2025-11-04@07:43:11 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 604				 
                «سیلاب متاثرین کے»:
(نئی خبر)
	 اسلام آباد:  پاکستان موسمیاتی تباہی کے دہانے پر آگیا، جس کے ممکنہ خطرناہ اثرات سے ملک میں سیلاب و خشک سالی کے خدشات بڑھ رہے ہیں۔ پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے اجلاس میں پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کے تباہ کن اثرات اور فنڈنگ کے معاملات پر سنگین انکشافات سامنے آئے ہیں۔ اجلاس کی صدارت جنید اکبر نے کی جب کہ چیئرمین این ڈی ایم اے نے ملک میں حالیہ صورتحال اور مستقبل کے خطرات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ چیئرمین این ڈی ایم اے نے بتایا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے شدید متاثر ہے اور آنے والے سال میں شدت 22 فیصد زیادہ ہوسکتی ہے۔ اگر درجہ حرارت بڑھتا رہا تو ملک کے...
	پاک فوج نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں عوامی خدمت اور امدادی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔ پاک فوج کی جانب سے بالاکوٹ میں سیلاب متاثرین کے لیے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں 1327 سے زائد افراد کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔ میڈیکل کیمپ میں 740 مرد، 336 خواتین اور 251 بچوں کا مفت چیک اپ اور ادویات فراہم کی گئیں۔ مریضوں کا معائنہ معدے، پٹھوں کے درد، خارش، سانس کی بیماریوں اور دیگر امراض کے حوالے سے کیا گیا۔ کیمپ میں ڈاکٹرز سمیت مکمل طبی عملہ موجود تھا تاکہ ہر متاثرہ فرد کو معیاری طبی سہولت مہیا کی جا سکے۔ مزید پڑھیں: زلزلے کے 19 برس بعد بھی بالاکوٹ بحالی سے میلوں پرے پاک...
	 پشاور:  محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا نے سیلاب زدگان کی مدد کے لیے مزید 2 ارب روپے جاری کر دیے ہیں۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم کے مطابق یہ رقم ریلیف اور معاوضے کی مد میں دی گئی ہے، جس کے بعد صوبائی حکومت اب تک متاثرین کے لیے مجموعی طور پر 6.5 ارب روپے سے زائد فنڈز جاری کر چکی ہے۔ مزمل اسلم نے بتایا کہ یہ تمام رقوم صرف 10 دنوں کی محدود مدت میں جاری کی گئیں، جو صوبائی حکومت کی شفاف گورننس اور مضبوط مالی صورتحال کی عکاسی کرتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں مزید فنڈز بھی وزیر اعلیٰ اور کابینہ کی منظوری کے بعد متاثرین کو فراہم کیے جائیں گے۔...
	  بھارت نے 24 گھنٹے کے دوران پاکستان سے  دوسری بار رابطہ کرکے ممکنہ سیلاب کے خطرے سے آگاہ کردیا۔ سفارتی ذرائع نے بتایا کہ بھارتی ہائی کمیشن اسلام آباد نے وزارت خارجہ سے رابطہ کرکے دریائے ستلج میں سیلاب سے متعلق معلومات دیں۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اس سے قبل پہلے رابطے میں اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن نے جموں کشمیر کے دریائے طوی کے مقام پر بڑے سیلاب کے ممکنہ خطرے سے  پاکستان کو آگاہ کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت خان نے اپنے ایک جاری بیان میں بتایا کہ  بھارت نے سیلابی وارننگ سفارتی ذرائع سے فراہم کی، سندھ طاس معاہدے کے تحت  انڈس واٹر کمیشن کی بجائےسفارتی ذریعے سے آگاہ کیا۔ ترجمان نے کہا کہ بھارت پر لازم ہے...
	اسلام آباد (ویب ڈیسک) بھارت نے سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان سے رابطہ کرتے ہوئے دریائے توی میں جموں کے مقام پر ممکنہ بڑے سیلاب سے آگاہ کیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن اسلام آباد نے ممکنہ صورتحال سے آگاہ کیا  رابطہ 24 اگست کی صبح 10 بجے کیا گیا پاکستان نے بھارتی اطلاع کی روشنی میں الرٹ جاری کردیا ذرائع نے بتایا کہ یہ مئی میں پاک بھارت جنگ کے بعد اپنی نوعیت کا پہلا بڑا رابطہ ہے۔ اس سے قبل بھارت نے سندھ طاس معاہدے پر عمل درآمد معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ Post Views: 4
	بھارت نے سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان سے رابطہ کرتے ہوئے دریائے توی میں ممکنہ بڑے سیلاب کی پیشگی اطلاع دی ہے۔ بھارتی ہائی کمیشن اسلام آباد نے پاکستان کو مراسلہ بھیجا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ جموں کے مقام پر دریائے توی میں اونچے درجے کا سیلاب ہے، جو دریائے چناب میں شامل ہو کر بڑے ریلے میں تبدیل ہو سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے یہ رابطہ 24 اگست کی صبح 10 بجے کیا گیا، جس میں پہلی بار مئی 2025 میں پاک بھارت جنگ کے بعد باضابطہ طور پر پاکستان کو ممکنہ صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔ حکومت پاکستان نے بھارتی مراسلے کی روشنی میں متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کر...
	بھارت نے سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان کو ممکنہ سیلاب کے خطرے سے آگاہ کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ طاس معاہدے کے تحت بھارت نے پاکستان سے رابطہ کر کے مقبوضہ کشمیر کے دریا میں پانی چھوڑنے سے متعلق آگاہ کیا۔ اس ضمن میں سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن نے جموں کشمیر کے دریائے طوی کے مقام پر بڑے سیلاب کے ممکنہ خطرے سے باضابطہ طور پر پاکستان کو آگاہ کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق 24 اگست کی صبح بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کی اطلاع دی گئی ہے۔ بھارتی اطلاع کے بعد پنجاب کے مختلف علاقوں میں سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے جس کے تحت انتظامیہ کو اقدامات کی...
	پرنس رحیم آغاخان کا وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو خط، سیلاب کی تباہی سے نمٹنے کے لیے تعاون کی یقین دہانی
	پرنس رحیم آغاخان نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو اپنے اداروں کی طرف سے تعاون اور مدد کی یقین دہانی کرائی۔ اسماعیلی مسلمانوں کے روحانی پیشوا اور آغاخان ڈیویلپمنٹ نیٹ ورک (AKDN) کے سربراہ پرنس رحیم آغا خان نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر کو خط لکھا جس میں حالیہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: پرنس رحیم آغاخان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط، پاکستان اور بھارت میں ثالثی کی پیشکش اپنے خط میں انہوں نے لکھا، ‘میں اپنی کونسل اور آغاخان ڈیویلپمنٹ نیٹ ورک (اے کے ڈی این) کی ایجنسیز کے ساتھ قریبی رابطے میں ہوں، اور جوں جوں ہر روز ایسے واقعات رونما ہورہے ہیں، میں اس صورتحال کا...
	 پاکستان کے شمالی پہاڑی علاقے اس ہفتے قیامت خیز بارشوں اور تباہ کن لینڈ سلائیڈز کی لپیٹ میں آ گئے، جس کے نتیجے میں صرف 48 گھنٹوں کے دوران 350 سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے۔ ندی نالے طوفانی دریاؤں میں بدل گئے، پل اور سڑکیں ٹوٹ گئیں، بستیاں مٹی اور پانی میں دفن ہو گئیں۔ شدید متاثرہ علاقوں میں خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر شامل ہیں جہاں ریسکیو ٹیمیں سڑکوں کے ٹوٹنے کے باعث دور دراز وادیوں تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کر رہی ہیں۔ بونیر، سوات اور مانسہرہ میں گھروں کے ملبے تلے دبے لوگ اور سڑکوں پر بکھری قیمتی اشیاء تباہی کی گواہی دے رہے ہیں۔ سیلابی تباہی کے بعد پاکستان کی مشہور...
	اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ نے گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر میں سیلابی ریلوں سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی ایک ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کو دینے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ مشکل وقت میں متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ سیلاب متاثرین کی بحالی اور امداد پوری قوم کا قومی فریضہ ہے اور ہر پاکستانی کو بڑھ چڑھ کر اس کارِ خیر میں حصہ لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم ہمیشہ...
	اپنے ایک بیان میں سینئر رہنما حریت کانفرنس کا کہنا تھا کہ پاکستان کو گلوبل وارمنگ اور گلیشیئرز پگھلنے کی وجہ سے آزمائشوں اور مشکلات کا سامنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے سینئر رہنما اورجموں و کشمیر پیپلز فریڈم لیگ کے چیئرمین محمد فاروق رحمانی نے خیبر پختونخوا اور گلگت و بلتستان سمیت پاکستان بھر میں سیلاب اور موسلادھار بارشوں سے سینکڑوں شہریوں کے جاں بحق ہونے اور دیگر املاک کے تباہ ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محمد فاروق رحمانی نے اسلام آباد سے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کو گلوبل وارمنگ اور گلیشیئرز پگھلنے کی وجہ سے آزمائشوں اور مشکلات کا سامنا...
	لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2025ء)ملک بھر میں شدید بارشوںاور سیلابی صورتحال میں کپڑے کی ہول سیل مارکیٹوں میں شدید مندی کا رجحان ہے ،غیر یقینی موسم سے کاروبار میں 30 سے 35 فیصد کی کمی نے تاجروں کو پریشان کر دیا۔سروے رپورٹ کے مطابق پنجاب،خیبرپختونخواہ،گلگت بلتستان اورکشمیر میں شدید بارشیں اورسیلاب کے باعث کپڑے کی خریداری میں 35 فیصد تک کمی آگئی،کپڑے کی طلب کم ہونے سے پاور لومز سیکٹر بھی متاثر ہو رہا ہے۔(جاری ہے)  صدر کلاتھ مارکیٹ فیصل آبادکاکہنا ہے کہ ہمارا 30 فیصد سے زیادہ کاروبارمتاثر ہے کیونکہ خیبرپختونخواہ، کشمیر سے لوگ نہیں آرہے،بیشترعلاقوں میں پانی سے شاہرائیں متاثر ہونے سے تاجروں کی آمد محدود ہوگئی، تاجرپریشان ہیںکہ اب وہ کون...
	وزیردفاع خواجہ آصف نے بیرون ملک پاکستانیوں سے سیلاب زردگان کی مدد کے لیے آگے بڑھنے کی اپیل کی ہے۔ اتوار کے روز وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے ڈنمارک میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے بذریعہ زوم خطاب کیا اور حالیہ جنگ میں قوم کی شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی۔ یہ بھی پڑھیں: دریاؤں میں درمیانے درجے کا سیلاب، اربن فلڈ کا خدشہ، محکمہ موسمیات کی وارننگ ڈنمارک میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے وزیر دفاع کا پُرتپاک خیرمقدم کیا۔ اپنے خطاب میں خواجہ آصف نے پاکستانی قوم کے عزم اور اتحاد کو سراہتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اندرونِ ملک اور بیرونِ ملک پاکستانی عوام نے بے مثال کردار ادا کیا ہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف کا...
	سیلاب سے متاثرہ خیبر پختون خوا اور گلگت بلتستان میں پاک فوج کا فلڈ ریلیف آپریشن جاری ہے، پاک فوج کی جانب سے مینگورہ کے متاثرین میں راشن تقسیم کیا گيا۔مانسہرہ، نیل بان اور بٹگرام کے سیلاب زدہ علاقوں میں بھی امدادی کارروائیاں جاری ہیں، متاثرین میں دودھ اور کھانے پینے کی اشیاء تقسیم کی گئيں، میڈيکل کیمپ میں 100 سے زائد افراد کو طبی امداد فراہم کی گئی۔ بونیر سے ابتک 274 افراد کی لاشیں نکالی جا چکیںترجمان ریسکیو بونیر کا کہنا ہے کہ تحصیل گدیزی قدرنگر سے مزید 7 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں، لاشوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال پاچا منتقل کیا گیا۔ متعلقہ سڑکیں بھی کلیئر کر دی گئيں، پاک فوج نے گلگت بلتستان میں...
	خیبرپختونخوا میں سیلاب کی تباہ کاریاں، صوبائی حکومت نے نقصانات کے اعداد و شمار جاری کر دیئے WhatsAppFacebookTwitter 0 17 August, 2025  سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا پختونخوا ڈاکٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ صوبے میں آنے والے فلش فلڈ نے سب سے زیادہ بونیر کے علاقے کو متاثر کیا ہے۔ مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے ڈی جی صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ایم اے)، ڈی جی ریسکیو اور محکمہ ریلیف حکام کے ہمراہ پشاور میں پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ سیلابی صورتحال کے دوران ایک بڑا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوا، جس میں ہمارے 5 ساتھی شہید ہوئے، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم...
	معروف مبلغ مولانا طارق جمیل نے خیبرپختونخوا میں سیلاب سے متاثر ہونے والوں کی دل کھول کر مدد کی اپیل کی ہے۔ کراچی کے نجی ہوٹل میں منعقدہ ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے مولانا طارق جمیل نے کہا کہ اسلامی تعلیمات پر عمل کرکے ہم دنیا وآخرت میں  کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موسمی حالات میں تبدیلیوں کے سبب خیبر پختونخواہ میں بڑی تباہی آئی ہے۔اپنے مصیبت ذدہ بھائیوں کی مدد کریں۔ تقریب میں قومی کرکٹرز سرفراز احمد، عبدالرزاق، کامران اکمل اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔ مولانا طارق جمیل نے کہا کہ 1982 سے تبلیغ حج اور عمرہ کے لیے سفر کررہا ہوں، پہلی مرتبہ فلائٹس کینسل ہونے کی وجہ سےکراچی نہیں...
	  —فائل فوٹو صومالیہ کے وزیرِ خارجہ نے پاکستان میں حالیہ سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ دفترِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق صومالی وزیرِ خارجہ عبدالسلام عابد علی نے وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے رابطہ کر کے اظہارِ یکجہتی کیا ہے۔ترجمان کے مطابق صومالی وزیرِ خارجہ نے سیلاب متاثرین کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا ہے کہ وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے مشکل گھڑی میں صومالیہ کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان اور صومالیہ نے برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
	ویب ڈیسک : سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی ہدایت پر کے پی سیلاب متاثرین کیلئے پی ڈی ایم اے سندھ نے امدادی سامان روانہ کیا۔ خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں سے ہونے والی خوفناک تباہی کے بعد ملک بھر سے کے پی سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ حکومتِ سندھ کی جانب سے بھی خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ عوام کے لیے ریلیف آپریشن میں معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔  پاک بھارت جنگ کے واقعات کا عینی شاہد ؛ بھارت کی ہر حرکت وقت سے پہلے ہمارے پاس تھی؛ محسن نقوی  وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر پی ڈی ایم اے سندھ کے سکھر سے خیبر پختونخوا کے...
	سٹی 42 : جاپان نے پاکستان میں سیلاب کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔  ترجمان جاپانی سفارتخانہ ،اسلام آباد کے مطابق 16 اگست کو شمالی پاکستان میں سیلابی تباہ کاریوں پر جاپانی وزیرِاعظم نے وزیرِاعظم شہباز شریف کو قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس اور تعزیت کا پیغام بھیجا۔ جاپانی وزیر اعظم شِگیرو اِشیبا نے کہا کہ یہ جان کر بے حد افسوس ہوا کہ پاکستان کے شمالی حصے میں آنے والے سیلاب سے بہت سی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔  پاک بھارت جنگ کے واقعات کا عینی شاہد ؛ بھارت کی ہر حرکت وقت سے پہلے ہمارے پاس تھی؛ محسن نقوی  وزیراعظم شِگیرو اِشیبانے کہاکہ میں جاپانی حکومتِ...
	وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے ضلع بونیر کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں بشونئی اور پیر بابا کا دورہ کیا اور وہاں جاری امدادی سرگرمیوں اور نقصانات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ وزیر اعلیٰ کے ہمراہ صوبائی کابینہ کے اراکین، ایم این اے بیرسٹر گوہر، چیف سیکرٹری اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔ مزید پڑھیں: پاک فوج کی گلگت بلتستان میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے متاثرہ عوام سے ملاقات کی اور سیلاب میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے شہدا کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ انسانی جانوں کا کوئی نعم...
	خیبر پختونخوا کے بارش سے متاثرہ اضلاع بونیر اور سوات سمیت دیگر علاقوں میں پاک فوج کا ریلیف آپریشن جاری ہے۔ بونیر کے مختلف علاقوں میں پاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری ہے جب کہ گاؤں چوراک میں پاک فوج کے دستے ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔ آدم خیل میں تباہ شدہ مکانات کے ملبے تلے دبنے والے افراد کی بحالی کا سلسلہ جاری  ہے، پاک فوج کی جانب سے متاثرہ خاندانوں کو ضروری اشیاء کی فراہمی بھی کی گئی، جن میں میں راشن اور بستر شامل ہیں۔ پاک فوج کی جانب سے متاثرہ افراد کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں، عوام نے تمام کوششوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔ تمام متاثرہ...
	بونیر ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اگست 2025ء ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور نے سیلاب میں جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے 20، 20 لاکھ روپے امداد کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور نے سیلاب سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقے بونیر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سیلاب میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے لیے 20، 20 لاکھ روپے کا اعلان کیا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ متاثرہ ضلع بونیر پہنچے تو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور ایم این اے شیر افضل مروت بھی ان کے ہمراہ تھے۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے سیلاب سے ہونے والی نقصانات اور امدادی کاروائیوں کا جائزہ لیا،...
	 احمد منصور: خیبر پختونخوا آرمی فلڈ ریلیف آپریشن جاری، بونیر میں سیلاب کی تباہی سے متاثرہ افراد  نے پاک فوج کی جاری ریلیف سرگرمیوں پر اظہار تشکر کیا۔ خیبرپختونخوا میں سیلاب کی تباہی سے متاثرہ عوام کا کہنا تھا کہ مدد کیلئے پاک فوج اپنا بھر پور کردار ادا کر رہی ہے۔ سیلاب زدگان کا کہنا ہے کہ سیلاب میں جو لوگ متاثر ہو چکے ہیں، ان کی مدد میں پاک فوج نے اہم کردار ادا کیا ہے۔  جعلی ادویات کا خاتمہ، 2D بارکوڈ نظام پر عمل درآمد کیلئے اہم اجلاس طلب   یہاں امدادی کیمپ لگائے گئے ہیں اور جوانوں نے ہمیں بہت اچھے انداز میں مدد فراہم کی ہے، پاک فوج ہر جگہ پر ہماری مدد...
