2025-09-19@00:11:29 GMT
تلاش کی گنتی: 7711
«اور پاکستان کو»:
(نئی خبر)
سی پیک فیز ٹو سے پاکستان اور چین کا تعاون نئی بلندیوں کو چھوئے گا: احسن اقبال WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز تیانجن (آئی پی ایس) وفاقی وزیر احسن اقبال نے پاکستان چین تعاون کے نئے مواقع پر بات چیت کیلئے تیانجن کا دورہ کیا اور ہوان شینگ نیو انرجی سولر پلانٹ کا جائزہ لیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سی پیک فیز ٹو کے ذریعے بندرگاہوں، قابلِ تجدید توانائی اور لائیو سٹاک سیکٹر کی مضبوطی کے مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہوان شینگ پلانٹ چوتھی صنعتی انقلاب کی سطح کا خود کار منصوبہ ہے، پاکستان بھی جدید توانائی منصوبوں سے فائدہ اٹھائے گا۔ احسن...
2 ستمبر 1965 کو جنگ کے دوسرے روز بھارتی وزیراعظم لال بہادر شاستری نے پاکستان کو جنگ کی دھمکی دی مگر ساتھ ہی اعتراف کیا کہ گزشتہ روز پاکستانی افواج نے 4 بھارتی طیاروں کو مار گرایا۔ بھارتی آرمی چیف جنرل جے این چوہدری نے مقبوضہ کشمیر میں اعلیٰ فوجی افسران سے ملاقات کی۔ دوسری جانب صدر ایوب نے پاکستانی قوم سے خطاب میں بھارت کو تنبیہ کی کہ بھارت نے ابتداء ہی سے پاکستان اور کشمیر کے متعلق اپنی پالیسی کی بنیاد نفرت اور دشمنی پر رکھی ہے جس کے نتیجے میں سنگین صورتحال پیدا ہو گی'' جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا جبکہ پاکستان کشمیریوں سے اپنا وعدہ پورا کرے گا۔ صدر ایوب سردار عبدالقیوم نے بھارت کو...

پاکستان کی جامع مذاکرات کی نگرانی کیلئے چین کو دعوت، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی حمایت کرتے ہیں: چینی صدر
پاکستان کی جامع مذاکرات کی نگرانی کیلئے چین کو دعوت، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی حمایت کرتے ہیں: چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز بیجنگ(آئی پی ایس) چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہےکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں چین پاکستان کی حمایت حمایت کرتا ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہان مملکت کی کونسل کے 25 ویں اجلاس میں شرکت کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف پیر کو بلٹ ٹرین کے ذریعے تیانجن سے چینی دارالحکومت بیجنگ پہنچے۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ان کے ہمراہ تھے۔...
بیجنگ: عالمی سطح پر پاکستان کے خلاف سازشیں رچانے والی مودی سرکار اس بار نہ صرف خود بے نقاب ہوئی بلکہ اپنی پاکستان دشمنی میں اپنے قریبی اتحادی آرمینیا کو بھی عالمی سطح پر شرمندگی سے دوچار کر دیا۔ شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کی حالیہ پیش رفت میں بھارت نے آذربائیجان کی مکمل رکنیت کو ویٹو کرتے ہوئے آرمینیا کا راستہ بھی بند کر دیا، حالانکہ غیر رسمی اتفاق رائے یہ تھا کہ دونوں ممالک کو بیک وقت رکن بنایا جائے گا۔ صدر آذربائیجان الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران واضح کیا کہ بھارت پاکستان کی حمایت پر آذربائیجان سے انتقام لینے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے...
شدید زخمیوں کو بغیر ویزا پاکستان منتقل کیا جائے، خیبر پختونخوا اسمبلی میں متفقہ قرارداد منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 1 September, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز) خیبرپختونخوا اسمبلی میں افغانستان میں زلزلے سے نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے حکومت اور اپوزیشن نے متفقہ قرارداد منظور کرلی گئی۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ افغان بھائیوں کی ہر ممکن مدد اسلامی اور اخلاقی ذمہ داری سمجھتے ہیں، زلزلے میں جاں بحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ شدید زخمیوں کو بغیر ویزا پاکستان منتقل کرکے طبی سہولتیں مہیا کی جائیں۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ صوبہ اور وفاق باہمی تعاون کیساتھ امدادی ٹیمیں اور طبی سامان افغانستان روانہ...
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور افغان عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار نے افغانستان میں زلزلے کے باعث قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ افغان عوام کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعلان کیا۔ یہ بھی پڑھیں: زلمی فاؤنڈیشن کا افغانستان کے زلزلہ متاثرین کے لیے ایک کروڑ روپے امداد کا اعلان انہوں نے کہاکہ پاکستان افغانستان کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے اور متاثرہ خاندانوں کے لیے دعاؤں اور ہمدردی کا پیغام بھی بھیجا۔ خیبرپختونخوا اسمبلی نے بھی افغانستان میں زلزلے سے ہونے والے نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکومت اور...
خیبرپختونخوا اسمبلی نے افغانستان میں زلزلے سے ہونے والے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کیلیے قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں رکن اسمبلی عبدالرحمان کی جانب سے افغانستان میں ہونے والے زلزلے سے نقصان کے حوالے سے قرارداد پیش کی گئی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ایوان زلزلے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ایک برادر اسلامی ہمسایہ ملک ہونے کے ناطے اپنے افغان بھائیوں کی ہر ممکن مدد کو انسانی، اسلامی اور اخلاقی ذمہ داری سمجھتا ہے۔ قرارداد میں صوبائی حکومت سے زلزلے سے متاثرہ افغان...

افغانستان میں زلزلہ، خیبرپختونخوا اسمبلی کی متفقہ قرارداد، شدید زخمیوں کو بغیر ویزا پاکستان لانے کی تجویز
خیبرپختونخوا اسمبلی نے افغانستان میں حالیہ تباہ کن زلزلے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایک متفقہ قرارداد منظور کی ہے۔ قرارداد میں حکومت اور اپوزیشن، دونوں نے افغان عوام کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہر ممکن امداد کی یقین دہانی کرائی۔ اجلاس کے دوران قرارداد میں کہا گیا کہ افغان بھائیوں کی مدد کو ہم اپنی اسلامی اور انسانی ذمہ داری سمجھتے ہیں۔ زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے دعا گو ہیں، اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمنائیں رکھتے ہیں۔ بغیر ویزا شدید زخمیوں کو پاکستان منتقل کرنے کی تجویز قرارداد میں خاص طور پر یہ مطالبہ کیا گیا کہ جو متاثرین شدید زخمی ہیں، انہیں بغیر ویزا فوری طور...
بحرین کی ڈیفنس فورس کے چیف آف اسٹاف، لیفٹیننٹ جنرل تھیاب صقر عبداللہ النعیمی نے اسلام آباد میں ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ دورے کے دوران لیفٹیننٹ جنرل النعیمی نے پاک فضائیہ کے سربراہ، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے نہایت خوشگوار ماحول میں باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی تعاون، اور تربیتی و تکنیکی اشتراک پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا کہ اور بحرین کے درمیان تاریخی، مذہبی اور ثقافتی رشتے ہماری افواج کے گہرے اور پائیدار تعلقات کی بنیاد ہیں۔ ہم بحرین...
خیبرپختونخوا اسمبلی میں منظور کی گئی ایک قرارداد میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں آنے والے حالیہ زلزلے کے شدید زخمیوں کو جذبہ خیرسگالی کے تحت بغیر ویزا پاکستان منتقل کر کے علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔ یہ قرارداد حکومتی رکن عبیدالرحمان کی جانب سے ایوان میں جمع کرائی گئی، جس میں افغانستان میں زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: افغانستان کیوں بار بار زلزلے کی زد میں آتا ہے؟ قرارداد میں جاں بحق افراد کے لیے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی گئی۔ ایوان نے قرار دیا کہ پاکستان ایک برادر اسلامی ہمسایہ ملک ہونے کے ناطے...
وزیراعظم شہباز شریف نے چین کی کمپنیوں کو خصوصی اقتصادی زونز کے قیام کیلیے سرمایہ کاری کی پیش کش کرتے ہوئے بذریعہ پورٹ تجارت بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شہباز شریف سے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ تیانجن کے اسٹینڈنگ ممبر اور تیانجن -بنہائی نیوء ایریا کے پارٹی سیکرٹری لیون ماؤ جن کی وفد کے ساتھ ملاقات ہوئی۔ دوران ملاقات وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی دنیا بھر میں ایک نمایاں اور منفرد مقام رکھتی ہے جبکہ دونوں ممالک ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی اقتصادی اور سماجی ترقی میں چین نے انتہائی اہم کردار ادا کیا...
وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے پیر کو بیجنگ میں عوامی جمہوریہ چین کے مرکزی بینک (پیپلز بینک آف چائنا) کے گورنر ڈاکٹر پان گونگ شینگ اور انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنا (آئی سی بی سی) کے چیئرمین لیاؤ لن سے الگ الگ اہم ملاقاتیں کیں۔ یہ بھی پڑھیں: سیلابی تباہ کاریوں کے باعث شرح نمو صفر کے قریب گرنے کا خدشہ، سابق وزیر خزانہ نے خبردار کردیا وزارت خزانہ کی پریس ریلیز کے مطابق پیپلز بینک آف چائنا کے گورنر سے گفتگو میں وزیر خزانہ نے پاکستان کے لیے چین کی طویل سیاسی، سفارتی اور معاشی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے پاکستان کی حالیہ معاشی کارکردگی، اصلاحاتی پروگرام اور عالمی کریڈٹ ریٹنگز میں...
