2025-10-30@08:08:04 GMT
تلاش کی گنتی: 42253
«سے پاکستان پر»:
(نئی خبر)
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ جنگ کے حوالے سے انکشافات کر دیئے۔ ٹرمپ نے کہا کہ اُنہوں نے پاکستان کے فیلڈ مارشل اور بھارتی وزیراعظم نریندرمودی سے اس تنازع کے دوران براہ راست بات کی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے دونوں رہنماؤں سے کہا کہ اگرجنگ ہوئی توامریکہ کسی کے ساتھ تجارت نہیں کرے گا، کیونکہ دوایٹمی طاقتوں کی لڑائی پوری دنیا کومتاثرکرے گی۔انکے مطابق انہیں بتایا گیا کہ دونوں ممالک کا ایک دوسرے سے کوئی تعلق نہیں .تاہم انہوں نے خبردارکیا کہ کسی بھی تصادم کے سنگین نتائج ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کی مداخلت کے بعد “چوبیس گھنٹوں میں لڑائی ختم ہو گئی.انہوں نے...
چیئرمیں پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ افغان طالبان بظاہر ایک امارت کے تحت متحد نظر آتے ہیں، مگر حقیقت میں وہ کئی گروہوں میں تقسیم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر افغانستان اپنی سرزمین سے پاکستان مخالف کارروائیوں کو روکنے میں ناکام رہتا ہے تو پاکستان کے پاس دفاع کے تمام قانونی اور آئینی اختیارات موجود ہیں۔ وی نیوز کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ امارتِ اسلامیہ افغانستان کے امیر ملا ہیبت اللہ کی ہدایات کے باوجود درجنوں افغان شہری پاکستان میں خودکش حملوں میں ملوث پائے گئے۔ یہ بھی پڑھیں: مسئلہ کشمیر اور فلسطین کو مذاکرات کی میز پر حل کرنا ہوگا، علامہ طاہر اشرفی ’۔۔۔جو اس...
—فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہباز شریف اور سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کی ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔دفترِ خارجہ کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب نےاقتصادی تعاون کا فریم ورک لانچ کرنے کا اعلان کر دیا، دونوں ممالک کے درمیان تاریخی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ یہ بھی پڑھیے وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ دفترِ خارجہ نے بتایا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، تجارتی، سرمایہ کاری اور ترقیاتی منصوبوں پربات چیت ہو گی، دونوں ملکوں نے توانائی، صنعت، کان کنی، آئی ٹی، سیاحت، زراعت اور فوڈ سیکیورٹی ترجیحی شعبے قرار دیے ہیں۔دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور...
فوٹو: فائل پاکستان کسٹمز نے کراچی ایئر پورٹ پر کروڑوں کی منشیات کی اسمگلنگ ناکام بنادی۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) حکام کے مطابق پاکستان کسٹمز نے کراچی ایئرپورٹ پر منشیات پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی ہے۔حکام کے مطابق تھائی لینڈ سے آنے والے پارسل سے 5 کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت کی 1 اعشاریہ 69 کلو گرام چرس برآمد ہوئی ہے۔ایف بی آر کے مطابق بیلجیم سے آنے والے پارسل سے 6 کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت کی 1 ہزار 945 ایکٹیسی گولیاں ملی ہیں، جو ویکیوم کلینر کے پارسل میں چھپائی گئی تھیں۔حکام کے مطابق دنیا بھر میں ای کامرس کے بڑھتے رجحان کے باعث سرحد پار سامان کی ترسیل میں اضافہ ہوا ہے۔ کرمنل نیٹ ورکس...
چین کی تاریخ کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی اینیمیٹڈ فلم ‘نی ژا 2‘ پاکستان بھر میں جمعہ 31 اکتوبر 2025 سے ریلیز کرنے کا اعلان
ثقافتی اور فلمی تعاون کے ایک اہم سنگِ میل کے طور پر ایچ کے سی انٹرٹینمنٹ نے مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ کے اشتراک سے چینی اینیمیٹڈ شاہکار ’نی ژا 2‘ کو پاکستان بھر میں جمعہ 31 اکتوبر 2025 سے ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ ریلیز ایک تاریخی موقع کی نمائندگی کرتی ہے، کیونکہ ’نی ژا 2‘ کئی برسوں بعد پاکستان میں ریلیز ہونے والی پہلی چینی فلم ہے، جو سرحد پار فلمی تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز ہے۔ ’نی ژا 2‘ نے پہلے ہی دنیا بھر میں ریکارڈ توڑ دیے ہیں، یہ دنیا کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی اینیمیٹڈ فلم بن چکی ہے، عالمی سطح پر پانچویں اور چین کی تاریخ کی سب سے زیادہ...
زونگ اور انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنا کے مابین پاکستان میں کلاؤڈ و ڈیجیٹل سروسز فراہمی کا معاہدہ
پاکستان کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی، زونگ فورجی نے پاکستان میں کلاؤڈ، ڈیٹا سینٹر اور ڈیجیٹل آئی سی ٹی سروسز کے لیے انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنا (ICBC) پاکستان کے ساتھ ایک اہم شراکت داری قائم کر لی ہے۔ اس شراکت کے تحت زونگ آئی سی بی سی کے آپریشنل اور سیکورٹی تقاضوں کے مطابق تیار کردہ کلاؤڈ پلیٹ فارم، آئی ٹی انفراسٹرکچر اور مکمل محفوظ کنیکٹیویٹی فراہم کرے گا۔ یہ تمام سروسز زونگ فورجی کے اسلام آباد میں قائم پاکستان کے جدید ترین ہائی پرفارمنس کمپیوٹنگ سینٹر (HPCC) میں فراہم کی جائیں گی۔ اس تعاون کے دائرہ کار میں وائی فائی اور انٹرپرائز کمیونی کیشن سالوشنز بھی شامل ہیں، جن کے ذریعے آئی سی بی سی کے ملک بھر...
ٹوبیکو ہارم ریڈکشن حکمت عملی اپنانا پاکستان کے لیے انتہاہی ضروری ہے۔ علی پرویز ملک، وزیر مملکت برائے خزانہ، ریونیو
علی پرویز ملک، وزیر مملکت برائے خزانہ، ریونیو نے کہا ہے کہ ٹوبیکو ہارم ریڈکشن حکمت عملی اپنانا پاکستان کے لیے انتہاہی ضروری ہے۔ جدید ٹوبیکو ہارم ریڈکشن سٹریٹجی سے پاکستان میں ٹوبیکو کی وجہ سے صحت پر اخراجات پر کمی پانے میں مدد ملے گی۔ اس بات کا اظہار انہوں نے پاکستان ٹوبیکو کمپنی کے زیر اہتمام ٹوبیکو ہارم ریڈکشن کے حوالے سے اومنی نامی پلیٹ فارم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سویڈن، نیوزی لینڈ کی سموکنگ شرح کم کرنے کے لیے ٹوبیکو ہارم ریڈکشن حکمت عملی سے پاکستان کو بھی فائدہ اٹھانا چاہیے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوے پاکستان ٹوبیکو کمپنی کے مینجنگ ڈائریکٹر سید علی اکبر نے کہا...
اسرائیلی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ غزہ میں دو سالہ جنگ کے بعد استحکام قائم کرنے کے لیے تجویز کردہ عالمی امن فورس میں پاکستان کا فوجی دستہ بھی شامل ہو سکتا ہے۔اسرائیلی خبر رساں اداروں ”وائی نیٹ نیوز“ اور ”ٹائمز آف اسرائیل“ نے اپنی رپورٹس میں کہا ہے کہ اس فورس میں انڈونیشیا، آذربائیجان اور ممکنہ طور پر پاکستان کے فوجی شامل ہوں گے، جبکہ انڈونیشیا پہلے ہی اس مشن کے لیے فوج بھیجنے کی پیشکش کر چکا ہے اور آذربائیجان نے بھی آمادگی ظاہر کی ہے۔رپورٹس کے مطابق اسرائیلی کابینہ کی خارجہ و دفاعی امور کمیٹی کو بند کمرہ بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس فورس کا مقصد غزہ میں انسانی امداد کی تقسیم کو...
وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے، جس میں پاکستان اور سعودی عرب کا اقتصادی تعاون کا فریم ورک شروع کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔ فریم ورک کا مقصد تجارت، سرمایہ کاری اور ترقیاتی تعاون کو فروغ دینا ہے۔اعلامیہ کے مطابق یہ فریم ورک دونوں ممالک کے مشترکہ اقتصادی مفادات پر مبنی ہے اور ان کی تکمیل کے لیے تجارت و سرمایہ کاری کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے دونوں ممالک کی باہمی خواہش کا اعادہ ہے۔اعلامیے کے مطابق توانائی، صنعت، کان کنی، آئی ٹی، سیاحت، زراعت اور غذائی تحفظ ترجیحی شعبے شامل ہیں۔ دونوں ممالک توانائی اور بجلی کی ترسیل کے منصوبوں پر بھی تعاون...
وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان نے کہا کہ حکومت گوشت کی برآمدی بنیاد کو مضبوط بنانے اور پاکستان کو اعلیٰ قدر والی بین الاقوامی منڈیوں، خصوصاً ملائیشیا، تک بہتر رسائی دلانے کے لیے پرعزم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم کی ہدایت پر کمیٹی کو ایک جامع پالیسی تشکیل دینے کا کام سونپا گیا ہے، جو نہ صرف قلیل المدتی برآمدی مسائل بلکہ طویل المدتی اصلاحات کو بھی مدنظر رکھے گی۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان ملائیشیا کو 200 ملین ڈالرز کا گوشت برآمد کرے گا، وزیراعظم شہباز شریف کی ملائیشین ہم منصب کے ہمراہ گفتگو وزارتِ تجارت میں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان گوشت کے شعبے میں تعاون سے متعلق ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی...
