2025-07-01@17:53:52 GMT
تلاش کی گنتی: 1510

«نئے مالی سال کا»:

(نئی خبر)
    پشاور: عید کے موقع پر وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے پی ٹی آئی کے قیدی ورکرز کیلیے مالی معاونت کا اعلان کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق عیدالاضحی کے موقع پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے پی ٹی آئی کے قیدی ورکرز کے لیے مالی معاونت کا اعلان کیا۔ علی امین گنڈاپور کی جانب سے بنوں جیل میں موجود قیدیوں کے لیے فی کس پچاس ہزار روپے مالی معاونت فراہم کی گئی، یہ رقم ہر بار علی امین گنڈاپور کی جیب سے ادا کی جاتی ہے سرکاری خزانے سے نہیں۔
    اسلام آباد: نئے وفاقی بجٹ میں چھوٹی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس 12.5 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق نئے وفاقی بجٹ کا مجموعی حجم 17 ہزار 500 ارب روپے مقرر کیے جانے کا تخمینہ ہے۔ اور مالی سال 26-2025 کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا ٹیکس ہدف 14 ہزار 100 ارب روپے ہو گا۔ اس سے قبل آئی ایم ایف کی شرط پر ایف بی آر کا ٹیکس ہدف 14 ہزار 300 ارب روپے تھا۔ دفاعی، ترقیاتی بجٹ اخراجات اور سود ادائیگیوں کے تخمینے بھی فائنل کر لیے گئے۔ جبکہ آئندہ مالی سال سود کی مد میں ادائیگیوں کے لیے لگ بھگ 9 ہزار ارب...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2025ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے شمالی وزیرستان میں 14 دہشتگردوں کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔(جاری ہے) جاری اعلامیہ کے مطابق گورنرسندھ نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف سکیورٹی اداروں کی کامیاب کارروائیاں لائقِ تحسین ہیں،خوارج کے مکمل خاتمے تک سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔گورنر سندھ نے کہا کہ قوم کے دفاع میں سکیورٹی فورسز کا حوصلہ اور قربانیاں قابلِ فخر ہیں۔کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگردوں کا خاتمہ سکیورٹی فورسز کا عزم ہے۔
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2025ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے دتہ خیل شمالی وزیرستان میں 14 فتنہ الخوارج کو جہنم واصل کرنے پر سیکورٹی فورسز کو مبارکباد دی ہے ۔جاری بیان میں کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے ملکی استحکام کےلیے سیکورٹی فورسز کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔(جاری ہے) سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ہماری مضبوط فورسز نے ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنادیا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ملک سے دہشتگرد عناصر کو تیزی سے ان کے انجام تک پہنچایا جارہا ہے،امن و ترقی کا سفر تیزی سے جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم کی دعائیں پاک فورسز کے ساتھ ہیں،دشمن کو ہر محاذ پر شرمندگی...
    وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس شروع WhatsAppFacebookTwitter 0 4 June, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس شروع ہوگیا، جس میں چاروں صوبائی وزرائے اعلی شریک ہیں۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ اور آئندہ مالی سال کے میکرو اکنامک فریم ورک کی منظوری دی جائے گی۔ آئندہ مالی سال کے لیے قومی ترقیاتی بجٹ تقریبا 4 ہزار ارب روپے جبکہ پی ایس ڈی پی کی مد میں 1000 ارب روپے رکھے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے لیے جی ڈی پی گروتھ 4.2 فیصد رکھنے کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔قومی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 04 جون 2025ء) کولون شہر میں 1945 کے بعد سے اس انداز کے شہری انخلا کی یہ سب سے بڑی کارروائی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ دوسری عالمی جنگ کے دوران گرائے گئے یہ تین بم امریکی ساختہ ہیں۔ اسی تناظر میں کولون شہر میں دریائے رائن کے کنارے واقعے ڈوئیٹس کے علاقے سے بیس ہزار افراد کا انخلا مکمل کیا جا رہا ہے۔ کولون شہر کی ویب سائٹ پر کہا گیا ہے، ''یہ انخلاء دوسری عالمی جنگ کے اختتام کے بعد کی سب سے بڑی کارروائی ہے۔ تمام متعلقہ ادارے امید کرتے ہیں کہ بدھ کے روز بم ناکارہ بنانے کا عمل مکمل کر لیا جائے گا۔‘‘ اسی تناظر میں کولون شہر...
    وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی ـــ فائل فوٹو وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ نئے مالی سال کا بجٹ سرپلس ہوگا اور نئے بجٹ کا فوکس نوجوان ہوں گے۔بلوچستان اسمبلی میں قائمہ کمیٹیوں کے لیے نئے بلاک کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ بلوچستان اسمبلی کی نئی تعمیر ہونے والی عمارت میں صوبے میں آباد قوموں کی ثقافت کا رنگ ہوگا۔ سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی کی موجودہ عمارت بہت پرانی ہوگئی تھی، اس میں ضروریات پوری نہیں ہو رہی تھیں، ہم نے کوشش کی کہ اس عمارت کی جدید طرز کے مطابق تعمیر ہو۔ بلوچستان میں خود سے غائب ہونیوالوں کا الزام ریاست پر لگا دیا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 04 جون 2025ء) پاکستانی سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں شدت پسندوں کے ایک ٹھکانے پر کارروائی کرتے ہوئے 14 عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔ فوج کی جانب سے بدھ کے روز جاری بیان کے مطابق یہ کارروائی گزشتہ رات خفیہ اطلاع پر کی گئی۔ فوج کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے شدت پسند کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تعلق رکھتے تھے اور مبینہ طور پر بھارت کے ایجنڈے پر کام کر رہے تھے۔ کارروائی کے بعد علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ شدت پسندوں کے دیگر ٹھکانوں کا خاتمہ کیا جا سکے۔ فوجی بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کو ہوا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2025ء) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےشمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی سرزمین سے ایک ایک خوارجی دہشتگرد کا مکمل صفایا کریں گے۔بدھ کو اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر داخلہ نے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے 14 بھارتی حمایت یافتہ خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرکے بڑی کامیابی حاصل کی۔ محسن نقوی نے کہا کہ انڈین حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے ناپاک ارادوں کو...
    شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرکے فتنہ الخوارج کے 14 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق  شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں خفیہ اطلاعات پر خوارج کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، جس میں 14 دہشتگرد مارے گئے۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک خارجی دہشتگردوں کو بھارت کی مدد حاصل تھی ، دتہ خیل میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ سکیورٹی فورسز مادرِ وطن سے دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور ایسے تمام فتنوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے تک آپریشن جاری رہے گا۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔(جاری ہے) بدھ کو اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کارروائیوں کے دوران فتنہ الخوارج کے 14 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکورٹی فورسز کی تعریف کی اور کہا کہ سیکورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں قابل فخر ہیں۔ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک فتنہ الخوارج کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔ فتنہ الخوارج کو انکے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ فتنہ الخوارج کے خاتمے کیلئے پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔پاکستان...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک) شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 14 خوارج مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع دتہ خیل کے علاقے میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جو فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پرکیاگیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فورسز اور خوارج کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 14 خوارج ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والےخوارج کے ٹھکانےکو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا، علاقے سے مزید بھارتی اسپانسرڈ خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ سکیورٹی...
     ویب ڈیسک: قومی اقتصادی کونسل کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا گیا۔  ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس پی ایم ہاؤس میں سہ پہر 3 بجے ہوگا ،اجلاس میں وفاق کے ساتھ صوبائی حکومتوں کے نمائندے شریک ہوں گے۔  ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ اور میکرو اکنامک فریم ورک کی منظوری دی جائے گی، اجلاس میں نئے مالی سال کی معاشی شرح نمو، زراعت، صنعت اور سروسز سیکٹر کے اہداف بھی منظور کئے جائیں گے۔  مودی کو دیکھیں تو یہ لگتا ہے کہ وہ نیتن یاہو کی کاپی ہے  ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کیلئے قومی ترقیاتی بجٹ تقریباً 4 ہزار ارب...
    قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس آج طلب، بجٹ اہداف کی منظوری دی جائے گی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) قومی اقتصادی کونسل کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس پی ایم ہاؤس میں سہ پہر 3 بجے ہوگا جس میں وفاق کے ساتھ صوبائی حکومتوں کے نمائندے شریک ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ اور میکرو اکنامک فریم ورک کی بھی منظوری دی جائے گی، اجلاس میں نئے مالی سال کی معاشی شرح نمو، زراعت، صنعت اور سروسز سیکٹر کے اہداف بھی منظور کئے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق آئندہ مالی...