راولپنڈی: امریکا کی جانب سے ڈاک پر نئی ٹیکس اور ڈیوٹی پالیسی کے نفاذ کے بعد پاکستان سمیت دنیا کے 25 سے زائد ممالک نے امریکا کو ڈاک بھیجنے کا سلسلہ عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔ پاکستان پوسٹ حکام کے مطابق امریکا نے 25 جولائی کو ایگزیکٹو آرڈر نمبر 14324 کے تحت ڈیوٹی فری سہولت ختم کر دی تھی، جس کے بعد اب امریکا کو بھیجے جانے والے ہر قسم کے ڈاک پر ڈیوٹی اور ٹیکس عائد ہوگا۔ اس اقدام کے باعث خدشہ ہے کہ بھیجی گئی ڈاک واپس لوٹا دی جائے، لہٰذا پاکستان پوسٹ نے امریکا کے لیے بُک میل کی ترسیل روک دی ہے۔ امریکا کے اس فیصلے سے عالمی سطح پر ڈاک کا نظام بری...
سہ فریقی سیریز میں پاکستان سے اپنے اپنے ابتدائی میچز ہارنے والی ٹیموں افغانستان اور یو اے ای کو پہلی فتح کی تلاش ہے۔ دونوں ٹیموں کا مقابلہ آج ہوگا۔ Hosts UAE take on Afghanistan in match three of the Inverex Solar Energy presents Bank Alfalah T20I Tri-Series 2025. Action begins at the Sharjah Cricket Stadium at 7pm tonight! Best wishes for team UAE! ???????? pic.twitter.com/Nyx14Tb05e — UAE Cricket Official (@EmiratesCricket) September 1, 2025 تفصیلات کے مطابق شارجہ میں جاری سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 39 رنز سے شکست دی تھی۔ پاکستان نے پھر دوسرے مقابلے میں یو اے ای کو 31 رنز سے زیر کیا تھا۔ اب دونوں ناکام ٹیمیں آپس میں مدمقابل...

سیاسی مفاد کیلئےدہشتگردی بطورہتھیار استعمال کرنیوالےممالک کےبیانیے کو دنیا تسلیم نہیں کرتی، وزیراعظم
تیانجن (نیوز ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دنیا ان ممالک کے جھوٹے بیانیے کو قبول نہیں کرتی جو سیاسی مقاصد کے لیے دہشت گردی کو استعمال کرتے ہیں۔ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں دہشت گرد حملوں میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے اور ان جرائم کے سہولت کاروں کو جواب دہ ہونا ہوگا۔ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے 25ویں سربراہان مملکت کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ تیانجن میں موجودگی باعث فخر ہے۔ یہ شہر چین کی بنیادی قدروں اور تہذیبوں کے درمیان پل کا کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے شاندار انتظامات پر صدر شی جن پنگ اور چینی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایس سی...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بھارت نے پاکستان کو دریائے ستلج میں اونچے درجے کے سیلاب کے خدشے سے آگاہ کیا ہے۔ وزارت آبی وسائل کے مطابق اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن نے باضابطہ طور پر پاکستانی حکام کو آگاہ کیا کہ دریائے ستلج میں ہریکے زیریں اور فیروزپور زیریں کے مقامات پر پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو رہی ہے۔ بیان کے مطابق دریائے ستلج میں اونچے درجے کے سیلاب کا امکان یکم ستمبر کی صبح 8 بجے سے ظاہر کیا گیا ہے۔ وزارت کے حکام نے مزید بتایا کہ سیلاب الرٹ متعلقہ اداروں اور صوبائی حکومتوں کو جاری کر دیا گیا ہے تاکہ بروقت حفاظتی اقدامات کیے جا سکیں۔ Post Views: 7
قیام پاکستان بھارت کو کسی طور ہضم نہیں ہو رہا تھا، وہ اپریل 1965 ہی سے جنگی ہیجان پیدا کررہا تھا اور 1ستمبر1965 کو بھارت اپنی افواج کو پاکستانی سرحد پہ لے آیا تھا۔ شاستری حکومت کو اپنے سیاسی لیڈرز کے ہاتھوں مخالفت کا سامنا تھا کیونکہ بھارتی حکومت عام پاکستانی شہریوں کو ہراساں کرنے کے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی تھی۔ یکم ستمبر کو 7پاکستانی شہریوں کو مؤثر قانونی دستاویزات ہونے کے باوجود کانپور بھارتی حکام کی جانب سے گرفتار کرلیا گیا تھا۔ سینٹرل وزیر اطلاعات خواجہ شہاب الدین کی جانب بھارت کو کشمیر لائن آف کنٹرول پر جارحیت سے خبردار کیا گیا۔ 4 بھارتی ویمپائر جنگی طیاروں کی پٹھانکوٹ سے پاکستانی افواج اور ایئر ڈیفنس پر حملے کو ہماری چوکنا...
صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے آل پارٹیز حریت کانفرنس کے بانی رہنما سید علی گیلانی کو ان کی چوتھی برسی پر زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ سید علی گیلانی نے اپنی پوری زندگی کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی جدوجہد کے لیے وقف کر دی۔ بھارتی مظالم اور جبر ان کے عزم و حوصلے کو متزلزل نہ کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کی آواز ہر عالمی فورم پر بلند کرتا رہے گا اور بھارتی بربریت کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو کبھی توڑ نہیں سکتی۔ صدر نے مزید کہا کہ کشمیری عوام کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حقِ...
آپ کی مرضی ہے، آپ موجودہ نظام حکومت کو جو چاہیں نام دیں۔ اگر دل چاہے تو اسے جمہوریت کہیں، من کرے تو اس کو ہائی برڈ کہیں، زیادہ دل گرفتہ ہیں تو اس کو ہائی برڈ پلس بھی کہا جا سکتا ہے اور اگر آپ کا تعلق خان صاحب کی جماعت سے ہے تو پھر اس نظام کو آپ جبر کا نظام کہہ سکتے ہیں۔ نظام کے نام سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ نظام کے کام سے فرق پڑتا ہے۔ نظام کی اثر پذیری اور قوت اس کی کامیابی اور نا کامیابی کی مظہر ہوتی ہے۔ آپ جس مرضی نام سے پکاریں یہ نظام اب جڑ پکڑ چکا ہے۔ اب اس نظام کی مخالفت کرنے والے دھول ہوتے جا...
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے پاکستان میں موجود بین الاقوامی میڈیکل سینیٹر اور چین پاکستان جوائنٹ لیب جیسے منصوبوں کو مزید فعال بنایا جائے اور اس ضمن میں چین اور پاکستان کی مابین شراکت داری کو مزید توسیع دی جائے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے دورہ چین کے دوران تیانجن یونیورسٹی میں نیشنل ارتھ کوئیک سمولیشن سینٹر کا دورہ کیا، نیشنل ارتھ کوئیک سیمولیشن سینٹر میں وزیراعظم کو ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور ریسکیو ٹیکنالوجیز بشمول نئی تیار کردہ میڈیکل ریسکیو گاڑیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم کو قدرتی آفات کے لیے احتیاطی تدابیر کے لیے تیار کردہ جدید ٹیکنالوجی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، وزیراعظم کو بتایا گیا کہ چین اور...
انسداد دہشتگردی عدالت نے بھارتی دہشتگرد افغان شہری کو قید کی سزا سنا دی WhatsAppFacebookTwitter 0 30 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے بھارتی دہشتگرد عثمان کو قید کی سزا سنا دی۔عدالت نے مجرم عثمان عرف عبدالرحمان کو مجموعی طورپر 20 سال قیدکی سزا سنائی۔پراسکیوٹر کے مطابق مجرم سابق بھارتی شہری اور جاسوس ہے، اس وقت افغانستان کی شہریت رکھتا ہے۔ پراسکیوٹر نے بتایاکہ مجرم چمن کے راستے پاکستان میں داخل ہوا اور دھماکا خیزبارودی مواد برآمدہوا۔مجرم عثمان کے خلاف 2024 میں سی ٹی ڈی لاہور نے مقدمہ درج کیا تھا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو...
پچھلے تین دنوں سے (آبادی کے لحاظ سے) عالمِ اسلام کا سب سے بڑا ملک آتش و خون اور حکومت کے خلاف زبردست مظاہروں کی حدت میں جَل رہا ہے ۔انڈونیشیا کے29کروڑ عوام کمر توڑ مہنگائی ، ملک کی کرپٹ اشرافیہ ، بد عنوان پولیس اور انڈونیشیا کے ارکانِ اسمبلی کی تنخواہوں میں بے تحاشہ اضافے پر حکومت ، انتظامیہ اور بَیڈ گورننس کے خلاف بپھر گئے ہیں ۔ دیکھا جائے تو یہی حالات پاکستان کے 25کروڑ عوام کو بھی درپیش ہیں ۔ یوں کہا جا سکتا ہے کہ پاکستان اور انڈونیشیا ، دونوں اسلامی ممالک کے عوام سنگین سماجی ، سیاسی اور معاشی مسائل و مصائب کے لحاظ سے ایک ہی کشتی میں سوار ہیں ۔فرق یہ ہے کہ...
