2025-11-04@08:56:54 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 2238				 
                «تعلیم کے لیے»:
(نئی خبر)
	خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ ہاؤس اور سرکاری مہمان خانوں میں کچھ عرصے سے مہمانوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جو پنجاب اور دیگر صوبوں میں مختلف کیسز میں گرفتاری سے بچنے کے لیے خیبر پختونخوا کا رخ کر رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سمیت کن 12 اراکین کی بنیادی رکنیت ختم کر دی؟ سنہ2024  کے عام انتخابات میں خیبر پختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی تیسری بار حکومت بننے کے بعد سے پارٹی رہنما 9 مئی اور دیگر سیاسی نوعیت کے کیسز میں گرفتاری اور پولیس کارروائی سے بچنے کے لیے خیبر پختونخوا حکومت کے مہمان بنے ہوئے ہیں اور کچھ رہنما مستقل طور پر وزیراعلیٰ ہاؤس میں بھی قیام...
	 اسلام آباد:  نیشنل الیکٹرک پاور ریگیولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ ایک روپے 78 پیسے کمی کا اعلان کردیا اور نوٹفکیشن بھی جاری کردیا۔ نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ بجلی کی قیمت میں کمی جولائی کی فیول کاسٹ ایڈجمسٹمنٹ کی مد میں ہوئی ہے اور صارفین کو ریلیف ایک ماہ کے لیے ملے گا۔ نیپرا نے بتایا کہ صارفین کو ریلیف ستمبر کے بلوں میں ملے گا اور یہ ریلیف کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کو ملے گا۔
	راولپنڈی: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں پر تشدد کیس میں گرفتار کیے گئے دو ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے جیل بھیج دیا۔ راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران پولیس نے گرفتار ملزمان راجہ سرفراز اور چوہدری نوید کو عدالت میں پیش کیا۔ سماعت کے دوران جج نے دونوں کو شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کرنے کا حکم جاری کیا۔ یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا تھا جب اڈیالہ جیل کے باہر پاکستان تحریک انصاف کی رہنما علیمہ خان میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں، اسی دوران پی ٹی آئی کارکنوں نے صحافیوں پر حملہ کر دیا اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔ تشدد کے اس واقعے...
	وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرصدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں سیلابی صورتحال کے باعث گندم کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے مسئلے پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے بھر میں گندم کا اسٹاک ڈیکلئر کرنے کے لیے 3 دن کی مہلت دی جائے گی، جس کے بعد غیر قانونی طور پر گندم ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ گندم کا سٹاک رضاکارانہ طور پر ظاہر کرنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوگی تاہم جو عناصر صورتحال کا فائدہ اٹھا کر مصنوعی قلت پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ان کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ مزید پڑھیں:  پنجاب...
	اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سیلاب متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے بجلی کے بلوں پر ٹیکسز اور مختلف سرچارجز ختم کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کے بلوں پر جنرل سیلز ٹیکس، ایف سی سرچارج اور فکسڈ چارجز ختم کرنے کا امکان رکھتی ہے۔ اسی طرح فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ پر جی ایس ٹی اور ایکسائز ڈیوٹی کے خاتمے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کے بلوں سے انکم ٹیکس، فاضل ٹیکس اور ریٹیلر سیلز ٹیکس ختم کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ حالیہ سیلاب نے پنجاب سمیت ملک کے کئی حصوں میں بڑے پیمانے پر تباہی...
	کوئٹہ جیسا شہر جہاں سرکاری سطح پر نہ چڑیا گھر ہے، نہ ہی وائلڈ لائف پارک، وہاں ایک نوجوان نے اپنے گھر کی چھت کو ایک محفوظ جنگل میں بدل دیا ہے۔ اس چھوٹی سی جگہ نے نایاب پرندوں، خرگوشوں اور دیگر پالتو و نیم جنگلی جانوروں کے لیے ایک پناہ گاہ کا روپ اختیار کرلیا ہے۔ یہ نوجوان کا صرف ایک شوق نہیں، بلکہ فطرت سے محبت اور جنگلی حیات کے تحفظ کا عملی نمونہ ہے۔ اس نوجوان نے محدود وسائل میں کیسے یہ سب ممکن بنایا، اور وہ ان جانوروں کی دیکھ بھال کیسے کرتا ہے، اور کوئٹہ جیسے شہر میں اس کی یہ کوشش کیوں اہم ہے؟ مزید جانیے سلمہ بختیار کی اس رپورٹ میں۔ آپ اور...
	 کراچی:  بھارت سے آنے والا مون سون اسپیل سندھ میں بارش برساتا ہوا کراچی تک پہنچ گیا ہے، تاہم کے-الیکٹرک کے ترجمان عمران رانا نے بتایا ہے کہ بارش کے باوجود شہر میں بجلی کی فراہمی مجموعی طور پر معمول کے مطابق ہے۔ عمران رانا کے مطابق مون سون کے اس سسٹم کے تحت شہر کے مرکزی اور مضافاتی علاقوں میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ اس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کے-الیکٹرک ہائی الرٹ پر ہے اور دیگر شہری اداروں کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں کے-الیکٹرک کے 2100 سے زائد فیڈرز میں سے صرف 60 سے کم فیڈرز عارضی طور پر متاثر ہوئے ہیں،...
	وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسیف) کی نئی نمائندہ برائے پاکستان پرنیلے آئرنسائیڈ نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں سیلاب کے دوران یونیسیف کی معاونت، جاری منصوبوں اور مستقبل میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت سندھ اور یونیسیف کے درمیان شراکت داری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، امید ہے یہ تعلق مزید مضبوط ہوگا۔ مزید پڑھیں: ’مریم نواز ہمیں دیں، مراد علی شاہ آپ رکھ لیں‘، سندھ کے تاجروں کا احسن اقبال سے مطالبہ انہوں نے کہا کہ سیلاب کے دوران یونیسیف کی امداد نہایت مؤثر ثابت ہوئی اور آئندہ بھی حکومت سندھ یونیسیف کے ساتھ مل کر تعلیم، صحت اور بچوں کے...
	 متحدہ عرب امارات(یو سے ای) کے محکمہ آثار قدیمہ ابوظہبی کے قریب سر بنی یاس جزیرے پر 1400 سال پرانا عیسائی صلیب دریافت کیا ہے، جو ایک چھوٹے سے گاؤں نما رہائشی علاقے کو مسیحی خانقاہی کمیونٹی سے جوڑتا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ جزیرہ ابوظہبی سے تقریباً 110 میل جنوب مغرب میں واقع ہے، عیسائی صلیب کی دریافت اس بات کا ثبوت ہے کہ یہاں عام گھریلو زندگی اور مذہبی عبادت ایک دوسرے سے جڑی ہوئی تھیں۔ یہ بھی پڑھیں: ماہرین آثار قدیمہ نے یورپ کی سب سے بڑی اجتماعی قبر دریافت کر لی تقریباً ایک فٹ لمبا اور پلستر سے بنا ہوا یہ صلیب ایک گھر کے صحن میں ملا، جہاں پہلی بار کھدائی 1990 کی دہائی میں...
	شارجہ (اسپورٹس ڈیسک)پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے تین ملکی سیریز جیتنے کے بعد کہا ہے کہ ہوم سیریز کے بعد انہیں اعتماد تھا کہ یہ ٹیم کسی بھی حریف کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ میچ کے بعد پریس کانفرنس میں سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ کے لیے قومی ٹیم پوری طرح تیار ہے اور امید ہے کہ ٹورنامنٹ میں بھی اچھے نتائج سامنے آئیں گے۔  انہوں نے کہا کہ شارجہ کی پچ پر 140 رنز ایک بڑا اور مشکل ہدف تھا، خاص طور پر اس لیے کہ افغانستان کے پاس دنیا کی بہترین اسپن بولنگ ہے۔ تاہم پاکستانی بیٹسمینوں نے افغان اسپنرز کے خلاف شاندار کھیل پیش کیا۔...
	ایران یورپ کی جانب سے پابندیاں ہٹانے کی شرط پر عالمی جوہری نگرانی تسلیم کرنے کے لیے تیار، ایرانی وزیر خارجہ
	ایران نے عندیہ دیا ہے کہ وہ ایک ’حقیقی اور دیرپا معاہدے‘ کے لیے تیار ہے، جس کے تحت اپنے یورینیم افزودگی پر سخت نگرانی اور واضح حدود تسلیم کرے گا بشرطیکہ اس کے بدلے میں عالمی پابندیاں اٹھائی جائیں۔ ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے برطانوی اخبار گارڈین میں اپنے مضمون میں یورپی ممالک کو متنبہ کیا کہ وہ اس ماہ کے آخر میں اقوام متحدہ کی وسیع تر پابندیوں کو دوبارہ نافذ کرنے کے منصوبے سے باز آئیں، ورنہ اس کے ’ناقابلِ تلافی اور تباہ کن نتائج‘ برآمد ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیے: ایران جوہری افزودگی ترک نہیں کرے گا یہ قومی وقار کا مسئلہ ہے، عباس عراقچی انہوں نے کہا کہ اگر یورپ اس موقع کو...
	سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام نے تخلیق کاروں (کریئیٹرز) کے لیے ایک اہم فیچر متعارف کرا دیا ہے جس کے تحت وہ اب اپنی ہی پوسٹس اور ریلز پر کیے گئے اپنے تبصروں کو پنِ (Pin) کر سکیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: میٹا نے فیس بک اور انسٹاگرام پر اے آئی ترجمہ فیچر متعارف کرا دیا اس نئی سہولت سے تخلیق کاروں کو نہ صرف اپنی بات کو نمایاں کرنے کا موقع ملے گا بلکہ بحث و مباحثے کے انداز اور لہجے کو کنٹرول کرنے میں بھی آسانی ہوگی۔ واضح رہے کہ فی الحال عام صارفین صرف دوسرے لوگوں کے تبصرے کو پن کر سکتے ہیں (اگر ان کے پاس یہ فیچر فعال ہے) لیکن اپنا تبصرہ پن کرنے کی سہولت...
