2025-11-28@09:30:06 GMT
تلاش کی گنتی: 27223
«انتقامی کارروائی کا نشانہ»:
(نئی خبر)
کوئٹہ:(نیوزڈیسک) کسٹمز ڈیپارٹمنٹ کوئٹہ نے انسداد اسمگلنگ کی بڑی کارروائی میں 13 کروڑ 66 لاکھ روپے مالیت کی کرسٹل آئس ضبط کرلی۔ ایف بی آر ہیڈ کوارٹر کے مطابق کلکٹوریٹ آف کسٹمز (انفورسمنٹ) کوئٹہ کی فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ (ایف ای یو) نوتل نے منشیات اسمگلنگ کی ایک بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے تیرہ کروڑ 66 لاکھ روپے مالیت کی کرسٹل،آئس (Methamphetamine) ضبط کرلی۔ یہ کارروائی منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف جاری مہم میں ایک اہم سنگِ میل ہے جس میں مصدقہ خفیہ اطلاع پر کسٹمز اہلکاروں نے ایک مسافر گاڑی کو روکا اور ایک بیگ کے اندر چھپائی گئی 2 کلو گرام کرسٹل/آئس (Methamphetamine) برآمد کر لی۔ کسٹم کے مطابق ملزم کو موقع پر ہی گرفتار کرکے کسٹمز...
پاکستان اور ایران کا پارلیمانی اور عوامی سطح پر رابطوں کو فروغ دینے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 25 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری ڈاکٹر علی لاریجانی کی ملاقات ہوئی۔ملاقات میں پاک ایران تعلقات، علاقائی سلامتی، پارلیمانی تعاون اور اقتصادی شراکت داری پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، سپیکر سردار ایاز صادق نے علاقائی امن، استحکام اور باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان اور ایران برادرانہ، ہمسایہ ممالک ہیں، پاکستانی اور ایرانی لیڈر شپ کے مابین حالیہ رابطے دونوں ممالک کے تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم سنگ میل ثابت ہوں گے۔ ...
کراچی(نیوزڈیسک) ایکسپو سینٹر میں تیسری بین الاقوامی فوڈ اینڈ ایگریکلچر نمائش کا افتتاح آج منگل کو وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان نے کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ نمائش تین روز جاری رہے گی، یہ ملکی سطح پر فوڈ اینڈ ایگریکلچر کی سب سے بڑی بین الاقوامی نمائش ہے۔ وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے نمائش کے افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے تجارت نہیں، پاکستان کی سیکورٹی اور استحکام ہماری اولین ترجیح ہے۔ ہر چیز ڈالر نہیں ہوتی۔ ہمارا افغانستان سے بڑا کنسرن ہے کہ آپ کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو۔ اس میں کون سی غلط بات ہے، سیکیورٹی نہیں ملتی تو مجبوراً پاکستان اقدامات کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ...
دنیا کے 8.2 ارب انسانوں میں سے تقریباً نصف اب شہروں میں آباد ہیں اور یہ تعداد رکنے کا نام نہیں لے رہی۔ اقوامِ متحدہ کی نئی رپورٹ کے مطابق زمین کا مستقبل ’اربن‘ ہوتا جا رہا ہے۔ 1950 میں صرف 20 فیصد لوگ شہری آبادی کا حصہ تھے، مگر اب صرف 25 سال بعد یعنی 2050 تک 2 تہائی عالمی آبادی شہروں میں رہ رہی ہوگی۔ بڑے شہر، بڑے مسئلے رپورٹ کے مطابق دنیا میں میگا سٹیز (وہ شہر جن کی آبادی ایک کروڑ سے زائد ہو) 1975 کے مقابلے میں 4 گنا بڑھ چکے ہیں۔ جكارتہ 4 کروڑ 20 لاکھ آبادی کے ساتھ دنیا کا سب سے بڑا شہر بن چکا ہے، اس کے بعد ڈھاکا 4 کروڑ...
پرتگال (ویب ڈیسک) اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی صلاحیتوں کے تو سب ہی معترف ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ کسی بھی ایتھلیٹ کے لیے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ صرف ٹیلنٹ کی بنیاد پر کرنا ممکن نہیں ہوتا۔ بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے کسی بھی کھلاڑی کو ٹیلنٹ کے ساتھ ساتھ بہترین فٹنس بھی برقرار رکھنی ہوتی ہے تب ہی وہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتا ہے۔ جدید ورزش کے دور میں کھلاڑیوں کی کارکردگی میں اصل فرق اُس جسم میں ہوتا ہے جسے اندر سے سمجھا گیا ہو۔ یہی وجہ ہے کہ رونالڈو جیسے عالمی سطح کے کھلاڑی اپنے جسم کے ہر اشارے کو پڑھنے کے لیے جدید بائیومیٹرکس پر یقین رکھتے ہیں۔ ایک جدید بائیومارکرز...
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹینٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے کورٹ مارشل کے حوالے سے زیادہ قیاس آرائیاں نہیں کرنی چاہیں۔ یہ بھی پڑھیں: جنرل فیض حمید کا کورٹ مارشل مکمل، فیصلہ کسی بھی وقت متوقع ہے، فخر درّانی منگل کو سینیئر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں فیض حمید کا کورٹ مارشل قانونی اور عدالتی عمل ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹینٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ فیض حمید کورٹ مارشل کے حوالے سے جیسے ہی کوئی فیصلہ یا عملدرآمد ہوا ہم اس سے عوام کو آگاہ کردیں گے۔ مزید پڑھیے: جنرل فیض حمید کیس کا فیصلہ کب آئےگا، اور کتنی سزا کا امکان...
ایتھوپیا میں آتش فشاں پھٹنے کا واقعہ، پاکستانی فضائی حدود سے متعلق پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی نے کیا کہا؟
—فائل فوٹوز پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے ایتھوپیا میں آتش فشاں کے پھٹنے کے واقعے پر اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔پی اے اے کے ترجمان کے مطابق ایتھوپیا میں آتش فشاں کے پھٹنے کے واقعے کے بعد پاکستانی فضائی حدود مکمل طور پر محفوظ ہے۔ترجمان پی اے اے کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں پاکستان میں پروازوں سے متعلق کوئی نوٹم جاری نہیں کیا گیا۔ ایتھوپیا: 12 ہزار سال سےخاموش آتش فشاں پھٹ گیاایتھوپیا میں 12 ہزار سال سےخاموش آتش فشاں پھٹ گیا۔ عدیس ابابا سے خبر ایجنسی کے مطابق آتش فشاں سے نکلنے والا دھواں 46 ہزار فٹ کی بلندی تک پہنچ گیا۔ پی اے اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان...
کراچی ایکسپو سینٹر میں تیسری بین الاقوامی فوڈ اینڈ ایگریکلچر نمائش کا افتتاح آج منگل کو وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان نے کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ نمائش تین روز جاری رہے گی، یہ ملکی سطح پر فوڈ اینڈ ایگریکلچر کی سب سے بڑی بین الاقوامی نمائش ہے۔ وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے نمائش کے افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے تجارت نہیں، پاکستان کی سیکورٹی اور استحکام ہماری اولین ترجیح ہے۔ ہر چیز ڈالر نہیں ہوتی۔ ہمارا افغانستان سے بڑا کنسرن ہے کہ آپ کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو۔ اس میں کون سی غلط بات ہے، سیکیورٹی نہیں ملتی تو مجبوراً پاکستان اقدامات کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت پاکستانی پہلی...
مسئلہ ریاستِ افغانستان سے ہے، عوام سے نہیں؛ دہشتگردوں کا آخری دم تک پیچھا کریں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کا مسئلہ افغانستان کی ریاستی پالیسیوں سے ہے، وہاں کے عوام سے نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان جب بھی افغان سرزمین پر موجود دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کرتا ہے تو اس کا باضابطہ اعلان کرتا ہے۔ منگل کے روز میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے شہریوں اور سرحدوں کے تحفظ کے لیے کسی بھی حد تک جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ *”دہشتگردوں کا آخری دم تک پیچھا کیا جائے گا، اور ان کے خلاف کارروائیاں بھرپور انداز میں جاری رہیں گی۔”* ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ خطے میں امن...
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے جعفر ایکسپریس کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔ بلوچستان کے علاقے نصیرآباد ضلع کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں صدر تھانہ کی حدود میں ریلوے ٹریک کے قریب سے سکیورٹی فورسز نے ساڑھے تین کلوگرام سے زائد بارودی مواد برآمد کر لیا جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے کامیابی سے ناکارہ بنا دیا۔ پولیس اور ریلوے حکام کے مطابق بروقت کارروائی سے مسافر ٹرین جعفر ایکسپریس سمیت کئی انسانی جانیں اور قیمتی املاک ایک بڑے سانحے سے بچ گئیں۔ ذرائع کے مطابق رواں صبح ریلوے ٹریک کے قریب مشکوک سرگرمی کی اطلاع ملتے ہی صدر پولیس اور ریلوے پولیس کی مشترکہ ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں۔ تلاشی کے دوران...
کوئٹہ کی کسٹمز انفورسمنٹ نے مستونگ میں ایک گودام پر چھاپہ مار کر 8 کروڑ 10 لاکھ روپے مالیت کی غیر کسٹم پیڈ گاڑیاں ضبط کر لی ہیں۔ یہ کارروائی چیف کلکٹر (انفورسمنٹ) اسلام آباد کی اطلاع پر مین آر سی ڈی ہائی وے، مستونگ میں کی گئی۔ چھاپے میں ضبط کی گئی گاڑیوں میں چار پرائس کاریں، دو ایکوا، ایک سی-اچ آر، ایک ہونڈا ویزل، ایک نسان، ایک کرولا فیلڈر اور ایک پراڈو جیپ شامل ہیں۔ کسٹمز ایکٹ 1969 کے تحت تمام گاڑیوں کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ ایف بی آر کا کہنا ہے کہ وہ اسمگلنگ کے خاتمے اور ملک بھر میں قانونی تجارت کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔
بالی ووڈ اداکارہ اور سابق مس انڈیا سلینا جیٹلی نے اپنے شوہر پیٹر ہاگ کے خلاف ایک مقامی عدالت میں گھریلو تشدد کی شکایت دائر کر دی ہے، جس میں انہوں نے شدید جذباتی، جسمانی، جنسی اور زبانی تشدد کے الزامات عائد کیے ہیں۔ درخواست کی سماعت منگل کو جوڈیشل مجسٹریٹ ایس سی تاڈے کے روبرو ہوئی، جنہوں نے پیٹر ہاگ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی اگلی سماعت 12 دسمبر مقرر کر دی۔ یہ بھی پڑھیں: ’لوگوں نے کہا بھینس کی طرح لگتی ہو‘، سابق مس انڈیا فائنلسٹ نے وزن میں حیران کن کمی کیسے کی؟ کرنجوالا اینڈ کمپنی کے ذریعے دائر کی گئی درخواست میں سلینا جیٹلی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ شادی کے بعد ان کے...