اسلام آباد: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں سیالکوٹ، شکر گڑھ ،نارووال اور کرتار پورکا دورہ کیا ہے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سکھ کمیونٹی سے خطاب میں اُنکی تمام عبادت گاہوں کی جلد مکمل بحالی کی یقین دہانی کرائی۔ سکھ کمیونٹی نے سیلاب متاثرہ دربار صاحب کرتار پور میں بروقت امدادی کارروائیوں پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کیا اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے کرتار پور دورے اور بروقت امدادی کارروائیوں کو بھر پور الفاظ میں سراہا۔ سکھ رہنما رمیش سنگھ اروڑہ کا کہنا تھا کہ سیلاب کے دوران بروقت امدادی کارروائیوں پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے...
تیانجن (ویب ڈیسک)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے دورہ چین کے دوران تیانجن یونیورسٹی میں قائم نیشنل ارتھ کوئیک سمولیشن سینٹر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہیں چین میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے استعمال ہونے والی جدید ٹیکنالوجی اور ریسکیو نظام کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے چین کی ٹیکنالوجی اور طریقہ کار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے نہایت سودمند ثابت ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ چین کی مہارت سے مستفید ہو کر پاکستان مستقبل میں مؤثر احتیاطی تدابیر اور جامع لائحہ عمل اختیار کرسکے گا۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ قدرتی آفات سے متعلق پاکستان میں قائم بین الاقوامی میڈیکل سینٹر اور...
اسلام آباد: امریکی وزارت تجارت کے ماتحت سائنٹفک اینڈ ریگیولیٹری اتھارٹی ایجنسی نیشنل اوشیانک اینڈ ایٹموسفئیرک ایڈمنسٹریشن (این او اے اے) نے پاکستان کی فشریز کو امریکی معیار کے برابر قرار دے دیا۔ این او اے اے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے فشریز ریگولیٹری معیار مؤثر اور عالمی قوانین کے مطابق ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں ڈولفن اور دیگر سمندری ممالیہ کے جان بوجھ کر شکار پر مکمل پابندی ہے، حکومت سندھ نے 2016 میں سمندری اور فریش واٹر جانوروں کے شکار پر پابندی لگائی ہے۔ پاکستان کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ پاکستان نے سمندری ممالیہ کے بائی کیچ کم کرنے کے لیے خصوصی پروگرام نافذ کیا، ماہی گیری جہازوں...
آج سے صرف دو سال قبل بنگلہ دیش کی سرزمین پاکستانیوں کے لیے خطہ ممنوعہ بنی ہوئی تھی۔ بنگلہ دیش کے پاکستان سے ہر قسم کے تعلقات منقطع تھے۔ حسینہ واجد کو پاکستان سے اس قدر نفرت تھی کہ وہ دشمن نمبر ایک خیال کرتی تھی۔ یہ نفرت دراصل وہ زہر آلود آر ایس ایس کے بطن سے پیدا شدہ مسلم دشمنی میں ڈوبی ہوئی، بی جے پی حکومت کے حکم کی تعمیل میں کر رہی تھی مگر وہ خود بھی پاکستان اور پاکستانیوں سے نفرت میں انتہا کو پہنچی ہوئی تھی۔ اس کی حکومت کی اندرونی اور بیرونی پالیسیاں سرا سر پاکستان کے خلاف تھیں، کوئی علاقائی یا عالمی ایونٹ ہو ڈھاکہ سے پاکستان کی مخالفت اور بھارت کی...
اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان کو رعایتی قرضہ فراہم کرنے کے لیے پیکج تیار کر لیا ہے جس کے تحت آئندہ 10 برسوں میں پاکستان کو مجموعی طور پر 40 ارب ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔ اقتصادی امور ڈویژن کے حکام نے بتایا کہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت پاکستان کو 20 ارب ڈالر کا قرض صرف دو فیصد رعایتی شرح سود پر ملے گا جو کہ انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ ایسوسی ایشن (آئی ڈ ی اے) اور انٹرنیشنل بینک فار ری کنسٹرکشن اینڈ ڈیولپمنٹ (آئی بی آر ڈی) کے ذریعے فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ مزید 20 ارب ڈالر نجی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے ذریعے نسبتاً زیادہ شرح...
سہ ملکی کرکٹ سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو جیت کیلیے 208 رنز کا ہدف دے دیا۔ شارجہ کے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 20 اوورز میں 207 رنز بنائے۔ صائم ایوب نے جارحانہ انداز سے بیٹنگ کرتے ہوئے 38 گیندوں پر 69 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور نمایاں بلے باز رہے جبکہ حسن نواز نے 26 گیندوں پر 56 رنز بنائے۔ قومی ٹیم کے 6 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے جبکہ یو اے ای کے جنید صدیقی اور صغیر خان تین تین وکٹیں لے کر سر فہرست رہے۔ اس کے حوالے حیدر علی نے دو وکٹیں لیں۔
وفاقی وزیر برائے سمندری امور محمد جنید انور چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان کو امریکہ کو مچھلی اور مچھلی سے متعلقہ مصنوعات کی برآمد میں مزید چار سال کی توسیع کا اختیار مل گیا ہے۔ایک بیان میں، وزیر نے کہا کہ یہ فیصلہ پاکستان کے سمندری غذا کے معیار کی بین الاقوامی شناخت کی عکاسی کرتا ہے اور اس شعبے کو طویل مدتی استحکام فراہم کرے گا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس فیصلے سے سمندری غذا کی عالمی منڈی میں پاکستان کی پوزیشن مزید مستحکم ہوگی۔ اشتہار
پاکستان کو امریکا کو سی فوڈ مصنوعات برآمد کرنے کی اجازت میں مزید 4 سال کی توسیع مل گئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کی امریکا کے لیے سی فوڈ برآمدات مالی سال 2025 میں 46 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی ہیں، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں قیمت کے لحاظ سے 13.4 فیصد اور مقدار کے اعتبار سے 8 فیصد زیادہ ہے، یہ معلومات پاکستان بیورو آف اسٹاٹسٹکس نے جولائی میں جاری کی تھیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور امریکا کے درمیان سرمایہ کاری اور تجارتی تعلقات میں مزید اضافہ ہوگا، بلال اظہر کیانی وزارتِ بحری امور کے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی ادارہ نیشنل اوشینک اینڈ ایٹموسفیرک ایڈمنسٹریشن (این او اے اے) نے...
سکھ کمیونٹی نے سیلاب کے دوران بروقت امدادی کارروائیوں پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پاک فوج کا شکریہ ادا کیا ہے۔ سکھ رہنماؤں نے کرتار پور سمیت دیگر متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی موجودگی کو سراہتے ہوئے کہاکہ مشکل وقت میں فوجی جوان آخری لمحے تک عوام کے ساتھ کھڑے رہے۔ یہ بھی پڑھیں: ڈسکہ میں سیلاب متاثرین کی مدد پر سکھ برادری کا فیلڈ مارشل اور پاک فوج سے اظہار تشکر اپنے ایک بیان میں سکھ رہنما رمیش سنگھ اروڑہ نے کہاکہ سیلاب میں جس طرح فوری امدادی کام کیے گئے وہ قابلِ تحسین ہیں۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے خود یقین دہانی کرائی تھی کہ جہاں بھی ضرورت پیش آئے گی، پاک فوج کے ہیلی کاپٹر...
ریاست بہار کے انتخابات قریب آنے کے ساتھ ہی بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے ایما پر بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف منظم پروپیگنڈا شروع کر دیا۔ 28 اگست 2025 کو بھارتی میڈیا نے 3 پاکستانی شہریوں حسنین علی، عادل حسین اور محمد عثمان کے حوالے سے خبر شائع کی کہ وہ نیپالی دارالحکومت کھٹمنڈو کے راستے بھارتی ریاست بہار میں داخل ہوئے اور دہشتگردی کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ مزید پڑھیں: ’دہشتگردوں سے پاکستانی چاکلیٹ ملی‘، پہلگام حملے کا ملبہ پاکستان پر ڈالنے کیلئے بھارتی وزیر داخلہ کی عجیب منطق تاہم، فوری تحقیقات اور تینوں شہریوں کے بیانات سے یہ حقیقت سامنے آئی کہ یہ دعوے مکمل طور پر جھوٹ پر مبنی ہیں۔ شواہد کے مطابق تینوں پاکستانی شہری...
کراچی (شوبز ڈیسک) ملک کا نیا موسیقی کا مقابلہ ’’پاکستان آئیڈل‘‘ اپنے اگلے مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔ آڈیشنز کا اگلا راؤنڈ اتوار 31 اگست کو کراچی کے آرٹس کونسل میں ہوگا۔ سلسلہ سکھر سے شروع ہوا تھا، جس کے بعد ملتان، لاہور اور راولپنڈی میں بھی باصلاحیت گلوکاروں نے اپنی آوازوں سے ججز کو متاثر کیا۔ کراچی میں آڈیشنز کے لیے نوجوان گلوکار بڑی تعداد میں تیاری کر رہے ہیں۔ کئی گلوکار اپنی پرفارمنس کو بہتر بنانے کے لیے ریاضت میں مصروف ہیں۔ “پاکستان آئیڈل” کا یہ نیا سیزن ایک نجی ٹی وی چینل پر نشر کیا جائے گا۔ یہ پلیٹ فارم نوجوان گلوکاروں کے لیے موسیقی کی دنیا میں قدم رکھنے اور اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا...
