2025-07-27@10:49:23 GMT
تلاش کی گنتی: 4800

«تاریخ پیدائش»:

(نئی خبر)
    مشہور بھارتی شاعر اور اسکرپٹ رائٹر جاوید اختر نے حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم سردار جی 3 پر تبصرہ کرتےہوئے کہا ہے کہ اس پر پابندی لگانا غلط ہے، اسے ہندوستان میں بھی ریلیز کرنا چاہیے۔ جاوید اختر نے حال ہی میں ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں ان سے فلم ‘سردار جی 3’ کی ہندوستان میں ریلیز پر پابندی عائد کیے جانے کے حوالے سے سوالات پوچھے گئے جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے معلوم نہیں ہے کہ فلم کی شوٹنگ کب ہوئی تھی لیکن اگر اس کی شوٹنگ  پہلگام واقعے سے پہلے ہوئی تھی تو فلم بنانے والوں کو کیا معلوم تھا کہ یہ سب ہو جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: دلجیت اور ہانیہ...
    لاہور: ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز ٹی 20 لیگ کا دوسرا سیزن جولائی اور اگست میں انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں ایجبسٹن کے تاریخی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ افتتاحی میچ 18 جولائی کو پاکستان چیمپیئنز اور انگلینڈ چیمپیئنز کے درمیان ہوگا، پاکستان اور بھارت کا مقابلہ 20 جولائی کو ایجبسٹن میں ہی کھیلا جائے گا۔ پچھلے سال کھیلے گئے پہلے ایڈیشن میں پاکستان چیمپیئنز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لیگ مرحلے میں آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز، بھارت اور انگلینڈ جیسی ٹیموں کو شکست دی تھی تاہم فائنل میں بھارت کے ہاتھوں 5 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ بھارت نے 157 رنز کا ہدف 19.1 اوورز میں حاصل کر لیا تھا۔ پہلے ایڈیشن میں...
    —فائل فوٹو کراچی ائیر پورٹ پر ایک ہی دن میں تین غیرملکی طیاروں کو حادثات پیش آئے۔رپورٹ کے مطابق غیرملکی طیاروں کے ساتھ حادثات 28 جون کو پیش آئے اور اس حوالے سے ائیرپورٹ ذرائع نے بتایا ہے کہ تینوں طیارے تاحال کراچی ائیرپورٹ پر گراؤنڈ ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی کوریئر کمپنی کے طیارے پر لوڈر ٹرک ٹکرانے سے طیارے کے بائیں ونگ کی لائٹس ٹوٹی تھیں، لوڈر ٹرک کی ٹکر سے کوریئر کمپنی کے کارگو طیارے کو 3 جگہوں پر شدید نقصان پہنچا۔ کراچی ایئرپورٹ، یکے بعد دیگرے 2 طیاروں سے پرندے ٹکرا گئےکراچی ایئرپورٹ پر یکے بعد دیگرے 2 طیاروں سے پرندے ٹکراگئے، اڑان کےلیے تیار پرواز روک لی گئی۔ بین الاقوامی کوریئر کمپنی کے طیارے...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق آل راؤنڈر اظہر محمود کو پاکستان مردوں کی ٹیسٹ ٹیم کا قائم مقام ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے۔ وہ یہ ذمہ داری اپنے موجودہ معاہدے کی مدت تک سنبھالیں گے۔ مزید پڑھیں: پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود، اب ہیڈ کوچ بننے کے خواہشمند اظہر محمود اس سے قبل قومی ٹیم کے اسسٹنٹ ہیڈ کوچ کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں اور ٹیم کی حکمت عملی میں کلیدی کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ ان کے پاس بین الاقوامی کرکٹ اور انگلش کاؤنٹی سرکٹ میں نمایاں تجربہ موجود ہے، جہاں وہ 2 بار کاؤنٹی چیمپئن شپ جیتنے والے اسکواڈ کا حصہ رہے۔ مزید پڑھیں: اظہر محمود کوچنگ کے اہل نہیں...
    لاہور:پاکستان کے سابق آل راؤنڈر اظہر محمود کو قائم مقام ریڈ بال ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا۔ اظہر محمود کی پہلی اسائمنٹ جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز ہوگی۔ پی سی بی ترجمان کے مطابق اظہر محمود اپنے موجودہ معاہدے کے اختتام تک اس عہدے میں کام کریں گے۔ پی سی بی حکام کو یقین ہے کہ اظہر محمود کی زیر نگرانی پاکستان ٹیم ٹیسٹ کرکٹ میں اچھی کارکردگی دکھائے گی۔ اکتوبر نومبر میں جنوبی افریقی کی ٹیسٹ ٹیم کے ساتھ دو میچز پاکستان میں طے ہیں، جن کے لیے اطہر محمود ٹیم تیار کریں گے۔ اظہر محمود قومی ٹیم کے اسسٹنٹ ہیڈ کوچ کے طور پر خدمات انجام دینے کے بعد طویل عرصے سے ٹیم کے اسٹریٹجک...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیسٹ ٹیم کے لیے عبوری ریڈ بال ہیڈ کوچ کا تقرر کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ آل راؤنڈر اظہر محمود کو اس ذمہ داری کے لیے منتخب کر لیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سابق آل راؤنڈر اظہر محمود عبوری مدت کے دوران ٹیم کے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے فرائض سرانجام دیں گے اور ان کی تقرری موجودہ معاہدے کی مدت تک محدود ہوگی۔اظہر محمود اس سے قبل بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ ہیڈ کوچ کے طور پر اپنی خدمات پیش کر چکے ہیں اور انہیں قومی ٹیم کے ڈریسنگ روم میں کام کرنے کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔پی سی بی کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔انٹر بینک میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز امریکی ڈالر 10 پیسے سستا ہوا ہے۔انٹر بینک میں امریکی ڈالر 10 پیسے کی کمی کے بعد 283 روپے 62 پیسے کا ہو گیا۔ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالر 283 روپے 72 پیسے پر بند ہوا تھا۔
    چند روز قبل کراچی کے علاقے پی ای ایس ایچ میں تاجر کے گھر میں ہونے والی ڈکیتی کے حوالے سے ابتدائی معلومات سامنے آگئیں، تفتیشی حکام نے ڈکیتی کرنے والے بہن بھائی کا ٹک ٹاکر ہونے کی تصدیق کرلی۔ تفتیشی حکام کے مطابق ملزمان کی پاکستانی اوربھارتی فنکاروں کیساتھ تصاویر بھی سامنے آئی ہیں، گھر میں ڈکیتی کرنے والے بہن بھائی سمیت 4ملزمان اس وقت پولیس کی تحویل میں ہیں، ملزمان سے لوٹی ہوئی رقم اور اشیا کے حوالے سے تفتیش جاری ہے۔ مزید پڑھیں: کراچی: 13 کروڑ روپے کی ڈکیتی میں ملوث معروف ٹک ٹاکر گرفتار پولیس حکام کے مطابق واقعہ کی 4 سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے، فوٹیج میں شہری سالک کو...
    چین-پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت قائم چینی پاور کمپنیوں (آئی پی پیز) کو پاکستان میں بجلی کی فراہمی کے بعد بھی واجبات کی ادائیگی میں شدید تاخیر کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق ان کمپنیوں کے بقایا جات اب تقریباً 500 ارب روپے (1.72 ارب ڈالر) تک پہنچ چکے ہیں، جن میں سے 450 ارب روپے (1.5 ارب ڈالر) کی رقم سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (گارنٹیڈ) پر واجب الادا ہے، جو مالی اور زرِمبادلہ کے بحران کی وجہ سے یہ رقم ادا کرنے سے قاصر ہے۔ بزنس ریکارڈر کے مطابق، پورٹ قاسم، چائنا حب، ساہیوال کول پاور پلانٹس اور مختلف ونڈ پاور منصوبوں کے چیف ایگزیکیوٹیو آفیسرز (سی ای اوز) نے بارہا متعلقہ حکام کو ادائیگیوں کے مطالبے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الرحمن سواتی نے پنجاب اسمبلی میں پنجاب لیبر کوڈ کو سہ فریقی مشاورت اور اتفاقِ رائے کے بغیر پیش کیے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام نہ صرف ILO کنونشنز کی واضح خلاف ورزی ہے بلکہ مزدوروں کے حقوق پر ایک کھلا حملہ ہے۔ 2024 میں منعقدہ سہ فریقی لیبر کانفرنس، اسلام آباد میں پنجاب اور سندھ حکومتوں نے واضح طور پر وعدہ کیا تھا کہ کوئی بھی لیبر کوڈ بغیر سہ فریقی مشاورت اور مزدور تنظیموں کی رائے کے اسمبلی میں پیش نہیں کیا جائے گا۔ لیبر کوڈ کو سہ فریقی اجلاسوں میں نہ پیش کرنا مزدوروں کو دانستہ طور پر فیصلہ...
