2025-08-16@12:02:55 GMT
تلاش کی گنتی: 71995
«کمی کا امکان»:
(نئی خبر)
خیبر پختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شدید بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث مختلف حادثات میں 43 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہو گئے۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 33 مرد، 2 خواتین اور 8 بچے شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں 11 مرد، 2 خواتین اور ایک بچہ شامل ہے۔رپورٹ کے مطابق بارشوں اور سیلابی ریلوں سے صوبے بھر میں 30 گھروں کو نقصان پہنچا، جن میں 25 مکانات جزوی طور پر تباہ اور 5 مکمل منہدم ہو گئے۔سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع میں باجوڑ اور بٹگرام شامل ہیں، جبکہ سوات، بونیر، تورغر، مانسہرہ اور شانگلہ میں بھی جانی و مالی نقصانات رپورٹ ہوئے ہیں۔ متاثرہ...
بیجنگ میں دنیا کے پہلے ہیومینائیڈ روبوٹ گیمز کا آغاز ہو گیا، جس میں 16 ممالک کی 280 ٹیمیں شریک ہیں۔ خبر رساں ادارے اے بی سی نیوز کے مطابق یہ 3 روزہ ایونٹ جمعہ 15 اگست کو شروع ہوا، جس میں روبوٹ فٹبال، ایتھلیٹکس، ٹیبل ٹینس سمیت مختلف کھیلوں میں حصہ لیں گے۔ اس کے علاوہ خصوصی مقابلوں میں دوائیں ترتیب دینا، سامان سنبھالنا اور صفائی کی خدمات فراہم کرنا بھی شامل ہے۔ یہ بھی پڑھیں: چین میں ہیومنائیڈ روبوٹس کا فٹبال میچ، انسانی ٹیموں سے زیادہ جوش و خروش پیدا کرگیا ایونٹ کا مقصد مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے شعبے میں ہونے والی ترقی کو اجاگر کرنا ہے۔ مقابلے میں امریکا، جرمنی اور برازیل سمیت 16 ممالک کی ٹیمیں...
اسلام آباد میں مسجد کی شہادت پر علما کمیٹی کا تعمیر نو کا اعلان، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں WhatsAppFacebookTwitter 0 15 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی دارالحکومت میں مدنی مسجد کی شہادت کے بعد علما ایکشن کمیٹی نے تعمیر نو کا اعلان کیا ہے۔ذرائع کے مطابق علما ایکشن کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ مدنی مسجد کو ازسرِنو تعمیر کیا جائے گا اور آج مسجد ے مقام پر نماز جمعہ بھی ادا کی جائے گی۔ اس موقع پر اسلام آباد پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری مدنی مسجد کے قمام پر پہنچی جب کہ خواتین پولیس کی بھی بڑی تعداد موقع پر موجود ہے۔ذرائع کے مطابق واٹر کینن اور آنسو گیس کے شیل بھی پولیس...
پشاور: کے پی حکومت کا سرکاری ہیلی کاپٹر باجوڑ جاتے ہوئے مہمند میں گر کر تباہ ہوگیا جس میں تین افراد شہید ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر پشاور سے باجوڑ جاتے ہوئے لاپتا ہوا اور ضلع مہمند پہنچ کر اس کا رابطہ منقطع ہوا۔ چیف سیکریٹری کے پی نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ ہیلی کاپٹر پشاور سے باجوڑ جارہا تھا کہ ضلع مہمند میں اس کا رابطہ منقطع ہوگیا، خراب موسم کے سبب ہیلی کاپٹر تباہ ہوا۔ اعلیٰ حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر چینگی بانڈہ میں گرا ہے جس میں تین افراد شہید ہوئے۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ مہمند کے آس پاس کے علاقوں میں دھماکے کی...
اسلام آباد ایکسپریس ٹرین حادثے کی انکوائری مکمل ہوگئی جو وزارتِ ریلوے کو بھجوا دی گئی، وزیر ریلوے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کریں گے، ابتدائی رپورٹ میں جوائنٹ ٹوٹنے کو وجہ قرار دیا گیا تھا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق یکم اگست کو اسلام آباد ایکسپریس ٹرین کالا شاہ کاکو کے نزدیک حادثے کا شکار ہوگئی تھی جس میں 25 کے قریب مسافر زخمی ہوگئے تھے، حادثے میں اسلام آباد ایکسپریس ٹرین کی پانچ بوگیاں پٹڑی سے اتر کر الٹ گئی تھیں۔ حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ وزیر ریلوے حنیف عباسی کو مل گئی، انکوائری رپورٹ دیکھ کر وزیر ریلوے فیصلہ کریں گے کہ ذمہ داروں کے خلاف کیا کارروائی کرنی ہے؟ وفاقی وزیر کے فیصلے کے بعد ہی قانون کے تحت...
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اگست2025ء) بونیر میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کے دوران خیبرپختونخوا حکومت کا سرکاری ہیلی کاپٹر المناک حادثے کا شکار ہوگیا۔ حکام کے مطابق حادثے میں3 افراد شہید ہوگئے ہیں، ہیلی کاپٹر متاثرہ دیہات میں امدادی سامان پہنچانے اور ریسکیو آپریشن کی نگرانی کے لیے روانہ ہوا تھا، تاہم واپسی کے دوران فنی خرابی یا خراب موسم کے باعث پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے میں پائلٹ سمیت تین افراد شہید ہوگئے۔ مقامی انتظامیہ، عینی شاہدین کے مطابق حادثے کے وقت علاقے میں شدید بارش اور دھند چھائی ہوئی تھی جس سے آپریشن مزید مشکل ہوگیا۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اور اعلیٰ حکام نے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے...

وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سے سفارتخانہ کی ناظم الامور کی ملاقات ،پاک-امریکہ تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ پر اتفاق
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سے جمعہ کوامریکی سفارتخانے کی ناظم الامور نٹالی بیکر نے وزارتِ خزانہ میں ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، خصوصاً دوطرفہ تجارت، کاروبار اور پاکستان میں امریکی سرمایہ کاری میں اضافہ کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کی معیشت نے کامیابی کی سمت کا رخ موڑ لیا ہے اور موڈیز کی حالیہ اپ گریڈنگ جس نے تینوں بڑی بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسیوں کی پاکستان کی معاشی کارکردگی پر مثبت رائے کو ہم آہنگ کر دیا ہے،واضح ثبوت ہے کہ حکومت کے مشکل مگر ضروری اصلاحاتی اقدامات مثبت نتائج دے رہے ہیں۔...
کراچی : اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کی جانب سے ربیع الاول کے چاند نظر آنے کے حوالے سے بڑی پیش گوئی سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان بھر کے مسلمان ماہ ربیع الاول کا استقبال کرنے کی تیاری کر رہے ہیں، اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے چاند نظر آنے کی پیش گوئی کردی ہے۔سپارکو نے ربیع الاول 1447 ہجری کا چاند نظر آنے کے حوالے سے بتایا کہ نئے چاند کی پیدائش 23 اگست 2025 کو صبح 11 بجکر 6 منٹ پر متوقع ہے اور 24 اگست 2025 کو غروب آفتاب تک چاند کی عمر تقریباً 32 گھنٹے اور 13 منٹ ہوگی۔ساحلی علاقوں میں، غروب آفتاب اور چاند غروب کے درمیان وقفہ تقریباً 45...
امدادی سرگرمیوں میں مصروف خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹرکریش کرگیا، 3 افراد شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 15 August, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز) خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹرکریش کرگیا جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار 3 افراد شہید ہوگئے۔اعلی حکام کے مطابق چینگئی بانڈہ کے قریب سوکئی میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر ہیلی کاپٹر کریش ہوگیا۔ چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ کے مطابق ہیلی کاپٹر باجوڑ میں امدادی سرگرمیوں کے لیے جارہا تھا۔وزیراعلی خیبرپختونخوا نے بتایا کہ ایم آئی 17ہیلی کاپٹر سے رابطہ منقطع ہوا تھا، علاقے میں فوری طور پر ٹیمیں بھیجنے کی ہدایات دی گئی ہیں اور کے پی حکومت کا دوسرا ہیلی کاپٹر ضلع بونیر میں ریسکیو کارروائیوں میں مصروف ہے۔ریسکیو حکام کے...
ویب ڈیسک : خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹرکریش کرگیا جس کے نتیجے میں 3 افراد شہید ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ کی تحصیل سالارزئی کے علاقے جبراڑئی میں گزشتہ رات آنے والے سیلابی ریلے سے متعدد گھر تباہ ہو گئے، رابطہ سڑکیں اور پل پانی میں بہہ گئے۔ چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر باجوڑ میں امدادی سرگرمیوں کے لیے جارہا تھا کہ حادثے کا شکار ہوگیا ۔ محکمہ داخلہ کے کنٹرو ل روم سے صوبے کے تمام حساس جلوسوں کی لائیو مانیٹرنگ جاری چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہےکہ ہمارا فوکس سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن پر ہے، ریسکیو ٹیمیں ضلع بونیر کے لیے پہنچ رہی...
کوئٹہ: زیارت میں نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ سے تین وکلا زخمی ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق زیارت میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ذرائع لیویز فورس کے مطابق فائرنگ سے فیصل قریشی ایڈووکیٹ، نثار احمد ایڈووکیٹ اور ان کے ساتھی زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال میں طبی امداد کے بعد کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔ ذرائع لیویز فورس کے مطابق فائرنگ کی وجہ دو گروہوں کے درمیان اراضی پر تنازع ہے۔
سوات: پاک فوج نے وادی سوات میں سیلابی صورتحال کے دوران ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے عوام اور اسکول کے بچوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔ پاک فوج دفاع وطن ک ساتھ ساتھ قدرتی آفات میں بھی عوام کے شانہ بشانہ کھڑی نظر آتی ہے۔ مشکل کی ہر گھڑی میں پاک فوج کے جوان انسانی خدمت کی اعلیٰ مثالیں قائم کرتے ہیں۔ پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور جذبۂ قربانی کی بدولت ہزاروں جانیں محفوظ بنائی جاتی ہیں۔ سوات کے شدید سیلاب میں پاک فوج کے جوانوں نے بروقت اور جرأت مندانہ امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔ پانی میں گھرے ہوئے علاقوں سے متاثرہ افراد کو نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔ ویڈیو میں دیکھا...
