2025-10-28@13:16:38 GMT
تلاش کی گنتی: 92685
«کا تحریری»:
(نئی خبر)
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان نے اپنی فضائی حدود دو روز بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی نے تمام ایئر لائنز اور ایوی ایشن کمپنیوں کو نوٹم جاری کر دیا۔نوٹم کے مطابق(آج) 28 اور(کل) 29اکتوبر کو فضائی حدود صبح 6 تا 9 بجے تک بند رہے گی، اس دوران کمرشل پروازوں کو احتیاط کی ہدایات کر دی گئی ہے۔ دو روز کے دوران تین تین گھنٹے فضائی حدود بند رہے گی، فیصلہ ممکنہ طور پاکستان کی سرحد کے قریب بھارتی فوجی مشقوں کے پیش نظر کیا گیا ۔نوٹم کہا گیا کہ کراچی اور لاہور فلائٹ ریجن میں مخصوص روٹس کمرشل پروازوں کے لیے بند رہیں گے۔ خبر ایجنسی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> نوشہرہ ورکاں/گوجرانوالہ/لاہور(نمائندگان جسارت) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ کسانوں، مزدوروں اور نوجوانوں کے حقوق مینار پاکستان سے شروع ہونے والی عظیم الشان ’’بدل دو نظام کو’’تحریک کا سرفہرست ایجنڈا ہوگا۔ کسان ساتھ دیں، انگریزوں کی وفاداری سے حاصل کی گئی جاگیروں کو چھوٹے کاشتکاروں میں تقسیم کرنے کے مطالبہ کو پوری قوم کی آواز بنا دیں گے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے 35 سو روپے من گندم کی امدادی قیمت کو مسترد کرتے ہیں، فی من 45 سو روپے میں خریدی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ ورکاں، گوجرانوالہ میں ’’کسان بچاؤ پاکستان بچاؤ‘‘روڈ کارواں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی جاوید قصوری، نائب امیر لاہور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> اسلام آباد / مظفرآباد (نمائندہ جسارت/ مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق کے خلاف مشترکہ تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کرلیا۔ (ن) لیگ نے واضح کیا ہے کہ وہ آزاد کشمیر میں حکومت کا حصہ نہیں بنے گی بلکہ اپوزیشن میں بیٹھ کر اصلاحاتی کردار ادا کرے گی۔ایوان صدر اسلام آباد میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت پر اعتماد نہیں رہا۔ موجودہ حکومت عوامی امنگوں پر پورا نہیں اتری، اس لیے نئی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251028-01-22 اسلام آباد /استنبول /کابل (مانیٹرنگ ڈیسک)ترکیہ کے شہر استنبول میں پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور ہوا۔ مذاکرات میں پاکستان اپنے اصولی مؤقف پر قائم ہے کہ افغان طالبان خوارج کی سرپرستی ختم کریں اور افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے استعمال سے روکا جائے‘ سیکورٹی ذرائع کے مطابق منفی اور بیرونی اثرات کے باوجود پاکستان اور دوست ممالک سنجیدگی سے بات چیت آگے بڑھانے کی کوششیں کر رہے ہیں‘ دوست ممالک خلوص کے ساتھ بات چیت مثبت طریقے سے آگے بڑھانے کے لیے کوشاں ہیں۔ سفارتی ذرائع کے مطابق افغان طالبان تحریری معاہدہ کرنے سے گریز کر رہے ہیں، افغان طالبان کی جانب سے لچک نہ دکھانے پر صورتحال...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251028-01-19 کراچی(کامرس رپورٹر) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی نے 27 اکتوبر 2025ء کو ہونے والے اجلاس میں پالیسی ریٹ 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمیٹی کا کہنا ہے کہ مہنگائی میں حالیہ اضافہ عارضی نوعیت کا ہے جبکہ مجموعی معیشت پچھلے اندازوں کے مقابلے میں بہتر سمت میں جا رہی ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق ستمبر میں عمومی مہنگائی بڑھ کر 5.6 فیصد تک پہنچ گئی جبکہ قوزی (کور) مہنگائی 7.3 فیصد پر مستحکم رہی۔ کمیٹی نے بتایا کہ حالیہ سیلاب کے اثرات توقع سے کم رہے اور زرعی پیداوار میں زیادہ نقصان نہیں ہوا۔پالیسی بیان میں کہا گیا کہ ملکی معیشت میں بہتری کے آثار نمایاں ہیں۔ بڑے پیمانے کی صنعتوں میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251028-01-12 اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزارت خزانہ نے کہاہے کہ ملکی معیشت نے سیلاب سے پیدا ہونے والی مشکلات اور رکاوٹوں کے باوجود بحالی کے اپنے سفر کو برقرار رکھا ہے، اکتوبر 2025 میں افراط زر کی شرح 5 سے 6 فیصد کے درمیان رہنے کاامکان ہے۔یہ بات وزارت خزانہ کی جانب سے جاری ماہانہ اقتصادی اپ ڈیٹ رپورٹ میں کہی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق صنعتی سرگرمیوں میں بہتری آرہی ہے، بڑی صنعتوں بالخصوص سیمنٹ، آٹو موبائل اور دیگرمتعلقہ شعبوں نے بحالی کے عمل کو سہارا دیا ہے جبکہ برآمدات اور ترسیلات زر میں بھی بتدریج بہتری دیکھنے میں آ رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق بیرونی شعبہ مستحکم ہے اور ستمبر 2025 میں حسابات جاریہ کے کھاتوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251028-01-9 ڈھاکا (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان 20 سال بعد نویں پاک–بنگلا جوائنٹ اکنامک کمیشن کا اجلاس ڈھاکا میں منعقد ہوا جس میں دونوں ممالک نے دفاعی، سیکورٹی اور اقتصادی تعاون کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا۔ اجلاس کی مشترکہ صدارت وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک اور بنگلا دیش کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر صالح الدین احمد نے کی۔اجلاس میں حلال ٹریڈ کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے۔ اس معاہدے سے حلال مصنوعات کے معیار، سرٹیفکیشن اور سرحد پار تجارت میں تعاون کے نئے راستے کھلیں گے۔ پاکستان نے بنگلا دیش کو کراچی پورٹ کے استعمال کی پیشکش بھی کی تاکہ بنگلا دیش خطے کے دیگر ممالک خصوصاً...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251028-01-7 لاہور(آن لائن) پنجاب حکومت نے تین سے چار ماہ کے اندر بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔ صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے سول سیکرٹریٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات جلد کرائے جائیں گے اور الیکشن کمیشن اس کا شیڈول جاری کرے گا۔انہوں نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کو یونین کونسلز کی حلقہ بندیوں اور حد بندیوں کا کام مکمل کرنے کے لیے متعلقہ دستاویزات بھیج دی گئی ہیں۔ صوبائی حکومت نے انتخابی عمل کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ذیشان رفیق نے کہا کہ جیسے ہی الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کا کام مکمل کرے گا، بلدیاتی انتخابات کروا دیے جائیں گے، تاکہ مقامی سطح پر شہریوں کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251028-01-5 اسلام آباد (صباح نیوز)چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے ریلوے جام سیف اللہ خان نے کہاہے کہ وزارت ریلوے کا غیر سنجیدہ رویہ ہے،کافی عرصے سے ایم ایل ون کا سن رہی ہیں لیکن گرائونڈ پر کچھ نہیں ہے، منسٹر آئیں،وہ کابینہ میں بیٹھتے ہیں وہ بتائیں سہی کیا ہو رہا ہے، وزیر ریلوے حنیف عباسی کی عدم موجودگی پر ایجنڈا آئندہ کے لئے موخر کردیا گیا۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کا چیئرمین جام سیف اللہ خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ریلوے میں کرپشن کو کنٹرول کرنے کے لئے اٹھائے گئیحکومتی اقدامات سے متعلق معاملہ زیر بحث آیا ۔ وزیر ریلوے حنیف عباسی کے کمیٹی اجلاس میں نہ آنے پر کمیٹی ارکان نے اعتراض کیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251028-01-4 ننکانہ صاحب(صباح نیوز)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بھارت کا سکھ یاتریوں کو ویزے جاری نہ کرنا افسوسناک عمل ہے۔ پنجاب کے ضلع ننکانہ صاحب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ بابا گورونانک کے 556ویں جنم دن کی مرکزی تقریب پانچ نومبر کو ہوگی، تمام انتظامات پانچ دن پہلے مکمل کر لیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی گڈ گورننس روشن مثال ہے، پنجاب حکومت ہر مذہبی موقع پر بہترین انتظامات یقینی بناتی ہے،فلڈ متاثرین کے لیے بحالی کارڈز کی تقسیم حکومت پنجاب کا اہم اقدام ہے۔ وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ بھارت کا سکھ یاتریوں کو ویزے جاری نہ کرنا افسوسناک عمل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251028-01-2 اسلام آباد (اے پی پی) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کا اجلاس سینیٹر عطاالرحمن کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں سینیٹر بشری انجم بٹ، سینیٹر حسنی بانو، سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری، سینیٹر محمد اسلم ابڑو، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی اور وزارت کے دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔کمیٹی نے سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری کی جانب سے پیش کردہ دی مسلم فیملی لاز (ترمیمی) بل2024 پر تفصیلی غور و خوض کیا۔اجلاس کے دوران وزارتِ مذہبی امور نے نشاندہی کی کہ مجوزہ بل کی چند دفعات پر مزید غور بالخصوص اس شق پر جس میں کہا گیا ہے کہ باپ بچے کی مالی ذمہ داری اس...