خاتون اقلیتی ڈاکٹر سے بدکلامی، ڈاکٹر رشیدہ سومرو کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کا آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 25 November, 2025 سب نیوز کراچی : سندھ ایمپلائیز سوشل سیکیورٹی ادارے میں چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر رشیدہ سومرو کے خلاف اقلیتی ڈاکٹر/طبی عملہ سراپا احتجاج، سنگین نوعیت کی بدانتظامی، اقلیتوں سے بدکلامی، ہراسانی اور اختیارات سے تجاوز کی شکایات پر تین رُکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم، چیف سیکرٹری سندھ بھی حرکت میں آگئے، کمشنر کراچی کو سخت ایکشن لینے کے احکامات صادر، تین دن بعد سابق آئی جی سندھ کی ہمشیرہ ڈاکٹر رشیدہ سومرو سے تحریری وضاحت طلب کر لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ایمپلائز سوشل سیکیورٹی ادارے میں سرکاری اختیارات سے تجاوز، بدانتظامی،ڈیوٹی سے غیرحاضری، اسٹاف سے ناروا...
اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے مشرقِ وسطیٰ اور فلسطینی تنازع پر بریفنگ کے دوران پاکستان کے مستقل نمائندے عاصم افتخار نے کہا کہ مقبوضہ فلسطین میں سیاسی پیش رفت کے باوجود صورتحال انتہائی سنگین ہے اور جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ اپنی بریفنگ میں عاصم افتخار نے مشرقِ وسطیٰ امن عمل کے لیے خصوصی رابطہ کار رمیز الاکبروف کی جامع بریفنگ پر اظہارِ تشکر کیا۔ انہوں نے گزشتہ 2 برسوں میں غزہ پر ہونے والی تباہ کاریوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ محاصرے میں پھنسے فلسطینی شدید بھوک، بمباری اور انسانی بحران کا شکار ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: سلامتی کونسل میں اصلاحات ناگزیر، مستقل رکنیت کا نظام فرسودہ ہو چکا ہے، پاکستان رپورٹس کے مطابق اب...
گوہاٹی ٹیسٹ میں بھارتی ٹیم مشکلات میں گھر گئی، ایک بار پھر ہوم گراؤنڈ میں وائٹ واش کا خطرہ منڈلانے لگا۔ جنوبی افریقا نے اپنی دوسری اننگز 260 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کرکے بھارت کو جیت کے لیے 549 رنز کا ہدف دے دیا۔ ٹرسٹان اسٹبز 94، ٹونی ڈی زورزی 49، رائن ریکلٹن 35، ایڈن مارکرام 29 اور کپتان ٹمبا باووما 3 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ ویان ملڈر 35 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ بھارت کی جانب سے رویندرا جدیجا نے 4 اور واشنگٹن سندر نے ایک وکٹ حاصل کی۔ یاد رہے کہ جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سینوران متھوسامی (109) اور مارکو جینسن (93) کی کیریئر بیسٹ اننگز کی بدولت 489...
کریڈٹ کارڈ بنانےوالی خاتون سےجنسی زیادتی، نازیبا ویڈیو بنانےوالے مفرور ملزم نےمزید تصاویر وائرل کردیں
سندھ ہائیکورٹ نے کریڈٹ کارڈ بنانے والی خاتون سے زیادتی اور نازیبا ویڈیو وائرل کرنے سے متعلق سوشل میڈیا سے خاتون کی ویڈیو اور تصاویر ہٹانے اور عدالتی حکمنامے کی نقول آئی جی پولیس کو ارسال کرنے کا حکم دیدیا۔ ہائیکورٹ میں کریڈٹ کارڈ بنانے والی خاتون سے زیادتی اور نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کے مقدمے میں ملزمان کی عدن گرفتاری کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں ایس پی انویسٹی گیشن کی رپورٹ پیش کی گئی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ ملزم زونیب کو گرفتار کرنے کے لیئے چھاپے مارے گئے۔ ملزم گرفتار نہیں کیا جاسکا۔ درخواستگزار کے وکیل قمر عباس ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ مفرور ملزم نے مزید تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیں ہیں، پولیس...
ضلع بنوں میں سیکورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنۃ الخوارج کے مضبوط گروہ کو نشانہ بنایا، جس میں 22 دہشت گرد مارے گئے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق یہ کارروائی 24 نومبر کو اس وقت شروع ہوئی جب حساس اداروں کی خفیہ اطلاعات پر پتا چلا کہ علاقے میں ایسے عناصر چھپے بیٹھے ہیں جو نہ صرف مقامی امن کے لیے خطرہ بنے ہوئے ہیں بلکہ بیرونی ایجنسیوں، خصوصاً بھارتی خفیہ نیٹ ورک کی پشت پناہی سے پاکستان کے اندر دہشت گردی کی کارروائیاں منظم کر رہے ہیں۔ آپریشن کے آغاز پر فورسز نے انتہائی منصوبہ بندی کے ساتھ دہشت گردوں کے ٹھکانے کا گھیراؤ کیا، جس کے...
سندھ ہائیکورٹ نے کریڈٹ کارڈ بنانے والی خاتون سے جنسی زیادتی اور اس کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کے معاملے میں اہم حکم جاری کیا ہے۔ عدالت نے سوشل میڈیا سے خاتون کی ویڈیو اور تصاویر ہٹانے اور عدالتی حکمنامے کی نقول آئی جی پولیس کو بھیجنے کا حکم دیا۔ اس کیس میں ملزم کی گرفتاری کے حوالے سے دائر درخواست کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت کو بتایا گیا کہ مفرور ملزم زونیب کو گرفتار کرنے کے لیے متعدد چھاپے مارے گئے مگر پولیس ناکام رہی۔ درخواست گزار کے وکیل قمر عباس ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ مفرور ملزم نے مزید تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی ہیں، مگر پولیس نے نہ تو ملزم کو گرفتار...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی نو مئی کا صرف ایک مقدمہ چلانے کی درخواست مزید سماعت کیلئے دو رکنی بنچ کو بھجوا دی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے درخواست پر سماعت کی، بانی پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ عدالت کے روبرو پیش ہوئے، دورانِ سماعت عدالت نے روسٹرم پر زیادہ وکلاء کھڑے ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ یہ درخواست اتنی بھاری ہے جو اتنے وکیل روسٹرم پر آگئے، عدالت نے لطیف کھوسہ کے علاوہ تمام وکلاء کو روسٹرم چھوڑنے کی ہدایت کی، چیف جسٹس نے لطیف کھوسہ سے استفسار کیا کہ لگتا...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی الیکشن عملے کو دھمکانے کے کیس میں الیکشن کمیشن میں پیش ہوگئے۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی سماعت کی۔سہیل آفریدی کے وکیل علی بخاری نے دلائل دیے اور کیس کی سماعت کو الگ رکھنے کی درخواست کی۔ اسپیشل سیکریٹری لاء نے کہا کہ کمیشن قانون اور آئین کے مطابق کارروائی کر سکتا ہے اور مانیٹرنگ رپورٹ میں خلاف ورزی کی نشاندہی کی گئی۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ سب کے خلاف یکساں کارروائی ہوگی اور وزیر اعلیٰ کے حاضری کے لیے اگلی سماعت پر استثنیٰ دیا۔ سماعت 4 دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔واضح رہے کہ کیس این اے 18 میں الیکشن مہم...
ڈیرہ مراد جمالی میں ایک بڑے تخریب کاری کے منصوبے کو پولیس نے ناکام بنادیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: جعفر ایکسپریس پر حملے میں امریکا کی جانب سے افغانستان کو دیا گیا اسلحہ استعمال ہونے کی تصدیق مقامی پولیس کے مطابق، نامعلوم افراد نے ریلوے ٹریک پر دھماکہ خیز مواد نصب کیا تھا تاکہ پشاور سے آنے والی جعفر ایکسپریس کو نشانہ بنایا جائے۔ پولیس کے مطابق، بم ڈسپوزیل اسکواڈ کی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنا دیا، جس کے نتیجے میں ریلوے لائن پر کسی بھی قسم کا نقصان یا حادثہ پیش نہیں آیا۔ حکام نے کہا کہ یہ کارروائی بروقت اطلاعات اور محکمے کی چوکسی کی بدولت ممکن ہوئی۔ مزید پڑھیں: سبی میں...
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت پنجاب کے ہر ادارے کی پرفارمنس کا احتساب جاری،نئے پراجیکٹس کا آغاز
پنجاب میں شفافیت اور کڑے احتساب کی طاقتور لہر جاری---ہر منسٹری ،ہر محکمہ،ہر سیکریٹری جوابدہ پنجاب میں تعلیم، ٹیکنالوجی اور ٹریننگ ہر نوجوان کے لیے،اپنا گھر محنت کش کے لیے،صحت مند ماحول ہر شہری کے لیے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت پنجاب کے ہر ادارے کی پرفارمنس کا احتساب جاری،نئے پراجیکٹس کا آغاز لگاتار چھے گھنٹے ایجوکیشن سے لے کر ماحولیات،جنگلات،وائلڈ لائف، فشریز، ٹورازم، آرکیالوجی، سپورٹس اور لیبر تک ہر شعبے کی جانچ پڑتال،تفصیلی بریفنگ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا پنجابی زبان کو تعلیم،ثقافت اور عوامی زندگی میں مرکزی مقام دلانے کے لیے تاریخی اقدامات کا حکم پنجاب کے محنت کشوں کے اپنے گھر کا خواب پورا کرنے کے لئے جھنگ اور کمالیہ میں 20 ہزار ورکرز کے...