ویب ڈیسک : باجوڑ اور بونیر میں سیلابی صورتحال خطرناک ہوگئی ، کے پی حکومت کے 2ہیلی کاپٹر ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں ، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور صوبہ بھر کی صورتحال کی خود نگرانی کر رہے ہیں ترجمان وزیراعلیٰ کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر مکانات کی چھتوں پر پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے صوبائی حکومت کا چھوٹا ہیلی کاپٹر فوری طور پر بونیر روانہ ہوا اور ریسکیو آپریشن کیا گیا۔ترجمان وزیراعلیٰ کے پی کے مطابق صوبائی حکومت کے بڑے ہیلی کاپٹر ایم آی 17 کو باجوڑ میں ریسکیو کے لیے بھیجا گیا، صوبائی حکومت کے پاس صرف یہ دو ہی ہیلی کاپٹر ہیں جو ریسکیو سرگرمیوں کے لیے استعمال...
باجوڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اگست2025ء)خیبرپختونخوا حکومت کا سرکاری ہیلی کاپٹر ضلع باجوڑ میں امدادی سرگرمیوں کے لیے روانگی کے دوران لاپتا ہوگیا۔ ترجمان کے مطابق ہیلی کاپٹر مختلف متاثرہ علاقوں میں امداد پہنچانے اور ریسکیو آپریشن کی نگرانی کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔ چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ نے تصدیق کی کہ ہیلی کاپٹر آخری بار ضلع مہمند کے قریب ریڈار پر دیکھا گیا تھا، جس کے بعد اس سے رابطہ منقطع ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور سیکیورٹی اداروں نے ہیلی کاپٹر کی تلاش کے لیے مشترکہ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ فضائی اور زمینی ٹیمیں علاقے میں سرچ آپریشن میں مصروف ہیں، جبکہ مقامی انتظامیہ کو بھی مدد کے لیے طلب کر...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 15 اگست 2025ء) اقوام متحدہ کے زیر انتظام جنیوا میں پلاسٹک آلودگی سے نمٹنے کے لیے 185 ممالک کے درمیان جاری 11 روزہ مذاکرات کسی معاہدے کے بغیر اختتام پذیر ہوگئے۔ اختلاف اس بات پر رہا کہ معاہدہ پلاسٹک کی پیداوار میں کمی اور خطرناک کیمیکلز پر قانونی پابندیوں پر مرکوز ہو یا ری سائیکلنگ، دوبارہ استعمال اور بہتر ڈیزائن پر۔ تیل و گیس پیدا کرنے والے ممالک اور پلاسٹک انڈسٹری نے پیداوار پر حد بندی کی مخالفت کی، جب کہ یورپی یونین اور اس کے اتحادی ممالک نے پیداوار میں کمی اور زہریلے اجزاء کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔ 40 کروڑ ٹن سالانہ عالمی پلاسٹک پیداوار 2040 تک 70 فیصد بڑھنے کا...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے باجوڑ میں آسمانی بجلی گرنے اور کلائوڈ برسٹ سے 16 افراد کی اموات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے) جمعہ کو جاری اپنے ایک تعزیتی بیان میں لواحقین کے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم دکھ کی اس گھڑی میں اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ،قدرتی آفات سے مقابلہ نہیں کیا جا سکتا لیکن ان سے بچنے کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے۔وزیر اعلی نے دعا کی کہ اللہ تعالی جاں بحق افراد کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور ورثا کو یہ صدمہ حوصلے اور...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں مصروف ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو گیا، ہیلی کاپٹر سیلاب میں امدادی کارروائیوں کے لیے مختص کیا گیا تھا ۔ صوبائی حکومت کا ہیلی کاپٹر سیلاب متاثرین کے ریسکیو آپریشن میں شریک تھا کہ مہمند پنڈیالی سوکئی پہاڑی پر حادثے کا شکار ہوا۔ہیلی کاپٹر حادثے میں فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ واضح رہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے مختلف اضلاع میں بادل پھٹنے سے پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہیلی کاپٹر فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی تھی کہ ریسکیو اور ریلیف کی کاروائیوں کیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں. کمشنر ملاکنڈ اور ڈپٹی...
فائل فوٹو گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ یہ وقت سیاست کا نہیں، وفاق اور صوبائی حکومت کو مل کر کام کرنا ہے۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کلاؤڈ برسٹ کی وجہ سے مختلف مقامات پر سیلابی صورتحال پیدا ہوئی، بارشوں اور سیلابی صورتحال سے موبائل ٹاورز کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ خیبر پختونخوا، گلگلت بلتستان، آزاد کشمیر میں کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی ریلوں سے تباہی، 78 افراد جاں بحقڈپٹی کمشنر بونیر کے مطابق صرف بونیر میں 75 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ مواصلات کا نظام بری طرح متاثر ہے، ہمیں ایک دوسرے کو سپورٹ کر کے متاثرین کی جانیں بچانی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بیرسٹر گوہر...
جنگ فوٹوز صوبہ خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع اس وقت طوفانی بارش، کلاؤڈ برسٹ، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی ریلوں کی زد میں ہیں۔پاک فوج کے پی کے میں فلڈ ریلیف آپریشن میں مصروفِ عمل ہے، پاک فوج سوات، باجوڑ اور دیگر سیلاب متاثرہ اضلاع میں ریسکیو آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔پاک فوج کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہی ہیں۔باجوڑ میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے لوگوں کو ریسکیو کیا جا رہا ہے جبکہ متاثرین کو راشن اور ادویات کی فراہمی بھی بذریعہ ہیلی کاپٹر کی جا رہی ہے۔
زراعت فصلوں، مال مویشی اور جنگلات کا مجموعہ ہے، پاکستان نے حال ہی میں ایک ایسا سنگِ میل عبور کیا ہے جو مستقبل میں ملکی معیشت، خوراک کے تحفظ اور کسانوں کی فلاح میں فیصلہ کن کردار ادا کر سکتا ہے۔ وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے پہلی ڈیجیٹل زرعی مردم شماری کے نتائج جاری کرتے ہوئے اسے ’ڈیٹا پر مبنی زرعی انقلاب کا نقطۂ آغاز‘ قرار دیا۔ یہ دعویٰ محض رسمی جملہ نہیں، بلکہ اس کے پسِ منظر میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے حاصل ہونے والی وہ معلومات ہیں جو پالیسی سازی، سرمایہ کاری اور پیداوار میں نیا باب کھول سکتی ہیں۔ یہ زراعت شماری اپنے دائرۂ کار اور طریقۂ کار دونوں اعتبار سے ماضی کی شماریات سے مختلف ہے۔...
خیبرپختونخوا حکومت کا سرکاری ہیلی کاپٹر لاپتا ہوگیا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا خیبرپختونخوا حکومت سرکاری ہیلی کاپٹر ہیلی کاپٹر لاپتا وی نیوز
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا حکومت کا سرکاری ہیلی کاپٹر لاپتہ ہو گیا نجی ٹی وی چینل جیو نیو زکے مطابق سیلاب میں پھنسے افراد کو ریسکیو کرنے کے مشن کے دوران خیبرپختونخوا حکومت کا سرکاری ہیلی کاپٹر لاپتہ ہو گیا مزید :
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ صنم سعید نے سینئر فنکارہ پروین اکبر کے ایک حالیہ تبصرے پر طنزیہ انداز میں ردعمل دیا، جو سوشل میڈیا پر خوب چرچا بن گیا۔ چند روز قبل ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران پروین اکبر نے صنم سعید کی تعریف کرتے ہوئے یہ بھی کہا تھا کہ ’’وہ مجھے لڑکی کم اور لڑکا زیادہ لگتی ہیں، گویا ایک ٹام بوائے کی طرح‘‘۔ یہ بیان تیزی سے وائرل ہوا اور مداحوں کے درمیان بحث کا موضوع بن گیا۔ اسی پس منظر میں صنم سعید نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک نیا اصطلاحی لفظ ’’آنٹی پرینیور‘‘ شیئر کیا، جو دراصل ’’آنٹی‘‘ اور ’’انٹرپرینیور‘‘ کو ملا کر بنایا گیا ہے۔ اس کا مطلب انہوں...
اسلام آباد: سینیٹر فیصل جاوید نے پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ٹائیگرز کو سول ایوارڈز دینے کا مطالبہ کردیا۔ جمعہ کو سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ٹائیگرز نے معرکہ حق پر سوشل میڈیا پر مہم چلائی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے سوشل میڈیا ٹائیگرز نے رات جاگ کر بھارت کا جھوٹا پروپیگینڈا بے نقاب کیا، ان سوشل میڈیا ٹائیگرز کو ایوارڈ نہیں دیا گیا، آپ نے ایوارڈ کی وقعت ختم کر دی۔ اپوزیشن ارکان نے سینیٹ میں ایوارڈز کی تقسیم پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ بتایا جائے کس بنیاد پر یہ ایوارڈز دیے گئے۔ فلک ناز چترالی نے کہا کہ عطا تارڑ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ٹیکس دہندگان کا تمام بینکنگ ڈیٹا ایف بی آر کو دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ظاہر کردہ آمدن اور بینک اکاؤنٹس میں فرق کی صورت میں کارروائی ہوگی۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ٹیکس چوری پر قابو پانے اور منی لانڈنگ کی روک تھام کیلئے مختلف اداروں کے درمیان ڈیٹا شیئرنگ کا عمل بہتر بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ فنانس بل 2025 کے تحت ایف بی آر کو اختیارات سونپ دیئے گئے۔ ایف بی آر کے مطابق کمرشل بینکوں کے ساتھ ٹیکس دہندگان کی معلومات کا تبادلہ کیا جائے گا۔ کراس چیکنگ کے بعد قانونی کارروائی کی جائے گی۔ قوانین کی تیاری کیلئے کمیٹی قائم کر دی گئی۔ ”میرا برانڈ پاکستان“ حکومت کیلیے...
