیک لیمپس اب اسٹینڈرڈ ہیں۔ اسپورٹی لک کے لئے نئی الائے ویلز، کروم فرنٹ گارنش، ریئرلائسنس پلیٹ گارنش اوربلیک...
     اگر آپ کے پاس 25 ہزار روپے مالیت کا پرائز بانڈ ہے، تو تیار ہو جائیں — کیونکہ اس کی قرعہ اندازی 10 ستمبر 2025 کو ہونے جا رہی ہے۔ یہ وہ موقع ہے جس کا انتظار ہزاروں سرمایہ کار ہر تین ماہ بعد کرتے ہیں۔ نیشنل سیونگز سینٹر کراچی میں 25,000 روپے کے پریمیم پرائز بانڈ (رجسٹرڈ) کی انیسویں قرعہ اندازی کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس بانڈ کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ یہ رجسٹرڈ ہوتا ہے، یعنی بانڈ خریدار کے نام پر جاری کیا جاتا ہے، جس کے ذریعے نہ صرف آپ قرعہ اندازی میں شامل ہوتے ہیں بلکہ ہر چھ ماہ بعد منافع بھی حاصل کرتے ہیں۔ 25,000 روپے کے پریمیم بانڈ میں انعامات...
    پاکستان میں حالیہ سیلاب نے لائف جیکٹس کی اہمیت کو نمایاں طور پر بڑھا دیا ہے۔ راولپنڈی کے بازار میں دکانداروں سے بات کرنے پر پتا چلا کہ نہ صرف لائف جیکٹس کی مانگ بڑھی ہے بلکہ ان کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ https://twitter.com/WENewsPk/status/1963799254155067528 دکاندار ملک محمد اصف اور شیراز کے مطابق پہلے یہ جیکٹ تقریباً 1200 روپے میں دستیاب تھی لیکن اب اس کی قیمت 2500 روپے سے 5000 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ یہ جیکٹس 80 سے 120 کلوگرام تک وزن برداشت کر سکتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سیلابی خطرات میں اضافہ ہو رہا ہے، اس لیے ہر گھر میں کم از کم ایک یا 2 لائف جیکٹس کا ہونا ضروری ہے۔ ان...
    برطانیہ کا سندھ میں متوقع سیلاب کے پیش نظر اضافی 45کروڑ روپے کی امداد کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)برطانیہ نے سندھ میں متوقع شدید سیلاب کے پیش نظر فوری اقدامات کرتے ہوئے جمعرات کو اضافی 45 کروڑ 44 لاکھ روپے (12لاکھ پاونڈ)امداد کا اعلان کیا ہے، تاکہ حکومت کے مربوط ردعمل میں مدد دی جا سکے اور آفت آنے سے قبل مقامی برادریوں کو تیار کیا جا سکے۔برطانوی ہائی کمیشن اسلام آباد کی پریس ریلیز کے مطابق نئی امداد کے بعد پاکستان کے لیے برطانیہ کی مجموعی انسانی ہمدردی کی امداد 95 کروڑ 80لاکھ روپے (25 لاکھ 30 ہزار پاونڈ) تک پہنچ گئی ہے، جس کے ذریعے ملک بھر میں 4...
    پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے اپنے ساتھ روا رکھے جانے والے رویے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں جو ڈیلی الاؤنس دینے کی بات کی جارہی ہے، وہ مزدور کی دیہاڑی سے بھی کم ہے۔ کھلاڑیوں کے مطابق **400 روپے کا ڈیلی الاؤنس** دینا زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔ ایک کھلاڑی نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ 400 روپے تو مزدور کی یومیہ اجرت بھی نہیں ہے، اور ہمیں قومی کھیل کے نمائندہ ہونے کے باوجود اس پر گزارا کرنے کا کہا جا رہا ہے۔ کھلاڑیوں نے مزید کہا کہ پہلے ہی ڈیلی الاؤنس وقت پر نہیں ملتا، اور اب جب اسے انتہائی کم کر دیا گیا ہے تو یہ ہماری عزت نفس...
    پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے شکوہ کیا ہے کہ جتنی مزدور کی دیہاڑی نہیں ہے ہمیں اتنا ڈیلی الاؤنس لینےکا کہا جارہا ہے۔ قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ 400 روپے کے ڈیلی الاؤنس کی بات کرنا زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ 400 روپے تو مزدور کی دیہاڑی نہیں ہے اور ہمیں ڈیلی الاؤنس دینے کا کہا جا رہا ہے، یہ ہماری بے عزتی ہے، اس سے بڑھ کر آپ کسی کی کیا بے قدری کریں گے۔ کھلاڑیوں کا مزید کہنا ہے کہ پہلے ہی ڈیلی الاؤنس وقت پر نہیں ملتا اور اب اسے مزدور کی دیہاڑی سے بھی کم کرنے کی بات کی جارہی ہے۔ کھلاڑیوں نے موقف...
    حکومت کی جانب سے چینی ایکسپورٹ کرنے کی اجازت ملنے کے بعد مالی سال 25-2024 کے دوران چینی ایکسپورٹ کرنے والی 67 شوگر ملز نے مجموعی طور پر 40 کروڑ ڈالر یعنی 11 ہزار 280 ارب روپے مالیت کی 7 لاکھ 49 ہزار ٹن چینی ایکسپورٹ کی ہے۔ چینی ایکسپورٹ ہونے سے ملک میں چینی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے اور 140 روپے فی کلو والی چینی 190 سے 200 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کون سی سیاسی شخصیات شوگر ملز مالکان ہیں، انہوں نے کتنی چینی ایکسپورٹ کی؟ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان یعنی ایس ای سی پی نے شوگر ملز کے مالکان کی تفصیلات قومی اسمبلی میں جمع کرا دی ہیں اس...
    بھارت کی معروف اداکارہ اور بزنس وویمن شلپا شیٹی نے اپنا ریسٹورنٹ بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔  بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ شلپا شیٹی کی جانب سے ممبئی کے علاقے باندرہ میں موجود یہ ریسٹورنٹ بند کرنے کا اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب وہ اور ان کے شوہر بزنس مین راج کندرہ 60 کروڑ روپے کے فراڈ کے تنازعے سے نمٹ رہے ہیں۔ یہ اعلان شلپا کی جانب سے انسٹاگرام پر کیا گیا جس میں انہوں نے لکھا کہ ’یہ جمعرات ایک دور کے خاتمے کا دن ہے جب ہم ممبئی کے سب سے مشہور مقامات میں سے ایک کو الوداع کہہ رہے ہیں، بستیاں باندرا۔ ایک ایسا مقام جس نے ہمیں بےشمار یادیں، ناقابل فراموش راتیں اور...
    ملک بھر میں رواں سال مون سون بارشوں کے باعث مختلف مقامات پر سیلاب آئے جس سے انسانی جانوں کے ساتھ ساتھ جانوروں، فصلوں اور دیگر اشیاء کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ اس وقت دریائے ستلج، چناب اور راوی سیلاب کی لپیٹ میں ہیں جس کے باعث وسیع زرعی علاقے زیرِ آب آچکے ہیں۔ ان علاقوں میں گندم، کپاس، چاول، سبزیاں، چارہ اور کئی فصلیں تباہ ہوگئی ہیں جبکہ مال مویشیوں کی ہلاکت سے کسان شدید معاشی نقصان سے دوچار ہیں۔ ماہرین کے مطابق کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں 30 سے 150 فیصد تک اضافہ ہوسکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: سیلاب کے بعد گندم 5 ہزار روپے من ہونے کا خدشہ، کسان اتحاد کا انتباہ چیئرمین پاکستان کسان...
    بالی ووڈ کی ڈریم گرل ہیما مالنی نے ممبئی کے پوش علاقے اوشیوارہ کے اوبرائے اسپرنگز میں موجود اپنے دو قیمتی اپارٹمنٹس بیچ دیئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ دونوں اپارٹمنٹس اگست 2025 میں رجسٹر ہوئے تھے جن کی کل مالیت 12.50 کروڑ روپے ہے۔ ہر اپارٹمنٹ تقریباً 847 اسکوائر فٹ کارپٹ ایریا اور 1017 اسکوائر فٹ بلٹ اپ ایریا پر مشتمل ہے۔ دونوں ڈیلز میں ہیما جی کو فی اپارٹمنٹ 6.25 کروڑ روپے ملے اور ہر ایک کے ساتھ ایک کار پارکنگ بھی شامل رہی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ہر اپارٹمنٹ پر 31.25 لاکھ روپے اسٹامپ ڈیوٹی اور 30 ہزار روپے رجسٹریشن فیس بھی ادا کی گئی۔ ہیما مالنی، جو 1970 اور 80 کی دہائی میں بالی ووڈ کی صفِ اول کی...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم ریاست کی ضرورت ہے، اس منصوبے پر اگر کسی کو اعتراضات ہیں تو انہیں دور کیا جانا چاہیے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبے کے سیلاب متاثرین کے لیے 20 لاکھ روپے فی کس امداد کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں اور کلاؤڈ برسٹ کے نتیجے میں ملاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن سمیت صوبے کے متعدد اضلاع شدید متاثر ہوئے، جہاں ضلعی انتظامیہ، ریسکیو اداروں اور پاک فوج نے بروقت ریسپانس دیتے ہوئے 6700 سے زائد افراد کو زندہ بچایا۔ پشاور میں سینئر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ بونیر، شانگلہ،...
