2025-05-14@10:25:27 GMT
تلاش کی گنتی: 5866

«کے حق میں ہو»:

(نئی خبر)
    دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 06 مئی 2025ء ) دنیا کے معروف اور مصروف ترین دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے تمام آپریشنز المکتوم ہوئی اڈے کی جانب منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ خلیجی میڈیا کے مطابق دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ (DXB) کے تمام آپریشنز اگلے چند سالوں میں المکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ (DWC) کو منتقل کر دیئے جائیں گے، جس کے لیے المکتوم ایئرپورٹ میں 128 بلین درہم کی لاگت سے ایک نیا مسافر ٹرمینل تعمیر کیا جارہا ہے جو مسافروں کی گنجائش کو 260 ملین سالانہ تک بڑھا دے گا اور 10 سالوں میں دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے آپریشنز مکمل طور پر وہاں منتقل ہوجائیں گے، نئے ٹرمینل کی تعمیر کا اعلان ہوائی اڈے کی توسیع کے دوسرے مرحلے...
    آئی پی ایل کے مہنگے ترین کرکٹر رشبھ پنت اپنی قیمت سے انصاف نہیں کر پائے۔ ان کی خدمات لکھنؤ سپر جائنٹس نے ریکارڈ 27 کروڑ بھارتی روپے میں حاصل کی تھیں، وہ اب تک 11 میچز میں صرف 128 رنز بناسکے ہیں، جس میں ایک ففٹی شامل ہے، وہ 3 بار ہی ڈبل فیگر میں جاسکے۔ رواں سیزن میں انہوں نے یہ رنز 12.80 کی اوسط اور 99.22 کے اسٹرائیک ریٹ سے بنائے۔ سابق بھارتی کرکٹر امباتی رائیڈو نے پنت کو اپنی اپروچ تبدیل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بیٹر سے ہمدردی ہے مگر وہ بھی مسلسل ناکامی کے باوجود اپنے کھیلنے کے انداز میں تبدیلی نہیں لا رہے، انہیں اپنا مائنڈ...
    عرفی جاوید، جو اپنے جرات مندانہ فیشن اور بولڈ شخصیت کی وجہ سے اکثر خبروں میں رہتی ہیں، نے حالیہ دنوں میں ایک بالکل مختلف وجہ سے توجہ حاصل کی ہےاور وہ ہےان کا روحانی پہلو۔ 5 مئی کو اداکارہ اور سوشل میڈیا کی مشہور شخصیت نے ممبئی کے بابولناتھ مندر کا دورہ کیا اور وہاں کی سیڑھیاں گھٹنوں کے بل چڑھ کر اپنے مداحوں کو ایک بار پھرحیرت میں ڈال دیا۔ اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر اس لمحے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے، عرفی جاوید سادہ لباس میں نظر آئیں، جس کا سر دوپٹہ سے ڈھکا ہوا تھا۔ ویڈیو کے ساتھ انہوں نے لکھا، ”گھٹنوں کے بل بابل ناتھ مندر پر چڑھی۔ بس صرف دوپٹے نے میرے اس سفر...
    ایک بیان میں حریت رہنما نے افسوس کا اظہار کیا کہ بھارت ایک طرف پہلگام واقعے کو پاکستان کے خلاف جنگی بیانیہ بنانے کے لیے استعمال کر رہا ہے، جبکہ دوسری طرف کشمیری عوام پر ریاستی جبر میں اضافہ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے قائم مقام چیئرمین محمود احمد ساغر نے پاکستان کو بدنام کرنے اور کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو نقصان پہنچانے کے لئے بھارتی کوششوں، اس کے مذموم عزائم اور جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے اس سلسلے میں پاکستان کے حقیقت پسندانہ موقف کو سراہا ہے۔ ذرائع کے مطابق محمود احمد ساغر نے ایک بیان میں افسوس کا اظہار کیا کہ بھارت ایک طرف پہلگام واقعے کو پاکستان کے خلاف جنگی بیانیہ...
    بھارت کے پاس دریاؤں کا پانی روکنے کی کوئی سہولت موجود نہیں تو پاکستانی دریاؤں کاپانی کہاں گیا؟ ماہرین نے سوالات اٹھادیے WhatsAppFacebookTwitter 0 6 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد:بھارت چناب بیسن میں پکل دل (1,000 میگاواٹ)، کیرو (624 میگاواٹ)، کوار (540 میگاواٹ) سمیت دیگر منصوبے لگا رہا ہے جو 2027-28 تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔ ماہرین کہتے ہیں بھارتی اقدامات ’واٹر اسٹرائیک‘ ہیں جوسرجیکل سٹرائیک سے زیادہ خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں۔ ماہرین کایہ بھی کہنا ہےکہ بھارت کے پاس دریاؤں کا پانی روکنے کی کوئی سہولت موجود نہیں ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ پاکستانی دریاؤں کاپانی آخرکہاں گیا؟ بھارت نے یہ پانی روک کرکہیں اسے اپنے کسانوں کے لیے استعمال کرنا تو شروع نہیں کردیا۔...
    پہلگام حملے کو بنیاد بنا کر پاکستان پر الزامات لگانے کی بھارتی کوششیں عالمی سطح پر ناکام ہو گئیں، اقوام متحدہ کے حالیہ اجلاس میں پاکستان نے بھرپور انداز میں مؤقف پیش کرتے ہوئے بھارت کے الزامات کو سختی سے مسترد کر دیا۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں تمام پانچ ویٹو پاور ممالک نے پاکستان کا ساتھ دیا، جس پر بھارت میں بھی مودی حکومت پر شدید تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارتی تجزیہ کاروں نے اپنی ویڈیوز اور بیانات میں مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ آج پوری دنیا پاکستان کے ساتھ کھڑی نظر آتی ہے، اور بھارت سفارتی محاذ پر تنہا ہو چکا ہے۔ تجزیہ کار نے کہا کہ فرانس، امریکہ،...
    سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی—فائل فوٹو سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی کا کہنا ہے کہ عددی اعتبار سے آج کے سینیٹ الیکشن میں جیت پیپلز پارٹی کی ہو سکتی ہے۔سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری جانب سے سینیٹ کی نشست کےلیے نگہت مرزا امیدوار ہیں، وہ پہلے بھی دو بار سینیٹ میں ایم کیو ایم کی نمائندگی کر چکی ہیں۔علی خورشیدی کا کہنا تھا کہ شہری سندھ کی نمائندہ جماعت کے طور پر ہم نے الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا، شہری سندھ کی آبادی پیپلز پارٹی کی حکومت سے نالاں ہے۔ سندھ سے سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا سلسلہ شروعپیپلز پارٹی...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر جھوٹے الزامات عائد کرنے کی روش کوئی نئی بات نہیں۔ بھارت نے ہمیشہ پاکستان کو بدنام کرنے کے لئے جھوٹ پر مبنی بیانیے گھڑے لیکن پاکستان نے ہر موقع پر ذمہ داری، شفافیت اور حقیقت پر مبنی ردعمل دیا۔ میڈیا کو لائن آف کنٹرول کے ان علاقوں کا دورہ کرایا جن کے بارے میں بھارت نے دہشت گردی کے خیالی کیمپس کا جھوٹا پروپیگنڈا کیا۔ لائن آف کنٹرول کے ساتھ تمام رہائشی علاقوں اور اطراف میں زندگی معمول کے مطابق ہے۔ کنٹرول لائن کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں  عطاء اللہ تارڑ نے...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں جعفر ایکسپریس حملے  سمیت بھارتی دہشتگردی کے ثبوت بھی پیش کریں گے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ رافیل طیارے اڑانے کیلئے دل گردہ بھی تو چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی پائلٹ تو چائے پی کر واپس چلے جاتے ہیں، پاک بھارت کشیدگی کا حل پہلگام واقعے کی آزادانہ تحقیقات میں ہے۔ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیکنالوجی کی جنگ میں کسی سے بھی چار ہاتھ آگے ہے، جدید جنگوں میں ٹیکنالوجی سے ہی برتری ہے۔ امید کرتے ہیں ایٹمی ہتھیار کوئی بھی استعمال نہ کرے، بھارت جیسے ہمسائے کے خلاف اپنی...
    ٹائمز آف انڈیا کے مطابق، جنوبی ایشیا میں بڑھتے ہوئے جغرافیائی سیاسی تناؤ کی وجہ سے بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا یعنی بی سی سی آئی مبینہ طور پر رواں برس اگست میں بنگلہ دیش کا شیڈول دورہ کرنے کے حوالے سے ہچکچاہٹ کا شکار ہے۔ ڈھاکہ اور چٹگرام میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی20 میچز کی سیریز اب بھارت اور بنگلہ دیش کے مابین کشیدہ تعلقات سمیت خطے میں بھارت اور پاکستان کے مابین جنگی صورتحال سے پیدا ہونے والے وسیع تر علاقائی خدشات کے درمیان خطرے میں دکھائی دے رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم مذکورہ دورہ آئی سی سی کے فیوچر ٹورز پروگرام کا حصہ تھا، لیکن کچھ بھی طے نہیں...