	روس نے ایک بڑی طبی پیش رفت کا اعلان کیا ہے کہ اس نے نئی کینسر ویکسین کے ابتدائی(پری کلینیکل) تجربات کامیابی سے مکمل کر لیے ہیں جس سے اس دوا کی اثر انگیزی کی تصدیق ہوچکی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بڑی آنت کے کینسر کی 5 علامات جنہیں ہرگز نظرانداز نہ کریں، ماہرین کا انتباہ روسی سرکاری خبر رساں ایجنسی ‘طاس’ کے مطابق یہ اعلان وفاقی طبی و حیاتیاتی ایجنسی کی سربراہ ورونیکا سکورتسووا نے مشرقی اقتصادی فورم میں کیا۔  کئی برسوں پر محیط تحقیق ورونیکا سکورتسووا کے مطابق یہ تحقیق کئی برسوں پر محیط رہی جن میں آخری 3 سال لازمی پری کلینکل مطالعات کے لیے مخصوص کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ اب ویکسین استعمال کے لیے تیار...
	وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ حکومت نے بارشوں کے ساتھ ساتھ ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بھی مکمل تیاریاں کر رکھی ہیں۔ ان کے مطابق تمام محکمے اور وزرا پوری طرح متحرک اور فعال ہیں۔ فلڈ مانیٹرنگ سیل کے دورے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے بتایا کہ انہوں نے سکھر اور لاڑکانہ کے کمشنرز کے علاوہ وزیر آبپاشی اور سیکرٹری سے تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ لی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: دریائے سندھ: گڈو بیراج پر آج بڑے سیلابی ریلے کی آمد متوقع، آبادی کو انخلا کی ہدایت مراد علی شاہ نے کہا کہ سہ...
	ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ایسٹر آئی لینڈ (رپا نوئی) کے مشہور پتھریلے مجسمے اور 50 سے زائد آثارِ قدیمہ 2080 تک سمندر برد ہو سکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:آرکنساس اسٹیٹ پارک میں ‘کچرے’ کے مجسمے نصب کیے جانے کی شکایت نئی تحقیق کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں سے سمندری لہریں بلند ہو رہی ہیں جو ’اہو تونگاریکی‘ جیسے تاریخی پلیٹ فارمز تک پہنچ جائیں گی۔  یہی جزیرہ یونیسکو ورلڈ ہیریٹیج بھی ہے اور مقامی لوگوں کی ثقافتی شناخت اور سیاحت کا مرکز سمجھا جاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق بچاؤ کے اقدامات جیسے بریک واٹرز، پلیٹ فارمز کو مضبوط کرنا یا مجسموں کو منتقل کرنا ناگزیر ہوتے جا رہے ہیں، لیکن یہ نہایت مشکل اور مہنگا کام ہوگا۔ ...
	وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر پوری قوم اور امتِ مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ خاتم النبیین حضرت محمد ﷺ کی سیرت اور اعلیٰ اعمال ہم سب کے لیے بہترین نمونہ ہیں۔ اپنے پیغام میں محسن نقوی نے کہا کہ ولادتِ مصطفیٰ ﷺ وہ ساعتِ نور ہے جب آسمان کے دروازے کھلے اور زمین پر رحمتوں کا نزول ہوا۔ صادق و امین بن کر آپ ﷺ نے مکہ کی بے رحم فضاؤں میں دیانت و ایمانداری کی شمع روشن کی۔  ان کا کہنا تھا کہ حضور ﷺ نے دنیا کو ایک مثالی سماجی اور معاشی نظام عطا کیا جو آج بھی مشعلِ راہ ہے۔ غلاموں، یتیموں اور کمزوروں کے...
	نیوزی لینڈ کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز راس ٹیلر کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد ایک بار پھر میدان میں اترنے جا رہے ہیں۔ وہ آئندہ ماہ عمان میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے ریجنل کوالیفائرز میں ساموا کی جانب سے کھیلیں گے۔ Will Ross Taylor and Samoa make it to next year's T20 World Cup? https://t.co/fiEaMcGmbc pic.twitter.com/1vlp7IKI4U — ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) September 5, 2025  ٹیلر نے کہا کہ اپنی والدہ کے آبائی ملک اور اپنی ثقافت کی نمائندگی کرنا ان کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ہمیشہ پولینیشین کمیونٹی کو کچھ واپس دینا چاہتے تھے، لیکن کبھی نہیں سوچا تھا کہ یہ موقع بطور کھلاڑی ملے گا۔...
	 اسلام آباد:  قومی اسمبلی کے اجلاس میں ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی کا بل پیش کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت شروع ہوا جس میں ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی بل 2025ء پیش کردیا گیا۔ بل کے نکات کے مطابق اس قانون کا اطلاق پورے ملک پر ہوگا اور فور طور پر نافذالعمل ہوگا، اتھارٹی ایک کارپوریٹ ادارے کی حیثیت رکھے گی، مقدمات دائر کرسکے گی، یہ اتھارٹی جائیداد رکھ سکے گی، خریدوفروخت کرسکے گی اور معاہدے کرسکے گی،  اتھارٹی کا صدر دفتر اسلام آباد میں ہوگا اور یہ کہیں بھی علاقائی دفاتر قائم کرسکے گی۔ بل کے مطابق اتھارٹی ورچوئل اثاثہ جات اور سروس فراہم کنندگان کے لیے لائسنس جاری،...
	وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ افغانستان کے زلزلہ متاثرین کے لیے مزید ایک ہزار خیمے بھیجنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ صوبائی حکومت اور خیبر پختونخوا کے عوام افغان بہن بھائیوں کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے افغان قونصلیٹ پشاور کا دورہ کیا، جہاں افغان قونصل جنرل حافظ محب اللہ شاکر نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ بھی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ موجود تھے۔ یہ بھی پڑھیے پاکستان نے افغان زلزلہ متاثرین کے لیے 105 ٹن امدادی سامان حوالے کردیا وزیر اعلیٰ نے افغانستان میں حالیہ زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی...
	انڈیالہ جیل کے باہر بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران علیمہ خان کو اس وقت سخت سوالات اور الزامات کا سامنا کرنا پڑا۔جب ایک صحافی نے ان پر اور ان کے خاندان پر دھمکیوں کے سنگین الزامات عائد کیے۔ علیمہ خان صورتحال پر کوئی جواب دیے بغیر گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہوگئیں۔ قوم نے ظلم قبول نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عوام کے موڈ اور غصے سے صاف ظاہر ہے کہ پاکستان کس سمت جا رہا ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہر سنسنی خیز مناظر!صحافی طیب بلوچ کے علیمہ خان سے سوال پر خاتون رہنما تحریک انصاف برہم "آپ اوپر...
	وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرصدارت سیلاب متاثرین کی بحالی کے حوالے سے طویل ترین خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں متاثرہ افراد کی فوری اور پائیدار بحالی کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔ محکموں کو فوری اقدامات کی ہدایت وزیراعلیٰ نے اربن یونٹ، بورڈ آف ریونیو اور دیگر محکموں کو ہدایت دی کہ بحالی پیکیج پر فوری کام شروع کیا جائے اور امدادی رقوم میں اضافہ کیا جائے۔ کاشتکاروں اور سروے کا منصوبہ انہوں نے کاشتکاروں کے لئے خصوصی بحالی پروگرام مرتب کرنے اور پیکیج کے لیے شفاف سروے جلد مکمل کرنے کا حکم دیا۔ اس مقصد کے لیے ڈیجیٹل ریکارڈنگ کا نظام بھی متعارف کرایا جائے گا جبکہ ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی سروے پراجیکٹ کی نگرانی کرے...
	 کراچی:  جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے اپنی خالی اراضی کو لینڈ مافیا سے بچانے اور اسے استعمال میں لانے سے متعلق معاملات پر سینڈیکیٹ کا ہنگامی اجلاس پیر کو طلب کرلیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کی صدارت میں ہوا یہ اجلاس ایک ایسے وقت میں بلایا گیا ہے جب حال ہی میں گزشتہ جمعہ کے ڈی اے (کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی) کے بعض افسران کی جانب سے کراچی یونیورسٹی کی اراضی پر قبضے کی کوشش کی گئی تھی اور کے ڈی اے افسران  باقاعدہ طور سلور جوبلی گیٹ کے سامنے یونیورسٹی کی خالی اراضی کے دعویدار بن کر سامنے آئے تھے۔ اس واقعے میں یونیورسٹی افسران اور طلبہ سے زمین کے معاملے پر تلخ کلامی اور ہاتھا...
	لاہور کی معروف ہاؤسنگ سوسائٹی پارک ویو سٹی نے اپنے مکینوں کو بڑی سہولت فراہم کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ حالیہ بارشوں اور پانی کے متاثرہ گھروں کے مکینوں سے بجلی کے بل اور ماہانہ مینٹیننس چارجز وصول نہیں کیے جائیں گے۔ Rain water in Bahria Town Lahore. Note its not Flood Water, so things aren't as bad as Park View City, being in Bahria since last 10 years, I vouch for their drainage system, despite being state of art, recent changes in intensity of rains is posing challenges. pic.twitter.com/zMhmLltSGN — Ali Haider Chattha (@Ali_Haider93) August 30, 2025  انتظامیہ پارک ویو سٹی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وہ مکین جن کے گھروں کو...
	کابل (نیوز ڈیسک) افغانستان میں حالیہ زلزلوں نے تباہی مچا دی، ہلاکتوں کی تعداد 1457 تک جا پہنچی جبکہ ہزاروں افراد زخمی اور لاکھوں بے گھر ہو گئے۔ طالبان انتظامیہ کے مطابق 6700 سے زائد گھر مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں اور اب بھی درجنوں افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ امدادی سرگرمیوں میں تیزی لانے کے لیے بدھ کے روز کمانڈوز کو فضائی راستے سے متاثرہ علاقوں میں اتارا گیا تاکہ زندہ بچ جانے والوں کو نکالا جا سکے۔ ریسکیو ٹیموں کے مطابق یہ وقت کے خلاف دوڑ ہے اور کئی ایسے مقامات ہیں جہاں ہیلی کاپٹر اتر نہیں سکتے تھے۔  اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ متاثرین کے لیے غذائی امداد جلد ختم ہو...
	ہیلسنکی: فن لینڈ کے بڑے میڈیا اداروں، صحافیوں، ایڈیٹرز، پبلشرز اور سول سوسائٹی تنظیموں نے صدر الیگزینڈر سٹب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں صحافیوں کے تحفظ کے لیے عالمی سطح پر کردار ادا کریں۔ مشترکہ درخواست میں کہا گیا ہے کہ اگست 2025 میں غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 6 صحافی جاں بحق ہوئے جن کا تعلق رائٹرز، اے پی اور الجزیرہ جیسے عالمی اداروں سے تھا۔ درخواست گزاروں نے صدر فن لینڈ کو بتایا کہ رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز کے مطابق گزشتہ دو سال میں 200 سے زائد صحافی شہید ہوئے ہیں، جو محض انفرادی واقعات نہیں بلکہ آزادی صحافت پر منظم حملے ہیں۔ مزید کہا گیا کہ غیرملکی صحافیوں کو غزہ میں داخلے کی اجازت...
	ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ حالیہ معاہدوں پر مؤثر عمل درآمد کے لیے مشترکہ اقدامات ناگزیر ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ بیجنگ کے دورے کے دوران ہونے والی مثبت اور تعمیری بات چیت کو اب عملی شکل دینا ضروری ہے۔ یہ بھی پڑھیں:چین اور روس نے ایران پر دوبارہ پابندیاں عائد کرنے کی یورپی کوششیں قانونی طور پر غلط قرار دے دیں چینی دارالحکومت میں ایرانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے صدر پزشکیان نے مذاکرات اور تبادلۂ خیال کو نہایت سودمند قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ معاہدوں کو کاغذ سے عملی میدان میں لانے کی ذمہ داری ماہرینِ سائنس، صنعت، تجارت اور دیگر شعبوں پر عائد ہوتی ہے۔  انہوں...
	مانچسٹر پولیس نے پاکستانی کرکٹر حیدر علی کے خلاف مبینہ ریپ کیس ختم کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ناکافی شواہد کے باعث کیس کو مزید آگے نہیں بڑھایا جا سکا۔ کرکٹر کو الزام سے بری کیے جانے کے بعد ان کا پاسپورٹ بھی اب واپس کردیا جائےگا۔ برطانوی پولیس کی جانب سے پاکستانی کرکٹر حیدر علی پر بنایا گیا مقدمہ خارج#haiderali pic.twitter.com/CPxLhbbS8d — Soban Iftikhar Raja (@soban_iftikhar1) September 3, 2025  کیس کے اختتام کے بعد حیدر علی اب برطانیہ میں آزادانہ طور پر آ جا سکیں گے۔ حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے لیے اضافی وقت ضرور لیا گیا، تاہم حیدر علی کے خلاف کوئی الزام ثابت نہیں ہو سکا۔...
	انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت دارالحکومت میں اہم اجلاس منعقد ہوئے جن میں ڈی آئی جیز، اے آئی جیز، ایس ایس پیز اور اسپیشل برانچ کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈویژنل کمانڈرز کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ وفاقی دارالحکومت کی مجموعی سکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔ آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ جرائم کی روک تھام اور شہر بھر میں موثر نگرانی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال جاری ہے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ اسپیشل برانچ معلومات اکٹھی کرنے کے نظام کو مزید بہتر بنائے اور تمام افسران خفیہ معلومات کے تبادلے اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کو...
	آج کے جدید دَور میں بچوں کی صرف تعلیم و تربیت ہی کافی نہیں، بلکہ اُن کے اندر پوشیدہ قدرتی اور تخلیقی صلاحیتوں کی پہچان اور اُنہیں اُجاگر کرنا اصل فن ہے۔ ایسے بچے جنہیں بچپن میں سازگار ماحول، بہترین والدین، ماہر اساتذہ اور مناسب سہولیات دست یاب ہو جائیں، وہ عام بچوں کی نسبت زندگی میں زیادہ آگے بڑھ جاتے ہیں۔ جدید تحقیق اور ماہرینِ نفسیات کے مطابق تمام بچے فطری طور پر تخلیقی اور فنی صلاحیتوں سے مالامال ہوتے ہیں، لیکن بروقت تلاش، معاونت اور درست راہ نمائی کی بدولت کچھ بچے اپنی صلاحیتوں کا اظہار بہت جلد کر لیتے ہیں، جب کہ اکثر بچے اس راہ نمائی سے محروم رہنے کی وجہ سے وقت اور دوسروں سے...
	پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے لیے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے مؤقف کی حمایت کردی۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک میں ڈیموں کی تعمیر ناگزیر ہے، لیکن یہ سب اتفاق رائے سے ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ سیلاب سے سیاست نہیں ہونی چاہیے، اس معاملے پر نیشنل ایکشن پلان بنانے کی ضرورت ہے۔ مشترکہ مفادات کونسل نے بھی نہروں کے معاملے پر اتفاق رائے پر زور دیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کو آج کی ملاقات میں قائمہ کمیٹیوں سے استعفوں کے بارے میں بتایا، جبکہ خیبرپختونخوا میں جلسے...
	وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پر سخت تنقید کی ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ عورت کی حکمرانی کے خلاف فتویٰ دینے کے بعد مولانا نے ڈیزل کے پرمٹ حاصل کیے تھے۔ انہوں نے مال لے کر 26ویں ترمیم کے لیے ووٹ دیا۔ Big breaking ???????? مولانا فضل الرحمان نے 26 ویں ترمیم پر وہی کا کیا کہ ” مینو نوٹ وکھا، میرا موڈ بنے” علی امین گنڈا پور کا مولانا فضل الرحمان پر بڑا الزام مولانا نے 26 ویں ترمیم میں پیسے لے کر حکومتی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا، علی امین گنڈا پور pic.twitter.com/GiTESXaATk — Muhammad Aalijah Khan...
	ملتان(نیوز ڈیسک) چیئرمین میپکو بورڈ عامر ضیاء نے وفاقی وزیر پاور سردار اویس لغاری اور سیکریٹری پاور ڈاکٹر فخر عالم عرفان کو سیلاب متاثرین کے لیے 19 ملین روپے کا چیک پیش کیا۔ یہ رقم میپکو ملازمین نے اپنی ایک دن کی تنخواہ رضاکارانہ طور پر وزیر اعظم سیلاب متاثرین فنڈ میں جمع کروائی ہے۔ اس سے قبل لیسکو کے ملازمین بھی 21 ملین روپے کا چیک پیش کر چکے ہیں۔  وفاقی وزیر پاور ڈویژن نے میپکو ملازمین کے جذبے کو سراہتے ہوئے چیئرمین بورڈ عامر ضیاء کا شکریہ ادا کیا۔ Post Views: 7
	سیاسی مفاد کیلئے دہشتگردی بطور ہتھیار استعمال کرنیوالے ممالک کے بیانیے کو دنیا تسلیم نہیں کرتی، وزیراعظم
	 وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دنیا ان ممالک کے جھوٹے بیانیے کو تسلیم نہیں کرتی جو سیاسی مقاصد کے لیے دہشت گردی کو استعمال کرتے ہیں۔ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں ہونے والے دہشت گرد حملوں میں بیرونی ہاتھ ملوث ہونے کے ثبوت موجود ہیں، اور ان جرائم کے ذمہ داروں و سہولت کاروں کو جواب دہ ہونا ہوگا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے 25ویں سربراہان مملکت کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تیانجن میں موجودگی میرے لیے باعثِ فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ تیانجن چین کی بنیادی قدروں کی نمائندگی کرتا ہے اور تہذیبوں و ثقافتوں کے درمیان پل کا کردار ادا کرتا ہے۔ ہم...
	وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت سپر فلڈ سے نمٹنے کیلیے تیاری ہے اور 9 لاکھ کیوسک سے زائد پانی گزرنے کے انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایک نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت سپر فلڈ کی ممکنہ صورتحال کے لیے مکمل تیاری کر رہی ہے اور 9 لاکھ کیوسک سے زائد پانی کے گزرنے کے انتظامات مکمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکام کی جانب سے 8 سے دس لاکھ اور حتیٰ کہ بارہ سے تیرہ لاکھ کیوسک پانی گڈو بیراج تک پہنچنے کے خدشات ظاہر کیے گئے ہیں، تاہم سندھ حکومت نے ہر ممکنہ صورتحال کے پیشِ نظر...
	غزہ کی اسرائیلی ناکہ بندی کو توڑنے کی کوشش میں عالمی ’فریڈم فلوٹیلا‘ میں شامل ہونے کے لیے خلیج تعاون کونسل (GCC) کے ایک جہاز کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔ یہ جہاز جمعرات کو تیونس سے روانہ ہوگا۔ خبررساں ادارے دی نیو عرب کے عربی ایڈیشن العربی الجدید سے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کرتے ہوئے کارکن نے بتایا کہ جہاز میں خلیجی ممالک کے کارکنان، انسانی حقوق کے مدافعین اور ممتاز شخصیات شامل ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ حفاظتی وجوہات کے باعث شرکا کی فہرست روانگی سے کچھ دیر قبل جاری کی جائے گی تاکہ تیونس میں ان کی محفوظ آمد اور تیاری یقینی بنائی جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں: غزہ پر اسرائیلی بمباری میں...
	وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم ریاست کی ضرورت ہے، اس منصوبے پر اگر کسی کو اعتراضات ہیں تو انہیں دور کیا جانا چاہیے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبے کے سیلاب متاثرین کے لیے 20 لاکھ روپے فی کس امداد کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں اور کلاؤڈ برسٹ کے نتیجے میں ملاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن سمیت صوبے کے متعدد اضلاع شدید متاثر ہوئے، جہاں ضلعی انتظامیہ، ریسکیو اداروں اور پاک فوج نے بروقت ریسپانس دیتے ہوئے 6700 سے زائد افراد کو زندہ بچایا۔ پشاور میں سینئر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ بونیر، شانگلہ،...
	وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم ریاست کیلیے ضروری ہے اور اگر اس پر کسی کے تحفظات ہیں تو انہیں دور کیا جائے۔ خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ڈیم نہ بننے کی وجہ سے بارشوں اور سیلاب سے اتنی زیادہ تباہی ہوئی ہے۔ انہوں نے کاہ کہ ہم کچھ ڈیمز کے نام لینے سے ڈرتے ہیں, کالاباغ ڈیم ریاست کے لیے ضروری ہے اور اگر اس حوالے سے کسی کے تحفظات ہیں تو بات کر کے انہیں دور کیا جائے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے لیے اپنا حصہ دینے کے لیے تیار...
	انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے ریکارڈ انعامی رقم کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی گورننگ باڈی کی جانب سے جاری کردہ اعلان کے مطابق ویمنز ورلڈکپ کی مجموعی انعامی رقم 13.88 ملین ڈالر(پاکستانی روپوں میں 3 ارب 92 کروڑ روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔ The biggest-ever prize money pool put forward in ICC Women’s Cricket World Cup history ????#CWC25  Details ⬇️https://t.co/oDGTG3zyx6 — ICC (@ICC) September 1, 2025 یہ انعامی رقم 2022 کے ویمنز ورلڈکپ ایڈیشن میں پیش کی گئی 3.5 ملین ڈالر کی انعامی رقم سے 297 فیصد زیادہ ہے۔ ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کو 4.48 ملین ڈالر (پاکستانی روپوں میں ایک ارب...
	وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے پاکستان میں یونیسف کی کنٹری ریپریزنٹیٹو پرنیلے آئرن سائیڈ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں بلوچستان میں پولیو کے خاتمے، روٹین ایمونائزیشن، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں جانب سے اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ موثر باہمی رابطہ کاری کے ذریعے فلاح عامہ کے منصوبوں کو مزید بار آور بنایا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان کی 14 سالہ زنیرہ قیوم یونیسیف کی یوتھ ایڈووکیٹ مقرر یونیسف کی جانب سے محکمہ صحت کے عملے کو تکنیکی معاونت اور استعداد کار بڑھانے کے لیے تربیت کی پیشکش کی گئی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے صحت اور تعلیم کے منصوبوں میں عالمی شراکت داروں کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا...
	اسلام آباد (نیوز ڈیسک) صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے افغانستان میں زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ صدر نے زلزلے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان اپنے افغان بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔  انہوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی اور متاثرہ خاندانوں کے حوصلے کے لیے دعا کی۔ صدر آصف علی زرداری نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق افراد کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر و حوصلہ دے۔ ذرائع کے مطابق حکومتِ پاکستان نے افغان عوام کے ساتھ مکمل اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ہر...
	سیاسی مفاد کیلئےدہشتگردی بطورہتھیار استعمال کرنیوالےممالک کےبیانیے کو دنیا تسلیم نہیں کرتی، وزیراعظم
	وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ  دنیا ان ممالک کے جھوٹے بیانیے کو تسلیم نہیں کرتی جو سیاسی مقاصد کے لیے دہشت گردی کو استعمال کرتے ہیں۔ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں ہونے والے دہشت گرد حملوں میں بیرونی ہاتھ ملوث ہونے کے ثبوت موجود ہیں، اور ان جرائم کے ذمہ داروں و سہولت کاروں کو جواب دہ ہونا ہوگا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے 25ویں سربراہان مملکت کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تیانجن میں موجودگی میرے لیے باعثِ فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ تیانجن چین کی بنیادی قدروں کی نمائندگی کرتا ہے اور تہذیبوں و ثقافتوں کے درمیان پل کا کردار ادا کرتا ہے۔ ہم یہاں...
	وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کی حریت رہنما سید علی گیلانی کی برسی کے موقع پر ان کی آزادی کشمیر کے لیے جدوجہد کو خراجِ عقیدت
	اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران، انجینئر امیر مقام نے حریت رہنما سید علی گیلانی کی برسی کے موقع پر ان کی آزادیٔ کشمیر کے لیے جدوجہد کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سید علی گیلانی کشمیری عوام کے دلوں کی دھڑکن اور تحریک آزادی کے عظیم رہنما تھے۔ وفاقی وزیر نے اپنے پیغام میں کہا کہ سید علی گیلانی نے تمام تر مظالم کے باوجود بھارتی تسلط کو کبھی تسلیم نہیں کیا اور ہمیشہ حقِ خودارادیت کے اصولی مؤقف پر ڈٹے رہے۔ ان کی بے مثال قربانیاں اور استقامت آج بھی کشمیریوں کے لیے مشعل راہ ہیں۔  انجینئر امیر مقام نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان کشمیری عوام...
	اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایوانِ صدر میں اقلیتوں کے حقوق سے متعلق ترمیمی بل 2025 پر اتفاق رائے سے ترامیم طے پا گئیں، ترمیم شدہ بل دوبارہ غور کے لیے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کو بھجوا دیا گیا۔ بل کے تحت اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ایک نیا کمیشن قائم کیا جائے گا جو اقلیتی برادریوں کی نمائندگی، امتیاز سے تحفظ اور مساوی مواقع کو یقینی بنائے گا۔  کمیشن پالیسیوں کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرنے کا بھی مجاز ہوگا۔ اس میں تمام صوبوں اور مختلف اقلیتی برادریوں کے نمائندے شامل ہوں گے تاکہ ملک گیر نمائندگی ممکن بنائی جا سکے۔ حکومتی حلقوں کے مطابق یہ قانون آئینی ضمانتوں اور...
	کراچی (شوبز ڈیسک)اداکارہ، ماڈل اور کاروباری شخصیت کومل عزیز نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کی وجوہات بیان کردی ہیں۔ احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شوبز کا ماحول تعلیم یافتہ افراد کے لیے موزوں نہیں۔ یہاں کام کے اوقات غیر انسانی ہیں اور انہیں کم تعلیم یافتہ لوگوں کے ساتھ کام کرنا پسند نہیں تھا۔  کومل عزیز کے مطابق خواتین کے لیے شوبز ایک محفوظ جگہ ہے لیکن ذہنی صحت متاثر ہوتی ہے۔ سیٹ پر نچلی سطح کی سیاست عام ہے جو انہیں پسند نہیں تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر سیاست کرنی ہو تو بڑی سطح پر کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ شوبز ایک کمرشل دنیا ہے جہاں زیادہ تر...
	ممتاز دانشور اور لکھاری طارق علی نے ’یو کانٹ پلیز آل‘ کے عنوان سے یادداشتوں میں اپنے والد اور پاکستان ٹائمز اور ویو پوائنٹ کے سابق ایڈیٹر مظہر علی خان کے بارے میں بھی ایک باب لکھا ہے۔ یہ کتاب طارق علی کی 1980 سے 2024 کے عرصے پر پھیلی ہوئی یادوں پر مشتمل ہے۔ اس کے جس حصے کو میں نے بڑی دلچسپی سے پڑھا وہ باپ کی بیٹے کو مطالعے کی طرف مائل کرنے کی کوششوں کے بارے میں ہے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ایک عالی دماغ کی ذہنی پرداخت میں اس کے بچپن کا ماحول کس قدر اثر انداز ہوتا ہے۔ اس داستان میں مال روڈ پر پنجاب رلیجیس بک سوسائٹی سے طارق علی کے...
	وفاقی وزیر برائے سمندری امور محمد جنید انور چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان کو امریکہ کو مچھلی اور مچھلی سے متعلقہ مصنوعات کی برآمد میں مزید چار سال کی توسیع کا اختیار مل گیا ہے۔ایک بیان میں، وزیر نے کہا کہ یہ فیصلہ پاکستان کے سمندری غذا کے معیار کی بین الاقوامی شناخت کی عکاسی کرتا ہے اور اس شعبے کو طویل مدتی استحکام فراہم کرے گا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس فیصلے سے سمندری غذا کی عالمی منڈی میں پاکستان کی پوزیشن مزید مستحکم ہوگی۔  اشتہار 
	پشاور: سیلاب متاثرین کیلئے چیریٹی میچ بار بار رکا، شائقین کے میدان میں داخلے سے پولیس کی دوڑیں لگ گئیں
	پشاور میں سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے پشاور زلمی الیون اور لیجنڈز الیون کے درمیان ہونے والا میچ کئی بار شائقین کی جوشیلے حرکتوں کے باعث رکا۔ پرجوش مداح اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کے ساتھ تصاویر لینے کے لیے بار بار میدان میں داخل ہوتے رہے، جس پر پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں کو دوڑیں لگانی پڑیں۔ تاہم انتظامیہ نے صورتحال پر قابو پایا اور میچ خوش اسلوبی سے مکمل ہوا۔ یہ بھی پڑھیں: فلڈ ریلیف چیریٹی میچ: پشاور زلمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد لیجنڈز الیون کو شکست دیدی 19 سال بعد پشاور میں کرکٹ کا بڑا میلہ عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم میں سجا۔ سیلاب متاثرین کے لیے منعقدہ اس چیریٹی میچ میں پشاور زلمی الیون اور لیجنڈز الیون مدِ...
	ایشیائی ترقیاتی بینک نے حالیہ تباہ کن سیلابوں کا شکار پاکستان کی مدد کے لیے ایشیا پیسیفک ڈیزاسٹر ریسپانس فنڈ’ سے 3 ملین ڈالر کی سٹریٹ گرانٹ فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ امداد ہنگامی بنیادوں پر خیمے، خوراک اور دیگر فوری ضروری اشیاء کی خریداری کے لیے استعمال ہوگی اے ڈی بی کے سینٹرل و ویسٹ ایشیا کے ڈائریکٹر جنرل یوجینی ژکو نے کہا کہ مشکل گھڑیوں میں پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ ہم حکومت اور دیگر عالمی شراکت داروں کے ساتھ مل کر متاثرہ خاندانوں کی فوری مدد اور بحالی میں تعاون کر رہے ہیں۔ پاکستان میں اے ڈی بی کے ملکیتی ڈائریکٹر یونگ یی نے مزید کہا کہ ہم صرف ہنگامی امداد نہیں دے رہے بلکہ...
	وفاقی وزیرِ قانون و انصاف، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے رکن برطانوی ہاؤس آف لارڈز، لارڈ پال نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان قانونی تعلیم کے فروغ اور قانونی اصلاحات کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر لیگل ایجوکیشن پاکستان، بیرسٹر اسامہ ملک بھی موجود تھے جنہوں نے قیمتی آرا پیش کیں۔ ملاقات کے اختتام پر طے پایا کہ دونوں ممالک کے ادارے مکالمے، تبادلہ پروگرامز اور مشترکہ اقدامات کے مزید مواقع تلاش کریں گے۔ مزید پڑھیں: برطانیہ: بالغ شہریوں کی اکثریت مصنوعی ذہانت سے خوفزدہ کیوں؟ دونوں فریقین نے اس بات پر زور دیا کہ مضبوط قانونی ادارے، عالمی تعلیمی تبادلے اور قانونی تربیت میں بہترین...
	وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر موسمیاتی تبدیلی اور مون سون سے پیدا ہونے والے اثرات سے بروقت نمٹنے کے لیے ایک جامع اور مؤثر پالیسی پر کام جاری ہے۔ وزیراعظم آفس کے مطابق پالیسی کا ورکنگ پیپر تمام صوبائی حکومتوں کے ساتھ شیئر کیا جائے گا تاکہ مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دیا جا سکے۔ ہنگامی صورتحال کے بعد وزیراعظم ایک اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کریں گے جس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، وزیراعظم آزاد کشمیر، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور متعلقہ اداروں کے سربراہان شریک ہوں گے۔ مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا میں مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے نے ہائی الرٹ جاری کر دیا وزیرِاعظم نے کہا کہ آبی ذخائر کی تعمیر اور پانی کے...