    اپنے آبائی حلقے میں گرین ٹریکٹر سکیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اپنی طاقت کا لوہا منوایا، آج بھی پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا ریاست، فوج کے خلاف زہر گھول رہا ہے، ہندوستان کو آج رسوائی کا سامنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے اپنے عزائم سے بے نقاب ہوچکے ہیں۔ اپنے آبائی حلقے میں  گرین ٹریکٹر سکیم کی تقریب  سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کیلئے کئی مشکل فیصلے کیے، ہمیں ملکی معیشت کو دوبارہ پیروں پر کھڑا کرنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ...
    کراچی: امریکا کے قونصل جنرل اسکاٹ اربوم نے کہا ہے کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، امید ہے کہ جہانگیر خان جیسا عظیم کھلاڑی دوبارہ پیدا ہوگا، اولمپک میں شمولیت سے اسکواش کو فروغ ملے گا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان امریکن بزنس کونسل کے تعاون اور سندھ اسکواش ایسوسی ایشن کی جانب سے پی ایس ایف جہانگیر خان قومی جونیئر اینڈ ویمن اسکواش چیمپین شپ کی تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا جس میں امریکی قونصل جنرل نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ امریکی قونصل جنرل نے کہا کہ پاکستان میں باصلاحیت اور اہل مرد و خواتین کی کوئی کمی نہیں،پاکستان امریکن بزنس کونسل کے تعاون سے ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے اسکواش مقابلوں کا...
    پاکستان سے مفرور 2ملزمان اسپین میں گرفتار، دفتر خارجہ کی تصدیق WhatsAppFacebookTwitter 0 29 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان سے مفرور ہونے والے 2 ملزمان کو اسپین مین گرفتار کر لیا گیا ہے۔اس بات کی دفترِ خارجہ کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے۔ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق اسپین مین گرفتار ہونے والے ملزمان کو ضروری کارروائی کے بعد پاکستان کے حوالے کیا جائے گا۔23 مقدمات میں مطلوب ملزم نوازش علی ہنجرہ اور مختلف مقدمات میں مطلوب ملزم ہارون اقبال کو گرفتار کیا گیا ہے۔ملزم نوازش علی ہنجرہ دہشت گردی، قتل، اغوا برائے تاوان سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب تھا۔ترجمان کے مطابق دونوں ملزمان کو انٹرپول ریڈ نوٹس پر اسپین میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ...
    وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری—فائل فوٹو وزیرِ مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ امید ہے کہ اسپین میں مفرور دیگر ملزمان بھی گرفتار کر کے پاکستان کے حوالے کیے جائیں گے۔ترجمان کے مطابق طلال چوہدری نے ہسپانوی ہم منصب مارلاسکا گرینڈے سے ملاقات کی تھی اور مطلوب ملزمان کی انٹرپول کے ذریعے گرفتاریوں اور پاکستان حوالگی کا مطالبہ کیا تھا۔طلال چوہدری نے 2 مطلوب ملزمان کی گرفتاری پر ہسپانوی ہم منصب سے اظہارِ تشکر کیا ہے۔
    دفترِ وزارتِ خارجہ—فائل فوٹو پاکستان سے مفرور ہونے والے 2 ملزمان کو اسپین مین گرفتار کر لیا گیا ہے۔اس بات کی دفترِ خارجہ کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے۔ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق اسپین مین گرفتار ہونے والے ملزمان کو ضروری کارروائی کے بعد پاکستان کے حوالے کیا جائے گا۔23 مقدمات میں مطلوب ملزم نوازش علی ہنجرہ اور مختلف مقدمات میں مطلوب ملزم ہارون اقبال کو گرفتار کیا گیا ہے۔ملزم نوازش علی ہنجرہ دہشت گردی، قتل، اغواء برائے تاوان سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب تھا۔ترجمان کے مطابق دونوں ملزمان کو انٹرپول ریڈ نوٹس پر اسپین میں گرفتار کیا گیا ہے۔
    نارووال(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ملک کو دیوالیہ ہونے کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔ نجی ٹی وی آ ج نیوز کے مطابق  نارووال میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ”ایک اناڑی شخص ملکی معیشت کو کیسے چلا سکتا تھا؟“ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے فیصلوں نے ملک کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا۔ان کا کہنا تھا کہ چار سالہ دور حکومت میں پی ٹی آئی نے معیشت کو تباہی سے دوچار کیا اور کرپشن کے کئی ریکارڈز قائم کیے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت...
    پاکستان پیپلز پارٹی کی وفاق اور پنجاب حکومت میں شمولیت پر پارٹی قیادت کی سطح پر ن لیگ سے بات چیت ہوئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی ن لیگ سے وفاق اور پنجاب حکومت میں شمولیت پر 20 روز پہلے بات ہوئی ہے۔ عدالتی فیصلے سے اتحادی حکومت کو دو تہائی اکثریت مل جائے گی: رانا ثناء پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثناء اللّٰہ نے مخصوص نشستوں کے کیس کے فیصلے سے متعلق تبصرہ کیا ہے۔ ن لیگ چاہتی ہے کہ پیپلز پارٹی حکومت میں شامل ہوجائے، پیپلز پارٹی نے حکومت میں شمولیت پر کسی حد تک لچک دکھائی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے  حکومت میں شمولیت کے لیے مزید بات...
    حکومت پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز یعنی پی آئی اے کی نجکاری میں اس بار کامیابی کی بھرپور امید رکھتی ہے۔ وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی کے مطابق اس عمل میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ یعنی آئی ایم ایف سے اہم چھوٹ، مالیاتی توازن میں بہتری، اور لین دین کے ڈھانچے میں وضاحت اہم عوامل ثابت ہو رہے ہیں۔ ماضی کی رکاوٹیں دور، اب آئی ایم ایف کی منظوری حاصل محمد علی نے بتایا کہ پہلے نجکاری کی کوششیں اس لیے ناکام ہوئیں کیونکہ آئی ایم ایف سے درکار چھوٹ نہیں مل سکی تھی۔ تاہم، اب حکومت کو خاص طور پر ہوائی جہازوں اور آلات پر جی ایس ٹی سے استثنیٰ کی شکل میں یہ منظوری حاصل ہو چکی ہے۔...
    پاکستان نیول اکیڈمی پی این ایس رہبر میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو نیوی کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے 123 ویں مڈشپ مین، 31 ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کمیشننگ پریڈ کا معائنہ کیا۔  تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا، جس کے بعد فیلڈ  مارشل سید عاصم منیر نے پاس آؤٹ ہونے والے پوزیشن ہولڈرز کیڈٹس کو انعامات دیے۔ پاکستان نیول اکیڈمی پی این ایس رہبر  میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب میں  پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹ عبدالرحمن...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سوات واقعہ پر پوری قوم رنجیدہ ہے، صوبائی حکومت کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود بھی پھنسے ہوئے لوگوں کو ریسکیو نہیں کرسکی، عوام کی فلاح و بہبود کا پیسہ اور وسائل احتجاج اور دھرنوں پر استعمال کیے گئے اور اب کہتے ہیں کہ خیمے لگانا میرا کام نہیں، ڈی سی کو معطل کرنے کی بجائے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو استعفا دینا چاہیے تھا، خیبرپختونخوا میں کرپشن کے ریکارڈ قائم کیے جارہے ہیں، ملک کے خلاف ٹوئٹ کرنا ہو تو تحریک انصاف سب سے آگے ہوتی ہے۔ ہفتہ کو وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک کے ساتھ پریس کانفرنس سے...
     اسلام آباد ( اپنے سٹا ف رپو رٹر سے ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سوات واقعہ پر پوری قوم رنجیدہ ہے، صوبائی حکومت کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود بھی پھنسے ہوئے لوگوں کو ریسکیو نہیں کرسکی، عوام کی فلاح و بہبود کا پیسہ اور وسائل احتجاج اور دھرنوں پر استعمال کیا گیا اور اب کہتے ہیں کہ خیمے لگانا میرا کام نہیں ، ڈی سی کو معطل کرنے کی بجائے وزیراعلی خیبرپی کے کو استعفی دینا چاہیے تھا، خیبرپی کے میں کرپشن کے ریکارڈ قائم کئے جارہے ہیں، ملک کے خلاف ٹویٹ کرنا ہو تو تحریک انصاف سب سے آگے ہوتی ہے۔ وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) محرم الحرام کا آغاز ہمیں اخوت، صبر اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے،ملک سے فرقہ واریت اور مسلکی اختلافات کے خاتمے کیلئے گراس روٹ لیول پر مذہبی ہم آہنگی پیداکرنے کیلئے علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان کے دائرہ کارکو مذید پھیلایا جائیگا۔پاکستان میں رہنے والی تمام مذاہب کے پیروکاروں کا انفرادی و اجتماعی فرض ہے کہ وہ ایک دوسرے کے عقائد اور حقوق کا احترام کریں۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی آزادی ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور ہر فرد کو اپنے عقیدے کے مطابق تہوار منانے کی آزادی حاصل ہے غزہ، ایران پر اسرائیلی جنگ سیامت مسلمہ میں وحدت امت کا جذبہ بیدار ہوا۔ان خیالات کا اظہارملک بھر کے علماء مشائخ کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ماہ محرم الحرام شروع ہونے کے باوجود سچل سرمست ٹائون کی یونین کونسل 105کے علاقہ امریکن کواٹرز میں پینے کے پانی کی فراہمی بحال نہیں کی گئی،گذشتہ ایک ماہ سے پانی کی فراہمی معطل ہونے کے باعث علاقہ مکین پانی کی بوند بوند کا ترس گئے۔غریب علاقہ مکین دور دراز کے علاقوں سے پانی لاکر اپنی ضروریات پوری کر رہے ہیں یا پھر زمینی (بورنگ) کا زہریلا پانی استعمال کرنے پر مجبور ہیں اور اب صورتحال اس نہج کو پہنچ چکی ہے کہ مساجد میں بھی وضو کیلئے پانی دستیاب نہیں ہے۔ یونین کونسل 105کے علاقہ امریکن کواٹرز کے مکین عید الاضحی کے موقع پر بھی پینے کے پانی سے محروم تھے اور شکایت کے باوجود واٹر...
