2025-07-02@06:06:49 GMT
تلاش کی گنتی: 725
«بھارت کی جارحیت»:
(نئی خبر)
اسلام آباد: بھارتی جارحیت کے نتیجے میں آزاد جموں و کشمیر کے علاقے دواراندی میں شہید ہونے والے سات سالہ ارتضیٰ عباس جو لیفٹیننٹ کرنل ظہیر عباس کے صاحبزادے تھے، کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق نمازِ جنازہ میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر اطلاعات، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کے علاوہ بڑی تعداد میں اعلیٰ فوجی و سول افسران، حاضر سروس اور ریٹائرڈ فوجی جوان، شہید کے عزیز و اقارب اور عام شہریوں نے شرکت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ معصوم...
بھارت نے رات گئے بزدلانہ کارروائی کر کے نہ صرف ہندوتوا نطریے کی عکاسی کی بلکہ عالمی قوانین کی بھی دھجیاں اڑا دیں۔ ایکیسپریس نیوز کے مطابق سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ بھارتی فوج نے معصوم شہریوں کے ساتھ مساجد کو بھی نشانہ بنایا اور چار مساجد پر میزائل داغے۔ مرید کے اور بہاولپور میں قائم مساجد اور دونوں مساجد میں موجود قرآن پاک سمیت دیگر مقدس کتابیں بھی شہید ہوگئیں۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مساجد اور مذہبی مقامات کو نشانہ بنانا بھارتی فوج کے ہندوتوا نظریے کی عکاسی کرتا ہے۔ دفاعی ذرائع کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق مذہبی مقامات کو دوران جنگ ہدف نہیں بنایا جاسکتا۔ واضح رہے کہ بھارت نے رات گئے پاکستان کے 6 مقامات...
اسلام آباد: پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل ظہیر کے بھارتی جارحیت میںشہیدہونے والے سات سالہ بیٹے ارتضیٰ عباس نمازجنازہ اداکردگئی۔ نمازِ جنازہ میں صدرِ آصف علی زرداری، وزیراعظم محمد شہباز شریف، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر اطلاعات، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر (نشانِ امتیاز ملٹری)، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کے علاوہ بڑی تعداد میں اعلیٰ عسکری و سول افسران، حاضر سروس و ریٹائرڈ فوجی جوانوں اور شہید کے عزیز و اقارب نے شرکت کی۔ نمازِ جنازہ کے بعد وزیراعظم نے بھارت کی بلااشتعال جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم بچوں، خواتین اور بزرگوں کو نشانہ بنانا انتہائی بزدلانہ اور قابلِ نفرت عمل ہے۔...
سٹی 42: بھارتی جارحیت،عام شہریوں کونشانہ بنانےکےبعدریٹائرڈفوجیوں میں غم وغصہ پایا جا رہا ہے ریٹائرڈصوبیدار ،جوانوں نےخدمات ملک وقوم کے دفاع کیلئےپیش کرناشروع کردیں،ریٹائرصوبیدارمیجر کاکہنا تھا کہ بزدل بھارتی فوج کوسبق سکھانےکیلئےحاضرسروس بھائیوں کیساتھ کھڑےہیں ،اطلاع دےدی ہےکہ چندمنٹوں میں پہنچ کربارڈرپرلڑنےکیلئےتیارہوجائیں گے،ریٹائرڈ فوجی نے بتایا کہ ریٹائرڈ فوجی افسران کیساتھ دگنی تعداد میں جے سی اوز اور جوان لڑنے کو تیار ہیں ، میچ کے دوران بولر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا
پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ وطن کی مٹی کے دفاع کے لیے ہماری جانیں حاضر ہیں۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا ہنگامی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں بھارتی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کے درجات کی بلندی اور ملکی سلامتی کے لیے دعا کی۔ خیبر پختونخوا کابینہ نے بھارتی جارحیت پر سخت ردعمل کا اظہار کیا۔ اور بھارتی جارحانہ اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ کابینہ نے بھارتی جارحیت کا بھرپور اور بروقت جواب دینے پر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا۔ خیبر پختونخوا کابینہ نے ملکی دفاع کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے...
جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کیخلاف پوری قوم متحد اور پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بھارتی جارحیت پر اپنا سخت ردعمل جاری کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پر بھارت کے بزدلانہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، بھارتی حملہ ہماری خودمختاری کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے ۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بھارت کی طرف سے بلا اشتعال جارحیت کی گئی ہے، جس کے خلاف پاکستانی قوم متحد ہے اور افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے حملے میں عام شہری معصوم خواتین...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کیخلاف پوری قوم متحد اور پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بھارتی جارحیت پر اپنا سخت ردعمل جاری کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پر بھارت کے بزدلانہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، بھارتی حملہ ہماری خودمختاری کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے ۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بھارت کی طرف سے بلا اشتعال جارحیت کی گئی ہے، جس کے خلاف پاکستانی قوم متحد ہے اور افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے حملے میں عام شہری معصوم خواتین اور...
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ قوم اطمینان رکھے ہماری مضبوط فوج دشمن کو منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کی ہے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ بھارت نے شہریوں پر حملہ آور ہو کر بزدلانہ عمل کیا، پاک افواج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ قوم متحد ہے اور بھارت کی بزدلانہ کارروائیوں کا جواب دینے کیلئے تیار ہے، پاکستان امن کا داعی ہے، لیکن دفاع سے غافل نہیں۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ قوم اطمینان رکھے ہماری مضبوط...
سٹی 42 : وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان نے جارحیت میں کبھی پہل نہیں کی لیکن اپنے دفاع کیلئے جوابی کارروائی کا حق رکھتا ہے. عطا تارڑ نے عالمی نشریاتی اداروں سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پہلگام ڈرامے کے بعد بھارت کی جانب سے حملے کا خدشہ تھا، بھارت نے پاکستان کے 5 مقامات پر حملہ کیا، بھارتی حملوں میں خواتین اور بچے جاں بحق ہوئے، نقصان کاجائزہ لیا جا رہا ہے تاہم بھارت کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک ہے۔ میچ کے دوران بولر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا عطااللہ تارڑ نے بتایا کہ بھارت کے پاس پہلگام واقعے میں پاکستان کے ملوث ہونے کے کوئی...
کراچی پولیس چیف نے کہا کہ پولیس کے تمام افسران و جوان بازاروں، مارکیٹوں اور عوامی مقامات پر نظر رکھیں اور پیٹرولنگ میں اضافہ کریں، شہر میں موجود اہم تنصیبات اور سرکاری و غیر سرکاری عمارتوں کی نگرانی میں اضافہ کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ ملکی سرحدوں کی موجودہ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر ایڈیشنل آئی جی کراچی نے پولیس کو ہر سطح پر الرٹ رہنے اور چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے تمام نفری کو ہیڈ کوارٹرز میں موجود رہنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی زیر صدارت کراچی پولیس آفس میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں شہر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور موجودہ سکیورٹی حالات کا...
بھارتی ناظم الامور کی دفترخارجہ طلبی، جارحیت پر احتجاج ریکارڈ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)بھارت کی جانب سے جارحیت کے بعد بھارتی ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب کیا گیا اور جارحیت پر احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ بھارتی ناظم الامور کو سخت احتجاجی مراسلہ بھی دیا گیا، کھلی جارحیت پاکستان کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی ہے۔بھارتی ناظم الامور کو بتایا گیا کہ حملہ نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے بلکہ یہ خطے کے امن و استحکام کے لیے ایک سنگین خطرہ بھی ہے۔پاکستان نے بھارت کے بے بنیاد جواز کو سختی سے مسترد کیا، ایسے اقدامات خطے میں کشیدگی کو...
پاکستان کے خلاف بھارتی جارحیت کا جواب دیتے ہوئے پاک فوج نے بھرپور کارروائیوں میں دشمن کی ایل او سی پر کئی پوسٹوں کو تباہ کردیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق لائن آف کنٹرول پر پاک فوج کی بھارتی جارحیت کے خلاف بھرپور جوابی کارروائیاں جاری ہیں اور پاک فوج نے چری کوٹ کے بالمقابل جبڑی پوسٹ کو بھی تباہ کردیا ہے۔ پاکستانی کارروائی کے نتیجے میں پوری پوسٹ آگ کی لپیٹ میں آگئی، جس پر بھارتی فوج کے جوان بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔ فوٹیج میں پوسٹ کے تباہ ہونے کے بعد دھواں نکلنے کے مناظر بھی بخوبی دیکھے جا سکتے ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پونچھ سیکٹر میں ہیڈ کوارٹر 93 بریگیڈ کی تباہی کی فوٹیج بھی دیکھی...
فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا بھارتی فوج کی بلااشتعال جارحیت سے ایک ننھا معصوم بچہ شہید ہوگیا۔سیکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ بھارتی جارحیت میں پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل ظہیر کا 7 سالہ بیٹا ارتضیٰ عباس توری شہید ہوگیا۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ بزدل دشمن کی بلااشتعال گولہ باری سے پیش آیا۔یاد رہے کہ گزشتہ شب بھارت نے میزائل حملوں سے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں بھارت کے 5 جنگی طیارے پاکستان نے مار گرائے جبکہ 3 ڈرونز اور متعدد کواڈ کاپٹر بھی تباہ کر دیے۔ بھارتی طیاروں کی تباہی کی تصدیق بین الاقوامی میڈیا نے بھی کردیگزشتہ روز بھارتی میزائل حملوں کے جواب میں پاکستان کے منہ توڑ جواب کی بین...
اسلام آباد: تحریک تحفظ آئین پاکستان نے وطن عزیز پر بھارتی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق تحریک تحفظ آئین کے رہنماؤں کا اہم اجلاس ہوا جس میں موجودہ ملکی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی اور پاک سر زمین پر بھارتی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے قائدین نے فیصلہ کیا ہے کہ ملکی یکجہتی کے لیے آل پارٹیز کانفرنس کو موخر کیا جائے۔ اس کی آئندہ تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ تحریک تحفظ آئین نے رات کی تاریکی میں بمباری کو انتہائی بزدلانہ فعل قرار دیتے ہوئے حملے میں معصوم شہریوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔ تحریک تحفظ آئین کے...
ویب ڈیسک: بھارت کے بزدلانہ حملے کے نتیجے میں پاک فوج کے افسر لیفٹیننٹ کرنل ظہیر کے 7 سالہ بیٹے ارتضیٰ عباس شہید ہوگئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب آزاد جموں و کشمیر کے علاقوں میں جارحیت کی گئی، یہ واقعہ بزدل دشمن کی گولہ باری سے پیش آیا۔ بھارتی فوج کی جارحیت سے نہتے معصوم شہریوں کی شہادت پر پوری قوم دکھ اور کرب میں مبتلا ہے۔ میچ کے دوران بولر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا پاکستانی عوام کی شہادتوں کا بدلہ افواج پاکستان مؤثر اور منہ توڑ جوابی کارروائی سے لے رہی ہے اور لیں گی، بھارتی فوج کی جانب سے معصوم بچوں کو...
قرارداد میں کہا گیا کہ دشمن کو ملک میں کسی در اندازی کی اجازت بھی نہیں دی جا سکتی، تاہم پاکستان ہمسایہ ممالک سے پُرامن تعلقات استوار کرنے کا خواہاں ہے، بین الاقوامی فورمز پر بھارتی جارحیت، ہٹ دھرمی کیخلاف آواز اُٹھائی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ استحکام پاکستان پارٹی کے ایم پی اے محمد شعیب صدیقی نے بھارتی جارحیت کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرائی۔ قرارداد میں پاک فوج کی شجاعت کو سلام اور مکمل یکجہتی کا اظہار اور دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے اور بھاری نقصان پہنچانے پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔ قرارداد میں کہا گیا کہ پاک فوج نے بھارت کا بریگیڈ ہیڈکوارٹر تباہ کرکے بھارتی فوجیوں کو مورچے چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور...
بیجنگ/واشنگٹن/ٹوکیو(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 07 مئی ۔2025 )عالمی برادری نے بھارتی جارحیت کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے زور دیا ہے کہ دونوں ممالک تحمل کا مظاہرہ کریں چین کی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دونوں ملک پر سکون رہیں، تحمل کا مظاہرہ کریں، خطے میں بڑھتی کشیدگی پر تشویش ہے، پاکستان کے خلاف بھارتی جارحیت افسوسناک ہے، ایسے اقدامات سے اجتناب کریں جو خطے کی سلامتی کو خطرے میں ڈالیں.(جاری ہے) ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ چین بھارت کی آج صبح کی فوجی کارروائی کو افسوسناک سمجھتا ہے، موجودہ صورتحال پر انتہائی تشویش ہے ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ بھارت اور پاکستان ایک دوسرے کے ہمسایہ تھے،ہیں اور ہمیشہ...
بھارتی جارحیت کے خلاف صوبائی اسمبلیوں میں قراردادیں جمع کرائی گئی ہیں، جن میں بھارتی اقدامات کو خطے کے لیے سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے دشمن کومنہ توڑ جواب دینے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والی رکن سعدیہ جاوید نے سندھ اسمبلی میں بھارتی جارحیت کے خلاف قرارداد جمع کرائی، جس میں کہا گیا ہے کہ بھارتی جارحیت پاکستان کی خودمختاری پر کھلا حملہ ہے۔ قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ معصوم شہری، خواتین اور بچے بھارتی بزدلانہ حملوں کا نشانہ بنے ہیں۔ بھارتی حملے انسانی حقوق اور عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔ پاکستانی افواج کو مؤثر اور مکمل جواب دینے کا اختیار حاصل ہے۔...
ذرائع کے مطابق مولانا مسعود ازہر کے بھائی مفتی عبدالرؤف کے نواسے، ان کی بڑی بیٹی کے چاروں بچے، سعدیہ خاتون اور ان کے شوہر سمیت اکثر عورتیں اور بچے زخمی اور جاں بحق ہو چکے ہیں۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ کرینیں ابھی ملبہ ہٹا رہی ہیں، مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کا بہانہ بنا کر پاکستان کے علاقے بہاولپُور میں کالعدم جیش محمد کے مرکز عثمان و علی پر بھارتی حملے کے نتیجے میں جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کی بڑی بہن اور ان کا خاندان، مولانا کشف کا پورا خاندان جاں بحق ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مولانا مسعود ازہر کے بھائی مفتی عبدالرؤف کے نواسے، ان...
رہنمائوں نے کہا کہ وکلا برادری افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کرتی ہے، اگر ہماری ضرورت پڑی تو افواج کے ساتھ سرحدوں پر بھی جائیں گے اور بھارت میں گھس کر ماریں گے، ہمیں شہادت کا شوق ہے، بھارت کا خوف نہیں، وکلا نے دو ٹوک اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہماری فوج نے دشمن کو بھرپور جواب دیا ہے، قوم افواج پاکستان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ملک بھر کی طرح ملتان کے وکلاء بھی بھارتی جارحیت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے، ملتان کے وکلاء نے ہائی کورٹ ایس پی چوک تک مارچ کیا، احتجاجی ریلی کی قیادت ہائیکورٹ بار ملتان کے صدر محمد اظہر مغل اور جنرل سیکرٹری صفدر سرسانہ سیال نے کی۔...
---فائل فوٹو پاکستانیوں کی اکثریت امن کی خواہشمند ہے لیکن 93 فیصد لوگ کہتے ہیں کہ بھارت نے جنگ مسلط کی تو خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے۔گیلپ پاکستان کی جانب سے نیا سروے کیا گیا جس میں ملک کے 100 اضلاع سے شماریاتی طور پر منتخب پاکستانیوں نے حصہ لیا۔گیلپ پاکستان کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ سروے کے مطابق 7 فیصد پاکستانیوں نے جنگ سے انکار کیا ہے۔سروے کے مطابق 77 فیصد پاکستانیوں نے پہلگام حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کے بھارتی الزاما ت کو مسترد اور انہیں جھوٹ کا پلندہ قرار دیا ہے۔ 17 فیصد پاکستانیوں نے اس بارے میں کچھ معلومات نہ ہونے کا بتایا۔ پاک فوج کی بھارت کو پھر وارننگ، جنگ...
اسلام آباد: ترکیہ کے سفیر نے اسلام آباد میں نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار سے ملاقات کی، جس میں بھارت کی جانب سے پاکستان کی خودمختاری کی بلااشتعال خلاف ورزی اور شہری ہلاکتوں پر گہرے دکھ اور یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ ترکیہ کے سفیر نے اس ملاقات میں بھارتی حملے کو "پاکستان کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی" قرار دیا اور کہا کہ ترکیہ ہر سطح پر پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان علاقائی سلامتی، امن و استحکام اور قریبی تعاون کے فروغ پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔ پاکستانی وزارت خارجہ کے مطابق ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ ترکیہ اور پاکستان مستقبل میں بھی ہر قسم کے علاقائی خدشات پر ایک...

آزاد کشمیر،آزاد کشمیر کے علاقے نکیال میں بھارتی فوج کی گولہ باری سے شہید ہونے والے بہن بھائی کی نمازِ جنازہ مرکزی جامع مسجد میں ادا کردی گئی۔ نمازِ جنازہ کے بعد شہریوں نے بھارت کے خلاف کالج گراؤنڈ سے پڑاوہ چوک تک ریلی بھی نکالی۔ یاد رہے کہ گزشتہ رات کی تا
نمازِ جنازہ کے بعد شہریوں نے بھارت کے خلاف کالج گراؤنڈ سے پڑاوہ چوک تک ریلی بھی نکالی۔ نمازِ جنازہ مرکزی جامع مسجد میں ادا کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر کے علاقے نکیال میں بھارتی فوج کی گولہ باری سے شہید ہونے والے بہن بھائی کی نمازِ جنازہ مرکزی جامع مسجد میں ادا کر دی گئی۔ نمازِ جنازہ کے بعد شہریوں نے بھارت کے خلاف کالج گراؤنڈ سے پڑاوہ چوک تک ریلی بھی نکالی۔ یاد رہے کہ گزشتہ رات کی تاریکی میں میزائل حملوں میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے بھارت کے 5 جنگی طیارے پاکستان نے مار گرائے جبکہ متعدد ڈرون اور کواڈ کاپٹر بھی تباہ کر دیے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھی بھارتی جارحیت...