    اسلام آباد(صغیر چوہدری )  سیلاب کتنی تباہی  اور کتنا نقصان پہنچا؟سیلاب کے بعد  مہنگائی کے طوفان کاخدشہ،ڈیلی ممتاز کی تحقیقاتی رپورٹ میں ہوشربا انکشافات سامنے آگئے ۔  رپورٹ کے مطابق حالیہ سیلاب سے مجموعی طور پر پاکستان میں3 کروڑ افراد متاثر ہوئے جبکہ مجموعی طور پر 30 ارب ڈالر سے زائد کا مالی اور اقتصادی نقصان ہوا جبکہ ایک ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوئے اور کئی ہزار مویشی ہلاک یا لاپتا ہوئے ہیں۔ تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ذخیرہ اندوز بھی گھناونے کھیل کے لیے متحرک ہوگئے  جبکہ متعلقہ اداروں اور حکومت کی نااہلی سے درآمدی گندم ناقابل استعمال ہو گئی ۔  رپورٹ کےمطابق چینی کے بعد اب اٹے کا بحران شروع ہو گیا ہے اور سیلاب کے...
    بالی ووڈ کی معروف شخصیات شاہ رُخ خان کی اہلیہ گوری خان اور ریتک روشن کی سابقہ اہلیہ سوزین خان نہ صرف اسٹارز کی اہلیہ کے طور پر جانی جاتی ہیں بلکہ انٹیرئیر ڈیزائننگ کی دنیا میں بھی نمایاں مقام رکھتی ہیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق  کئی مشہور فنکارون کے گھروں اور کمرشل اسپیسز کو ڈیزائن کرنے والی گوری اور سوزین خان کی انٹیرئیر ڈیزائننگ کا معاوضہ چونکا دینے والا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کی صرف کنسلٹیشن فیس ہی تقریباً 6 لاکھ بھارتی روپے ہے۔ رہائشی منصوبوں کے لیے ان کی ڈیزائننگ فیس 30 لاکھ سے لے کر 5 کروڑ روپے تک ہے، جبکہ لگژری ولا پروجیکٹس میں یہ رقم 10 کروڑ بھارتی روپے تک جا سکتی ہے۔ رپورٹس میں...
    متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے کراچی میں آٹے کی بڑھتی قیمت پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایم کیو ایم کی مرکزی کمیٹی نے بہادرآباد مرکز سے جاری اپنے شدید ردعمل میں کہا ہے کہ وفاقی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کراچی کے عوام پر ڈھائے جانے والے کھلے ظلم اور معاشی ناانصافی کا ناقابل تردید ثبوت ہیں۔ ایم کیو ایم کی مرکزی کمیٹی نے کہا کہ کراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 300 روپے اضافے کے بعد 2100 روپے تک پہنچا دیا گیا ہے جبکہ حیدرآباد اور سکھر میں یہی تھیلا 280 روپے، کوئٹہ میں 210 روپے اور اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، بنوں اور ملتان میں 200 روپے تک مہنگا ہوا...
    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سوہا علی خان نے اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں کے بارے میں دلچسپ انکشاف کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فلمی دنیا میں آنے سے پہلے وہ فنانس کے شعبے میں کام کر چکی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق لندن اسکول آف اکنامکس سے ماسٹرز کرنے کے بعد سوہا نے ممبئی میں ایک بین الاقوامی بینک میں ملازمت اختیار کی۔ ان کی سالانہ تنخواہ 2.2 لاکھ روپے تھی جبکہ وہ 17 ہزار روپے ماہانہ کرایہ ادا کرتی تھیں۔ سوہا کا کہنا تھا کہ آمدنی کا بڑا حصہ کرایے میں خرچ ہو جاتا تھا، لیکن وہ مالی طور پر خودمختار زندگی گزارنا چاہتی تھیں تاکہ اپنے فیصلے خود کر سکیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ...
    پاکستان کے قیام کے ابتدائی دنوں میں جاری ہونے والا 1948 کا 100 روپے کا نوٹ آج کلیکٹرز کے لیے قیمتی سرمایہ بن چکا ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر یہ نوٹ اچھی حالت میں “اسمال پری فکس” (ایک یا دو حروف والے سیریل نمبر) کے ساتھ محفوظ ہو تو اس کی موجودہ قیمت 8 سے 12 لاکھ روپے تک پہنچ سکتی ہے۔ یہ نوٹ اس وقت جاری کیے گئے تھے جب پاکستان نوزائیدہ ملک تھا اور اس کی کرنسی کا انتظام عارضی طور پر ریزرو بینک آف انڈیا کے پاس تھا۔ ان نوٹوں پر “Government of Pakistan” اردو اور انگریزی میں درج تھا، جو انہیں تاریخی طور پر بے حد اہم بناتا ہے۔ کیوں خاص ہے 1948 کا 100...
    پاکستان کے قیام کے ابتدائی دنوں میں جاری ہونے والا 1948 کا 100 روپے کا نوٹ آج لاکھوں روپے کی قیمت رکھتا ہے۔  ماہرین کے مطابق اگر یہ نوٹ "اسمال پری فکس" یعنی ایک یا دو حروف کے ساتھ جاری ہوا ہو اور اچھی حالت میں محفوظ ہو تو اس کی قیمت موجودہ وقت میں 8 سے 12 لاکھ روپے تک پہنچ سکتی ہے۔ یہ نایاب نوٹ اس وقت چھاپے گئے جب پاکستان نوزائیدہ ملک تھا اور اس کی کرنسی کا انتظام عارضی طور پر ریزرو بینک آف انڈیا کے پاس تھا۔ ان نوٹوں پر "Government of Pakistan" اردو اور انگریزی میں درج ہوتا تھا، جس کی وجہ سے یہ تاریخی طور پر بھی بے حد قیمتی مانے جاتے ہیں۔...
    چیئرمین کسان اتحاد خالد حسین باٹھ نے انتباہ دیا ہے کہ حالیہ سیلاب کے باعث گندم کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوسکتا ہے اور فی من قیمت 4 سے 5 ہزار روپے تک پہنچ سکتی ہے۔ ان کے مطابق سیلاب سے پہلے گندم 3200 روپے من فروخت ہورہی تھی لیکن موجودہ تباہ کاریوں کے بعد قیمت عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوجائے گی۔ یہ بھی پڑھیں: کسان اتحاد کی آئندہ سال گندم کی کاشت نہ کرنے کی دھمکی خالد حسین باٹھ نے کہا کہ سیلاب نے کاشتکاری کو شدید نقصان پہنچایا ہے، کپاس کی پیداوار 50 فیصد کم ہوگئی ہے جبکہ بہاولنگر کے 100 کلومیٹر رقبے پر کاٹن مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ صوبوں...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ 15 اگست سے شروع ہونے والے کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی بارشوں نے صوبے کے کئی اضلاع کو بری طرح متاثر کیا جن میں بونیر، سوات، شانگلہ، باجوڑ، مانسہرہ اور صوابی شامل ہیں، ان بارشوں اور حادثات کے باعث 406 افراد جاں بحق اور 245 زخمی ہوئے، جبکہ 664 گھروں کو مکمل اور 2431 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔ مزید برآں 511 سڑکیں، 77 پل اور 2123 دکانیں بھی متاثر ہوئیں۔ یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کا صوابی کا دورہ، ریلیف ایمرجنسی نافذ کرنے کی ہدایت اپنے ویڈیو پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت نے فوری طور پر تمام محکموں، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو متحرک کیا۔...
    لاہور (اسپورٹس ڈیسک) پرو ہاکی لیگ کے لیے حکومت کی جانب سے 25 کروڑ روپے کی معاونت کے باوجود پاکستان ہاکی فیڈریشن شدید مالی بحران سے دوچار ہے۔ ذرائع کے مطابق فیڈریشن کھلاڑیوں کے ڈیلی الاؤنس بھی ادا کرنے میں ناکام رہی ہے اور فنڈز اکٹھا کرنا اس کے لیے مشکل ہو رہا ہے۔ پرو لیگ کے صرف ایک ایڈیشن کے اخراجات کے لیے فیڈریشن کو مزید 10 کروڑ روپے درکار ہیں۔ قومی ٹیم آئندہ برس ورلڈکپ کوالیفائر، ایشین چیمپئنز ٹرافی اور ایشین گیمز میں شرکت کرے گی، جبکہ ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرنے کی صورت میں وہاں بھی نمائندگی ضروری ہوگی۔ اس کے علاوہ اولمپک کوالیفائرز بھی شیڈول میں شامل ہیں، ساتھ ہی جونیئر اور ایج گروپ ٹیموں...
    پشاور(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کیلئے معاوضے دگنے کر دیئے ہیں، نقصانات کا سو فیصد ازالہ کریں گے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ 15 اگست سے شروع ہونے والے کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی بارشوں نے صوبے کے کئی اضلاع کو شدید متاثر کیا جن میں بونیر، سوات، شانگلہ، باجوڑ، مانسہرہ اور صوابی شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا ہے کہ ان بارشوں اور حادثات کے نتیجے میں مجموعی طور پر 406 افراد جاں بحق اور 245 زخمی ہوئے جبکہ 664 گھروں کو مکمل اور 2431 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا، مزید برآں 511 سڑکیں، 77 پل اور 2123 دکانیں بھی متاثر ہوئیں۔...
    پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ 15 اگست سے شروع ہونے والے کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی بارشوں نے صوبے کے کئی اضلاع کو شدید متاثر کیا جن میں بونیر، سوات، شانگلہ، باجوڑ، مانسہرہ اور صوابی شامل ہیں۔ ان بارشوں اور حادثات کے نتیجے میں مجموعی طور پر 406 افراد جاں بحق اور 245 زخمی ہوئے، جبکہ 664 گھروں کو مکمل اور 2431 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔ مزید برآں 511 سڑکیں، 77 پل اور 2123 دکانیں بھی متاثر ہوئیں۔ اپنے ویڈیو بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت نے فوری طور پر تمام محکموں، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو متحرک کیا۔ ریسکیو کارروائیوں کے دوران 5566 افراد کو بچایا گیا...
    وفاقی حکومت نے پاکستان ہاکی ٹیم کی ایف آئی ایچ پرو لیگ میں شرکت کے لیے 25 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کرلی۔ اس سلسلے میں پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ ہاکی: پاکستان اور عمان کی جگہ بنگلہ دیش اور قازقستان شامل میڈیا رپورٹ کے مطابق پی ایس بی نے پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کو ہدایت کی ہے کہ 3 دن کے اندر ٹیم کا جامع منصوبہ پیش کیا جائے، جس میں کھلاڑیوں کے سفر کا شیڈول، لاجسٹک سہولیات، انتظامی امور اور تربیتی پلان شامل ہونا لازمی ہوگا۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے مجموعی طور پر 40 کروڑ روپے کی فنڈنگ کی منظوری دی...
    خیبرپختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ پہلی بار وفاق کے انتظار کے بغیر وزیر اعلیٰ نے سیلاب متاثرین کے لیے فوری ریلیف فنڈ دیا اور راشن کی بوریاں دینے کی بجائے فی خاندان 15 ہزار روپے کیش امداد کا فیصلہ کیا جس میں سے ایک دن میں ساڑھے 4 ہزار خاندانوں کو رقم منتقل کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا حکومت کا حصہ بننے والے مزمل اسلم کون ہیں؟ وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مزمل اسلم نے کہا کہ وفاق کی جانب سے کوئی بڑی مدد نہیں ملی صرف چند جنریٹر اور ادویات کے ٹرک آئے اور بونیر میں صرف 40 افراد کو چیک دیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے سیلاب متاثرین...
    ایپکس کمیٹی کی جانب سے غیر قانونی اسمگلنگ اور اسپیکٹرم کی روک تھام کے لئے جاری کردہ ہدایات کی روشنی میں، ایکسائز پولیس پشاور نے گزشتہ شب تقریباً رات 10 بجے جوائنٹ چیک پوسٹ (جے سی پی) پشاور پر دو قدیم مجسمے برآمد کر لئے۔ برآمد شدہ نوادرات میں بدھا کا بیٹھا ہوا اورکھڑا ہوا مجسمہ شامل ہیں۔ یہ دونوں مجسمے تاریخی اور ثقافتی اعتبار سے نہایت قیمتی ہیں اور بین الاقوامی منڈی میں ان کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے۔ برآمدگی کے بعد یہ نوادرات مزید قانونی کارروائی اور تحفظ کے اقدامات کے لئے محکمہ آثار قدیمہ کے حوالے کر دیے گئے ہیں۔
    بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع اوریا میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا جہاں ایک بندر نے موٹر سائیکل کے ڈگی سے 80 ہزار روپے چرا لیے اور پھر درخت پر چڑھ کر کرنسی نوٹوں کو پھاڑ کر چاروں طرف اچھال دیا۔ یہ منظر دیکھ کر لوگوں نے نوٹ لوٹنے کے لیے بھاگ دوڑ شروع کر دی۔ یہ بھی پڑھیے بندر نے شہری کا فون چھین لیا، جوس کے ڈبے کے عوض واپس کر دیا، ویڈیو وائرل عینی شاہدین کے مطابق، ڈونڈاپور گاؤں کے رہائشی انوج کمار اپنے والد روہتاش چندر کے ساتھ زمین کی رجسٹری کے لیے تحصیل پہنچے تھے۔ رقم کو انہوں نے اپنی موٹر سائیکل کی ڈگی میں رکھا ہوا تھا۔ جیسے ہی روہتاش اپنے وکیل...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک )آن لائن گیمنگ کی لت نوجوانوں کے لیے خطرناک صورت اختیار کر رہی ہے۔ بھارت میں اندور شہر کی ایک 16 سالہ لڑکی نے فینٹسی گیمنگ ایپ پر کھیلنے کے شوق میں قرض لے کر 80 ہزار روپے اڑا دیے جبکہ پونے کا ایک 13 سالہ لڑکا اپنی والدہ کا یو پی آئی پن یاد کرکے 2 لاکھ روپے کے ورچوئل ہتھیار خرید بیٹھا۔ ماہرین نفسیات کے مطابق گیمنگ کی یہ لت نہ صرف مالی نقصان پہنچا رہی ہے بلکہ بچوں کی ذہنی اور جسمانی صحت کو بھی تباہ کر رہی ہے۔ فری گیم سے لاکھوں کے قرض تک اندور کی لڑکی کا قصہ کیسے شروع ہوا؟ آغاز میں اس نے مفت ایپ ڈاؤن لوڈ کی،...
    آن لائن گیمنگ کی لت نوجوانوں کے لیے خطرناک صورت اختیار کر رہی ہے۔ بھارت میں  اندور شہر کی ایک 16 سالہ لڑکی نے فینٹسی گیمنگ ایپ پر کھیلنے کے شوق میں قرض لے کر 80 ہزار روپے اڑا دیے جبکہ پونے کا ایک 13 سالہ لڑکا اپنی والدہ کا یو پی آئی پن یاد کرکے 2 لاکھ روپے کے ورچوئل ہتھیار خرید بیٹھا۔ ماہرین نفسیات کے مطابق گیمنگ کی یہ لت نہ صرف مالی نقصان پہنچا رہی ہے بلکہ بچوں کی ذہنی اور جسمانی صحت کو بھی تباہ کر رہی ہے۔ فری گیم سے لاکھوں کے قرض تک اندور کی لڑکی کا قصہ کیسے شروع ہوا؟ آغاز میں اس نے مفت ایپ ڈاؤن لوڈ کی، پہلے پہل وہ بہترین...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کے سابق آڈیٹر جنرل جاوید جہانگیر نے حال ہی میں پیش کی جانے والی آڈٹ رپورٹ پر نظرثانی کا مطالبہ کیا ہے جس میں وفاقی مالیات میں375ٹریلین روپے (3ہزار 750کھرب روپے) کی بے قاعدگیوں کا انکشاف کیا گیا ہے، یہ رقم ملک کے کل بجٹ سے27گنا زیادہ ہے۔ان اعداد و شمار کے بارے میں حالیہ دنوں میں اس اخبار نے روشنی ڈالی تھی جس سے بڑے پیمانے پر بے یقینی پھیل گئی تھی۔دی نیوز سے بات کرتے ہوئے، 2021ء میں اپنی مدت ملازمت مکمل کرنے والے جاوید جہانگیرنے کہا کہ یہ بھاری رقم ’’غیر معمولی لگتی ہے‘‘ اور اس پر محتاط انداز میں دوبارہ غور کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ ان کے دور...
    اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کی قدر بڑھ گئی جبکہ انٹربینک میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے یعنی منگل کے روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدرمستحکم رہی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدرگھٹ گئی۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 282.40 روپے پر برقرار رہی  تاہم اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے سستا ہو کر283.90 روپے رہ گیا۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق  منگل کو یورو کی قدر2.11 روپے کی کمی سے 330.34 روپے اور برطانوی پاؤنڈ 1.11روپے کے خسارے سے382.34 روپے رہا۔ اسی طرح سعودی ریال 75.60 روپے اور یو اے ای درہم 77.30روپے پر...
    جون 2025 میں سوزوکی آلٹو کے 9,497 یونٹس فروخت ہوئے تھے، لیکن پاکستان آٹوموٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن  کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی میں یہ تعداد صرف 2,327 رہ گئی، یعنی فروخت میں تقریباً 75 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ پاکستان میں مقبول عام آلٹو کی سیل میں نمایاں کمی کی کیا وجہ ہے؟ اس کی موجودہ قیمت اس وقت کیا گاڑی کے معیار پر پورا اترتی ہے؟ اس ضمن میں آل پاکستان موٹرز ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ایچ ایم اکبر شہزاد کا کا مؤقف قدرے مختلف ہے، ان کے مطابق گاڑی بنانے والی کمپنیاں جان بوجھ کر صرف آلٹو کے منفی اعداد و شمار کو نمایاں کر رہی ہیں تاکہ یہ تاثر دیا جا سکے کہ...
    نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارت میں آن لائن گیمنگ بل 2025 کے نفاذ کے بعد بی سی سی آئی اور فینٹسی اسپورٹس کمپنی ڈریم 11 کے درمیان اسپانسرشپ معاہدہ ختم ہوگیا۔ اس قانون کے تحت ریئل منی گیمز پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ڈریم 11 نے کرکٹ بورڈ کو آگاہ کیا تھا کہ ریئل منی گیمز بند ہونے کے بعد اس کی آمدنی کے بڑے ذرائع ختم ہوگئے ہیں، اس لیے وہ اسپانسر شپ جاری نہیں رکھ سکے گی۔ کمپنی کا بی سی سی آئی کے ساتھ 2023 سے 2026 تک کا 44 ملین امریکی ڈالر (358 کروڑ بھارتی روپے) کا معاہدہ تھا۔ معاہدے کے تحت بی سی سی آئی کو ڈریم 11 اور مائی 11 سرکل سے مجموعی...
    لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے صوبے کے قرضوں سے متعلق خبروں کو بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دے دیا۔ اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ یہ خبر جھوٹ اور غلط فہمی پر مبنی ہے اور مالیاتی معاملات کی بنیادی سمجھ بوجھ نہ رکھنے والے افراد ایسی اطلاعات پھیلا رہے ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے واضح کیا کہ پنجاب نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے ایک روپیہ بھی قرض نہیں لیا۔ رپورٹ میں جس رقم کا ذکر ہے وہ دراصل پنجاب حکومت کی فیڈرل گورنمنٹ کے ٹی بلز میں سرمایہ کاری ہے، جس کا مقصد منافع حاصل کرنا ہے، قرض لینا نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب اس وقت ایک سرپلس صوبہ ہے اور...
    اسلام آباد: گلگت بلتستان میں خطرناک گلیشیئر پھٹنے (گلوف) سے پہلے بروقت اطلاع دے کر 300 انسانی جانیں بچانے والے تین “خاموش ہیروز” وزیراعظم شہباز شریف سے اسلام آباد میں ملے۔ وزیراعظم نے ان کی بہادری اور احساسِ ذمہ داری کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ نے نہ صرف اپنی زمین کے لوگوں کو بچایا بلکہ 24 کروڑ پاکستانیوں کے دل جیت لیے۔ یہ عمل سنہری الفاظ میں لکھا جائے گا۔ ان تینوں ہیروز — وصیت خان، انصار، اور محمد خان — نے مشکل وقت میں فوری ایکشن لیتے ہوئے بروقت اطلاع دی، جس سے بڑے جانی نقصان کو روکا جا سکا۔ اس ملاقات میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ بھی شریک تھے۔ وزیراعظم نے تینوں افراد کو نہ...
    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں گلوف (گلیشیائی جھیل کے پھٹنے) کی پیشگی اطلاع دے کر سیکڑوں جانیں بچانے والے تین چرواہوں وصیت خان، انصار اور محمد خان سے وزیرِ اعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ یہ بھی پڑھیں: غذر کا چرواہا وصیت خان ہیرو بن گیا، وزیراعظم کی جانب سے خراج تحسین وزیرِ اعظم نے تینوں نوجوانوں کے بہادرانہ اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ کے بروقت اقدام کی بدولت مجھ سمیت پوری قوم کو آپ پر فخر ہے۔ آپ کے دیے گئے الرٹ کی بدولت علاقے کو بروقت خالی کرایا گیا اور 300 سے زائد قیمتی انسانی جانیں محفوظ ہوئیں۔ انسانی خدمت کا یہ عمل ہمیشہ سنہری الفاظ میں یاد رکھا...
    وفاقی حکومت نے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے مالی بحران سے نمٹنے کے لیے 27 ارب روپے کا بڑا مالی پیکیج تیار کر لیا ، جس کی منظوری کل اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)  کے اجلاس میں متوقع ہے۔ وزارت صنعت و پیداوار کے حکام کے مطابق، اس پیکیج میں  ملازمین کی رضاکارانہ علیحدگی اسکیم کے لیے 15 سے 18 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، جبکہ 13.8 ارب روپے واجبات کی مد میں مختلف وینڈرز کو ادا کیے جائیں گے۔ یوٹیلٹی اسٹورز پر اس وقت مجموعی طور پر 54 ارب روپے کا قرض واجب الادا ہے۔ ملازمین کی تعداد میں نمایاں کمی کا فیصلہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری  کے اجلاس میں اس صورتِ حال پر تفصیلی...
    ملک بھر میں گندم کی قیمتوں میں اچانک نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، ایک ماہ میں گندم کی فی من قیمت 2400 روپے سے بڑھ کر 3200 روپے تک پہنچ گئی ہے، جب کہ آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 400 روپے مہنگا ہو کر صارفین کی پہنچ سے مزید دور ہو گیا ہے، قیمتوں میں بڑے اضافے کے باعث نان اور روٹی کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ مزید پڑھیں: پھل، جو کھانے سے بہتر نیند آتی ہے نان بائی ایسوسی ایشن کے صدر محمد عارف نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گندم اور آٹے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو چکا ہے اس لیے روٹی کی قیمت میں بھی اضافہ ضروری...
    ملک کے تمام کمرشل بینکوں نے نان ہوسٹ اے ٹی ایم (یعنی جس اے ٹی ایم سے رقم نکلوائی جا رہی ہے وہ کسٹمر کے اپنے بینک کا نہ ہو) سے رقم نکلوانے کی فیس میں اضافہ کردیا ہے۔ یہ فیس 23.44 روپے سے بڑھا کر 35 روپے فی ٹرانزیکشن مقرر کردی گئی ہے۔ اس نئے سسٹم کے تحت 28 روپے اے ٹی ایم چلانے والے بینک کے حصے میں آئیں گے جبکہ 7 روپے انٹر بینک اے ٹی ایم نیٹ ورک ون لنک (1LINK) کو ملیں گے۔ بینکوں کے مطابق یہ اضافہ بڑھتی ہوئی آپریشنل لاگت اور سروسنگ اخراجات کی وجہ سے کیا گیا ہے، تاہم صارفین کی ایک بڑی تعداد اسے عام شہریوں کے لیے اضافی مالی بوجھ...
    مستقل سیکریٹری کی عدم تعیناتی ،گورننگ بورڈ کی منظوری کے بغیراربوں کے ٹینڈرجاری کردیے گئے،ذرائع ایڈیشنل سیکرٹری رفیق قریشی کیخلاف گورننگ باڈی میں شامل افسران نے سندھ حکومت کو خطوط لکھ دیے ورکرز ویلفیئر بورڈز سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن کاانکشاف ہوا ہے ۔ مستقل سیکریٹری کی عدم تعیناتی کے باعث ایڈیشنل سیکرٹری رفیق قریشی نے گورننگ بورڈ کی منظوری کے بغیراربوں روپے کے ٹینڈرجاری کردیئے۔ذرائع کے مطابق گورننگ باڈی میں شامل افسران نے سندھ حکومت کو خطوط لکھے ہیں ۔جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ لیبرکالونی اوراسکولوں کی تزئین وآرائش کے نام پرغیرمعروف اخبارات میں اشتہارات دیئے گئے ۔لیبر کالونی،27اسکول اور 2کالجز کی تزئین وآرائش کیلئے ٹینڈرجاری کیاگیا۔جس کمپنی کو ٹینڈرجاری کیاگیا وہ بھی 2025میں رجسٹرڈ کی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایوان بالا نے اسلام آباد  میں بچوں کے روز گار کی ممانعت کے بل 2022 کی منظوری دے دی۔سینیٹر فوزیہ ارشد نے بل پیش کیا، جس کی ایوان سے شق وار منظوری لی گئی۔ بل میں کہا گیا ہے کہ 14 سال سے کم عمر کے لڑکے کو ملازمت پر بھرتی نہیں کیا جائے گا جبکہ اس سے بڑی عمر کے لڑکے کوئی نقصان دہ کام کرنے نہیں دیا جائے گا۔ منظور شدہ بل میں کہا گیا کہ 14 سال سے بڑی عمر کے لڑکے سے 3 گھنٹے سے زیادہ کام نہیں لیا جائے گا، لڑکے سے ایسا کام لیا جائے گا جس سے اُس کی تعلیم متاثر نہ ہو۔ اسلام آباد راولپنڈی سمیت...
    سٹی 42 : وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی خصوصی ہدایت پر پی ڈی ایم اے کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ اضلاع کو 89 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان کی فراہمی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔  وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی خصوصی ہدایت پر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ اضلاع بونیر، باجوڑ، سوات اور شانگلہ کے لیے 89 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان کی ترسیلی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔ یہ اقدام حالیہ بارشوں اور فلیش فلڈ کے باعث متاثرہ خاندانوں کی فوری ضروریات پوری کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ 89 ٹرکوں سے لیس امدادی سامان میں متاثرین کی بنیادی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے 1800...
    قومی کرکٹرز کی قسمت کے فیصلے کا وقت قریب آگیا، پی سی بی آئندہ چند روز میں سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے والوں کا اعلان کرے گا اور نئی پالیسی کے مطابق تینوں فارمیٹس کا حصہ بننے والے پلیئرز ہی معاہدے حاصل کر سکیں گے۔تفصیلات کے مطابق ماضی کے برعکس پی سی بی نے اس بار سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا سخت معیار اپنایا ہے، ایسے کھلاڑی جو تینوں فارمیٹس کا مستقل حصہ نہیں ہیں وہ فہرست میں جگہ بنانے میں ناکام رہ سکتے ہیں۔رواں برس گرین شرٹس نے تین میں سے صرف ایک ٹیسٹ، 11 میں سے 2 ون ڈے اور 14 میں سے 7 ٹی ٹوئنٹی میچز ہی جیتے ہیں، حال ہی میں بنگلا دیش اور ویسٹ انڈیز جیسی نسبتاً...
    وزیراعلیٰ کی زیر صدارت پشاور میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں چیف سیکرٹری، انتظامی سیکرٹریز، ڈویژنل کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور پی ڈی ایم اے حکام نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے شدید بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد ریلیف اور ریسکیو آپریشن کے لیے 3 ارب روپے جاری کردیے ہیں جب کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔ خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلابی ریلوں سے پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال کے بعد وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور ڈیرہ اسماعیل خان سے متاثرہ علاقوں کے دورے پر روانہ ہوگئے، جہاں وہ سیلاب متاثرہ خاندانوں سے ملاقات اور ان کے مسائل سنیں...
    پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا حکومت نے شدید بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد ریلیف اور ریسکیو آپریشن کے لیے 3 ارب روپے جاری کردیے ہیں جبکہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور ڈیرہ اسماعیل خان سے متاثرہ علاقوں کے دورے پر روانہ ہوگئے، جہاں وہ سیلاب متاثرہ خاندانوں سے ملاقات اور ان کے مسائل سنیں گے۔صوبائی حکومت کی ٹیم پہلے ہی متاثرہ مقامات پر پہنچ کر ریلیف سرگرمیوں اور متاثرین کی ضروریات کا جائزہ لے رہی ہے جب کہ وزیراعلیٰ نے فوری اقدامات کے تحت اپنے میڈیا کوآرڈینیٹر فراز احمد مغل کو بھی متاثرہ علاقوں...
    ---فائل فوٹو  خیبرپختونخوا میں سیلاب اور طوفانی بارشوں کے سبب جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے لیے ڈپٹی کمشنر کے پی کو 50 کروڑ روپے جاری کر دیے گئے۔وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی زیرِ صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں نقصانات، ریسکیو اور ریلیف سے متعلق کارروائیوں کا جائزہ لیا گیا۔بریفنگ کے دوران وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو بتایا گیا کہ بارش اور سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں 309 اموات ہوئیں، حادثات میں زخمیوں کی تعداد 23 ہے جو کہ مزید بڑھ سکتی ہے، سیلاب سے 63 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا، متاثرہ علاقوں میں ادویات، اشیائے خور و نوش پہنچائی جا رہی ہیں، انفرا اسٹرکچر کی بحالی کے لیے محکمۂ مواصلات کو ڈیڑھ...
    مینٹورز کی پوسٹ ختم ہونے کے باوجود 4 سابق کرکٹرز کو بدستور تنخواہوں کی ادائیگی ہو رہی ہے، ثقلین مشتاق اور وقار یونس نوٹس پیریڈ پر ہیں، انھیں برطرفی کے خطوط موصول ہو چکے ہیں جبکہ سرفراز احمد اور مصباح الحق کوئی نئی ذمہ داری ملنے کے منتظر ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ برس قومی ٹیم کے 5 سابق کھلاڑیوں شعیب ملک، سرفراز احمد،مصباح الحق،وقار یونس اور ثقلین مشتاق کو نئے پروجیکٹ چیمپئنز کپ کے لیے مینٹور مقرر کیا تھا،ان کو50 لاکھ روپے ماہانہ معاوضہ دیا جاتا رہا۔گزشتہ عرصے چیمپئنز کپ کو ہی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، یوں مینٹورز کی بھی ضرورت باقی نہ رہی، شعیب ملک پہلے ہی مستعفی ہو چکے تھے،البتہ دیگر...
    پی ڈی ایم اے نے پختونخوا میں بارشوں سے ہونے والے نقصان کے اعداد و شمار جاری کردیے WhatsAppFacebookTwitter 0 16 August, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس) پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) خیبر پختونخوا نے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کی تفصیلات جاری کر دیں۔پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق بارش اور سیلاب کے باعث حادثات میں اب تک 307 افراد جاں بحق ہوئے، جاں بحق افراد میں 279 مرد، 15 خواتین اور 13 بچے شامل ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق مختلف حادثات میں 23 افراد زخمی بھی ہوئے، زخمیوں میں 17 مرد، 4 خواتین اور...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اور صدر مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام نے سوات میں حالیہ سیلاب کے دوران اپنی جان خطرے میں ڈال کر کئی قیمتی جانیں بچانے والے بے لوث رضاکاروں محمد ہلال اور عصمت علی کو وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے 10، 10 لاکھ روپے کے چیک پیش کیے۔ یہ انعام ان کی بہادری اور بروقت امدادی کارروائیوں کے اعتراف میں دیا گیا۔ محمد ہلال اور عصمت علی نے قدرتی آفت کے مشکل وقت میں کئی افراد کو ڈوبنے سے بچایا اور انسانیت کی خدمت کی شاندار مثال قائم کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ ان نوجوانوں کے اقدامات انسانیت اور حب الوطنی کا عملی مظہر ہیں۔...
    ( ویب ڈیسک)100 روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی نیشنل سیونگز سینٹر لاہور میں ہوئی۔  ملک بھر میں مخصوص کمرشل بینک کی شاخوں کے کسی بھی دفتر  قومی بچت کے مراکز سے پرائز بانڈ خریدے جاسکتے ہیں۔  بانڈ ہولڈر انعامات جیت سکتے ہیں جبکہ ان کی سرمایہ کاری کی رقم کو کوئی خطرہ نہیں ہے کیونکہ وہ بغیر کسی کٹوتی کے کسی بھی وقت انعامی بانڈز واپس کرکے رقم حاصل کرسکتے ہیں۔   مائع قدرتی گیس  کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان     پہلا انعام جیتنے والے کو 7 لاکھ روپے کی بھاری رقم ملے گی جہاں دوسرے فاتح کے لیے دو لاکھ روپے کے تین انعامات ہیں، تیسرے انعام کے فاتحین کو ایک ہزار روپے دیے...
    پشاور زلمی اور زلمی فاؤنڈیشن کے چیئرمین جاوید آفریدی نے خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں اور فلش فلڈ سے ہونے والی تباہ کاریوں پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کے لیے ایک کروڑ روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت میں طوفانی بارشوں سے تباہی، 200 سے زیادہ اموات، پاک فوج کا ریلیف آپریشن جاری جاوید آفریدی نے اپنے پیغام میں کہا کہ سیلابی ریلوں اور بارشوں کے باعث قیمتی جانوں کے نقصان اور گھروں کی تباہی پر دلی دکھ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری تمام دعائیں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں اور مشکل کی اس گھڑی میں ہم خیبر پختونخوا کے عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ ...
    کراچی (کامرس رپورٹر) وفاقی حکومت نے معرکہ حق میں مسلح افواج  کی بہادری کو خراج تحسین پیش کرنے اور جشن آزادی کے موقع پر 75 روپے کا یادگاری سکہ جاری  کر دیا۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری ہونے والا سکہ دھاتی ساخت، خوب صورت شکل اور خصوصیات کا حامل ہے۔ سکے کی دھاتی ساخت میں نکل  اور پیتل، تانبہ 79 فیصد، زنک 20 فیصد اور نکل ایک فیصد  ہے۔ اس کا قطر 30 ملی میٹر اور وزن  13.5 گرام ہے۔ سکے کے سامنے کے رخ پر وسط میں بڑھتا ہوا ہلال اور پانچ نوکوں کا ابھرتا ہوا ستارہ ہے۔  ستارے اور ہلال کے اوپر سکے کے  کنارے کے ساتھ ساتھ اردو میں ’’اسلامی جمہوریہ پاکستان‘‘ کے الفاظ کندہ ہیں۔...
    کراچی: وفاقی حکومت معرکۂ حق میں مسلح افواج  کی بہادری کو خراج تحسین پیش کرنے اور جشنِ آزادی کے موقع پر 75 روپے کا یادگاری سکّہ جاری کر رہی ہے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری ہونے والا سکہ دھاتی ساخت، خوب صورت شکل اور خصوصیات کا حامل ہے۔ سکے کی دھاتی ساخت میں نکل  اور پیتل، تانبہ 79 فیصد، زنک 20 فیصد اور نکل ایک فیصد  ہے، اس کا قطر 30 ملی میٹر اور وزن  13.5 گرام ہے۔ سکے کے سامنے کے رخ پر وسط میں بڑھتا ہوا ہلال اور پانچ نوکوں کا ابھرتا ہوا ستارہ ہے، جس کا رخ شمال مغرب کی طرف ہے، ستارے اور ہلال کے اوپر سکّے کے  کنارے کے ساتھ...
    پی ڈی ایم اے کے مطابق سیلاب سے زیادہ متاثرہ اضلاع کے لیے مجموعی طور پر 50 کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں۔ بارشوں اور فلش فلڈ كے باعث متاثرہ ضلع بونیر کو 15 کروڑ، ضلع باجوڑ، بٹگرام اور مانسہرہ کو 10، 10 کروڑ اور سوات كو 5 كروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں۔  اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی خصوصی ہدایت پر بارشوں اور فلش فلڈ سے متاثرہ اضلاع كے لیے امدادی فنڈز جاری کر دیئے گئے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق سیلاب سے زیادہ متاثرہ اضلاع کے لیے مجموعی طور پر 50 کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں۔ بارشوں اور فلش فلڈ كے باعث متاثرہ ضلع بونیر کو 15 کروڑ، ضلع باجوڑ، بٹگرام اور مانسہرہ کو...