    یمن(نیوز ڈیسک)اسرائیلی فضائیہ نے یمن کے الحدیدہ شہر پر بڑے پیمانے پر حملے کیے ہیں، جن میں 30 اسرائیلی لڑاکا طیارے شامل تھے۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق حملوں کے دوران الحدیدہ میں واقع ایک سیمنٹ پلانٹ پر میزائل داغے گئے جس کے نتیجے میں شدید آگ بھڑک اٹھی۔ ان حملوں کے دوران کم از کم چھ افرادجاں بحق ہوئے جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ امریکی حکام نے تصدیق کی ہے کہ ان حملوں میں امریکہ کا کوئی حصہ نہیں تھا اور اسرائیل نے پیشگی اطلاع دی تھی۔ الحدیدہ پر یہ حملے حوثی باغیوں کی عسکری کارروائیوں کے جواب میں کیے گئے ہیں، جو یمن کے مختلف علاقوں پر قابض ہیں اور اسرائیل کے خلاف نیز سرخ سمندر میں...
    اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) گروپ نے جنوبی ایشیا کی بگڑتی ہوئی سیکیورٹی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم دہشتگردی کی ہر شکل کی مذمت کرتے ہیں، بھارت کی جانب سے پاکستان پر لگائے گئے بے بنیاد الزامات کے باعث خطے میں حالات کشیدہ ہورہے ہیں، جو پہلے سے ہی غیرمستحکم ہے۔ یہ بھی پڑھیں پاک بھارت کشیدگی: پاکستان کی درخواست پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس جاری اسلامی تعاون تنظیم گروپ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کی وجہ سے جنوبی ایشیا کا امن و امان متاثر ہورہا ہے، سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت نہیں دیا جارہا۔ او آئی سی نے...
    ملالہ یوسفزئی : فوٹو فائل نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے غزہ کے بچوں کیلئے ایک مرتبہ پھر آواز اٹھاتے ہوئے کہا کہ غزہ کے بچوں کیلئے فوری امداد، ریلیف اور مستقل جنگ بندی کی اپیل کرتی ہوں۔ملالہ یوسفزئی نے غزہ میں بچوں کی بھوک اور اموات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر نیویارک ٹائمز کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے فلسطینی بچوں کی حالت کو "دل دہلا دینے والا" قرار دیا ہے۔ فوٹو انسٹاگرام ملالہ یوسفزئی انہوں نے کہا کہ بچوں کی حالت کو دلخراش قرار دیتے ہوئے کہا کہ غزہ میں فلسطینی بچے بدترین بھوک اور موت کے حالات کا سامنا کر رہے ہیں، میں ان کی...
    سرگودہا ڈویژن کے راجہ اقبال حسین شہید یونٹ کے زیراہتمام یوم شہدائے امامیہ کی مناسبت سے تقریب منعقد ہوئی، مرکزی امام بارگاہ میں مجلس عزا منعقد ہوئی اور شہید کے مزار پر امامیہ اسکاوٹس کے دستے نے سلامی پیش کی۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سرگودہا ڈویژن کے راجہ اقبال حسین شہید یونٹ کے زیراہتمام یوم شہدائے امامیہ کی مناسبت سے تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر مرکزی امام بارگاہ میں مجلس عزا منعقد ہوئی اور شہید راجہ اقبال حسین کے مزار پر امامیہ اسکاوٹس کے دستے نے سلامی پیش کی۔ مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان سید فخر عباس نقوی، مسؤل ادارہ تربیت علامہ اسد نقوی، امامیہ چیف اسکاؤٹ ابوذر حیدر، خانواہِ شہداء و رفقاء نے شہید کے مزار...
    مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ مماتا بنیرجی نے بھارت کے شہر مرشدآباد میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‘قائم مقام وزیراعظم’ کو چاہیے کہ وہ لوگوں کو تقسیم کرنے کے بجائے سرحدوں کا خیال رکھیں۔ ‘قائم مقام وزیراعظم’ کون ہے یہ بی جے پی سے پوچھیں۔ مودی سرکار کی طرف سے وقف بل لانے کے بعد مرشد آباد میں گزشتہ دنوں مسلمانوں کی طرف سے بل کیخلاف مظاہرے ہوئے تھے جہاں خطاب کرتے ہوئے مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ نے کہا کہ بی جے پی ایک وائرس ہے جو ہمیشہ مذہبی فسادات کرواتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: بھارت: اپوزیشن جماعتوں کا ’وقف بل 2024‘ کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے چیلنج کرنے کا عہد ان کا کہنا تھا کہ فرقہ وارانہ...
    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت کو ایک قدم پیچھے ہٹنا پڑے گا، پاک بھارت کشیدگی کم ہونا خطے اور سب کے مفاد میں ہے۔جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کے دوران عطا تارڑ نے کہا کہ نریندر مودی کے خلاف اس کی اپنی حکومت کے لوگ اور عوام بول رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لوگ سوال کررہے ہیں پہلگام واقعے کے 10 منٹ میں کیسے ایف آئی آر درج ہوئی۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ہم تو غیرجانبدارانہ تحقیقات کرانے کےلیے تیار ہیں، بھارت کو سمجھ نہیں آرہا کہ الزام تو لگادیا اب آگے کچھ کہنے کو نہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ جعفر ایکسپریس حملے کے وقت کالعدم...
    اسلام آباد (احسان بخاری)پاکستان میں کام کرنے والی متعدد معروف رئیل اسٹیٹ اور ای کامرس کمپنیاں اربوں روپے کے فراڈ میں ملوث نکلیں، جن میں امارات گروپ، گھرانہ ڈاٹ کام، ایمازون مال، مال آف امارات اور ایجنسی 21 شامل ہیں۔ متاثرہ شہریوں نے ان کمپنیوں کے خلاف متعدد شکایات قومی احتساب بیورو (نیب) میں جمع کروا رکھی ہیں، لیکن تاحال کوئی عملی کارروائی نہ ہونے پر آج نیب راولپنڈی آفس اور پریس کلب کے باہر احتجاجی دھرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ ان کمپنیوں نے اربوں روپے ہتھیا لیے ہیں اور بارہا شکایات کے باوجود نہ ہی رقم واپس کی گئی ہے اور نہ ہی نیب نے سنجیدہ ایکشن لیا ہے۔ متاثرین میں شامل ڈاکٹر...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف  اور سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ  انتونیو گوتریس  کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے جنوبی ایشیا کی موجودہ صورت حال پر بات چیت کی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف  پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی کے لیے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے پہلگام واقعے کی آزادانہ اور غیر جانبدارانہ  تحقیقات کی پیشکش کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ بھارت اشتعال انگیزی اور جنگ کو ہوا دینے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے ملکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کا عزم دوہرایا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے معاشی مفادات  کو نقصان پہنچانے  کی بھارتی کوششوں پر تشویش کا اظہار کیا۔ اقوام متحدہ...
    امام باقر العلوم یونیورسٹی زیراہتمام منعقد ہونیوالی کانفرنس میں ایران کی یونیورسٹیوں سے تعلق رکھنے والے محققین بھی شریک ہوئے۔ کانفرنس کا افتتاحی سیشن تہران میں، دو روزہ پینل قم المقدس میں اور ایک روزہ سیشن اصفھان میں منعقد ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران میں انسانی حقوق کے عالمی قوانین اور مشرقی نگاہ کے عنوان سے منعقد ہونیوالی کانفرنس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما سید ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ نے شرکت کی۔ انہوں نے کانفرنس میں Human rights Eastern ethos: a historical and political deconstruction of western appropriation کے عنوان سے اپنا تحقیقی مقالہ پڑھا۔ کانفرنس میں 23 ممالک سے 40 محقیقن اور اسکالرز شریک ہوئے۔ سید ناصر عباس شیرازی نے شرکا کے سوالات کے جواب بھی...
    میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ہمارے بہادر فائر فائٹرز قوم کا فخر ہیں جو نہ صرف جانیں بچاتے ہیں بلکہ امید کا چراغ بھی روشن کرتے ہیں،ہر لمحہ تیار اپنے فائر فائٹرز کی خدمات پر ہمیں فخر ہے، فائر فائٹرز کا حوصلہ اور جذبہ قربانی ہر انسان کے لیے مشعل راہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز محکمہ فائر بریگیڈ کے ہیڈ کوارٹر میں شہید ہونے والے فائربریگیڈ کے اہل کاروں کی ’یادگار شہداء‘ کا افتتاح کرنے کے بعد منعقدہ تقریب میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ میئر کراچی نے کے ایم سی فائر بریگیڈ ہیڈ کوارٹر میں ’یادگار شہداء‘ پر شہید فائر فائٹرز کے ایصال ثواب کے لئے...
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ذمہ دار معاشرے کے طور پر مسلح افواج اور پولیس کے ساتھ ساتھ فائر بریگیڈ اور صحافیوں کو سلام پیش کرنا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ہمارے بہادر فائر فائٹرز قوم کا فخر ہیں، جو نہ صرف جانیں بچاتے ہیں بلکہ امید کا چراغ بھی روشن کرتے ہیں، ہر لمحہ تیار اپنے فائر فائٹرز کی خدمات پر ہمیں فخر ہے، فائر فائٹرز کا حوصلہ اور جذبہ قربانی ہر انسان کیلئے مشعل راہ ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں محکمہ فائر بریگیڈ کے ہیڈ کوارٹر میں شہید ہونے والے فائر بریگیڈ کے اہلکاروں کی ’یادگار شہداء‘ کا افتتاح کرنے کے بعد منعقدہ...