	بھارت کے پاکستان سے میچ کے بائیکاٹ کی باتیں بھی ایشیا کپ میں دلچسپی کم نہ کر سکیں۔ انتباہ کے باوجود جعلی ٹکٹس کی فروخت جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایشیاکپ کا آغاز نو ستمبر سے یو اے ای میں ہو گا۔ پاکستان سے حالیہ کشیدگی کے باوجود بھارتی بورڈ نے ٹورنامنٹ کے انعقاد کا فیصلہ کیا جس پر اسے اپنے ملک میں شدید تنقید کا سامنا ہے۔ سیاستدان، عام افراد اور کئی سابق کرکٹرز پاکستان سے میچ کے بائیکاٹ کا مطالبہ کررہے ہیں، اس کے باوجود کرکٹ شائقین کی ایونٹ میں دلچسپی کم نہیں ہو سکی۔ 14 ستمبر کو دبئی میں شیڈول پاک بھارت میچ کے ٹکٹس چند منٹ میں ہی بکنے کی توقع ظاہر کردی گئی۔ ٹکٹس کی...
	وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے عندیہ دیا ہے کہ اگر کوئی ملازم سیاسی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف بیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں: نوشکی سانحہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا سول اسپتال کوئٹہ کا ہنگامی دورہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سول سنڈیمن پروانشل اسپتال کوئٹہ کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سول اسپتال بلوچستان کا سب سے بڑا اسپتال ہے جس کی سہولیات کو جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے۔ کوئٹہ، 28 اگست: وزیر اعلیٰ بلوچستان نے سول سنڈیمن اسپتال میں ایم آئی آر، کیتھ لیب اور ڈیجیٹل فارمیسی کا افتتاح کردیا صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ، اراکین اسمبلی، سیکرٹری صحت، ڈی...
	 کراچی:  شہر قائد میں بارشوں کے بعد بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث ہائیکورٹ کے ججز اور افسران کے گھروں پر بجلی کی طویل بندش پر کے الیکٹرک سی ای او سمیت افسران نے معذرت کرلی۔  شہر میں بارشوں کے بعد بجلی کے بڑے بریک ڈاون سے متعلق سندھ ہائیکورٹ کے ججز اور افسران کے گھروں میں بجلی کی طویل بندش کے معاملے پر کے الیکٹرک کے سی ای او اور افسران پیش ہوئے۔ واضح رہے کہ ایڈیشنل رجسٹرار کوآرڈیشن نے 22 اگست کو کے الیکٹرک کے ایم ڈی کو طلبی کا نوٹس جاری کیا تھا۔ نوٹس میں کہا گیا تھا 20 اگست کو بارش کے دوران طویل غیر اعلانیہ بجلی کی بندش سے ججز، سینئر افسران...
	پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے کرکٹ کے ساتھ ساتھ تعلیم کے اخراجات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت انڈر 15 سے انڈر 19 تک کے کرکٹرز کو سال بھر اکیڈمی میں رکھا جائے گا، جہاں ان کی تربیت کے ساتھ تعلیمی اخراجات بھی بورڈ برداشت کرے گا۔ ذرائع کے مطابق سیالکوٹ، فیصل آباد اور ملتان میں قائم اکیڈمیز کو بالترتیب انڈر 15، انڈر 17 اور انڈر 19 کرکٹرز کے لیے مختص کیا گیا ہے، جبکہ ان اکیڈمیز میں داخلہ ریجنل کرکٹ میں کارکردگی کی بنیاد پر ہوگا۔ مزید پڑھیں: پی ایس ایل کے 10 سال مکمل، پی سی بی کا دستاویزی فلم بنانے کا اعلان ان اداروں میں کھلاڑیوں کی ٹریننگ کے...
	وفاقی حکومت نے پاکستان ہاکی ٹیم کی ایف آئی ایچ پرو لیگ میں شرکت کے لیے 25 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کرلی۔ اس سلسلے میں پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ ہاکی: پاکستان اور عمان کی جگہ بنگلہ دیش اور قازقستان شامل میڈیا رپورٹ کے مطابق پی ایس بی نے پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کو ہدایت کی ہے کہ 3 دن کے اندر ٹیم کا جامع منصوبہ پیش کیا جائے، جس میں کھلاڑیوں کے سفر کا شیڈول، لاجسٹک سہولیات، انتظامی امور اور تربیتی پلان شامل ہونا لازمی ہوگا۔  واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے مجموعی طور پر 40 کروڑ روپے کی فنڈنگ کی منظوری دی...
	  اسلام آباد:   پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے روزویلٹ ہوٹل کی نج کاری کے لیے نئے مالیاتی مشیر کی تقرری کے لیے نئی درخواستیں طلب کرلی گئیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نج کاری کمیشن نے فنانشل ایڈوائزر کے لیے کمپنیوں سے درخواست طلب کرلی اور درخواست کے ساتھ ایک ہزار امریکی ڈالر جمع کرانا لازمی ہوں گے۔ پی آئی اے روزویلٹ ہوٹل کی نج کاری کے معاملات پر مالی مشیر کی سروس کے لیے درخواست نج کاری کمیشن کوارسال کرنا ہوگی اور درخواستیں 2 ستمبر تک ارسال کرنا ہوں گی۔ اس سے قبل پی آئی اے روزویلٹ ہوٹل کی نج کاری کے لیے مالی مشیر کے طور پر رئیل اسٹیٹ سروسز فرم JLL نے کام...
	حکومت نے پاکستان ٹیلی وژن کارپوریشن (پی ٹی وی) کے لیے 11 ارب روپے کی سبسڈی کی منظوری دے دی ہے۔ یہ سبسڈی اس نقصان کے ازالے کے لیے دی جا رہی ہے جو بجلی کے بلوں میں ٹی وی لائسنس فیس ختم کرنے کے بعد ادارے کو برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔  سبسڈی کی تقسیم اور مقصد وزارت خزانہ کے مطابق ای سی سی نے 11 ارب روپے کی سبسڈی میں سے 3.8 ارب روپے فوری طور پر جاری کرنے کی منظوری دی،جبکہ باقی رقم سہ ماہی اقساط میں جاری کی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں:بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی، الیکٹریسٹی ڈیوٹی اور پی ٹی وی فیس کا خاتمہ، کیا بلوں پر فرق پڑے گا؟ یہ رقم تنخواہوں،...
	وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات نہ کرانے کے معاملے پر سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود وزیراعلیٰ  خیبر پختونخوا کو پارٹی کے بانی رہنما سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ درخواست میں وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔  درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پارٹی کے بانی رہنما سے ملاقات نہ صرف جماعتی معاملات پر مشاورت کے لیے ضروری ہے بلکہ حکومتی وزراء کے فیصلوں میں بھی ان کی رہنمائی درکار ہے۔ درخواست گزار نے سپریم کورٹ سے استدعا کی ہے کہ وزیراعلیٰ...
	اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے پورے ملک میں بجلی کے لیے یکساں ماہانہ ٹیرف پالیسی نافذ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اس پالیسی کے تحت اب نہ صرف بجلی کا بنیادی نرخ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ بلکہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ بھی پورے ملک میں یکساں لاگو ہوگا۔ ماہرین توانائی کے مطابق، اس فیصلے کے بعد کراچی کے صارفین پر بجلی کے بلوں میں نمایاں فرق پڑ سکتا ہے کیونکہ اب ان پر بھی وہی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ لاگو ہوگی جو باقی ملک میں پہلے سے موجود تھی۔  پس منظر پاکستان میں اب تک دو الگ سسٹمز رائج تھے: ایک کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے دوسرا باقی 10 سرکاری ڈسکوز کے لیے دونوں میں فیول پرائس...
	 پشاور:  خیبرپختونخوا کے تمام تعلیمی بورڈز کے چئیرمین، سیکریٹریز اور کنٹرولرز کی تعیناتی کا موجودہ طریقہ کار تبدیل کردیا گیا اور کنٹرولنگ اتھارٹی کی حیثیت سے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے ان عہدوں پر تعیناتیوں کے لیے نئے طریقہ کار کی منظوری دے دی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا میں اب براہ راست تعیناتی کے بجائے تعلیمی بورڈز کی ان تینوں اہم آسامیوں کو مشتہر کیا جائے گا، ان آسامیوں پر مسابقتی عمل کے ذریعے میرٹ کی بنیاد پر تعیناتیاں ہوں گی، امیدوار ان آسامیوں پر تعیناتی کے لیے باقاعدہ درخواستیں جمع کریں گے۔ پہلے مرحلے میں درخواستوں کی جانچ پڑتال کے بعد 5 سے 10 امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا جائے گا، جس کے لیے کل...
	خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے 34 سرکاری اسکول مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں، جبکہ 648 اسکولوں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ متاثرہ تعلیمی اداروں میں پرائمری، مڈل، ہائی اور ہائیر سیکنڈری سطح کے اسکول شامل ہیں۔ محکمہ تعلیم کی رپورٹ کے مطابق سیلاب میں بہہ کر 11 طالب علم جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوئے۔ اسی طرح 4 اساتذہ اور 2 دیگر ملازمین سمیت مجموعی طور پر 6 افراد شہید اور 3 زخمی ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا سیلاب: پاک فوج کا ایک دن کا راشن، تنخواہ متاثرین کے لیے وقف محکمہ تعلیم کے مطابق سب سے زیادہ نقصان سوات میں ہوا ہے، جہاں 150 اسکول جزوی طور پر متاثر ہوئے ہیں۔ بونیر میں ایک اسکول مکمل تباہ،...
	وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر قصر ناز کراچی میں 150 سالہ قدیم برگد کے درخت کی بحالی مکمل کر دی گئی ہے۔ درخت گزشتہ مون سون میں تیز ہواؤں کے باعث گر گیا تھا، تاہم دو روزہ ریسکیو آپریشن کامیابی سے انجام پایا۔ محکمہ جنگلات سندھ کی رپورٹ کے مطابق درخت کی جڑیں پانی کی کمی کی وجہ سے فنگس اور دیمک کے حملے سے متاثر ہوئی تھیں۔ بھاری درخت کو کرین کے ذریعے نزدیکی محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا اور نیم و کامنی کے دیگر درخت بھی محفوظ مقام پر دوبارہ لگائے گئے۔ مزید پڑھیں: درخت کاٹنا شہری کو مہنگا پڑ گیا، عدالت نے انوکھی سزا سنا دی وزیراعلیٰ سندھ نے قدیم درخت کی بحالی...
	وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کسٹم کے جانچ پڑتال اور  تخمینہ کے نظام کو جدید ٹیکنالوجی سے  ہم آہنگ اور فیس لیس (faceless)  کر کے شفافیت کو یقینی بنایا جائے، کسٹم کے نظام کی بہتری اور جدت کا مقصد برآمدات اور درآمدات سے منسلک  کاروباری حضرات کو سہولت بہم پہنچانے کے ساتھ ملکی ریونیو میں اضافہ کرنا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت  کسٹم کے جانچ پڑتال اور تخمینہ کے نظام کو  فیس لیس (faceless)  کرنے پر جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم کو کسٹم کے جانچ پڑتال اور تخمینہ میں کیے جانے والے اب تک کے اقدامات سے آگاہ کیا گیا، مصنوعی ذہانت پر مبنی رسک مینیجمنٹ سسٹم بھی جلد  فعال ہو جائے گا۔ اجلاس میں بریفنگ...
	لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب کے عوام کے لیے ایک بڑی خوشخبری ہے۔ شنگھائی سی پورٹ سے مزید 100 الیکٹرک بسیں پاکستان کے لیے روانہ کر دی گئی ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اعلان کیا ہے کہ یہ بسیں چند ہفتوں میں پہنچ جائیں گی اور دسمبر تک صوبے کے ہر ضلع میں جدید الیکٹرک بسیں سڑکوں پر رواں دواں ہوں گی۔ ان بسوں کا کرایہ صرف 20 روپے ہوگا تاکہ عام شہری آسانی سے سفر کر سکے۔ ہر بس ایئرکنڈیشنڈ ہے اور اندرونی موسم کنٹرول سسٹم سے مزین ہے۔ خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات سے بچاؤ کے لیے سی سی ٹی وی مانیٹرنگ سسٹم بھی نصب کیا گیا ہے۔  وزیراعلیٰ مریم نواز نے عوام کو پیغام دیا...
	وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت کسٹم کے جانچ پڑتال اور تخمینہ کے نظام کی شفافیت اور جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم نے ہدایت دی کہ کسٹم کے نظام کو فیس لیس (Faceless) بنا کر کاروباری حضرات کے لیے سہولت فراہم کی جائے اور ملکی ریونیو میں اضافہ کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جانچ پڑتال اور تخمینہ کے عمل میں درکار وقت کو کم سے کم کیا جائے اور انتظامی کارروائیوں میں موثر اصلاحات متعارف کرائی جائیں۔ وزیراعظم نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ کسٹم اصلاحات کے موثر نفاذ کے لیے باہمی ہم آہنگی اور مربوط حکمت عملی کے تحت کام کریں، جبکہ کسٹم تخمینے پر...
	’مریم نواز کی ہدایت پر عمران خان کے حقوق سلب کیے جارہے ہیں‘، وزیراعلیٰ پر مقدمے کے لیے درخواست دے دی گئی
	پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرانے کے لیے سی پی او کو درخواست دے دی۔ یہ درخواست عمران خان کے وکیل تابش فاروق نے کوریئر سروس کے ذریعے سی پی او آفس بھجوائی۔ جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان کو قید کے دوران بنیادی سہولتوں سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان جو سزا بھگت رہے ہیں اس کے پیچھے بہت سی وجوہات ہیں، مریم نواز کی تنقید وکیل کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سمیت 8 افراد کو نامزد کیا گیا ہے، جن میں سپرنٹنڈنٹ جیل، اے ایس پی زینب اور ایس...
	کہتے ہیں قسمت کبھی بھی، کہیں سے بھی دستک دے سکتی ہے — کچھ ایسا ہی چین کے صوبے یوننان میں ایک خاتون کے ساتھ پیش آیا، جو بارش سے بچنے کے لیے ایک لاٹری شاپ میں داخل ہوئیں اور اچانک کروڑوں روپے کی مالک بن گئیں۔ واقعہ Yuxi شہر کا ہے، جہاں ایک خاتون (جنہوں نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی درخواست کی) بارش کے دوران سڑک پر موجود تھیں۔ اچانک موسلا دھار بارش شروع ہو گئی، اور وہ بھیگنے سے بچنے کے لیے ایک قریبی لاٹری ٹکٹ فروخت کرنے والی دکان میں جا گھسیں۔ بارش رکنے کا انتظار کرتے ہوئے خاتون نے دکاندار سے دریافت کیا کہ آیا اس کے پاس اسکریچ کارڈز ہیں؟ ان کا کہنا...
	عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 4 کروڑ 79 لاکھ ڈالر کی گرانٹ منظور کر لی ہے، جو پنجاب میں تعلیم کے فروغ اور اسکول سے باہر بچوں کو تعلیمی نظام میں شامل کرنے کے لیے استعمال کی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں: ورلڈ بینک نے پاکستانی ٹیکس نظام کو ’بیہودہ‘ قرار دیکر اس میں اصلاحات کا مشورہ دے دیا عالمی بینک کے مطابق یہ رقم گلوبل پارٹنرشپ فار ایجوکیشن فنڈ کے تحت فراہم کی جارہی ہے، جس سے 40 لاکھ سے زائد بچے مستفید ہوں گے، جن میں پری پرائمری اور پرائمری سطح کے طلبہ شامل ہیں۔ منصوبے کا بنیادی مقصد بچوں کی ابتدائی تعلیم تک رسائی بڑھانا، اسکول سے باہر بچوں کی دوبارہ شمولیت یقینی بنانا اور معذور بچوں...
	عالمی بینک نے پیر کے روز پنجاب میں پرائمری تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے 4 کروڑ 79 لاکھ ڈالر کے گرانٹ کی منظوری دے دی، اس منصوبے کے تحت ابتدائی بچپن کی تعلیم میں توسیع، اسکول سے باہر بچوں کے دوبارہ داخلے اور اساتذہ کی معاونت کو مضبوط بنایا جائے گا۔ یہ فیصلہ ایک ماہ بعد سامنے آیا جب ہائر ایجوکیشن کمیشن اور عالمی بینک کی ٹیموں نے ’ہائر ایجوکیشن ڈویلپمنٹ ان پاکستان‘ منصوبے کے اہداف کا 12واں اور آخری جائزہ لیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں:عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 19 کروڑ 40 لاکھ ڈالر قرض منظور کرلیا اپنے بیان میں عالمی بینک نے کہا کہ یہ 4 کروڑ 79 لاکھ ڈالر کی گرانٹ، گلوبل پارٹنرشپ...
	پرنس رحیم آغاخان کا وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو خط، سیلاب کی تباہی سے نمٹنے کے لیے تعاون کی یقین دہانی
	پرنس رحیم آغاخان نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو اپنے اداروں کی طرف سے تعاون اور مدد کی یقین دہانی کرائی۔ اسماعیلی مسلمانوں کے روحانی پیشوا اور آغاخان ڈیویلپمنٹ نیٹ ورک (AKDN) کے سربراہ پرنس رحیم آغا خان نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر کو خط لکھا جس میں حالیہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: پرنس رحیم آغاخان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط، پاکستان اور بھارت میں ثالثی کی پیشکش اپنے خط میں انہوں نے لکھا، ‘میں اپنی کونسل اور آغاخان ڈیویلپمنٹ نیٹ ورک (اے کے ڈی این) کی ایجنسیز کے ساتھ قریبی رابطے میں ہوں، اور جوں جوں ہر روز ایسے واقعات رونما ہورہے ہیں، میں اس صورتحال کا...
	 اسلام آباد:  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سیاسی کمیٹی نے عمران خان کی جانب سے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں بالترتیب محمود خان اچکزئی اور اعظم سواتی کو اپوزیشن لیڈر مقرر کرنے کے فیصلے کو مؤخر کردیا۔ ترجمان پی ٹی آئی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں سیاسی صورت حال پر غور و خوض کیا گیا اور سیاسی کمیٹی نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے تقرر کو مؤخر کر دیا ہے اور سینیٹ میں شبلی فراز اور قومی اسمبلی میں عمر ایوب حکم امتناع کی بنیاد پر اپنے عہدوں پر براجمان رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی کی ہدایت پر مختلف امور پر مشاورت کی گئی،...
	شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن نے امریکا اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقوں کے بعد فوری طور پر جوہری صلاحیت میں تیز رفتار اضافے کا حکم دے دیا۔ یہ بھی پڑھیں: شمالی کوریا کا امریکا اورجنوبی کوریا کی فوجی سرگرمیوں سے قبل طاقت کا مظاہرہ خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کوریئن سینٹرل نیوز ایجنسی نے منگل کو رپورٹ کیا کہ کم جونگ اُن نے ملک کی جوہری طاقت بڑھانے پر زور دیا ہے۔ کم جونگ اُن نے امریکا اور جنوبی کوریا کی فوجی مشقوں کو جنگ بھڑکانے کے ارادے کا واضح اظہار قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ مشقیں ان ممالک کے دشمنی پر مبنی جارحانہ عزائم کو ظاہر کرتی...
	وفاقی حکومت نے پاکستان کے ذمے واجب الادا قرضوں کا حجم کم کرنے اور مالی سال2028 تک ڈیبٹ ٹو جی ڈی پی کی شرح کم کرکے 61.5 فیصد تک لانے کی حکمت عملی تیار کرلی ہے مڈٹرم ڈیٹ سٹریٹجی رپورٹ آئی ایم ایف کو بھی بھیجوائی گئی ہے۔ اس حوالے سے وزارت خزانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ذمہ واجب الادا قرضوں میں کمی کیلئے تیار کی جانیوالی مڈٹرم ڈیٹ اسٹریٹجی رپورٹ 2026 - 28 کے تحت قرضوں پر سود ادائیگیوں کا بوجھ جی ڈی پی کے لحاظ سے 7.8 فیصد سے کم کر کے 4.9 فیصد، بیرونی قرضوں کو 18 فیصد تک لانے، مقامی قرضوں اوسطاً میچورٹی کی معیاد ساڑھے 4 سال مقرر کی گئی ہے۔ ذرائع...