    سٹی 42: سٹیٹ بینک نے جشنِ معرکۂ حق کے موقع پر 75 روپے کے یادگاری سکّے کا اجرا کردیاحکومت  معرکہ ٔحق میں مسلح افواج  کی بہادری کو خراجِ تحسین پیش کرنے اور جشن آزادی پر یادر گاری سکہ جاری کررہی ہے  دھاتی ساخت: نکل  اور پیتل، تانبہ 79 فیصد، زنک 20 فیصد اور نکل ایک فیصد ہے ،سکے کا قطر30 ملی میٹر اور وزن  13.5 گرام ہے سکّے کے سامنے کے رخ پر وسط میں بڑھتا ہوا ہلال بنا ہوا ہے ، پانچ نوکوں کا ابھرتا ہوا ستارہ ہے، جس کا رخ شمال مغرب کی طرف ہے۔ ستارے اور ہلال کے اوپر سکّے کے  کنارے  پر ’’اسلامی جمہوریہ پاکستان‘‘ کے الفاظ کندہ ہیں۔ سیلاب زدہ عوام کے ریسکیو کیلئے تمام وسائل بروئے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2025ء) گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستان میں استعمال شدہ کپڑوں کی درآمد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، عالمی بینک کے مطابق ملک میں غربت کی شرح بڑھ کر 45 فیصد ہو گئی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان میں استعمال شدہ کپڑوں کی درآمد گزشتہ مالی سال میں ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی، جو 11 لاکھ 37 ہزار ٹن رہی، جس کی مالیت 51 کروڑ 10 لاکھ ڈالر ہے، یہ 2024 کے مالی سال میں قائم کردہ 9 لاکھ 90 ہزار 266 ٹن (43 کروڑ 40 لاکھ ڈالر) کے سابقہ ریکارڈ سے زیادہ ہے،یہ نمایاں اضافہ ایک طرف سستے کپڑوں کی بڑھتی ہوئی طلب کو ظاہر...
    لیجنڈری اداکارہ، گلوکارہ اور مصنفہ بشریٰ انصاری نے اقبال انصاری سے 1978 میں اصراف اور قرض سے پاک شادی کا قصہ سنا کر سب کو حیران کردیا۔ نجی ٹی وی کے مارننگ شو کو انٹرویو میں اداکارہ بشریٰ انصاری نے بتایا کہ 1978 میں پروڈیوسر اقبال انصاری سے شادی طے ہوئی تو ہم دونوں کے اہل خانہ کے درمیان شادی کے اخراجات پر گفتگو ہوئی۔ بشریٰ انصاری نے مزید بتایا کہ اُس وقت اقبال انصاری سرکاری ملازم تھے اور ماہانہ تنخواہ صرف 1200 روپے تھی۔ ظاہر ہے جو بہت کم تھی اور شادی کے اخراجات اُس وقت بھی بہت زیادہ ہوا کرتے تھے۔ اداکارہ بشریٰ انصاری کے بقول اس بات کا احساس کرتے ہوئے میرے والد نے کہا کہ شادی کے لیے کار فروخت نہیں...
    ویب ڈیسک:  پاکستان میں گزشتہ مالی سال کے دوران استعمال شدہ کپڑوں کی درآمد نے تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو لیا جبکہ عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق ملک میں غربت کی شرح بڑھ کر 45 فیصد ہو گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مالی سال 2024 کے دوران پاکستان نے 11 لاکھ 37 ہزار ٹن استعمال شدہ کپڑے درآمد کیے، جن کی مالیت 51 کروڑ 10 لاکھ ڈالر رہی۔ یہ گزشتہ سال کے 9 لاکھ 90 ہزار ٹن (43 کروڑ 40 لاکھ ڈالر) کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے۔ جشن آزادی:پنجاب  کے 41 اضلاع میں بیک وقت آتشبازی   یہ نمایاں اضافہ ایک طرف سستے کپڑوں کی بڑھتی ہوئی طلب کو ظاہر کرتا ہے تو دوسری...
    پاکستان شوبز کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی شادی صرف 1 ہزار روپے میں ہوئی تھی۔ بشریٰ انصاری نے حال ہی میں ایک شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے سادہ شادیوں کی اہمیت پر بات کی۔ اداکارہ نے اپنا ذاتی تجربہ بھی شیئر کیا کہ کس طرح ان کا اور اقبال انصاری کا نکاح سادگی سے انجام پایا۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں آپ کو تقریباً 45 سال پرانی بات بتا رہی ہوں۔ 1978 کی بات ہے جب انصاری صاحب ٹی وی کے ملازم تھے اور سرکاری ملازمت میں 1200 روپے ماہانہ کماتے تھے۔ انہوں نے میرے والد سے کہا کہ وہ اپنی گاڑی بیچ کر سونے کے زیور خرید لیں گے...
    لیجنڈری اداکارہ، گلوکارہ اور مصنفہ بشریٰ انصاری نے اقبال انصاری سے 1978 میں اصراف اور قرض سے پاک شادی کا قصہ سنا کر سب کو حیران کردیا۔ نجی ٹی وی کے مارننگ شو کو انٹرویو میں اداکارہ بشریٰ انصاری نے بتایا کہ 1978 میں پروڈیوسر اقبال انصاری سے شادی طے ہوئی تو ہم دونوں کے اہل خانہ کے درمیان شادی کے اخراجات پر گفتگو ہوئی۔ بشریٰ انصاری نے مزید بتایا کہ اُس وقت اقبال انصاری سرکاری ملازم تھے اور ماہانہ تنخواہ صرف 1200 روپے تھی۔ ظاہر ہے جو بہت کم تھی اور شادی کے اخراجات اُس وقت بھی بہت زیادہ ہوا کرتے تھے۔ اداکارہ بشریٰ انصاری کے بقول اس بات کا احساس کرتے ہوئے میرے والد نے کہا کہ شادی کے لیے کار فروخت نہیں ہوگی،...
    معروف اداکارہ، گلوکارہ اور مصنفہ بشریٰ انصاری نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی شادی 1978 میں پروڈیوسر اقبال انصاری سے صرف 1000 روپے میں ہوئی تھی ۔ نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں بات کرتے ہوئے بشریٰ انصاری نے بتایا کہ اُس وقت اقبال انصاری ایک سرکاری ملازم تھے اور ان کی تنخواہ صرف 1200 روپے تھی۔ ان حالات میں شادی کے بڑے اخراجات ممکن نہیں تھے۔ بشریٰ انصاری کے مطابق ان کے والد نے صاف کہہ دیا کہ نہ کوئی قرض لیا جائے گا، نہ زیور بنے گا، اور نہ ہی کار بیچی جائے گی۔ شادی صرف نکاح پر مشتمل ہوگی اور وہ بھی سادگی سے۔ انہوں نے کہا کہ یوں ان کی شادی صرف 1000 روپے...
    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وفاقی حکومت پر عدم تعاون اور وعدہ خلافی کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کے لیے اربوں روپے کے وعدے کیے گئے، مگر حقیقت میں ایک روپیہ بھی نہیں ملا۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک وزیراعظم آیا، اس نے کراچی کے لیے 1100 ارب روپے کا اعلان کیا، لیکن ہمیں 11 روپے بھی نہیں ملے۔ پھر دوسرا آیا، اس نے 162 ارب روپے کا وعدہ کیا، مگر وہ بھی صرف زبانی کلامی نکلا۔ وفاق کی ’سست روی‘ پر عدم اطمینان وزیراعلیٰ نے کے فور منصوبے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وفاق جس انداز سے کے فور جیسے اہم...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2025ء)وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن کی بندش سے متاثر ہونے والے مستقل اور کنٹریکٹ ملازمین کیلئے 20ارب روپے کا پیکیج لایا جارہا ہے،مستقل ملازمین اگر پیکیج لینا چاہتے ہیں تو وہ لے سکیں گے اگر کسی دوسرے ادارے میں ایڈجسٹ ہونا چاہتے ہیں تو انہیں ایڈجسٹ کیاجائے گا جبکہ سپیکر نے اس مسئلہ پر اجلاس بلانے کی ہدایت کی۔بدھ کو قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی رکن آصفہ بھٹو زرداری نے نکتہ اعتراض پر یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کا معاملہ اٹھایا اور کہا کہ وزیر موصوف نے یہاں یقین دہانی کرائی تھی کہ یہ بند نہیں ہورہا، حکومت اس کا جواب دے۔وفاقی وزیررانا...
    لاہور (نیوز رپورٹر + نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ نوجوانوں کے خواب کو تعبیر دینے کے لئے سب وسائل نچھاور کر دیں گے۔ نوجوان پنجاب، پاکستان کا روشن مستقبل اور قابل قدر سرمایہ ہیں۔ نوجوانوں کے عالمی دن پر پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہر نوجوان ملت کے مقدر کا ستارہ ہے، ہمیں ان پر فخر ہے۔ پنجاب کا منفرد ہونہار سکالرشپ پروگرام نوجوان طلبہ کے خواب پورے کر رہا ہے۔ سی ایم پنجاب لیپ ٹاپ سکیم سے ہزاروں نوجوان جدید علوم اور ٹیکنالوجی سے مستفید ہو رہے ہیں۔ کھیلتا پنجاب سے ہر ڈویژن کے نوجوانوں کو صحت، ہمت، مثبت سرگرمیوں اور سپورٹس میں چمکنے کا پلیٹ فارم دے رہے ہیں۔ ای-بائیکس سکیم پنجاب...