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کی جانب سے بزدلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کو ہرگز نظرانداز نہیں کیا جائے گا، کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستانی سرزمین اور شہری اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے بھارت نے بزدلانہ حملہ کیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے بزدلانہ اور بلا اشتعال حملوں میں شہری علاقوں کو نشانہ بنانا جنگی جارحیت ہے، معصوم خواتین اور بچوں کو نشانہ بنانا طاقت نہیں بلکہ درندگی ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ قوم کی بھرپور حمایت کے ساتھ مسلح افواج بھارتی جارحیت کا جواب دے رہی ہیں، بھارت کی...
اپنے بیان میں ایم ڈبلیو ایم رہنماء علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ رات کی تاریکی میں کیے جانیوالے بزدلانہ حملے دراصل بھارت کی بوکھلاہٹ اور انتہاء پسند قیادت کی ذہنیت کو آشکار کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ وطن عزیز پاکستان کے چپے چپے کی حفاظت کریں گے۔ بزدل دشمن کسی غلط فہمی کا شکار نہ رہے۔ قوم متحد ہو کر مکار دشمن کا مقابلہ کرے گی۔ اپنے بیان میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے بھارتی افواج کی جانب سے پاکستان کی سرزمین پر حملے کو کھلی جنگی جارحیت اور بین...
نائب وزیر اعظم، وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی کی ہے۔ منگل اور بدھ کی درمیانی رات سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس پر اپنے بیان میں نائب وزیراعظم نے کہا کہ ہم اپنی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کا ہر طرح سے دفاع کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت پاکستان کی خودمختاری پر حملہ ہے۔
اپنے مذمتی بیان میں ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے سیکرٹری جنرل نے اقوام متحدہ، او آئی سی اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کی جنگی جنونیت کا نوٹس لیں اور جنوبی ایشیا کو جنگ کی آگ میں جھونکنے سے روکیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے جنرل سیکرٹری سہیل اکبر شیرازی نے کہا ہے کہ ہم بھارت کی جانب سے پاکستان کے مختلف شہروں پر کی جانے والی حالیہ جارحیت کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ یہ حملے نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں، بلکہ خطے کے امن کو سبوتاژ کرنے کی مذموم کوشش بھی ہے۔ انہوں نے بھارت کی جارحیت کے خلاف اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ پاکستان...
پاکستانی دفتر خارجہ نے بھارت کی جانب سے پاکستان میں حملوں پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان عالمی قوانین کے مطابق بھارتی ’جارحیت‘ کا جواب دینے کا حق رکھتا ہے جس کے لیے وقت اور مقام کا تعین وہ خود کرے گا۔ دفتر خارجہ نے منگل کی شب حملے کے بعد ایک بیان جاری کیا جس کا ترجمہ ذیل میں ہے۔ بلا اشتعال اور کھلی جنگی جارحیت کے اقدام میں، بھارتی فضائیہ نے بھارت کی فضائی حدود کے اندر رہتے ہوئے اسٹینڈ آف ہتھیاروں کے ذریعے پاکستان کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔ بھارتی حملے میں بین الاقوامی سرحد پار کرتے ہوئے مریدکے اور بہاولپور کے علاقوں، جبکہ لائن آف کنٹرول کے پار آزاد جموں...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کیخلاف بھارتی جارحیت پر ترکیہ نے پاکستان کو تعاون جاری رکھنے کے عزم کااعادہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ترک سفیر کی ملاقات ہوئی ہے،ملاقات میں علاقائی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال ہوا،ترجمان کے مطابق پاکستان اور ترکیہ نے قریبی روابط اور تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ترجمان کے مطابق ترکیہ نے پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی پر بھارتی اقدام کی مذمت کی،ترک سفیر نے بے گناہ جانوں کے ضیاع پر پاکستان سے اظہار افسوس کیا۔ پاکستان کے ہاتھوں رافیل طیاروں کی تباہی، فرانس کو اب تک کا سب سے زور دار جھٹکا...
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان نے بھارتی حملے سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو آگاہ کر دیا ہے، یہ بات ترجمان دفتر خارجہ نے بتائی ۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے مستقل مندوب نے سلامتی کونسل کو بھارتی جارحیت سے آگاہ کیا، پاکستان مناسب وقت اور مقام پربھارتی جارحیت کے جواب کا حق رکھتا ہے۔ مزید :
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کے جوابی وار میں بھارتی 6 مہار کا بٹالین ہیڈ کوارٹرز بھی تباہ کر دیا گیا ہے سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی 6 مہار یونٹ آزاد کشمیر کی وادی لیپا کے سامنے مقبوضہ کشمیر میں ہے، پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب جاری ہے۔ دوسری جانب بھارتی فضائیہ کے ایک تباہ شدہ طیارے کی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے ۔پاک فضائیہ نے بھارتی جارحیت پر تاریخ ساز دفاع کیا اور افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا اور بھارتی فضائیہ کا طیارہ مار گرایا ۔ مودی تم نے چھیڑا جسے،وہ قوم اب جاگ اٹھی ہے" سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی فضائیہ کے طیارے ...
بھارت نے دریائے چناب پر قائم بگلیہار ڈیم کے بعد سلال ڈیم کے دروازے بھی بند کر دیے پاکستان آنے والا پانی کم ہو کر صرف 5,300کیوسک رہ گیا ،بھارتی اقدام آبی جارحیت قرار بھارت نے ایک بار پھر سندھ طاس معاہدے کو نظر انداز کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں دو نئے ہائیڈرو پاور پراجیکٹس پر کام شروع کر دیا ہے ، جن میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش میں اضافہ بھی شامل ہے ۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے ان منصوبوں سے متعلق پاکستان کو پیشگی اطلاع نہیں دی، جو کہ سندھ طاس معاہدے کی صریح خلاف ورزی ہے ۔ یہ معاہدہ بھارت کو یکطرفہ طور پر ایسے اقدامات اٹھانے سے روکتا ہے...

مرید کے، بہاولپور، مظفر آباد، احمد پور، کوٹلی، بزدل بھارت کے معصوم شہریوں پر میزائل حملے، پاکستان کی بھرپور جوابی کارروائی، 2 رافیل سمیت 3 طیارے گرا دیئے
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) بھارت نے رات کی تاریکی میں پاکستان میں 5 مقامات پر میزائل حملہ کردیا۔ پاکستان کی جوابی کارروائی میں دو رافیل سمیت 3 بھارتی طیارے مار گرائے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے کوٹلی، بہاولپور، مریدکے، باغ اور مظفر آباد میں بزدلانہ میزائل حملے میں 3 پاکستانی شہید اور 12 زخمی ہوگئے۔ یہ حملے ایسے وقت میں کیے گئے ہیں جب مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں عسکریت پسندوں کے حملے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں شدت سے اضافہ ہوا ہے۔ اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی...
حملوں پر بیان جاری کرتے ہوئے دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی قوانین کے مطابق بھارتی ’جارحیت‘ کا جواب دینے کا حق رکھتا ہے جس کے لیے وقت اور مقام کا تعین وہ خود کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستانی دفتر خارجہ نے بھارت کی جانب سے پاکستان میں حملوں پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان عالمی قوانین کے مطابق بھارتی ’جارحیت‘ کا جواب دینے کا حق رکھتا ہے جس کے لیے وقت اور مقام کا تعین وہ خود کرے گا۔ دفتر خارجہ نے منگل کی شب حملے کے بعد ایک بیان جاری کیا جس کا ترجمہ ذیل میں ہے۔ بلا اشتعال اور کھلی جنگی جارحیت کے اقدام میں، بھارتی فضائیہ نے بھارت کی...
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے تصدیق کی ہے کہ بھارت کے بزدلانہ حملوں کے بعد پاک فضائیہ نے بھارت کے 5 لڑاکا طیارے مار گرائے۔ منگل اور بدھ کی درمیانی رات بھارت کی پاکستان مینں تین مسجدوں اور سویلین مقامات پر 24 حملوں کے ردعمل میں پاکستان آرمی کی جوابی کارروائیوں کے بعد وزیر دفاع خواجہ آصف نے امریکی جریدے بلوم برگ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں کارروائی میں برتری حاصل کر لی ہے۔ میچ کے دوران بولر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا خواجہ آصف نے بتایا کہ پاک فضائیہ نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارت کے 5 لڑاکا طیارے مار گرائے۔ اس سے...
