2025-09-18@03:36:48 GMT
تلاش کی گنتی: 2622
«اسلامی جمعیت طلبہ»:
(نئی خبر)
مظفرآباد سمیت آزاد کشمیر کے مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے ، جس کے باعث لینڈ سلائیڈنگ سے کئی رابطہ سڑکیں بند اور کئی مکانات تباہ ہوگئے۔مظفرآباد سمیت آزاد کشمیر کے متعدد علاقوں میں منگل کی رات سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ سے کئی رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں۔ ٹامی برساتی نالہ میں طغیانی سے کئی مکانات تباہ ہوگئے ،ملبے تلے دب کر ایک بچہ جاں بحق ہوگیا۔لینڈ سلائیڈنگ سے طارق آباد بائی پاس جبکہ کے پی کے کو آزادکشمیر سے ملانے والی سڑک لوہار گلی کے مقام سے بند ہوگئی۔برساتی نالے میں پانی آنے کی وجہ سے متعدد مکانات کو شدید نقصان پہنچا، پانی کے ساتھ نالے میں بڑی...

شیرپائو پل جلائو گھیرائواور دیگر 9مئی مقدمات : احمر بھچر ‘ یاسمین راشن ‘ محمود الرشید سمیت 79افراد کو 10برس قید : شاہ محمود بری
سرگودھا+ وزیر آباد +لاہور(نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار+ نوائے وقت رپورٹ) سرگودھا کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کیس میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بچھر سمیت 70 افراد کو 10، 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ لاہور کی عدالت نے یاسمین راشد‘ محمود الرشید کو 10-10 برس سزا سنا دی جبکہ شاہ محمود سمیت 6 ملزموں کو بری کر دیا۔ ملزموں کے خلاف سزا کا حکم مقدمہ نمبر 72/2023 میں سنایا گیا، یہ مقدمہ میاں والی کے علاقے موسیٰ خیل کے تھانے میں درج کیا گیا تھا۔ مقدمہ توڑ پھوڑ، املاک کو آگ لگانے اور ہنگامہ آرائی کرنے پر انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا۔ سرگودھا کی انسداد دہشت...
امریکا نے اقوام متحدہ کے تعلیمی، سائنسی و ثقافتی ادارے (یونیسکو) سے ایک بار پھر علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ 31 دسمبر 2026 سے مؤثر ہوگا، اور اس کی وجہ فلسطین کی یونیسکو میں رکنیت اور امریکی خارجہ پالیسی کے ساتھ تنازعات کو قرار دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے فلسطینیوں کی نسل کشی میں کونسی کمپنیاں ملوث ہیں؟ اقوام متحدہ نے فہرست جاری کردی امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان، ٹیمی بروس نے منگل کے روز ایک بیان میں کہا کہ یونیسکو کی پالیسیز اور سرگرمیاں امریکا کے قومی مفاد میں نہیں ہیں۔ اُنہوں نے الزام لگایا کہ یونیسکو تقسیم پیدا کرنے والے سماجی اور ثقافتی ایجنڈے کو فروغ دے رہا ہے اور اس کا جھکاؤ اقوام...
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی شیرپاؤ پل پر جلاؤ گھیراؤ کیس میں مجموعی طور پر 14 ملزمان کا ٹرائل مکمل کیا جس میں سے 8 ملزمان کو 10، 10 سال قید کی سزا کا حکم سنایا گیا اور 6 ملزمان کو مقدمہ سے بری کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی شیرپاؤ پل پر جلاؤ گھیراؤ کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کوٹ لکھپت جیل میں ٹرائل مکمل ہونے پر تھانہ سرور روڈ کے مقدمہ نمبر 97/23 کا محفوظ فیصلہ سنایا۔ پراسکیوشن کے 61 گواہان نے ملزمان کیخلاف شہادت ریکارڈ کرائی، سرکار کی جانب سے پراسیکیوٹر عبد الجبار ڈوگر نے...
لاہور: انسداد شہت گردی کی عدالت نے 9 مئی کے مقدمے میں شاہ محمد قریشی، حمزہ عظیم سمیت 6 ملزمان کو بری جبکہ ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید سمیت دیگر کو 10 سال قید کی سزا سنادی۔ تفصیلات کے مطابق عدالت نے شیر پاؤ پل اشتعال انگیز تقاریر اور جلاؤ گھیراؤ کیس جیل کا محفوظ فیصلہ سنادیا۔ ملزمان اور سرکاری وکلاء کے حتمی دلائل مکمل کرلیے تھے، ایڈووکیٹ برہان معظم اور رانا مدثر عمر نے ملزمان کی جانب سے دلائل دے تھے جبکہ جج ارشد جاوید نے سماعت کی اور دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ محفوظ فیصلے میں کہا ہے کہ انسدادِ دہشت گردی عدالت نے شاہ محمود قریشی ،حمزہ عظیم سمیت چھ ملزمان...
مولانا فضل الرحمٰن—فائل فوٹو جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے غیر فعال متحدہ مجلس عمل کے رہنماؤں سے رابطے کیے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن نے متحدہ مجلسِ عمل کے رہنماؤں کو اپنی رہائش گاہ پر مدعو کر لیا۔علامہ سید ساجد علی نقوی وفد کے ہمراہ مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پہنچ گئے، علامہ عارف واحدی سمیت دیگر رہنما وفد میں شامل تھے۔ جس کو تنگ کرنا ہو اس کی فائل کھولی جاتی ہے: مولانا فضل الرحمٰنسر براہ جے یو آئی نے کہا کہ لوگوں کو تنگ کرنے کے لیے قانون سازی کی جاتی ہے۔ مولانا فضل الرحمٰن نے علامہ ساجد نقوی سمیت ایم ایم اے کی سابقہ قیادت کو مدعو...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 22 جولائی 2025ء) عالمی موسمیاتی ادارے (ڈبلیو ایم او) نے کہا ہے کہ ایشیا اور امریکہ میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی موسمیاتی تبدیلی سے لاحق خطرات اور ان کی زد پر موجود لوگوں کو قدرتی آفات سے بروقت آگاہی کے نظام مہیا کرنے کی ضرورت کو واضح کرتی ہے۔ادارے نے کہا ہے کہ رواں ماہ دونوں خطوں میں شدید بارشوں اور سیلاب سے بڑے پیمانے پر معاشی تباہی کے علاوہ انسانی نقصان بھی ہوا۔ براعظم ایشیا میں انڈیا، نیپال، پاکستان اور جنوبی کوریا ان حالات سے بری طرح متاثر ہوئے جہاں سیکڑوں ہلاکتیں ہوئیں۔ دوسری جانب، امریکہ میں ریاست ٹیکساس اور نیو میکسیکو میں سیلاب کے باعث 100 سے زیادہ جانوں...
فائل فوٹو۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ موقع نہیں ملے گا تو کھلاڑی صلاحیت کیسے منوائے گا، والدین سے کہتا ہوں کہ اپنے بچوں کو اسپورٹس مین ضرور بنانا ہے۔ پشاور میں اسپورٹس ہیروز ایوارڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اسپورٹس مین چیمپئنز ہوتے ہیں جو جیتتے ہیں یا سیکھتے ہیں، صوبہ بھر سے اسپورٹس ٹیلنٹ سامنے آیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ہمیشہ ایک بات کہتے ہیں کہ ہار نہیں ماننا ہے، جو ہار نہیں مانتا جیت اُسی کی ہوتی ہے، اسپورٹس کے ذریعے ملک اورعلاقے کا نام روشن کرنا ہے۔انھوں نے کہا کہ جو بھی بچہ یا بچی انٹرنیشنل ایوارڈ یافتہ ہوگا انہیں 50 ہزار...

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور جنرل اسمبلی کے صدر سے اہم ملاقاتیں، بھارتی جارحیت پر تشویش کا اظہار
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی جس میں پاکستان کے کثیرالجہتی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا گیا ملاقات کے دوران اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر اور اصولوں پر مکمل عمل پیرا ہے اور امن کے فروغ کیلئے بات چیت اور سفارتکاری کو واحد راستہ سمجھتا ہے سیکرٹری جنرل نے سلامتی کونسل میں پاکستان کے کردار کو سراہا اور بین الاقوامی سطح پر ملک کی کوششوں کی تعریف کی اس موقع پر اسحاق ڈار نے عالمی مسائل کے حل میں اقوام متحدہ کی قیادت کو سراہتے ہوئے باہمی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی...
بیجنگ(انٹرنیشنل ڈیسک) چین خلا میں اپنی اجارہ داری یا نمایاں برتری قائم کرنے کا واضح ارادہ رکھتا ہے اور یہ صرف دعویٰ نہیں بلکہ کئی منصوبوں، مشنز اور اقدامات سے ظاہر ہوتا ہے۔ 1. چاند اگر چاند کے حوالے سے بات کی جائے تو چین “چانگے” نامی مشن سیریز کے ذریعے چاند پر تحقیق اور ممکنہ بیس کیمپ بنانے کے منصوبوں پر کام کر رہا ہے۔ 2020 میں چانگے 5 مشن کے ذریعے چین چاند سے مٹی کے نمونے زمین پر لانے والا تیسرا ملک بن گیا ہے۔ اسی طرح چین اور روس مل کر “انٹرنیشنل لونر ریسرچ اسٹیشن” بنانے کا منصوبہ رکھتے ہیں، جو کہ ایک مستقل بیس ہو سکتا ہے۔ بالکل ویسا جیسے امریکا ناسا کے “آرٹیمس”...