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ ایک مداح کو سیلفی کی درخواست کرنے پر معصومانہ انداز میں جواب دیتے نظر آتے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نسیم شاہ اسٹیڈیم میں مداحوں سے بات چیت کر رہے ہیں، جب ایک خاتون مداح ان سے سیلفی کی فرمائش کرتی ہیں۔ اس پر نسیم شاہ نے کہا کہ ’گھر سے ڈانٹ پڑے گی، میں مذاق نہیں کر رہا، میرے ابو بہت ڈانٹتے ہیں‘۔ میرے ابو بہت ڈانٹیں گے ????❤️ pic.twitter.com/gfD2rp723Y — Ans (@PakForeverIA) November 24, 2025 نسیم شاہ کے یہ معصوم اور دوستانہ انداز وہاں موجود تمام افراد کو ہنسنے پر مجبور کر گیا۔...
پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی) ہیڈکوارٹر پر ہونے والے خودکش حملے کی تحقیقات میں تیزی آ گئی ہے اور دہشت گردی کی اس کارروائی سے متعلق نئے انکشافات سامنے آئے ہیں۔ سی ٹی ڈی کے مطابق تحقیقات میں ہلاک دہشت گردوں کے جسمانی اعضا حاصل کر لیے گئے ہیں اور انہیں ڈی این اے ٹیسٹنگ کے لیے لیبارٹری بھیج دیا گیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ تینوں حملہ آور ایک ہی موٹر سائیکل پر آئے تھے۔ کوہاٹ روڈ اور سول کوارٹر کے راستے سے گزرتے ہوئے یہ حملہ آور جائے وقوعہ پر پہنچے اور ایف سی ہیڈکوارٹر سے کچھ فاصلے پر اپنی موٹر سائیکل کھڑی کی۔ سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کے پاس کلاشنکوف...
قازقستان کے صدر کی جانب سے “سلک روڈ اسٹا ر” بین الاقوامی موسیقی کے مقابلے کے کامیاب انعقاد کے لیے چینی میڈیا گروپ کا شکریہ
قازقستان کے صدر کی جانب سے “سلک روڈ اسٹا ر” بین الاقوامی موسیقی کے مقابلے کے کامیاب انعقاد کے لیے چینی میڈیا گروپ کا شکریہ WhatsAppFacebookTwitter 0 25 November, 2025 سب نیوز بیجنگ : چائنا میڈیا گروپ اور قازقستان ٹیلی ویژن کے مشترکہ زیر اہتمام پہلے “سلک روڈ اسٹار” بین الاقوامی موسیقی کے مقابلے کا فائنل مرحلہ آستانہ میں منعقد ہوا۔ قازق صدر قاسم توکایف نے ایک تہنیتی خط بھیجا، جس میں انھوں نے مقابلے کی کامیاب میزبانی پر سی ایم جی کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔اپنے تہنیتی پیغام میں توکایف نے کہا کہ “سلک روڈ اسٹار” ایشیائی ممالک کے درمیان ثقافتی سفارتکاری کا ایک نمونہ ہے، جو مختلف ممالک کی تاریخی روایات اور فنکارانہ کامیابیوں کا بھرپور...
لاہور میں دوسری بین الاقوامی باکسنگ چیمپئن شپ کا باقاعدہ آغاز ہوگیا، جسے عالمی سطح کی باکسنگ کے فروغ کے لیے اہم موقع سمجھا جا رہا ہے۔ چیمپئن شپ کا انعقاد ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن کے تعاون سے کیا جا رہا ہے اور اسے پاک فوج، حکومت پنجاب اور فوجی فرٹیلائزرز کے اشتراک سے منعقد کیا گیا ہے۔ اہم فائٹ فار گلوری مقابلے جناح اسپورٹس کمپلیکس لاہور گیریژن میں ہوں گے۔ ایونٹ میں 6 پاکستانی باکسرز کے ساتھ ساتھ 15 ممالک کے 44 پروفیشنل باکسرز مختلف ٹائٹلز کے لیے میدان میں اتریں گے۔ امریکا، برطانیہ، جرمنی، کوریا، آسٹریلیا، آئرلینڈ، فلپائن اور نیدرلینڈز سمیت دیگر ممالک کے کھلاڑی بھی پاکستان پہنچ چکے ہیں۔ غیر ملکی باکسرز اور آفیشلز نے پاکستان آمد...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی انتخابی عملے کو دھمکیاں دینے کے معاملے پر طلبی کے بعد الیکشن کمیشن میں پیش ہوگئے۔ وزیر اعلی کے پی کے سہیل آفریدی کی جانب سے انتخابی عملہ کو دھمکیوں کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن سماعت کر رہا ہے۔ وزیراعلی کے پی نے کورٹ روم میں حاضری لگائی، وکیل علی بخاری نے سہیل افریدی کو روسٹرم پر آنے کا کہا، چیف الیکشن کمشنر نے وزیر اعلی کو ہدایت کی کہ آپ بیٹھ جائیں، وزیر اعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی کے وکیل نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف درخواست دیدی۔ این اے 18 سے ملحقہ حسن ابدال میں ترقیاتی منصوبوں کے اعلان پر وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف کارروائی کی استدعا...
مداحوں کا اپنی پسندیدہ شخصیات یا کھلاڑیوں کے ساتھ سیلفی بنانا معمول کی بات ہے۔ پاکستان میں کرکٹ شائقین کی ایک بڑی تعداد اپنے قومی ہیروز کے ساتھ سیلفی بنانے کو اپنے لیے باعث اعزاز سمجھتی ہے۔ حال ہی میں سہ ملکی سیریز کے میچ کے بعد قومی کرکٹر نسیم شاہ میدان میں موجود شائقین سے بات چیت کرنے اسٹینڈ کے قریب گئے تو مداح ان کی تصاویر بنانے لگے۔ ایسے میں ایک مداح لڑکی نے ان کے ساتھ سیلفی لینے کی فرمائش کردی جس پر نسیم شاہ نے معصومیت بھرے انداز میں کہا کہ ’یار گھر سے ڈانٹ پڑے گی، قسم سے سچ بتا رہا ہوں، میرے ابو بہت ڈانٹتے ہیں‘۔ Abu bhot dante ge ????#PakistanCricket #cricket pic.twitter.com/cAmz9UZRxJ — Urooj...
پشاور: فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی) ہیڈکوارٹر پر خودکش حملے کی تحقیقات میں پیش رفت سامنے آئی ہے، جس میں دہشت گردی کی اس کارروائی سے متعلق مزید انکشافات ہوئے ہیں۔ سی ٹی ڈی کے مطابق فیڈرل کانسٹبلری ہیڈکوارٹر میں خودکش دھماکوں کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور اس سلسلے میں ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کے جسمانی اعضا حاصل کر لیے گئے ہیں، جنہیں ڈی این اے ٹیسٹنگ کے لیے لیبارٹری بھجوایا گیا ہے۔ دہشت گردی کے واقعے کی تحقیقات کے حوالے سے سی ٹی ڈی کے مطابق تینوں حملہ آور ایک ہی موٹر سائیکل پر آئے تھے۔ دہشت گرد کوہاٹ روڈ اور سول کوارٹر سے ہوتے ہوئے جائے وقوع پر پہنچے، جہاں حملہ آوروں نے ایف...
شائقین کے لیے اپنی پسندیدہ کرکٹر کے ساتھ سیلفی بنانا ہمیشہ ایک یادگار لمحہ ہوتا ہے، اور حال ہی میں قومی کرکٹر نسیم شاہ نے بھی ایسا ہی لمحہ شیئر کیا۔ سہ ملکی سیریز کے ایک میچ کے بعد نسیم شاہ میدان میں موجود شائقین سے بات چیت کرنے اسٹینڈ کے قریب گئے، جہاں مداح ان سے تصاویر لینے لگے۔ اس دوران ایک مداح لڑکی نے ان کے ساتھ سیلفی لینے کی درخواست کی، جس پر نسیم شاہ نے معصومانہ انداز میں کہا،’’یار، گھر سے ڈانٹ پڑے گی، قسم سے سچ بتا رہا ہوں، میرے ابو بہت ڈانٹتے ہیں۔‘‘ نسیم شاہ کے اس سادہ اور مخلص جواب نے وہاں موجود تمام شائقین کو قہقہوں سے بھر دیا اور لمحے کو...
پاکستانی ٹینس کے نامور کھلاڑی اعصام الحق نے بین الاقوامی ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ اسلام آباد میں جاری اے ٹی پی چیلنجر کپ کے موقع پر اعصام الحق نے کہا کہ یہ ان کا کیریئر کا آخری ٹورنامنٹ ہوگا۔ اعصام الحق اس ٹورنامنٹ میں مزمل مرتضیٰ کے ساتھ ڈبلز ایونٹ کھیلیں گے۔ انہوں نے دو دہائیوں تک بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کی اور ملکی کھیل کے لیے نمایاں خدمات انجام دیں۔ اعصام الحق نے کہا کہ میرے والدین ہی میری اصل طاقت تھے۔ ان کے یقین، قربانیوں اور حوصلہ افزائی نے مجھے وہ بنایا جو میں آج ہوں۔ میں اپنے تمام کوچز اور ساتھی کھلاڑیوں کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے میری...
لاہور میں دوسری بین الاقوامی باکسنگ چیمپئن شپ کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق عالمی سطح کی یہ چیمپئن شپ ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن کے تعاون سے منعقد کی جارہی ہے۔ باکسنگ چیمپئن شپ پاک فوج، حکومت پنجاب اور فوجی فرٹیلائزرز کے باہمی اشتراک سے منعقد کی جائے گی۔ ایونٹ کی اہم فائٹ فار گلوری چیمپئن شپ جناح اسپورٹس کمپلیکس لاہور گیریژن میں کھیلی جائے گی۔ ایونٹ میں 6 پاکستانی باکسرز سمیت 15 ممالک کے 44 پروفیشنل باکسرز مختلف ٹائٹلز کے لیے ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ امریکا، برطانیہ، جرمنی، کوریا، آسٹریلیا، آئرلینڈ، فلپائن اور نیدرلینڈز سمیت متعدد ممالک کے باکسرز کی پاکستان آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ دیگر ممالک کے باکسرز، آفیشلز اور ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن کے...
