2025-04-29@07:03:03 GMT
تلاش کی گنتی: 1175
«ایک اور مسافر»:
(نئی خبر)
خیبرپختونخوا کے ضلع ملاکنڈ کی تحصیل درگئی میں کار نہر میں جاگری، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں شمالی وزیرستان میں ٹریفک حادثہ: پاک فوج نے بروقت ریسکیو آپریشن کرکے قیمتی جانیں بچالیں میڈیا رپورٹس کے مطابق ناخوشگوار واقعہ تحصیل درگئی کے نواحی علاقے خٹکو شاہ افغان مہاجر کیمپ کے قریب پیش آیا۔ رپورٹس کے مطابق تیز بارش کے باعث ایک کار نہر میں جاگری جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، جن میں 2 خواتین، 2 کمسن بچیاں اور ایک ڈرائیور شامل ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ملاکنڈ لیویز اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر...
سیئول: جنوبی کوریا کے جنوبی علاقوں میں شدید جنگلاتی آگ نے تباہی مچادی ہے، جس کے نتیجے میں کم از کم 24 افراد جاں بحق ہوگئے، 27 ہزار کے قریب افراد بے گھر اور 200 سے زائد عمارتیں خاکستر ہوگئیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ گزشتہ دو دن قبل لگی تھی ، اس وقت سے بھڑک رہی ہے اور اب تک 43,330 ایکڑ (17,535 ہیکٹر) زمین راکھ ہو چکی ہے، ہیلی کاپٹر کا ایک پائلٹ اس وقت ہلاک ہوا جب اس کا طیارہ آگ بجھانے کی کوشش کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔ آگ نے قدیم بدھ مت کے مندر گونسہ (Gounsa) کو بھی شدید نقصان پہنچایا، جہاں کئی تاریخی عمارتیں تباہ ہوگئیں، تاہم ایک آٹھویں صدی کا...
امریکی خاتون اونیجا روبنسن کے ساتھ وائرل ہونے والی سندھ پولیس کی خاتون افسر شبانہ جیلانی ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔شبانہ جیلانی نے خوبرو اداکارہ حرا مانی کے ساتھ مقامی سیلون کی ویڈیو شیئر کردی۔ پاکستانی لڑکے کی محبت میں مبتلا امریکی خاتون کو دبئی میں تحویل میں لے لیا گیااونیجا اینڈریو رابنسن 7 فروری کی رات کراچی سے پرواز ای کے 603 سے دبئی پہنچی تھی، اس سے قبل پاکستانی نوجوان سے شادی کی خواہش لیے کراچی آنے والی امریکی خاتون اونیجا نے خیال رکھنے پر شبانہ کا شکریہ ادا کیا تھا۔خیال رہے کہ پاکستانی لڑکے سے مبینہ محبت میں اکتوبر 2024 میں امریکا سے کراچی آنے والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن 120 دن...
لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 26 مارچ 2025ء ) کپاس، گندم ، گنا، چاول اور مکئی کی پیداوار میں کمی ہو جانے کا انکشاف، مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ فصلوں کی پیداوار کم سطح پر ہے، بڑی صنعتوں کی پیداوار بھی کم ہوگئی ہے، اسی لئے اوسط انکم کم ہو رہی ہے۔ سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے سماء نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترسیلات زر نے ہماری معیشت کو بڑا سہارا دیا ہے، اور ترسیلات زر مزید بڑھ رہی ہیں، ایکسپورٹ اور ترسیلات زر بڑھا کر امپورٹ کے برابر ہوتی ہیں، اگر ہم امپورٹ کو کم رکھیں، جب ہماری گروتھ، شرح نمو بڑھتی ہے تو ہماری امپورٹ بھی بڑھ جاتی ہیں جس کی...

جعفر ایکسپریس میں 380 مسافر سوار تھے، 354 کو بحفاظت نکالا گیا 26 مسافر شہید ہوئے ، قائمہ کمیٹی کو بریفنگ
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26 مارچ 2025)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے میں وزارت داخلہ اور آئی جی ریلوے نے ان کیمرہ بریفنگ کے دوران بتایا کہ جعفر ایکسپریس ٹرین میں مجموعی طور پر 380 مسافر سوار تھے جن میں سے 354 مسافروں کوآپریشن کے دوران ٹرین سے بحفاظت نکالا گیا جبکہ 26 مسافر شہید ہوئے ،افسوسناک واقعہ میں ریلوے پولیس کا کانسٹیبل اور ریلوے کا ایک ملازم بھی شہید ہوا۔ڈان نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کے اجلاس میں جعفر ایکسپریس پر حملے کے حوالے سے وزارت داخلہ اور آئی جی ریلوے کی ان کیمرہ بریفنگ کا اہتمام کیا گیا جس میںوزارت داخلہ اور آئی جی ریلوے نے جعفر ایکسپریس ٹرین پر دہشتگردوں کی...

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی ریلوے میں وزارت داخلہ اور آئی جی ریلوے کی جعفر ایکسپریس پر حملے کی تحریری بریفنگ
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 مارچ ۔2025 )قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے میں وزارت داخلہ اور آئی جی ریلوے نے جعفر ایکسپریس پر حملے کی تحریری بریفنگ پیش کردی ہے نجی ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کے اجلاس میں جعفر ایکسپریس پر حملے کے حوالے سے وزارت داخلہ اور آئی جی ریلوے کی ان کیمرہ بریفنگ کا اہتمام کیا گیا.(جاری ہے) سرکاری دستاویز کے مطابق جعفر ایکسپریس 11 مارچ کو کوئٹہ سے دن 9 بجے 380 مسافروں کو لے کر روانہ ہوئی تھی، پانیر اور مشکاف اسٹیشن کے درمیان دن ایک بجے آئی ای ڈی دھماکے کے ذریعے ٹرین کو روکا گیا دہشت گردوں نے ٹرین پر حملہ کرکے مسافروں...
بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے انکشاف کیا ہے کہ ایک موقع پر انہیں لگا تھا کہ ان کے حریف سلمان خان اور شاہ رُخ خان ان کا کیرئیر ختم کر کے انہیں بالی ووڈ سے نکالنا باہر کرنا چاہتے تھے۔ مشہور فلم دنگل ریلیز کے بعد سب سے زیادہ ہٹ فلموں میں سے ایک تھی۔ اس میں عامر خان، فاطمہ ثنا شیخ، سانیا ملہوترا اور دیگر نے شاندار پرفارمنس دی اور خوب داد سمیٹی۔ اس فلم نے عامر کی ناقابل یقین جسمانی تبدیلی اور کردار کے لیے ان کی لگن کی وجہ سے بھی توجہ حاصل کی۔ تاہم دنگل اسٹار عامر خان نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ وہ ابتدائی طور پر اس فلم کو قبول کرنے...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے میں وزارت داخلہ اور آئی جی ریلوے نے جعفر ایکسپریس پر حملے کی تحریری بریفنگ پیش کردی۔ڈان نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کے اجلاس میں جعفر ایکسپریس پر حملے کے حوالے سے وزارت داخلہ اور آئی جی ریلوے کی ان کیمرا بریفنگ کا اہتمام کیا گیا۔سرکاری دستاویز کے مطابق جعفر ایکسپریس 11 مارچ کو کوئٹہ سے دن 9 بجے 380 مسافروں کو لے کر روانہ ہوئی تھی، پانیر اور مشکاف سٹیشن کے درمیان دن ایک بجے آئی ای ڈی دھماکے کے ذریعے ٹرین کو روکا گیا۔دہشت گردوں نے ٹرین پر حملہ کرکے مسافروں کو یرغمال بنایا، دہشت گردوں نے ابتدائی طور پر...
DERA ISMAIL KHAN: ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے لکی مروت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک ہیڈ کانسٹیبل شہید جبکہ ایک کانسٹیبل زخمی ہو گیا ہے۔ فائرنگ سے شہید ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل کا نام احسان اللہ تھا جبکہ زخمی ہونے والے کانسٹیبل کا نام رفیع اللہ ہے۔ پولیس کے مطابق شہید اور زخمی ہونے والے کانسٹیبل کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جبکہ پولیس پر فائرنگ کرنے والے نامعلوم افراد کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ مزید پڑھیں: ڈیرہ اسماعیل خان؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 10 خوارج ہلاک، کیپٹن شہید ایک دوسرے واقعہ میں تھانہ صدر کی حدود رتہ کلاچی میں پولیس اور سی ٹی ڈی کے مشترکہ کارروائی کی گئی۔ پولیس کے مطابق...
استنبول: ترکی کی سرکاری خبر رساں ایجنسی “انادولو” کے زیر اہتمام منعقدہ گیارہویں سالانہ استنبول فوٹو ایوارڈز 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔ مقابلے میں 29 فوٹوگرافرز کو مختلف زمروں میں اعزازات سے نوازا گیا۔ سب سے معتبر “فوٹو آف دی ایئر” ایوارڈ فلسطینی فوٹوگرافر سعید جارس نے اپنے دردناک شاہکار “غزہ – دیر البلح” کے لیے حاصل کیا۔ یہ تصویر ایک المناک لمحے کو قید کرتی ہے، جب اسرائیلی فضائی حملے میں متاثرہ والدین اپنے بچے کو گلے لگائے ہوئے ہیں۔ یہ اندوہناک واقعہ وسطی غزہ کے علاقے دیر البلح میں پیش آیا۔ اس سال کے فاتحین کا انتخاب ایک بین الاقوامی جیوری نے کیا، جس میں معروف فوٹوگرافر اور نیشنل جیوگرافک کے فلم ساز ایمی وٹالے،...
آئی جی نے سمی، رزاق علی، عبدالوہاب بلوچ، شہداد اور سلطان کی حراست کی سفارش کی پانچوں افراد کراچی میں سڑکیں بند کرنے اور دھرنے کے لیے عوام کو اکسا رہے ہیں، حکمنامہ کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت نے کراچی میں بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) کے رہنما سمی دین بلوچ سمیت 5 افراد کو مینٹیننس آف پبلک آرڈر (ایم پی او) کے تحت 30 روز کے لیے حراست میں لے لیا۔کراچی پولیس نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر سمی دین بلوچ اور متعدد دیگر افراد کو حراست میں لے لیا اور بی وائی سی کی قیادت کی حالیہ گرفتاریوں اور کوئٹہ دھرنے پر کریک ڈاؤن کے خلاف احتجاج کی کوشش ناکام بنادی۔بلوچ یکجہتی کمیٹی نے اپنے اہم رہنماؤں...