کرد عسکریت پسندوں نے ہتھیاروں سے دستبردار ہو کر ترکیہ کے علاقوں سے انخلا کا اعلان کر دیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق کرد عسکریت پسند تنظیم کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) نے اتوار کو ترکیہ سے انخلا کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ترک حکومت کے ساتھ ہونے والے امن معاہدے کے تحت اپنے جنگجوؤں کو عراق منتقل کر رہے ہیں۔ یہ اعلان کردستان ورکرز پارٹی کی شمالی عراق میں تنظیم کو علامتی طور پر غیر مسلح کرنے کی چند ماہ قبل ہونے والی تقریب کے بعد ہوا ہے، کردستان ورکرز پارٹی کا کہنا ہے کہ اپنا اسلحہ تَرک کرنے کے عمل کے ایک حصے کے طور پر تنظیم ترکیہ سے دستبردار ہو رہی ہے۔ اس سلسلے میں ایک...
دنیا بھر میں اس وقت 28 نئے کاربن بم منصوبے جاری ہیں جس سے ماحولیاتی بحران میں خطرناک اضافہ ہو رہا ہے۔ عالمی ماحولیاتی تنظیموں نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اس وقت دنیا بھر میں 28 نئے کاربن بم منصوبے جاری ہیں۔ یہ منصوبے 2021 سے اب تک متعارف کرائے گئے ہیں اور اس سے ماحولیاتی بحران میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے۔ الجزیرہ میں اس حوالے سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان منصوبوں سے خارج ہونے والی کاربن پیرس معاہدے کے عالمی بجٹ سے 11 گنا زیادہ ہے۔ 4 غیر سرکاری تنظیموں کی اس رپورٹ نے عالمی توانائی پالیسیوں پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ...
اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل یہ فیصلہ کرے گا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے کے تحت غزہ میں جنگ بندی کو مستحکم کرنے کے لیے مجوزہ بین الاقوامی فورس میں کون سی غیر ملکی افواج کو شامل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق اب تک واضح نہیں ہے کہ عرب یا دیگر ممالک اس فورس کے لیے اپنے فوجی بھیجنے پر آمادہ ہوں گے یا نہیں، خاص طور پر اس وجہ سے کہ حماس نے منصوبے کے مطابق اپنے ہتھیار ڈالنے سے انکار کر دیا ہے، جب کہ اسرائیل نے اس فورس کی ساخت پر تحفظات ظاہر کیے ہیں۔ ٹرمپ انتظامیہ نے امریکی فوجیوں کو غزہ پٹی میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> کراچی (کامرس رپورٹر) کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کے صدر محمد ریحان حنیف نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے شرح سود کو گیارہ فیصد پر برقرار رکھنے کے فیصلے پر گہری مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اسے کاروباری اور صنعتی برادری کو ریلیف فراہم کرنے کا ضائع شدہ موقع قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ مہنگائی بڑی حد تک قابو میں ہے اس لیے کاروباری طبقہ کم از کم دو سو بیسز پوائنٹس کی کمی کی توقع کر رہا تھا تاکہ شرح سود کو تقریباً نو فیصد تک لایا جا سکے مگر بدقسمتی سے یہ توقع پوری نہیں ہوئی جو موجودہ معاشی حالات کے تناظر میں ناقابلِ فہم فیصلہ ہے۔ریحان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> کراچی(بزنس رپورٹر)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عاطف اکرام شیخ نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے پالیسی ریٹ کو 11 فیصد پر برقرار رکھنے کے فیصلے کو موجودہ معاشی حالات کے تناظر میں” معاشی ترقی کے اہداف کے بر خلاف”قرار دیتے ہوئے اس پر سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے کاروباری اعتماد کو نقصان پہنچے گا اور مجموعی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ عاطف اکرام شیخ نے زور دیا کہ موجودہ افراطِ زر کی شرح کو مدنظر رکھتے ہوئے پالیسی ریٹ کو 7 فیصد تک لایا جانا چاہیے ؛تاکہ ،معاشی حقائق کے مطابق فیصلہ سازی نظر آئے اور اقتصادی ترقی کی رفتار تیز کی جا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (اْکامرس ڈیسک) لاہورچیمبر کے برسراقتدار گروپ پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ(پیاف ) کو ایک اور کامیابی مل گئی۔عوامی بزنس گروپ نے پیاف انجم نثار گروپ میں شمولیت کا اعلان کردیا۔عوامی بزنس گروپ ڈی ایچ کا بڑا کاروباری گروپ ہے۔عوامی بزنس گروپ ڈی ایچ اے میجر رفیق حسرت کی قیادت میں 40رکنی وفد کے ہمراہ تین اہم رہنما شاہان شیخ، اسد مرزا اور فیصل شاہد بٹ نے پیاف کی تنظیم میں شمولیت کا اعلان کیا اور پیاف قائدین سے ملاقات کی۔پیٹرن انچیف پیاف ونائب صدر سارک چیمبر میاں انجم نثار،چیئرمین پیاف و صدرر لاہور چیمبرفہیم الرحمن سہگل سابق صدر لاہور چیمبر محمد علی میاں، سینئر وائس چیئرمین پیاف نصراللہ مغل، وائس چیئرمین پیاف طاہر منظور چوہدری...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(بزنس رپورٹر) کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے سابق صدر اور پاکستان بزنس گروپ (پی بی جی او) کے بانی فراز الرحمٰن نے کہا ہے کہ پاکستان میں دیرپا سیاسی استحکام، میرٹ پر مبنی گورننس اور پائیدار معاشی ترقی کیلئے صدارتی وفاقی نظام وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے۔فراز الرحمٰن نے کہا کہ موجودہ پارلیمانی نظام بار بار سیاسی عدم استحکام، مفاہمتی سیاست اور ناقص پالیسیوں کی وجہ سے کمزور ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ‘‘حکومتوں کی بار بار تبدیلی، سیاسی سودے بازی اور غیر یقینی صورتحال نے ملک کے وڑن اور ترقی کی رفتار کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ ہمیں ایسے نظام کی ضرورت ہے جس میں قیادت بااختیاراور عوام...
وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کہانی نے کہا ہے کہ حکومت کا ہدف معیشت کو پائیدار ترقی کی جانب لے جانا ہے۔اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نجی شعبے کو برآمدات پر مبنی ترقی کے لیے فروغ دے رہی ہے اور بہتر پالیسی سازی کے لیے نجی شعبے کے ساتھ مشاورت بھی جاری ہے۔ بلال اظہر کہانی نے بتایا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران معیشت میں استحکام آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پالیسی شرح اور مہنگائی کو کم کیا گیا جبکہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملک نے چودہ سال بعد پہلی بار کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس بھی حاصل کیا...