پنجاب کے ضلع ساہیوال میں آن لائن پیسے کمانے کا جھانسہ دے کر یونیورسٹی کی طالبہ کو اغوا کر لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق اغوا کی واردات تین روز قبل کی گئی، ڈی پی او نے بتایا کہ طالبہ گھر سے یونیورسٹی کے لئے نکلی لیکن تھوڑی دیر بعد لڑکی کا فون بند ہوگیا اور یونیورسٹی بھی نہ پہنچی۔ ڈی پی او عثمان ٹیپو نے بتایا کہ طالبہ کو سوشل میڈیا پر ایک خاتون نے آن لائن پیسے کمانے کا جھانسہ دے کر اغوا کر لیا تھا، پولیس فرید ٹاون نے طالبہ کو باحفاظت سیالکوٹ سے بازیاب کروا لیا۔ پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اغوا کار خاتون کو سیالکوٹ سے گرفتار کر کے 19 سالہ طالبہ کو بازیاب کروایا۔
اسکینڈلز کے باعث شہرت رکھنے والی ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کے ایک وائرل بیان نے سوشل میڈیا صارفین کو ایک بار پھر برہم کر دیا ہے۔ سامعہ نے اپنی ویڈیو میں کھل کر کہا کہ وہ دبئی میں ایک ایسے لڑکے کی تلاش میں ہیں جو انہیں مالی مدد فراہم کر سکے۔ انہوں نے کہا: فی الحال میں اپنے مالی معاملات خود سنبھال رہی ہوں، لیکن میں سنجیدگی سے ایک بوائے فرینڈ کی تلاش میں ہوں کیونکہ تین ماہ سے سنگل ہوں، اور دبئی میں بغیر بوائے فرینڈ کے لڑکیوں کے لیے زندگی گزارنا مشکل ہے۔ اگر کوئی دلچسپی رکھتا ہو تو رابطہ کرے۔ بڑے دل والے لڑکے لڑکیوں پر خرچ کرتے ہیں۔” یہ بیان سامنے آتے ہی سوشل میڈیا...
طالبان حکومت کے ترجمان نے منگل کو دعوٰی کیا ہے کہ افغانستان کے مختلف علاقوں میں پاکستان کی فضائی کارروائیوں میں کم از کم 10 افراد مارے گئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک سوشل پوسٹ میں کہا: پاکستانی فوج نے ایک مقامی شہری کے مکان کو بمباری سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں خوست صوبے میں نو بچے (پانچ لڑکے اور چار لڑکیاں) اور ایک خاتون مارے گئے۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ کنڑ اور پکتیکا کی سرحدی علاقوں کو بھی پاکستانی فوج نے فضائی کارروائیوں سے ہدف بنایا جہاں چار مزید شہری زخمی ہوئے۔ پاکستان نے تاحال افغان حکومت کے ترجمان کے اس الزام پر کوئی تبصرہ نہیں...
—فائل فوٹو پشاور ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی الیکشن کمیشن نوٹس کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔سہیل آفریدی کی الیکشن کمیشن نوٹس کے خلاف درخواست پر سماعت جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل بینچ نے کی۔دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے نوٹس میں کہا گیا کہ وزیراعلیٰ نے دھمکی آمیز الفاظ استعمال کیے، خود نوٹس میں کہا گیا ہے جلسہ حویلیاں میں تھا جو این اے 18 کی حدود میں نہیں، نوٹس میں کہا گیا کہ الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی کی گئی۔وزیراعلیٰ کے وکیل نے جلسے میں کی گئی تقریر کی ٹرانسکرپشن پڑھ کر سنائی اور کہا کہ وزیراعلیٰ نے کہا تھا کہ کوئی...
برقع پر پابندی کا بل مسترد ہونے کا غصہ، آسٹریلوی انتہاپسند سینیٹر کا پارلیمنٹ میں برقع پہن کر ہنگامہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آسٹریلیا میں دائیں بازو کی انتہاپسند سینیٹر پالین ہینسن نے پارلیمنٹ میں برقع پہن کر شدید تنازع کھڑا کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق، عوامی مقامات پر برقع پر پابندی کے لیے پیش کیا گیا اُن کا بل پیر کے روز مسترد ہوا تو انہوں نے بطور احتجاج پارلیمانی اجلاس میں برقع پہن کر شرکت کی۔مسلم سینیٹرز نے اس اقدام کو کھلی نسل پرستی اور اسلام دشمنی قرار دیا۔ سینیٹر محرین فاروقی نے اسے واضح طور پر نسل پرستانہ حرکت کہا، جبکہ سینیٹر فاطمہ پیمان نے اسے شرمناک عمل قرار دیا۔ادھر حکومتی اور اپوزیشن دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے بھی پالین ہینسن کے اس عمل کی مذمت کی۔واضح رہے کہ ہینسن نے 2017 میں بھی اسی طرح برقع پہن...
علی ساہی :صوبہ بھر میں حادثات کی روک تھام اور ٹریفک قوانین کی پابندی کو یقینی بنانے کے لیے بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف مہم جاری ہے. رواں ماہ اس مہم کے تحت کارروائیوں میں 10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، اور بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والے 1 لاکھ 58 ہزار سے زائد شہریوں کو چالان ٹکٹ جاری کیے گئے۔ ترجمان کے مطابق صوبے بھر میں ٹریفک پولیس نے لاہور میں تقریباً 50 ہزار، فیصل آباد میں 18 ہزار اور گجرانوالہ میں 13 ہزار سے زائد شہریوں کو چالان کیا ہے. ترجمان نے مزید بتایا کہ ٹریفک قوانین کے نفاذ اور لا انفورسمنٹ کی وجہ سے گزشتہ چار ماہ میں حادثات میں مسلسل کمی دیکھی گئی...
وفاقی آئینی عدالت نے گٹکا ایکٹ کے خلاف دائر درخواست مسترد کرتے ہوئے گٹکے کو انتہائی مضرِ صحت اور انسانی جانوں کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا ہے۔ جسٹس حسن رضوی کی سربراہی میں آئینی عدالت کے 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران جسٹس حسن رضوی نے گٹکے کے مضر اثرات پر سخت اظہارِ تشویش کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ گٹکا سگریٹ سے بھی زیادہ خطرناک ہے۔ یہ بھی پڑھیں: گٹکا استعمال کرنے سے منہ کے کینسر میں خطرناک حد تک اضافہ ان کا کہنا تھا کہ سڑی ہوئی چھالیوں سے تیار کیا جانے والا گٹکا انسانی صحت کے لیے زہرِ قاتل ہے۔ ان کے مطابق اسپتالوں میں گٹکا استعمال کرنے والے مریض عام ہو چکے...
وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے زیرِ اہتمام پہلے بین الاقوامی مقابلۂ حسنِ قرأت کا دوسرا روز آج انتہائی روح پرور ماحول میں جاری ہے۔ دارالحکومت کے جناح کنونشن میں دنیا بھر سے آئے 12 ممتاز قاری اپنی خوبصورت آواز میں قرآنِ کریم کی تلاوت پیش کریں گے۔ مقابلے کے دوسرے دن مجموعی طور پر 2 گروپس تلاوت کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں: حسن ابدال کی لائبریری میں محفوظ قرآن پاک کے نایاب نسخے گروپ 3 میں لیبیا، آئیوری کوسٹ، نائجر، شام، عراق اور ازبکستان کے قاری حصہ لیں گے۔ جب کہ گروپ 4 میں مصر، نائجیریا، کرغزستان، سیرالیون، گنی اور پاکستان کے قاری تلاوت کی سعادت حاصل کریں گے۔ The Ministry of Religious Affairs extends a heartfelt...
راولپنڈی: ملک بھر میں انسداد اسمگلنگ آپریشنز کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی گئی۔ ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے مطابق تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے متعدد شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 3 کارروائیاں کی گئیں، جن میں 2 ملزمان کو گرفتار کرکے مجموعی طور پر 41 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 55.07 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔ تعلیمی اداروں کے قریب ہونے والی کارروائیوں میں فتح جنگ روڈ اٹک پر کالج کے قریب ایک ملزم سے 540 گرام چرس جب کہ ایک اور کارروائی میں اٹک ہی میں کالج کے قریب دوسرے ملزم سے 530 گرام چرس برآمد کی گئی۔ گرفتار ملزمان نے اعتراف کیا...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پشاور ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی الیکشن کمیشن نوٹس کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں سہیل آفریدی کی الیکشن کمیشن نوٹس کے خلاف درخواست پر سماعت جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل بنچ نے کی۔ دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے نوٹس میں کہا گیا کہ وزیراعلیٰ نے دھمکی آمیز الفاظ استعمال کیے، خود نوٹس میں کہا گیا ہے جلسہ حویلیاں میں تھا جو این اے 18 کی حدود میں نہیں، نوٹس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی کی گئی۔ چلغوزے کی قیمت میں...
بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے تحت سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں تفصیلی جواب جمع کرا دیا ہے۔ جیل حکام نے مؤقف اختیار کیا کہ عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ جیل سے چلائے جانے کا تاثر مکمل طور پر غلط اور بے بنیاد ہے۔ سپرنٹنڈنٹ کے مطابق عمران خان سخت نگرانی میں ہیں اور ان کے پاس موبائل فون سمیت کسی بھی ممنوع چیز کی موجودگی کا تصور بھی ممکن نہیں، کیونکہ جیل کے اندر موبائل سگنلز جیمر نصب ہیں جن کے باعث اندر و باہر سگنلز مکمل طور پر بند رہتے ہیں۔ جواب میں مزید بتایا گیا کہ عمران...