نوشہرہ(نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ کی تحصیل پبی کے علاقے خوشمقام میں گھریلو تنازع پر ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق افراد میں ایک خاتون اور تین مرد شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق مقتولین آپس میں قریبی رشتہ دار تھے اور فائرنگ خواتین سے متعلق گھریلو جھگڑے کا شاخسانہ معلوم ہوتی ہے۔ فائرنگ کے بعد پولیس نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ نوشہرہ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے اور علاقے میں اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ Post Views: 3
شمالی کوریا اور روس نے ایک دوسرے کی علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے تعاون کا اعادہ کیا۔ روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ شمالی کوریا کے ساتھ اسٹریٹیجک شراکت داری مزید مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے یوکرین تنازع پر روس کے فیصلوں کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کر دیا۔ شمالی کوریا کے شہر وونسان میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں روس نے شمالی کوریا کی سلامتی اور خود مختاری کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کی مخالفت کا اظہار کیا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق اس موقع پر شمالی کوریا اور روس نے ایک دوسرے کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) شمالی کوریا نے کہا ہے کہ وہ روس کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے تحفظ کی غیر مشروط حمایت کرے گا۔ خبررساں اداروں کے مطابق یہ بات شمالی کوریا کی وزیر خارجہ چوئے سون ہوئی نے روسی ہم منصب سرگئی لاروف سے ملاقات کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا کی حکومت کا اسٹریٹجک فیصلہ اور عزم ہے کہ وہ روس کی ریاستی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ، بین الاقوامی انصاف اور سامراجی طاقتوں کی سازشوں کے خلاف روس کی پالیسی کی غیر مشروط اور مسلسل حمایت کرے گا۔ ہماری حکومت نئی بین الریاستی بات چیت کے تمام نکات کو نافذ کرنے کے لیے تیار ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے جماعت اسلامی گلشن اقبال کے دیرینہ کارکن فیصل خان مرحوم کے گھر جا کر اہل خانہ سے تعزیت کی ۔منعم ظفر خان نے مرحوم کے بھائی صفدر خان اور بیٹے عمر سے ملاقات کی، اور دعاے مغفرت کی اورمرحوم کی جماعت اسلامی سے وابستگی، تحرک اور خلوص کومحبت اوراحترام سے یاد کیا۔اس موقع پرامیرضلع شرقی نعیم اختر،گلشن ٹاؤن کے وائس چیئرمین ابراہیم صدیقی اورجماعت اسلامی کے دیگر ذمے داران و کارکنان بھی موجود تھے،اس سے قبل مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے درسِ قرآن کا اہتمام کیا گیا، جس میں جماعت اسلامی کے کارکنان کے ساتھ ساتھ اہلِ محلہ نے بھی بھرپور شرکت کی۔
علی محمد خان : فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا ہے کہ فیصلہ ہوا ہے پنجاب سمیت ہر صوبے سے تحریک میں لوگ نکلیں گے، ہر چھوٹے بڑے شہر سے کارکنوں کو متحرک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔رائیونڈ روڈ پر فارم ہاؤس میں تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے مشترکہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ لاہور سے تحریک نے ہی بانی پی ٹی آئی کو وزیر اعظم بنایا، اب بھی تحریک کی تیاری یہاں سے کی جا رہی ہے، اس لیے اجلاس رکھا کہ آوازیں جاتی امرا میں سنائی دیتی رہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کا قافلہ اسلام آباد سے لاہور پہنچ گیاعلی...
ممبئی(سپورٹس ڈیسک)بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اشارہ دے کر مداحوں اور کرکٹ حلقوں میں ہلچل مچادی ہے۔ جسپریت بمراہ نے لارڈز کے تاریخی میدان پر انگلینڈ کے خلاف جاری تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 74 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں اور انگلینڈ کے مڈل آرڈر کو تہس نہس کرکے نہ صرف بھارت کو میچ میں دوبارہ کنٹرول دلوایا بلکہ پہلی بار اپنا نام لارڈز کے اعزازی بورڈ پر بھی درج کروایا۔ تاہم، اس کارکردگی سے زیادہ جس چیز نے سب کی توجہ حاصل کی، وہ بمراہ کا غیر معمولی طور پر خاموش جشن تھا۔ عام طور پر وکٹ لینے کے بعد جوش و خروش سے جشن منانے والے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: سیشن کورٹ اسلام آباد کی جانب سے 27 معروف یوٹیوب چینلز کو بلاک کرنے کے حکم پر مزید پیش رفت سامنے آئی ہے، عدالت نے 5 مزید یوٹیوب چینلز کی بندش کا حکم معطل کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق 6 یوٹیوبرز نے جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کے یوٹیوب چینلز بند کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کی تھی جس پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد افضل مجوکہ نے سماعت کی، عدالت نے دلائل سننے کے بعد اوریا مقبول جان، مخدوم شہاب الدین، عبدالقادر، عزیر انور اور عمیر رفیق کی حد تک چینلز کی بندش کے حکم کو معطل کردیا ہے۔جبکہ سینئر صحافی حبیب اکرم کی عدم دستیابی کے باعث اپیل پر فیصلہ نہیں ہوسکا،...
پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا بے پناہ قدرتی وسائل، تاریخی ورثے اور انسانی صلاحیتوں سے مالا مال صوبہ ہے لیکن بدقسمتی سے ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ گیا ہے، اب وقت آگیا ہے کہ ہم سب مل کر اس صوبے کو ترقی، خوش حالی اور سرمایہ کاری کا مرکز بنائیں۔ گورنر ہاؤس پشاور میں برین ڈیزائنرکے زیراہتمام ایکسپلور اینڈ انویسٹ خیبر پختونخوا ریجن کے عنوان سے منعقدہ چھٹی کانفرنس سے گورنر فیصل کریم کنڈی نے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کیا اور مختلف کاروباری شخصیات میں ایوارڈز بھی تقسیم کیے- کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ آج کی کانفرنس میں پیش کی جانے والی تجاویز کو متعلقہ فورمز کے ساتھ...
اسلام آباد(ویب ڈیسک) سماجی شخصیت فرخ کھوکھر نے جمعیت علمائے اسلام (ف) میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا، باقاعدہ شمولیت کا اعلان مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کے بعد کیا جائے گا۔ڈان نیوز کے مطابق فرخ کھوکھر 18 جولائی کو ڈیرہ تاجی کھوکھر میں مولانا فضل الرحمٰن کی موجودگی میں جے یو آئی (ف) میں شامل ہوں گے، فرخ کھوکھر جے یو آئی میں شمولیت کے بعد باقاعدہ اسلام آباد سے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز کریں گے۔فرخ کھوکھر سابق ڈپٹی اسپیکر نواز کھوکھر کے بھتیجے اور سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کے چچازاد بھائی ہیں، امیر جے یو آئی اسلام آباد پیر مفتی اویس عزیز بھی ملاقات میں موجود ہوں گے۔یاد رہے کہ فرخ کھوکھر خطہ پوٹھوہار کی جانی مانی شخصیت...
ویلاگ اسلام ٹائمز اردو کی پیشکش ہے، جس میں اہم خبروں سے متعلق مفید تبصرے پیش کئے جاتے ہیں۔ ہر ہفتے کے روز، مختصر و مفید ویلاگز، دیکھنے و سننے والوں کی خدمت میں پیش کئے جائیں گے۔ سامعین سے گزارش ہے کہ یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں اور اپنی مفید آراء سے مطلع فرمائیں۔ متعلقہ فائیلیں Islam Times V Log 12-07-2025 اسلام ٹائمز وی لاگ Resistance Strikes Back | Trump’s Threat, Iran’s Furys | Resistance Rising جارحیت کے خلاف جواب صرف ٹریلر تھا، پوری طاقت باقی ہے،ایران یمن کا بحری محاذ ، اسرائیل کی معیشت ہلا دی "اسرائیل کو تسلیم؟ پاکستان میں زبردست مزاحمت ہفتہ وار پروگرام : وی لاگ وی لاگر: سید عدنان زیدی پیش...
بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اشارہ دے کر مداحوں اور کرکٹ حلقوں میں ہلچل مچادی ہے۔ جسپریت بمراہ نے لارڈز کے تاریخی میدان پر انگلینڈ کے خلاف جاری تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 74 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں اور انگلینڈ کے مڈل آرڈر کو تہس نہس کرکے نہ صرف بھارت کو میچ میں دوبارہ کنٹرول دلوایا بلکہ پہلی بار اپنا نام لارڈز کے اعزازی بورڈ پر بھی درج کروایا۔ تاہم، اس کارکردگی سے زیادہ جس چیز نے سب کی توجہ حاصل کی، وہ بمراہ کا غیر معمولی طور پر خاموش جشن تھا۔ عام طور پر وکٹ لینے کے بعد جوش و خروش سے جشن منانے والے بمراہ...

بھارت کی آبی جارحیت علاقائی امن کیلئے خطرہ بن گئی، پانی روکنے پر پاکستان کا بروقت اور فیصلہ کن رد عمل دینے کا عندیہ
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کی جانب سے دریاؤں کے پانی کی بندش اور سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنے کے عزائم پر پاکستان نے شدید ردعمل دیا ہے۔ ماہرین اور سفارتی حلقوں کا کہنا ہے کہ بھارت کی آبی جارحیت نہ صرف بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی ہے بلکہ خطے کے امن و استحکام کے لیے ایک سنگین خطرہ بن چکی ہے۔ نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق ورلڈ بینک اور عالمی ثالثی عدالت دونوں واضح کر چکے ہیں کہ سندھ طاس معاہدے کو صرف باہمی منظوری سے ہی معطل یا ختم کیا جا سکتا ہے، بھارت کی طرف سے اس معاہدے کی یکطرفہ معطلی بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہو...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جڑواں شہروں راولپنڈی، اسلام آباد کی سماجی شخصیت فرخ کھوکھر نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا، باقاعدہ شمولیت کا اعلان مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کے بعد کیا جائے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق فرخ کھوکھر 18 جولائی کو ڈیرہ تاجی کھوکھر میں مولانا فضل الرحمٰن کی موجودگی میں جے یوآئی (ف) میں شامل ہوں گے، فرخ کھوکھر جے یو آئی میں شمولیت کے بعد باقاعدہ اسلام آباد سے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز کریں گے۔ فرخ کھوکھر سابق ڈپٹی اسپیکر نواز کھوکھر کے بھتیجے اور سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کے چچازاد بھائی ہیں، امیر جے یوآئی اسلام آباد پیر مفتی اویس عزیز بھی ملاقات میں موجود ہوں گے۔...