    سال 2010ء سے 2024ء کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان کی پنشن اور مراعات میں کتنا اضافہ ہوا؟ تفصیل سامنے آگئی۔وزارت قانون اور انصاف نے ریٹائرمنٹ کے بعد چیف جسٹس پاکستان کی پنشن اور مراعات کی تفصیل تحریری جواب کی صورت میں سینیٹ میں پیش کردی۔چیف جسٹس آف پاکستان کو 2024ء میں 23 لاکھ 90 ہزار پنشن کی مد میں ملتے ہیں جبکہ جج کی بیوہ کو ڈرائیور اور اردلی کے ساتھ 2 ہزار یونٹ بجلی، مفت پانی اور ماہانہ 300 لیٹر پیٹرول دیا جاتا ہے۔تفصیل کے مطابق 2010 میں چیف جسٹس کو 5 لاکھ 60 ہزار، 2011ء میں 6 لاکھ 44 ہزار اور 2012 میں 7 لاکھ 73 ہزار روپے کی پنشن ملتی تھی۔وزارت قانون و انصاف نے تحریری...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2025ء)وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے ملک کا واحد ادارہ ہے جو اپنی آمدن سے پنشن اور ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ دیتا ہے،بینیفٹس کی مد میں ساڑھے 12ارب روپے کا شارٹ فال ہے جس کو حل کرنے کے لئے کوششیں جاری ہیں۔منگل کو قومی اسمبلی میں آغا رفیع اللہ اور دیگر کے پاکستان ریلویز کے ملازمین اور ان کے خاندانوں کو گریجویٹی ،بینوولینٹ فنڈ،شادی گرانٹس،نقد رقم بروقت رخصت،الوداعی گرانٹ کی ادائیگیوں میں تاخیر سے متعلق توجہ دلا نوٹس کے جواب میں حنیف عباسی نے کہاکہ پاکستان ریلویز میں تنخواہوں کا مسئلہ حل کررہے ہیں، معمول کی پنشن مل رہی ہے، بینیفٹس کی ادائیگی کا...
    مدراس ہائیکورٹ نے سابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی کے دائر کردہ 100 کروڑ روپے کے ہرجانہ کیس میں ٹرائل شروع کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ یہ مقدمہ گزشتہ 10 سال سے زیر التواء ہے اور اس میں دھونی نے زی میڈیا کارپوریشن، صحافی سدھیر چودھری، ریٹائرڈ آئی پی ایس افسر جی سمپت کمار اور نیوز نیشن نیٹ ورک کو فریق بنایا ہے۔ مقدمے کا پس منظر دھونی نے یہ مقدمہ 2014 میں اس وقت دائر کیا تھا جب ان کا نام انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) اسپاٹ فکسنگ اور بیٹنگ اسکینڈل میں جوڑا گیا تھا۔ دھونی کا موقف ہے کہ ان کا اسکینڈل سے کوئی تعلق نہیں تھا، مگر ملزمان نے جھوٹے الزامات کے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 اگست ۔2025 )وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے قومی اسمبلی میں انکشاف کیا ہے کہ انہیں سیاسی شخصیت کے خلاف پیش ہونے کے لیے 7 کروڑ روپے بطور فیس کی پیش کش ہوئی تھی منگل کو قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں ہوا نکتہ اعتراض پر اپوزیشن رکن سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ 26آئینی ترمیم کے بعد ایوان اور عدلیہ کو دفن کردیا گیاہے آج سپریم کورٹ میں وکلا کو داخل ہونے سے روک دیا گیا عدالتی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا ہے لوگوں کو عدالتی فیس بڑھنے کے بعد مشکلات کا سامنا ہے تھوک کے حساب سے سیاسی راہنماﺅں اور ورکرز کو جھوٹی گواہیوں پر سزا...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہیں سیاسی شخصیت کے خلاف پیش ہونے کے لیے 7 کروڑ روپے  بطور فیس کی پیش کش ہوئی تھی۔ قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں  ہوا، جس میں نکتہ اعتراض پر اپوزیشن رکن سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ 26 آئینی ترمیم کے بعد ایوان اور عدلیہ کو دفن کردیا گیاہے ۔ آج سپریم کورٹ میں وکلا کو داخل ہونے سے روک دیا گیا ۔ عدالتی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا ہے ۔ لوگوں کو عدالتی فیس بڑھنے کے بعد مشکلات کا سامنا ہے ۔ تھوک کے حساب سے رہنماؤں اور ورکرز کو جھوٹی...
    ایشیا کے امیر ترین شخص مکیش امبانی، جن کی دولت کا تخمینہ 98 ارب ڈالر لگایا جاتا ہے، ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر ہیں۔ حیران کن طور پر وہ گزشتہ 5 برس سے کمپنی میں بغیر تنخواہ کے کام کر رہے ہیں۔ یہ فیصلہ انہوں نے کووڈ-19 وبا کے دوران کیا تھا، جب دنیا بھر کی کمپنیوں کو مالی مشکلات کا سامنا تھا۔ اس سے قبل 2008 سے 2020 تک مکیش امبانی کو ریلائنس کی طرف سے سالانہ 15 کروڑ بھارتی روپے بطور تنخواہ ادا کیے جاتے تھے۔ کمپنی کے گوشواروں کے مطابق وہ کسی قسم کے الاؤنسز یا مراعات بھی نہیں لیتے۔ دوسری طرف ان کے بیٹے اننت امبانی، آکاش امبانی اور ایشا امبانی ہر سال...
    خیبرپختونخوا، 2018سے 2021تک صحت انصاف کارڈ میں اربوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف sehat insaf card WhatsAppFacebookTwitter 0 10 August, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز)محکمہ صحت خیبرپختونخوا کی آڈٹ رپورٹ میں 2018 سے 2021 تک صحت انصاف کارڈ میں مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق صحت کارڈ اور دیگر منصوبوں میں 28 ارب 61 کروڑ روپے کی مالی بے قاعدگیاں سامنے آئی ہیں۔ رپورٹ میں سامنے آیا ہے کہ نجی اسپتالوں کو غیرضروری طور پر صحت سہولت کارڈ پینل میں شامل کیا گیا، پینل میں شامل نہ ہونے والے بعض نجی اسپتالوں کو اربوں روپیکی ادائیگیاں کی گئیں۔ محکمہ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ صحت کارڈ پلس سے اربوں...
    پشاور: محکمہ صحت خیبرپختونخوا کی آڈٹ رپورٹ میں 2018 سے 2021 کے دوران صحت انصاف کارڈ اسکیم میں بڑے پیمانے پر مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق صحت سہولت کارڈ اور دیگر منصوبوں میں مجموعی طور پر 28 ارب 61 کروڑ روپے کی بےقاعدگیاں پائی گئی ہیں۔ آڈٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ کئی نجی اسپتالوں کو بلاجواز صحت کارڈ پینل میں شامل کیا گیا، جبکہ بعض غیر رجسٹرڈ اسپتالوں کو بھی اربوں روپے کی ادائیگیاں کی گئیں۔ رپورٹ کے مطابق 10 اضلاع کے 48 اسپتالوں میں سے 17 اسپتال ایسے تھے جو صحت سہولت کارڈ کے پینل میں رجسٹرڈ ہی نہیں تھے، اس کے باوجود انہیں فنڈز جاری کیے گئے۔ سوات کے دو غیر...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) یوم آزادی کے موقع پر فیصل بینک لمیٹڈ نے اٹلس ہنڈا موٹر سائیکلوں پر خصوصی آفرز متعارف کرائی ہیں، جس کے تحت صارفین اپنی پسندیدہ ہونڈا موٹر سائیکل آسان اقساط پر اور محدود مدت کے لیے 0% سود کے ساتھ حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ پیشکش فیصل بینک کے آن لائن پلیٹ فارم ‘فیصل ڈیجیمال’ کے ذریعے 31 اگست 2025 تک دستیاب ہے۔ اس پیشکش کے ذریعے صارفین مشہور ہونڈا ماڈلز جیسے سی ڈی 70، پرائیڈر، سی جی 125، سی جی 150 اور پرائیڈر 150 ایف اسپیشل ایڈیشن کے مالک بن سکتے ہیں۔ بینک کے مطابق، قسط کی سہولت صرف 6,529 روپے کی ماہانہ ادائیگی کے ساتھ 48 ماہ تک دستیاب ہے، اس کے علاوہ...
    اسلام آباد: پاکستان گزشتہ مالی سال میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے مقررکردہ سماجی اخراجات کا ہدف معمولی فرق سے پوراکرنے میں ناکام رہا۔ وفاق اور چاروں صوبوں کو مجموعی طور پر صحت و تعلیم پر کم از کم 2.86 کھرب روپے خرچ کرنے تھے، تاہم مجموعی اخراجات 2.84 کھرب روپے رہے، جو ہدف سے 27 ارب روپے کم ہیں۔  ذرائع کے مطابق اگر حکومتوں کے باہمی معاہدوں کے مطابق طے شدہ اہداف کو دیکھا جائے تو اصل اخراجات 240 ارب روپے کم رہے۔ سندھ، خیبر پختونخوا اور پنجاب نے طے شدہ اخراجاتی اہداف بڑے فرق سے پورے نہیں کیے جبکہ وفاقی حکومت اور بلوچستان نے اپنے اہداف سے زائد اخراجات کیے۔ آئی...
    پاکستان کے قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے آکشن میں بیچی گئی روبیش مارکی نامی پراپرٹی کو 50 کروڑ 80 لاکھ روپے میں خریدنے والے رئیل اسٹیٹ ڈیویلپر مصور عباسی کا کہنا ہے کہ مارکی کا سائز 57 کنال اور قیمت 2 ارب ہونے کی باتیں سفید جھوٹ ہیں اور ایسے باتیں کرنے والے چاہیں تو وہ یہ پراپرٹی 60 کروڑ میں بیچنے کو تیار ہیں۔ وی نیوز کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں آزاد ڈیجیٹل کے سی ای او مصور عباسی کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ 20 سال سے اسلام آباد میں پراپرٹی کے بزنس سے وابستہ ہیں اور اس سے قبل بھی متعدد آکشنز میں حصہ لے چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر سپریم...