بنوں میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر 24 نومبر کو آپریشن کرتے ہوئے بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 22 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد ایک مخصوص مقام پر موجود تھے جسے فورسز نے مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 22 خوارج جہنم واصل کر دیے گئے۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی روپوش بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد کو گرفتار یا ختم کیا جا سکے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق نیشنل ایکشن پلان اور فیڈرل ایپکس کمیٹی کے وژن ’عزمِ استحکام‘ کے تحت پاک فوج اور قانون نافذ کرنے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان میں تیزی سے بڑھتے ہوئے سائبر خطرات اور ڈیجیٹل جرائم کے پیش نظر وفاقی حکومت نے ملک بھر میں ایک مرکزی سائبر سیکورٹی اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جو مستقبل میں قومی ڈیٹا، سرکاری اداروں اور حساس معلومات کے تحفظ میں بنیادی ستون کا کردار ادا کرے گی۔مجوزہ ادارے کا مقصد نہ صرف جدید سیکورٹی نظام تشکیل دینا ہوگا بلکہ ایسے معیاری طریقہ کار بھی وضع کیے جائیں گے جو اہم قومی انفرا اسٹرکچر کو ممکنہ سائبر حملوں سے محفوظ رکھنے میں معاون ثابت ہوں۔اس حوالے سے وزارتِ آئی ٹی کی جانب سے تیار کیا گیا سائبر سیکورٹی ایکٹ کا ابتدائی مسودہ متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو بھجوا دیا گیا ہے تاکہ مختلف اداروں کی تجاویز،...
فائل فوٹو سیکیورٹی فورسز کی فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 22 خوارج ہلاک ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن فتنہ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے مؤثر انداز میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ شدید فائرنگ میں 22 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید بھارتی سرپرستی یافتہ فتنہ الخوارج کی تلاش کے لیے کلیئرنس آپریشن کیا جارہا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک دشمن نیٹ ورکس کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے فتنہ الخوارج کے...
اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق نے پہلگام حملے کے بعد بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں کی جانے والی وسیع پیمانے پر کارروائیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے ماہرین کے مطابق حملے کے بعد ہزاروں افراد کو بڑے پیمانے پر گرفتار کیا گیا جبکہ متعدد کشمیریوں کو یو اے پی اے اور پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت بغیر الزام اور ٹرائل کے حراست میں رکھا گیا۔ رپورٹ میں حراست کے دوران تشدد، بدسلوکی، حراستی ہلاکتوں اور لنچنگ کی اطلاعات پر گہری تشویش ظاہر کی گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق گھروں کی مسماری اور جبری بے دخلی کو اجتماعی سزا قرار دیا جا سکتا ہے، جو بنیادی انسانی حقوق کی...
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع بنوں میں دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی مؤثر اور کامیاب کارروائی پر فورسز کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ وزیراعظم نے 22 دہشت گردوں کے خاتمے پر فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت، بہادری اور عزم کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ عزمِ استحکام کے ویژن کے تحت سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف مسلسل بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں۔ وزیراعظم نے زور دیا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ حکومت اور قوم ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، اور اس مقصد...
بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار دھرمیندر کا ممبئی میں مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 89 سال تھی اور وہ اپنی 90 ویں سالگرہ سے 2 ہفتے قبل ہی دنیا سے رخصت ہوئے۔ دھرمیندر نے 65 سالہ کیریئر میں 300 سے زائد فلموں میں کام کیا۔ وہ ’شعلے‘ میں ایکشن ہیرو کے طور پر تو مشہور تھے ہی لیکن ’چپکے چپکے‘ میں جاذب نظر نباتات کے پروفیسر کے طور پر اور ’ستی کم‘ میں اصولوں والے انسان کے طور پر یکساں طور پر مقبول تھے۔ یہ بھی پڑھیں: ’یہ دوستی ہم نہیں توڑیں گے‘ ۔۔۔ مگر دھرمیندر چھوڑ گئے اداکار کی زندگی میں پاکستان اور وہاں کے مداحوں کے لیے بھی خاص محبت تھی۔ سوشل میڈیا پر ان...
عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست میں جیل سپریڈنٹ کا اہم جواب سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 November, 2025 سب نیوز راولپنڈی ،بانی پی ٹی آئی کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست میں بڑی پیش رفت ،عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست میں جیل سپریڈنٹ کا اہم جواب سامنے آگیا ۔سپریڈنٹ جیل کے مطابق بانی کی جیل سے ہدایات نے ماضی میں کئی مواقع پر معاشرت میں تشدد کو ہوا دی ،سپریڈنٹ اڈیالہ جیل نے بانی کے ایکس اکاؤنٹ کی جیل سے آپریٹ ہونے کی تردید کر دی ۔سپریڈنٹ جیل کے مطابق بانی پی ٹی آئی جیل میں سخت سرویلنس میں ہیں ،بانی اور ان پر تعینات اسٹاف کو مستقل سرچ کیا...
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سکیورٹی فورسز نے بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کر کے 22 خوارج کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن فتنہ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، سکیورٹی فورسز نے مؤثر انداز میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 22 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں مزید بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج کی تلاش کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق عزم استحکام کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی، سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دشمن نیٹ ورکس کے خاتمے کے لیے...
اسلام آباد: ملک بھر کے گیس صارفین کے لیے حکومت اور ریگولیٹر کی جانب سے ریلیف کے دعوے ایک بار پھر محض زبانی جمع خرچ ثابت ہوئے ہیں اور اوگرا کے نوٹیفکیشن نے واضح کر دیا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں کمی نہیں بلکہ نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ادارے نے چند روز قبل میڈیا کو جاری کردہ اعلامیے میں اوسطاً 8 فیصد کمی کا دعویٰ کرکے عوام کو خوش خبری سنائی تھی، تاہم سرکاری دستاویزات نے حقیقت سے پردہ اٹھا دیا ہے کہ ریلیف کے نام پر دراصل صارفین کے بلوں میں بھاری اضافہ کیا جا رہا ہے، جس کا اطلاق رواں مالی سال کے دوران ہوگا۔ دستاویزات کے مطابق سوئی...
وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت سے بہترین ورکنگ ریلیشن ہماری ترجیحات میں شامل ہیں، عوام کیلئے ہمہ وقت دروازے کھلے ہیں، ایکشن کمیٹی کے ساتھ نکات پر عملدرآمد کیلئے خلوص نیت سے آگے بڑھیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعطم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ 7 ارب روپے کی لاگت سے لیپہ اور حویلی میں دانش سکولوں کی منظوری سے تعلیمی انقلاب کا آغاز ہو جائے گا، وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کا عوام کی جانب سے شکریہ ادا کرتا ہوں، رواداری، شائستگی، وضع داری، سیاسی بردباری، مشاورت، اعتماد سازی پیپلز پارٹی کی طویل جدوجہد جزو لاینفک ہے، میری حکومت معاشرے کے تمام مکاتب فکر کیلئے پھولوں کا گلدستہ اور نئی اُمید...
بنوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج کے 22 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر ضلع بنوں میں سکیورٹی فورسز نے 24 نومبر کو کارروائی کی، جہاں بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد موجود تھے۔ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 22 خوارج جہنم واصل کر دیے گئے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق کارروائی کے بعد کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی روپوش بھارتی سرپرستی یافتہ دہشتگرد کو گرفتار کیا یا ٹھکانے لگایا...
ایتھوپیا میں آتش فشاں پھٹنے سے اٹھنے والا خطرناک راکھ کا بادل بحیرہ احمر کے اوپر سے گزرتا ہوا دنیا کی مصروف ترین فضائی گزرگاہوں میں خلل کا باعث بن رہا ہے۔ ایتھوپیا میں واقع عفار کے فعال آتش فشانی خطے میں واقع ہیلی گوبی کے اس دھماکے نے تقریباً 45 ہزار فٹ کی بلندی تک راکھ اور دھوئیں پر متشمل ایک ستون سا فضا میں بھیجنا شروع کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاک ایران سرحد پر سویا ہوا آتش فشاں جاگنے لگا، سائنس دانوں کی وارننگ یہ آتش فشاں ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا سے تقریباً 800 کلومیٹر شمال مشرق میں، اریٹریا کی سرحد کے قریب واقع ہے۔ A 10,000-year-old volcano reawakens!#Ethiopia’s Hayli Gubbi erupted on 23 Nov 2025 at...
گزشتہ روز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایک خاتون پر تشدد اور اس کے بال کاٹے جانے کے واقعے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پولیس نے ویڈیو میں نظر آنے والے ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے، جبکہ متاثرہ لڑکی کا ویڈیو بیان بھی سامنے آ گیا ہے۔ متاثرہ خاتون نے اپنا نام ایمان بتایا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ڈیڑھ ماہ قبل پیش آیا تھا۔ اپنے بیان میں اس نے بتایا کہ ثنا نامی لڑکی اور ارمان نامی شخص اسے اس کے گھر سے لے کر مصریال روڈ، کرسچن کالونی میں واقع ایک فلیٹ میں گئے، جہاں اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، اس کے بال کاٹے گئے اور ویڈیو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">چینی صدر شی جن پنگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفون پر گفتگو کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے تجارت، تائیوان اور یوکرین سے متعلق امور پر بات چیت کی۔چینی میڈیا کے مطابق صدر شی جن پنگ نے تائیوان کے مسئلے پر چین کا مؤقف دوٹوک انداز میں پیش کرتے ہوئے کہا کہ تائیوان کا چین کے ساتھ دوبارہ اتحاد جنگِ عظیم دوم کے بعد قائم ہونے والے بین الاقوامی نظام کا اہم ستون ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین اور امریکا کو دوسری جنگ عظیم کی کامیابیوں کو مشترکہ طور پر محفوظ رکھنا چاہیے۔چینی صدر نے تائیوان سے متعلق یہ واضح مؤقف ایسے وقت میں اختیار کیا ہے جب حال ہی میں جاپانی وزیراعظم کے...