	اپنے ایک بیان میں بانی تحریک منہاج القرآن نے کہا کہ اللہ رب العزت آزمائش اور مشکل کی اس گھڑی میں ہمارے خیبرپختونخوا کے بھائیوں کی مدد فرمائے اور پاکستان بھر کے عوام کو ایسی آزمائش اور تکالیف سے محفوظ و مامون رکھے۔ انہوں نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے رضاکاران کو ہدایت کی کہ وہ متاثرہ علاقوں میں اپنی امدادی سرگرمیوں کو مزید تیز تر کریں اور زیادہ سے زیادہ متاثرہ خاندانوں کی مدد کریں۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خیبرپختونخوا میں حالیہ تباہ کن سیلاب اور اس کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا...
	ملالہ یوسفزئی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان، آزادکشمیر اور کے پی میں تباہ کن سیلاب کے متاثرین کے لیے دکھی ہوں۔انہوں نے کہا کہ خاص طور پر بونیر، سوات، باجوڑ اور شانگلہ کے متاثرین کے لیے دل دکھی ہے۔ملالہ یوسفزئی نے اپنے پیاروں، گھروں اور ذریعہ معاش کھونے والے متاثرین سے اظہار ہمدردی کیا۔
	اسکرین گریب گلگت بلتستان کے ضلع استور میں اللّٰہ والی جھیل کے قریب بدترین سیلاب، پہاڑوں سے بڑے بڑے پتھر ریلے میں بہہ کر آبادی میں آگئے۔ریلا راستے میں آئی ہر رکاوٹ بہالے گیا، کنارے پر بنا ایک مکان بھی بہہ گیا، سیلاب سے زرعی زمین، فصلوں اور مکانوں کو نقصان پہنچا۔گلگت بلتستان کے وزیر داخلہ کے مطابق، حالیہ سیلاب سے گلگت بلتستان میں سات افراد جاں بحق اور گیارہ زخمی ہوئے، چار اب تک لاپتہ ہیں۔سیلابی ریلے سے نلتر ایکسپریس وے کا بڑا حصہ بہہ گیا، نلتر ویلی میں سیاح پھنس گئے، نلتر میں تین بجلی گھروں کو بند کردیا گیا۔اسکردو میں شاہراہ بلتستان پر باغیچہ آرسی سی پُل بہہ گیا، لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سڑک متعدد مقامات پر...
	50 سالہ مختیار خان جب بیرون ملک سے آئے اپنے بیٹے کو لینے ایئرپورٹ جا رہے تھے تو ان کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ وہ دوبارہ کبھی اپنے خاندان سے نہیں مل سکیں گے۔ وہ جب بیٹے کو لے کر گھر پہنچے تو پورا خاندان بے رحم سیلاب کی نذر ہو چکا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں بارشوں اور سیلاب سے تبائی، 344افراد جاں بحق، پنجاب میں مزید بارشوں کی پیشگوئی مختیار خان کا تعلق بونیر کے پیر بابا کے نواحی گاؤں دگئی سے ہے۔ وہ اس وقت گھر پر موجود نہیں تھے جس کی وجہ سے بچ گئے لیکن ان کے خاندان کے 22 افراد سیلاب میں بہہ کر جاں بحق ہو گئے۔ جن کی...
	خیبر پی کے میں قیامت صغریٰ، ہلاکتیں 332، یوم سوگ منایا گیا: پنجاب کے دریاؤں میں بھی پانی کی سطح بلند
	لاہور، پشاور، اسلام آباد، راولپنڈی‘کراچی (نیوز رپورٹر+ بیورو رپورٹ+ اپنے سٹاف رپورٹر سے+آئی این پی+سٹاف رپورٹر) خیبر پی کے میں بارشوں، بادل پھٹنے، سیلاب اور آسمانی بجلی کے گرنے کے واقعات میں جاں بحق افراد کی تعداد332  ہو گئی۔ صوبے میں  بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان کے پیش نظر یوم سوگ منایا گیا۔ پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق بونیر میں 213، شانگلہ میں35  اور مانسہرہ میں23  افراد جاں بحق ہوئے۔ باجوڑ 21، سوات 20، بٹگرام 15  اور لوئردیر میں5  افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ سیلاب کے باعث باجوڑ اور شانگلہ میں 8،8 افراد زخمی ہوئے، لوئر دیر 3  اور مانسہرہ میں2  افراد زخمی ہوئے۔ 50 سے زائد لاپتہ ہیں خیبر پی کے میں سیلاب...
	وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وفاقی وزیر کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کی اور بحالی کے کاموں کا جائزہ لیا۔امیر مقام نے سیلاب متاثرین سے ملاقات کی اور کہا کہ وزیراعظم جلد بونیر سمیت متاثرہ اضلاع کا دورہ کریں گے۔وفاقی وزیر کشمیر و گلگت بلتستان کا کہنا تھا کہ متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔جیو نیوز سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں کئی لوگ تاحال لاپتہ ہیں، ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں۔
	خیبر پختونخوا میں بادل پھٹنے کے بعد سیلابی ریلے تباہی کی داستانیں چھوڑ گئے، جاں بحق افراد کی تعداد 328 ہوگئی۔بونیر میں مکینوں کے آشیانے اجڑ گئے، ہر طرف ملبے اور سیلابی ریلے میں بہہ کر آنے والے بڑے بڑے پتھروں کے ڈھیر لگ گئے۔متاثرہ علاقوں میں پی ڈی ایم اے، پاک فوج ، ضلعی انتظامیہ، ریسکیو اور مقامی رضاکاروں کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں، سیلاب میں جان سے جانے والوں کی اجتماعی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ سیلاب اور کلاؤڈ برسٹ، بونیر میں سب سے زیادہ 157 ہلاکتیں ہوئیں  ڈپٹی کمشنر بونیر کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کی مدد سے سیلاب میں پھنسے افراد کو نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ سوات میں سیلابی ریلوں سے...
	وزیراعلیٰ نے کہا کہ اللہ کی طرف سے قدرتی آفت ہے اور ان شا اللہ ہمارا فوکس ریسکیو آپریشن پر ہے، ریسکیو آپریشن شروع ہے اور کافی راستہ کلیئر ہو گیا ہے، ہم نے ہیلی مانگے ہوئے ہیں اور کام بھی کررہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں کسی کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے اور سیلاب سے متاثرہ افراد کے نقصانات کا 100 فیصد ازالہ کریں گے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ قدرتی آفت سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وفاقی حکومت اور صوبوں کے وزرائے اعلیٰ نے رابطہ کرکے ہر قسم کے تعاون کی...
	پاک فوج نے باجوڑ اور دیر میں نئے پُل کی تنصیب پرکام شروع کر دیا ، کور آف انجینئرز کے دستے دن رات کام کریں گے
	باجوڑ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پاک فوج نے باجوڑ اور دیر کو ملانے والے انتہائی اہم پُل کے سیلاب میں بہہ جانے کے بعد نئے پُل کی تنصیب کے لیے کام شروع کر دیا ۔  پاک فوج کی کور آف انجینئرز کے دستے ضروری سازو سامان سے لیس ہو کے باجوڑ روانہ ہو گئے ۔نئے پل کی تنصیب کا کام چند روز میں مکمل کر لیا جائے گا۔ پاک فوج کی کور آف انجینئرز کے دستے دن رات کام کریں گے-پاک فوج کی جانب سے نیا پل بنانے کے بعد باجوڑ اور دیر کا منقطع رابطہ فوراً بحال ہو جائے گا۔  آئی جی ایف سی خیبر پختونخوا نارتھ ، میجر جنرل راؤ عمران سرتاج کا بونیر میں سیلاب...
	 پشاور:  خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں کسی کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے اور سیلاب سے متاثرہ افراد کے نقصانات کا 100 فیصد ازالہ کریں گے۔ ایکسپریس نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ قدرتی آفت سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وفاقی حکومت اور صوبوں کے وزرائے اعلیٰ نے رابطہ کرکے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس اپنے وسائل بہت ہیں اور متاثرہ افراد کی مدد کی جائے گی، سیلاب سے متاثرہ افراد کا 100 فیصد نقصان پورا کریں گے۔ وزیراعلیٰ کے...
	فوج کی کور آف انجینئرز کے سپیشل آلات کے ذریعے کیچڑ کےنیچے دبے ہوئے زخمیوں اور لاشوں کو نکالا جائے گا، پاک فوج کی ٹیمیں سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ فلڈ ریلیف آپریشن کیلئے پاک فوج کے مزید دستے بونیر پہنچ گئے۔ فوج کی کور آف انجینئرز کے سپیشل آلات کے ذریعے کیچڑ کےنیچے دبے ہوئے زخمیوں اور لاشوں کو نکالا جائے گا، پاک فوج کی ٹیمیں سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔  علاوہ ازیں پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز میں راشن اور دیگر سامان مہیا کیا جا رہا ہے اور سیلاب زدہ علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے، تمام متاثرہ افراد...
	اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو کویت کے وزیر خارجہ عبداللہ الیحییٰ کا ٹیلی فون موصول ہوا۔ کویتی وزیر خارجہ نے شمالی پاکستان میں حالیہ تباہ کن سیلابوں کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع اور مالی نقصانات پر ولی عہد شیخ صباح الخالد الصباح کی جانب سے گہرے رنج و غم اور تعزیت کا پیغام پہنچایا۔ انہوں نے اس موقع پر یقین دہانی کرائی کہ کویت کی حکومت اور برادر عوام مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔   اسلامی ممالک کیلئے مثال بنتے ہوئے بھارت کو دشمن جارح ملک قرار دیکر مقاطعہ کیا جائے اور تجارتی...
