2025-08-02@00:17:32 GMT
تلاش کی گنتی: 843
«ایک خوبصورت چین کی تعمیر»:
(نئی خبر)
بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں چین کی قدیم ریشمی کتاب کی ملک واپسی کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے اسے ایک خوش خبری قرار دیا ۔ پیر کے روزترجمان نے کہا کہ یہ دستاویز چین میں اب تک دریافت شدہ سب سے قدیم ریشمی کتاب ہے اور کلاسیکی اعتبار سے پہلی قدیم کتاب ہے، جو بہت اہمیت کی حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تاریخی ثقافتی آثار کی کامیاب واپسی کے لیے چین کے عملی اقدامات کی ایک مثال ہے، اور چین کی تجویز کے تحت بات چیت اور تعاون کے ذریعے گم شدہ ثقافتی آثار کے تحفظ اور واپسی کے تناظر میں ایک کامیاب عمل ہے۔ ہم ثقافتی...
بیجنگ: چین کی سیٹلائٹ نیویگیشن اور لوکیشن پر مبنی خدمات کی صنعت اپنی مضبوط ترقی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ صنعت کی مجموعی پیداواری مالیت 2024 میں 575.8 ارب یوآن تک پہنچ گئی ہے، جو سال بہ سال 7.39 فیصد کی ترقی ہے۔ بیجنگ میں اتوار کو جاری کیے گئے ایک صنعتی وائٹ پیپر کے مطابق چین نے سیٹلائٹ نیویگیشن سے متعلق 129,000 سے زائد پیٹنٹ فائل کیے ہیں، جس کی وجہ سے یہ اس شعبے میں عالمی رہنما بن گیا ہے۔ اس توسیع کا ایک اہم ستون چین میں ملکی ساختہ بیدو نیویگیشن سیٹلائٹ سسٹم۔ بی ڈی ایس کا وسیع پیمانے پر اطلاق ہے۔ وائٹ پیپر کے مطابق، 2024 کے آخر تک چین میں تقریباً 288 ملین...
کراچی: سرجانی ٹاؤن سیکٹر 4 ڈی میں فاروق اعظم مسجد کے قریب ایک مکان کی چھت گرنے سے بچوں سمیت 9 افراد زخمی ہو گئے جن میں سے ایک 12 سالہ بچی دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے وقت اہل خانہ گھر میں موجود تھے، جن میں والدین اور ان کے 7 بچے شامل ہیں۔ ابتدائی طور پر 5 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی تھی تاہم پولیس کے مطابق زخمیوں کی مجموعی تعداد 9 ہے۔ تمام زخمیوں کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تمام زخمیوں کی حالت...
بیجنگ :کولمبیا کے صدر گسٹووا پیٹرو نے چین میں ہونے والی چین- لاطینی امریکہ فورم کی چوتھی وزارتی کانفرنس میں شرکت کی۔ چین میں قیام کے دوران انہوں نے چائنا میڈیا گروپ کو ایک خصوصی انٹرویو دیا ۔ گسٹووا پیٹرو نے کہا کہ چین نے معاشی ترقی اور غربت کے خاتمے میں قابل ذکر کامیابیاں حاصل کی ہیں، کروڑوں افراد کو غربت سے نکالا ہے اور عالمی سطح پر غربت کے خاتمے میں زبردست پیش رفت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کی دنیا میں جدید سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں چین نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل معیشت اور صاف توانائی کو یکجا کرنے کی چین کی صلاحیت مستقبل میں عالمی معیشت کا مرکز...
پی ایس ایکس میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن ایک ہفتے میں 1496 پوائنٹس اضافے سے 14 ہزار 389 ارب روپے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ سامنے آ گئی، بازار حصص میں 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 20 ہزار 506 رہی۔ پی ایس ایکس کے کاروباری ہفتے میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، جہاں 100 انڈیکس کاروباری ہفتے میں 12 ہزار 474 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 19 ہزار 649 پر بند ہوا۔ کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 3 ہزار 178 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ بازارِ حصص میں کاروباری کے ہفتے کے دوران 100 انڈیکس بلند ترین سطح ایک لاکھ 20 ہزار 506 رہی، جبکہ کم ترین سطح ایک لاکھ 17 ہزار 327 رہی۔ شیئر مارکیٹ میں اس...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں، بازار حصص میں 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 20 ہزار 506 رہی۔ پی ایس ایکس کے کاروباری ہفتے میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، جہاں 100 انڈیکس کاروباری ہفتے میں 12 ہزار 474 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 19 ہزار 649 پر بند ہوا۔ کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 3 ہزار 178 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ بازارِ حصص میں کاروباری کے ہفتے کے دوران 100 انڈیکس بلند ترین سطح ایک لاکھ 20 ہزار 506 رہی جبکہ کم ترین سطح ایک لاکھ 17 ہزار 327 رہی۔ شیئر مارکیٹ میں اس ایک ہفتے میں 3.29 ارب شیئرز کے سودے ہوئے۔ شیئرز بازار کے ہفتہ وار کاروبار...
آپریشن بنیان المرصوص پاکستانی افواج کی تاریخ کا ایک سنہری باب ہے ، چیئرمین سی ڈی اے WhatsAppFacebookTwitter 0 16 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا نے آپریشن بنیان المرصوص میں افواج پاکستان کی تاریخی کامیابی اور شہدا کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے علاوہ ان کے درجات کی بلندی کے لیے شاہ فیصل مسجد میں نماز جمعہ کی ادئیگی کے بعد یوم تشکر کی مناسبت سے منعقدہ دعائیہ تقریب میں شرکت کی۔ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی ہدایت پر آج بروز جمعہ ملک بھر میں افواج پاکستان کی لازوال جرات، بہادری ، شاندار کامیابی اور بھارت...
وہ قریب 70 سال کے چینی شہری ہیں، جب ان سے میرا تعارف کرایا گیا اور بتایا گیا کہ میں پاکستان سے ہوں، تو وہ اپنی سیٹ سے اٹھے اور جس دروازے سے میں داخل ہوا تھا اس کی جانب بڑھے اور بڑے ہی شفیق، محبت بھرے انداز میں مجھ سے ملاقات کی۔ ان کا خلوص ان کی آنکھوں سے چھلک رہا تھا۔ ایک نہیں، دو نہیں بلکہ بار ہا انھوں نے مجھ سے مصافحہ کیا اور ہر بار ان کے چہرے کی خوشی میں اضافہ ہوتا دکھائی دے رہا تھا، میری چینی کولیگ نورین نے اس ملاقات میں بطور مترجم خدمات انجام دیں۔ پھر کہنے لگے چلیں ایک یادگاری تصاویر لیتے ہیں اور تصویر کیلئے ایک جگہ مخصوص کی...
بیجنگ :چینی صدر شی جن پھنگ نے چائنا ڈنمارک چیمبر آف کامرس کے سربراہ کو ایک جوابی خط میں چائنا ڈنمارک چیمبر آف کامرس اور اس کے رکن اداروں کو چین اور ڈنمارک اور چین اور یورپ کے درمیان دوستانہ تعلقات کو فروغ دینے اور باہمی تعاون کو گہرا کرنے میں نئی شراکت داری کرنے کی ترغیب دی۔جمعرات کے روز شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ آپ کے خط سے میں نے چین کے لیے آپ کے گہرے جذبات اور ڈنمارک کی چین میں موجود کمپنیوں کے چین کی ترقی پر اعتماد کو محسوس کیا، میں اس کو سراہتا ہوں۔ چین ماضی، حال، اور مستقبل میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے ایک مثالی، محفوظ اور کامیاب سرمایہ کاری...
اسلام ٹائمز: شامی فوج کے اعلیٰ افسران کے ایک گروپ نے قطری حکام سے رشوت لے کر ایرانی مشیر کمانڈر کیومارس پور ہاشمی (جنہیں حاج ہاشم کہا جاتا ہے) کو گرفتار کیا اور موساد سے براہ راست رابطہ کرکے احرار شام کی پیش قدمی کی راہ ہموار کی۔ یہ گروہ بغیر کسی مزاحمت کے 45 منٹ کے اندر حلب شہر پر قبضہ کرنے میں کامیاب ہوگیا۔ یہ دھوکہ صرف حلب تک ہی محدود نہیں تھا، اور حزب اللہ کے لئے جھوٹے کوآرڈینیٹ بھیجے گئے، جس کی وجہ سے 100 گاڑیوں پر مشتمل حزب اللہ کا قافلہ اسرائیلی حملوں سے تباہ ہوا۔ خصوصی رپورٹ: چین کی انٹیلی جنس سروس کی جانب سے جاری کردہ ایک انٹیلی جنس رپورٹ میں شام...
پاکستان کے اولمپئن گولڈ میڈلسٹ جیولین تھرور ارشد ندیم پیرس اولمپکس کے بعد پہلے بڑے ایونٹ ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ پاکستان کا فخر ارشد ندیم ایشین چیمپئن شپ میں اپنی بہترین تھرو کر کے گولڈ میڈل جیتنے کےلیے پُرعزم ہیں۔ ان دنوں ارشد ندیم پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں ٹریننگ کر رہے ہیں۔ ٹریننگ کے موقع پر جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ارشد ندیم نے کہا کہ 5 ماہ سے سخت محنت کر رہا ہوں، اولمپکس کے بعد پہلا بڑا ایونٹ ہے، ایشین چیمپئن شپ 27 سے 31 مئی تک کوریا میں ہوگی۔ ارشد ندیم نے کہا کہ میرا ایونٹ 31 مئی کو ہے، میرا کسی سے مقابلہ نہیں ہے میرا مقابلہ صرف...