    وفد میں سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف علی خورشیدی، پارلیمانی لیڈر افتخار عالم، ڈپٹی پارلیمانی لیڈر طحہ سمیت تمام اراکین سندھ اسمبلی بھی شامل تھے۔ وفد نے گورنر سندھ کو حج کی سعادت حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار اور انیس قائم خانی کی قیادت میں تمام سندھ اسمبلی کے اراکین نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ وفد میں سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف علی خورشیدی، پارلیمانی لیڈر افتخار عالم، ڈپٹی پارلیمانی لیڈر طحہ سمیت تمام اراکین سندھ اسمبلی بھی شامل تھے۔ وفد نے گورنر سندھ کو حج کی سعادت حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی، اس...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس پر کبھی رائے نہیں دیتا، فوج کا سیاست میں کوئی عمل دخل نہیں ہونا چاہیے۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم تو پہلے بھی کہہ چکے ہیں اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات نہیں ہو رہے، آج بھی کہہ رہے ہیں نہ ہی فرنٹ اور نہ ہی بیک ڈور پر رابطہ ہو رہا ہے۔بیرسٹر گوہر سے سوال کیا گیا کہ رانا ثناء اللّٰہ کی بات چیت کی پیش کش پر آپ کیا کہیں گے؟، جواب میں پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ ہم اب بھی سمجھتے ہیں سیاسی معاملات...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (انٹر نیشنل ویب ڈیسک) گزشتہ روز ہینلے پاسپورٹ انڈیکس نے دنیا کے 100 بہترین ملکوں کی فہرست شائع کی ہے، جس میں خوش آئند بات یہ ہے کہ اس فہرست میں گرین پاسپورٹ رکھنے والا ہمارا ملک بھی شامل ہے۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہینلے پاسپورٹ انڈیکس کی جانب سے سال 2025ءکی رینکنگ جاری کردی گئی ہے، جس میں پاکستانی پاسپورٹ بتدریج ترقی کے بعد ٹاپ 100 پاسپورٹس میں شامل ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل رینکنگ پلیٹ فارم”ہینلے اینڈ پارٹنرز” کا کہنا ہے کہ پاکستانی پاسپورٹ اس وقت 100 ویں نمبر پر براجمان ہے، جو 2021ءمیں 113 ویں نمبر پر تھا۔ مذکورہ پیش رفت پاکستان کے لیے ایک خوش آئند پہلو ہے، جو کہ بین...
    پاکستانی گلوکار نے پاک چین دوستی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے انوکھا انداز اپنایا۔   پاکستانی نژاد آسٹریلوی شہری اور معروف گلوکار طارق نوید نے پاک چین دوستی کو ایک خوبصورت نغمے کی صورت میں خراج عقیدت پیش کیا۔  ان کا گانا “مل بیٹھے” نہ صرف چین کی دیوارِ چین پر فلمایا گیا بلکہ اس کا ایک حصہ تاریخی شاہی قلعہ لاہور میں بھی شوٹ کیا گیا ہے۔ طارق نوید، جو جسٹن بیبر کے بعد دیوارِ چین پر گانا فلمانے والے پہلے گلوکار ہیں۔ اس سے پہلے بھی آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے دوران اپنا گیت مقبول کرا چکے ہیں۔ ان کے اس منفرد اقدام کو دونوں ممالک کے عوام کی دوستی اور...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت کی جانب سے پروف آف رجسٹریشن (پی او آر) کارڈ کے حامل افغان مہاجرین کے قیام میں 3 سے 6 ماہ کی توسیع پر غور کیا جارہا ہے، پی او آرکارڈ کے حامل افغان مہاجرین کےقیام میں 6 ماہ توسیع کی تجویز کابینہ کو بھیجی جائے گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق پی او آر کارڈ رکھنے والے افغان مہاجرین کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وزارت سیفران، وزارت خارجہ، وزارت داخلہ اور سیکیورٹی اداروں کے حکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں پی او آر کارڈ کے حامل افغان مہاجرین کے قیام میں 3 سے 6 ماہ کی توسیع پر غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پی او آر کارڈ کے حامل افغان مہاجرین...
    شمالی وزیرستان(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خود کش دھماکے میں 8 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق شمالی وزیرستان میں ہفتے کے روز خودکش دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 8 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے میرعلی میں ہونے والے خود کش حملے کی شدید مذمت کی اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ میں ان سیکیورٹی اہلکاروں اور ان کے خاندانوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے ملک اور قوم کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ ان کا کہنا...
    وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ : فائل فوٹو  وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ سانحہ سوات پر ڈپٹی کمشنر کے بجائے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو معطل کیا جائے، علی امین گنڈاپور نے اپنا کیمپ آفس اڈیالا جیل کو بنایا ہوا ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اپنے صوبے میں جانے کے بجائے ورک فرام اڈیالا کر رہے ہیں، سوات میں سیاحوں کی نہیں بلکہ تحریک انصاف کے نظام حکومت کی موت ہوئی۔ دریائے سوات میں سیاحوں کے ڈوبنے کا واقعہ، ڈپٹی کمشنر کو معطل کردیا گیا ذرائع کا کہنا ہے کہ آج انکوائری اجلاس میں ڈی سی کو سانحہ سوات پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔...
    سٹی 42 : وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے 12سال میں سب کچھ تباہ کردیا، لوگوں کی زندگیاں بچانا آپ کاکام نہیں ،لوگوں کوریسکیوکرنا آپ کاکام نہیں، آپ کا کام اسلام آباد پر حملہ کرنا ہے، سانحہ سوات پرڈپٹی کمشنرکی بجائےوزیراعلیٰ کےپی کومعطل کرناچاہیے تھا، وزیراعلیٰ کےپی کا ہیلی کاپٹر ریسکیو کیلئے  کیوں استعمال نہیں کیاگیا؟  ان خیالات کا اظہار وزیراطلاعات عطاتارڑ نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران کیا ، کہا کہ کیا عوام نے گنڈاپورحکومت کوورک فرام اڈیالہ کا مینڈیٹ دیا، علی امین گنڈاپور کی حکومت مکمل طورپرناکام ہوچکی، انہوں نے اپنا کیمپ آفس اڈیالہ جیل کوبنارکھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیاح انتظار کرتے رہے ،8گھنٹے گزرگئے انہیں بچانے کوئی نہ...
    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سوات میں سیاحوں کی نہیں پی ٹی آئی کے نظام حکومت کی موت ہوئی، یہ لوگ 12 سال میں ریسکیو کا ایک ادارہ نہ بنا سکے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سانحہ سوات پر صوبائی حکومت نے ڈپٹی کمشنر کو معطل کیا ہے، حالانکہ معطل تو وزیراعلیٰ کو ہونا چاہیے تھا۔ یہ بھی پڑھیں سانحہ سوات پر اجلاس، سیلاب کے دوران لائف جیکٹس اور رسیوں کی ترسیل کے لیے ڈرونز خریدنے کا فیصلہ عطااللہ تارڑ نے کہاکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے اڈیالہ میں بیس کیمپ بنا رکھا ہے، اور وہ اپنے صوبے میں جانے کے بجائے ورک فراہم اڈیالہ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سوات مین...
    فوٹو: جنگ  کراچی کے علاقے لیاری کے نوجوان کی محبت میں مبتلا ہوکر پاکستان آکر شادی کرنے والی تیونسی لڑکی کی وطن واپسی کے معاملے پر پیشرفت ہوئی ہے۔ایس ایچ او عظمیٰ خان کا کہنا ہے کہ تیونس کے سفارتخانہ نے وومن پولیس سے رابطہ کرکے مدد کیلئے لڑکی کی تفصیلات لی ہیں، تیونس کی خاتون سفارتکار نے ایس ایچ او وومن کو کال کرکے لڑکی سے تفصیلی بات چیت کی۔ تیونس کی لڑکی کے شوہر کی فیملی کا بیان سامنے آ گیارابطہ کرنے پر عامر کے اہلخانہ نے بتایا ہے کہ ٹیونس سے پاکستان آنے سے وہ سندا کو بار بار منع کرتے رہے کہ وہ اس کے اخراجات برداشت نہیں کر سکیں گے مگر لڑکی نے ہر طرح...