آل چائنا فیڈریشن آف انڈسٹری اینڈ کامرس (اے سی ایف آئی سی ) کے سیکرٹری جنرل جیانگ یی نے اپنے وفد کے ہمراہ وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی سے اسلام آباد میں اہم ملاقات کی، جس میں چین کی معروف لاجسٹک کمپنیوں کے نمائندے بھی شامل تھے۔ وزارت ریلوے کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ریلوے کے شعبے میں سرمایہ کاری، تکنیکی تعاون اور مشترکہ منصوبوں کے امکانات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے وفد کو پاکستان ریلوے کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی تا روہڑی سیکشن پر ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی ) کے ساتھ معاہدہ طے پا چکا ہے، جبکہ...
عالمی افق پر مضبوط اور ابھرتا پاکستان عوام کا مؤثرسفارت کاری پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ انسٹیٹیوٹ فارپبلک اوپینین ریسرچ (IPOR)نے مختلف اہم امور پرجامع عوامی سروے منعقد کیا، 10سے 20 اکتوبر 2025 کے درمیان منعقدہ سروے میں پاک سعودی معاہدہ، وزیراعظم و فیلڈ مارشل کا دورہ امریکا اور پاک افغان کشیدگی کے موضوعات شامل ہیں۔ انسٹی ٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ کے سروے کے مطابق 80فیصد عوام کے مطابق پاک سعودی دفاعی معاہدے نےپاکستان کے عالمی تشخص میں اضافہ کیا ہے، 79فیصد پاکستانیوں نے پاک سعودی دفاعی معاہدے کی حمایت کی۔ سروے رپورٹ کے مطابق 73فیصد شہریوں کے مطابق پاک سعودی معاہدے سےحکومت اور افواج پاکستان پراعتماد بڑھ گیا ہے، حالیہ پاک افغان کشیدگی میں 71فیصد پاکستانیوں نے افغان...
پاکستان کے عالمی افق پر ابھرتے ہوئے مضبوط کردار پر عوام کا اعتماد نمایاں طور پر بڑھا ہے۔ انسٹی ٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ (IPOR) نے 10 تا 20 اکتوبر 2025 کے دوران مختلف اہم معاملات پر عوامی سروے کیا، جس میں پاک سعودی معاہدہ، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا دورہ امریکا، اور پاک افغان کشیدگی کے موضوعات شامل تھے۔ سروے کے نتائج کے مطابق: 80 فیصد عوام نے کہا کہ پاک سعودی دفاعی معاہدے نے پاکستان کے عالمی تشخص میں اضافہ کیا ہے۔ 79 فیصد شہریوں نے اس معاہدے کی بھرپور حمایت کی۔ 73 فیصد افراد کے مطابق اس معاہدے سے حکومت اور افواج پاکستان پر اعتماد مزید مضبوط ہوا۔ پاک افغان کشیدگی کے معاملے میں 71 فیصد پاکستانیوں...
محکمہ سیاحت پنجاب نے دسویں تھل ڈیزرٹ ریلی 2025 کے انعقاد کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے، جو 6 تا 9 نومبر تک لیہ، کوٹ ادو اور مظفرگڑھ میں منعقد ہوگی۔ لاہور میوزیم کے آڈیٹوریم میں منعقدہ پروموشنل تقریب میں سیکرٹری سیاحت ڈاکٹر احسان بھٹہ اور منیجنگ ڈائریکٹر ٹی ڈی سی پی عاصم رضا نے شرکت کی۔ ڈاکٹر احسان بھٹہ نے بتایا کہ یہ ریلی صرف موٹر اسپورٹس ایونٹ نہیں بلکہ جنوبی پنجاب کی ثقافتی عظمت، صوفی ورثہ، لوک موسیقی، دستکاری اور ریگستانی طرزِ زندگی کو اجاگر کرنے کا ایک جامع جشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے ایونٹس مقامی فنکاروں اور ہنرمندوں کے لیے مواقع فراہم کرتے ہیں اور پاکستان کا مثبت اور پرامن چہرہ دنیا کے سامنے لاتے...
پاکستان اور افغانستان کے درمیان ترکیہ کے شہر استنبول میں ہونے والے مذاکرات کا چوتھا دورہ جاری ہے، تاہم ابھی تک کوئی حتمی نتیجہ نہیں نکل سکا۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات کے تین سیشنز میں مجموعی طور پر 48 گھنٹے طویل گفت و شنید مکمل ہو چکی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاک افغان کشیدگی: پاکستانی وفد کے افغان طالبان سے دوحہ میں مذاکرات آج ہوں گے، دفتر خارجہ ذرائع کے مطابق کم از کم تین مواقع پر معاہدے پر دستخط ہونے والے تھے، مگر ہر بار افغان وفد نے آخری لمحے پر پسپائی اختیار کر لی۔ مذاکرات میں شریک ذرائع نے بتایا کہ افغان وفد اندرونی دھڑوں، قندھار، کابل اور حقانی گروپ کی باہمی چپقلش کا شکار ہے، جس کی وجہ...
فیلڈ مارشل کے ان اہم دوروں میں انسداد دہشت گردی، دفاعی تعاون اور انٹیلی جنس اشتراک پر اہم بات چیت کی گئی۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا مصر، اردن اور سعودی عرب کا تاریخی دورہ، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا اہم عرب ممالک کا دورہ کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کی شاندار مثال ہے۔ مصر، اردن اور سعودی قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ فیلڈ مارشل کے ان اہم دوروں میں انسداد دہشت گردی، دفاعی تعاون اور انٹیلی جنس اشتراک پر اہم بات چیت کی گئی۔ فیلڈ مارشل کا دورہ مسلم ممالک کے مابین عسکری اتحاد اور یکجہتی کی مضبوط علامت ہے۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ان دورں سے پاکستان کا خطے میں...
پاکستان میں ڈیجیٹل ترقی کے ایک نئے باب کا آغاز ہو گیا ہے۔ وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونی کیشن نے عالمی ٹیکنالوجی کمپنی ”میٹا“ کے اشتراک سے اے آئی کا اردو ورژن ”الف“ (ALIF) متعارف کروادیا ہے۔ اس پیش رفت کا مقصد پاکستان میں ٹیکنالوجی کو عام فہم اور سب کے لیے قابلِ رسائی بنانے کی سمت ایک اہم پیش رفت ہے۔ یہ اہم اعلان اسلام آباد میں منعقد ہونے والے خصوصی ایونٹ ”فیوچر اِن فوکس: اے آئی اینڈ انِّوویشن“ میں کیا گیا، جس میں حکومتی نمائندوں، ماہرینِ صنعت، اور تعلیمی اداروں کے اہلکاروں نے شرکت کی۔ اس تقریب کا بنیادی مقصد پاکستان میں مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل جدّت کے فروغ کو تیز تر بنانا تھا۔ ”الف“ کے آغاز...
منگل کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد تیزی سے مندی کے باعث 2 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ بند ہوئی۔ ابتدائی مثبت آغاز کے باوجود، سیشن کے آخری حصے میں منافع کے حصول کے رجحان کے باعث مارکیٹ شدید دباؤ کا شکار رہی۔ یہ بھی پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں مندی، انڈیکس میں 1,300 پوائنٹس کی کمی کاروبار کے آغاز پر مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا گیا اور بینچ مارک انڈیکس دن کے دوران 163,380.67 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچا۔ https://Twitter.com/investifypk/status/1983130390664548527 تاہم، آخری گھنٹوں میں سرمایہ کاروں کے محتاط رویے اور منافع کے حصول کے باعث انڈیکس 159,805.34 پوائنٹس کی نچلی سطح تک گر گیا۔ کاروبار کے اختتام پر بینچ مارک انڈیکس 2062.79 پوائنٹس...
سعودی عرب اور پاکستان نے تاریخی شراکت داری کے تسلسل میں اقتصادی تعاون کے ایک نئے فریم ورک کا باضابطہ آغاز کردیا ہے۔ یہ اعلان ریاض میں وزیرِاعظم پاکستان شہباز شریف اور سعودی ولی عہد ووزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات کے بعد مشترکہ بیان میں کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: سعودی وزارتِ خارجہ کے بیان کے مطابق، دونوں ممالک نے تعلقات کو باہمی مفاد، تجارتی تبادلوں اور سرمایہ کاری کے فروغ کی بنیاد پر مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ نئے فریم ورک کے تحت توانائی، معدنیات، انفارمیشن ٹیکنالوجی، زراعت، خوراک، تجارت، سرمایہ کاری اور ترقیاتی منصوبوں میں اشتراک بڑھانے پر اتفاق ہوا۔ دونوں ممالک متعدد منصوبوں پر کام کر رہے ہیں، جن میں...
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مصر، اردن اور سعودی عرب کا تاریخی دورہ کیا جب کہ اہم عرب ممالک کا دورہ کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کی شاندار مثال ہے۔ مصر، اردن اور سعودی قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا، فیلڈ مارشل کے ان اہم دوروں میں انسداد دہشت گردی، دفاعی تعاون اور انٹیلی جنس اشتراک پر اہم بات چیت کی گئی۔ فیلڈ مارشل کا دورہ مسلم ممالک کے درمیان عسکری اتحاد اور یکجہتی کی مضبوط علامت ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ان دورں سے پاکستان کا خطے میں امن، استحکام اور مشترکہ سلامتی کے لیے کلیدی کردار اجاگر ہوا ہے۔ آرمی چیف کی فعال عسکری سفارتکاری پاکستان کے عالمی وقار میں اضافہ کا باعث ہے،...
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا مصر، اردن اور سعودی عرب کا تاریخی دورہ، کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کی شاندار مثال
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا مصر، اردن اور سعودی عرب کا تاریخی دورہ، کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کی شاندار مثال WhatsAppFacebookTwitter 0 28 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مصر، اردن اور سعودی عرب کا تاریخی دورہ کیا جب کہ اہم عرب ممالک کا دورہ کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کی شاندار مثال ہے۔مصر، اردن اور سعودی قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا، فیلڈ مارشل کے ان اہم دوروں میں انسداد دہشت گردی، دفاعی تعاون اور انٹیلی جنس اشتراک پر اہم بات چیت کی گئی۔فیلڈ مارشل کا دورہ مسلم ممالک کے درمیان عسکری اتحاد اور یکجہتی کی مضبوط علامت ہے ، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ان...
