2025-09-18@14:17:05 GMT
تلاش کی گنتی: 8801
«اعلان کیا»:
(نئی خبر)
خیبرپختونخوا اسمبلی، گستاخ صحابہ کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرکے وطن واپس لانے کی قرارداد منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 8 September, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز)خیبرپختونخوا اسمبلی نے اصحاب رسول ۖ کی گستاخی میں ملوث افراد کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کر کے وطن واپس لانے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔تفصیلات کے مطابق صوبائی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر بابر سواتی کی سربراہی میں ہوا، جے یو آئی (ف)کے رکن اسمبلی عدنان وزیر نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ الفاظ استعمال کرنے کے معاملے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر گستاخانہ الفاظ استعمال کرنے والے کے خلاف کارروائی کی جائے۔ان کا کہنا تھا کہ ملزم نے مدینہ منورہ کی سرزمین پر غلیظ الفاظ استعمال کیے،...
کراچی: جامعہ کراچی کی سینڈیکیٹ نے اپنی اراضی سے قبضہ فوری واگزار کرانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ اراضی کو مزید قبضے سے بچانے کے لیے سیکیورٹی گارڈز کا تقرر بھی کیا جائے گا۔ ان فیصلوں کی منظوری پیر کو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کی زیر صدارت منعقدہ سنڈیکیٹ کے خصوصی اجلاس میں دی گئی، اجلاس میں جامعہ کی قبضہ شدہ اراضی واگزار کرانے کرانے کی متفقہ منظوری کے ساتھ ساتھ متفقہ طور پر طے پایا کہ جامعہ کی زمینوں کو واگزار کرانے کے لیے تمام متعلقہ اداروں سے فوری رابطہ کیا جائے گا اور ان کے تعاون سے یہ عمل یقینی بنایا جائے گا۔ اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ جامعہ کراچی...
کمانڈر متحدہ عرب امارات نیول فورسز میجر جنرل اسٹاف حمید محمد عبداللہ الرمیتھی نے ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں خطے کے سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پیر کے روز کمانڈر متحدہ عرب امارات نیول فورسز میجر جنرل اسٹاف حمید محمد عبداللہ الرمیتھی نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی۔ یہ بھی پڑھیں: یو اے ای نیول کمانڈر کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف سے ملاقات، دفاعی امور پر تبادلہ خیال نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ نے معزز مہمان کا استقبال کیا جبکہ چاک و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف...
سندھ کے وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار نے کہا ہے کہ کچے اور ساحلی علاقوں میں حالیہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر اگر کوئی ڈاکو یا جرائم پیشہ گروہ ہتھیار ڈالنا چاہے تو ان کے ساتھ قانون کے دائرے میں رہ کر نمٹا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہتھیار ڈالنے یا خود کو قانون کے حوالے کرنے سے متعلق ضابطے واضح ہیں، اور ہر عمل قانون کے مطابق ہوگا۔ یہ بات انہوں نے کراچی میں کچے کے علاقوں کی مانیٹرنگ کمیٹی کے پہلے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں کچے کے علاقوں کی موجودہ صورتحال، جاری پولیس آپریشنز اور مستقبل کی حکمت عملی پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس کے دوران اے آئی جی آپریشنز نے...

یو اے ای نیول فورسز کے کمانڈر کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات،علاقائی سلامتی اور فوجی تعاون پر تبادلہ خیال
یو اے ای نیول فورسز کے کمانڈر کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات،علاقائی سلامتی اور فوجی تعاون پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 8 September, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق یو اے ای نیول فورسز کے کمانڈر میجر جنرل حمید محمد عبداللہ الرمیتھی کی ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد آمد ہوئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق یو اے ای نیول فورسز کے کمانڈر کی پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات ہوئی۔ملاقات میں علاقائی سلامتی اور مشترکہ تربیتی اقدامات اور فوجی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، سربراہ پاک فضائیہ نے جدید، ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ فضائیہ بنانے کے ویژن پر بریفنگ دی۔ملاقات کے دوران سائبر، سپیس،...
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت فل کورٹ اجلاس میں مختلف پہلووٴں کا جائزہ لینے اور چند اہم دفعات پر غور و خوض کے بعد متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ فی الحال عدالت کی فیسوں اور سیکیورٹیز میں اضافے سے متعلق ترامیم کے نفاذ کو موٴخر کر دیا جائے۔ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت فل کورٹ اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق فل کورٹ اجلاس میں شرکت کرنیو الے ججز میں جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس شاہد وحید، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس عرفان سعادت خان، جسٹس نعیم اختر افغان شامل تھے۔ اجلاس میں جسٹس شہزاد احمد ملک، جسٹس عقیل...
سپریم کورٹ فُل کورٹ اِجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیتے ہوئے متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ کورٹ فیس اور سکیورٹیز میں اضافے کے فیصلے کو فی الحال مؤخر کیا جاتا ہے۔ رولز میکنگ کمیٹی اِس سلسلے میں تمام ججز، بار نمائندوں اور دیگر کے ساتھ مشاورت کے بعد تجاویز دے گی جِن کو فُل کورٹ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ مزید پڑھیں: 4 ججوں نے سپریم کورٹ رولز کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری غیر قانونی قرار دے دی اعلامیے کے مطابق سپریم کورٹ کا 156واں فل کورٹ اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے کی۔ سپریم کورٹ کے معزز ججز فل کورٹ اجلاس...
متحدہ عرب امارات کی نیول فورسز کے کمانڈر میجر جنرل حمید محمد عبداللہ الرمیثی نے ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی، جس میں دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں علاقائی سلامتی کی بدلتی ہوئی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ دونوں جانب سے باہمی تربیتی پروگراموں اور عسکری سطح پر تعاون کے نئے امکانات پر غور کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: یو اے ای نیول کمانڈر کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف سے ملاقات، دفاعی امور پر تبادلہ خیال اس موقع پر ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے...
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے صحافی طیب بلوچ پر ہونے والے تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اختلاف رائے کی بنیاد پر کسی صحافی کو نشانہ بنانا ناقابل برداشت ہے، اور اس معاملے میں سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں عطااللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ جب دلائل ختم ہو جاتے ہیں تو کچھ عناصر تشدد کا راستہ اپناتے ہیں، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ عدم برداشت کا شکار ہیں۔ صحافی طیب بلوچ کو صرف اور صرف اختلاف رائے پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا جو کہ نا قابل قبول ہے۔ سخت کاروائی عمل میں لائی...
چیف جسٹس کا رواں عدالتی سال میں تمام کورٹس کو سولر توانائی پر منتقل کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 8 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی نے کہا ہے کہ عدالتی نظام میں اصلاحات لارہے ہیں، نظام انصاف میں مصنوعی ذہانت کا استعمال ہونا چاہیے مگر ہم ابھی تیار نہیں، مقدمات کو جلد نمٹانا ترجیح ہونی چاہیے، گزشتہ سال کی نسبت زیر التوا مقدمات میں کمی آئی، عدالتی نظام میں شفافیت اور آسانیوں سے سائلین کو انصاف ملے گا، عہدہ سنبھالتے ہی اصلاحات کی ضرورت محسوس کی، اندرونی آڈٹ بھی کروایا، ایک دن میں رولز نہیں بن سکتے جب کہ چیف جسٹس نے رواں عدالتی سال میں تمام کورٹس کو سولر توانائی پر...
چیف جسٹس پاکستان کی زیر صدارت سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس منعقد ہوا جس میں سپریم کورٹ کے 4 ججز شریک نہیں ہوئے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ان ججز کی جانب سے لکھے گئے خط پر کوئی بات چیت نہیں کی گئی۔ فل کورٹ اجلاس میں عدالتی فیسوں میں حالیہ اضافے پر غور کیا گیا اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے پیش کی گئی تجویز منظور کر لی گئی، جس کے تحت عدالتی فیسیں سپریم کورٹ رولز 1980 کے مطابق ہی وصول کی جائیں گی۔ اجلاس میں اکثریتی فیصلہ اس حوالے سے سامنے آیا۔ مزید پڑھیں: 4 ججوں نے سپریم کورٹ رولز کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری غیر قانونی قرار دے دی ذرائع کے مطابق سپریم...
اداکارہ و میزبان مشی خان نے سوشل میڈیا پر اپنی سرگرمیوں سے متعلق اہم اعلان کردیا۔ سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والی اور سماجی مسائل پر آواز اُٹھانے کیلئے مشہور اداکارہ و میزبان مشی خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اعلان کیا ہے کہ وہ اب سماجی مسائل پر ویڈیوز نہیں بنائیں گی۔ اداکارہ نے کہا کہ وہ اپنی ذہنی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے اب کچھ وقت کیلئے سوشل میڈیا سے دور رہیں گی اور صرف اپنی زندگی پر توجہ دیں گی۔ مشی خان نے کہا کہ وہ ہمیشہ معاشرے میں ہونے والے غلط واقعات پر آواز اُٹھاتی ہیں مگر اب وہ اُمید کھو چکی ہیں اور وہ جانتی ہیں کہ اس ملک میں کبھی کچھ...
جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کراچی نے پی ای سی ایچ ایس میں گھریلو ملازمہ بچی پر تشدد اور استری سے جلانے کیخلاف مقدمے میں ملزمان میاں، بیوی کی ضمانت کی درخواستیں منظور کرلیں۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت کے روبرو پی ای سی ایچ ایس میں گھریلو ملازمہ بچی زینب پر تشدد اور استری سے جلانے کیخلاف مقدمے میں ملزمان کی ضمانت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے ملزمان میاں، بیوی شہروز اور کنول کو عدالت میں پیش کیا، وکیل صفائی نے مؤقف دیا کہ مدعی مقدمہ کی جانب سے ہمیں بلیک میل کیا جارہا ہے، ہم پھر سے واقعے پر معذرت خواہ ہیں۔ عدالت نے ملزمان کی 30، 30 ہزار روپے کے عوض ضمانت منظور کرلی، پولیس نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے سابق سیکریٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری کی تصنیف کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اعزاز احمد چوہدری نے پاکستان کے لیے نمایاں خدمات انجام دیں۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات کو دو قومی نظریے کے تناظر میں دیکھنا چاہیے۔ پاکستان نے کبھی جارحیت کا راستہ نہیں اپنایا بلکہ ہمیشہ خطے میں امن کے لیے کلیدی کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کو ناکام بنایا اور ہمیشہ ملکی دفاع میں اہم کردار ادا کیا۔ بھارت کی موجودہ حکومت نے اقلیتوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے اور اب دنیا بھر میں دہشت گردی میں ملوث...
سپریم کورٹ آف پاکستان کے آئینی بینچ میں سپر ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے سماعت کی۔ ایف بی آر کی وکیل عصمہ حامد نے دلائل کا آغاز کیا اور مؤقف اپنایا کہ کسی ٹیکس پیئر نے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ چیلنج نہیں کیا، اسلام آباد ہائی کورٹ میں دونوں سیکشنز کا فیصلہ ہو چکا ہے۔ وکیل ایف بی آر نے کہا کہ 2022 میں 89 درخواست گزاروں نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواستیں دائر کی تھیں۔ جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ تمام عدالتی فیصلوں میں ایک سی چیز کیا ہے؟، انہوں نے ہدایت دی کہ تمام عدالتی فیصلوں کی بریف سمری عدالت میں جمع کروا دیں۔ عصمہ...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ عدالتی نظام میں اصلاحات لارہے ہیں، نظام انصاف میں مصنوعی ذہانت کا استعمال ہونا چاہیے مگر ہم ابھی تیار نہیں، مقدمات کو جلد نمٹانا ترجیح ہونی چاہیے، گزشتہ سال کی نسبت زیر التواء مقدمات میں کمی آئی، عدالتی نظام میں شفافیت اور آسانیوں سے سائلین کو انصاف ملے گا، عہدہ سنبھالتے ہی اصلاحات کی ضرورت محسوس کی، اندرونی آڈٹ بھی کروایا، ایک دن میں رولز نہیں بن سکتے۔ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں سپریم کورٹ میں سالانہ چھٹیوں کے بعد نئے عدالتی سال کے موقع پر جوڈیشل کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس کے ججز کے ساتھ ساتھ اٹارنی جنرل منصور عثمان...
اسلام آباد/کراچی (نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے جبکہ کراچی سمیت سندھ کے کئی اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سندھ، جنوبی پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں بارش متوقع ہے۔ اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی، مری اور گلیات میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اوکاڑہ، ملتان، بہاولپور اور ڈی جی خان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ سندھ کے اکثر اضلاع خصوصاً کراچی میں اربن فلڈنگ کا خدشہ موجود ہے۔ Torrential/Exceptional rain predicted in Sindh, parts of southeastern Balochistan and southern Punjab during next couple of days#WeatherAlert...
شکاگو(نیوز ڈیسک) پاکستانی امریکن شکاگو لینڈ چیمبر آف کامرس کی جانب سے سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کے دورہ شکاگو کے موقع پر بزنس گول میز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ ملاقات میں شکاگو میں پاکستان کے قونصل جنرل طارق کریم نے بھی شرکت کی۔ تقریب میں پاکستانی-امریکی کاروباری برادری کے نمایاں اراکین ، ٹیکسٹائل اور ملبوسات، ٹیکنالوجی، توانائی، صحت کی دیکھ بھال اور وینچر کیپیٹل سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے صنعت کار شریک تھے۔ اپنے ریمارکس میں سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے پاکستان اور امریکہ کی تجارتی شراکت داری کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہ کہا کہ امریکہ پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منڈی ہے۔ انہوں نے باہمی مفاد میں آنے والے...
معروف امریکی گلوکارہ سلینا گومز کی شادی تاریخ منظرِعام پر آگئی ہے۔ سلینا کی شادی میں شوبز سے جڑے کئی بڑے ناموں کی شرکت متوقع ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 33 سالہ گلوکارہ سلینا گومز رواں ماہ کے آخر میں اپنے 37 سالہ منگیتر بینی بلانکو کیساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گی۔ سلینا اور بلانکو نے 2023 میں ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنا شروع کیا تھا جبکہ 2024 میں منگنی کا اعلان کیا تھا۔ سلینا اور بلانکو کی شادی کی دو روزہ تقریبات جنوبی کیلیفورنیا کے مونٹیسیٹو یا سانتا باربرا میں منعقد کی جائیں گی جس میں حال ہی میں منگنی کا اعلان کرنے والی سلینا کی دوست گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ ٹریوس کیلسی کیساتھ شریک ہوں گی۔
پشاور : وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ( کے پی کے ) علی امین گنڈاپور نے بانی چیئرمین کی ہدایات پر رواں ماہ کے آخر میں پشاور میں ایک بڑے سیاسی جلسے کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی کے نے کہا کہ یہ جلسہ حقیقی آزادی کی تحریک، آئین اور قانون کی بالادستی کے لیے کیا جا رہا ہے اور اس میں عوامی شمولیت پاکستان کی تاریخ کا ایک نیا باب رقم کرے گی۔ امین گنڈا پور نے کہا کہ جلسے کی حتمی تاریخ کا اعلان جلسے سے پانچ روز قبل کیا جائے گا تاکہ حالات اور موسمی صورتحال کو دیکھتے ہوئے بہترین انتظامات ممکن بنائے جا سکیں،بانی چیئرمین کی ہدایت کے مطابق حالیہ بارشوں اور...
سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام نے تخلیق کاروں (کریئیٹرز) کے لیے ایک اہم فیچر متعارف کرا دیا ہے جس کے تحت وہ اب اپنی ہی پوسٹس اور ریلز پر کیے گئے اپنے تبصروں کو پنِ (Pin) کر سکیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: میٹا نے فیس بک اور انسٹاگرام پر اے آئی ترجمہ فیچر متعارف کرا دیا اس نئی سہولت سے تخلیق کاروں کو نہ صرف اپنی بات کو نمایاں کرنے کا موقع ملے گا بلکہ بحث و مباحثے کے انداز اور لہجے کو کنٹرول کرنے میں بھی آسانی ہوگی۔ واضح رہے کہ فی الحال عام صارفین صرف دوسرے لوگوں کے تبصرے کو پن کر سکتے ہیں (اگر ان کے پاس یہ فیچر فعال ہے) لیکن اپنا تبصرہ پن کرنے کی سہولت...
راولپنڈی : ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پاک فضائیہ کی خلا، الیکٹرانک وارفیئر اور سائبر ٹیکنالوجیز کے میدان میں صلاحتیں مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان ایئر فورس کا یومِ شہدا آج ملک بھر کے تمام پی اے ایف بیسز پر عقیدت و احترام سے منایا گیا، دن کا آغاز قرآن خوانی سے ہوا جس میں 1965 اور 1971 کی جنگوں کے شہدا کیلیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ایئر ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا، چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے اعلان کیا ہے کہ وہ بانی چیئرمین تحریک انصاف کی ہدایت پر رواں ماہ کے آخر میں پشاور میں ایک تاریخی جلسہ منعقد کریں گے۔ اپنے ویڈیو پیغام میں علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ یہ جلسہ “حقیقی آزادی، آئین و قانون کی بالادستی اور عوامی حقوق” کے لیے ہوگا، اور اس کا مقصد واضح پیغام دینا ہے کہ عوام کن اصولوں اور قیادت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ جلسے کی تاریخ 5 روز قبل بتائی جائے گی وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورنے کہا کہ جلسے کی حتمی تاریخ کا اعلان پانچ دن پہلے کیا جائے گا تاکہ ہم سیلابی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے موزوں وقت کا تعین کر سکیں۔ انہوں نے...
