2025-10-20@20:37:36 GMT
تلاش کی گنتی: 55808
«غیر رجسٹرڈ قبرستانوں»:
(نئی خبر)
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان ایئر فورس( پی اے ایف )کے طیاروں نے ایک غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان سے آذربائیجان تک بغیر رکے پرواز مکمل کی اور اس دوران فضا میں ایئر ٹو ایئر ریفیولنگ (فضائی ایندھن فراہمی) کی شاندار مشق کی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ پیچیدہ عمل پاکستان ایئر فورس کے اپنے آئی ایل 78 ایریل ٹینکر کی مدد سے انتہائی مہارت کے ساتھ انجام دیا گیا، جس سے پی اے ایف کے طیاروں کی طویل فاصلے تک پرواز کی صلاحیت اور فضائی عملے کی پیشہ ورانہ مہارت کا بھرپور مظاہرہ ہوا۔ توصیف احمد، عمران احمد اور عمیر چیمہ کی پروموشن پر پروقار تقریب،کمپنی افسران،...
آئی ایم ایف پاکستان پر قومی مفاد کیخلاف کوئی شرط عائد نہیں کر سکتا: وزیر خزانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 October, 2025 سب نیوز واشنگٹن: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پاکستان پر قومی مفاد کے خلاف کوئی شرط عائد نہیں کر سکتا۔واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے ہونے والے حالیہ مذاکرات مثبت اور تعمیری ثابت ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف لیول مذاکرات میں ٹیکس اصلاحات اور معیشت کی بہتری سے متعلق امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی، اب تک تمام اصلاحات پاکستان کی اپنی معاشی ترجیحات کے مطابق ہیں، آئی ایم ایف...

موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان کی غذائی سلامتی کو خطرہ ،2030 تک موافقت کےلئے ملک کو سالانہ 7 سے 14 ارب ڈالر کی ضرورت ہے ، ڈاکٹر سید توقیر شاہ
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر سید توقیر شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان موسمیاتی اعتبار سے متاثر ہونے والا دنیا کا پانچواں ملک ہے، موسمیاتی تبدیلیوں سے پاکستان کی قومی غذائی سلامتی دوہرے خطرات سے دوچار ہے، ہماری ضرورت فوری اور واضح ہے جس میں پانی ذخیرہ کرنے کے ساتھ ساتھ فطرت پر مبنی حل، سیلابی میدانوں کی بحالی، آبپاشی کے شعبہ کی ترقی اور واٹر شیڈ مینجمنٹ کے نفاذ کا امتزاج ہونا چاہئے۔ یہاں موصول ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق وہ عالمی موسمیاتی مالیاتی ادارے کے زیر اہتمام منعقدہ ’’روم واٹر ڈائیلاگ ‘‘ سے خطاب کررہے تھے۔ اس ڈائیلاگ میں سینکڑوں ممالک کے سربرہان مملکت و وزرا اور سول سوسائٹی اور ترقیاتی اداروں کے نمائندوں نے...
پاکستان نے ایک روبوٹ چاند پر بھیجنے پر کام شروع کر دیا ہے۔پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو کے جنرل مینجر ڈاکٹر عدنان اسلم نے بتایا کہ پاکستان اپنا ایک روبوٹ روور چاند پر بھیجنے کے مشن پر کام کر رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 2028 سے پہلے اس مشن کو مکمل کرنے پر کام کیا جارہا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستانی خلا باز کو چاند پر اتارنے کے مشن پر بھی کام کیا جارہا ہے، مگر اس حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔خیال رہے کہ فروری 2025 میں سپارکو نے اعلان کیا تھا کہ پاکستان کا چاند پر بھیجے جانے والا پہلا روور مشن 2028 میں روانہ کیا جائے گا۔اس موقع پر روور کا نام رکھنے کے...
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) پاکستان کے قومی مفادات کے خلاف کوئی شرط عائد نہیں کر سکتا۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت کی جانب سے جاری تمام معاشی اصلاحات پاکستان کی اپنی ترجیحات کے مطابق کی جا رہی ہیں۔ واشنگٹن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ ’آئی ایم ایف کوئی ایسی شرط نہیں رکھ سکتا جو پاکستان کے قومی مفاد کے منافی ہو۔‘ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کے تحت کیے گئے اصلاحاتی اقدامات نے معیشت کو مستحکم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سعودی ہم منصب سے ملاقات، پی...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے نجی اسکول سے اسکالرشپ معاہدہ کرلیا۔ لاہور میں پی سی بی ہیڈ کوارٹر میں معاہدے پر دستخط کی تقریب ہوئی جس کے مہمانِ خصوصی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی تھے۔ پاکستان وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ عبداللّٰہ خرم نیازی اور جی ایم ڈومیسٹک جنید ضیاء بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اس معاہدے کے تحت ملک کے 16 ریجنز سے تعلق رکھنے والے انڈر 15، انڈر 17 اور انڈر 19 کیٹیگریز کے 120 نمایاں کھلاڑیوں کو مفت تعلیم دی جائے گی۔ اس معاہدے کے تحت نجی اسکول نوجوان کھلاڑیوں کو 31 جولائی 2028 تک مکمل تعلیمی سہولیات فراہم کرے گا۔ چیئرمین پی...
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا پاک فضائیہ کا دستہ ماہر فضائی اور زمینی عملے کے ہمراہ آذربائیجان پہنچ گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کا دستہ دوطرفہ فضائی مشق ’انڈس شیلڈ الفا‘ میں شرکت کیلئے آذربائیجان پہنچا ہے، اس مشق کا مقصد دونوں ممالک کی فضائی افواج کے درمیان تعاون کوفروغ دینا ہے۔پاک فضائیہ کے طیاروں نے اپنی عملی مہارت اور غیر معمولی برداشت کا مظاہرہ کیا، پاک فضائیہ کے طیاروں نے بغیر رُکے پاکستان سے آذربائیجان تک مسلسل پرواز کامیابی سے مکمل کی، پرواز کے دوران ہوا میں ایندھن بھرنے کا عمل نہایت مہارت سے انجام دیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پرواز کے دوران ایندھن بھرنے کا کام پاک فضائیہ کے اپنے آئی ایل 78 ایریل ٹینکر نے مکمل کیا، یہ پاک...
ویب ڈیسک: حکومت پنجاب نے سیاحت کے فروغ کے لیے لاہور سے شیخوپورہ کے لیے دو ڈبل ڈیکر بسوں کی سروس کا آغاز کر دیا۔ پنجاب ٹورازم اینڈ آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے تحت بس سروس ہفتہ اور اتوار کو لاہور سے شیخوپورہ کے تاریخی مقامات تک چلے گی، بس کا فی کس کرایہ 1200 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ پہلے سفر میں پیر وارث شاہ کے مزار اور ہرن مینار کی سیر شامل تھی، اس دوران سیاحوں نے ہرن مینار پر بوٹنگ اور سائیکلنگ کی، شیخوپورہ میں سیاحوں کے لیے ہیر خوانی کی تقریب بھی رکھی گئی۔ دکی ؛ کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے دو کان کن جاں بحق شہریوں نے حکومت کے اقدام کو...
پاکستان اور افغانستان جنگ بندی پر متفق پاکستان اور افغانستان جنگ بندی پر متفق پاکستانی وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے اتوار انیس اکتوبر کی صبح ایکس پر اپنے ایک پیغام میں جنگ بندی کی تصدیق کی، ’’پاکستان اور افغانستان کے مابین جنگ بندی معاہدے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔‘‘ انہوں نے مزید لکھا کہ افغان سرحد سے دہشت گردانہ حملے فوری طور پر روک دیے جائیں گے۔ خواجہ آصف نے واضح کیا کہ دونوں ممالک نے ایک دوسرے کی علاقائی سالمیت کا احترام کرنے کا کہا ہے۔ افغان طالبان کی انتظامیہ کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بھی جنگ بندی کی تصدیق کر دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کابل ان گروپوں کی حمایت نہیں کرے گا،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:وفاقی وزیر خارجہ و نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکاکہنا ہے کہ افغانستان سے ہونے والی دہشتگردی کے واقعات پر قابو پانے کے لیے ٹھوس اقدامات وقت کی ضرورت ہیں۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ دوحہ میں گزشتہ رات طے پانے والے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں، یہ درست سمت میں اٹھایا گیا پہلا مثبت قدم ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان، قطر اور ترکیہ کے تعمیری کردار کو سراہتا ہے جنہوں نے مذاکراتی عمل میں اہم کردار ادا کیا، ترکیہ میں ہونے والا آئندہ اجلاس علاقائی امن اور استحکام کے لیے ایک اہم موقع ہوگا، جہاں فریقین ٹھوس اور قابلِ تصدیق مانیٹرنگ میکنزم کے قیام پر غور کریں گے۔وزیر خارجہ نے...