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا مصر، اردن اور سعودی عرب کا تاریخی دورہ: دفاعی تعاون اور انٹیلی جنس اشتراک پر اہم پیشرفت
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا مصر، اردن اور سعودی عرب کا حالیہ دورہ کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کی شاندار مثال قرار دیا جا رہا ہے۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق ان اہم عرب ممالک کے دوروں کے دوران فیلڈ مارشل نے انسدادِ دہشتگردی، دفاعی تعاون اور انٹیلی جنس اشتراک کے امور پر تفصیلی بات چیت کی۔ مزید پڑھیں: بلوچستان کو امن و استحکام کا گہوارہ بنانے کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ تربت مصر، اردن اور سعودی قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور خطے کے استحکام میں ان کے کردار پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ فیلڈ مارشل کا یہ دورہ مسلم ممالک کے مابین عسکری اتحاد اور...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ولی عہد و وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ملاقات کے دوران سعودی عرب اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے درمیان 27 اکتوبر 2025 کو ریاض میں ہونے والی ملاقات کے دوران اقتصادی تعاون کا فریم ورک شروع کرنے پر اتفاق ہوا. یہ پیش رفت مملکت سعودی عرب اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے درمیان تقریباً آٹھ دہائیوں پر محیط تاریخی شراکت کی مضبوطی اور دونوں ممالک کی قیادت کو متحد کرنے والے بھائی چارے و اسلامی یکجہتی کے مضبوط رشتے کی عکاسی ہے. یہ فریم ورک دونوں ممالک کے مشترکہ اقتصادی مفادات پر مبنی ہے اور ان کی تکمیل کے لیے تجارت و سرمایہ کاری کے تعلقات...
عالمی بینک نے پاکستان ڈیویلپمنٹ اپ ڈیٹ رپورٹ 2025 جاری کر دی۔ عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 3 فیصد رہنے کا امکان ہے تاہم اگلے سال معاشی ترقی بڑھ کر 3.4 فیصد تک جانے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ عالمی بینک نے معاشی ترقی کی موجودہ رفتار کو غربت میں کمی کیلئے ناکافی قرار دیدیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں ہر سال 16 لاکھ نوجوان روزگار کے حصول کیلئے مارکیٹ میں آرہے ہیں۔ اس سال غربت کی شرح 21.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ غربت میں کمی اور معیار زندگی میں بہتری کیلئے معاشی ترقی میں بہتری پر زور دیا گیا ہے۔ عالمی بینک کی رپورٹ میں...
پاک سعودی اقتصادی تعلقات مضبوط بنانے پر تاریخی اتفاق، باہمی تعاون کو ’پائیدار شراکت داری‘ میں بدلنے کا عزم
وزیراعظم محمد شہباز شریف اور سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے درمیان ریاض میں ہونے والی ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی تعاون کا نیا فریم ورک قائم کرنے پر اتفاق ہوا۔ مشترکہ اعلامیے کے مطابق یہ پیشرفت دونوں ممالک کے درمیان 8 دہائیوں پر محیط تاریخی شراکت داری اور برادرانہ اسلامی رشتوں کی عکاسی ہے۔ فریم ورک کا مقصد تجارت، سرمایہ کاری اور ترقیاتی تعاون کو فروغ دینا ہے تاکہ باہمی اقتصادی مفادات کو مضبوط بنایا جا سکے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن...
پاکستان اور سعودی عرب کا اقتصادی تعاون کا نیا فریم ورک قائم، توانائی، صنعت، آئی ٹی، سیاحت اور زراعت میں مشترکہ منصوبوں پر اتفاق
ریاض(نیوز ڈیسک) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور سعودی ولی عہد و وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آلسعود کے مابین ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ ولی عہد و وزیرِ اعظم سعودی عرب، عزت مآب شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی ملاقات کے دوران سعودی عرب اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے درمیان 27 اکتوبر 2025 کو ریاض میں ہونے والی ملاقات کے دوران اقتصادی تعاون کا فریم ورک شروع کرنے پر اتفاق ہوا. یہ پیش رفت مملکت سعودی عرب اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے درمیان تقریباً آٹھ دہائیوں پر محیط تاریخی شراکت کی مضبوطی اور دونوں ممالک کی قیادت کو متحد کرنے والے بھائی چارے و اسلامی یکجہتی کے مضبوط...
اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان کی معاشی ترقی کی موجودہ رفتار کو غربت میں کمی کے لیے ناکافی قرار دے دیا ہے۔ رواں سال پاکستان میں غربت کی شرح 21.5 فیصد اور معاشی شرح نمو 3 فیصد رہنے کا امکان ہے جبکہ اگلے سال معاشی ترقی بڑھ کر 3.4 فیصد تک جانے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی بینک نے پاکستان سے متعلق رپورٹ جاری کر دی ہے۔ رپورٹ میں عالمی بینک نے معاشی ترقی کی موجودہ رفتار کو غربت میں کمی کے لیے ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں ہر سال 16 لاکھ نوجوان روزگار کے لیے مارکیٹ میں آرہے ہیں۔ اس سال پاکستان میں غربت کی شرح 21.5 فیصد رہنے کا...
پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان استنبول میں مذاکرات کا دوبارہ آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 28 October, 2025 سب نیوز استنبول: (آئی پی ایس) پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان ترکیہ کی میزبانی میں استنبول مذاکرات دوبارہ شروع ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق استنبول میں پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع ہو گئے ہیں، مذاکرات کا یہ دور مصالحت کاروں کی درخواست پر دوبارہ شروع ہوا ہے، مذاکرات کے پہلے تین ادوار کابل انتظامیہ کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے بے نتیجہ ختم ہو گئے تھے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان تین روز سے مذاکرات جاری تھے، تیسرے دن مذاکرات 18 گھنٹے تک جاری رہے، 18 گھنٹوں کے دوران افغان طالبان کے...
جہلم: پاکستان کی بین الاقوامی شہرت یافتہ نیزہ باز (ٹینٹ پیگر) عروج اظہر کیانی کو انٹرنیشنل ٹینٹ پیگنگ فیڈریشن (ITPF) کی جانب سے باضابطہ طور پر ‘ویمن آف دی ایئر 2025’ منتخب کر لیا گیا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس معزز اعزاز کے لیے پوری دنیا سے صرف پانچ کھلاڑیوں کے نام شارٹ لسٹ کئے گئے تھے، جن میں سے فیصلہ کن انتخاب عروج اظہر کیانی کے حق میں کیا گیا ہے۔ یہ اعزاز نہ صرف عروج اظہر کیانی کی ذاتی کامیابی ہے بلکہ پورے پاکستان اور بالخصوص ان کے آبائی شہر جہلم کے لیے تاریخی فخر کا لمحہ ہے۔ انٹرنیشنل ٹینٹ پیگنگ فیڈریشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں عروج اظہر کیانی کی شاندار کارکردگی،...
فائل فوٹو ریاض میں وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال نے چیئرمین پولیو اوورسائیٹ بورڈ ڈاکٹر کرس ایلس اور ڈبلیو ایچ او کے ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر حنان بلخی سے ملاقاتیں کیں۔ترجمان وزارتِ صحت کے مطابق ملاقاتوں میں پولیو کے خاتمے کےلیے کیے جانے والے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے کہا کہ وزیرِاعظم کی قیادت میں پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے کا پختہ عزم کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انسدادِ پولیو مہم کی کامیابی کےلیے مربوط اور مؤثر حکمتِ عملی تشکیل دی گئی ہے اور ملک بھر میں اعلیٰ معیار کی انسدادِ پولیو مہمات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ جنوبی خیبر پختونخوا اور کراچی سمیت...
پاکستان میں عدلیہ یرغمال بن چکی، ایک حوالدار بھی عدالتی احکامات پر عمل نہیں کرتا، وزیراعلیٰ خیرپختونخوا سہیل آفریدی
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت سنگین آئینی بحران سے گزر رہا ہے، جسے پوری دنیا دیکھ رہی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ آئینی ترمیم کے ذریعے عدلیہ کو یرغمال بنا لیا گیا ہے، جو عدالتی خودمختاری پر براہ راست حملہ ہے۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ ججز کے احکامات ہوا میں اڑائے جا رہے ہیں، حتیٰ کہ ایک چھوٹا حوالدار بھی عدلیہ کے احکامات پر عمل نہیں کر رہا۔ ان کے مطابق، ہم آئین و قانون پر عملدرآمد کے لیے سپریم کورٹ آئے ہیں۔ اگر آئین پر عمل ہوا تو بانی پی ٹی آئی کے خلاف قائم مقدمات کا فیصلہ شفاف...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عالمی بینک نے پاکستان ڈیولپمنٹ اپ ڈیٹ رپورٹ 2025 جاری کردی۔ عالمی بینک کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 3 فیصد رہنے کا امکان ہے جبکہ اگلے سال معاشی ترقی بڑھ کر 3.4 فیصد تک جانے کی پیش گوئی ہے۔ پاکستان میں ہر سال 16لاکھ نوجوان روزگار کے حصول کیلئے مارکیٹ میں آرہے ہیں، رواں مالی سال مہنگائی 7.2 فیصد رہنے اور اس سال غربت کی شرح 21.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ رپورٹ میں غربت میں کمی اور معیار زندگی میں بہتری کیلئے معاشی ترقی میں بہتری پر زور دیا گیا ہے۔ نصیبو لال اور نور جہان کے گانوں پر تین مقدمات، یاسر شامی نے ایف آئی آرز کا پوسٹمارٹم...