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان نے بھارت کے بزدلالہ حملے میں اپنے دفاع میں اب تک دشمن کے 5 طیارے مار گرائے ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ یہ طیارے اس وقت مارے گئے جب یہ پاکستان پر بھارتی سر زمین کو استعمال کر کے پاکستان پر حملہ کر رہے تھے ، ان طیاروں میں تین رافیل، ایک مگ 29, اور ایک SU-30 شامل ہیں۔اسکے علاوہ پاک فضائیہ نے ایک ہیرون ڈرون بھی مار گرایا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اسکے علاوہ ایل او سی پر دشمن کی متعدد پوسٹیں بھی تباہ کر دی گئی ہیں، بھارتی فوج کا انفنٹری بریگیڈ ہیڈکوارٹرز بھی تباہ کر دیا گیا ہے اور پاکستانی حملے میں تباہ ہونے...
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کی جانب سے پاکستانی سرزمین پر کیے گئے حملے کو شدید الفاظ میں بزدلانہ اور بلا اشتعال جارحیت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام ہرگز نظرانداز نہیں کیا جائے گا۔ اپنے بیان میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت نے مریدکے، بہاولپور، کوٹلی اور مظفرآباد جیسے شہری علاقوں کو نشانہ بنا کر جنگی جرم کا ارتکاب کیا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ معصوم خواتین اور بچوں کو نشانہ بنانا طاقت کی نہیں بلکہ بزدلی کی علامت ہے۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بہادر افواج، بالخصوص فضائیہ، دشمن کو منہ توڑ جواب دے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا، "ہماری مسلح افواج ایک ناقابلِ شکست...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کی جانب سے بزدلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کو ہرگز نظرانداز نہیں کیا جائے گا، کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیں گے۔مسلح افواج بھارتی جارحیت کا جواب دے رہی ہیں، بھارت کی جانب سے کی جانے والی جارحیت کو کچل دیا جائے گا۔ ’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی سرزمین اور شہری اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے بھارت نے بزدلانہ حملہ کیا، بھارتی جارحیت کو ہرگز نظرانداز نہیں کیا جائے گا، کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ بھارت...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے کیا گیا حملہ واضح طور پر جنگی اقدام ہے، جس کا پاکستان فوری اور مؤثر جواب دے رہا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے انکشاف کیا کہ بھارتی حملوں میں عبادت گاہوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں معصوم شہری جاں بحق ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کارروائیاں نہ صرف عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں بلکہ انسانیت کے خلاف جرم بھی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ جب یہ انٹرویو جاری تھا، اس وقت بھی پاکستانی فوج بھارتی جارحیت کا جواب دے رہی تھی۔ ...

پاک افواج کی جانب سے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب، پاک فضائیہ نے دشمن کے دو طیارے مار گرائے ،سکیورٹی ذرائع
پاک افواج کی جانب سے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب، پاک فضائیہ نے دشمن کے دو طیارے مار گرائے ،سکیورٹی ذرائع WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (سب نیوز) سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی مسلح افواج بھارتی جارحیت کا بھرپور اور مؤثر جواب دے رہی ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق پاک فضائیہ نے دشمن کے دو جنگی طیارے مار گرائے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی فضائیہ کے تمام جہاز محفوظ ہیں اور دشمن کی کسی بھی حرکت پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔ فضائی دفاعی نظام مکمل طور پر فعال ہے اور کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔ سیکیورٹی ذرائع نے مزید کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج...
سٹی42: بھارت دن رات کے کسی بھی وقت کوئی بھی جارحیت کرے گا تو پاکستان اسے بروقت اور مناسب ترین قوت کے ساتھ جواب دے گا۔ اس امر کو یقینی بنانے کے لئے کمانڈ اینڈ کنٹرول سے متعلق ضروری امور کو آج طے کر لیا گیا۔ ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ یہ بات پاکستان کی سیاسی اور فوجی قیادت کے درمیان طے ہو چکی ہے کہ بھارت کی کسی بھی جارحیت کا پاکستان فوری جواب دے گا اور اس جواب دینے کے لئے پاکستان کی فوجی قیادت مکمل اختیار کے ساتھ کارروائی کرے گی۔ میچ کے دوران بولر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا آج اسلام آباد میں اندیا کی جارحیت کی تیاریوں کے جائزہ کے...
الیکشن کمشنر سندھ کے مطابق سندھ اسمبلی کو پولنگ سٹیشن بنایا گیا، پیپلز پارٹی کے امیدوار نے 111 ووٹ حاصل کیے جبکہ 2 ووٹ مسترد ہوئے، ایم کیو ایم کی امیدوار کو 36 ووٹ ملے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر تاج حیدر کے انتقال کے بعد سندھ میں سینیٹ کی خالی ہونے والی جنرل نشست پر پیپلزپارٹی کے وقار مہدی بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گئے۔ سندھ اسمبلی کے ارکان نے ووٹ کاسٹ کیے، وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سب سے آخر میں ووٹ کاسٹ کیا۔ الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان کے مطابق سندھ اسمبلی کو پولنگ سٹیشن بنایا گیا، پیپلز پارٹی کے وقار مہدی نے 111 ووٹ حاصل کیے جبکہ...
پیپلز پارٹی کے سینیٹر تاج حیدر کے انتقال کے بعد سندھ میں سینیٹ کی خالی ہونے والی جنرل نشست پر پیپلزپارٹی کے وقار مہدی بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گئے۔ سندھ اسمبلی کے ارکان نے ووٹ کاسٹ کرنا شروع کر دیئے، وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سب سےآخر میں ووٹ کاسٹ کیا،الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان کے مطابق سندھ اسمبلی کو پولنگ سٹیشن بنایا گیا۔ پیپلز پارٹی کے وقار مہدی111 ووٹ حاصل کئے جبکہ دو ووٹ مسترد ہوئے، ایم کیو ایم کی نگہت مرزا کو 36 ووٹ ملے، سندھ اسمبلی میں صبح 9 بجے سے شروع ہونے والا پولنگ کا سلسلہ شام 4 بجے تک بلا تعطل جاری رہا۔ سیکرٹری سندھ اسمبلی کے مطابق سینیٹ...
کوئٹہ: پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے تناظر میں بلوچستان بھر میں بھارتی جارحیت کے خلاف کشمیریوں اور افواج پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کے لیے عوامی ریلیاں نکالی گئیں۔ ذرائع کے مطابق بھارتی جارحیت کے خلاف بلوچستان کے مختلف اضلاع میں عوامی سطح پر شدید ردعمل دیکھنے میں آیا، اس حوالے سے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔ ریلیوں کا انعقاد گوادر، حب، لسبیلہ، پسنی، اورماڑہ، جیوانی اور سربندر سمیت متعدد شہروں میں کیا گیا۔ احتجاجی ریلیوں میں طلباء و طالبات، قبائلی عمائدین، سیاسی و سماجی شخصیات سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے بھارت کو دوٹوک پیغام دیا کہ کسی بھی ممکنہ...
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2025ء) وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ بھارت کی آبی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا،پاکستان نے ہمیشہ امن کو ترجیح دی ہے،پوری پاکستانی قوم جنگ جیسی سنگین صورتحال میں اپنی افواج کے ساتھ کھڑی نظر آئی گی،اس ملک میں ایک جماعت نے ایسا خراب ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی تاکہ یہ ملک عدم استحکام کی جانب چلا جائے۔منگل کو راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ ہم نے جو پیغام انڈیا کو دیا پانی کے معاملے پر وہ صاف ہے، اگر آپ پانی روکے گے تو ہم جنگ کے لئے تیار ہیں ،انڈیا میڈیا چینل...
ویب ڈیسک: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کو انسانیت کے خلاف جرم قرار دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان دہشت گردی برآمد نہیں کرتا بلکہ خود اس کا شکار ہے۔ پیلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی الزامات اور بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارتی حکومت غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہی ہے اور پاکستان کو اپنی داخلی ناکامیوں کا ذمہ دار ٹھہرا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ مذاکرات چاہتا ہے یا تباہی کا راستہ۔ اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک...
پہلگام واقعے کے بعد بھارت کی آبی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ روز پانی کی آمد میں کمی کے بعد آج دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد میں اچانک اضافہ ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق آج بھارت سے دریائے چناب میں پانی کی آمد 26400 کیوسک ھو گئی جب کہ رات 9 بجے تک پانی کی آمد انتہائی کم ھو کر صرف 31 سو کیوسک رہ گئی تھی۔ دوسری جانب دریاؤں اور ڈیموں میں پانی کی صورتحال کے اعداد و شمار کے مطابق دریاؤں میں پانی کا مجموعی بہاؤ ایک لاکھ 88 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ25 ہزار 300 کیوسک رہا، ڈیموں میں پانی کا ذخیرہ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان نے کہا ہے کہ عالمی برادری فوری طور پر ذمہ داری کا مظاہرہ کرے،اس نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کی ثالثی کی حمایت کردینجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان اور بھارت پر فوجی تصادم سے بچا ؤ اور سفارتی راستے اپنانے پر زور دیا ہے۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان کی درخواست پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا بھارت، پاکستان مسئلے پر بندکمرا اجلاس ہوا جس میں خطے کی بگڑتی سکیورٹی صورتحال اور بھارتی اشتعال انگیزی پر غور ہوا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں یواین...