شارجہ(سپورٹس ڈیسک)تین ملکی ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 39 رنز سے شکست دے کر سیریز میں فاتحانہ آغاز کردیا۔ شارجہ کے تاریخی میدان میں کھیلے گئے 3 ملکی ٹی 20 سیریز کے افتتاحی میچ میں پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں مد مقامل آئیں۔ جہاں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کپتان سلمان علی آغا کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے، ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی 19.5 اوورز میں 143 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ پاکستان کی بیٹنگ پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب نے محتاط انداز میں اننگز کا آغاز کیا تاہم ابتدائی اوورز میں...
اسلام آباد: چین، پاکستان اور بھارت تین ایسے ملک ہیں جو آپس میں دریاؤں کے مشترکہ نظام میں بندھے ہوئے ہیں، تینوں ملکوں میں درجنوں دریا بہتے ہیں لیکن یہ سارے دریا تین بڑے دریاؤں سے ہی تعلق رکھتے ہیں، جن میں سب سے بڑا دریا”دریائے سندھ“ ہے یہ چین کے علاقے تبت سے نکلتا ہے۔ بھارت سے آنے والے پانچ دریاؤں میں سندھ طاس نظام کے ستلج، بیاس، راوی، جہلم اور چناب شامل ہیں، یہ پنجند کے مقام پر اکٹھے ہوکر دریائے پنجند بناتے ہیں، جو کچھ فاصلے کے بعد دریائے سندھ میں شامل ہو جاتا ہے، ان دریاؤں سے کوئی خاص بڑے نالے نہیں نکلتے بلکہ ان میں دریائے سندھ کے بڑے معاون دریا...
ڈپٹی وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے جمعہ کے روز تصدیق کی ہے کہ افغانستان نے پاکستان کے سفیر کو ڈرون حملوں کے الزام میں ایک خط (ڈی مارش) جاری کیا ہے۔ اسلام آباد میں پریس بریفنگ کے بعد سوالات کے جواب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ وہ بیرون ملک سے واپس آئے ہیں اور معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ افغان حکام نے پاکستانی سفیر کو ایک خط دیا ہے جسے سفارتی اصطلاح میں ڈی مارش کہا جاتا ہے۔ افغان حکام کے مطابق ننگرہار اور خوست صوبوں میں مبینہ طور پر پاکستانی ڈرون حملوں کے نتیجے میں کم از کم 3 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوئے۔ تاہم افغان حکام کی جانب سے...
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ اپنی اقتصادی اور سرمایہ کاری کی شراکت کو سب سے زیادہ اہمیت دیتا ہے اور متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔وہ آج اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات کے سرکردہ سرمایہ کاروں اور تاجروں کے ایک گروپ سے گفتگو کر رہے تھے۔ وفد کی قیادت محمد برادی کر رہے تھے – EIX کے گروپ CIO، ابوظہبی میں قائم ایک عالمی کمپنی جو سرمایہ کاری اور اسٹریٹجک مشاورتی خدمات میں مہارت رکھتی ہے۔ وزیر خزانہ نے وفد کو پاکستان کی معیشت کی حالت اور گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران کی گئی وسیع پیمانے پر ڈھانچہ جاتی...
اسلام آباد: پاکستان اور ازبکستان کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعلقات میں تیزی سے پیش رفت ہو رہی ہے، جس کا مظہر حالیہ دنوں میں ازبک سفارتکار اویبک کامباروف کا ملتان چیمبر آف کامرس کا دورہ ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر زور دیا اور پاکستان کی ٹیکسٹائل، پولٹری، فوڈ پروسیسنگ اور لیدر انڈسٹریز کے معیار و جدت کو سراہا۔ اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (ایف آئی ایف سی) کی کاوشوں سے پاکستان اور وسطی ایشیا کے درمیان تجارت کی نئی راہیں ہموار ہوئی ہیں۔ دونوں ممالک کی باہمی تجارت 122 ملین ڈالر سے بڑھ کر 404 ملین ڈالر تک پہنچ چکی ہے، جبکہ رواں مالی سال کے دوران اب تک...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں we news آبی جارحیت بھارت پاکستان سیلاب نریندر مودی
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت کا عدلیہ پر کوئی اختیار نہیں ہے، اور ان کا عمران خان کے ٹرائل سے متعلق حالیہ بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔ انہوں نے تنقید کرنے والوں کو مشورہ دیا کہ اگر انگریزی نہیں آتی تو سیکھ لیں۔ وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے حالیہ بین الاقوامی دوروں، اہم سفارتی ملاقاتوں اور ملکی و عالمی ایشوز پر حکومت کے مؤقف پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ سلامتی کونسل کی صدارت: ایک بڑی سفارتی کامیابی اسحاق ڈار نے بتایا کہ جولائی میں پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالی، جو پاکستان کے لیے ایک اہم موقع تھا۔ اس...
اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ جولائی میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت کے دوران پاکستان نے فلسطین، خصوصاً غزہ کے حق میں بھرپور آواز اٹھائی اور ایک مضبوط مؤقف اپنایا۔ اسلام آباد میں نیوز بریفنگ کے دوران اسحاق ڈار نے بتایا کہ پاکستان کے دورِ صدارت میں اقوام متحدہ میں تین اہم اجلاسوں کی قیادت کی گئی۔ ان اجلاسوں میں کثیرالجہتی تعاون، امن اور تنازعات کے پرامن حل کے حوالے سے گفتگو ہوئی، اور ایک اہم قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کرایا گیا، جو کئی برسوں سے ممکن نہ ہو سکی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم (OIC) اور اقوام متحدہ کے حوالے سے ایک اور مباحثے...
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان عدلیہ پر حکومت کا کوئی اختیار نہیں ہے اور میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، اگر کسی کو انگریزی نہیں آتی تو وہ سیکھ لے۔ یہ بھی پڑھیں: ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی مصری اور الجزائری وزرائے خارجہ سے ملاقات وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ رواں سال جولائی میں پاکستان کے پاس اقوام متحدہ کی صدارت تھی، جس دوران مسئلہ فلسطین پر بھرپور موقف اپنایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کانفرنس کے دوران اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر سے ملاقات کی، جبکہ واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے بھی ملاقات...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ترک صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان میں سیلاب سے نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ہر ممکن مدد کی پیشکش کردی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب ایردوان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں انہوں نے پاکستان میں حالیہ سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ ترک صدر نے قیمتی جانوں اور املاک کے نقصان پر دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ترکی پاکستان کے ساتھ ہے اور ریسکیو و ریلیف آپریشن سمیت ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی پیشکش کردی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ترک صدر کے جذبات اور تعاون کی پیشکش پر ان کا شکریہ...

پاکستان ایک نازک موڑ پر کھڑا ہے، معیشت کو سنگین چیلنجز درپیش ہیں، صدر آئی سی سی آئی ناصر منصور قریشی
پاکستان ایک نازک موڑ پر کھڑا ہے، معیشت کو سنگین چیلنجز درپیش ہیں، صدر آئی سی سی آئی ناصر منصور قریشی اسلام آباد: فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی ) کے صدر عاطف اکرام شیخ، اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی ) کے صدر ناصر منصور قریشی اور یو بی جی کے پیٹرن انچیف ایس ایم تنویر نے بزنس کمیونٹی کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ موجودہ معاشی صورتحال کے حوالے سے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ صدر آئی سی سی آئی ناصر منصور قریشی نے کہا کہ پاکستان اس وقت ایک نازک موڑ پر کھڑا ہے اور معیشت کو سنگین چیلنجز کا سامنا ہے۔ ان کا...
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے دوبارہ ملاقات کی ہے، جس میں دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ امور، دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں پاکستان کو امریکا میں مطلوب شہریوں کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی جب کہ بارڈر سکیورٹی، انسداد منشیات، کوسٹ گارڈز اور فرانزک کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ قائم مقام امریکی سفیر نے خیبرپختونخوا اور پنجاب میں سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا اور متاثرین سے ہمدردی ظاہر کی۔ اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان میں...
لاہور (نیوز ڈیسک) بھارت کے دریائے راوی پر قائم مادھوپور ہیڈ ورکس کی اچانک خرابی کے باعث پاکستان کے زیریں علاقوں، خصوصاً لاہور میں شدید اور مسلسل سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ انگریزی اخبار میں شائع منور حسن کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے نہ تو پاکستان کو بروقت آگاہ کیا اور نہ ہی ہیڈ ورکس کے تکنیکی مسئلے پر حکام کو اطلاع دی۔ رپورٹس کے مطابق ہیڈ ورکس کے چار فلڈ گیٹس اچانک ناکام ہوگئے جس کے نتیجے میں درجنوں دیہات زیرِ آب آگئے اور وسیع زرعی رقبہ ڈوب گیا۔ کئی دہائیوں سے غفلت کے باعث 54 فلڈ گیٹس کی جدید اپ گریڈیشن نہ ہونے کا انکشاف بھی سامنے آیا ہے۔ Just IN:— Massive floods create havoc in...