وفاقی وزیرِ مذہبی امور سردار یوسف نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی المعراجی طوافہ کمپنی کی جانب سے اخراجات میں کمی کے بعد حکومتِ پاکستان آئندہ حج 2026 کے پیکیج میں لاگت کم کرنے پر غور کر رہی ہے۔ عرب نیوز کے مطابق سعودی کمپنی نے فی حاجی 200 ریال (قریباً 53 ڈالر) کم بولی دی ہے، جس سے پاکستانی عازمین کے لیے مجموعی اخراجات میں کمی متوقع ہے۔ پاکستانی حج اسکیم کے تحت سرکاری پیکیج کی موجودہ لاگت 11 لاکھ 50 ہزار سے 12 لاکھ 50 ہزار روپے کے درمیان ہے، جو حتمی معاہدوں کے بعد طے پائے گی۔ سردار یوسف نے کہا کہ جو رقم بچائی جائے گی، وہ حاجیوں کو واپس کی جائے گی۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: عالمی بینک کی تازہ ترین رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان کی موجودہ معاشی ترقی کی رفتار غربت میں کمی کے لیے ناکافی ہے۔رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال ملک میں معاشی شرحِ نمو صرف 3 فیصد رہنے کا امکان ہے، جو غربت کے خاتمے یا عوامی معیارِ زندگی بہتر بنانے کے لیے مطلوبہ رفتار سے بہت کم ہے۔عالمی بینک کے اندازے کے مطابق پاکستان میں اس سال غربت کی شرح 21.5 فیصد تک رہ سکتی ہے جب کہ اگلے مالی سال میں معاشی ترقی کی رفتار معمولی بہتری کے ساتھ 3.4 فیصد تک پہنچنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔رپورٹ میں واضح کیا گیا کہ جب تک معاشی سرگرمیوں میں تیزی، سرمایہ کاری...
لاہور میں منعقدہ اجلاس میں رہنماوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی کارروائیوں سے یہ تاثر پختہ ہو رہا ہے کہ یہ صرف ٹی ایل پی کیخلاف آپریشن نہیں بلکہ پورے اہلِسنت کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اگر اس تاثر کو عملی اقدامات کے ذریعے ختم نہ کیا گیا تو ملک بھر سے سخت ررعمل آئے گا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو تنظیمات اہلسنت پاکستان کا مشترکہ مشاورتی اجلاس تنظیمات اہلسنت پاکستان کا مشترکہ مشاورتی اجلاس تنظیمات اہلسنت پاکستان کا مشترکہ مشاورتی اجلاس تنظیمات اہلسنت پاکستان کا مشترکہ مشاورتی اجلاس تنظیمات اہلسنت پاکستان کا مشترکہ مشاورتی اجلاس تنظیمات اہلسنت پاکستان کا مشترکہ مشاورتی اجلاس تنظیمات اہلسنت پاکستان کا مشترکہ مشاورتی...
پاکستان آئینی بحران کا شکار، عدلیہ کو آئینی ترمیم کے ذریعے یرغمال بنایا گیا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت سنگین آئینی بحران سے گزر رہا ہے، جسے پوری دنیا دیکھ رہی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ آئینی ترمیم کے ذریعے عدلیہ کو یرغمال بنا لیا گیا ہے، جو عدالتی خودمختاری پر براہ راست حملہ ہے۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ ججز کے احکامات ہوا میں اڑائے جا رہے ہیں، حتیٰ کہ ایک چھوٹا حوالدار بھی عدلیہ کے احکامات پر عمل نہیں کر رہا۔ مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور کور کمانڈر پشاور کی علیحدہ ملاقات، کیا باتیں ہوئیں؟ ان کے مطابق، ہم آئین و قانون پر عملدرآمد کے لیے سپریم کورٹ آئے ہیں۔ اگر آئین پر...
عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں رواں مالی سال مہنگائی 7.2 فیصد رہنے کا امکان ہے اور اگلے مالی سال مہنگائی کم ہو کر 6.8 فیصد تک محدود رہنےکا تخمینہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی بنک نے رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 3 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ ورلڈ بنک کی جانب سے جاری پاکستان ڈیویلپمنٹ اپڈیٹ رپورٹ 2025ء کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 3 فیصد جبکہ اگلے سال 3 اعشاریہ 4 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس سال غربت کی شرح 21.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں رواں مالی سال مہنگائی 7.2 فیصد رہنے...
پاکستان کو سیلاب سے بھاری نقصان پہنچا، مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ہے: عالمی بینک WhatsAppFacebookTwitter 0 28 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) عالمی بینک نے اپنی پاکستان ڈویلپمنٹ رپورٹ 2025 میں خدشہ ظاہر کیا ہے کہ سیلاب کے باعث پاکستان میں مہنگائی بڑھے گی۔ عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق سیلاب سے پاکستانی معیشت کو بھاری نقصان پہنچا، رواں مالی سال مہنگائی کی شرح 7.2 فیصد رہنے کی پیش گوئی ہے، آئندہ مالی سال میں مہنگائی کی شرح 6.8 فیصد رہنے کا امکان ہے، برآمدات بڑھانے کے لیے صرف ٹیرف اصلاحات کافی نہیں، حکومت اپنے ترقیاتی ایجنڈے میں برآمدات بڑھانے کو ترجیح دے۔ اپنی رپورٹ میں عالمی بینک نے مشورہ دیا کہ ترسیلات زر میں...
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے سیکیورٹی اور ٹریفک پلان مرتب کرلیا گیا۔ سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی کے مطابق پولیس کے 5500 سے زائد افسران سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے جبکہ ٹریفک انتظامات کے لیے 367 سے زائد افسران فرائض سر انجام دیں گے۔ سید خالد ہمدانی نے بتایا ہےکہ سینئر افسران فیلڈ میں سیکیورٹی پر مامور فورس کو چیک اور بریف کریں گے۔ روف ٹاپ پر اسنائپرز بھی تعینات کیے جائیں گے۔ سی پی او راولپنڈی کے مطابق سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کے لیے الگ کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جبکہ تھانوں کی موبائلز، ایلیٹ اور ڈولفن اسکواڈ اسٹیڈیم کے اطراف گشت کریں گی۔ انہوں...
ویب ڈیسک :پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان تین روز جاری رہنے والے مذاکرات کا کابل انتظامیہ کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے اب تک کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا، طالبان وفد کے کابل انتظامیہ سے بار بار رابطے ، ہر بار رابطے پر مؤقف بدل جاتا ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان تین روز سے مذاکرات جاری تھے، اب بے نتیجہ ختم ہو گئے ہیں، ثالث ممالک کی جانب سے فریقین کو دوبارہ مذاکرات پر آمادہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ شہبازشریف اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، توانائی، تجارت اور نئے منصوبوں پر گفتگو ذرائع نے بتایا کہ تیسرے دن مذاکرات 18 گھنٹے تک جاری رہے، 18 گھنٹوں...
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں تاریخی کمی WhatsAppFacebookTwitter 0 28 October, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس) پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی ۔آل پاکستان صرافہ جیولرز اینڈ ایسوسی ایشن کےمطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 14 ہزار روپے کی بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔آل پاکستان صرافہ جیولرز اینڈ ایسوسی ایشن کےمطابق آج مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 14 ہزار روپے کی کمی کے بعد قیمت چار لاکھ 16 ہزار 362روپےہوگئی ہے،اس کے علاوہ دس گرام سونے کی قیمت میں 12 ہزار روپے کی کمی کے بعد قیمت تین لاکھ 56 ہزار 963 ہوگئی۔فی تولہ چاندی کی قیمت 173 روپے کمی کے بعد 4924 روپے...
ویب ڈیسک: وزیراعظم شہبازشریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، سرمایہ کاری اور معاشی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے پاکستان سے تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا، ملاقات میں دونوں رہنماؤں کا توانائی، تجارت اور نئے منصوبوں پر بھی غور کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعلیٰ سطح رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ پہلے ٹی ٹونٹی میں آج مدمقابل ملاقات میں دونوں ممالک کے وفود بھی موجود تھے، ملاقات ریاض میں ہونے والی فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو کانفرنس کے موقع پر ہوئی۔ فیلڈ مارشل سید...
—فائل فوٹو پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان استنبول میں تیسرے دن مذاکرات 18 گھنٹے جاری رہے، مذاکرات آخری دور کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق افغان طالبان وفد نے پاکستان کے خوارج اور دہشت گردی کے خلاف کارروائی کے مطالبے سے اتفاق کر لیا ہے۔میزبانوں کی موجودگی میں بھی افغان طالبان وفد نے مرکزی مسئلے کو تسلیم کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہر مرتبہ کابل سے ملنے والی ہدایات کے باعث افغان طالبان وفد کا مؤقف تبدیل ہوتا رہا۔ کابل سے ملنے والے غیر منطقی اور ناجائز مشورے ہی بات چیت کے بےنتیجہ رہنے کے ذمہ دار ہیں، پاکستان اور میزبان سنجیدہ طریقے سے اب بھی ان پیچیدہ معاملات کو حل کرنا چاہتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے استنبول...
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز آج سے ہوگا۔ راولپنڈی میں شیڈول میچ میں بریسٹ کینسر آگاہی مہم کے لیے پاکستان ٹیم کی خصوصی پنک جرسی متعارف کروائی گئی ہے۔ Observing Pink Day in Rawalpindi on 28 October to support the fight against breast cancer! Let's unite for a cause that matters and show our support ???? Get your tickets at https://t.co/r1Y5gXriiG ????️#PAKvSA | #GreenPeYaqeen | #PINKtober pic.twitter.com/leEI6KHnPZ — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 27, 2025 قومی کھلاڑیوں کے علاوہ جنوبی افریقی ٹیم، امپائرز، عملہ اور کمنٹیٹرز پنک ربن پہن کر اس مہم میں حصہ لیں گے۔ میچ میں استعمال ہونے والے اسٹمپس گلابی رنگ کے ہوں گے۔...