    مودی دور حکومت میں دیگر شعبوں کی طرح فوج میں بھی مذہبی تعصب بڑھ چکا ہے، بھارتی فوج میں غیر ہندو کو بھی زبردستی ہندوانہ تقریبات یا رسومات میں شرکت کیلئے مجبور کیا جاتا ہے۔ بھارتی فوج میں مذہبی تعصب کا شکار ہونے والوں میں لیفٹیننٹ سیموئیل کمالیسن بھی شامل ہیں۔ عیسائی مذہب سے تعلق رکھنے والے لیفٹیننٹ سیموئیل کمالیسن نے 2017 میں بھارتی فوج میں کمیشن حاصل کیا۔ لیفٹیننٹ سیموئیل کمالیسن عیسائی ہونے کی وجہ سے سکھ رجمنٹ کی ہندوانہ اور سکھوں کی تقریبات میں شرکت سے معذرت کرتا رہا۔ لیفٹیننٹ سمیوئیل کمالیسن کا کہنا ہے کہ ’’وہ اپنے مذہب کی توہین نہیں کرنا چاہتا اور دیگر سپاہیوں کے مذہبی جذبات کا بھی خیال رکھتا ہے۔‘‘ بھارتی فوج کے...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران فتنہ الہندوستان کے 14 خوارج کو ہلاک کر دیا۔  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع دتہ خیل میں آپریشن بھارتی پراکسی سے تعلق رکھنے والے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران ہندوستانی سپانسر شدہ خوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الہندوستان کے 14 خوارج ہلاک ہوگئے۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے دیگر بھارتی سپانسر شدہ خارجیوں کے خاتمے کیلئے آپریشن جاری رہے گا، پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی سپانسر...
    قومی اقتصادی کونسل  کا اہم اجلاس آج سہ پہر 3 بجے وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں اسلام آباد میں طلب کیا گیا ہے، جس میں آئندہ مالی سال 2025-2026 کے قومی ترقیاتی بجٹ اور میکرو اکنامک اہداف کی منظوری دی جائے گی۔  اجلاس میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے نمائندے، چاروں وزرائے اعلیٰ، وزرائے خزانہ اور دیگر متعلقہ حکام شرکت کریں گے۔ اجلاس میں آئندہ مالی سال کے لیے قومی ترقیاتی پلان، پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام  اور مختلف شعبہ جات کے اہداف کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔  آئندہ مالی سال کے لیے قومی ترقیاتی بجٹ چار ہزار ارب روپے تک رکھنے کی تجویز ہے، جب کہ پی ایس ڈی پی کے تحت ایک ہزار ارب روپے مختص کیے...
    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع دتہ خیل کے علاقے میں آپریشن کے دوران 14 خوارج کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں 14 خوارج ہلاک ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا، علاقے سے مزید بھارتی اسپانسرڈ خوارج...
    سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع دتہ خیل کے علاقے میں آپریشن کے دوران 14 خوارج کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں 14 خوارج ہلاک ہوگئے۔ خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 15 خوارج ہلاک، 2 جوان شہیدآئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے خفیہ اطلاعات پر آپریشنز میں ضلع کرک میں 8، شمالی وزیرستان میں 4 اور جنوبی وزیرستان کے علاقے گومل زام میں 3 خوارج مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے خوارج...
    اسلام آباد: شمالی وزیرستان کے تحصیل دتہ خیل کے عام علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران بھارتی پراکسی سے تعلق رکھنے والے 14 فتنتہ الخوارج ہلاک کر دیے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا گیا۔ علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دوسرے بھارتی اسپانسر شدہ خارجی کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف، صدر مملک اور وزیر...
    پاکستان میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم مختلف مقامات پر مختلف رہے گا۔ محکمہ موسمیات کی تازہ ترین پیشگوئی مطابق: 1۔ شمالی علاقہ جات (اسلام آباد، راولپنڈی، مری، شمالی پنجاب): معمول سے زیادہ گرمی (35-40 سینٹی گریڈ) شام کے وقت مقامی طور پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان 30 فیصد رات کے اوقات میں نمی میں اضافہ 2۔ وسطی پنجاب (لاہور، فیصل آباد، ملتان): شدید گرمی (40-45 سینٹی گریڈ) ہلکی ہوا کے جھونکے (20-25 کلومیٹر فی گھنٹہ) بارش کا امکان نہ ہونے کے برابر (10فیصد سے کم) 3۔ سندھ (کراچی، حیدر آباد): شدید گرمی اور حبس (38-42 فیصد) سمندری ہوائیں چلنے کا امکان شام کے وقت کراچی کے بعض علاقوں میں ہلکی بارش (20 فیصد امکان) 4۔...
    شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، 14 بھارتی اسپانسرڈ خوارج ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 4 June, 2025 سب نیوز شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر بھارتی ایجنڈے پر عمل پیرا خوارج کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے شدید فائرنگ کے تبادلے میں 14 بھارتی اسپانسرڈ خوارج کو واصل جہنم کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 2 اور 3 جون کو سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 14 بھارتی اسپانسرڈ خوارج کو ہلاک کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، بھارتی سرپرستی میں دہشت...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اقتصادی کونسل کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا گیا۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس پی ایم ہاؤس میں سہ پہر 3 بجے ہوگا جس میں وفاق کے ساتھ صوبائی حکومتوں کے نمائندے شریک ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ اور میکرو اکنامک فریم ورک کی بھی منظوری دی جائے گی، اجلاس میں نئے مالی سال کی معاشی شرح نمو، زراعت، صنعت اور سروسز سیکٹر کے اہداف بھی منظور کئے جائیں گے۔ "پاکستانیز ان شارجہ" PIS میں لیڈیز ونگ کا قیام اور عہدیداران کا اعلان ذرائع کے مطابق آئندہ مالی...
    قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا، اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہوگا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں آئندہ مالی سال کے میکرو اکنامک فریم ورک کی بھی منظوری دی جائے گی۔
    آئندہ مالی سال کیلئے قومی ترقیاتی بجٹ تقریباً 4 ہزار ارب روپے رکھےجانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پی ایس ڈی پی کی مد میں ایک ہزار ارب روپے رکھے جانے کا امکان ہے۔کمیٹی نےآئندہ مالی سال کیلئے1000 ارب روپے پی ایس ڈی پی رکھنے کی تجویز کی منظوری دی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی نے آئندہ مالی سال کیلئے جی ڈی پی گروتھ 4.2 فیصد رکھنے کی منظوری دی تھی۔سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی نےافراط زر کا ہدف ساڑھے7 فیصد رکھنے کی منظوری دی ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ قومی اقتصادی کونسل سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کے اہداف کے جائزے کے بعد تجاویز کی منظوری دے گی۔اجلاس میں گلگت بلتستان سمیت چاروں وزرائے اعلیٰ اور صوبائی نمائندے شریک ہوں...
    رواں مالی سال تنخواہ دار طبقے کی طرف سے سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 3 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)رواں مالی سال 25-2024 کے 11ماہ(جولائی تا مئی)کے دوران ملک میں سے زیادہ ٹیکس تنخواہ دار طبقے کی طرف سے ادا کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال 2024-25 کے پہلے گیارہ ماہ(جولائی تا مئی25-2024)کے دوران کے تنخواہ دار طبقے کی جانب سے مجموعی طور پر 499 ارب روپے سے زائد کا ٹیکس ادا کیا گیا ہے جو کہ ٹیکس ادا کرنے والے تمام شعبوں میں سب سے زیادہ ہے۔مالی سال کے دوران ہول سیل سیکٹر کی طرف سے 22 ارب 36 کروڑ روپے، ریٹیل سیکٹر کی جانب سے...
    چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے اردن کے سفیر کی ملاقات،شہر اقتدار کی ترقی، خوشحالی اور خوبصورتی کو مزید بہتر بنانے کیلئے ادارے کی شاندار کارکردگی کو سراہا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا سے اردن کے سفیر ڈاکٹر ماعین اے ایم خیریسات نے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی۔ چیئرمین سی ڈی اے نے اردن کے سفیر کا سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں خیر مقدم کیا۔ ملاقات انتہائی خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں ہوئی جسمیں باہمی دلچسپی کے مختلف امور زیر بحث آئے۔ اردن کے سفیر نے اسلام آباد کی ترقی، خوشحالی اور خوبصورتی...
    پنجاب حکومت نے زبوں حالی کا شکار لاہور میٹرو بس ٹریک اور سٹیشنزکی مرمت و بحالی کا فیصلہ کیا ہے،اربوں روپے کی لاگت سے اسٹیشنز کو شمسی توانائی پرمنتقل اور اپ گریڈکیا جائے گا۔ دستاویزات کےمطابق 2ارب10کروڑ50 لاکھ کی لاگت سے 25 سٹیشنزکی مرمت و بحالی کی جائیگی،1ارب 70کروڑروپے کی لاگت سے تمام اسٹیشنز کو شمسی توانائی پرمنتقل کیاجائیگا،ڈیڑھ ارب کی لاگت سےٹریک کی بحالی کےکام مکمل کیے جائیں گے،پیڈسٹرین بریج،ٹکٹنگ بوتھ،پیلٹ فارم کی گرائنڈنگ اور پالشنگ کا کام کیا جائیگا۔ وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب کا کہنا ہےکہ وزیراعلی پنجاب کےاحکامات پرنیسپاک نےسروے کر کے تخمینہ تیارکیا،گزشتہ دور حکومت میں عوامی منصوبےکو لاوارث چھوڑا گیا،پہلے بھی میٹرو ٹریک کی بحالی پر ڈیڑھ ارب لگایا ہے،آئندہ تمام میٹروبسوں کوبھی الیکٹرک بسوں...