	مصر میں ٹک ٹاک پر مشہور ہونے والی خاتون انفلویئنسر “یاسمین” کے بارے میں حیران کن انکشاف سامنے آیا ہے کہ وہ دراصل ایک 18 سالہ طالب علم ہے جو عورت کا روپ دھار کر ویڈیوز بنا رہا تھا۔ مقامی میڈیا کے مطابق نوجوان کی شناخت عبدالرحمٰن کے نام سے ہوئی ہے، جسے مشرقیہ گورنریٹ سے اس وقت گرفتار کیا گیا جب شہریوں نے “یاسمین” کی جانب سے پوسٹ کی گئی رقص کی ویڈیوز پر شکایت درج کرائی۔ پولیس کے مطابق یہ ویڈیوز “اخلاق عامہ اور سماجی اقدار” کے خلاف تھیں۔ مزید پڑھیں: پشاور ہائیکورٹ میں پشتو ٹک ٹاک لائیو پر پابندی کی درخواست کیوں دائر کی گئی؟ ابتدائی طور پر عبدالرحمٰن کو 4 دن کے لیے حراست میں رکھا گیا...
	 گورنر سندھ کی کرسی خطرے میں پڑ گئی ہے، برطرفی کے لیے صدرِ پاکستان سے رجوع کر لیا گیا ہے۔ ایڈووکیٹ ہائیکورٹ اور سابق جج احمد علی گبول نے صدرِ پاکستان آصف علی زرداری اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو باضابطہ درخواست جمع کرائی ہے، جس میں موجودہ گورنر سندھ محمد کامران خان ٹیسوری کی فوری برطرف کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا الیکشن میں ووٹ چوری ہونے کا اعتراف، ویڈیو وائرل احمد علی گبول کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ نے آئینی حلف اور غیر جانب داری کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بارہا لسانی بنیادوں پر سیاست کو فروغ دیا اور ایم کیو ایم کی سیاسی قیادت کے ساتھ بیٹھ کر...
	  پشاور:   وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب زدگان کی امداد کے لیے دینے کا فیصلہ کر لیا۔ صوبے کے مختلف اضلاع میں حالیہ سیلاب متاثرین کے لیے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اہم اقدام اٹھایا ہے۔ صوبائی کابینہ اراکین نے 15 دنوں کی تنخواہیں جبکہ ممبران صوبائی اسمبلی کی 7 دنوں کی تنخواہوں متاثرین کی امداد کے لیے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسی طرح، اسکیل 17 اور اوپر کے ملازمین کی دو دنوں جبکہ اسکیل ایک سے 16 تک کے ملازمین کی ایک دن کی تنخواہ سیلاب زدگان کے لیے دی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ نے ان عطیات کے شفاف استعمال کے لیے بھی طریقہ کار...
	 ویب ڈیسک :مری میں شدید بارشوں کے بعد ایکسپریس وے پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سڑک کا ایک حصہ متاثر ہو گیا ہے، جس کے نتیجے میں راستہ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر مری کے مطابق مسلسل بارشوں کے باعث پہاڑ سے بڑے پتھر گرنے سے سڑک کا نصف حصہ بند کرنا پڑا ہے۔ خیبرپختونخوا،سیلاب کے باعث 2 روز میں 83 سرکاری اسکول مکمل تباہ ضلعی انتظامیہ نے متاثرہ حصے کو ہرقسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا ہے تاہم ایکسپریس وے کا باقی حصہ کھلا ہے اور ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے، سڑک کی بحالی کا کام فوری شروع کردیا گیا ہے اورایکسپریس وے جلد مکمل طورپرکھول دی جائے...
	  پشاور:   وفاقی وزیر و صدر پاکستان مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام نے گزشتہ دنوں سوات میں آنے والے سیلاب میں کئی قیمتی جانوں کو اپنی مدد آپ کے تحت بچانے والے رضاکاروں محمد ہلال اور عصمت علی کو 10 ، 10 لاکھ روپے کے چیک پیش کئے۔ یہ چیک وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے محمد ہلال اور عصمت علی کو وفاقی وزیرانجینئر امیر مقام نے دیے۔  یہ مالی انعام ان کی دلیرانہ اور بروقت امدادی کارروائیوں کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔ محمد ہلال اور عصمت علی نے قدرتی آفت (سانحہ سوات) کے دوران کئی جانیں بچائیں۔ انجینئر امیر مقام نے دونوں رضاکاروں کی غیرمعمولی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کے اقدامات انسانیت اور...
	 اگر آپ 23 سال یا اس سے کم عمر پاکستانی طالب علم ہیں اور اعلیٰ تعلیم کے خواب دیکھ رہے ہیں تو یہ موقع آپ کے لیے ہے! عمان کی حکومت نے کلچر اینڈ سائنٹیفک کوآپریشن پروگرام کے تحت پاکستانی نوجوانوں کے لیے مکمل فنڈڈ اسکالرشپ کا اعلان کیا ہے۔ یہ اسکالرشپ نہ صرف تعلیمی اخراجات کو مکمل طور پر کور کرے گی، بلکہ بین الاقوامی سطح پر تعلیمی معیار کے مطابق آپ کو عمان کی بہترین جامعات میں تعلیم حاصل کرنے کا موقع بھی فراہم کرے گی۔ کن مضامین میں تعلیم حاصل کی جا سکتی ہے؟  اس اسکالرشپ کے ذریعے منتخب امیدوار عمان کی سرفہرست یونیورسٹیوں میں جن شعبہ جات میں بیچلر کی سطح پر تعلیم حاصل کر سکیں...
	فلسطینی تنظیم حماس نے اسرائیل کا غزہ میں شہریوں کی منتقلی کا منصوبہ علاقے میں لاکھوں افراد کے لیے نسل کشی اور جبری بے دخلی کی نئی لہر قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: مغربی کنارے کو 2 حصوں میں تقسیم کا اسرائیلی منصوبہ، سعودی عرب کے بعد جرمنی کا بھی شدید اعتراض غیر ملکی میڈیا کے مطابق حماس نے اتوار کے روز کہا کہ جنوبی غزہ میں خیمے اور دیگر پناہ گاہوں کا اسرائیلی منصوبہ کھلی دھوکہ دہی پر مبنی ہے۔ دریں اثنا ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی تنظیم حماس نے اسرائیل کے اس منصوبے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے جس کے تحت غزہ سٹی کے رہائشیوں کو جنوبی غزہ منتقل کرنے کی...
	 سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ ایشیائی سیاسی جماعتیں مفاہمت کے لیے منڈیلا ماڈل کی تقلید کریں۔سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق سینیٹر مشاہد حسین نے کہا کہ پاکستان نے اصولی طور پر الجزائر، تیونس، مراکش، اریٹیریا، صومالیہ ، جنوبی افریقہ نمبیا، زمبابوے، یوگنڈا اور تنزانیہ کی آزای کی تحریکوں کی حمایت کی۔وہ افریقی سیاسی جماعتوں کے پہلے اجلاس سے خطاب کرنے والے اولین ایشائی رہنماؤں میں شامل ہوگئے۔ امریکا اسرائیل ایران جنگ میں شامل ہو چکا ہے: مشاہد حسینمشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے عوام سے وعدے کیے تھے کہ وہ کوئی نئی جنگ شروع نہیں کریں گے۔ مشاہد حسین نے ایشیائی سیاسی جماعتوں کی بین الاقوامی کانفرنس کے شریک چیئرمین ہونے...
	 کراچی:  آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ 2026 کے لیے 16 ٹیموں کا انتخاب مکمل ہوگیا۔  امریکا نے آخری کوالیفائر کے طور پرٹورنامنٹ میں جگہ بنائی، ایونٹ اگلے سال زمبابوے اور نمیبیا میں ہوگا۔  کوالیفیکیشن فارمیٹ کے مطابق 2024 ورلڈ کپ (جنوبی افریقا) کی ٹاپ 10 ٹیمیں اور میزبان زمبابوے نے براہ راست کوالیفائی کرلیا، دیگر 5 ٹیموں کا فیصلہ براعظمی کوالیفائرز سے ہوا۔  براہ راست کوالیفائی کرنے والی ٹیموں میں آسٹریلیا، بنگلہ دیش، انگلینڈ، بھارت، آئرلینڈ، پاکستان، نیوزی لینڈ، سری لنکا، جنوبی افریقا، ویسٹ انڈیز اور زمبابوے شامل ہیں۔  براعظمی کوالیفائرز کے بعد افریقا سے تنزانیہ، امریکا اور ایشیا سے افغانستان نے رسائی یقینی بنالی۔ ایسٹ ایشیا پیسفک سے جاپان، اسکاٹ لینڈ نے یورپ سے جگہ بنائی،...
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 17 اگست 2025ء) تاریخ میں زیادہ تر اُن افراد کا تذکرہ ہے جن کے پاس طاقت اور اقتدار تھا۔ ان کے نزدیک عام انسانوں کی کوئی حیثیت نہیں تھی۔ عام لوگوں کا قتل عام اور آبادیوں کو تباہ و برباد کرنا ان کا مشغلہ تھا۔ دوسری جانب ایسے دانشور تھے جو دولت اقتدار سے علیحدہ رہتے ہوئے غربت اور افلاس کی زندگی گزارتے تھے اور انہی حالات میں نئی فکر اور سوچ کو جنم دیتے تھے۔ تاریخ ان دونوں پہلوؤں کی نمائندگی کرتی ہے۔ تاریخ میں دیے ہوئے واقعات جن کا تعلق گزرے ہوئے ادوار سے ہوتا ہے، تلخ بھی ہیں اور خوشگوار بھی اور فرد کو یہ سوچنے پر مجبور کر دیتے...
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 17 اگست 2025ء) سینتیس سالہ نبیلہ شجر قریب نو سال سے اپنے شوہر کے قتل کے جرم میں راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔ وہ کہتی ہیں، ’’یہ قتل میں نے نہیں کیا تھا۔ جس نے کیا تھا، وہ ضمانت پر رہا ہو گیا۔ میرے پاس نہ کوئی رقم تھی اور نہ اچھا وکیل، کہ میری بھی ضانت ہو سکتی۔ میری تین بیٹیاں ہیں، جن کو میں نے نو برسوں سے نہیں دیکھا۔ بڑی بیٹی اب پندرہ برس کی ہو چکی ہے۔ ایک نو سال کا بیٹا بھی ہے، جو اسی جیل میں پیدا ہوا تھا۔ والدین زندہ نہیں اور رشتہ دار قطع تعلق کر چکے ہیں۔ جیل کے قوانین کے مطابق...