( ویب ڈیسک )وزیراعظم شہباز شریف اور ملائیشیا کے ہم منصب انور ابراہیم کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے پاک ملائیشیا تعلقات، علاقائی صورتِ حال اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ شہباز شریف اور انور ابراہیم نے خطے کی صورتِ حال اور امن کی کوششوں پر بھی بات چیت کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ملائیشین ہم منصب انور ابراہیم کو پاک افغان سرحدی صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔ دکی ؛ کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے دو کان کن جاں بحق شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کو افغان سرزمین سے سرحد پار دہشت گردی کا مسلسل سامنا ہے۔ افغان حکام کو چاہیے کہ وہ افغان سرزمین سے پاکستان میں حملے...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ اظہر محمود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ شروعات اچھی کی ہے، کوشش ہوگی کہ اچھا پرفارم کریں، اور طویل مدت تک اسے برقرار رکھنا پڑے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی اچھے باولر ہے، صبح ٹیم میں تبدیلی کا فیصلہ پچ دیکھ کر کریں گے، کوشش ہوگی کہ ٹاس ہار بھی جاتے ہیں تو پہلی اننگز میں 350 سے زائد رنز کرنے کی کوشش کریں گے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں اظہر محمود پاکستان پریس کانفرنس پی سی بی کرکٹ
نومنتخب ریجنل صدر کا اعلان مرکزی صدر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سید امین شیرازی نے کیا۔ نومنتخب ریجنل صدر اس سے قبل ضلع ملتان کے صدر رہے ہیں، نومنتخب صدر کا تعلق ملتان کی تحصیل شجاع آباد سے ہے۔ اس موقع پر امامیہ طلباء کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے پُرشگاف نعرے لگائے اور نومنتخب صدر کو خوش آمدید کہا۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان کے 50ویں سالانہ ''شہید مقاومت کنونشن'' کے موقع پر سابق ضلعی صدر ملتان علی مصدق کو جنوبی پنجاب ریجن کا نیا میرکارواں منتخب کر لیا گیا، نومنتخب ریجنل صدر کا اعلان مرکزی صدر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سید امین شیرازی نے کیا۔ نومنتخب ریجنل صدر اس سے قبل ضلع ملتان کے صدر رہے...
پاکستان ہماری ریڈ لائن ہے، اس کی طرف کسی کو میلی آنکھ سے دیکھنے نہیں دیں گے، نواز شریف WhatsAppFacebookTwitter 0 19 October, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ہماری ریڈ لائن ہے، پاکستان کی طرف کسی کو بھی میلی آنکھ سے دیکھنے نہیں دیں گے۔انہوں نے یہ بات وزیر اعظم شہباز شریف سے جاتی امرا میں ہونے والی ملاقات کے دوران کہی۔رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ملاقات کے لیے ان کی رہائشگاہ جاتی امرا پہنچے۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، شہباز شریف نے...
قومی احتساب بیورو (نیب) خیبر پختونخوا نے ملک کے سب سے بڑے مالیاتی اسکینڈلز میں سے ایک، کوہستان 40 ارب روپے کرپشن کیس کے مرکزی ملزم قیصر اقبال کو اہلیہ سمیت گرفتار کر لیا جبکہ ذرائع کے مطابق آئندہ چند روز میں بعض بااثر اور اہم شخصیات کی گرفتاریوں کا امکان ہے۔ ملزم کے گھر سے سونا، غیر ملکی کرنسی، قیمتی گاڑیاں، جائیدادوں کے اصل کاغذات اور چیکس کے ریکارڈ برآمد، نیٹ ورک محکمانہ افسران سے بھی اوپر تک پھیلا، سینئر افسران کی ملی بھگت سے کئی سال تک چلتا رہا۔نیب حکام کے مطابق ملزم قیصر اور ان کی اہلیہ کو ایبٹ آباد میڈیکل کمپلیکس سے ڈسچارج ہونے کے فوراً بعد حراست میں لیا گیا۔ ملزمان پر 40 ارب روپے...
مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ہماری ریڈ لائن ہے، پاکستان کی طرف کسی کو بھی میلی آنکھ سے دیکھنے نہیں دیں گے۔ انہوں نے یہ بات وزیر اعظم شہباز شریف سے جاتی امرا میں ہونے والی ملاقات کے دوران کہی۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ملاقات کے لیے ان کی رہائشگاہ جاتی امرا پہنچے۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، شہباز شریف نے نواز شریف کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے مذاکرات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اس دوران نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کی طرف کسی کو بھی میلی...
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ہے کہ افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف دہشتگردی کے سدباب کے لیے اقدامات ضروری ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دوحہ میں گزشتہ رات طے پانے والے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں، یہ درست سمت میں اٹھایا گیا پہلا مثبت قدم ہے۔ وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ ہم برادر ممالک قطر اور ترکیہ کے تعمیری کردار کو سراہتے ہیں اور ترکیہ میں ہونے والے آئندہ اجلاس میں ٹھوس اور قابلِ تصدیق مانیٹرنگ میکنزم کےقیام پر بات ہوگی۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ افغان سرزمین سے پاکستان کےخلاف دہشتگردی کے سدباب کے لیے اقدامات ضروری ہیں، مزیدجانی نقصان سے بچنے کے...
سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں برطانیہ نے پاکستان کو شکست دے کرکانسی کا تمغہ حاصل کرلیا۔ ملائیشیا کے شہر جوہر بارو میں برطانیہ نے تیسری پوزیشن کے میچ میں پاکستان کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی۔ برطانیہ نے پہلے کوارٹر میں دو گول کرکے برتری حاصل کرلی تھی۔ پاکستان نے دوسرے کوارٹر میں کپتان حنان شاہد اور چوتھے اور آخری کوارٹر میں سفیان خان کے گول کے ذریعے مقابلہ برابر کردیا تھا۔ مگر کھیل کے اختتام سے چار منٹ قبل برطانیہ کے ہنری مراکھم نے خوبصورت گول کرکے مقابلہ 2-3 کردیا جو میچ کے اختتام تک برقرار رہا۔ برطانوی ٹیم نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا جبکہ پاکستانی ٹیم ایونٹ میں چوتھی پوزیشن پر رہی۔
فائل فوٹو نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومتِ پاکستان دوحہ میں گزشتہ رات طے پانے والے معاہدے کا خیرمقدم کرتی ہے، جو درست سمت میں پہلا مثبت قدم ہے۔اپنے بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان برادر ممالک قطر اور ترکیہ کے تعمیری کردار کو سراہتا ہے، آئندہ اجلاس ترکیہ میں منعقد ہوگا، جہاں ٹھوس اور قابلِ تصدیق مانیٹرنگ میکنزم کے قیام پر پیشرفت متوقع ہے۔ اسحاق ڈار سے یورپی خارجہ امور چیف کا ٹیلیفونک رابطہیورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ کایا کالس نے پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو فون کر کے ان سے گفتگو کی ار ہر طرح کی دہشت گردی کے خلاف واضح طور پر ای یو کی جانب...
شب شہداء میں مرکزی صدر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سید امین شیرازی، مرکزی صدر عزاداری ونگ ایم ڈبلیو ایم پاکستان مولانا اقتدار حسین نقوی، مولانا احسان رضی، مولانا امیر حسین ساقی سمیت دیگر نوجوانوں نے خطاب کیا۔ اس موقع پر شہدا کی یاد میں خصوصی طور پر ماحول سازی کی گئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ضلع ملتان کے 50ویں سالانہ ''شہید مقاومت کنونشن'' کے موقع پر شہداء کی یاد آوری کے لیے شب شہداء کا اہتمام کیا گیا، جس میں علمائ، سابقین، طلباء اور ذمہ داران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شب شہداء میں خصوصی طور پر شہید اختر حسین کے خانوادے نے شرکت کی۔ شب شہداء میں مرکزی صدر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سید امین شیرازی،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">*کراچی: پاکستان نے اپنا پہلا ہائپراسپیکٹرل سیٹلائٹ خلا میں کامیابی سے روانہ کر دیا۔رپورٹ کے مطابق، “ایچ ایس ون” نامی یہ ہائپراسپیکٹرل سیٹلائٹ چین سے خلا میں بھیجا گیا ہے، جس کی روانگی کے مناظر سپارکو کے دفتر میں دکھائے گئے۔سپارکو کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ مشن قومی خلائی پالیسی اور وژن 2047 کے تحت ایک اہم پیش رفت ہے۔ ایچ ایس ون سیٹلائٹ انفراسٹرکچر میپنگ اور شہری منصوبہ بندی میں اہم کردار ادا کرے گا، جبکہ زرعی ترقی اور ماحولیاتی نگرانی میں بھی انقلابی بہتری کی توقع ہے۔ترجمان کے مطابق یہ سیٹلائٹ قدرتی آفات جیسے سیلاب، لینڈ سلائیڈز اور دیگر موسمی خطرات کی پیش گوئی اور نگرانی میں مدد دے گا۔ ساتھ ہی ماحولیاتی تبدیلیوں...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف کی جاتی امرا میں صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ روزنامہ جنگ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے نواز شریف کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے مذاکرات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان ہماری ریڈ لائن ہے،پاکستان کی طرف کسی کو بھی میلی آنکھ سے دیکھنے نہیں دیں گے۔ قوم کے بیٹے اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر پاک وطن کی حفاظت کررہے ہیں۔ فجر شیخ پیا دیس سدھار گئیں مزید :
پاکستان بمقابلہ ساؤتھ افریقہ کرکٹ سیریز کے لیے سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی کی ہدایات کے مطابق پریکٹس و کرکٹ ٹیسٹ میچ کے لئے سیکیورٹی و ٹریفک پلان تیار کرلیا گیا۔ سی پی او نے بتایا کہ راولپنڈی پولیس کے 5500 سے زائد افسران سیکیورٹی فرائض سرانجام دے رہے ہیں، ٹریفک انتظامات کے لئے 367 سے زائد افسران فرائض سر انجام دے رہے ہیں، سینئر افسران فیلڈ میں سیکیورٹی پر مامور فورس کو چیک اور بریف کر رہے ہیں۔ سی پی او نے کہا کہ روف ٹاپ پر اسنائپرز تعینات کئے گئے ہیں، سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے جس کے لیے الگ کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے، تھانوں کی موبائلز،...