    ‌اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی سخت نگرانی میں آئندہ مالی سال کے وفاقی ترقیاتی پروگرام میں تقریباً تمام شعبوں کے لیے فنڈز میں کٹوتی کی گئی ہے، تاہم سڑکوں کی تعمیر کے منصوبوں میں اضافے اور ارکان پارلیمنٹ کی اسکیموں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ نجی چینل کی رپورٹ کے مطابق اینول پلاننگ کوآرڈینیشن کمیٹی (اے پی سی سی) نے ریکارڈ 4 ہزار 83 ارب روپے مالیت کے قومی ترقیاتی پروگرام کی منظوری دی، یہ رقم پنجاب اور سندھ کی معاونت سے ممکن ہوئی، جن کے پاس مرکز کے مقابلے میں زیادہ مالی طاقت ہے، کیوں کہ مرکز مالیاتی خودمختاری، قرضوں کی ادائیگی اور سیکیورٹی ضروریات کی وجہ سے مالی مسائل کا شکار ہے۔...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    اے پی سی سی اجلاس، آئندہ مالی سال کیلئے معاشی ترقی کا ہدف 4.2فیصد مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 2 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں اہم معاشی اہداف کی منظوری دے دی گئی۔آئندہ مالی سال کے ممکنہ معاشی اہداف مقرر کرنے کے لیے وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیرِ صدارت سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کمیٹی نے بجٹ 26-2025 کے لیے اہم معاشی اہداف کی منظوری دی۔ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال معاشی شرح نمو کا ہدف 4.2 فیصد مقرر کیا گیا ہے اور ترقیاتی منصوبوں پر ایک ہزار ارب روپے خرچ کرنے کا پلان ہے، صوبے 609 ارب روپے زیادہ خرچ کریں گے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی...
    لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 جون 2025) حکومت کا آئندہ مالی سال میں تعلیم اور صحت کے منصوبوں کو نظرانداز کرنے کا فیصلہ، پانی بند کرنے کی بھارتی دھمکیوں کے باوجود حکومت کا پانی کے منصوبوں کو بھی نظرانداز کر کے سڑکوں کی تعمیر کو اہمیت دینے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے ملک کو درپیش مالی بحران کے باوجوداگلے مالی سال کیلیے 4 ہزار100 ارب کا ترقیاتی پلان تیار کیا ہے ۔ ئے ترقیاتی پلان میں سیاسی ترجیحات کو مدنظر رکھتے ہوئے سڑکوں کی تعمیر کو اہمیت دی جارہی ہے جبکہ بھارت کی طرف سے پانی بند کرنے کی دھمکیوں کے باوجود تعلیم ،صحت اور پانی کے منصوبوں کو نظرانداز کردیا گیا ہے۔ اسی طرح وفاق کی مالی...
    —فائل فوٹو آئندہ مالی سال کا وفاقی ترقیاتی بجٹ ایک ہزار ارب روپے رکھنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔دستاویز کے مطابق بورڈ آف انویسٹمنٹ کے لیے 1 ارب 10 کروڑ روپے مختص کرنے اور کابینہ ڈویژن کے لیے 50 ارب 33 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔موسمیاتی تبدیلی کے لیے 2 ارب 78 کروڑ روپے، کامرس ڈویژن کے لیے 40 کروڑ، مواصلات ڈویژن کےلیے 20 کروڑ اور دفاع ڈویژن کےلیے 11 ارب 55 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔ نقد خریداری کی حوصلہ شکنی پر مبنی تجاویز فنانس بل کا حصّہ بنانے کا فیصلہ نقد خریداری کی حوصلہ شکنی پرمبنی تجاویز فنانس بل کا حصّہ بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ دستاویز کے...
    وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا شمار دنیا کے ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں سب سے کم ٹیکس اکٹھا کیا جاتا ہے، اگر ہم ملک کی ترقی کے بارے میں سنجیدہ ہیں تو پاکستان میں ٹیکس کے نظام میں اصلاحات کو بھی قومی سلامتی کا تقاضا سمجھتے ہوئے ترجیح دینا ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پچھلے مالی سال کا آغاز 1400 ارب روپے سے کیا تھا، کچھ عرصے بعد اسے کم کرکے 1100 ارب روپے کیا گیا، اب مزید کم ہوکر ایک ہزار ارب روپے تک آگیا ہے، یہ ہمارے لیے مستقبل کے لیے خطرے کی نشانی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: آئندہ مالی سال کا بجٹ...
    وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیرصدارت سالانہ پلان کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔ آئندہ مالی سال پی ایس ڈی پی کی مد میں ایک ہزار 20 ارب روپے رکھے جانے کا امکان ہے۔ آئندہ مالی سال کے دوران معاشی شرح نمو کا ہدف 4.2 فیصد تک رکھے جانے کا امکان، افراط زر کا ہدف ساڑھے 7 فیصد تک رکھے جانے کا امکان ہے۔ اجلاس کی سفارشات حتمی منظوری کےلیے قومی اقتصادی کونسل میں پیش کی جائیں گی۔ قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس بھی اسی ہفتے متوقع ہے۔ Post Views: 4
    آئندہ مالی سال ترقیاتی منصوبوں پر 1 ہزار ارب روپے خرچ کرنے کا پلان WhatsAppFacebookTwitter 0 2 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) آئندہ مالی سال کے ممکنہ معاشی اہداف مقرر کرنے کے لئے سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا،وفاقی وزیر احسن اقبال صدارت کریں گے۔ آئندہ مالی سال میں ترقیاتی منصوبوں پر ایک ہزار ارب روپےخرچ کرنے کا پلان ہے،رواں مالی سال کے مقابلےصوبے 609 ارب روپے زیادہ خرچ کریں گے، وفاقی حکومت ترقیاتی منصوبوں کیلئے بیرون ملک سے 270 ارب قرض لے گی، چاروں صوبے بھی 802 ارب روپے کا بیرونی قرضہ لیں گے،پنجاب حکومت ترقیاتی منصوبوں پر 1190 ارب خرچ کرے گی، اگلے سال سندھ حکومت نے 887 ارب روپے کا ترقیاتی...
    اسلام آباد: حکومت نے ملک کو درپیش مالی بحران کے باوجوداگلے مالی سال کیلیے 4 ہزار100 ارب کا ترقیاتی پلان تیار کیا ہے جس کی منظوری آج (پیر) وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال کی زیرصدارت ہونے والے اینول پلان کوارڈینیشن کمیٹی  (APCC) کے اجلاس میں دی جائے گی۔ نئے ترقیاتی پلان میں سیاسی ترجیحات کو مدنظر رکھتے ہوئے سڑکوں کی تعمیر کو اہمیت دی جارہی ہے جبکہ  بھارت کی طرف سے پانی بند کرنے کی دھمکیوں کے باوجود تعلیم ،صحت اور پانی کے منصوبوں کو نظرانداز کردیا گیا ہے۔ اسی طرح وفاق کی مالی معاونت سے مکمل کی جانے والی اسکیموں کو بھی اہمیت نہیں دی جارہی۔پانی کے منصوبوں کیلیے رقم میں45 فیصد یعنی  119 ارب روپے کی...
    دمشق :  سعودی عرب اور قطر نے مشترکہ طور پر شام کے سرکاری ملازمین کی مالی مدد کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان سعودی وزیر خارجہ پرنس فیصل بن فرحان نے ہفتے کے روز دمشق میں ایک پریس کانفرنس میں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ مالی امداد تین ماہ کے دوران فراہم کی جائے گی، تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ اس کی مجموعی مالیت کتنی ہوگی۔ یہ اقدام قطر کی جانب سے پہلے ہی شام کے پبلک سیکٹر کے لیے کی گئی مدد کی توسیع ہے۔ اس سے قبل اپریل میں سعودی عرب اور قطر نے شام کے ورلڈ بینک کے 1.5 کروڑ ڈالر کے بقایاجات ادا کرنے میں بھی تعاون کیا تھا۔ یہ پیشرفت ایک ایسے وقت...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے صوبے بھر میں ڈرینزکی بحالی، مینجمنٹ و اصلاحات کا جامع فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ محکمہ تحفظ ماحول اورضلعی انتظامیہ کو پنجاب ڈرین ایکٹ اورلوکل گورنمنٹ ایکٹ پر قانونی عملدرآمد کی سخت ہدایت کی گئی ہے۔ پنجاب کے ڈرینز میں زہریلے پانی اور کیمیکل کے اخراج کی روک تھام کے لیے گرینڈ آپریشن شروع کرنے کی منظوری دی گئی، ماحولیاتی تحفظ کے تحت "پولیوٹرز پے" اصول کے تحت آلودگی پھیلانے والے اداروں سے نقصانات کا ازالہ وصول کیا جائے گا۔ ہڈیارہ ڈرین سمیت پنجاب کے تمام ڈرینز میں صنعتی و میونسپل فضلہ ڈالنے پربھی مکمل پابندی عائد ہے، وزیراعلیٰ کی ہدایت پر...
    ملتان ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون 2025ء ) مسافر ریل گاڑی حادثے کا شکار ہونے کے باعث دیگر ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنز پر روک لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سے راولپنڈی جانے والی پاکستان ایکسپریس ٹرین مبارک پور اور کلانچوالہ کے درمیان حادثے کا شکار ہوئی ہے، اس حادثے میں ٹرین کی دو بوگیاں، ڈائنگ کار کی ٹرالی اور پہیے پٹڑی سے اتر کر باہر جاگرے، خوش قسمتی سے اس حادثے میں تمام مسافر محفوظ رہے اور کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم حادثے کے باعث دیگر مسافر ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنز پر روک لیا گیا اور جائے وقوعہ پر ریلیف آپریشن جاری ہے، متاثرہ مسافروں کو ڈائنگ کار سے آگے والی دیگر کوچز...