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جولائی 2025ء ) منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال کی ہدایات کی تعمیل میں، پاکستان بیت المال ریجنل آفس لاہور کی جانب سے ایک کامیاب آن لائن زوم تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ یہ سیشن ڈائریکٹر ریجنل آفس لاہور محمد ظہیر کی زیر صدارت اور تربیت میں منعقد ہوا، جنہوں نے بطور ماسٹر ٹرینر فرائض انجام دیے۔ تربیتی سیشن کا مقصد نظام کی مؤثریت میں اضافہ اور عملے کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں بہتری لانا تھا۔ سیشن میں درج ذیل اہم موضوعات پر روشنی ڈالی گئی: 1. وہسل بلوئنگ (Whistle Blowing)2. مفادات کا ٹکراؤ (Conflict of Interest) 3. تنظیمی رویہ (Organizational Behaviour) یہ سیشن دیانت داری، شفافیت، اور تنظیمی اخلاقیات کے فروغ کے لیے منعقد کیا گیا...
پنجاب میں مون سون بارشوں کا طاقتور سپیل شروع ہو گیا جس کے نتیجے میں لاہور سمیت مختلف شہروں میں تیز بارش ہوئی اور موسم خوشگوار ہو گیا صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقوں مال روڈ گلشن راوی داتا دربار اسلامپورہ ڈیوس روڈ اور لکشمی چوک میں بارش کے ساتھ ٹھنڈی ہواؤں نے گرمی کا زور توڑ دیا بارش کے باعث متعدد علاقوں میں فیڈر بند ہو گئے جس کے نتیجے میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی شہریوں کو گرمی سے تو نجات ملی مگر بجلی کی بندش سے مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا رحیم یار خان خان پور کندیاں اور کلور کوٹ سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی موسلادھار بارش ہوئی جس سے گلیاں اور سڑکیں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر (نمائندہ جسارت) اسلامی جمعیت طلبہ حلقہ گلشن اقبال کے تحت درسِ قرآن کا انعقاد کیا گیا جس میں پروفیسر ابو ظفر نے درسِ قرآن پیش کیا جس میں طلبہ کے بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر انچارج پروگرامبرادرم سلیم اللہ تنیو بھی موجود تھے۔

غزہ میں حماس قبول نہیں‘ نیتن یاہو,قیدیوں کی رہائی کیلیے فوجی انخلا اور مستقل بمباری روکنا ہوگی‘ حماس مزید82فلسطینی شہید
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ /تل ابیب /دوحا /کوالالپور /نیویارک (صباح نیوز /آن لائن /مانیٹرنگ ڈیسک) نیتن یاہو نے کہا ہے کہ غزہ میں حماس قبول نہیں۔ حماس نے کہا ہے کہ قیدیوں کی رہائی کے لیے فوجی انخلا اور مستقل بمباری روکنا ہوگی۔ یہودی جارحیت میں مزید 82 فلسطینی شہید ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق غزہ کی مظلوم سرزمین ایک بار پھر خون میں نہلا دی گئی‘ قابض اسرائیل کی وحشیانہ جارحیت کے نتیجے میں پچھلے24 گھنٹے کے دوران82 فلسطینی شہید اور 247 شدید زخمی ہوگئے۔ وزارت صحت نے کہا کہ اب بھی درجنوں لاشیں ملبے تلے اور سڑکوں پر پڑی ہیں، جہاں ایمبولینس اور ریسکیو ٹیمیں قابض فوج کی بمباری اور محاصرے کی وجہ سے پہنچ نہیں پا رہیں۔ وزارت صحت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تل ابیب: اسرائیلی ڈیفنس فورس (IDF) کے انٹیلی جنس ڈائریکٹر نے 7 اکتوبر 2023 کی نسل کشی سے سبق لیتے ہوئے تربیتی تصور میں ایک جامع تبدیلی لانے کے لیے ایک نئی پہل کی ہے۔ Galei Tzahal کی رپورٹ کے مطابق ڈائریکٹوریٹ کے تمام فوجیوں اور افسران کے لیے عربی اور اسلام کا مطالعہ لازمی کر دیا گیا ہے۔اس پروگرام کے تحت تربیتی نظام کے اندر اسلام اور عربی کی تعلیم کے لیے ایک مختص شعبہ قائم کیا جائے گا۔ یہ نیا شعبہ نہ صرف مترجمین اور ریڈیو آپریٹرز بلکہ انٹیلی جنس ریسرچرز کو بھی تربیت دے گا۔ اس کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ہر بریگیڈ اور ڈویژن کا انٹیلی جنس افسر اعلیٰ سطح...
اداکارہ حمیرا اصغر کے لواحقین لاش وصول کرنے کیلئے رضامند ہوگئے، میت لینے کے لیے بھائی اور بہنوئی کراچی پہنچ گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اداکارہ حمیرہ اصغر کی لاش وصول کے لیے ان کے اہل خانہ نے رضامندی ظاہر کردی، میت وصولی کے لیے بھائی اور بہنوئی کراچی پہنچ گئے اور ایس ایس پی ساؤتھ سمیت دیگر پولیس افسران سے ملاقات کی۔ حمیرا کی میت کی حوالگی کا حکم نامہ کچھ دیر میں جاری کیا جائے گا، پولیس کی جانب سے لیٹر ملنے کے بعد اہل خانہ حمیرا کی لاش وصول کریں گے۔ قبل ازیں اس سے قبل اداکارہ حمیرا اصغر کے والد نے ان کی لاش وصول کرنے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد ان کے...
DUBAI: دنیا کی بڑی ایئرلائن ایمریٹس کو یو گوو کی جانب سے 2025 کا سب سے زیادہ تجویز کردہ عالمی برانڈ قرار دیا گیا ہے، اس درجہ بندی میں ایمریٹس نے 88.4 فیصد اسکور کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی اور وہ واحد ایئرلائن ہے جو سرفہرست 10 عالمی برانڈز کی فہرست میں شامل ہوئی ہے۔ ترجمان ایمرٹس کے مطابق یو گوو (YouGov) کی جانب سے جاری کردہ اس رپورٹ میں صارفین سے یہ پوچھا گیا کہ وہ کس حد تک کسی برانڈ کو اپنے دوست یا ساتھی کو تجویز کریں گے، یو گوو برانڈ انڈیکس میں ایمریٹس نے دوسرے نمبر پر موجود برانڈ کے مقابلے میں نمایاں برتری حاصل کی، یہ درجہ بندی 28 عالمی مارکیٹس میں...
اسلام آباد: عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کو آزادی مارچ کیس سے بری کردیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کے خلاف آزادی مارچ کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے اسد قیصر کی بریت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے بریت کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے اسد قیصر کو مقدمے سے بری کردیا۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج تھا جب کہ پی ٹی آئی کے کئی رہنما پہلے ہی مقدمے سے بری ہوچکے ہیں۔ Tagsپاکستان
کراچی کے علاقے ڈیفنس سے کچھ روز قبل ملنے والی معروف اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش ضابطے کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد ان کے بھائی نوید اصغر کے حوالے کر دی گئی، جو دیگر اہلخانہ کے ہمراہ لاہور سے کراچی پہنچے تھے۔ میت کو لاہور منتقل کر دیا گیا ہے کراچی آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمیرا کے بھائی نوید اصغر نے ان سوالات کے جواب دیے جو سوشل میڈیا اور مختلف حلقوں میں گردش کر رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ حمیرا کا ایک سال سے اپنے گھر والوں سے کوئی رابطہ نہیں تھا، اس کے موبائل فونز بند تھے، اور جب والدہ نے رابطے کی کوشش کی تو بھی کوئی کامیابی نہیں ملی۔ نوید اصغر...

پاکستان کی توانائی کی دھاتوں کی صلاحیت استعمال کرنے کے لیے مضبوط پالیسی، بنیادی ڈھانچے کی ضرورت ہے. ویلتھ پاک
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 جولائی ۔2025 )پالیسی مضبوط انفراسٹرکچر، اور قابل عمل ریگولیٹری ماحول پاکستان کو قدرتی طور پر پیدا ہونے والی توانائی کی دھاتوں کو استعمال کرنے کے لیے سرمایہ کاری کو راغب کرنے میں مدد کر سکتا ہے تاکہ مقامی صنعت کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے اور برآمدی ویلیو ایڈڈ مصنوعات کو برآمد کیا جا سکے توانائی دھاتیں دھاتی عناصر کا ایک متنوع گروپ ہیںجن میں لیتھیم، کوبالٹ، کاپر، اور نایاب زمینی عناصر شامل ہیں۔(جاری ہے) وہ بیٹریوں، الیکٹرک گاڑیوں، ونڈ ٹربائنز، قابل تجدید توانائی کے نظاموں اور توانائی کے ذخیرہ کرنے کے آلات کی پیداوار کے لیے ضروری اجزا ہیں. سینئر ماہر ارضیات عبدالبشیر نے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے کہاکہ...