باخبر ذرائع کے مطابق پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان استنبول میں جاری مذاکرات کے تیسرے روز بات چیت 18 گھنٹے تک جاری رہی۔ اس طویل دور کے دوران افغان طالبان وفد نے متعدد بار پاکستان کے اس منطقی اور جائز مطالبے سے اتفاق کیا کہ تحریکِ طالبان پاکستان (TTP) اور دہشتگردی کے خلاف قابلِ اعتماد اور فیصلہ کن کارروائی کی جائے۔ ذرائع کے مطابق افغان وفد نے یہ مؤقف میزبان ممالک کی موجودگی میں بھی تسلیم کیا، تاہم ہر بار کابل سے موصول ہونے والی ہدایات کے بعد ان کا مؤقف بدل گیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘...
استنبول میں پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات کا تیسرا مرحلہ 18 گھنٹے جاری، کابل کی ہدایات نے پیش رفت روک دی
اسلام آباد (طارق محمود سمیر) استنبول میں پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا تیسرا مرحلہ 18 گھنٹے طویل اجلاسوں کے بعد بغیر کسی حتمی نتیجے کے اختتام پذیر ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات کے دوران افغان طالبان کے وفد نے متعدد مواقع پر پاکستان کے اس مؤقف سے اتفاق کیا کہ خوارج (ٹی ٹی پی) اور دہشت گردی کے خلاف مصدقہ، یقینی اور مشترکہ کارروائی ناگزیر ہے۔ ذرائع کے مطابق افغان وفد نے میزبانوں کی موجودگی میں بھی اس بنیادی نکتے کو درست تسلیم کیا، تاہم ہر بار کابل سے موصول ہونے والی ہدایات کے بعد ان کا مؤقف تبدیل ہو جاتا رہا، جس کے باعث بات چیت بار بار تعطل کا شکار ہوئی۔ ذرائع کا کہنا...
بین الاقوامی استحکام فورس میں پاکستان کی ممکنہ شمولیت کے حوالے سے مختلف سطحوں پر غور جاری ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان کا مؤقف ہمیشہ سے اس اصول پر مبنی رہا ہے کہ عالمی امن، انصاف اور انسانی تحفظ کے لیے ہر ممکن کردار ادا کیا جائے، بالخصوص ایسے مواقع پر جہاں مظلوم اقوام کو مدد درکار ہو۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق غزہ اور فلسطین کے عوام کے تحفظ اور بحالی کے لیے کسی بین الاقوامی طور پر منظور شدہ فورس کی تشکیل ایک ناگزیر ضرورت بن چکی ہے۔ پاکستان سمجھتا ہے کہ مظلوموں کی عملی مدد اور ان کے تحفظ سے بڑھ کر کوئی خدمتِ انسانیت نہیں۔ اگر ایسی فورس جلد تشکیل پاتی ہے تو اس میں ان...
پاکستانی حکام نے بھارتی میڈیا کی جانب سے بولی وڈ اداکار سلمان خان کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے کے دعوے کو مکمل طور پر مسترد کر دیا۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ سلمان خان کو پاکستان کے انسدادِ دہشت گردی ایکٹ (اے ٹی اے) کے فورتھ شیڈول میں شامل کر لیا گیا ہے۔ یہ دعویٰ سلمان خان کے سعودی عرب کے شہر ریاض میں منعقدہ ’جوائے فورم 2025‘ کے دوران بلوچستان کے حوالے سے دیے گئے تبصرے کے حوالے سے کیا گیا۔ بھارتی میڈیا نے ایک مبینہ سرکاری نوٹیفکیشن شیئر کیا جس میں کہا گیا کہ حکومت پاکستان نے سلمان خان کو بلوچستان کا آزاد حمایتی قرار دیتے ہوئے انہیں...
پاکستان اور افغان طالبان کے استنبول میں تین روز سے جاری مذاکرات بے نتیجہ ختم WhatsAppFacebookTwitter 0 28 October, 2025 سب نیوز استنبول: (آئی پی ایس) پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان تین روز سےجاری رہنے والے مذاکرات بے نتیجہ ختم ہو گئے۔سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان تین روز سے مذاکرات جاری تھے، اب بے نتیجہ ختم ہو گئے ہیں، ثالث ممالک کی جانب سے فریقین کو دوبارہ مذاکرات پر آمادہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ترکیہ کے شہر استنبول میں پیر کو مذاکرات کا تیسرا دور بھی مشکلات کا شکار رہا کیونکہ اس میں کسی پیش رفت کا اعلان نہیں کیا گیا، دونوں پڑوسی ملکوں کے درمیان ہفتے کو شروع ہونے والے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فرانس کی جانب سے قطر اور متحدہ عرب امارات کو جدید رافیل لڑاکا طیاروں کی فروخت نے بھارت میں تشویش کی نئی لہر پیدا کر دی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس معاہدے کے بعد بھارتی فضائیہ کو خدشہ ہے کہ خطے میں طاقت کا توازن اس کے خلاف جا سکتا ہے، خاص طور پر اس لیے کہ ان طیاروں کے ذریعے پاکستان اور ترکی کے پائلٹس کو جدید ترین فضائی ٹیکنالوجی تک رسائی حاصل ہو رہی ہے۔ذرائع کے مطابق قطر اور متحدہ عرب امارات نے پاکستانی اور ترک پائلٹس کو رافیل اور میراج طیاروں پر تربیت حاصل کرنے کی اجازت دے دی ہے، جس سے بھارتی دفاعی ماہرین کے مطابق حساس ٹیکنالوجی کے افشا ہونے کے...
واشنگٹن میں یومِ سیاہ کشمیر کی تقریب، کشمیری عوام سے یکجہتی اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کا مطالبہ
امریکا میں پاکستانی سفارتخانے میں یومِ سیاہ کشمیر کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت کا اعادہ کیا گیا۔ تقریب میں پاکستانی امریکن کمیونٹی، تعلیمی اداروں، تھنک ٹینکس، میڈیا اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ مزید پڑھیں:’دنیا کے منصفو‘ نغمہ جو کشمیر کی آواز بن گیا اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ کے پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے، جن میں پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اظہار کیا گیا کہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق استصوابِ رائے کے حق کے حصول...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان اور سری لنکا نے سمندری معیشت اور ساحلی ترقی میں مشترکہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ اس اتفاقِ رائے کا مقصد خطے میں میرین ٹورازم، روزگار کے مواقع، اور پائیدار ترقی کے اہداف کو فروغ دینا ہے۔اسلام آباد میں وفاقی وزیرِ بحری امور جنید انوار سے سری لنکا کے وزیر بمل نیروشن رتنا نائیک نے ملاقات کی۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان میرین اور ساحلی سیاحت کے شعبوں میں شراکت داری کو وسعت دینے اور باہمی منصوبوں پر تعاون بڑھانے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ملاقات میں وزیر بحری امور جنید انوار نے مشترکہ میرین ٹورازم منصوبے شروع کرنے کی تجویز پیش کی۔ انہوں نے بتایا کہ سمندری معیشت دنیا بھر میں تقریباً ساڑھے 6 ملین...
آج دن کے آغاز میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آیا۔ صبح کے اوقات میں 100 انڈیکس 1148 پوائنٹس اضافے کے بعد 163312 کی سطح پر پہنچ گیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز شدید مندی دیکھی گئی تھی۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر بازار حصص کے 100 انڈیکس میں 1140 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی، جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 62 ہزار 163 پر بند ہوا تھا۔
ویب ڈیسک: راولپنڈی کی لیڈی کانسٹیبلز نے پولیس کالج لاہور میں 17ویں لیڈی ریکروٹ کورس میں نمایاں پوزیشنز حاصل کر لیں۔ سی پی او سید خالدہمدانی کی جانب سے بیسک ریکروٹ کورس میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی لیڈی کانسٹیبلز کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ سی پی او نے لیڈی کانسٹیبلز فروہ ریشم، بشریٰ انتظار اور علشبہ فاروق کو تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعام سے نوازا۔ بھارتی سٹار کرکٹرICUمیں داخل، وجہ کیا بنی؟ لیڈی کانسٹیبل فروہ ریشم نے نالج اینڈ لائف، اسلامک ایتھکس، اسٹریس منیجمنٹ، اینگر منیجمنٹ، پرسنل گرومنگ، کریکٹر بلڈنگ اور ڈرائیونگ اسکلز کے مضامین میں اوّل پوزیشن حاصل کی۔ لیڈی کانسٹیبل بشریٰ انتظار نے تعزیزات پاکستان، ضابطہ فوجداری، اسلامک لاء، لوکل اینڈ اسپیشل لاء اور قانون...
اسلام آباد: پاکستان نے آئی ٹی کی دنیا میں شاندار سنگ میل عبور کرلیا۔ ایس آئی ایف سی کے ساز گار ماحول کی بدولت پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ 2024 میں پاکستانی اپلیکیشن ڈیولپر نے 1,053 موبائل ایپلیکیشنز کی کامیاب لانچنگ کا ایک بڑا سنگ میل عبور کرلیا، پاکستان کا خطے میں ابھرتا ہوا موبائل ایپلیکیشن ڈیولپر حب بننا آئی ٹی کے شعبے کی شاندار کامیابی ہے۔ پاکستانی موبائل ایپلیکیشنز کی 'اینڈرائیڈ' اور 'آئی او ایس' پلیٹ فارمز پر عالمی مانگ میں اضافہ ہوا ہے جو پاکستانی ایپلیکیشن ڈیولپرز کی عالمی پذیرائی کا ایک ثبوت ہے۔ سال 2024 میں پاکستانی ڈویلپرز کی جانب سے 764 اینڈرائیڈ اور 289 آئی او ایس ایپلیکیشنز کا اجراء کیا...