	  پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں پر ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے پاکستان کی حکومت اور عوام کے نام تعزیتی پیغام دیا ہے۔ سیلابی صورتحال نے ا پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں تباہی مچادی ہے، کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی ریلے میں بہہ کر اب تک سیکڑوں لوگ اپنی جان گنوا چکے ہیں، ایرانی صدر نے اس موقع پر پاکستان کی حکومت اور عوام کے نام تعزیتی پیغام جاری کرتے ہوئے اظہار افسوس کیا ہے۔ مسعود پزشکیان نے پاکستان کے مختلف علاقوں میں المناک سیلاب پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا، مسعود پزیشکیان نے کہا کہ ایران پاکستان کیلئے ہر طرح کے تعاون، امداد اور ریلیف کیلئے تیار ہے۔ اس وقت سیلابی کے پیش نظر ملک...
	سٹی 42 : فلڈ ریلیف آپریشن کے متعلق اہم اپڈیٹ سامنے آئی ہے کہ پاک فوج کے مزید دستے بونیر پہنچ گئے ہیں ۔  پاک فوج کی ٹیمیں سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیوں میں مصروفِ عمل ہیں۔  فوج کی کور آف انجینئرز کے اسپیشل آلات کے ذریعے کیچڑکےنیچے دبے ہوئے زخمیوں اور لاشوں کو نکالا جائے گا ۔   جعلی ادویات کا خاتمہ، 2D بارکوڈ نظام پر عمل درآمد کیلئے اہم اجلاس طلب   پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز میں راشن اور دیگر سامان مہیا کیا جا رہا ہے اور سیلاب زدہ علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔    باجوڑ؛ دہشت گردوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کے پیشِ...
	ایف سی خیبر پختونخوا کے آئی جی کا بونیر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ، امدادی کاموں کا جائزہ لیا
	سٹی 42 : ایف سی خیبر پختونخوا نارتھ کے آئی جی  میجر جنرل راؤ عمران سرتاج نے بونیر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ہے۔  میجر جنرل راؤ عمران سرتاج آج متاثرہ علاقوں میں گئے اور امدادی کاموں کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر دیکھا گیا کہ پاک فوج کی ٹیمیں سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ اس کے ساتھ ہی پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز میں راشن اور دیگر سامان مہیا کیا جا رہا ہے اور سیلاب زدہ علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔  جعلی ادویات کا خاتمہ، 2D بارکوڈ نظام پر عمل درآمد کیلئے اہم اجلاس طلب  تمام متاثرہ افراد کو بحفاظت ریسکیو...
	 گلگت:  گلگت بلتستان کے ضلع غذی میں بارش اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری ہے جہاں کئی خاندان کے گھر اور فصلیں تباہ ہوگئی ہیں۔ گلگت بلتستان کے ضلع غذر حالیہ شدید سیلاب کے نتیجے میں گاؤں خلتی کے 11 خاندان شدید متاثر ہوئے ہیں، تاہم گاؤں گامیس میں 11 عارضی ٹینٹوں پر مشتمل  ولیج قائم کیا گیا ہے۔ گاؤں گامیس میں عارضی ٹینٹ ولیج میں متاثرہ خاندانوں کے لیے رہائش، کھانے پینے اور علاج معالجے کا بندوبست کیا گیا۔ پاک فوج، سول انتظامیہ اور جی بی ڈی ایم اے کی جانب سے متاثرہ خاندانوں میں ریلیف پیکجز تقسیم کیے گئے جبکہ ریسکیو آپریشن کے دوران پاک فوج، ریسکیو 1122، پولیس اور...
	  پشاور:پاک فوج کے مزید دستے سیلاب سے شدید متاثرہ ضلع بونیر پہنچ گئے، وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام بھی بونیر پہنچے اور وزیراعظم کی فراہم کردہ امداد کی تقسیم کا جائزہ لیا۔ فوج کی کور آف انجینئرز کے اسپیشل آلات کے ذریعے کیچڑ کے نیچے دبے ہوئے زخمیوں اور لاشوں کو نکالا جائے گا۔ فوج کی ٹیمیں سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ فوج کے ہیلی کاپٹرز میں راشن اور دیگر سامان مہیا کیا جا رہا ہے اور سیلاب زدہ علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ تمام متاثرہ افراد کو بحفاظت ریسکیو کرنے اور محفوظ مقامات پر منتقل کرنے تک آپریشن جاری رہے گا۔ دریں اثنا وفاقی وزیر و...
	ستٹی 42 : ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزیشکیان نے پاکستانی حکومت اور عوام سے مختلف علاقوں میں آنے والے المناک سیلابوں پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔   اسلام آباد میں ایرانی سفارتخانہ کے ترجمان کے مطابق ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزیشکیان نے ایکس اکاؤنٹ پر پاکستان میں تباہ کن سیلابوں سے تباہ کاری پر تعزیتی پیغام میں پاکستان کے مختلف علاقوں میں آنے والے المناک سیلابوں پر حکومت اور عوام سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس مشکل گھڑی میں ہر طرح کے تعاون، امداد اور ریلیف کی فراہم کی پیشکش بھی کی۔     مائع قدرتی گیس  کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان   ڈاکٹر مسعود پزیشکیان نے تباہ کن سیلابوں میں...
	---فائل فوٹو  خیبرپختونخوا میں سیلاب اور طوفانی بارشوں کے سبب جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے لیے ڈپٹی کمشنر کے پی کو 50 کروڑ روپے جاری کر دیے گئے۔وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی زیرِ صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں نقصانات، ریسکیو اور ریلیف سے متعلق کارروائیوں کا جائزہ لیا گیا۔بریفنگ کے دوران وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو بتایا گیا کہ بارش اور سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں 309 اموات ہوئیں، حادثات میں زخمیوں کی تعداد 23 ہے جو کہ مزید بڑھ سکتی ہے، سیلاب سے 63 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا، متاثرہ علاقوں میں ادویات، اشیائے خور و نوش پہنچائی جا رہی ہیں، انفرا اسٹرکچر کی بحالی کے لیے محکمۂ مواصلات کو ڈیڑھ...
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 16 اگست 2025ء) پاکستان میں تباہ کن بارشوں اور سیلاب کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 300 سے تجاوز کر گئی، جب کہ ریسکیو اہلکار شدید بارشوں، لینڈسلائیڈنگ اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے لاشیں نکالنے کے کام میں مصروف ہیں۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان انور شہزاد نے خبر رساں ادارے ڈی پی اے سے بات چیت میں بتایا کہ ہلاک شدگان کی تعداد تین سو سات ہو چکی ہے۔ جمعے کے روز شدید بارشوں اور کلاؤڈ برسٹ کے نتیجے میں آنے والے سیلاب اورلینڈ سلائیڈنگ کے باعث 180 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔ اس دوران ریسکیو کارروائیوں میں مصروف ایک ہیلی کاپٹر بھی حادثے کا شکار ہو گیا، جس میں سوار...
	سیکرٹری عالمی میلاد کانفرنس و نائب ناظم اعلیٰ جواد حامد نے مینار پاکستان کے سبزہ زار میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خاتم النبیین حضرت محمد ﷺ کا 1500 واں جشنِ ولادت شان و شوکت سے منایا جائے گا۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کی 42ویں عالمی میلاد کانفرنس میں ملک بھر سے علماء و مشائخ اور عرب شیوخ خصوصی شرکت کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک منہاج القرآن کے مرکزی رہنماؤں نے مینارِ پاکستان کے سبزہ زار کا دورہ کیا اور 42ویں عالمی میلاد کانفرنس کے انتظامات و تیاریوں کے حوالے سے گراؤنڈ کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر سیکرٹری عالمی میلاد کانفرنس و نائب ناظم اعلیٰ جواد حامد نے مینار پاکستان کے سبزہ زار میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خاتم...
	پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے سیلاب سے متاثرہ افراد کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے قوم سے ان کی مدد کی اپیل کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا میں تباہ کن بارشوں سے جانی و مالی نقصان پر نواز شریف کا اظہارِ افسوس میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہین آفریدی نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ میری دعائیں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں، براہِ کرم ان کی ہر ممکن مدد کی جائے، ہم سب اس مشکل گھڑی میں ایک ساتھ کھڑے ہیں۔  واضح رہے کہ خیبر پختونخوا سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے تباہی مچ گئی ہے، صرف خیبر پختونخوا میں جاں بحق افراد کی تعداد 320 سے...
	امیر مقام کاسیلاب سے متاثرہ بونیر کا دورہ ، متاثرہ خاندانوں سے تعزیت، وفاقی حکومت کے بھرپور تعاون کی یقین دہانی
	بونیر (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے سیلاب سے متاثرہ ضلع بونیر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ یہ دورہ وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر کیا گیا، جنہوں نے متاثرین کی امدادی سرگرمیوں کی براہِ راست نگرانی شروع کر رکھی ہے۔ انجینئر امیر مقام نے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی، ان کے ساتھ اظہارِ تعزیت کیا اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ “یہ سیاست کا وقت نہیں بلکہ قوم کو یکجہتی کے ساتھ متاثرین کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا۔”  وفاقی وزیر کے مطابق بونیر میں کئی گاؤں مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں جبکہ متعدد افراد تاحال لاپتہ ہیں۔...
	پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کا خیبر پختون خوا میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار
	پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے صوبہ خیبر پختونخوا میں سیلاب اور اس کی تباہ کاریوں کے نتیجے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔  نیل ہاکنز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں تباہ کُن سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرا دکھ ہے، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور دیگر علاقوں میں اچانک سیلاب نے تباہی مچائی ہے۔  نیل ہاکنز کا کہنا تھا کہ ریسکیو مشن کے دوران ہیلی کاپٹر حادثے میں بہادر اہلکار شہید ہوئے، مشکل وقت میں آسٹریلیا اپنے پاکستانی دوستوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری دعائیں اور ہمدردیاں تمام متاثرین کے ساتھ ہیں Post Views: 8
	پاک فوج کا خیبرپختونخوا کے شدید بارشوں، سیلاب اور کلاؤڈ برسٹ سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری ہے جب کہ بونیر، سوات اور باجوڑ میں پاک فوج کی ٹیمیں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بونیر، سوات  اور باجوڑ میں پاک فوج / فرنٹیئر کور کا فلڈ ریلیف آپریشن جاری ہے، پاک فوج کی ٹیمیں سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ حکام  نے بتایا کہ  پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے سیلاب متاثرین کو راشن اور دیگر سامان مہیا کیا جارہا ہے اور سیلاب زدہ علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا کام بھی جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے مزید دستے بھی ریلیف آپریشن میں حصہ...
	وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، وزیر داخلہ محسن نقوی اور دیگر رہنماؤں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور ریسکیو ہیلی کاپٹر کے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پنجاب حکومت کے تمام وسائل خیبرپختونخوا حکومت اور عوام کے لیے دستیاب ہیں۔ مزید پڑھیں:خیبر پختونخوا میں سیلاب متاثرین کے لیے زلمی فاؤنڈیشن کا ایک کروڑ روپے امداد کا اعلان ان کا کہنا تھا کہ اہل پنجاب اپنے خیبرپختونخوا کے بھائیوں اور بہنوں کے غم میں شریک ہیں۔ انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف کی جانب سے...
	 خیبر پختونخوا کے بالائی اور زیریں دیر سمیت چترال کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں آج ہونے والے ایٹا کے تمام ٹیسٹ ملتوی کر دیئے گئے۔ایٹا حکام کے مطابق متاثرہ اضلاع میں شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث امتحانات کا انعقاد ممکن نہیں رہا۔ڈائریکٹر ایٹا نے بتایا ہے کہ ملتوی کیے گئے ٹیسٹ کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، طلبہ و طالبات کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام فیصلے حالات بہتر ہونے پر کیے جائیں گے۔
	امیرمقام کاسوات کے ہیروز کو خراج تحسین: سیلاب متاثرین کی جانیں بچانے والے رضاکاروں کیلئے 10،10 لاکھ روپے انعام کااعلان
	اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اور صدر مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام نے سوات میں حالیہ سیلاب کے دوران اپنی جان خطرے میں ڈال کر کئی قیمتی جانیں بچانے والے بے لوث رضاکاروں محمد ہلال اور عصمت علی کو وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے 10، 10 لاکھ روپے کے چیک پیش کیے۔ یہ انعام ان کی بہادری اور بروقت امدادی کارروائیوں کے اعتراف میں دیا گیا۔ محمد ہلال اور عصمت علی نے قدرتی آفت کے مشکل وقت میں کئی افراد کو ڈوبنے سے بچایا اور انسانیت کی خدمت کی شاندار مثال قائم کی۔  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ ان نوجوانوں کے اقدامات انسانیت اور حب الوطنی کا عملی مظہر ہیں۔...
	پشاور زلمی اور زلمی فاؤنڈیشن کے چیئرمین جاوید آفریدی نے خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں اور فلش فلڈ سے ہونے والی تباہ کاریوں پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کے لیے ایک کروڑ روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت میں طوفانی بارشوں سے تباہی، 200 سے زیادہ اموات، پاک فوج کا ریلیف آپریشن جاری جاوید آفریدی نے اپنے پیغام میں کہا کہ سیلابی ریلوں اور بارشوں کے باعث قیمتی جانوں کے نقصان اور گھروں کی تباہی پر دلی دکھ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری تمام دعائیں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں اور مشکل کی اس گھڑی میں ہم خیبر پختونخوا کے عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ ...
	سماجی رابطے کی سائٹ " ایکس " پر اپنے پیغام میں برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ برطانی ہائی کمشنر جین میریٹ نے پاکستان میں حالیہ سیلاب سے قیمتی جانوں کے بڑے پیمانے پر نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ " ایکس " پر اپنے پیغام میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، جین میرٹ نے کہا کہ امدادی کاموں میں مصروف سرکاری ہیلی کاپٹر کے عملے کے افراد بھی جاں بحق ہوئے، مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ 
	فیلڈ مارشل کی پاک فوج کو سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے خصوصی ہدایات،پاک فوج کی ایک دن کی تنخواہ اور راشن خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ عوام کی بحالی کیلئے وقف
	فیلڈ مارشل کی پاک فوج کو سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے خصوصی ہدایات،پاک فوج کی ایک دن کی تنخواہ اور راشن خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ عوام کی بحالی کیلئے وقف WhatsAppFacebookTwitter 0 16 August, 2025  سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ہلال جرأت، نشان امتیاز (ملٹری) نے صوبہ خیبر پختونخوا میں سیلاب سے متاثرہ عوام کی بحالی سے متعلق خصوصی ہدایات جاری کر دیں۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں تعینات فوج سیلاب سے متاثرہ عوام کی بحالی میں بھرپور مدد کرے گی، اس سلسلے میں اضافی فوجی دستے بھی بھیجے جا رہے ہیں۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے ایک دن کی تنخواہ خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ...
	فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ پاک فوج نے ایک دن کی تنخواہ خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ عوام کی بحالی کے لیے وقف کر دی۔ اسلام ٹائمز۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں تعینات فوج سیلاب سے متاثرہ عوام کی بحالی میں بھرپور مدد کرے گی اور اس حوالے سے فوج کوخصوصی ہدایات بھی جاری کردیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیرنے خیبرپختونخوا میں سیلاب سے متاثرہ عوام کی بحالی سے متعلق خصوصی ہدایات دیں اور کہا کہ خیبر پختونخوا میں تعینات فوج سیلاب سے متاثر عوام کی بحالی میں بھرپور مدد کرے گی، اس سلسلے میں اضافی فوجی دستے بھی بھیجے جا رہے ہیں۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے...
	کے پی میں سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے فوج کا بڑا ریلیف آپریشن، ایک دن کی تنخواہ اور 600 ٹن راشن وقف
	پشاور ( ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا میں سیلاب سے متاثرہ عوام کی بحالی کے لیے آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ہدایت پر پاک فوج نے ایک دن کی تنخواہ اور تقریباً 600 ٹن (6 لاکھ کلوگرام) راشن متاثرین کے لیے وقف کر دیا ہے، جبکہ اضافی فوجی دستے بھی متاثرہ علاقوں میں بھیج دیے گئے ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی طرف سے ایک دن کا راشن، جو 600 ٹن سے زائد ہے، متاثرہ عوام کی فوری امداد کے لیے مختص کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کور آف انجینئرز کو پلوں کی جلد مرمت اور ضرورت کے مطابق عارضی پل قائم کرنے کی خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔  جامعہ...
	چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، ہلالِ جُرات، نشانِ امتیاز (ملٹری) نے خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ عوام کی فوری بحالی اور امداد کے لیے فوج کو خصوصی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت میں طوفانی بارشوں سے تباہی، 200 سے زیادہ اموات، پاک فوج کا ریلیف آپریشن جاری سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آرمی چیف نے ہدایت دی ہے کہ خیبر پختونخوا میں تعینات فوج متاثرین کی بحالی میں بھرپور معاونت فراہم کرے گی اور اس سلسلے میں اضافی فوجی دستے بھی روانہ کیے جا رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے اپنی ایک دن کی تنخواہ خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرین کے لیے وقف کر...
	سٹی42:  مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے وفاقی حکومت سے  خیبرپختونخوا، گلگت اور آزاد کشمیر کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ علاقے قرار دینے کی درخواست کی ہے۔  ایکس پر اپنی پوسٹ میں خواجہ سعد رفیق نےلکھا کہ بونیر ، سوات ، باجوڑ ، بٹگرام (خیبر پختونخوا )، گلگت اور آزاد کشمیر کے متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ ڈیکلئیر کیا جاۓ۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہپہلے ہی  غربت اور دہشت گردی کا شکار لوگوں پر نئی  آفت ٹوٹ پڑی ہے ۔ کلاؤڈ برسٹ ، آسمانی بجلی ، فلیش فلڈ قیامت ڈھا رہے ہیں ،بڑی آزمائش اور تکلیف کا وقت ہے۔    مائع قدرتی گیس  کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان ...
	سردارایازصادق کا خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں سیلابی ریلے سے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع خصوصاََ ضلع بونیر میں سیلابی ریلے سے 78 اور صوبے بھر میں کل 146 افراد کے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔(جاری ہے)  جمعہ کو اپنے ایک تعزیتی بیان میں انہوں نےکہا کہ خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف سانحات میں 146 قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دل رنجیدہ ہے، مشکل وقت میں خیبرپختونخوا کی عوام اور حکومت سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں، مختلف سانحات میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں۔ سپیکر نے کہا کہ متاثرین کے کرب...
	سٹی42: خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں، کشمیر اور گلگت بلتستان میں  ناگہاں بارشوں نے تباہی مچا دی تو پاکستان آرمی کے جوان فوری طور پر  مصیبت زدہ عوام کی مدد کے لئے  نکل پڑے۔ خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بادلوں کے پھٹنے، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی ریلوں کی زد میں آ کر انتہائی مختصر وقت میں 146 افراد اپنی جانیں گنوا بیٹھے اور متعدد لاپتا  ہو گئے۔   کئی مکانات منہدم ہوگئے اور انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا۔ اص صورتحال مین مقامی انتظامیہ نے فوج کو مدد کے لئے طلب کیا، فوج کے جوانوں نے خیبر پختونخوا کے متعدد متاثرہ علاقوں میں پہنچ کر فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا اور بہت سے شہریوں کو نقصانات سے...