ممبئی (شوبز ڈیسک) پنجابی سنگر اور عالمی شہرت یافتہ آرٹسٹ اے پی ڈھلوں نے پہلی بار وضاحت کی ہے کہ وہ اب تک بالی ووڈ کے کسی گانے کا حصہ کیوں نہیں بنے۔ ایس ایم ٹی وی پوڈکاسٹ پر بات کرتے ہوئے “براون منڈے” کے گلوکار نے بتایا کہ ان کا فیصلہ انا نہیں بلکہ اصول کی بنیاد پر ہے۔ ان کا کہنا تھا، “میں نے آج تک بالی ووڈ کے لیے کوئی گانا اس لیے نہیں گایا کیونکہ وہ ہر چیز پر قبضہ چاہتے ہیں — گانا، ریمکس کے حقوق، حتیٰ کہ منافع بھی۔ یہ آرٹسٹس کے ساتھ ناانصافی ہے۔” اے پی ڈھلوں نے بتایا کہ کچھ بڑے بالی ووڈ اداکاروں نے انہیں گانوں پر تعاون کی...
پاکستان نے چین کے تعاون سے نیا باب رقم کرتے ہوئے پہلا ہائپر سپیکٹرل سیٹلائٹ کامیابی سے لانچ کر دیا۔سپارکو نے HS-1 کے کامیاب لانچ کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان خلائی ٹیکنالوجی کے نئے دور میں داخل ہو گیا ہے، ہائپر سپیکٹرل سیٹلائٹ زمین، سبزے، پانی شہری علاقوں کا تفصیلی تجزیہ کرے گا۔سپارکو نے یہ بھی بتایا کہ جدید سیٹلائٹ سینکڑوں نوری بینڈز میں درست تصاویر حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، ہائپر سپیکٹرل سیٹلائٹ سے زرعی منصوبہ بندی اور ماحولیاتی نگرانی میں انقلاب کی توقع ہے۔چیئرمین سپارکو محمد یوسف خان نے قوم کو مبارکباد کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ حکومتِ پاکستان کی حمایت سے قومی منصوبہ حقیقت بن سکا۔سپارکو کے مطابق ہائپر سپیکٹرل سیٹلائٹ سے فصلوں،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے اُس غیر مصدقہ اور متنازع بیان کو سختی سے مسترد کر دیا ہے، جس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ پاکستانی حملے میں تین مقامی افغان کرکٹرز ہلاک ہوئے۔وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے ایک بیان میں آئی سی سی کے اس رویے کو متعصب، سلیکٹو اور ناپختہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ عالمی ادارے نے پاکستان پر بے بنیاد الزام عائد کیا ہے، جس کی کسی آزاد اور قابلِ تصدیق ذرائع سے تصدیق نہیں ہوئی۔عطا تارڑ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے ردعمل میں کہا کہ آئی سی سی نے تاحال اس دعوے کے حق میں کوئی آزادانہ شواہد یا تحقیقاتی تفصیلات فراہم...
کے ایف ایل کک باکسنگ ایونٹ میں پاکستان کی بشریٰ اختر نے تاریخ رقم کردی۔ سری لنکا میں ہونے والے ایونٹ کے ایف ایل میں بشریٰ اختر نے سری لنکا کی نمیشا کماری کی مسلسل فتوحات کو بریک لگاکر ٹائٹل جیت لیا۔ اس فتح کے بعد بشریٰ اختر نے اپنے کوچز، مداحوں اور خاندان والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرے لیے بہت چیلنجنگ فائٹ تھی۔ انہوں نے کک باکسنگ فیڈریشن پاکستان کا بھی شکریہ ادا کیا۔ https://www.facebook.com/reel/1332601611609763/
پاکستان نے دوحہ میں گزشتہ شب طے پانے والے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے درست سمت میں پہلا اہم قدم قرار دیا ہے۔ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کی گئی اپنی ٹوئٹ میں اس عمل میں برادر ممالک قطر اور ترکیہ کے تعمیری کردار کو سراہا اور ان کی کاوشوں پر گہری قدر دانی کا اظہار کیا۔ Welcome the Agreement finalized late last night in Doha. It is the first step in the right direction. Deeply appreciate the constructive role played by brotherly Qatar and Turkiye. We look forward to the establishment of a concrete and verifiable monitoring mechanism, in the… — Ishaq Dar (@MIshaqDar50) October 19,...
آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کا مسلسل دوسرا میچ بارش کی نذر ہوگیا۔ کولمبو میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا گیا میچ بارش کے سبب متاثر رہا۔ نیوزی لینڈ ویمن نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ 12.2 اوورز میں پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 52 رنز بنالیے تھے کہ بارش کے باعث میچ روکنا پڑا۔ میچ کو ابتدائی طور پر 46 اوورز فی اننگز تک محدود کرکے کھیل دوبارہ شروع کیا گیا تو پھر بارش کی مداخلت کے باعث مزید اوورز کم کرکے 36 تک محدود کردیے گئے۔ تاہم صرف 25 اوورز کا کھیل ہی مکمل ہوسکا۔ دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹس پر ہی...
فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما مزمل اسلم نے کہا ہے کہ وفاقی اور پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہی ہیں۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے زرعی نقصانات کے معاوضے ادا کر دیے ہیں، سیلاب 2025 سے ملک بھر میں 40 لاکھ افراد بے گھر ہوئے اور کُل معاشی نقصان کا تخمینہ 822 ارب روپے لگایا گیا ہے۔مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں 631 ارب، خیبرپختونخوا میں 51 ارب اور سندھ میں 32 ارب روپے کے نقصانات ہوئے۔ 2.7 فیصد جی ڈی پی گروتھ بھی شرمندگی والا نمبر ہے، مزمل اسلممزمل اسلم نے کہا کہ اس سال عید پر پہلی...
اسلام ٹائمز کیساتھ خصوصی اپنے خصوصی انٹرویو میں مفتی اعظم جموں و کشمیر اور مسلم پرسنل لاء بورڈ کشمیر کے سربراہ کا کہنا تھا کہ غزہ میں حالیہ جنگ بندی معاہدہ صرف ایک مذاق، دھوکہ اور فریب ہے، کیونکہ اسرائیل اور امریکہ پر ہرگز بھروسہ نہیں کیا جاسکتا ہے۔ متعلقہ فائیلیںمفتی اعظم جموں و کشمیر مولانا مفتی ناصر الاسلام جموں و کشمیر شرعی عدالت عظمٰی مرکز الافتاء و القضاء کے سربراہ اور جموں و کشمیر ’’مسلم پرسنل لاء بورڈ‘‘ کے صدر ہیں، اس عدالت شرعی کا قیام 1571ء میں معرض وجود آیا۔ مفتی بشیر الدین فاروقی کے انتقال کے بعد آپ اس عدالت عظمیٰ شرعیہ کشمیر کے سربراہ کے طور پر اپنے دینی فرائض انجام دے رہے ہیں، عدالت شرعی...
وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے متعصب، سلیکٹو اور ناپختہ تبصرے کو مسترد کر دیا ہے جس میں پاکستان پر ایک بے بنیاد الزام لگایا گیا ہے کہ پاکستان کے حملے میں تین افغان کرکٹر جان سے گئے ہیں۔ اپنے بیان میں عطا تارڑ نے کہا کہ آئی سی سی نے اس حوالے سے کوئی آزادانہ ثبوت بھی نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خود سرحد پار دہشت گردی کا شکار ہے۔ پاکستان آئی سی سی کے اس دعوے کو مسترد کرتا ہے اور اس کی فوری درستی کا مطالبہ کرتا ہے۔ عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ایک طرز عمل نوٹ کیا ہے کہ شواہد کے بغیر...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ دوحہ میں رات گئے طے پانے والے معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں، یہ صحت سمت میں پہلا قدم ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ایکس پر اسحاق ڈار نے لکھا کہ برادر ملک قطر اور ترکیہ کے تعمیری کردار کو سراہتے ہیں، ہم ایک ٹھوس اور قابل تصدیق نگرانی کے طریقہ کار کے قیام کے منتظر ہیں، جس کی میزبانی ترکیہ کی طرف سے کی جانے والی اگلی میٹنگ میں کی جائے گی۔ اسحاق ڈار نے یہ بھی لکھا کہ نگرانی کا طریقہ کار ضروری ہےتاکہ افغان سرزمین سے پاکستان کی طرف اٹھنے والی دہشت گردی کے خطرے سے نمٹا جا...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ ہر سال 19 اکتوبر کو دنیا بھر میں چھاتی کے سرطان سے آگاہی کا عالمی دن منایا جاتا ہے تاکہ اس بیماری کی بروقت تشخیص، مؤثر علاج اور بہتر بقا کے لیے اجتماعی کوششوں کو یکجا کیا جاسکے۔ روزنامہ جنگ کے مطابق چھاتی کے سرطان کے عالمی یومِ آگاہی کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان عالمی برادری کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور آگاہی، بچاؤ اور علاج تک رسائی کے ذریعے قیمتی جانیں بچانے کے اپنے پختہ عزم کو ایک بار پھر دہراتا ہے۔ مریم نواز نے خاتون کو ہراساں کرنے والے پولیس اہلکار کی گرفتاری کے بعد...
بلوچستان میں معیاری تعلیم اور بہتر صحت کے وژن کے تحت صوبے کے 5 اضلاع میں 5 ہزار پرائمری طلبا کی ہیلتھ اسکریننگ کا پروگرام شروع کر دیا گیا ہے۔ یہ اقدام یورپی یونین اور یونیسف کے تعاون سے محکمہ تعلیم بلوچستان کے زیرِ انتظام جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق پروگرام کی نگرانی سیکرٹری تعلیم بلوچستان اسفند یار کاکڑ کر رہے ہیں، جبکہ ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن اختر کھیتران اس منصوبے کی قیادت کر رہے ہیں۔ منصوبے کا مقصد بچوں کی جسمانی صحت، صفائی اور طبی نگہداشت کو بہتر بنانا ہے تاکہ ایک صحت مند اور باشعور نسل تیار کی جا سکے۔ یہ بھی پڑھیے: عالمی ادارۂ صحت کا بھارتی ساختہ کھانسی کی ادویات پر انتباہ پروگرام کا آغاز لورالائی سے...

وزیراعظم شہباز شریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کا ٹیلیفونک رابطہ: پاک-ملائیشیا تعلقات مزید مضبوط، غزہ امن اور افغان امن پر تبادلہ خیال
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان اہم ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں دونوں رہنماؤں نے پاک-ملائیشیا تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا عزم ظاہر کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کوالالمپور کے حالیہ دورے کے دوران ملائیشیا کی قیادت اور عوام کی گرمجوش میزبانی پر شکریہ ادا کیا ۔ وزیراعظم دفتر سے جاری بیان کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے، تاہم سرحد پار سے دہشت گردی کے واقعات تشویشناک ہیں۔ انہوں نے “فتنہ الخوارج”، “فتنہ الہند”، “ٹی ٹی پی” اور “بی ایل اے” جیسے گروہوں کے خلاف کارروائی کو امن کے...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان نے اپنا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ HS-1 کامیابی کے ساتھ چین سے خلا میں روانہ کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپارکو نے HS-1 کے کامیاب لانچ کا اعلان کر دیا ہے جس کے بعد پاکستان خلائی ٹیکنالوجی کے نئے دور میں داخل ہوگیا ہے۔ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ زمین، سبزے، پانی شہری علاقوں کا تفصیلی تجزیہ کرے گا۔ جدید سیٹلائٹ سینکڑوں نوری بینڈز میں درست تصاویر حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ سے زرعی منصوبہ بندی اور ماحولیاتی نگرانی میں انقلاب کی توقع ہے۔ پاکستان اور افغانستان کے مابین سیز فائر کا معاہدہ طے پاگیا: خواجہ آصف چیئرمین سپارکو محمد یوسف خان کا قوم کو مبارکباد کا پیغام دیتے...
دوحہ : (دنیا نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ہمسایہ ملک ایک دوسرے کی سرزمین کا احترام کریں گے۔ دوحہ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات مکمل ہو گئے ہیں، مذاکرات کی میزبانی قطر اور ترکیہ نے ثالثی کی، مذاکرات 13 گھنٹے تک جاری رہے جن میں جنگ بندی پر اتفاق کر لیا گیا۔ قطر میں ہونے والے مذاکرات کیلئے پاکستانی وفد کے سربراہ خواجہ آصف نے ایکس پر تصدیق کی کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین سیز فائر کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین پہ افغانستان سے دہشت گردی کا سلسلہ فی الفور...
غزہ ( نیوزڈیسک) اسرائیل نے غزہ اور مصر کے درمیان واقع رفح بارڈر تاحکمِ ثانی بند رکھنے کا اعلان کر دیا۔ اسرائیلی وزیر اعظم کے آفس کے مطابق غزہ اور مصر کے درمیان واقع رفح بارڈر تاحکمِ ثانی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نیتن یاہو آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی مغویوں کی لاشوں کی واپسی اور طے شدہ فریم ورک کو نافذ کرنے میں حماس کے کردار کو دیکھتے ہوئے رفح بارڈر کھولنے پر غور کیا جائے گا۔ ادھر فلسطین کی مزاحتمی تنظیم حماس کا کہنا ہے کہ مزید 2 یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کی جائیں گی۔ دوسری جانب اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں...
واشنگٹن (نیوزڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پاکستان پر قومی مفاد کے خلاف کوئی شرط عائد نہیں کر سکتا۔ واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے ہونے والے حالیہ مذاکرات مثبت اور تعمیری ثابت ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف لیول مذاکرات میں ٹیکس اصلاحات اور معیشت کی بہتری سے متعلق امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی، اب تک تمام اصلاحات پاکستان کی اپنی معاشی ترجیحات کے مطابق ہیں، آئی ایم ایف پروگرام کے تحت کی گئی اصلاحات نے معیشت کو مستحکم کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو...
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ 1.2 ارب ڈالر کی اگلی آئی ایم ایف قسط دسمبر تک ملنے کی توقع ہے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب دورہ امریکا پر ہیں جہاں انہوں نے 20 وزارتی اجلاس میں شرکت کی اور لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فوری طور پر فعال کرنے پر زور دیا۔ وزیر خزانہ کی انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر مختار ڈیوپ سے ملاقات ہوئی جس دوران وزیر خزانہ نے امید ظاہر کی کہ ایگزِم بینک جلد ریکوڈک منصوبے میں شمولیت اختیار کرے گا۔ محمد اورنگزیب کی جے پی مورگن کے سینئر انتظامی وفد سے بھی ملاقات ہوئی جس دوران دوطرفہ شراکت داری کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ واشنگٹن میں پریس کانفرنس...
لاہور (سپورٹس رپورٹر) افغانستان بھی بھارت کے نقش قدم پر چل نکلا، پاکستان میں ہونے والی سہ ملکی سیریز میں شرکت سے انکار کردیا تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ نے واضح کیا ہے کہ تین ملکی سیریز اپنے شیڈول کے مطابق ہوگی، تیسری ٹیم کا آپشن دیکھا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق حالیہ پاکستان‘افغان کشیدگی کی آڑ میں افغانستان نے پاکستان کیساتھ اگلے ماہ راولپنڈی میں ہونے والی سہ ملکی سیریز کھیلنے سے انکار کر دیا۔ افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر غلط معلومات پر مبنی ایک بیان جاری کیا گیا جس میں پاکستان کیخلاف افغانستان میں حملوں کا پروپیگنڈہ کیا گیا۔ افغانستان نے حالیہ کشیدگی کی آڑ میں پاکستان کیساتھ کرکٹ کھیلنے سے انکار کرتے...
دوحہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ہمسایہ ملک ایک دوسرے کی سرزمین کا احترام کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق قطری وزارت خارجہ نے اعلان کیا تھا کہ پاکستان اور افغانستان جنگ بندی پر راضی ہوگئے ہیں۔اس جنگ بندی کا فیصلہ دوحہ میں ہونے والے مذاکرات کے دوران ہوا۔ قطری وزارت خارجہ کی جانب سےجاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق قطر و ترکیے کی ثالثی میں ہوا۔دونوں ممالک نے آئندہ چند دنوں میں مزید ملاقاتیں کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان امن اور استحکام کے لیے مستقل مکینزم بنانے پر بھی اتفاق کیا...
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع کی قیادت میں پاکستان کے اعلیٰ سطح کے وفد نے دوحہ میں افغان طالبان کے نمائندوں سے بات چیت کی مذاکرات میں افغانستان سے پاکستان کے خلاف سرحد پار دہشت گردی کے خاتمے اور پاک افغان سرحد پر امن و استحکام کی بحالی کے لیے فوری اقدامات پر توجہ مرکوز کی گئی۔ علاوہ ازیں دوحہ میں پاکستان اور افغانستان کے وفود کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور مکمل ہو گیا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق مذاکرات کی میزبانی قطری انٹیلی جنس چیف عبداللہ بن محمد الخلیفہ کر رہے ہیں۔ اور پاکستان افغانستان سے دہشتگرد گروپوں کی دراندازی کے ایک نکاتی ایجنڈے پر بات کر رہا ہے۔ افغانستان کی طرف سے...