فائل فوٹو پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان استنبول میں جاری مذاکرات کا تیسرا دن بھی مشکلات کا شکار رہا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان اپنے پیش کردہ منطقی مطالبات پر قائم ہے جبکہ افغان طالبان کا وفد ان مطالبات کو پوری طرح تسلیم کرنے کو تیار نہیں۔ذرائع کے مطابق میزبان ممالک بھی تسلیم کرتے ہیں کہ پاکستان کے یہ مطالبات معقول اور جائز ہیں، دلچسپ طور پر افغان طالبان کا وفد خود بھی سمجھتا ہے کہ ان مطالبات کو ماننا درست ہے۔ذرائع کے مطابق افغان طالبان کا وفد بار بار کابل انتظامیہ سے رابطہ کرکے انہی کے احکامات کے مطابق آگے بڑھ رہا ہے۔ افغان طالبان کے وفد کو کابل سے کنٹرول کیا جارہا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251028-06-20 کراچی(بزنس رپورٹر)کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ مندی پر بند ہوئی۔کے ایس ای 100انڈیکس 1100پوائنٹس گھٹ گیا اور مارکیٹ 1لاکھ63ہزار کی نفسیاتی حد گنوا بیٹھی جبکہ سرمایہ کاروں کو 112ارب روپے کا خسارہ برداشت کرنا پڑا جبکہ 57.82فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے شرح سود کے حوالے سے اجلاس سے قبل سرمایہ کاروں نے محتاط رویہ اختیار کیا جبکہ مقامی انسٹی ٹیوشنز نے منافع کی خاطر فروخت کو ترجیح دی جس کی وجہ سے کاروباری سرگرمیاں زیادہ تر منفی زون میں رہیں۔ دن بھر اہم شعبوں جیسے توانائی اور مینوفیکچرنگ میں منافع خوری کا رجحان غالب رہا، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر 100 انڈیکس1500سے زاید پوائنٹس کی کمی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251028-06-19 کراچی(بزنس رپورٹر)کراچی کے سب سے بڑے صنعتی علاقے سائٹ کے صنعتکاروں نے انٹرنیٹ کنیکٹویٹی میں مسلسل خلل، کمزور موبائل سگنلز اور موبائل کمپنیوں کی غیر معیاری سروسز پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ سائٹ ایسوسی ایشن کے صدر احمد عظیم علوی کا کہنا ہے کہ گذشتہ کئی روز سے جاری سست انٹرنیٹ اور ناقص موبائل کنیکٹیوٹی کے باعث مقامی اور بین الاقوامی سطح پر کاروباری روابط شدید متاثر ہو رہے ہیں جس سے بزنس کمیونٹی کو بھاری مالی نقصانات کا اندیشہ ہے۔وزیراعظم شہباز شریف سے اپیل میں انہوں نے مذکورہ صورتحال کا نوٹس لینے کی درخواست کرتے ہوئے اس بات کی نشاندہی کی کہ غیر ملکی خریداروں سے بروقت رابطہ نہ ہونے کے باعث نئے برآمدی آرڈرز...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251028-06-17 ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) ماسکو کے میئر کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ یوکرین کی جانب سے دارالحکومت پر داغے گئے 34 ڈرون کو تباہ کردیا گیا ۔ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے روسی دالحکومت ماسکو کے میئر کا کہنا تھا کہ روسی فوج کے طیارہ شکن یونٹوں نے ماسکو کی جانب آنے والے یوکرینی ڈرونز کو مار گرایا ہے۔ میئر کا کہنا ہے کہ روسی ماہرین کی ٹیمیں ان ڈرونز کے ٹکڑوں کا جائزہ لے رہی ہیں۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے روسی ہم منصب ولادی میر پیوٹن کے اعلان کو نامناسب قرار دیا ہے جس میں انہوں نے ایٹمی توانائی سے چلنے والے ایک کروز میزائل کے تجربے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251028-06-15 نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) نئی دہلی کی فضا خطرناک حد تک آلودہ ہونے کے باوجود بھارتی حکومت کی جانب سے عوام کو گمراہ کرنے کی نئی چال سامنے آگئی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق دہلی کے آنند وہار آلودگی مانیٹرنگ اسٹیشن کے اردگرد میونسپل کارپوریشن کے ٹینکرز دن رات پانی کا چھڑکاؤ کر رہے ہیں تاکہ فضائی آلودگی کے اصل اعداد و شمار کو کم دکھایا جا سکے۔ رپورٹ کے مطابق صرف 30 میٹر کے علاقے میں درجنوں ٹرک مسلسل پانی کا چھڑکاؤ کر رہے ہیں تاکہ مانیٹرنگ سینسرز کے قریب موجود گرد و غبار کم ہو اور ڈیٹا میں آلودگی کی شرح مصنوعی طور پر کم ظاہر ہو۔ نئی دہلی کی عام آدمی پارٹی کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251028-06-13 نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں گزشتہ ہفتے کرنول کے مقام پر ہونے والے بس حادثے کی تحقیقات میں نیا موڑ سامنے آگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کرنول میں کاویری ٹریولز کی بس ایک موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی جس کے بعد بس میں خلاف توقع آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری بس کو لپیٹ میں لے لیا۔ حادثے میں 20 سے زائد مسافر جل کر ہلاک ہو گئے تھے۔ فارنسک تحقیقات کے بعد پتا چلا حادثہ کا شکار ہونے کے بعد لگنے والے جھٹکے سے موبائل فون کی بیٹری پھٹی اور پھر 400 فون ایک ساتھ پھٹ پڑے،جو سامان رکھنے والے کیبن میں ایک کارٹن میں رکھے ہوئے تھے۔ انٹرنیشنل ڈیسک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 251028-06-11 واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوسم نے ایک انٹرویو میں اعلان کیا ہے کہ وہ 2028 ء میں امریکی صدارت کے لیے انتخاب لڑنے پر غور کر رہے ہیں۔ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والی گورنر نے کہا کہ وہ 2026 کے وسط مدتی انتخابات کے بعد اپنا فیصلہ کریں گے۔ اس سے قبل گیون نیوسم نے صدارت کے لیے اپنی ممکنہ امیدواری کے حوالے سے لہر کو جانچنے کی کوشش کی اور متعدد مسائل پر ریپبلکن صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مقابلہ کرنے میں اپنی پارٹی کے اندر حمایت حاصل کی تھی۔ نیوسم نے کہا کہ میں ان لوگوں کو دیکھ رہا ہوں جو خود کو امیدواری کے لیے پیش کریں گے ۔ انٹرنیشنل ڈیسک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 251028-06-8 تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران میں کرپشن اور بدانتظامی بے نقاب ہونے پر بڑے نجی بینک کو تحلیل کرد یا گیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق ایران کے مرکزی بینک نے آیندہ نامی بینک کو تحلیل کر کے بینک ملی میں ضم کر دیا۔ حکومت کا کہنا ہے کہ بینک کی تمام شاخیں بینک ملی میں تبدیل کر دی جائیں گی۔ دوسری جانب بینک کے مالی نقصانات نے تباہ حال ایران کی معیشت کو ہلا کر رکھ دیا اور خاتمے سے ایران کے معاشی بحران میں شدت کا خدشہ ہے۔ مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ آیندہ بینک نے اندرونی افراد کو اربوں کے غیرقانونی قرضے دیے۔ واضح رہے کہ بینک کے بانی علی انصاری ایران کے امیرترین خاندانوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251028-06-5 بیونس آئرس (انٹرنیشنل ڈیسک) ارجنٹائن کے شمال مشرقی صوبے میسیونیس میں مسافر بس اور کار کے ٹکرانے کے باعث 13 افراد ہلاک ہو گئے۔ مقامی حکام کے مطابق حادثہ صبح شدید دھند کے دوران ایک پل پر پیش آیا۔ تصادم کے نتیجے میں شہر اوبرہ سے پورٹو اِگوازو جا نے والی بس پل سے نیچے ندی میں جا گری۔ حادثہ نیشنل روٹ 14 کے کلومیٹر 892 پر پیش آیا۔ سول ڈیل نورتیکمپنی کی بس تباہ ہوگئی،جس میں تقریباً 50 مسافر سوار تھے۔ صوبائی وزیرِ صحت کے مطابق حادثے کے بعد 30 سے زائد زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا،جب کہ حادثے کی تحقیقات جاری ہے۔ انٹرنیشنل ڈیسک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251028-06-3 الجزائر سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) الجزائر کے مختلف صوبوں میں شجرکاری مہم نے مقررہ ہدف عبور کر لیا اور صرف 24 گھنٹوں میں 10لاکھ سے زائد درخت لگانے کا ریکارڈ قائم کردیا۔ یہ مہم انٹرنیٹ پر ایک موثر شخصیت نے شروع کی اور اسے حکام کی حمایت حاصل تھی۔ فواد معلی اس منصوبے کے بانی ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق 26 ہزار ہیکٹر زمین پر شجرکاری کی جا چکی ہے، جس میں کامیابی کی شرح تقریباً 98 فیصد ہے۔ اس مہم میں ہزاروں شہریوں نے حصہ لیا۔ انٹرنیشنل ڈیسک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251028-06-2 پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانسیسی حکام نے تاریخی لوور میوزیم سے قیمتی شاہی زیورات چرانے کے الزام میں 2 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ۔ 19 اکتوبر کو دن دیہاڑے دنیا کے مشہور ترین میوزیم سے ڈاکو چند منٹوں میں تقریباً 10 کروڑ 20 لاکھ ڈالر مالیت کے زیورات لے اڑے تھے، اس واردات کے بعد درجنوں اہلکاروں کو تحقیقات کے لیے متحرک کیا گیا تھا۔ حکام نے نے بتایا کہ گرفتار افراد میں سے ایک پیرس کے چارلس ڈیگال ہوائی اڈے سے ملک چھوڑنے والا تھا۔ انٹرنیشنل ڈیسک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251028-06-1 انقرہ (رپورٹ: شبانہ ایاز) انقرہ میں قائم پاکستانی سفارتخانے میں یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں بھارت کے غیر قانونی قبضے کے 78 سال مکمل ہونے پر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کیا گیا۔ تقریب میں سابق وزیر زراعت محمت مہدی ایکر، سعادت پارٹی کے چیئرمین و رکن پارلیمان محمود آریکان، سابق وزیر برائے خاندانی و سماجی خدمات اور ڈائریکٹر جنرل زہرہ سلچوک اور جیو اسٹریٹیجک فورسائٹ انسٹیٹیوٹ کے صدر جنرل گرای الپار سمیت سفارتی، میڈیا، تھنک ٹینک اور سول سوسائٹی کے نمائندے شریک ہوئے۔اس موقع پر پاکستانی سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نے بھی حاضرین سے خطاب کیا اور صدر رجب طیب اردوان کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ہر عالمی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
پنجاب کے ضلع اوکاڑہ کے جناح سٹیڈیم ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں 150 گھروں کی بیٹیوں کی اجتماعی شادیوں کا اہتمام کیا گیا، پروگرام کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال تھے، اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کی روشنی میں "دھی رانی پروگرام" کا سلسلہ جاری ہے۔ پنجاب کے ضلع اوکاڑہ کے جناح سٹیڈیم ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں 150 گھروں کی بیٹیوں کی اجتماعی شادیوں کا اہتمام کیا گیا، پروگرام کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال سہیل شوکت بٹ تھے۔ تقریب میں ممبران قومی اسمبلی،صوبائی اسمبلی اور عوامی نمائندوں نے بھی شرکت کی، مہمان خصوصی کی جانب سے نوبیاہتا جوڑوں میں 2 لاکھ روپے فی کس سلامی دی گئی۔ اس موقع...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ میںائیرپورٹ کے قریب غیر ملکیوں پر خود کش حملے کا کیس ،عدالت نے ملزمہ گل نسا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا ۔ملزمہ گل نساء کی درخواست ضمانت پر سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی جہان فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے ملزمہ گل نساکی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا ۔ اسٹاف رپورٹر
پاکستان گزشتہ کئی دہائیوں سے سخت ترین معاشی مشکلات میں گھرا ہوا ہے۔ ایک طرف بیرونی قرضوں کا بوجھ بڑھتا جا رہا ہے، افراط زر میں اضافہ ہو رہا ہے، سود کی مد میں بڑی سے بڑی رقم نکلتی چلی جا رہی ہے، اسی دوران ترقیاتی کاموں کے لیے رقوم کی کمی واقع ہو رہی ہے۔ روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک وقت تھا 3 پاکستانی روپے کا ایک ڈالر دستیاب تھا، آج تقریبا 300 روپے کے قریب ہو چکا ہے۔ اب کئی سالوں سے موسمیاتی تبدیلی کا شکار ملک بن چکا ہے۔ گزشتہ دہائی میں 2010 کا سیلاب آیا، پھر 2022 کا ہولناک ترین سیلاب آیا تھا جس سے ابھی تک سنبھلنے نہ پائے تھے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251028-02-22 کراچی( اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیاتِ کراچی آصف جان صدیقی نے کہا ہے کہ حکومتِ سندھ کی ہدایت پر آج 27 اکتوبر کو صوبے بھر میں یومِ سیاہ منایا گیا تاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا جا سکے اور ان کی انتھک جدوجہدِ آزادی کو خراجِ تحسین پیش کیا جا سکے۔ڈی جی کے ڈی اے نے کہا کہ27 اکتوبروہ تاریخی سیاہ دن ہے جب بھارت نے کشمیری عوام کی خواہشات کے برخلاف جموں و کشمیر پر غیر قانونی قبضہ کیا، یہ ایک ناقابل تردید حقیقت ہے کہ کشمیری عوام اپنی آزادی، حقِ خود ارادیت اور بنیادی انسانی حقوق کے حصول کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251028-02-20 کراچی(اسٹاف رپورٹر)نیو کراچی ٹاؤن کے علاقے شارع عیدگاہ فائیو ایف میں دو دہائیوں سے خستہ حالی کا شکار سڑک بالآخر تعمیر کر دی گئی، جس کا افتتاح چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے کیا۔ یہ سڑک بلاک 12 سے بلاک 82 تک تعمیر کی گئی ہے، جو علاقے کی ایک مصروف اور مرکزی شارع ہے۔ افتتاحی تقریب میں امیر ضلع شمالی جماعتِ اسلامی طارق مجتبیٰ، وائس چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن شعیب بن ظہیر، چیئرمین یو سی 5 راجہ عطاالرحمٰن ، وائس چیئرمین توقیر خان، یو سی 9 کے وائس چیئرمین حنظلہ انور قریشی، یو سی 2 کے چیئرمین احمر خان، یوسی 2 وائس چیرمین فیضان قریشی بلدیاتی افسران فیصل صغیر، مشتاق خان، عقیل اختر سمیت بڑی تعداد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251028-02-16 کراچی(اسٹاف رپورٹر)واپڈا انتظامیہ نے واپڈا کے حدود میں آنے والے حب کینال کو 48 گھنٹے کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا، پروجیکٹ ڈائریکٹر حب ڈیم واپڈا نے واٹر کارپوریشن حکام کو بندش سے متعلق تفصیلی طور پر آگاہ کردیا،واپڈا انتظامیہ نے باضابطہ مراسلہ ارسال کرکے واٹر کارپوریشن حکام کو حب کینال کی بندش کے شیڈول سے مطلع کردیا ہے۔ مراسلے کے مطابق واپڈا کے حدود میں آنے والے حب کینال کو 28 اکتوبر سے 29 اکتوبر 2025ء تک مکمل طور پر بند رکھا جائے گا، حب کینال کی بندش کا مقصد حب ڈیم سے ایکس ریگولیٹر تک تفصیلی سروے اور مرمتی کاموں کی انجام دہی ہے، حب کینال کی بندش کے دوران کراچی کے ضلع غربی، ضلع...