استنبول(نیوز ڈیسک)پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان استنبول میں جاری مذاکرات کا تیسرا دن بھی مشکلات کا شکار رہا، افغان طالبان سے حوصلہ افزا جواب نہ مل سکا۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات میں پاکستان اپنے پیش کردہ منطقی مطالبات پر قائم ہے تاہم افغان طالبان کا وفد پاکستانی مطالبات کو پوری طرح تسلیم کرنےکو تیار نہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی وفد کا مؤقف بدستور منطقی، مضبوط اور امن کے لیے ناگزیر ہے، میزبان ممالک بھی تسلیم کرتے ہیں کہ پاکستان کے یہ مطالبات معقول اور جائز ہیں، دلچسپ بات یہ ہے کہ افغان طالبان کا وفد خود بھی سمجھتا ہے کہ ان مطالبات کو ماننا درست ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ افغان طالبان کے وفد کو کابل سے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کی جانب سے پیش کیے گئے منطقی اور مدلل مطالبات جائز ہیں لیکن افغان طالبان کا وفد ان مطالبات کو پوری طرح تسلیم کرنے کو تیار نہیں۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس ذرائع کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈ لاک برقرار ہے، استنبول میں جاری مذاکرات کا تیسرا دن بھی مشکلات کا شکار رہا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ میزبان ممالک بھی تسلیم کرتے ہیں کہ پاکستان کے یہ مطالبات معقول اور جائز ہیں، دلچسپ طور پر افغان طالبان کا وفد خود بھی سمجھتا ہے کہ ان مطالبات کو ماننا درست ہے۔ متوقع تحریک عدم اعتماد ؛پیپلزپارٹی نے ایک مرتبہ پھر وزیراعظم کو استعفیٰ دینے کیلئے مہلت دیدی افغان...
پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ استنبول میں جاری بات چیت کے تیسرے روز بھی کوئی خاص پیشرفت نہیں ہو سکی۔ذرائع کے مطابق پاکستان نے اپنے منطقی اور مدلل مطالبات پیش کیے، جنہیں میزبان ممالک نے بھی معقول قرار دیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ افغان طالبان کا وفد بھی ان مطالبات کی درستگی کو سمجھتا ہے، تاہم وہ کابل انتظامیہ کی ہدایات کے بغیر کوئی فیصلہ کرنے کو تیار نہیں۔ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد نے واضح کیا کہ ان مطالبات کو تسلیم کرنا دونوں ممالک کے مفاد میں ہے، مگر کابل انتظامیہ کی جانب سے کوئی مثبت جواب سامنے نہیں آیا۔اطلاعات ہیں کہ کابل میں کچھ عناصر جان بوجھ کر تعطل پیدا کر رہے...
2023 سے2025 تک پاکستان نے جنوبی ایشیا میں شاندار میکرو اکنامک تبدیلی کی مثال قائم کر دیاسلام آباد (طارق محمود سمیر حکومت کی مؤثر معاشی پالیسیوں کا بھارتی ویب سائٹ ساؤتھ ا یشیا مانیٹر نے بھی اعتراف کر لیا بہترین داخلی اصلاحات اور آئی ایم ایف بیل آؤٹ پیکچ نے پاکستان کے ڈیفالٹ سے معاشی استحکام کی بنیاد رکھی بھارتی ویب سائٹ ساؤتھ ایشیا مانیٹر کی رپورٹ کے مطابق؛ ایس آئی ایف سی فریم ورک کے ذریعے پاکستان کی عالمی سطح پر مؤثر اقتصادی سفارت کاری بحالی کی بنیاد ہے ایس آئی ایف سی نے کان کنی، توانائی آ ئی ٹی ،زراعت میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ، ساؤتھ ایشیا مانیٹر رپورٹ...
مائیکروسافٹ ٹیمز میں حاضری کا نیا فیچر، پاکستان میں ہائبرڈ ورک کلچر کے لیے گیم چینجر یا پرائیویسی چیلنج؟
مائیکروسافٹ ٹیمز نے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری کرلی ہے جو ملازمین کا کام کی جگہ کا اسٹیٹس خودکار طور پر اپ ڈیٹ کرے گا مثلاً جب کسی ملازم کا آلہ کمپنی کے مخصوص وائی فائی نیٹ ورک سے جڑ جائے تو اس کا اسٹیٹس ’in the office‘ میں تبدیل ہو جائے گا۔ یہ فیچر اداروں کو ہائبرڈ ورک ماڈلز میں سہولت فراہم کرے گا، تاکہ دفتر یا ریموٹ ورکنگ کی نگرانی زیادہ منظم ہو سکے۔ تاہم ماہرین کے مطابق یہ نیا نظام ملازمین کی پرائیویسی سے متعلق اہم سوالات بھی اٹھا رہا ہے۔ مزید پڑھیں: ’اسکائپ‘ 22 سال بعد بند، ایک عہد کا اختتام مائیکروسافٹ کے مطابق یہ فیچر فی الحال پری ویو مرحلے میں ہے اور اسے...
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کے ساتھ ایک لاکھ 63 ہزار پوائنٹس کی حد دوبارہ بحال ہوگئی۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 1000 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 63 ہزار 380 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 1140 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 62 ہزار 163 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
پاکستان نے بنگلا دیش کو کراچی پورٹ ٹرسٹ کے استعمال کی پیشکش کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق 20 سال بعد پاکستان بنگلا دیش نویں مشترکہ اقتصادی کمیشن کا اجلاس ہوا، جس کی مشترکہ صدارت وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک اور بنگلا دیش کے مشیر خزانہ ڈاکٹر صالح نے کی، جس میں دونوں ممالک کی قومی شپنگ کارپوریشنز کے درمیان تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق کراچی پورٹ کے ذریعے بنگلا دیش، چین، وسطی ایشیا سمیت علاقائی ممالک کے ساتھ تجارت کر سکے گا۔ دونوں ممالک کے درمیان براہ راست پروازیں شروع کرنے کے لیے کام تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اس کے علاوہ، پاکستان ہلال اتھارٹی اور بنگلا دیش اسٹینڈرڈ اینڈ ٹیسٹنگ انسٹی ٹیوٹ نے حلال...
ویب ڈیسک : وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف آج تحریک عدم اعتماد جمع کروائے جانے کا امکان ہے تاہم نئے قائد ایوان کیلئے تاحال حتمی نام سامنے نہیں آسکا۔ پاکستان پیپلز پارٹی نئے قائد ایوان کیلئے اپنا امیدوار سامنے لائے گی، مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی مرکزی قیادت کے فیصلے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار کو ووٹ دیں گے، نئے قائد ایوان کے انتخاب کے بعد مسلم لیگ ن اپوزیشن میں بیٹھے گی۔ بھارتی سٹار کرکٹرICUمیں داخل، وجہ کیا بنی؟ پاکستان تحریک انصاف کے چار ارکان اپوزیشن میں موجود ہیں، پی ٹی آئی فارورڈ بلاک کے 10 ارکان پیپلز پارٹی کے کیمپ میں بیٹھ گئے، پاکستان پیپلز پارٹی کے پاس اب 27 ارکان موجود...
وزارتِ خزانہ نے اپنی ماہانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ حالیہ معاشی اشاریے پاکستانی معیشت میں بتدریج بحالی کی نشاندہی کرتے ہیں، جب کہ مالیاتی نظم و ضبط، برآمدات میں بہتری اور ترسیلاتِ زر میں اضافے کے باعث مجموعی استحکام پر اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق حکومت کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے ابتدائی تین ماہ میں عام طور پر ہونے والے خسارے کے بجائے 15 کھرب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، تاہم اس نے تسلیم کیا کہ سیلاب اور پاک-افغان سرحد کی بندش کے باعث اشیائے ضروریہ کی سپلائی متاثر ہوئی، جس سے روزمرہ استعمال کی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ وزارتِ خزانہ نے اپنی رپورٹ...
استنبول مذاکرات تاحال بے نتیجہ ، افغان وفد کا پاکستان کے جائز مطالبات ماننے سے انکار WhatsAppFacebookTwitter 0 28 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد/استنبول (آئی پی ایس)استنبول میں پیر کو پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان جاری مذاکرات کا تیسرا دن بھی مشکلات کا شکار رہا۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد نے اپنے تمام مطالبات نہایت منطقی، مدلل اور جائز بنیادوں پر پیش کیے، تاہم افغان طالبان کا وفد ان مطالبات کو پوری طرح تسلیم کرنے کے لیے تیار نظر نہیں آ رہا۔ ذرائع کے مطابق میزبان ممالک نے بھی اعتراف کیا ہے کہ پاکستان کے مطالبات معقول اور جائز ہیں، بلکہ افغان طالبان کا وفد خود بھی سمجھتا ہے کہ ان مطالبات کو ماننا درست اور...
یروشلم: اسرائیل نے واضح کردیا ہے کہ وہ غزہ میں تعینات کی جانے والی بین الاقوامی فورس میں ترک فوج کی موجودگی کو کسی صورت قبول نہیں کرے گا۔ ہنگری میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر خارجہ گیڈیون سار نے کہا کہ جو ممالک غزہ میں فوج بھیجنے کے خواہاں ہیں، انہیں اسرائیل کے ساتھ منصفانہ رویہ اختیار کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر اردوان کی قیادت میں ترکی نے ہمیشہ اسرائیل کے خلاف دشمنی کا رویہ رکھا ہے، اس لیے اسرائیل کے لیے یہ قابلِ قبول نہیں کہ ترک مسلح افواج کو غزہ کی پٹی میں داخل ہونے دیا جائے۔ گیڈیون سار نے مزید کہا کہ اسرائیل نے اپنے امریکی اتحادیوں کو بھی اس موقف سے...
عمان: فیلڈ مارشل حافظ عاصم منیر نے اردن کا سرکاری دورہ کیا، جہاں انہوں نے اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم ابن الحسین سے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں اردن کے ولی عہد شہزادہ حسین بن عبداللہ بھی شریک تھے۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے دفاع، سیکیورٹی اور باہمی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا، جنرل عاصم منیر نے حکومتِ پاکستان، عوام اور مسلح افواج کی جانب سے شاہ عبداللہ دوم کے لیے نیک خواہشات کا پیغام بھی پہنچایا۔ ترجمان کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور اردن کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، دونوں ممالک نے...