پشاور کے علاقے ریگی للمہ میں سی ٹی ڈی کے آپریشن کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔سی ٹی ڈی کے حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں افغان شہری دہشت گرد عبداللہ عرف جواد بھی شامل ہے، جو دہشت گردی کے متعدد واقعات میں مطلوب تھا۔عبداللہ عرف جواد پشاور میں 18 دہشت گردی کے حملوں میں ملوث تھا، جن میں 12 پولیس اور ایف سی اہلکار شہید ہوئے تھے، جبکہ کئی دیگر افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔ان حملوں میں ڈی ایس پی سردار حسین سمیت 5 پولیس اہلکار، 2 ایف سی اہلکار اور دیگر جوان نشانہ بنے۔سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ ہلاک دہشت گردوں کا گروہ پولیس موبائلوں کو نذر آتش کرنے، بھتہ خوری، آئی ای ڈی...

بھارتی وزیراعظم کے ایٹمی دھمکیوں اور جھکنے سے انکار کے بیان پر وزیردفاع خواجہ آصف کا ردعمل بھی آگیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے یوم آزادی کی تقریب سے خطاب میں پاکستان کا نام لیے بغیر کہا کہ انڈیا ’ایٹمی دھمکیوں کے آگے جھکنے والا نہیں ہے جس پر پاکستان کے وزیر دفاع نے کہا کہ " ہم کسی کو بلیک میل نہیں کرتے، مودی کو خواب میں بھی پاکستان اور پاکستانی افواج نظر آتی ہیں، وہ بنیادی طور پر اپنے ووٹرز کو مطمئن کر رہے ہیں۔ یادرہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم پاکستان نے واضح کیا کہ ہماری ایٹمی طاقت جارحانہ سوچ نہیں بلکہ انڈیا کی جوہری جارحیت کے توازن کے لیے ہے"۔نجی ٹی وی چینل جیونیوز سے خصوصی گفتگو میں خواجہ آصف کاکہناتھاکہ ہم کسی کو بلیک میل نہیں کرتے، نیوکلیئر صلاحیت ہمارے دفاع...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس اور یوکرین کو پاک بھارت جنگ بندی سے سبق سیکھنے کا مشورہ دے دیا۔ صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرےخیال میں روس اور یوکرین امن معاہدہ کرلیں گے، پیوٹن کےساتھ ملاقات میں اگلی ملاقات بھی طےکروں گا۔ ٹرمپ نے کہا کہ دوسری ملاقات میں میرےساتھ صدر پیوٹن اور یوکرینی صدر زیلنسکی ہوں گے، دوسری ملاقات میں کچھ یورپی رہنما بھی ہوسکتے ہیں،ملاقات اچھی ہوئی تو مستقبل میں امن کی ضامن بنے گی۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امن بہت اہم ہوتا ہے، پاکستان اور بھارت کی طرف دیکھیں، دونوں ممالک کے درمیان جنگ میں 6 یا 7 طیارے گرے، دونوں ملک جوہری تنازع کی...
بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اور تامل سینما کے بے تاج بادشاہ رجنی کانت نے فلمی دنیا میں 50 سال مکمل کر لیے ہیں۔ یہ سفر صرف کامیابی کی کہانی نہیں بلکہ غربت سے شہرت تک پہنچنے کی ایک غیر معمولی داستان ہے، جس نے مداحوں کے دلوں میں انہیں ایک دیوتا کا درجہ دے دیا ہے۔ 1975 میں، شیواجی راؤ گائیکواڑ نامی ایک نوجوان، جو بعد میں رجنی کانت کے نام سے مشہور ہوا، نے فلم Apoorva Raagangal میں ایک مختصر لیکن یادگار کردار کے ذریعے اپنا ڈیبیو کیا۔ آج، تقریباً 170 فلموں کے بعد، ان کی تازہ ترین فلم Coolie 14 اگست کو ریلیز ہوئی ہے، جو ان کی زندگی کے پہلوؤں کی عکاسی بھی کرتی ہے۔ یہ...
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ملک میں تیزی سے بڑھتی ہوئی موٹاپے کی بیماری ستانے لگی۔ بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر نریندر مودی نے قوم سے خطاب میں کہا کہ آنے والے سالوں میں موٹاپا ملک کا سب سے بڑا مسئلہ بن سکتا ہے، اگر ہر خاندان صرف 10 فیصد خوردنی تیل کا استعمال کم کر دے تو قوم کی صحت بہتر ہو سکتی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نیوٹریشنسٹ ایک طویل عرصے سے خبردار کر رہے ہیں کہ تیل میں تلی ہوئی غذائیں اور فاسٹ فوڈز کا بہت زیادہ استعمال عوام میں موٹاپے، کولیسٹرول اور دل کے امراض کا باعث بن سکتا ہے۔ نریندر مودی نے اپنی قوم پر زور دیا کہ وہ کھانا پکانے کے...
ویب ڈیسک :موسم خراب ہونے کی وجہ سے آج گلگت ایئرپورٹ کی تمام پروازیں منسوخ اور ملک بھر کی پروازیں بھی تاخیر کا شکار۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق اسلام آباد سے گلگت کی 4 پروازیں منسوخ ہوئیں،جبکہ مختلف وجوہات کی بنا پر ملک بھر کی 46 پروازیں تاخیر کا شکار بھی ہوئیں۔ اسلام آباد سے 11، کراچی سے 12، لاہور کی 11، کوئٹہ سے 3، ملتان، اسکردو اور پشاور سے ایک ایک پرواز تاخیر کا شکار ہوئی۔ محکمہ داخلہ کے کنٹرو ل روم سے صوبے کے تمام حساس جلوسوں کی لائیو مانیٹرنگ جاری ان کے علاوہ، اسلام آباد سے دبئی کی نجی ایئر لائن کی پرواز میں 5 گھنٹے، لاہور سے نجی ایئر کی ریاض اور ابوظبی کی 2...
پشاور: صوبائی حکومت نے خیبر پختونخوا ٹورازم پولیس کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ کر لیا۔ ٹورازم پولیس کی ملازمت میں توسیع ایک دفعہ ہوگی۔ بل کے متن کے مطابق فیصلہ سیاحت کے سیزن کے شروع ہونے اور نئی بھرتی میں تاخیر کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ ملازمت میں توسیع سے پہلے ٹورازم ترمیمی ایکٹ کا بل اسمبلی میں پیش ہوگا۔ ترمیم کے تحت ٹورازم پولیس کی بھرتی مخصوص مدت کے لیے کی جائے گی، اتھارٹی اپنی مجاز استعداد کی ترقی کے بعد اپنی پولیس بھرتی کر سکتی ہے۔
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اگست2025ء) بونیر، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں شدید بارشوں، کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی ، مختلف واقعات میں مجموعی طور پر 79 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی اور سینکڑوں لاپتہ ہیں۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق حالیہ بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ اور کلاؤڈ برسٹ سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا۔ خیبرپختونخوا کے اضلاع بٹگرام، باجوڑ اور مانسہرہ میں بادل پھٹنے، سیلابی ریلوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے 60 افراد جاں بحق، 16 زخمی اور متعدد لاپتہ ہیں۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق جاں بحق افراد میں 40 مرد، 12 بچے اور 8 خواتین شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 13 مرد، 2 خواتین اور ایک بچہ شامل ہے، بارشوں...

1500ویں جشن میلادالنبیؐ کو وفاقی و صوبائی حکومتیں اعلیٰ سطح پر منائیں، سینیٹ میں متفقہ قرارداد منظور
اسلام آباد: حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے 1500ویں جشن میلاد کے موقع پر سینیٹ میں قرارداد منظور کرلی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں اعلیٰ سطح کے قومی پروگرامز منعقد کریں، پوری قوم سے اپیل ہے اس بابرکت موقع کو عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹ کا اجلاس چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ نبی رحمت حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادت کو 1500 سال مکمل ہونے پر ملک بھر میں جشن میلادالنبیﷺ مذہبی جوش و خروش سے منانے کی قراردار ایوان بالا میں پیش کی گئی۔ یہ قرارداد سینیٹر عرفان صدیقی نے پیش کی جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔ قراردادا کے متن کے...
وزیراعظم شہباز شریف نے خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں پولیس اسٹیشنز اور چیک پوسٹوں پر ہونے والے دہشتگرد حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے خیبر پختونخوا کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (CTD) کی کامیاب کارروائی کو سراہا جس میں 3 دہشتگرد مارے گئے۔ وزیراعظم نے اس آپریشن میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمیشہ فرنٹ لائن کا کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کو اس کی ہر شکل اور صورت میں جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہے اور اس مقصد کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ آپ اور آپ کے...
پاکستان نے اسرائیلی قابض حکام کے حالیہ بیانات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’گریٹر اسرائیل‘ کے نام پر فلسطینیوں کو غزہ سے جبری بے دخلی کا منصوبہ بین الاقوامی قوانین، اقوام متحدہ کے چارٹر اور متعلقہ قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بیان میں کہا کہ یہ بیانات اسرائیل کی غیر قانونی قبضے کو مزید مضبوط کرنے اور خطے میں امن و استحکام کے تمام عالمی اقدامات کو نظرانداز کرنے کے عزم کو ظاہر کرتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا ’گریٹر اسرائیل‘ منصوبے کا ’تاریخی اور روحانی مشن‘ جاری رکھنے کا عزم ترجمان نے زور دیا کہ عالمی برادری کو ان اشتعال انگیز تصورات کو فوری طور پر...
