2025-10-21@11:15:10 GMT
تلاش کی گنتی: 5493
«زیادہ فیس»:
(نئی خبر)
راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 اکتوبر2025ء ) کور کمانڈر کانفرنس میں بھارتی اشتعال انگیزی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کسی بھی جارحیت کا فیصلہ کن اور فوری جواب دیا جائےگا۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں منعقدہ 272ویں کور کمانڈرز کانفرنس کی صدارت کی، فورم کا آغاز بھارتی دہشت گرد پراکسیوں کے ذریعہ کیے گئے حالیہ دہشت گردانہ حملوں کے شہداء کیلئے فاتحہ خوانی سے ہوا، آرمی چیف غیرملکی اسپانسر شدہ دہشت گرد پراکسیوں کے خلاف جنگ میں اور سول انتظامیہ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر...

بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیا جائیگا، ’’نیو نارمل‘‘ کا مقابلہ نئے، تیز اور مؤثر جوابی نارمل سےکیا جائیگا: کورکمانڈرزکانفرنس
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، ہلالِ جرات، چیف آف آرمی سٹاف کی زیرِ صدارت 272ویں کور کمانڈرز کانفرنس جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ہوئی جس میں پاک فوج نے دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ کور کمانڈرز کانفرنس میں بھارتی سرپرستی میں ہونےوالےدہشتگرد حملوں کےشہدا ءکے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔فیلڈ مارشل نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے عزم، حوصلے اور قربانیوں کو سراہا۔فیلڈ مارشل نے حالیہ سیلاب کے دوران سول انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر کیے گئے ریسکیو اور ریلیف آپریشنز میں فوج کے کردار کو بھی خراجِ...
چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا ہے کہ بھارت کی کسی بھی جارحیت کا فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ اب کی بار دشمن کی جغرافیائی برتری کے کسی بھی تصور کو نیست و نابود کردیں گے۔ آرمی چیف کی زیر صدارت 272ویں کور کمانڈرز کانفرنس میں دہشتگردی اور بھارتی اشتعال انگیزیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس کا آغاز حالیہ دہشتگرد حملوں میں شہید ہونے والے جوانوں کے لیے فاتحہ خوانی سے ہوا، جن حملوں میں بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشت گرد گروہوں کا ہاتھ تھا۔ آرمی چیف نے غیر ملکی پشت پناہی سے سرگرم دہشتگردوں کے خلاف...
افواہیں بے بنیاد، وزیر اعلی کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا، گوہر علی خان WhatsAppFacebookTwitter 0 8 October, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس )چیئر مین تحریک انصاف گوہر خان نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا، یہ تمام افواہیں پارٹی کو تقسیم کرنے کی سازش ہیں ،جھوٹی اور من گھڑت خبریں پھیلا کر پارٹی کو کمزور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، ہم اس کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں، ایسی بکھیرنے والی سازشوں کا مقصد داخلی انتشار پیدا کرنا ہے، ہم ہر قسم کے حالات میں متحد رہیں گے۔علی امین گنڈاپور ہی ہمارے وزیراعلی ہیں، ان کے خلاف پھیلائی جانے والی افواہیں قطعی طور پر بے بنیاد...

پاکستان حالیہ سیلاب اور پیداوار میں کمی کے باوجود دنیا کے پانچ بڑے کپاس پیدا کرنے والے ممالک میں شامل
فیصل آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 اکتوبر ۔2025 ) سیلاب اور پیداوار میں کمی کے باوجود پاکستان دنیا کے بڑے کپاس پیدا کرنے والے ممالک میں اپنی جگہ برقرار رکھے ہوئے ہے، جو ملکی ٹیکسٹائل صنعت کے لیے ایک حوصلہ افزا پیش رفت قرار دی جا رہی ہے.(جاری ہے) رپورٹ کے مطابق پاکستان حالیہ سیلاب اور پیداوار میں کمی کے باوجود دنیا کے پانچ بڑے کپاس پیدا کرنے والے ممالک میں شامل ہے، جو ملکی ٹیکسٹائل صنعت کے لیے کچھ راحت کا باعث ہے، یہ صنعت ملازمت کے مواقع اور برآمدات کی آمدنی کا ایک اہم ذریعہ ہے اقوام متحدہ ہر سال 7 اکتوبر کو کپاس کے عالمی دن کے طور پر مناتا ہے تاکہ اقتصادی ترقی، تجارت اور...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 اکتوبر ۔2025 ) سپریم کورٹ آف پاکستان نے چینی کی مسابقتی قیمتوں سے متعلق مقدمے میں شوگر ملز کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے مسابقتی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی ) کے چیئرپرسن کو دوبارہ سماعت کا اختیار دینے کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا.(جاری ہے) عدالت عظمی نے کیس کو دوبارہ کمپیٹیشن اپیلٹ ٹریبونل کو بھیجنے کا حکم دے دیا یہ فیصلہ جسٹس شکیل احمد اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سنایا جبکہ 9 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جسٹس شکیل احمد نے تحریر کیا عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آئین کا آرٹیکل 10-A ہر شہری کو منصفانہ ٹرائل کا حق دیتا ہے، اگر...

مریم نواز کے بیانات چھوٹی ذہنیت کی عکاس ہیں‘میرا پانی میری مرضی کی باتیں اچھی نہیں لگتیں. فیصل کریم کنڈی
پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 اکتوبر ۔2025 ) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کہے گا میرا ڈیم، میری معدنیات تو کیا ہوگامیرا پانی میری مرضی کی باتیں عہدے کے ساتھ اچھی نہیں لگتیں صوبائیت کو ہوا نہیں دینی چاہیے گورنر ہاﺅس میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ باجوڑ متاثرین کے لیے ہلال احمر کے ذریعے 50 ہزار فی خاندان دیں گے، پیسے دینے کا مقصد متاثرین کی باعزت واپسی ہے، اب تک 1700 فیملی کا ڈیٹا اکھٹا کیا گیا ہے اور کوشش ہے باقی متاثرین کو بھی اس میں شامل کیا جائے.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے علی حیدر گیلانی سے سیکیورٹی کی واپسی...
خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق کو اسٹینفورڈ یونیورسٹی اور ایلیسویر امریکا کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین عالمی رینکنگ میں دنیا کے ٹاپ 2 فیصد سائنسدانوں میں شامل کیا گیا ہے۔ یہ اعزاز نہ صرف شعبہ صحت اور اعلیٰ تعلیم بلکہ پورے صوبہ خیبر پختونخوا کے لیے فخر اور اعزاز کا باعث ہے۔ یہ شاندار کامیابی پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق کی طبّی تعلیم، تحقیق اور پبلک ہیلتھ کے شعبوں میں ان کی غیر معمولی خدمات کا بین الاقوامی سطح پر اعتراف ہے۔ اسٹینفورڈ یونیورسٹی کی یہ فہرست ہر سال اپ ڈیٹ کی جاتی ہے، جس میں مختلف سائنسی شعبوں کے ان ممتاز محققین کو شامل کیا جاتا ہے جن کی تحقیق عالمی سطح پر...
ویب ڈیسک: تحریک انصاف نے مستقبل میں کسی کمزور سیاسی جماعت کے ساتھ اتحاد سے بچنے اور دیگر قانونی پیچیدگیوں کا حل ڈھونڈ لیا۔ تحریک انصاف نے الگ سے نئی جماعت رجسٹرڈ کرانے کا فیصلہ کرلیا ، نئی جماعت کےلیے ’’تحریک انصاف پاکستان‘‘ یا ’’انصاف پاکستان‘‘ کے ناموں پر غور جاری ہے، آئندہ الیکشن دونوں جماعتیں مل کر لڑا کریں گی۔ پاکستان میں8 اکتوبر کو آنیوالے تباہ کن زلزلے کو 20 برس بیت گئے، خوفناک یادیں آج بھی ذہنوں پر نقش نئی پارٹی کے آئین اور رکنیت سازی کے تقاضے پورے کئے جارہے ہیں۔ نئی جماعت کا چیئرمین اور تنظیمی ڈھانچہ مکمل طور پر پی ٹی آئی سے الگ ہوگا، بانی پی ٹی آئی بھی ’’انصاف پاکستان‘‘ جیسے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اگر آپ فیس بک کو باقاعدگی سے استعمال کرتے ہیں تو آپ نے محسوس کیا ہوگا کہ اب اس پر ریلز ویڈیوز زیادہ دکھائی دے رہی ہیں۔فیس بک کی جانب سے یہ کوشش کی جا رہی ہے کہ صارفین کو وہ ریلز دکھائی جائیں جو ان کی دلچسپی سے مطابقت رکھتی ہوں۔اسی مقصد کے تحت فیس بک کے الگورتھم کو اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے تاکہ نئے اور متنوع مواد کو ترجیح دی جا سکے۔اب صارفین کو اسکرولنگ کے دوران پہلے کے مقابلے میں 50 فیصد زیادہ ریلز نظر آئیں گی، جبکہ فیس بک میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) پر مبنی نئے سرچ ٹولز بھی شامل کیے جا رہے ہیں۔ ویب ڈیسک مقصود بھٹی
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات دسمبر کے آخری ہفتے میں ہوں گے: الیکشن کمیشن کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن نہ کرانے کے خلاف کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ الیکشن کمیشن نے پنجاب بلدیاتی انتخابات کیس کا 6 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا، فیصلہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ، ممبران نثار درانی، شاہ محمد جتوئی اور بابر حسن بھروانہ نے جاری کیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات دسمبر 2025 کے آخری ہفتے میں ہوں گے، صوبے میں کل سے حلقہ بندیوں کا آغاز کر دیا جائے، الیکشن کمیشن...
پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے ملک میں بجلی سے چلنے والی 90 فیصد الیکٹرک بائیکس میں غیر معیاری اور متروک ٹیکنالوجی کی حامل بیٹریاں نصب ہونے کا انکشاف کر دیا ہے۔ پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے حکومت پر زور دیا ہے کہ الیکٹرک گاڑیوں کو فروغ دینے کے لیے سبسڈی کا خطیر سرمایہ غیر محفوظ اور متروک ٹیکنالوجی پر خرچ نہ کیا جائے بصورت دیگر صارفین کا اعتماد کم ہونے سے ملک میں ماحولیاتی تحفظ کا قومی عزم پایہ تکمیل تک پہنچانے میں دشواری کا سامنا ہوگا۔ اپنے ایک بیان میں پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹر جنرل عبدالوحید خان نے کہا کہ حکومت کی جانب سے الیکٹرک گاڑیوں پر دی جانے والی سبسڈی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر مشرقِ وسطیٰ میں امن کے امکانات کو اجاگر کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ میں جنگ بندی کے لیے ایک ’’حقیقی موقع‘‘ موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا خطے میں دیرپا امن کے قیام کے لیے مسلسل کردار ادا کر رہا ہے اور اب یہ عمل فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں کینیڈین وزیرِ اعظم مارک کارنی کے ساتھ ملاقات کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم مشرقِ وسطیٰ میں امن کے ایک بڑے معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں، جو صرف غزہ تک محدود نہیں بلکہ پورے خطے میں مثبت تبدیلی لا...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب بلدیاتی انتخابات تاخیر کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ جاری کردیا،الیکشن کمیشن فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات دسمبر کے آخری ہفتے میں ہوں گے،پنجاب میں کل سے حلقہ بندیوں کا آغاز کر دیا جائے،الیکشن کمیشن 2022کے قانون کے تحت پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرائے گا۔ مزید :
سندھ حکومت نے ٹائر جلانے اور پائرو لائسز پلانٹس پر مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ فیصلہ وزیراعلیٰ سندھ کی زیرِ صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا۔ سیکریٹری ماحولیات نے بریفنگ میں بتایا کہ ٹائر جلانے اور ناقص پلانٹس کے باعث فضا، مٹی اور پانی بری طرح آلودہ ہو رہے ہیں، جبکہ اس عمل سے سانس، دل اور اعصابی امراض میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: اسلام آباد: 6 مظاہرین گرفتار، ریڈ زون میں کسی کو بھی گڑبڑ کی اجازت نہیں، پولیس انہوں نے کہا کہ پائرو لائسز جیسے خطرناک عمل نے کراچی کی فضائی آلودگی کو تشویشناک سطح تک پہنچا دیا ہے۔ عوامی صحت کے تحفظ کے پیش نظر کابینہ...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 اکتوبر ۔2025 ) امریکا نے اگست میں طلبہ کے ویزوں کی تعداد میں تقریباً پانچویں حصے یعنی 19 فیصد کمی کی، جو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سخت پالیسیوں کے نتیجے میں سامنے آئی ہے، اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ کمی بھارتی طلبہ کے ویزوں میں ہوئی، جس کے بعد چین امریکا کو طلبہ بھیجنے والا سب سے بڑا ملک بن گیا. امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں انٹرنیشنل ٹریڈ ایڈمنسٹریشن کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اگست 2025 میں امریکا نے 3 لاکھ 13 ہزار 138 طلبہ ویزے جاری کیے، جو 2024 کے اسی مہینے کے مقابلے میں 19.1 فیصد کم ہیں، اگست امریکی جامعات میں تعلیمی سال کے آغاز کا...
میانوالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2025ء) میانوالی اور گردونواح میں گندم اور اٹے کی فی کلو قیمت میں ہوشربا اضافہ عوام سخت پریشان، اٹے اور گندم کی اسمگلنگ کی بدولت اٹے اور گندم کی فی کلو قیمت میں 30 سے 40 روپے اضافہ ہوا ہے اس سے قبل فی کلو 16 روپے تھی چکی مالکان کا کہنا ہیکہ گندم کی افغانستان اسمگلنگ کیوجہ سے ہمیں گندم مہنگی مل رہی ہے جس کے باعث ہم آٹا اور گندم سستی فروخت نہیں کر سکتے لہذا ضرورت اس امر کی ہیکہ گندم اور آٹا کی افغانستان اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے مثر اقدامات کئے جائیں اور ہمیں سستی قیمت پر گندم فروخت کی جائے تو ہم غریب عوام کو...
فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (FBISE) نے امتحانی نتائج کے لیے نیا گریڈنگ فارمولا جاری کر دیا ہے، جو میٹرک (SSC) کے امتحانات پر 2026 سے اور ایف اے، ایف ایس سی (HSSC) کے امتحانات پر 2027 سے نافذ ہوگا۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، نئے نظام کے تحت 96 سے 100 فیصد نمبر حاصل کرنے والے طلبہ کو A++ گریڈ، جبکہ 91 سے 95 فیصد نمبر لینے والوں کو A+ گریڈ دیا جائے گا۔ مزید پڑھیں: فیڈرل بورڈ انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج کا اعلان، لڑکیاں پھر سبقت لے گئیں اسی طرح 86 سے 90 فیصد نمبر پر A گریڈ، 81 سے 85 فیصد پر B++ گریڈ اور 76 سے 80 فیصد نمبر لینے والوں کے لیے B+ گریڈ مقرر...
کمپٹیشن کمیشن نے اسٹیل انڈسٹری میں کارٹلائزیشن کے خلاف بڑا فیصلہ سنا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 8 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے اسٹیل انڈسٹری میں کارٹلائزیشن کے خلاف بڑا فیصلہ سنا دیا،کمیشن نے دو بڑی کمپنیوں عائشہ اسٹیل ملز اور انٹرنیشنل اسٹیلز لمیٹڈکو قیمتوں کے گٹھ جوڑ میں ملوث قرار دیتے ہوئے مجموعی طور پر ڈیڑھ ارب روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ کمپٹیشن کمیشن کے مطابق ان دونوں کمپنیوں نے تین سال کے دوران خام اسٹیل کی قیمتوں میں غیرمعمولی، اوسطاً 111 فیصد اضافہ کیا، جس کے نتیجے میں فی ٹن قیمت میں ایک لاکھ 46 ہزار روپے کا ریکارڈ اضافہ ہوا۔ اس اقدام سے صارفین پر بھاری...

26ویں آئینی ترمیم ٹھیک تھی یا غلط فی الحال عدالت نے معطل نہیں کی،آپ ترمیم کو آئین کا حصہ سمجھتے ہیں تب ہی چیلنج کیا ہے،جسٹس مسرت ہلالی کا حامد خان سے مکالمہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پرسماعت کے دوران جسٹس مسرت ہلالی نے کہاکہ 26ویں آئینی ترمیم ٹھیک تھی یا غلط فی الحال عدالت نے معطل نہیں کی،آپ 26ویں آئینی ترمیم کو آئین کا حصہ سمجھتے ہیں تب ہی چیلنج کیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 8رکنی آئینی بنچ سماعت کررہا ہے،بنچ میں جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک شامل ہیں،جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم افغان اور جسٹس شاہد بلال بھی بنچ میں شامل ہیں ۔ میانوالی میں الیکٹرک بسیں چلنے سے چھوٹی گاڑیوں کا عملہ...
پاکستانی انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی کا کہنا ہے کہ بھارتی کھلاڑیوں اور فنکاروں کی غلطی نہیں ہے ان کے اوپر سیاسی دباؤ بہت ہے۔ حال ہی میں اداکار نے ایک میگزین کے پوڈکاسٹ کو انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد فنکاروں پر عائد پابندی اور ایشیا کپ میں ہونے والے ہینڈ شیک تنازع پر ردعمل دیتے ہوئے فیصل قریشی نے بھارتی فنکاروں اور کھلاڑیوں کی حمایت کر دی اور کہا کہ وہ سیاسی دباؤ میں ہیں۔ انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی سیاست ہی ایسی ہے، پہلے ڈرامے بند کر دیے، پھر ایشیا کپ...
فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ و سیکنڈری ایجوکیشن (ایف بی آئی ایس ای) نے پاسنگ مارکس کو موجودہ 33 فیصد سے بڑھا کر 40 فیصد کر دیا ہے، ساتھ ہی ایک نیا گریڈنگ سسٹم بھی متعارف کرایا گیا ہے۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق نیا نظام اگلے سال سے سالانہ امتحانات میں نافذ کیا جائے گا۔ ایف بی آئی ایس ای کے ایک عہدیدار کے مطابق فی مضمون موجودہ پاسنگ مارکس 33 فیصد ہیں لیکن اگلے سال سے 40 فیصد کو پاسنگ مارکس تصور کیا جائے گا۔ ایف بی آئی ایس ای نے اپنے پرانے گریڈنگ سسٹم (اے، بی، سی، ڈی، ای) میں بھی تبدیلی کی ہے اور اس کی جگہ نئی کارکردگی کے اشاریے متعارف کرائے ہیں،...
ایس اینڈ پی گلوبل مارکیٹ انٹیلی جنس کی ایک رپورٹ کے مطابق 2025 کی تیسری سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) کے دوران پاکستانی بینکوں نے ایکویٹی کارکردگی کے لحاظ سے ایشیا پیسیفک خطے میں سب سے نمایاں کارکردگی دکھائی، لاہور میں قائم بینک آف پنجاب 176.4 فیصد کے مجموعی منافع کے ساتھ اُن بینکوں میں سرفہرست رہا جن کی مارکیٹ ویلیو 10 کروڑ ڈالر سے زیادہ تھی۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق 30 ستمبر تک بینک آف پنجاب کی مارکیٹ ویلیو تقریباً 32 کروڑ ڈالر تھی جو خطے کے دیگر تمام بینکوں سے بہتر کارکردگی ہے، پشاور میں قائم بینک آف خیبر 108.2 فیصد کے مجموعی منافع کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، پاکستان کے دیگر...