پاک بھارت عشائیہ، ٹرمپ کی تجویز، دونوں ممالک ایٹمی میزائلوں کی نہیں اپنی خوبصورتی سے بنائی ہوئی چیزوں کی تجارت کریں، امریکی صدر
کراچی ( نیوزڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو پاکستان اور بھارت کے مابین امن کے لیے امریکا کے مصالحتی کردار کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارت میں جنگ بندی کرادی، شاید خوشگوارعشایے پربھی اکٹھا کرلیں۔ انہوں نے دونوں فریقین سے کہا ہے کہ ایٹمی میزائلوں کی تجارت نہ کریں بلکہ ان چیزوں کی تجارت کریں جو آپ خوبصورتی سے بناتے ہیں۔ اس حوالے سے اپنی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہوں نے وزیر خارجہ مارکوربیو کے حوالے سے کہا کہ انہوں نے کمال کام کیا، انہوں نے جے ڈی وینس کا شکریہ ادا بھی کیا۔ صدر ٹرمپ اس وقت سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں موجود ہیں، جہاں وہ مغربی ایشیا کے...
چین اور برازیل مرکزی مفادات سے متعلق امور پر ایک دوسرے کی حمایت کریں گے، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز برازیل اور چین کے درمیان تعلقات مضبوط ہیں، صدر برازیل بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں چین کے سرکاری دورے پر آئے ہوئے برازیل کے صدرلولا ڈی سلوا سے ملاقات کی ۔ چینی میڈیا کے مطابق شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور برازیل اسٹریٹجک باہمی اعتماد پر قائم رہتے ہوئے مرکزی مفادات اور اہم خدشات سے متعلق امور پر ایک دوسرے کی حمایت کریں گے اور ہر سطح پر ہمہ جہت تبادلوں کو مضبوط بناتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کی طویل مدتی، صحت مند...

اسلام آباد کی تعمیر وترقی و خوشحالی اور سیکٹر ڈویلپمنٹ سی ڈی اے کی اولین ترجیح ہے ، چیئرمین محمد علی رندھاوا
اسلام آباد کی تعمیر وترقی و خوشحالی اور سیکٹر ڈویلپمنٹ سی ڈی اے کی اولین ترجیح ہے ، چیئرمین محمد علی رندھاوا WhatsAppFacebookTwitter 0 13 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی تعمیر وترقی و خوشحالی اور سیکٹر ڈویلپمنٹ سی ڈی اے کی اولین ترجیح ہے اور اسکے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کو ایک جدید ڈیجٹلائز، سیاحتی شہر بنانے کے علاوہ عوام کی رہائشی سہولیات کو پورا کرنے کیلئے سی ڈی اے سیکٹر ڈویلپمنٹ انفراسٹرکچر کی بہتری، بیوٹیفکیشن اور تفریحی سہولیات کی فراہمی کیلئے...
کانگریس رہنما راہول گاندھی کی پرانی تقریر وائرل ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ بھارتی خارجہ پالیسی کا واحد اور سب سے بڑا اسٹریٹیجک ہدف پاکستان اورچین کو الگ رکھنا ہے۔ پاک بھارت حالیہ کشیدگی اور بھارتی جارحیت کے دوران چین کی جانب سے پاکستان کی مکمل حمایت کے تناظر میں کانگریس رہنما راہول گاندھی کی 2022 میں لوک سبھا میں کی گئی تقریر وائرل ہوگئی جس میں وہ پاکستان اور چین کو ایک نہ ہونے دینے کی بات کررہے ہیں۔ تقریر میں راہول گاندھی نے مودی سرکارکی خارجہ پالیسی میں اسٹریٹیجک غلطیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر آپ نے پاکستان اور چین کو ایک ہونے دیا تو یہ بھارتی عوام کے خلاف...
ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی اور کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی کی چھاپہ مار کاروائیاں نے حوالہ ہنڈی و غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیاں کرتے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ یہ کارروائیاں جمشید روڈ کراچی اور طارق روڈ کراچی پر کی گئی ہیں، گرفتار ملزمان کی شناخت حمزہ سلیم اور عقیل عباس کے نام سے ہوئی۔ یہ بھی پڑھیے: ایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث نیٹ ورک بے نقاب کردیا ملزم عقیل عباس حوالہ ہنڈی کے نیٹ ورک کے ساتھ منسلک پایا گیا جبکہ مذکورہ نیٹ ورک مصدق اور حسنین نامی ایجنٹوں کے ذریعے دبئی سے آپریٹ کر رہا تھا۔ ملزم حمزہ سلیم کرنسی کی غیر قانونی...
وسیم عظمت: پاکستان کی انڈیا پر تاریخ ساز اور اوہام شکن فتح کا پاکستان کی بزنس کمیونٹی نے تاریخ ساز خیر مقدم کیا، پاکستان کی سٹاک ایکسچینج کے انڈیکس ٹریڈنگ ہال کی چھتیں پھاڑ کر اوپر نکل گئے۔ پانچ منٹ میں شئریز کی قیمت پانچ فیصد بڑھ گئی،منتظمین کو صرف پانچ منٹ کے بزنس کے بعد ٹریڈنگ روکنا پڑی گئی۔ ایک گھنٹے کے سرکٹ بریکر کے بعد ٹریڈنگ دوبارہ شروع ہوئی تو قیمتیں بڑھنے اور خریداری کی شدید تیزی برقرار رہی بلکہ مزید بڑھ گئی۔ صرف ایک دن میں بنچ مارک ہنڈرڈ انڈیکس نے دس ہزار پوائنٹس سے بڑی چھلانگ لگا دی۔ شئیرز کی قیمتیں ساڑھے نو فیصد بڑھ گئیں، انویسٹرز کے گین کا 26 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ پاکستان...
بیجنگ :چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے چین امریکہ جنیوا اقتصادی و تجارتی اعلی سطحی مذاکرات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ مذاکرات میں طے پانے والا مشترکہ بیان فریقین کے مابین برابری کی بنیاد پر بات چیت کے ذریعے اختلافات کے حل کی جانب ایک اہم قدم ہے، جس نے اختلافات کو مزید دور کرنے کے حالات پیدا کئے ہیں اور تعاون کو گہرا کرنے کی بنیاد رکھی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں عملی پیشرفت ہوئی ہے جس میں دونوں اطراف نے محصولات میں نمایاں کمی کی ہے۔ امریکہ نے کل 91فیصد اضافی ٹیرف ختم کیے ہیں جبکہ چین نے بھی اس کے جواب میں 91 فیصد جوابی ٹیرف ختم کیے ہیں ۔...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 12 مئی 2025ء) امریکہ اور چین نے آج 12 مئی بروز پیر 90 دن کے لیے ایک دوسرے پر عائد بھاری تجارتی محصولات (ٹیرفس) میں نمایاں کمی کرنے پر اتفاق کر لیا۔ دنیا کی دو سب سے بڑی معیشتوں کے مابین اس اتفاق رائے سے عالمی مالیاتی منڈیوں میں پائی جانے والی بے چینی اور معاشی سست روی کے خدشات میں کمی آنے کی امید ہے۔ یہ پیش رفت دونوں ممالک کے اعلیٰ سطحی نمائندوں کے مابین پہلی براہ راست ملاقات کے بعد سامنے آئی، جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تجارتی جنگ کے آغاز کے بعد عمل میں آئی۔ ان مذاکرات کے بعد جاری کردہ ایک مشترکہ اعلامیے کے مطابق...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 12 مئی ۔2025 )امریکا اور چین نے 90 روز کے لیے ایک دوسرے کی مصنوعات پر محصولات واپس لینے پر اتفاق کرلیا ہے” سی این این“ کے مطابق یہ اعلان سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں دنیا کی 2 بڑی معیشتوں کے حکام کی جانب سے طویل تجارتی مذاکرات کے اختتام پر سامنے آیا ہے.(جاری ہے) مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 14 مئی تک امریکا چینی مصنوعات پر محصولات کو عارضی طور پر 145 فیصد سے کم کرکے 30 فیصد کرے گا جب کہ چین امریکی درآمدات پر محصولات کو 125 فیصد سے کم کرکے 10 فیصد کرے گا اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ فریقین نے چین کے نائب وزیر اعظم ہی...
ایک آسٹریلوی شخص ایسی پراسرار بیماری میں مبتلا ہوگیا ہے جس نے ڈاکٹروں کو بھی چکرا کر رکھ دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ڈیمنشیا، بڑھتی عمر کی ایک جان لیوا بیماری مذکورہ بیماری کی وجہ سے جب وہ شخص کسی ٹھنڈی شے کو چھوتا ہے تو اس کو گرمی محسوس ہوتی ہے اور جب وہ کسی بھی گرم چیز کو چھوتا ہے تو اس کو سردی لگنے لگتی ہے۔ آسٹریلیا کے 22 سالہ ایڈن میک مینس کی یہ مشکلات 17 سال کی عمر میں شروع ہوئیں جب وہ ہائی اسکول کے آخری سال میں تھا۔ سب سے پہلے اس نے اپنے پیروں میں احساس کھو دیا جس پر اس نے اپنی ماں کو بتایا کہ س کے پیر سن سے لگتے...