اسلام آباد(رپورٹ: محمد ابراہیم عباسی) ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی، صحت اور وطن واپسی سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کی جانب سے عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست پر سماعت کی، جس میں وفاقی حکومت کو عدالتی احکامات کے باوجود رپورٹ پیش نہ کرنے پر توہین عدالت کے نوٹسز جاری کرنے اور وزیر اعظم سمیت وفاقی کابینہ کو عدالت طلب کرنے کا عندیہ دیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ:”اگر وفاقی حکومت کی رپورٹ میری عدالت میں پیش نہ کی گئی تو پوری کابینہ کو بلاؤں گا، عدالت صرف وفاقی کابینہ ہی نہیں بلکہ وزیر...
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں فلیٹ سے ملنے والی اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش وصول کرنے کے بعد اہلخانہ میت لے کر لاہور روانہ ہوگئے ہیں۔ اداکارہ حمیرا اصغر کے بھائی نوید اصغر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاثر دیا گیا کہ والدین بہن کو قبول نہیں کررہے جو کہ افواہیں تھیں، ہم پہلے دن سے انتظامیہ اور پولیس سے رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا پر بتایا گیا کہ حمیرا اصغر کے والدین نے اس سے قطع تعلق کر لیا ہے اور اس کی میت وصول کرنے نہیں آئیں گے لیکن اگر لاش پولیس کی کسٹڈی میں ہے تو انہوں نے تحقیقات کرنی ہوتی ہیں، قانونی تقاضے مکمل کرنے پڑتے ہیں پھر لواحقین کو...
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں واقع ایک فلیٹ سے اداکارہ حمیرا اصغر کی میت لے کر ان کے بھائی لاہور روانہ ہوگئے۔ اداکارہ کے بھائی نوید اصغر میت وصول کرنے کے لیے گزشتہ روز کراچی پہنچے تھے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوید اصغر کا کہنا تھا کہ ایک ماہ قبل پھپھو کا انتقال ہوا والدین صدمے میں تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تاثر دیا گیا کہ والدین بہن کو قبول نہیں کررہے جو افواہیں تھیں، ہم پہلے دن سے انتظامیہ اور پولیس سے رابطے میں ہیں۔ حمیرا اصغر کی تدفین لاہور میں کی جائے گی۔ اداکارہ کے بھائی کی میڈیا سے گفتگو اداکارہ کے بھائی کے مطابق ان کا ایک سال سے حمیرا اصغر سے رابطہ منقطع تھا،...
بھائی اور بہنوئی ایس ایس پی ساؤتھ کے دفتر پہنچے،لاش کی حوالگیکیلئے قانونی کارروائی جاری ورثا میت لاہور لے جانا چاہتے ہیں، انہوں نے کسی شک و شبہے کا اظہار نہیں کیا، مہزور علی کراچی کے علاقے ڈیفنس میں فلیٹ سے ملنے والی ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش لینے کیلیے بھائی اور دیگر رشتہ دار کراچی پہنچ گئے۔حمیرا اصغر کے بھائی اور بہنوئی لاش لینے کے لیے ایس ایس پی ساؤتھ کے دفتر پہنچے جہاں لاش کی حوالگی کے لیے قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔ ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ورثا میت لاہور لے جانا چاہتے ہیں، انہوں نے فوری کسی شک و شبہے کا اظہار نہیں کیا۔ایس ایس پی...
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے کے ضلع باجوڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما مولانا خان زیب سمیت 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے ہیں۔ اے این پی رہنما مولانا خان زیب ’امن پاسون جرگے‘ کے سلسلے میں علاقے میں کمپین چلا رہے تھے کہ شنڈنی موڑ کے مقام پر انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جس سے وہ جانبر نہ ہو سکے۔ پولیس حکام کے مطابق واقعے میں جاں بحق اور زخمی افراد کو مقامی ہسپتال منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ لاہور(خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے باجوڑ فائرنگ واقعہ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے اس میں جاں بحق ہونے والے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (صباح نیوز) پبلک اکائونٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی میں پی ٹی وی کی جانب سے سرکاری رہائش گاہیں استعمال کرنے والے 94 ملازمین کو ہائوس الائونس بھی دیے جانے کا انکشاف ہوا جس سے ایک کروڑ 90 لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے، کمیٹی نے رقم کی ریکوری کا حکم دیتے ہوئے پیسے دینے والے افسران کے خلاف بھی کارروائی کی ہدایت کردی، پی ٹی وی میں جعلی ڈگریوں پر معطل ہونے والے 5 ملازمین میں سے ایک ملازم کو سابق وفاقی سیکرٹری شاہیرہ نے بحال کردیا ہے کمیٹی نے معاملہ ایف آئی اے کو بھیج دیا۔ پبلک اکائونٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنوینئر معین عامر پیرزادہ کی زیرصدارت ہوا۔ اجلاس میں وزارت اطلاعات...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (کامرس ڈیسک ) پاکستان چائنا جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے بدھ کے روز سیکرٹریٹ میں منعقدہ تھنک ٹینک سیشن کے دوران چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت دوطرفہ اقتصادی تعاون اور برآمدات میں اضافے کیلئے پنجاب کے فوڈ پراسیسنگ کے شعبے کی وسیع صلاحیت پر روشنی ڈالی۔پی سی جے سی سی آئی کے صدر نذیر حسین نے پنجاب کی بے مثال زرعی صلاحیت پر زور دیا جس نے قدر میں اضافے اور زرمبادلہ کی کمائی کو مضبوط بنانے کے لیے چینی سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کی دعوت دی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب پاکستان کی کل فصلوں کا 57 فیصد حصہ یعنی17 ملین ہیکٹر سے زیادہ پر کاشت کرتا ہے جو ملک کی 80...
ویب ڈیسک : کراچی کے علاقے ڈیفنس میں فلیٹ سے ملنے والی ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش لینے کےلیے بھائی اور دیگر رشتہ دار کراچی پہنچ گئے۔ حمیرا اصغر کے بھائی اور بہنوئی لاش لینے کے لیے ایس ایس پی ساؤتھ کے دفتر پہنچے جہاں لاش کی حوالگی کے لیے قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔ ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ورثا میت لاہور لے جانا چاہتے ہیں، انہوں نے فوری کسی شک و شبہے کا اظہار نہیں کیا۔ایس ایس پی ساوتھ نے مزید بتایا کہ اکتوبر 2024 کے بعد سے حمیرا اصغرسے رابطے منقطع تھے۔ تنہائی کی دلدل،ذمہ دار کون ؟ انہوں نے مزید بتایا کہ جس عمارت...
لاہور سے تعلق رکھنے والے اداکارہ حمیرا اصغر کے بھائی نوید اصغر کراچی پہنچ گئے ہیں تاکہ وہ مرحومہ ہمشیرہ کی میت وصول کر کے اسے آبائی شہر منتقل کر سکیں۔ ڈی آئی جی جنوبی کراچی سید اسد رضا کے مطابق، نوید اصغر نے کراچی پہنچ کر ایس ایس پی ساؤتھ محظور علی اور تھانہ گزری کے ایس ایچ او فاروق احمد سنجرانی سے ملاقات کی۔ انہوں نے پولیس کو آگاہ کیا کہ وہ اپنی بہن کی میت کو لاہور لے جانا چاہتے ہیں تاکہ اسے وہیں سپرد خاک کیا جا سکے، ڈی آئی جی نے تصدیق کی کہ پولیس میت کو بھائی کے حوالے کر دے گی۔ یہ بھی پڑھیں: شہرت کی دھند میں چھپی لاش،’ 9 ماہ تک کسی...
ریاستی مشینری پوری بے باکی سے پاکستان میں اظہار کی آزادیوں کو زندہ درگور کرنے میں مصروف ہے، ترجمان پی ٹی آئی کسی سرکاری بابو کی صوابدید پر کسی بھی پاکستانی کی حب الوطنی کا فیصلہ ممکن ہے نہ اس کی اجازت دی جا سکتی ہے،اعلامیہ پاکستان تحریک انصاف نے یوٹیوب چینلز کی بندش کے خلاف پاکستان اور امریکہ سمیت تمام متعلقہ فورمز پر بھرپور مزاحمت کا اعلان کردیا۔ اس معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مینڈیٹ چور سرکار کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف سمیت صفِ اول کے آزاد صحافیوں کے یوٹیوب چینلز کو بند کیا گیا، یوٹیوب چینلز کی غیرقانونی بندش کے خلاف پاکستان اور امریکہ...
کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء)نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آسیان ریجنل فورم کے موقع پر آسٹریلیا کے وزیر خارجہ سینیٹر وانگ سے ملاقات کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران پاکستان اور آسٹریلیا کے مضبوط تعلقات سمیت تجارت، تعلیم اور عوام سے عوام کے روابط میں باہمی تعاون کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔(جاری ہے) پاکستانی تارکین وطن اور کرکٹ دونوں ممالک کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ فریقین نے دو طرفہ تجارت کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا جس کا موجو دہ حجم 1.186 ارب ڈالر ہے۔ اسی طرح تعلیم کے شعبہ میں شراکت داری کے فروغ اور...

رانا تنویر حسین سے مصر ی سفیر ڈاکٹر ایہاب محمد کی ملاقات،زراعت، آبی ذخائر اور موسمیاتی ٹیکنالوجی پر اشتراک سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء)وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویر حسین سے مصر کے سفیر ڈاکٹر ایہاب محمد نے ملاقات کی جس میں زراعت، آبی ذخائر اور موسمیاتی ٹیکنالوجی پر اشتراک سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جمعرات کو یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے مصر کی خشک زراعت اور ڈرپ ایریگیشن میں مہارت کو سراہا۔ پاکستان اور مصر کے درمیان بیجوں کی بہتری، زرعی تحقیق اور استعداد کار بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔(جاری ہے) رانا تنویر حسین نے کہا کہ مصر کے ساتھ زرعی شعبے میں پائیدار تعاون کا نیا دور شروع ہوگا، مصر کی موسمیاتی ٹیکنالوجی میں پیش...

