2025-10-16@15:11:56 GMT
تلاش کی گنتی: 11228
«موبائل گیمز»:
(نئی خبر)
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ ہماری فوجی ترقیاتی حکمت عملی ہمیشہ مؤثر اور کارگر پلیٹ فارمز اور اندرونی پاکستانی ٹیکنالوجی کو شامل کرنا رہی ہے، پاکستان بھارت کے ساتھ ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل ہے، نہ اس نے کبھی بھی اعداد و شمار چھپانے کی کوشش کی۔ غیر ملکی جریدے بلوم برگ کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہماری فوجی ترقیاتی حکمت عملی ہمیشہ موثر اور کارگر پلیٹ فارمز اور اندرونی پاکستانی ٹیکنالوجی کو شامل کرنا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ہر قسم کی ٹیکنالوجی چاہے وہ خود ساختہ ہو یا مشرقی اور مغربی، اس کے حصول کے لیے تیار رہتے ہیں۔ ڈی جی...

بھارت کے ساتھ جھڑپ میں چینی ہتھیاروں نے شاندار کارکردگی دکھائی، مغربی ہتھیار لینے کو بھی تیار ہیں: ترجمان پاک فوج
بھارت کے ساتھ جھڑپ میں چینی ہتھیاروں نے شاندار کارکردگی دکھائی، مغربی ہتھیار لینے کو بھی تیار ہیں: ترجمان پاک فوج WhatsAppFacebookTwitter 0 7 October, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس) پاکستان نے چین سے حاصل کیے گئے جدید ہتھیاروں کو بھارت کے ساتھ مئی میں ہونے والی چار روزہ جھڑپ کے دوران ’’بہترین کارکردگی‘‘ دکھانے پر سراہا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے ”بلومبرگ“ کے مطابق، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ ’حالیہ معرکوں میں چینی ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی نے غیر معمولی کارکردگی دکھائی ہے۔‘ میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے اسلام آباد میں بلومبرگ کو دیے گئے انٹرویو کے دوران...
بھارتی اداکار و سیاستدان پون سنگھ کے خلاف ان کی اہلیہ جیوتی سنگھ نے انتہائی سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسی دوسری لڑکی کے ساتھ ہوٹل جاتے ہیں۔ یہ انکشاف اس وقت سامنے آیا جب گزشتہ ماہ پون سنگھ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس میں وہ اپنی ساتھی اداکارہ انجلی راگھو کو نامناسب طریقے سے چھوتے ہوئے نظر آ رہے تھے۔ 39 سالہ پون سنگھ کی 2018 میں جیوتی سنگھ سے شادی ہوئی تھی. ان کی اہلیہ کی جانب سے خواتین کے ساتھ ناقابل قبول تعلقات اور ہراسانی کے شدید الزامات لگائے جارہے ہیں۔ معاملہ اس وقت مزید سنگین ہوگیا جب جیوتی سنگھ پون سنگھ کی لکھنؤ رہائش گاہ...
تھائی لینڈ میں ہونے والے مس یونیورس 2025 کے بین الاقوامی مقابلے میں فلسطین پہلی بار اپنی نمائندہ بھیج رہا ہے۔ ستائیس سالہ نادین ایوب، جو ایک سرٹیفائیڈ ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن کوچ ہیں، نومبر 2025 میں ہونے والے اس عالمی مقابلے میں فلسطین کی اولین نمائندہ بننے جا رہی ہیں۔ نادین ایوب، جنہیں 2022 میں مس فلسطین کا تاج پہنایا گیا تھا، ادب اور نفسیات میں ڈگری رکھتی ہیں۔ انہوں نے اپنی اس تاریخی شرکت کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ وہ مظلوم فلسطینی عوام کی نمائندہ ہیں جنہیں غزہ میں ناانصافی اور قتل عام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ فلسطینی ماڈل نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ’’فلسطین دنیا کے ہر فورم پر نمودار ہوگا۔...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ-ن اور پاکستان پیپلزپارٹی کی کشیدگی میں غیر معمولی اضافے نے صدر آصف علی زرداری کو دبئی میں اپنی مصروفیات ترک کرکے کراچی واپسی پر آمادہ کیا ،بلاول بھٹو زرداری کے بھی کل تک کراچی آنے کی توقع، محسن نقوی کو صدر زرداری کی دبئی سے روانگی سے پہلے کراچی پہنچنے کا پیغام دیدیا گیا تھا تاکہ ان میں بلا تاخیر مشاورت شروع ہو سکے،نواز شریف اور شہباز شریف کی عدم دستیابی کے باعث صدر زرداری نے محسن نقوی کی خدمات سے فائدہ اٹھانے کا فیصلہ کیا ،حالات کو معمول پر لانے کے لئے نقوی اپنے “ممدوحین” سے بریفنگ لے کر اگلا قدم اٹھائیں گے،محسن نقوی ممدوحین کی بریفنگ کی روشنی میں وزیراعظم...