    بلوچستان کے شہر ڈیرہ مراد جمالی کے سٹی پولیس تھانہ کی حدود میں بیدار روڈ پر نامعلوم تخریب کاروں نے گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑانے کی کوشش کی۔ پولیس کے مطابق تخریب کاروں نے زیرِ زمین آٹھ سے دس کلو گرام بارود نصب کر رکھا تھا، جس کا دھماکہ کیا گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں ایک پرانی اور غیر فعال گیس پائپ لائن کو جزوی نقصان پہنچا، تاہم کوئٹہ جانے والی اٹھارہ انچ قطر کی مرکزی گیس پائپ لائن مکمل طور پر محفوظ رہی۔ پولیس کے مطابق متاثرہ پائپ لائن میں گیس موجود نہیں تھی، جس کے باعث ممکنہ بڑا نقصان ٹل گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی نصیرآباد غلام سرور بھیو...
    مظفر آباد(نیوز ڈیسک) آزاد جموں و کشمیر (اے جے کے) حکومت ایک ڈونر فنڈڈ پروگرام کے تحت لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب ایک تاریخی مقام پر رہائش پذیر افراد کی منتقلی پر غور کر رہی ہے تاکہ ان کی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے اور اس تاریخی عمارت کی بحالی سیاحت کے مقاصد کے لیے ممکن ہو سکے۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ بات میرپور کے ڈویژنل کمشنر چوہدری مختار حسین نے ضلع بھمبر کی وادی سماہنی میں ایل او سی سے صرف 5 کلومیٹر دور واقع ’سرائے سعادت آباد‘ کے دورے کے بعد بتائی، یہ دورہ وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق کی ہدایت پر کیا گیا تھا۔ ڈپٹی کمشنر بھمبر...
    سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور قطر شام میں سرکاری ملازمین کی مالی معاونت کریں گے۔ سعودی وزیر خارجہ نے دمشق میں شامی ہم منصب اسد الشیبانی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے یہ اعلان کیا۔ جنہوں نے شامی دارالحکومت پہنچنے پر وزیر خارجہ اور ان کے وفد کا خیر مقدم کیا۔ یہ بھی پڑھیں سعودی عرب اور قطر نے شام کے ذمہ قرض ورلڈ بینک کو ادا کردیا شام اور سعودی عرب نے اس سے قبل مالیاتی شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر بات چیت کی تھی۔ شہزادہ فیصل نے شام پر اقتصادی پابندیاں ہٹانے میں مدد کرنے میں اپنے ملک کے کردار کا حوالہ...
    کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگلے مالی سال میں ایک ہزار ارب کے ترقیاتی پروگرام میں بلوچستان کا حصہ 250 ارب روپے ہوگا۔ڈان نیوز کے مطابق کوئٹہ میں بلوچستان گرینڈ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میں آپ سب کا شکرگزار ہوں کہ مجھے یہاں شرکت کا موقع ملا اور آپ سب کی تشریف آوری کا بھی ممنون ہوں۔انہوں نے کہا کہ 6 اور 7 مئی کو ہندوستان نے جو پاکستان پر حملہ کیا تھا، افواج پاکستان کی بہترین کارکردگی اور دلیری کے باعث دشمن کو وہ شکست دی جو وہ عمر بھر یاد رکھے گا، اس حوالے سے میں بلوچستان کے بھائیوں اور بہنوں جبکہ دیگر...
    وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال2025-26 کے بجٹ میں الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ کیلئے پیٹرول اور ڈیزل پر چلنے والی گاڑیوں پر 5 سال کی مدت کے لیے لیوی عائد کئے جانے کا امکان ہے جب کہ الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ کے لیے ای وی فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بجٹ میں معاشی ترقی(جی ڈی پی) کا ہدف 4.2 فیصد مقرر کرنے اور مہنگائی کا ہدف 7.5 فیصد، زرعی ترقی کا ہدف ساڑھے چار د رکھنے کی تجویز ہے۔ وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کیلئے بجٹ تجاویز پر آئی ایم ایف کے ساتھ ورچوئل مذاکرات میں مشاورت جاری ہے اور جلد انہیں حتمی شکل دیدی جائے گی اور اگلے ہفتے...
    چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ عید الاضحی کے دن کوئی نیک عمل اللہ تعالیٰ کے نزدیک قربانی کا خون بہانے سے محبوب اور پسندیدہ نہیں، سنتِ ابراہیمی سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ اللہ تعالی کی راہ میں اپنی محبوب ترین چیز پیش کی جائے، جس کا مقصد صرف اور صرف اس کی خوشنودی و رضا کا حصول ہو اور اہم بات یہ کہ اس میں ریا کاری نہ ہو۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ قربانی کا جانور حلال کی کمائی سے خریدا جائے، سنت ابراہیمی کا بنیادی مقصد رضائے الٰہی کا حصول ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی حیاتِ مبارکہ...
    اسلام آباد(اوصاف نیوز) وفاقی حکومت کا آئندہ مالی سال 26-2025 کا بجٹ تیاری کے آخری مراحل میں داخل عید کی چھٹیوں کے بعد بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔جبکہ بجٹ میں مہنگائی کے دوبارہ بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ آئندہ مالی سال کے دوران صارف قیمت اشاریہ (CPI) کی بنیاد پر اوسط مہنگائی کی شرح 7.5 فیصد تک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے جو کہ موجودہ مالی سال کے 5 فیصد کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ منصوبہ بندی کی وزارت نے یہ بھی خبردار کیا ہے کہ درآمدات پر پابندیاں نرم کرنے اور قرضوں کی ادائیگی کی وجہ سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھ سکتا ہے، جس سے آئندہ بجٹ میں بیرونی شعبہ دباؤ...
    آئندہ مالی سال ترقیاتی بجٹ کیلئے ایک ہزار ارب روپے مختص کیے جانے کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 30 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)آئندہ مالی سال وفاقی ترقیاتی بجٹ کے لیے ایک ہزار ارب روپے مختص کیے جانے کا امکان ہے، بجٹ میں میں این ایچ اے کے لیے 170 ارب روپے مختص کیے جانے کی تجویز ہے جبکہ آئندہ مالی سال کے لیے آبی وسائل کے منصوبوں کے لیے 140 رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق مالی سال 2025-26 کے وفاقی ترقیاتی بجٹ کے لیے ایک ہزار ارب روپے مختص کیے جانے کا امکان ہے، مختلف شعبوں میں اہم ترقیاتی منصوبوں کے لیے خطیر رقوم مختص کرنے کی تجاویز زیر غور ہیں، جنہیں آئندہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ فنی تعلیم اور صلاحیت کے فروغ میں نیوٹک کا کردار ملک کی معاشی آسودگی میں مثالی نتائج فراہم کرے گا، نوجوانوں میں خود مختاری میں نیوٹک کے پروگرامز بھرپور تعاون فراہم کررہے ہیں۔ گورنر آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرپرسن نیوٹک گلمینہ بلال احمد سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں صوبہ میں ٹیکنیکل ایجوکیشن کے فروغ اور اس حوالہ سے نیوٹک کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے شہداء کے بچوں کے لئے خیبرپختونخوا پولیس کے مایہ ناز شہید آئی...
    خیبرپختونخوا حکومت لاہور بار ایسوسی ایشن کو 5 کروڑ روپے گرانٹ دے گی۔  خیبرپختونخوا حکومت نے صوبائی کابینہ کا اجلاس 30 مئی کو طلب کر لیا ہے، جس میں 26 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا،ایجنڈے کی کاپی کے مطابق اجلاس میں متعدد اہم تجاویز اور پالیسیوں کی منظوری دی جائے گی، جن میں لاہور بار ایسوسی ایشن کے لیے 5 کروڑ روپے کی مالی گرانٹ کی منظوری بھی شامل ہے۔ یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس، کون سے اہم فیصلے کیے گیے؟ ایجنڈے کے مطابق لاہور بار ایسوسی ایشن کو یہ گرانٹ بطور مالی معاونت دی جائے گی، جس کا مقصد وکلا کی فلاح و بہبود، بار کی بہتری اور قانونی نظام کے فروغ میں معاونت فراہم کرنا...
    وفاقی بجٹ برائے سال 26-2025 پہلے 2 جون کو پیش کیا جانا تھا تاہم آئی ایم ایف سے پیش رفت کے بعد اس کی حتمی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ مشیر برائے وزارت خزانہ خرم شہزاد نے بجٹ سے متعلق اپنے بیان میں کہا ہے کہ وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کیا جائے گا۔ اس سے ایک روز قبل 9 جون کو اقتصادی سروے پیش کیا جائے گا۔ بجٹ پیش کیے جانے سے قبل وزیر خزانہ محمد اورنگزیب وزیراعظم شہباز شریف کو آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق بریفنگ دیں گے اور بجٹ کے خدوخال پیش کریں گے۔واضح رہے کہ بجٹ کی تیاری کے لیے آئی ایم ایف کے ایک مشن نے نتھن پورٹر کی سربراہی...