بیجنگ(نیوز ڈیسک)پاک بھارت حالیہ ٹکراؤ نے چینی جنگی جہازوں کی مانگ بڑھا دی ہے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق چین کے جنگی جہازوں میں مصر کی دلچسپی ہے، مصر کے ساتھ چین نے گزشتہ ہفتے 18 روزہ جنگی مشقیں مکمل کی ہیں۔ ماہرین کے مطابق چینی جنگی جہاز مشرق وسطیٰ میں طاقت کا توازن تبدیل کرسکتے ہیں۔ خیال رہےکہ حال ہی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی فضائی جھڑپ نے دنیا بھر کی توجہ حاصل کرلی ہے اور اسے جدید فضائی ہتھیاروں، پائلٹوں کی مہارت اور لڑاکا طیاروں کی کارکردگی کو جانچنے کا ایک بہترین موقع قرار دیا جارہا ہے۔ چینی ساختہ پاکستانی لڑاکا طیاروں اور فرانسیسی ساختہ بھارتی رافیل طیاروں کے درمیان ہونے والی اس فضائی جھڑپ...
بیجنگ/نئی دہلی: حالیہ پاک بھارت کشیدگی پر چین نے کھل کر پاکستان کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر کسی قسم کی کشیدگی پاکستان کے خودمختار مفادات یا علاقائی سالمیت کو خطرے میں ڈالتی ہے تو یہ چین کے لیے ایک سنگین مسئلہ ہوگا۔ چینی تھنک ٹینک سینٹر فار چائنا اینڈ گلوبلائزیشن کے نائب صدر وکٹر گاؤ نے سی جی ٹی این سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "چین اور پاکستان کے تعلقات لوہے کی طرح مضبوط ہیں، ہم واقعی ایک دوسرے کا ساتھ دیتے ہیں۔" انہوں نے مزید کہا: "مجھے نہیں لگتا کہ کوئی ملک چین کے اس عزم پر شک کرے گا کہ وہ پاکستان کے جائز مفادات کے تحفظ کے لیے ہر ممکن...
ٹرمپ کا نیا اعلان: چین سے درآمدی اشیاء پر 80 فیصد ٹیرف کی حمایت WhatsAppFacebookTwitter 0 10 May, 2025 سب نیوز جنیوا / واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین سے درآمد ہونے والی مصنوعات پر 80 فیصد ٹیرف لگانے کی حمایت کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ شرح “درست محسوس ہوتی ہے”، حالانکہ اس وقت چین پر عائد ٹیرف کی شرح 145 فیصد ہے۔ یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور چین کے اعلیٰ سطحی حکام جنیوا، سوئٹزرلینڈ میں اہم تجارتی مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ مذاکرات کا مقصد دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے درمیان جاری تجارتی جنگ کو ختم کرنا ہے۔ امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ اور چیف تجارتی...
جنیوا / واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین سے درآمد ہونے والی مصنوعات پر 80 فیصد ٹیرف لگانے کی حمایت کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ شرح "درست محسوس ہوتی ہے"، حالانکہ اس وقت چین پر عائد ٹیرف کی شرح 145 فیصد ہے۔ یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور چین کے اعلیٰ سطحی حکام جنیوا، سوئٹزرلینڈ میں اہم تجارتی مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ مذاکرات کا مقصد دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے درمیان جاری تجارتی جنگ کو ختم کرنا ہے۔ امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ اور چیف تجارتی مذاکرات کار جیمیسن گریر، چین کے اقتصادی سربراہ ہی لیفنگ سے ملاقات کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق چین کی جانب سے ایک...
برطانوی اخبار ٹیلی گرافک میں لکھے گئے ایک مضمون میں ممفس بارکر نے رافیل گرانے کی کہانی بیان کی ہے جب کہ مزید معلومات دیگر ذرائع سے سامنے آئی ہیں۔ اس معروف برطانوی صحافی کا کہنا ہے کہ اگرچہ اب تک بھارت نے رافیل گرنے کی تصدیق نہیں کی لیکن چینی ساختہ طیارے کے ہاتھوں فرانسیسی رافیل کے گرنے کی خبر دفاعی حلقوں میں گونج رہی ہے اور جے ٹین سی بنانے والی کمپنی چینگڈو کے شیئر کی قیمت میں 20 فیصد اضافہ ہو گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستانی فضائیہ کی حالیہ کامیاب کارروائی کے دوران چینی ساختہ J-10C طیاروں نے بھارت کے رافیل طیاروں کو مار گرایا، جس کی خبر عالمی سطح پر پھیل گئی۔ اس دوران بھارت کے تین...
بیجنگ :چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے ماسکو کے کریملن میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے ہمراہ فلمی تعاون کے معاہدے پر دستخط اور دستاویز کے تبادلے کی تقریب میں شرکت کی۔ دونوں ممالک کے رہنماؤں کی موجودگی میں، سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے عوامی جمہوریہ چین کی ریاستی فلم انتظامیہ کے طور پر روسی فیڈریشن کی وزارت ثقافت کے درمیان 2030 سے پہلے فلم پروڈکشن میں تعاون کے ایکشن پلان” کا تبادلہ کیا۔ ایکشن پلان میں دونوں ممالک کے درمیان فلم کے میدان میں مشترکہ پروڈکشن کے منصوبوں کو فروغ دینے، ایک دوسرے کی فلموں کو متعارف کرانے، ایک دوسرے...
ماسکو:روسی فیڈریشن کے صدر ولادیمیر پیوٹن کی دعوت پر عوامی جمہوریہ چین کے صدر شی جن پھنگ 7 سے 10 مئی 2025 تک روسی فیڈریشن کے سرکاری دورے پر ہیں۔ دونوں سربراہان مملکت نے ماسکو میں مذاکرات کئے اور نئے دور میں چین-روس تعاون کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید گہرا کرنے سے متعلق ایک مشترکہ بیانیہ پر دستخط کیے ۔ جمعہ کے روز جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سال جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور عالمی فاشسٹ مخالف جنگ اور سوویت یونین کی عظیم حب الوطنی کی جنگ کی فتح کی 80 ویں سالگرہ ہے۔ چینی عوام اور سوویت عوام نے ایک مشکل جدوجہد کی ہے، ایک دوسرے کی...

چین نے بھارتی لڑاکا طیاروں کو مار گرانے میں پاکستان کی مدد کی؟ کس طرح؟ برطانوی میڈیا نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا
کشیدگی کے دوران پاکستان نے بھارت کے کئی طیارے مار گرائے ہیں اور اب اس سلسلے میں برطانوی میڈیا بھی میدان میں آگیا۔ دی ٹیلی گراف کے مطابق مغربی ساختہ رافیل کو مار گرانے میں چینی طیاروں کی بظاہر شمولیت نے دفاعی حلقوں میں دھوم مچا دی تھی،صبح چار بجے جنگی میدان میں نہیں بلکہ سفارتی میدان میں ایک غیرمعمولی واقعہ ہوا، پاکستان میں چین کے سفیر نے مبینہ طور پر راولپنڈی سے فوری کال کی جس کے بعد جو کچھ ہوا وہ صرف ایک فضائی تصادم نہیں تھا ، یہ ایک ایسا انکشاف تھا جس نے ہندوستان کے فضائی تسلط کے افسانے کو توڑ دیا۔ ہندوستانی فضائیہ کئی دنوں سے جمع ہو رہی تھی، تقریباً 180 طیارے مغربی محاذ...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب پاکستان کے 6 مقامات پر حملے کیئے جس کے جواب میں پاک فضائیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بھارتی غرور رافیل زمین بوس کر دیا ، پاکستان نے بھارت کے 5 طیارے گرائے جن میں 3 رافیل شامل ہیں لیکن رافیل پر پاکستان کے جے ایف تھنڈر اور پی ایل 15 کی برتری ایک غیر ملکی وی لاگر نے 10 روز قبل پہلے ہی بیان کرتے ہوئے پیشگوئی کر دی تھی کہ پاکستان اس میں جیت جائے گا۔ ’نیوہارزون ٹی وی ‘ نامی یوٹیوب چینل پر دس روز قبل رافیل اور جے ایف تھنڈر ز کی صلاحیت پر مبنی ایک تحقیقی ویڈیو جاری کی گئی جس...
