2025-05-24@19:55:54 GMT
تلاش کی گنتی: 506
«امریکا میں ایک سینٹ»:
(نئی خبر)
دبئی(نیوز ڈیسک)امریکا، بیلجیم، سعودی عرب اور امارات سمیت 12 ملکوں سے 107 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا جن میں سے 14 ڈیپوٹیز کو منشیات فروشی، جعلی کرنسی پھیلانے اور دیگر الزامات کے تحت کراچی میں گرفتار کر لیا گیا اور دیگر کو ان کے گھروں کو جانے کی اجازت دے دی گئی۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران بیلجیم سے 2 امریکا سے ایک، عمان سے 3، سعودی عرب سے 4، متحدہ عرب امارات سے 13، عراق سے 12، قطر سے 2، کمبوڈیا، ملائشیا، بحرین سے ایک ایک، قبرص سے دو پاکستانیوں کو بے دخل کر کے وطن واپس بھیجا گیا۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز 64 پاکستانیوں کو مختلف ملکوں سے ڈی پورٹ کیا گیا،...
(تحریر: سیدہ عبیرہ حسین) پہلے زمانے میں حساس دل رکھنے والے لوگ ہوا کرتے تھے جو پڑوسیوں کے حقوق، رشتے داروں، بہن بھائیوں کے حقوق اچھی طرح جانتے تھے۔ نوکری ایمانداری سے کرتے تھے، حرام کو ہاتھ نہیں لگاتے تھے، رشوت سے دور بھاگتے تھے۔ تبھی ان کی اولاد فرمانبردار، تمیزدار اور شریف ہوا کرتی تھیں۔ مگر افسوس صد افسوس اب ٹرینڈ بدل چکا ہے۔ لوگ لالچ کے گڑھے میں ایسا گرے کہ نہ پڑوسی یاد رہے نہ رشتے دار۔ یاد ہے تو صرف اور صرف پیسہ براؤن نیلے ہرے قائداعظم۔ ورنہ قائداعظم کو کون یاد رکھتا ہے کہ کس طرح ان کی محنت سے اس وطن کا حصول ممکن ہوا۔ آج ہر ادارے میں رشوت خور منافق لوگ کثرت...
ڈونلڈٹرمپ ابھی امریکا کے صدر نہیں بنے لیکن ایلون مسک اور ان کے ٹویٹ ساتھ متنازعہ بنتے جا رہے ہیں۔پہلی مر تبہ شاید ایسا ہوگا کہ امریکا کی سیاست میں ایک ایسا شخص جس کی با ضابطہ طور پر کوئی سرکاری حیثیت تو نہیں لیکن ہوگا انتہائی طاقتور۔ وہ ہے ٹوئیٹر، ٹیسلا اور خلاء میں راکٹ بھیجنے والا ایلون مسک۔اکنامسٹ جریدہ لکھتا ہے کہ یہ قیاس آرائیاں منطقی اعتبار سے درست ہیں کہ اس بات کا اندازہ ٹرمپ کے سابقہ دور حکومت میں ہی ہو گیا تھا کہ اس دفعہ امریکا میں انڈر ٹیبل کاروبار کے لیے لین دین ہوگا۔یعنی کچھ انفرادی لوگ اربوں ڈالر بنائیں گے،crony capitalization کے طریقہ کار سے ۔ حال ہی میں ٹرمپ نے ایک ٹویٹ...
میری لینڈ کی رہائشی امریکی خاتون نے حال ہی میں پِک 5 ڈرا میں 42 لاکھ بھارتی روپوں کی جیت لی اور جارج کاؤنٹی کی رہائشی خاتون نے دعویٰ کیا کہ اس کی جیت کا باعث بننے والے نمبر اس کے خواب میں نظر آئے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق خوش قسمت فاتح نے نے بتایا کہ اس نے جیتنے والے نمبرخواب میں دیکھنے کے ایک ہفتے بعد ایک ٹکٹ خریدا، خاتون نے لاٹری حکام کے سامنے انکشاف کیا کہ اس کے خواب میں ہندسوں کی ایک مخصوص ترتیب نمودار ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ اپنے خواب پر یقین کرتے ہوئے انہوں نے ایک ٹکٹ خریدا، چھٹیوں کے موسم میں ٹکٹ خریدنے کے بعد انہوں نے ایک پارٹی...
ایک آسٹریلوی غوطہ خور نے ایک ہی سانس کے ساتھ پانی کے اندر طویل ترین چہل قدمی کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑنے کے لیے 35 سالہ خاتون نے سوئمنگ پول کے نیچے 370 فٹ، 2 انچ چہل قدمی کی۔ 35 سالہ ایمبر بورکی جو 10 سال سے زیادہ عرصے سے فری ڈائیونگ کر رہی ہیں، نے پول کے اندر اور باہر کئی ہفتوں کی ٹریننگ کی تا کہ اپنا ذاتی 334 فٹ، 7 انچ کے ریکارڈز کے ساتھ ساتھ 357 فٹ، 7 انچ کا گنیز ورلڈ ریکارڈ بھی توڑسکیں۔ خاتون نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں یہ اپنی کامیابی کے احساس کے لیے کرنا چاہتی تھی کیونکہ گنیز ورلڈ ریکارڈ...
نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کینیڈا کو امریکی ریاست بننے کی پیشکش نے ایک نئی بحث کو جنم دیا ہے۔ لیکن کیا کینیڈا کبھی امریکا کی ریاست بن سکتا ہے؟ سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق کینیڈا کو امریکا کی ریاست بننے سے پہلے تمام انتظامی اکائیوں کو علیحدہ کرنا پڑے گا۔ یعنی دوسرے الفاظ میں کینیڈا کو تقسیم کرنا پڑے گا اور یہ تحلیل ہونے کے بعد ہی ایسا کوئی قدم اٹھایا جاسکتا ہے۔ کینیڈا کو بحیثیت ریاست ختم کرنے کے لیے آئین میں ایک ترمیم کرنا ہوگی جس کے لیے ’ہاؤس آف کامنز‘، سینیٹ اور کینیڈا کے تمام صوبوں کی منظوری درکار ہوگی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کینیڈا کے دونوں ایوانوں اور صوبوں کا...