سٹی42: لاہور سمیت پنجاب بھر میں ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی دھواں چھوڑتی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی آ گئی ہے۔ وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے متعلقہ اداروں کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ آلودگی پھیلانے والے عناصر کے خلاف کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔ گزشتہ دو روز میں متعدد گاڑیاں بند کی گئیں، پانچ نئے مقدمات درج ہوئے اور ڈرائیورز کو گرفتار کیا گیا۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر لاکھوں روپے کے جرمانے بھی عائد کیے گئے ہیں۔ کاشتکاروں سے گندم خریدنے کیلئے حکومت پنجاب اور پرائیویٹ سیکٹر میں معاہدہ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ایسی گاڑیوں کی نشاندہی کریں جو دھواں چھوڑ...
امریکا میں امریکی یہودیوں کی اکثریت جو پہلے اسرائیل کی غزہ میں جارحیت کی حامی تھی، اب تیزی سے مخالف ہورہی ہے۔ صرف مخالف ہی نہیں، وہ اسرائیلی کارروائی کو فلسطینیوں کی نسل کشی سمجھنے لگی ہے۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے ایک تازہ سروے کے مطابق زیادہ تر امریکی یہودی اسرائیل کے غزہ میں جاری فوجی اقدامات سے سخت نالاں ہیں۔سروے کے مطابق 61 فیصد امریکی یہودیوں کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے جنگی جرائم کیے ہیں، جب کہ تقریباً 39 فیصد کے نزدیک اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی کر رہا ہے۔ صرف 29 فیصد کا خیال ہے کہ اسرائیل جنگی جرائم کا مرتکب نہیں ہورہا۔ یہ بھی پڑھیے اسرائیل غزہ جنگ بندی کا مطالبہ: امریکی یہودیوں نے...
اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان اور دنیا بھر میں رواں سال کے پہلے سپر مون کا دلکش نظارہ دیکھا گیا۔ سپر مون ایک عام مکمل چاند سے 6.6 فیصد بڑا اور 13 فیصد زیادہ روشن ہے۔ ترجمان سپارکو کے مطابق سپر مون زمین سے تقریباً 224599 میل کے فاصلے پر ہے۔ ماہرین فلکیات کے مطابق یہ سال کا سب سے بڑا سپر مون ہے سپر مون کا نظارہ کرنے کیلئے شہریوں نے چھتوں اور کھلے میدانوں کا رخ کیا‘ فوٹوگرافرز سپر مون کے حسین مناظر کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرتے رہے دوسری جانب سوشل میڈیا پربھی سپر مون کی تصاویر اور ویڈیوز کی بھرماردیکھنے میںآئی ماہرین فلکیات کے مطابق اگلا سپر مون اگلے سال اسی ماہ میں متوقع...

ہائیکورٹ کے جج کو عبوری حکم کے ذریعے عدالتی فرائض سے نہیں روکا جا سکتا‘ سپریم کورٹ جسٹس جہانگیر کو کام سے روکنے کے کیس کا تحریری حکم
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ نے جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کے کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔ 5 صفحات کا تحریری فیصلہ جسٹس امین الدین نے تحریر کیا ہے جس میں سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کا عبوری حکم کالعدم قرار دے دیا ہے۔ پانچ صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ہائی کورٹ کے جج کو عبوری حکم کے ذریعے عدالتی فرائض سے نہیں روکا جا سکتا۔ ہائی کورٹ پہلے دفتر کے اعتراضات کا فیصلہ کرے اور قانون کے مطابق کارروائی آگے بڑھائے، توقع ہے کہ ہائیکورٹ پہلے آفس اعتراضات کا فیصلہ کرے گی۔ ہائیکورٹ کو قانون کے مطابق مقدمہ چلانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ عدالتی حکم...
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے )پاکستان میں امریکہ کی قائم مقام سفیر، نیٹلی ای بیکر نے منگل کے روز وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے، بلال اظہر کیانی سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاکستان اور امریکہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیاملاقات کے دوران، دونوں رہنماؤں نے پاکستان کی میکرو اکنامک ڈویلپمنٹ اور جاری شراکت داری کو مضبوط بنانے پر تفصیلی بات چیت کی۔ وزیر مملکت کیانی نے امریکی قائم مقام سفیر کو معاشی استحکام اور ترقی کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کے وژن سے آگاہ کیا انہوں نے پاکستان ریلویز میں اصلاحات کے حکومتی ایجنڈے اور اس پر عملدرآمد کے بارے میں بھی آگاہی دی۔محترمہ بیکر نے پاکستان...
سیالکوٹ: تھانہ پھلورہ کے علاقہ ڈگری ہریاں میں نابالغ لڑکی سے اجتماعی زیادتی اور ویڈیو بنانے کے سنگین مقدمے میں مفرور دو مرکزی ملزمان کبیر اور سعد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق، مقدمے میں مطلوب پانچ ملزمان میں سے تین حسنین، اختشام اور سمران کو پہلے ہی دو روز قبل گرفتار کیا جا چکا تھا۔ ترجمان پولیس سیالکوٹ کے مطابق، ملزمان نے پانچ سال قبل ایک نابالغ لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس کی ویڈیو بھی بنائی تھی جسے منظر عام پر لانے کے بعد متاثرہ لڑکی نے خوف کے مارے طویل عرصے تک خاموشی اختیار کیے رکھی۔ واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ڈی پی او فیصل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(بزنس رپورٹر)فیڈریشن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی)کے نائب صدرمحمدامان پراچہ نے پاکستان اور ملائشیا کے مابین دوطرفہ تجارت بڑھانے کیلئے دونوں ممالک کے سربراہان مملکت کے درمیان مثبت ملاقات کے مفید نتائج سامنے آئیں گے، پاکستان کے ملائشیا کے ساتھ مستقبل میں حلال فوڈ انڈسٹری، آئی ٹی، توانائی، انفراسٹرکچر،سرمایہ کاری، ڈیجیٹل معیشت، اور عوامی روابط کے شعبوں میں تعاون بڑھانے سے دونوں ممالک کی صنعتوں کو فائدہ پہنچے گا۔محمدامان پراچہ نے وزیراعظم میاں شہباز شریف، نائب وزیراعظم ،وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور پاکستانی وفد کے دورہ ملائشیا پر تبصرہ کرتے ہوئے اس دورے کو دونوں ممالک کے مابین مضبوط تعلقات کی ضمانت قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان تعلقات باہمی اعتماد...
فیڈرل بورڈ کا نیا گریڈنگ سسٹم 2026ء سے ایس ایس سی امتحانات پر لاگو ہوگا، ایف اے اور ایف ایس سی کے لیے نیا فارمولا 2027ء سے نافذ ہوگا، 96 سے 100 فیصد نمبر لینے والے طلبہ کو A++ گریڈ ملے گا۔ اسی طرح 91 سے 95 فیصد نمبر پر A+ گریڈ دیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ فیڈرل بورڈ نے نیا گریڈنگ فارمولا جاری کر دیا۔ نیا گریڈنگ سسٹم 2026ء سے ایس ایس سی امتحانات پر لاگو ہوگا، ایف اے اور ایف ایس سی کے لیے نیا فارمولا 2027ء سے نافذ ہوگا، 96 سے 100 فیصد نمبر لینے والے طلبہ کو A++ گریڈ ملے گا۔ اسی طرح 91 سے 95 فیصد نمبر پر A+ گریڈ دیا جائے گا، 86 سے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی تعلیمی بورڈ (فیڈرل بورڈ) نے نیا گریڈنگ فارمولا نافذ کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق نیا گریڈنگ سسٹم 2026 سے میٹرک اور انٹر کے فرسٹ ایئر کے امتحانات سے نافذ ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق امتحانات میں 96 سے 100 فیصد نمبر لینے والے طلبہ کو A++ گریڈ ملے گا۔ 91 سے 95 فیصد نمبر پر A+ گریڈ دیا جائےگا۔ 86 سے 90 فیصد نمبر لینے والوں کے لیے A گریڈ مقررکیا گیا ہے۔ وفاقی تعلیمی بورڈ کے مطابق 81 سے 85 فیصدکے لیے B++ اور 76 سے 80 فیصد کے لیے B+ گریڈ مقررکیا گیا ہے۔ 71 سے 75 فیصد نمبر پر B گریڈ قرار دیا گیا ہے۔ 61 سے 70 فیصد کے لیے C+ اور...
سٹی42: پاکستان میں میٹرک اور انٹرنیڈیٹ میں گریڈنگ کی نئی پالیسی اہم تبدیلیوں کے ساتھ نافذ کر دی گئی ہے۔ آج نوٹیفیکیشن جاری ہو گیا۔ میٹرک اور انٹر میں نئی گریڈنگ پالیسی سے جی پی اے کو خارج کر دیا گیا ہے اور اس نئی پالیسی کا دو ماہ بعد شروع ہونےوالےسال 2026 سے اطلاق ہونے کا نوٹیفکیشن آج جاری کر دیا گیا ہے۔ملک کی کئی جامعات فی الحال جی پی اے کی بنیاد پر یونیورسٹیزمیں داخلہ دینے کے لیے تیار نہیں ہیں، نئی گریڈنگ پالیسی سے جی پی اے کو خارج کر دیا گیا ہے۔ صنم جاوید کو گرفتار کرلیا گیا ڈاکٹر غلام علی ملاح نے بتایا کہ آج منگل کے روز پاکستان بھر کے تمام تعلیمی...