    اسلام آباد: وفاقی وزارت خزانہ نے نئے مالی سال کے بجٹ سے قبل ہی مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے۔ وفاقی وزارت خزانہ نے ماہانہ اکنامک اپ ڈیٹ آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی ہے، جس میں نئے بجٹ سے قبل ہی مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے جبکہ رواں ماہ مہنگائی کی شرح ڈیڑھ سے دو فیصد رہنے کا امکان ہے اور اگلے ماہ مہنگائی بڑھ کر تین سے چار فیصد تک جا سکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اپریل میں مہنگائی کی سالانہ شرح 0.3 فیصد تھی، برآمدات اور ترسیلات زر میں اضافے کا رجحان برقرار رہے گا جبکہ لارج اسکیل مینو فیکچرنگ میں بتدریج بہتری آنے کا امکان ہے۔ وزارت...
    عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کا فیصلہ وزیر اعظم شہباز شریف کی بیرون ملک دورے سے واپسی پر ہوگا جب کہ  نئے مالی سال کا بجٹ 10 جون کو ہی پیش کیا جائے گا۔ وفاقی سیکریٹری خزانہ امداد اللہ بوسال نے کہا میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ البتہ قومی اقصادی کونسل کے اجلاس کی تاریخ میں ردوبدل کیا جا سکتا ہے،اے پی سی سی کے اجلاس کی تاریخ کا تعین ابھی تک نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل مذاکرات آج پھر ہونگے، مذاکرات میں تنخواہ دار طبقے اور صنعتی شعبے کو ریلیف دینے پر بات چیت ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ نئے مالی سال کے بجٹ اہداف اور ممکنہ اقدامات پر...
    اسلام آباد: نیشنل ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس 5 جون کو بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے نیشنل ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس طلب کرلیا ہے جو کہ پانچ جون کو بلایا گیا ہے اجلاس میں مختلف معاشی معاملات پر بات ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ 10 جون کو ہی پیش کیا جائے اس کی تاریخ میں تبدیلی کا کوئی امکان نہیں۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ عید کی چھٹیوں کا فیصلہ وزیراعظم کے بیرون ملک دورہ سے واپسی پر ہوگا۔ وفاقی سیکرٹری خزانہ نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ نئے مالی سال کا بجٹ 10 جون کو ہی پیش کیا جائے گا، البتہ قومی اقصادی کونسل کے اجلاس کی تاریخ...
    حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ پیٹرولیم لیوی کو 100 روپے تک بڑھانے پر اتفاق کیا ہے، جس کا مطلب ہے کہ اب فی لیٹر پیٹرول پر عوام سے 78 روپے 2 پیسے کے بجائے پورے 100 روپے لیوی یعنی ٹیکس وصول کیا جائے گا، اس ضمن میں خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پیٹرولیم لیوی میں اضافے سے پیٹرول کی قیمت میں 20 روپے فی لیٹر سے زائد کا اضافہ ہو سکتا ہے۔ وی نیوز نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ کیا پیٹرولیم لیوی بڑھانے کے سبب پیٹرول کی قیمت میں بڑا اضافہ ممکن ہے؟ حکومت کی جانب سے جب بھی پیٹرولیم لیوی کو بڑھایا گیا ہے تو وہ مرحلہ وار ہی بڑھایا گیا ہے، حکومت...
    رمضان نگہبان پیکج 2024 میں مالی بے ضابطگیوں، نااہل وصول کنندگان اور ڈیٹا کی ناکامی کے سنگین انکشافات سامنے آگئے،آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی حالیہ رپورٹ نے سرکاری افسران کی جانب سے کی گئی اربوں روپے کی مالی بےضابطگیوں کا انکشاف کردیا۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق ایک ارب 63 کروڑ کے پیکٹ لاہور ، رحیم یار خان ، فیصل آباد اور راولپنڈی میں 4 لاکھ 41 ہزار وصول کنند گان کو نہیں ملے، غیر اہل 9300 سرکاری ملازمین نے 3 کروڑ 46 لاکھ کا راشن ہڑپ کیا۔ یہ بھی پڑھیں:عوام کو قطاروں میں نہیں لگنے دیں گے،گھروں میں ان کا حق پہنچائیں گے: مریم نواز شریف لاہور سے غیر اہل سرکاری ملازمین کی تعداد 4,305، رحیم یار خان سے 961،...
    کراچی: برطانیہ میں پاکستانی ایئرلائنز کی براہ راست پروازوں کی بحالی کے لیے ڈی جی سی اے اے کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔ ڈی جی سی اے اے نادر شفیع ڈار کا کہنا ہے کہ پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ایئر لائنز کی برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کی بحالی کی کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برطانوی حکام کے جواب کا انتظار ہے، امید ہے جلد پی آئی اے سے متعلق برطانیہ سے اچھی خبر ملے گی۔ ڈی جی کا کہنا تھا کہ سی اے اے نے برطانوی حکام کو یاددہانی کے پیغام بھی بھیجے ہیں۔ جولائی 2020 میں پائلٹس لائسنس اسکینڈل کے بعد یورپی ملکوں اور برطانیہ میں پی آئی اے پر پابندی...
    خیبرپختونخوا کے محکمہ ثقافت اور سیاحت نے مستحق فنکاروں کو جلد چیکس دینے کی یقین دہانی کرادی ہے۔ خیبر پختونخوا اور مسلم لیگ ن کے پی کے ثقافتی ونگ کی صدر سعیدہ خان کی قیادت میں فنکاروں اور تنظیم کے وفد نے ڈائریکٹر جنرل کلچر اینڈ ٹورازم خیبر پختونخوا حبیب اللہ عارف سے ان کے دفتر میں ملاقات کی، جس میں صدارتی ایواڈ یافتہ فنکارہ نوشابہ بی بی، نائب صدر ثقافتی ونگ ظاہر شاہ، اداکارہ چاہت نور، حبیب تہکالے، سرور چاچا، نور رحمان، شوکت، سجاد خلیل سمیت دیگر فنکار شامل تھے۔ مسلم لیگ ن ثقافتی ونگ کی صدر سعیدہ خان نے ڈی جی کلچر کو آگاہ کیا کہ 9 ماہ قبل فنکار برادری کیلئے مالی امداد کی درخواستیں جمع کرائی...
    الیکشن کمیشن نے پارلیمان کے ایوان بالا (سینیٹ) کی پنجاب سے خالی نشست پر 29 مئی(کل ) کو ہونے والا الیکشن ملتوی کر دیا۔ ذرائع الیکشن کمیشن کے حوالے سے بتایا کہ سینیٹ کی نشست پر الیکشن پی ٹی آئی کے مخصوص نشستوں کے کیس کی وجہ سے ملتوی کیا گیا ہے۔ پنجاب سے سینیٹ کی خالی نشست کا 29 مئی کا الیکشن ملتوی کیا گیا ہے جو سپریم کورٹ کے فیصلے تک مؤخر رہے گا۔ یاد رہے کہ سینیٹ کی جنرل نشست پروفیسر ساجد میر کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔اس نشست پر (ن )لیگ اور پی ٹی آئی کے امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی منظور کر لیے گئے تھے۔
    سینیٹ آف پاکستان—فائل فوٹو الیکشن کمیشن نے پارلیمان کے ایوان بالا (سینیٹ) کی پنجاب سے خالی نشست پر 29 مئی کو ہونے والا الیکشن ملتوی کر دیا۔ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹ کی نشست پر الیکشن پی ٹی آئی کے مخصوص نشستوں کے کیس کی وجہ سے ملتوی کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پنجاب سے سینیٹ کی خالی نشست کا 29 مئی کا الیکشن ملتوی کیا گیا ہے جو سپریم کورٹ کے فیصلے تک مؤخر رہے گا۔سینیٹ کی جنرل نشست پروفیسر ساجد میر کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔اس نشست پر ن لیگ اور پی ٹی آئی کے امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی منظور کر لیے گئے تھے۔
    اسلام آباد: وزارت توانائی نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے فیصلوں پر تحفظات کا اظہار کردیا۔ وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا ہےکہ نیپرا کے متعدد فیصلوں پر وزارت توانائی کو شدید تحفظات ہیں، نیپرا کے فیصلے وفاقی سبسڈی اور ٹیرف پر اثرانداز ہوسکتے ہیں۔ اویس لغاری کا کہنا ہےکہ نیپرا کے حالیہ فیصلے توانائی شعبے میں مالی دباؤ بڑھا رہے ہیں، وزارت توانائی نیپرا کے ٹیرف فیصلوں کا جائزہ لینےکا ارادہ رکھتی ہے۔ اویس لغاری کے مطابق دسمبر 2024 سے زیر التوا جنریشن ٹیرف فیصلہ اب تک زیرغور نہیں، ترسیل، تقسیم اور فراہمی سے متعلق نیپرا کی پالیسیوں کا دوبارہ جائزہ لیا جائےگا، نیپرا کی تاخیر توانائی شعبےکی مالی پائیداری کے لیے خطرہ بن گئی ہے،...
    مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف—فائل فوٹو مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف کی سربراہی میں حکومتی وفد نے شمالی وزیر ستان کا دورہ کیا ہے۔خیبر پختون خوا حکومت کے وفد میں صوبائی وزیر پختون یار، چیف سیکریٹری اور آئی جی بھی شامل تھے۔ وفد نے دورۂ شمالی وزیرستان کے دوران یادگارِ شہداء پر حاضری دی اور شہداء کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔اس موقع پر بیرسٹر سیف نے کہا کہ یہ دورہ وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی خصوصی ہدایت پر کیا گیا ہے، یہاں سول و ملٹری حکام نے وفد کو علاقے کی سیکیورٹی صورتِ حال پر بریفنگ دی ہے۔انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی سے متعلق قبائلی مشران کے ساتھ تفصیلی...
    وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری— فائل فوٹو وفاقی وزیرِ توانائی اویس لغاری نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے متعدد فیصلوں پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ نیپرا کے متعدد فیصلوں پر وزارتِ توانائی کو شدید تحفظات ہیں، نیپرا کے فیصلوں سے صارفین پر ممکنہ مالی بوجھ بڑھنے کا امکان ہے۔ 200 یونٹ والے بجلی صارفین کے بل آدھے ہوجائیں گے، اویس لغاریاویس لغاری نے کہا کہ ایک سال میں اصلاحات پر عمل نہ کیا ہوتا تو یہ ریلیف عارضی ہوتا، آئی پی پیز کے ساتھ بات چیت اور اصلاحات پر عمل کی وجہ سے کامیابی ہوئی، اویس لغاری نے کہا کہ نیپرا کے فیصلے وفاقی سبسڈی اور ٹیرف پر اثر...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 28 مئی ۔2025 )وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے متعدد فیصلوں پر تحفظات کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ نیپرا کے متعدد فیصلوں پر وزارت توانائی کو شدید تحفظات ہیں، نیپرا کے فیصلوں سے صارفین پر ممکنہ مالی بوجھ بڑھنے کا امکان ہے.(جاری ہے) اویس لغاری نے کہا کہ نیپرا کے فیصلے وفاقی سبسڈی اور ٹیرف پر اثر انداز ہو سکتے ہیں، حالیہ فیصلے توانائی شعبے میں مالی دباﺅبڑھا رہے ہیں، وزارتِ توانائی نیپرا کے ٹیرف فیصلوں کا جائزہ لینے کا ارادہ رکھتی ہے ان کا کہنا ہے کہ دسمبر 2024ءسے زیر التواءجنریشن ٹیرف کا فیصلہ اب تک زیر غور نہیں، ترسیل، تقسیم اور...
    ترقیاتی کاموں کے لیے 450 سے 500 ارب روپے مختص کیے جاسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ جاری مالی سال کے بجٹ کا مجموعی حجم 1751 ارب اوراے ڈی پی کا حجم 420 ارب روپے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ مالی سال 26-2025ء کے لیے خیبر پختونخوا کا بجٹ 13 جون کو پیش کیا جائے گا، وزیراعلیٰ نے محکمہ خزانہ کی سمری اور بجٹ تاریخ کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق اگلے مالی سال کے لیے بجٹ مشیر خزانہ مزمل اسلم کے بجائے صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم پیش کریں گے جنہوں نے جاری مالی سال کے لیے بھی بجٹ پیش کیا تھا، مشیر خزانہ مزمل اسلم منتخب رکن اسمبلی نہیں نہ ہی ایوان کا حصہ ہیں۔ ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا...
    معروف پاکستانی اداکارہ، گلوکارہ اور میزبان فضا علی ایک انسٹاگرام ویڈیو کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کر رہی ہیں۔ اداکارہ فضا علی اپنی بیٹی فَرال کے ہمراہ اکثر سوشل میڈیا اور شوز پر نظر آتی ہیں۔ حال ہی میں فضا علی نے بیٹی کے ساتھ ایک ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی ہے جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ فضا نے اپنی بیٹی کی حساسیت کے بارے میں مداحوں کو بتاتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ بالی ووڈ فلم اگنی پتھ دیکھتے ہوئے جذباتی مناظر پر روتی ہوئی نظر آئی۔ اس فلم میں ہریتھک روشن اور پرینکا چوپڑا نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ A post shared by Real Fiza...
    ( ویب ڈیسک)حکومت کی جانب سے پٹرولیم لیوی وصولیوں کی صورت میں عوام کو مہنگائی کا بڑا جھٹکا لگائے جانے کا امکان ہے۔  آئندہ مالی سال کے بجٹ میں عوام کو مہنگائی کا ایک اور بڑا جھٹکا لگنے کا امکان ہے، کیونکہ حکومت نے پٹرولیم لیوی کی مد میں ریکارڈ اضافی وصولیوں کا منصوبہ آئی ایم ایف کے سامنے رکھ دیا ہے۔  ذرائع کے مطابق مالی سال 2025-26 کے دوران پٹرولیم لیوی سے 1 ہزار 311 ارب روپے کی وصولی کا تخمینہ لگایا گیا ہے، جو موجودہ مالی سال کے ہدف یعنی 1 ہزار 117 ارب روپے سے 194 ارب روپے زائد ہے۔ یوم تکبیر قوم کے اتحاد اور اپنی آزادی وخودمختاری پر سمجھوتہ نہ کرنے کے اعلان کا...
    خیبرپختونخوا کا بجٹ 13جون کو پیش ہوگا، حجم دو ہزار ارب رہنے کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 27 May, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز)آئندہ مالی سال 26-2025 کے لیے خیبرپختونخوا کا بجٹ 13 جون کو پیش کیا جائے گا، وزیراعلی نے محکمہ خزانہ کی سمری اور بجٹ تاریخ کی منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق اگلے مالی سال کے لیے بجٹ مشیر خزانہ مزمل اسلم کے بجائے صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم پیش کریں گے جنہوں نے جاری مالی سال کے لیے بھی بجٹ پیش کیا تھا، مشیر خزانہ مزمل اسلم منتخب رکن اسمبلی نہیں نہ ہی ایوان کا حصہ ہیں۔ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے لیے اگلے مالی سال کا حجم 2000 ارب کے لگ بھگ رہنے کا امکان ہے جبکہ...
    عوام کو مہنگائی کا بڑا جھٹکا لگنے کا امکان، پیٹرولیم لیوی سے 1311ارب وصولی کا ہدف WhatsAppFacebookTwitter 0 27 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)حکومت کی جانب سے پیٹرولیم لیوی وصولیوں کی صورت میں عوام کو مہنگائی کا بڑا جھٹکا لگائے جانے کا امکان ہے۔آئندہ مالی سال کے بجٹ میں عوام کو مہنگائی کا ایک اور بڑا جھٹکا لگنے کا امکان ہے، کیونکہ حکومت نے پیٹرولیم لیوی کی مد میں ریکارڈ اضافی وصولیوں کا منصوبہ آئی ایم ایف کے سامنے رکھ دیا ہے۔ذرائع کے مطابق مالی سال 2025-26 کے دوران پیٹرولیم لیوی سے 1 ہزار 311 ارب روپے کی وصولی کا تخمینہ لگایا گیا ہے، جو موجودہ مالی سال کے ہدف یعنی 1 ہزار 117 ارب روپے سے...
    اسلام آباد: حکومت کی جانب سے پیٹرولیم لیوی وصولیوں کی صورت میں عوام کو مہنگائی کا بڑا جھٹکا لگائے جانے کا امکان ہے۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں عوام کو مہنگائی کا ایک اور بڑا جھٹکا لگنے کا امکان ہے، کیونکہ حکومت نے پیٹرولیم لیوی کی مد میں ریکارڈ اضافی وصولیوں کا منصوبہ آئی ایم ایف کے سامنے رکھ دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مالی سال 2025-26 کے دوران پیٹرولیم لیوی سے 1 ہزار 311 ارب روپے کی وصولی کا تخمینہ لگایا گیا ہے، جو موجودہ مالی سال کے ہدف یعنی 1 ہزار 117 ارب روپے سے 194 ارب روپے زائد ہے۔ اس اضافی لیوی کا براہِ راست بوجھ عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ادا...
    پشاور: آئندہ مالی سال کے لیے خیبرپختونخوا کا بجٹ 13 جون کو پیش کیا جائے گا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کے پی حکومت نے بجٹ کی تاریخ کا اعلان کردیا، وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کیا جائے گا جس کے بعد کے پی حکومت کی جانب سے بجٹ 13 جون کو پیش کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ خزانہ کا قلم دان مشیر خزانہ کے پاس ہونے کے باعث وزیر قانون آفتاب عالم بجٹ پیش کریں گے، خیبرپختون خوا کے لیے اگلے مالی سال کے بجٹ کا حجم 2000 ارب کے لگ بھگ رہنے کا امکان ہے۔
    سندھ ہائیکورٹ میں بینظیر انکم سپورٹ فنڈ کے برطرف ملازمین کی بحالی سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے ملازمین کو مشروط طور پر بحال کرنے کا حکم دے دیا۔مقدمے میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ان ملازمین کو بیگمات، رشتہ داروں اور قریبی افراد کو غیر قانونی فائدہ پہنچانے کے الزامات کے تحت نوکریوں سے برطرف کیا گیا تھا۔ عدالت نے مشروط بحالی کا حکم دیتے ہوئے واضح کیا کہ بحالی کے باوجود متعلقہ ملازمین کے خلاف قواعد و ضوابط کے مطابق باقاعدہ انکوائری کی جائے گی۔عدالتی فیصلے کے مطابق انکوائری کا عمل تین ماہ کے اندر مکمل کرنا لازم ہوگا۔ اس دوران ملازمین کو تنخواہیں ادا نہیں کی جائیں گی۔ تاہم، اگر انکوائری تین...