    نیو یارک: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوتریس نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیش کش کردی۔ پاکستان اور بھارت سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی حالیہ برسوں میں اپنی بلند ترین سطح پر ہے،  دونوں ممالک کی حکومتوں اور عوام کا دل کی گہرائیوں سے احترام کرتا ہوں،  اقوام متحدہ کے اموربشمول امن مشنزمیں دونوں ممالک کی شراکت پر مشکور ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہ دیکھ کر تکلیف ہوتی ہے کہ دونوں ممالک کے تعلقات ابلتے ہوئے مقام پر پہنچ رہے ہیں، پہلگام حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں اور متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کرتا ہوں، شہریوں کو نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے اور ذمہ داروں کو...
    پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ نے کوٹ لکپھت جیل لاہور سے صحافیوں کو خط ارسال کیا ہے، جس میں انہوں نے لکھا کہ بھارت نے شملہ معاہدے کی روح اور متن دونوں کی خلاف ورزی کی ہے اور بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کا فیصلہ غیر قانونی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاک، بھارت کشیدگی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کا فیصلہ غیرقانونی ہے۔ سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کوٹ لکپھت جیل لاہور سے صحافیوں کو خط ارسال کیا ہے، جس میں انہوں نے...
    اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوتریس نے پاکستان اور بھارت کے مابین جاری حالیہ کشیدگی پر بیان دیتے ہوئے دونوں ممالک جنگ کو جنگ سے گریز کرنے کی تلقین کی ہے۔ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ پہلگام حملے کی مذمت کرتا ہوں اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہوں۔ شہریوں کو نشانہ بنانا قابل قبول نہیں، حملہ آوروں کو کیفر کردار تک پہنچنا چاہئیں۔ یہ بھی پڑھیے: اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب کی انتونیو گوتریس سے ملاقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو انتونیو گوتریس نے کہا کہ اقوام متحدہ ایسی کاؤش کی حمایت اور مدد کے لیے تیار ہے جس سے کشیدگی کم ہو، دونوں ممالک میں جنگ کی سی صورتحال میرے لیے باعث تکلیف...
    سنگین جرائم میں ملوث ہونے پر آئی جی سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے سندھ پولیس کے 50 افسران و اہلکاروں کو معطل کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بدعنوانی، جرائم پیشہ عناصر سے گٹھ جوڑ اور دیگر سنگین شکایات پر آئی جی سندھ نے سندھ پولیس کے 50 افسران واہلکاروں کومعطل کردیا، کراچی میں طاقتور ترین ایس ایچ او سرجانی غلام حسین پیرزادہ کو بھی معطل کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ سینٹرل کے ایس ایچ او وقار قیصر کو بھی معطلی کا پروانہ تھمایا گیا، آئی جی سندھ کی جانب سے باقاعدہ حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے۔سب سے زیادہ سکھر اور میرپور خاص رینج کے اہلکاروں کےخلاف ایکشن ہوا، معطل پولیس اہلکاروں کو بلیک کمپنی گارڈن روانہ کردیا گیا، معطل ہونے والوں...
    پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی ڈرامے کو سکھ برادری نے بے نقاب کر دیا پنجاب کی سرزمین دشمن کے لیے نہیں پاک فوج کے لیے لنگر، پانی ، دعائیں حاضر ہیں پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی ڈرامے کو سکھ برادری نے بے نقاب کر دیا۔رپورٹ کے مطابق سکھ برادری کا دوٹوک اعلان بھارت کا پہلگام حملہ سراسر فالس فلیگ ہے ، سکھ برادری نے بھارت کے جھوٹے بیانیے کو جڑ سے اکھاڑ دیا۔سکھ برادری نے کہا کہ بھارت نے جو پہلگام ڈرامہ کیا ہے اس کا مقصد پاکستان پر جنگ مسلط کرنا ہے ، اگر بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہوں گے ۔سکھ برادری نے کہا کہ پنجاب کی...
    سٹی 42 : وزیر اعظم شہباز شریف سے بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی کے وفد نے ملاقات  کی، جس میں آئندہ مالی سال کی بجٹ تجاویز پر بات چیت ہوئی۔  ذرائع کے مطابق ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں ہوئی۔ پی پی وفد میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی،گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی اور نوید قمر شامل تھے، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق بھی ملاقات میں موجو د تھے۔ اس کے علاوہ حکومتی وفد میں طلال چوہدری،وزیر خزانہ ، خواجہ آصف، رانا ثناء اللہ شامل تھے،ملاقات میں آئندہ مالی سال کی بجٹ تجاویز پر بات چیت ہوئی۔ اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد کمی کردی  ذرائع کا کہنا...
    پہلگام میں پیش آنے والے واقعے کو بنیاد بناکر بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کر کے متعدد بے گناہ نوجوانوں کو گرفتار جبکہ گھروں کو تباہ کردیا تھا۔ بھارت فوج نے مقبوضہ وادی کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیے گئے نوجوانوں پر مسلح افراد کی سہولت کاری کا بے بنیاد الزام عائد کرتے ہوئے انہیں نامعلوم مقامات پر منتقل کردیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج کے ہاتھوں گرفتار ایک اور کشمیری نوجوان کی لاش دریا سے برآمد ہوئی ہے، جس کے جسم پر تشدد کے نشانات تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک حراست میں لیے گئے تین نوجوانوں کی لاشیں برآمد ہوچکی ہیں۔ سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھی انکشاف کیا کہ پہلگام...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک بھر میں لاکھوں ایسے افراد کے شناختی کارڈ بدستور فعال ہیں جو وفات پا چکے ہیں مگر ان کے لواحقین نے ان کی شناختی دستاویزات کی منسوخی کی قانونی کارروائی نہیں کی۔ نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے مطابق اس وقت پاکستان میں وفات پانے والے تقریباً 70 لاکھ افراد کے شناختی کارڈز ریکارڈ میں زندہ شمار ہو رہے ہیں۔ یہ حیران کن انکشاف نادرا نے یونین کونسلز کے ریکارڈ کے ساتھ موازنہ کرتے ہوئے کیا ہے۔ ادارے کے ترجمان شباہت علی خان کا کہنا ہے کہ ’یہ وہ افراد ہیں جن کی وفات کا اندراج متعلقہ یونین کونسلز میں ہو چکا ہے لیکن ان کے ورثا نے نادرا کو باقاعدہ اطلاع دے کر شناختی...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2025ء)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے شورکوٹ کے قریب حادثے میں 5 مسافروں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سوگواران سے ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور زخمی مسافروں کے بہترین علاج کی ہدایت کی۔
    سٹی 42 : ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے آج نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کی، جس میں علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔  ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے ایرانی قیادت کی طرف سے پرخلوص تہنیتی پیغامات پہنچائے, انہوں نے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کی تہران کی خواہش کا اعادہ کیا ۔ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے ایرانی وفد کا خیرمقدم کیا۔ اسحاق ڈار نے دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور مذہبی رشتوں کو اجاگر کیا, اس کے علاوہ انہوں نے پاکستان اور ایران کے تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا، انہوں نے تجارت، توانائی،...
    لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور کی اوپن مارکیٹ میں اشیاخورونوش کی قیمتوں میں اتارچڑھاؤ کا سلسلہ جاری، اوپن مارکیٹ میں ایک ماہ کےدوران گھی کی قیمتوں میں خاصی کمی ہوئی۔ درجہ دوم کا گھی 30 روپے فی کلو سستا جبکہ ہول سیل500روپےکاہوگیا،درجہ سوم50روپےسستا ہوکر390 روپےفی کلوہول سیل ہوگیا، درجہ اول کاگھی ہول سیل میں 550 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگا۔ اس کے علاوہ چینی کی قیمتیں بڑھ گئیں، 50کلوچینی کاتھیلا150 روپےبڑھ کر8350روپےکاہوگیا، اڑھائی روپےاضافےسےچینی ہول سیل میں167روپےفی کلوہوگی۔ مزیدپڑھیں:سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
    لیبر وئیل:گیبون کے صدر اینگوما کی دعوت پر چین کے صدر شی جن پھنگ کے خصوصی ایلچی اور قومی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے نائب صدر مو ہونگ نے گیبون کے دارالحکومت لیبرویئل میں صدر اینگوما کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔ 4 تاریخ کو صدر اینگوما نے لیبرویئل میں مو ہونگ سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران مو ہونگ نے صدر اینگوما کو شی جن پھنگ کی جانب سے سلام اور نیک خواہشات پیش کیں اور کہا کہ چین گیبون کے ساتھ تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتا ہے اور دونوں ممالک مل کر روایتی دوستی سے قوت حاصل کرنے، باہمی اعتماد کو بڑھانے اور باہمی فائدے کے اصول پر آگے بڑھنے کے لیے کوشش جاری رکھیں...
    بیجنگ :چار سیاحتی کشتیاں چین کے صوبہ گوئی چو کے بی جیے شہر کے ایک سیاحتی مقام پر تیز ہوا کے باعث پانی میں الٹ گئیں۔ حادثے میں اب تک 10 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، 70 افراد ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔پیر کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ چینی صدر شی جن پھنگ نے اس حادثے کو بہت اہمیت دی اور فوراً اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ حادثے کے شکار افراد کی تلاش اور زخمیوں کے علاج کی ہر ممکن کوشش کی جائے ،متاثرین کے اہل خانہ کو تسلی دی جائے اور صورتحال پر قابو پانے میں ہر ممکن کوشش کی جائے۔شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ حال ہی...