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی آسٹریلیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ کے عزم کا اعادہ
کوالالمپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آسیان ریجنل فورم کے موقع پر آسٹریلیا کے وزیر خارجہ سینیٹر وانگ سے ملاقات کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران پاکستان اور آسٹریلیا کے مضبوط تعلقات سمیت تجارت، تعلیم اور عوام سے عوام کے روابط میں باہمی تعاون کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔(جاری ہے) پاکستانی تارکین وطن اور کرکٹ دونوں ممالک کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ فریقین نے دو طرفہ تجارت کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا جس کا موجو دہ حجم 1.186 ارب ڈالر ہے ۔ اسی طرح تعلیم کے شعبہ میں شراکت داری...
مسلم لیگ ن کے اعلیٰ سطح کے وفد نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں وزیراعظم شہباز شریف کے مشیرِ سیاسی امور رانا ثنا اللّٰہ، وفاقی وزیر امیر مقام، ن لیگی رہنما مرتضیٰ جاوید عباسی اور جمعیت علمائے اسلام کے رہنما کامران مرتضیٰ، اکرم درانی، مولانا لطف الرحمٰن سمیت دیگر شریک تھے۔ یہ بھی پڑھیں:مسلم لیگ ن کے وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، سینیٹ انتخابات پر تبادلہ خیال ملاقات میں 21 جولائی کو ہونے والے خیبرپختونخوا کے سینیٹ الیکشنز پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ پاکستان مسلم لیگ ن کو اگر سینیٹ انتخابات میں جمعیت علمائے اسلام کی حمایت حاصل ہو جاتی ہے تو پی ٹی آئی 11...
لاہور کی مقامی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف اور بانی عمران خان کو ذاتی حیثیت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔بانی پی ٹی آئی کی لاہور کے علاقے ماڈل ٹائون میں واقع رہائشگاہ کے باہر اسلام آباد پولیس پر حملے کے کیس میں جوڈیشیل مجسٹریٹ نے بانی پی ٹی آئی کو ذاتی حیثیت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے حکم نامے میں کہا کہ جیل حکام بانی پی ٹی آئی کو 22 جولائی تک ذاتی حیثیت میں پیش کریں۔جوڈیشیل مجسٹریٹ کینٹ سہیل رفیق نے سپرنٹنڈنٹ کیمپ جیل کے نام طلبی کا حکم نامہ جاری کردیا۔ حکم نامے میں کہا گیا کہ کیس کی پیروی کیلئے اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی...
ڈی آئی خان: خوفناک ٹریفک حادثے میں بہن بھائیوں سمیت ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پہاڑپور میں چشمہ روڈ پر کڑی خیسور کے قریب ہولناک ٹریفک حادثے میں ایک خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ حادثہ کار اور ہینو ٹرک کے درمیان پیش آیا، جس کے نتیجے میں تمام افراد موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے اطلاع ملتے ہی فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ کر لاشوں کو گاڑی سے نکالا اور پہاڑپور اسپتال منتقل کیا۔ جاں بحق افراد کی شناخت رودہ منیر، محمد معتصم، محمد...
امریکی کانگریس کی رکن مارجرے ٹیلر گرین نے اسرائیل کو امریکی مالی امداد بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ گرین نے کہا کہ وہ دفاعی بجٹ میں ایسی ترامیم پیش کریں گی جن سے اسرائیل کو ملنے والے 500 ملین ڈالر کی اضافی امداد ختم کی جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں:نیتن یاہو وائٹ ہاؤس سے خاموشی سے روانہ، غزہ مذاکرات میں کوئی پیشرفت نہ ہوسکی ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل پہلے ہی امریکا سے ہر سال 3.4 ارب ڈالر حاصل کر رہا ہے، اور وہ ایک ایٹمی طاقت رکھنے والا ملک ہے، جسے مزید امداد کی ضرورت نہیں۔ نیتن یاہو کی امریکی دفاعی حکام سے ملاقات، پینٹاگون کا دورہ دوسری جانب اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو نے بدھ...
---فائل فوٹو لاہور میں جوڈیشل مجسٹریٹ کینٹ نے بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کو گھر کے باہر اسلام آباد پولیس پر حملہ کیس میں 22 جولائی کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا، عدالت نے روبکار بھی جاری کردی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کینٹ سہیل رفیق نے سپرنٹنڈنٹ کیمپ جیل کے نام حکم نامے میں کہا کہ لاہور میں بانیٔ پی ٹی آئی کے گھر کے باہر اسلام آباد پولیس پر حملہ کیس میں بانیٔ پی ٹی آئی کو 22 جولائی تک ذاتی حیثیت میں پیش کیا جائے۔یاد رہے کہ اسلام آباد پولیس نے بانیٔ پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ ریس کورس لاہور میں مقدمہ درج کروا رکھا ہے۔عدالت نے کیس کی پیروی کے لیے اڈیالہ جیل میں قید بانیٔ پی...
وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر نے کہا کہ ہمیں مسلمان ہونے کے ناطے جس تصور رواداری کو اپنانے کی ضرورت ہے وہ کتاب اللہ اور اسوہ رسول (ص) میں دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا ہے کہ اسلام رواداری، امن و سلامتی اور احترام انسانیت کا دین ہے۔ محرم الحرام کے دوران امن و امان قائم رکھنے میں علمائے کرام کا کردار نہایت اہم ہے۔ بین المسالک ہم آہنگی کی فضا برقرار رکھنے کے لئے قومی، ملی اور ملکی حالات و معاملات میں تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام کے اتحاد و اتفاق کی سخت ضرورت ہے۔ تاجدار ختم نبوت، رحمت اللعالمین حضرت...
لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور میں جوڈیشل مجسٹریٹ کینٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کو گھر کے باہر اسلام آباد پولیس پر حملہ کیس میں 22 جولائی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا اور پیشی کیلئے روبکار بھی جاری کردی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کینٹ سہیل رفیق نے سپرنٹنڈنٹ کیمپ جیل کے نام حکم نامے میں کہا ہے کہ لاہورمیں بانی پی ٹی آئی کے گھر کے باہر اسلام آباد پولیس پر حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کو 22 جولائی تک ذاتی حیثیت میں پیش کیا جائے۔ اسلام آباد پولیس نے بانی پی ٹی آئی کےخلاف تھانہ ریس کورس لاہور میں مقدمہ درج کروا رکھا ہے۔ حکم نامے میں کہا گیا کہ کیس کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قصور (مانیٹرنگ ڈیسک) شہر و گردونواح میں موسلا دھار بارش میں کرنٹ لگنے کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ ایک بچہ زخمی ہو گیا۔نور پور میں کرنٹ لگنے سے 12 سالہ بچہ جاں بحق ہوا، ہری کے نول میں دروازے میں کرنٹ آنے سے 55 سالہ سلام بی بی جاں دم توڑ گئی۔ریسکیو عملہ کے مطابق نفیس کالونی میں کھمبے سے کرنٹ لگنے کے باعث 9 سالہ محمد علی زخمی ہو گیا۔
پاکستان ایک بھرپور ثقافتی ورثہ اور متنوع مذہبی روایات کا حامل ملک ہے، سال بھر میں خاصی تعداد میں عام تعطیلات کا مشاہدہ کرتا ہے۔ اگرچہ یہ تعطیلات ملک کے سماجی تانے بانے کے لیے بہت اہمیت رکھتی ہیں، لیکن ان کی بڑی تعداد معیشت پر بوجھ بن گئی ہے۔ ترقی یافتہ ممالک کے مقابلے میں پاکستان کی ضرورت سے زیادہ سرکاری تعطیلات اس کی معاشی ترقی اور پیداواری صلاحیت کے لیے نقصان دہ ہیں۔ معاشی اثرات پاکستان میں اکثر عام تعطیلات کے نتیجے میں پیداواری صلاحیت میں خاطر خواہ نقصان ہوتا ہے۔ ایک سال میں تقریباً 20-25 عام تعطیلات کے ساتھ، کاروبار، صنعتیں اور خدمات متاثر ہوتی ہیں، جس کی وجہ سے اقتصادی پیداوار میں کمی واقع ہوتی ہے۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ /تل ابیب /واشنگٹن /لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) غزہ میں قیامت برپا ہوگئی، اسرائیلی فوج کے مظالم کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق 24 گھنٹے میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 6 بچوں سمیت 105 افراد شہید،530 سے زاید زخمی ہو گئے۔ شاتی کیمپ میں ایک حملے میں 8 افراد شہید ہوئے، دیر البلاح میں ایک گھر پر بمباری سے 2 افراد شہید ہوئے۔ عرب میڈیاکے مطابق خان یونس میں خیموں پر ڈرون حملے میں مزید2 افراد شہید ہوئے۔ شہریوں کو امداد، تحفظ اور طبی سہولیات تک رسائی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے‘ شہدا کی مجموعی تعداد 57 ہزار 575 ہوگئی، 1لاکھ 36 ہزار 879 افراد زخمی ہوئے۔ غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں نے قابض اسرائیلی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے غزہ سے متعلق مذاکرات میں کسی خاص پیش رفت کے بغیر وائٹ ہاؤس کا دورہ مکمل کرلیا اور واپسی کی تیاری شروع کر دی ہے۔عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے دو روز کے دوران دو ملاقاتیں کیں۔ملاقاتوں کے بعد نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ اسرائیل اپنی کوششیں ترک نہیں کر رہا، اور ان مذاکرات کی بنیاد اسرائیلی فوجی دباؤ پر ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا غزہ میں تین اہم اہداف حاصل کرنا مقصود ہے: تمام یرغمالیوں کی رہائی، حماس کی فوجی اور حکومتی صلاحیت کا خاتمہ، اور یہ یقینی بنانا کہ غزہ مستقبل میں اسرائیل کے لیے خطرہ نہ بنے۔نیتن یاہو نے...