اوپن اسکواش کلاسک: نور زمان کی شاندار کارکردگی، کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی نور زمان نے عالمی نمبر 20 فرانس کے گریگوار مارش کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔ نور زمان نے گریگوار مارش کو 3-2 سے شکست دی۔ یہ دلچسپ مقابلہ 75 منٹ تک جاری رہا۔ کوارٹر فائنل میں نور زمان کا مقابلہ ورلڈ نمبر15 میکسیکو کے لیونل کاردیناس سے ہوگا۔
راولپنڈی میں موسم کی تبدیلی کے باوجود ڈینگی کے حملے جاری ہیں جس کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 20 شہری ڈینگی کا نشانہ بن گے ہیں۔ محکمہ صحت راولپنڈی کی رپورٹ کے مطابق شہر میں ڈینگی کے خلاف اقدامات جاری ہیں۔ اب تک 12 ہزار 564 افراد کے ڈینگی ٹیسٹ مکمل کیے گئے جبکہ 835 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔ 66 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ ڈینگی سے اب تک کوئی نئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ رواں سال اب تک 55 لاکھ 59 ہزار 692 گھر چیک کیے گے جن میں سے ایک لاکھ 73 ہزار 204 گھروں میں لاروا کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔ 15 لاکھ 18 ہزار 623 مقامات کی جانچ مکمل کی گئی اور 23 ہزار 270 مقامات...
بھارتی اداکار و سیاستداں پَون سنگھ کی اہلیہ نے اپنے شوہر پر دھوکا دہی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پَون سنگھ کسی اور لڑکی کے ساتھ ہوٹل گئے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پَون سنگھ اس وقت سرخیوں میں آئے جب سوشل میڈیا پر ان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں وہ اپنی ساتھی اداکارہ انجلی راگھو کو نامناسب انداز میں چھوتے نظر آئے۔ واضح رہے کہ 39 سالہ پَون سنگھ کی جیوتی سنگھ سے 2018 میں شادی ہوئی تھی۔ جیوتی سنگھ کی جانب سے ان پر خواتین سے تعلقات اور ہراسانی کے سنگین الزامات کے بعد اب پَون سنگھ پر سوشل میڈیا پر کافی تنقید کی جا رہی ہے۔ یہ سب کچھ...
اپوزیشن آج قومی اسمبلی،سینیٹ سیکریٹریٹ میں اپوزیشن لیڈرز کے نام جمع کرائے گی۔ تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر بنانے کی منظوری دے دی۔ سینیٹ میں علامہ ناصر عباس کو اپوزیشن لیڈر بنانے کی بھی منظوری دی گئی۔
پاکستان کی جی ڈی پی 400 ارب ڈالر کراس کرتے ہوئے 2025 میں 411 ارب ڈالر ہو گئی ہے۔ یہ اعدادوشمار ایشین ڈویلپمنٹ بنک کے ہیں۔ 411 ارب ڈالر جی ڈی پی کے ساتھ پاکستانی معیشت رینکنگ میں 43 ویں نمبر پر ہے۔ یہ رینکنگ آئی ایم ایف کے ایسٹیمیٹس کے مطابق ہے جس نے پاکستان کو 250 سے 500 ارب ڈالر جی ڈی پی رکھنے والے ملکوں کے بریکٹ میں رکھا ہوا ہے۔ پاکستان نے 2028 تک ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو مکمل کرنا ہے۔ ادائیگیوں، ٹیکس اور گورننس کا نظام ڈیجیٹل کیا جانا ہے۔ بنکنگ سسٹم اور ادائیگیوں کا سسٹم کافی حد تک ڈیجیٹل کر لیا گیا ہے۔ جون 2026 تک تمام سرکاری ادائیگیوں کو بھی ڈیجیٹل کر دیا جائے...