    ---فائل فوٹو  گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے کے پی حکومت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ کس طرح صوبے کے اکاؤنٹس میں سے 40 ارب روپے کی کرپشن ہوئی۔پشاور میں  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ آج جب کہا جا رہا ہے 40 ارب لوٹ چکے ہیں تو نیب خاموش ہے، اگر یہ پیپلز پارٹی ہوتی تو پہلے پکڑا جاتا بعد میں ثابت کیا جاتا۔انہوں نے کہا کہ ڈی آئی خان میں 55 کروڑ روپے کا ہارس اینڈ کیٹل شو کرایا گیا، سمجھ سے باہر ہے کہ پیسے کہاں لگائے گئے اس کا آڈٹ کیوں نہیں ہوتا۔ خیبر پختونخوا، 4 ارب 40 کروڑ کی ادویات کی خریداری میں 1 ارب 90...
    رائلٹی، آکشن اور فیسوں سمیت محکمے کو سال 2023-24 کے دوران چھ ارب 20 کروڑ روپے 99 لاکھ 70 ہزار 491 روپے کی آمدن ہوئی۔ مذکورہ لیز سے ایک لاکھ 60 ہزار لوگ روزگار سے وابستہ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں 600 سے زائد معدنیات کی لیز جاری نہ ہونے کی وجہ سے ایک ارب سے زائد کا نقصان ہو رہا ہے جبکہ 3ہزار200 معدنیات کی لیز سے 6 ارب 20 کروڑ روپے سے زائد کی آمدن ہو رہی ہے۔ محکمہ معدنیات کی دستاویزات کے مطابق خیبر پختنخوا میں اس وقت معدنیات کی جانب سے 3200 لیز جاری کی گئی ہیں۔ رائلٹی، آکشن اور فیسوں سمیت محکمے کو سال 2023-24 کے دوران چھ ارب 20 کروڑ روپے 99 لاکھ...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوسری مدت کے لیے صدارتی امیدوار بننے کا فیصلہ کیا، تو نیویارک میں مقیم ہم جنس پرست جوڑے ڈورس ڈیوس اور سوزی بارٹلیٹ نے زندگی بدل دینے والا فیصلہ کیا کہ صدر ٹرمپ کی جیت کی صورت میں وہ بیرون ملک چلے جائیں گے۔ خواتین جوڑے کے مطابق انہوں نے صدر ٹرمپ کو ان کی پہلی میعاد کے دوران برداشت کیا لیکن انہوں نے دوسری میعاد کے لیے ان کی وائٹ ہاؤس میں آمد پر خطرے کی گھنٹی بجتے ہوئے سنی، جب انہوں نے نسلی مساوات اورمختلف جنسی رجحانات کے حامل افراد کو تفویض کردہ حقوق کو فروغ دینے کے ضمن میں متعدد پالیسیوں کا خاتمہ کیا۔ یہ بھی پڑھیں: ’100 دن‘ مکمل ہونے پر جشن،...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ میں ملٹری کورٹس میں سویلینزکے ٹرائل کیس میں اٹارنی جنرل پاکستان منصور اعوان نے عدالت کو بتایا کہ جناح ہاؤس حملے میں غفلت برتنے پر فوج کے 3 اعلیٰ افسران کو پنشن اور مراعات ضبط کر کے  ریٹائر کیا گیا۔ سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے ملٹری کورٹس میں سویلینزکےٹرائل کیس کی سماعت کی جس دوران اٹارنی جنرل منصور اعوان نے دلائل دیے۔ دفاعی ضروریات کیلئے ریفائنریز کے پیشگی اقدامات کو سراہتے ہیں؛ علی پرویز ملک  سماعت کے دوران اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا جناح  ہاؤس حملے میں غفلت برتنے پر فوج نے محکمانہ کارروائی کی اور 3 اعلیٰ افسران کو بغیر پنشن اور...
    پراپرٹی کی قیمتوں کے اعتبار سے بلوچستان کا صوبائی دارالحکومت کوئٹہ ملک کے مہنگے ترین شہروں میں شمار ہوتا تھا، جہاں چند برس قبل تک شہر کے وسطی علاقوں میں زمین کا ٹکڑا خریدنا کسی خواب سے کم نہ تھا۔ پراپرٹی ذرائع کے مطابق شہر کے مرکزی بازاروں میں ایک فٹ ڈیڑھ سے دو لاکھ جبکہ وسطی علاقے 50 ہزار سے ایک لاکھ روپے کے درمیان فی فٹ میں فروخت ہو رہے تھے تاہم گزشتہ چند برسوں سے پراپرٹی کی قیمتوں میں غیر معمولی کم دیکھنے کو ملی ہے۔ وی نیوز سے بات کرتے ہوئے پراپرٹی کے کاروبار سے منسلک ابرار خان بتاتے ہیں کہ کوئٹہ میں گزشتہ پانچ سال سے پراپرٹی کی قیمت میں ہر گزرتے سال کے ساتھ...
    کراچی (نیوزڈیسک)پاک اور بھارت کے درمیان جنگ کے بادل منڈلا نے لگے ۔ دونوں ممالک کی فضائی حدود بند ہونے کے باجوود 2 امریکی ہیلی کاپٹرز کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے بھارتی شہر احمد آباد پہنچ گئے ایوی ایشن ذرائع کے مطابق امریکی رجسٹریشن کے حامل 2 ہیلی کاپٹرز اتوار کی دوپہر ایک بجے بحیرہ عرب پر نچلی پرواز کرتے ہوئے شارجہ سے پہنچے، ویسٹ اسٹار ایوی ایشن اور پرائیویٹ ملکیت کے دونوں لیونارڈو اے ڈبلیو 139ہیلی کاپٹرز لگ بھگ 2 گھنٹے تک کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر موجود رہے۔ اس کے بعد سہ پہر لگ بھگ 3بجے دونوں ہیلی کاپٹر کراچی سے بدین کی طرف روانہ ہوئے اور 9 ہزار فٹ کی بلندی سے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 05 مئی ۔2025 )برآمدات کو بڑھانے اور مہنگی درآمدات پر انحصار کم کرنے کے لیے پاکستان میں کان کنی کا ایک مضبوط شعبہ بہت اہم ہے کوہ دلیل مائننگ کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ کے چیف جیولوجسٹ عبدالبشیرنے زور دیتے ہوئے کہاکہ مقامی پروسیسنگ اور کان کنی کی پیداوار کی قیمت میں اضافہ بھی زیادہ منافع حاصل کر سکتا ہے، اس کے علاوہ درآمد شدہ تیار شدہ سامان کی لاگت اور مقامی طور پر پیداواری لاگت کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے.(جاری ہے) ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں معدنیات کا شعبہ پرانی کان کنی کی تکنیکوں، ناقص انفراسٹرکچر، کمزور ریگولیٹری فریم ورک، اور خاطر خواہ فنانسنگ کی...
    سندھ حکومت نے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے صوبے بھر میں تمام اقسام کے پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی عائدکردی ہے، محکمہ ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی و ساحلی ترقی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 15 جون 2025 سے سندھ میں ہر قسم کے پلاسٹک شاپنگ بیگز کااستعمال ممنوع ہوگا۔ سیکریٹری ماحولیات آغا شاہنواز خان کے مطابق صوبائی کابینہ نے 15 اپریل 2025 کو منعقدہ اپنے اجلاس میں محکمہ ماحولیات سندھ کی سفارش پر یہ فیصلہ متفقہ طور پر منظور کیاتھا جس کے بعد صوبائی حکومت نے ’سندھ پروہیبیشن آف نان ڈیگریڈیبل پلاسٹک پروڈکٹس رولز 2014‘ میں ترمیم کرتے ہوئے تمام پلاسٹک شاپنگ بیگز پرپابندی عائد کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی: عائشہ منزل کے قریب دکانوں میں...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 05 مئی ۔2025 ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں جعفرایکسپریس حملے کے ثبوت بھی پیش کریں گے نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے اب بھی خطرہ موجود ہے لیکن رافیل طیارے اڑانے کیلئے دل گردہ بھی تو چاہیے.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ بھارتی پائلٹ تو چائے پی کر واپس چلے جاتے ہیں، پاک بھارت کشیدگی کا حل پہلگام واقعے کی آزادانہ تحقیقات میں ہے خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیکنالوجی کی جنگ میں کسی سے بھی چار ہاتھ آگے ہے، جدید جنگوں میں ٹیکنالوجی سے ہی برتری ہے، امید کرتے ہیں...
    ہنگو(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 05 مئی ۔2025 ) تحریک انصاف کے پی کے صدر اور قومی اسمبلی میں پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے سربراہ جنید اکبر خان نے کہا ہے کہ مقدمات بنائیں یا ہمیں ماریں ہم پھر بھی عمران خان کے ساتھ ہوں گے آپ کے اور عوام کے درمیان فاصلے تب ہی کم ہوں گے جب عمران خان آئے گا اور آپ کے حق میں بات کرے گا.(جاری ہے) ہنگو میں پی ٹی آئی کی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ملک میرا ہے، میں نے یہاں مرنا ہے، میرے بچوں نے یہاں مرنا ہے، آپ مامے‘ چاچے نہ بنیں، عقل کل نہ بنیں، یہ ملک آپ کی جاگیر نہیں ہے، آپ...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں دہشتگردی کے واقعہ اوربھارتی الزام تراشی کے بعد دونوں ممالک میں سخت کشیدگی ہے اور جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں۔  نجی ٹی وی جیونیوز کی رپورٹ کے مطابق دونوں ملکوں نے اپنی فضائی حدود بند کر رکھی ہیں اور ایسے میں اتوار کی سہ پہر 2 امریکی ہیلی کاپٹرز نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے بھارتی شہر احمد آباد کا سفر کیا۔  ایوی ایشن ذرائع کے مطابق امریکی رجسٹریشن کے حامل 2 ہیلی کاپٹرز اتوار کی دوپہر ایک بجے بحیرہ عرب پر نچلی پرواز کرتے ہوئے شارجہ سے پہنچے، ویسٹ اسٹار ایوی ایشن اور پرائیویٹ ملکیت کے دونوں لیونارڈو اے ڈبلیو 139ہیلی کاپٹرز لگ بھگ 2...