    اپنے بیان میں جے یو آئی رہنماء مولانا واسع نے کہا کہ حکومت بزدلی سے خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ بلوچستان میں ریاستی اختیار دفن ہو چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ طالب علم مصور خان کی لاش نے حکومت کے جھوٹے دعووں کو بے نقاب کر دیا ہے۔ وعدوں، دعووں اور تسلیوں کا انجام ایک لاش کی صورت میں نکلا۔ انصاف مانگنے والوں کو تحفظ نہیں لاشیں دی جا رہی ہیں۔ یہ قتل نہیں، حکومت کی رٹ کا عبرتناک انجام ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ اغواء معمول بن چکا ہے۔ حکومت بزدلی سے خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ بلوچستان میں ریاستی اختیار دفن...
    پی او آر کارڈ کے حامل افغان مہاجرین کے قیام میں 3 سے 6 ماہ کی توسیع پر غور WhatsAppFacebookTwitter 0 28 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )حکومت کی جانب سے پروف آف رجسٹریشن (پی او آر) کارڈ کے حامل افغان مہاجرین کے قیام میں 3 سے 6 ماہ کی توسیع پر غور کیا جارہا ہے، پی او آرکارڈ کے حامل افغان مہاجرین کیقیام میں 6 ماہ توسیع کی تجویز کابینہ کو بھیجی جائے گی۔ پی او آر کارڈ رکھنے والے افغان مہاجرین کے حوالے سے اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں وزارت سیفران، وزارت خارجہ، وزارت داخلہ اور سیکیورٹی اداروں کے حکام شریک ہوئے۔اجلاس میں پی او آر کارڈ کے حامل افغان مہاجرین...
    حکومت کا پی او آر کارڈ کے حامل افغان مہاجرین کے قیام میں 3 سے 6 ماہ کی توسیع پر غور WhatsAppFacebookTwitter 0 28 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد:حکومت کی جانب سے پروف آف رجسٹریشن (پی او آر) کارڈ کے حامل افغان مہاجرین کے قیام میں 3 سے 6 ماہ کی توسیع پر غور کیا جارہا ہے، پی او آرکارڈ کے حامل افغان مہاجرین کےقیام میں 6 ماہ توسیع کی تجویزکابینہ کوبھیجی جائےگی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پی او آر کارڈ رکھنے والے افغان مہاجرین کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں وزارت سیفران، وزارت خارجہ، وزارت داخلہ اور سیکیورٹی اداروں کے حکام شریک ہوئے۔اجلاس میں پی او آر کارڈ کے حامل افغان مہاجرین کے قیام...
    کراچی: اسلام آباد انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کے طلبا نے 2025 کے اے پی اے سی سولیوشن چیلنج میں”اے آئی کے بہترین استعمال کا ایوارڈ“ اپنے نام کر لیا ہے پاکستانی طلبا کی اختراعی صلاحیتیں 2025 کے اے پی اے سی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن فورم میں اُس وقت توجہ کا مرکز بن گئیں جب انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کے طلبا پر مشتمل ٹیم کو بہترین اے آئی استعمال  کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز گوگل ڈیویلپرز گروپس اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے زیر اہتمام ہونے والے اے پی اے سی سولیوشن چیلنج میں دیا گیا۔ یہ مقابلہ پورے ایشیا و بحرالکاہل اے پی اے سی کے خطے سے طالبعلموں کی قیادت میں تیار کیے گئے منصوبوں کو یکجا کرتا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور(آئی این پی ) چترال، دیر (بالائی اور زیریں)، سوات، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، بٹگرام، شانگلہ، کوہستان، تورغر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، کرم، مہمند، خیبر، اورکزئی، پشاور، چارسدہ، کوہستان، کوہستان، کوہستان، نواحی، میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بنوں، کرک، لکی مروت، ڈی آئی خان، ٹانک، شمالی اور جنوبی وزیرستان کے اضلاع۔ صوبے میں بکھرے ہوئے مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔
    اسلام آباد(خبرنگار خصوصی)فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارت خطے میں دہشت گردی کا سب سے بڑا سر پرست ہے، معرکہ حق میں پاکستان نے کشمیر لائن آف کنٹرول سے لے کر ساحل سمندر تک بھارت کی بلا جواز جارحیت کے خلاف بہترین جواب دیا۔اللہ نے معرکہ حق میں ہماری مدد کی کیونکہ ہم حق پر تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر سے 52ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے افسروں نے ملاقات کی۔ آرمی چیف نے ادارہ جاتی ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کے فروغ پر زور دیتے ہوئے قومی سلامتی، داخلی و خارجی چیلنجز پر تفصیلی گفتگو کی۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ افواج پاکستان دور حاضر کے جنگی تقاضوں کے...
    اسلام آباد (خبرنگار خصوصی ) پاکستان کی مسلح افواج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے سابق وزیراعظم عمران خان سے مذاکرات یا پس پردہ رابطوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوج سیاسی جماعتوں سے بات کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتی۔ ہم ہمیشہ اس معاملے پر بالکل واضح رہے ہیں۔ یہ سیاستدانوں کا کام ہے کہ وہ آپس میں بات کریں۔ پاکستان کی مسلح افواج کو برائے مہربانی سیاست میں ملوث نہ کیا جائے۔برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہم سیاسی جماعتوں سے بات کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتے۔ ہم پاکستان کی ریاست سے بات کرتے ہیں، جو کہ آئین پاکستان کے تحت سیاسی جماعتوں سے مل...
    لاہور ( نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے خیبر پی کے میں سامنے آنے والے 40 ارب روپے کے کوہستان کرپشن سکینڈل کو صوبائی حکومت کے لیے ایک کلنک کا ٹیکہ قرار دیا ہے۔ یہ سکینڈل اس جعلی تبدیلی کے اصل چہرے کو بے نقاب کرتا ہے جس نے خود کو صادق و امین قرار دیا لیکن ثابت ہوا کہ وہ سرٹیفائیڈ کرپٹ ہے۔ خیبرپی کے کی عوام کا پیسہ اشتہاریوں اور مفروروں پر ضائع کیا جا رہا ہے اور کرپشن کی کمائی کو آپس میں بانٹا جا رہا ہے۔ "دودھ کی رکھوالی پر بلا بٹھانے کا نتیجہ یہی نکلنا تھا۔ کوہستان میگا کرپشن سکینڈل کی سنگینی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ...
    سیاسی مقاصد کیلئے فوج کیخلاف بہت سی افواہیں اور مفروضے پھیلائے جاتے ہیں بغیر کسی ثبوت سیاسی بنیادوں پر بنائے گئے مفروضوں پر توجہ دینے سے اجتناب کیا جانا چاہیے، ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ احمد شریف چوہدری کا بی بی سی کو انٹرویو ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے بانی پی ٹی آئی سے مذاکرات یا پس پردہ رابطوں کی تردیدکردی۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ فوج سیاسی جماعتوں سے بات کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتی،یہ سیاستدانوں کا کام ہے کہ وہ آپس میں بات کریں،مسلح افواج کو برائے مہربانی سیاست میں ملوث نہ...
    معاہدے فوری ختم کرنے کا مطالبہ ،دائیں بازو کے ہندو انتہاپسند گروپوں کے ردعمل کا خطرہ ، رپورٹ پاکستانی کھلاڑیوں میں دلچسپی رکھنے والے اداکار پر سوشل میڈیا کے ذریعے نشانہ بنانے کا سلسلہ شروع پاکستان کے دو کرکٹرز سے اپنی سی پی ایل ٹیم کیلیے معاہدہ کرنے کے بعد شاہ رخ خان بھارتی سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید کی زد میں آگئے۔رپورٹس کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ جنگ اور کشیدگی کے باوجود شاہ رخ خان نے اپنی کیریبیئن پریمیئر لیگ فرنچائز کیلئے دو پاکستانی کھلاڑیوں سے معاہدہ کرلیا ہے، ان میں ایک اسٹار کرکٹر محمد عامر جبکہ دوسرے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے عثمان طارق ہیں۔دنیا کی کئی نامور فرنچائزز کے مالک شاہ رخ خان نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (کامرس رپورٹر) چیئرپرسن آئی پی او نے قومی معیشت اور تاجر برادری کے مفادات کے تحفظ میں ایل سی سی آئی کے گراں قدر تعاون کا اعتراف کیا۔ انہوں نے موجودہ کاروباری ایکو سسٹم میں ایگری ٹیک کی اہمیت اور متعلقہ کاروباری اداروں اور تجارتی اداروں کو برا?مد کرنے سے پہلے اپنے آئی پیز خاص طور پر جغرافیائی اشارے (GI) کو رجسٹر کرنے کی ضرورت پر مزید روشنی ڈالی۔چیئرپرسن آئی پی او پاکستان، سفیر (ر) فرخ امل نے لاہور چیمبر ا?ف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ایل سی سی آئی ابوذر شاد اور ایل سی سی آئی کی سینئر قیادت علی حسام اصغر، چیئرمین پی بی جی اور سینئر نائب صدر ایل سی سی آئی چوہدری نذیر...