کوئٹہ: محکمہ انسداد دہشت گردی بلوچستان (سی ٹی ڈی) کی پولیس نے جعفر ایکسپریس ٹرین پر حملے میں ملوث چار مبینہ سہولت کاروں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ سی ٹی ڈی کے ذرائع کے مطابق مبینہ سہولت کاروں سے تفتیش جاری ہے جس کی روشنی میں مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔ سی ٹی ڈی کے ذرائع کا کہنا ہےکہ ’جوابی کارروائی میں مارے گئے حملہ آوروں سے ملنے والے اسلحے اور مواصلاتی آلات کا فورینزک کروایا جا رہا ہے۔‘ ’ہلاک ہونے والے حملہ آوروں کی شناخت کے لیے فنگر پرنٹس نادرا جبکہ اُن کے جسمانی اعضا فورینزک سائنس ایجنسی لاہور بھجوائے گئے ہیں۔‘ بلوچستان کے ضلع کچھی میں بولان کے پہاڑی سلسلے میں کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل...
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکہ سے چین جانے والی یونائیٹڈ ایئرلائنز کی ایک پرواز کو اس وقت غیر متوقع طور پر راستہ بدلنا پڑا جب دورانِ پرواز پائلٹ کو احساس ہوا کہ وہ اپنا پاسپورٹ ساتھ لانا بھول گئے ہیں۔ یہ واقعہ 22 مارچ کو پیش آیا جب یونائیٹڈ فلائٹ 198 دوپہر 2 بجے لاس اینجلس انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے شنگھائی کے لیے روانہ ہوئی۔ تاہم، پرواز کے دو گھنٹے بعد، طیارے نے اچانک یوٹرن لیا اور شام 5 بجے سان فرانسسکو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کر گیا۔ یونائیٹڈ ایئرلائنز نے اپنے بیان میں تصدیق کی کہ پرواز کو سان فرانسسکو موڑنے کی وجہ پائلٹ کا پاسپورٹ نہ ہونا تھا۔ ایئرلائن نے فوری طور پر نیا عملہ ترتیب دیا، جس کے بعد سان فرانسسکو...
وائٹ ہاؤس کی جانب سے یمن پر حملے کا خفیہ منصوبہ حادثاتی طور پرصحافی کو بھیجے جانے کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 25 March, 2025 سب نیوز واشنگٹن : غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کے اعلیٰ حکام نے غلطی سے یمن کے ایران سے جڑے حوثیوں کے خلاف امریکی حملے سے قبل جنگ کے منصوبے ایک میسجنگ گروپ میں شیئر کر دیے، جس میں ایک صحافی بھی شامل تھا، وائٹ ہاؤس نے پیر کے روز اس بات کا انکشاف کیا، جس کی تفصیل ”دی اٹلانٹک“ نے فراہم کی۔جیفری گولڈبرگ کا کہنا ہے کہ دنیا کو تو یمن پر امریکی بمباری کا 15 مارچ کو امریکا کے ایسٹرن ٹائم 2 بجے دوپہر معلوم ہوا تاہم انہیں یہ اطلاع...
اسلام آباد (نمائندہ خصو صی )وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف کے مطالبے پر قائم ٹیکس پالیسی آفس کو جلد فعال کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہٹیکس پالیسی آفس میں ایک ڈی جی اور 5 ڈائریکٹرز تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ڈائریکٹر جنرل کی تعیناتی اسپیشل پروفیشنل پے اسکیل ون کے تحت ہوگی۔ٹیکس پالیسی آفس میں اسپیشل پروفیشنل پے اسکیل ٹو کے تحت ڈائریکٹر اکنامک انالیسز، ڈائریکٹر بزنس ٹیکسیشن، ڈائریکٹر پرسنل ٹیکسیشن اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل ٹیکسیشن کا تقرر بھی کیا جائے گا۔وزارت خزانہ نے مذکورہ اسامیوں کے لیے نیشنل جاب پورٹل پر 6 اپریل تک درخواستیں طلب کرلیں۔ٹیکس پالیسی آفس حکومتی اصلاحاتی ایجنڈا کی تشکیل کے لیے قائم کیا گیا ہے، جو ٹیکس پالیسیز اور تجاویز...
ممبئی(شوبز ڈیسک)شاہد کپور سے تعلق ختم ہونے کے بعد کرینہ کپور اور سیف علی خان کے درمیان قربتیں بڑھنے لگیں، دونوں کی ملاقات ایک فلم کے سیٹ پر ہوئی، جہاں سے ان کی محبت کا آغاز ہوا۔ پھر 2012 میں کرینہ کپور اور سیف علی خان نے شادی کر لی، اور آج یہ جوڑی ایک خوبصورت اور کامیاب خاندان کی مثال بنی ہوئی ہے۔ ان کے دو بیٹے، تیمور اور جہانگیر علی خان، میڈیا کی توجہ کا مرکز رہتے ہیں۔ کرینہ کپور نہ صرف بالی ووڈ کی ایک کامیاب اداکارہ ہیں، بلکہ ایک بہترین بیوی اور ماں بھی ہیں۔ لیکن ان کی زندگی کے کچھ پہلو ایسے بھی ہیں جن سے زیادہ لوگ واقف نہیں ہیں، خاص طور پر شادی...
آپ کے مسائل اور ان کا حل سوال: زکوٰۃ کی رقم کسی ایک فرد کو دی جاسکتی ہے یا زیادہ میں بانٹنا مستحسن ہے؟ جواب: زکوٰۃ دینے والے کو اختیار ہے کہ چاہے تو ایک ہی مستحق فرد کو اپنی زکوٰۃ کی پوری رقم دے دے یا زکوٰۃ کی رقم کو متعدد مستحقِ زکوٰۃ غریبوں میں تقسیم کردے، دونوں صورتیں جائز ہیں، البتہ کسی ایک مستحق کو بلا ضرورت زکوٰۃ کی اتنی رقم دینا کہ وہ خود صاحبِ نصاب بن جائے مکروہ ہے، لیکن بہرحال کسی مستحق کو یک مشت اتنی رقم دینے سے بھی زکوٰۃ ادا ہوجاتی ہے۔ افضلیت کا فیصلہ حالات اور اشخاص کے اعتبار سے مختلف ہوتا ہے، مثلاً اگر ایک آدمی کی ضرورت زیادہ ہے، اہل...

حضرت علی کی سیرت میں علم، عدل، شجاعت، تقوی اور انسانیت کی خدمت کی بے شمار مثالیں ہیں، متحدہ مسلم موومنٹ
ضلع کچہری ملتان میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے علمائے کرام کا کہنا تھا کہ آپ نے ہمیشہ اپنی زندگی کو اللہ کے راستے میں وقف کیا اور حق و انصاف کے قیام کے لیے بے شمار قربانیاں دیں، آپ کا عدل و انصاف ایک مثال کے طور پر مسلمانوں کے دلوں میں نقش ہے، دور خلافت میں عدل و انصاف کو اولیت دی، جس سے آپ کا دور حکومت ایک شاندار دور ثابت ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ مسلم موومنٹ پاکستان کے زیراہتمام یوم شہادت شیر خدا سیدنا حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی مناسبت سے ضلع کچہری ملتان ایڈووکیٹ سید اطہر شاہ بخاری کے چیمبر میں سیمینار کا انعقاد ہوا، جس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے محمد ایوب...

پاکستان کی افغان شہریوں کو نقل مکانی کا حکم ، افغان شہریوں کا فی خاندان 50,000 روپے فیس کے عوض شہریت کی پیشکش
اسلام آباد(زبیر قصوری) پاکستانی حکومت نے ملک میں مقیم تمام قانونی اور غیر قانونی افغان شہریوں کو 31 مارچ 2025 تک واپس جانے کی سخت ہدایت جاری کی ہے۔ اس فیصلے نے پاکستان بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سرگرمیاں تیز کر دی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی، طویل مدتی افغان باشندوں نے، جن میں سے اکثر افغان یا UNHCR کارڈ رکھتے ہیں، نے گہری تشویش اور پریشانی کا اظہار کیا ہے۔ وہ دلیل دیتے ہیں کہ پاکستان ان کا گھر بن گیا ہے، اس کی سرحدوں کے اندر بہت سے بچے پیدا ہوئے اور پلے بڑھے۔ “یہ ملک ہمارے لیے ماں کی طرح ہے،” ایک افغان خاندان نے چھوڑنے کی دشواری کو اجاگر کرتے ہوئے...
یوتھ سولیڈیریٹی افطار: ترکیہ، پاکستان اور فلسطین کے درمیان بھائی چارے کے فروغ کی ایک اور کاوش WhatsAppFacebookTwitter 0 24 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد : ترکیہ تعاون و رابطہ ایجنسی (TİKA) کے زیر اہتمام اسلام آباد میں ایک شاندار یوتھ سولیڈیریٹی افطار کا انعقاد کیا گیا، جس میں ترکیہ، پاکستان اور فلسطین سے تعلق رکھنے والے 320 طلبہ اور معزز شخصیات نے شرکت کی۔ اس تقریب کا مقصد تینوں برادر ممالک کے درمیان دوستی، یکجہتی اور بھائی چارے کو فروغ دینا تھا۔ تقریب میں پاکستان میں ترکیہ کے سفیر عزت مآب ڈاکٹر عرفان نذیر اوغلو، شمالی قبرص ترک جمہوریہ کی سفیر عزت مآب دلشاد شینول سمیت مختلف جامعات کے ریکٹرز، طلبہ، اور شراکت دار اداروں کے...