    نیٹ فلیکس کی مشہور سیریزاسکوئڈ گیم کے تیسرے سیزن کا پہلا ٹیزر 6 مئی کو ریلیز کیا جائے گا۔  یہ اعلان نیٹ فلیکس کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے کیا گیا، جس نے مداحوں میں سیریز کے آخری سیزن کے لیے جوش و خروش کو مزید بڑھا دیا ہے۔ اس سیریز کا مکمل ٹریلر رواں ماہ کے آخر میں متوقع ہے۔ اسکوئڈ گیم سیزن 3 عالمی سطح پر 27 جون کو ریلیز ہوگا اور اسے کہانی کا حتمی باب قرار دیا جا رہا ہے۔ اس سیزن میں لی جونگ جے، وی ہا جون، لی بیونگ ہن، ام سی وان اور کانگ ہا نیول جیسے پہلے کے معروف کردار واپس آئیں گے۔         View this post on Instagram  ...
    —فائل فوٹو کراچی کے اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا آغاز آج سے ہوگیا ہے۔ناظمِ امتحانات اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے مطابق انٹرمیڈیٹ امتحانات کا پہلا مرحلہ 29 مئی تک جاری رہے گا، جس میں پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، ہوم اکنامکس کے امتحانات صبح 9 تا 12 ہوں گے جبکہ سائنس جنرل کے امتحانات دوپہر 2 سے 5 بجے تک ہوں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ 182 امتحانی مراکز میں سے 36 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔ناظمِ امتحانات نے بتایا کہ پرچہ آؤٹ روکنے کےلیے ہر پرچے میں مخصوص کوڈ شامل ہے جبکہ 16 سپر ویجی لینس ٹیمیں امتحانی مراکز کی نگرانی کریں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ موبائل فون،...
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ وہ اپنی مدت کو بڑھانے کی کوشش کیے بغیر اپنی دوسری مدت کے اختتام پر وائٹ ہائوس چھوڑ دیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے ان پابندیوں کو تسلیم کیا جو انہیں تیسری مدت کے لیے انتخاب لڑنے سے روکتی ہیں۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ ان کے جانشین کے لیے ان کے نائب جے ڈی وینس بہترین ہیں۔انہوں نے مزید کہا میں آٹھ سال تک صدر رہوں گا، میں دو مدتوں کے لیے صدر رہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ جے ڈی وینس اور وزیر خارجہ مارکو روبیو ان کے جانشین بننے کے ممکنہ امیدوار ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا...
    مایہ ناز ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بچوں کیلئے ماؤں کی قربانیوں سے متعلق گفتگو میں کہا ہے کہ والدین کی ذمہ داریاں کبھی بھی 50-50 نہیں ہوتیں، ماں ہمیشہ زیادہ کرتی ہے، یہ دنیا ماں کےلیے برابر نہیں۔ ثانیہ مرزا نے بچوں کیلئے ماؤں کی قربانیوں سے متعلق گفتگو میں کہا ہے کہ والدین کی ذمہ داریاں کبھی بھی 50-50 نہیں ہوتیں، ماں ہمیشہ زیادہ کرتی ہے، یہ دنیا ماں کیلئے برابر نہیں۔ پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ناصرف کھیلوں میں اپنی الگ پہچان بنائی بلکہ ماں بن کر بھی اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھائیں۔ ثانیہ مرزا نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے ماں بننے کے...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قومی سلامتی کے سابق مشیر مائیک والٹز، کی جانب سے استعمال کی جانے والی ایک ”سگنل“ طرز نامی میسجنگ ایپ کو ہیک کر لیا گیا ، جس کے نتیجے میں حساس حکومتی معلومات ہیک ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے 404 میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایک نامعلوم ہیکر نے TeleMessage نامی ایپ کو ہدف بنایا، جو سگنل کی طرز پر تیار کی گئی ہے تاہم اس میں پیغامات کو محفوظ کرنے (archiving) کی اضافی صلاحیت موجود ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ ایپ امریکی سرکاری اداروں اور افسران کی جانب سے بڑے پیمانے پر استعمال کی جاتی ہے تاکہ ریکارڈ محفوظ رکھنے کے قانونی تقاضے پورے کیے جا سکیں۔ تاہم...
    پشاور ہائیکورٹ نے حیات آباد پشاور سے غیرقانونی طور پر پولیس کی حراست میں لیے گئے افراد کو عدالت میں پیش کیے جانے پر ان کی بازیابی سے متعلق درخواست نمٹادی، عدالت نے پولیس حکام کو قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے پاکستانی نژاد عمانی خاتون کی بازیابی کی ہدایت کردی۔ لاپتا افراد کے کیس کی سماعت قائمقام چیف جسٹس عتیق شاہ کی سربراہی میں پشاور ہائیکورٹ کے 5 رکنی لارجر بینچ نے کی، جسٹس ارشد علی ، جسٹس صاحبزادہ اسد اور جسٹس محمد نعیم سمیت جسٹس وقار احمد بھی لارجر بینچ کا حصہ تھے۔ آئی جی پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید چوہدری اور سی سی پی او قاسم علی خان عدالت میں پیش ہوئے، جہاں 5 لاپتا افراد کو...
    پاکستان کی ممتاز صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بھارت میں بلاک کر دیا گیا ہے۔ گلوکارہ عابدہ پروین کے بھارتی مداح جب ان کا انسٹاگرام پروفائل دیکھنے کی کوشش کرتے ہیں تو ایک نوٹس ظاہر ہوتا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یہ اکاؤنٹ قانونی درخواست کے تحت بھارت میں دستیاب نہیں ہے۔ تاہم اگر بھارتی صارفین وی پی این کا استعمال کریں تو بلاک فنکاروں کے اکاؤنٹس تک رسائی ممکن ہوجاتی ہے۔ واضح رہے کہ یہ اقدام بھارت میں حالیہ پہلگام حملے کے بعد پاکستان اور پاکستان کے عوام خاص طور پر اہم اور مشہور شخصیات کیخلاف بڑھتی ہوئی پابندیوں کا نتیجہ ہے۔ اس سے قبل کئی مشہور پاکستانی شخصیات کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو...
    کراچی: کراچی میں اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت انٹر کے سالانہ امتحانات کا آغاز ہوگیا ہے، جس میں 1 لاکھ 26 ہزار 500 سے زائد طلبہ و طالبات صبح اور شام کی شفٹوں میں شریک ہو رہے ہیں۔ اس موقع پر امتحانات کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ انٹر بورڈ کے امتحانات دو شفٹوں میں لیے جا رہے ہیں۔ صبح کی شفٹ میں 92 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات شامل ہیں، جنہوں نے سائنس پری میڈیکل سمیت دیگر مضامین کا امتحان دینا ہے۔ صبح کی شفٹ کا امتحان صبح 9 بجے سے 12 بجے تک ہوگا، جس میں آج گیارہویں جماعت کا میتھمیٹکس کا پرچہ لیا جائے گا۔ شام...
    حریت ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم اپنے بچوں کے مستقبل کے لیے اسی طرح لڑ رہے ہیں جس طرح ماضی میں ڈوگرہ دور میں سیاسی اور معاشی غلامی کے خلاف جدوجہد کی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق دیرینہ تنازعہ کشمیر کا پرامن حل کے لئے جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا کہ 77سال سے زائد عرصہ گزر جانے کے باوجود تنازعے کا حتمی حل نہیں نکالا جا سکا جبکہ اس عرصے...
    لبنان میں 9 سال سے زائد عرصے بعد اتوار کو پہلے بلدیاتی انتخابات کا آغاز ہوگیا۔ یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کی لبنان پر راکٹ حملوں کے بعد بمباری، 2 شہری جاں بحق ووٹنگ علاقوں کے لحاظ سے ہو رہی ہے۔ بیروت کے جنوبی مضافات سمیت ماؤنٹ لبنان کے اضلاع میں انتخابات کا پہلا مرحلہ شروع ہوا ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق ماؤنٹ لبنان میں 9،321 امیدوار جن میں 1،179 خواتین بھی شامل ہیں 333 میونسپل کونسلوں کی نشستوں کے لیے انتخاب لڑ رہے ہیں۔ مقامی وقت کے شام 7 بجے پولنگ بند ہونے سے 3 گھنٹے پہلے ووٹر ٹرن آؤٹ 35 فیصد سے بھی کم تھا۔ دریں اثنا صدر جوزف عون نے لبنانی عوام اور عالمی برادری کے درمیان اعتماد کی...