450جوانوں کی پریڈ کت دوران : پشاورا یف سی ہیڈکوارٹر پر حملہ ناکام َ 3 افغان خودکش حملہ آور ہلاک 3اہلکار ، شہید 8شہریوں سمیت 11زخمی
پشاور+ بنوں+ اسلام آباد (بیورو رپورٹ+ نامہ نگار+ خبر نگار خصوصی+خبر نگار+ آئی این پی) پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری کے ہیڈکوارٹر پر فتنہ الخوارج کا حملہ ناکام بنادیا گیا۔ سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔ دہشتگردوں کے حملے میں ایف سی کے 3 اہلکاروں نے جامِ شہادت نوش کیا۔ سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 3 خودکش حملہ آوروں نے فیڈرل کانسٹیبلری پر حملہ کیا۔ ایک خودکش حملہ آور نے خود کو مرکزی گیٹ پر اڑایا۔ دو خودکش حملہ آور فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر کے اندر داخل ہوئے۔ فیڈرل کانسٹیبلری کے اہلکاروں نے دونوں حملہ آوروں پر فائرنگ کی۔ تینوں خودکش حملہ آور مارے گئے ہیں۔ سی...
لاہور (خبرنگار) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے بانی پی ٹی آئی پر 9 مئی کا صرف ایک مقدمہ چلانے کی مرکزی درخواست آج سماعت کے لئے مقرر کرنے کا حکم اور بانی پی ٹی آئی کی درخواست بحال کرنے کی متفرق درخواست منظور کر لی۔ وکیل لطیف کھوسہ نے موقف اپنایا کہ آفس کو پتہ نہیں مجھ سے کیا ضد ہے، میرا نام لسٹ میں کیوں نہیں آتا؟۔ جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ کو پتہ نہیں عدالت سے کیا ضد ہے جو پریس میں عدالت کی غلط خبریں دیتے ہیں۔ لطیف کھوسہ نے کہا کہ میں نے تو کوئی غلط خبر نہیں دی۔ عدالت نے کہا کہ یہ جو آپ کے ساتھ انتظار پنجوتھا کھڑے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو انتخابی ضابطۂ اخلاق کی مبینہ خلاف ورزی کے کیس میں آج ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا ہے۔اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے عبوری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعلیٰ کو ذاتی حیثیت میں طلبی کا نوٹس بھیجا گیا تھا۔ تاہم ان کی جانب سے علی بخاری پیش ہوئے اور وزیراعلیٰ کی حاضری سے استثنا کی درخواست کی۔ الیکشن کمیشن نے سہیل آفریدی کی استثنا کی درخواست ایک دن کے لیے منظور کرلی اور کیس کی اگلی سماعت آج دوپہر 12 بجے مقرر کردی۔دریں اثنا پشاور ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی جانب سے الیکشن کمیشن کی طلبی کے نوٹس کے خلاف دائر...
خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں پہلی بار زعفران کی خوشبو بکھرنے لگی ہے، کیونکہ مقامی سطح پر لگائے گئے زعفران کے پودوں نے پھول دینا شروع کر دیا ہے۔ یہ ایک اہم پیشرفت ہے جو مستقبل میں علاقے کی معیشت اور زراعت دونوں کے لیے نئے امکانات پیدا کر سکتی ہے۔ محکمہ زراعت سوات نے مقامی زمینداروں کے تعاون سے سرکاری سطح پر مختلف علاقوں میں زعفران کے پودے لگائے، جو اب کامیابی سے پھول لا رہے ہیں۔ اگر یہی رفتار برقرار رہی تو جلد سوات اپنی قدرتی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ زعفران کی خوشبو اور پیداوار کے باعث بھی شناخت حاصل کرے گا۔ یہ منصوبہ نہ صرف سوات بلکہ خیبر پختونخوا کے دیگر اضلاع کی معیشت کو مضبوط...
اسرائیلی فوج نے 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے اچانک حملے کے دوران سامنے آنے والی سنگین ناکامیوں کی ذمہ داری طے کرتے ہوئے تین اعلیٰ جرنیلوں کو برطرف کر دیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسیوں کے مطابق یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب فوجی قیادت نے دو ہفتے قبل اس واقعے کی “نظامی تحقیقات” کا حکم دیتے ہوئے واضح کیا تھا کہ حملے کے دوران دفاعی ردِعمل میں متعدد خلا موجود تھے۔ فوجی بیان کے مطابق برطرف کیے جانے والوں میں تین ڈویژنل کمانڈر شامل ہیں، جن میں سے ایک اُس وقت ملٹری انٹیلی جنس کی سربراہی کر رہا تھا۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ یہ افسران غزہ سے شروع ہونے والے حماس کے...
اسلام آباد: وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں بری شکست کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے دھاندلی کے الزامات متوقع تھے، تاہم انتخابی عمل میں کہیں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی چاہے تو عدالتوں میں چلی جائے، معاملہ اقوامِ متحدہ یا عالمی عدالت میں لے جائے، لیکن نتائج واضح ہیں۔ وزیر دفاع نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اندر اور باہر موجود افراد فوج کے خلاف جس قسم کی زبان استعمال کر رہے تھے، ضمنی الیکشن کے نتائج اسی بیانیے کا ردِعمل ہیں۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ جن حلقوں سے پی ٹی آئی پہلے...
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اپنے سابقہ موقف کے برعکس وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس کے بینچ تشکیل دینے کے صوابدیدی اختیار کو ریگولیٹ کرنے کیلیے کوئی قانون سازی نہیں کی جبکہ اب تک آئینی عدالت کے فیصلوں کے خلاف اپیل کا حق بھی فراہم نہیں کیا گیا۔ سابق اٹارنی جنرل نے نشاندہی کی کہ صرف وہ انٹرا کورٹ اپیلیں جو سپریم کورٹ میں زیرِ التوا ہیں، انھیں سنا جا سکتا ہے لیکن مستقبل میں آئینی عدالت کے فیصلوں کے خلاف کوئی انٹراکورٹ اپیل دائر نہیں ہو سکے گی۔ انھوں نے آئین کے آرٹیکل 175(E)(4) کا حوالہ دیا جس میں واضح طور پر درج ہے کہ صرف زیرِ التوا اپیلیں ہی سنی جائیں گی اور مستقبل...
کراچی: وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھارتی وزیرِ دفاع راجناتھ سنگھ کے متنازع بیان پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے۔ مراد علی شاہ نے بھارتی وزیر دفاع کو تاریخ کا سبق پڑھاتے ہوئے کہا ہے کہ جناب پہلے اپنی گلی محلوں کی لڑائی سنبھالیں اور ہمارے بارے میں دن میں خواب دیکھنا بند کر دیں۔ #WATCH | Delhi: Defence Minister Rajnath Singh says, "...Today, the land of Sindh may not be a part of India, but civilisationally, Sindh will always be a part of India. And as far as land is concerned, borders can change. Who knows, tomorrow Sindh may return to India again..."… pic.twitter.com/9Wp1zorTMt — ANI...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں میں 7 ملزمان کوگرفتارکرکے ،مسروقہ طلائی زیورات،کیش اور موٹر سائیکلز پارٹس برآمد کرلیے ۔ سٹی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے محمد یامین ولد ظہور الدین قریشی اور اس کے بہنوئی صابر نظام الدین قریشی کے گھر سے چوری کی واردات کے مقدمے میں نامزد ملزم عادل کو گرفتار کرکے قبضے سے مسروقہ نقدی اور طلائی زیورات برآمد کرلیے۔ تھانہ حالی روڈ پولیس نے کارروائی کے دوران 3 کباڑیوں زاکر اللہ خان، گل نبی شاہ اور جیسا بھیل کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک چیچز اور 3 کٹوں میں موٹرسائیکلوں کے پارٹس اور ایک عدد سوزوکی برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔دوسری کارروائی میں منشیات...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے چشمہ رائٹ بینک کینال منصوبے میں تاخیر پر وزیراعظم کو خط لکھ دیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے نام خط میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے لکھا ہے کہ چشمہ رائٹ بینک کینال منصوبے کا 35 سال سے شروع نہ ہونا عدم اعتماد پیدا کر رہا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ چاروں صوبوں کے منصوبوں میں سے صرف سی آر بی سی کینال پر پیش رفت نہیں ہوئی، جبکہ دیگر صوبوں کے آبپاشی منصوبے1991کے واٹر اپورشنمنٹ اکارڈ کے تحت مکمل ہوچکے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سی سی آئی نے منصوبے کی فنانسنگ 65 فیصد وفاق اور35 فیصد صوبے کے ذمے مقررکی تھی، تاہم وفاق نے خیبر پختونخوا کے منصوبے جان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251125-08-21 کندھ کوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک) انڈس ہائی وے کے قریب سندھ کے ضلع کشمور کی تحصیل کندھ کوٹ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں انڈس ہائی وے کے قریب گولہ پھٹنے سے 4 بچے جان سے چلے گئے جبکہ 2 بچے زخمی ہوئے ہیں۔ ڈی ایس پی کندھ کوٹ ایاز علی کا کہنا ہے کہ بچوں کا تعلق ایک ہی قبیلے سے بتایا جاتا ہے، جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 8 سے 10 سال کے درمیان تھی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مویشی چراتے ہوئے بچوں کو راکٹ کا زنگ آلود گولہ جنگل سے ملا، بچے گولے سے کھیل رہے تھے کہ اچانک پھٹ گیا۔ حکام کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251125-08-7 لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں تمام حلقوں سے لیگی امیدواروں کی بڑی لیڈ نے ثابت کیا لوگ مریم نواز کی کارکردگی سے مطمئن ہیں، چور چور کی گردان کرنے والوں کا مقدر اب دھاندلی دھاندلی کا ورد رہ گیا۔ اپنے بیان میں صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ایک مرتبہ پھر عوام نے نواز شریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے، انہوں نے ضمنی الیکشن جیتنے والے لیگی امیدواروں کو مبارکباد پیش کی ہے۔ سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ ختم ہوگیا جبکہ جنرل ساحر شمشاد اپنی ذمے داریوں سے سبکدوش ہوگئے۔ صدر مملکت آصف زرداری اور وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے سبکدوش ہونے والے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے الوداعی ملاقات کی۔ 27ویں آئینی ترمیم کے بعد پاک فوج میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کا عہدہ ختم کردیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا مسلح افواج کے18ویں اور آخری چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ہوں گے جو 27 نومبر 2025ء کو اپنی ملازمت کی مقررہ مدت پوری کریں گے۔ آئین میں 27ویں ترمیم کے نتیجے میں، ان کے بعد کوئی CJCSC نامزد نہیں کیا...