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اپنے آبائی علاقے بیکڑ کا دورہ کیا جہاں انہیں سرک ڈیم پہلاواغ سمیت جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: موجودہ تھریٹس الرٹ میں اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی میر سرفراز بگٹی نے بیکڑ میں مقامی بزرگوں، معززین اور عوامی وفود سے ملاقات بھی کی اور بزرگوں سے رہنمائی حاصل کی۔ وزیراعلیٰ نے اس موقعے پر نوجوانوں کے لیے تعلیم و روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے عزم کا اظہار اور زرعی خوشحالی کا وعدہ کیا۔ مزید پڑھیے: 14 اگست کو سیکیورٹی اداروں نے بلوچستان کو بڑی تباہی سے بچایا، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کا انکشاف انہوں نے کہا کہ سرک ڈیم کی تکمیل سے علاقے میں...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے رواں ماہ پشاور میں جلسہ کرنے کا اعلان کردیا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اس جلسے کو پاکستان کی تاریخ کا یادگار ایونٹ بنانا ہوگا، ہم آئین اور قانون کی بالادستی کے لیے جدوجہد کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان نے ہدایات دی ہیں کہ سیلاب کی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے جلسہ کیا جائے۔ میں جلسے کی تاریخ کا اعلان صرف پانچ دن پہلے کروں گا۔ واضح رہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے دو سال مکمل ہونے پر 5 اگست کو پی ٹی آئی نے ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا تھا، تاہم کہیں بھی کوئی بڑا جلسہ منعقد نہ ہوسکا۔ خیبرپختونخوا کے مختلف مقامات پر کارکنوں نے...
ایپل نے اپنے نئے موبائل آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس 26 کی ریلیز کی تاریخ کا عندیہ دے دیا۔ یہ بھی پڑھیں: کیا آئی فون 17 سیریز میں سم سلاٹ نہیں ہوگی؟ اس کا انتظار صارفین ایک عرصے سے کر رہے تھے تاہم اب بتایا گیا ہے کہ اس کا باضابطہ اجرا 16 ستمبر 2025 کو متوقع ہے۔ شیڈول ایپل کمپنی اپنی روایت کے مطابق 9 ستمبر 2025 کو ایک بڑا ایونٹ منعقد کرے گی جس میں آئی فون 17 سیریز کی رونمائی بھی کی جائے گی۔ اس کے تقریباً ایک ہفتے بعد آئی او ایس 26 تمام صارفین کے لیے ریلیز کیا جائے گا۔ مزید پڑھیے: آئی فون پر واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کے لیے بڑی خبر، اہم الرٹ جاری...
سنہ 2006 میں خون کے سرطان کے باعث وفات پانے والے 15 سالہ نوجوان کو کیتھولک چرچ کی تاریخ میں ملینیئم کا پہلا سنیٹ (ولی) قرار دے دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: پوپ لیو چہاردہم: ایک ارب 40 کروڑ کیتھولک عیسائیوں کے نئے روحانی پیشوا کون ہیں؟ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ویٹی کن میں اتوار کو ہونے والی اس تقریب کی قیادت نئے پوپ لیو نے کی جس میں درجنوں ممالک سے آئے ہزاروں نوجوان عبادت گزار شریک ہوئے۔ سینٹ قرار دیے جانے والے کارلو اکوتیس برطانیہ میں پیدا ہوئے تھے اور اٹلی میں مقیم تھے۔واضح رہے کہ ملینیئل جسے جنریشن ’وائی‘ بھی کہا جاتا ہے سے مراد وہ افراد ہیں جو عموماً سنہ1981 سے 1996 کے درمیان پیدا ہوئے۔...
اسلام آباد: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی اسلام آباد نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے جعلی ٹک ٹاک آئی ڈیز بنا کر ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق ملزم پر بلیک میلنگ اور ہراسانی کا سنگین الزام ہے، ملزم نے متاثرہ لڑکی اور اس کے خاندان کو مسلسل دھمکیاں دیں۔ ملزم کی جانب سے واٹس ایپ پر جھوٹی اور گمراہ کن معلومات پھیلا کر ہراساں کیا گیا۔ تھانہ این سی سی آئی اے اسلام آباد میں مقدمہ درج کرکے ملزم مبشر یونس کو گرفتار کر لیا گیا، مقدمہ پیکا ایکٹ اور دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا۔
پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی ریسکیو اور ریلیف سرگرمیاں دن رات جاری ہیں، سیلاب سے متاثرہ علاقے جھنگ اور اس کے گردونواح میں پاک فوج کے جوان متاثرہ عوام کی مدد میں سرگرمِ عمل ہیں۔ پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے دور دراز اور کٹے ہوئے علاقوں میں راشن پہنچایا جا رہا ہے۔ بندی پٹوانہ کلاں، خورد، چک جانپور، بیلا جٹیاں والا، اناران والا اور بیلا سادھن میں مجموعی طور پر 2.8 ٹن راشن تقسیم کیا گیا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں طبی سہولیات کی فوری فراہمی کے لیے پاک فوج نے گورنمنٹ ہائی اسکول جھنگ سٹی اور تحصیل اٹھارہ ہزاری میں میڈیکل کیمپ قائم کر دیے ہیں، جہاں ماہر طبی عملہ تعینات ہے۔ اسی طرح،...
دریائے سندھ میں گڈو بیراج پر آج بڑے سیلابی ریلے کی آمد کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جس کے باعث سندھ کے کچے کے علاقوں میں شدید سیلاب کا خطرہ ہے۔ گڈو بیراج پر پانی کی آمد میں اضافے کے بعد درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا جہاں پانی کا بہاؤ بڑھ کر **3 لاکھ 90 ہزار کیوسک** تک پہنچ گیا ہے، جبکہ سکھر اور کوٹری بیراج پر بھی نچلے درجے کا سیلاب موجود ہے۔ سیہون میں دریائی پٹی کے رہائشیوں کو علاقہ خالی کرنے کے اعلانات کیے گئے ہیں۔ اس حوالے سے صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ نے کہا کہ سیلابی ریلے سے نمٹنے کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ اسپیکر سندھ...
پاکستانی نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کے والدین نے خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے اضلاع میں بونیر، شانگلہ اور سوات کا دورہ کیا اور متاثرہ گھروں اور تعلیمی اداروں کا معائنہ کیا۔ ملالہ کے والد ضیاالدین یوسفزئی اور ان کی اہلیہ تور پیکئی یوسفزئی نے بونیر کے علاقے پیر بابا اور پشونی اور اپنے آبائی ضلع شانگلہ کا دورہ کیا۔ یہ بھی پڑھیے: وزیراعظم کا سوات، بونیر، شانگلہ اور صوابی کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ، متاثرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار بعد ازاں دونوں سوات بھی گئے جہاں مقامی تقریب میں انہوں نے امدادی سرگرمیوں میں شریک رضاکاروں کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر ملالہ فنڈ کے شریک...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ قوم اپنے شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرتی ہے، جنہوں نے مادرِ وطن کے دفاع میں جانفشانی اور قربانی کی لازوال مثالیں قائم کیں۔ 1965 کی جنگ کا ذکر کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ پاک فضائیہ نے اس معرکے میں شجاعت اور بہادری کی نئی تاریخ رقم کی۔ فضائیہ کے شاہینوں نے پیشہ ورانہ مہارت اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کو ہر محاذ پر منہ توڑ جواب دیا اور معرکہ “حق بنیان المرصوص” میں فیصلہ کن کردار ادا کیا۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ قوم کو پاک فضائیہ کے جوانوں کی صلاحیتوں پر فخر ہے۔ ان کی شاندار پیشہ ورانہ مہارت...
قوم اپنے شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرتی ہے، صدر مملکت کا یوم فضائیہ پر پیغام WhatsAppFacebookTwitter 0 7 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد:(آئی پی ایس)صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے یومِ فضائیہ کے موقع پر قوم کی جانب سے پاک فضائیہ کے شہداء، غازیوں اور تمام جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے خصوصی پیغام میں صدر نے کہا کہ قوم اپنے شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرتی ہے، جنہوں نے مادرِ وطن کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور بے مثال جرات و بہادری کا مظاہرہ کیا۔ صدر زرداری نے 1965 کی جنگ کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ نے اس تاریخی معرکے میں شجاعت اور بہادری...
سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک نے اپنے پرانے مگر منفرد فیچر ’پوک‘ کو ایک بار پھر نمایاں انداز میں متعارف کرایا ہے۔ اب یہ فیچر کسی مینو میں چھپا نہیں بلکہ پروفائل پر براہِ راست دستیاب ہے، ساتھ ہی اس کے لیے الگ ٹریکنگ پیج اور اسنیپ چیٹ طرز کے ’اسٹریکس‘ بھی شامل کیے گئے ہیں۔ نیا کیا ہے؟ اب صارفین کسی دوست کی پروفائل سے براہِ راست پوک بھیج سکیں گے، بالکل ایسے ہی جیسے میسج بٹن استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ایک نیا صفحہ facebook.com/pokes متعارف کرایا گیا ہے جہاں صارفین اپنی پوک ہسٹری اور دوستوں کے ساتھ تبادلوں کو دیکھ سکیں گے۔ اس کے علاوہ بار بار پوک بھیجنے پر ایموجیز اور...
لاہور: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ہفتہ کی صبح امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کو فون کر کے بھارت کو دی جانے والے جواب کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ جماعت اسلامی کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیہ کے مطابق، اس موقع پر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ جماعت اسلامی بھارت کو ٹھوس جواب دینے پر حکومت کو مبارک باد پیش کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سفارت کاری پر مزید توجہ دینے کی ضرورت ہے اور دنیا کو موجودہ صورت حال اور پاکستان کے موقف سے آگاہ کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام اختلافات ختم ہو چکے ہیں اور پوری قوم یک جاں ہے۔ حافظ نعیم الرحمٰن نے یہ بھی کہا کہ جماعت...
کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ صوبے میں ڈیمز اور بیراجز پر پانی کی آمد و اخراج کا سلسلہ مسلسل اتار چڑھاؤ کا شکار ہے تاہم حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مکمل الرٹ ہے اور ریسکیو و امدادی سرگرمیوں کو مزید تیز کر دیا گیا ہے۔ پنجند بیراج پر پانی کی آمد اور اخراج 306,740 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کچے کے علاقوں سے مزید 12 ہزار سے زائد افراد محفوظ مقامات پر منتقل ہوئے، جس کے بعد مجموعی طور پر 1 لاکھ 21 ہزار 769 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔ اسی دوران 14 ہزار 495 مویشی بھی بچا...
امریکی وفد نے این ڈی ایم اے کا دورہ کیا، جہاں قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے پاک امریکا تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کی قیادت میں امریکی سینٹرل کمانڈ اور ڈیزاسٹر ریسپانس گروپ نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر امریکی محکمہ خارجہ کی ڈیزاسٹر ایکسپرٹ برائے ایشیا ایوانا ووکو اور ان کی ٹیم نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ 2 روزہ مشاورتی اجلاس میں قدرتی آفات کے تدارک اور موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات سے نمٹنے کے اقدامات پر تبادلہ خیال ہوا۔ چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے وفد کو ادارے کی استعداد،...
پاکستان میں سروائیکل کینسر خواتین کی صحت کے لیے ایک سنگین مسئلہ ہے۔ چھاتی اور بیضہ دانی (اووری) کے کینسر (سرطان) کے بعد خواتین میں سروائیکل کینسر (رحم کے نچلے حصے کا سرطان) سب سے عام ہے۔ یہ خواتین میں تیسرا سب سے عام کینسر ہے جب کہ 15 سے 44 سال کی خواتین میں دوسرا سب سے زیادہ پایا جانے والا کینسر ہے۔ ہر سال اوسطاً 5008 خواتین میں سروائیکل کینسر کی تشخیص ہوتی ہے جن میں سے 3197 خواتین اس مرض کی وجہ سے انتقال کرجاتی ہیں۔ سروائیکل کینسر کیا ہے اور کس وجہ سے لاحق ہوتا ہے، کیا اس کا علاج ممکن ہے، خواتین اس سے کیسے محفوظ رہ سکتی ہیں؟ اس حوالے سے معروف گائناکولوجسٹ...
پشاور: صوبہ خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں جمعرات کو بادل پھٹنے اور تیز بارشوں کے باعث آنے والے سیلابی ریلوں کی زد میں آ کر کم از کم 60 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتا ہو گئے ہیں۔محکمہ موسمیات کی تعریف کے مطابق اگر کسی چھوٹے علاقے (ایک سے دس کلومیٹر کے اندر) میں ایک گھنٹے میں 10 سینٹی میٹر یا اس سے زیادہ شدید بارش ہوتی ہے تو اس واقعے کو ’بادل کا پھٹنا‘ کہا جاتا ہے۔بعض اوقات ایک جگہ پر ایک سے زیادہ بادل پھٹ سکتے ہیں۔ ایسے میں جان و مال کا بہت نقصان ہوتا ہے جیسا کہ سنہ 2013 میں انڈیا کی ریاست اتراکھنڈ میں ہوا تھا لیکن شدید بارش کے ہر واقعے کو بادل پھٹنا...
پاکستانی اداکارہ مشی خان نے شہروں میں پھلتی بے حیائی پر ایک بار پھر کھل کر اظہار خیال کیا ہے۔ مشی خان نے اس بار ان مناظر کا تذکرہ کیا ہے جو رات کے وقت شہروں کی سڑکوں پر دیکھنے کو ملتے ہیں۔ انسٹاگرام پر جاری ایک ویڈیو بیان میں انہوں نے کھلے عام ہونے والی بے حیائی، فحاشی اور غیر اخلاقی سرگرمیوں پر سخت تشویش ظاہر کی۔ مشی خان کا کہنا تھا کہ رات کے پہر اگر کوئی سڑک پر نکلے تو منظر کسی ’’منی بنکاک‘‘ سے کم نہیں لگتا۔ ان کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد میں برقع پوش خواتین سے لے کر ٹرانس جینڈرز تک سبھی سرعام جنسی خدمات پیش کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ ساتھ ہی...
جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم نے کہا ہے کہ پاکستان کو ارلی وارننگ سسٹم کے لیے 2017 سے قرض ملنا شروع ہوا مگر حکومتوں نے کوئی اقدامات نہیں کیے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے اسلام آباد میں منعقدہ " محفوظ مستقبل؛ آبی وسائل کا موثر انتظام اور ماحولیاتی تحفظ" کے عنوان سے سیمینار سے خطاب میں ان خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستانی قوم کے سامنے مسائل کا حل بھی رکھتی ہے، حکومت کی جانب سے مسائل کا حل پیش نہ کرنے کی وجہ سے ملک مشکلات میں گھرتا جا رہا ہے، پانی کے مسئلے جماعت اسلامی کے "ری بلڈ پاکستان " منصوبے کا حصہ بنائیں گے۔ حافظ نعیم نے کہا کہ منظم طریقے سے قوم کو...
سعودی عرب میں 95ویں قومی دن پر 23 ستمبر کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب 23 ستمبر کو اپنا 95واں قومی دن بھرپور ملی جوش و جذبے کے ساتھ منائے گا۔ اس موقع پر مملکت بھر میں شہریوں اور غیر ملکی باشندوں کے لیے عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ دن 1932 میں بانیِ مملکت شاہ عبدالعزیز کے اُس تاریخی فرمان کی یاد دلاتا ہے جس کے تحت نجد اور حجاز کو متحد کرکے سعودی عرب کے نام سے ایک ریاست قائم کی گئی تھی۔ پہلی بار 1965 میں فرمانروا شاہ فیصل کے دور میں قومی دن منایا گیا تھا اور 2005 میں شاہ عبداللہ کے شاہی فرمان کے بعد اسے...
پاکستان میں سعودی پریس اتاشی ڈاکٹر نایف العتیبی نے یوم دفاع پاکستان کے موقع پر پاک فوج کے شہدا کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ایکس پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ یومِ دفاع پاکستان، پاکستانی بھائیوں کے وجدان میں وہ دن ہے جو قربانی، یکجہتی اور حوصلے کی علامت ہے۔ یہ بھی پڑھیے: 6 ستمبر یوم دفاع و شہدا : سیاسی اور عسکری قیادت کا خراج تحسین ان نے وطن کے لیے سب کچھ نچھاور کرنے والے شہداء اور اُن کے اہلخانہ کو سلام بھی پیش کیا۔ یومِ دفاع پاکستان، پاکستانی بھائیوں کے وجدان میں وہ دن ہے جو قربانی، یکجہتی اور حوصلے کی علامت ہے۔ شہداء اور اُن کے اہلخانہ کو سلام جنہوں نے...