    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے بینظیر انکم سپورٹ فنڈ کے ملازمین کو بحال کرنے اور ان کیخلاف قواعد کے مطابق انکوائری کرنے کی ہدایت کردی۔ بینظیر انکم سپورٹ فنڈ کے ملازمین کی بحالی سے متعلق درخواستوں پر سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی، جہاں  وکیل نے مؤقف اپنایا کہ ملازمین کے رشتے داروں کو فنڈز سے فائدہ پہنچانے کے الزام میں برطرف کیا گیا تھا۔ ملازمین نے اختیارات سے تجاوز کرکے کسی کو فائدہ نہیں پہنچایا۔ وکیل کے مطابق قانون میں ایسی کوئی ممانعت نہیں کہ اپنے مستحق رشتے داروں کو انکم سپورٹ کارڈ جاری نہیں کیا جاسکتا۔ درخواست گزاروں کو ملازمت سے فارغ کرنے سے پہلے قواعد کے مطابق انکوائری نہیں کی گئی جب کہ بلوچستان ہائیکورٹ بھی...
    22مئی کو اوصاف میں صحابہؓ و اہل بیتؓ کے عنوان سے شائع ہونے والا کالم اللہ کے فضل و کرم سے قارئین میں بے حد پسند کیا گیا، اور اکثر قارئین نے اس سلسلے کو مزید آگے بڑھانے کی رائے بھی دی،جس سے اس خاکسار کو اندازہ ہوا کہ عوام، سیاست دانوں، حکمرانوں، اسٹیبلشمنٹ کی تعریف و تنقید کے کالموں سے اکتا چکے ہیں، صحابہ و اہل بیتؓ میرے آقا مولی ﷺ کے باغ کے وہ خوبصورت پھول ہیں کہ جن کی خوشبو سے زمانہ ساڑھے چودہ سو سال سے معطر ہے،صحابہ کرام ؓکی گواہی پہ پورے دین اسلام کی بنیاد استوار ہے۔ذیل میں ایک بہادر اور جرات مند عالم دین مولانا اورنگزیب فاروقی کا اس خاکسار کے نام...
    کراچی(نیوز ڈیسک) سندھ ہائیکورٹ نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ملازمین کو مشروط طور پر بحال کردیا۔ نجی چینل کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ملازمین کی بحالی کی درخواستوں پر سماعت ہوئی جس سلسلے میں سرکاری وکیل اور دیگر حکام پیش ہوئے۔ سرکاری وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملازمین کوبیگمات اور عزیز و اقارب کو فنڈز سے نوازنےکےالزام میں برطرف کیاگیا۔ ملازمین کے وکیل نے کہا کہ بی آئی ایس پی ملازمین نے اختیارات سے تجاوز کرکےکسی کو فائدہ نہیں پہنچایا، جن ملازمین نے بیگمات کو فنڈز دیے ان کی تنخواہیں امداد کی شرط کی حد سے کم ہیں، قانون میں ممانعت نہیں کہ اپنےمستحق رشتے داروں کوبی آئی...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مئی2025ء) وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانی چوہدری سالک حسین کے کوآرڈینیٹر خواجہ رمیض حسن نے پریس ریلیز میں کہا کہ چوہدری شجاعت حسین اور ان کا خاندان عوامی خدمت اور میرٹ پر یقین رکھتا ہے۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ چوہدری سالک حسین ہنر مند افراد کے لیے بیرون ملک روزگار کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سال بعد پاکستانی کمیونٹی کےلیے کویتی ویزاکی بحالی چوہدری سالک حسین کی ذاتی دلچسپی کا ثبوت ہے۔
    اسرائیلی یرغمالی سابق خاتون فوجی نے غزہ میں جارحیت کا احوال سناتے ہوئے کہا کہ مجھے سب سے زیادہ خوف اپنے ہی ملک سے تھا، میں نے موت کو بہت قریب سے دیکھا ہے۔ غزہ میں حماس کے ہاتھوں حراست میں لی جانے والی ایک سابق اسرائیلی فوجی نعاما لیوی نے انکشاف کیا کہ قید کے دوران اسے سب سے زیادہ خوف اسرائیلی فضائی حملوں کا تھا، جس سے وہ اپنی موت کو قریب محسوس کرتی رہیں۔ نعاما لیوی اُن 5 اسرائیلی خاتون فوجیوں میں شامل تھیں جنہیں رواں سال جنوری میں جنگ بندی معاہدے کے تحت رہا کیا گیا تھا، تل ابیب کے مشہور ’ہوسٹیج اسکوائر‘ پر منعقدہ احتجاجی جلسے میں خطاب کرتے ہوئے لیوی نے اپنی اسیری...
    سندھ ہائیکورٹ میں بینظیر انکم سپورٹ فنڈ (بی آئی ایس پی) کے برطرف ملازمین کی بحالی سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے ملازمین کو مشروط طور پر بحال کرنے کا حکم دے دیا۔ مقدمے میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ ان ملازمین کو بیگمات، رشتہ داروں اور قریبی افراد کو غیر قانونی فائدہ پہنچانے کے الزامات کے تحت نوکریوں سے برطرف کیا گیا تھا۔ عدالت نے مشروط بحالی کا حکم دیتے ہوئے واضح کیا کہ بحالی کے باوجود متعلقہ ملازمین کے خلاف قواعد و ضوابط کے مطابق باقاعدہ انکوائری کی جائے گی۔ عدالتی فیصلے کے مطابق انکوائری کا عمل تین ماہ کے اندر مکمل کرنا لازم ہوگا۔ اس دوران ملازمین کو تنخواہیں ادا نہیں...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 26 مئی ۔2025 )عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف ) نے پاکستان کے آئندہ مالی سال کے مجوزہ بجٹ اہداف پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کے مالی بوجھ پر تشویش کا اظہار کیا ہے رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کا تھرو فارورڈ 10 ہزار ارب روپے سے تجاوز کر چکا ہے. ذرائع نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے وزارتِ منصوبہ بندی سے 500 جاری ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات طلب کر لیں رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کی اکثریت مہنگے انفرااسٹرکچر منصوبے ہیں، حکومت کو ترقیاتی بجٹ کی منظوری میں مشکلات کا سامنا ہے.(جاری ہے) وزارت خزانہ و منصوبہ بندی میں اختلاف بھی سامنے آگئے ذرائع...
    ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مئی2025ء) ایس ایم تنویر سرپرست اعلی فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی سربراہی میں پری بجٹ میٹنگ آف سٹینڈنگ کمیٹی برائے بحالی کاٹن صنعت(ایف پی سی سی آئی) کا اجلاس زیر صدارت زین افتخار چوہدری ریجنل چیئرمین پنجاب منعقد ہوا۔ اجلاس کو چیئرمین ملک طلعت سہیل نے کنوین کیا۔ پارلیمانی سیکرٹری رانا محمد سلیم اور چوہدری ضیاء الرحمن(ایم پی اے ) نے خصوصی شرکت کی۔ چیئرمین اپٹما کامران ارشد نے واضح طور پر روئی، دھاگے،کپڑے کو ای ایف ایس سے مبرا کرنے کا اظہار کیا۔میٹنگ میں موجود تمام شرکاء سنئیر ممبر پی سی جی اے ملک تنویر ارشد، چیئرمین ٹاسک فورس(ایف پی سی سی آئی ) شام لال منگلانی، چیئرمین ریڈی...
    اسلام آباد ہائی کورٹ کا ڈاکٹر ضیاء القیوم کی بحالی کیس میں ایچ ای سی کو نوٹس WhatsAppFacebookTwitter 0 26 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) سے برخاست کیے گئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیاء القیوم کی عہدے پر بحالی کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے ایچ ای سی سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے حکم امتناعی کی فوری استدعا مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ “پہلے فریقین کے کمنٹس آ جانے دیں، پھر دیکھیں گے۔ ہم ایسا حکم امتناع جاری نہیں کر سکتے، سپریم کورٹ کی واضح ہدایات ہیں کہ اداروں اور...
    کراچی: مقامی کاٹن انڈسٹری نے نئے مالی سال کے وفاقی بجٹ میں ’’امداد‘‘ کے نام پر اربوں روپے مختص کرنے کی بجائے صنعتوں کی بحالی اور بھاری صنعتی ٹیکسوں میں کمی کا مطالبہ کردیا ہے۔  اس مطالبے پر عمل درآمد سے ناصرف کاروبار میں بہتری آئے گی بلکہ صنعتوں کی بقا ممکن ہونے سے لوگوں کے لیے روزگار کے دروازے کھلے رہیں گے۔  چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے بتایا کہ وفاقی بجٹ میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں ہر سال 600ارب روپے سے زائد کی خطیر رقم مختص کیا جاتا ہے جبکہ صوبائی حکومتیں بھی اپنے اپنے بجٹس میں سالانہ بنیادوں پر اس مد میں اربوں روپے کی رقم مختص کرتی ہیں۔  مزید پڑھیں: کاٹن ایئر...