اسلام آباد ہائیکورٹ توہین عدالت کیس ، ڈائریکٹر ڈی ایم اے ڈاکٹر انعم فاطمہ ذاتی حیثیت میں طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 6 May, 2025 سب نیوز اسلام آبا د(آئی پی ایس) ریڑھی بانوں کی جانب سے دائر توہین عدالت کی درخواست میں سنگین الزامات سامنے آئے ہیں۔ درخواست گزاروں کے وکیل ایڈوکیٹ ایمان مزاری نے انکشاف کیا کہ ڈائریکٹر ڈی ایم اے ڈاکٹر انعم فاطمہ نے ریڑھی بانوں سے کہا کہ “یہ کیس ٹرانسفر کے پراسس میں ہے” اور مبینہ طور پر عدالتی حکم کو ماننے سے انکار کیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس کی سماعت کی اور ڈائریکٹر ڈی ایم اے ایم سی آئی ڈاکٹر انعم فاطمہ کو ذاتی حیثیت میں کل طلب...

بھارتی اقدام کا فیصلہ کن جواب قومی اسمبلی میں جارحیت کیخلاف متفقہ قراراد منظور: سلامتی کونسل کا ان کیمراجلاس
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) قومی اسمبلی نے پہلگام واقعہ کے بعد بھارتی جارحیت کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔ پارلیمنٹ سے بھی جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکار کو پیغام دے دیا گیا کہ بھارت نے کوئی بھی غلطی کی تو 27 فروری 2019ء جیسا منہ توڑ جواب ملے گا۔ قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت شروع ہوا۔ اجلاس میں معمول کی کارروائی معطل کرنے کی تحریک پیش کی گئی۔ تحریک وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیش کی۔ وزیر قانون نے کہا کہ سپیکر پر یہ فیصلہ چھوڑتے ہیں کہ وہ اس تاریخ کو بڑھانا چاہیں تو بڑھا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وطن کی خاطر...
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے ان منصوبوں سے متعلق پاکستان کو پیشگی اطلاع نہیں دی، جو کہ سندھ طاس معاہدے کی صریح خلاف ورزی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت نے ایک بار پھر سندھ طاس معاہدے کو نظرانداز کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں دو نئے ہائیڈرو پاور پراجیکٹس پر کام شروع کر دیا ہے، جن میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش میں اضافہ بھی شامل ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے ان منصوبوں سے متعلق پاکستان کو پیشگی اطلاع نہیں دی، جو کہ سندھ طاس معاہدے کی صریح خلاف ورزی ہے۔ یہ معاہدہ بھارت کو یکطرفہ طور پر ایسے اقدامات اٹھانے سے روکتا ہے۔ یاد رہے کہ بھارت پہلے ہی...
میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ہم مالیاتی طور پر مضبوط ہیں اور عسکری اعتبار سے بھی مضبوط ہیں، بالکل اطمینان رکھیں اللہ ہمارے ساتھ، ہماری افواج ہر قسم کی جارحیت سے نمٹنے کیلئے تیار کھڑی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ بھارتی آبی جارحیت کے خلاف ہر فورم پر جائیں گے، اگر بھارت نے حملہ کیا تو مودی کو گھر پہنچا کر آئیں گے۔ میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہم مالیاتی طور پر مضبوط ہیں اور عسکری اعتبار سے بھی مضبوط ہیں، بالکل اطمینان رکھیں اللہ ہمارے ساتھ، ہماری افواج ہر قسم کی جارحیت سے نمٹنے کیلئے تیار کھڑی...
قومی اسمبلی سے منظور کی گئی قرارداد میں بتایا گیا کہ یہ ایوان بھارت کے یکطرفہ اقدامات اور آبی جارحیت کی مذمت کر تے ہوئے ممکنہ عسکری اور آبی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔ علاوہ ازیں قرارداد میں بھارت کو دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے لئے جوابدہ ٹھہرایا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی اجلاس میں پہلگام واقعے کے بعد بھارتی غیر قانونی یکطرفہ اقدامات کے خلاف مذمتی قرارداد ایوان میں پیش کردی گئی۔ قومی اسمبلی نے پہلگام واقعے کے بعد بھارتی غیر قانونی یکطرفہ اقدامات کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی، قرارداد میں کہا گیا کہ ایوان پاکستان میں دہشت گردی کی تمام شکلوں اور بھارتی غیر قانونی مقبوضہ...
اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بلاول بھٹو زرداری کی زیر قیادت پیپلز پارٹی کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں راجہ پرویز اشرف ، نوید قمر، گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ، وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا شامل تھے۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان کی بہادر افواج دشمن کے خلاف ہر دم تیار ہیں ،بھارت کی جانب سے کسی بھی جارحیت کے خلاف پوری قوم سیسہ پلائی دیوار کی مانند پاک افواج کے ساتھ کھڑی ہے ۔ شہبازشریف نے کہاکہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام چاہتا ہے لیکن اپنے دفاع کی حفاظت کے حوالے سے منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے ،پہلگام واقعے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان علاقائی امن اور کثیرالملکی تعاون کے لیے پُرعزم ہے۔ریجنل ڈائیلاگ 2025 سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے بھارت کی جانب سے حالیہ اشتعال انگیزیوں اور بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ اپنے خطاب میں نائب وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے اور ہمیشہ کشیدگی کے خاتمے کی خواہش رکھتا ہے مگر اس کے امن کے جذبے کو ہرگز کمزوری نہ سمجھا جائے۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کی ہر شکل کی مذمت کرتا ہے اور بھارت میں بڑھتی ہوئی اسلام مخالف...
قومی اسمبلی میں بھارتی جارحیت کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی پاکستان کا پانی روکا گیا تو اس کو جنگ تصور کیا جائے گا۔ قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا جس میں معمول کی کارروائی معطل کر کے پاک بھارت کشیدگی پر بحث کا فیصلہ کیا گیا اور ایوان میں بھارتی جارحانہ اقدامات کی وجہ سے خطے کی کشیدہ صورتحال پر بحث کی تحریک منظور کی گئی۔اجلاس میں وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں بھارتی جارحیت کے خلاف قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا ہے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتا...
پاکستان کا پانی روکا گیا تو یہ اعلان جنگ ہوگا، قومی اسمبلی میں بھارتی آبی جارحیت کیخلاف قرارداد پیش WhatsAppFacebookTwitter 0 5 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)بھارتی جارحانہ اقدامات کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد پیش کر دی گئی، قرارداد کے متن کے مطابق پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، پاکستان کا پانی روکا گیا تو یہ اعلان جنگ ہوگا، بھارت مختلف ملکوں میں اسپانسردہشت گردی میں ملوث ہے، کشمیری حق خودارادیت کے حصول کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے۔ اجلاس کے دوران بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کے خلاف مذمتی قرارداد پیش کی گئی۔...
قومی اسمبلی میں بھارت کی آبی جارحیت کے خلاف قرارداد پیش کردی گئی، قرار داد طارق فضل چوہدری نے پیش کی۔قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت اجلاس کے دوران وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے خطاب کیا اور کہا کہ وطن کی خاطر ہم سب متحد ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلاف جمہوریت کا حسن ہے، ہمارا دشمن کو پیغام ہے پاکستان پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف کرلیا۔نیو یارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پہلگام حملے کے بعد بھارتی جارحیت سامنے آنے پر جنرل عاصم منیر کی قیادت میں مثال قائم کی گئی، جنگی مشقوں میں جنرل عاصم نے ٹینک پر چڑھ کر فورسز سے خطاب کیا۔امریکی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی طاقتور ترین شخصیت بھارت کا مقابلہ کرنے کے لیے سائے سے باہر نکل آئی.عام طور پر پردے کے پیچھے کام کرنے والے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سخت بیانات سے کشمیر کے بحران میں ’پاکستان کا لہجہ‘ تشکیل دے رہے ہیں۔کچھ عرصہ پہلے تک پاکستان کے سب سے طاقتور شخص نے...
متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار اور خود مختار ملک ہے، پاکستان اپنی سالمیت اور خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، اگر بھارت کی جانب سے پاکستان میں کسی قسم کی دراندازی کی گئی تو پاک فوج بھرپور جواب دے گی۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی میں بھارتی آبی جارحیت کیخلاف حکومتی رکن حنا پرویز بٹ نے مذمتی قرار داد جمع کروا دی۔ قرارداد کے متن کے حوالے سے بتایا کہ یہ ایوان بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کی شدید مذمت کرتا ہے۔ بھارت عالمی بینک کی ثالثی میں طے پائے معاہدے کو ازخود معطل نہیں کر سکتا، بھارت پہلگام واقعہ کی بنیاد پر آبی جارحیت کر رہا ہے۔ متن میں کہا...
امریکی اخبار نیویارک ٹائمزنے آرمی چیف جنرل عاصم منیرکی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے بعد جنرل عاصم منیرنے فرنٹ سے لیڈ کر کے مثال قائم کردی۔ نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ جنگی مشقوں میں جنرل عاصم منیرنےٹینک پرچڑھ کرجوانوں سےخطاب کیا۔ نیویارک ٹائمز نے لکھا کہ آرمی چیف نے کہا کسی بھی بھارتی مہم جوئی کا منہ توڑجواب دیاجائےگا، جنرل عاصم منیربھارتی جارحیت کیخلاف سخت مؤقف رکھتےہیں۔ امریکی جریدے نے مزید لکھا کہ آرمی چیف عاصم منیر کا ردعمل کسی بھی سیاسی اندازے سے زیادہ لگتا ہے۔
نیو یارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی اخبار نیویارک ٹائمزنے آرمی چیف جنرل عاصم منیرکی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے بعد جنرل عاصم منیرنے فرنٹ سے لیڈ کر کے مثال قائم کردی۔ نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ جنگی مشقوں میں جنرل عاصم منیرنےٹینک پرچڑھ کرجوانوں سےخطاب کیا۔نیویارک ٹائمز نے لکھا کہ آرمی چیف نے کہا کسی بھی بھارتی مہم جوئی کا منہ توڑجواب دیاجائےگا، جنرل عاصم منیربھارتی جارحیت کیخلاف سخت مؤقف رکھتےہیں۔امریکی جریدے نے مزید لکھا کہ آرمی چیف عاصم منیر کا ردعمل کسی بھی سیاسی اندازے سے زیادہ لگتا ہے۔ بھارتی آبی جارحیت کے خلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع مزید :
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراطلاعات عطاءاللہ تارڑ اور ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے پاک بھارت صورتحال پر سیاسی رہنماوں کو بریفنگ دیتے ہوئے دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ اور ڈی جی آئی ایس پی آر نے پاک بھارت صورتحال پر سیاسی رہنماوں کو بریفنگ دی۔اجلاس میں مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی،ایم کیو ایم ، جے یوآئی،سابق وزیراعظم آزاد کشمیر ، بلوچستان عوامی پارٹی سمیت دیگر رہنماوں نے شرکت کی۔البتہ تحریک انصاف نے پاک بھارت صورتحال پر حکومتی بریفنگ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ذرائع کے مطابق ان کیمرا سیشن میں...
بھارت کی آبی جارحیت، دریائے چناب میں پانی کی آمد روک دی WhatsAppFacebookTwitter 0 5 May, 2025 سب نیوز بھارت کی جانب سے آبی جارحیت جاری ہے اور مودی سرکار نے دریائے چناب میں پانی کی آمد روک دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی اقدام کے باعث دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں مسلسل کمی آرہی ہے، ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی سطح کم ہو کر 4300 کیوسک رہ گئی ہے، 2 روز پہلے پانی کی سطح 87 ہزار کیوسک تھی۔ رپورٹ کے مطابق اس مقام پر معمول کے مطابق 25 سے 30 ہزار کیوسک پانی بہتا ہے۔بھارت کی جانب سے دریائے چناب پر موجود ڈیمز سے پانی بند کرنے کی ویڈیوز بھی وائرل کی...
پاکستان کی درخواست پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج ہوگا،سلامتی کونسل کے صدر نے آج دو پہر کو بند دروازہ اجلاس بلا لیا۔ پندرہ رکنی کونسل کے ارکان بھارتی جارحیت اور تازہ ترین صورتحال پر غور کریں گے،پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار کونسل سامنے پاکستان کوموقف پیش کریں گے۔ رپورٹ کے مطابق اجلاس کے بعد عاصم افتخار عالمی میڈیا کیلئے بھی بیان جاری کریں گے،پاکستان نے کسی بھی عالمی پلیٹ فارم پر پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی غیر جانبدار اور شفاف تحقیقات کی پیشکش کر چکا ہے۔
ویب ڈیسک :پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی جارحیت پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا،سلامتی کونسل کے صدر نے آج دو پہر کو بند دروازہ اجلاس بلا لیا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق پندرہ رکنی کونسل کے ارکان بھارتی جارحیت اور تازہ ترین صورتحال پر غور کریں گے،پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار کونسل کےسامنے پاکستان کوموقف پیش کریں گے۔ پورٹل میں خامیاں،سینکڑوں پرائیوٹ سکولوں کو رجسٹریشن جاری نہ ہوسکی رپورٹ کےمطابق اجلاس کےبعد عاصم افتخار عالمی میڈیا کیلئے بھی بیان جاری کریں گے،پاکستان نے کسی بھی عالمی پلیٹ فارم پر پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی غیر جانبدار اور شفاف تحقیقات کی پیشکش کر چکا ہے۔
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ ماضی میں کی گئی مہم کو لمحوں میں ناکام بنادیا، ہم الرٹ ہیں، بھارت نے جارحیت کی تو بھرپور جواب دیں گے، ہم اپنے حصے کا ایک بوند پانی بھی نہیں چھوڑیں گے۔ علاقائی مکالمہ 2025 کے عنوان سے اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ منسوخ نہیں کرسکتا، بھارت کا یکطرفہ معاہدہ منسوخ کرنا اعلان جنگ تصور کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پہلگام واقعے میں بلکل ملوث نہیں، بھارت نے بغیر کیس ثبوت کے بے بنیاد الزامات لگائے۔ نائب وزیر اعظم نے کہا کہ ماضی میں کی گئی مہم کو لمحوں...
بھارت کی جانب سے آبی جارحیت جاری ہے اور مودی سرکار نے دریائے چناب میں پانی کی آمد روک دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی اقدام کے باعث دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں مسلسل کمی آرہی ہے، ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی سطح کم ہو کر 4300 کیوسک رہ گئی ہے، 2 روز پہلے پانی کی سطح 87 ہزار کیوسک تھی۔ رپورٹ کے مطابق اس مقام پر معمول کے مطابق 25 سے 30 ہزار کیوسک پانی بہتا ہے۔ بھارت کی جانب سے دریائے چناب پر موجود ڈیمز سے پانی بند کرنے کی ویڈیوز بھی وائرل کی گئی ہیں۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے بھارت مقبوضہ کشمیر کے کشن گنگا ڈیم میں بھی پانی روکنے جارہا ہے جس کے...
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2025ء)پاکستان پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر محمد اعجاز چوھدری نے کہا کہ و طن عزیز پر بھارتی کی کسی بھی وحشیانہ جارحیت کا منہ توڑ جواب ملے گاپاکستانی قوم اپنی عظیم افواج پاکستان کی پشت پر پوری قوت سے کھڑی ہے ہم اپنے عظیم سپہ سالار آرمی چیف سید محمد عاصم منیر کے قومی بیانے غزوہ ہند کی مکمل حمایت کرتے ہیں اگر انڈیا جنگ کرنا چاہتا ہے تو پچیس کڑور عوام بھارت کے خلاف جنگ کے لئے تیار ہیںجنوبی ایشیا میں ہندوستان کی بالا دستی کا ’’امریکی واسرائیلی‘‘ خواب کبھی پورہ نہیں ہوگا ’’مظلوم کشمیروں کے غم جانے کب ہونگے ہندوستان میں جب بھی الیکشن آتا ہے بد بخت مودی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حکومت نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن اور بھارتی جنگی جارحیت کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ متفقہ قرارداد آج شام ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں لائی جائے گی۔ اجلاس کے موقع پر اراکین اسمبلی اس اہم ترین معاملے پر اظہار خیال کریں گے، اس کے علاوہ بھارتی جارحیت اور ریاستی سرحد پار دہشت گردی پر بھی کھل کر بات کی جائے گی، حکومت کی طرف سے قومی بیانیہ اور پالیسی بھی وضع کی جائے گی۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اجلاس میں سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر حکومت اپنی حکمت عملی سے آگاہ کرے گی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن اور بھارتی جنگی جارحیت کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز ذرائع کا کہنا ہے کہ متفقہ قرارداد آج شام ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں لائی جائے گی۔ اجلاس کے موقع پر اراکین اسمبلی اس اہم ترین معاملے پر اظہار خیال بھی کریں گے، اس کے علاوہ بھارتی جارحیت اور ریاستی سرحد پار دہشت گردی پر بھی کھل کر بات کی جائے گی، حکومت کی طرف سے قومی بیانیہ اور پالیسی بھی وضع کی جائے گی۔ جنوبی کوریا کے ایک ہوٹل سے جاننے والے کی رقم چرا کر بیرونِ ملک فرار کی کوشش کرنے والا چینی...