    —فائل فوٹو پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے مخصوص نشستوں کے نظرِ ثانی کیس کے فیصلے پر ردِعمل دیا ہے۔ایک بیان میں پی ٹی آئی ترجمان نے کہا ہے کہ ماضی میں اسی سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کا مخصوص نشستوں کا آئینی استحقاق تسلیم کیا تھا، یہ وہ وقت تھا جب عدالت نے آئین کی روشنی میں فیصلہ دیا تھا۔ سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا، پی ٹی آئی مخصوص نشستوں سے محروم ہو گئیسپریم کورٹ آف پاکستان (ایس سی پی) میں مخصوص نشستوں کے کیس میں اٹارنی جنرل نے دلائل مکمل کرلیے، کچھ دیر میں فیصلہ سنائے جانے کا امکان ہے۔ پی ٹی آئی کے ردِعمل میں کہا گیا ہے کہ یہ نظرِ ثانی کیس مہینوں...
    دریائے سوات میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے افراد کی میتوں کو نکالنے کے بعد جب ان کی میتیں لانے کے لیے کچرا اٹھانے والی گاڑیاں بھیجی تو خیبرپختونخوا حکومت کو عوامی سطح پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جاں بحق افراد کی میتیں ایسی گاڑیوں میں لائی گئیں جو عموماً صفائی کے لیے استعمال ہوتے ہیں، جسے عوام نے انسانی وقار کی سنگین توہین قرار دیا۔ شہریوں اور سوشل میڈیا صارفین نے حکومتِ خیبرپختونخوا کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام انتظامی غفلت، بے حسی اور بے حرمتی کی بدترین مثال ہے۔ سوات انتظامیہ نے سیلاب میں جاں بحق ہونیوالوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستانی نوجوان ایک بار پھر عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔وفاقی دارالحکومت کے انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی (IST) سے تعلق رکھنے والے طلبہ نے 2025 کے اے پی اے سی سولیوشن چیلنج میں اے آئی کے بہترین استعمال کا ایوارڈ جیت کر پاکستان کو فخر سے ہمکنار کیا ہے۔یہ مقابلہ گوگل ڈیویلپر گروپس اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے منعقد کیا گیا، جس کا مقصد ایشیا بحرالکاہل کے خطے میں نوجوانوں کی جانب سے تیار کردہ ان منصوبوں کو اجاگر کرنا تھا جو جدید ترین مصنوعی ذہانت (AI) ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے دنیا کے پیچیدہ اور فوری نوعیت کے مسائل کا حل پیش کرتے ہیں۔IST کے...
    پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں کو مالِ غنیمت کی طرح مسترد شدہ جماعتوں میں بانٹا گیا، فیصلہ آئینی تاریخ کا ایک سیاہ ترین باب ہے ، پی ٹی آئی WhatsAppFacebookTwitter 0 27 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کا مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کا فیصلہ مسترد کر دیا ۔ پی ٹی آئی کی جانب سے ردعمل میں کہا گیا ہے کہ ماضی میں اسی سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کا مخصوص نشستوں کا آئینی استحقاق تسلیم کیا تھا، یہ وہ وقت تھا جب عدالت نے آئین کی روشنی میں فیصلہ دیا تھا، یہ نظرثانی کیس مہینوں عدالتوں میں چلتا رہا۔پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی...
    پشاور: قومی احتساب بیورو (نیب) خیبر پختونخوا نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم سواتی سے کوہستان اسکینڈل کی تفتیش کے سلسلے میں پوچھ گچھ کی ہے۔ ایکسپریس نیوز کو نیب ذرائع نے بتایا کہ نیب نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی سے کوہستال اسکینڈل کے حوالے سے پوچھ گچھ کی ہے، اعظم سواتی کے بینک اکاؤنٹ میں کوہستان اسکینڈل کے ٹھیکہ دار کی جانب سے 70کروڑ روپے منتقل کیے گئے ہیں۔ نیب ذرائع نے کہا کہ اعظم سواتی سے نیب تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے ایک گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی اور نیب نے اعظم سواتی سے بینک اکاؤنٹ سمیت مختلف نوعیت کی پوچھ گچھ کی۔ مزید پڑھیں: پشاور ہائی کورٹ نے نیب...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ 40ارب کا کوہستان کرپشن سکینڈل کے پی حکومت کے لیے کلنک کا ٹیکہ ہے، جعلی صادق و امین سرٹیفائیڈ کرپٹ ثابت ہوا،جعلی تبدیلی علی بابا چالیس چوروں کا ٹولہ نکلی۔(جاری ہے) انہوں نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں عوام کا پیسہ اشتہاریوں اور مفرووں پر اڑایا جارہا یا حصے بانٹے جارہے،دودھ کی رکھوالی پر بلے کو بٹھانے کا نتیجہ یہی نکلنا تھا، کوہستان میگا کرپشن سکینڈل پر جیل میں بیٹھا قیدی بھی پریشان ہے یہ اللہ کی شان ہے، جو 190ملین پائونڈ کیس میں سزا یافتہ ہے اسکے لیے 40ارب کی کرپشن پریشان کن...
    ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا کہنا ہے کہ فوج سیاسی جماعتوں سے بات کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتی،ہم ہمیشہ اس معاملے پر بالکل واضح رہے ہیں،یہ سیاستدانوں کا کام ہے کہ وہ آپس میں بات کریں،پاکستان کی فوج کو برائے مہربانی سیاست میں ملوث نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سیاسی جماعتوں سے بات کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتے،ریاست آئین پاکستان کے تحت سیاسی جماعتوں سے مل کر بنی ہے،جو بھی حکومت ہوتی ہے وہی اس وقت کی ریاست ہوتی ہے،افواج پاکستان اس ریاست کے تحت کام کرتی ہیں۔ ہم صرف یہ درخواست کرتے ہیں کہ اپنی سیاست اپنے تک رکھیں ،درخواست ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج کو سیاست سے دور رکھیں،سیاسی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء)پاکستان کی مسلح افواج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے سابق وزیراعظم عمران خان سے مذاکرات یا پس پردہ رابطوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوج سیاسی جماعتوں سے بات کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتی، یہ سیاستدانوں کا کام ہے کہ وہ آپس بات کریں ، پاکستان کی مسلح افواج، پاکستان کی فوج کو برائے مہربانی سیاست میں ملوث نہ کیا جائے،ہم اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں پر مکمل توجہ دیتے ہیں، بغیر کسی ثبوت کے سیاسی بنیادوں پر بنائے گئے مفروضوں پر توجہ دینے سے اجتناب کیا جانا چاہیے،سٹریٹجک غلط فہمیوں کا شکار لوگ اپنا ذہن صاف کریں،بلوچستان کے لوگ پاکستان کے ساتھ ہیں،یہ...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2025ء) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ40 ارب کا کوہستان کرپشن سکینڈل خیبر پختونخواحکومت کیلئے کلنک کا ٹیکہ ہے،خیبر پختونخوا کا پیسہ اشتہاریوں اور مفرورں پر لٹایا جا رہا ہے ،خیبر پختونخوا حکومت کو پختونوں سے زیادہ اڈیالہ جیل کے قیدی کی فکر ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو کوہستان میگا کرپشن سکینڈل کے حوالے سے جاری اپنے ایک بیان میں کیا ۔(جاری ہے) عظمی بخاری نے کہاکہ 190ملین پائونڈ کیس میں سزا یافتہ کیلئے 40 ارب کی کرپشن پریشان کن ہے ،کوہستان میگا کرپشن سکینڈل پر جیل میں بیٹھا قیدی بھی پریشان ہے ،دودھ کی رکھوالی پر بلے کو بٹھانے کا نتیجہ...
    ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ فوج سیاسی جماعتوں سے بات کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتی، براہ مہربانی فوج کو سیاست میں ملوث نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ اس معاملے پر بالکل واضح رہے ہیں۔ یہ سیاستدانوں کا کام ہے کہ وہ آپس میں بات کریں۔ پاکستان کی فوج کو برائے مہربانی سیاست میں ملوث نہ کیا جائے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہم سیاسی جماعتوں سے بات کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتے۔ ہم پاکستان کی ریاست سے بات کرتے ہیں، جو کہ آئین پاکستان کے تحت سیاسی جماعتوں سے مل کر بنی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی میں 52ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خطے کی صورتحال، دہشتگردی، بھارت کے رویے اور قومی یکجہتی پر اہم نکات پیش کیے۔فیلڈ مارشل نے اپنے خطاب میں واضح طور پر بھارت کو خطے میں دہشتگردی کا سب سے بڑا سرپرست قرار دیا اور کہا کہ پاکستان نے نہ پہلے بھارت کی اجارہ داری قبول کی، نہ اب کرے گا اور نہ ہی آئندہ کبھی کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی دہشتگردی دراصل اس کے اندرونی تعصبات، اقلیتوں خاص طور پر مسلمانوں پر مظالم کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم نے معرکۂ حق میں ریاست کے تمام اداروں کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ...