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251028-02-15 کراچی (پ ر) جماعت اسلامی حلقہ خواتین نگراں مرکزی تاریخ جماعت کمیٹی ،اور ضلعی رکنِ شوریٰ روبینہ فرید نے کہا ہے کہ موجودہ وقت ظالمانہ نظام کیخلاف صالح اور مخلص لوگوں کے متحد ہونے کا وقت ہے، قوموں کو متحرک کرنا اور ظلم کے نظام کے خلاف جدوجہد کرنا ہر باشعور انسان کی ذمہ داری ہے اور اس وقت اللہ کے پیغام کو نافذ کرنے کے لیے اجتماعی قوت کا اظہار ناگزیر ہے کارکنان سے اپنے خطاب میں انہوں نے مزید کہا کہ اجتماع عام اس بات کا عزم ہے کہ ہم ظلم، ناانصافی اور استحصال پر مبنی فرسودہ نظام کو بدل کر عدل و انصاف کے نظام کو قائم کریں گے اجتماع عام میں وہ تمام افراد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 251028-02-14 کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے کی ڈیجیٹلائزیشن اور گورننس میں اصلاحات کے اہم سنگِ میل کے طور پر سینٹرل پولیس آفس (سی پی او) میں ٹریفک ریگولیشن اینڈ سائیٹیشن سسٹم (ٹریکس) کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ٹریکس کا آغاز محض ایک تکنیکی پیش رفت نہیں بلکہ شفافیت، جدت اور عوامی خدمات میں بہتری کے حوالے سے سندھ حکومت کے عزم کا مظہر ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ نئے نظام کے تحت پرانے دستی چالان کے عمل کی جگہ مکمل طور پر خودکار ای ٹکٹس کے نظام نے لے لی ہے جو جدید مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے منسلک سی سی ٹی وی کیمروں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 251028-02-12 کراچی( اسٹاف رپورٹر ) اورنگی ٹاؤن پاکستان بازار سے رینٹ اے کے کار کے مالک عالمگیر درران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان بازار تھانے کی حدود اورنگی ٹائون بنگلا بازار میں ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب تقریباً پونے ایک بجے 50 سالہ محمد عالمگیر ولد محمد اسلام اپنے رینٹ اے کار آفس میں بیٹھا ہوا تھا۔ اسی دوران دو مسلح ڈاکو دفتر میں داخل ہوئے اور موجود افراد سے نقدی و موبائل فون لوٹ لیے۔ڈاکو جب عالمگیر کے قریب پہنچے تو اس نے دفاع میں ایک پانا اٹھایا، جس پر ڈاکوؤں نے مشتعل ہو کر فائرنگ کر دی۔ گولی عالمگیر کے پیٹ میں لگی، جس سے وہ شدید...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 251028-02-8 کراچی (اسٹاف رپورٹر)جما عت اھلسنّت پاکستان کراچی کے علامہ رئیس قادری نے کہا کہ اسلامی تعلیما ت و آداب معا شر تی زند گی کا حسن ہے۔انہو ں نے کہا کہ صلہ رحمی، درگزر، معا فی و معذرت اختیا ر کر نا عزت وشر افت کا با عث ہو تا ہے،معاشر ہ کا سب بڑا المیہ بنتا جا رہا ہے کہ گالی،فحش گو ئی،لعنت وملا مت کو معمو ل اور گفتگو کا حصہ بنالیا ہے۔انہو ں نے باب الدین مسجد لیا ری میں محفل درس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فحش گوئی معاشر ہ کا کینسربن چکا ہے،زبا ن شروفساد،دروغ گو ئی ونفاق اور برائیو ں کی جڑ ہے۔زبا ن کی آفت کے با عث ہی انسان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 251028-02-7 کراچی (پ ر)نیشنل لیبرفیڈریشن سندھ کے صدرشکیل احمد شیخ، جنرل سیکریٹری محمد عمرشر، کراچی زون کے صدرخالدخان نے سندھ لیبرفیڈریشن کے صدرشفیق غوری کی ناگہانی موت پر دلی دکھ کااظہار کیاہے ۔این ایل ایف کے عہدیداران نے کہاہے کہ مزدور تحریک ایک مخلص اور قابل مزدوررہنما سے محروم ہوگئی ہے۔شفیق غوری کی پوری زندگی محنت کشوں کے بنیادی مسائل ،لیبرقوانین پر عملدرآمدکروانے اور محنت کشوںکو ان کے دروازے پر انکا انصاف دلوانے میں گزری ہے۔ ٹریڈ یونینز کی آزادی اورریاستی جنگ اورکالے قوانین کیخلاف شفیق غوری کی جدوجہدکو بھلایانہیں جاسکتا ۔اللہ تعالیٰ سے دعاہے کہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبروجمیل عطافرمائے۔ خبر ایجنسی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 251028-02-6 کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر ایک منٹ کی خاموشی کا اہتمام کیا گیا، پرنسپل سیکرٹری سمیع صدیقی کی سربراہی میں گورنر ہاؤس سندھ میں خاموشی اختیار کی گئی۔ خاموشی 27 اکتوبر کو صبح 10 بجے یومِ سیاہ کے موقع پر یہ خاموشی کشمیر کے مظلوم مسلمانوں سے اظہارِ یکجہتی کے طور پر کی گئی،گورنر سندھ سیکرٹریٹ کے افسران و عملے نے بھی اس موقع پر شرکت کی۔ اسٹاف رپورٹر
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 251028-02-4 کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر منصوبہ بندی و ترقی سندھ جام خان شورو کی زیر صدارت صوبے بھر کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ترقیاتی اسکیموں کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں چیئرمین منصوبہ بندی و ترقی نجم احمد شاہ سمیت تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے آن لائن بریفنگ دی۔ وزیر منصوبہ بندی نے ہدایت کی کہ محکمہ صحت اور محکمہ تعلیم کی مشاورت کے بغیر کسی بھی ضلع میں نئی ڈسپنسریوں اور نئے اسکولوں کا قیام نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ڈسپنسریوں کی تعمیر سے متعلق منصوبوں کو محکمہ خزانہ اور محکمہ صحت کی باقاعدہ این او سی ملنے تک آگے نہ بڑھایا جائے۔ جام...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251028-02-1 کراچی (اسٹاف رپورٹر)سٹی کورٹ میں نوجوان محمد عرفان کی پولیس کسٹڈی میں ہلاکت، عدالت نے اے ایس آئی عابدشاہ اورکانسٹبل آصف علی کاایک دن کاجسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ کی عدالت میں ملزم پولیس اہلکاروں کو پیش کیا گیا عدالت نے اے ایس آئی عابدشاہ اورکانسٹبل آصف علی کاایک دن کاجسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے کہاکہ دونوں ملزم پولیس اہلکاروں کو28اکتوبرکودوبارہ پیش کیاجائے۔ اسٹاف رپورٹر
وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق سعودی عرب رواں مالی سال پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی آئل فیسیلٹی دے گا جو 290 ارب روپے کے مساوی ہوگی۔ حکام نے کہا کہ سعودی عرب 5 ارب ڈالر کے ڈیپازٹس بھی رول اوور کرے گا، 2 ارب ڈالر دسمبر جبکہ 3 ارب ڈالر قرض جون 2026ء میں واجب الادا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب رواں مالی سال 2025-26ء میں پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی آئل فیسیلٹی فراہم کرے گا جب کہ 5 ارب ڈالر کے ڈیپازٹس بھی رول اوور کرے گا۔ وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق سعودی عرب رواں مالی سال پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی آئل فیسیلٹی دے گا جو 290 ارب روپے کے مساوی ہوگی۔ حکام...
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کا دورہ کبیروالا، بھٹہ خاندان سے اظہار افسوس
علامہ شبیر حسن میثمی نے سینئر نائب صدر شیعہ علما کونسل پاکستان جنوبی پنجاب مبشر حسن بھٹہ کی والدہ مرحومہ کے لیے فاتحہ خوانی کی اور مرحومہ کے بلندی درجات کی اجتماعی دعا کے بعد مختلف ملکی و بین الاقوامی صورتحال پر گفتگو بھی کی۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علما کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ کی پنجاب کے مختلف علاقوں کے تفصیلی دورہ جات اور مدارس کے سالانہ اجتماعات میں شرکت کے بعد کبیروالہ پہنچنے پر بھٹہ برادری کے معزز رفقا نے سیکرٹری جنرل کو خوش آمدید کہا۔ بعد ازاں سینئر نائب صدر شیعہ علما کونسل پاکستان جنوبی پنجاب مبشر حسن بھٹہ کی والدہ مرحومہ کے لیے فاتحہ خوانی...
گورنر سٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا، نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود کو 11 فیصد پر برقرار رکھا گیا۔ گورنر سٹیٹ بینک کے مطابق مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں شرح سود کو برقرار رکھنے پر اتفاق ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ ملک میں شرح سود 11 فیصد کی سطح پر برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا گیا۔ گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا، نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود کو 11 فیصد پر برقرار رکھا گیا۔ گورنر سٹیٹ بینک کے مطابق مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں شرح سود کو برقرار رکھنے پر اتفاق ہوا۔ یاد رہے کہ مالیاتی اداروں کی سروے رپورٹ کے مطابق 85 فیصد شرکاء نے شرح سود...