	گلگت بلتستان میں ہنزہ کے گلمت گوجال نالے میں اچانک سیلابی ریلا آنے سے افراتفری پھیل گئی۔ واٹر چینل پر کام کرنے والے 50 سے زائد افراد نے سیلائی ریلے سے بمشکل جان بچائی۔سیلابی ریے کے ساتھ پہاڑی پتھر آنے سے شاہراہ قراقرم بھی کئی مقامات پر بند ہوگئی، جس کے باعث مسافر پھنس گئے۔ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللّٰہ فراق نے کہا ہے کہ دریائے ہنزہ پھر بپھر گیا ہے، سیلاب سے واٹر چینلز، تیار فصلوں اور مکانات کو نقصان ہوا۔انہوں نے مزید کہا کہ بلتستان کے علاقے شگر میں بھی سیلاب سے زرعی اراضی اور درخت بہہ گئے ہیں، سڑک کی بحالی کا کام جلد شروع کیا جائے گا۔ترجمان جی بی حکومت نے یہ بھی کہا کہ گلگت بلتستان...
	سیلاب متاثرہ علاقے کے طالب علم کی میٹرک میں پوزیشن، وزیراعظم سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 10 August, 2025  سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ دور دراز علاقے کے طالبعلم اکرام اللہ کاکڑ نے تمام مشکلات کے باوجود میٹرک کے امتحانات میں پوزیشن حاصل کی جس پر وزیراعظم شہباز شریف نے انہیں ملاقات کے لیے بلالیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے اتوار کو بلوچستان کے طالب علم اکرام اللہ کاکڑ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اکرام اللہ کاکڑ کا خاندان سیلاب سے شدید متاثر تھا ، 2022 میں دورہ قلعہ سیف اللہ کے دوران اکرام اللہ سے امدادی خیمے میں ملاقات ہوئی تھی۔مزید کہا کہ ملاقات...
	سٹی 42 : وزیراعظم شہبازشریف نے بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ سٹوڈنٹ اکرام اللہ سے ملاقات کی اور اعزازی نمبروں سے امتحان میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ اکرام اللہ نے راولپنڈی بورڈ کے میٹرک امتحانات میں تیسری پوزیشن حاصل کی جس کے بعد انہیں وزیر اعظم شہباز شریف نے ملاقات کیلئے  وزیر اعظم ہاؤس مدعو کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ  اکرام اللہ کاکڑ کا خاندان سیلاب سے شدید متاثر ہوا تھا، دورہ قلعہ سیف اللہ کے دوران اکرام اللہ سے امدادی خیمےمیں ملاقات ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ملاقات میں اکرام اللہ نے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنےکی خواہش ظاہر کی تھی، آج دیکھ کر خوشی ہوئی کہ اکرام اللہ محنت سے اپنےہدف کی جانب...
	سیلاب سے متاثرہ طالب عملم اکرام اللہ کاکڑ نے میٹرک کے امتحان میں راولپنڈی بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی جس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے اسے ملاقات بلالیا۔ وزیر اعظم نے بلوچستان کے طالب علم اکرام اللہ کاکڑ کا وزیر اعظم ہاؤس  میں خیرمقدم کیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا  کہ اکرام اللہ کاکڑ کا خاندان سیلاب سے شدید متاثر تھا ،2022 میں دورہ قلعہ سیف اللہ کے دوران اکرام اللہ سے امدادی خیمے میں ملاقات ہوئی تھی۔ ملاقات میں اکرام اللہ نے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا اور ان کے تعلیمی اخراجات براداشت کرنے کا اعلان کیا تھا ، آج یہ دیکھ کر خوشی ہے کہ اکرام اللہ محنت سے اپنے اہداف کی طرف گامزن...
	لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 اگست ۔2025 )ملک میں بارشوں کے ایک اور سپیل کی پیشگوئی کر دی گئی ہے پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، بلوچستان میں بادل برسنے کی توقع ہے، اس کے علاوہ کراچی سمیت سندھ ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش یا بونداباندی کا بھی امکان ہے.(جاری ہے)  این ڈی ایم اے نے کشمیر اور گلگت بلتستان کے علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث ممکنہ سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری کر دیا ممکنہ بارشوں کے نتیجے میں گلگت بلتستان کے علاقوں ہنزہ، گھانچے اور شگر میں اچانک سیلابی صورتحال اور ندی نالوں میں طغیانی متوقع ہے...
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 07 اگست 2025ء) ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان میں مون سون کی بارشوں میں مزید شدت آتی جا رہی ہے، جس کے سبب آنے والے سیلاب زیادہ خطرناک ہوتے جا رہے ہیں۔ شدید موسم میں گلوبل وارمنگ کے کردار کا مطالعہ کرنے والے بین الاقوامی سائنسدانوں کے ایک گروپ 'ورلڈ ویدر اٹریبیوشن' (ڈبلیو ڈبلیو اے) کی رپورٹ جمعرات کے روز جاری کی گئی۔ پاکستان میں مون سون کی بارشیں، جو عام طور پر جون سے ستمبر تک رہتی ہیں، تغیرپذیر ہوتی ہیں۔ ملک کے محکمہ موسمیات کے مطابق، پاکستان میں گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال جولائی میں ایک تہائی سے زیادہ یا...
	پنجاب اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی نے سیلاب زدہ علاقوں میں متاثرہ لوگوں کی داد رسی کے لئے نقطہ اعتراض پر گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ و چناب میں پانی کی سطح بڑھ رہی ہے، اس سے کئی گاؤں متاثر ہیں، ملتان، جنوبی پنجاب میں دریاؤں کے کٹاؤ سے کئی دیہات متاثر ہوئے ہیں، اس حوالے سے ہمیں بتایا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی میں پینل آف چیئرپرسن کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا۔ چودھری افتخار چھچھر، غلام رضا، سردار اویس دریشک، ذوالفقار علی شاہ، محمد ارشد ملک، حسن ذکاء پینل آف چیئرپرسن میں شامل ہیں۔ حکومتی رکن علی حیدر گیلانی نے سیلاب زدہ علاقوں میں متاثرہ لوگوں کی داد رسی کے لئے نقطہ اعتراض...
	وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گلگت بلتستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کےلئے 4 ارب روپے کی فوری امداد کا اعلان کر دیا۔  وزیراعظم شہباز شریف نے پیر کے روز گلگت بلتستان کا ایک روزہ دورہ کیا، جہاں انہوں نے حالیہ سیلاب سے جاں بحق اور زخمی افراد کے لواحقین میں مالی امدادی چیکس تقسیم کئے۔  ترجمان صوبائی حکومت فیض اللہ فراق کے مطابق وزیراعظم کو دورے کے دوران گلگت بلتستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ترجمان نے بتایا جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے، جبکہ زخمیوں کو 5 لاکھ روپے کے چیکس فراہم کیے گئے، دورے کے دوران وزیراعظم سے گورنر گلگت بلتستان اور وزیراعلیٰ نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں بھی کیں۔...
	وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے گلگت بلتستان میں سیلاب سے تباہ انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے 4 ارب روپے کے فنڈز کا اعلان کردیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان کا ایک روزہ دورہ کیا، جہاں انہوں نے سیلاب کے باعث جاں بحق افراد کے ورثا میں امدادی چیک تقسیم کیے۔ یہ بھی پڑھیں: بابوسر سیلاب: 15 افراد تاحال لاپتا، گلگت بلتستان کا سفر نہ کرنے کی ہدایت وزیراعظم شہباز شریف نے جاں بحق افراد کے لواحقین کو فی کس 10 لاکھ روپے کے چیک فراہم کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ زیادہ زخمیوں کو 5 لاکھ جبکہ کم زخمیوں کو 2 لاکھ روپے فراہم کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ جب تک گلگت بلتستان کے بے گھر افراد اپنے گھروں...
	گلگت بلتستان : وزیراعظم شہباز شریف نے میں حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لیے 4 ارب کی امداد کا اعلان کیا ہے۔ترجمان کے مطابق وزیراعظم نے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران سیلاب متاثرہ علاقوں کے لیے امدادی پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے 4 ارب روپے کی گرانٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔ اعلان کردہ امدادی رقم چند روز میں وفاق کی جانب سے جی بی حکومت کو فراہم کر دی جائے گی۔ دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان گل بر خان نے ملاقات کی اور انہیں جے بی میں حالیہ بارشوں، سیلابی صورتحال اور اس سے ہونے والے تباہی سے آگاہ کیا۔انہوں نے وزیراعظم کو ریسکیو اور امدادی کارروائیوں کے حوالے سے...
	ماحولیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نمٹنے کیلیے اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں: وزیر اعظم کا گلگت بلتستان میں اجلاس سے خطاب
	گلگت ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہےکہ  وزارتِ ماحولیاتی تبدیلی سیلاب اور دیگر آفات سے متاثرہ علاقوں کے لیے عالمی فنڈز لائے، ماحولیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ ’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان گلبر خان سے ملاقات کے بعد گلگت بلتستان میں سیلاب سے متعلق جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا جی بی میں سیلاب اور کلاؤڈ برسٹ سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے آیا ہوں۔  آئندہ نسلوں کیلیے سبق۔۔شیخ حسینہ واجد کی رہائشگاہ’’ آمریت کی یادگار‘‘ کے طور پر میوزیم میں تبدیل  وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا سیلابی صورتحال کے باعث ہونے والے جانی و...