	برٹش ایئر ویز کے ایک پائلٹ نے لندن سے نیویارک جانے والی پرواز کے دوران ایک فیملی کے لیے خاص طور پر ’کاک پٹ‘ کا دروازہ کھلا چھوڑ دیا جس کے بعد وہ مشکل میں پڑگیا۔ برطانوی اخبار ٹیلی گراف کے مطابق پائلٹ نے ایسا اس لیے کیا تاکہ فیملی کو پائلٹ کی جانب سے طیارے کا سارا کنٹرول سنبھالتے ہوئے دیکھنے کا موقع ملے۔  رپورٹ کے مطابق واقعے کے بعد پائلٹ کو اینٹی ٹیرر قوانین کی خلاف ورزی اور مسافروں اور عملے کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے الزام میں معطل کر دیا گیا۔ پائلٹ کی شناخت بھی ظاہر نہیں کی گئی۔ دی سن کو دیے گئے ایک ذرائع نے بتایا کہ عملہ اور مسافروں نے فوراً...
	برٹش ایئرویز کے ایک پائلٹ نے لندن ہیٹھرو سے نیویارک جانے والی پرواز کے دوران اپنے اہل خانہ کو دکھانے کے لیے کاک پٹ کا دروازہ کھلا چھوڑ دیا، جس کے بعد انہیں معطل کر دیا گیا۔ برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف کے مطابق پائلٹ کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی، تاہم ان پر انسدادِ دہشت گردی قوانین کی خلاف ورزی اور مسافروں و عملے کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کا الزام لگایا گیا۔ ذرائع کے مطابق دروازہ کافی دیر تک کھلا رہا جس پر مسافروں اور عملے میں بے چینی پھیل گئی۔ واقعہ امریکی حکام کو رپورٹ کیا گیا اور برٹش ایئرویز انتظامیہ نے پائلٹ کو فوری طور پر معطل کر دیا۔ اس واقعے کے باعث 8 اگست...
	 وزیراعظم کی ہدایت پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی ٹیمیں  امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے پشاور پہنچ گئیں۔ ترجمان کے مطابق این ڈی ایم اے صوبائی حکومت اور پی ڈی ایم اے کو مکمل معاونت فراہم کر رہا ہے اور متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان پہنچایا جا رہا ہے۔ گزشتہ شام چیئرمین این ڈی ایم اے نے وزیراعظم کو موجودہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ بھی دی تھی۔ این ڈی ایم اے نے واضح کیا ہے کہ تمام سول اور عسکری ادارے باہمی رابطے میں ہیں اور امدادی کارروائیوں کی ہمہ وقت نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ ہنگامی صورتحال سے موثر طور پر نمٹا جا سکے۔ محکمے نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ دنوں...
	یاد رہے کہ سندھ میں مئی کے مہینے میں کمرشل فارمنگ کے لیے کینالز کی تعمیر کے خلاف احتجاج پرتشدد صورتحال اختیار کرگیا تھا، صوبائی وزیر داخلہ کے آبائی ضلع نوشہرو فیروز کے شہر مورو میں جھڑپوں کے دوران ایک شخص ہلاک جب کہ ڈی ایس پی اور 6 پولیس اہلکاروں سمیت ایک درجن سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ کمرشل فارمنگ کے لیے زمین مختص کرنے، 6 کینالز کی تعمیر، پیکا ایکٹ اور وکلا کے قتل کے خلاف احتجاج کے لیے آل سندھ لائرز ایکشن کمیٹی نے سندھ ہائی کورٹ سے وزیر اعلیٰ ہاؤس تک مارچ حکومت سے مذاکرات کے بعد ختم کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر عامر نواز وڑائچ، جنرل...
	د رہے کہ سندھ میں مئی کے مہینے میں کمرشل فارمنگ کے لیے کینالز کی تعمیر کے خلاف احتجاج پرتشدد صورتحال اختیار کرگیا تھا، صوبائی وزیر داخلہ ضیا لنجار کے آبائی ضلع نوشہرو فیروز کے شہر مورو میں جھڑپوں کے دوران ایک شخص ہلاک جب کہ ڈی ایس پی اور 6 پولیس اہلکاروں سمیت ایک درجن سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ کمرشل فارمنگ کے لیے زمین مختص کرنے، 6 کینالز کی تعمیر، پیکا ایکٹ اور وکلا کے قتل کے خلاف احتجاج کے لیے آل سندھ لائرز ایکشن کمیٹی نے سندھ ہائی کورٹ سے وزیر اعلیٰ ہاؤس تک مارچ حکومت سے مذاکرات کے بعد ختم کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر عامر نواز...
	امیر مقام نے کہا کہ ان نوجوانوں نے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر دوسروں کی مدد کی، ان کی بہادری امید کی کرن ہے اور یہ یاد دہانی ہے کہ ہماری قومی طاقت اتحاد اور ہمدردی میں مضمر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر و صدر پاکستان مسلم لیگ نون خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام نے گزشتہ دنوں سوات میں آنے والے سیلاب میں کئی قیمتی جانوں کو اپنی مدد آپ کے تحت بچانے والے رضاکاروں محمد ہلال اور عصمت علی کو 10 ، 10 لاکھ روپے کے چیک پیش کئے۔ یہ چیک وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے محمد ہلال اور عصمت علی کو وفاقی وزیرانجینئر امیر مقام نے دیے۔ یہ مالی انعام ان کی دلیرانہ اور بروقت...
	خیبر پختونخوا ریلیف اور ریسکیو آپریشن کے لیے 3 ارب روپے جاری ،وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کامتاثرہ علاقوں کا دورہ
	پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا حکومت نے شدید بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد ریلیف اور ریسکیو آپریشن کے لیے 3 ارب روپے جاری کردیے ہیں جبکہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور ڈیرہ اسماعیل خان سے متاثرہ علاقوں کے دورے پر روانہ ہوگئے، جہاں وہ سیلاب متاثرہ خاندانوں سے ملاقات اور ان کے مسائل سنیں گے۔صوبائی حکومت کی ٹیم پہلے ہی متاثرہ مقامات پر پہنچ کر ریلیف سرگرمیوں اور متاثرین کی ضروریات کا جائزہ لے رہی ہے جب کہ وزیراعلیٰ نے فوری اقدامات کے تحت اپنے میڈیا کوآرڈینیٹر فراز احمد مغل کو بھی متاثرہ علاقوں...
	وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے صوبے میں لائیوسٹاک کے فروغ اور بہتری کے لیے پہلا جامع ویٹرنری انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت ایک ہزار ویٹرنری گریجوایٹس اور پیرا ویٹس کو انٹرن شپ دی جائے گی، جس کے لیے حکومت پنجاب نے 60 کروڑ روپے کی خطیر رقم مختص کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: لائیو اسٹاک شو، یومیہ 74 لیٹر دودھ دینے والی گائے نے میلہ لوٹ لیا وزیراعلیٰ کے مطابق انٹرن شپ پروگرام کے دوران ویٹرنری گریجوایٹس کو ماہانہ 60 ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا، جبکہ پیرا ویٹس اور معاونین لائیوسٹاک کو 40 ہزار روپے ماہانہ ملیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن سے منظور شدہ ڈی وی ایم ڈگری...
	شرمیلا فاروقی کا خواتین کی جبری بے دخلی کے خاتمہ کے لیے فوجداری قوانین میں ترمیمی بل پر تیزی سے عملدرآمد کا مطالبہ
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما شرمیلا فاروقی نے مجوزہ فوجداری قوانین (ترمیمی) بل 2025 کے فوری نفاذ پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قانون خواتین کو ان کے شریک حیات یا گھر کے دیگر افراد کی جانب سے غیر منصفانہ یا جبری بے دخلی سے محفوظ ر کھے گا۔ ہفتہ کو اپنے ایک انٹرویو میں شرمیلا نے خواتین کے حقوق کی خلاف ورزی اور گھر سے بے دخلی کے اقدامات کو مجرمانہ قرار دینے پر زور دیا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ مجوزہ فوجداری قانون (ترمیمی) بل 2025، سیکشن 498D اور شیڈول II میں اہم ترامیم متعارف کررائی گئی ہیں جس کا مقصد...
	اسلام آباد(نیوز ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری نے حکومت کی تجویز پر یوم آزادی کے موقع پر مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سر انجام دینے والی 263 ملکی اور غیر ملکی شخصیات کو سول ایوارڈز دینے کی منظوری دے دی۔ سرکاری خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان‘ (اے پی پی) کے مطابق مذکورہ شخصیات کو 23 مارچ 2026 کو ایوان صدر میں ایک شاندار تقریب میں ایوارڈز پیش کیے جائیں گے۔  ایوارڈز کے لیے منتخب کی جانے والی شخصیات آرٹس، ادب، کھیل، تعلیم، سائنس، طب، صحافت، سماجی خدمات اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھتی ہیں۔ صدر مملکت نے جن شخصیات کو ایوارڈز دینے کی منظوری دی، ان میں فنون لطیفہ سے تعلق رکھنے والی بھی درجنوں...
	وزیراعظم کی ہدایت پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی ٹیمیں  امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے پشاور پہنچ گئیں۔ ترجمان کے مطابق این ڈی ایم اے صوبائی حکومت اور پی ڈی ایم اے کو مکمل معاونت فراہم کر رہا ہے اور متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان پہنچایا جا رہا ہے۔ گزشتہ شام چیئرمین این ڈی ایم اے نے وزیراعظم کو موجودہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ بھی دی تھی۔ این ڈی ایم اے نے واضح کیا ہے کہ تمام سول اور عسکری ادارے باہمی رابطے میں ہیں اور امدادی کارروائیوں کی ہمہ وقت نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ ہنگامی صورتحال سے موثر طور پر نمٹا جا سکے۔ محکمے نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ دنوں میں...
	وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، وزیر داخلہ محسن نقوی اور دیگر رہنماؤں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور ریسکیو ہیلی کاپٹر کے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پنجاب حکومت کے تمام وسائل خیبرپختونخوا حکومت اور عوام کے لیے دستیاب ہیں۔ مزید پڑھیں:خیبر پختونخوا میں سیلاب متاثرین کے لیے زلمی فاؤنڈیشن کا ایک کروڑ روپے امداد کا اعلان ان کا کہنا تھا کہ اہل پنجاب اپنے خیبرپختونخوا کے بھائیوں اور بہنوں کے غم میں شریک ہیں۔ انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف کی جانب سے...