اسلام آباد / واشنگٹن (نیوز ڈیسک)دو امریکی عہدیداروں نے تصدیق کردی ہے کہ پاکستان نے چینی ساختہ طیاروں سے 2انڈین فوجی جہاز مار گرائے ۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کارروائی میں امریکی ساختہ لڑاکا طیارے ایف سولہ استعمال نہیں ہوئے ، واقعہ بیجنگ کے لڑاکا طیاروں کےلیے بڑاسنگ میل ہے اور اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ چین کا دفاعی نظام مغربی معیار کا مقابلہ کرنے کے قابل ہوچکا ۔ ادھر سابق امریکی دفاعی اہلکار کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ محض دو ممالک کا تنازع نہیں بلکہ مستقبل کی جنگوں میں استعمال ہونے والے ہتھیاروں کا عملی تجربہ ہے۔تفصیلات کے مطابق بدھ کو پاکستان نے بھارت کے جودو طیارے مارگرائےاگرچہ بھارت ان کی تصدیق سے گریزاں...
امریکہ کےدو عہدیداروں نے تصدیق کی کہ پاکستان نے چینی ساختہ لڑاکا طیارے سے 7 مئی کم از کم دو انڈین فوجی طیارے مار گرائے۔ برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کو دو امریکی عہدیداروں نے بتایا کہ یہ بیجنگ کے جدید لڑاکا طیارے کے لیے ایک اہم سنگِ میل ہے۔ ایک امریکی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر روئٹرز کو بتایا کہ انہیں اس بات کا پختہ یقین ہے کہ پاکستان نے انڈیا کے لڑاکا طیاروں کے خلاف فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل داغنے کے لیے چینی ساختہ J-10 طیارے کا استعمال کیا، جس سے کم از کم دو طیارے گرائے گئے۔ ایک اور اہلکار نے بتایا کہ مار گرائے جانے والے انڈین طیاروں...
بیجنگ :روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی دعوت پر چینی صدر شی جن پھنگ روس کے سرکاری دورے اور عظیم محب وطن جنگ میں سوویت یونین کی فتح کی 80 ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کے لیے ماسکو پہنچے ۔جمعرات کے روز چینی میڈیا نے بتایا کہ دوسری عالمی جنگ میں فاشزم کے خلاف فتح کی یاد مناتے ہوئے، چینی صدر کے اس دورے کا اہم مقصد پوری دنیا کو ایک واضح پیغام دینا ہے: 80 سال قبل، چین، سوویت یونین اور دنیا کی دیگر انصاف پسند قوتوں نے مل کر مغرور فاشسٹ طاقتوں کے سروں کو کچلا تھا۔ آج 80 سال بعد، خود پسندی، بالادستی اور دھونس کے رویے سنگین خطرات پیدا کر رہے ہیں، اور انسانیت ایک بار...
کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ آپ کی بلی یا کتا کیا کہنا چاہتا ہے؟ شاید وہ بھی کچھ باتیں ہم سے کرنا چاہتے ہوں، مگر ہم انہیں سمجھ نہیں پاتے۔ اب ایک چینی ٹیکنالوجی کمپنی نے اس مسئلے کا حل ڈھونڈنے کی کوشش شروع کی ہے۔ بیڈو (Baidu)، جو چین کے سب سے بڑے سرچ انجن کا مالک ہے، نے ایک نیا پیٹنٹ دائر کیا ہے جس میں جانوروں کی آوازوں کو انسانوں کی زبان میں ترجمہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ تو، کیا ہم جلد اپنے پالتو جانوروں کی باتیں سمجھ سکیں گے؟ آئیے اس دلچسپ خبر پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔ بیڈو نے چین کی نیشنل انٹیلیکچوئل پراپرٹی ایڈمنسٹریشن کے ساتھ ایک پیٹنٹ دائر...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2025ء) پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 6948انڈیکس پوائنٹ کمی کے ساتھ ایک لاکھ 3ہزار 60پوائنٹس تک پہنچ گیا ۔(جاری ہے) جمعرات کو کاروبار کے آغازپر سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا، 100 انڈیکس 6948سے زائد پوائنٹس کم ہو کر 103060پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ۔
بھارتی جارحیت کے دوران پاکستان اور بھارت کے لڑاکا طیاروں کے درمیان ڈاگ فائٹ حالیہ ہوابازی کی تاریخ کی سب سے بڑی اور طویل جھڑپوں میں سے ایک تھی۔امریکی ٹیلی ویژن چینل کے مطابق اس جھڑپ میں مجموعی طور پر 125 لڑاکا طیارے شامل تھے۔ایک سینیئر پاکستانی سکیورٹی آفیشل نے چینل کو بتایا کہ یہ حالیہ ہوابازی کی تاریخ کی سب سے بڑی اور طویل فضائی لڑائیوں میں شامل تھی۔ٹی وی چینل کے مطابق دونوں ممالک کے طیارے اپنی اپنی فضائی حدود میں رہے، جبکہ میزائلوں کا تبادلہ اکثر 160 کلومیٹر سے بھی زیادہ فاصلے پر ہوا۔رپورٹ کے مطابق کسی بھی فریق نے اپنے پائلٹس کو سرحد پار بھیجنے کا فیصلہ نہیں کیا، کیونکہ 2019 میں ہونے والی ایک جھڑپ...
چین کی خوبصورتی کو ایک ساتھ دریافت کریں WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاک بھارت کشیدگی، پی ٹی آئی کا قومی اتحاد کیلئے ایک بار پھر عمران خان کی رہائی کا مطالبہ چین-روس مشترکہ پروڈکشن فلم ’ریڈ سلک ‘چین میں ریلیز کی جائے گی پروگرام “شی جن پھنگ کے پسندیدہ حوالہ جات ” ( انٹرنیشنل ورژن) روس کے مین اسٹریم میڈیا پر نشر امریکہ نے چین کے ساتھ بات چیت کی امید کا اظہار کیا ہے، چینی وزارت خارجہ فسطائیت کے خلاف عالمی جنگ میں چینی اور روسی عوام نے شانہ بشانہ جنگ لڑی،...
اپنے ایک بیان میں ملک بوستان نے کہا کہ حکومت چاہے تو ترسیلات زر ماہانہ 4 ارب ڈالر سے بڑھ کر 8 ارب ڈالر ہو سکتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایکسچینج ایسوسی ایشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ جنگی حالات میں حکومت کو ایک ارب ڈالر دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ بھارت کے ساتھ کشیدگی کی موجودہ صورت حال پر اپنے بیان میں چیئرمین ایکسچینج ایسوسی ایشن آف پاکستان ملک بوستان نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی سے امریکی ڈالر کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔ ملک بوستان نے کہا کہ جنگی حالات میں حکومت کو ایک ارب ڈالر فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، اسٹیٹ بینک نے ایکسچینج ریٹ کو مستحکم رکھنے کیلئے گزشہ 2 سال میں 9 ارب ڈالر خریدے...
پاک بھارت کشیدگی: پاکستان اور بھارت کی اسٹاک ایکسچینچز میں شدید مندی WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس) پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج اور ممبئی اسٹاک ایکسیچنج میں کاروبار میں شدید مندی کی صورتحال دیکھنے کو مل رہی ہے۔ رات گئے بھارت کی جانب سے پاکستان پر ہونے والے بزدلانہ حملے اور پاکستان کی جوابی کارروائی کے بعد صبح کاروبار کے شروع ہونے پر بھارت کی ممبئی اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا بدترین آغاز ہوا۔ بھارت کی ممبئی اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں ایک فیصد سے زائد کی مندی دیکھی گئی اور سینسیکس انڈیکس 80 ہزار سے نیچے چلا گیا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کا...
سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر بڑا اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 6 May, 2025 سب نیوز کراچی:ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 6 ہزار 1 سو روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت اضافے کے بعد 3 لاکھ 56 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 5 ہزار 232 روپے اضافے سے 3 لاکھ 5 ہزار 300 روپے ہے۔ عالمی بازار میں سونے کی قیمت 61 ڈالر اضافے سے 3 ہزار 377 ڈالر فی اونس ہے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام...

بیرسٹر امجد ملک وائس چیئرپرسن اوورسیز کمیشن پنجاب کا اسکینڈینیویا کے ممالک کی کمیونٹیز کی ایک بڑی تقریب سے خطاب
سٹاک ہوم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 5 مئی 2025ء)وائس چیئرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب بیرسٹر امجد ملک نے اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی بار اسکینڈینیویا کے ممالک سویڈن ڈنمارک اور ناروے کا دورہ کیا اور ان ممالک میں مقیمُ اوورسیز پاکستانیوں سے خطاب کیا ۔ سویڈن کے تیسرے بڑے شہر مالمو میں اسکینڈینیویا کے ان تین ممالک کی پاکستانی کمیونٹی کیلئے ایک بروقار اور تاریخی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سویڈن ڈنمارک اور ناروے میں مقیم تارکین وطن کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ اسکینڈینیویا میں مسلم لیگ کے کوآرڈینیٹر اسد ایاز اس تقریب کے میزبان تھے۔ اوورسیز پاکستانیوں خصوصا اسکینڈینیویا کے ممالک میں مقیم تارکین وطن کو درپیش مسائل اور ان کے حل کیلئے تجاویز...