    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکنِ صوبائی اسمبلی چوہدری نعیم اعجاز کے گھر گزشتہ رات سی سی ڈی پولیس نے چھاپہ مارا، جس پر انہوں نے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چھاپے کے وقت چوہدری نعیم اعجاز اپنے اہلخانہ کے ہمراہ گھر سے باہر موجود تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ سی سی ڈی اہلکاروں نے گھر میں داخل ہو کر نہ صرف توڑ پھوڑ کی، بلکہ مبینہ طور پر 5 کروڑ روپے کی نقد رقم بھی لے گئے۔ چوہدری نعیم نے مزید دعویٰ کیا کہ اہلکاروں نے گھر میں موجود تین ملازمین کو حراست میں لے لیا، جبکہ لوٹ مار اور بدسلوکی کا بھی الزام لگایا۔ رکن اسمبلی نے وضاحت دیتے ہوئے...
    فائل فوٹو  پیٹرولیم مصنوعات کی غیر قانونی اسٹوریج اور فروخت پر ضبطگی اور 1 کروڑ روپےجرمانہ تجویز دے دی گئی۔قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم میں لائسنس کی منسوخی کے باوجود پیٹرول پمپ چلانے والےمالک پر 10 لاکھ روپے جرمانہ کی تجویز دی گئی۔سیکریٹری پٹرولیم نے بتایا پٹرولیم ترمیمی بل 2025 کا مقصد پیرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ روکنا ہے، پیٹرول اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑیوں کو ضبط کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے سزائیں اور جرمانے بڑھا رہے ہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد، ترسیل ،اسٹوریج اور تقسیم میں آئی ٹی کا استعمال لا رہے ہیں، ہم پیٹرولیم سیکٹر کی پوری چین میں ڈیجیٹلائزیشن لا رہے ہیں۔چیئرمین قائمہ کمیٹی نوید...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 اگست ۔2025 )وفاقی حکومت کے پیٹرولیم ڈویژن میں 2 ہزار 50 ارب روپے سے زائد کی سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے نجی ٹی وی نے آڈیٹر جنرل پاکستان کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ انٹر کارپوریٹ سرکلر ڈیبٹ کا حل نہ ہونے سے1427 ارب کے واجبات جمع ہوئے 350 ارب کے جی آئی ڈی سی فنڈز ٹرانس نیشنل پائپ لائنز کے لیے استعمال نہیں ہوئے، سوئی گیس کمپنیوں سے 69 ارب روپے کی وصولیوں میں ناکام رہی.(جاری ہے) آڈٹ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ سوئی نادرن نے آر ایل این جی کو گھریلو سیکٹر کی طرف منقتل کر دیا، ونٹر لوڈ مینیجمنٹ کی خلاف ورزی کے سبب 53...
    ---فائل فوٹو  پیٹرولیم کے شعبے میں 2 ہزار 50 ارب روپے سے زائد کی سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق انٹر کارپوریٹ سرکلر ڈیبٹ کا حل نہ ہونے سے1427 ارب کے واجبات جمع ہوئے۔ 350 ارب کے جی آئی ڈی سی فنڈز ٹرانس نیشنل پائپ لائنز کے لیے استعمال نہیں ہوئے، سوئی گیس کمپنیوں سے 69 ارب روپے کی وصولیوں میں ناکام رہی۔آڈٹ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ سوئی نادرن نے آر ایل این جی کو گھریلو سیکٹر کی طرف منقتل کر دیا، ونٹر لوڈ مینیجمنٹ کی خلاف ورزی کے سبب 53 ارب روپے جبکہ گیس فیلڈز میں کمپریشن آلات کی تنصیب میں تاخیر سے 44 ارب کا نقصان ہوا۔رپورٹ کے مطابق او...
      کرائے کی عمارت پر مرمت اور فرنیچر کی خریداری کیلیے بندربانٹ ہوئی کمیشن کے ذریعے کمائی سی ایم آئی ٹی اور اینٹی کرپشن کو شکایات موصول شہید بینظیر بھٹو ہیومن ریسورس ریسرچ بورڈ کے افسران کا کارنامہ، کرائے کی عمارت پر مرمت اور فرنیچر کی خریداری میں ڈھائی کروڑ روپے خرچ کر دیئے، ٹھیکے افسران کے قریبی رشتے داروں کو دینے کا انکشاف، چائے کا سیٹ 4 لاکھ 77 ہزار روپے میں خرید لیا، اینٹی کرپشن اور سی ایم آئی ٹی کو شکایات موصول۔ جرات کی رپورٹ کے مطابق شہید بینظیر بھٹو ہیومن ریسورس اینڈ ریسرچ بورڈ کا دفتر ایک نیم سرکاری ادارے کی عمارت میں قائم ہے، بورڈ ادارے کو کرائے کی مد میں ماہانہ ایک کروڑ 50...
    سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 اگست2025ء) مبینہ طور پر خواجہ آصف کے منظور نظر اے ڈی سی آر سیالکوٹ کی گرفتاری سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات، ملزم کے قبضے سے رولیکس گھڑی، لاکھوں روپے نقد رقم، لینڈ کروزر، کمرشل پلاٹس کی فائلیں برآمد کر لی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کے گرفتار اے ڈی سی آر محمد اقبال کے جسمانی ریمانڈ کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق ملزم کے قبضے سے رولیکس گھڑی، 14 لاکھ روپے سے زائد رقم، لینڈ کروزر، دو عدد پانچ مرلہ کمرشل پلاٹس کی اوپن فائلیں برآمد ہوئیں۔ تفتیشی افسر کے مطابق، ملزم سے ڈی ایچ اے کی مد میں لی گئی کروڑوں روپے کی رقم کی مزید...
    خیبرپختونخواحکومت کےفیلگ شپ منصوبے بی آرٹی پشاورمیں اڈیٹرجنرل آف پاکستان نے 28 ارب روپے کی بے قاعدگیوں کی نشاندہی کردی۔ یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا حکومت کی نااہلی: بی آر ٹی کے لاکھوں مسافر اہم ترین سہولت سے محروم سنہ 2019سے سنہ 2022 تک بی آرٹی کے مالی معاملات کے متعلق اڈیٹرجنرل آف پاکستان نے درجنوں بدعنوانیوں اوربے قاعدگیوں کی نشاندہی کی۔ آڈٹ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بی آرٹی کی 5بسوں میں فنی خرابی کے باعث مختلف اوقات میں آگ لگی۔ بسوں کی تمام تر مرمت کی ذمہ داری بس فراہم کرنے والوں کی تھی، لیکن اس مد میں بی آرٹی کوچلانے والی کمپنی ٹرانس پشاورکمپنی نے 11کروڑ روپے کی مرمت کی۔ رپورٹ کے مطابق 220 بسوں کےلیے حکومت...
    — فائل فوٹو  خیبرپختونخوا کی سرکاری جامعات کے پنشن واجبات کی ادائیگی کے لیے فنڈز جاری کر دیے گئے۔سیکریٹری اعلیٰ تعلیم کو محکمۂ خزانہ کا فنڈز کے اجراء سے متعلق خط ارسال کر دیا گیا ہے۔محکمۂ خزانہ نے بتایا کہ پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کو 5 ارب 22 کروڑ 32 لاکھ روپے جاری کیے جارہے ہیں۔محکمۂ خزانہ نے مزید بتایا کہ فنڈز میں 3 ارب 63 کروڑ 10 لاکھ روپے پنشن واجبات کی ادائیگی کے لیے مختص ہیں۔محکمۂ خزانہ نے محکمہ اعلیٰ تعلیم کو تمام زیر التواء پنشن واجبات کی ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جامعات آئندہ پنشن واجبات جمع ہونے سےگریز کریں اور خود انحصاری پر عمل کریں۔
    فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ کمپرومائزڈ کا لفظ ہماری ڈکشنری میں نہیں، ارکان نے کروڑوں روپے ٹھکرائے۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ 50، 50 کیسز ایک ایک رکن پر ہیں وہ تو پہلے ہی قربانیاں دے رہے ہیں، ایک طرف قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ، وزارت اور کیسز ختم کرنے کی پیشکش ہو، دوسری طرف کیسز ہیں اور مصیبتیں ہیں ارکان بھی دربدر ہیں۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج بھی ہمارے زیادہ تر کارکن کرائے کے گھروں میں رہ رہے ہیں۔ ہم بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں، تھے اور رہیں گے، ہمیں اپنے ارکان پر فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ہمارے وطن عزیز میں گزشتہ دو تین سالوں کے دوران 2 ہزار ارب روپے کی کرپشن ہوئی، کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی گئی۔ اس بات کا انکشاف پروگرام خبر کے میزبان محمد مالک نے اپنی رپورٹ میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ جون جولائی میں ایک بڑی شخصیت نے میٹنگ کی جس میں بتایا گیا کہ 2 ہزار ارب روپے کی کرپشن ہوئی ہے۔ مذکورہ بڑی شخصیت نے ان لوگوں کی فہرستیں بنانے کی ہدایت کی جنہوں نے بہت زیادہ کرپشن کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہدایات کے مطابق بیوروکریٹس، سیاستدانوں اور ٹھیکیداروں کی فہرستیں تیار کی جارہی ہیں۔ اس سلسلے میں ایف اے ٹی ایف سیل کو فعال کر دیا گیا...