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بونیر میں سیلابی صورتحال کے باعث ہیلی کاپٹر سروس اور وفاقی و صوبائی حکومت سے ضلع کو آفت زدہ علاقہ قرار دینے کا مطالبہ کردیا۔بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ اس وقت صوبہ خیبرپختونخوا سیلاب کی زد میں ہے، مختلف علاقے سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں، بونیر کے کئی علاقوں میں گھروں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ جانور اور گاڑیاں سیلاب میں بہہ گئی ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ بونیر کے ارکان اسمبلی اور ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کیا ہے، ضلعی انتظامیہ کے افسران فیلڈ میں موجود ہیں، ہیلی کاپٹر سروس کا مطالبہ کیا ہے، دو مقامات پر ریسکیو خدمات انجام دیں گے۔ یہ بھی پڑھیے شمالی علاقہ جات میں کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی ریلوں سے تباہی، 69...
— فائل فوٹو موسم خراب ہونے کی وجہ سے آج گلگت ایئرپورٹ کی تمام پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔فلائٹ شیڈول کے مطابق اسلام آباد سے گلگت کی 4 پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ مختلف وجوہات کی بنا پر ملک بھر کی 46 پروازیں تاخیر کا شکار بھی ہوئیں۔اسلام آباد سے 11، کراچی سے 12، لاہور کی 11، کوئٹہ سے 3، ملتان، اسکردو اور پشاور سے ایک ایک پرواز تاخیر کا شکار ہوئی۔ان کے علاوہ، اسلام آباد سے دبئی کی نجی ایئر لائن کی پرواز میں 5 گھنٹے، لاہور سے نجی ایئر کی ریاض اور ابوظبی کی 2 پروازیں 4 سے 10 گھنٹے، مسقط سے کراچی کی غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز ساڑھے 4 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔

چھو شی’’ میگزین میں شی جن پھنگ کا اہم مضمون “نجی شعبے کی معیشت کی صحت مند ترقی اور اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینا” شائع
بیجنگ:16 اگست کو شائع ہونے والے “چھو شی” میگزین کے 16ویں شمارے میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے جنرل سیکرٹری، صدر مملکت اور سنٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کا اہم مضمون “نجی شعبے کی معیشت کی صحت مند ترقی اور اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینا” شائع ہوگا۔ مضمون میں زور دیا گیا ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا نے سوشلسٹ مارکیٹ اکانومی کو فروغ دیا ہے۔ غیر سرکاری ملکیتی معیشت ہماری سوشلسٹ مارکیٹ اکانومی کا اہم حصہ ہے، جو آئین اور قانون کے تحت تحفظ میں ہے۔ پارٹی اور ریاست سوشلسٹ بنیادی معاشی نظام کو برقرار رکھتی اور بہتر کرتی ہے، عوامی ملکیت کی معیشت کو مضبوطی سے مستحکم اور فروغ دیتی ہے، اور غیر سرکاری ملکیت...

چائنا میڈیا گروپ اور اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مشن کی مشترکہ میزبانی میں’’صدائے امن‘‘ثقافتی تبادلہ تقریب کا انعقاد
بیجنگ : چائنا میڈیا گروپ اور اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مشن کی مشترکہ میزبانی میں “صدائے امن” ثقافتی تبادلہ تقریب نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوئی۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے تقریب سے ورچوئل خطاب کیا۔ اس موقع پر چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے منعقدہ “صدائے امن” ثقافتی تبادلہ تقریب کا اوورسیز ایڈیشن باضابطہ طور پر لانچ کیا گیا۔شین ہائی شیونگ نے کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ نے واضح کیا ہے کہ سچائی اور تاریخی حقائق وقت گزرنے کے ساتھ ماند نہیں پڑتے؛ یہ ہمیں ایسی بصیرت دیتے ہیں جو ہمیشہ حال کو...
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ کے بعد مودی کو اب خواب میں بھی پاکستان اور پاکستانی افواج کا خوف ستاتا ہے۔ جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ پاکستان کی جوہری صلاحیت کسی کو بلیک میل کرنے کے لیے نہیں بلکہ دشمن کو منہ توڑ جواب دینے اور ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے لیے ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ مودی کے لیے پاکستان سے جنگ اب ایک ڈراؤنا خواب ہے، لیکن وہ اپنے ووٹ بینک کو بچانے کے لیے جنگی جنون اور جھوٹے بیانات کا سہارا لے رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے کشمیر...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پختونخوا پولیس نے ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔ خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں پولیس تھانوں اور چیک پوسٹوں پر دہشت گردوں کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم نے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر محکمہ انسداد دہشت گردی خیبر پختونخوا کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے کامیاب کارروائی میں 3 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر کے پی پولیس محکمہ انسداد دہشت گردی کی ستائش کی اور دہشتگردی کے واقعات میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہدا کی بلندی درجات کی دعا اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔ وزیراعظم...
اسلام آباد: 14 اگست پر دھرنے کی سازش کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی کارکنوں کی ضمانت منظور کرلی گئی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف 14 اگست دھرنے کی سازش اور بغیر اجازت کانفرنس کے کیس میں عدالت نے 12 ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کر لی ۔ پی ٹی آئی کارکنان کی 20، 20 ہزار روپے کے مچلکوں کی عوض ضمانتیں منظور کی گئیں۔ ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ عمران امیر نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی ۔ دوران سماعت وکیل صفائی نے مؤقف اختیار کیا کہہمارے تمام کارکنان کیخلاف بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا۔ یہی تمام دفعات اٹھا کر پہلے تھانہ لوہی بھیر کے...
اسلام آباد: حکومتی ارکان اور وزراء میں سول ایوارڈز کی تقسیم پر اپوزیشن نے سینیٹ میں احتجاج کیا ہے۔ سینیٹ اجلاس چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی صدارت میں شروع ہوا، چیئرمین سینیٹ نے ایوان میں اعلان کیا کہ ممبران سینیٹ کو 14 اگست کو ایوارڈز دیے گئے جن میں اسحاق ڈار، محسن نقوی، مصدق ملک، اعظم نذیر تاررڑ اور فیصل سبزاوری کو ایوارڈ ملا ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ شیری رحمان، سینٹر بشری انجم، احد چیمہ کو بھی سول ایوارڈ دیا گیا، عرفان صدیقی اور سرمد علی کو بھی سول ایوارڈ دیا گیا جو 23 مارچ 2026 کو دیا جائے گا۔ اپوزیشن ارکان نے ایوارڈز کی تقسیم پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ بتایا جائے کس...
مانسہرہ: حالیہ مون سون بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے دریاؤں میں طغیانی اور تباہی کے باعث ضلع مانسہرہ کا اہم سیاحتی مقام بند کر دیا گیا۔ ضلع مانسہرہ کے عوام الناس اور آنے والے سیاح حضرات کو مطلع کیا گیا ہے کہ حالیہ مون سون بارشوں کے وجہ سے دریائے کنہار اور دریائے سرن میں طغیانی آ چکی ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ براہ کرم کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے دریاؤں کے قریب جانے اور ملحقہ سڑکوں پر سفر کرنے یا جانے سے گریز کریں۔ طغیانی کی وجہ سے سرن ویلی سیر و سیاحت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور کسی بھی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان اور مغربی بحرالکاہل میں واقع جزیرہ نما ملک ریاستہائے مائیکرونیشیا نے باضابطہ طور پر سفارتی تعلقات قائم کر لیے ہیں، جس کے ساتھ ہی دونوں ممالک نے باہمی تعاون کے ایک نئے باب کا آغاز کر دیا۔ اقوام متحدہ کی ویب سائٹ کے مطابق مائیکرونیشیا 1991 میں اقوام متحدہ کا رکن بنا تھا۔ نیویارک میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب کے دوران پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد اور مائیکرونیشیا کے مستقل مندوب سفیر جیم ایس لپوے نے مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کیے، جس کے ذریعے تعلقات کو باضابطہ شکل دی گئی۔ سفیر عاصم افتخار احمد نے اس موقع پر کہا کہ یہ تعلقات انسانی وسائل کی ترقی، استعداد کار میں اضافے اور ماحولیاتی تبدیلی...
دبئی:ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی20 (آئی ایل ٹی20) کے ڈویلپمنٹ ٹورنامنٹ کا تیسرا ایڈیشن 24 اگست سے دبئی کے آئی سی سی اکیڈمی میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں چھ ٹیمیں حصہ لیں گی اور 18 میچز پر مشتمل یہ ایونٹ راؤنڈ رابن فارمیٹ کے تحت کھیلا جائے گا۔ٹیموں میں ابو ظہبی نائٹ رائیڈرز، ڈیزرٹ وائپرز، دبئی کیپیٹلز، گلف جائنٹس (دفاعی چیمپئن)، ایم آئی ایمریٹس اور شارجہ واریئرز کی ڈویلپمنٹ شامل ہیں ، تمام ٹیموں کا انتخاب 18 اگست کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے پلیئر ڈرافٹ کے ذریعے کیا جائے گا، جس میں صرف یو اے ای کھلاڑی شامل ہوں گے۔ٹورنامنٹ کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں کو آئی ایل ٹی20 سیزن 4 میں مواقع فراہم کرنا ہے، جو 2 دسمبر 2025...

حج 2026ء کیلئے سرکاری سکیم کے تحت ایک لاکھ سے زائد درخواستیں جمع ہو چکی ہیں، ترجمان وزارت مذہبی امور
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے کہا ہے کہ حج 2026ء کیلئے سرکاری سکیم کے تحت ایک لاکھ سے زائد درخواستیں جمع ہو چکی ہیں، ہفتہ 16 اگست کو درخواستیں جمع کرانے کے خواہشمند افراد کیلئے 14 بینکوں کی مجاز شاخیں کھلی رہیں گی۔ جمعہ کو وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے ''اے پی پی'' سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزارت مذہبی امور حج 2026ء کیلئے ''پہلے آئیے پہلے پائیے'' کی بنیاد پر حج درخواستیں جمع کر رہی ہے، مطلوبہ تعداد پوری ہوتے ہی درخواستوں کی وصولی روک دی جائے گی تاہم ہفتہ 16 اگست درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ ہے جس کیلئے سٹیٹ بینک...