اسلام آباد: بھارتی دہشتگردحکومت نے بلاول بھٹو کے ایکس اکاؤنٹ پرپابندی عائد کردی۔ سینئروزیرشرجیل انعام میمن نے اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردبھارتی حکومت نےبلاول بھٹوزرداری کا ایکس اکاؤنٹ بلاک کرکے بزدلی کی نئی مثال قائم کی،an کے اکاؤنٹ پرپابندی محض ڈیجیٹل سنسرشپ نہیں، مودی سرکار اور بی جے پی کے اندر چھپی سچائی سےخوف کی کھلی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کشمیری عوام کی آواز،جمہوری اقدارکےنمائندہ اورخطےمیں امن کےعلمبردارہیں، بھارتی مودی سرکارہراُس آواز کو دبانےپر تلی ہوئی ہےجو اس کی انتہاپسند ہندوتوا سوچ کو چیلنج کرتی ہے۔ سینئروزیر کا کہنا تھا کہ یہ اقدام بی جے پی کی گھبراہٹ،عدم برداشت اور سفارتی محاذ پر مکمل ناکامی کوعیاں کرتا ہے، اوچھے...
سینئر وزیر سندھ کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی پی پی کشمیری عوام کی آواز، جمہوری اقدار کے نمائندہ اور خطے میں امن کے علمبردار ہیں، بھارتی مودی سرکار ہر اُس آواز کو دبانے پر تلی ہوئی ہے جو اس کی انتہاپسند ہندوتوا سوچ کو چیلنج کرتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی دہشتگرد حکومت نے بلاول بھٹو کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی عائد کردی۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگرد بھارتی حکومت نےبلاول بھٹو زرداری کا ایکس اکاؤنٹ بلاک کرکے بزدلی کی نئی مثال قائم کی،ان کے اکاؤنٹ پر پابندی محض ڈیجیٹل سنسرشپ نہیں، مودی سرکار اور بی جے پی کے اندر چھپی سچائی سے خوف کی کھلی علامت ہے۔ انہوں...
بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ کے روس کے سرکاری دورے کے موقع پر، حال ہی میں ماسکو میں چائنا میڈیا گروپ کے اعلیٰ معیار کے فلم اور ٹیلی ویژن پروگرامز کی روس میں نشریات کا آغاز کیا گیا۔ “شی جن پھنگ کے ثقافتی جذبات” اور “ڈی کوڈنگ چائنا: جدیدکاری کا ایک منفرد راستہ” سمیت 10 سے زائد اعلیٰ معیار کے فلم اور ٹیلی ویژن پروگرام روسی مین اسٹریم میڈیا پر نشر کیے جا رہے ہیں۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے ایک ویڈیو تقریر میں کہا کہ یہ سال “چین- روس ثقافت کا سال” ہے،یہ نشریاتی سرگرمی دونوں سربراہان مملکت...
یاد رہے کہ اسرائیل نے 2 مارچ سے غزہ میں ہر قسم کی امداد کی فراہمی پر پابندی لگائی ہوئی ہے۔ دو روز قبل غزہ کے لیے امدادی سامان اور رضا کاروں کو لے جانے والے بحری جہاز پر بین الاقوامی بحری راستے میں بھی بمباری کی گئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ میں غذائی قلت کے باعث ایک اور بچی چل بسی، فاقہ کشی سے شہید ہونے والے افراد کی تعداد 57 ہوگئی۔ غزہ میں اسرائیل کی جانب سے امداد لے جانے پر پابندی کے باعث 9 ہزار سے زائد بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہیں۔ امدادی سامان کے سینکڑوں ٹرک بارڈر پر غزہ میں داخلے کے منتظر ہیں، تاہم صیہونی حکومت کی جانب سے انہیں داخلے کی اجازت...
بیجنگ : چائنا میڈیا گروپ کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں نیو ڈیولپمنٹ بینک کی صدر دلما روسیف نے صدر شی جن پھنگ کے گورننس نظریات اور عالمی وژن کی تعریف کی اور گلوبل ساؤتھ کے بین الاقوامی میدان میں زیادہ اہم کردار ادا کرنے کی توقع بھی اظہار کی۔ہفتہ کے روز روسیف نے کہا کہ حالیہ برسوں میں چین نے غیر معمولی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ چین دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت بن چکا ہے، دنیا کے سب سے بڑے مینوفیکچرنگ ملک کے طور پر اپنی پوزیشن کو مستحکم کر رہا ہے، اور الیکٹرانک ٹیکنالوجی، گرین ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں جدت طرازی میں رہنما کردار ادا کر رہا ہے، جبکہ غربت کے خاتمے،...
ذرائع نے بتایا کہ 29 اور 30 اپریل کو پاکستان میں بھارتی دہشت گردی اور جھوٹ کو مفصل طریقے سے بے نقاب کیا، یکم مئی کو بھارتی سرکار نے آئی ایس پی آر کے آفیشل اکاؤنٹس کو بھی بلاک کردیا، پاکستانی میڈیا نے بھارتی پروپیگنڈے کا راز فاش کر کے بھارت کا فالز فلیگ آپریشن بے نقاب کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پہلگام فالز فلیگ آپریشن کے حقائق سامنے لانے پر مودی سرکار نے گھبراہٹ میں آئی ایس پی آر کا یو ٹیوب چینل بھی بلاک کر دیا۔ ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا نے بھی اعتراف کیا ہے کہ پاکستانی میڈیا بیانیے کی جنگ جیت گیا، مودی سرکار نے ذرائع ابلاغ اور میڈیا چینلز پر پابندی کے بعد اب آئی ایس...
ویب ڈیسک:پہلگام حملے کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستانی میڈیا پر ہونے والی پابندیوں کا سلسلہ جاری ہے، جس میں اب وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا سرکاری یوٹیوب چینل بھی شامل ہو گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق وزیراعظم کے چینل پر حب الوطنی پر مبنی قومہ ترانے کی ایک ویڈیو اپ لوڈ ہونے کے بعد بھارتی حکومت نے یوٹیوب چینل کو بلاک کردیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ویڈیو فوج کے کیڈٹس کی تقریب پر مبنی ہے جس میں وزیراعظم شہباز شریف کی شرکت دکھائی گئی ہے اور پس منظر میں پاکستان کا قومی ترانے کی آواز ہے۔ پرائیویٹ ہسپتال ،لیب،مارکیز سمیت11کیٹگریزکوٹیکس نیٹ میں شامل کرنیکافیصلہ بھارت کا یہ اقدام انتہاپسندانہ رویے کی ایک اور مثال...
نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پہلگام حملے کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستانی میڈیا پر ہونے والی پابندیوں کا سلسلہ جاری ہے، جس میں اب وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا سرکاری یوٹیوب چینل بھی شامل ہو گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز رپورٹس کے مطابق وزیراعظم کے چینل پر حب الوطنی پر مبنی قومہ ترانے کی ایک ویڈیو اپ لوڈ ہونے کے بعد بھارتی حکومت نے یوٹیوب چینل کو بلاک کردیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ویڈیو فوج کے کیڈٹس کی تقریب پر مبنی ہے جس میں وزیراعظم شہباز شریف کی شرکت دکھائی گئی ہے اور پس منظر میں پاکستان کا قومی ترانے کی آواز ہے۔ اگر جنگ ہوئی تو بھارت تباہ ہو جائے گا، کھیئل...
سابق وفاقی وزیر اور بین الاقوامی امور کے ماہر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کی صورت چین پاکستان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہوگا، کیونکہ چینی خارجہ پالیسی، علاقائی حکمت عملی اور چینی اسٹریٹجی میں پاکستان کا دفاع ریڈ لائن میں شامل ہے۔ وی نیوز ایکسکلوسیو میں گفتگو کرتے ہوئے مشاہد حسین سید نے کہاکہ چین بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا ترجمان ہے اور پاکستان بھی چین کا سچا دوست ہے۔ یہ بھی پڑھیں بھارت کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، صدر اور وزیراعظم کی ملاقات کا اعلامیہ جاری انہوں نے کہاکہ پاکستان انڈیا کشیدگی میں دنیا پاکستان کے مؤقف کی تائید کررہی ہے، کیوں کہ...
اونچ نیچ ۔۔۔۔۔۔۔ آفتاب احمد خانزادہ George Carlin کہتا ہے ” کچھ راتیں ایسی ہوتی ہیں جب بھیڑئیے خاموش ہوتے ہیں اور صرف چاند چیختا ہے ”۔ لیکن ہماری زندگیوں میں ہررات ایسی رات ہوتی ہے جہاں چاند پوری رات چیختا رہتا ہے ”۔خلیل جبران کہتا تھا ” میرا ہمیشہ سے یہ یقین رہا ہے کہ انسان اچانک نہیں مرتا بلکہ تنہا تھوڑا تھوڑا مر تا ہے جب اس کا کوئی دوست چلا جاتا ہے تو وہ تھوڑا سا مرجا تا ہے جب اس کا کوئی پیارا اسے چھوڑجاتا ہے تو تھوڑا سا اورمر جاتا ہے جب اس کا کوئی خواب پورا نہیں ہو تا تو وہ تھوڑا سا اور مر جاتا ہے پھر آخر میں ان سب مرے ہوئے...