وزیراعظم آزاد کشمیر نے تحریک عدم اعتماد کا سامنے کرنے کا فیصلہ کرلیا، پاکستان پیپلزپارٹی نے تاحال قانون ساز اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد جمع نہ کرائی۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے تاحال وزارت عظمی کے امیدوار کا بھی اعلان نہ کیا گیا، قانون ساز اسمبلی کا اجلاس اگلے 24 گھنٹوں کے دوران کسی بھی وقت طلب کئے جانے کا امکان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق نے ایک مرتبہ پھر مستعفی ہونے سے انکار کردیا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے تحریک عدم اعتماد کا سامنے کرنے کا فیصلہ کرلیا، پاکستان پیپلزپارٹی نے تاحال قانون ساز اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد جمع نہ کرائی۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے تاحال وزارت عظمی کے امیدوار کا بھی اعلان نہ...
پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی نے ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کے نفاذ کا آغاز کر دیا۔ ہیڈ کوارٹرز پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے حکومت پاکستان کی ہدایات اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اقدام کے تحت ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کے نفاذ کا عمل شروع کر دیا ہے۔ ترجمان کے مطابق ہوائی اڈوں پر موجود تمام تجارتی مراکز اور سروس فراہم کرنے والوں کو ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کو اپنانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ ترجمان کے مطابق یہ اقدام مسافروں کے لیے سہولت، شفاف لین دین اور جدید مالی نظام کو فروغ دینے میں مدد گار ثابت ہوگا۔ ترجمان کے مطابق مسافر نئے نظام کو اپنانے کے...
پشاور کے علاقے پہاڑی پورہ میں ڈاکوؤں نے میڈیسن کمپنی کی گاڑی سے رقم لوٹ لی۔پولیس حکام کے مطابق موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکو گاڑی سے 62 لاکھ 42 ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے ہیں۔واقعے کی ویڈیو کے مطابق ایک ملزم نے میڈیسن کمپنی کی گاڑی کے سامنے موٹر سائیکل کھڑی کردی تھی جبکہ دوسرا ملزم اسلحے کے زور پر گاڑی میں موجود کمپنی منیجر سے رقم چھین لیتا ہے۔پولیس حکام کے مطابق متاثرہ شخص کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
لیتھوانیا نے اعلان کیا ہے کہ وہ بیلاروس کے ساتھ اپنی سرحد بند کر دے گا، کیونکہ بیلاروس کی جانب سے چھوڑے گئے غبارے مسلسل اس کی فضائی حدود میں داخل ہو رہے ہیں۔ وزیرِاعظم انگا رُگینینیے نے پیر کے روز کہا کہ لیتھوانیا اب کسی بھی ایسے غبارے کو گرانے کے احکامات دے گا جو ان کے ملک کی حدود میں داخل ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: بیلا روس نے اپنی فضائیہ کو پاکستان ایئر فورس سے ٹریننگ دلانے کی خواہش ظاہر کردی ’ہم بیلاروس کو یہ واضح پیغام دے رہے ہیں کہ کسی بھی قسم کا ہائبرڈ حملہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ مسلح افواج کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ غباروں کو مار گرانے سمیت تمام ضروری...
گورنر خیبرپختونخوا کا پشاور سے خلیجی ممالک کیلیے پی آئی اے کی براہ راست پروازیں بحال کرنے کا مطالبہ
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف سے پشاور سے پی آئی اے کی کراچی اور خلیجی ممالک کیلیے براہ راست پروازیں بحال کرنے کا مطالبہ کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا نے مطالبہ کیا ہے کہ پشاور سے کراچی اور خلیجی ممالک کے لیے پی آئی اے کی روزانہ پروازیں فوری طور پر بحال کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ محدود پروازوں کے باعث عوام اور تاجروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور صوبے کی تجارتی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔ گورنر نے امید ظاہر کی کہ وفاقی حکومت اس دیرینہ مسئلے کے حل کے لیے فوری اقدامات اٹھائے گی۔
پیر کی شام بلوچستان کے ضلع کچھی میں نامعلوم مسلح افراد نے سرکاری عمارتوں پر حملہ کر دیا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ ایک حملہ آور مارا گیا۔ پولیس کے مطابق، کچھی کے علاقے بھاگ ناڑی میں درجنوں مسلح افراد نے سرکاری بینک، نادرا آفس، پولیس اور لیویز تھانوں پر بھاری اسلحے سے حملہ کیا۔ اس دوران شرپسندوں نے نادرا آفس اور لیویز تھانے کو نذرِ آتش کر دیا، جس کے نتیجے میں دفتر میں موجود ریکارڈ جل گیا۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان: لیویز اور پولیس تھانوں پر دہشتگردوں کا حملہ، ایک اہلکار شہید، 2 زخمی واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز اور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچیں، جہاں مسلح افراد اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان...
باباقوم کےمزارپر45برس تک نصب فانوس کوقومی عجائب گھرمیں نصب کیاجائےگا۔سن 71میں تاریخی نوعیت کا حامل فانوس چینی مسلمانوں(مسلم ایسوسی ایشن آف چائنا)کی جانب سےتحفےمیں دیا گیا تھا۔قدیم فانوس کی عجائب گھرمیں بیک وقت سیمنٹ اور شیشےسے تعمیرکردہ مزارقائد سےمشابہہ نئی عمارت میں تنصیب ہوگی۔4منزلہ پرانا فانوس کئی کلوگرام سونے کے پانی،48برقی قمقموں اور10ہزارکے لگ بھگ جگمگاتےکرسٹلزکا حامل ہے۔سن 2016 میں نئے فانوس کی تنصیب کےبعد اتارے گئےفانوس کونصب کرنےلیے کراچی کےجناح ٹرمینل ایئرپورٹ،اسلام آباد ایئرپورٹ،پریذیڈنٹ ہاوس اورسندھ اسمبلی سمیت کئی مقامات زیرغورآئے۔ فانوس کی ازسرنوتنصیب کے لیے 4رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی،جنہوں نےتکنیکی پہلووں کا جائزہ لیا۔ پاکستان بننے کےلگ بھگ 12سال بعد سن 60کی دہائی میں بانی پاکستان کے مزارکی تعمیراتی کام کا آغازہوا۔معروف آرکٹیکٹ یحییٰ مرچنٹ کےڈیزائن کردہ...
وزیراعظم پاکستان اور سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات ہوئی ہے، جس میں اعلیٰ سطح رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ جبکہ سعودی ولی عہد نے عزم کیا ہے کہ پاکستان سے تعلقات مزید مضبوط بنائے جائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان سعودی عرب باہمی دفاعی معاہدے پر دستخط کیا معنی رکھتے ہیں؟ سعودی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں ریاض میں فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو کانفرنس کے موقع پر ہوئی۔ ملاقات میں پاکستان سعودی تعلقات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر توانائی، تجارت اور سرمایہ کاری کے نئے منصوبوں پر بھی بات چیت ہوئی۔ وزیراعظم پاکستان نے سعودی قیادت کی جانب سے تعاون پر...
تصویر سوشل میڈیا۔ پاکستان اور بنگلادیش تعلقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، پاکستان نے بنگلا دیش کو کراچی پورٹ کے استعمال کی پیشکش کردی۔دونوں ممالک میں دوطرفہ اقتصادی اور ترقیاتی تعاون مضبوط بنانے میں اہم سنگ میل عبور ہوا ہے۔ ڈھاکا میں 20 سال بعد پاک بنگلادیش 9واں جوائنٹ اکنامک کمیشن کا اجلاس ہوا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحرشمشاد مرزا کا بنگلا دیش کا سرکاری دورہچیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحرشمشاد مرزا نے بنگلا دیش کاسرکاری دورہ کیا ہے۔ اجلاس کی صدارت مشترکہ طور پر پاکستان کے وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک اور بنگلادیش کے مشیرخزانہ نے کی۔ اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان نے بنگلادیش کو کراچی پورٹ کے استعمال کی پیشکش کی۔ کراچی...