اسلام آباد: افغانستان نے جمعرات کو کابل میں پاکستان کے سفیر کو طلب کر کے ایک رسمی احتجاج درج کرایا۔ یہ احتجاج ننگرہار اور خوست صوبوں میں پاکستانی فوج کی جانب سے مبینہ حملوں کے دعوے پر کیا گیا جس سے دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی میں ایک نئی لہر کا پتہ چلتا ہے۔ افغان حکام کا دعویٰ ہے کہ ان مبینہ حملوں کے نتیجے میں 3شہری جاں بحق اور 7زخمی ہوئے ہیں۔ احتجاجی نوٹ میں افغان وزارت خارجہ نے پاکستان کی جانب سے افغان فضائی حدود کی خلاف ورزی اور ڈیورنڈ لائن کے قریب شہری علاقوں پر بمباری کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور ان حملوں کو افغانستان کی علاقائی سالمیت کی صریح خلاف ورزی...
فاطمہ فرٹیلائزر کا نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے کنگز ٹرسٹ اور سیڈوینچرز سے اشتراک کرتے ہوئے معاہدے پر دستخط کردیے جس کا مقصد نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف (SDGs) پر عمل کرنا بھی شامل ہے۔ فاطمہ فرٹیلائزر پاکستان کی پہلی کمپنی ہے جس نے اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (UNDP) کے ایس ڈی جی امپیکٹ فریم ورک کو اپنایا اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ میں اپنا کردار ادا کیا۔ اس تعاون میں ''انٹرپرائز چیلنج پاکستان'' پروگرام کو بھی شامل کیا گیا ہے جو کنگز ٹرسٹ انٹرنیشنل (جسے برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم نے قائم کیا) اور سیڈ وینچرز کا نمایاں منصوبہ ہے۔ اس پروگرام کا مقصد 14 سے 18 سال کے طلباء میں کاروباری...
لاہور (اسپورٹس ڈیسک) پرو ہاکی لیگ کے لیے حکومت کی جانب سے 25 کروڑ روپے کی معاونت کے باوجود پاکستان ہاکی فیڈریشن شدید مالی بحران سے دوچار ہے۔ ذرائع کے مطابق فیڈریشن کھلاڑیوں کے ڈیلی الاؤنس بھی ادا کرنے میں ناکام رہی ہے اور فنڈز اکٹھا کرنا اس کے لیے مشکل ہو رہا ہے۔ پرو لیگ کے صرف ایک ایڈیشن کے اخراجات کے لیے فیڈریشن کو مزید 10 کروڑ روپے درکار ہیں۔ قومی ٹیم آئندہ برس ورلڈکپ کوالیفائر، ایشین چیمپئنز ٹرافی اور ایشین گیمز میں شرکت کرے گی، جبکہ ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرنے کی صورت میں وہاں بھی نمائندگی ضروری ہوگی۔ اس کے علاوہ اولمپک کوالیفائرز بھی شیڈول میں شامل ہیں، ساتھ ہی جونیئر اور ایج گروپ ٹیموں...
اسلام آباد(ویب ڈیسک)صدر مملکت آصف علی زرداری نے پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ صدر مملکت نے اپنے بیان میں متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کی فصلوں اور مویشیوں کو بڑے پیمانے پر پہنچنے والا نقصان انتہائی افسوسناک ہے، انہوں نے سندھ حکومت کو ممکنہ بڑے سیلابی ریلوں کے پیش نظر فوری اقدامات اور مکمل تیاری کی ہدایت کی۔ صدر زرداری نے کہا کہ پاکستانی قوم نے ہمیشہ مشکلات کا مقابلہ حوصلے اور عزم کے ساتھ کیا ہے اور اس بار بھی سرخرو ہوگی، ان کا کہنا تھا کہ 2010 اور 2022 کے تباہ...
وفاقی حکومت نے پاکستان ہاکی ٹیم کی ایف آئی ایچ پرو لیگ میں شرکت کے لیے 25 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کرلی۔ اس سلسلے میں پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ ہاکی: پاکستان اور عمان کی جگہ بنگلہ دیش اور قازقستان شامل میڈیا رپورٹ کے مطابق پی ایس بی نے پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کو ہدایت کی ہے کہ 3 دن کے اندر ٹیم کا جامع منصوبہ پیش کیا جائے، جس میں کھلاڑیوں کے سفر کا شیڈول، لاجسٹک سہولیات، انتظامی امور اور تربیتی پلان شامل ہونا لازمی ہوگا۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے مجموعی طور پر 40 کروڑ روپے کی فنڈنگ کی منظوری دی...
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثرہ ممالک میں شامل ہے، حالیہ سیلاب سے پوری پوری بستیاں صفحہ ہستی سے مٹ گئیں، ہم اس چیلنج سے تنہا نہیں نمٹ سکتے۔ دوسری جانب بھارت کی جانب سے دریاؤں میں پانی چھوڑنے کے بعد پنجاب کے دریاؤں میں سیلابی صورتحال سنگین رخ اختیار کر گئی ہے، ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ ساڑھے 9 لاکھ کیوسک سے تجاوز کرچکا ہے، جب کہ آبپاشی اسٹرکچر کو بچانے کے لیے چناب میں ہیڈ قادر آباد بند دھماکے سے اڑا دیا گیا ہے۔ سائنسی اعتبار سے سیلاب آنے کی وجہ گلوبل وارننگ ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ زمین کا درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے...
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی سمت درست ہے اور پائیدار استحکام کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی معیشت بہتری کی طرف گامزن، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ ملکی نظام و نسق کی بہتری میں پبلک سرونٹس کا بنیادی کردار ہے۔ ان کے مطابق بہتر نظم و نسق کے لیے بروقت اور درست فیصلہ سازی کلیدی اہمیت رکھتی ہے۔ محمد اورنگزیب نے بتایا کہ عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ کو بہتر کیا ہے جو کہ ملکی معیشت کے درست سمت میں آگے بڑھنے کا ثبوت ہے۔ انہوں...
برلن(انٹرنیشنل ڈیسک) جرمنی نے اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان میں پھنسے تقریباً دو ہزار افغان شہریوں کو دوبارہ داخلے کی اجازت دے گا جنہیں طالبان حکومت کے تحت خطرے سے دوچار سمجھا گیا تھا۔ یہ فیصلہ کئی ماہ کی پابندی اور جرمنی میں دائر قانونی مقدمات کے بعد سامنے آیا ہے۔ جرمن وزارتِ خارجہ کے مطابق یہ افغان شہری مختلف مراحل میں تھے اور ان کی جانچ پڑتال کا عمل دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔ متعلقہ حکام پاکستان میں موجود ہیں تاکہ داخلے کی کارروائی آگے بڑھائی جا سکے۔ وزارتِ داخلہ نے وضاحت کی ہے کہ صرف وہی افغان شہری جرمنی داخل ہو سکیں گے جن کے کیسز عدالت میں کامیاب ہوئے ہیں یا جنہیں پہلے سے...
بھارت نے پاکستان کو دریاؤں میں پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال سے آگاہ کر دیا ہے۔ اس بارے میں این ڈی ایم اے کے مطابق دریائے ستلج، راوی اور چناب میں پانی کے بڑے ریلے آنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:بھارتی آبی جارحیت نے کرتارپور ڈبو دیا، گردوارہ دربار صاحب متاثر میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان انڈس واٹر کمیشن نے بھی صورتحال پر الرٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بھارت کی طرف سے دریائے ستلج میں ہریکے اور فیروزپور ڈاؤن اسٹریم، دریائے چناب میں اکھنور ڈاؤن اسٹریم اور دریائے راوی میں مادھو پور ڈاؤن اسٹریم پر پانی چھوڑا جائے گا۔ ادھر دوسری جانب پانی چھوڑے جانے اور مسلسل بارشوں کی وجہ سے دریائے راوی، چناب...
رسالے وزڈن نے دنیا بھر کے کرکٹ کھیلنے والے ممالک سے بہترین نوجوان کرکٹرز کی نئی فہرست جاری کی ہے، جس میں پاکستان کے چار کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ یہ فہرست 23 سال سے کم عمر کھلاڑیوں کی کارکردگی اور طویل مدتی صلاحیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:’اپنا معائنہ کرواتے رہیں‘، سابق آسٹریلوی کپتان کینسر میں مبتلا، سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام 2019 کے بعد یہ پہلی بار ہے کہ ایسی فہرست سامنے آئی ہے۔ پاکستانی کھلاڑیوں میں فاسٹ باؤلر نسیم شاہ، بیٹر صائم ایوب، نوجوان ٹیلنٹ حسن نواز اور باؤلر علی رضا شامل ہیں۔ ٹاپ ٹین میں نسیم شاہ چھٹی پوزیشن پر موجود ہیں، جبکہ بھارتی کھلاڑی یشوی جیسوال فہرست میں پہلے نمبر...
امریکا کی جانب سے دنیا کے کئی ممالک پر اضافی ٹیرف عائد کردیا گیا ہے، بات کی جائے پاکستان اور بھارت کی تو اس وقت پاکستان پر 19 جبکہ بھارت پر 50 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا ہے۔ بھارت پر 50 فیصد ٹیرف کا مطلب ہے کہ امریکا جانے والے بھارتی مصنوعات اب مہنگی ہو جائیں گی اور امریکی مارکیٹ میں متبادل سستی اشیا کی جانب عوام راغب ہوں گے، کیا پاکستان اس موقع کے فائدہ اٹھا سکتا ہے؟ معاشی ماہر سلمان نقوی کا کہنا ہے کہ اگر حکومت چاہے تو اس صورت حال سے بہت فائدہ لے سکتی ہے، ہمارے ہاں تو بہت مسائل ہیں انرجی کرائیسس ہے، یہ ایک سنہری موقع ہے، حکومت کو مینوفیکچررز کو سہولیات...