ایک ایسے وقت میں جب بین الاقوامی ثالث جنگ بندی کے معاہدے کو مکمل کرنے کی تگ و دو میں لگے ہوئے ہیں، ہسپتال کے حکام نے بتایا کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 40 فلسطینی ہلاک ہو گئے ہیں۔ امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی ہے۔ یہ ان کی دو دنوں میں دوسری ملاقات ہے۔ ٹرمپ جنگ بندی پر زور دے رہے ہیں جس سے غزہ میں 21 ماہ سے جاری جنگ کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔ اسرائیل اور حماس امریکی جنگ بندی کی ایک نئی تجویز پر غور کر رہے ہیں جس سے جنگ کو رکے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: ترکیہ کے وزیر دفاع یاشار گلر کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد نے ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں وفد نے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔اس اہم ملاقات میں خطے کی بدلتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال، دفاعی تعاون میں جاری پیشرفت اور مستقبل میں ابھرتے ہوئے جنگی شعبہ جات میں اشتراک کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان برادرانہ تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے دونوں ممالک کے مابین مشترکہ مقاصد اور تزویراتی ہم آہنگی پر روشنی ڈالی، انہوں نے دفاع، بالخصوص اعلیٰ تربیت اور ایرو اسپیس ٹیکنالوجی کے شعبے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی داخلہ کے اجلاس میں (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کے ارکان کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی۔قائمہ کمیٹی داخلہ کے اجلاس کے دوران شازیہ مری سی ڈی اے ترمیمی بل پیش کرنے میں مبینہ رکاوٹ پر برہم ہوگئیں اور چیئرمین سی ڈی اے کے خلاف تحریک استحقاق لانے کا اعلان کیا۔اس پر وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے چیئرمین سی ڈی اے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ شازیہ مری تحریک استحقاق لائیں وہ اس کا سامنا کریں گے۔شازیہ مری نے جواباً کہا کہ طلال چوہدری دھمکی دے رہے ہیں، اس پر وزیر مملکت نے کہاکہ دھمکی شازیہ مری دے رہی ہیں۔بعد ازاں پی پی رہنما نبیل گبول وزیر مملکت کے رویے پر احتجاجاً...
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے ارکان کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی۔ اجلاس کے دوران شازیہ مری نے سی ڈی اے ترمیمی بل پیش کرنے میں مبینہ رکاوٹ پر برہمی کا اظہار کیا اور چیئرمین سی ڈی اے کے خلاف تحریکِ استحقاق لانے کا اعلان کیا۔ یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پی ٹی اے نے ایمل ولی سے چرس بھرا سیگریٹ مانگ لیا، اجلاس میں جھڑپ اس موقع پر وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے چیئرمین سی ڈی اے کا دفاع کرتے ہوئے کہاکہ شازیہ مری تحریکِ استحقاق لے آئیں، وہ اس کا سامنا کریں گے۔ اس پر شازیہ مری نے کہاکہ طلال چوہدری دھمکی دے رہے ہیں، جس پر...

قائمہ کمیٹی داخلہ اجلاس؛خیرات میں جو دوتہائی اکثریت آ گئی ہے اس سے آپ زیادہ مغرور ہو گئے،نبیل گبول کاطلال چودھری ، چیئرمین سی ڈی اے کے رویے پر اجلاس کا بائیکاٹ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی داخلہ کے اجلاس میں وزیر مملکت طلال چودھری اور چیئرمین سی ڈی اے کے رویےپر پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول بائیکاٹ کر گئے،نبیل گبول نے کہاکہ خیرات میں جو دوتہائی اکثریت آ گئی ہے اس سے آپ زیادہ مغرور ہو گئے،ہم نے پہلے بھی آپ کو حکومت گرا کر دکھائی تھی، اب بھی ہم کر سکتے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی داخلہ کا راجہ خرم نواز کی زیرصدارت اجلاس ہوا،کمیٹی میں شازیہ مری کی جانب سے سی ڈی اے ترمیمی بل پیش کیاگیا۔ بارکھان اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے شازیہ مری نے کہاکہ اس افسر کے خلاف تحریک...
اسلام آباد پولیس کے غوطہ خوروں اور شہزاد ٹاون پولیس کی ٹیموں نے سیلابی پانی میں پھنسے 3 بچوں سمیت فیملی کے 6 افراد کو ریسکیو کر لیا۔ نالہ کورنگ میں طغیانی کے باعث پانی گھروں میں داخل ہوگیا تھا۔ گھر میں دو مرد، خاتون اور تین کمسن بچے پھنس گئے تھے۔ ریسکیو 15 پر کال موصول ہوتے ہی پولیس ٹیموں نے بروقت ریسپانس کیا۔ آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے پوئے انعامات کا اعلان بھی کیا۔
اسلام ٹائمز: ٹرمپ کا ایک چہرہ یہ بھی ہے کہ وہ بار بار ایران سے مذاکرات کی بات کرتا ہے اور کل ہی بیان دیا کہ وہ کسی مناسب وقت پر ایران سے پابندیاں ہٹانا چاہتا ہے۔ ٹرمپ تو امریکہ میں بھی قابل اعتبار نہیں ہے، اس کی جنگ کی بات پر پریشان نہیں ہونا چاہیئے اور امن کی پیشکش پر خوش نہیں ہونا چاہیے۔ ویسے امریکہ جیسے بظاہر بڑے ملک کے لیے کتنی شرمناک بات ہے کہ دنیا میں اس کے صدر کے بارے میں یہ تاثر ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ منگل کو شمالی غزہ میں لڑائی کے دوران اس کے پانچ فوجی ہلاک ہوگئے۔ جی اور ایک اسرائیلی فوجیوں کو قید کرنے...
لاہور، راولپنڈی اور گجرانولہ سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار جبکہ حبس کی شدت میں کمی آگئی۔ محکمہ موسمیات نے آج دن بھر بارش کی پیشنگوئی کر رکھی ہے۔ لاہور میں راوی روڈ، مصری شاہ، شیرانوالہ گیٹ، گجر پورہ، داتا نگر، بھگوان پورہ، لکشمی چوک، جوہر ٹاؤن، جی پی او، ریلوے اسٹیشن اور نابھا روڈ کے اطرف شدید بارش ہوئی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر واسا لاہور مکمل الرٹ ہے۔ وائس چیئرمین واسا چوہدری شہباز احمد، ڈی جی واسا پنجاب طیب فرید اور ایم ڈی واسا غفران احمد نے تمام مرکزی شاہراہوں اور انڈر پاسز کو کلیئر رکھنے کی ہدایات کر دیں۔ ڈی جی واسا نے تمام فیلڈ ٹیموں کو...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے 24 گھنٹوں کے اندر دوسری مرتبہ وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی، جس کا مقصد غزہ میں جنگ بندی کے امکانات پر بات چیت کرنا تھا۔ منگل کی شام ہونے والی یہ ملاقات ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی، لیکن میڈیا کو رسائی نہیں دی گئی اور کوئی باضابطہ بیان بھی جاری نہیں کیا گیا۔ الجزیرہ کے نمائندے مائیک ہنّا کے مطابق واشنگٹن ڈی سی سے رپورٹ کرتے ہوئے کہا گیا کہ اس ملاقات کے بارے میں "بہت کم معلومات دستیاب ہیں"، اور یہ ظاہر کرتا ہے کہ شاید کوئی رکاوٹ یا اختلافی نکتہ دونوں رہنماؤں کے درمیان پیش آیا ہو۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگرچہ پچھلے...
فیصل آباد(نیوز ڈیسک)نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کا فیصل آباد میں سابق فیسکو چیف کے ڈیرے پر کارروائی کے دوران اربوں روپے کا آن لائن فراڈ پکڑ لیا۔ فیصل آباد میں تاریخ کا سب سے بڑا آن لائن فراڈ بےنقاب ہوگیا، جعلی سرمایہ کاری کا بڑا اسکینڈل پکڑا گیا۔ نیشنل سائبر کرائم ایجنسی ٹیم کے مطابق انہیں سابق فیسکو چیف ملک تحسین کے ڈیرے پر چھاپے کے دوران بڑے کال سینٹر کا انکشاف ہوا ۔ جو پونزی اسکیم اور آن لائن انویسٹمنٹ فراڈ میں ملوث تھا۔ کارروائی کے دوران غیر ملکی باشندوں سمیت 149 افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ۔ ملزمان میں 131 مرد اور 18 خواتین شامل ہیں۔ این سی سی آئی اے کے مطابق...
امریکا اور اسرائیل کے درمیان غزہ میں جنگ بندی کا مسئلہ پھر سے زیر بحث آیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی وزیراعظم بین یامین نیتن یاہو سے پہلی ملاقات کے 24 گھنٹوں میں دوسری مرتبہ ملاقات کی۔ یہ بھی پڑھیں:صدر ٹرمپ کا نیتن یاہو کے اعزاز میں عشائیہ، غزہ جنگ بندی پر تبادلہ خیال غیر متوقع ملاقات تقریباً ایک گھنٹے پر محیط تھی اور میڈیا کی رسائی کے بغیر ہوئی ۔ اس دوران غزہ میں جاری خونی حملوں میں کم از کم 95 فلسطینی ہلاک ہوگئے۔ ٹرمپ نے کہا کہ ان کی توجہ ’تقریباً صرف غزہ‘ کے مسئلے پر ہے، اور دونوں رہنماؤں نے جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا۔ امریکی خاص نمائندہ...