ارجنٹینا کے صدر خاویر ملیئی نے اپنی کتاب کی تقریب رونمائی کو ایک غیر معمولی راک شو میں تبدیل کردیا، بیونس آئرس کے مووی اسٹار ایرینا میں تقریباً 2 گھنٹے تک صدر خاویر ملیئی نے ماہرِ معیشت اور فنکار کی دوہری حیثیت نبھائی۔ ان کی نئی کتاب ’دی کنسٹرکسیون دل میلاگرو‘ یعنی ’معجزے کی تعمیر‘ کی تقریب رونمائی روشنیوں، راک موسیقی اور انتخابی مہم جیسے خطاب کے امتزاج سے بھری ہوئی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: پیٹاگونیا میں 7 کروڑ سال پرانا ’بلڈوگ‘ مگر مچھ دریافت پیر کے روز ہونے والا یہ پروگرام کنسرٹ اور سیاسی جلسہ دونوں کی آمیزش تھا، صدر خاویر ملیئی نے اپنی صدارتی بینڈ یعنی لا باندا پریزیڈنسیال کے ساتھ اسٹیج پر آ کر مشہورارجنٹائنی راک نغمے گائے۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سیزن 2025-26 کے لیے میچ آفیشلز کے نئے پینلز کا اعلان کردیا ہے۔پی سی بی کے مطابق انٹرنیشنل پینل میں میچ ریفری علی نقوی، جبکہ امپائرز میں آصف یعقوب، فیصل آفریدی، راشد ریاض اور سلیمہ امتیاز شامل ہیں۔ایلیٹ پینل میں مجموعی طور پر 18 امپائرز اور 10 میچ ریفریز شامل کیے گئے ہیں۔ امپائرز کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے سپلیمنٹری پینل کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، جن میں سپلیمنٹری پینل 1 میں 14 اور سپلیمنٹری پینل 2 میں 24 امپائرز شامل ہیں۔اسی طرح میچ ریفریز کے سپلیمنٹری پینل میں 10 ریفریز، جبکہ ایمرجنگ پینل میں ملک بھر سے 40 امپائرز کو شامل کیا گیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سان فرانسسکو: اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی کو ایک کثیرالمقاصد پلیٹ فارم میں تبدیل کرنے کا منصوبہ شروع کر دیا ہے، جس کے تحت مختلف ایپس کو براہِ راست چیٹ بوٹ میں شامل کیا جا رہا ہے۔اس اقدام کا مقصد چیٹ جی پی ٹی کو ایک کنورزیشنل ایپ اسٹور کی شکل دینا ہے، جہاں صارفین بغیر کسی لنک پر کلک کیے مختلف خدمات استعمال کر سکیں گے۔کمپنی کے مطابق، چیٹ جی پی ٹی میں تھرڈ پارٹی ایپس جیسے بکنگ ڈاٹ کام، کینوا، ایکسپیڈیا اور اسپاٹی فائی کو ضم کیا جا رہا ہے۔ اس کے بعد صارفین چیٹ کے اندر ہی نئی اسپوٹی فائی پلے لسٹ بنا سکیں گے یا بکنگ ڈاٹ کام کے ذریعے ٹریول...
لاہور: چوکی ہلوکی پولیس نے محافظ ٹاؤن کے علاقے میں 18 سالہ لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کرنے والے 4 ملزمان کو تین گھنٹوں میں گرفتار کر لیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ مقدمے کی تمام کاروائی کی خود نگرانی کر رہے تھے۔ پولیس کے مطابق ملزم محسن نے لڑکی فاطمہ کو بہانے سے محافظ ٹاؤن میں واقع بلڈنگ کی چھت پر بلایا جہاں ملزم نے دیگر 3 ساتھیوں کے ساتھ مل کر 18 سالہ لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن نے بتایا کہ ملزم شفیق نے متاثرہ لڑکی کی نازیبا ویڈیو بنائی اور تھپڑ بھی مارتا رہا، ملزمان کے خلاف تھانہ کاہنہ میں دفعہ 375A کے تحت مقدمہ درج ہے۔...
ویب ڈیسک: بجلی صارفین پر کئی گنا مزیدبوجھ ڈال دیا گیا، اب نئے کنکشن کے لئے 5 ہزار کی جگہ صارف اب 25 ہزارروپے ادا کرنے ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے صارفین پر نئے میٹرز کی خریداری کے معاملے میں بھاری بوجھ ڈال دیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ لیسکو نے پرائیویٹ کمپنیوں کو اے ایم آئی (AMI) میٹر تیار اور فروخت کرنے کی اجازت دے دی ہے، جس سے ان کمپنیوں کو کروڑوں روپے منافع ہونے کا امکان ہے۔ صنم جاوید کو گرفتار کرلیا گیا ذرائع کا کہنا ہے کہ جو میٹر پہلے 5 ہزار روپے میں دستیاب تھا، اب صارفین کو وہی میٹر 25 ہزار روپے میں خریدنا پڑے گا۔...
کراچی: ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن نے دودھ کی قیمتوں کے تعین سے متعلق 11 اکتوبر تک عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں آئندہ لائحہ عمل اختیار کرنے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کے ترجمان غلام شبیر ڈار نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دودھ کی پیداواری لاگت میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔ پانچ، چھ سو روپے فی من ملنے والا بھوسہ اب بارہ سو روپے فی من تک پہنچ گیا ہے اور جانوروں کے اخراجات پورے نہیں ہو رہے۔ انہوں نے کہا کہ مجبوری کے تحت دودھ کی قیمت 250 روپے فی کلو کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے، اگر حق...
اسرائیل نے سابق سینیٹر مشتاق احمد کو رہا کردیا ہے جس کی تصدیق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق دار نے کی۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد ہائیکورٹ،بانی پی ٹی آئی کو 190 ملین پاؤنڈ نیب کیس میں سزا سنانے والے جج کی تعیناتی چیلنج کر دی گئی ،شہری اسامہ ریاض نے وکیل ریاض حنیف راہی کے ذریعے جج ناصر جاوید رانا کی تعیناتی اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کی،،رجسٹرار آفس نے درخواست وصول کرکے ڈائری نمبر بھی لگا دیا ،درخواست میں جج ناصر جاوید کو کام سے روکنے کی استدعا کی گئی ہے، درخواست کے فیصلہ ہونے تک ناصر جاوید رانا کو کام سے روکا جائے،سپریم کورٹ کے 19 اکتوبر 2004 ء کے احکامات کی روشنی میں ناصرجاوید رانا کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیاجائے،درخواست کا فیصلہ ہونے سے پہلے ریٹائرمنٹ ہوجانے پر14 دسمبر2022 کے بعد کی حاصل کی گئی مراعات...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شکاگو میں بڑھتے ہوئے جرائم اور بدامنی کے پیشِ نظر فوجی دستے تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔ اس فیصلے پر اپوزیشن ڈیموکریٹس نے شدید تنقید کرتے ہوئے اسے طاقت کے ناجائز استعمال سے تعبیر کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق، وائٹ ہاؤس کی ترجمان ایبیگیل جیکسن نے تصدیق کی کہ صدر ٹرمپ نے 300 نیشنل گارڈز مین کو تعینات کرنے کا حکم دیا ہے تاکہ وفاقی املاک اور اہلکاروں کی حفاظت کی جا سکے۔ اس فیصلے کو صدر کے حالیہ ’آپریشن مڈوے بلیٹز‘ کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔ تاہم، امریکی عدالت نے پورٹ لینڈ میں فوج بھیجنے کے ٹرمپ کے فیصلے کو غیر ضروری اور غیر قانونی...
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی نے اختلافی نوٹ جاری کر دیا ہے، جس میں انہوں نے مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور الیکشن کمشن کی نظرثانی درخواستیں مسترد کرنے کا فیصلہ دیا ہے۔ اختلافی نوٹ کے مطابق تینوں نظرثانی درخواستیں 9 جولائی 2024ء کے مختصر فیصلے کے خلاف دائر کی گئیں جبکہ صرف الیکشن کمشن نے 23 ستمبر 2024ء کے تفصیلی فیصلے کی بنیاد پر اضافی درخواستیں جمع کرائیں۔ دونوں ججز نے قرار دیا کہ تمام قانونی نکات اور دلائل تفصیلی فیصلے میں پہلے ہی نمٹا دئیے گئے تھے، تاہم وکلاء نے مقدمہ دوبارہ کھولنے کی کوشش کی، جو قانون کے دائرہ کار میں ممکن...
پاکستان تحریک انصاف کے اندر اس وقت حیرت کی لہر دوڑ گئی جب جیل میں قید پارٹی کے بانی عمران خان نے اچانک قومی اسمبلی اور سینیٹ میں نئے قائدِ حزبِ اختلاف کے تقرر کی ہدایت جاری کر دی۔حالانکہ پارٹی کو امید تھی کہ عدالتوں سے عمر ایوب خان اور شبلی فراز کی نااہلی کے مقدمات میں جلد ریلیف مل جائے گا۔عمران خان کی جانب سے اڈیالہ جیل سے جاری اس اچانک ہدایت میں محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی اور علامہ عباس ناصر کو سینیٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف مقرر کرنے کا حکم دیا گیا ہے جس نے پی ٹی آئی کے اندر کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں کہ ایسی کیا جلدی تھی جب پارٹی کی اکثریت سمجھتی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (آن لائن) عدالت عظمیٰ کی جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی نے مخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف حکومتی اپیل مسترد کرنے کا تفصیلی اختلافی نوٹ جاری کیاہے جس میں کہا گیاہے کہ نظرثانی کا دائرہ محدود ہوتا ہے، نیا مقدمہ نہیں کھولا جا سکتاصرف وہ فیصلے نظرثانی کے قابل ہوتے ہیں جن میں واضح قانونی غلطی ہو،معمولی بے ضابطگی یا اختلاف رائے نظرثانی کی بنیاد نہیں بن سکتا۔ مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور الیکشن کمیشن کی نظرثانی درخواستیں مسترد کی جاتی ہیں، تینوں نظرثانی درخواستیں 9 جولائی 2024ء کے مختصر فیصلے کے خلاف دائر کی گئیں، صرف الیکشن کمیشن نے تفصیلی فیصلے (23 ستمبر 2024) کی بنیاد پر اضافی درخواستیں جمع کرائیں، تمام دلائل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ کے جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی نے مخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف حکومتی اپیل مسترد کرنے کا تفصیلی اختلافی نوٹ جاری کیاہے جس میں کہا گیاہے کہ مسلم لیگ ن،پیپلز پارٹی اور الیکشن کمیشن کی نظرثانی درخواستیں مسترد کی جاتی ہیں،تینوں نظرثانی درخواستیں 9 جولائی 2024 کے مختصر فیصلے کے خلاف دائر کی گئیں،صرف الیکشن کمیشن نے تفصیلی فیصلے (23 ستمبر 2024) کی بنیاد پر اضافی درخواستیں جمع کرائیں،تمام دلائل تفصیلی فیصلے میں پہلے ہی نمٹائے جا چکے ہیں،وکلا نے مقدمہ دوبارہ دلائل کے ذریعے کھولنے کی کوشش کی،نظرثانی کا دائرہ محدود ہوتا ہے، نیا مقدمہ نہیں کھولا جا سکتاصرف وہ فیصلے نظرثانی کے قابل ہوتے ہیں جن میں واضح...