سڈنی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 مارچ ۔2025 )یونیورسٹی آف سڈنی نے سیارہ زحل کو 128 نئے چاند ملنے کا انکشاف کیا ہے انٹرنیشنل ایسٹرونومیکل یونین نے تائیوان کی اکیڈیمیا سینیکا میں ایڈورڈ ایشٹن کی سربراہی میں فلکیات دانوں کی ایک ٹیم کی ان دریافتوں کو تسلیم کر تے ہوئے کہا ہے کہ سورج سے چھٹے نمبر پر موجود اس سیارے کے چاندوں کی کل تعداد اب 274 ہو گئی ہے جو نظام شمسی کے کسی بھی سیارے کے مقابلے میں زیادہ ہے.(جاری ہے) یونیورسٹی کی شائع کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ دریافت کئی سوالات کو جنم دے رہی ہے چاندوں کو دیکھا کیسے جاتا ہے اور یہ پہلے کسی کو نظر کیوں نہیں آئے؟ کیا مشتری...
اسلام آباد ( ملک نجیب ) ڈسٹرکٹ کورٹ پیشی پر آئے افراد پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ایک زخمی ہو گیا ۔ لاش اور زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ واقعے پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کی شناخت شہباز اور ناصر خان کے نام سے ہوئی ۔ شہباز ولد حمید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔مقتول شہباز کی عمر 25سے30سال کے درمیان بتائی گئی ہے ۔ پولیس کے مطابق مقتول اور زخمی شخص کے خلاف تھانہ کرپا میں قتل کا مقدمہ درج ہے ۔ فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے شخص...
افغانستان میں زیرحراست برطانوی نژاد جوڑے کا ٹرائل تاخیر کا شکار ہوگیا ہے جس کے بعد ان کے خاندان کے معمر جوڑے کی صحت سے متعلق خدشات بڑھ گئے ہیں۔ افغانستان میں تعلیمی پروگرام چلانے والے معمر جوڑے کو طالبان حکام نے گزشتہ 2 مہینوں سے قید میں رکھا ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیٹر رینولڈز کی عمر 79 جبکہ ان کی اہلیہ باربی کی عمر 75 سال ہے جو پچھلے 18 سالوں سے افغانستان میں مقیم تھے اور افغانستان پر طالبان کے قبضے کے بعد بھی وہیں رہے، ان کے پاس افغانستان کی شہریت بھی تھی۔ یہ بھی پڑھیے: افغانستان میں طالبان کے ہاتھوں گرفتار برطانوی جوڑا کون ہے؟ ہفتے کے روز دونوں کو ہتھکڑیوں کے ساتھ کابل...
پشاور میں بینک آف پنجاب کی کیش وین پر ڈاکہ، ڈاکو ایک کروڑ سے زائد رقم لے اُڑے WhatsAppFacebookTwitter 0 24 March, 2025 سب نیوز پشاور میں ہشنگری کے علاقے میں بینک آف پنجاب کی کیش گاڑی کو لوٹ لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ہشنگری جی ٹی روڈ پر تین مسلحہ ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر گاڑی کو روکا اور لوٹ کر فرار ہوگئے۔ پشاورپولیس نے کا کہنا تھا کہ مسلحہ ڈاکوؤں نے کیش گاڑی سے ایک کروڑ سے زائد کی رقم لوٹ کر کیری ڈبہ میں فرار ہوئے۔
افتخار گیلانی جیسے جیسے مسلمانوں کو 2014 کے بعد سیاسی طور پر بے وزن کر دیا گیا ہے ، دہلی کی افطارپارٹیاں بھی قصہ پارینہ بن گئی ہیں۔ ہندوستان میں اس تناظر میں یہ سوال اٹھتا ہے کہ کیا مسلمانوں کو واقعی سیاسی اچھوت بنایا گیا ہے اور کیا جو پارٹیاں مسلمانوں کے حقوق یاان کی تقریبات میں شرکت کریں گیں ان کو ووٹ نہیں ملیں گے ؟ابھی حال ہی میں ہندوستان کے شمالی اتراکھنڈ صوبہ کے ہری دوار کے ایک کالج میں ہندوانتہا پسندوں نے مسلم طلبہ کی طرف سے منعقد افطار پارٹی کو درہم برہم کردیا۔ بعد میں پرنسپل نے بھی مسلم طالبعلموں کوافطار کے وقت کھانا لانے اوراس کودیگر طلبہ کے ساتھ ساجھا کرنے پر پابندی عائد...
اسلام آباد: پاکستان اور افغانستان نے کشیدگی میں کمی کیلیے متعدد اقدامات پر اتفاق کر لیا۔ ذرائع کے مطابق یہ کامیابی افغانستان کیلیے خصوصی نمائندے محمد صادق کے 3روزہ دورہ کابل سے ملی جس میں افغان حکام سے اہم ملاقاتیں ہوئیں، صرف افغان وزیر خارجہ و تجارت کیساتھ ملاقاتوں کو منظر عام پر لایا گیا، دیگر رہنماؤں سے ملاقاتیں خفیہ رکھی جا رہی ہیں۔ ذرائع نے ایکسپریس ٹربیون کو بتایا کہ محمد صادق کے دورہ سے کئی ماہ سے جاری سردمہری ختم ہونے کی امید بنی ہے، فریقین نے ایک میکانزم کے قیام پر اتفاق کیا جس میں اعلیٰ سطح پر بھی باقاعدگی سے رابطے کئے جائینگے۔ مزید پڑھیں: سی ٹی ڈی نے کالعدم ٹی ٹی پی الخوارج...
جین گڈال ( Jane Goodall)مشہور برطانوی دانشور، مصنف اور زوالوجسٹ ہیں ۔ اِس وقت اُن کی عمر 90برس ہے ۔ وہ کہتی ہیں:’’ دِلوں اور ذہنوں میں تبدیلی کا آغاز اُس وقت ہوتا ہے جب دو مخالف اور متحارب فریق ایک دوسرے کی بات سُننے کو تیار ہوجاتے ہیں ۔ شنیدن کے اِس عمل کے بعد ہی باہمی مکالمہ شروع ہوتا ہے ۔ یہ مکالمہ ایسے فریقین میں ہوتا ہے جو یقین کیے بیٹھے ہوتے ہیں کہ مخالف فریق کا ہر عمل غلط ہے ۔ مکالمہ ، مصافحہ اور پھر معانقہ دلوں اور ذہنوں پر جمی تعصب کی برف پگھلا دیتے ہیں۔ مکالمے کی اصل رُوح صبر ہے۔‘‘کیسی خوب بات کہی ہے !ہلاکت خیز جنگوں کا آخری فیصلہ بھی تو...
زاہد اقبال رانا: گوجرانوالہ کے ایک گھر میں سلنڈر دھماکے کے باعث 9 افراد جھلس گئے۔ ریسکیو حکام کےمطابق معافی والا کے ایک گھر میں ہونے والے سلنڈر دھماکے سے آگ لگ گئی، جس کے باعث ایک ہی خاندان کے 9 افراد جھلس گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو جائے وقوعہ پر پہنچی، جس کے بعد زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جھلسنے والوں میں 3 خواتین،4بچے اور 2 مرد شامل ہیں۔ قلات ؛ 24 گھنٹے بعد موبائل نیٹ سروس بحال ابتدائی تحقیقات کے مطابق سلنڈر گیس لیکج کے باعث بلاسٹ ہوا، تاہم ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں موقع پر مزید تفتیش کرنے میں مصروف ہیں ۔
کوئنزلینڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مارچ 2025ء)جب ہم پردیس میں آتے ہیں تو زندگی کی حقیقتیں نیا رنگ لے آتی ہیں۔ خاص طور پر جب ہم اپنے گھر والوں، ماؤں اور بہنوں سے دور ہو جاتے ہیں، تو اکثر اوقات ہمیں اپنے گھر کے پکے کھانے اور ان کی محبت کی کمی محسوس ہوتی ہے۔ یہی وہ لمحہ ہوتا ہے جب دل کی گہرائی سے ایک احساس جنم لیتا ہے — ایک احساس کہ ہم اپنے پیاروں سے بہت دور ہیں۔ رمضان کا مہینہ خاص طور پر ہمارے دلوں میں یادیں بسا دیتا ہے۔ سحری اور افطار کی رونقیں، گھروں کی دھوپ، اور کچن کی خوشبو ہمیں اپنی ماؤں کی یاد دلاتی ہیں۔ اسی احساس کو مدنظر رکھتے ہوئے، کوئنزلینڈ...
اپنے بیان میں چیئرمین ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ ہمیں سوچنا ہوگا کہ ہم نے یہ ملک کس مقصد کے لیے حاصل کیا تھا؟ کیا یہ ملک چند خاندانوں اور مافیاز کے ہاتھوں گروی رکھنے کے لیے بنایا گیا تھا، یا اس کا مقصد عوام کی حکمرانی، انصاف اور میرٹ کی بالادستی تھا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے 23 مارچ کے موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ یہ دن برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک تاریخی موڑ تھا، جب ایک آزاد ریاست کے قیام کے لیے آواز بلند کی گئی، ایسی ریاست جہاں انصاف، آزادی اور عوام کی حکمرانی ہو۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ...
علاقائی استحکام کیلئے افغانستان میں امن اور ترقی ناگزیر ہے، صادق خان WhatsAppFacebookTwitter 0 23 March, 2025 سب نیوز کابل (سب نیوز)پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان صادق خان نے کہا ہے کہ علاقائی استحکام کے لیے افغانستان میں امن اور ترقی ناگزیر ہے۔یوم پاکستان کے موقع پر کابل میں پاکستانی سفارت خانے میں پرچم کشائی کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے صادق خان نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے معاشی مفادات مضبوطی کے ساتھ ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔ اس سے قبل پاکستانی سفیر نے کابل میں افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی سے ملاقات کی، جہاں دونوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ موجودہ دوطرفہ چیلنجوں،...
کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان صادق خان نے کہا ہے کہ علاقائی استحکام کے لئے افغانستان میں امن اور ترقی ناگزیر ہے۔ڈان نیوز کے مطابق یوم پاکستان کے موقع پر کابل میں پاکستانی سفارت خانے میں پرچم کشائی کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے صادق خان نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے معاشی مفادات مضبوطی کے ساتھ ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔اس سے قبل پاکستانی سفیر نے کابل میں افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی سے ملاقات کی، جہاں دونوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ موجودہ دوطرفہ چیلنجوں، بشمول تجارت، سلامتی اور پاکستان میں افغان مہاجرین کی حیثیت کو حل کرنے کے لئے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 23 مارچ 2025ء) ریل گاڑی نے ہماری زندگیوں پر انمنٹ نقش ثبت کیے جو تجارت سے لے کر ثقافت تک ہمہ گیر ہیں۔ اس سے جنم لینے والی حیرت اور دلچسپی کا ذکر کرتے ہوئے 'لاہور دیوانگی‘ میں مستنصر حسین تارڑ لکھتے ہیں، ”ریڈیو، ٹیلی ویژن، ٹیلی فون، کمپیوٹر، یہاں تک کہ ہوائی جہاز بھی اپنا تحیر کھو چکے ہیں جبکہ ایک رواں ٹرین میں اب بھی اولین حیرت کے سب سامان روزِ اول کی مانند ہیجان خیزی میں مبتلا کرتے ہیں، ہم آج بھی ہر ٹرین کو اُسی پرمسرت حیرت اور کسی حد تک اداسی سے تکتے جاتے ہیں جیسے گئے زمانوں کے لوگ پہلی بار ایک ٹرین کو چھک چھک کرتے...
پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان صادق خان نے کہا ہے کہ علاقائی استحکام کے لیے افغانستان میں امن اور ترقی ناگزیر ہے۔یوم پاکستان کے موقع پر کابل میں پاکستانی سفارت خانے میں پرچم کشائی کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے صادق خان نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے معاشی مفادات مضبوطی کے ساتھ ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔اس سے قبل، پاکستانی سفیر نے کابل میں افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی سے ملاقات کی، جہاں دونوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ موجودہ دوطرفہ چیلنجوں، بشمول تجارت، سلامتی اور پاکستان میں افغان مہاجرین کی حیثیت کو حل کرنے کے لیے اپنی سفارتی بات چیت کو جاری رکھا جائے گا۔انہوں...
روم (نیوز ڈیسک)دنیا کے مختلف ممالک غیر ملکیوں کو مفت رہائش فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ پیسے بھی دینے کے لیے تیار ہوتے ہیں۔ وہیں اب بیرونِ ملک جانے کے شوقین افراد کیلئے یہ اچھا موقع ہے کیونکہ ایک ملک ایسا بھی ہے جو مفت رہائش کے ساتھ کروڑوں روپے بھی ادا کرے گا۔ رپورٹ کے مطابق یورپی ملک اٹلی کے ایک خوبصورت خطے ترینتینو میں منتقل ہونے والے افراد کو ایک لاکھ یورو (3 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) دیے جائیں گے۔ اس منصوبے میں شامل خطے کے 33 قصبوں کو اس کا حصہ بنانے پر غور کیا جا رہا ہے اور وہاں منتقل ہونے کے خواہشمند افراد کو کم از کم 10 سال تک وہاں مقیم رہنا ہوگا،...
غزہ میں سینئر حماس لیڈر سمیت 26، لبنان میں 7 افراد شہید، امریکا کی یمن پر بمباری WhatsAppFacebookTwitter 0 23 March, 2025 سب نیوز غزہ کی پٹی پر اسرائیلی افواج کے حملوں کا سلسلہ جاری ہے، خان یونس میں حماس کے سینئر عہدیدار صلاح البرداویل کو اہلیہ اور بچی سمیت شہید کر دیا گیا، رفح میں سحری کے وقت حملے میں 23 فلسطینی شہید ہوگئے، جب کہ ایک اور تازہ حملے کے بعد ایمبولینسیں وہاں بھیجی گئی ہیں۔ قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق جنوبی غزہ میں مزید شہادتوں کی اطلاع ملی ہے، جب کہ قدس نیوز نیٹ ورک کا کہنا ہے کہ رفح کے علاقے تل السلطان پر اسرائیلی حملے میں مزید متعدد افراد شہید اور زخمی ہوئے...
غزہ سٹی: اسرائیلی فضائی حملے میں ایک ہی خاندان کے سات افراد، جن میں بچے بھی شامل ہیں، شہید ہو گئے۔ یہ واقعہ شمالی غزہ کے علاقے میں ہفتے کے روز پیش آیا۔ متاثرہ خاندان کے رکن سامح المشہراوی نے بتایا کہ ان کے دو بھائی، ان کی بیویاں اور بچے بمباری کا نشانہ بنے اور سب موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ اسرائیلی حملے کے نتیجے میں بیت لاہیا اور غزہ سٹی میں پانچ دیگر فلسطینی بھی شہید ہو گئے، جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔ جنوبی غزہ کے علاقے رفح میں ہونے والے فضائی حملے میں مزید دو فلسطینی جاں بحق ہوئے۔ دوسری جانب، فلسطینی تنظیم حماس نے امریکہ کے اس دعوے کو مسترد کر...
یوم پاکستان: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کی قوم کو مبارکباد WhatsAppFacebookTwitter 0 23 March, 2025 سب نیوز راولپنڈی: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروس چیفس نے قوم کو یومِ پاکستان کی 85 ویں سالگرہ پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ وطن کی حفاظت ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے۔ ملک بھر میں آج یوم پاکستان کے 85 برس مکمل ہونے کا دن ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے میں یوم پاکستان کے موقع پر سروسز چیفس نے کہا کہ 23 مارچ 1940 ہماری تاریخ کا ایک اہم لمحہ ہے، ایک ایسا...

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروس چیفس کی قوم کو یومِ پاکستان پر مبارکباد، آئی ایس پی آر
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروس چیفس نے قوم کو یومِ پاکستان کی 85 ویں سالگرہ پر دلی مبارکبا د دی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 23 مارچ 1940 ہماری تاریخ کا ایک عظیم اور فیصلہ کن لمحہ ہے، 23 مارچ ایک ایسا دن جب ہمارے اجتماعی عزم کو واضح سمت ملی۔ یہ دن پاکستانی قوم کے غیر متزلزل عزم کی علامت ہے۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہمارا وطن جمہوریت کے پرچم تلے ترقی کی راہ پر گامزن ہے، ہمارا وطن اسلامی اصولوں کو ہمیشہ مقدم رکھے ہوئے ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اللّٰہ کی نصرت سے پاکستان جمہوری اداروں کو مستحکم کرنے کے...

جعفر ایکسپریس کے ہائی جیکروں کو مسنگ پرسن بنانے کی کوشش میں تین لاشیں گرانے والی والی مہرنگ بلوچ گرفتار
سٹی42: سریاب سے گرفتار کی گئی بی ایل اے کی "پر امن سرمچار" مہرنگ بلوچ کو کوئٹہ جیل منتقل کردیا گیا۔ اس مرتبہ معاملہ تین افراد کے قتل کا ہے لیکن مہرنگ کو سر دست تین ایم پی او کے تحت گرفتار کر کے جیل بھیجا گیا ہے۔ جعفر ایکسپریس کے ہائی جیکروں کو مسنگ پرسن بنانے کی کوشش میں تین لاشیں گرانے والی والی مہرنگ بلوچ گرفتار ماہ رنگ بلوچ 11 مارچ کو جعفر ایکسپریس کو ہائی جیک کر کے عورتوں، بچوں اور سکیورٹی فورسز کے چھٹی پر گھروں کو جا رہے نہتے اہلکاروں کو یرغمال بنانے والے بی ایل اے کے دہشتگردوں کو ریسکیو آپریشن میں مارے جانے کے بعد ان کی لاشوں کو "گمشدہ افراد کی لاشیں"...
اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب سے واپسی کے فوری بعد ایف بی آر کی کارکردگی پر اجلاس کیا اور 34 ارب 50 کروڑ روپے کی ریکوری پر متعلقہ وزراء و افسران کو شاباش دی ہے۔ وزیراعظم نے مستقل نظام کی تشکیل کیلئے لائحہ عمل طلب کرلیا جبکہ شہباز شریف نے وزیرِ قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب، وزیرِ اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، مشیر وزیرِ اعظم ڈاکٹر سید توقیر شاہ، اٹارنی جنرل منصور اعوان، سیکریٹری خزانہ امداد اللہ بوصال، سیکریٹری اطلاعات عنبرین جان، چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال، ڈائیریکٹر جنرل انٹیلیجینس بیورو فواد اسداللہ خان، ڈائیریکٹر جنرل ایف آئی اے جان محمد...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ایف بی آر کی جانب سے 34.5 ارب روپے کی ریکوری پر متعلقہ وزرا اور افسران کی پذیرائی کرتے ہوئے مستقل نظام کی تشکیل کے لیے لائحہ عمل طلب کرلیا۔ وزیراعظم نے وزیرِ قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب، وزیرِ اقتصادی امور احد چیمہ، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ، مشیر وزیرِ اعظم ڈاکٹر سید توقیر شاہ، اٹارنی جنرل منصور اعوان، سیکریٹری خزانہ امداد اللہ بوصال، سیکریٹری اطلاعات عنبرین جان، چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال، ڈائیریکٹر جنرل انٹیلیجینس بیورو فواد اسداللہ خان، ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے جان محمد اور متعلقہ تمام افسران کی اس تاریخی ریکوری کے لیے اقدامات کی خصوصی تعریف کی۔ یہ بھی پڑھیں خفیہ بینک اکاؤنٹس...
اسلام آباد: افغانستان کے لیے پاکستان کے نمائندہ خصوصی صادق خان نے دورہ افغانستان میں اہم ملاقاتیں کیں اور مزید شیڈول ہیں۔ محمد صادق خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کابل میں اپنی مصروفیات اور ملاقاتوں کی تفصیل جاری کر دی ہے، جس کے مطابق انہوں نے افغان عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی سے کابل میں ملاقات کی۔ انہوں نے بتایا کہ افغانستان کے ساتھ مسلسل مصروفیات اور باہمی فائدہ مند تعلقات کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے، دونوں اطراف سے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے اعلیٰ سطح کی مصروفیات اور بات چیت آگے بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ صادق خان نے افغانستان کے قائم مقام وزیر تجارت نورالدین...
دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)دبئی میں سفری پابندیوں اور بالخصوص ڈی پورٹ کرنے سے متعلق قوانین میں نمایاں تبدیلی کی گئی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق دبئی کے ملک بدری (deportation) کے قانون کو مزید سخت کردیا گیا ہے جس میں ایسی چالاکیوں اور بہانوں کا تدارک کیا گیا ہے جنہیں بیدخلی سے بچنے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔ یہ بات محسوص کی گئی کہ دبئی سے بیدخل کیے جانے والے جانے والے باشندے ڈی پورٹ کے قانون میں موجود ایک نرمی کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے مالی واجبات جیسے فرضی قرضوں کا بہانہ بنا کر بیدخلی سے بچنے کا جواز پیش کرتے تھے۔جس پر دبئی حکومت نے اس نرمی کو ختم کرکے نیا قانون متعارف کرایا ہے جو ایسے تمام...
بالی ووڈ کے اداکار رنبیر کپور نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ عالیہ بھٹ ان کی پہلی بیوی نہیں ہیں اداکار نے اپنی اس بات کے پیچھے ایک دلچسپ قصہ بھی سُنایا ہے۔ بھارتی میڈیا کو دیے ایک انٹرویو میں رنبیر کپور نے مزاحیہ انداز میں انکشاف کیا کہ ان کی ایک مداح یہ سمجھتی ہے کہ وہ ان سے شادی کر چکی ہے اور ان کی بیوی ہے۔ اداکار نے انکشاف کیا کہ ان کی ایک ’پہلی بیوی‘ ہے جس سے انہیں ابھی تک ملنے کا موقع نہیں مل سکا۔ اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں کے واقعے کو یاد کرتے ہوئے، کپور نے میڈیا کو بتایا کہ ایک خاتون مداح نے ان کے بنگلے کے گیٹ کے...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) آج پانی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے لیکن پاکستان صاف پانی کو بچانے میں ناکام ہے۔ ارسا کے مطابق پاکستان سالانہ 1 کروڑ 80 لاکھ ایکڑ فٹ پانی ضائع کرتا ہے جبکہ واپڈا کے زیر انتظام پاکستان میں پانی سٹور کرنے کے چار بڑے منصوبے التوا کا شکار ہیں۔ منصوبوں میں دیا میر بھاشا اور مہمند ڈیم جیسے بڑے پراجیکٹس شامل ہیں جو نہ صرف پانی کو سٹور کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں بلکہ بجلی پیدا کرنے اور آبپاشی کے لیے بھی استعمال ہوسکتے ہیں۔ پاکستان کے پچاس فیصد سے زائد شہری پینے کے صاف پانی جیسے حق سے بھی محروم ہیں، اس مرتبہ ورلڈ واٹر ڈے کا تھیم گلیشیئرز کو بچانا (سیو...
جس طرح زمانے کی رفتار نہیں رکتی اسی طرح ہرزمانے میں نابغہ روزگار لوگوں کا پیدا ہونا بھی کبھی نہیں تھما جو ملک کی سیاسی اور سماجی فضا کو آلودگیوں سے محفوظ و مامون رکھنے میں اپنا کردار اداکرتے ہیں ۔جن کی علمی بصیرت ،پر اعتماد شخصیت اور جرت مندانہ قیادت سے معاشرہ اور ملک مستفید ہوتا ہے ۔ایسے ہی افراد اپنے دور ہی کے نہیں بلکہ آنے والی نسلوں کے لئےایسے نقوش چھوڑ جاتے ہیں جو معاشرے کے ہر طبقے کے لئے روشن مینار کی حیثیت رکھتے ہیں ۔ ایسی ہی ایک شخصیت مولانا حافظ حسین احمد کی بھی تھی جو پاکستان کی دینی اورسیاسی تاریخ کے ایک اہم ستون تھے ۔ جنہوں نے محراب منبر کے ماحول میں...
مصر میں اہرامِ گیزا کے نیچے وسیع انفرااسٹرکچر دریافت ہوا ہے جس سے اہرامِ مصر کے زیرِ زمین توانائی کے قدیم نیٹ ورکس کی قیاس آرائیاں پھر سے زور پکڑ رہی ہیں۔ جدید ریڈارز کی مدد سے ہونے والی حالیہ تحقیق میں اہرامِ گیزا کے نیچے ایک پیچیدہ نظام کا انکشاف ہوا ہے جو زیرِ زمین تقریباً 2 کلو میٹر تک پھیلا ہوا ہے اور گیزا کے تینوں بڑے اہراموں کو ایک دوسرے سے ملاتا ہے۔ سائنسدانوں کی پریس ریلیز کے مطابق اہرامِ گیزا کی بنیاد میں 5 یکساں کثیر المنزلہ انفرااسٹرکچرز دریافت ہوئے ہیں جو ایک دوسرے سے جُڑے ہوئے ہیں، یہ 8 انتہائی لمبے کنویں ہیں جن کے ارد گرد سیڑھیاں لپٹی ہوئی ہیں، یہ سیڑھیاں سطح...
برطانیہ میں غیرقانونی طور پر داخلے کی کوشش کے دوران ایک اور تارک وطن موت کی آغوش میں چلا گیا۔ برطانوی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق دو یوم کے دوران دوسرا شخص جاں بحق ہوا ہے‘ ایک تارکین وطن ایک اوورلوڈ کشتی میں انگلش چینل کو عبور کرنے کی کوشش میں مارا گیا۔ اسی سفر کی کوشش میں ایک اور شخص دوسرے دن مارا گیا۔ فرانسیسی کوسٹ گارڈز کے مطابق مذکورہ شخص 15 لوگوں کے گروپ میں شامل تھا جسے انہوں نے 80 کے قریب کشتی سے اٹھایا تھا جو بدھ کی رات ڈنکرک سے روانہ ہوئی تھی۔ فرانسیسی حکام نے بتایا کہ گزشتہ روز جب کشتی گریو لائنز کے قریب مسائل کا شکار ہوئی تو مداخلت کرکے...
برطرف ملازمین میں عبداللہ بجاری، محمد علی شاہ اورخالق راھپوٹو شامل انتہائی سیاسی اثر رکھنے والے افسران کے خلاف باقاعدہ تحقیقات شروع (رپورٹ:شبیر احمد) سندھ فنانس ڈپارٹمنٹ کے تین افسران، جو ڈسٹرکٹ فنانس آفس حیدرآباد میں تعینات تھے ، کو کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات پر ان کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے ۔انتہائی سیاسی اثر رکھنے والے افسران جو سیاسی تعلقات کے باعث ماضی میں اہم اور منافع بخش عہدوں پر فائز رہے ہیںبرطرف کیے گئے افسران کو سندھ فنانس ڈپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ ان میں گریڈ 17 کے اکاؤنٹنٹ عبداللہ بجاری شامل ہیں، جو سندھ کے وزیر اعلیٰ ہاؤس کے ایک سینئر افسر کے خاندان سے تعلق...
لاہور: بدقسمتی سے پنجاب میں آج بھی 10 فیصد آبادی پینے کے صاف پانی سے محروم ہے، آلودہ پانی پینے سے لوگ بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں،بچوں کی اسٹنٹڈ گروتھ ہور ہی ہے۔ 1 ہزار نئے واٹر فلٹریشن پلانٹس سے دیہات میں صاف پانی فراہم کیا جا رہا ہے، رینالہ خورد میں نہری پانی کو صاف کرکے ہزاروں افراد کو فراہم کیا جا رہا ہے۔ لاہور، قصور، رحیم یار خان سمیت بیشتر اضلاع کے پانی میں آرسینک مقدار خطرناک حد تک ہے۔ ان خیالات کا اظہار حکومت اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے ’’پانی کے عالمی دن‘‘ پر منعقدہ ’’ایکسپریس فورم‘‘ میں کیا۔ فورم کی معاونت کے فرائض احسن کامرے نے سرانجام دیے۔ ڈی جی پنجاب صاف پانی...
نیو کراچی چھالیہ مارکیٹ کے قریب نامعلوم ملزمان اور موقع پر موجود افراد کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔ مقتول سماجی کارکن اور فروٹ کا کام کرتا تھا جو کہ روز کی بنیاد پر شہریوں کے لیے افطاری کا اہتمام کرتا تھا۔ مقتول کے بیٹے اور رشتے داروں نے واقعہ پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کا سراغ لگا کر انھیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے جبکہ واقعہ کے بعد علاقہ مکینوں میں شدید اشتعال پھیل گیا اور انہوں نے علاقے میں بھتہ طلب کرنے کے بڑھتے ہوئے واقعات اور دیگر جرائم کی وارداتوں پر پولیس کو تنقید کا نشانہ بنایا۔...
تحریک انصاف گلگت بلتستان کے سینئر رہنما پروفیسر اجمل حسین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے انتخابات قریب آتے ہی پی ٹی آئی حکومت کو گرانے والے سہولت کار اپنی ہی لانچ کردہ گلبر حکومت پر برسے جا رہے ہیں۔ مخالفین، عوام کی حقیقی ترجمانی کرنے کے بجائے بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف گلگت بلتستان کے سینئر رہنما پروفیسر اجمل حسین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے انتخابات قریب آتے ہی پی ٹی آئی حکومت کو گرانے والے سہولت کار اپنی ہی لانچ کردہ گلبر حکومت پر برسے جا رہے ہیں۔ مخالفین، عوام کی حقیقی ترجمانی کرنے کے بجائے بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں، مگر حقیقت یہ ہے...