این اے ایک سوپچاسی ڈیرہ غازی خان ٹومیں ضمنی انتخاب کاشیڈول جاری،الیکشن کمیشن نے حلقہ میں تمام انتخابی سرگرمیاں دوبارہ بحال کر دیں،نو سے گیارہ اکتوبر تک کاغذات نامزدگی جمع کروائیں جا سکیں گے-الیکشن کمیشن کے مطابق نامزدامیدواروں کے ناموں کی اشاعت تیرہ اکتوبر کو کی جائے ،، کاغذات کی جانچ پڑتال بیس اکتوبر کو ہو گی،الیکشن کمیشن کے مطابق ریٹرننگ آفیسرکے فیصلوں کیخلاف اپیل چوبیس اکتوبر تک دائر کی جاسکے گی،اپیلٹ ٹربیونل کی جانب سے اپیلوں کے فیصلے اکتیس اکتوبرکو سنائے جائیں گے،امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست یکم نومبرکو شائع کی جائے گی ،کاغذات نامزدگی واپس لینے اورنظرثانی شدہ فہرست کی اشاعت تین نومبرہو گی،چارنومبرکو نشانات الاٹ کئے جائینگے،این اے ایک سو پچاس میں پولنگ تیئس نومبرکو ہو...
اسلام آباد (عترت جعفری) صدر کی طرف سے پاکستان کے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون میں کشیدگی کو کنٹرول کرنے کے لیے مداخلت کے بعد امید ہے کہ یہ معاملہ آئندہ چند روز میںصورت حال بہتر ہو جائے گی اور پی پی پی کو اپنی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں کو ئی سخت فیصلہ نہیں کرنا پڑے گا، ای سی سی کا اجلاس بلانے کی تیاری کی جا رہی ہے ، ذرائع نے بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری بھی کراچی سے دو روز میں اسلام آباد پہنچ رہے ہیں، صدر وزیراعظم اور پی پی پی کے چیئرمین کے درمیان ایک ملاقات طے کی گئی ہے جس میں تمام اختلافی امور پر بات چیت کی جائے گی۔ پی پی...
فرانسیسی سائیکلسٹ آریلین فونتینوا نے ایفل ٹاور کی دوسری منزل تک سائیکل چڑھا کر نیا عالمی ریکارڈ بنا لیا۔ انہوں نے 686 زینے 12 منٹ 30 سیکنڈ میں طے کیے، اس طرح 2002 کا پرانا ریکارڈ قریباً 7 منٹ کے فرق سے توڑ دیا۔ مزید پڑھیں: سوئس سائیکلسٹ بیٹریس فیشیلی چترال پہنچ گئیں، ان کو کیا چیز بار بار پاکستان کھینچ لاتی ہے؟ French cyclist and mountain bike champion Aurelien Fontenoy became the fastest person to ascend the Eiffel Tower on a bicycle, completing the climb to the second-floor platform in 12 minutes and 30 seconds https://t.co/OLNaeX4YsI pic.twitter.com/n8LbKMAgAh — Reuters (@Reuters) October 3, 2025 فونتینوا کے مطابق اتنی بلندی پر سائیکل چلانا ممکن نہیں تھا، اس لیے انہیں بریک کے...
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے )حکومتِ پنجاب نے15 ستمبر 2025 کو جاری ہونے والے حکم نامہ کو واپس لے لیاہے جس میں جی ایچ کیو محلہ کیس کی سماعت سینٹرل جیل اڈیالہ کی بجائے انسداد گردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی میں ہو گی جس کے بعد جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت عدالت میں ہوئیں ،گزشتہ روز پنجاب حکومت نے نیا حکم نامی جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ 15 ستمبر کا حکم منسوخ قراردیدیا گیا ہے اب جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہی ہو گی،نوٹیفکیشن تمام متعلقہ حکام کو ارسال کردیا گیا ہے،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، پراسیکیوٹر جنرل اور رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ اورانسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج کو بھی نوٹفیکیش کاپی...
لاہور(آئی این پی)سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے دورِ حکومت میں 131 ملین روپیکی مالی بے ضابطگی کا انکشاف ہواہے ۔ میڈیا رپورٹ مطابق سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے دورِ حکومت میں ان کے اپنے ضلع ڈیرہ غازی خان میں 131 ملین روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔آڈٹ رپورٹ 2021-2022 میں بتایا گیا ڈی جی خان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا اہم ریکارڈ آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کو فراہم ہی نہیں کیا گیا۔پبلک اکائونٹس کمیٹی تھری نے اس سنگین غفلت پر شدید برہمی کا اظہار کیا، چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ریکارڈ فراہم نہ کرنے کی وجہ سے پورا معاملہ مشکوک ہوگیا ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ یہ بھی معلوم کیا جائے کہ کہیں کمپنی میں بھرتی شدہ ملازمین...
وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ غزہ سے متعلق معاملات کی حتمی شکل ایک دو دن میں واضح ہوجائے گی۔میڈیا سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ غزہ کے مسلمانوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی،جب فلسطین کی ریاست قائم ہوگی تو یہ چیزیں درست ہوں گی۔ْانہوں نے کہا کہ غزہ کے حوالے سے امید کی کرن نظر آئی ہے، غزہ سے متعلق معاملات کی حتمی شکل ایک دو دن میں واضح ہوجائے گی اور توقع ہے حالات بہتر ہو جائیں گے۔ْایک سوال پر خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت اگر دوبارہ ایڈونچر کرے گا تو اس میں بھی ذلت اٹھائے گا ،،کسی کو ہماری فورسز کی تیاریوں پر کوئی شک نہیں ہونا چاہیے۔
اسلام آباد کے آبپارہ مارکیٹ کے اتوار بازار میں 55 سالہ خاتون شام کے وقت ایک چھوٹی سی اسٹال پر پکوڑے تلتی نظر آتی ہیں۔ ان کے ہاتھوں کی مہارت اور چہرے کی تھکن دونوں ان کی زندگی کی کہانی سناتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں باہمت ماں، بیٹیوں کا پراٹھا اسٹال ان خاتون کے شوہر ایک حادثے میں انتقال کر گئے تھے جبکہ ان کا بیٹا آرمی پبلک اسکول کے سانحے میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ ان صدمات کے بعد وہ اسلام آباد آگئیں تاکہ کسی طرح زندگی کا پہیہ چلا سکیں۔ وہ ہفتے میں 3 دن کام کرتی ہیں کیونکہ باقی دنوں میں ان کی طبیعت اجازت نہیں دیتی۔ ذیابطیس کی مریض ہونے کے باوجود وہ ہمت...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے فیصلہ کن پیش رفت ہو رہی ہے اور حماس کئی اہم معاملات پر رضامند ہو چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ معاہدہ جلد متوقع ہے جس سے خطے میں دیرپا امن کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔ وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم زبردست پیش رفت کر رہے ہیں حماس ان نکات سے متفق ہو رہی ہے جو انتہائی اہم ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ عالمی رہنما بشمول ترک صدر رجب طیب اردوان اور اردن کے شاہ عبداللہ نے امن منصوبے کا خیرمقدم کیا ہے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن...
نئی دہلی: بھارتی شہر جے پور کے اسپتال میں آگ لگنے کا اندوہناک واقعہ پیش آیا، جس میں 6 مریض کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آگ سوائی مان سنگھ اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں لگی، جس کے نتیجے میں 6 مریض ہلاک جبکہ 5 مریضوں کی گیس اور آگ کی شدت سے حالت تشویشناک ہوگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہلاکتوں میں مزید اضافے کے خدشات کو بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ مذکورہ حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ آگ کی شدت کی وجہ سے زہریلی گیسیں بھی خارج ہو رہی تھیں، جس کی وجہ سے 5 تشویشناک مریضوں کو سپورٹ سسٹم کے ساتھ دوسری جگہ شفٹ کرنا پڑا۔ رپورٹ کے...
اسلام آباد: وزیرِ مملکت حذیفہ رحمان نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 15 سے 18 اراکینِ قومی اسمبلی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں اور نمبر گیم حکومت کے لیے کسی صورت مسئلہ نہیں ہے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق وزیر مملکت نے کہا کہ موجودہ پارلیمانی صورتحال میں حکومت مستحکم ہے اور اپوزیشن کی جانب سے اگر کوئی عدم اعتماد لانے کی کوشش بھی کی گئی تو وہ کامیاب نہیں ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس بغیر پیپلز پارٹی کے بھی 163 ووٹ ہیں جبکہ اکثریت کے لیے 169 ووٹ درکار ہیں، لہٰذا صرف چند ووٹوں کا فرق رہ جاتا ہے، پی ٹی آئی کے کئی لوگ ہمارے ساتھ...