کراچی: شہر قائد کے علاقے لانڈھی 89 لکڑی کے گودام اور ملیر راشدی گوٹھ میں بیٹری کی دکان میں آتش زدگی کے باعث بھاری مالیت کی لکٹری ، بیٹریاں اور دیگر سامان جل کر خاکستر ہوگیا، آتش زدگی کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ۔ تفصیلات کے مطابق شہر کے دو مختلف مقامات لانڈھی 89 میں لکڑی کے گودام اور ملیر راشدی گوٹھ میں بیٹری کی دکان میں آگ لگنے کی اطلاع پر فائربریگیڈ کی گاڑیاں روانہ کر دی گئیں۔ ترجمان فائربریگیڈ کے مطابق لانڈھی 8 پی ایس او پمپ کے قریب لکڑی کے گودام میں لگنے والی آگ پر فائربریگیڈ کی 5 گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) سینئر سول جج شرقی میں علامہ اقبال لائبریری کے معاملے پر جناح ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کی درخواست پر عبوری حکم جاری ‘عدالت نے لائبریری کی ملکیت کو موجودہ حالت میں برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔ جناح ٹائون کی درخواست میں موقف اختیار کیاگیا کہ لائبریری کے گراؤنڈ فلور پر ایچ بی ایل برانچ موجود تھی جو بعد میں رضاکارانہ طور پر خالی کردی گئی۔ کے ایم سی کے افسران نے بغیر قانونی اختیار کے لائبریری کے گراؤنڈ فلور پر قبضہ کرکے تالے لگادیے۔ افسران لائبریری کے سرکاری پلاٹ کو ایک نجی کمپنی کے حوالے کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ لائبریری کی زمین بطور عوامی سہولت مختص ہے اور اسے تجارتی استعمال میں تبدیل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ/ آئینی بینچ میںسابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی مرحوم کی صاحبزادی نے پاکستان واپسی کیلیے عدالت سے رجوع کرلیا۔ عدالت نے وضاحت کیلیے ڈپٹی اٹارنی جنرل، پراسیکیوٹر نیب کو 28نومبر کے لیے نوٹس جاری کر دیے۔ درخواست کی سماعت کے دوران عدالت نے استفسار کیاکہ درخواست گزار یا ان کے اٹارنی کہاں ہیں؟ وکیل کاکہنا تھا کہ درخواست گزار نے پاکستانی سفارت خانے میں پیش ہوکر وکالت نامے کی تصدیق کی ہے۔ عدالت کا کہنا تھا کہ کم از کم اٹارنی کو عدالت میں موجود ہونا چاہیے، وکیل کاکہنا تھا کہ پشاور ہائی کورٹ نے اس صورت حال میں درخواستیں قبول کرنے کا فیصلہ دیا ہے۔ عدالت نے استفسار کیاکہ ضمانت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر ) قومی عوامی تحریک کے سینئر ڈپٹی جنرل سیکرٹری زاہد بھنبھورو نذیر بلیدی بابو میمن اور معشوق چانڈیو نے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ لطیف آباد میں آتش بازی کی فیکٹری میں دھماکوں کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے اور ہلاک وزخمی ہونے والوں کو معاضہ دیا جائے حیدرآباد بھر میں منشیات کی کھلے عام فروخت پر چشم پوشی کا مظاہرہ کرنے والی ضلعی انتظامیہ اور میئر بلدیہ تجاوزات کی آڑ میں عام شہریوں کو پریشان کررہے ہیں عملہ بھتا خوری میں ملوث ہے۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ 18 سالوں سے پیپلز پارٹی سندھ پر مسلط ہے پورا سندھ لاقانونیت کرپشن قبضہ مافیا کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سہون(نمائندہ جسارت) قانون سے وابستہ نوجوان وکلا کی علمی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے سہون بار ایسوسی ایشن کی طرف سے سہون کے عدالتی کمپلیکس میں ایک نئی لائبریری کے قیام کا عمل میںلایا گیا ۔افتتاحی تقریب میں معزز جج صاحبان ، وکلا ، صحافیوں اور قانون کے طلبا موجود تھے، لائبریری کا مقصد نوجوان وکلا کے قانونی علم، شعور اور پیشہ ورانہ مہارتوں کو بہتر بنانا ہے، اور اس کا باضابطہ افتتاح سہون کے ایڈیشنل سیشن جج غلام محمد چانڈیو نے کیا۔ اسسٹنٹ سیشن جج غلام مصطفی جمالی، فرسٹ سول جج بازب علی رضا بھرٹ، سہون بار ایسوسی ایشن کے صدر ایڈوکیٹ زاہد حسین برڑو، جنرل سیکرٹری عبد الرحمن ملح اور آفس بیئررز...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ہری پور : وفاقی وزیر امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران اور مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے انتخابی کامیابی پر ہری پور کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام نے مخالفین کو مسترد کر کے ثابت کر دیا کہ ہری پور مسلم لیگ (ن) کا مضبوط قلعہ ہے۔انہوں نے بابر نواز خان کی انتخابی مہم میں محنت اور لگن کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک میں ایک “جھوٹ کی فیکٹری” سرگرم ہے اور اب وقت آ گیا ہے کہ اس کے پھیلائے گئے پروپیگنڈے کو بے نقاب کیا جائے۔اپنی تقریر میں امیر مقام نے پشاور کے افسوسناک واقعے کی شدید مذمت کی، شہدا کے لیے دعا اور زخمیوں...
کاظم میثم نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم نے فلسطین، غزہ، یمن اور لبنان کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں اور امریکہ و اسرائیل کے مظالم کیخلاف ہمیشہ اس ایوان میں آواز بلند کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر کاظم میثم نے اسمبلی کے اجلاس سے الوداعی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے حلقے میں فیڈرل پی ایس ڈی پی کے بڑے بڑے ترقیاتی منصوبے شروع کیے۔ شغرتھنگ روڈ میرا خواب تھا اس پر کام ہو رہا ہے، میرے حلقے میں ڈھائی سو بیڈ کا ہسپتال زیر تعمیر ہے، ہم نے فلسطین، غزہ، یمن اور لبنان کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں اور امریکہ و اسرائیل کے مظالم کیخلاف ہمیشہ اس ایوان میں آواز بلند کی ہے۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد :عوام نے عمران خان کی ضمنی انتخاب بائیکاٹ اپیل پر بھرپور ساتھ دیا، 80 فیصد سے زائد ووٹرز نے ان فراڈ انتخابات میں حصہ لینے کے بجائے گھروں میں رہنے کو ترجیح دی۔پی ٹی آئی اسد قیصر نے اپنے ٹویٹ میں الزام عائد کیا تھا کہ ضمنی انتخابات کا پاکستان تحریک انصاف نے باضابطہ بائیکاٹ کیا اور عوام نے عمران خان کی اس اپیل پر بھرپور ساتھ دیا۔اب تک موصول رپورٹس کے مطابق ٹرن آو ¿ٹ محض پندرہ سے اٹھارہ فیصد رہا، جبکہ اسی فیصد سے زائد ووٹرز نے ان فراڈ انتخابات میں حصہ لینے کے بجائے گھروں میں رہنے کو ترجیح دی۔ یہ انتخابات کسی طور بھی عوامی نمائندگی کا تقاضا پورا نہیں کرتے۔عوام کا اصل...
اسلام آباد کے تھانہ لوہی بھیر کی حدود میں ڈیڑھ ماہ قبل رونما ہونے والے واقعے میں ایک خاتون پر تشدد کر کے اس کے بال کاٹے گئے۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس میں دیکھا جا سکتا تھا کہ مساج سینٹر کے مالک اور دیگر افراد خاتون کے بال کاٹ رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد پولیس کی کارروائی، دہرے قتل کا مجرم گرفتار اسلام آباد پولیس نے متاثرہ لڑکی کو ٹریس کر کے وقوعہ سے متعلق بیان ریکارڈ کیا۔ مختلف مقامات پر چھاپے مار کر ویڈیو میں ملوث افراد کو حراست میں لیا گیا، تاہم دوران تفتیش یہ بات سامنے آئی کہ معاملہ دراصل راولپنڈی کی حدود کا ہے۔ متاثرہ خاتون اور...
جنوبی کوریا کی عدالت نے ملک کی تاریخ کے سب سے بڑے آن لائن جنسی استحصال کے کیس میں ملوث کم نوک وان کو عمر قید کی سزا سنادی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کم نوک وان نے خود کو پادری کہتے ہوئے ایک پیرامیڈ (MLM) اسٹائل کا نیٹ ورک بنایا اور لوگوں کو ڈرا دھمکا کر عریاں، ناجائز اور غیرقانونی مواد تیار کرانے پر مجبور کرتا تھا۔ 33 سالہ کم نوک وان ایک منظم جنسی جرائم کے گروہ "ویجلنٹیز" کا سرغنہ تھا۔ اس کام کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹیلیگرام کو استعمال کیا اور صارفین کو اپنے شکنجے میں جکڑا۔ وہ ٹیلی گرام پر ایسے مرد تلاش کرتا جو ڈیپ فیک یا غیرقانونی تصاویر بنانے میں دلچسپی رکھتے اور...
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا سندھ کے بارے میں بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر سخت ردعمل سامنے آگیا۔سوشل میڈیا پر بھارتی وزیر دفاع کو جواب دیتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر دفاع تاریخ سے ناواقف ہیں، سندھ پر بھارتی وزیردفاع کا بیان سفارتی طور پر غیرذمہ دارانہ ہے۔وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر دفاع اپنی داخلی تقسیم پر توجہ دیں، ہمارے متعلق دن میں خواب دیکھنا چھوڑ دیں۔ان کا کہنا تھا کہ سندھ نے قیام پاکستان سے بھی پہلے 1936 میں بمبئی پریذیڈنسی سے علیحدگی اختیار کی تھی اور سندھ کے عوام نے اپنی خودمختاری، وقار اور اپنی سیاسی شناخت کو ترجیح دی تھی۔وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا...
بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا مال اور رقبے کے لحاظ سے ملک کا سب سے بڑا صوبہ ہے، تاہم یہاں پرائمری سطح پر بچوں کی اسکول چھوڑنے کی شرح 59 فیصد ہے، جن میں 61 فیصد لڑکے اور 59 فیصد لڑکیاں شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:دو سال میں 3200 بند اسکول فعال کیے گئے، وزیر اعلیٰ بلوچستان معاشی مسائل، بچوں سے مزدوری کروانا، اسکولوں تک طویل فاصلے اور اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی کمی اس مسئلے کی اہم وجوہات کے طور پر سامنے آئی ہیں۔ ارلی وارننگ سسٹم حکومتِ بلوچستان نے تعلیم کے فروغ اور بچوں کے تعلیمی مستقبل کے تحفظ کے لیے ایک تاریخی اقدام اٹھاتے ہوئے صوبے کے سرکاری اسکولوں میں ارلی وارننگ سسٹم متعارف کروا دیا ہے۔...
ٹینس الوداع،اے ٹی پی چیلنجر کپ کیریئر کا آخری ٹورنامنٹ ہوگا، اعصام الحق اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق نے بین الاقوامی ٹینس کو الوداع کہہ دیا، اسلام آباد میں جاری ٹورنامنٹ میں اعصام الحق، مزمل مرتضیٰ کیساتھ ڈبلز ایونٹ کھیلیں گے۔ اعصام الحق نے اسلام آباد میں اے ٹی پی چیلنجر کپ کے آغاز کے موقع پر بین الاقوامی ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا اور کہا اے ٹی پی چیلنجر کپ کیریئر کا آخری ٹورنامنٹ ہوگا، اسلام آباد میں جاری ٹورنامنٹ میں اعصام الحق، مزمل مرتضیٰ کیساتھ ڈبلز ایونٹ کھیلیں گے۔ اعصام الحق نے دو دہائیوں تک بین الاقوامی ٹینس مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔
کمیٹی کے شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اگر عوام نے موقع دیا تو آئندہ بھی اسلامی تحریک پاکستان نئی انقلابی روح کے ساتھ جی بی کی عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے اور جی بی کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی میں اپنا کلیدی کردار ادا کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک پاکستان کی سیاسی انتخابی کمیٹی کا پہلا رسمی اجلاس چیئرمین کمیٹی اسلامی تحریک پاکستان، مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی زیرصدارت سکردو میں منعقد ہوا، جس میں اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر، صوبائی صدر علامہ شیخ مرزا علی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزدادہ، شیخ نثار اتحادی، سید محمد حسن سبزواری، مولانا سلمان کمال، سخی...
سٹی42: سابق وفاقی وزیر اور پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے بھارتی وزیر کے اشتعال انگیز بیانات کیسخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ بھارتی وزیر کی باتیں اشتعال انگیز اور ناقابلِ برداشت ہیں۔ شیری رحمان نے کہا، سندھ وہ پہلی صوبائی اسمبلی تھی جس نے 1947 سے پہلے پاکستان میں شمولیت کی قرارداد منظور کی تھی۔برطانوی دور میں سندھ نے بمبئی پریزیڈنسی میں ضم ہونے کی مزاحمت کرتے ہوئے 1 اپریل 1936 کو علیحدگی حاصل کی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی سعودی عرب پہنچ گئے ؛ سعودی ہم منصب سے ملاقات شیری رحمان نے کہا، بھارت کے وزیر دفاع کے بیانات خطے میں کشیدگی بڑھانے کی نئی کوشش ہیں۔ پیپلز پارٹی کی...
سینٹ پیٹرزبرگ (ویب ڈیسک)انرجی ڈرنکس کی خطرناک عادت نے روس میں ایک 22 سالہ نوجوان سے چلنے کی صلاحیت چھین لی۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سینٹ پیٹرزبرگ کا رہائشی آرٹیم کمپیوٹر گیمز کا شوقین تھا اور جاگتے رہنے کے لیے توانائی بخش مشروبات پیتا تھا۔ ابتداء میں وہ روزانہ صرف ایک بوتل پیتا تھا، لیکن وقت کے ساتھ اس کی عادت بڑھ گئی اور وہ خالی پیٹ 3 سے 5 بوتلیں تک پینے لگا۔ ایک دن شدید پیٹ درد، الٹی اور متلی کے ساتھ اسے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اسے پینکریاٹائٹس (لبلبے کی سوزش) کی تشخیص ہوئی۔ علاج کے بعد بھی بیماری دوبارہ لوٹ آئی اور لبلبے میں ایک سسٹ (تھیلی) بن گئی۔ تیسری بار اسپتال جانے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> کراچی :میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے اعلان کیا ہے کہ گرین لائن کامن کوریڈور 31 اکتوبر 2026 تک عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گرین لائن کی تعمیر کے دوران شہریوں کو مشکلات کا سامنا رہا، لیکن کام مکمل ہونے کے بعد یہ منصوبہ سہولت فراہم کرے گا۔میئر نے مزید بتایا کہ منصوبے کے آغاز کے وقت کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کو اعتماد میں نہیں لیا گیا تھا، اب تمام مسائل حل کرنے کے لیے مشترکہ طور پر کام کیا جا رہا ہے، وفاق کے ساتھ منصوبے کے ٹائم لائن پر بھی بات کی گئی ہے اور اس کے مطابق کامن کوریڈور 31 اکتوبر 2026...
سٹی 42:مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے ضمنی انتخابات جیتنے والے نومنتخب ممبران اسمبلی کو مبارک باد دی ہے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے مسلم لیگ ن کے امیدواران اور کارکنان کو دلی مبارکباد ،وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور وزیر اعلی مریم نواز شریف کی محنت اور بے لوث خدمت ملک کو صحیح راہ پر واپس لا رہی ہے۔ پاکستان کی بنگلہ دیش کو ایک لاکھ ٹن چاول برآمد کرنے کی تیاری شروع پاکستانی عوام نے تشدد، انتشار اور تخریبی سیاست کو مسترد کر کے ترقی، خوشحالی اور استحکام کے راستے کا انتخاب کر لیا ہے۔
دھاندلی کا الزام ، الیکشن کمیشن نے اسد قیصر کے بیان کا نوٹس لے لیا، کارروائی کا عندیہ WhatsAppFacebookTwitter 0 24 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)اسد قیصر کا الیکشن کمیشن پر دھاندلی کا الزام، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسد قیصر کے بیان کا نوٹس لے لیا۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے پیمرا سے اسد قیصر کے بیان کا ٹرانسکرپٹ منگوا لیا، ٹرانسکرپٹ کا جائزہ لے کر الیکشن کمیشن قانونی کارروائی پر غور کرے گا۔الیکشن کمیشن آف پاکستان میں پہلے ہی بانی پی ٹی آئی کیخلاف توہین چیف و کمیشن کیس زیر التوا ہے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تل ابیب: اسرائیلی فوج نے 7 اکتوبر 2023 کو فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے حملے کو روکنے میں ناکامی کے بعد تین سینئر جرنیلوں کو برطرف کرنے کا اعلان کیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق یہ اقدام فوج کے اعلیٰ حکام کی جانب سے دو ہفتے قبل تحقیقات کے مطالبے کے بعد سامنے آیا، جس میں فوج کے سربراہ نے حملے سے متعلق ناکامیوں کا جائزہ لینے کا کہا تھا۔برطرف کیے گئے جرنیلوں میں تین ڈویژنل کمانڈر شامل ہیں، جن میں سے ایک اُس وقت ملٹری انٹیلی جنس کا سربراہ تھا، اسرائیلی فوج کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ یہ تینوں افسران غزہ سے شروع ہونے والے حماس کے حملے کو روکنے میں فوج کی ناکامی...
لاہور:(نیوزڈیسک)پنجاب حکومت نے سرکاری اور تعلیمی اداروں کی خستہ حال اور زائد دھواں چھوڑنے والی ناقص گاڑیاں ضبط کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پنجاب حکومت نے اسکولز، کالجز، سرکاری اور پرائیوٹ سیکٹر اور اسپتالوں کی ناقص بسیں ضبط کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈی جی ماحولیات پنجاب عمران حامد شیخ نے کہا ہے کہ دھوں پھیلانے والی بھاری گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، ان کی وکس (VICS) سرٹیفیکیشن فوری طور پر لازمی قرار دے دی گئی ہے، طلبا و اسٹاف کو لانے لے جانے والی خستہ حال گاڑیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کا حکم دے دیا گیا ہے۔ ڈی جی ماحولیات عمران حامد شیخ نے کہا کہ حد سے زائد دھواں خارج...
تصویر سوشل میڈیا۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سرپرستی میں دوسری بین الاقوامی کانفرنس برائے انصاف کا انعقاد ریاض میں ہوا۔ اعلامیہ کے مطابق دو روزہ عالمی کانفرنس میں پاکستان کے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سمیت 40 سے زائد ممالک کے وزراء، فقہا اور قانونی ماہرین نے شرکت کی۔ عالمی کانفرنس میں عدالتی معیار، ڈیجیٹل تبدیلی اور انصاف کے شعبے میں تعاون پر توجہ مرکوز رہی۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے انصاف کے شعبے میں بین الاقوامی شراکت داری آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ایسی کانفرنسز انصاف تک رسائی بہتر بنانے اور قانون کی حکمرانی مضبوط کرنے میں مددگار ہوں گی، قومی قانونی اصلاحات کو عالمی طریقوں سے ہم آہنگ کرنے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: پنجاب حکومت نے سرکاری او رنجی تعلیمی اداروں کی خستہ حال اور زائد دھواں چھوڑنے والی ناقص گاڑیاں ضبط کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پنجاب حکومت نے اسکولز، کالجز، سرکاری اور پرائیوٹ سیکٹر اور اسپتالوں کی ناقص بسیں ضبط کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔میذیا ذرائع کےمطابق دھوں پھیلانے والی بھاری گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، ان کی وکس (VICS) سرٹیفیکیشن فوری طور پر لازمی قرار دے دی گئی ہے، طلبا و اسٹاف کو لانے لے جانے والی خستہ حال گاڑیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کا حکم دے دیا گیا ہے۔ڈی جی ماحولیات پنجاب عمران حامد شیخ نے کہا ہےکہ حد سے زائد دھواں خارج کرنے والی گاڑیاں ضبط ہوں گی، سرکاری و نجی اداروں...