آئی ایم ایف نے وفاقی حکومت کو سیلاب متاثرہ علاقوں میں اسکیموں کیلیے فنڈز جاری کرنے سے روک دیا جبکہ وفاق نے عالمی ادارے سے سیلاب کے باعث اقتصادی اہداف میں نظر ثانی کی درخواست بھی کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈز سے سیلاب کے باعث رواں مالی سال کیلئے اقتصادی اہداف پر نظرثانی کی درخواست کرتے ہوئے معاشی شرح نمو کا ہدف4.2 فیصد سے کم کرنےکی تجویز دے دی ہے۔ حکومت نے سیلاب کے باعث رواں مالی سال معاشی ترقی 3.5 فیصد تک محدود رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے جبکہ آئی ایم ایف نے وفاق کو سیلاب متاثرہ علاقوں میں اسکیموں کو فنڈز دینے سے روک دیاہے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف...
کوئٹہ میں حلقہ بندیوں اور مردم شماری سے متعلق تمام آئینی درخواستیں خارج کرتے ہوئے بلوچستان ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو جلد از جلد انتخابات مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان ہائی کورٹ نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق اہم فیصلہ سنا دیا۔ کوئٹہ میں حلقہ بندیوں اور مردم شماری سے متعلق تمام آئینی درخواستیں خارج کرتے ہوئے بلوچستان ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو جلد از جلد انتخابات مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے حلقہ بندیوں کا اختیار آئینی طور پر الیکشن کمیشن کے دائرہ کار میں قرار دیا اور کہا کہ کسی ووٹر کو حقِ رائے دہی سے محروم کیے جانے کے شواہد پیش نہیں کیے گئے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزار...
تحریک انصاف خیبرپختونخوا میں اندرونی اختلافات کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی کے درمیان شدید تناؤ پیدا ہو چکا ہے۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے اسپیکر بابر سلیم سواتی کو وزیر اعلیٰ ہاؤس بلا کر استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا، تاہم اسپیکر نے دوٹوک انداز میں انکار کرتے ہوئے واضح کیا کہ وہ یہ عہدہ صرف عمران خان کے کہنے پر چھوڑیں گے، کیونکہ یہ منصب انہیں بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے سونپا تھا۔ اسپیکر نے مزید کہا کہ وہ اس معاملے پر خود عمران خان سے براہ راست ملاقات کریں گے۔ وزیراعلیٰ نے کابینہ میں رد و بدل اور بعض وزراء کو فارغ کرنے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد : پاکستان نے افغانستان کے ساتھ بادینی بارڈر کھولنے کا فیصلہ کرتے ہوئے طالبان حکومت سے رابطہ کر لیا۔وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ بارڈر کھولنے کے لیے تیار ہیں، اس بابت افغانستان کو 3 اکتوبر کو خط لکھا ہے، اس بارڈر کے کھولنے کا فیصلہ 29 ستمبر کو بین الوزارتی کمیٹی میں ہوا ہے۔حکام کے مطابق پاکستان کی جانب سے سب کلیئر ہے اور اب افغانستان کا انتظار ہے، حکومت پاکستان کی جانب سے وہاں ایف آئی اے تعینات کی جائے گی۔وزارت خارجہ کے مطابق بادینی بارڈر کھولنے سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان دو طرفہ تجارت میں اضافہ ہوگا۔ ویب ڈیسک فاروق اعظم صدیقی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گوگل نے اپنی مشہور سروس گوگل میپس میں ایک نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری شروع کر دی ہے۔اینڈرائیڈ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق گوگل میپس کے ایپ کوڈ میں اسٹریٹ ویو سے متعلق ایک نیا “ایریل ویو” بٹن دریافت کیا گیا ہے جس کی آزمائش جاری ہے۔ یہ نیا فیچر صارفین کو اسٹریٹ ویو اور سیٹلائیٹ ویو کے درمیان ایک ہی کلک سے منتقل ہونے کی سہولت فراہم کرے گا۔رپورٹ کے مطابق یہ بٹن فی الحال گوگل میپس کے نئے اینڈرائیڈ ورژن میں دیکھا گیا ہے اور امکان ہے کہ گوگل جلد یہ فیچر تمام صارفین کے لیے دستیاب کر دے گا۔ اس نئے آپشن سے مخصوص مقامات، عمارتوں کے داخلی راستوں اور قریبی دکانوں یا ریستورانوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارتی کرکٹ بورڈ نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے روہت شرما کو ون ڈے ٹیم کی قیادت سے ہٹا دیا ہے، جب کہ شبمن گل کو نیا کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق، نوجوان بلے باز شبمن گل جو اس وقت بھارتی ٹیسٹ ٹیم کے بھی کپتان ہیں، اب ون ڈے فارمیٹ میں بھی قیادت کریں گے۔دوسری جانب، روہت شرما اور ویرات کوہلی فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے اسکواڈ کا حصہ ہیں، تاہم وہ اس بار شبمن گل کی قیادت میں میدان میں اتریں گے۔چیف سلیکٹر اجیت آگرکر نے فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا:تینوں فارمیٹس کے لیے الگ الگ کپتان رکھنا عملی طور پر ممکن نہیں، ہمیں آئندہ ورلڈ کپ...
پیر کے روز فرانس کے نئے وزیرِاعظم سیباستیان لکورنو اور ان کی کابینہ نے حلف اٹھانے کے چند گھنٹے بعد ہی استعفیٰ دے دیا، جس سے ملک کا سیاسی بحران مزید گہرا ہوگیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس اچانک اور غیرمتوقع فیصلے کے بعد یورپی منڈیوں میں منفی رجحان دیکھا گیا، فرانسیسی اسٹاک مارکیٹ اور یورو کی قدر میں نمایاں کمی آئی۔ لکورنو نے استعفے سے قبل کہا کہ انہیں اتحادیوں اور مخالفین دونوں کی جانب سے حکومت گرانے کی دھمکیاں دی جا رہی تھیں، جس کے باعث وہ مؤثر طور پر اپنے فرائض انجام نہیں دے سکتے۔ یہ بھی پڑھیں: فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے نئی کابینہ تشکیل دیدی، سیاسی بحران برقرار اپوزیشن جماعتوں نے فوراً صدر ایمانوئل میکرون...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب کے سولر پاور کے بجلی نرخ میں 2 روپے فی یونٹ کمی کر دی ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت پنجاب کابینہ کا 29واں اجلاس ہوا ۔جس میں صوبائی کابینہ نے سیلاب متاثرین کے لئے حتمی امدادی پیکج کی بھی منظوری دے دی۔ سیلاب متاثرین کو17 اکتوبر سے امدادی رقوم کے چیک کی تقسیم شروع کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ جاں بحق فرد کے لواحقین کو 10 لاکھ، مستقل معذوری پر 5 لاکھ اور معمولی معذوری پر 3 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ اسی طرح پکا گھرمکمل گرنے پر 10 لاکھ، جزوی طور پر گرنے پر3، کچا گھر مکمل گرنے پر 5 لاکھ اور جزوی طور پر گرنے پر 1.5لاکھ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پیرس: فرانسیسی وزیراعظم سیبسٹین لاکورنو نے عہدہ سنبھالنے کے صرف 26 روز بعد استعفیٰ دے دیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق صدر ایمانوئل میکرون نے سیبسٹین لاکورنو کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔یاد رہے کہ رواں سال ستمبر میں سابق وزیراعظم فرانسوا بائرو پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں ناکام ہوگئے تھے، جس کے نتیجے میں فرانس کی جمہوری تاریخ میں تیسری بار حکومت عدم اعتماد کے ووٹ سے ختم ہوئی۔اس کے بعد صدر میکرون نے 10 ستمبر 2025 کو اپنے قریبی ساتھی اور وزیرِ دفاع سیبسٹین لاکورنو کو نیا وزیراعظم مقرر کیا تھا۔ ویب ڈیسک مقصود بھٹی
پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان کشیدگی میں کمی نہ ہو سکی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیان پر پاکستان پیپلزپارٹی نے ایک بار پھر سینیٹ اجلاس سے احتجاجاً واک آؤٹ کردیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews پیپلز پارٹی سیاسی کشیدگی سینیٹ سے واک آؤٹ مریم نواز بیان وی نیوز
فرانسیسی وزیراعظم نے صرف 26 دن بعد عہدے سے استعفی دے دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 6 October, 2025 سب نیوز پیرس(آئی پی ایس )فرانس کے وزیراعظم سیبسٹین لاکورنو نے عہدہ سنبھالنے کے صرف 26 روز بعد ہی استعفی دے دیا، جسے صدر ایمانوئل میکرون نے قبول کر لیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، سیبسٹین لاکورنو کو 10 ستمبر 2025 کو صدر میکرون نے نیا وزیراعظم نامزد کیا تھا۔ وہ صدر کے قریبی ساتھی اور ملک کے وزیرِ دفاع بھی رہ چکے ہیں۔ان کا استعفی ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چند ہفتے قبل ہی سابق وزیراعظم فرانسوا بائرو پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں ناکام ہوگئے تھے، جس کے باعث فرانس کی تاریخ میں تیسری...
پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی سید علی قاسم گیلانی نے کہا ہے کہ حکومتی بینچز یا اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کرے گی۔انہوں نے کہا کہ عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس میں پیپلزپارٹی پر الزامات لگائے، 25 ستمبر کو وزیر اعلیٰ پنجاب نے پیپلزپارٹی کی لیڈر شپ کے خلاف سخت باتیں کیں، ہمیں نہیں سکھایا گیا کہ نفرت اور تقسیم کی سیاست کریں۔ان کا کہنا تھا کہ کیا ملتان، ڈی جی خان اور لودھراں پنجاب کا حصہ نہیں، ہم نے اس لیے مشورے دیے کہ ہم ایک ٹیم کا حصہ ہیں، کیا آپ ہمیں پنجاب کا حصہ نہیں سمجھتے؟ آپ نے ہماری تضحیک کی ہے، کیا ہم اپنے لیے پیسے مانگ رہے ہیں۔علی قاسم گیلانی نے کہا کہ...
سپریم کورٹ میں سپر ٹیکس سے متعلق مقدمات کی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی، مختلف ٹیکس پیرز کمپنیوں کے وکیل فروغ نسیم نے دلائل جاری رکھے۔ اپنے دلائل میں فروغ نسیم نے مختلف عدالتی فیصلوں کا حوالہ دیا اور مؤقف اپنایا کہ میرا اصل اعتراض 4سی ون پر ہے۔ عدالت عظمیٰ نے کیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کردی۔
ویمنز ورلڈ کپ کے ایک سنسنی خیز میچ میں پاکستان کی اوپنر منیبہ علی کے متنازع رن آؤٹ نے ناصرف میدان میں کھیل کو کچھ دیر کے لیے روک دیا بلکہ سوشل میڈیا پر بھی بھارت کے خلاف شدید ردِعمل سامنے آیا۔کولمبو کے پریماداسا اسٹیڈیم میں پاکستان کے 248 رنز کے ہدف کے تعاقب میں چوتھے اوور میں بھارتی بولر کرانتی گوڑ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو کی اپیل مسترد ہونے کے بعد اچانک ایک غیر معمولی رن آؤٹ کی صورتحال پیدا ہوگئی۔منیبہ علی نے گیند کھیلنے کے بعد اپنا بیٹ کریز کے اندر زمین پر رکھا تھا، تاہم جیسے ہی بھارتی فیلڈر دیپتی شرما نے سلپ پوزیشن سے گیند اٹھا کر اسٹمپس کی طرف پھینکی، منیبہ نے بغیر...
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کو مختصر کر دیا گیا، جس کے بعد قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی تعداد 16 ہو گئی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز کیلئے ٹیسٹ اسکواڈ سے عامر جمال اور فیصل اکرم کو ریلیز کر دیا ہے۔ ساوتھ افریقہ کے خلاف سیریز کے لیے 18 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کیا گیا تھا۔ سلیکشن کمیٹی کی جانب سے ٹیسٹ اسکواڈ میں شان مسعود کو کپتان برقرار رکھا گیا اور 3 نئے کھلاڑیوں آصف آفریدی، فیصل اکرم اور روحیل نذیر کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ قومی اسکواڈ شان مسعود (کپتان)، عبداللہ شفیق، امام الحق، بابراعظم، سلمان علی آغا، سعود شکیل، کامران غلام،...
سعید احمد :قومی ایئرلائن فلائی جناح نےفلیٹ میں 2نئےطیارےشامل کرنیکافیصلہ کیا ہے۔ فلائی جناح کےبین الاقوامی کمپنی سےمعاملات طے پاگئے،2طیارے اگلے ماہ نومبر میں پاکستان آئیں گے،فلائی جناح ایئربس اے320 طیارے ڈرائی لیز پرحاصل کرے گا،نئے طیاروں کی شمولیت سےونٹر سلاٹ میں 2 بین الاقوامی پروازوں کاآغازکیاجائیگا۔ 3 اندرون ملک مقامات پر پروازوں کا آغاز کیا جائے گا، فلائی جناح اس وقت 4ایئربس طیاروں کے ساتھ اپنے آپریشنز جاری رکھے ہوئے ہے اور طیاروں کی آمد سے قبل روٹس پر فزیبلٹی ورک بھی جاری ہے۔ کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
پیرس : فرانس کے وزیراعظم سیبسٹین لاکورنو نے عہدہ سنبھالنے کے صرف 26 روز بعد ہی استعفیٰ دے دیا، جسے صدر ایمانوئل میکرون نے قبول کر لیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، سیبسٹین لاکورنو کو 10 ستمبر 2025 کو صدر میکرون نے نیا وزیراعظم نامزد کیا تھا۔ وہ صدر کے قریبی ساتھی اور ملک کے وزیرِ دفاع بھی رہ چکے ہیں۔ ان کا استعفیٰ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چند ہفتے قبل ہی سابق وزیراعظم فرانسوا بائرو پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں ناکام ہوگئے تھے، جس کے باعث فرانس کی تاریخ میں تیسری مرتبہ حکومت عدم اعتماد کے ووٹ سے ختم ہوئی تھی۔ سیاسی ماہرین کے مطابق، مسلسل حکومتی تبدیلیوں نے صدر...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ریاست مخالف ٹویٹ سمیت دو مقدمات میں گرفتار فلک جاوید کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا۔ضلع کچہری لاہور میں جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے گزشتہ سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا،این سی سی آئی اے کے تفتیشی افسر نے 21 روز کا جسمانی ریمانڈ مانگا تھا۔تحریری فیصلہ کے مطابق تفتیشی افسر نے ملزمہ کا موبائل ریکور کرلیا، ملزمہ تفتیشی افسر کو موبائل فون کا پاسورڈ نہیں دے رہی جس پر عدالت ملزمہ کا جسمانی ریمانڈ منظور کرتی ہے۔عدالت نے حکم دیا کہ ملزمہ کو 8 اکتوبر کو دوبارہ عدالت کے روبرو پیش کیا جائے، مزید ریمانڈ چاہئے ہو تو تفتیشی افسر کی رپورٹ دیکھ کر عدالت فیصلہ کرے گی۔تحریری فیصلہ میں درج ہے کہ اگر تفتیشی افسر نے...
جامعہ نورہ یونیورسٹی ریاض میں ’انٹرنیشنل بک فیئر‘ کے عنوان سے ایک شاندار نمائش کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف ممالک کے پبلشرز، تعلیمی اداروں، محققین اور کتاب دوست افراد نے بھرپور شرکت کی۔ نمائش میں دنیا بھر سے لٹریچر، دینی علوم، سائنسی تحقیق، تاریخ، فلسفہ، آرٹ اور جدید علوم سے متعلق کتب پیش کی گئیں۔ کتابوں کو دیکھنے اور خریدنے کے لیے علم و مطالعے کے شوقین افراد کی بڑی تعداد موجود تھی۔ بک فیئر کا سب سے نمایاں پہلو پاکستان میں سعودی عرب کے سابق سفیر، ڈاکٹر علی عوض عسيری کی کتاب ’بدلتی ہوئی دنیا میں سعودی عرب اور پاکستان کا دیرپا رشتہ‘کی تقریبِ رونمائی تھی۔ یہ تصنیف دونوں ممالک کے تاریخی و ثقافتی تعلقات پر مبنی...
ویب ڈیسک:پاکستان میں عالمی سرمایہ کاری کے لیے ایس آئی ایف سی کی کوششیں بارآور،ایس آئی ایف سی کی مؤثر کاوشوں نے زراعت، کان کنی سمیت دیگر شعبوں میں عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد جیت لیا۔ تفصیلات کےمطابق سعودی عرب کی ویژن 2030 اور پاکستان کی ترقیاتی ترجیحات کی بنیاد پر اقتصادی راہداری کی منصوبہ بندی جاری ہے، پاکستان اور سعودی عرب تاریخی دفاعی معاہدہ کے بعد پاک سعودی اکنامک کوریڈور کا قیام زیر غور ہے، پاک سعودی شراکت داری، گوادر پورٹ کے ذریعے جنوبی ایشیا اور مشرق وسطیٰ کے روابط کا نیا سنگِ میل ہے۔ کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے پاک سعودی اکنامک کوریڈور سی پیک کی طرز پر ترقی اور سرمایہ کاری کے نئے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی( اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کراچی کے تحت غزہ ملین مارچ کے شرکاء شہر بھر سے جلوسوں اور ریلیوں کی شکل میں بسوں، ویگنوں، سوزوکیوں، ٹرکوں، کاروں اور موٹر سائیکلوں پر شاہراہ فیصل پہنچے۔ شاہراہ فیصل پر سڑک کے دونوں طرف خواتین اور مردوں کے لیے الگ الگ استقبالیہ کیمپ لگے ہوئے تھے۔ راصب خان اسٹاف رپورٹر
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)بھائی خان ویلفیئر ایسوسییشن کے بانی جنرل سیکرٹری حاجی محمد یاسین ارائیں و دیگر عہدے داران نے متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر ناجائز پارکنگ وصول والوں کے خلاف ایکشن لے۔حیدرآباد شہر کے مختلف علاقوں میں جعلی پارکنگ مافیا نے لوگوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔غیرقانونی طور پر خود ساختہ پارکنگ ایجنٹس عوام سے پارکنگ فیس کے نام پر بھتہ وصول کر رہے ہیں، جبکہ بلدیہ۔ پولیس و دیگر متعلقہ ادارے خاموشی سے تماشہ دیکھ رہے ہیں۔تجارتی مراکز، بازاروں، اسپتالوں اور شاپنگ ایریاز کے باہر درجنوں افراد بغیر کسی سرکاری اجازت نامے کے پارکنگ کے نام پر شہریوں سے رقم بٹور رہے ہیں۔ شہریوں نے شکایت کی ہے کہ اگر کوئی...