ایک ویل چیئر عطیہ کرنے سے دنیا کے 52 ممالک میں خدمت تک سفر،مسلم ہینڈ آرگنائزیشن کیسے کام کر رہی ہے؟
وی نیوز ایکسکلوسیو میں مسلم ہینڈ آرگنائزیشن کے بانی چیئرمین لخت حسین نے کہا کہ مخلوق کی خدمت کرنے والے لوگ ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔ لخت حسین کا کہنا تھاکہ 1990 میں لندن سے ایک پاکستانی بچے کے لیے ویل چیئر بھیجی اور اس کے بعد یہ سفر شروع ہوا، پھر لوگ ملتے گئے اور کارواں بنتا گیا۔ آج وہی کارواں ‘مسلم ہینڈ آرگنائزیشن’ کے نام سے پوری دنیا میں سماجی کام کر رہا ہے۔ لخت حسین نے کہا کہ مسلم ہینڈ آرگنائزیشن اس وقت دنیا کے 52 ممالک میں خدمات سرانجام دے رہی ہے اور گزشتہ 34 سالوں میں ہم دنیا کے تقریبا ًسبھی آفات میں لوگوں کی خدمات کر چکے ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ...
زیرِ حراست افراد میں بلدیہ کے سیکریٹری جنرل، امام اوغلو کے چیف آف اسٹاف، بلدیہ کے پانی اور سیوریج ایڈمنسٹریشن (آئی ایس کے آئی) کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے ساتھ ساتھ محکمے کے سربراہ بھی شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ترکی میں اپوزیشن کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، میڈیا رپورٹوں کے مطابق ترکیہ کی ایک عدالت نے بدعنوانی کے الزام میں استنبول بلدیہ کے 18 ملازمین کو ایک زیرِ التوا مقدمے میں جیل بھیج دیا۔ اپوزیشن اور شہر کے جیل میں بند میئر اکرم امام اوغلو کے خلاف کریک ڈاؤن کے درمیان یہ پیش رفت سامنے آئی ہے۔ صدر رجب طیب ایردوآن کے اہم سیاسی حریف امام اوغلو کو مارچ میں بدعنوانی کے الزام میں زیرِ التوا مقدمے میں جیل بھیج...
امریکہ کی جانب سے بے جا محصولات پر چین نے پانچ سوالات اُٹھا دیئے WhatsAppFacebookTwitter 0 30 April, 2025 سب نیوز بیجنگ :چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے برکس ممالک کے ارکان اور شراکت داروں کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کی۔ امریکہ کی جانب سے دنیا بھر میں محصولات کے بے جا استعمال کے حوالے سے وانگ ای نے پانچ سوالات پوچھے کہ کیا ہم دنیا کو جنگل میں واپس جانے کی اجازت دیتے ہیں؟ کیا ہم تسلیم کرتے ہیں کہ کسی ایک ملک کا ذاتی مفاد تمام ممالک کے مشترکہ مفادات سے بالاتر ہے؟ کیا بین الاقوامی قوانین کو نظر اندازکیا جاسکتا ہے یا اس سے بڑھ کر چھوڑا جا سکتا ہے؟ کیا سرجھکانے اور...
چینی صدر کا شنگھائی میں مصنوعی ذہانت کی صنعت کا دورہ WhatsAppFacebookTwitter 0 30 April, 2025 سب نیوز شنگھائی (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے شنگھائی میں مصنوعی ذہانت کے ایک انکیوبیٹر کا دورہ کیا اور شہر سے کہا کہ وہ مصنوعی ذہانت کی ترقی اور نظم ونسق میں قائدانہ کردار ادا کرے۔منگل کو ہونے والا یہ معائنہ دورہ چین کی قیادت کی جانب سے مصنوعی ذہانت کے مطالعے کے لئے مختص اجلاس کے 4 دن بعد ہوا ہے جس میں شی نے اس اسٹریٹجک شعبے میں آگے بڑھنے پر زور دیا تھا کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت...
عالمی مارکیٹ اور پاکستان کی مقامی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد آج ایک مرتبہ پھر بڑا اضافہ دیکھنے کو ملاہے ۔ تفصیلات کے مطابق مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2100 روپے کا بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد قیمت 3 لاکھ 49 ہزار 200 روپے فی تولہ پر پہنچ گئی ہے جبکہ 10 گرام سونا 1800 روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 99 ہزار 382 روپے پر پہنچ گیاہے ۔ عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں فی اونس سونا 21 ڈالر مہنگا ہو کر 3310 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔صرافہ ماہرین کے مطابق عالمی مالیاتی غیر یقینی صورتحال کے باعث...
انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں حملے کے بعد سے انڈین میڈیا اور سوشل میڈیا میں پاکستان کے خلاف جعلی اور جھوٹی خبروں کی بھرمار ہے۔ انڈین میڈیا مقبوضہ کشمیر میں جانے والے سیاحوں کو کشمیریوں اور پاکستان کے بارے میں منفی باتیں کرنے پر مجبور کر رہے ہیں۔ ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک بھارتی سیاح کا کہنا تھا کہ ایک بھارتی ٹی وی چینل نے آ کر ان سے کہا کہ کشمیریوں کے خلاف بولیں اور جب انہوں نے انکار کیا تو چینل کے لوگوں نے انہیں پیسوں کی آفر بھی کی۔ سیاح کا کہنا تھا کہ ’میں کشمیریوں کےخلاف منفی بات کیوں کروں جب یہاں...
بیجنگ :’’محنت کش وقت کا باب لکھتا ہے، اور جدوجہد ایک بہتر مستقبل تخلیق کرتی ہے‘‘، یہ قول چینی رہنما شی جن پھنگ کا ہے۔انہوں نے گزشتہ سال مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے تہنیتی پیغام میں محنت کشوں، جدوجہد اور قوم کے روشن مستقبل کے لیے اپنی تعریف اور خواہش کا اظہار ان الفاظ میں کیا تھا۔ چین کے ابھرتے ہوئے پس منظر میں ماہرین اور اسکالرز اسے سیاست، معیشت اور ثقافت جیسے مختلف زاویوں سے دیکھتے ہوئے اس کی تشریح کر سکتے ہیں اور اگر چینی عوام خود چین کے عروج کے کوڈ کا جواب دیں تو یہ بہت آسان ہونا چاہیے: یہ عظمت کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی قیادت اور چینی عوام کے پسینے اور...
امریکا اور چین کے درمیان جاری تجارتی جنگ محض محصولات کے نفاذ اور جوابی کارروائیوں کا ایک سلسلہ نہیں ہے؛ یہ دو عالمی طاقتوں کے درمیان ایک وسیع تر اور گہری جدوجہد کی عکاسی کرتا ہے، جس کے مرکز میں اقتصادی بالادستی، مستقبل کی تکنیکی برتری، اور بین الاقوامی سطح پر اثر و رسوخ کی رسہ کشی ہے۔ اس تنازعے نے، جو کئی برسوں سے جاری ہے، نہ صرف ان دو اہم ممالک کے باہمی تجارتی تعلقات کو بری طرح متاثر کیا ہے بلکہ عالمی سطح پر سپلائی چینز، بین الاقوامی مالیاتی منڈیوں، اور کثیرالجہتی تجارتی نظام کے بنیادی ڈھانچے کو بھی ہلا کر رکھ دیا ہے۔ اس کے اثرات دور رس اور کثیرالجہتی ہیں، جو عالمی معیشت کے ہر...
کراچی: میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے شنگھائی کے میئر گونگ ژینگ سے ملاقات کی جس میں باہمی تعاون اور سرمایہ کاری کے مواقع پر بات چیت کی گئی۔اس ملاقات کا مقصد دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانا اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی، ویسٹ ٹو انرجی منصوبوں، توانائی اور شہری خدمات سمیت اہم شعبوں میں مواقع تلاش کرنا تھا۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے چینی سرمایہ کاروں کو کراچی کے جاری ترقیاتی منصوبوں میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے شہر کی بین الاقوامی تعاون کے مرکز کے طور پر صلاحیت کو اجاگر کیا، تعلیمی اور ثقافتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے انہوں نے کراچی میٹروپولیٹن یونیورسٹی کے پروگراموں کے ذریعے چینی طلباء کو اسکالر شپ دینے...
(گزشتہ سے پیوستہ) کشمیرمیں حالیہ دہشت گردی کے واقعے کا جغرافیائی،سیاسی وعسکری اورانٹیلی جنس تناظرمیں ہونے والے واقعات کاجائزہ لیاجائے توبھارتی انٹیلی جنس ایجنسیوں پرماضی میں مختلف داخلی فالس فلیگ آپریشنزکا الزام لگتارہاہے جوبعدازاں تحقیقات پرانڈین سازش کے بھیانک اورخوفناک چہرے سے نقاب ہٹانے میں مددگارثابت بھی ہوچکاہے۔مثلاچھٹی سنگھ پورہ جموں، پٹھانکوٹ اورممبئی حملوں کے تناظرمیں یہ بحث ہمیشہ زندہ رہی ہے کہ کہیں نہ کہیں ان کارروائیوں میں داخلی ہاتھ ملوث رہاہے،جو عالمی رائے عامہ کومتاثر کرنے کے لئے انجام دی جاتی ہیں۔اسی طرح،ٹی ٹی پی کے ذریعے پاکستان میں دہشتگردی،اوربلوچستان میں علیحدگی پسند تحریکوں کی بھارتی سرپرستی کے بھی مصدقہ شواہد موجود ہیں،جنہیں پاکستان متعددبین الاقوامی فورمزپرپیش کرچکاہے۔ خطے کی موجودہ عالمی صورتِ حال محض دوقوموں کی کشمکش...
اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ ماحولیاتی تبدیلی،قابل تجدید توانائی،پانی کی قلت جیسے مشترکہ مسائل کے حل کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے بین الاقوامی سفارتی و پارلیمانی کامیابی پر اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں شاندار استقبالیہ دیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سینیٹرز، اسپیکرز صوبائی اسمبلیاں اور معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ہم ایک عظیم سفارتی اور پارلیمانی سنگِ میل کی خوشی منانے کے لیے جمع ہوئے ہیں۔یہ کامیابی نہ صرف میرے لیے ذاتی طور پر باعثِ فخر ہے بلکہ یہ پوری قوم اور ہمارے پیارے وطن پاکستان کے لیے بھی باعثِ افتخار...
امر یکہ میں ہر گھرانے کو پانچ ہزار ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہو سکتا ہے، رپورٹ واشنگٹن : امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے جاری کردہ معاشی صورت حال کے”بیج پیپر ” سے پتہ چلتا ہے کہ معاشی غیر یقینی صورتحال میں اضافے کے ساتھ ، بہت سے امریکی علاقوں کی معیشت میں گراوٹ آئی ہے۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا نے ایک رپورٹ میں کہا کہ اس سے ایک روز قبل بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے اپنی ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری کی تھی جس میں 2025 میں امریکی اقتصادی نمو کی پیش گوئی میں زیادہ کمی کی گئی تھی، جو جنوری کی پیش گوئی سے 0.9 فیصد پوائنٹس کم ہے اور ترقی...
کراچی: گلشن اقبال میں تالاب سے ایک نوجوان کی ڈوبی ہوئی لاش ملی جبکہ بھینس کالونی کے ایک گھر میں پانی کی بالٹی میں کمسن بچی ڈوب کر جاں بحق ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق عزیز بھٹی تھانے کے علاقے گلشن اقبال کے ڈی اے آفیسر ہاؤسنگ سوسائٹی میں بنے مصنوعی تالاب سے ایک نوجوان کی ڈوبی ہوئی لاش ملی ہے جسے ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے ریسکیو کرنے کے بعد چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کر دیا جہاں نوجوان کی لاش 19 سالہ محبوب علی ولد شبیر کے نام سے کی گئی۔ ایس ایچ او عزیز بھٹی سعید باریجو نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق متوفی نوجوان تالاب میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق...
ٹیرف جنگ کی بدولت امریکہ کے معاشی نقصانات کا آغاز ، چینی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 April, 2025 سب نیوز واشنگٹن :امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے جاری کردہ معاشی صورت حال کے”بیج پیپر ” سے پتہ چلتا ہے کہ معاشی غیر یقینی صورتحال میں اضافے کے ساتھ ، بہت سے امریکی علاقوں کی معیشت میں گراوٹ آئی ہے۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا نے ایک رپورٹ میں کہا کہ اس سے ایک روز قبل بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے اپنی ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری کی تھی جس میں 2025 میں امریکی اقتصادی نمو کی پیش گوئی میں زیادہ کمی کی گئی تھی، جو جنوری کی پیش گوئی سے 0.9 فیصد پوائنٹس کم...
حج ایک مقدس فریضہ ہے جسکے لئے بلاوا بھی اللہ تعالی کی طرف سے آتا ہے،چیئرمین سی ڈی اے WhatsAppFacebookTwitter 0 24 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے)کی جانب سے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں حج کی ادائیگی کیلئے سی ڈی اے کے ملازمین کے اعزاز میں ایک اہم تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی. تقریب میں سی ڈی اے بورڈ کے ممبران، چیئرمین پاکستان سویٹ ہوم کے سرپرست اعلی زمرد خان، جنرل سیکرٹری سی ڈی اے مزدور یونین چوہدری محمد یاسین سمیت سی ڈی اے ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔چیئرمین سی...
بیجنگ :چینی صدر شی جن پھنگ کی اہلیہ پھنگ لی یوان نے کینیا کے صدر کی اہلیہ ریچل روٹو سے بیجنگ میں ملاقات کی جو کینیا کے صدر ولیم روٹو کے ساتھ چین کے سرکاری دورے پر تھیں۔جمعرات کے روزپھنگ لی یوان نے کہا کہ چین اور کینیا کے درمیان دوستی کی ایک طویل تاریخ ہے اور وہ دونوں ممالک کے درمیان تبادلوں کو مضبوط بنانے اور عوام کے درمیان دوستی کو بڑھانے کی منتظر ہیں۔پھنگ لی یوان نے ریچل روٹو کو غربت کے خاتمے میں حاصل کی گئی چینی کامیابیوں کے بارے میں بتایا ۔انہوں نے سماجی بہبود کے لیے ریچل کی طویل مدتی خدمات کی تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ دونوں فریق تجربات کا تبادلہ کریں...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز کی طرح آج بھی کاروبار کا منفی رجحان دکھائی دے رہا ہے۔بازارِ حصص کا 100 انڈیکس 1 ہزار 553 پوائنٹس کی کمی سے 1 لاکھ 15 ہزار 672 پر آ گیا۔آج اب تک کے کاروبار کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 15 ہزار 683 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 17 ہزار 226 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
(گزشتہ سے پیوستہ) نیشنل ڈیفنس سٹاک پائل کے مطابق امریکا کے پاس اگلے دوسال کی ضرورت کے لئے نایاب معدنیات کاہنگامی ذخیرہ موجودہے لیکن سالانہ ضرورت کے لئے ساڑھے چارہزارٹن معدنیات صرف فوجی ہوئی جہازوں کے لئے درکارہوتاہے اورسالانہ ضرورت کا 10 فیصد نایاب معدنیات یعنی ایک ہزارٹن بیٹریاں بنانے کے لئے درکارہوتاہے۔اس لئے خدشہ یہ ہے کہ ہنگامی سٹاک سے استعمال کرنے کی پالیسی مستقبل کے کسی بڑے خطرے کی طرف دھکیل سکتی ہے۔ امریکانے چینی نایاب معدنیات کے متبادل کے لئے کئی اقدامات اٹھائے ہیں جس میں مغربی آسٹریلیامیں نئے کان کنی منصوبوں میں اربوں ڈالرکی سرمایہ کاری بھی کی گئی ہے۔اسی طرح کیوبک کینیڈا میں(دنیاکا60 فیصد ) نائوبیئم کے ذخائر موجود ہیں لیکن پروسیسنگ نہ ہونے کے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز کی طرح آج بھی کاروبار کا منفی رجحان دکھائی دے رہا ہے۔ بازارِ حصص کا 100 انڈیکس 1 ہزار 553 پوائنٹس کی کمی سے 1 لاکھ 15 ہزار 672 پر آ گیا۔ آج اب تک کے کاروبار کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 15 ہزار 683 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 17 ہزار 226 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ Post Views: 1
چین دنیا کی سبز ترقی میں ایک مضبوط رکن اور اہم شراکت دار ہے، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 24 April, 2025 سب نیوز بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ نے موسمیاتی تبدیلی اور منصفانہ منتقلی سے متعلق رہنماؤں کے ورچوئل سربراہ اجلاس سے خطاب کیا۔ بدھ کے روزشی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ جب ہم اعتماد ،یکجہتی اور تعاون کو مضبوط کریں گے تو ہم رکاوٹوں کو توڑنے اور عالمی آب و ہوا کی حکمرانی اور دنیا کے تمام ترقی پسند مقاصد کی مستحکم اور دور رس ترقی کو فروغ دینے کے قابل ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے، ہمیں کثیرالجہتی کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔ دوسرا، ہمیں بین الاقوامی تعاون کو گہرا...
اپنے ایک انٹرویو میں مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ اگر ایران پُرامن ایٹمی پروگرام چاہتا ہے تو وہ اسے حاصل کر سکتا ہے لیکن دنیا کے بہت سے دیگر ممالک کی طرح۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" نے ایران-امریکہ غیر مستقیم مذاکرات کو سبوتاژ کرنے والی صیہونی کوششوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اور بعض مفاد پرستوں کی جانب سے سفارت کاری کا راستہ روکنے کے لیے مختلف قسم کے حربے استعمال کیے جانے کی کوششیں سب پر عیاں ہیں۔ ہماری انٹیلیجنس اور سیکورٹی فورسز ماضی کے واقعات کی روشنی میں کسی بھی قسم کے ناخوشگوار اور دہشت گردانہ منصوبے کو روکنے کے لئے تیار ہیں جس کا ہدف ہمیں...
امریکا کیساتھ بات چیت کا دروازہ مکمل طور پر کھلا ہے، چین WhatsAppFacebookTwitter 0 23 April, 2025 سب نیوز بیجنگ (سب نیوز)چین اور امریکا کے درمیان تجارتی جنگ پر برف پگھل رہی ہے اور دونوں کی جانب سے مثبت بیانات سے کشیدگی میں کمی واقع ہونے کا امکان ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین نے کہا ہے کہ وہ امریکا کے ساتھ تجارتی مذاکرات کے لیے تیار ہے۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکا کے ساتھ بات چیت کے لیے دروازہ پوری طرح کھلا ہے۔ترجمان نے چینی موقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ تجارتی جنگوں میں کوئی فاتح نہیں ہوتا اور ہم لڑنا نہیں چاہتے لیکن اگر...