لندن سے کاروبار کےلیے آئے شہری نے 24 گھنٹے میں اجازت نامہ ملنے پر خوشگوار حیرت کا اظہار کردیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لندن سے کاروبار کےلیے آنے والے شہری کاشان کلیم کی ویڈیو شیئر کردی۔شہری کاشان نے 24 گھنٹے میں این او سی دینے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور اُن کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔برطانوی شہری کاشان نے ای بزنس سے مستفید ہونے سے متعلق بتایا کہ عام شہری یہ توقع ہی نہیں کرسکتا تھا کہ اتنی جلدی سارے کام ہوجائیں گے۔
پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے آزاد کشمیر حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈان نیوز کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے حکومتی کمیٹی برائے کشمیر امور کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی، جس میں مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور آزاد کشمیر کے سینئر رہنما موجود تھے، اہم ملاقات میں آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال اور اِن ہاؤس تبدیلی پر غور کیا گیا۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی و مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا کہ ہماری جماعت نے آزاد کشمیر حکومت کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا ہے، ہم اپوزیشن میں بیٹھیں...
علامہ زاہد حسین انقلابی، علامہ خیال حسین دانش نے شہداء کی قربانیوں اور نوجوانوں کی ذمہ داریوں پر نہایت بصیرت افروز خطاب کیا۔ خیبر پختونخوا ریجن صدر حاجت نے نو منتخب ضلع کرم صدر کا اعلان کیا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو پاراچنار، آئی ایس او کا شہیدِ مقاومت ضلعی کنونشن پاراچنار، آئی ایس او کا شہیدِ مقاومت ضلعی کنونشن پاراچنار، آئی ایس او کا شہیدِ مقاومت ضلعی کنونشن پاراچنار، آئی ایس او کا شہیدِ مقاومت ضلعی کنونشن پاراچنار، آئی ایس او کا شہیدِ مقاومت ضلعی کنونشن پاراچنار، آئی ایس او کا شہیدِ مقاومت ضلعی کنونشن پاراچنار، آئی ایس او کا شہیدِ مقاومت ضلعی کنونشن پاراچنار، آئی ایس او کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فلسطینی خواتین کے قومی دن کے موقع پر فلسطینی قیدیوں کی سوسائٹی نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں اب بھی 49 فلسطینی خواتین قید ہیں، جن میں 2 کم عمر لڑکیاں اور غزہ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون بھی شامل ہیں۔عالمی میڈیا کی رپورٹ مطابق سوسائٹی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان خواتین کو اسرائیلی جیلوں اور تفتیشی مراکز میں بدسلوکی، تشدد اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا سامنا ہے۔بیان میں بتایا گیا کہ 7 اکتوبر 2023 کو غزہ پر اسرائیلی حملوں کے آغاز کے بعد سے خواتین قیدیوں کے ساتھ ظلم و زیادتی میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق خواتین قیدیوں کو تشدد، خوراک کی کمی،...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن نے آزاد کشمیر میں تحریک عدم اعتماد میں پیپلزپارٹی کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے رہنماؤں نے ایوان صدر کے باہر میڈیا سے گفتگو کی۔ ن لیگ کے سینیئر رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی نے فیصلہ کیا کہ آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت پر اعتماد نہیں،ن لیگ تحریک عدم اعتماد میں پیپلزپارٹی کا ساتھ دے گی۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ن لیگ آزاد کشمیر حکومت کا حصہ نہیں ہوگی۔موجودہ مدت پوری ہونے کے بعد آزاد کشمیر میں فری اینڈ فیئر الیکشن ہوں گے۔وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہاکہ ہم سمجھتے ہیں آزاد...
سربراہ ایم ڈبلیو ایم کا کہنا تھا کہ دعا ہے کہ خدا وند متعال آپ کو ملت جعفریہ کی خدمت، اتحاد امت کے فروغ اور وطنِ عزیز پاکستان میں امن و اخوت کے قیام کے لیے مزید ہمت، توفیق اور کامیابیاں عطا فرمائے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کو جعفریہ الائنس کا سربراہ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے ایک تہنیتی پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کو جعفریہ الائنس پاکستان کا صدر منتخب ہونے پر دلی مبارک باد پیش کرتا ہوں، دعا ہے کہ خدا وند متعال آپ کو ملت جعفریہ کی خدمت، اتحاد امت کے فروغ اور...
پولیس حکام کے مطابق حملہ آوروں نے بھاگ پولیس اسٹیشن پر دستی بم پھینکے اور فائرنگ کی۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایس ایچ او بھاگ ناڑی انسپکٹر لطف علی کھوسہ جانبحق ہو گئے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع کچھی کی تحصیل بھاگ ناڑی میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس تھانے پر حملہ کیا۔ جس کے نتیجے میں ایس ایچ او لطف علی کھوسہ جانبحق جبکہ دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق حملہ آوروں نے بھاگ پولیس اسٹیشن پر دستی بم پھینکے اور فائرنگ کی۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایس ایچ او بھاگ ناڑی انسپکٹر لطف علی کھوسہ جانبحق ہو گئے۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور مارا گیا، جبکہ دیگر فرار ہونے میں...
کراچی: محکمہ تعلیم سندھ حکومت نے صوبے کے تمام نجی اسکولوں میں 10 فیصد فری شپ کے اجراء سے متعلق ریکارڈ کے مکمل آڈٹ کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ کی جانب سے آئینی درخواست 1592/2025 کے 9 اکتوبر کے جاری کردہ فیصلے کے ضمن میں کیا گیا۔ اس سلسلے میں ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ کی ایڈیشنل ڈائریکٹر رفعیہ جاوید کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ اور سیکرٹری تعلیم زاہد عباسی نے احکامات جاری کیے ہیں کہ پہلے مرحلے میں سندھ کے 6 ریجنز کے وہ تمام اسکولز جن کی ایک سے زائد شاخیں ہیں انھیں ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کا کل دن،ناموں کی فہرست جیل حکام کو بھجوادی گئی۔بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے کےلئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اڈیالہ جیل پہنچیں گے۔جبکہ بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ، مشال یوسفزئی کے نام فہرست میں شامل ہیں، عزیر بھنڈاری اور حسنین سنبل ایڈووکیٹ کے نام بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والوں میں شامل ہیں۔کوآرڈی نیٹر علی ظفر نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا نام ملاقات کیلئے جیل حکام کو بھجوا دیا، ملاقات کے لئے بھی وکلاء کے ناموں کی فہرست بھی بھجوا دی گئی۔ ویب ڈیسک عادل سلطان
اس موقع پر انجمن حسینیہ اور تحریک حسینی پاراچنار کے رہنماوں کی جانب سے برادران کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی گئی اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، خیبر پختونخوا کے ریجنل صدر حاجت حسین اور ضلعی صدر ضلع کرم سید محمد الیاس حسینی نے اپنے رفقاء کے ہمراہ انجمن حسینیہ پاراچنار اور دفتر تحریک حسینی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انجمن حسینیہ اور تحریک حسینی پاراچنار کے رہنماوں کی جانب سے برادران کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی گئی اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔
واپڈا ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کالج اسلام آباد کے فیکلٹی ممبران اور کورس کے شرکاء کا دیامر ڈیم سائٹ کا دورہ
کورس کے شرکاء نے مین ڈیم سائٹ پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔ پراجیکٹ حکام نے مین ڈیم سائٹ کے مختلف سائٹس پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں اور پیشرفت کے بارے میں آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ واپڈا ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کالج اسلام آباد کے انڈکشن کورس کے شرکاء اور فیکلٹی نے دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کا معلوماتی دورہ کیا۔ شرکاء کو مین کنٹریکٹر کیمپ میں ڈیم کی اہمیت، تعمیراتی پیشرفت اور اہداف سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ بعد ازاں کورس کے شرکاء نے مین ڈیم سائٹ پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔ پراجیکٹ حکام نے مین ڈیم سائٹ کے مختلف سائٹس پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں اور پیشرفت کے بارے میں آگاہ کیا۔
اسلام آباد: پاکستان سے سفر کرنے والے لاکھوں مسافروں کے لیے خوش خبری سامنے آئی ہے، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کے نفاذ کا آغاز کردیا۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے حکومت پاکستان کی ہدایات اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اقدام کے تحت ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کے نفاذ پر عمل شروع کردیا۔ ہوائی اڈوں پر موجود تمام تجارتی مراکز اور سروس فراہم کرنے والوں کو ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کو اپنانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ یہ اقدام مسافروں کے لیے سہولت، شفاف لین دین اور جدید مالی نظام کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوگا، مسافر نئے نظام کو اپنانے...