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے سپریم کورٹ آف پاکستان نے اہم اقدام کرتے ہوئےاوورسیز لٹی گنٹس‘ فسیلی ٹیشن سیل قائم کر دیا۔سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ اوورسیز پاکستانی واٹس ایپ نمبر اور آن لائن پورٹل کے ذریعے رجوع کر سکیں گے، واٹس ایپ نمبر4442444-0326 پر مسیج کے ذریعے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ اعلامیہ میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ صرف سپریم کورٹ سے متعلقہ کیسز کا ہی فسیلیٹیشن سیل میں اندراج ہوگا، اوورسیز سائلین میں بیرون ملک مقیم ہر شخص شامل ہوگا، سیل کے ذریعے درخواستیں اور شکایات جمع کرائی جا سکیں گی۔ اعلامیے کے مطابق سپریم کورٹ میں جلد سماعت کی درخواست بھی سیل کے ذریعے دی جا سکے گی، کیس کی...
جماعت اسلامی پاکستان کے امیرحافظ نعیم الرحمان نے شمالی علاقہ جات میں ماحولیاتی تباہی کا ذمہ دارجنگلات کی بے دریغ کٹائی کو قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ حکومتوں کے فنانسرز اور بااثر افراداس کٹائی میں ملوث ہیں۔ نجی نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، محفوظ مستقبل، آبی وسائل کا مؤثر انتظام اور ماحولیاتی تحفظ کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی مسائل میں اضافے کی بنیادی وجہ حکومتوں کی ناکام پالیسیز اور مفاد پرست عناصر کی پشت پناہی ہے۔ درختوں کی کٹائی میں ملوث عناصر کو حکومتی سرپرستی حاصل ہے۔پانی کا بحران جماعت اسلامی کےری بلڈ پاکستان منصوبے کا اہم حصہ ہوگا۔ ارلی وارننگ سسٹم نہ لگانا سنگین...
بنگلہ دیش میں تعینات پاکستان کے نئے ہائی کمشنر عمران حیدر نے آج بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے سیکریٹری جنرل میرزا فخرالاسلام عالمگیر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں بی این پی کی سینیئر قیادت بھی شریک تھی جن میں قائمہ کمیٹی کے اراکین عبدالمعین خان، امیر خسرو محمود چوہدری اور آرگنائزنگ سیکریٹری شمع عبید شامل تھے۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے 6 معاہدوں پر دستخط بی این پی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق میرزا فخرالاسلام عالمگیر نے پاکستانی ہائی کمشنر کو خوش آمدید کہا اور ملاقات کو خوشگوار قرار دیا۔ گفتگو کے دوران دونوں جانب سے باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال...
سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم شاہد آفریدی نے باجوڑ کا خصوصی دورہ کیا اور متاثرین کے لیے 20 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا۔ سیکیورٹی کے سخت انتظامات کے باوجود عوام کی بڑی تعداد اپنے محبوب کرکٹر کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے امڈ آئی۔ آفریدی کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور ان کی آمد پر ہر چہرے پر خوشی کے رنگ نمایاں تھے۔ دورے کے دوران شاہد آفریدی نے گورنمنٹ کامرس کالج میں قائم متاثرین کیمپ کا معائنہ کیا، متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔ اس موقع پر انہوں نے متاثرین کے لیے 20 لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کیا، جس پر متاثرہ خاندانوں نے خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا۔ شاہد آفریدی نے...
ہارو دریا پر قائم خانپور ڈیم کا پانی خطرے کے قریب پہنچ گیا ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق ڈیم کا موجودہ لیول 1981.55 فٹ تک پہنچ چکا ہے جبکہ اس کی کل ذخیرہ گنجائش 1982 فٹ ہے۔ https://.twittercom/ndmapk/status/1964265479507452063 ترجمان نے بتایا کہ پانی کے دباؤ کو کم کرنے کے لیے آج شام 5 بجے سپل ویز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس اقدام سے ہارو دریا میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے۔ انتظامیہ نے نشیبی اور دریا کے قریب رہنے والی آبادیوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:متاثرین سیلاب کے لیے امدادی سامان کیساتھ پہلی امریکی پرواز پاکستان پہنچ گئی کیا آپ چاہتے ہیں کہ میں...
تیانجن میں ہونے والا شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کا اجلاس محض سفارتی سرگرمی نہیں تھا بلکہ علامتی طور پر ایک بڑے سیاسی پیغام کا حامل بھی تھا۔ یہ اجلاس چین کی جنگِ عظیم دوئم کی یادگار تقاریب کے تناظر میں منعقد ہوا جس نے اسے مزید وزن دیا۔ WATCH ???? Hot mic moment on CCTV in China today: Putin and Xi, both 72, were caught casually chatting about living to 150 years — or maybe forever — thanks to organ transplants pic.twitter.com/5kSPqUOsDL — Insider Paper (@TheInsiderPaper) September 3, 2025 اس اجلاس کو گزشتہ برس کے BRICS سربراہی اجلاس کے مساوی اہمیت دی گئی۔ مغرب کی مرکزیت کا زوال طویل عرصے تک دنیا کے بڑے فیصلے مغرب کی موجودگی اور...
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے معروف یوٹیوبر رجب بٹ کو 9 ستمبر کو طلب کرلیا ہے۔ یہ کارروائی ان الزامات کی بنیاد پر کی جا رہی ہے کہ وہ جوئے اور آن لائن ٹریڈنگ ایپس کی تشہیر میں ملوث رہے ہیں۔ این سی سی آئی اے کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ رجب بٹ پر الزام ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو استعمال کرتے ہوئے نوجوانوں کو آن لائن جوئے کی ایپس میں سرمایہ کاری کے لیے اکسانے کی کوشش کی۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ انہوں نے ایک منظم اسکیم کے تحت معصوم شہریوں کی محنت سے کمائی کو...
امریکی صدر کا محکمہ دفاع کا نام بدل کر ’محکمہ جنگ‘ رکھنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 6 September, 2025 سب نیوز واشنگٹن (آئی پی ایس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کے روز ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کرتے ہوئے امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون (Department of Defense) کا نام تبدیل کر کے ”ڈپارٹمنٹ آف وار“ (Department of War) رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ نام مذکورہ ادارے کے پاس دوسری جنگِ عظیم تک تھا، تاہم بعد ازاں حکام نے اس کا نام محکمہ دفاع رکھ دیا تھا۔ عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ٹرمپ کا یہ اقدام امریکی فوج کو ری برانڈ کرنے کی ان کی تازہ کوشش ہے۔ اس سے قبل وہ واشنگٹن ڈی سی میں...
سکھر: یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر ملٹری روڈ واکنگ ٹریک سکھر پر ایک پُر وقار اور شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں میئر سکھر و ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے پرچم کشائی کی۔ یادگار تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، بعد ازاں ہدیہ نعت پیش کیا گیا، جس کے بعد دنیا کے 11ویں، ایشیا کے 7ویں، پاکستان کے دوسرے اور سندھ کے بلند ترین 300 فٹ فلیگ پول پر 84 فٹ لمبا اور 56 فٹ چوڑا سبز ہلالی پرچم لہرایا گیا، جو وطنِ عزیز کی عظمت، اتحاد اور استقامت کی علامت ہے۔ پرچم کشائی کے ساتھ ہی قومی ترانہ بجایا گیا ۔ اس موقع پر پولیس، سول ڈیفنس کی...
بھارت ہمیشہ سے ہی اس کوشش میں رہا ہے کہ کسی طرح پاکستان کو نقصان پہنچائے اور ستمبر 1965 میں بھارت نے ایک بار پھر پاکستان کیخلاف جنگ کا محاذ کھول دیا۔ جنگ کے 6 چھٹے روز کیپٹن اسلام احمد خان، میجر فخر عالم خان، میجر محمد منیر خان، میجر محمد سرور اور کیپٹن خالد حمید لودھی نے جوانمردی سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ کیپٹن اسلام احمد خان مقبوضہ کشمیر میں اکھنور میں دیوی پور کے مقام پر بہادری سے لڑتے ہوئے مادر ملت پر قربان ہوئے، میجر فخر عالم خان نے اکھنور میں بہادری سے لڑتے ہوئے دشمن کی 14 آرٹلری گنز پر قبضہ کیا، ان کے ٹینک کو دشمن کا گولا لگا جس سے وہ شہادت کے رتبے پر...
اسلام آباد، لاہور (نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد کی فوری بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں منعقد ایک جائزہ اجلاس میں کہی، جس میں بارشوں و سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور جاری امدادی و بحالی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے فلڈ الرٹس سے متعلق مکمل معلومات فراہم نہیں کی جا رہیں۔ صرف ایک بار سفارتی ذرائع سے آگاہی دی گئی، حالانکہ دونوں ممالک کے درمیان ایسی صورتحال میں معلومات کے تبادلے کا کوئی باقاعدہ اور موثر طریقہ کار موجود نہیں۔ ادھر چیئرمین پیپلز...