اسلام ٹائمز: احتجاجی مظاہرے میں کثیر تعداد میں رہنماؤں، کارکنان، اہلیان کراچی سمیت بچوں و خواتین نے شرکت کی۔ رپورٹ: سید ظفر جعفری پاکستان عوامی تحریک کراچی کے زیر اہتمام نمائش چورنگی پر عظیم الشان احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں کثیر تعداد میں رہنماؤں، کارکنان، اہلیان کراچی سمیت بچوں و خواتین نے شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرے سے پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر قاضی زاہد حسین، صوبائی صدر سید ظفر اقبال شاہ، سینئر نائب صدر راؤ کامران محمود، صوبائی جنرل سیکرٹری الیاس مغل، ویمن ونگ کی صدر رعنا نصرت ڈار، مجلس وحدت مسلمین کراچی کے صدر علامہ صادق جعفری، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر صابر ابومریم و دیگر سیاسی و مذہبی رہنماؤں نے خطاب کیا۔ رہنماؤں نے...
مظاہرین نے کہا کہ اقوام متحدہ، سلامتی کونسل اور عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں نہتے فلطسینی عوام کا قتل عام رکوانے میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قبائل فیڈریشن پاکستان کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ پاکستان کے دفاع، سالمیت اور خودمختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔ بلوچستان کے عوام ملک کے دفاع کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ فلسطین میں اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی اپنی انتہاء کو پہنچ چکی ہے۔ اقوام متحدہ، سلامتی کونسل اور عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں نہتے فلطسینی عوام کا قتل عام رکوانے میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں۔ پاکستان اور خاص کر بلوچستان کے عوام اسرائیلی اور بھارت کی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کریں۔ یہ...
سٹی42: بھارت کی مسلسل اشتعال انگیزی، سرحدوں پر سٹینڈ آف اور پاکستان کے خلاف مسلسل غیر منصفانہ اقدامات، بین الاقوامی انڈس واٹرز ٹریٹی کی کھلی خلاف ورزیوں کے 12 دن کے بعد پاکستان نے آخر کار سکیورٹی کونسل کا دروازہ کھٹکھٹانے کا فیصلہ کر لیا۔ نیویارک میں پاکستان کے نمائندہ کو سلامتی کونسل کا اجلاس بلوانے کے لے انتظامات کرنے کی ہدایات بھیج دی گئیں۔ اسلام آباد میں وزارتِ خارجہ کے ذمہ دار ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کو سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کردی ہے۔ پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز اور کراچی کنگز میں آج جوڑ پڑے گا دفتر...
—ویڈیو گریب ایم کیو ایم پاکستان نے بھارتی جارحیت کے خلاف کراچی میں ریلی نکالی۔اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما شارق جمال نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے حملہ کیا تو اس کے ٹکڑے ہو جائیں گے۔ شارق جمال نے یہ بھی کہا کہ قوم فوج کے ساتھ ہے۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رکنِ سندھ اسمبلی قرۃ العین نے کہا کہ بھارت نے پہلگام حملے کا ڈرامہ رچایا۔ انہوں نے کہا کہ حملے کو جواز بنا کر بھارت جارحیت پر اتر آیا ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے جاتی امراء میں صدر مسلم لیگ (ن) اور سابق وزیراعظم سے ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم نے پاک بھارت کشیدگی سمیت دیگر اہم امور پر قائد مسلم لیگ نون کو بریفنگ دی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر میاں نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے جاتی امراء میں صدر مسلم لیگ (ن) اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی، اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم نے پاک بھارت کشیدگی سمیت دیگر اہم امور پر نواز شریف کو بریفنگ دی۔
سکھ برادری نے بھارتی ڈرامے کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کا پہلگام حملہ سراسر فالس فلیگ ہے۔ یہ بھی پڑھیں:مودی کی جنگ بھارت کی آخری جنگ ہوگی، خالصتان حقیقت کے قریب ہے، گرپتونت سنگھ پنوں سکھ برادری نے پاکستان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے بھارت کے جھوٹے بیانیے کو جڑ سے اکھاڑ دیا۔ اس کا کہنا ہے کہ بھارت نے جو پہلگام ڈراما کیا ہے اس کا مقصد پاکستان پر جنگ مسلط کرنا ہے۔ سکھ برادری نے واضح کیا ہے کہ اگر بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہوں گے پنجاب کی سرزمین دشمن کے لیے نہیں۔ سکھ برادری کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے لیے لنگر،...
لاہور (نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے جاتی امراء میں صدر مسلم لیگ (ن) اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی، اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم نے پاک بھارت کشیدگی سمیت دیگر اہم امور پر نواز شریف کو بریفنگ دی۔ Post Views: 1
وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی و بین الصوبائی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے ابدالی میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے جو ایٹمی ہتھیار لے جانے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ فیصل آباد میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ابدالی میزائل کے تجربے کو پاکستان کے دفاعی نظام میں ایک اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے بھارت کو واضح پیغام دیا کہ اگر دشمن نے جارحیت کی تو پاکستان بھرپور جواب دے گا۔ یہ بھی پڑھیں بھارت کو پیغام: پاکستان کا 450 کلومیٹر تک مار کرنے والے ابدالی میزائل کا کامیاب تجربہ رانا ثنااللہ نے کہاکہ ہماری میزائل ٹیکنالوجی دنیا کے کئی ترقی یافتہ ممالک سے کئی گنا بہتر ہے اور بھارت کو پاکستان...

پوری قوم متحد ہے اور پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے‘ مسلح افواج بھارت کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینگی، ریاض حسین پیرزادہ
بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2025ء) وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈتعمیرات میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ پوری قوم متحد ہے اور پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے‘ ہماری مسلح افواج بھارت کی جارحیت اور مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیں گی۔وفاقی حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لیے موثر اقدامات کر رہی ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی دانشمندانہ قیادت میں ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہے۔ وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈتعمیرات میاں ریاض حسین پیرزادہ نے ای-خدمت مرکز بہاولپور کا دورہ کیا۔ وزیر نے ای۔خدمت مرکز میں جاری کام اور عملہ کے صلاحیت کو سراہا۔وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ نے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ مجھے ای-خدمت مرکز آ کر بڑی خوشی ہو...
ویلاگ اسلام ٹائمز اردو کی پیشکش ہے، جس میں اہم خبروں سے متعلق مفید تبصرے پیش کئے جاتے ہیں۔ ہر ہفتے کے روز، مختصر و مفید ویلاگز، دیکھنے و سننے والوں کی خدمت میں پیش کئے جائیں گے۔ سامعین سے گزارش ہے کہ یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں اور اپنی مفید آراء سے مطلع فرمائیں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز وی لاگ 03-05—2025 Islam Time VLog بندر عباس کا سانحہ اسرائیل کی آگ میں جلتی 77ویں سالگرہ پاک بھارت ایٹمی جنگ؟ 99٪ انسانیت خطرے میں ہفتہ وار پروگرام : وی لاگ وی لاگر: سید عدنان زیدی تاریخ: 3 مئی 2025 پروگرام کا خلاصہ: ولاگ کے موضوعات ہیں ایران کے بندر عباس میں شہید رجائی پورٹ کے ہولناک حادثے، رہبر...
اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2025ء)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے عالمی یوم صحافت پر پیغام میں کہا ہے کہ آزادی صحافت جمہوریت، شفاف حکمرانی اور انسانی حقوق کے تحفظ کی ضامن ہے، پاکستان میں میڈیا نے جمہوریت کے استحکام، قانون کی بالادستی اور عوامی شعور کی بیداری میں ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا،وفاقی وزیر اطلاعات کا پاکستانی میڈیا کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بربریت، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور فلسطینی عوام پر اسرائیلی مظالم کو اجاگر کرنے میں موثر کردار ادا کرنے پر خراج تحسین کیا ہے،عالمی ضمیر کو جھنجوڑنے اور مظلوموں کی آواز عالمی فورمز تک پہنچانے میں صحافی برادری نے جراتمندانہ کردار ادا کیا،یہی وہ آزاد اور...