بھارت خبرار : ایٹمی موحول میں جنگ کی گنجائش نہیں ‘ چھوٹی ست اشععال انگیز ی کا بھی فیصلہ کن جواب دینگے : فیلڈ مارشل
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نشان امتیاز ملٹری، ہلالِ جرات نے پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کرنا میرے لیے انتہائی اعزاز اور باعث فخر ہے، میں بنگلہ دیش، عراق، مالی، مالدیپ، نائیجیریا، نیپال، فلسطین، قطر، سری لنکا اور یمن سے تعلق رکھنے والے کیڈٹس کو بھی اس عظیم ادارے سے تربیت مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کے قیام سے اب تک، افواجِ پاکستان نے قوم کی مکمل حمایت کے ساتھ، وطن عزیز کے بیرونی اور اندرونی دفاع میں کوئی کسر...
سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں برطانیہ نے پاکستان کو شکست دے کرکانسی کا تمغہ جیت لیا۔ملائیشیا کے شہر جوہر بارو میں سلطان آف جوہر ہاکی کپ کی تیسری پوزیشن کا میچ پاکستان اور برطانیہ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں برطانیہ نے پاکستان کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دی۔برطانیہ نے پہلے کوارٹر میں 2 گول کرکے برتری حاصل کرلی تھی۔پاکستان نے دوسرے کوارٹر میں کپتان حنان شاہد اور چوتھے اور آخری کوارٹر میں سفیان خان کے گول کے ذریعے مقابلہ برابر کردیا تھا مگر کھیل کے اختتام سے 4 منٹ قبل برطانیہ کے ہنری مراکھم نے خوبصورت گول کرکے مقابلہ 2-3 کردیا۔برطانیہ کی برتری میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔اور یوں برطانیہ نے...
پاکستان اور افغانستان کے مابین سیز فائر کا معاہدہ طے پاگیا، وزیر دفاع کی تصدیق WhatsAppFacebookTwitter 0 19 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ 25 اکتوبر کو دونوں ملکوں کے درمیان استنبول میں دوبارہ وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین سیز فائر کا معاہدہ طے پاگیا ہے، پاکستان کی سرزمین پہ افغانستان سے دہشت گردی کا سلسلہ فی الفور بند ہوگا، دونوں ہمسایہ ملک ایک دوسرے کی سرزمین کا احترام کریں گے۔ خواجہ...
(ویب ڈیسک)قومی ایئرلائن نے خلیجی ممالک جانے والے پاکستانیوں کیلئے بڑا اعلان کر دیا، مسقط کیلئے رواں ماہ کے آخر میں باقاعدہ پروازیں شروع ہو جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن ( پی آئی اے) نے نئے بین الاقوامی روٹس پر فضائی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ ترجمان نے کہا کہ اسلام آباد اور لاہور سے مسقط کیلئے معمول کی پروازیں رواں ماہ کے آخر میں شروع ہو جائیں گی۔ دکی ؛ کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے دو کان کن جاں بحق پہلی پرواز 29 اکتوبر کو لاہور سے اور دوسری 30 اکتوبر کو اسلام آباد سے اڑان بھرے گی، دونوں روٹس پر پروازیں ایئر بس 320 آپریٹ کرے گی۔ ترجمان نے...
اہم سنگ میل،‘ سپارکو نے پاکستان کا پہلا ہائپر سپیکٹرل سیٹلائٹ خلا میں روانہ کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 19 October, 2025 سب نیوز پاکستان نے اپنا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ HS-1 کامیابی کے ساتھ چین سے خلا میں روانہ کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپارکو نے HS-1 کے کامیاب لانچ کا اعلان کر دیا ہے۔ جس کے بعد پاکستان خلائی ٹیکنالوجی کے نئے دور میں داخل ہوگیا ہے۔ ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ زمین، سبزے، پانی شہری علاقوں کا تفصیلی تجزیہ کرے گا۔ جدید سیٹلائٹ سینکڑوں نوری بینڈز میں درست تصاویر حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ سے زرعی منصوبہ بندی اور ماحولیاتی نگرانی میں انقلاب کی توقع ہے۔ چیئرمین سپارکو محمد یوسف خان کا قوم...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ہمسایہ ملک ایک دوسرے کی سرزمین کا احترام کریں گے۔ قطری وزارت خارجہ نے اعلان کیا تھا کہ پاکستان اور افغانستان جنگ بندی پر راضی ہوگئے ہیں۔اس جنگ بندی کا فیصلہ دوحہ میں ہونے والے مذاکرات کے دوران ہوا۔قطری وزارت خارجہ کی جانب سےجاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق قطر و ترکیے کی ثالثی میں ہوا۔دونوں ممالک نے آئندہ چند دنوں میں مزید ملاقاتیں کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان امن اور استحکام کے لیے مستقل مکینزم بنانے پر بھی اتفاق کیا ہے۔بعد ازاں وزیر دفاع اور قطر میں ہونے...
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان اور سعودی عرب کے اشتراک سے اسلام آباد میں گو اے آئی ہب پاکستان کا افتتاح کردیا گیا ۔گو اے آئی ہب کا قیام ڈیجیٹل تعاون کو فروغ دینے کی سمت ایک تاریخی پیش رفت کی حیثیت رکھتا ہے۔ جسے وزارتِ آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن اور سعودی کمپنی گو ٹیلی کام کے اشتراک سے شروع کیا گیا۔ سپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل نے اس اہم شراکت داری کو عمل میں لانے کیلئے کلیدی کردار ادا کیا۔ افتتاحی تقریب میں وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ اور سی ای او گو ٹیلی کام یحییٰ بن صالح المنصور نے شرکت کی۔ تقریب میں ایس آئی ایف سی کے سینئر حکام اور پاکستان کے ٹیکنالوجی...
کوہستان کے 40 ارب روپے کرپشن اسکینڈل کا ماسٹر مائنڈ گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 19 October, 2025 سب نیوز پشاور:(آئی پی ایس ) قومی احتساب بیورو (نیب) خیبر پختونخوا نے ملک کے سب سے بڑے مالیاتی اسکینڈلز میں سے ایک، کوہستان 40 ارب روپے کرپشن کیس کے مرکزی ملزم قیصر اقبال کو اہلیہ سمیت گرفتار کر لی جبکہ ذرائع کے مطابق آئندہ چند روز میں بعض بااثر اور اہم شخصیات کی گرفتاریوں کا امکان ہے۔ ملزم کے گھر سے سونا، غیر ملکی کرنسی، قیمتی گاڑیاں، جائیدادوں کے اصل کاغذات اور چیکس کے ریکارڈ برآمد، نیٹ ورک محکمانہ افسران سے بھی اوپر تک پھیلا، سینئر افسران کی ملی بھگت سے کئی سال تک چلتا رہا۔ نیب حکام کے مطابق ملزم...

غزہ امن معاہد ے میں پاکستان کا کلیدی کرادار ‘ وزیراعظم‘ فیلڈ مارشل کی وجہ سے کامیا بیاں مل رہی ہیں : وزراء
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزراء نے کہا ہے کہ غزہ میں امن سے پاکستان کو دنیا میں پذیرائی ملی ہے۔ پاکستان دنیا کے نقشے پر سفارتی لحاظ سے کامیابیاں سمیٹ رہا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی دور اندیشی کی بدولت بھارت کو بھی منہ کی کھانا پڑی۔ فلسطین میں امن کے قیام کے معاہدہ میں پاکستان کا کلیدی کردار رہا، وزیر اعظم کی انتھک محنت سے پاکستان سفارتی سطح پر ایک نئے انداز میں ابھرا ہے۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی رانا ثناء اللہ نے کہا کہ فلسطین میں امن کی واپسی مسلمان ملکوں کی سفارتی کامیابی ہے اور اس میں 8 ممالک نے کلیدی کردار ادا کیا اور اس میں...
قطری وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان فوری جنگ بندی پر راضی ہوگئے ہیں۔ قطری وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی کا فیصلہ دوحہ میں ہونے والے مذاکرات کے دوران ہوا۔قطری وزارت خارجہ کاکہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق قطر و ترکیے کی ثالثی میں ہوا۔دونوں ممالک نے آئندہ چند دنوں میں مزید ملاقاتیں کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان امن اور استحکام کے لیے مستقل مکینزم بنانے پر بھی اتفاق کیا ہے۔قطری وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ جنگ بندی خطے میں پائیدار امن کے قیام کی مضبوط بنیاد فراہم کرے گی۔ امید...