ویب ڈیسک : پاکستان ریلوے کی جانب سے موسم سرما 2024 کے ٹائم ٹیبل کو تاحکم ثانی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے البتہ چند مخصوص ٹرینوں کے اوقات میں رد و بدل کیا گیا ہے۔ جن ٹرینوں کے اوقات میں رد و بدل کیا گیا ہے ان میں خیبر میل پشاور کینٹ سے رات 22:30 کے بجائے 22:00 پر روانہ ہوگی۔ علامہ اقبال ایکسپریس سیالکوٹ سے 07:30 کے بجائے 07:00 پر چلے گی۔ جعفر ایکسپریس پشاور کینٹ سے بھی 07:30 کے بجائے 07:00 پر روانہ ہوگی۔ اس کے علاوہ لاثانی ایکسپریس لاہور سے دوپہر 15:45 کے بجائے 15:30 پر سیالکوٹ سے 06:50 کے بجائے 06:30 پر روانہ ہو گی۔ ’زندگی‘ نے تاجروں کی سہولت کےلیے QR ساؤنڈ باکس...
ویب ڈیسک : پشاور میں 1 ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر کے دفتر کی جانب سے اعلامیہ جاری کردیا گیا، جس کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے شہر میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے اور پشاور میں دفعہ 144 کے تحت کھلونا بندوقیں اور آتشیں پٹاخوں وغیرہ کی فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اعلامیے کے مطابق پشاور میں دفعہ 144کا نفاذ فوری طور پر ہوگا اور ایک ماہ کے لیے نافذ رہے گا، خلاف ورزی پر دفعہ 188 تعزیرات پاکستان کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ ’زندگی‘ نے تاجروں کی سہولت کےلیے QR ساؤنڈ باکس متعارف کروا دیا
ضلعی انتظامیہ نے پشاور میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144نافذ کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 21 March, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز)ڈپٹی کمشنر پشاور نے صوبائی دارالحکومت میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144نافذ کردی۔ڈپٹی کمشنر کے دفتر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے شہر میں دفعہ 144 نافذ کردی ہے پشاور میں دفعہ 144 کے تحت کھلونا بندوقیں اور آتشیں پٹاخوں وغیرہ کی فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ خلاف ورزی پر دفعہ 188 تعزیرات پاکستان کے تحت کارروائی کی جائے گی۔مزید کہا گیا کہ پشاور میں دفعہ 144کا نفاذ فوری طور پر ہوگا اور ایک ماہ کے لیے نافذ رہے گا۔
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رکن قومی اسمبلی زرتاج گل نے الزام عائد کیا ہے کہ جعفر ایکسپریس حادثے کو جواز بنا کر پی ٹی آئی کے کارکنان کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی زرتاج گل نے کہا کہ تحریک انصاف کو دہشت گرد بنا کر پیش کرنے سے ملک کے مسائل حل نہیں ہوں گے، حکومت صرف پی ٹی آئی کے پیچھے پڑی ہوئی ہے اور اس سیاسی انتقامی کارروائی کا مقصد ورکرز کو ذہنی دباؤ میں لانا اور پارٹی کے بانی سے دور کرنا ہے۔ پی ٹی آئی ایم این اے نے مزید...
پشاور: ڈپٹی کمشنر پشاور نے صوبائی دارالحکومت میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کردیا۔ ڈپٹی کمشنر کے دفتر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے شہر میں دفعہ 144 نافذ کردی ہے اور پشاور میں دفعہ 144 کے تحت کھلونا بندوقیں اور آتشیں پٹاخوں وغیرہ کی فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ خلاف ورزی پر دفعہ 188 تعزیرات پاکستان کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ مزید کہا گیا کہ پشاور میں دفعہ 144کا نفاذ فوری طور پر ہوگا اور ایک ماہ کے لیے نافذ رہے گا۔
پشاور:ڈپٹی کمشنر پشاور نے صوبائی دارالحکومت میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کردیا۔ ڈپٹی کمشنر کے دفتر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے شہر میں دفعہ 144 نافذ کردی ہے اور پشاور میں دفعہ 144 کے تحت کھلونا بندوقیں اور آتشیں پٹاخوں وغیرہ کی فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ خلاف ورزی پر دفعہ 188 تعزیرات پاکستان کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ مزید کہا گیا کہ پشاور میں دفعہ 144کا نفاذ فوری طور پر ہوگا اور ایک ماہ کے لیے نافذ رہے گا۔ Post Views: 1
لندن: آزاد جموں و کشمیر (AJK) کے ایک غریب گھرانے میں پیدا ہونے والے کمیونٹی رہنما شفق محمد کو برطانیہ کے ہاؤس آف لارڈز کا رکن مقرر کر دیا گیا۔ وہ لبرل ڈیموکریٹس کے دوسرے پاکستانی نژاد پارلیمنٹیرین بن گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لارڈ شفق محمد نے قرآن پاک پر حلف اٹھایا اور اپنی تقرری پر لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ سر ایڈ ڈیوے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ “میں نے کبھی خواب میں بھی نہیں سوچا تھا کہ یہاں تک پہنچوں گا۔ میں چکسواری، میرپور (آزاد کشمیر) کے ایک کچے مکان میں پیدا ہوا تھا، جہاں غربت اور محرومی عام تھی۔ میرے والد، چچا اور دادا سب برطانیہ اور پاکستان میں مزدور تھے۔ لیکن محنت اور...
رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ شروع ہوتے ہی جہاں ہر طرف نور ہی نور بکھر جاتا ہے وہیں وہاں میڈیا ہاؤسز خصوصا ٹی وی سٹیشنز پر گہما گہمی بھی بڑھ جاتی ہے۔ تمام اسلامی ممالک کے ٹی وی چینلز پر رمضان المبارک کے حوالے سے خصوصی نشریات کا اہتمام کیا جاتا ہے جن میں اس ماہ مقدس کے حوالے سے مختلف موضوعات پر گفتگو کی جاتی ہے، فہم دین اور تاریخ و سیرت کے حوالے سے خصوصی نشریات کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ مارننگ شوز کا فارمیٹ بھی رمضان سپیشل میں تبدیل کر دیا جاتا ہے۔ اس موقع پر پاکستان میں بھی مختلف ٹی وی چینلز پر خصوصی افطاری اور سحری کے پروگرامز ناظرین کی بڑی تعداد...
رمضان کا مہینہ آتے ہی جہاں نیکیوں کی بہار آتی ہے، وہیں افطاریوں کا موسم بھی شروع ہو جاتا ہے۔ دن بھر روزہ رکھ کر افطاری کے انتظار میں لوگ کچھ ایسے بے تاب ہوتے ہیں جیسے بچپن میں گرمیوں کی چھٹیوں کا پہلا دن! پہلی افطاری کی دعوت ہمیشہ کسی نہ کسی ’نیک دل‘ دوست یا رشتہ دار کے ہاں ہوتی ہے، جو نیکی کے ساتھ ساتھ میزبان بننے کا ثواب بھی کمانا چاہتا ہے۔ لیکن مسئلہ یہ ہے کہ بعض میزبان ایسے ہوتے ہیں جو افطاری کم اور فوڈ کامپیٹیشن زیادہ کرواتے ہیں۔ ’’ارے بھائی! ایک اور سموسہ لے لو، ابھی تو کھانے کے لیے چکن کڑاہی بھی ہے‘‘۔ بندہ سوچتا ہے کہ بھائی روزہ افطاری کے لیے...
ذرائع کے مطابق 1300 سے زائد افراد اِس لویہ جرگے میں شرکت کریں گے، اس کے لیے ہر علاقے سے 3 افراد کا انتخاب ہو گا، جن میں ایک عالم، ایک قبائلی سردار اور ایک نوجوان نمائندہ شامل ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ افغان طالبان نے نگراں حکومت کو مستقل حیثیت دینے کی کوششیں شروع کر دیں۔ عرب میڈیا کے مطابق طالبان رہنما مُلا ہیبت اللّٰہ اخوندزادہ نے فیصلہ کیا ہے کہ افغانستان میں قبائلی سرداروں اور علمائے کرام کا لویہ جرگہ بلایا جائے نگراں حکومت کومستقل حکومت کی حیثیت دی جا سکے۔ افغان قبائل پر مشتمل لویہ جرگے کا مقصد مستقل حکومت کے قیام کے حوالے سے جواز کا حصول ہے جس کا وعدہ اگست 2021ء میں عبوری حکومت کے قیام...
لندن: آزاد جموں و کشمیر (AJK) کے ایک غریب گھرانے میں پیدا ہونے والے کمیونٹی رہنما شفق محمد کو برطانیہ کے ہاؤس آف لارڈز کا رکن مقرر کر دیا گیا۔ وہ لبرل ڈیموکریٹس کے دوسرے پاکستانی نژاد پارلیمنٹیرین بن گئے ہیں۔ لارڈ شفق محمد نے قرآن پاک پر حلف اٹھایا اور اپنی تقرری پر لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ سر ایڈ ڈیوے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ "میں نے کبھی خواب میں بھی نہیں سوچا تھا کہ یہاں تک پہنچوں گا۔ میں چکسواری، میرپور (آزاد کشمیر) کے ایک کچے مکان میں پیدا ہوا تھا، جہاں غربت اور محرومی عام تھی۔ میرے والد، چچا اور دادا سب برطانیہ اور پاکستان میں مزدور تھے۔ لیکن محنت اور لگن سے میں...
صدر ملی یکجہتی کونسل نے کہا کہ ان کے انتقال پر بڑا دکھ اور افسوس ہوا، 2002ء کی اسمبلی میں کئی سال ان کے ساتھ رہنا ہوا، ان کی شگفتہ مزاجی یاد آ رہی ہے، اور ان کیساتھ بیتے ہوئے ایک ایک لمحے دل کو مزید غمگین کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے مولانا فضل الرحمن سے رابطہ کرتے ہوئے حافظ حسین احمد کے انتقال پر تعزیت کی ہے۔ جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے جمعیت علماء اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمن سے جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما اور سابق رکن پارلیمنٹ حافظ حسین احمد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ...
واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکا کے محکمہ یوایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز نے غیر ملکی ہنرمند کارکنوں کی بھرتی کے لئے معروف ایچ ون بی ویزے کا نیا اور شفاف نظام متعارف کرادیا ۔ رپورٹ کے مطابق H-1B ویزا پروگرام آج 20 مارچ سے اہم تبدیلیوں کے بعد نافذالعمل ہوگیا ہے جس کے تحت فارن لیبر ایکسیس گیٹ وے (FLAG) پانچ سال سے پرانی تمام درخواستوں کو حذف کر رہاہے۔ لہذا، اگر کسی کیس کی حتمی تاریخ 22 مارچ 2020 ہے، تو درخواست اس سال 22 مارچ کو حذف کر دی جائے گی۔ پرانی H-1B درخواستوں کو حذف کرنے کا کیا مطلب ہے؟ فنانشل ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق، H-1B سمیت تمام عارضی لیبر کنڈیشن ایپلی کیشنز کو...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2025ء)امیر جمعیت علمائے اسلام (ف)سٹی لاہور محمد افضل خان، جنرل سیکرٹری حافظ عرفان شجاع بٹ، سالار مولانا محمد عمیر مہمند، ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا عبد الودود شاہد، صدر لائرز فورم لاہور محمد ہاشم تہامی ایڈووکیٹ، صدر لائرز فورم سٹی لاہور فیضان شجاع بٹ ایڈووکیٹ، اور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات قاری منظور الحسن چترالی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہحا فظ حسین احمد کی وفات سے جماعت ایک مخلص رہنما سے محروم ہو گئی، جمعیت علماء اسلام (ف)میں ان کمی کو ہمیشہ محسو س کیا جا تا رہے گا، تاریخ میں وہ ہمیشہ زندہ رہیں گے، حافظ حسین احمد جے یو آئیکے صرف ایک رہنما ہی نہیں بلکہ جماعت کی تاریخ...
اٹلی(نیوز ڈیسک)غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے یو این ایچ سی آر کی اٹلی میں نمائندہ چیارا کارڈولیٹی نے ایکس کو کہا کہ بحیرہ روم میں ایک نئے بحری جہاز کے حادثے میں متعدد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 56 افراد کو لے کر ایک کشتی سوموار کو تیونس کی بندرگاہ سفیکس سے روانہ ہوئی تھی۔ چیارا کارڈولیٹی نے ایکس پر لکھا کہ کشتی کچھ گھنٹوں کا سفر کرنے کے بعد ڈوب گئی، 6 لاشیں نکال لی گئی ہیں، اب بھی 40 لاپتا ہیں۔ یو این ایچ سی آر کے ایک ترجمان نے اے ایف پی کو بتایا کہ اٹلی کے کوسٹ گارڈز اور پولیس...
اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق سینیٹر حافظ حسین احمد کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ حافظ حسین احمد کی وفات سے حسین یادوں کا ایک باب ختم ہوگیا۔ جمعیت علمائے اسلام کے میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حافظ حسین احمد کی وفات سے حسین یادوں کا ایک باب ختم ہوگیا، جوانی سے بڑھاپے تک ایک ہی مقصد کے لیے ایک ہی پلیٹ فارم سے جدوجہد کی یادیں ہمیشہ یاد رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ حافظ صاحب مرحوم زیرک، حاضر جواب، نکتہ داں سیاسی، نظریاتی اور پارلیمانی رہنما تھے، اللہ کریم حافظ صاحب کی...
بلوچستان کے علاقے بولان میں دہشت گردی کا شکار ہونے والی جعفر ایکسپریس پر حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق جعفر ایکسپریس ٹرین پر حملے کا مقدمہ نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف سی ٹی ڈی تھانہ نصیر آباد میں ڈسٹرکٹ آفیسر سی ٹی ڈی کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔مقدمہ انسداد دہشت گردی اور ریلوے ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ مقدمے کے مطابق جعفرایکسپریس صبح 9 بجے کوئٹہ سے پشاور کے لیے روانہ ہوئی تھی اور دن ایک بجے ریلوے ٹریک کو بارودی مواد کے دھماکے سے اڑادیا گیا، دہشت گردوں نے ٹرین اور مسافروں پر اسلحہ اور راکٹ لانچر سے حملہ کیا۔مقدمے کے مطابق ٹرین 11 بوگیوں پر مشتمل تھی، مسافروں کی...
روم(نیوز ڈیسک)بحیرہ روم میں تارکین وطن کی ایک کشتی ڈوبنے سے 6 افراد ہلاک اور 40 لاپتا ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے یو این ایچ سی آر کی اٹلی میں نمائندہ چیارا کارڈولیٹی نے ایکس کو کہا کہ بحیرہ روم میں ایک نئے بحری جہاز کے حادثے میں متعدد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 56 افراد کو لے کر ایک کشتی سوموار کو تیونس کی بندرگاہ سفیکس سے روانہ ہوئی تھی۔ چیارا کارڈولیٹی نے ایکس پر لکھا کہ کشتی کچھ گھنٹوں کا سفر کرنے کے بعد ڈوب گئی، 6 لاشیں نکال لی گئی ہیں، اب بھی 40 لاپتا ہیں۔ یو این ایچ سی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 19 مارچ 2025ء) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین یو این ایچ سی آر کی اٹلی کے لیے نمائندہ کیارہ کارڈولیٹی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام میں کہا، ''بحیرہ روم میں ایک کشتی کے ملبے میں اب بھی بہت سے ہلاک شدگان ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ کشتی 56 تارکین وطن کو لے کر پیر کے روز تیونس سے یورپ کے لیے روانہ ہوئی تھی۔ تارکین وطن کی ایک اور کشتی غرق: متعدد پاکستانی ہلاک کارڈولیٹی کے بقول، ''کچھ گھنٹے سفر کے بعد اس کشتی میں پانی بھرنا شروع ہو گیا تھا اور پھر یہ ڈوب گئی۔‘‘ اٹلی کے کوسٹ گارڈز اور پولیس نے 10 افراد کو پانی...

دشمن جہاں بھی بیٹھا ہوگا ہم نے پیچھا کرنا ہے،اگر افغانستان کے اندر ایکشن لینا پڑے تو لینا چاہئے ؛ خواجہ آصف
ویب ڈیسک : وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک بڑا بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان دہشتگردوں کی سرپرستی کر رہا ہے اور اگر افغانستان کے اندر ایکشن لینا پڑے تو لینا چاہئے۔ خواجہ آصف نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹی ٹی پی کے حوالے سے افغانستان سے کئی بار بات کی ہے، گڈی گڈی برتاؤ رکھنا ہماری قومی سلامتی کیلئے خطرہ ہے، دشمن جہاں بھی بیٹھا ہوگا ہم نے پیچھا کرنا ہے۔ہ جو شخص کہے افغانستان جاکر پیچھا نہیں کرنا چاہئے، وہ پاکستان کے مفاد کے خلاف بات کررہے ہیں۔ بیٹے نے کھانے میں معمولی تاخیر پر ماں کو قتل کردیا وزیردفاع نے کہا کہ ٹی ٹی پی کو 3 سال پہلے پرائیوٹ ملیشیا بنانے...

دشمن جہاں بھی بیٹھا ہوگا ہم نے پیچھا کرنا ہے، افغانستان کے اندر ایکشن لینا پڑے تو لینا چاہئے، خواجہ آصف
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان دہشتگردوں کی سرپرستی کر رہا ہے اور اگر افغانستان کے اندر ایکشن لینا پڑے تو لینا چاہئے۔ خواجہ آصف نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹی ٹی پی کے حوالے سے افغانستان سے کئی بار بات کی ہے، گڈی گڈی برتاؤ رکھنا ہماری قومی سلامتی کیلئے خطرہ ہے، دشمن جہاں بھی بیٹھا ہوگا ہم نے پیچھا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو شخص کہے افغانستان جاکر پیچھا نہیں کرنا چاہئے، وہ پاکستان کے مفاد کے خلاف بات کررہے ہیں۔ وزیردفاع نے کہا کہ ٹی ٹی پی کو 3 سال پہلے پرائیوٹ ملیشیا بنانے کیلئے لایا گیا، ہمارا حکومتی اسٹرکچر یا تو غیرفعال ہے یا انتہائی کرپٹ ہے، ہمیں...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)رمضان میں افطار کے بعد ایک عادت ایسی ہے جو روزہ رکھنے والے افراد کے لیے بہت نقصان دہ ہو سکتی ہے۔ ماہرین صحت افطار کے فوری بعد سونے سے منع کرتے ہیں کیوں کہ ایسا کرنا جسم کے لیے کئی مسائل کھڑے کرسکتا ہے۔ رمضان میں افطار کے فوراٰ بعد سونے سے ہاضمے پر اثر پڑتا ہے اور خصوصاً کھانا مرغن ہو یا اس میں چینی شامل ہو تو وہ کھاتے ہی سونے سے ہاضمے کے مسائل درپیش ہوسکتے ہیں۔ افطار کے فوراً بعد سونا رات کی نیند میں بھی مشکلات پیدا کر سکتا ہے اور یہ نیند کے معیار پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔ ایسا کرنا تھکاوٹ اور سستی کا باعث بن سکتا ہے جو...
ہندو شدت پسند تنظیموں کے متنازع مطالبے کی مخالفت کرتے ہوئے کچھ لوگ سامنے آئے، کشیدگی بڑھتی دیکھکر پولیس نے مظاہرین کو ہٹانے کی کوشش کی تاہم اس دوران دونوں گروہوں نے ایک دوسرے پر پتھراؤ شروع کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ناگپور شہر کے کئی علاقوں میں پیر کی شام ہوئے تشدد کے بعد آج کرفیو نافذ کر دیا گیا۔ پیر کو مغل بادشاہ اورنگزیب کی قبر ہٹانے کی مانگ پر شروع ہوا۔ تنازع فرقہ وارانہ تشدد کی شکل اختیار کر گیا جو پتھراؤ، آگ زنی، گاڑیوں اور املاک کی توڑ پھوڑ پر منتج ہوا۔ اس تشدد کے دوران چھ افراد اور تین پولیس اہلکار سمیت نو لوگ زخمی ہوگئے۔ آج تشدد زدہ علاقے محل میں...