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کے میچز میں ہر مقابلے سے قبل ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔ بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (BCCI) نے اس علامتی اقدام کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ خاموشی پہلگام حملے میں ہلاک ہونے والے افراد سے اظہارِ یکجہتی اور احترام کے طور پر کی جائے گی۔ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے فیصلہ کیا ہے کہ میچوں کے دوران چیئرلیڈرز کی روایتی پرفارمنس اور گراؤنڈ ڈی جے کی تفریحی موسیقی بھی معطل رہے گی۔ اس اقدام کا مقصد ان مواقع کو محض کھیل تک محدود رکھنا ہے، تاکہ عوام اور کھلاڑی ایک سنجیدہ اور باوقار ماحول میں مقابلے دیکھ سکیں اور ان لمحات کو متاثرین کے...
کاروباری ہفتے کے تیسرے دن کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان دیکھا گیا، جہاں 100 انڈیکس میں 250 پوائنٹس سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ کمی کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 18 ہزار 100 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ سرمایہ کاروں میں بے یقینی اور مالیاتی مارکیٹوں میں دباؤ کے باعث ابتدائی اوقات میں فروخت کا رجحان غالب رہا، جس کے نتیجے میں مارکیٹ مندی کا شکار ہو گئی۔ دوسری جانب، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 4 پیسے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد ڈالر 280.80 روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ اور اسٹاک مارکیٹ میں مندی، بین...
اسلام آباد:چائنا میڈیا گروپ کے اشتراک سے نیشنل لائبریری آف پاکستان میں ایک اہم سیمینار بعنوان “مشترکہ خواب، مشترکہ ترقی: جدیدیت کے دس برسوں کا سفر” منعقد ہوا، جس میں پاکستان اور چین کے درمیان گزشتہ ایک دہائی پر محیط جدیدیت، ترقی، اور دوستی کے سفر کا جائزہ پیش کیا گیا۔پیر کے روزتقریب کے مہمانِ خصوصی وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ، قیصر احمد شیخ تھے، جنہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ کا دس سال قبل دورہ پاکستان، دونوں ممالک کے مابین دوستانہ تعلقات میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چین – پاکستان اقتصادی راہداری نے گزشتہ دس برسوں میں پاکستان کی معاشی ترقی...
بیجنگ :چائنا میڈیا گروپ کی مشترکہ میزبانی میں دنیا کی پہلی ہیومنائیڈ روبوٹ ہاف میراتھن بیجنگ کے علاقے ای جوانگ میں منعقد ہوئی، جس نے چینی معاشرے اور عالمی میڈیا کی خاص توجہ حاصل کی۔ دنیا کی پہلی ہیومنائیڈ روبوٹ ہاف میراتھن بیجنگ میں، کیوں ؟ درحقیقت بیجنگ نہ صرف چین کا سیاسی و ثقافتی مرکز بلکہ بین الاقوامی ٹیکنالوجی انوویشن کا ہب بھی ہے، خاص طور پر روبوٹکس انڈسٹری میں بیجنگ کی تیاریاں طویل عرصے سے جاری ہیں۔ 2023 تک بیجنگ کی روبوٹکس انڈسٹری کا کل ریوینیو 20 ارب یوآن سے تجاوز کر چکا ہے، جبکہ 400 سے زائد متعلقہ کمپنیاں یہاں موجود ہیں جو ملک میں پہلے نمبر پر ہیں۔ حال ہی میں جاری ہونے والے “بیجنگ ایمبوڈیڈ...

چینی صدر کا 10 سال قبل دورہ پاکستان دوستانہ تعلقات میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ
چینی صدر کا 10 سال قبل دورہ پاکستان دوستانہ تعلقات میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد:چائنا میڈیا گروپ کے اشتراک سے نیشنل لائبریری آف پاکستان میں ایک اہم سیمینار بعنوان “مشترکہ خواب، مشترکہ ترقی: جدیدیت کے دس برسوں کا سفر” منعقد ہوا، جس میں پاکستان اور چین کے درمیان گزشتہ ایک دہائی پر محیط جدیدیت، ترقی، اور دوستی کے سفر کا جائزہ پیش کیا گیا۔پیر کے روزتقریب کے مہمانِ خصوصی وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ، قیصر احمد شیخ تھے، جنہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ کا دس سال قبل دورہ پاکستان، دونوں ممالک کے مابین...
کراچی: اسٹاک ایکسچینج میں آج تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے، اس دوران انڈیکس ایک لاکھ 18 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز بازارِ حصص میں 716 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ کاروبار کا مثبت آغاز ہوا تو کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 18 ہزار 32 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ بعد ازاں پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان جاری رہا اور انڈیکس میں بتدریج 1136 اور 1456 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 18 ہزار 771 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ واضح رہے کہ عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ کی جانب سے پاکستان کی طویل مدتی ریٹنگ...

بچوں کے روشن مستقبل کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائیگا : پولیو کے مکمل خاتمہ تک چین سے نہیں بیٹھیں گے : وزیراعظم : لاہور سے باکو پیآئی اے کی براہ ست پر وازوں کا آگاز سفارتی فتح قرار
اسلام آباد+ لاہور+ راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے +خبر نگار خصوصی + سٹاف رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بچوں کے محفوظ مستقبل کیلئے پولیو کا خاتمہ ضروری ہے۔ حکومت ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے ایک جامع اور مربوط حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔ وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں انسداد پولیو کی 7 روزہ قومی مہم کے آغاز کے موقع پر کیا۔ وزیراعظم نے بچوں کو قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کا باضابطہ آغاز کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ بچوں کے محفوظ مستقبل کیلئے پولیو کا خاتمہ ضروری ہے۔ 21 تا 27 اپریل جاری رہنے والی انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو ورکرز کی سکیورٹی کے...
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایک بار پھر ایک لاکھ 18 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 900 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 18 ہزار 295 پوائنٹس کی حد کو چھو گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 414 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 17 ہزار 315 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی کرنسی 8 پیسے مہنگی ہوئی، جس سے ڈالر 280.72 روپے سے بڑھ کر 280.80 روپے پر پہنچ گیا۔
کراچی: انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے سال 2025 تاخیر کا شکار ہوگئے ہیں اور 28 اپریل سے شروع ہونے والے پری انجینئرنگ، پری میڈیکل اور سائنس جنرل کے امتحانات اب 6 مئی یا اس کے بھی بعد سے شروع ہوں گے، جس کے نتیجے میں اب دوسرے مرحلے کے کامرس اور آرٹس کے امتحانات میں بھی تاخیر ہوگی، جس کی بنیادی وجہ فی الحال امتحانی مراکز کی عدم دستیابی، گریس مارکس کے سبب انٹر سال اول کے گزشتہ نتائج میں تبدیلی اور چیئرمین بورڈ کی عدم تقرری ہے۔ "ایکسپریس " کو محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کے ایک ذمہ دار افسر نے بتایا کہ جو اطلاعات انہیں ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی سے موصول ہوئی ہیں اس کے مطابق کراچی...
کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے علامہ ڈاکٹر محمد اقبالؒ کو ان کی برسی کے موقع پر شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک عظیم مفکر تھے جنہوں نے قوم کو بالائے حدود خواب دیکھنے، عوام کی طاقت پر یقین رکھنے اور اجتماعی جدوجہد کی قوت کو سمجھنے کا درس دیا۔ میڈیا سیل بلاول ہاؤس سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ علامہ اقبالؒ نے ایک ایسی قوم کا تصور پیش کیا جو خود شناسی (خودی)، رواداری، اور سماجی انصاف جیسے اصولوں پر قائم ہو، اور یہ ہی اقدار پیپلز پارٹی کے نظریئے اور قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر...
چین کے دارالحکومت بیجنگ میں منعقدہ یِژوانگ ہاف میراتھن میں انسان نما 21 روبوٹس نے ہزاروں انسانوں کے ساتھ دوڑ میں حصہ لیا، یہ پہلا موقع ہے جب مشینوں نے انسانوں کے ساتھ 21 کلومیٹر (13 میل) ریس میں شرکت کی۔ چین کی ٹیکنالوجی کمپنیوں، ڈروئیڈ وی پی اور نوئٹکس روبوٹکس جیسی چینی کمپنیوں کے تیار کردہ روبوٹس مختلف شکلوں اور جسامتوں میں دوڑتے ہوئے نظر آئے،کچھ کا قد 120 سینٹی میٹر (3.9 فٹ) سے بھی کم تھا جب کہ کچھ کا قد 1.8 میٹر (5.9 فٹ) تھا۔ یہ بھی پڑھیں: مصنوعی ذہانت میں نیا انقلاب: مکمل زندگی کی ساتھی روبوٹک گرل آریا ایک کمپنی کا روبوٹ تقریباً انسان جیسا دکھائی دیتا ہے، نسوانی خدوخال رکھتا ہے اور آنکھ مارنے اور...