سونف صرف منہ کی بدبو دور کرنے کے لیے نہیں، بلکہ صدیوں سے ہاضمے کو بہتر بنانے کے لیے بھی استعمال ہو رہی ہے۔ جب بھی بدہضمی یا پیٹ کے پھولنے کی شکایت ہو، تو سب سے پہلا اور آزمودہ گھریلو نسخہ جو ذہن میں آتا ہے، وہ سونف ہی ہے۔ مگر سوال یہ ہے کہ کیا سونف کو ویسے ہی چبانا زیادہ فائدہ مند ہے، جیسے ہماری دادی نانی کھانے کے بعد کرتی تھیں؟ یا پھر جدید غذائی ماہرین کی تجویز کے مطابق سونف کا پانی پینا زیادہ مؤثر ہے؟ دونوں طریقے اپنے اپنے انداز میں فائدہ پہنچاتے ہیں اور الگ طریقے سے جسم پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ اگر آپ بھی اسی سوچ میں ہیں کہ سونف...
یومِ آزادی کے موقع پر جہاں عوام پاک سرزمین سے اپنی محبت کے جذبات کا اظہار کر رہے ہیں وہیں شوبز شخصیات بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔ شوبز شخصیات نے انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سبز و سفید رنگوں میں ملبوس، ہاتھوں میں پرچم تھامے، اپنے وطن سے وفاداری اور بہتری کی امید کے پیغامات شیئر کیے ہیں۔ A post common by Sonya Hussaiyn (@sonyahussyn) شوبز ستارے پاکستان کے بہتر مستقبل کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے دکھائی دیے۔ کچھ اداکاروں نے اپنی تصاویر کے ساتھ قوم کو اتحاد، ایثار اور جدوجہد کا پیغام دیا۔ موسیقاروں اور گلوکاروں نے حب الوطنی کے گیت شیئر کیے، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے۔ ...
پاکستانی ٹیلی وژن اور فلم کے معروف اداکار ہمایوں اشرف نے معاشرے میں خواتین کا دولت مند مردوں کی طرف رجحان پر اظہار خیال کیا ہے۔ ہمایوں اشرف اپنی ہمہ جہت اداکاری اور شاندار پرفارمنس کے باعث شوبز انڈسٹری میں ایک نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ وہ متعدد کامیاب ڈراموں میں کام کرچکے ہیں۔ ہمایوں نے ایک انٹرویو کے دوران معاشرے میں خواتین کے مالی طور پر مستحکم مردوں کو ترجیح دینے کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا ’’آج کل محبت کا تعلق مادّیت سے جڑ گیا ہے، یہ حساب کتاب اور عملی سوچ پر مبنی ہوچکی ہے، اور یہ بالکل درست ہے۔ آج کی محبت مادّی بنیادوں پر قائم ہے اور کسی مستحکم...
شاہد آفریدی سمیت دیگر کھلاڑیوں کو اعلیٰ قومی اعزازات دینے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 August, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی سمیت مختلف کھیلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کے لیے اعلیٰ ترین قومی اعزازت کا اعلان کردیا گیا۔حکومت کی طرف سے ہر سال یوم آزادی پر مختلف شعبوں کے ساتھ کھیلوں کیلئے اعلیٰ ترین قومی اعزازت پانے والی فہرست جاری کی جاتی ہے۔ اس بار سابق کپتان شاہد خان آفریدی، کوہ پیما شہروز کاشف، ملک محمد عطا (مرحوم) گھڑ سوار، سابق ویمن کرکٹر ثنا میر اور ڈسکس تھرو میں حیدر علی کو ستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا۔اسکواش میں حمزہ خان، شوٹنگ میں محسن نواز اور ٹینس میں رشید...

بلوچستان ہائیکورٹ: ٹرانسپورٹ پر پابندی کا حکم فوری واپس لینے اور محفوظ علاقوں میں انٹرنیٹ بحال کرنے کا حکم
بلوچستان ہائیکورٹ نے پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی اور موبائل انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کا حکم دیدیا۔ بلوچستان ہائیکورٹ میں پبلک ٹرانسپورٹ اور موبائل انٹرنیٹ سروس کی بندش سے متعلق درخواست پر سماعت چیف جسٹس روزی خان بڑیچ اور جسٹس سردار احمد حلیمی پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی۔ سماعت کے دوران عدالت نے صوبائی حکومت کو ہدایت دی کہ پبلک ٹرانسپورٹ پر عائد پابندی سے متعلق جاری حکم نامہ فوری طور پر واپس لیا جائے تاکہ عوام کو سفری مشکلات کا سامنا نہ ہو۔ یہ بھی پڑھیے بلوچستان ہائیکورٹ میں موبائل انٹرنیٹ کی بندش پر سماعت، سیکریٹری داخلہ اور پی ٹی اے کے افسران طلب عدالت نے مزید حکم دیا کہ صوبے کے وہ علاقے جہاں سیکورٹی خدشات نہیں...
فرانس اور اٹلی میں شادیوں کے حوالے سے ایک دلچسپ اور منفرد ٹرینڈ تیزی سے مقبول ہو رہا ہے، جہاں لوگ پیسے دے کر دوسروں کی شادیوں میں شرکت کر رہے ہیں۔ اب شادی میں شامل ہونے کے لیے دعوت نامے کی ضرورت نہیں، بس ٹکٹ خریدیں اور کسی اور کی خوشیوں کا حصہ بن جائیں۔ فرانس کی رہائشیکاتیہ لیکارسکی نے 2025 کے آغاز میں ’انوائٹ‘ نامی اسٹارٹ اپ قائم کیا، جو ایسے افراد کو شادیوں میں جانے کا موقع فراہم کرتا ہے جہاں وہ مدعو نہیں ہوتے۔ اس کا خیال اس وقت آیا جب ان کی پانچ سالہ بیٹی نے معصومانہ سوال کیا، “ہمیں شادیوں میں کیوں نہیں بلایا جاتا؟” اس پلیٹ فارم پر کئی جوڑے اپنی شادی...
سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر ایک دن معطلی کے بعد جعفر ایکسپریس کوئٹہ سے پشاور کے لیے روانہ ہو گئی۔ ریلوے حکام کے مطابق ٹرین کی سروس جمعے کے روز معطل کی گئی تھی، جو آج بحال کر دی گئی۔ حکام نے بتایا کہ پشاور سے روانہ ہونے والی جعفر ایکسپریس آج کوئٹہ پہنچے گی۔ اس کے علاوہ بولان میل کل (ہفتہ) کے روز اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق کراچی کے لیے روانہ ہو گی۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں پشاور جعفر ایکسپریس سروس بحال کوئٹہ
نئی دہلی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 اگست ۔2025 )بھارت اور چین 5سال بعد سرحدی تجارت دوبارہ شروع کرنے پر بات چیت کر نے جارہے ہیں، چینی وزیر خارجہ وانگ یی کے مذاکرت کےلئے آئندہ پیر کو بھارت کے دورے کا امکان ہے غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق ٹرمپ کے محصولات سے متاثرہ عالمی تجارتی نظام میں بھارت چین تعلقات میں نرمی لانے پر مجبور ہوئے ہیں ماضی میں برف پوش اور بلند و بالا ہمالیائی سرحدی راستوں سے دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان تجارت ہوتی تھی تاہم اس کا حجم کم ہوتا تھا لیکن پھر بھی اس کی بحالی کو علامتی طور پر اہم سمجھا جا رہا ہے.(جاری ہے) دونوں بڑی اقتصادی طاقتیں طویل عرصے سے جنوبی...
واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی صدر ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ میں چھ سے سات طیارے گرائے جانے کا دعویٰ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی جنگ کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن بہت اہم ہے، پاکستان اور بھارت کی جانب دیکھیں ، دونوں کے درمیان جنگ بندی کرائی، یہاں تک کہ دونوں ممالک ایٹمی جنگ کے قریب پہنچ گئے تھے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ پاک-بھارت تنازع کے دوران چھ سے سات طیارے مار گرائے گئے تھے۔ میڈیا سے گفتگو میں صدر نے کہا کہ پاک-بھارت تنازع کے دوران چھ سے سات طیارے مار گرائے...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 اگست ۔2025 )خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان اور آزادکشمیر میں طوفانی بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی، آسمانی بجلی گرنے اور سیلابی ریلوں میں بہنے سمیت مختلف واقعات میں کم از کم 45افراد جاں بحق، درجنوں زخمی و لاپتہ ہو گئے جبکہ کئی مکانات اور دیگر املاک کو نقصان پہنچاہے ،نظام زندگی درہم برہم ہوگیا.(جاری ہے) خیبرپختونخوا کے علاقے باجوڑ میں آسمانی بجلی گرنے اور کلاڈ برسٹ سے کم ازکم 16 افراد جاں بحق ہوگئے باجوڑ کی تحصیل سلارزئی کے قریب واقعہ پیش آیا، جہاں کلاڈ برسٹ کے نتیجے میں سیلابی ریلے میں بہہ کر 16 افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں 10بچے بھی شامل ہیں، متعدد گھروں کو نقصان پہنچا،...
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 اگست ۔2025 )امریکی ڈالر کے لحاظ سے پاکستان کی ایکویٹی مارکیٹ (اسٹاک مارکیٹ) نے بہترین کارکردگی دکھائی ہے جبکہ بھارت کی ایکویٹی مارکیٹ کو واضح تنزلی کا سامنا کرنا پڑاہے رپورٹ کے مطابق ایک شاندار معاشی کامیابی کے طور پر پاکستان نے گزشتہ سال کے دوران امریکی ڈالر میں عالمی سطح پر بہترین ایکویٹی کارکردگی کا اعزاز حاصل کیا جو کہ ایک نمایاں کامیابی ہے.(جاری ہے) دوسری جانب بھارت کی ایکویٹی مارکیٹ کو ٹیرف میں اضافے کے براہِ راست ردعمل کے طور پر واضح تنزلی کا سامنا کرنا پڑا جو مختلف شعبوں میں حصص کی فروخت، غیر ملکی سرمایہ کاروں کی واپسی اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں کمی کی صورت میں ظاہر...