ویب ڈیسک:آئی سی سی نے بنا تصدیق افغانستان کی طرف سے کرکٹرز کی ہلاکتوں کے دعوے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے واقعہ کو قابل مذمت قرار دیا ۔ آئی سی سی نے افغان کرکٹ بورڈ کے دعوے پر ردعمل کا اظہار کیا کہ فضائی حملے میں افغان کرکٹرز مارے گئے جو دوستانہ میچ کے بعد گھر واپس جا رہے تھے۔ پاکستان نے آئی سی سی کی جانب سے افغان کرکٹرز کی ہلاکتوں سے متعلق دعویٰ مسترد کرتے ہوئےغیر مصدقہ اور جانبدرانہ بیان بازی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ دکی ؛ کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے دو کان کن جاں بحق وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ کسی بھی آزاد ذریعے...
لاہور (سپورٹس رپورٹر) سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ افغانستان نے سرحدوں پر کھلی جارحیت کر کے احسانات کو فراموش کیا۔ شاہد آفریدی نے افغانیوں کے نام پیغام میں کہا کہ پاکستانیوں نے افغانوں کی مشکلات کو اپنی مشکل سمجھا، اپنی سرحدیں اپنے بھائیوں کیلئے کھول دیں مگر انتہائی افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ افغانستان نے تمام احسانات کو فراموش کیا۔ پاکستان ہمیشہ اپنے افغان بھائیوں کیساتھ کھڑا رہا،40 لاکھ مہاجرین کو اپنی سر زمین پر بسایا، میں ذاتی طور پر350 افغان گھرانوں کی دیکھ بھال کرتا ہوں۔ افغانستان نے سرحدوں پر کھلی جارحیت کی، ہماری افواج نے افغانستان کا بھرپور جواب دیا۔ افغانستان کو سوچنا چاہئے کہ پاکستان اس کا برادر اسلامی ملک ہے۔...
پشاور+ بنوں(آئی این پی ) سکیورٹی فورسز کی خوارج کے خلاف کارروائیوں کے دوران 6 دہشتگرد ہلاک جبکہ 3 خواتین اور 2 بچے جاں بحق ہو گئے۔سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں خارجیوں کی سیکڑوں ہلاکتوں کے بعد فتن الخوارج کے دہشت گرووں نے معصوم بچوں اور عورتوں پر بزدلانہ خود کش حملہ کیا۔سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ 17 اکتوبر کو شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں کھادی پوسٹ پر فتن الخوارج کے دہشت گردوں نے بزدلانہ خود کش حملے کی ناکام کوشش کی، فتن الخوارج کے دہشت گردوں کے بزدلانہ خود کش حملے میں جل کر 3 خواتین اور 2 بچے جاں بحق ہو گئے۔سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ سیکیورٹی فورسزنے خوارج کا خودکش حملہ ناکام بناتے ہوئے 4 دہشت...
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی ہے ۔ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور حالیہ اعلی سطحی روابط پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان۔برطانیہ تعلقات میں مسلسل بہتری کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے نئے مواقع موجود ہیں۔اس موقع پر دونوں رہنمائوں نے خطے اور عالمی سطح پر جاری سیاسی و معاشی حالات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔اسلام آباد سے اپنے سٹاف رپورٹر سے کے مطابق اسحاق ڈار سے رومانیہ کے لیے پاکستان کے نامزد سفیر الیاس...

پکتیکا: گل بہادر گروپ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ‘ 70سے زائد دہشت گعد ہلاک ‘ اہم سر غنہ شامل : سیکورٹی حکام
راولپنڈی+ اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) سکیورٹی حکام کے مطابق 17 اکتوبر کی رات کو ایک انتہائی ٹارگٹڈ انداز میں خارجی گل بہادر گروپ کے پکتیکا کے علاقوں میں موجود دہشتگرد ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا ۔سکیورٹی حکام نے کہا کہ انٹیلیجینس ذرائع کی مصدقہ اطلاعات کے مطابق ان موثر اسٹرائیکس میں خارجی گل بہادر گروپ کے 70 سے زائد خارجی جن میں اہم خارجی سرغنہ بھی شامل تھے جہنم واصل ہوئے سیکیورٹی حکام کے مطابق خوارجی گل بہادر گروپ پاکستان میں دہشت گردی کی بڑی اور متعدد وارداتوں میں ملوث ہے اور افغانستان سے پاکستان میں داخل ہو کر دہشت گردانا حملوں میں ملوث ہے سکیورٹی حکام نے کہا کہ سترہ اکتوبر کو خادی، شمالی وزیرستان...
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے معاشی استحکام اور سفارتی کامیابیوں کی تاریخ رقم کی ہے۔ ملکی معیشت کے تمام اشاریے مثبت ہیں اور ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہیں، بھارت کے خلاف معرکہ حق میں پاکستان نے تاریخی فاتح حاصل کی اور بھارت کو ایسی شکست دی جسے وہ تاقیامت یادکھے گا، محنت اور لگن سے پاکستان دنیا میں وہ مقام حاصل کرے گا جس کا خواب قائداعظم اور علامہ اقبال نے دیکھا تھا۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم نے جہانیاں میں رکن قومی اسمبلی چوہدری افتخار نذیر کے گھر آمد کے موقع پر سیاسی رہنمائوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ وزیر...
پشاور (نیٹ نیوز) وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ افغانستان سمیت جو بھی حملہ کرے گا اس کو بھرپور جواب ملے گا۔ مجھے کسی کے خلاف نہیں لایا گیا۔ آئین اور قانون کی بالادستی کے لیے آیا ہوں، ہمارا ہر قدم قانون اور آئین کے مطابق ہوگا۔ پرامن احتجاج کرینگے۔ یہ صوبہ ہم سب کا ہے، گزشتہ حکومت میں ہم تھوڑے کمزور تھے۔ ہم عدالتوں میں جنگ لڑرہے ہیں۔ انصاف نہ ملا تو احتجاج ہی کرینگے۔ کوئی بھی جارحیت کرے تو ہم فوج کے ساتھ کھڑے ہونگے، یہاں سے 8 لاکھ افغان مہاجرین واپس گئے۔ 12لاکھ اب بھی ہیں، باعزت طور پر بھجوائیں گے۔
اسلام آباد (نیٹ نیوز) سپارکو کی جانب سے آج اتوار کو پاکستان کے پہلے ہائپر سپیکٹرل سیٹلائٹ "HS-1" خلا میں بھیجنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ سیٹلائٹ چین سے خلا میں روانہ کیا جائے گا۔ پاکستانی سائنس دانوں اور انجینئرز کی موجودگی میں لانچ کی تیاریاں کی گئیں، یہ ہائپر سپیکٹرل سیٹلائٹ سیلابوں، لینڈ سلائیڈز اور دیگر قدرتی آفات کی پیشگوئی میں مدد دے گا۔ سیٹلائٹ ماحولیاتی تبدیلیوں اور ارضیاتی خطرات کی بروقت نگرانی میں معاون ثابت ہو گا۔ HS-1 سیٹلائٹ انفراسٹرکچر میپنگ اور شہری منصوبہ بندی کے لیے نئی راہیں کھولے گا۔ پاکستان کا یہ مشن قومی خلائی پالیسی اور وژن 2047ء کا ایک اہم سنگِ میل ہے۔ سال 2025ء میں خلا میں بھیجا جانے والا یہ...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان نے آئی سی سی کے افغان کرکٹرز کے فضائی حملے میں مارے جانے کے الزامات پر سخت ردعمل دیا ہے۔ وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے آئی سی سی کو کرارا جواب دیتے ہوئے افغان کرکٹرز کی ہلاکتوں کے دعوے کو مسترد کر دیا اور کہا آئی سی سی نے بغیر کسی آزاد ذرائع سے تصدیق کئے بغیر بیان دیا ہے۔ پاکستان تواتر سے کہتا آیا ہے کہ کھیلوں کو سیاست زدہ نہ کیا جائے۔ آئی سی سی دوسروں کے کہنے پر غیر مصدقہ بیانات کے حوالے سے گریز کرے۔ غیرمصدقہ‘ جانبدارانہ بیان بازی پر تشویش کا اظہار اور اصلاح کا مطالبہ کرتے ہیں۔ پاکستان آئی سی سی سے فوری درستی کا مطالبہ کرتا ہے۔
پاکستان نے اپنا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ HS-1 کامیابی کے ساتھ چین سے خلا میں روانہ کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپارکو نے HS-1 کے کامیاب لانچ کا اعلان کر دیا ہے۔ جس کے بعد پاکستان خلائی ٹیکنالوجی کے نئے دور میں داخل ہوگیا ہے۔ ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ زمین، سبزے، پانی شہری علاقوں کا تفصیلی تجزیہ کرے گا۔ جدید سیٹلائٹ سینکڑوں نوری بینڈز میں درست تصاویر حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ سے زرعی منصوبہ بندی اور ماحولیاتی نگرانی میں انقلاب کی توقع ہے۔ چیئرمین سپارکو محمد یوسف خان کا قوم کو مبارکباد کا پیغام دیتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومتِ پاکستان کی حمایت سے قومی منصوبہ حقیقت بن سکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہائپر اسپیکٹرل...