پی پی اور ن لیگ کی کشیدگی میں نیا موڑ آگیا ، معاملہ صدر مملکت اور وزیراعظم شہباز تک پہنچ گیا،نواز شریف کی پیپلز پارٹی اور پنجاب حکومت کے درمیان جاری تنازعے میں مریم نواز کی حمایت شہباز شریف صدرزرداری اور بلاول بھٹوسے ملاقات کرینگے، وزیراعظم کی نوازشریف سے بھی کردار ادا کرنے کی درخواست، سینیٹ اور قومی اسمبلی سے واک آؤٹ حکومت کیلئے پیغام ،ذرائع صدر مملکت آصف علی زرداری نے سندھ اور پنجاب کے درمیان کشیدگی پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ اور پنجاب حکومتوں کے درمیان گشیدگی کے معاملے پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں سندھ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (آن لائن) عدالت عظمیٰ کی جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی نے مخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف حکومتی اپیل مسترد کرنے کا تفصیلی اختلافی نوٹ جاری کیاہے جس میں کہا گیاہے کہ نظرثانی کا دائرہ محدود ہوتا ہے، نیا مقدمہ نہیں کھولا جا سکتاصرف وہ فیصلے نظرثانی کے قابل ہوتے ہیں جن میں واضح قانونی غلطی ہو،معمولی بے ضابطگی یا اختلاف رائے نظرثانی کی بنیاد نہیں بن سکتا۔ مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور الیکشن کمیشن کی نظرثانی درخواستیں مسترد کی جاتی ہیں، تینوں نظرثانی درخواستیں 9 جولائی 2024ء کے مختصر فیصلے کے خلاف دائر کی گئیں، صرف الیکشن کمیشن نے تفصیلی فیصلے (23 ستمبر 2024) کی بنیاد پر اضافی درخواستیں جمع کرائیں، تمام دلائل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (صباح نیوز) عدالت عظمیٰ پاکستان نے 100کلو گرام چرس برآمدگی کیس میں ملزم کی جانب سے سزاپوری کر کے رہاہونے کے بعد اسے کیس سے باعزت بری کردیا جبکہ جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ نے ریمارکس دیے ہیں کہ درخواست گزار صرف بریت چاہتے ہیں یا چرس بھی واپس مانگ رہے ہیں سزا پوری کرنے سے کیس ختم نہیں ہوجاتا، بعد میں بھی کیس کالعدم قراردیا جاسکتاہے۔ جسٹس ہاشم کاکڑ کاکہنا تھا کہ اپیل منظورکی جاتی ہے ، سزاکالعدم قراردے کرملزم کوبری کیا جاتا ہے۔ تفصیلی وجوہات بعد میں جاری کی جائیں گی۔ خبر ایجنسی سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے خلاف فیصلہ دینے والی خاتون جج کو موت کی دھمکیاں ملنے کے بعد ان کے گھر میں پراسرار طور پر آگ لگ گئی۔ ذرائع ابلاگ کے مطابق 69 سالہ ڈیان گڈسٹین کے جنوبی کیرولائنا میں ایڈسٹو بیچ پر واقع گھر میں پراسرار طور پر گھر میں آگ لگ گئی۔ آتشزدگی کے وقت گھر میں ان کے شوہر سابق سینیٹر آرنلڈ گڈسٹین اور ان کا بیٹا موجود تھے جو جھلس کر زخمی ہو گئے اور انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ خاتون جج نے گزشتہ ماہ ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف فیصلہ دیا تھا،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251007-06-8 نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی شہر جے پورکے اسپتال میں آگ لگنے کے واقعے میں6 مریض ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آگ سوائی مان سنگھ اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں لگی جس کے نتیجے میں 6 مریض ہلاک جب کہ 5 مریضوں کی گیس اور آگ کی شدت سے حالت تشویشناک ہوگئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ آگ کی وجہ سے زہریلی گیسیں خارج ہو رہی تھیں جس کے باعث 5 مریضوں کو سپورٹ سسٹم کے ساتھ دوسری جگہ شفٹ کرنا پڑا اور ایسی حالت میں مریضوں کی حالت مزید خراب ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق آگ لگنے کے بعد13مریضوں کو بحفاظت نکال لیاگیا ۔بھارت: جے پور کے اسپتال میں آتشزدگی کے باعث آئی سی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں سیوریج اور کچرے کا بگڑتا نظام شہریوں کیلئے اذیت کا باعث بن گیا ہے۔اولڈ سٹی ایریا میں جوبلی سے گارڈن کی جانب جانے والی سڑک کا ایک ٹریک گندے پانی میں ڈوبا ہوا ہے جبکہ کچرا کنڈی سے بہنے والی گندگی نے صورتحال کو مزید خراب کردیا ہے۔ گندے پانی اور کچرے کے ڈھیروں کے درمیان آوارہ کتوں نے بھی بسیرا کر لیا۔ متاثرہ ٹریک اب ٹریفک کے لیئے ناقابل استعمال ہوگیا ہے۔سڑک پر جمع گندا پانی نہ صرف تعفن پھیلا رہا ہے بلکہ کنارے پر موجود کچرا کنڈی کی غلاظت سیوریج کے پانی میں مل کر صورتحال مزید ابتر کررہی ہے۔ اس گندے پانی و کچرے کے ڈھیروں میں آوارہ کتوں نے بسیرا...