کراچی: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے فیصل آباد میں چھاپہ مار کر پونزی اسکیم اور سرمایہ کاری کے فراڈ میں ملوث بڑا کال سینٹر پکڑ لیا۔ کارروائی کے دوران 149 ملکی اور غیر ملکی شہری وہاں کام کرتے ہوئے پائے گئے جنہیں موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔یہ اب تک پاکستان میں آن لائن فراڈ کرنیوالے ملزمان کی بیک وقت پکڑی گئی سب سے بڑی تعداد ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل سائبر کرائم اینڈ انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے)نے ایک حساس ادارے کے ہمراہ سانگلہ ہل شاہکوٹ روڈ فیصل آباد میں ایک کال سینٹر پر چھاپہ مارا۔ یہ کال سینٹر فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی(فیسکو )کے سابق چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز ملک تحسین...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اہم اجلاس جاری جس میں پنشن اصلاحات کی منظوری دے دی گئی۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پنشن اصلاحات کا نوٹیفکیشن محکمہ خزانہ جاری کرے گا،اس کے علاوہ کابینہ نے لیبر ڈپارٹمنٹ کو ہدایت کی کم از کم اجرت کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اجرت کا نوٹیفکیشن جاری کرنے سے قبل تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں۔سندھ کابینہ نے زرعی انکم ٹیکس رولز کی منظوری دے دی، نئے قواعد کے تحت زمیندار ایس آر بی کے ساتھ رجسٹریشن کا پابند ہوگا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بخارسٹ (انٹرنیشنل ڈیسک) رومانیا میں شدید گرمی کی لہر کے باعث دارالحکومت بخارسٹ سمیت 15 علاقوں میں ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا۔ نیشنل میٹرولوجیکل ایڈمنسٹریشن نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں درجہ حرارت 41 ڈگری تک بڑھنے کی توقع ہے۔ شدید گرمی کی لہر شدت اختیار کر کے ملک کے جنوبی اور جنوب مشرقی حصوں میں پھیل جائے گی۔ ریڈ وارننگ سے متاثر ہونے والی کاؤنٹیوں میں مہیڈینتی، گورج، ڈولج، اولٹ، ویلسیا، ارجس، ٹیلیورمین، گیورگیو، ڈمبوویتا، پرہووا، بوزاؤ، بریلا، آئیالومیتا، کیلارسی، الوف اور دارالحکومت بخارسٹ شامل ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسرائیلی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے لیکن جنگ کے خاتمے پر اب بھی اختلاف برقرار ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں عشائیہ پر ملاقات ہوئی۔بعد ازاں دونوں رہنماؤں نے غزہ جنگ بندی سمیت مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔اس ملاقات کے بعد اسرائیلی حکام نے میڈیا کو بتایا کہ غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے پر 80 سے 90 فیصد شرائط طے پا چکی ہیں۔تاہم انھوں نے یہ بھی کہا کہ اب تک بنیادی مسئلہ یعنی جنگ کا مستقل خاتمہ یا عارضی توقف اب بھی حل طلب ہے۔ٹرمپ سے ملاقات کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے مشرق وسطیٰ...
اسرائیلی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے لیکن جنگ کے خاتمے پر اب بھی اختلاف برقرار ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں عشائیہ پر ملاقات ہوئی۔ بعد ازاں دونوں رہنماؤں نے غزہ جنگ بندی سمیت مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس ملاقات کے بعد اسرائیلی حکام نے میڈیا کو بتایا کہ غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے پر 80 سے 90 فیصد شرائط طے پا چکی ہیں۔ تاہم انھوں نے یہ بھی کہا کہ اب تک بنیادی مسئلہ یعنی جنگ کا مستقل خاتمہ یا عارضی توقف اب بھی حل طلب ہے۔ ٹرمپ سے ملاقات کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو...
سٹی 42: لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے ، پنجاب پولیس کے افسر اور جوان الرٹ کردیے گئے ،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس فورس کو امدادی سرگرمیوں میں بھرپور شرکت کی ہدایت کردی انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارشوں کے دوران پنجاب پولیس کے افسران اور جوانوں کو الرٹ اور امدادی سرگرمیوں میں بھرپور شرکت کی ہدایت کی ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس افسران و اہلکار بارش سے متاثرہ علاقوں میں مزید مستعد ہو کر ڈیوٹی انجام دیں۔ٹریفک وارڈنز شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے میں کردار ادا کریں اورسپروائزری پولیس افسران بارش زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں...
پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ 10 محرم الحرام گزر گیا، احتجاج سے متعلق عمران خان نے لائحہ عمل دے دیا ، اب پارٹی لائحہ عمل دے گی، ہماری فیملی کو احتجاج کا پلان پتہ ہے، میڈیا کو اس وقت بتائیں گے جب وقت آئے گا، بھروسہ رکھیں بہتر ہوگا، رول آف لا اور جمہوریت کے لئے نکلنا ہے اور 26 ویں ترمیم کے خلاف نکلنا ہے، عمران خان جیل سے احتجاج لیڈ کریں گے۔ اڈیالہ جیل راولپنڈی میں سابق وزیراعظم عمران خان سے ان کی بہنوں کی ملاقات ہوئی، جس کے بعد علیمہ خان نے نورین خان اور عظمیٰ خان کے ہمراہ گورکھ پور ناکے پر میڈیا سے گفتگو...

توہینِ مذہب مقدمات میں الزامات کی نوعیت مشکوک؟ اسلام آباد ہائیکورٹ کا ایف آئی اے پر شدید اظہارِ برہمی، تحقیقات کیلئے کمیشن بنانے کی تجویز
اسلام آباد(ابراہیم عباسی)اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہینِ مذہب کے مقدمات میں لگائے گئے الزامات کی نوعیت اور ان پر ہونے والی تفتیش کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس کی سماعت کے دوران ایف آئی اے کی تفتیشی کارکردگی پر سخت سوالات اٹھائے اور کئی مقامات پر شدید اظہارِ برہمی کیا۔ ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (HRCP) کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ توہینِ مذہب کے ان مقدمات میں سزا پانے والے 93 قیدیوں کے بیانات قلمبند کیے گئے جن میں حیران کن طور پر سب کے بیانات ایک جیسے تھے۔ جسٹس سردار اعجاز اس پر حیران ہوئے اور ریمارکس دیے کہ ایک قیدی سندھ سے، ایک لاہور سے اور ایک بلوچستان...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 جولائی ۔2025 )اسلام آباد کی ضلعی عدالت نے نیشنل سائبر کرائم ایجنسی اتھارٹی اور ایف آئی اے کی درخواست پر پاکستان مخالف پروپیگینڈا کرنے کے الزام میں سابق وزیر اعظم عمران خان سمیت 27 یوٹیوب چینلز کو بلاک کرنے کا حکم جاری کیا ہے. نجی ٹی وی کے مطابق ڈسٹرکٹ کورٹ اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے ایف آئی اے اور سائبر کرائم اتھارٹی کی جانب سے دائر درخواست پر 24 جولائی2025 کو حکم نامی جاری کیا جو منگل کو متاثرہ اکاﺅنٹس کے مالکان کو یوٹیوب کی جانب سے موصول ہوا عدالتی حکم نامے میں کہا گیا کہ ریاست مخالف مواد کے حوالے سے ایف آئی اے نے 2 جون کو انکوائری...
راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ وہ احتجاج کو لیڈ کریں گے، وہ جیل میں آزاد ہیں اور ہم لوگ جو باہر ہیں وہ قید ہیں، آپ لوگوں کو اپنے لیے نکلنا ہے، رول آف لا اور جمہوریت کے لیے نکلنا ہے اور 26 ویں ترمیم کے خلاف نکلنا ہے۔ یہ بات علیمہ خان نے عمران خان سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر اپنی بہنوں نورین اور عظمی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں کہی۔ علیمہ خان نے کہا کہ بہنوں کی عمران خان سے الحمدللہ ملاقات ہوگئی، بانی پی ٹی آئی خیریت سے ہیں، بانی کے ساتھ وہ کچھ ہورہا ہے جو کسی قیدی کے ساتھ نہیں ہوتا، یہ ظلم کی انتہا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکی دارالحکومت میں ایک اہم اور متنازع سفارتی ملاقات کے دوران ایسی باتیں سامنے آئی ہیں جنہوں نے فلسطین، غزہ اور مشرق وسطیٰ کی آئندہ صورتحال پر سوالیہ نشان لگا دیے ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کے بعد سامنے آنے والے بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ نہ صرف اسرائیل فلسطین تنازع کے حل کے امکان کو پس پشت ڈال دیا گیا ہے، بلکہ فلسطینیوں کو غزہ سے بے دخل کرنے جیسے خطرناک منصوبے پر بھی بات چیت ہو رہی ہے۔نیتن یاہو نے ملاقات میں واضح طور پر اعلان کیا کہ وہ فلسطین کی آزاد ریاست کے قیام کو تسلیم نہیں کرتے۔ انہوں نے ہرزہ...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2025ء)ملک بھر میں مون سون کا ہیوی سپیل جاری ہے، لاہور، ملتان، سیالکوٹ، گجرات، گوجرانوالہ بہاولپور اور لیہ میں بادل برس پڑے۔لاہور کے علاقے گلبرگ، کلمہ چوک اور مغل پورہ کے علاقوں میں بارش ہوئی، گڑھی شاھو، لکشمی چوک میں بھی گرج برس ہوئی، فیروز پور روڈ، جوہر ٹاؤن اور علامہ اقبال ٹاؤن کے علاقوں میں بادل جم کر برسے، نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش ہوئی، گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا، ہنگو میں بادل جم کر برسے، ہری پور میں طوفانی بارش کے باعث مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی، متعدد سڑکیں آمدورفت کیلئے بند کردی گئیں، کراچی میں بادلوں کے ڈیرے...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کی میزبانی کرتے ہوئے وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ایک اہم ملاقات میں اعلان کیا ہے کہ امریکا نے ایران کے ساتھ مذاکرات طے کر لیے ہیں اور کسی مناسب وقت پر ایران پر عائد پابندیاں بھی اٹھائی جا سکتی ہیں۔ اس موقع پر صدر ٹرمپ نے غزہ کے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کے اسرائیلی منصوبے میں پیش رفت کا عندیہ بھی دیا، جس نے خطے میں ایک نئے بحران کے خدشات کو جنم دے دیا ہے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق وائٹ ہاؤس میں امریکی و اسرائیلی حکام کے درمیان ہونے والے عشائیے کے دوران نیتن یاہو نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ امریکا...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جاپان اور جنوبی کوریا سمیت مزید کئی ممالک پر ٹیرف لگانے کا اعلان کر دیا جس کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے مختلف ممالک پر عائد تجارتی ٹیکسوں سے متعلق خطوط سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے شروع کر دئے۔ صدر ٹرمپ نے اعلان کیا کہ یکم اگست سے جاپان اور جنوبی کوریا سے آنے والی اشیاء پر 25 فیصد ٹیکس عائد ہوگا، امریکا نے تیونس پر 25 فیصد، انڈونیشیا پر 32 فیصد، بوسنیا پر 30 فیصد اور بنگلا دیش پر 35 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ امریکی صدر نے سربیا پر 35 اور کیمبوڈیا پر 36 فیصد ٹیرف عائد کیا ہے۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈومحمد خان(نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ غلبہ حق، ظلم اور وقت کے یزیدوں کے خلاف ڈٹ جانے کا نام حسینیت ہے، واقعہ کربلا پوری امت کو یہ درس ملتا ہے کہ دعوت دین کے راستے میں ا ٓنے والی تمام مشکلات کا صبر واستقامت کے ساتھ مقابلا کرنا چاہیے،یومِ عاشور دراصل تذکیر کا دن ہے کہ پوری قوم ایک بار پھر سے عدل وانصاف اور غلبہ دین کے لیے اسوہ حسینؓپر عمل پیرا ہونے کا عہد کرے۔ نواسہ رسولؓ کی شہادت سے ہمیں یہ پیغام ملتا ہے کہ باطل قوتوں کے مقابلے کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنے سے بھی دریغ نہیں کرنا چاہیے جس طرح سے آج غزہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مظفر آباد (صباح نیوز) حزب سربراہ اور متحدہ جہاد کونسل کے چیئر مین سید صلاح الدین نے کہا ہے کہ رائو محمد ظفر کی تحریک آزادکشمیر سے گہری وابستگی قابل تقلید ہے ،رائو محمد ظفر ایک باصلاحیت، مدبر، اور اعلیٰ اخلاق کے حامل انتہائی متقی رہنما اور تحریک آزادی کشمیر کے سچے عاشق تھے ۔ان خیالات کا اظہار حزب سربراہ اور متحدہ جہاد کونسل کے چیئر مین سید صلاح الدین نے حزب کمانڈ کونسل کے ایک خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے جماعت اسلامی پنجاب کے سابق امیر ، مرحوم رائو محمد ظفر کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ رائو محمد ظفر ایک باصلاحیت، مدبر، اور انتہائی متقی رہنما تھے جو اللہ سے ڈرنے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(صباح نیوز)اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے زیر اہتمام منتخب ذمے داران کے لیے منعقدہ 8 روزہ تربیتی کیمپ’’البصیرہ‘‘کا کامیاب اختتام اچھرہ، لاہور میں ہوا۔ کیمپ کے آخری روز ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان حسن بلال ہاشمی نے شرکا سے خصوصی خطاب کیا اور تنظیمی حکمت عملی، ادارہ جاتی وژن اور مستقبل کے فکری و پیشہ ورانہ منصوبہ جات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ یہ صدی افراد کی نہیں، اداروں کی ہے۔ اگر اسلامی جمعیت طلبہ کو اپنا نظریاتی، فکری اور انقلابی پیغام جاری رکھنا ہے تو اداروں کو بااختیار، مربوط اور مسلسل ان پٹ دینے والا بنانا ہوگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ مرکز میں اس وقت 16فعال ڈپارٹمنٹس کام کر رہے ہیں جنہیں طویل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جاپان، جنوبی کوریا اور دیگر کئی ممالک پر نئے تجارتی محصولات (ٹیرف) عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے مختلف ممالک پر لگائے جانے والے تجارتی ٹیکسوں سے متعلق خطوط سوشل میڈیا پر شیئر کیے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ یکم اگست سے جاپان اور جنوبی کوریا سے درآمد ہونے والی اشیاء پر 25 فیصد ٹیکس نافذ کیا جائے گا۔اس کے علاوہ صدر ٹرمپ نے اعلان کیا کہ تیونس پر 25 فیصد، انڈونیشیا پر 32 فیصد، بوسنیا پر 30 فیصد اور بنگلادیش پر 35 فیصد ٹیرف لگایا جائے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ سربیا اور کمبوڈیا پر 35 اور 36 فیصد، جبکہ تھائی لینڈ سے درآمدات پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مظفر آباد (صباح نیوز) حزب سربراہ اور متحدہ جہاد کونسل کے چیئر مین سید صلاح الدین نے کہا ہے کہ راﺅ محمد ظفر کی تحریک آزادکشمیر سے گہری وابستگی قابل تقلید ہے ،راﺅ محمد ظفر ایک باصلاحیت، مدبر، اور اعلیٰ اخلاق کے حامل انتہائی متقی رہنما اور تحریک آزادی کشمیر کے سچے عاشق تھے ۔ان خیالات کا اظہار حزب سربراہ اور متحدہ جہاد کونسل کے چیئر مین سید صلاح الدین نے حزب کمانڈ کونسل کے ایک خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے جماعت اسلامی پنجاب کے سابق امیر ، مرحوم راﺅ محمد ظفر کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ راﺅ محمد ظفر ایک باصلاحیت، مدبر، اور انتہائی متقی رہنما تھے جو اللہ سے ڈرنے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جمعیت علماءپاکستان وملی یکجہتی کونسل کے صدر، صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ظلم، جبر، استبداد اور فاشزم کے خلاف جدوجہد کی ،آج کا ”یزیدی نظام” بھی وہی ہے جو حق کو دبانے، عدل کو مٹانے اور عوام پر ظلم مسلط کرنے میں مصروف ہے۔حسینیت کا پیغام ظلم کے ہر نظام کے خلاف عملی جہاد ہے۔ وہ ”ذکرِ سلطانِ کربلا کانفرنس” سے خطاب کر رہے تھے جو شہداءو اسیرانِ کربلا کی یاد اور پیغام کو اجاگر کرنے کے لیے منعقد کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمیں حسینی کردار کو اپنانا ہوگا، کیونکہ یزید صرف 61 ہجری کا کردار نہیں بلکہ ہر دور کا ظلم، سود،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(آن لائن) جنگی محاذ پر دشمن بھارت کو موثر جواب دینے کے باوجود آبی محاذ پر پاکستان کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ آبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ بھارت کی جانب سے جاری آبی جارحیت اور ملک کے اندر ناقص واٹر مینجمنٹ کے باعث پاکستان کی لائف لائن ’’پانی‘‘ شدید بحران کا شکار ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پانی صرف ایک قدرتی نعمت نہیں بلکہ قومی سلامتی، فوڈ سیکورٹی اور معاشی استحکام کی بنیاد ہے اور اس وقت فوری، سنجیدہ اور عملی اقدامات ناگزیر ہو چکے ہیں۔ ماہرین نے خبردار کیا کہ اگر اندرونی طور پر مؤثر حکمت عملی نہ اپنائی گئی تو پانی کا بحران آنے والے برسوں میں نہ صرف خوراک کے بحران بلکہ...
امریکی صدر ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی آج رات وائٹ ہاؤس میں عشائیہ پر اہم ملاقات ہوگی جس میں مشرق وسطیٰ سے متعلق ’مثبت پیش رفت‘ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ بات وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے صحافیوں سے گفتگو میں بتائی۔ انھوں نے مزید بتایا کہ صدر ٹرمپ اور وزیرِاعظم نیتن یاہو اس ملاقات میں خطے میں امن، استحکام اور سفارتی مواقع کے حوالے سے بات کریں گے۔ اس اہم ملاقات میں غزہ جنگ بندی اور حماس کے مستقبل کے بارے میں حتمی فیصلے کیے جانے کا امکان ہے اور ایران کے جوہری پروگرام پر بھی گفتگو ہوگی۔ علاوہ ازیں ٹرمپ اور نیتن یاہو ملاقات میں لبنان کی سیاسی...
کانفرنس سے خطاب میں صدر جمعیت علماء پاکستان (نورانی) نے کہا کہ امام حسینؑ نے دربار یزید کو ٹھکرا کر ہمیں یہ سکھایا کہ باطل کے سامنے سر جھکانا غلامی ہے، چاہے وہ مالی ہو یا فکری، ہماری نجات نہ مغرب کے نظام میں ہے، نہ سرمایہ دارانہ معیشت میں بلکہ صرف اور صرف نظامِ مصطفیﷺ میں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان (نورانی) و ملی یکجہتی کونسل کے صدر صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ امام حسینؑ نے ظلم، جبر، استبداد اور فاشزم کے خلاف جدوجہد کی، آج کا ''یزیدی نظام'' بھی وہی ہے جو حق کو دبانے، عدل کو مٹانے اور عوام پر ظلم مسلط کرنے میں مصروف ہے، حسینیت کا پیغام ظلم کے ہر...