ویب ڈیسک: ہائپراسپیکٹرل سیٹلائٹ ایچ ایس ون چین سے خلامیں روانہ کردیا گیا ہے اور سپارکو کے دفتر میں سیٹلائٹ کی روانگی کے مناظر دکھائے گئے۔ ترجمان اسپارکو کا بتانا ہے کہ پاکستان کا یہ مشن قومی خلائی پالیسی اور وژن 2047 کا ایک اہم سنگِ میل ہے اور ایچ ایس ون انفراسٹرکچر میپنگ اور شہری منصوبہ بندی کے لیے نئی راہیں کھولے گا جب کہ ایچ ایس ون سے سیٹلائٹ سے زرعی منصوبہ بندی اور ماحولیاتی نگرانی میں انقلاب کی توقع ہے۔ دکی ؛ کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے دو کان کن جاں بحق ترجمان اسپارکو کے مطابق ہائپراسپیکٹرل سیٹلائٹ سیلاب، لینڈسلائیڈز اوردیگرقدرتی آفات کی پیشگوئی میں مدددےگا اور یہ سیٹلائٹ ماحولیاتی تبدیلیوں اور...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) تحریک تحفظ آئین کے وفد نے محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس کی سربراہی میں سابق سنیٹر مشتاق احمد سے ملاقات کی اور عالمی صمود فلو ٹیلا کا حصہ بننے پر مشتاق احمد کو مبارکباد دی اپوزیشن نے مشتاق احمد کو تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شمولیت کی دعوت دی مشتاق احمد نے اپوزیشن اتحاد میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی مشتاق احمد جلد اپوزیشن اتحاد میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔
پاکستان نے اپنا پہلا ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ ایچ ایس-1 (1HS-) کامیابی کے ساتھ خلا میں روانہ کردیا ہے، جو اسپیس اینڈ اپر ایٹماسفیئر ریسرچ کمیشن (اسپارکو) کی جانب سے تیار کیا گیا ہے۔ اسپارکو نے اس تاریخی لانچ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ جدید سیٹلائٹ درجنوں مختلف لائٹ بینڈز میں انتہائی تفصیلی تصاویر حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس سے پاکستان میں ماحولیاتی نگرانی، زرعی منصوبہ بندی اور شہری ترقی کی حکمتِ عملیوں میں انقلاب متوقع ہے۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان کا نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کامیابی سے مدار میں فعال اسپارکو کے چیئرمین محمد یوسف خان نے قوم کو اس سنگِ میل کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کے خلائی سفر میں ایک عظیم...
پاکستان اور افغانستان کے درمیان طویل تناؤ کے بعد بالآخر جنگ بندی (سیز فائر) پر معاہدہ طے پا گیا۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے تصدیق کی ہے کہ دونوں ہمسایہ ممالک نے ایک دوسرے کی سرزمین کے احترام اور دہشت گردی کے خاتمے پر اتفاق کیا ہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف کی تصدیق اور اظہارِ تشکر پاکستانی وفد کے سربراہ اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر بیان میں تصدیق کی کہ سیز فائر معاہدہ طے پا چکا ہے۔ پاکستان اور افغانستان کے مابین سیز فائر کا معاہدہ طے پاگیا۔ پاکستان کی سرزمین پہ افغانستان سے دھشت گردی کا سلسلہ فی الفور بند ھوگا۔ دونوں ھمسایہ ملک ایک دوسرے کی سرزمین کا احترام کریں گے الحمدوللہ 25اکتوبر...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ افغانستان سمیت جو بھی پاکستان پر حملہ کرے گا اس کو بھرپور جواب ملے گا۔ پشاور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین نے اتنا وقت یہاں گزارا تو باعزت واپس جائیں۔سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ انہیں کسی کے خلاف نہیں لایا گیا، وہ آئین اور قانون کی بالادستی کے لیے آئے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارا ہر قدم قانون اور آئین کے مطابق ہو گا۔
—فائل فوٹو وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پاکستان پر قومی مفاد کے خلاف کوئی شرط عائد نہیں کر سکتا۔واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب تک تمام اصلاحات پاکستان کی اپنی معاشی ترجیحات کے مطابق ہیں، آئی ایم ایف پروگرام کے تحت کی گئی اصلاحات نے معیشت کو مستحکم کیا ہے۔ ورلڈبینک اجلاس، ایف بی آر کی کامیاب ٹیکس اصلاحات کیس اسٹڈی کے طور پر پیشواشنگٹن میں ورلڈ بینک کا سالانہ اجلاس منعقد ہوا ہے جس میں ایف بی آر کی کامیاب ٹیکس اصلاحات عالمی کیس اسٹڈی کے طور پر پیش کی گئیں۔ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان کو 31 دسمبر تک آئی ایم ایف سے 1.2...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قطر کی وزارت خارجہ نے ایک اہم پیشرفت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا ہے، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان جاری کشیدگی کا خاتمہ اور خطے میں دیرپا امن و استحکام کو فروغ دینا ہے۔ یہ فیصلہ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہونے والے اعلیٰ سطحی مذاکرات کے دوران کیا گیا، جن میں دونوں ممالک کے اعلیٰ دفاعی اور سکیورٹی حکام نے شرکت کی۔قطری وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ تفصیلی بیان میں کہا گیا ہے کہ جنگ بندی کا یہ معاہدہ قطر اور ترکیے کی مشترکہ ثالثی کے نتیجے میں ممکن ہوا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان اور افغانستان نے اس...
آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حالیہ دفاعی معاہدہ دونوں ممالک کے دیرینہ تعلقات کو باضابطہ شکل دینے کے ساتھ مشرقِ وسطیٰ اور جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ہفتے کے روز پاکستان ملٹری اکیڈمی (پی ایم اے) کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا اس وقت بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورتحال اور پرتشدد رجحانات دیکھ رہی ہے، جہاں سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے طاقت کا استعمال بڑھ رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: سعودی عرب کی قیادت میں خطہ امن کی نئی سمت کی جانب گامزن انہوں...
افغانستان اور پاکستان نے قطر اور ترکی کے ثالثی کردار میں ہونے والے مذاکرات کے بعد اپنی متنازع سرحد پر ہونے والی خونریز جھڑپوں کے بعد فوری جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔ دونوں پڑوسی ممالک نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں فالو اپ اجلاس منعقد کیے جائیں گے تاکہ امن معاہدے پر عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے۔ قطر کی ثالثی اور الجزیرہ کا حوالہ الجزیرہ کے مطابق قطر کے وزارت خارجہ نے اتوار کی صبح اعلان کیا کہ افغانستان اور پاکستان نے جنگ بندی اور دونوں ممالک کے درمیان پائیدار امن اور استحکام قائم کرنے کے لیے میکانزم کے قیام پر اتفاق کیا ہے۔ دوحہ میں مذاکرات کے بعد دونوں ممالک نے یہ...
پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں کینسر کے بڑھتے ہوئے کیسز تشویش کا باعث بن گئے ہیں۔ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق صوبے میں ہر سال قریباً 20 سے 22 ہزار کینسر کے نئے کیسز رپورٹ ہوتے ہیں اور متاثرین میں سب سے زیادہ تعداد خواتین کی ہے۔ ان کیسز میں بریسٹ کینسر کی شرح سب سے زیادہ ہے۔ ایک سال کے دوران چھاتی کے سرتان کے 5 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں 60 سے 70 فیصد مریض علاج کے لیے اس وقت اسپتال پہنچتے ہیں جب بیماری چوتھے اور خطرناک اسٹیج میں داخل ہو چکی ہوتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بروقت تشخیص اور درست علاج سے بریسٹ کینسر سے بچاؤ کی شرح 90 فیصد...
بھارتی ایما پر متحرک اور بھارتی پراکسی وار لڑنے والے افغان طالبان اپنے ملک کے غریب عوام کے لیے سخت مشکلات پیدا کررہے ہیں۔ گزشتہ دنوں افغان قائم مقام وزیرخارجہ امیر خان متقی نے بھارت میں یہ دعویٰ کیاکہ خطے کے باقی ممالک افغانستان کے ساتھ خوش جبکہ صرف پاکستان ہی کو مسائل ہیں۔ جبکہ حقیقت افغان وزیر خارجہ کے اس بیان سے بالکل مختلف ہے جس کا ہم ذیل میں جائزہ لیں گے۔ پاکستان کے ساتھ حالات کی کشیدگی کے بعد افغانستان کی تجارت جس کا 41 سے 43 فیصد انحصار پاکستان پر ہے وہ رک گئی ہے جس سے افغانستان کو سالانہ 2 ارب ڈالر کا نقصان پہنچتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: افغانستان سے اٹھنے والی دہشتگردی کے خاتمے...
اسلام آباد: پاکستان کے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے ہونے والے حالیہ مذاکرات مثبت اور تعمیری ثابت ہوئے ہیں۔ واشنگٹن میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول مذاکرات میں ٹیکس اصلاحات اور معیشت کی بہتری سے متعلق امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ نہ صرف امریکی و بین الاقوامی اداروں نے پاکستان کے معاشی اقدامات پر اعتماد کا اظہار کیا بلکہ مصر جیسے ممالک نے بھی پاکستان کی اقتصادی پالیسیوں کو سراہا ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان میں ٹیکس اصلاحات کے نظام کو پذیرائی مل رہی ہے، کئی امریکی کمپنیاں...