    —فائل فوٹو سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں کل سے انٹر میڈیٹ کے امتحانات شروع ہوں گے۔یہ بات حیدرآباد کے اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے جاری نوٹیفکیشن میں بتائی ہے۔چیئرمین انٹر بورڈ کے مطابق تمام 9 اضلاع میں بیک وقت انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ہوں گے۔
    فلسطین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمٰن نے کہا کہ پاکستان کے 25 کروڑ عوام اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اہلسنت و جماعت کے زیرِ اہتمام کراچی میں فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی فلسطین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمٰن نے کہا ہے کہ پاکستان کے 25 کروڑ عوام اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی بحری، بری اور فضائی فوج کو سلام پیش کرتے ہیں۔ نمائش چورنگی کراچی میں فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کی منعقدہ فلسطین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمٰن نے کہا کہ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے، بھارتی جیت کا منہ توڑ جواب دیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت اور اسرائیل...
    بنگلا دیش نے یو اے ای اور پاکستان کے دورے کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا  ۔ لٹن داس کو دونوں دوروں کے لیے ٹی ٹوئنٹی کپتان مقررکیا گیا ہے،مہدی حسن نائب کپتان ہونگے۔ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں5کھلاڑیوں کی واپسی ہوئی ہے ،تنزید حسن، پرویز حسین، سومیا سرکار، نجم الحسن شانتو ٹیم میں شامل ہونگے۔ توحید ہردوئے، شمیم حسین، جیکر علی، رشاد حسین، تنویر اسلام اسکواڈ میں شامل ہونگے،مستفیض الرحمان، حسن محمود، راشد حسین، رضوان حسین بھی ٹیم کا حصہ ہونگے۔ Post Views: 2
    مودی حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے مولانا ارشد مدنی نے کہا ہے کہ اگر حکومت واقعی ملک میں امن و امان چاہتی ہے تو اسے نفرت انگیز پالیسیوں سے باز آنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پہلگام میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کی اور کہا کہ اسلام کسی بے گناہ کے قتل کی اجازت نہیں دیتا۔ مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ یہ حملہ ایک دہشت گردانہ کارروائی ہے اور حکومت کو چاہیئے کہ جو بھی اس حملے کا ذمہ دار ہے، اس کے خلاف سخت سے سخت قدم اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ وہ نہیں جانتے کہ یہ...
    —فائل فوٹو کراچی کے علاقے ملیر کے داؤد گوٹھ میں دستی بم حملے کے حوالے سے تفتیشی حکام نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ روسی ساختہ دستی بم کا وزن 450 گرام تھا۔تفتیشی حکام کے مطابق 2 موٹر سائیکل سوار ملزمان دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے، دھماکے سے موٹر سائیکل، ایمبولینس اور ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچا۔حکام کے مطابق ملیر داؤد گوٹھ میں ہوئے حملے میں ایک شخص زخمی ہوا تھا، روسی ساختہ دستی بم کا وزن 450 گرام تھا۔تفتیشی حکام نے بتایا ہے کہ اسی نوعیت کا دستی بم 28 مارچ کو قائد آباد پولیس ناکے پر بھی استعمال کیا گیا، جس میں 3 اہلکار زخمی ہوئے تھے۔حکام کے مطابق دونوں حملوں میں ایک ہی طرز...
      —ویڈیو گریب ایم کیو ایم پاکستان نے بھارتی جارحیت کے خلاف کراچی میں ریلی نکالی۔اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما شارق جمال نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے حملہ کیا تو اس کے ٹکڑے ہو جائیں گے۔ شارق جمال نے یہ بھی کہا کہ قوم فوج کے ساتھ ہے۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رکنِ سندھ اسمبلی  قرۃ العین نے کہا کہ بھارت نے پہلگام حملے کا ڈرامہ رچایا۔ انہوں نے کہا کہ حملے کو جواز بنا کر بھارت جارحیت پر اتر آیا ہے۔
    بھارتی عدالت کا حریت رہنما الطاف احمد بٹ کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 4 May, 2025 سب نیوز نئی دہلی (سب نیوز)بھارتی عدالت نے سینئر حریت رہنما الطاف احمد بٹ کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے انہیں گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بدنام زمانہ بھارتی قومی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے کی ایک عدالت نے کشمیری حریت رہنما الطاف احمد بٹ کو اشتہاری قرار دیدیا ہے۔ بھارتی عدالت نے عرصہ دراز سے پاکستان میں مقیم حریت رہنما کو چارج شیٹ جاری کیا۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق عرصہ دراز سے پاکستان میں مقیم حریت رہنما کے خلاف این آئی اے نے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جرنل PLOS میڈیسن میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق طبی دیکھ بھال ترک کرنے کے بعد مردوں کے ہائی بلڈ پریشر، ذیابیطس اور ایڈز سے مرنے کا امکان خواتین کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے۔ محققین کے مطابق نتائج سے پتا چلتا ہے کہ مردوں کو احتیاطی نگہداشت اور صحت کی دیکھ بھال میں حصہ لینے کی ترغیب دینے کے لیے مزید توجہ کی ضرورت ہے۔ یونیورسٹی آف سدرن ڈنمارک میں صحت عامہ کی ایسوسی ایٹ پروفیسر سینیئر محقق انجیلا چانگ کے مطابق میڈیسن کو یہ بھی قبول کرنے کی ضرورت ہے کہ جب صحت کی دیکھ بھال کے رہنما خطوط اور علاج کی بات آتی ہے تو جنسی اختلافات ہوتے ہیں۔ انجیلا چانگ کا کہنا ہے مردوں...
    واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)مائیکروسافٹ کمپنی نے مشور ویڈیو میٹنگ پلیٹ فارم اسکائپ کو 22 سال کی طویل سروس کے بعد بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ مائیکروسافٹ کی طرف سے بنائے گئے ایک دوسرے ویڈیو میٹنگ پلیٹ فارم ‘میٹنگ’ کی مقبولیت کے بعد سامنے آیا ہے جس پر کمپنی اب اپنی تمام تر توجہ مرکوز کرنا چاہتی ہے۔ مائیکروسافٹ کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے مطابق ٹیم میں بھی ان خصوصیات کو جاری رکھا گیا ہے جو اسکائپ میں موجود تھیں۔ ٹیم کے ذریعے انفرادی اور گروپ ویڈیو کالز، مسیجنگ اور فائل شیئرنگ جیسی خدمات سے مفت فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔ مائیکروسافٹ کے مطابق گزشتہ 2 سالوں میں ٹیم استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد میں 4 گنا اضافہ ہوا ہے۔...
    ٹرینیڈاڈ(نیوز ڈیسک)ایمازون کے جنگلات میں چھوٹے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ ہوئی جس میں مسافر افراد بچے سمیت 5 افراد دلدلی جھیل میں مگرمچھوں کے درمیان پھنس گئے۔ رپورٹ کے مطابق بولیویا کی ریسکیو ٹیموں نے 36 گھنٹوں بعد متاثرین کو بحفاظت نکال لیا۔ طیارے کے پائلٹ اینڈریس ویلارڈے نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ دورانِ پرواز انجن میں خرابی پیدا ہوئی، جس کے باعث انھیں شمالی بولیویا کے شہر باوریس سے ٹرینیڈاڈ جاتے ہوئے ایتانومس دریا کے قریب ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ ویلارڈے کے مطابق طیارہ اچانک نیچے آنے لگا اور مجھے اسے ایک دلدلی علاقے میں اتارنا پڑا، جو ایک جھیل کے قریب تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم پانچوں افراد طیارے کے اوپر کھڑے تھے اور ہمارے...
    پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت کے اندر سے مودی سرکار کے خلاف آوازیں اٹھنے لگیں، اور نوجوان حکومت سے سوالات کررہے ہیں۔ مودی سرکار کی ناکامی پر بھارتی نوجوان نے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ اقتدار کی ہوس میں مودی نے ہمیشہ جھوٹے دعوے کیے، جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ یہ بھی پڑھیں پہلگام فالس فلیگ آپریشن: پاکستانی میڈیا کا بھارتی پروپیگنڈے کا منہ توڑ جواب، جھوٹا بیانیہ دفن بھارتی نوجوان نے کہاکہ نوجوانوں اور کسانوں سے کیے گئے وعدے آج بھی تشنۂ تکمیل ہیں، مودی نے 2 کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا، مگر آج بھارتی نوجوان بیروزگاری کی دلدل میں پھنسے ہوئے ہیں۔ نوجوان کا کہنا تھا کہ مودی، امیت شاہ اور یوگی آدتیہ ناتھ نے ملک...
    پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی ڈرامے کو سکھ برادری نے بے نقاب کر دیا رپورٹ کے مطابق سکھ برادری کا دوٹوک اعلان بھارت کا پہلگام حملہ سراسر فالس فلیگ ہے، سکھ برادری نے بھارت کے جھوٹے بیانیے کو جڑ سے اکھاڑ دیا۔ سکھ برادری  نے کہا کہ بھارت نے جو پہلگام ڈرامہ کیا ہے اس کا مقصد پاکستان پر جنگ مسلط کرنا ہے،  اگر بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو  پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ سکھ برادری نے کہا کہ پنجاب کی سرزمین دشمن کے لیے نہیں پاک فوج کے لیے لنگر، پانی اور دعائیں حاضر ہیں، اگر پاکستان کی اور گرو صاحب کی دھرتی پر آنچ بھی آئی تو انڈیا کو چھوڑیں گے نہیں، پاکستان ہماری...