پشاور: خیبر پختونخوا ( کے پی کے ) کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے گندم کی بین الصوبائی نقل و حرکت پر عائد پابندیوں کو آئین اور قومی مفاد کے منافی قرار دیتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کو باضابطہ خط ارسال کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق گورنر کے پی کے نے اپنے خط میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ ایسی پابندیاں نہ صرف صوبائی خودمختاری کے تصور کے خلاف ہیں بلکہ ملک کے معاشی ڈھانچے اور غذائی تحفظ کو بھی خطرے میں ڈال رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا کی جانب سے بھیجے گئے اس خط میں گندم کی ترسیل پر عائد مبینہ رکاوٹوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے، بین الصوبائی تجارت کی آزادی...
نوشہرہ ورکاں:۔ امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ کسانوں، مزدوروں اور نوجوانوں کے حقوق مینار پاکستان سے شروع ہونے والی عظیم الشان “بدل دو نظام کو” تحریک کا سرفہرست ایجنڈا ہوگا۔ کسان ساتھ دیں، انگریزوں کی وفاداری سے حاصل کی گئی جاگیروں کو چھوٹے کاشتکاروں میں تقسیم کرنے کے مطالبہ کو پوری قوم کی آواز بنا دیں گے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے 3500 من گندم کی امدادی قیمت مسترد کرتے ہیں، فی من 4500 روپے میں خریدی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ ورکاں، گوجرانوالہ میں “کسان بچائو پاکستان بچائو” روڈ کارواں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی جاوید قصوری، نائب امیر لاہور ذکراللہ مجاہد، امیر گوجرانوالہ مظہر اقبال...
اسلام آباد:۔ وزارت خزانہ کی جانب سے ماہانہ معاشی آئوٹ لک رپورٹ جاری کردی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ مضبوط معاشی کارکردگی کا اعتراف ہے۔ معیشت بحالی کے راستے پر گامزن ہے، معاشی سرگرمیاں مستحکم رہیں۔ رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ مضبوط معاشی کارکردگی کا اعتراف ہے، حالیہ سیلاب سے زرعی شعبے کو 430 ارب روپے کے نقصانات کا تخمینہ ہے، جولائی تا اگست بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 4.4 فیصد اضافہ ہوا، معاشی آئوٹ لک رپورٹ کے مطابق آٹو موبائل، سیمنٹ اور تعمیراتی شعبے میں نمایاں بہتری آئی، سیمنٹ کی ملکی کھپت 15 فیصد اور برآمدات 21 فیصد بڑھی۔ ستمبر 2025ءمیں سالانہ...
پاکستان شوبز کی صف اول کی اداکارہ ماہرہ خان کی نئی تصاویر نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی ہے۔ ان نئی تصاویر میں ماہرہ خان کا چہرہ پہلے سے مختلف دکھائی دے رہا ہے ان کے گال زیادہ بھرے ہوئے جبکہ بھنویں بھی اُٹھی ہوئی محسوس ہو رہی ہیں یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا پر اداکارہ کے مداحوں اور صارفین نے تبصرے شروع کردیے ہیں۔ کچھ صارقین کا کہنا ہے کہ ماہرہ خان نے بھی شوبز کی دیگر اداکاراؤں کی طرح بوٹوکس کروا لیا ہے جبکہ آئی برو بھی لفٹ کروائی ہیں جس کی وجہ سے ان کے خدوخال بدل گئے ہیں۔ تاہم اداکارہ کے مداحوں کا کہنا ہے کہ ماہرہ کئی بار واضح کر چکی...
اداکارہ علیزے شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے انسٹاگرام سے اپنی تمام تصاویر اور ویڈیوز ڈیلیٹ کردی ہیں۔ گزشتہ چند برسوں سے علیزے شاہ نے اپنے انداز اور طرزِ زندگی میں نمایاں تبدیلی کی اور انسٹاگرام پر بھی بولڈ تصاویر، میوزک ویڈیوز اور فوٹو شوٹس شیئر کرتی رہی ہیں۔ تاہم حال ہی میں اداکارہ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ذہنی دباؤ اور افسردگی کے دور سے گزر رہی تھیں، جس دوران انہوں نے وہ تصاویر پوسٹ کیں جس پر وہ شرمندہ ہیں۔ علیزے شاہ نے ایک حالیہ ویڈیو بیان میں بتایا کہ انہوں نے اپنی تمام تصاویر ڈیلیٹ کر دی ہیں کیونکہ اب انہیں ان پر شرمندگی محسوس ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک...
برطانوی ماڈل اور ٹی وی اسٹار کیٹی پرائس نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں ان کی پیشانی پر نمایاں تبدیلی ’ہَمپس‘ دیکھے جا سکتے ہیں۔ کیٹی پرائس کے مطابق یہ دانے نما نشانات حالیہ بوٹوکس ٹریٹمنٹ کے نتیجے میں ظاہر ہوئے ہیں۔ برطانوی ویب سائٹ کے مطابق 47 سالہ ماڈل نے بتایا کہ یہ نشانات انجیکشن کے متعدد پوائنٹس کی وجہ سے بنے، جو یا تو انجیکشن لگانے کے طریقہ کار یا استعمال شدہ مواد کے ردِعمل کے باعث ہوسکتے ہیں۔ کیٹی پرائس اس وقت اپنی صحت اور ظاہری شکل کے حوالے سے پہلے ہی زیرِ بحث ہیں۔ یاد رہے کہ ماڈل ان دنوں وزن میں کمی، متعدد بلڈ ٹیسٹ،...
علامہ سید ساجد علی نقوی کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس برائے سیاسی عمل و آئندہ انتخابات گلگت بلتستان منعقد ہوا، سیاسی کمیٹی قائم کردی گئی، علامہ شبیر میثمی کمیٹی کے چیئرمین نامزد کئے گئے، مشاورت کے ساتھ بہتر تجاویز پر عملی جامہ پہناتے ہوئے سیاسی میدان میں آگے بڑھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک پاکستان نے گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے انتخابات میں منظم انداز میں آئی ٹی پی کو انتخابی میدان میں اتارنے کے لیے سیاسی کمیٹی قائم کر دی ہے۔ اس امر کا اعلان اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی زیر صدارت ایک اہم مشاورتی اجلاس...
ایم ڈبلیو ایم روندو کے صدر محمد اسحاق نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلتستان یونیورسٹی میں حالیہ دنوں منعقد ہونے والے "کلچر شو" کے نام پر ہونے والے ناچ گانے، مخلوط اجتماعات اور بےپردگی پر مبنی پروگرام نہ صرف اسلامی تعلیمات کے منافی ہیں بلکہ بلتستان کے روایتی، اخلاقی اور ثقافتی اقدار کی بھی صریح خلاف ورزی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایم ڈبلیو ایم روندو کے صدر محمد اسحاق نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلتستان یونیورسٹی میں حالیہ دنوں منعقد ہونے والے "کلچر شو" کے نام پر ہونے والے ناچ گانے، مخلوط اجتماعات اور بےپردگی پر مبنی پروگرام نہ صرف اسلامی تعلیمات کے منافی ہیں بلکہ بلتستان کے روایتی، اخلاقی اور ثقافتی اقدار کی بھی صریح خلاف...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نوشہرہ ورکاں:۔ امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ کسانوں، مزدوروں اور نوجوانوں کے حقوق مینار پاکستان سے شروع ہونے والی عظیم الشان “بدل دو نظام کو” تحریک کا سرفہرست ایجنڈا ہوگا۔ کسان ساتھ دیں، انگریزوں کی وفاداری سے حاصل کی گئی جاگیروں کو چھوٹے کاشتکاروں میں تقسیم کرنے کے مطالبہ کو پوری قوم کی آواز بنا دیں گے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے 3500 من گندم کی امدادی قیمت مسترد کرتے ہیں، فی من 4500 روپے میں خریدی جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ ورکاں، گوجرانوالہ میں “کسان بچائو پاکستان بچائو” روڈ کارواں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی جاوید قصوری، نائب امیر لاہور ذکراللہ مجاہد، امیر گوجرانوالہ مظہر...