فائل فوٹو وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان اور افغانسان کے درمیان جنگبندی معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ہمسایہ ملک ایک دوسرے کی سرزمین کا احترام کریں گے۔جنگبندی معاہدے کے بعد ایکس پر اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی معاہدہ طے پاگیا ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ 25 اکتوبر کو استنبول میں دوبارہ وفود میں ملاقات ہوگی، ہم قطر اور ترکیے دونوں برادر ممالک کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔ پاکستان اور افغانستان فوری جنگ بندی پر راضی ہوگئےقطری وزارت خارجہ کے مطابق جنگ بندی کا فیصلہ دوحہ میں ہونے والے مذاکرات کے دوران ہوا۔ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پاکستان کی سرزمین پر...
ایتھنز : یونان میں خطرناک ٹریفک حادثے کے باعث 2 پاکستانی جاں بحق جبکہ متعدد شدید زخمی بھی ہوگئے ہیں۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یونان میںمذکورہ ٹریفک حادثہ سڑک پر پھسلن کے باعث پیش آیا، جس میں 3 افراد کے شدید زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کار میں سوار 5 پاکستانی انافیتا سے ایتھنز جا رہے تھے، جن کا تعلق پاکستان کے مختلف شہروں سے بتایا گیا ہے۔ جاں بحق افراد کی شناخت مبشر خان (قصور) اور شعیب اللہ (سیالکوٹ) کے طور پر ہوئی ہے۔ عالمی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق زخمی شدہ افراد میں محمد اشفاق، محمد ارسلان اور سعد علی شامل ہیں، جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال داخل کیا گیا ہے۔...

ٹی ایل پی کے گرفتار کارکنان و قائدین کو رہا اور سیل کی گئی مساجد دوبارہ کھولی جائیں، تنظیمات اہل سنت
تنظیمات اہل سنت پاکستان کے قائدین نے ٹی ایل پی کے کارکنان کی فوری رہائی اور سیل کی گئی مساجد و مدارس کو دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں تنظیماتِ اہلِ سنت پاکستان کے قائدین کا ہنگامی اجلاس پیر آف مانکی شریف پیرزادہ محمد امین قادری کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں قائدین نے مطالبہ کیا کہ سانحہ مریدکے پر عدالتی کمیشن تشکیل دیا جائے جبکہ تحریکِ لبیک اور تنظیمات اہلسنت کے بے گناہ کارکنان و قائدین کو فوری رہا کیا جائے۔ اجلاس میں اہلِ سنت کی مساجد و مدارس کو نشانے کی مذمت کی گئی جبکہ شرکا نے مینارٹی ایکٹ 2025 اور نیشنل کمیشن فار مینارٹیز کو مسترد کردیا۔ موجودہ صورت حال کے پیش نظر تنظیمات اہل سنت...
دوبارہ جارحیت کی کوشش پر دشمن کی توقعات سے کہیں زیادہ سخت جواب ملے گا،پاکستان خطے کو استحکام دینے والی طاقت، معمولی شرانگیزی کا بھی جواب دے گا،معرکہ حق میں دفاعی صلاحیت کا لوہا منوایا قوم کو یقین دلاتا ہوں اس مقدس سرزمین کا ایک انچ بھی دشمن کے حوالے نہیں ہونے دیں گے، بھارت کی جغرافیائی وسعت کا من گھڑت حفاظتی تصور ختم کر دیں گے ،پاسنگ آوٹ پریڈ سے خطاب فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان نے معرکہ حق میں اپنی عسکری اور دفاعی صلاحیت کا لوہا منوایا ہے، بھارتی فوجی قیادت کو خبردار کرتا ہوں نیوکلیٔر انوائرمنٹ میں دونوں ممالک میں جنگ کیلئے گنجائش نہیں،ہم بھارت کی اشتعال انگیز بیان بازی سے ہرگز...
اللہ نے چار دن کی جنگ میں پاکستان کو عظیم فتح سے نوازا، تینوں افواج نے تاریخ رقم کی مریم نواز اور ان کی ٹیم نے عوام خدمت کی اعلیٰ مثال قائم کی، سیاسی رہنماؤں سے ملاقات وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اللہ نے چار دن کی جنگ میں پاکستان کو عظیم فتح سے نوازا، بھارت قیامت تک اس شکست سے باہر نہیں نکل سکتا۔جہانیاں میں رکن قومی اسمبلی افتخار نذیر کے گھر آمد کے بعد سیاسی رہنماؤں سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے معاشی اور دفاعی میدان میں بڑی کامیابیاں حاصل کیں، ڈیڑھ سال میں ملک دیوالیہ ہونے سے باہر نکل آیا اسی طرح چند ماہ پہلے اللہ نے پاکستان کو عظیم فتح عطا...
پاکستان کے خلاف کوئی بھی جارحیت کریگا تو ہم فوج کے ساتھ کھڑے ہونگے 8 لاکھ افغان مہاجرین واپس گئے، 12لاکھ اب بھی ہیں، سہیل آفریدی کی گفتگو صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ افغانستان سمیت جو بھی حملہ کرے گا اس کو بھرپور جواب ملے گا۔پشاور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں سہیل آفریدی کا کہنا تھاکہ مجھے کسی کے خلاف نہیں لایا گیا، آئین اورقانون کی بالادستی کے لیے آیا ہوں، ہمارا ہر قدم قانون اور آئین کے مطابق ہوگا، پرامن احتجاج کرینگے۔انہوں نے کہا کہ یہ صوبہ ہم سب کا ہے، گزشتہ حکومت میں ہم تھوڑے کمزور تھے، ہم عدالتوں میں جنگ لڑرہے ہیں، انصاف نہ ملاتواحتجاج ہی کرینگے۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھاکہ...
افغانستان بھی بھارت کے نقش قدم پر چل نکلا، کھیل کو سیاسی رنگ دینا شروع کر دیا تین ملکی سیریز اپنے شیڈول کے مطابق ہوگی،تیسری ٹیم کا فیصلہ جلد کردیا جائیگا، پی سی بی افغان کرکٹ بورڈ نے بھی کھیل کو سیاسی رنگ دینا شروع کر دیا۔ افغان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے ساتھ طے شدہ ٹی20 سیریز منسوخ کردی۔ سوشل میڈیا پر اپنے آفیشل بیان میں ٹی20 سیریز منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔ پاکستان، سری لنکا اور افغانستان کے درمیان ٹرائی سیریز نومبر میں طے ہے۔ افغانستان کرکٹ بورڈ کے بیان کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ٹرائی نیشن ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے شیڈول کے مطابق ہو...
دوحا: دوحا میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے اہم مذاکرات کے بعد جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا۔ اس پیش رفت پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سرزمین پر افغانستان سے دہشت گردی کا سلسلہ فی الفور بند ہوگا، الحمداللہ۔ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ دونوں ہمسایہ ممالک اب ایک دوسرے کی سرزمین کا احترام کریں گے جو خطے میں امن و استحکام کے قیام کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ وزیر دفاع نے اعلان کیا کہ 25 اکتوبر کو استنبول میں دونوں ممالک کے وفود دوبارہ ملاقات کریں گے جہاں تفصیلی معاملات پر بات چیت ہوگی تاکہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (وقائع نگارخصوصی)امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ کوئی بھی ملک انتشار، افراتفری، انتقامی سیاست اور حکمرانوں کے تعصبانہ رویے کے ساتھ آگے نہیں بڑھ سکتا،ضرور ت اس بات ہے کہ سیاسی استحکام لایا جائے، سرحدوں کو محفوظ بنانا ہو گا۔مسلم ہمسایہ ملک کے ساتھ معاملات کوحل کرنے کے لئے مذاکرات کی راہ اختیار کرنی چاہیے۔افغانستان کی عبوری حکومت کو بھی چاہیے کہ وہ بھارت کٹھ پتلی بننے اور مودی کی زبان بولنے کے بجائے پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاکستان کا ساتھ دے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار منصورہ میں مختلف عوامی وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک غربت اور جہالت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر میں ڈکیتیوں اور موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتوں میں اضافہ، کاروباری سرگرمیاں متاثر، شہرِ سکھر میں ڈکیتیوں، راہزنی اور موٹر سائیکل چھیننے کے بڑھتے ہوئے واقعات نے شہریوں اور تاجروں کو شدید عدم تحفظ کے احساس میں مبتلا کر دیا ہے۔ جرائم کی اس لہر نے نہ صرف کاروباری سرگرمیوں کو مفلوج کر دیا ہے بلکہ پولیس کی کارکردگی پر بھی سنجیدہ سوالات اٹھا دیے ہیں۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ موجودہ ایس ایس پی سکھر اظہر مغل کے دورِ تعیناتی میں امن و امان کی صورتحال بدترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔ مختصر عرصے میں ڈکیتیوں کے متعدد واقعات کے باعث تاجروں کو کروڑوں روپے کے نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے، جس...