اسلام آباد: حکومت نے تنخواہ دار طبقے سے 2 ماہ میں 85 ارب روپے ٹیکس وصول کرلیا۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مطابق مالی سال 2025-26 کے ابتدائی 2 ماہ (جولائی اور اگست) کے دوران تنخواہ دار طبقے سے 85 ارب روپے انکم ٹیکس وصول کیا گیا، جو گزشتہ سال اسی عرصے کے مقابلے میں 21 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال ان 2 ماہ میں 70 ارب روپے ٹیکس وصول ہوا تھا، اس طرح رواں مالی سال کے ابتدائی عرصے میں 15 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اعدادوشمار کے مطابق، نان کارپورٹ ملازمین نے 41 ارب روپے، کارپورٹ ملازمین نے 20 ارب روپے ٹیکس دیا۔ صوبائی سرکاری ملازمین کی جانب سے...
اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ آئندہ دنوں میں غزہ سٹی کی بلند عمارتوں کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔ جمعے کے روز جاری بیان میں اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ ان عمارتوں کو حماس عسکریت پسندوں نے کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، اسنائپر اور اینٹی ٹینک پوزیشنز، اور زیر زمین سرنگوں کے طور پر استعمال کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’غزہ کو بھوکا مت مارو‘: کاسمیٹکس برانڈ لش کا انوکھا احتجاج فوجی ترجمان کے مطابق جمعے کی شب ایک بلند عمارت کو نشانہ بھی بنایا گیا، جسے مبینہ طور پر حماس کے حملوں میں استعمال کیا جا رہا تھا۔ فوج کا کہنا تھا کہ کارروائی سے قبل شہریوں کے تحفظ کے لیے پیشگی انتباہ جاری کیا گیا۔ غزہ کے...
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے فلسطینی صدر کے مشیر برائے مذہبی امور اور شرعی عدالت کے چیف جسٹس عزت مآب محمود صدیقی الھباش نے ملاقات کی۔ وہ اسلام آباد میں منعقدہ بین الاقوامی سیرت النبی ؐ کانفرنس میں شرکت کے لیے فلسطینی وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔ ملاقات میں مسجد اقصیٰ کے امام احمد حسین اور پاکستان میں فلسطینی سفیر بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے فلسطینی صدر ڈاکٹر محمود عباس کے لیے نیک تمناؤں کا پیغام دیا اور فلسطینی عوام سے یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مظلوم فلسطینیوں کی حمایت ہر سطح پر جاری رکھے گا۔ انہوں نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف فلسطینی عوام کی قربانیوں اور استقامت کو خراج تحسین پیش...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ افغانستان کے زلزلہ متاثرین کے لیے مزید ایک ہزار خیمے بھیجنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ صوبائی حکومت اور خیبر پختونخوا کے عوام افغان بہن بھائیوں کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے افغان قونصلیٹ پشاور کا دورہ کیا، جہاں افغان قونصل جنرل حافظ محب اللہ شاکر نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ بھی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ موجود تھے۔ یہ بھی پڑھیے پاکستان نے افغان زلزلہ متاثرین کے لیے 105 ٹن امدادی سامان حوالے کردیا وزیر اعلیٰ نے افغانستان میں حالیہ زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی...
دفتر خارجہ نے افغان مہاجرین کے حوالے سے جرمنی کی پیشکش کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جرمنی انخلا کے لیے سنجیدہ ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار بریفنگ میں افغان طالبان کے وزیر دفاع ملا یعقوب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی ایک حقیقت ہے، ایسے بیانات سے معاملات کی سنجیدگی کم نہیں ہوتی۔ بھارت کی آبی پالیسی سے متعلق سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ اس بار سیلابی صورتحال میں بھارت نے ماضی کی طرح پاکستان کو تفصیلی اطلاع نہیں دی۔ یہ بھی پڑھیں: دفتر خارجہ نے پاک چین دوستی بارے بین الاقوامی جریدے کی رپورٹ مسترد کردی افغانستان پر 27 اگست کو مبینہ پاکستانی فضائی...
نیپال کی حکومت نے بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسے فیس بک، انسٹاگرام، یوٹیوب اور ایکس تک رسائی بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ان کمپنیوں نے لازمی رجسٹریشن کے تقاضے پورے نہیں کیے۔ یہ بھی پڑھیں:فیس بک اور انسٹاگرام کی بندش کیوں؟،نیا ٹل کا پیغام سامنے آ گیا وزارتِ مواصلات کے ترجمان گجیندرا کمار ٹھاکر کے مطابق جن پلیٹ فارمز نے رجسٹریشن نہیں کرائی، ان کی سروسز فوری طور پر بند کر دی جائیں گی۔ حکومت نے ان کمپنیوں کو مقامی نمائندہ اور شکایات کے ازالے کے لیے رابطہ کار مقرر کرنے کی ہدایت دی تھی۔ وزیرِ مواصلات پرتھوی سبا گرونگ نے کہا کہ کمپنیوں کو بار بار موقع دیا گیا مگر...
وزیراعظم شہباز شریف سے چینی وزیر نے ملاقات کی ہے، جس میں کان کنی، معدنیات و دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چین کے وزیر برائے صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی لی لیچینگ نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے صنعت، زراعت، تجارت، انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی، کان کنی اور معدنیات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کا وژن چین کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کا ہے۔ انہوں نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کو ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی کا مرکزی ستون قرار دیا اور سی پیک کے دوسرے...
اسلام آباد: فلسطین کے قاضی القضاۃ (چیف جسٹس) ڈاکٹر محمود صدقی عبد الرحمان الہباش کی سربراہی میں 4 رکنی وفد نے وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف سے ملاقات کی۔ وفاقی دارالحکومت میں ہونے والی اس اہم ملاقات میں امام مسجد اقصیٰ اور امام مسجد ابراہیمی بھی شریک تھے۔ فلسطینی وفد نے پاکستان میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی عوام سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر سردار محمد یوسف نے کہا کہ ملت فلسطین کی حمایت دین، نسل، عقیدہ اور ثقافت سے بالاتر ہو کر ایک انسانی و اخلاقی فریضہ ہے۔ انہوں نے غزہ میں جاری اسرائیلی فوج...
جرمنی میں یورپ کا سب سے تیز رفتار سپر کمپیوٹر ’جوپیٹر‘ باضابطہ طور پر لانچ کر دیا گیا ہے۔ اسے مصنوعی ذہانت (AI) کی دوڑ میں امریکی اور چینی غلبے کو کم کرنے اور موسمیاتی تحقیق سمیت مختلف سائنسی شعبوں میں اہم پیش رفت کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ جوپیٹر سپر کمپیوٹر کیا ہے؟ یہ سپر کمپیوٹر مغربی جرمنی کے یولش سپرکمپیوٹنگ سینٹر میں نصب کیا گیا ہے۔ یہ یورپ کا پہلا ’ایگزا اسکیل‘ سپر کمپیوٹر ہے جو ایک سیکنڈ میں کم از کم ایک کوئنٹیلیئن (ایک ارب ارب) حسابات کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ Europe’s first exascale supercomputer, Jupiter, will be inaugurated Friday in Germany, promising to boost the continent’s capabilities in fields from artificial intelligence to climate...
راولپنڈی: سول لائنز پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شادی کا جھانسہ دے کر خاتون سے زیادتی کرنے والے اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا۔ اشتہاری ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ خاتون سے زیادتی کی تھی، ملزم سال 2024 سے سول لائنز پولیس کو مطلوب تھا۔ پولیس نے ہیومین انٹیلیجنس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے اشتہاری کو گرفتار کیا۔ ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی کے مطابق ملزم کے ساتھی پہلے ہی گرفتار ہو چکے ہیں، اشتہاری کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے فل کورٹ اجلاس میں واضح اختلافات کے باوجودہائی کورٹ اسٹیبلشمنٹ (اپائنٹمنٹ اینڈ کنڈیشنز آف سروس) رولز 2025کو معمولی اکثریت سے منظور کر لیا گیا۔ چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں گیارہ میں سے چھ ججز نے رولز کے حق میں جبکہ پانچ نے مخالفت میں ووٹ دیا۔ذرائع کے مطابق سینئر ججز نے مجوزہ رولز اور اجلاس کے طریقہ کار پر شدید اعتراضات اٹھائے اور مشاورت کے عمل کو رسمی قرار دیا۔ فل کورٹ اجلاس کا پس منظر فل کورٹ اجلاس کا ایجنڈا تین نکات پر مشتمل تھا۔ 1۔ تعددِ ازدواج سے متعلق قانونی ترمیم 2۔ ہائی کورٹ بلڈنگ میں ڈھانچہ جاتی نقائص 3۔ ہائی کورٹ سروس رولز 2025...