    فوج کو سیاسی جماعتوں سے بات کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں، برائے مہربانی فوج کو سیاست میں ملوث نہ کیا جائے،ڈی جی آئی ایس پی آر WhatsAppFacebookTwitter 0 27 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ فوج کو سیاسی جماعتوں سے بات کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں، برائے مہربانی فوج کو سیاست میں ملوث نہ کیا جائے۔بی بی سی کو انٹرویو میں ترجمان پاک فوج نے کہا کہ فوج ہمیشہ سے ہی اس بات پر واضع ہے کہ سیاست سیاستدانوں کا کام ہے، جو بھی حکومت ہوتی ہے وہ ہی اس وقت کی ریاست ہوتی ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ سیاسی...
    اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ فوج کو سیاسی جماعتوں سے بات کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں، برائے مہربانی فوج کو سیاست میں ملوث نہ کیا جائے۔ بی بی سی کو انٹرویو میں ترجمان پاک فوج نے کہا کہ فوج ہمیشہ سے ہی اس بات پر واضع ہے کہ سیاست سیاستدانوں کا کام ہے، جو بھی حکومت ہوتی ہے وہ ہی اس وقت کی ریاست ہوتی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ سیاسی مقاصد کے لیے فوج کے خلاف بہت سی افواہیں اور مفروضے پھیلائے جاتے ہیں، معرکہِ حق آیا تو کیا فوج نے اپنا کام کیا یا نہیں؟ کیا قوم کو کسی پہلو میں...
    راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27جون 2025)فوج سیاسی جماعتوں سے بات کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتی، ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ احمد شریف چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے مذاکرات یا پس پردہ رابطوں کی تردید کردی، بی بی سی کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج کو برائے مہربانی سیاست میں ملوث نہ کیا جائے۔ ہم ہمیشہ اس معاملے پر بالکل واضح رہے ہیں۔ یہ سیاستدانوں کا کام ہے کہ وہ آپس میں بات کریں۔ ہم پاکستان کی ریاست سے بات کرتے ہیں جو کہ آئین پاکستان کے تحت سیاسی جماعتوں سے مل کر بنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی حکومت...
    —فائل فوٹو بانی پی ٹی آئی سے ایک روز قبل بیرسٹر سیف کی ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ملاقات میں بانی پی ٹی آئی نے کوہستان اسکینڈل پر کے پی حکومت کو وضاحت دینے کی ہدایت کی ہے۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ کوہستان اسکینڈل سے ہماری حکومت کا غلط تاثر جارہا ہے، وضاحت دی جائے کہ کرپشن کے اصل ذمے دار کون ہیں؟  یہ بھی پڑھیے عمران KP کے بجٹ کی منظوری پر راضی ہوگئے‘ بیرسٹرسیف بیرسٹر سیف کی خیبر پختونخوا کے بجٹ پر بانی پی ٹی آئی کو بریفنگ بانی پی ٹی آئی نے بلین ٹری منصوبہ فعال کرنے اور کلائمیٹ چینج پر خصوصی توجہ دینے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا...
    شنگھائی تعاون تنظیم کے حوالے سے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر رد عمل دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں پاکستان کو ایک اور سفارتی کامیابی حاصل ہوئی، بھارت اس اجلاس میں پہلگام کو پاکستان سے جوڑنے میں ناکام رہا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بھارتی مداخلت کے ناقابل تردید ثبوت عالمی فورم پر پیش کئے جائیں گے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے حوالے سے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر رد عمل دیتے ہوئے سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں پاکستان کو ایک اور سفارتی کامیابی حاصل ہوئی، بھارت اس اجلاس میں پہلگام کو پاکستان سے جوڑنے میں ناکام...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔انٹر بینک میں کاروباری ہفتے کے پانچوں روز امریکی ڈالر 7 پیسے سستا ہوا ہے۔انٹر بینک میں امریکی ڈالر 7 پیسے کی کمی کے بعد 283 روپے 60 پیسے کا ہو گیا۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 283 روپے 67 پیسے پر بند ہوا تھا۔ واضح رہے گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں چھ پیسے کا اضافہ ہوا تھا۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (اے پی پی ) وفاقی وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے تمام رکن ممالک کے ساتھ مل کر توانائی کے شعبہ میں عملی اور نتیجہ خیز اقدامات کے لیے تیار ہیں، 2030ء تک 60 فیصد بجلی قابل تجدید ذرائع سے پیدا کی جائے گی اور 30 فیصد الیکٹرک گاڑیوں کو سڑکوں پر لانے کا ہدف حاصل کریں گے، پاکستان متعددممالک کو جوڑنے والا قدرتی توانائی راہداری کاکردار ادا کرسکتا ہے۔ خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق “توانائی کے مستقبل کے لیے جدت کو اپنانا’’ کے موضوع پر شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے توانائی کے اجلاس سے ورچوئل خطاب کے دوران وفاقی وزیر توانائی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے نئے اسلامی سال 1447 ہجری کے آغاز پر قوم اور امتِ مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے وطن عزیز پاکستان، مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے لیے امن، آزادی اور ترقی کی دعا کی ہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق ایوانِ صدر سے جاری اعلامیہ  میں کہا گیا ہےکہ صدر مملکت نے اسلامی ہجری سال کے آغاز پر دعا کی کہ نیا سال وطنِ عزیز میں امن، خوشحالی اور استحکام کا باعث بنے، محرم الحرام حرمت والا مہینہ ہے جس میں اللہ تعالیٰ نے ہر قسم کے انتشار اور لڑائی جھگڑے سے منع فرمایا ہے۔ اس مہینے کی مقدس فضیلت ہمیں نیکی، عبادت، رواداری، ایثار اور قومی یکجہتی...
    ویب ڈیسک : صدر مملکت آصف علی زرداری نے نئے اسلامی سال 1447 ہجری کے آغاز پر قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے دعا کی کہ یہ سال ملک کے لیے بہترین ثابت ہو، کشمیر اور فلسطین کو آزادی حاصل ہو۔ ایوان صدر کی جانب سے جاری اعلامیے میں صدر مملکت نے اسلامی سال کے آغاز  پر پاکستانی قوم اور  امتِ مسلمہ کو مبارک باد دیتے ہوئے دعا کی کہ یہ سال وطن عزیز میں امن، خوشحالی اور استحکام کا باعث بنے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مہینہ اسلامی ہجری سال کے حرمت والے مہینوں میں سے ایک ہے اور اللہ تعالی نے حرمت والے مہینے میں ہر قسم کے انتشارا ور لڑائی جھگڑے سے منع فرما یا ہے، اللہ...
    اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے نئے اسلامی سال 1447 ہجری کے آغاز پر قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے دعا کی کہ یہ سال ملک کے لیے بہترین ثابت ہو، کشمیر اور فلسطین کو آزادی حاصل ہو۔ صدر کی جانب سے جاری اعلامیے میں صدر مملکت نے اسلامی سال کے آغاز پر پاکستانی قوم اور امتِ مسلمہ کو مبارک باد دیتے ہوئے دعا کی کہ یہ سال وطن عزیز میں امن، خوشحالی اور استحکام کا باعث بنے۔ صدر مملکت نے کہا کہ یہ مہینہ اسلامی ہجری سال کے حرمت والے مہینوں میں سے ایک ہے اور اللہ تعالی نے حرمت والے مہینے میں ہر قسم کے انتشارا ور لڑائی جھگڑے سے منع...
    قومی اسمبلی اجلاس، وزیرِاعظم نے پی ٹی آئی رہنماوں سے ان کی نشست پر جا کر مصافحہ کیا WhatsAppFacebookTwitter 0 26 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیرِ اعظم شہباز شریف نے چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف بیرسٹر گوہر سے ان کی نشست پر جا کر مصافحہ کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن رہنماوں سے ملاقات کی، اس موقع پر انہوں نے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر سے بھی ان کی نشست پر جا کر مصافحہ کیا۔وزیرِ اعطم شہباز شریف نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے بھی ان کی نشست پر جا کر مصافحہ کیا، اس کے علاوہ اراکینِ قومی...
    بیجنگ :توسیع کے خواہاں لیکن ارکان کے درمیان منقسم نیٹو کے سربراہ اجلاس کی سودے بازی سے ظاہر ہوتا ہے کہ یورپی سلامتی سے متعلق اتفاق رائے حاصل کرنا مشکل ہے۔ مجوزہ 5 فیصد دفاعی اخراجات کے ہدف نے امریکہ اور یورپی یونین کی سیکیورٹی اعتماد میں دراڑ ڈالنے اور نیٹو کے رکن ممالک کے درمیان گہری تقسیم کو مزید بے نقاب کر دیا ہے۔ سی جی ٹی این کی جانب سے کئے جانے والے ایک عالمی سروے سے پتہ چلتا ہے کہ 67.4 فیصد شرکاء نے نیٹو کی تیزی سے فوجی توسیع کی مذمت کی اور خبردار کیا کہ اس سے ہتھیاروں کی ایک نئی دوڑ شروع ہوسکتی ہے اور عالمی امن و استحکام کو شدید خطرہ لاحق ہوسکتا...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2025ء) پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ انکیوبیشن ونگ کی جانب سے ارفع ٹاور میں 8 سے17 سال کی عمر کے بچوں کیلئے وِزکڈز سمر کیمپ 2025 کیلئے رجسٹریشنز کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کا مقصد بچوں میں تخلیقی صلاحیتوں، ڈیجیٹل مہارتوں اور کاروباری سوچ  کو فروغ دینا ہے۔(جاری ہے) کیمپ میں کوڈنگ، گرافک ڈیزائننگ، ایپ ڈویلپمنٹ، اینٹرپرینورشپ اور مارکیٹنگ سے متعلقہ ورکشاپ کروائی جائیں گی جس سے بچوں کو اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے، ہم عمر بچوں کے ساتھ مل کر کام کرنے اور نئی مہارتیں سیکھنے کے تجربے سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا۔ اس حوالے سے پی آئی ٹی بی چیئرمین فیصل یوسف کا کہنا تھا کہ وِزکڈز محض ایک...