ویب ڈیسک:پی ٹی آئی سینیٹر علی ظفر نےکہا کہ ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا فیصلہ حتمی نہیں، بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کے بعد حتمی لائحہ عمل طے ہوگا۔ پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی میں دو آرا ہیں ایک کے مطابق ہر صورت مقابلہ کیا جائے، دوسری کے مطابق ایسے انتخابات میں حصہ لینے کا فائدہ نہیں، علی ظفر نے کہا کہ سچ سب کے سامنے ہے اور اسے دنیا تسلیم کرتی ہے۔ محکمہ داخلہ کے کنٹرو ل روم سے صوبے کے تمام حساس جلوسوں کی لائیو مانیٹرنگ جاری سیاست میں مذاکرات کا کلیدی کردار ہے مگر اس وقت کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، بانی پی ٹی آئی...

سینئر صحافی رضی دادا کو ایوارڈ نہ ملنے پر اینکر زریاب عرفان اور ایثار رانا کا احتجاج، وجہ بھی بتا دی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)نجی ٹی وی پروگرامز میں حکومتی موقف کی ترجمانی کرنے والے سینئر صحافی اور تجزیہ کار رضی دادا کو ایوارڈ نہ ملنے پراینکر پرسن زریاب عرفان اور ایثار رانا نے احتجاج کیا اور نہ ملنے کی وجہ بھی بتا دی۔ نجی ٹی وی چینل پبلک نیوز کی اینکرپرسن زریاب عرفان نے اپنے پروگرام کا ویڈیو کلپ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر شیئر کیا ہے جس میں اینکرپرسن اور ایثار رانا نے رضی دادا کو حکومت کی ترجمانی کرنے کے باوجود ایوارڈ نہ ملنے پر افسوس کااظہار کیا اور اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔ پاکستان منی لانڈرنگ سکیموں کی موثر روک تھام میں ناکام رہا : آئی ایم ایف ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے...
عظیم صوفی بزرگ حضرت داتا گنج بخش علی ہجویریؒ کے 982 ویں عرس کی 3 روزہ تقریبات کا آج آخری روز ہے۔عرس کی تین روزہ تقریبات آج رات گئے خصوصی دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوں گی، جس میں ملک و قوم کی ترقی، سلامتی و خوشحالی کیلئے دعائیں کی جائیں گی،عرس کے دوران قرأت، نعت خوانی اور سماع کی محفلیں عروج پر ہیں۔عرس کے تیسرے روز بھی زائرین کی بڑی تعداد مزار پر حاضری دے رہی ہے اور پھولوں کی چادریں چڑھانے کا سلسلہ جاری ہے۔تقریبات کے پہلے اور دوسرے روز بھی دربار حضرت داتا گنج بخشؒ پر زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری رہا، اندرون ملک اور بیرون ملک سے ہزاروں زائرین نے مزار پر حاضری دی اور...
پاکستان ریفائنری لمیٹڈ (پی آر ایل) کو 15 روز کیلئے بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔پی آر ایل نے پلانٹ شٹ ڈاؤن سے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو خط لکھ کر آگاہ کر دیا۔خط میں کہا گیا کہ پی آر ایل کی جانب سے ریفائنری کو 17 اگست سے یکم ستمبر تک بند رکھا جائے گا، شٹ ڈاؤن پلانٹ کی دیکھ بھال اور تکنیکی بحالی کیلئے کیا جا رہا ہے، اس دوران ریفائنری کی تمام پیداوار معطل رہے گی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ریفائنری کی بندش سے تیل و مصنوعات کی سپلائی چین پر جزوی اثر پڑنے کا امکان ہے۔
واشنگٹن: فلکیات دانوں نے ایک ایسے تباہ کن واقعے کا مشاہدہ کیا ہے جس میں ایک بڑا ستارہ غلط رخ منتخب کرنے کے باعث اپنی موت سے ہمکنار ہو گیا۔ یہ ایک بالکل نئے قسم کے سپرنووا (ستارے کا عظیم دھماکہ) کی نشاندہی ہے، جو اس وقت ہوا جب ایک عظیم ستارہ ایک بلیک ہول کو نگلنے کی کوشش کر رہا تھا — وہی بلیک ہول جس کے ساتھ وہ طویل عرصے سے کششی رقص یعنی "پاس ڈی ڈیو" میں بندھا ہوا تھا۔ یہ ستارہ کم از کم ہمارے سورج سے 10 گنا زیادہ بڑا تھا جبکہ بلیک ہول کا کمیت بھی تقریباً اتنی ہی تھی۔ دونوں ایک بائنری سسٹم میں کششی طور پر جُڑے ہوئے تھے۔ وقت گزرنے کے...
اپنے پیغام میں چیئرمین ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ آج جب غزہ کے معصوم بچے بھوک اور پیاس سے تڑپ رہے ہیں اور ظالم طاقتیں ان کا خون بہا رہی ہیں، تو مکتبِ حسینیتؑ ہمیں یہ پیغام دیتا ہے کہ ہم اپنی زبان، قدم اور وسائل سے مظلوم کی حمایت اور ظالم کے خلاف آواز بلند کریں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ آج ملک بھر میں اربعین امام حسینؑ کے جلوسِ عزاء برآمد ہو رہے ہیں، اربعین صرف ایک مذہبی رسم نہیں بلکہ ظلم کے خلاف بغاوت اور مظلوم کے ساتھ کھڑے ہونے کا دوٹوک اعلان ہے۔ انہوں نے کہا کہ کربلا کی سرزمین پر امام...
مصروف شیڈول میں کھانا پکانا واقعی ایک مشکل کام ہوتا ہے اور وقت بچانے کے لیے اجزاء کو پہلے سے تیار کر لینا ایک بہترین طریقہ ہے۔ لیکن اگر ساری محنت ضائع ہو جائے تو فائدہ کیا؟ اس سے زیادہ مایوس کن کچھ نہیں کہ آپ کی پہلے سے کٹی ہوئی پیاز گل جائیں یا ادرک لہسن کا پیسٹ اپنا ذائقہ کھو دے۔ خوش قسمتی سے، چند آسان تدابیر اپنا کر آپ اپنے تیار کردہ اجزاء کو کئی دنوں تک تازہ اور خوشبودار رکھ سکتی ہیں۔ چاہے آپ ہفتے کے آخر میں سلاد کے لیے ہری سبزیاں تیار کر رہی ہوں یا پورے ہفتے کے کھانوں کے لیے سبزیاں کاٹ رہی ہوں، درست طریقے سے اسٹوریج ہی وہ فرق...
اپنے پیغام میں مراد علی شاہ نے کہا کہ حضرت امام حسینؑ نے امت کو عزت و وقار کے ساتھ جینے کا درس دیا، کربلا حق و باطل کی ابدی جدوجہد کی علامت ہے اور امام حسینؑ کا صبر و استقلال تا قیامت انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یومِ اربعین امام حسینؑ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ حضرت امام حسینؑ کا چہلم وفا، ایثار اور قربانی کی یاد کا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ امام عالی مقام نے حق و انصاف کی سربلندی کے لیے اپنا سب کچھ قربان کر دیا اور کربلا صبر، وفا اور سچائی کی سب سے عظیم داستان ہے۔ وزیر اعلیٰ...
ویب ڈیسک:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی سمیت مختلف کھیلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کے لیے اعلیٰ ترین قومی اعزازت کا اعلان کردیا گیا۔ حکومت کی طرف سے ہر سال یوم آزادی پر مختلف شعبوں کے ساتھ کھیلوں کیلئے اعلیٰ ترین قومی اعزازت پانے والی فہرست جاری کی جاتی ہے۔ اس بار سابق کپتان شاہد خان آفریدی، کوہ پیما شہروز کاشف، ملک محمد عطا (مرحوم) گھڑ سوار، سابق ویمن کرکٹر ثنا میر اور ڈسکس تھرو میں حیدر علی کو ستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا۔ محکمہ داخلہ کے کنٹرو ل روم سے صوبے کے تمام حساس جلوسوں کی لائیو مانیٹرنگ جاری اسکواش میں حمزہ خان، شوٹنگ میں محسن نواز اور ٹینس میں رشید ملک کو...
فلم شعلے جس میں امیتابھ بچن اور دھرمندر نے مرکزی کردار ادا کیے تھے، اپنی ریلیز کے 50 سال مکمل کر چکی ہے۔ اس یادگار موقع پر فلم کے ہدایتکار رمیش سپی نے ماضی کی کچھ باتیں یاد کرتے ہوئے بتایا کہ جب امجد خان کو گبّر سنگھ کے کردار کے لیے منتخب کیا گیا تو کئی لوگوں نے ان کی صلاحیت پر شک کیا۔ رمیش سپی نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ناقدین کا کہنا تھا کہ اتنے بڑے اداکاروں کے درمیان ایک ’چوہے‘ کو لا کھڑا کیا گیا ہے۔ تاہم، رمیش نے کہا کہ کسی کو یہ اندازہ نہیں تھا کہ امجد خان اپنی لاجواب اداکاری سے سب کو حیران کر دیں گے اور خود ایک بڑے اسٹار...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 5 روزہ سرکاری دورے پر جاپان روانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 August, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 5 روزہ سرکاری دورے پر جاپان روانہ ہوگئیں۔ لاہور ایئرپورٹ پر اعلیٰ حکام نے وزیراعلیٰ مریم نواز اور وفد کو رخصت کیا، جس کے بعد وہ سرکاری طور پر جاپان کا دورہ کرنے والی پنجاب کی پہلی وزیراعلیٰ بن گئی ہیں، وفد میں سینئر وزیر مریم اورنگزیب، وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ زاہد بخاری، ملک صہیب بھرتھ، ذیشان رفیق، ثانیہ عاشق اور اعلیٰ سرکاری افسران شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ کا یہ دورہ 15 اگست سے 20 اگست تک جاری رہے گا، جس دوران وہ جاپان کے اہم شہروں یوکوہاما، اوساکا اور ٹوکیو کا...
پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) نے جشن آزادی منانے کا ایک منفرد انداز اپناتے ہوئے 14 اگست کو ایک ہی دن میں 14 ٹاوی سرجریاں کرکے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ ترجمان رفعت انجم کے مطابق یہ اعزاز پہلے سربیا کے پاس تھا، جہاں ایک دن میں 13 سرجریاں کی گئی تھیں۔ میڈیکل ڈائریکٹر پی آئی سی ڈاکٹر علی رضا نے بتایا کہ ایک ہی دن میں بغیر سینہ چاک کیے 14 مریضوں کے دل کے والو تبدیل کرنا ایک بڑا چیلنج تھا۔ ان مریضوں کی اوپن ہارٹ سرجری ممکن نہیں تھی، تاہم ٹاوی طریقہ علاج سے کامیابی حاصل ہوئی۔ شعبہ کارڈیالوجی کے سربراہ ڈاکٹر عابداللہ کے مطابق 70 سے 80 سال کے مریضوں کو اس سرجری کے...
---فائل فوٹو رواں سال مون سون کے دوران طوفانی بارشوں کے پیشِ نظر صوبہ خیبر پختون خوا میں دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوا ہے۔مینگورہ شہر، تحصیل چارباغ، خوازہ خیلہ، مدین، کبل، بریکوٹ، مینگورہ خوڑ اور ہزارہ خوڑسمیت دیگر مقامات میں طغیانی اور سیلابی صورتحال ہے۔مینگورہ شہر سمیت مضافات میں پانی سڑکوں پر آ گیا ہے جبکہ مختلف علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہونے کے سبب لوگوں نے نقل مکانی شروع کردی ہے۔ باجوڑ میں کلاؤڈ برسٹ اور لینڈسلائیڈنگ، 16 افراد جاں بحق، متعدد لاپتہ افراد کی تلاش جاریصوبہ خیبر پختون خوا کے ضلع باجوڑ میں شدید بارش کے سبب سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق جبکہ 4 افراد...
بھارتی اداکارہ اور سیاستدان کنگنا رناوت نے ڈیٹنگ ایپس استعمال کرنے والوں کو معاشرے کا ’گٹر‘ قرار دیا اور ان خواتین کے کردار پر سوال اُٹھایا جو ایسی ایپس کا استعمال کرتی ہیں۔ ’ڈیٹنگ ایپ گٹر ہے، استعمال کرنے والا نیچ ہے‘ ہاؤٹر فلائی کے یوٹیوب چینل پر دیے گئے انٹرویو میں کنگنا رناوت سے پوچھا گیا کہ کیا وہ کبھی ڈیٹنگ ایپ پر پروفائل بنائیں گی؟ انہوں نے فوراً جواب دیا: ’میں نے کبھی ڈیٹنگ ایپ پر جانے کا سوچا بھی نہیں۔ یہ ہمارے معاشرے کا حقیقی ‘گٹر’ ہے۔ ہر انسان کی ضروریات ہوتی ہیں—مالی، جسمانی یا دیگر—مگر ہمیں خیال رکھنا چاہیے کہ ہم ان ضروریات کو کیسے پورا کرتے ہیں؟ ’ہر رات نکل جاؤ‘ — ڈیٹنگ کا بھونڈا...
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان ریفائنری لمیٹڈ کی جانب سے 15 روز کے لیے ری جنریشن شٹ ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے کیے گئے فیصلے سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو باضابطہ مطلع کردیا گیا ہے۔ پی آر ایل کے پی ایس ایکس کو لکھے گئے خط کے مطابق 17 اگست 2025ء سے ری جنریشن شٹ ڈاؤن شروع کیا جارہا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ شٹ ڈاؤن تقریباً 15 دن جاری رہے گا، اس دوران ریفائنری کی تمام پیداوار معطل رہے گی۔ شٹ ڈاؤن پلانٹ کی دیکھ بھال اور تکنیکی بحالی کے لیے کیا جارہا ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ریفائنری کی بندش سے تیل و دیگر مصنوعات کی سپلائی چین...
(حاشر احسن )پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف 14 اگست دھرنے کی سازش اور بغیر اجازت کانفرنس کیس میں 10 ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کر لی گئی۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آبادمیں ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ عمران امیر نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی اورپی ٹی آئی کارکنان کی بیس بیس ہزار روپے کے مچلکوں کی عوض ضمانتیں منظور کرلیں۔وکیل صفائی نے کہاکہ ہمارے تمام کارکنان کیخلاف بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا، یہی تمام دفعات اٹھا کر پہلے تھانہ لوہی بھیر کے مقدمہ میں لگائی گئی تھی،یہ تمام ملزمان سٹوڈنٹ ہیں یہ کوئی احتجاج نہیں کررہے تھے۔ مغوی کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت 20 اگست کو مقرر پی ٹی آئی کارکنان...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیری آج بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کُل جماعتی حریت کانفرنس کی جانب سے غیور اور بہادر کشمیریوں سے آج (15 اگست) کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی اپیل کی گئی ہے۔کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا کہ جس دن بھارت اپنی آزادی کا جشن مناتا ہے، وہ دن کشمیریوں کیلئے غلامی، جبری تسلط اور مظالم کی سیاہ یاد ہے، ہم اس دن کو یومِ سیاہ کے طور پر مناتے ہیں تاکہ دنیا کو بتا سکیں کہ کشمیری قوم بھارتی تسلط کی قیدی نہیں بلکہ آزادی کی متلاشی ہے۔کشمیری عوام کا کہنا ہے کہ کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں...
وقاص عظیم: پاکستان کے ارب پتی بزنس ٹائیکون کی فہرست منظر عام پر آگئی۔ معاشی تھنک ٹینک ایکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ نے پاکستان کی کاروباری گروپس کی مالیت بارے رپورٹ جاری کردی، بیسٹ وے گروپ کے سر انور پرویز پاکستان کے امیر ترین کاروباری شخصیت ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سر انور پرویز نے پاکستان میں 3 ارب 62 کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری کی ہے جو پہلے نمبر پر ہیں، فوجی فاؤنڈیشن گروپ پاکستان کا دوسرا بڑا امیر ترین گروپ ہے، فوجی فاؤنڈیشن کی سرمایہ کاری 2 ارب 25 کروڑ ڈالرز ہے۔ مغوی کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت 20 اگست کو مقرر ٹبہ گروپ پاکستان کا تیسرا امیر ترین کاروباری خاندان ہے، ٹبہ گروپ 1...

فیصل آباد: فیڈمک میں 78ویں یومِ آزادی کی تقریب کا انعقاد، پرچم کشائی، کیک کاٹا اور پودا بھی لگایا گیا۔
فیڈمک میں 78ویں یومِ آزادی کا جشن: پرچم کشائی، کیک کاٹنے اور شجرکاری کی تقریب کروائی گئی فیڈمک کے مرکزی دفتر میں پاکستان کے یومِ آزادی کی مناسبت سے پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں پرچم کشائی، کیک کاٹنے اور شجرکاری مہم کا انعقاد کیا گیا تقریب میں سی ای او فیڈمک میاں جمیل احمد اور فیڈمک کے عملے نے شرکت کی ،جبکہ سی ای او فیڈمک میاں جمیل احمد نے پرچم کشائی کی اور چودہ اگست کا کیک کاٹا اس موقع پر ملک کی سالمیت ،خوشحالی اور فیڈمک کی ترقی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ سی ای او فیڈمک نے کہا کہ آزادی صرف جشن نہیں، بلکہ قومی ذمہ داریوں کی تجدید کا دن...
ڈی آئی خان: ایکسائز اہل کاروں پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا، جس میں 2 اہل کار جاں بحق اور ایک شہری زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق حملہ اس وقت ہوا جب ایکسائز اہل کار درابن بائی پاس پر ناشتہ کر رہے تھے۔ حملے میں ہوٹل کا مالک ہاشم بھی زخمی ہوا۔ ایکسائز اہل کاروں کو تھانہ ڈیرہ ٹاؤن کی حدود میں نشانہ بنایا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کرکے حملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ پشاور میں آئی ای ڈی دھماکا دوسری جانب آج صبح پشاور میں سڑک کنارے آئی ای ڈی بم دھماکے کے بعد مشتبہ افراد کی گرفتاری کے لیے پولیس نے ناصر باغ...
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے نیپئر روڈ پر دکانیں سیل کرنے کیخلاف درخواست پر دکانوں کو ڈی سیل کرنے کا حکم دیدیا۔ ہائیکورٹ میں نیپئر روڈ پر دکانیں سیل کرنے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ دکانیں پاکستان کی آزادی سے قبل کی بنی ہوئی ہیں۔ اب جاکر ایس بی سی اے والے کہہ ہیں کہ غیر قانونی ہے۔ برابر میں عمارت کو بھی 50 سال سے زائد عرصہ ہوگیا ہے۔ عدالت نے ایس بی سی اے سے استفسار کیا کہ اتنے سالوں سے عمارت بنی ہوئی ہے اب آپ کو خیال آیا کہ غیر قانونی ہے۔ عدالت نے درخواستگزار سے استفسار کیا کہ آپ نے اپنی دکان بھی آگے سڑک پر بھڑا...
ناروے کے بزنس اخبار ڈاگنس نیرنگس لیو کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ماہ ناروے کے وزیر خزانہ جینز اسٹولٹن برگ کو اچانک فون کیا اور گفتگو کے دوران نہ صرف تجارتی محصولات پر بات کی بلکہ نوبیل امن انعام حاصل کرنے کی خواہش بھی ظاہر کی۔ رپورٹ کے مطابق فون کال کے وقت اسٹولٹن برگ اوسلو کی ایک سڑک پر چل رہے تھے کہ ٹرمپ کا فون آیا۔ کال میں امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ اور تجارتی نمائندہ جیمیسن گریر بھی شامل تھے۔ ٹرمپ کو پاکستان، کمبوڈیا اور اسرائیل سمیت کئی ممالک کی جانب سے امن معاہدوں یا جنگ بندی کرانے پر نوبیل انعام کیلئے نامزد کیا جا چکا ہے۔ ٹرمپ پہلے بھی کئی بار کہہ چکے...