11 مارچ کو بلوچستان کے علاقے مشکاف میں دہشت گردوں کی جانب سے کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر حملے میں 398 فٹ ریلوے لائن کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا گیا تھا، جس کے بعد کوئٹہ کا اندورن ملک سے بذریعہ ریل رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔ تاہم گزشتہ روز پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ جعفر ایکسپریس حملے کے بعد متاثرہ پٹڑی کی مرمت کردی گئی ہے جبکہ منگل سے پاکستان ریلوے کا آپریشن شروع کر دیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: جعفر ایکسپریس حملہ: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن آخری مراحل میں داخل، یرغمالیوں کی بڑی تعداد بازیاب، تمام دہشتگرد ہلاک اس کے علاوہ...
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مارچ 2025ء ) ملک میں اس وقت ایک لیٹر پیٹرول پر عوام سے 107 روپے سے زائد ٹیکسز اور مارجن وصول کیے جانے کا انکشاف سامنے آگیا۔ ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے شہریوں سے ایک لیٹر پیٹرول پر 107 روپے 12 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل پر 104 روپے 59 پیسے ٹیکس، ڈیوٹیز اور مارجنز کی وصولی کا انکشاف ہوا ہے، سرکاری دستاویز سے پتا چلا ہے کہ پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل پر 70 روپے فی لیٹر لیوی عائد ہے، ملکی تاریخ میں پہلی بار پیٹرولیم لیوی کا سب سے زیادہ بوجھ شہریوں پر ڈالا گیا ہے۔ سرکاری دستاویز کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت پاکستان کی جانب سے شہریوں سے ایک لیٹر پیٹرول پر 107 روپے 12 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 104 روپے 59 پیسے ٹیکس، ڈیوٹیز اور مارجنزکی وصولی کا انکشاف ہوا ہے۔ نجی چینل کے مطابق شہری پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس، ڈیوٹیز اور مارجن کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں۔ نجی چینل کو دستیاب سرکاری دستاویز کے مطابق پیٹرول اورہائی اسپیڈ ڈیزل پر 70روپے فی لیٹر لیوی عائد ہے، ملکی تاریخ میں پہلی بار پیٹرولیم لیوی کاسب سےزیادہ بوجھ شہریوں پرلادا گیا ہے، پیٹرول کے فی لیٹر میں 15 روپے 28 پیسے کسٹمز ڈیوٹی شامل ہے۔ دستاویز کے مطابق ہائی اسپیڈ کے فی لیٹر میں 15 روپے 78 پیسے کسٹمز ڈیوٹی بھی شامل ہے، پیٹرول، ہائی اسپیڈ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 18 مارچ 2025ء) خواتین سے متعلق حقوق کی سرگرم افغان کارکن زہرہ موسوی طالبان حکومت کے جبر کے خلاف مہینوں کی لڑائی اور اس کے خلاف احتجاج کے بعد مارچ 2022 میں افغانستان سے فرار ہو کر پڑوسی ملک پاکستان پہنچی تھیں۔ وہ اب روپوش ہیں اور پاکستانی پولیس کے ہاتھوں پکڑے جانے اور اپنے آبائی ملک جلاوطن کیے جانے کے خوف میں مبتلا ہیں۔ اگست 2021 میں جنگ زدہ ملک افغانستان میں اسلامی بنیاد پرست گروپ کے اقتدار پر قبضہ کرنے کے بعد موسوی نے طالبان حکومت کے خلاف سڑکوں پر ہونے والے مظاہروں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا۔ انہوں نے عوامی اجتماعات اور مظاہروں میں حصہ لے کر خواتین...
جنیوا میں انسانی حقوق کونسل کے 58ویں اجلاس کے موقع پر ایک تقریب میں ورلڈ مسلم کانگریس کی جانب سے اظہار خیال کرتے ہوئے الطاف حسین وانی نے کونسل کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں جبری گمشدگیوں اور ماورائے عدالت قتل کے واقعات کی جانب مبذول کرائی۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز کے چیئرمین الطاف حسین وانی نے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی سرپرستی میں ہونے والے ظلم و تشدد کے متاثرین کو انصاف کی فراہمی اور اس میں ملوث فوجی اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جنیوا میں انسانی حقوق کونسل کے 58ویں اجلاس کے موقع پر ایک تقریب میں ورلڈ مسلم کانگریس کی جانب سے اظہار خیال کرتے ہوئے الطاف حسین...

نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستانی ٹیم کو ایک اور شکست، ’کلب لیول کا بولر بھی شاہین آفریدی سے اچھی بالنگ کرلیتا‘
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان نیوزی لینڈ میں ہونے والی 5 ٹی 20 سیریز کے دوسرے ٹی 20 میں بھی میزبان کیویز نے پاکستان کو شکست دے دی۔ پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 136 رنز کا ہدف دیا تھا جو کیویز نے 13.1 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ چیمپیئنز ٹرافی میں مایوس کُن کار کردگی کے بعد پاکستانی ٹیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والی اس سیریز میں بھی اچھے کھیل کا مظاہرہ نہ کر سکی۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کی اس بری پرفارمنس پر پاکستانی کرکٹ فینز نے ٹیم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ سلیم خالق نے لکھا کہ ایک سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید کے ہوتے ہوئے بولرز کی ایسی پٹائی دیکھنا...
شام(نیوز ڈیسک)شام کے ساحلی شہر لاذقیہ میں ایک پرانی جنگی بارودی سرنگ کے پھٹنے سے خوفناک دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں کم از کم 16 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے۔ شامی سول ڈیفنس کے مطابق، دھماکہ چار منزلہ عمارت کے نیچے موجود ایک میٹل اسکریپ اسٹوریج ایریا میں ہوا، جس سے پوری عمارت منہدم ہوگئی۔وائٹ ہیلمٹس کے امدادی کارکنوں نے رات بھر ملبہ ہٹانے کا کام جاری رکھا اور 5 خواتین اور 5 بچوں سمیت 16 لاشیں برآمد کیں۔ مقامی رہائشیوں نے خبردار کیا ہے کہ علاقے میں بے کار پڑے دھماکہ خیز مواد مزید جانی نقصان کا سبب بن سکتے ہیں۔ ادھر، شام میں کشیدگی اس وقت مزید بڑھ گئی جب شامی وزارت دفاع نے لبنانی...
’بمبار کی تیاری کروائی، کابل ایئرپورٹ تک پہنچایا‘ افغان دہشتگرد شریف اللہ کا اعتراف WhatsAppFacebookTwitter 0 18 March, 2025 سب نیوز امریکا کے تحقیقاتی ادارے فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) نے گرفتار افغان دہشت گرد شریف اللہ پر باضابطہ طور پر شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ خراسان (آئی ایس- کے) کو مادی مدد فراہم کرنے کا الزام عائد کیا ہے، جس کا تعلق 2021 کے کابل ہوائی اڈے پر بم دھماکے اور 2024 کے ماسکو کنسرٹ ہال حملے سے ہے۔ رپورٹ کے مطابق اگرچہ کچھ میڈیا رپورٹس میں شریف اللہ کے کردار کی مختلف تشریحات پیش کی گئی ہیں، لیکن ایف بی آئی کا باضابطہ تحریری بیان جو شریف اللہ کے اپنے اعترافات پر مبنی ہے،...
گورنر ہاؤس میں افطار ڈنر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کل نیشنل سیکورٹی کونسل کا اجلاس ہورہا ہے، جس میں افغان ایشو پر بات ہوگی اور امید ہے کہ یہ مسئلہ حل ہوجائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا نے ملک میں حالیہ دہشت گردی کی لہر کی ذمہ داری نیشنل ایکشن پلان ون پر مکمل عمل درآمد نہ ہونے کو قرار دیا ہے۔ گورنر ہاؤس میں افطار ڈنر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کل نیشنل سیکورٹی کونسل کا اجلاس ہورہا ہے، جس میں افغان ایشو پر بات ہوگی اور امید ہے کہ یہ مسئلہ حل ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم...
کراچی : محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے انٹیلیجنس وِنگ نے صدر میں کارروائی کرکے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے اہم کارندے کو گرفتار کرلیا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزم خلیل الرحمن کا تعلق نُور ولی اللہ گروپ سے ہے، ملزم نے ویڈیو بناکر افغانستان ارسال اورسوشل میڈیا پر وائرل کی تھی اور دھمکی دی تھی کہ ہم کراچی آگئے ہیں۔ حکام نے بتایاکہ ملزم افغانستان میں دہشت گردی کی ٹریننگ بھی حاصل کر چکا ہے، ملزم کو انٹیلی جنس، ٹیکنیکل بنیادوں اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مددسے گرفتار کیا گیا جبکہ ملزم ڈیفنس میں الخوارج کی چاکنگ کرنے میں بھی ملوث ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے گزشتہ...
ڈی آئی خان:خیبر پختونخوا میں فائرنگ کا ایک اور واقعہ پیش آیا، جس میں فائرنگ سے پولیس اہل کار کو قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق بنوں کے تھانہ کینٹ کے علاقے ممش خیل میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پولیس اہل کار کو قتل کردیا۔ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کرکے لاش کو اسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کردیے ہیں۔ Post Views: 1
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 مارچ ۔2025 )پاکستان اور افغانستان کے درمیان طورخم سرحد کی بندش کے معاملے کے حل کے لیے دونوں ممالک کے مابین لویہ جرگہ کی دوسری نشست آج پیر کے روز طورخم میں ہوگی سرحد کی بندش سے چیمبر آف کامرس کے مطابق دو طرفہ تجارت کی بندش سے یومیہ ایک ارب سے زیادہ نقصان ہو رہا ہے.(جاری ہے) پاکستان اور افغانستان کے مابین ضلع خیبر میں اہم تجارتی گزرگاہ گذشتہ تین ہفتوں سے ہر قسم کی آمدورفت کے لیے بند ہے اور اس کی وجہ افغانستان کی جانب متنازعہ بارڈر پوسٹ کی تعمیر ہے حالیہ مسئلے کے حل کے لیے 24 فروری کو پاکستان اور افغان حکام کے مابین ایک نشست بھی ہوئی...