موسمیاتی تبدیلی ایک عالمی مسئلہ ہے جس کا اثردنیا بھر کے مختلف خطوں پر پڑ رہا ہے۔ پاکستان بھی اس سے متاثرہونے والے ممالک میں شامل ہے۔ لیکن ہمارے ہاں اس خطرناک صورتحال سے نمٹنے پر دھیان نہیں دیا جا رہا۔ کیا ہمیں خواب غفلت سے جگانے کے لیے مزید ہولناک تباہی کاانتظار کرنا پڑے گا؟ ہوتا یہ ہے کہ ہم کسی بھی سانحے کے کچھ عرصہ بعد اسے بُھلاکر پھر سے کاروبارحیات میں مصروف ہو جاتے ہیں۔ اس سے زیادہ کچھ نہیںہوتا کہ قدرتی آفات کو یادکرکے صرف افسوس کا ظہار کر لیا جاتا ہے۔ عملی کام کی طرف کوئی دھیان نہیں دیا جاتا۔ یہ من حیث القوم ہمارا المیہ رہا ہے کہ سوائے تقریریں جھاڑنے،پالیسیاں بنانے،تجاویزپیش کرنے اورباتیں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: جماعت اسلامی کے تحت شارع فیصل پر ہونے والا عظیم الشان اور تاریخی ”یکجہتی غزہ مارچ“کراچی کا تاریخی مارچ اور اتحاد امت کا بھرپور مظہر ثابت ہوا۔ شارع فیصل لاکھوں اہل کراچی کے’لبیک یا اقصیٰ‘لبیک یا غزہ‘ کے نعروں سے گونج اٹھی۔غزہ مارچ میں لاکھوں اہل کراچی نے شرکت کی، شرکاء جن میں مرد وخواتین،بچے،بزرگ،نوجوان سمیت مختلف شعبہ زندگی سے وابستہ افراد شامل تھے،شرکاء نے فلسطین پر قبضے کے لیے امریکی و یہودی سازشوں و کوششوں کے خلاف شدید احتجاج اور اہل غزہ و حماس کے مجاہدین کی جدو جہد سے بھرپور اظہار ِ یکجہتی کیااور اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی کی شدید مذمت کی۔ نرسری بس اسٹاپ سے تاحد نگاہ شرکاء کے سر...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر فلسطینی مزاحمتی تنظیم کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حماس اقتدار میں رہنے کا فیصلہ کرتی ہے تو اس کا مکمل صفایا کر دیا جائے گا۔ اپنے بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو غزہ میں بمباری ختم کرنے پر رضامند ہے اب جلد معلوم ہو جائے گا کہ آیا حماس سنجیدہ ہے یا نہیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل غزہ سے ابتدائی انخلا کی حد پر متفق ہو گیا اور اسرائیلی وفد مذاکرات کیلئے مصر روانہ ہو رہا ہے، امریکا جنگ بندی منصوبے کو آگے بڑھانےکی کوششیں کر رہا ہے امید ہے میرا جنگ بندی منصوبہ جلد حقیقت بنے گا۔ قبل ازیں سماجی رابطے کی...
خواجہ سعد رفیق—فائل فوٹو مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ جلاؤ گھیراؤ کی سیاست ملکی مفاد میں نہیں، ن لیگ نے عوام کی بلاتفریق خدمت کی ہے۔لاہور میں تقریب سے خطاب میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ خوش آئند ہے، حکومت سفارتی اور معاشی محاذ پر بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہے۔ معرکۂ حق میں پاکستانی فوج نے 22 بھارتی چوکیوں پر قبضہ کیا: حنیف عباسیوفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں 7 جہاز گرانے کے ساتھ پاکستانی فوج نے 22 بھارتی چوکیوں پر قبضہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب کے نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لیے متاثرہ علاقوں میں...
واٹس ایپ نے آئی او ایس صارفین کے لیے ایپ نیویگیشن کو بہتر بنانے کی غرض سے نئی خصوصیات متعارف کرائی ہیں۔ تازہ اپ ڈیٹ 25.27.73 میں کمپنی نے ایک نیا کالز ہب لانچ کیا ہے جس میں تمام کال سے متعلقہ فیچرز ایک ہی جگہ دستیاب ہوں گے۔ اس نئے ہب کے ذریعے صارفین نہ صرف کال شروع کرسکیں گے بلکہ ملاقات (میٹنگ) شیڈول کرنے، ڈائلر کھولنے اور پسندیدہ نمبرز مینیج کرنے کی سہولت بھی ایک ہی اسکرین پر میسر ہوگی۔ اس فیچر کا مقصد تیز رفتار اور آسان کمیونیکیشن کو یقینی بنانا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ کا شارٹ کٹ فیچر متعارف، اسٹیٹس دیکھنے والوں سے براہِ راست چیٹ ممکن اس کے ساتھ ہی، واٹس ایپ نے آئی...
تصویر، جیو نیوز اسکرین گریب فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے بلوچستان کے علاقے کورکی میں پُرامن لوگوں پر حملہ کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مقامی قبائل اور فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ جھڑپ کے دوران مقامی قبیلے کا ایک فرد شہید اور 2 زخمی ہوئے۔ مقامی قبائل کے اصرار کے باوجود دہشت گردوں نے علاقہ خالی کرنے سے انکار کردیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے مذموم عزائم کے پیشِ نظر مقامی قبائل نے اپنے دفاع کا فیصلہ کیا۔
پشاور(نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ہم چاہتے تمام سیاسی جماعتوں کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ملنا چاہیے۔ پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اگر پنجاب میں باہر سے امداد مل رہی ہے تو ہمیں بھی دیں، ہم چاہتے ہیں کہ تمام سیاسی جماعتوں کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ملنا چاہیے۔ گورنر کے پی نے کہا کہ ایمل ولی سے سیکیورٹی واپس لینے کے خلاف ہوں، ہمارے سیاسی رہنماؤں کو سیکیورٹی خطرہ ہے، انہیں سیکیورٹی ملنی چاہیے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ یکساں تقسیم نہیں ہوتے، رقبے کے لحاظ سے ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ملک کو...
راولپنڈی؍ اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ خبرنگار خصوصی) پاکستان کی عسکری قیادت کی جانب سے بھارتی سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے اعلیٰ ترین سطح سے آنے والے حقائق سے عاری، اشتعال انگیز اور جنونی بیانات کا انتہائی تشویش کے ساتھ نوٹس لیا گیا ہے۔ ایسے غیر ذمہ دارانہ بیانات بلا اشتعال جارحیت کے لئے توجیہات گھڑنے کی نہ صرف ایک نئی کوشش ہے بلکہ جنوبی ایشیا میں امن اور استحکام کے لیے سنگین نتائج کا باعث بن سکتے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کئی دہائیوں سے، ہندوستان نے مظلومیت کارڈ کھیلنے اور پاکستان بارے منفی پروپیگنڈے کا سہارا لے کر جنوبی ایشیا اوردنیا کے دیگر خطّوں میں تشدد اور دہشت گردی کو پروان چڑھایا۔ ہندوستان کے اس بیانیہ کودنیا...
اسلام آباد(آئی این پی )ایس آئی ایف سی کی کوششوں سے پاکستان اور آسیان ممالک کے درمیان تجارتی و سرمایہ کاری تعلقات میں اضافہ ہورہا ہے۔پاکستان اور آسیان ممالک کے سفیروں کی وزارت تجارت اسلام آباد میں اہم ملاقات ہوئی ۔جس میں دوطرفہ تجارت اورسرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان نے نئی تجارتی پالیسی اور ٹیرف اصلاحات پیش کیں، پاکستان کی جانب سے آسیان کمپنیوں کو سی پیک سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کی دعوت دی گئی۔وزیرِ تجارت جام کمال خان کے مطابق ٹیکنالوجی ٹرانسفر اور زرعی ویلیو ایڈیشن سے پاکستان میں نئے تجارتی مواقع متوقع ہیں، پاکستان وسطی ایشیا کا گیٹ وے بن کر آسیان کے ساتھ نئے تجارتی مواقع...
اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے صارفین کے لیے نیا اور شفاف نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت اب بجلی کے تمام نئے یا بحال شدہ کنکشنز کے لیے بائیومیٹرک تصدیق لازمی قرار دی گئی ہے۔ یہ اقدام آئیسکو کے چیف ایگزیکٹو انجینئر چوہدری خالد محمود اور نادرا ٹیکنالوجیز کے سی ای او عمر خان آزاد کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے بعد عمل میں لایا جا رہا ہے۔ نئے بائیومیٹرک نظام کا مقصد جعلی اور غیر قانونی کنکشنز کی روک تھام اور صارفین کی درست شناخت کو یقینی بنانا ہے۔ اس نظام کے تحت کنکشن جاری کرنے سے پہلے درخواست دہندہ کی انگلیوں کے نشانات کے ذریعے تصدیق کی جائے گی، جس سے...
پاکستان شوبز انڈسٹری کے تین بڑے نام فہد مصطفیٰ، ماہرہ خان اور تابش ہاشمی پہلی بار ایک ساتھ سلور اسکرین پر جلوہ گر ہونے جا رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یہ فلم فہد مصطفیٰ کے پروڈکشن ہاؤس بگ بینگ انٹرٹینمنٹ کی پہلی فلم ہوگی، جو اپنے ڈراموں کے بعد اب فلمی میدان میں قدم رکھ رہا ہے جبکہ اس فلم سے تابش ہاشمی اپنا ڈیبیو کریں گے۔ فلم کے حوالے سے بتایا جا رہا ہے کہ اس کا بنیادی موضوع کامیڈی ہوگا جس میں رومانس کے رنگ بھی شامل کیے گئے ہیں، یوں شائقین کو ایک ہلکی پھلکی اور تفریح سے بھرپور کہانی دیکھنے کو ملے گی۔ فلم کی کہانی بلال عاطف خان نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایتکاری...