رواں برس بھی گزشتہ برسوں کی طرح معمول سے زیادہ بارشیں ہوئیں جن کی وجہ سے بونیر، سوات، باجوڑ، بٹگرام سمیت مختلف علاقوں میں سیلاب اُمڈ آیا اور 320 سے زیادہ افراد کی جانیں لے گیا۔ جاں بحق ہونے والے افراد میں 279 مرد، 15 خواتین اور 13 بچے شامل ہیں۔ بونیر میں سیلاب بادل پھٹنے کی وجہ سے آیا اور پورے کا پورا گاؤں ہی بہا کر لے گیا۔ ان علاقوں کی تباہی کی خبریں الیکٹرانک میڈیا اور سوشل میڈیا کے ذریعے پوری دنیا میں دیکھی گئیں، صحافت کے عالمی اداروں نے ان واقعات کو شہ سرخیوں کا حصہ بنایا۔ ملک بھر میں غم کا سماں ہے۔ ہر پاکستانی سیلاب زدگان کے دکھ درد میں شریک ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر...

ایرانی مسلح افواج کے سربراہ کا فیلڈمارشل عاصم منیر کو فون، سرحد پار دہشتگردی کے خاتمے کے عزم پر اتفاق
اور پاکستانی افواج کے سربراہان نے مشترکہ سرحد پر بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے قریبی تعاون پر اتفاق کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کے لیے کتنا سودمند ثابت ہوا؟ ایرانی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل عبدالرحیم موسوی نے پاکستانی آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ٹیلیفونک گفتگو میں کہا کہ تہران پاکستان کے ساتھ مل کر سرحد پار دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے اور خطے میں دیرپا امن قائم کرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ اس مقصد کے لیے عملی اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ دونوں ممالک کی سرحدوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔ میجر جنرل موسوی نے 12 روزہ اسرائیلی...
امریکی سماجی کارکن اور فری لانس صحافی کلئیرا اسٹیفن سال 2023 کے وسط میں بطور سیاح چترال آئیں، لیکن مختصر قیام کے دوران ہی انہیں یہاں زندگی کا ایک نیا مقصد مل گیا، جس کے بعد وہ واپس آکر پاکستان میں مستقل طور پر رہائش پذیر ہو گئیں۔ کلئیرا اسٹیفن سماجی خدمات سے وابستہ ہیں اور خاص طور پر تعلیم کے میدان میں دلچسپی رکھتی ہیں۔ اپر چترال میں قیام کے دوران ان کی ملاقات مقامی پولو کھلاڑی اور سماجی کارکن انور خان سے ہوئی، جس سے ان کی دوستی ہوئی اور یہ رشتہ آگے بڑھ کر زندگی کے نئے سفر میں بدل گیا۔ یہ بھی پڑھیں: امریکی صحافی نے پاکستان آکر چترالی نوجوان سے شادی رچا لی اس کے بعد...
اسلام آباد: اسٹیٹ بینک نے مناسب ریگولیٹری اور لائسنسنگ فریم ورک تیار ہونے تک ڈیجیٹل (کرپٹو) کرنسیوں کو قانونی قرار دینے سے انکار کر دیا ہے۔ پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی کے بورڈ کا پہلا اجلاس وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بلاک چین اینڈ کرپٹو بلال بن ثاقب کی صدارت میں ہوا۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے خصوصی طورپر شرکت کی۔ اجلاس میں شریک حکام کے مطابق اجلاس میں ڈیجیٹل کرنسیوں کو فوری طور پر قانونی قرار دینے اور ڈیجیٹل کرنسی میں لین دین کی ممانعت سے متعلق اسٹیٹ بینک کا سرکلر واپس لینے پر غور کیا گیا تاہم اسٹیٹ بینک نے اس تجویز سے اتفاق نہیں کیا۔ گورنر اسٹیٹ بینک نے ممانعت کا سرکلر قبل از...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثرہ ممالک میں شامل ہے اور اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے عالمی برادری کو پاکستان کی مدد کرنا ہوگی۔ وہ اسلام آباد میں “نیو انرجی وہیکل پالیسی” کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے، جہاں وزیراعظم نے واضح کیا کہ ماحولیاتی تبدیلی محض مقامی نہیں بلکہ عالمی مسئلہ ہے، اور پاکستان جیسے ترقی پذیر ملک کو اس سے نمٹنے میں تنہا نہیں چھوڑا جا سکتا۔ انہوں نے کہا حال ہی میں خیبرپختونخوا میں شدید بارشوں، فلیش فلڈز اور بادل پھٹنے کے واقعات سے کئی علاقے تباہ ہو گئے، درجنوں گھر صفحہ ہستی سے مٹ گئے اور قیمتی جانوں کے ساتھ ساتھ املاک کا بھی...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ماحولیاتی چیلنجز سے تنہا نہیں نمٹ سکتا، اس کے لیے عالمی برادری کو پاکستان کی مدد کرنا ہوگی۔ نیو انرجی وہیکل پالیسی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جو ماحولیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔ ان کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنا ایک بڑا چیلنج ہے اور پاکستان کو اس سلسلے میں دنیا کی معاونت درکار ہے۔ انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں حالیہ سیلاب کے نتیجے میں بستیاں مٹ گئیں، بادل پھٹنے، فلیش فلڈنگ اور دریاؤں میں طغیانی سے جانی و مالی نقصانات ہوئے۔ وزیراعظم نے یاد دلایا کہ 2022 میں آنے والے سیلاب نے بھی سینکڑوں...
اسلام آباد: ڈی جی گرین کارپوریٹ انیشیٹو میجر جنرل (ر) شاہد نذیر (ایس آئی ایف سی) کی قیادت میں چینی زرعی شعبے کے وفد نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کا دورہ کیا، جہاں وفد نے صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان میں زرعی سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی کے تبادلے اور باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے چینی زرعی شعبے کے چیف کنسلٹنٹ یوان جے من کو ایف پی سی سی آئی کا چیف کنسلٹنٹ نامزد کرنے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کا لازوال دوست...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے پاکستان ہاکی ٹیم کو پرو ہاکی لیگ میں شرکت کی اجازت دیتے ہوئے 250 ملین روپے گرانٹ کی منظوری دے دی ہے۔ یہ فیصلہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پرو ہاکی لیگ کے اخراجات کے لیے 350 ملین روپے درکار ہیں، جن میں سے 250 ملین روپے حکومت فراہم کرے گی، جبکہ بقیہ 100 ملین روپے پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کو خود جمع کرنا ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کی جانب سے پاکستان کو دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے باعث بروقت فیصلہ نہ ہونے پر ٹیم کی شرکت خطرے میں تھی۔...
پاکستان کی افواج کے دلیر سپوت کیپٹن محمد علی قریشی شہید کی پہلی برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ وطن عزیز کی خاطر اپنی جان قربان کرنے والے شہداء کی قربانیوں کو پوری قوم خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔ کیپٹن محمد علی قریشی شہید لاہور کے رہائشی تھے اور انہوں نے اکتوبر 2018 میں پاکستان آرمی میں کمیشن حاصل کیا۔ 5 سال سے زائد عرصے تک انہوں نے دفاعِ وطن کا مقدس فریضہ سر انجام دیا اور 26 اگست 2024 کو بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔ مزید پڑھیں: بلوچستان کیپٹن محمد علی شہید کے خون کا مقروض ہے، میر سرفراز بگٹی 29 سالہ کیپٹن محمد علی قریشی نے...
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ پاکستان گریٹر اسرائیل کے منصوبے کو سختی سے مسترد کرتا ہے، کیونکہ یہ نہ صرف ناقابل قبول ہے بلکہ خطے اور عالمی امن کے لیے ایک سنگین خطرہ بھی ہے۔ جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کے غیر معمولی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس اجلاس کا انعقاد ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب غزہ مسلسل خون میں نہایا ہوا ہے، اور معصوم فلسطینی شہریوں پر ظلم و ستم جاری ہے۔ غزہ میں انسانیت سسک رہی ہے اسحٰق ڈار کا کہنا تھا کہ اسرائیلی جارحیت نے انسانی حقوق کی تمام حدیں پار کر دی...
لاہور: الخدمت فاؤنڈیشن نے این ڈی ایم اے اور حکومت پاکستان کے تعاون سے 100 ٹن کی 31ویں کھیپ غزہ کے لیے روانہ کر دی۔ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان، این ڈی ایم اے اور حکومت پاکستان کے تعاون سے ظلم و بربریت اور قحط سے متاثرہ غزہ کے لیے امدادی سامان روانہ کرنے کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، 100ٹن مزید امدادی سامان پیر کو لاہور ایئرپورٹ سے مصر کے لیے روانہ کیا گیا۔ نائب صدر الخدمت ایئر مارشل (ر) ارشد ملک، وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین، سیکریٹری جنرل الخدمت سید وقاص جعفری، ڈاکٹر مشتاق مانگٹ، ذکر اللہ مجاہد، جنرل سیکریٹری الخدمت ہیلتھ ڈاکٹر عبد الرحمنٰ، این ڈی ایم اے اور وزارت خارجہ کے نمائندوں نے امدادی سامان اپنے مظلوم...