طوفان الاقصیٰ کے 2برس مکمل: حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر اسرائیل کیخلاف آج ملک گیر احتجاج کیا جائے گا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر) امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پرآج حماس کے طوفان الاقصیٰ کے 2 سال مکمل ہونے اور اسرائیل کے خلاف عالمی یوم احتجاج کے سلسلے میں ملک بھر میں صبح11بجے سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیا جائے ‘ اس حوالے سے کراچی میں بھی احتجاج کیا جائے گا اور امریکی سرپرستی میں اسرائیلی جارحیت و دہشت گردی کی مذمت اور اہل غزہ و فلسطین سے اظہار یکجہتی کیا جائے ، طلبہ ، وکلا ، تاجر اور علما کرام سمیت مختلف شعبہ زندگی سے وابستہ افراد سڑکوں پر نکلیں گے ۔ دریں اثنا منعم ظفر خان نے اتوار کو شاہراہ فیصل پر ہونے والے عظیم الشان اور تاریخی ’’غزہ مارچ‘‘ کی کامیابی اور مارچ میں...
کراچی: ٹی 20 کپتان سلمان علی آغا پر سلیکٹرز و کوچ مہربان ہیں،البتہ بورڈ کارکردگی سے پریشان نظر آتا ہے، ان کی قیادت کے حوالے سے مشاورت جاری ہے۔ سلیکشن کمیٹی اور مائیک ہیسن تسلسل برقرار رکھنے کے حق میں ہیں، ان کے مطابق ورلڈ کپ سے چند ماہ قبل ایک بار پھر تبدیلی مناسب نہ ہو گی۔ دوسری جانب بطور بیٹر ایشیا کپ کے 7 میچز میں 72 رنز بنانے والے سلمان کی میرٹ پر ٹیم میں ہی جگہ نہیں بنتی، حکام بطور کپتان ان کے ایشیا کپ فائنل سمیت بعض فیصلوں سے بھی خوش نہیں ہیں۔ بطور متبادل شاہین آفریدی کا نام سامنے آ گیا مگر سلیکٹرز اور کوچ اس سے اتفاق نہیں کرتے، انھوں نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت) دعوت اسلامی کے رہنما اور مبلغ مولانااحمد رضا عطاری نے کہا ہے کہ شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ کی پوری زندگی سنت بنویﷺ کے مطابق تھی انھوں نے اسلام کو لوگوںپھیلانے کے لیے بھرپور جد جہد کی۔ یہ بات انھوں گلزار مدینہ مسجد کریم آباد میں شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ کی یاد میں منعقد جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہی انھوں نے مسلمان کی زندگی کا اہم مقصد ہے کہ اس دین کی دعوت کو پھیلانے کیلیے جدوجہد کرے اور اللہ کی زمین پر اللہ کے نظام کو قائم کرنے کی جدوجہد کرے۔ انھوں نے کہا شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ کی پوری زندگی سنت نبویﷺ کے مطابق گزری اور اس کی زندگی کا کوئی لمحہ ایسا...
کیا زندگی جذبات اور احساسات کے بغیر بھی گزاری جا سکتی ہے، اس کا جواب ہے کہ حقیقتاً گزاری جا سکتی ہے لیکن یہ زندگی انسانی زندگی نہیں ہوگی بلکہ یہ زندگی حیوانی سطح کی ہوگی۔ شعر و ادب میں ہماری روح میں موجود جذبات اور احساسات کو بیدار کرنے کی غیر معمولی صلاحیت ہوتی ہے۔ ادب کے ذریعے ہم زندگی کا شعور حاصل کرتے ہیں اس لیے شعر و ادب کے شعبے کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔ لیکن جب ہم اس اہم شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد یعنی ادیب اور شاعر کی زندگی کا جائزہ لیتے ہیں تو ہم دیکھتے ہیں کہ زندگی کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد جن میں نااہل افراد بھی شامل...
اسلام آباد: وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے خبردار کیا ہے کہ اگر بھارت نے دوبارہ کسی فوجی ایڈونچر کی کوشش کی تو اسے ماضی سے بھی زیادہ ذلت اور رسوائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت نے پہلے بھی ایک ایڈونچر کیا تھا جس کے بعد پوری دنیا میں اسے شرمندگی اٹھانا پڑی، اور اس کی عزت خاک میں مل گئی۔ خواجہ آصف نے واضح کیا کہ بھارت کی یہ جارحانہ کوششیں دراصل انتخابی سیاست کا حصہ ہیں، اگر بھارت دوبارہ ایسی حرکت کرے گا تو پاکستان کی جانب سے پوری قوت کے ساتھ جواب دیا جائے گا، جیسا کہ ماضی میں دیا گیا تھا۔...