لندن میں پاکستان کے ہائی کمشنر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارت کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دے گا۔غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ بھارت کی الزام تراشیاں صرف جھوٹ پر مبنی ہیں کوئی ثبوت نہیں، کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ضروری ہے۔پاکستان ہائی کمشنر نے کہا کہ بھارت سلامتی کونسل میں کیے گئے اپنے وعدے پورے کرنے سے انکاری ہے، کشمیر پر فیصلہ عوام کی رائے سے ہی ہونا چاہیے۔
—تصویر بشکریہ سرکاری ٹی وی ترکیے نے بھارت کی جارحیت پر پاکستان کے موقف کی حمایت کا اعلان کردیا۔وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں ترکیہ کے سفیر نے ملاقات کی جس میں ترک سفیر نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی برقرار رکھنے کےلیے تحمل سے کام لینے پر زور دیا۔انکا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت اپنی اقتصادی بحالی اور ترقی پر مکمل توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے، بھارتی اقدامات پاکستان کی انسدادِ دہشت گردی کی کوششوں سے توجہ ہٹانے کی مذموم کوشش ہے۔ پاکستان کےلیے ترکیے کی حمایت دونوں ممالک کے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کی عکاس ہے۔ملاقات کے دوران شہباز شریف نے صدر رجب طیب اردوان کے لیے نیک خواہشات کا...
سٹی42: برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کی بھارت کے حالیہ فالس فلیگ آپریشن کی مذمت،غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو میں کہا پاکستان بھارت کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دے گا۔ بھارت کی الزام تراشیاں صرف جھوٹ پر مبنی ہیں کوئی ثبوت نہیں،بھارت اگر پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے جواب میں کارروائی کرے گا تو اسے 2019 کی طرح سخت جواب ملے گا، یہ کسی بھی خودمختار ملک کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ اپنے دفاع میں کارروائی کرے، ہم جنگ نہیں چاہتے، پرامن حل اور شواہد پر بات چیت کے حامی ہیں۔۔ قصور : پسند کی شادی نہ ہونے پراپنےہی گھر کا صفایا کرنے والی لڑکی پکڑی گئی
وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی و قانونی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے ممکنہ حملے کی مصدقہ اطلاع ملی تھی، اسی لیے قوم کو بروقت آگاہ کیا گیا۔ ممکن ہے بھارت نے حملے کا ارادہ کیا ہو اور بعد میں ملتوی کر دیا ہو۔ بھارت سے ہمیں ہر وقت ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے، کیونکہ وہ کسی بھی وقت جارحیت کر سکتا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اگر بھارت نے کوئی حرکت کی تو پاکستان بھرپور اور بروقت جواب دے گا۔ ہماری خواہش ہے کہ بھارت ایسی کسی مہم جوئی سے باز رہے، لیکن ہمیں ہر لمحہ تیار رہنا ہوگا۔ پانی کے مسئلے پر...
پاکستان کی سالمیت کے دفاع کیلئے چین ہرطرح کی مدد کرے گا، وکٹر گا کا بھارتی اینکر کو جواب WhatsAppFacebookTwitter 0 2 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وائس پریزیڈنٹ سینٹر فار چائنا اینڈ گلوبلائزیشن پروفیسر وکٹر گا نے بھارتی میڈیا کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے واضح کیا کہ چین اور پاکستان برے وقت کے اتحادی پڑوسی ہیں اور پاکستان کی سالمیت کے دفاع کے لیے چین ہر طرح کی مدد کرے گا۔وائس پریزیڈنٹ سینٹر فار چائنہ اینڈ گلوبلائزیشن پروفیسر وکٹر گا نے بھارتی اینکر کے پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی سے متعلق سوال پر کہا کہ اگر کہیں بھی دہشت گردی کا حملہ ہو تو بغیر ثبوت الزام تراشی کے بجائے غیر جانب درانہ تحقیقات...
اسلام آباد: وائس پریزیڈنٹ سینٹر فار چائنا اینڈ گلوبلائزیشن پروفیسر وکٹر گاؤ نے بھارتی میڈیا کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے واضح کیا کہ چین اور پاکستان برے وقت کے اتحادی پڑوسی ہیں اور پاکستان کی سالمیت کے دفاع کے لیے چین ہر طرح کی مدد کرے گا۔ وائس پریزیڈنٹ سینٹر فار چائنہ اینڈ گلوبلائزیشن پروفیسر وکٹر گاؤ نے بھارتی اینکر کے پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی سے متعلق سوال پر کہا کہ اگر کہیں بھی دہشت گردی کا حملہ ہو تو بغیر ثبوت الزام تراشی کے بجائے غیر جانب درانہ تحقیقات کا مطالبہ کرنا چاہیے۔ پروفیسر وکٹر گاؤ نے کہا کہ پاکستان میں چینی شہریوں کے خلاف دہشت گردوں نے حملے کیے لیکن چین نے...
پاکستانی میڈیا بیانیے کی جنگ جیت گیا، خوفزدہ بھارت نے آئی ایس پی آرکا یوٹیوب چینل بلاک کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پہلگام فالس فلیگ آپریشن سے متعلق حقائق سامنے لانے اور بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کرنے پر گھبراہٹ کی شکار مودی سرکار نے آئی ایس پی آر کا یو ٹیوب چینل بلاک کردیا۔جھوٹ کے پاوں نہیں ہوتے اور سچ کو چھپایا نہیں جا سکتا۔ ایسا ہی کچھ پہلگام واقعے پر ہوا جب بھارت نے حملے کے چند گھنٹوں بعد ہی پاکستان پر الزام عائد کرنا شروع کردیئے تھے۔مودی سرکار کے اس جھوٹے پروپیگنڈے پر پاکستانی میڈیا نے دنیا کے سامنے ناقابل تردید ثبوت کے ساتھ حقائق پیش کیے جس سے بھارت...
پہلگام فالس فلیگ آپریشن سے متعلق حقائق سامنے لانے اور بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کرنے پر گھبراہٹ کی شکار مودی سرکار نے آئی ایس پی آر کا یو ٹیوب چینل بلاک کردیا۔ جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے اور سچ کو چھپایا نہیں جا سکتا۔ ایسا ہی کچھ پہلگام واقعے پر ہوا جب بھارت نے حملے کے چند گھنٹوں بعد ہی پاکستان پر الزام عائد کرنا شروع کردیئے تھے۔ مودی سرکار کے اس جھوٹے پروپیگنڈے پر پاکستانی میڈیا نے دنیا کے سامنے ناقابل تردید ثبوت کے ساتھ حقائق پیش کیے جس سے بھارت کا زہریلہ پروپیگنڈا زائل ہوگیا۔ پاکستانی میڈیا کے مضبوط دلائل سے بھارتی عوام کی آنکھیں بھی کھل گئیں اور دفاعی ماپرین سمیت عام شہریوں نے مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لینا شروع...
---فائل فوٹو مشیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ جمہوریت کے دعویدار بھارت نے آزادیٔ اظہارِ رائے پر پابندی لگادی، فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں نریندر مودی نے بھارت میں آمریت نافذ کردی۔اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ بھارت میں انسانی حقوق کی پامالیوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، فالس فلیگ آپریشن کے دفاع میں نریندر مودی فسطائیت پر اُتر آئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مودی نے آر ایس ایس نظریے کےلیے پورے خطے کا امن داؤ پر لگادیا، فالس فلیگ ڈرامہ کی ناکامی پر نریندر مودی حواس باختہ ہو چکے ہیں۔ پہلگام واقعہ ایک بار پھر فالس فلیگ آپریشن ثابت، را کے دستاویزات لیکپہلگام فالس فلیگ آپریشن پھر سے فالس...
بھارت کی خفیہ ایجنسی ’ریسرچ اینڈ اینالیسس ونگ‘ (را) کے سابق سربراہ امرجیت سنگھ دولت نے پہلگام حملے کو بھارتی سیکیورٹی اداروں کی ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعے کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان باقاعدہ جنگ کا کوئی امکان نہیں ہے، بلکہ توقع ہے کہ معاملات بات چیت کے ذریعے حل ہو جائیں گے۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں سابق ’را‘ چیف نے واضح کیا کہ اگر بھارت کوئی سرجیکل اسٹرائیک یا بالاکوٹ جیسا اقدام کرنا چاہتا ہے تو ضرور کرے، محدود فوجی کارروائی قابل قبول ہو سکتی ہے، تاہم ان کا کہنا تھا کہ جنگ کی بات کرنا دراصل جوہری ہتھیاروں کی جنگ کی بات ہے، اور...
لاہور: بھارتی ایئر لائنز کیلئے پاکستانی فضائی حدود پر پابندی کو ایک ہفتہ مکمل ہوگیا۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پابندی عائد ہونے سے دہلی، امرتسر، لکھنئو، بنگلور اور ممبئی سمیت دیگر ایئر پورٹس سے اڑان بھرنے والی پروازوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ پابندی کی وجہ سے اب تک 850 سے زائد بھارتی پروازیں متاثر ہوئی ہیں جس میں یورپ، امریکہ اور کینیڈا سمیت دیگر ممالک جانے اور آنے والی پروازوں کی تعداد زیادہ ہے۔ ذرائع کے مطابق فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ایئر لائنز کو پونے دو ارب روپے سے زائد کا نقصان پہنچ چکا ہے۔ واضح رہے کہ پہلگام واقعے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر پاکستان نے بھارتی ایئر لائن پر ایک ماہ کے لیے پابندی عائد کی ہوئی...