پاکستان کے ارب پتی بزنس ٹائیکونز کی فہرست جاری، بیسٹ وے گروپ کے سر انور پرویز 3 ارب 62 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری کے ساتھ سرفہرست
پاکستان کے ارب پتی بزنس ٹائیکونز کی فہرست جاری، بیسٹ وے گروپ کے سر انور پرویز 3 ارب 62 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری کے ساتھ سرفہرست WhatsAppFacebookTwitter 0 15 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)معاشی تھنک ٹینک ایکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ نے پاکستان کے ارب پتی بزنس ٹائیکونز اور بڑے کاروباری گروپس کی تفصیلات جاری کر دیں۔ رپورٹ کے مطابق بیسٹ وے گروپ کے سر انور پرویز 3 ارب 62 کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری کے ساتھ پاکستان کے امیر ترین کاروباری شخصیت قرار پائے، جبکہ فوجی فاؤنڈیشن گروپ 2 ارب 25 کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ٹبہ گروپ 1 ارب 88 کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری کے ساتھ تیسرے، پاکستان ٹوبیکو...
لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور سمیت ملک بھر میں حضرت محمد ﷺ کے نواسے حضرت امام حسین علیہ السلام اور شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ان کا چہلم روایتی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ ملک بھر سے علم اور ذوالجناح کے جلوس برآمد ہوں گے جن میں نوحہ خوانی اور ماتم برپا کر کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ لاہور لاہور میں چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام اور صوفی بزرگ حضرت داتا علی ہجویری ؒ کے عرس کے آخری روز کے باعث سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، عزاداری جلوسوں، مجالس اور عرس کی تقریبات کے لئے پنجاب پولیس ہائی الرٹ ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان...
پیرس: فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے تسلیم کیا ہے کہ ان کے ملک نے کیمرون میں نوآبادیاتی دور کے اختتام اور آزادی کے بعد کے ابتدائی برسوں میں ایک ایسی جنگ لڑی جس میں "پرتشدد جبر" شامل تھا۔ یہ اعتراف انہوں نے اپنے کیمرونی ہم منصب کو گزشتہ ماہ بھیجے گئے ایک خط میں کیا، جو منگل کو شائع ہوا۔ یہ بیان ایک سرکاری رپورٹ کے بعد سامنے آیا ہے جو رواں سال جنوری میں شائع ہوئی تھی، جس میں بتایا گیا کہ فرانس نے ہزاروں کیمرونی باشندوں کو زبردستی بے گھر کیا، انہیں حراستی کیمپوں میں رکھا اور آزادی کی تحریک کو کچلنے کے لیے وحشی ملیشیاؤں کی حمایت کی۔ تاریخی کمیشن کی تحقیقات میں واضح کیا گیا...

* قیصر احمد شیخ کی جانب سے جشن آزادی پاکستان کے موقع پرہزاروں موٹر سائیکل سواروں کو 5 لیٹر پیٹرول کا تحفہ
چنیوٹ(نیوز ڈیسک) یومِ آزادی پاکستان کے پُرمسرت موقع پر وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ، قیصر احمد شیخ نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ضلع چنیوٹ اور گردونواح سے آنے والے ہزاروں موٹر سائیکل اور رکشہ سواروں کو فی کس پانچ لیٹر مفت پٹرول کا تحفہ پیش کیا۔ تقریب کے دوران ضلع چنیوٹ سمیت دور دراز علاقوں سے آئے نوجوان بڑی تعداد میں سبز ہلالی پرچم لہراتے ہووے ڈیرہ قیصر احمد شیخ پہنچے، جہاں وفاقی وزیر نے اپنے ہاتھ سے شرکاء کو پٹرول کی پرچیاں تقسیم کیں۔ نوجوانوں کا کہنا تھا کہ یہ صرف جشنِ آزادی کی خوشی نہیں بلکہ عوام اور قیادت کے درمیان محبت و یکجہتی کی ایک مضبوط علامت ہے۔ کئی شرکاء نے بتایا کہ وہ...
ویب ڈیسک:دریائے سندھ میں چشمہ بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب جبکہ تربیلا، کالا باغ اور تونسہ بیراج کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے چناب میں مرالہ بیراج میں بہاؤ میں کمی اور ہیڈ خانکی پر بہاؤ میں اضافے کے ساتھ نچلے درجے کا سیلاب ہے، دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب اور پانی کا بہاؤ 64 ہزار کیوسک ہے، دریائے راوی کے نالہ بین شکر گڑھ میں بہاؤ مستحکم اور نچلے درجے کی سیلابی سطح برقرار ہے، ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے اہم پہاڑی برساتی...
ملتان (نیوز ڈیسک) پنجاب کے شہری مردہ مرغی کے گوشت کے بعد ہزاروں کی تعداد میں گندے انڈے کھانے سے بچ گئے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ملتان میں 14 ہزار سے زائد گندے انڈوں سے بھری گاڑی پکڑ لی جبکہ ڈرائیور کو بھی حراست میں لے لیا، خراب انڈوں کو فوری تلف کر دیا گیا۔ فوڈ اتھارٹی کے مطابق کارروائی ناگ شاہ چوک پر کی گئی جبکہ سپلائرز کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی۔ قبل ازیں، ساہیوال میں کوٹ خادم میں کارروائی کے دوران بیمار و لاغر جانوروں کا 800 کلو گوشت برآمد ہوا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز کی موجودگی میں ناقص و مضر صحت گوشت تلف کر دیا گیا۔ اتھارٹی نے بتایا کہ بیف شاپ کے...
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکا کے سابق صدر جو بائیڈن کی بیٹی نے اپنے شوہر سے طلاق لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شوہر سے علیحدگی کے لیے 44 سالہ ایشلی بائیڈن نے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق ایشلی بائیڈن نے شادی کے 13 سال بعد پلاسٹک سرجن ڈاکٹر ہوورڈ کرین سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایشلی بائیڈن نے رواں ہفتے کے آغاز میں فلاڈیلفیا کی فیملی کورٹ میں طلاق کے لیے درخواست دائر کی ہے، دائر کی گئی درخواست میں انہوں نے اپنی شادی کی ناکامی کا ذکر کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق صدر کی بیٹی نے عدالتی کارروائی...
چلی میں ’سیئلو‘ (CiELO) پراجیکٹ کہکشاؤں کی تشکیل اور ارتقاء کے مطالعے میں نئی راہیں کھول رہا ہے اور اس ملک کو کمپیوٹیشنل فلکیات میں لاطینی امریکا کا قائد بنانے کی جانب گامزن ہے۔ مرکز برائے فلکیات اور متعلقہ ٹیکنالوجیز (CATA) کی ڈائریکٹر اور پراجیکٹ کی سربراہ پاتریشیا تیسیرا نے کہا: ’یہ اپنی نوعیت کا پہلا تخلیقی سمیولیشن پراجیکٹ ہے جو چلی اور اس خطے میں تیار کیا گیا ہے۔ اس کی بدولت قومی سائنسی برادری اب اپنی شناخت اور آزادانہ نقطۂ نظر کے ساتھ کائنات سے متعلق اپنے سوالات اٹھا اور حل کر سکتی ہے۔‘ مقصد: کہکشاؤں کی پیدائش اور ارتقاء کی کیمیائی کھوج ’سیئلو‘ کا مکمل نام Chemo-dynamIcal propertiEs of gaLaxies and the cOsmic ہے۔ اس کا...
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا ضلع بٹگرام کے علاقہ نیل بند میں سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے 10 افراد کی لاشیں شملائی مندروالی کے مقام سے نکال لی گئیں۔ریسکیو حکام کے مطابق 18 افراد کی تلاش کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام کے مطابق نیل بند گاؤں ضلع بٹگرام اور مانسہرہ کی سرحد پر واقع ہے جہاں گزشتہ رات کلاؤڈ برسٹ کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوئی تھی۔اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام کا کہنا ہے کہ کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی ریلوں کے باعث 5 مکانات تباہ ہوئے ہیں۔ مانسہرہ: بسیاں میں کار سیلابی ریلے میں بہہ گئی، 2 افراد جاں بحق، 1زخمیریسکیو حکام کے مطابق گاڑی میں 6 افراد سوار تھے جن میں سے 2 افراد جاں بحق اور ایک شخص...
روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن آج جمعہ کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے امریکی ریاست الاسکا میں ملاقات کریں گے۔ اس سربراہی اجلاس میں سب سے اہم موضوع یوکرین تنازع کے حل کی کوششیں ہوں گی، جبکہ روس۔امریکا 2 طرفہ تعلقات پر بھی بات چیت متوقع ہے۔ الاسکا: امریکا کی روس سے قریب ترین ریاست یہ ملاقات الاسکا میں ہوگی، جو بیئرنگ اسٹریٹ کے پار روسی سرحد سے صرف چند میل کے فاصلے پر ہے۔ اجلاس جمعہ کی صبح اینکریج شہر میں قائم جوائنٹ بیس ایلمینڈورف-رچرڈسن پر شروع ہوگا۔ کریملن کے خارجہ پالیسی کے مشیر یوری اوشاکوف کے مطابق اس فوجی بیس کے قریب وہ مقام ہے جہاں دوسری جنگِ عظیم کے دوران لینڈ-لیز معاہدے کے تحت طیارے...
مودی حکومت نے فوجی افسران کو گیم شو میں شامل کر کے ادارے کے وقار کو مجروح کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 15 August, 2025 سب نیوز بھارت میں مودی سرکار نے فوجی افسران کو گیم شو میں شامل کر کے فوج کے وقار کو مجروح کردیا ہے۔ ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی کی کٹھ پتلی مودی سرکار فوج کو سیاسی پروپیگنڈے اور اسٹیج ڈراموں کا حصہ بنا رہی ہے۔ فوج کا منصب بدل کر مودی نے اسے سیاست اور مزاح کا کھلونا بنا دیا ہے۔ 15 اگست کی مناسبت سے بھارتی فوج کی خواتین افسران نے وردی میں گیم شو کون بنے گا کروڑپتی میں شرکت کی، جس کی جھلکیاں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ تینوں...