پی ٹی آئی اپنے گھر پر توجہ دے، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے درمیان سیاسی کشیدگی ختم ہو جائےگی، خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان جاری سیاسی کشیدگی ختم ہو جائےگی، دونوں جماعتوں کی قیادت موجودہ صورت حال کو سنبھال لے گی۔ پی ٹی آئی عدم اعتماد کی باتیں کرنے سے قبل اپنے گھر پر توجہ دے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ آصف زرداری تصادم پر یقین نہیں رکھتے، ان کا وزیر داخلہ محسن نقوی کو کراچی بلانا خوش آئند ہے۔ وزیراعظم کے وطن واپس پہنچنے پر حالات نارمل ہو جائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائیں ہم ساتھ دیں گے، پی ٹی آئی کی پیپلز پارٹی کو پیشکش انہوں نے کہاکہ سیلاب کے بعد کچھ ایسی صورت حال پیدا ہوئی ہے کہ دونوں...
قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما اور سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میرا تعلق پنجاب سے ہے لیکن ہم سب سے پہلے پاکستانی ہیں، کوئی اس بھول میں نہ رہے کہ پیپلز پارٹی کو دیوار سے لگا دے گا، ہمیں سمجھ نہیں آتی کہ متنازعہ بیانات دینے کی آخر وجہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ نون کے درمیان سیاسی کشیدگی برقرار ہے اور پیپلز پارٹی کے ارکان سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی کے اجلاس سے بھی واک آؤٹ کرگئے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ میرا تعلق پنجاب سے ہے لیکن ہم...
ذرائع کے مطابق صدر مملکت اور وزیر داخلہ کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو میں سندھ اور پنجاب حکومتوں کے درمیان حالیہ کشیدگی کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا، صدر مملکت نے وزیر داخلہ کو فوری طور پر کراچی طلب کر لیا تاکہ صورتحال کا جائزہ لے کر تناؤ کم کرنے کے لیے اقدامات پر مشاورت کی جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے صوبائی حکومتوں میں کشیدگی پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور کراچی طلب کر لیا۔ذرائع کے مطابق صدر مملکت اور وزیر داخلہ کے درمیان گفتگو میں سندھ اور پنجاب حکومتوں کے درمیان حالیہ کشیدگی کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا، صدر آصف زرداری نے وزیر داخلہ کو فوری...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: غذائیت سے بھرپور سبزی گاجر نہ صرف اپنی مٹھاس اور رنگت کے باعث پسند کی جاتی ہے بلکہ یہ آنکھوں کی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے ایک اہم قدرتی غذا بھی ہے۔طبی ماہرین کے مطابق گاجر میں موجود بیٹا کیروٹین اور لیوٹین جیسے طاقتور اینٹی آکسیڈنٹس بڑھتی عمر کے ساتھ پیدا ہونے والی آنکھوں کی بیماریوں، خصوصاً میکولر ڈی جینریشن** سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ انسانی جسم بیٹا کیروٹین کو وٹامن اے میں تبدیل کرتا ہے، جو بینائی کو بہتر بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ تاہم، گاجر وٹامن اے کی صرف معمولی مقدار فراہم کرتی ہے، اس لیے صرف گاجر کے زیادہ استعمال سے بینائی میں نمایاں بہتری...