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا پشاور پولیس نے ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والی 2 خواتین کو گرفتار کرلیا۔تھانہ شاہ پور پولیس نے لیڈیز پولیس کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے خواتین کو گرفتار کیا۔اس حوالے سے مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی بھی جاری ہے۔ سی سی پی او کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے پیغام شیئر کیا گیا کہ معاشرتی برائیوں اور نوجوان نسل کو گمراہ کرنے والی سرگرمیوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
افغانستان ایک اور زلزلے سے لرز اٹھا ، مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 5 September, 2025 سب نیوز کابل (آئی پی ایس)افغانستان کے جنوب مشرقی علاقوں میں گزشتہ رات ایک اور شدید زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، جو کہ گزشتہ چار دنوں کے دوران اس خطے میں آنے والا تیسرا زلزلہ ہے۔ جرمن ریسرچ سینٹر فار جیوسائنسز کے مطابق تازہ زلزلے کی شدت 6.2 تھی اور اس کا مرکز پاکستان کی سرحد کے قریب شیوہ ضلع میں واقع تھا۔ زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر (چھ میل) ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے بعد ابتدائی اطلاعات کے مطابق برکش کوٹ کے علاقے میں نقصان کی اطلاع ملی ہے، تاہم متاثرہ علاقوں سے تفصیلات جمع...
وزیراعظم شہباز شریف نے بیجنگ میں عوامی جمہوریہ چین کے وزیراعظم لی چیانگ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وفود کی سطح پر ہونے والی بات چیت کے بعد چینی وزیراعظم کی جانب سے وزیراعظم پاکستان کے اعزاز میں ایک پروقار ظہرانہ بھی دیا گیا۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاک چین تعلقات کی مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی علاقائی سالمیت، خودمختاری اور سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے چین کی غیر متزلزل حمایت پر چینی قیادت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں نے صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان 2 ستمبر 2025 کو ہونے والی ملاقات میں طے پانے والے اہم اتفاق رائے...
کراچی: شہر قائد کے علاقے سرجانی ٹاؤن کے علاقے روزی گوٹھ، باغ خیبر مسجد کے قریب ایک گھر میں زہریلی چیز کھانے سے ایک خاتون جاں بحق ہو گئی۔ واقعے کی اطلاع پر چھیپا ایمبولینس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر لاش کو اسپتال منتقل کیا۔ چھیپا ذرائع کے مطابق، جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت شکیلہ زوجہ جمال، عمر 35 سال کے طور پر ہوئی ہے۔ خاتون کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد موت کی اصل وجوہات سامنے آئیں گی۔
لاہور: پنجاب میں رینگنے والے جانوروں اور پانی و خشکی دونوں میں زندہ رہنے والے جانوروں (ایمفیبینز) کا سروے مکمل کر لیا گیا ہے اور اب اگلے مرحلے میں صوبے بھر میں نباتات کا جامع سروے شروع کیا جا رہا ہے۔ لاہورکے مقامی ہوٹل میں ایک مشاورتی اجلاس ہوا جس میں پنجاب وائلڈلائف رینجرز، محکمہ جنگلات کے افسران، انٹرنیشنل یونین فار کنزرویشن آف نیچر (آئی یوسی این) کے ماہرین اور مختلف جامعات کے اساتذہ نے شرکت کی اور اجلاس میں بوٹینیکل سینسز کے طریقہ کار، مدت اور ٹیکنالوجی کے استعمال پر تفصیلی منصوبہ بندی کو حتمی شکل دی گئی۔ یہ سروے وزیراعلیٰ پنجاب کے خصوصی انیشیٹو "پنجاب وائلڈ لائف سروے اسکیم" کا حصہ ہے، جس کا فیصلہ...
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ترک فضائیہ کے کمانڈر جنرل ضیا جمیل قادی اوغلو نے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور سکیورٹی تعاون کے فروغ، خطے میں امن و استحکام اور مشترکہ اسٹریٹیجک ترجیحات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں عالمی و علاقائی جیو اسٹریٹیجک ماحول میں تبدیلیوں اور ان کے اثرات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ دونوں عسکری قیادتوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے دوطرفہ تعاون اور اسٹریٹیجک شراکت داری کو مزید وسعت دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ملاقات کے دوران اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان...
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ترک فضائیہ کے کمانڈر جنرل ضیا جمال کادی اوغلو نے پاکستان کے سرکاری دورے کے دوران جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی۔ یہ بھی پڑھیں: پاک ترک ایئر فورس چیفس کی ملاقات، دفاعی تعاون پر بات چیت ملاقات میں پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی، خاص طور پر بدلتے ہوئے عالمی و علاقائی جیو اسٹریٹیجک ماحول، مشترکہ حکمتِ عملی کی ترجیحات اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ میں دوطرفہ تعاون کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان دیرینہ...
پاکستان، اسلامی عرب اور یورپی ممالک نے فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ اور عالمی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ فلسطینی عوام کو ایک آزاد اور خودمختار ریاست کے طور پر تسلیم کیا جائے اور اسرائیل کے ’گریٹر اسرائیل‘ منصوبے کو عالمی امن کے خلاف سازش قرار دیتے ہوئے فوری طور پر روکا جائے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان علما کونسل کا اقوام متحدہ میں فلسطینی ریاست کے قیام سے متعلق کانفرنس کی تائید کا اعلان یہ مطالبات پاکستان علماء کونسل کے زیر اہتمام اسلام آباد میں منعقدہ ’فلسطین امن کانفرنس‘ کے مشترکہ اعلامیے میں سامنے آئے جس میں فلسطینی قاضی القضاۃ ڈاکٹر محمود الہباش، امام مسجد اقصیٰ، مختلف اسلامی ممالک کے سفرا، وفاقی وزیر...

پاکستان اور جاپان کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کا 14واں دور مکمل، تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق
پاکستان اور جاپان کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کا 14واں دور اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں دونوں ممالک نے تجارت، سرمایہ کاری، ترقی، تعلیم اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اجلاس کی صدارت پاکستان کے اسپیشل سیکرٹری برائے خارجہ امور نبیل منیر اور جاپان کے نائب وزیر خارجہ اکاہوری تاکیشی نے مشترکہ طور پر کی۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق مشاورت کے دوران دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں جنوبی ایشیا، مشرقِ وسطیٰ اور ایشیا پیسیفک کی علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے افغانستان کی موجودہ صورتِ حال پر بھی گفتگو کی اور خطے میں استحکام کی ضرورت پر زور دیا۔ دونوں ممالک...
ملائیشیا نے ٹک ٹاک کمپنی سے مطالبہ کیا ہے کہ کم عمر صارفین کے تحفظ کے لیے عمر کی تصدیق کے عمل کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن قدم اُٹھائے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ بات ملائیشیا کے وزیرِ مواصلات فاہمی فاضل نے ٹک ٹاک کے نمائندوں سے ملاقات میں کی۔ انھوں نے ٹک ٹاک کمپنی کے نمائندوں کو بتایا کہ بچوں تک منفی، جنسی یا نقصان دہ مواد کی رسائی کو روکنے کی کوششیں ناکافی اور انتہائی غیر مطمئن ہیں۔ ملائیشیا کے وزیر مواصلات نے متنبہ کیا کہ ٹک ٹاک کو پولیس اور ملائیشین کمیونیکیشن کمیشن کے ساتھ مل کر ایج ویریفیکیشن سسسٹم پر کام کرنا ہوگا ورنہ حکومت سخت اقدامات اٹھا سکتی ہے۔ یاد رہے کہ ملائیشیا نے حالیہ مہینوں میں آن لائن جوا، اسکیمز، بچوں...
فلسطین کے چیف جسٹس ڈاکٹر محمود صدقی عبد الرحمان الہباش کی قیادت میں ایک چار رکنی اعلیٰ سطحی وفد نے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں امام مسجد اقصیٰ اور امام مسجد ابراہیمی سمیت دیگر ممتاز مذہبی شخصیات بھی شریک تھیں۔ یہ ملاقات وفاقی دارالحکومت میں ہوئی، جہاں دونوں فریقین نے مسلم امہ کو درپیش چیلنجز اور باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔ فلسطینی وفد نے پاکستان میں حالیہ سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا اور متاثرہ عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی ظاہر کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے فلسطینی کاز کے...