    ملک یونس—جنگ فوٹو مسلم لیگ ن جاپان کے چیئرمین ملک یونس نے وزیرِاعظم پاکستان شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ وہ جاپان اور فلپائن کےلیے قومی ایئرلائن پی آئی اے کی براہِ راست پروازوں کی فوری بحالی کے احکامات جاری کریں۔ان کا کہنا ہے کہ جاپان میں مقیم تقریباً 40 ہزار جبکہ فلپائن میں 25 ہزار سے زائد پاکستانیوں کو قومی ایئر لائن کی سہولت دستیاب نہ ہونے کے باعث شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ملک یونس نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی جو پاکستان کے لیے قیمتی زرِ مبادلہ بھیجتے ہیں، حکومت سے توقع رکھتے ہیں کہ ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے، پی آئی اے کی عدم دستیابی سے پاکستانیوں کو ناصرف مہنگے ٹکٹ...
    بانی پی ٹی آئی کی فیملی تسلی رکھیں، انہیں کوئی مائنس نہیں کرسکتا، بیرسٹر گوہر WhatsAppFacebookTwitter 0 26 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت بانی پی ٹی آئی کو ملکی سیاست سے مائنس نہیں کرسکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نہ صرف پاکستان کی سیاست کے مرکزی کردار ہیں بلکہ سیاسی بیانیے کا محور بھی وہی ہیں۔بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پاکستان کی سیاست کا محور ہیں اور ان کے بغیر سیاست ممکن نہیں۔ان کا ذکر ہر فورم پر ہوتا ہے ہر جگہ انہی کی بات ہوتی ہے...
    بانی پی ٹی آئی کو مائنس نہیں کیا جاسکتا، جاوید ہاشمی کی عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل آمد WhatsAppFacebookTwitter 0 26 June, 2025 سب نیوز راولپنڈی:سینئر سیاست دان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو کوئی ملک کی سیاست سے مائنس کر ہی نہیں سکتا۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اظہار یکجہتی کیلئے اڈیالہ جیل آیا ہوں، یہاں آیا تو آگے پولیس کھڑی کردی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے موقف کو درست سمجھتا ہوں، ملک میں آئین کی بالادستی ہوگی تو ملک چلے گا، پاکستان میں اسٹیبلشمنٹ سارا کنٹرول کرنا...
    اسلامی نظریاتی کونسل کی زیر صدارت مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے جید علماء، محققین اور دانشوروں نے ایک اہم اجلاس میں شرکت کی، جس میں پاکستان کے موجودہ حالات اور بین الاقوامی تناظر کو سامنے رکھتے ہوئے ’پیغامِ پاکستان‘ کی روشنی میں ایک متفقہ ’ضابطۂ اخلاق‘ جاری کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:رویتِ ہلال کمیٹی کا اہم اجلاس آج، محرم کا چاند نظر آنے کا قوی امکان علماء کرام نے اپنے مشترکہ اعلامیے میں اس بات پر زور دیا کہ آئین پاکستان اور ملکی قوانین میں جو بنیادی انسانی حقوق دیے گئے ہیں، وہ تمام شہریوں کو مذہبی آزادی، جان، مال، عزت اور بنیادی سہولیات کی مکمل ضمانت فراہم کرتے ہیں۔ اس ضابطۂ اخلاق میں واضح کیا گیا ہے...
    پاکستان تحریکِ انصاف کے مرکزی رہنما اور چیئرمین عمران خان کے وکیل بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کی سیاست کا مرکز و محور ہیں اور دنیا کی کوئی طاقت انہیں سیاست سے مائنس نہیں کر سکتی۔ عمران خان پاکستان کی سیاست کا محور ہیں، دنیا کی کوئی طاقت اُنہیں مائنس نہیں کر سکتی، میں اُن کے خاندان اور علیمہ باجی کو بھی تسلی دیتا ہوں، بیرسٹر گوہر pic.twitter.com/NFzFStm45m — Khurram Iqbal (@khurram143) June 26, 2025 بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان کو مائنس کرنے کا تصور بھی حقیقت سے دور ہے۔ اُنہوں نے عمران خان کے اہلِ خانہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں اُن کے خاندان اور خصوصاً علیمہ باجی...
    پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان صحت کے شعبے میں باہمی تعاون کے نئے دور کا آغاز ہوگیا ہے، جہاں دونوں ممالک نے صحت عامہ، ادویات سازی، اور ویکسین کی مقامی پیداوار جیسے اہم موضوعات پر ایک دوسرے سے مل کر کام کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ ترجمان وزارتِ صحت کے مطابق، پاکستان میں تعینات انڈونیشیا کے سفیر نے وزیرِ مملکت برائے صحت ڈاکٹر مختار بھرتھ سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران صحت کے شعبے میں دو طرفہ تعاون، انسانی وسائل کے تبادلے، اور طبی اداروں کے قیام جیسے موضوعات پر مفصل گفتگو ہوئی۔ ڈاکٹر مختار بھرتھ نے ملاقات کو ’’باہمی اہداف کو ٹھوس صحت اقدامات میں تبدیل کرنے کی جانب ایک اہم قدم‘‘ قرار دیا۔ ان...
    کراچی: شہر قائد میں آج کا موسم جزوی طور پر ابر آلود، گرم اور مرطوب رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جو دن کے دوران 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جنوب مغربی ہوائیں اس وقت 3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شہر میں چل رہی ہیں، جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث موسم مزید مرطوب محسوس ہو رہا ہے۔ ادارے نے پیش گوئی کی ہے کہ آج دن بھر موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، جبکہ مضافاتی علاقوں میں ہلکی بارش...
    اسلام آباد: رہنما مسلم لیگ (ن) قیصر احمد شیخ کا کہنا ہے کہ انڈیا کے ساتھ ہماری جو جنگ ہوئی ہے اس میں فیلڈ مارشل کی ڈیٹرمنیشن اور ان کی پلاننگ ہے جس کا رزلٹ ہے کیونکہ خود ٹرمپ اس میں انوالو تھے صلح کرانے میں، وہ نیگوشی ایٹ کر رہے تھے تو انھوں نے خود دیکھا ہے کہ ان میں کتنی ہمت ہے.  ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ اس میں پرائم منسٹر کا کیسے کردار نہیں ہے، وہ ہمارے سی ای او ہیں، پرائم منسٹر ہی کنٹرول کر رہے تھے ٹھیک ہے جو وہ کرتے ہیں، فیلڈ مارشل اس کے حقدار ہیں جو انھوں نے...