پاکستان کی سب سے بڑی سافٹ ویئر کمپنیوں میں شمار ہونیوالی کمپنی سسٹمز لمیٹڈ کا کہنا ہے کہ بدلتی ہوئی عالمی تجارتی پالیسیوں اور بھارت سے سروسز کی برآمد پر ممکنہ امریکی ٹیرف کے نفاذ سے پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری کے لیے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ یہ بات سسٹمز لمیٹڈ کی حالیہ دنوں میں منعقدہ ایک کارپوریٹ بریفنگ سیشن میں کہی گئی، جس میں ان سائٹ سیکورٹیز کے نمائندے بھی شریک تھے، کمپنی انتظامیہ نے کہا کہ ان پالیسی تبدیلیوں سے نہ صرف سسٹمز لمیٹڈ بلکہ مجموعی طور پر پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری کو فائدہ ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: ’۔۔۔کیونکہ پاکستان کا سائز بھارت کے مقابلے میں نسبتاً چھوٹا ہے، پاکستان کے برانڈ امیج میں حالیہ بہتری...
پاکستان کرکٹ بورڈ نے شان مسعود کو ٹیسٹ اور محمد رضوان کو ون ڈے کپتانی سے ہٹانے کی خبروں کی سختی سے تردید کردی۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق نہ تو شان مسعود کو ٹیسٹ کپتانی سے ہٹانے کی کوئی تجویز زیر غور ہے اور نہ ہی سعود شکیل کو ان کی جگہ کپتان بنانے کا کوئی ارادہ ہے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ محمد رضوان سے ون ڈے کپتانی واپس لینے کی خبریں بھی بے بنیاد ہیں۔ سلمان علی آغا کو ون ڈے کپتانی کے لیے زیر غور نہیں لایا گیا۔ ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے کپتانی میں تبدیلی کے حوالے سے کسی بھی معاملے پر کوئی غور نہیں کیا، کسی کھلاڑی کے کنٹریکٹ کی کیٹیگری...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ان وائرل خبروں کی سختی سے تردید کی ہے کہ ون ڈے ٹیم کے لیے محمد رضوان کی جگہ سلمان علی آغا یا ٹیسٹ ٹیم کے لیے شان مسعود کی جگہ سعود شکیل کو کپتان بنانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ مزید پڑھیں: پاکستان کرکٹ بورڈ میں اربوں روپوں کے گھپلوں کا انکشاف، محسن نقوی بھی زد میں آسکتے ہیں؟ پی سی بی کا کہنا ہے کہ نہ تو سلیکشن کمیٹی میں اس معاملے پر کوئی بات ہوئی ہے اور نہ ہی کسی کھلاڑی کے کنٹریکٹ کی کیٹیگری میں تبدیلی کی گئی ہے۔ اس حوالے سے گردش کرنے والی تمام خبریں غیر مصدقہ اور بے بنیاد ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی تردید پی...
بھارت نے سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان سے رابطہ کرتے ہوئے دریائے توی میں ممکنہ بڑے سیلاب کی پیشگی اطلاع دی ہے۔ بھارتی ہائی کمیشن اسلام آباد نے پاکستان کو مراسلہ بھیجا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ جموں کے مقام پر دریائے توی میں اونچے درجے کا سیلاب ہے، جو دریائے چناب میں شامل ہو کر بڑے ریلے میں تبدیل ہو سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے یہ رابطہ 24 اگست کی صبح 10 بجے کیا گیا، جس میں پہلی بار مئی 2025 میں پاک بھارت جنگ کے بعد باضابطہ طور پر پاکستان کو ممکنہ صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔ حکومت پاکستان نے بھارتی مراسلے کی روشنی میں متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کر...
دودِن قبل(23اگست 2025ء کو) ہمارے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ، جناب اسحاق ڈار، بنگلہ دیش کے دارالحکومت،ڈھاکا، میں تھے ۔ جس روز ڈار صاحب ڈھاکا پہنچے، اُسی روز پاکستان کے وفاقی وزیر تجارت، جناب جام کمال ، بھی بنگلہ دیش میں تھے۔ اسحاق ڈار کا یہ دَورہ تاریخی کہنا چاہیے کہ پاکستان کا کوئی وزیر خارجہ پورے 13برسوں کے طویل وقفے کے بعد بنگلہ دیش کے سرکاری دَورے پر پہنچا ہے۔ حنا ربانی کھر پاکستان کی آخری وزیر خارجہ تھیں جو آخری بار ڈھاکا گئی تھیں تاکہ بنگلہ دیشی وزیر اعظم، شیخ حسینہ واجد، کو پاکستان میں ہونے والی ’’سارک‘‘ کانفرنس میں باقاعدہ مدعو کیا جا سکے ۔ حسینہ صاحبہ پھر بھی پاکستان نہ آئیں۔ موصوفہ بھارتی دباؤ اور...
ماہِ ربیع الاول 1447 ہجری کا چاند نظر نہ آنے کے بعد یکم ربیع الاول 26 اگست بروز منگل کو ہوگی۔ اس حساب سے عید میلادالنبی ﷺ 6 ستمبر بروز ہفتہ کو منائی جائے گی، جو کہ اتفاق سے یومِ دفاعِ پاکستان کے دن آ رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا، عید میلادالنبیﷺ 6 ستمبر کو ہوگی واضح رہے کہ یومِ دفاع پاکستان ہر سال 6 ستمبر کو 1965 کی جنگ کے شہدا اور غازیوں کی قربانیوں کو یاد کرنے کے لیے منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر ملک بھر میں تقریبات، سیمینارز اور دعائیہ اجتماعات منعقد ہوتے ہیں، جبکہ افواجِ پاکستان کی جانب سے پرچم کشائی اور یادگارِ شہدا پر سلامی پیش کی جاتی...
دنیا بھر میں لوگ بہتر زندگی کی تلاش میں اپنے وطن سے ہجرت کرتے ہیں، مگر پاکستان کا معاملہ کچھ مختلف اور تشویشناک ہوتا جا رہا ہے۔ یہاں ہنر مند افراد کی بہت بڑی تعداد ہر سال ملک چھوڑ رہی ہے، اور یہ رجحان ایک خطرناک “برین ڈرین” کی شکل اختیار کر چکا ہے، جونہ صرف معیشت کو متاثر کر رہا ہے بلکہ ملک کے مستقبل پر بھی سوالیہ نشان چھوڑ رہا ہے۔ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ اکنامکس کی ایک رپورٹ کے مطابق ہنر مندوں کی اس نقل مکانی سے پاکستان کو ہر سال تقریباً 22 ارب ڈالرز کا نقصان ہوتا ہے۔ یہ وہ سرمایہ ہے جو اگر ملک میں رہتا تو نہ صرف معیشت کو سہارا دے سکتا تھا...
چینی وزیر خارجہ وانگ ژی 21 اگست کو پاکستان کا دورہ کریں گے، ان کے دورے کے دوران چھٹا پاک - چین وزرائے خارجہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ اسلام آباد میں ہوگا۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار کی دعوت پر وانگ ژی دورہ پاکستان پر آئیں گے، پاک - چین اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت وانگ ژی اور اسحٰق ڈار کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ چینی وزیر خارجہ کا یہ دورہ اعلیٰ سطح کے روابط اور تعلقات کو مزید گہرا کرنے کا ذریعہ ہے۔چینی وزیر خارجہ کے دورے کے دوران پاک - چین تجارتی و معاشی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ 16...
پی اے ٹی کے سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ وقت آ گیا نام نہاد جمہوری نظام کی اس متعفن لاش کو بلا جنازہ دفن کر دیا جائے، 25 کروڑ عوام کا پیسہ لاہور سمیت بڑے شہروں کو دلہن بنانے پر خرچ ہوتا ہے، سول آمریت اور بیوروکریسی کی فرعونیت سے نجات کیلئے نئے صوبے ناگزیر ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ پاکستان کی بقاء مزید انتظامی صوبوں کی تشکیل اور متناسب نمائندگی کے نظام میں ہے۔ یہ کیسی جمہوریت ہے جس میں بلدیاتی اداروں کو زہر قاتل سمجھا جاتا ہے؟ وقت آ گیا نام نہاد استحصالی اور کرپشن میں لتھڑے ہوئے اس جمہوری نظام کی متعفن لاش کو بلا جنازہ...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن )نےلاہور اور میانوالی میں ضمنی انتخاب کیلئے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق این اے 129لاہور میں میاں نعمان کو مسلم لیگ ن کا ٹکٹ جاری کیا گیا جبکہ پی پی 87میانوالی کیلئے علی وحید کو ٹکٹ جاری کیاگیا۔ این اے 129کیلئے رانا مشہود اور میاں نعمان نے کاغذات جمع کروائےتھے،ن لیگ کے صدر نوازشریف نے میاں نعمان کو ٹکٹ جاری کر دیا۔ مزید :
خوف یا نفرت کی سیاست سے کچھ نہیں ملے گا، ملک کو سیاسی استحکام کی ضرورت ہے، رانا ثنا اللہ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 August, 2025 سب نیوز لاہور:وزیراعظم شہباز شریف کے سیاسی امور کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ملک کو سیاسی استحکام کی ضرورت ہے اور نفرت یا خوف کی سیاست سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔رانا ثنا اللہ نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ملک کو سیاسی استحکام کی شدید ضرورت ہے اور سب سیاسی جماعتوں کو سر جوڑ کر بیٹھنا چاہیے تاکہ وہ پاکستان کو اپنے آباؤ اجداد کے خواب کے مطابق بنا سکیں۔مشیر وزیر اعظم نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے 14 اگست کو یوم آزادی کے موقع پر...