	ملک کے بالائی و وسطی علاقوں میں 5تا 10اگست تک شدید بارشوں کی پیشگوئی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 August, 2025  سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)این ڈی ایم اے نے ملک کے بالائی و وسطی علاقوں میں 5 تا 10 اگست شدید بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔این ڈی ایم نے نے شدید بارشوں کے باعث بالائی و وسطی علاقوں سیلاب کا خدشہ ظاہر کردیا،دریائے چناب میں مرالہ، کھنکی،قادرآباد اور دریائے پر درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے،جہلم منگلا کے بالائی علاقوں میں درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا امکان ہے۔دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر بہاو تیزہونے ،سوات و پنجکوڑہ کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، تربیلا، کالا باغ، چشمہ، تونسہ اور...
	شیخ خاندان کے ان مقتولین کو بندوق کی نوک پر پکڑا گیا اور حسن محمد شیخ کے گھر کے اندر گولیاں ماری گئیں۔ ہائی کورٹ کی مداخلت اور سی بی آئی انکوائری کے باوجودیہ کیس دو دہائیوں سے زیادہ عرصے سے چل رہا ہے لیکن انصاف نہیں مل رہا۔ اسلام ٹائمز۔ سیلان پونچھ قتل عام کے متاثرین ابھی تک انصاف سے محروم ہیں جس میں بھارتی فوجیوں نے 3 اور 4 اگست 1998ء کی درمیانی شب کو ضلع پونچھ کے علاقے سیلان میں 11 بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 19 افراد کو گولیاں مار کرشہید کر دیا تھا۔ ذرائع کے مطابق یہ بہیمانہ قتل عام بھارتی فوج کے 9 پیرا یونٹ کے اہلکاروں نے اسپیشل پولیس آفیسرز کے ہمراہ ایک...
	دریائے سندھ میں تونسہ کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافہ ہوگیا اور دریا کنارے کچے کے علاقے میں مزید دو بستیاں اور فصلیں زیر آب آگئیں۔سیلاب متاثرین کی کشتیوں کے ذریعے نقل مکانی جاری ہے، ضلعی انتظامیہ کی جانب سےعلاقے میں 15 ریلیف کیمپس قائم کیے گئے لیکن سیلاب متاثرین منتقل نہ ہوئے تھے۔انتظامیہ کے مطابق کچے کے مکین اپنا گھر اور سامان چھوڑنے پر آمادہ نہیں ہیں۔ادھر حافظ آباد کے بعد مختلف دیہاتوں میں حالیہ بارش کے بعد پانی کی نکاسی نہ ہو سکی جس سے وبائی امراض پھیلنے لگے ہیں۔اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں شاہراہ بابوسر پر لاپتا سیاحوں کی تلاش تیرہویں روز بھی جاری ہے، نجی ٹی وی کی خاتون اینکر اور ان کا...
	دریائے سندھ میں تونسہ کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافہ ہوگیا اور دریا کنارے کچے کی مزید دو بستیاں اور فصلیں زیر آب آگئیں۔سیلاب متاثرین کی کشتیوں کے ذریعے نقل مکانی جاری ہے، ضلعی انتظامیہ کی جانب سےعلاقے میں 15 ریلیف کیمپس قائم کیے گئے لیکن سیلاب متاثرین منتقل نہ ہوئے۔انتظامیہ کے مطابق کچے کے مکین اپنا گھر اور سامان چھوڑنے پر آمادہ نہیں ہیں۔ ادھر حافظ آباد کے بعد مختلف دیہاتوں میں حالیہ بارش کے بعد پانی کی نکاسی نہ ہو سکی جس سے وبائی امراض پھیلنے لگے ہیں۔اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں شاہراہ بابوسر پر لاپتا سیاحوں کی تلاش تیرہویں روز بھی جاری ہے، نجی ٹی وی کی خاتون اینکر اور ان کا خاندان اب...
	چین کے نائب وزیر اعظم کی قیادت میں سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 2 August, 2025  سب نیوز بیجنگ : چین کے  نائب وزیر اعظم چانگ گوچھنگ نے صدر شی جن پھنگ کی ہدایات کی روشنی میں ،   پارٹی کی مرکزی کمیٹی اور ریاستی کونسل کی جانب سے متعلقہ  ذمہ داران کے ہمراہ  صوبہ حہ بئے کے شہر چھنگ دہ کی شنگ لونگ کاؤنٹی میں سیلاب زدہ علاقوں میں متاثرہ افراد کی خیروعافیت دریافت کی اور  قدرتی آفات سے بچاؤ اور ہنگامی امداد اور بحالی کے کاموں کی قیادت کی۔ ہفتہ کے روز انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کو  آفت...
	اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی حکومت، انتظامیہ اور عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ متاثرہ علاقوں اور عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے جلد گلگت بلتستان کا دورہ کروں گا اور نقصانات کے ہرممکن ازالے کے لیے وفاقی حکومت کی طرف سے امدادی پیکج دیا جائے گا۔ تمام متعلقہ وفاقی ادارے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی انتظامیہ سے مل کر ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگائیں۔ شہباز شریف کی زیر صدارت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں حالیہ مون سون کے نتیجے میں جانی و مالی نقصانات پر جائزہ اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ حالیہ شدید مون سون...
	گلگت بلتستان حکومت نے حالیہ سیلابی صورتحال سے متاثرہ 37 مقامات کوآفت زدہ قرار دیتے ہوئے ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔ گلگت بلتستان کے محکمہ داخلہ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع دیامر کے بارہ، گلگت کے نو، اسکردو کے چار ،غذرکے پانچ ،گانچھے کے دو، شگرکے چار ، نگر اور کھرمنگ کے ایک ایک مقام کوآفت زدہ قرار دیا گیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق ان مقامات پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ صوبائی حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق نے بتایاکہ گلگت بلتستان میں سیلاب سے 20 ارب روپے کا نقصان ہوا جبکہ 10 افراد جاں بحق ہوئے جن میں سے زیادہ ترسیاح ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سیلاب میں 4 افراد زخمی ہوئے جن کوطبی امداد دی...
	—فائل فوٹو نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے 3 اگست تک موسمی صورتِ حال اور ممکنہ خطرات پر الرٹ جاری کر دیا۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے علاقوں کےلیے گلیشیائی جھیلوں کے سیلاب کا خطرہ ہے۔این ڈی ایم اے کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، خوشاب اور نارووال میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے علاقوں میں گلیشیائی جھیل پھٹنے سے سیلاب کا خطرہ محکمہ موسمیات نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے بروقت حفاظتی اقدامات کریں۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے علاقوں میں...
	کراچی میں شاہراہِ فیصل پر واقع منہدم نسلہ ٹاور کے متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی کے لیے پلاٹ کی نیلامی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ سندھ ہائیکورٹ کے آفیشل اسائنی نے نیلامی کا اشتہار شائع کردیا ہے، جس میں پلاٹ خریدنے کے خواہشمند افراد سے بولیاں طلب کی گئی ہیں۔ یاد رہے کہ نسلہ ٹاور کو نومبر 2021 میں سپریم کورٹ کے حکم پر مسمار کیا گیا تھا، اور عدالت عظمیٰ نے زمین فروخت کرکے متاثرہ الاٹیوں کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔ نیلامی کے لیے پیش کیا گیا پلاٹ 780 گز پر مشتمل ہے، جس کی ریزرو پرائس 81 کروڑ 12 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔ مزید پڑھیں: نسلہ ٹاور کی زمین فروخت کرکے متاثرین کو رقم...
	 ٹک ٹاک نے پاکستان میں مون سون کے سیلابی موسم کے دوران غلط معلومات سے نمٹنے کے لیے ہدایات جاری کردی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیا سرچ فیچر صارفین کو مون سون کے سیلابی موسم کے دوران مصدقہ معلومات اور معاونت کے ذرائع فراہم کرتا ہے۔ ٹِک ٹاک نے پاکستان میں جاری مون سون کے سیلابی موسم کے دوران صارفین کو مستند اور تازہ ترین معلومات تک رسائی فراہم کرنے کی غرض سے ایک نئی سرچ گائیڈ متعارف کرائی ہے۔ یہ اقدام پلیٹ فارم پر تحفظ اور حقائق پر مبنی آگاہی کو فروغ دینےکے لیے ٹِک ٹاک کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہے، جس کے تحت قدرتی آفات سے متعلق غلط معلومات کے رجحانات کا مقابلہ کرنے کے...
	قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے اجلاس میں انکشاف ہوا ہے کہ وزارت اطلاعات نے سیلاب سے متعلق آگاہی مہم کے لیے حاصل کی گئی 1.95 ارب روپے کی گرانٹ کا بیشتر حصہ دیگر سرکاری منصوبوں پر خرچ کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں:آڈیٹر جنرل رپورٹ، مالی سال 24-2023 کی سب سے بڑی مالی بے ضابطگی کہاں ہوئی؟  آڈٹ بریفنگ میں بتایا گیا کہ سیلابی مہم کے لیے صرف 16 کروڑ روپے استعمال ہوئے، جبکہ باقی رقم حکومت کے دیگر منصوبوں کی اشتہاری مہمات پر صرف کی گئی، جو اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے قواعد کی خلاف ورزی ہے۔ پی اے سی کی رکن فوزیہ راشد نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس...