    ایشین ڈبلز اسکواش چیمپین شپ کا فائنل جمعرات کو روائیتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ملائشیا میں جاری دوسری ایشین ڈبلز اسکواش چیمپین شپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرنے والی بھارتی ٹیم ٹاپ سیڈ اور پاکستان سیکنڈ سیڈڈہیں۔بھارتی ٹیم  ابھے سنگھ اورویلاوان  سنتھیل کمار پر مشتمل ہے۔ قبل ازیں پاکستانی جوڑی عالمی انڈر23 نور زمان اور سابق قومی چیمپین ناصر اقبال نے شاندار کارکردگی کا تسلسل جاری رکھتے ہوئے سیمی فائنل میں میزبان ملائشیا کو سخت مقابلے کے بعد 1-2 سے مات دی۔ ملائشیا کے شفیق کمال اور ڈنکن لی پر مشتمل پیئر نے پہلا گیم سخت جدوجہد کے بعد 10-11 سے جیتا۔تاہم، فاتح جوڑی نے کھیل میں واپس آکر اگلے دونوں گیمز 9-11 اور 9-11 سے جیت کر فائنل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی : ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان (ٹی آئی پاکستان) نے ماحولیاتی شفافیت کے فروغ اور کلائمٹ گورننس کے موضوع پر صحافیوں کی آگاہی اور تربیت کے لیے “کلائمٹ فنانس اینڈ ٹرانسپیرنسی جرنلسٹ فیلوشپ” کا باقاعدہ آغاز کردیا۔ فیلوشپ کی افتتاحی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی جس میں مختلف ماہرین، سابق جج، صحافیوں اور ماحولیاتی ماہرین نے شرکت کی۔فیلوشپ کے لیے سندھ کے ان اضلاع سے 15 صحافیوں کو منتخب کیا گیا ہے جو موسمیاتی تبدیلی سے شدید متاثر ہیں۔ تربیتی پروگرام میں ماہرین نے کلائمٹ گورننس، کلائمٹ فنانس میں شفافیت، کاربن مارکیٹس اور مؤثر کلائمٹ ایکشن جیسے اہم موضوعات پر تفصیلی لیکچرز دیے۔تقریب میں سابق جج سپریم کورٹ اور ٹی آئی پاکستان کے چیئرمین ضیا پرویز، بورڈ آف ٹرسٹیز...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی نے آئندہ مال سال کے بجٹ کی منظوری دے دی۔بلوچستان اسمبلی کا اجلاس اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی زیرصدارت 45 منٹ تاخیر سے شروع ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزیرخزانہ شعیب نوشیروانی نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کیلئے مجموعی طور پر 94 مطالبات زر ایوان میں پیش کیے۔ایوان نے غیر ترقیاتی اخراجات کیلئے مجموعی طور پر 660 ارب 83 کروڑ 43 لاکھ روپے اور ترقیاتی اخراجات کیلئے 289ارب 64 کروڑ روپے کے مطالبات زر کی منظوری دی گئی۔غیر ترقیاتی اخراجات کیلئے 53 مطالبات زر جبکہ ترقیاتی اخراجات کےلئے 41 مطالبات زر ایوان پیش کیے گئے۔اپوزیشن اراکین کی جانب سے11 مطالبات زرمیں کٹوتی کی تحریکیں پیش کی گئیں تاہم تمام تحریکیں رائے شماری سے مسترد ہوگئیں۔
    پاکستان نے مشرق وسطی میں کشیدگی کے خاتمے اور ایران کے جوہری تنازع کے پرامن حل کیلئے پانچ نکاتی تجاویز پیش کر دیں WhatsAppFacebookTwitter 0 25 June, 2025 سب نیوز جنیوا (سب نیوز)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں پاکستان نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہوئے مشرق وسطی میں کشیدگی کے خاتمے اور ایران کے جوہری تنازع کے پرامن حل کے لیے پانچ نکاتی تجاویز پیش کر دیں۔سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب، سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا کہ پاکستان واضح طور پر سفارتکاری اور مذاکرات کو تنازع کے حل کا واحد عملی راستہ سمجھتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم جنگ نہیں،...
    بلوچستان اسمبلی نے 8کھرب 96 ارب روپے سے زائد کا بجٹ منظور کر لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 June, 2025 سب نیوز کوئٹہ (سب نیوز)بلوچستان اسمبلی نے آئندہ مالی سال 26-2025 کے لیے 8 کھرب 96 ارب 47 کروڑ روپے سے زائد کے مجموعی 94 مطالباتِ زر کی منظوری دے دی۔ اپوزیشن کی جانب سے پیش کی گئی تمام کٹوتی کی تحریکیں مسترد کر دی گئیں۔اسمبلی کا اجلاس اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں صوبائی وزیر خزانہ شعیب نوشروانی نے بجٹ مطالبات پیش کیے۔ وزیر خزانہ کے مطابق غیر ترقیاتی اخراجات کا حجم 6 کھرب 6 ارب 83 کروڑ 43 لاکھ روپے رہا اور ترقیاتی اخراجات کے لیے 2 کھرب 79 ارب 66 کروڑ روپے مختص...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان اور امریکا کے درمیان اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلنے لگی ہیں اور حالیہ ورچوئل اجلاس میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی معاملات پر واضح پیش رفت سامنے آئی ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد اور واشنگٹن کے مابین باہمی تجارت سے متعلق اعلیٰ سطح کی بات چیت میں اتفاق رائے طے پاگیا ہے کہ اگلے ہفتے ایک جامع تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دے دی جائے گی، جس کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی شراکت داری کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کی جب کہ امریکا کی جانب سے وزیر تجارت ہاورڈ لُٹنِک شریک...
    قیصر کھوکھر : پنجاب پبلک سروس کمیشن نے مختلف سرکاری محکموں میں خالی آسامیوں پر تقرری کے لیے منعقدہ امتحانات و انٹرویوز کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ سیکرٹری پی پی ایس سی جناب افضال احمد کی جانب سے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے گئے ہیں۔ محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال میں پلاننگ آفیسر کی آسامی پر مجید اقبال کامیاب قرار پائے ہیں۔ سرکاری ملازمین کا احتجاج ؛ چیرنگ کراس ٹریفک کے لیے بند محکمہ بلدیات و کمیونٹی ڈیویلپمنٹ میں ڈسٹرکٹ و میونسپل آفیسر کی 14 آسامیوں پر سے 13 پر امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔ ان کامیاب امیدواروں میں علی حسن، محمد شہزاد، محمد وسف جلال، محمد جنید مقبول، اور احسن ملک شامل...
    بانی پی ٹی آئی کو پارٹی اور بہن نے مائنس کردیا، عظمی بخاری WhatsAppFacebookTwitter 0 25 June, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف اور اس کی قیادت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ ان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو خود ان کی پارٹی اور بہن نے مائنس کر دیا ہے، یہ قدرت کا انتقام ہے کہ جو نواز شریف کو مائنس کرنے آیا وہ خود پارٹی سے اور اپنے گھر سے مائنس ہو گیا۔عظمی بخاری نے کہا کہ علیمہ خان، وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف سازشیں کر رہی ہیں، اور علی امین نے خود بھی آج اپنے خلاف ہونے والی سازشوں کا برملا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2025ء) پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بدھ کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 04 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 283 روپے 72 پیسے ہو گئی ہے۔(جاری ہے) انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 75 روپے 64 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 752 روپے 27 پیسے رہی۔اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 736 روپے 89 پیسے رہی، کویتی دینار کی قدر 927 روپے 73 پیسے اور قطری...
    اسلام آباد: (زبیر قصوری کی رپورٹ) پاکستان کے ٹیلی کام سیکٹر میں ہونے والا سب سے بڑا معاہدہ، یعنی پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (PTCL) اور اس کی ذیلی کمپنی یوفون (Ufone) کی جانب سے ٹیلینار پاکستان (Telenor Pakistan) کے حصول کا معاملہ تاحال ریگولیٹری منظوریوں کے گرداب میں پھنسا ہوا ہے۔ سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP) کی جانب سے ابھی تک اس بڑے سودے کی باضابطہ اجازت جاری نہیں کی گئی ہے۔ تازہ ترین پیشرفت کے مطابق، پی ٹی سی ایل یوفون اور ٹیلینار کے درمیان ٹیلینار پاکستان کے حصول کا معاہدہ ابتدائی طور پر جون 2025 میں ختم ہونا تھا۔ تاہم، ٹیلینار پاکستان کی سینئر انتظامیہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پی ٹی...
    — فائل فوٹو بارشوں کی پیشگوئی پر کراچی ایئرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے کراچی ایئرپورٹ پر تمام اداروں کو مون سون کے دوران چوکس رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق بارش کے دوران کیڑوں کی افزائش سے پرندوں کی سرگرمی بڑھنے کا خدشہ ہے لہٰذا ایئر سائیڈ پر انسپکٹرز اور برڈ کنٹرول اہلکاروں کی تعیناتی یقینی بنائی جائے۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھلی اشیاء اور سازو سامان کو محفوظ طریقے سے باندھنے یا ذخیرہ کرنے، ہلکے طیارے محفوظ جگہ منتقل یا باندھنے کے اقدامات اور بارش کے پانی کی مؤثر نکاسی کے لیے باڑ کے باہر رکاوٹیں دور کی...
    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران، اسرائیل جنگ بندی کی کوششوں میں پاکستان  بھی مسلسل شریک رہا جب کہ  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملاقات میں بھی اس حوالے سے پیشرفت ہوئی۔ سماجی رابطے کی ویب ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ‘ایران اسرائیل جنگ بندی — ایک تجزیہ ، یہ جنگ بندی ایران اور اسرائیل ہی نہیں بلکہ امریکا سمیت تینوں کے بیچ ہوئی، روس اور قطر کا کردار اہم ترین ہے۔ سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا پاکستان ،ترکی ،سعودی عرب و دیگر ممالک بھی ان کوششوں میں مسلسل شریک رہے، کوئی مانے یا نہ مانے، امریکی صدر اور...
    اٹلی میں پاکستانی باکسر کے ساتھ چوری کے واقعے کے بعد اہم عدالتی پیش رفت، خالد محمود و دیگر پر پابندی کا حکم معطل WhatsAppFacebookTwitter 0 25 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)اٹلی میں پاکستانی باکسر اور کوچ کے کمرے سے پاسپورٹ اور رقم چوری کے واقعے کے بعد پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سابق صدر خالد محمود اور دیگر عہدیداران کے خلاف پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے لگائی گئی تاحیات پابندی اور 10 لاکھ روپے جرمانے کا حکم عدالت نے معطل کر دیا ہے۔عدالت نے یہ معاملہ پاکستان اسپورٹس بورڈ کے پینل ایڈجوڈیکیٹر کو بھجوا دیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ تمام فریقین کو سنا جائے اور قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے۔ عدالت نے...