میٹا نے حال ہی میں پاکستان میں انسٹا روڈ میپ متعارف کرادیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق میٹا نے پاکستان میں انسٹاگرام میپ کے اجرا کا اعلان کیا ہے جو صارفین کو ایک نیا، انٹرایکٹو طریقہ فراہم کرتا ہے تاکہ وہ نیا اور دلچسپ مواد تلاش کریں اور دوستوں سے جڑے رہیں تاہم ساتھ ہی مضبوط پرائیویسی کنٹرولز بھی برقرار رکھیں۔ یہ فیچر صارفین کے ڈی ایم انباکس کے اوپر براہ راست دستیاب ہے۔ یہ نیا فیچر پاکستانی صارفین کو اپنی لوکیشن شیئر کرنے اور کہانیاں، ریلز، پوسٹس اور نوٹسز کو لوکیشن ٹیگز کے ساتھ ایکسپلور کرنے کی سہولت دیتا ہے جس سے یہ آسان ہو جاتا ہے کہ دوست یا پسندیدہ تخلیق کار کانسرٹس، کیفے یا مقامی مقامات سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251005-08-25 راولپنڈی ( آن لائن )پاکستان کا بھارتی سیکورٹی اسٹیبلشمنٹ کی ہرزہ سرائی پر سخت ردعمل، بھارتی سیکورٹی اسٹیبلشمنٹ کے بیانات غیرذمہ دارانہ ہیں، جنوبی ایشیا میں امن واستحکام کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں، اس کے سنگین نتائج برآمد ہوسکتے ہیں، اگر کوئی مہم جوئی کی گئی تو پاکستان بغیر کسی ہچکچاہٹ کے بھرپور اور فیصلہ کن جواب دے گا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے بھارتی سیکورٹی اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے گمراہ کن، اشتعال انگیز اور جنگجویانہ بیانات پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے، اور بھارتی حکام کے غیر ذمہ دارانہ بیانات کو جارحیت کے لیے من گھڑت بہانے تراشنے کی نئی کوشش قرار دیا ہے، پاکستان نے متنبہ کیا ہے کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کے تحت امریکی پشت پناہی سے اسرائیلی افواج کی غزہ پر مسلسل بمباری ، مظلوم و نہتے فلسطینی مسلمانوں ، خواتین و بچوں سمیت ہزاروں فلسطینیوں کی نسل کشی ، صمود فلوٹیلا پر حملے کے خلاف اورا ہل فلسطین و حماس سے یکجہتی و اتحاد امت کے اظہار کے لییـآج 3بجے سہ پہر شارع فیصل پر عظیم الشان ’’یکجہتی غزہ مارچ‘‘ ہو گا۔شہر بھر سے لاکھوں مردو وخواتین ، مختلف طبقات و مکاتب فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد شریک ہوں گے ۔امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن خصوصی خطاب کریں گے ۔ ’’ یکجہتی غزہ مارچ‘‘ کی تمام تیاریاں اور انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔مارچ کے سلسلے میں شہر...
میٹا نے پاکستان میں انسٹاگرام کا نیا فیچرانسٹاگرام میپ متعارف کرا دیا ہے، جو صارفین کو مقامی جگہوں، دوستوں اور پسندیدہ تخلیق کاروں کی سرگرمیوں کو دریافت کرنے کا ایک نیا، انٹرایکٹو اور دلچسپ طریقہ فراہم کرتا ہے۔ یہ فیچر صارف کے ڈی ایم ان باکس کے اوپر دستیاب ہے اور صارفین کو اپنی لوکیشن شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف مقامات سے متعلقہ کہانیاں، ریلز اور پوسٹس دیکھنے کی سہولت دیتا ہے۔ انسٹاگرام میپ صارفین کو یہ جاننے میں مدد دیتا ہے کہ ان کے دوست یا وہ افراد جنہیں وہ فالو کرتے ہیں، کسی کیفے، کنسرٹ یا مقام سے کیا شیئر کر رہے ہیں۔ اس فیچر کا خاص پہلو یہ ہے کہ پرائیویسی کو خاص اہمیت دی گئی...
آئی ایس پی آر کا ردِعمل: بھارتی قیادت کے بیانات تشویش ناک، جواب مؤثر اور فیصلہ کن ہوگا پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے بھارت کی اعلیٰ سکیورٹی قیادت کی حالیہ اشتعال انگیز بیانیوں پر سخت نوٹس لیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ایسے الفاظ جنوبی ایشیا میں امن کے لیے سنگین خطرات پیدا کر سکتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ جارحانہ بیانات کو کسی بہانے کے طور پر استعمال کر کے تنازع بھڑکانے کی کوششیں قابلِ تشویش ہیں۔ آئی ایس پی آر نے اپنے پیغام میں کہا کہ گزشتہ برسوں میں بھارت نے پاکستان کے خلاف منفی بیانیہ بنایا اور خود کو مظلوم دکھانے کی کوشش کی، حالانکہ حقیقت میں بعض اوقات تشدد اور...
اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے بجلی کا نیا یا دوبارہ کنکشن حاصل کرنے کے لیے بائیومیٹرک تصدیق کو لازمی قرار دے دیا ہے، جس کا مقصد جعلی کنکشنز اور نادہندگان کی روک تھام ہے۔ یہ نیا اقدام آئیسکو اور نادرا ٹیکنالوجیز کے درمیان ہونے والے ایک معاہدے کے بعد سامنے آیا ہے۔ آئیسکو کے چیف ایگزیکٹو انجینئر چوہدری خالد محمود اور نادرا ٹیکنالوجیز کے سی ای او عمر خان آزاد نے اس معاہدے پر دستخط کیے۔ جعلی کنکشنز کی روک تھام اور صارف کی شناخت کی تصدیق آئیسکو کا کہنا ہے کہ بائیومیٹرک سسٹم کی مدد سے نئے کنکشن کے خواہشمند صارفین کی شناخت درست اور محفوظ طریقے سے ممکن ہوگی۔جعلی یا غیرقانونی میٹر کنکشن کا سلسلہ بند...
اپنے ایک بیان میں جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری نے کہا کہ مزاحمتی تحریک حماس کے بغیر مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا، ان شاءاللہ فلسطینی عوام کی جدوجہد اور شہداء کا خون ضرور رنگ لائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری محمد یوسف نے کہا ہے کہ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام تک حماس کا ہتھیار نہ ڈالنے کا فیصلہ زمینی حقائق کے مطابق سو فیصد درست ہے، ٹرمپ کا بیس نکاتی جنگ بندی کا منصوبہ غزہ میں اسرائیل کی دادگیری کو مزید تقویت دے گا۔ اپنے ایک بیان میں محمد یوسف نے کہا کہ مظلوم فلسطینیوں کیلئے امدادی سامان لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملہ اور سابق سینیٹر مشتاق احمد خان سمیت غیر...
لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے زیر حراست ملزمان کے انٹرویو کرنے اور ان کے اعترافی بیانات جاری کرنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ زیر حراست ملزم کا انٹرویو فیئر ٹرائل کو متاثر کردیتا ہے، زبردستی اور تشہیر شدہ اعتراف جرم انصاف نہیں بلکہ ظلم ہے۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی ضیا باجوہ نے وشال شاکر کی زیر حراست ملزمان کے انٹرویو کرنے کے خلاف دائر درخواستوں پر گیارہ صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا اور زیر حراست ملزمان کے انٹرویو کرنے اور ملزمان کے اعترافی بیانات جاری کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ قانون نافذ کرنے والا کوئی ادارہ کسی میڈیا پرسن کو زیر حراست ملزم کا انٹرویو...
راولپنڈی: پاکستان کا بھارتی سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کی ہرزہ سرائی پر سخت ردعمل دیتے ہوئے ان بیانات کو غیرذمہ قرار دیا اور کہا ہے کہ ایسے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے جنوبی ایشیا میں امن واستحکام کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں، اگر کوئی مہم جوئی کی گئی تو پاکستان بغیر کسی ہچکچاہٹ کے بھرپور اور فیصلہ کن جواب دے گا۔ پاک فوج کے شعبہ کے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نے بھارتی سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے گمراہ کن، اشتعال انگیز اور جنگجویانہ بیانات پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور بھارتی حکام کے غیر ذمہ دارانہ بیانات کو جارحیت کے لیے من گھڑت بہانے تراشنے کی نئی کوشش قرار دیا ہے۔ پاکستان نے...
پاکستان کے اعلیٰ سیکیورٹی حکام نے بتایا ہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کے خلاف کورٹ مارشل کی کارروائی جاری ہے اور تمام قانونی پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے معاملات کو آگے بڑھایا جا رہا ہے تاکہ سیاسی بنیادوں پر اپیلوں میں کوئی تضاد پیدا نہ ہو۔ یہ بھی پڑھیں: فیض حمید پر سیاسی ایما پر کام کرنے کا الزام، ان کا کورٹ مارشل ہورہا ہے، سیکیورٹی حکام ٹیلی ویژن اینکرز اور سینیئر صحافیوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سیکیورٹی حکام نے بتایا کہ فوج کا تعلق کسی سیاسی جماعت کے بجائے حکومت وقت سے ہوتا ہے، اور سول و ملٹری تعلقات کا مضبوط ہونا ناگزیر ہے۔ ان کے مطابق ریاست کے اندر کوئی دوسری...