    سٹی42: سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ بھارت کی دھمکیوں کے بعد پاکستانی قوم کا اتحاد ہماری مسلح افواج کیلئے تقویت کا باعث ہے،ہم افغانستان میں روس جیسی سپرپاور کو شکست دینے اور دنیا کا نقشہ بدل کے 10اسلامی ریاستوں کا قیام ممکن بنانے والے شہداء کے وارث ہیں۔  سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان کا کہنا تھا کہ اپنی خاندانی روایات کو قائم رکھتے ہوئے اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر ہر جارحیت کا سامنا کریں گے،حلقے کے دیرینہ مسائل کے حل کے ساتھ تعمیر و ترقی کے نئے منصوبوں کیلئے بھی بھر پور کوششیں جاری ہیں اور ان شا اللہ عوام جلد مزید خوشخبریاں سنیں گے ۔ پی ایس ایل 10:...
    جنوبی افریقہ کے فاسٹ باؤلر کاگیسو ربادا کے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سے باہر ہونے کی وجہ سامنے آگئی ہے۔ جنوبی افریقہ کے فاسٹ باؤلر کاگیسو ربادا ممنوعہ دوا استعمال کرنے کے اعتراف کے بعد آئی پی ایل سے عارضی معطلی کا شکار ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:آئی پی ایل: سوریا ونشی کا تاریخی کارنامہ، 14 سال کی عمر میں شاندار سینچری انٹرنیشنل میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقہ کے فاسٹ باؤلر کاگیسو ربادا نے ممنوعہ دوا کے استعمال کا اعتراف کیا ہے، جس کے بعد سے وہ آئی پی ایل سے عرضی معطلی کا شکار ہیں۔ کاگیسو ربادا آئی پی ایل ایس سے اچانک اس وقت آؤٹ ہوگئے تھے جب وہ گجرات ٹائٹنز کے لیے کھیل رہے...
    اسرائیل کے بین گوریون ایئرپورٹ کے نزدیک حوثیوں کے بیلسٹک میزائل حملے میں 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ حملے کے بعد ایئرپورٹ کی فضائی حدود کو پروازوں کے لیے بند کردیا گیا تاہم بعد میں اسے بحال کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: ایران کے بعد حوثیوں نے بھی اسرائیل پر حملہ کردیا میزائل حملے کے بعد اسرائیلی وزیردفاع نے حوثیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی ہم پر حملہ کرے گا ہم اس کا بھرپور جواب دیں گے جبکہ دوسری طرف یمن میں موجود حوثیوں باغیوں کے ایک سینیئر عہدیدار قطر کی ایک ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ اسرائیل کے اندر حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی ہماری صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے۔...
    شانگلہ میں بار ایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ قوم اسی طرح متحد ہے جس طرح ہمارے آبائو اجداد کشمیر کی آزادی کی جدوجہد میں ثابت قدم رہے۔ اسلام ٹائمز۔ امور کشمیر و گلگت بلتستان کے وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے لیکن اگر بھارت نے جنگ مسلط کی تو پوری قوم دشمن کو شکست دینے کے لیے پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہو گی۔ ذرائع کے مطابق انجینئر امیرمقام نے ان خیالات کا اظہار ضلع شانگلہ میں مختلف بار ایسوسی ایشنز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام پاکستان اور اس کی مسلح افواج سے بے پناہ محبت و عقیدت...
    خالد کھوکھر— فائل فوٹو صدر کسان اتحاد خالد کھوکھر نے کہا ہے کہ دنیا میں کوئی نہیں جو پانی اور ہوا پر قابو پا سکے۔خالد کھوکھر اور دیگر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ کاشتکار سب سے بڑی آبادی ہے اور وہ سب پاکستان سے محبت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وطن کی محبت میں ہم سب ایک فورم پر ہیں، ہم میں کوئی سندھی بلوچی نہیں۔ 15 ارب روپے کا اعلان کر کے کسانوں کا مذاق اڑایا گیا:خالد کھوکھرصدر پاکستان کسان اتحاد خالد کھوکھر نے کہا ہے کہ 15 ارب روپے کا اعلان کر کے کسانوں کا مذاق اڑایا گیا ہے، اس طرح رہا تو اگلے سال گندم کاشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مودی سندھ طاس...
    وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان—فائل فوٹو وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ بھارت کا جھوٹ دنیا کے سامنے ایکسپوز ہو چکا ہے۔ٹیکسلا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلگام حملے پر وزیرِ اعظم نے انڈیپینڈنٹ کمیشن بنانے کی بات کی تھی۔رانا مشہود خان کا کہنا ہے کہ کشمیر میں 75 سال سے عوام کے ساتھ ظلم و زیادتی کی جارہی ہے، بھارت میں تمام اقلیتوں کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے۔ پہلگام حملہ، افغانستان سے لایا گیا جدید امریکی اسلحہ استعمال کیا گیا، بھارتی دعویٰاسلام آباد 22 اپریل کو پہلگام میں ہونے والی... انہوں نے کہا کہ آج بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے...
    بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی، ایم) کے صدر سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ، عدلیہ اور دیگر فورمز عوام کے حقوق کے تحفظ میں ناکام رہے ہیں۔ نجی اخبار میں شائع خبر کے مطابق گزشتہ شب شاہوانی اسٹیڈیم میں پارٹی کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مینگل نے کہا کہ ان کی جماعت اپنی سیاست کے لیے حکومت سے اجازت لینے کی زحمت نہیں کرے گی، جب حکومت ہم سے احتجاج نہ کرنے کے لیے کہتی ہے، تو ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی غلط پالیسیوں کو ترک کرے، جو لوگوں کو احتجاج کرنے پر مجبور کرتی ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ اگر حکام لوگوں اور بلوچ خواتین کی بے حرمتی کرتے ہیں،...
    لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستانی اوپننگ بیٹر صائم ایوب نے کہا ہے کہ مکمل فٹ ہوں اس لیے پی ایس ایل کے میچز کھیل رہا ہوں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر انٹرویو دیتے ہوئے صائم ایوب کا کہنا تھا کہ علاج کے دوران ڈاکٹر کو کہہ دیا تھا،میچ کے لیے مکمل فٹ ہونے کے بعد پاکستان جاؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی سی چمپئنز ٹرافی کھیلنے کی خواہش تھی، انجری کے بعد اکیلے رہ کر منفی سوچ کو دور رکھنے کے کوشش کرتا تھا، ناکامی کیرئیر کا اہم حصہ ہوتی ہے، ناکامیوں سے اپنے اندر کمی کو تلاش کرنے کاموقع ملتا ہے۔ پاکستانی اوپننگ بیٹر کا مزید کہنا تھا کہ جب کرکٹ شروع کی تو سوچا تھا کرکٹ...
    انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جوز بٹلر نے انڈین پریمیئرلیگ (آئی پی ایل) میں بھارت کے سوریاکمار یادیو کا تیز ترین 4 ہزار رنز بنانے کا تیسرا نمبر اپنے نام کرلیا۔ آئی پی ایل میں گجرات ٹائٹنز کی نمائندگی کرنے والے جوز بٹلر نے سن رائزز حیدرآباد کے خلاف میچ میں یہ ریکارڈ بنایا اور اپنی ٹیم کو پلے آف تک رسائی دلائی۔ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی پی ایل کے 51 ویں میچ میں جب گجرات ٹائٹنز نے بیٹنگ شروع کی تو کپتان شبھمن گل اور سدھرسن نے شان دار آغاز کیا اور بالترتیب 76 اور 48 رنز کی اننگز کھیلی۔ جوز بٹلر کو میچ سے قبل آئی پی ایل میں...
    پاک بھارت کشیدگی؛ وزیر داخلہ آج خلیجی ممالک کے دورے پر روانہ ہوں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 4 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد: وقاقی وزیر داخلہ محسن نقوی پہلگام واقعے اور خطے کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر آج خلیجی ممالک کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی جارحیت کے باعث خطے کی کشیدہ صورتحال پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایک روزہ دورہ پر عمان پہنچیں گے اور اعلی حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ مقبوضہ کشمیر میں پہلگام واقعے کے بعد وزیرِاعظم شہباز شریف اور نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے موجودہ پاک بھارت کشیدگی پر عالمی رہنماؤں سے رابطے کیے ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف سے ترک سفیر نے...
    پاکستان سے بھارت جانے والی سیما حیدر پر کالے جادو کا الزام لگانے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک شخص پاکستانی شہری سیما حیدر اور ان کے شوہر سچن مینا کے گھر میں زبردستی داخل ہو گیا جس کے بعد ایک بڑا تنازعہ کھڑا ہوا۔ رپورٹ کے مطابق اطلاع ملتے ہی پولیس فوراً موقع پر پہنچ گئی اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت تیجس کے نام سے ہوئی ہے، جو گجرات کا رہائشی ہے جو ذہنی بیماری کا شکار ہے۔ پولیس کے مطابق تیجس نے تفتیش کے دوران الزام عائد کیا کہ سیما حیدر اور سچن مینا نے اس پر ”کالا جادو“ کرایا ہے۔ ملزم کا مزید کہنا...