برطانیہ نے سندھ میں متوقع تباہ کن سیلاب سے نمٹنے کے لیے پیشگی 12 لاکھ پاؤنڈز (تقریباً 45 کروڑ 40 لاکھ روپے) کی اضافی ہنگامی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس امداد کو سیلاب سے بروقت انتباہی نظام اور متاثرہ علاقوں سے شہریوں کے انخلا، انتہائی متاثرہ اور کمزور گھرانوں کی نشاندہی، ضروری اشیاء اور مویشیوں کے تحفظ کے لیے سامان کا ذخیرہ اور انخلا کے مراکز کی تیاری میں استعمال کیا جائے گا۔ برطانوی ہائی کمیشن اسلام آباد کے مطابق یہ امدادی فنڈز سندھ میں کام کرنے والی مختلف غیر سرکاری تنظیموں (NGOs) کو فراہم کیے جا رہے ہیں۔ برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ (Jane Marriott CMG, OBE) نے کہا کہ سندھ اس وقت ہلاک خیز سیلاب کا سامنے کرنے...
سریاب روڈ سانحہ، بلوچستان کی سیاسی جماعتوں کا 8ستمبر کو ہڑتال کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز کوئٹہ(سب نیوز)بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دو ستمبر کو سریاب روڈ پر ہوئے خودکش حملے کے خلاف سیاسی جماعتوں نے 8 ستمبر کو صوبے بھر میں پہیہ جام اور شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلان کردیا۔اس بات کا اعلان سیاسی جماعتوں نے کوئٹہ میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔پریس کانفرنس میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی، بلوچستان نیشنل پارٹی کے سردار اختر مینگل، نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل کبیر محمد، عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی، پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر داود شاہ کاکڑ اور مجلس وحدت المسلمین کے رہنما...
سپریم کورٹ میں نجی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کے ملازم کامران صدیقی پر مبینہ طور پر اسپین کے سفارتکاروں کو صارفین کا ڈیٹا فروخت کرنے کے الزام کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے ملزم کی درخواستِ ضمانت پر کیس کی کارروائی کی۔ سماعت کے دوران ملزم کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کے مؤکل سے کسی قسم کی ریکوری نہیں ہوئی۔ تاہم ایڈیشنل اٹارنی جنرل راجا شفقت نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کی ایک غیر ملکی سفارتکار کے ساتھ گفتگو ریکارڈ پر موجود ہے، جس میں ڈیٹا اور سی ڈی آر فروخت کرنے کا ذکر ہے۔ مزید پڑھیں: تحریک تحفظِ آئین پاکستان نے سپریم کورٹ کو سیاسی ’کرائم سین‘ قرار دیدیا...
اقوام متحدہ کا پاکستان میں سیلاب کے نتیجے میں جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس United nation WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)اقوام متحدہ کے سیکرٹر ی جنرل انتونیو گوتریش نے پاکستان میں حالیہ تباہ کن سیلاب پر افسوس کا اظہار کیا ہے، جس کے نتیجے میں سیکڑوں افراد جاں بحق اور تقریبا 15 لاکھ متاثر ہوئے۔سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفین دوجارک کے مطابق یہ سیلاب شدید مون سون بارشوں کے باعث آ یا جسے موسمیاتی تبدیلیوں نے مزید سنگین بنا دیا، اس قدرتی آفت سے 3000 سے زائد مکانات، 400 سے زیادہ سکول اور 40 کے قریب صحت مراکز کو نقصان پہنچا جبکہ لاکھوں افراد کو فوری انسانی امداد کی ضرورت ہے۔سیکرٹر...
کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دو ستمبر کو سریاب روڈ پر ہوئے خودکش حملے کے خلاف سیاسی جماعتوں نے 8 ستمبر کو صوبے بھر میں پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کردیا۔ اس بات کا اعلان سیاسی جماعتوں نے کوئٹہ میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔پریس کانفرنس میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی، بلوچستان نیشنل پارٹی کے سردار اختر مینگل، نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل کبیر محمد، عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی، پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر داود شاہ کاکڑ اور مجلس وحدت المسلمین کے رہنما علامہ ولایت حسین جعفری شامل تھے۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ شاہوانی اسٹیڈیم کے قریب خودکش حملہ انسانیت کے...
بیجنگ میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی ملاقات کے بعد ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہوگئی، جس میں کم جونگ ان کے اسٹاف کو ان کی چھوئی گئی ہر چیز کو احتیاط سے صاف کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ ملاقات 3 ستمبر کو دوسری جنگِ عظیم میں چین کی فتح کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر ہوئی تھی۔ ملاقات ختم ہوتے ہی کم کے ساتھ آئے اہلکاروں نے کرسی کی پشت اور بازوؤں کو کپڑے سے صاف کیا، کافی ٹیبل کو رگڑ کر صاف کیا اور وہ گلاس بھی فوراً ہٹا دیا جس سے کم جونگ نے پانی پیا تھا۔ ???? All traces of Kim Jong Un were wiped...
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ آئندہ چند دنوں میں یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات کریں گے۔ ان کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب گزشتہ ماہ الاسکا میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ان کی ملاقات کسی بڑی پیشرفت کے بغیر ختم ہو گئی تھی۔ رپورٹس کے مطابق ٹرمپ جمعرات کو یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی سے فون پر بات کریں گے، جبکہ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون سمیت کئی یورپی رہنما بھی ٹرمپ سے رابطہ کرنے والے ہیں۔ اس موقع پر فرانس کی میزبانی میں تقریباً 30 ممالک ورچوئل اجلاس میں شریک ہوں گے تاکہ روس کے ساتھ امن معاہدے کے بعد یوکرین کی سلامتی پر بات چیت...
کراچی(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ کراچی کینٹ اسٹیشن پر بننے والا سی آئی پی لاؤنج یورپ سے بہتر ہوگا جس کا افتتاح 30ستمبر کو کیا جائے گا جبکہ سکھر، حیدرآباد و دیگر شہروں کے اسٹیشن بھی جدید بنائے جا رہے ہیں۔ کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں تاجر و صنعتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلوے نے کہا کہ 40 اسٹیشنز پر وائی فائی سہولت مہیا کی جا رہی ہے، 155 اسٹیشنز کو سولرائز کرنے جا رہے ہیں، 60 فیصد ہو چکے ہیں جبکہ کراچی کے 27 اسٹیشن سولرائز ہونے کے اقدامات ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے 2ارب کی فنانسنگ سے کراچی تا روہڑی ریل ٹریک کو...
وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے 4 ستمبر 2025 کو بیجنگ میں عوامی جمہوریہ چین کے وزیراعظم لی چیانگ سے ملاقات کی۔ وفود کی سطح پر بات چیت کے بعد چینی وزیراعظم نے وزیراعظم شہباز شریف کے اعزاز میں پروقار ظہرانہ دیا۔ یہ بھی پڑھیں:سدا بہار اسٹریٹجک کواپریٹو پارٹنرشپ دونوں ممالک کی خوشحالی کے لیے ناگزیر، پاکستان چین کا اتفاق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاک چین تعلقات کی مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی علاقائی سالمیت، خودمختاری اور سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے غیر متزلزل حمایت پر چینی قیادت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔ صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان 2 ستمبر کو ہونے والی...
شاہوانی اسٹیڈیم میں ہونے والے خودکش دھماکے کے خلاف پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور بلوچستان نیشنل پارٹی سمیت مختلف جماعتوں نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے 8 ستمبر کو بلوچستان بھر میں پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ سربراہ پختونخوا ملی عوامی پارٹی محمود خان اچکزئی نے کہا کہ قرآن کہتا ہے کہ ایک بے گناہ کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے، مگر ہمیں سمجھ نہیں آ رہا کہ ہم نے کیا جرم کیا ہے؟ ہم نے جلسے میں ایسا کیا کہا تھا کہ ہمیں اس سانحے کا سامنا کرنا پڑا؟ انہوں نے کہا کہ 75 سال گزر گئے لیکن آج بھی عوام غلامی کا طوق اٹھائے ہوئے ہیں۔ ہم آقا و غلام کا رشتہ...
محکمہ موسمیات نے اعلان کیا ہے کہ 7 اور 8 ستمبر کے درمیان مکمل چاند گرہن ہوگا جس کا مشاہدہ پاکستان میں بھی کیا جاسکے گا۔ تفصیلات کے مطابق چاند گرہن کا مشاہدہ یورپ، ایشیا، آسٹریلیا، افریقہ، شمالی امریکا کے مغربی حصے، جنوبی امریکا کے مشرقی حصے میں کیا جاسکے گا۔ علاوہ ازیں بحرالکاہل، بحرِ اوقیانوس، بحرِ ہند، آرکٹک اور انٹارکٹیکا میں بھی چاند گرہن دیکھا جا سکے گا۔ پاکستانی وقت کے مطابق 7 ستمبر کو رات 8 بجکر 28 منٹ پر چاند کی روشنی مدہم ہونے لگے گی جبکہ چاند کو جزوی گرہن لگنے کا آغاز 9 بجکر 27 منٹ پر ہوگا۔ محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ مکمل گرہن کا آغاز 10 بجکر 31 منٹ پر ہوگا...