اسلام ٹائمز: آئی ایس او پاکستان نے اپنے قیام 22 مئی 1972ء سے آج تک ان 53 سالوں میں ہزاروں جوانوں کو تعلیم و تربیت دے کر قوم کے سپرد کیا ہے۔ یہ جوان مجالس میں علم کی شمعیں روشن کرتے ہیں، منبروں پر فہم و شعور کی بات کرتے ہیں اور میدانِ عمل میں عشقِ ولایت کے پرچم تلے اپنی خدمات انجام دیتے ہیں۔ آج جب ہم اس تنظیم کی تاریخ پر نگاہ ڈالتے ہیں تو فخر ہوتا ہے کہ ہم اس علم و عمل کا حصہ رہے۔ ان تمام بزرگان کو سلام پیش کرتے ہیں، جو اس کارواں کے قافلہ سالار تھے اور ان شہداء کو خراج عقیدت، جنہوں نے اس قافلے کی راہ کو اپنے خون سے...
بنگلہ دیش اور پاکستان نے 2 دہائیوں بعد اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق کر لیا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارت، زراعت، توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، فوڈ پراسیسنگ، فارماسیوٹیکل اور رابطہ کاری کے شعبوں میں شراکت بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ اتفاق رائے بنگلہ دیش پاکستان مشترکہ اقتصادی کمیشن (جے ای سی) کے 9ویں اجلاس میں ہوا، جو پیر کو ڈھاکا میں منعقد ہوا۔ یہ اجلاس بیس سال بعد منعقد کیا گیا، جس سے دونوں جنوبی ایشیائی ممالک کے درمیان تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔ اجلاس کی صدارت بنگلہ دیش کے فنانس ایڈوائزر ڈاکٹر صالح الدین احمد اور پاکستان کے وزیرِ پٹرولیم علی پرویز ملک نے مشترکہ طور پر کی۔ اجلاس میں دونوں ممالک کے تجارتی،...
’آئین میں لکھ دینا چاہیے کہ وزیرِ خزانہ میمن برادری سے ہو‘، شاہد خاقان عباسی نے یہ انوکھا مشورہ کیوں دیا؟
عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے مشورہ دیا ہے کہ ملک کے آئین میں یہ لکھ دینا چاہیے کہ وزیرِ خزانہ میمن برادری سے ہو۔ ویڈیو میں شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ جو شخص پیسے کو سمجھتا ہو، اس کی قدر کو جانتا ہو، اور جانتا ہو کہ پیسے کو کیسے محفوظ رکھا جاتا ہے اور کیسے خرچ کیا جاتا ہے، یہی ایک وزیرِ خزانہ کا اصل کام ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی تقریباً دس فیصد معیشت میمن برادری کے کنٹرول میں ہے، اور یہ لوگ پیسے کے استعمال اور اس کی حفاظت...
پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے حکومت پاکستان کی ہدایات اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اقدام کے تحت ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کے نفاذ کا عمل شروع کر دیا ہے۔ہوائی اڈوں پر موجود تمام تجارتی مراکز اور سروس فراہم کرنے والوں کو ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کو اپنانے کی ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔یہ اقدام مسافروں کے لیے سہولت، شفاف لین دین، اور جدید مالی نظام کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوگا۔ترجمان کے مطابق مسافر نئے نظام کو اپنانے کے ساتھ ساتھ نقد ادائیگی بھی کرسکیں گے تاہم ڈیجیٹل ادائیگی کے طریقے اختیار کرنے کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔
امریکا میں عوامی احتجاجی سلسلے میں تیزی کیوں؟ سراپا احتجاج امریکی عوام کیا چاہتے ہیں؟ کیا امریکا تیزی سے زوال پزیر ہے؟ عالم اسلام سے زیادہ عالم مغرب و امریکا میں غزہ فلسطین کیلئے عوامی بیداری کیوں؟ غزہ پر امریکی اتحادی مغربی، مسلم و عرب ممالک کے مشترکہ حملے کی تیاری؟ کیا امریکی صدر ٹرمپ مسلم و عرب ممالک کو حماس پر حملے کیلئے آمادہ کر سکیں گے؟ پاکستان غزہ فلسطین سے متعلق کردار کیا ہے اور کیا ہونا چاہیئے؟ و دیگر متعلقہ اہم سوالات کے جوابات جاننے کیلئے جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید عقیل انجم قادری کا خصوصی ویڈیو انٹرویو ضرور سنیئے اور احباب و اقارب کے ساتھ شیئر بھی کیجیئے۔ متعلقہ فائیلیںمعروف اہلسنت عالم...
پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان استنبول میں جاری مذاکرات کا تیسرا دن بھی مشکلات کا شکار رہا۔ذرائع کے مطابق مذاکرات میں پاکستان اپنے پیش کردہ منطقی مطالبات پر قائم ہے تاہم افغان طالبان کا وفد پاکستانی مطالبات کو پوری طرح تسلیم کرنےکو تیار نہیں۔ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی وفد کا مؤقف بدستور منطقی، مضبوط اور امن کے لیے ناگزیر ہے، میزبان ممالک بھی تسلیم کرتے ہیں کہ پاکستان کے یہ مطالبات معقول اور جائز ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دلچسپ طور پر افغان طالبان کا وفد خود بھی سمجھتا ہے کہ ان مطالبات کو ماننا درست ہے۔ذرائع نے بتایا کہ افغان طالبان کے وفد کو کابل سےکنٹرول کیا جا رہا ہے، افغان طالبان کا وفد بار بار کابل انتظامیہ...
اسلام ٹائمز: یہ مانا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، تاہم ہمیں یہ بھی فراموش نہیں کرنا چاہیئے کہ کشمیر کی تاریخ، تہذیب و ثقافت، تمدّن، آزادی و خود مختاری کی تمنّا اور جغرافیائی حیثیت میں سے جو کچھ بھی محفوظ ہے، وہ پاکستان کی وجہ سے ہی محفوظ ہے، ورنہ بھارت تو کب کا سب کچھ ہضم کرچکا ہوتا۔ کشمیر اور پاکستان کے درمیان ایک ایسا مقدس رشتہ ہے، جو دین کے دھاگے سے بندھا ہوا ہے، جہاں زمین، آسمان اور آزادی کا خواب ایک ہی رنگ میں رنگا ہوا ہے۔ کشمیر کی تاریخ، اس کی تہذیب، اس کا تمدن اور اس کی آزادی کی آرزو۔۔۔ یہ سب پاکستان کی بدولت ہی زندہ و تابندہ ہے۔ کشمیر کے...
باوثوق ذرائع کے مطابق استنبول میں جاری مذاکرات کے تیسرے روز بھی پیشرفت میں مشکلات برقرار ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے پیش کیے گئے مطالبات منطقی، معقول اور جائز ہیں، تاہم افغان طالبان وفد ان مطالبات کو مکمل طور پر تسلیم کرنے پر آمادہ نہیں۔ میزبان ممالک نے بھی اس بات کو تسلیم کیا ہے کہ پاکستان کا مؤقف درست اور منصفانہ ہے۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ افغان طالبان وفد خود بھی ان مطالبات کی معقولیت کو تسلیم کرتا ہے، لیکن وہ بار بار کابل انتظامیہ سے مشاورت کر رہا ہے اور انہی کی ہدایات کے مطابق عمل کر رہا ہے۔ مزید پڑھیں: استنبول مذاکرات کا تیسرا دور: افغان طالبان کی ٹی ٹی پی معاملے...
وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت صحت کے شعبے میں بنیادی اصلاحات متعارف کرانے کے لیے پرعزم ہے تاکہ نہ صرف اسپتالوں کی سہولیات میں بہتری لائی جائے بلکہ عوام کو بیماریوں سے بچاؤ کے حوالے سے مؤثر اقدامات فراہم کیے جائیں۔ یہ بھی پڑھیں: جوائے فورم 2025 ریاض: تفریح، ٹیکنالوجی اور تخلیق کا عالمی سنگم وہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقدہ ریاض ہیلتھ کیئر لیڈرز فورم اور پاکستان ڈاکٹرز گروپ کی مشترکہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے جس میں دنیا بھر سے پاکستانی ڈاکٹرز، پروفیسرز اور ماہرینِ صحت کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب سے ڈاکٹر ذکی الدین احمد، ڈاکٹر عادل حیدر، ڈاکٹر اسد رومی اور پاکستان ڈاکٹرز گروپ سعودی...
پاکستان قدرتی خوبصورتی، تاریخی ورثے اور متنوع ثقافتوں کا خزانہ ہے اور سیاحت کے شعبے میں بھی ایک منفرد مقام رکھتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان کے سیاحتی مقامات پر اینٹری فیس لاگو، سیاح کیا کہتے ہیں؟ سنہ 2025 میں حکومت نے ویزا پالیسیوں میں نرمی اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے ذریعے سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے خاص طور پر ان مقامات کی طرف جو ابھی تک بڑے پیمانے پر مشہور نہیں ہوئے۔ ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے شمالی علاقوں اور ساحلی خطوں میں ایسے ابھرتے ہوئے سیاحتی مقامات ہیں جو قدرتی حسن، مہم جوئی اور ثقافتی مشاہدات سے بھرپور ہیں اور یہاں بیحد سکون کا احساس ہوتا ہے۔ مختلف صوبائی اور وفاقی منصوبے بھی...
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) فیلڈ مارشل عاصم منیر نے سرکاری دورے میں اردن کے شاہ عبداللہ سے ملاقات کی ہے، جس میں دونوں ممالک کے دفاعی تعاون اور دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے کے امور پر غور کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سلطنتِ اردن کے سرکاری دورے پر ہیں۔ انہوں نے ہاشمی سلطنتِ اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم ابن الحسین سے ملاقات کی، جو اردنی مسلح افواج کے سپریم کمانڈر بھی ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر شاہ عبداللہ کے فرزند ولی عہد شہزادہ الحسین بن عبداللہ دوم بھی ملاقات کے دوران موجود تھے۔ اعلامیے کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں شخصیات نے باہمی دلچسپی کے امور...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) بنگلا دیش کے چیف ایڈوائرز اور نوبیل انعام یافتہ معاشی ماہر ڈاکٹر محمد یونس کی جانب سے پاکستان کی مسلح افواج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کو دی جانے والی کتاب کے سرورق پر بنے نقشے نے بھارتیوں کو آگ بگولہ کر دیا۔ ڈاکٹر محمد یونس کی جانب سے جنرل ساحر شمشاد مرزا کو The Art of Triumph کے عنوان والی ایک کتاب کا تحفہ بھی پیش کیا گیا۔ اس کتاب کے سرورق پر بنے نقشے کے حوالے سے بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ ڈاکٹر محمد یونس نے جو کتاب پاکستان کی مسلح افواج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کو بطور تحفہ پیش کی...
اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مؤخر ادائیگویں پر ایک ارب 20کروڑ ڈالر کی سعودی آئل فیسلٹی فروری2026 تک موثر رہے گی, وزارت خزانہکے ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے ،سعودی ائل فیسلٹی کے تحت ماہانہ 100ملین ڈالر پاکستان کو ملتے ہیں ، جبکہ یہ قسط فروری 2026 تک جاری رہے گی،اس حوالے سے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان رواں سال کے اغاز میں معاہدے پر دستخط ہوئے تھے،ان زرائع نے بتایا کہ وزیراعظم کے ہمراہ وزیر خزانہ بھی سعودی عرب گئے ہیں اور اس کا مقصد پاک سعودی تعلقات میں اضافے کے ساتھ ساتھ پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے مختلف منصوبوں پر سعودی سرمایہ کاروں کے ساتھ بات چیت...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان نے بھارت سے ملنے والی اپنی فضائی حدود 2 روز کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی نے تمام ایئر لائنز اور ایوی ایشن کمپنیوں کو نوٹم جاری کر دیا جس میں کہا گیا کہ 28 اور 29 اکتوبر کو فضائی حدود صبح 6 تا 9 بجے تک بند رہے گی۔ کمرشل پروازوں کو احتیاط برتنے کی ہدایات کی گئی ہے۔ دو روز کے دوران تین تین گھنٹے فضائی حدود بند رہے گی۔ کراچی اور لاہور فلائٹ ریجن میں مخصوص روٹس کمرشل پروازوں کے لئے بند رہیں گے۔ فیصلہ ممکنہ طور پاکستان کی سرحد کے قریب بھارتی فوجی مشقوں کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان میں میٹا اے آئی اردو میں متعارف کرادیا گیا ہے جس کے تحت پاکستان کے صارفین اب میٹا اے آئی سے انگریزی کے ساتھ ساتھ اردو میں بھی بات چیت کر سکیں گے۔ میٹا نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کے اشتراک سے ’’Future in Focus: AI and Innovation‘‘ کے عنوان سے منعقدہ تقریب میں پاکستان میں مصنوعی ذہانت کی تعلیم اور سرکاری ڈیجیٹل تبدیلی کے تجرباتی پروگرام کے آغاز کا بھی اعلان کیا۔ ان تمام اقدامات کا مقصد پاکستان میں ڈیجیٹل تبدیلی کے عمل میں تیزی لانا ہے۔ کمپنی نے’’Transforming Public Sector Innovation in Asia Pacific with Llama‘‘کے رہنما دستاویز کا مقامی ایڈیشن بھی متعارف کرایا، جو Deloitteکے تعاون سے تیار کی گئی...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان استنبول مذاکرات کا تیسرا دور جاری ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق افغان طالبان تحریری معاہدہ کرنے سے گریز کر رہے ہیں۔ افغان طالبان کی جانب سے لچک نہ دکھانے پر صورتحال مزید پیچیدہ ہوگئی ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق ترکیہ کے شہر استنبول میں پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور جاری ہے۔ آج مذاکرات کے دور میں ثالث ابراہیم قالن بھی موجود ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا پاکستان نے واضح کیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے خاتمے کے لیے ٹھوس اور یقینی اقدامات کرنے پڑیں گے۔ پاکستان کے برعکس طالبان کے دلائل غیر منطقی اور زمینی حقائق سے ہٹ...
اسلام آباد: پاکستان سے سفر کرنے والے لاکھوں مسافروں کے لیے خوشخبری، ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر ڈیجیٹل ادائیگی کا نظام متعارف کرادیا گیا۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے حکومتِ پاکستان کی ہدایات اور اسٹیٹ بینک کے تعاون سے ہوائی اڈوں پر لین دین کے جدید ڈیجیٹل نظام کے نفاذ کا عمل شروع کردیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد مسافروں کو سہولت، شفافیت اور تیز تر مالی خدمات فراہم کرنا ہے۔ پی اے اے کے مطابق ملک کے تمام ہوائی اڈوں پر موجود تجارتی مراکز، ریسٹورنٹس اور سروس فراہم کرنے والے اداروں کو ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کو اپنانے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔ نئے نظام کے تحت مسافر اپنی سہولت کے مطابق ڈیجیٹل یا نقد...
اسلام آباد: پاکستان میں نان فائلرز کے لیے اے ٹی ایم سے نقد رقم نکلوانے پر نیا ٹیکس نافذ کر دیا گیا ہے، نئے قواعد کے مطابق وہ افراد جو فائلر نہیں ہیں اور ان کا نام ایکٹیو ٹیکس پیئر لسٹ (ATL) میں شامل نہیں، اگر ایک دن میں اپنے بینک اکاؤنٹ سے اے ٹی ایم کے ذریعے 50,000 روپے سے زائد نقد رقم نکلوائیں گے تو ان پر 0.8 فیصد ٹیکس لاگو ہوگا۔ مثال کے طور پر، اگر کوئی نان فائلر ایک دن میں 60,000 روپے اے ٹی ایم سے نکلواتا ہے تو اس کے اکاؤنٹ سے 480 روپے کی کٹوتی ٹیکس کے طور پر کی جائے گی۔ یہ ٹیکس صرف نقد رقم نکلوانے پر لاگو ہوگا اور بینک...
ہفتے کے روز 9 گھنٹے اور پھر اتوار کو 13 گھنٹے سے زائد طویل مذاکرات بھی کسی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہوگئے تھے،تاحال طالبان کسی بھی قسم کا تحریری معاہدہ نہ کرنے کی ضد پر اڑے ہوئے ہیں جنگ بندی میں توسیع، راستوں کو دوبارہ کھولنے، جذبہ خیر سگالی کے طور پر قیدیوں کی رہائی، اگلی ملاقات کی تاریخ اور مقام سمیت کئی دیگر امور کا احاطہ کیا جائے گا، افغان میڈیا نے دعوی استبول میں پاک افغان مذاکرات تیسرے دور میں داخل ہوگیا لیکن تاحال طالبان کسی بھی قسم کا تحریری معاہدہ نہ کرنے کی ضد پر اڑے ہوئے ہیں۔ذرائع کے مطابق افغان طالبان کے غیر لچکدار اور غیر حقیقی رویے کے باعث یہ دور بھی نتیجہ خیز...
جدوجہد آزادی رنگ لائے گی، مقبوضہ کشمیر پاکستان کا حصہ بنے گا، عالمی برادری بھارت پر دبائو ڈالے،امیر جماعت حکومت کشمیر کا مقدمہ پوری طاقت سے لڑے ، تیسری نسل کو بھارتی مظالم کا سامنا ہے، مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ پر بیان امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو حق خود ارادیت دلانے کے لیے بھارت پر دبا ڈالا جائے۔ کشمیریوں کی تیسری نسل کو بھارتی مظالم کا سامنا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ کے موقع پر منصورہ سے جاری بیان میں انہوں نے اہل کشمیر سے اظہار یکجہتی کیا اور انہیں تحریک آزادی میں جماعت اسلامی اور پاکستان کے عوام کی...
مسئلہ جموں و کشمیر کے پرامن حل کے بغیر برصغیر کا دائمی امن و استحکام خواب ہی رہے گا 27اکتوبرکوبھارتی افواج نے اخلاقی اصولوں کی خلاف ورزی کی ،یوم سیاہ پر پیغامات صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اس عزم کو دہرایا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا،یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر اپنے الگ الگ پیغامات میں انہوں نے کہا کہ مسئلہ جموں و کشمیر کے پرامن حل کے بغیر برصغیر کا دائمی امن و استحکام خواب ہی رہے گا، صدر مملکت نے یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ 27اکتوبر 1947کو بھارتی افواج نے سرینگر میں داخل ہو کر نہ صرف...
غزہ میں تعینات بین الاقوامی فورس میں پاکستان کے فوجی دستے شامل ہوسکتے ہیں، اسرائیلی اخبار گزشتہ ہفتے اسرائیل کی خارجہ و دفاعی امور کمیٹی کو بند کمرہ اجلاس میں دی گئی بریفنگ میں انکشاف اسرائیلی اخبار کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ غزہ میں تعینات کی جانے والی بین الاقوامی فورس میں پاکستان کی فوجی دستے بھی شامل ہوسکتے ہیں۔اسرائیلی اخبار ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق اسرائیلی دفاعی حکام نے قانون سازوں کو بتایا ہے کہ غزہ میں 2 سالہ جنگ کے بعد استحکام قائم کرنے کے لیے تشکیل دی جانے والی بین الاقوامی فورس میں پاکستان کے فوجی دستے بھی شامل ہو سکتے ہیں۔اسرائیلی ویب سائٹ ’وائی نیٹ نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے اسرائیلی...
اضافی نفری طلب، 7500 افسران اور پولیس اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی سر انجام دیں گے اقبال سٹیڈیم میں4،6 اور8 نومبر کو تین حصار میں سکیورٹی فراہم کی جائیگی،سٹی پولیس فیصل آباد (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان جنوبی افریقہ کرکٹ سیریز کے دوران سکیورٹی انتظامات کیلئے اضافی نفری طلب کرلی گئی۔ فیصل آباد پولیس نے سکیورٹی پلان جاری کر دیا، جس کے مطابق پولیس کے 7500 افسران اور پولیس اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر نے پولیس لائن کمپلیکس میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین تین ایک روزہ انٹرنیشنل میچز کی سیریز کے لیے سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین چار ،چھ اور...