	دریائے سندھ میں تربیلا، کالا باغ، چشمہ، تونسہ کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافہ ہو گیا۔ وزیراعلی پنجاب کی ہدایات پر پی ڈی ایم اے پنجاب کی فلڈ ریلیف سرگرمیاں جاری ہیں۔ پی ڈی ایم اے پنجاب کیجانب سے متاثرہ اضلاع میں ریلیف کیمپس قائم کر دیے گئے۔ 624 افراد اور 380 مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر صوبے بھر میں فلڈ ریلیف سرگرمیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق، دریائے سندھ میں تربیلا، کالا باغ، چشمہ اور تونسہ کے مقامات پر پانی کی سطح میں اضافہ ہو رہا ہے، جس کے بعد متاثرہ اضلاع میں مجموعی طور پر 47 ریلیف...
	 صدر مملکت آصف زرداری نے امریکی سینٹکام کے کمانڈر جنرل کوریلا کو نشانِ امتیاز ملٹری اعزاز عطا کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایوان صدر میں ہونے والی پروقار تقریب میں جنرل مائیکل کوریلا کو پاک امریکا عسکری تعاون کو فروغ دینے میں مثالی خدمات پر اعزاز سے نوازا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق صدر زرداری نے علاقائی سلامتی کیلئے جنرل کوریلا کی غیر معمولی خدمات کو سراہا، صدر پاکستان نے جنرل کوریلا کی دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک دفاعی روابط مضبوط بنانے کی کوششوں کو سراہا۔جنرل کوریلا نے اپنے دورے کے دوران پاکستان کی اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے تفصیلی ملاقاتیں کیں، جنرل کوریلا نے صدرِ پاکستان اور آرمی چیف فیلڈ...
	حکومتِ پاکستان نے امریکی سینٹرل کمانڈ (یو ایس سینٹکام) کے کمانڈر جنرل مائیکل ای کوریلا کو پاکستان اور امریکا کے درمیان دیرپا عسکری تعاون کے فروغ میں ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں نشانِ امتیاز سے نوازا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایوانِ صدر اسلام آباد میں منعقدہ ایک باوقار تقریب میں صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے جنرل کوریلا کو یہ اعلیٰ اعزاز عطا کیا۔ صدر نے جنرل کرلا کی خطے میں سیکیورٹی کے استحکام اور دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے کی گئی کوششوں کو سراہا۔ یہ بھی پڑھیے: پاک امریکا تجارتی معاہدہ پاکستانی معیشت کے لیے کتنا اہم ہے؟ پاک فوج کے مطابق جنرل کوریلا کی قیادت...
	وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے کہا ہے کہ حالیہ سیلاب اور شدید بارشوں کے باعث علاقے کو 20 ارب روپے کا نقصان پہنچا ہے، اور حکومت کو فوری طور پر 7 ارب روپے کی ضرورت ہے۔ ہمارے پاس اتنے وسائل نہیں، سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے وزیراعظم پاکستان کو خط لکھ دیا ہے۔ گلگت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ حاجی گلبر نے بتایا کہ قدرتی آفات کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، جبکہ واٹر سپلائی اور واٹر چینلز مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ٹیلی مواصلات کا نظام بھی درہم برہم ہو گیا ہے۔ حاجی گلبر خان کا کہنا تھا کہ سیلابی ریلوں اور موسلادھار بارشوں کے...
	سینیئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ صوبے میں سیلاب متاثرین کے لیے گھروں کی تعمیر پوری دنیا کا سب سے بڑا منصوبہ ہے۔ حیدر آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں واحد صوبہ سندھ ہے جس کے نوجوان لیڈر بلاول نے برسات اور سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے وزیر اعلی کو ٹاسک دیا، یہ خواتین و مرد کیمپوں میں مقیم تھے کیونکہ ان کے سروں پر چھت نہیں تھی۔ شرجیل میمن نے کہا کہ بلاول نے تین بار وزیر اعلی سندھ کو کہا کہ مجھے ان کے لیے پکے گھر چاہییں، جس کے بعد وزیر اعلی نے گھر بنانے کے لیے ورلڈ بینک اور دیگر اداروں سے بات کی۔ ان...
	تصویر سوشل میڈیا۔ گلگت بلستان کے شہر چلاس کے سیلاب سے متاثرہ علاقے تھک نالہ میں آلودہ پانی پینے کے باعث پیٹ کے امراض میں اضافہ ہوگیا ہے۔ تھک نالہ کے علاقے میں عوام کے لیے قائم کیے جانے والے واحد میڈیکل کیمپ میں ادویات کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔میڈیکل کیمپ کے انچارج اعجاز خان نے بتایا کہ اس پوری وادی کے لیے بنایا گیا واحد بیسک ہیلتھ یونٹ سیلاب میں بری طرح تباہ ہوگیا ہے۔ اس کے بعد ایک ٹینٹ میں میڈیکل کیمپ لگایا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سیلاب کے بعد علاقے میں پیٹ کے امراض تیزی سے پھیل رہے ہیں، ادویات کا اسٹاک ختم ہوگیا ہے۔ انتظامیہ سے مزید ادویات طلب کی گئی ہیں۔ 
	 فوٹو: اسکرین گریب جیو نیوز  بلوچستان میں ندی کے کنارے کھیلتے ہوئے 4 بہنیں ڈوب گئیں، بچیوں کی لاشیں نکال کر اسپتال منتقل کردی گئیں۔دلخراش واقعہ ضلع دکی کی انبار ندی میں پیش آیا، جہاں آج صبح 4 کم عمر بہنیں ندی کے کنارے کھیلنے میں مصروف تھیں اس دوران ندی میں گر جانے سے چاروں بہنیں ڈوب کر جاں بحق ہوگئیں۔بچیوں کی عمریں 5 سے11 سال کے درمیان تھیں، چاروں بچیوں کی میتیں اسپتال منتقل کرکے ورثاء کے حوالے کردی گئی ہیں۔ دیامر اور اس کا سیاحتی مقام بابوسر اداس، سیلاب سے ہرطرف تباہی کے مناظر پیر کو تھک نالے میں آنے والے سیلاب کی تباہی کے مناظر دکھانے کے لیے جیو نیوز کی ٹیم ناران کاغان کے...
	---فائل فوٹو  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سیلابی ریلوں سے متاثرہ فصلوں اور لائیو اسٹاک کے نقصان کا ازالہ کریں گے، کچے گھروں کے مکینوں کی بھی مالی معاونت کی جائے گی۔وزیراعلیٰ نے ننکانہ صاحب شہر اور دیہات کا دورہ کیا اور سیلاب سے پیدا ہونے والی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔انہوں نے دو فلڈ ڈرین بنانے کا اعلان کیا اور سڑکوں اور ترقیاتی منصوبوں کی جَلد تکمیل کی بھی ہدایت کی۔مریم نواز نے ننکانہ صاحب میں الیکٹرک بسوں کی تعداد بڑھانے، روٹی کے نرخ کنٹرول کرنے اور کلینک آن وہیلز کی تعداد بڑھانے کا بھی حکم دیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے سلانی موڑ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور میراں پور گاؤں میں امدادی سامان...
	دیامر سیلاب: ڈاکٹر مشعال کے 3 سالہ بیٹے کی لاش 3 دن بعد مل گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 24 July, 2025  سب نیوز چلاس(آئی پی ایس) بابوسر ٹاپ پر سیلاب میں جاں بحق ہونے والی خاتون ڈاکٹر مشعال فاطمہ کے سیلاب میں لاپتا ہونے والے 3 سالہ بیٹے کی لاش 3 روز بعد مل گئی۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر مشعال فاطمہ کے بیٹے عبد الہادی کی لاش کو کل شام 7 بجے مقامی افراد نے بابوسر کے قریب ڈاسر کے مقام پر دیکھا اور حکام کو اس حوالے سے آگاہ کیا۔ گلگت بلتستان اسکاؤٹس نے اطلاع ملنے پر 3 سال کے عبد الہادی کی لاش کو نالے سے نکال کر چلاس کے اسپتال منتقل کیا۔ واضح رہے کہ چند روز...
	شاہراہِ تھک بابوسر تاحال سیلاب کی وجہ سے بند ہے اور وادی تھور میں مزید 2 افراد کے سیلاب میں بہنے کی اطلاع ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق وادی تھور میں گزشتہ روز سیلاب سے 50 سے زیادہ مکانات کو نقصان پہنچا، محکمہ واپڈا کی بلڈنگ بھی متاثر ہوئی اور سیلاب سے رابطہ پل، پن چکیاں، واٹر چینل، فصلوں اور باغات کو نقصان پہنچا جب کہ سیلاب میں 2 افراد کے بہہ جانے کی اطلاع ہے جن کی تلاش جاری ہے۔انتظامیہ کے مطابق ضلع بھر میں ایمرجنسی نافذ ہے، تمام محکموں کو ریسکیو کے کام میں حصہ لینے کا ہدایات کی گئی ہے، ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہےکہ شاہراہِ...
	لاہور+ ننکانہ صاحب+ واربرٹن+سانگلہ ہل ( نیوز رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ+ نامہ ناگاران) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سیلاب سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے ننکانہ صاحب کے دیہات پہنچ گئیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ننکانہ صاحب شہر اور دیہات کا ڈھائی گھنٹے طویل مسلسل دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ  نے ننکانہ صاحب میں سیلابی ریلوں سے بچاؤ کے لئے دو فلڈ ڈرین بنانے کا اعلان کیا۔ ننکانہ صاحب کی روڈز اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے ننکانہ صاحب کی بیوٹیفکیشن کا پلان دو ہفتے میں طلب کیا اور اس کے لئے فنڈز کے جلد از جلد اجراء کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ  نے ضلع ننکانہ صاحب کے لئے الیکٹرک بسوں...