    مقبوضہ کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللّٰہ کی نئی دلی میں وزیراعظم مودی سے ملاقات ہوئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم مودی اور عمر عبداللّٰہ کے درمیان ملاقات 30 منٹ جاری رہی۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پہلگام حملے سمیت دیگر امور پر بات چیت ہوئی۔ Post Views: 2
    ویب ڈیسک:جامشورو میں تیز آندھی اور طوفان کے باعث حیسکو ریجن میں 300 سے زائد فیڈرز ٹرپ کرگئے ہیں۔ فیڈرز ٹرپ ہونے کے باعث حیدرآباد شہر سمیت مختلف علاقوں کی بجلی معطل   رہنے سے شہری کرب میں مبتلا ہیں۔ ترجمان حیسکو کے مطابق فیڈرز کی بحالی کا کام جاری ہے، 150 سے زائد فیڈرز بحال ہوچکے ہیں۔ تیز آندھی کے سبب ٹاور گرنے سے بولا خان اور احمد خان گرڈ اسٹیشنوں کی بجلی بھی معطل ہے۔ قصور : پسند کی شادی نہ ہونے پراپنےہی گھر کا صفایا کرنے والی لڑکی پکڑی گئی
      ہمارے لوگوں کو بے عزت کروگے ، ہماری نسل کشی کروگے ، ہماری خواتین کو سڑکوں پر گھسیٹو گے ، ہمارے نوجوانوں کی مسخ شدہ لاشیں پھینکو گے تو اس کے بعد بھی آپ کہو گے کہ ہم خاموش رہیں ہم پاکستان کی پارلیمنٹ اور عدلیہ سمیت تمام فورمز پر گئے لیکن ہمیں مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملا اس لیے اب ہماری جماعت قومی اور عوامی مزاحمت کی جدوجہد اور سیاست کرے گی، احتجاجی جلسے سے خطاب بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ۔کوئٹہ کے شاہوانی اسٹیڈیم میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کے دیگر رہنمائوں اور کارکنوں کی رہائی کے لیے منعقدہ احتجاجی...
    کراچی: شہر قائد میں رات گئے فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ خاتون اور بچی سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بلدیہ ٹاون  رئیس گوٹھ ستارہ بائی پاس کرش پلانٹ کے قریب  نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق  ہوگیا جس کی لاش کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت  50 سالہ عبدالرشید کے  نام سے ہوئی،  اہل  علاقہ کی اطلاع پر موچکو تھا کی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی ، مقتول پریا گوٹھ کا رہائشی تھا اور مزدور تھا۔ مزید پڑھیں: کراچی، ڈیفنس اور بفرزون میں فائرنگ کے واقعات میں 5 سالہ بچی سمیت 2 افراد زخمی  پولیس کے مطابق واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش...
    آبی جارحیت اور ہر قسم کی تجارت بند کرنے کے بعد ہواس باختہ بھارت نے ایک اور جارحانہ قدم اٹھاتے ہوئے پاکستانی پرچم والے بحری جہازوں کے داخلے پر بھی پابندی عائد کر دی۔بھارت نے پہلگام کے بے بنیاد واقعے کو جواز بناتے ہوئے پہلے آبی جارحیت کرتے ہوئے پاکستان سے سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر ختم کرنے کا اعلان کیا اور پھر بھارت نے پاکستان سے تمام اشیا کی براہ راست یا بالواسطہ درآمد پر پابندی لگا دی۔اب بھارت نے ایک اور جارحانہ قدم اٹھاتے ہوئے پاکستانی پرچم والے بحری جہازوں کے داخلے پر پابندی لگادی۔ڈائریکٹریٹ جنرل شپنگ ممبئی کا کہنا ہے کہ پاکستانی پرچم والے بحری جہاز کی بھارت کی کسی بھی بندرگاہ میں داخلے پر پابندی...
    پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر نے جمعہ کے روز کنٹرول لائن کے قریبی رہائشیوں کو خوراک کا ذخیرہ کرنے کی ہدایت کی ہے کیونکہ پہلگام میں گذشتہ ماہ ایک مہلک حملے کے بعد روایتی حریفوں کے درمیان سرحدی کشیدگی جاری ہے۔بھارت نے 22 اپریل کو پہلگام حملے کا الزام پاکستان پر عائد کیا ہے جبکہ اسلام آباد نے اس کی تردید کی ہے۔جوہری ہتھیاروں سے آراستہ ہمسایہ ممالک کے درمیان مسلسل آٹھ راتوں تک فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہا ہے۔پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے وزیرِ اعظم چوہدری انوار الحق نے جمعہ کو مقامی اسمبلی کو بتایا، "لائن آف کنٹرول (ایل او سی) سے ملحق 13 حلقوں میں دو ماہ کے لیے خوراک کا ذخیرہ کرنے کی ہدایات جاری کی...
    کراچی: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں بھارت کے فالس فلیگ آپریشن پر امریکی نائب صدر کے بیان کی مذمت کرتے ہیں اور حکومت امریکی سفیر سے اس کی وضاحت طلب کرے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے ادارہ نور حق کرچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پہلگام میں بھارت کے فالس فلیگ آپریشن پر امریکی نائب صدر کے بیان کی شدید مذمت کی اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکی سفیر کو طلب کرے اور پوچھے کہ ان کے نائب صدر نے بغیر تحقیقات کے یہ بیان کیسے دیا؟۔ حافظ نعیم نے کہا کہ بھارت پہلگام واقعے پر...
    اسمارٹ فونز کی دنیا میں خبریں لیک ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ دنوں سام سنگ کے ایس 25 ایج کے حوالے سے خبریں لیک ہونے کے بعد اب آنر 400 کے متعلق خفیہ معلومات لیک کر دی گئیں۔ لیکس شیئر کرنے والے ایک نئے ذریعے کے مطابق آنر 400 کی باڈی کا سائز 156.5x74.6x7.3 mm اور وزن 184 گرام ہوگا۔ فون میں 6.55 انچ کی AMOLED نصب ہوگی جس کا ری فریش ریٹ 120 ہرٹز ہوگا۔ آنر 400 میں اسنیپ ڈریگن 7 جینریشن 3 چپ سیٹ اور میجک او ایس 9.0 پر مبنی اینڈرائیڈ 15 آپریٹنگ سسٹم موجود ہوگا۔ فون میں 5300 ایم اے ایچ کی بیٹری لگی ہوگی جو 66 واٹ سپر چارج فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ آئے گی۔...
    اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 03 مئی 2025ء ) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ کہتے ہیں ریکوڈک آئے گا تو پاکستان کے مسائل ختم ہو جائیں گے، میرے زمانے میں کہتے تھے گوادر پورٹ بن جائے تو پاکستان کے حالات ٹھیک ہو جائیں گے، ریکوڈک معاہدے سے کیا فائدہ ہوا؟۔ تفصیلات کے مطابق عوام پاکستان پارٹی کے کنوینر، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہےکہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ نوجوانوں کا ناامید ہونا ہے، نوجوانوں کو کاروبار اور نوکری کے مواقع میسر ہوں گے تو نوجوان واپس آجائیں گے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ نوجوانوں کا ناامید ہونا ہے، کیونکہ پاکستانی نوجوان...
    امریکی نشریاتی ادارے وائس آف امریکا (وی او اے) کی نشریات اگلے ہفتے سے بحال ہونے کا امکان ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی عدالت کے فیصلے کے بعد امکان ہے کہ وائس آف امریکا کی نشریات اگلے ہفتے سے بحال ہو جائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں ڈونلڈ ٹرمپ نے وائس آف امریکا (VOA) کے ملازمین کو تنخواہ کے ساتھ چھٹی پر کیوں بھیجا؟ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے وائس آف امریکا کی نشریات معطل کردی تھیں، جس کے بعد کنٹریکٹ ملازمین کو فوری فارغ کردیا گیا تھا، جبکہ مستقل ملازمین کو چھٹی پر بھیج دیا گیا تھا۔ وائس آف امریکا نے امریکی صدر کے حکم پر نشریات بند کردی تھیں، تاہم اس فیصلے...
    سٹی 42 : وفاقی وزیر برائے امور کشمیر گلگت بلتستان اور مسلم لیگ(ن) خیبرپختونخوا کے صدر امیرمقام نے کہا ہے کہ ا گر بھارت نے جنگ مسلط کی تو پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی۔  وفاقی وزیر امیر مقام نے شانگلہ میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن، مسلم لیگ لائرز فورم سمیت دیگر تنظیموں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شانگلہ کے عوام نے پورے ملک کے لیے قربانیاں دے کر دہشت گردی کا مقابلہ کیا اور تاریخ رقم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شانگلہ کے عوام نے پورے ملک کے لیے قربانیاں دے کر دہشت گردی کا مقابلہ کیا اور تاریخ رقم کی، اب جب بھی ملکی سالمیت کی بات آئے گی تو پورا خیبر پختونخواہ اور...
    یمن کے وزیراعظم احمد عوض بن مبارک عہدے سے مستعفی ہوگئے۔ انہوں نے سعودی عرب پہنچنے کے بعد مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ملکی حالات میں بہتری اور معاشی بحران سے نمٹنے میں ناکامی پر کابینہ اور عوام کی جانب سے احمد بن مبارک پر مستعفی ہونے کےلیے دباؤ تھا۔ یمن کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت کے وزیرِ اعظم احمد عوض بن مبارک نے ہفتے کے روز اپنے استعفے کی اطلاع دی۔ ایک بیان میں مبارک نے کہا کہ انہیں ’’کئی مشکلات‘‘ کا سامنا رہا، جن میں حکومت میں رد و بدل نہ کر سکنے کی دشواری بھی شامل ہے۔ Post Views: 2