پروازِ جاودانی: پاکستان، راشد منہاس کو یاد کرتا ہے WhatsAppFacebookTwitter 0 19 August, 2025 سب نیوز تحریر: محمد محسن اقبال ہر نوجوان دل مستقبل کے خوابوں سے لبریز ہوتا ہے، اور اکثر یہ خواب ہمت، عزم اور اپنی قوم کی خدمت کے جذبے کے رنگوں سے آراستہ ہوتے ہیں۔ 17 فروری 1951 کو کراچی میں پیدا ہونے والے راشد منہاس بھی ایسے ہی ایک نوجوان تھے جن کے خواب عام سے کہیں بلند تھے۔ بچپن ہی سے ان میں ایک غیر معمولی جستجو اور ذہانت نمایاں تھی جو انہیں دوسروں سے ممتاز کرتی تھی۔ ابتدائی تعلیم انہوں نے کراچی میں حاصل کی اور پھر اپنے خاندان کے ساتھ راولپنڈی منتقل ہوئے، جہاں سینٹ میری کیمبرج اسکول میں پڑھائی کی۔...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 اگست ۔2025 )چینی وزیر خارجہ وانگ ژی 21 اگست کو پاکستان کا دورہ کریں گے، ان کے دورے کے دوران چھٹا پاک چین وزرائے خارجہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ اسلام آباد میں ہوگا نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی دعوت پر وانگ ژی دورہ پاکستان پر آئیں گے، پاک چین اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت وانگ ژی اور اسحاق ڈار کریں گے.(جاری ہے) ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ چینی وزیر خارجہ کا یہ دورہ اعلیٰ سطح کے روابط اور تعلقات کو مزید گہرا کرنے کا ذریعہ ہے چینی وزیر خارجہ کے دورے کے دوران پاک چین تجارتی و معاشی...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 اگست ۔2025 )سپریم کورٹ نے 9 مئی مقدمات میں سابق وزیراعظم عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت بدھ تک ملتوی کر دی ہے چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ جس فریق نے کوئی دستاویزات جمع کروانے ہیں آج کروا دے، دستاویزات کا جائزہ لینا ضروری ہے. چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے درخواستوں کی سماعت کی عمران خان کے وکیل سلمان صفدر روسٹرم پر آئے تو چیف جسٹس نے کہا کہ فریقین کی جانب سے دستاویزات جمع کروائی گئی ہیں، ہمیں ان دستاویزات کا جائزہ لینا ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس انسداد دہشت گردی عدالتوں کے فیصلے بھی ہیں.(جاری ہے) چیف جسٹس نے کہا...
ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے 17ویں میچ میں شکاگو کنگزمین نے پاکستان شاہینز کو 69 رنز سے شکست دے دی۔ ڈارون میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان شاہینز نے ٹاس جیت کر شکاگو کنگزمین کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ شکاگو کنگزمین نے ملند کمار (74) اور تاجندر سنگھ (58) کی نصف سنچریز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز بنائے۔ پاکستان شاہینز کی جانب سے محمد وسیم نے 2 جبکہ سعد مسعود اور شاہد عزیز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستان شاہینز کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں ناکام رہی اور مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بناسکی۔ یاسر خان 38 جبکہ کپتان عرفان خان...
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ ہمیں اسلاف کے نظریہ سے وفا کرنی ہے، مثبت اور منفی نظریات کے درمیان تفریق کرنی ہے، مملکت خداداد پاکستان نے ہمیں سب سہولیات دی ہیں، قیادت اور کارکنان میں رشتوں کو مضبوط کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ اسلاف کے مشن کو زندہ رکھنا ہے، تحریک تکمیل پاکستان کے مشن کو مکمل کریں گے، کوئی مقبول بیانیہ اگر اسلام اور اکابرین کے نظریہ سے متصادم ہو گا تو اسے مسترد کیا جائے گا۔ پونچھ کی دھرتی بانجھ نہیں ہے یہاں سے لوگوں کو سیاست سیکھنی چاہیے، یہاں کے لوگ ذہنی اور شعوری طور پر بہت آگے...

پاکستان ‘ امریکہ تجارت 16فیصد بڑھ گئی ‘ بھارت کو جدید عسکری ٹیکنالوجی دینا خطرناک تجارتی مشیر وائٹ ہائوس
اسلام آباد‘ واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ + این این آئی) پاکستان اور امریکہ کے درمیان دو طرفہ تجارت میں 16 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔ دونوں ملکوں کے مابین تجارت کے حوالے سے تفصیلات جاری۔ ذرائع کے مطابق مالی سال 2024-25ء میں پاکستان -امریکہ تجارت 7 ارب 59 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہی۔ اس دورانیے میں پاکستان کی امریکہ کو برآمدات 5 ارب 83 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں جب کہ امریکا سے درآمدات ایک ارب 76 کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہیں۔ بیڈ شیٹس، ٹیبل کلاتھ اور کچن لینن کی برآمدات ایک ارب 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہیں۔ مردانہ سوٹ، جیکٹس اور پتلون کی برآمدات 93 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ہو گئیں، دیگر تیار شدہ ملبوسات کی...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ خان کو سینیٹر بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ پنجاب کی سینئر وزیر اور انفارمیشن سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں پارٹی کے فیصلے سے آگاہ کیا۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے رانا ثناء اللہ خان کو پنجاب اسمبلی سے سینٹ کی جنرل نشست پر ٹکٹ جاری کر دیا۔ انہوں نے مزید کہا اعجاز چوہدری کی نااہلی سے خالی نشست پر انتخاب 9 ستمبر کو ہو گا۔
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملک بہت اچھا چل رہا ہے، کسی 27ویں ترمیم کی ضرورت نہیں ہے۔ لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ابھی تو ہم 26ویں ترمیم کو ہی ہضم کر رہے ہیں، معیشت میں بہتری اور استحکام آچکا ہے، شہباز شریف کی قیادت میں بہترین کام ہو رہا ہے۔ روزنامہ جنگ کے مطابق دوسری جانب دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور برطانوی وزیر ہمیش فالکنر نے لندن میں ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کا جامع جائزہ لیا۔دونوں رہنماؤں نے سیاسی، اقتصادی، عوامی روابط مزید مضبوط بنانے کا عزم کیا، ملاقات میں خطے...
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا سیلاب سے متاثرہ خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں پاک فوج کا فلڈ ریلیف آپریشن جاری ہے۔ پاک فوج کی جانب سے باجوڑ اور دیر کو ملانے والے جار پل کی بحالی کے لیے کام تیزی سے جاری ہے، ٹوٹے حصے پر نئے پل کی تنصیب کے لیے کام ہو رہا ہے۔پاک فوج کی کور آف انجینئرز کا دستہ نئے پل کی تنصیب میں مصروف عمل ہے، جسے چند روز میں مکمل کر لیا جائے گا، جس کے بعد باجوڑ اور دیر کا منقطع رابطہ بحال ہو جائے گا۔پاک فوج کی جانب سے مینگورہ میں متاثرین میں راشن تقسیم کیا گيا، مانسہرہ، نیل بان اور بٹگرام کے سیلاب زدہ علاقوں میں بھی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔...
سینیٹر فیصل واوڈا نے سیاستدان این جی اوز ودیگر ہمیشہ افواج پاکستان کو کمزور کرنیکی کوشش کرتے رہے ہیں وہ اپنی سمت ٹھیک کر لیں۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ایک ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے سیاستدانوں سمیت این جی اوز اور دیگر پر شدید تنقید کی ۔ فیصل واوڈا نے لکھا کہ سیاستدان، این جی اوز اور دیگر ہمیشہ افواج پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔ یہ اپنے ذاتی مفادات کے لئے گھناؤنی کوشش کرتے ہیں۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے لکھا کہ ایک بار پھر فیلڈ مارشل کی سربراہی میں افواج نے ملک کو بڑی دہشت گردی سے بچا لیا۔ اسکی تفصیلات جلد سامنے لائی جائیں گی۔ انہوں نے کہا...
جماعت اسلامی کے صوبائی امیر نے کہا کہ دہشت گردی کا اصل مقصد معدنی وسائل پر قبضہ ہے اور اس وقت پاکستان کا نظام وفاقی حکومت یا پارلیمان کے ہاتھ میں نہیں بلکہ فیلڈ مارشل کے ہاتھ میں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر پروفیسر محمد ابراہیم خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے مابین معاہدے کی خبر ہمیں امریکی صدر ٹرمپ دیتے ہیں کیا پاکستان کی پارلیمان کو اس کی خبر ہے؟ پاکستان اور امریکہ کے مابین دہشت گردی کے خاتمے کے حوالے سے معاہدہ ہوا ہے اس وقت ملک کی اندرونی سلامتی فوج کے پاس ہے جو اصولاً فوج کے پاس نہیں ہونی چاہیے۔ فوج کو سیاسی نظام سے الگ کرنے کے لیے...