    اپنے ایک بیان میں چیئرمین پی پی پی نے بارش کے دوران حادثات میں اپنے عزیزوں کو کھونے والے خاندانوں سے اظہارِ تعزیت کی اور کہا کہ میری ہمدردیاں ان شہریوں کے ساتھ بھی ہیں جن کے گھروں اور املاک کو نقصان پہنچا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب میں طوفانی بارش کے نتیجے میں جانی و مالی نقصان پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔اپنے بیان میں چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے بارش کے دوران حادثات میں اپنے عزیزوں کو کھونے والے خاندانوں سے اظہارِ تعزیت کی اور کہا کہ میری ہمدردیاں ان شہریوں کے ساتھ بھی ہیں جن کے گھروں اور املاک کو نقصان پہنچا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بارش...
    پیونگ یانگ(نیوز ڈیسک) شمالی کوریا کا دوسرا نیول ڈسٹرائر (جنگی بحری جہاز) لانچنگ کے دوران حادثے کا شکار ہو کر بری طرح نقصان کا شکار ہو گیا۔ شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کے مطابق، اس ناکام تجربے میں بحری جہاز کے ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا اور اس کا توازن بگڑ گیا۔ سرکاری خبررساں ادارے کے سی این اے نے بتایا کہ یہ حادثہ “ناقص حکمتِ عملی اور آپریشنل غفلت” کے باعث پیش آیا۔ واقعے کے دوران شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن خود موجود تھے، جنہوں نے اس سانحے کو ایک “مجرمانہ عمل” قرار دیا۔ کم جونگ اُن نے اس ناکامی کا الزام ریاستی اداروں پر عائد کیا جن میں مونی شنز انڈسٹری ڈیپارٹمنٹ اور کم چیک...
    مالی سال 2025 کی پہلی ششماہی کے دوران حکومت نے ایک ہزار 500 ارب روپے کا قرض واپس کرنے کے بعد کمرشل بینکوں سے قرض لینے میں نمایاں اضافہ کیا ہے، جو مئی کے اوائل تک 2 ہزار 700 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2025 میں جولائی تا دسمبر حکومت نے کمرشل بینکوں کو ایک ہزار 541 ارب روپے کا قرض واپس کیا، جو کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی طرف سے مقرر کردہ مالی خسارے کی حد کے اندر رہنے کی محتاط پالیسی کی عکاسی کرتا ہے، تاکہ امدادی ادارے سے مزید مالی معاونت جاری رکھی جا سکے۔ حکومت کی جانب سے قرضوں کی واپسی کا...
    نئے مالی سال کے بجٹ پر مذاکرات جاری رکھنے کا اعلان، آئی ایم ایف مشن کا دورہ پاکستان مکمل،مہنگائی میں کمی، ٹیکس آمدن میں اضافے اور اصلاحات جاری رکھنے پر زور پاکستان کے ساتھ حالیہ معاشی صورتحال، قرض پروگرام پر عمل درآمد اور آئندہ بجٹ پر مذاکرات ہوئے، زرمبادلہ ذخائر کی بحالی اور شرح مبادلہ میں لچک لانا ہو گی، اعلامیہ پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان آئندہ مالی سال کے بجٹ اہداف پر مکمل اتفاق رائے نہ ہوسکا، جس کے بعد آئی ایم ایف کی جانب سے نئے مالی سال کے بجٹ پر مذاکرات جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے، آئی ایم ایف مشن کا دورہ پاکستان مکمل ہوچکا ہے جس میں مہنگائی میں...
    بھارت کی جانب سے فلموں کے پوسٹرز اور میوزک البمز سے پاکستانی فنکاروں کے نام ہٹانے کے معاملے پر اداکارہ ماہرہ خان کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’بائیکاٹ پر یقین نہیں رکھتی‘، بالی ووڈ میں واپسی کے امکان پر ماہرہ خان کا ردعمل، صارفین برہم ماہرہ خان بالی ووڈ فلم ’رئیس‘ میں  شاہ رخ خان کے ساتھ جلوہ گر ہوئی تھیں ،تاہم ہندو انتہا پسندوں نے پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے اداکارہ کو فلم کے پوسٹر سے ہٹا دیا ہے۔ اس حوالے سے ماہرہ خان نے کہا کہ میری تصویر  ہٹانے پر مجھے ایک سیکنڈ کے لیے بھی برا نہیں لگا۔ یہ بھی پڑھیں: عیدالاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی فلم ‘لَو گورو’...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آئی ایم ایف مشن کا دورۂ پاکستان مکمل ہوگیا، آئی ایم ایف کے درمیان آئندہ مالی سال کے بجٹ اہداف پر مکمل اتفاق رائے نہ ہوسکا تاہم آئی ایم ایف نے نئے مالی سال کے بجٹ پر مذاکرات جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف وفد کا دورہ پاکستان مکمل ہونے پر اعلامیہ جاری کر دیا گیا، آئی ایم ایف کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستانی حکام کے ساتھ آئندہ مالی سال کے بجٹ پر اتفاق رائے کے لیے آنے والے دنوں میں مذاکرات جاری رہیں گے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف وفد کا دورہ پاکستان 19 مئی کو شروع ہوا، آئی ایم ایف وفد کی قیادت...
    بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) نے آئندہ مالی سال2025-26 کے وفاقی بجٹ میں پاور سیکٹر کو اضافی سبسڈی نہ دینے کا مطالبہ کردیا۔ رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کی شرط ہے کہ پرائمری بیلنس کا ہدف حاصل کرنے کے لیے آمدن بڑھائی جائے، اخراجات میں اضافہ کے باعث پرائمری بیلنس کے ہدف حاصل نہیں ہو سکے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے زور دیا جارہا ہے کہ وزارت توانائی کو گردشی قرضہ روکنے کے لیے اقدام اٹھانے چاہیں اور پاور سیکٹر کو اضافی سبسڈی نہیں دینی چاہیئے اور اگلیبجٹ میں مختص توانائی شعبے کیلئے ایک ہزار ارب روپے سے زائد کی اجازت نہیں ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال گردشی قرضہ میں...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 24 مئی ۔2025 )آئی ایم ایف مشن کا دورہ پاکستان مکمل،پاکستا ن اور عالمی مالیاتی فنڈ کے مابین آئندہ مالی سال کے بجٹ اہداف پر مکمل اتفاق رائے نہیںہوسکا تاہم آئی ایم ایف کی جانب سے مہنگائی میں کمی، ٹیکس آمدن میں اضافے اور اصلاحات جاری رکھنے پر زور دیا گیا،نئے مالی سال کے بجٹ پر مذاکرات جاری رہیں گے. پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ آئی ایم ایف مشن کا دورہ پاکستان مکمل ہو گیا، مالی سال 2025-26 کے بجٹ پر پاکستانی حکام سے تعمیری بات چیت ہوئی.(جاری ہے) اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 24 مئی 2025ء) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان پر اگلے مالی سال میں ملک میں مہنگائی کی شرح پانچ سے سات فیصد تک رکھنے پر زور دیا ہے۔ اس مالیاتی ادارے کی جانب سے جمعے کی رات جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ آئی ایم ایف نے پاکستانی حکام کے ساتھ مالی سال 2026 کے بجٹ اور وسیع تر اقتصادی پالیسی و اصلاحاتی ایجنڈے پر تعمیری بات چیت کی، جس میں حکام نے استحکام کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا جبکہ سماجی اور ترجیحی اخراجات کا تحفظ کرتے ہوئے مالی سال 2026 میں ملک کی مجموعی اقتصادی پیداوار یا جی ڈی پی کے 1.6 فیصد کے...
    گلگت (ویب ڈیسک) شمالی علاقہ جات کی سیر کے لیے جانیوالے چار دوستوں کے زیراستعمال گاڑی مل گئی ہے جبکہ چاروں دوستوں کی موت کی غیرمصدقہ اطلاعات ہیں تاہم سرکاری طور پر اس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ ریسکیو 1122 سکردو کے مطابق لاپتہ سیاحوں کی گاڑی سکردو روڈ پر استک نالے کے قریب کھائی میں گری ہوئی ملی جس کے بعد اس علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔ تفصیل کے مطابق رشتہ داروں کے ساتھ چھٹیاں منانے کی خاطر اٹلی سے گجرات آنے والا سلمان نصراللہ تین دوستوں کے ہمراہ پاکستان کے شمالی علاقوں میں گلگت بلتستان کی سیر کے لیے گیا تھا  لیکن 16 مئی کے بعد سے چاروں دوست لاپتہ تھے اور آج بالآخر  ان کی گاڑی...
    بھارت میں فلم کے پوسٹرز سے ہٹانے پر ماہرہ خان کا ردعمل سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 24 May, 2025 سب نیوز کراچی:پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارت نے بالی وڈ میں کام کرنے والے پاکستانی فنکاروں کو فلموں کے پوسٹرز اور میوزک البمز سے ان کے نام ہٹا دیے تھے جس پر اداکارہ ماہرہ خان کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ماہرہ خان کی مقبولیت کے چرچے سرحد پار بھی ہیں، اداکارہ نے نہ صرف پاکستانی ڈراموں اور فلم انڈسٹری میں بہترین کام سے لوگوں کو دل جیتے بلکہ بالی وڈ میں بھی اداکاری سے سب کی توجہ سمیٹی۔ماہرہ خان بالی وڈ فلم ’’رئیس‘‘میں شاہ رخ خان کے ساتھ جلوہ گر ہوئی تھیں تاہم ہندو انتہا پسندوں نے پاک بھارت کشیدگی...