سٹی 42 : ہری پور تھانہ سٹی کی حدود میں گیس سلنڈر دھماکہ ہوا، جس کے باعث 9 افراد بری طرح جھلس کر زخمی ہو گئے۔ تھانہ سٹی کی حدود شاہ بابا مسجد کے قریب گیس سلنڈر کی دوکان پر دھماکہ ہوا، بتایا گیا ہے کہ گیس منتقلی کے دوران سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا۔ حادثے کے باعث دوکان میں موجود 9 افراد بری طرح جھلس گئے ۔ ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو ٹراما سنٹر ہری پور منتقل کر دیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد تین شدید زحمیوں کو ایوب میڈیکل کمپلیس ایبٹ آباد ریفر کر دیا گیا۔ پیپلز پارٹی کا سینیٹ اور قومی اسمبلی میں شدید احتجاج، واک آؤٹ
ادب کی دنیا میں ایسے نام بہت کم ملتے ہیں جنہوں نے نہ صرف اپنی تحریروں سے ایک نئی راہ متعین کی بلکہ اپنی ذاتی زندگی کو بھی ایک طلسماتی رنگ عطا کیا۔ ارنسٹ ہیمنگوے بیسویں صدی کے اْن معدودے چند مصنفین میں سے تھا جن کے کام نے مغربی ادب کو نئی جہتیں دیں۔ وہ نہ صرف ناول نگار تھا بلکہ صحافت، جنگی مشاہدات اور ذاتی زندگی کی مہم جوئی نے بھی اسے ایک منفرد شخصیت بنا دیا۔ ہیمنگوے کی تحریریں ایک مخصوص اسلوب رکھتی ہیں: سادہ مگر اثر انگیز جملے، حقیقت پسندی کی انتہا اور کرداروں کی ایسی تصویر کشی جو قاری کو براہِ راست واقعات میں کھینچ لے جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسے جدید امریکی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی:۔ امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پرمنگل 7اکتوبر کوحماس کے طوفان الاقصیٰ کے دو سال مکمل ہونے اور اسرائیل کے خلاف عالمی یوم احتجاج کے سلسلے میں ملک بھر میں صبح11بجے سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیا جائے گا۔اس حوالے سے کراچی میں بھی احتجاج کیا جائے گا اور امریکی سرپرستی میں اسرائیلی جارحیت و دہشت گردی کی مذمت اور اہل غزہ و فلسطین سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا، طلبہ، وکلائ، تاجر اور علماءکرام سمیت مختلف شعبہ زندگی سے وابستہ افراد سڑکوں پر نکلیں گے۔دریں اثناءمنعم ظفر خان نے اتوار کو شاہراہ فیصل پر ہونے والے عظیم الشان اور تاریخی “غزہ مارچ” کی کامیابی اور مارچ میں شہریوں کی لاکھوں کی تعداد میں شرکت...
میئر کراچی کے ترجمان معظم قریشی نے کہا ہے کہ مرتضیٰ وہاب کی کارکردگی سے مخالفین خوفزدہ ہیں۔ن لیگ کے بیانات پر ردعمل میں ترجمان نے کہا کہ میئر کراچی پر بے بنیاد الزامات لگانا ن لیگ کا پرانا وتیرہ ہے۔ ن لیگ والوں کو کراچی کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی، جنہیں اپنے دور کی کارکردگی یاد نہیں، وہ آج ہمیں لیکچر دے رہے ہیں۔ مئیر کراچی نے وفاق سے 200 ارب روپے مانگ لیےمیئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے وفاق سے 200 ارب روپے مانگ لیے۔ معظم قریشی نے مزید کہا کہ میئر کراچی شہر کی تعمیر و ترقی کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں، مرتضیٰ وہاب کی کارکردگی سے مخالفین خوفزدہ ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ ن...
بھارتی ریاست راجستھان کے سب سے بڑے اسپتال مان سنگھ کے ٹراما سینٹر میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس میں 2 خواتین سمیت 6 مریض ہلاک ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹراما سینٹر انچارج ڈاکٹر انوراگ دھاکڑ نے بتایا کہ آگ نیورو آئی سی یو کے اسٹوریج ایریا میں لگی۔ جہاں 11 مریض زیرِ علاج تھے۔ اس دوران قریبی وارڈ میں زیرِ علاج 14 مریضوں کو بروقت دوسری جگہ منتقل کیا گیا جس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد کم رہی۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ آگ لگتے ہی اسپتال میں افراتفری اور بھگدڑ مچ گئی، دھوئیں کے سیاہ بادل پھیل گئے۔ عملے اور تیمارداروں نے مریضوں کو بیڈ سمیت باہر نکالنے کی کوشش کی۔ اسپتال متاثرہ شعبے کا ریکارڈ جل کر خاکستر ہوگیا جب کہ خون...
26 سالہ فیشن اسٹوڈنٹ مریم محمد کو ایک سخت اور جامع انتخابی عمل کے بعد متعدد امیدواروں میں سے منتخب کیا گیا ہے تاکہ وہ عالمی مس یونیورس مقابلے میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی نمائندگی کریں۔ مریم محمد وہ پہلی اماراتی خاتون ہوں گی جو اگلے ماہ تھائی لینڈ میں ہونے والے اس عالمی مقابلے میں متحدہ عرب امارات کی نمائندگی کریں گی۔ View this post on Instagram A post shared by Missuniverseuae (@missuniverseuae2025) اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ متحدہ عرب امارات نے مجھے بڑے خواب دیکھنے کا حوصلہ دیا ہے۔ میں اُن خواتین کی آواز بننا چاہتی ہوں جو پرعزم، جستجو رکھنے والی اور بااختیار بننے کی خواہشمند ہیں۔ مس یونیورس...
سندھ اور پنجاب حکومت کے درمیان ہونے والی کشیدگی کو ختم کروانے کے لیے صدر مملکت آصف علی زرداری متحرک ہو گئے اور انہوں نے معاملے کے حل کے لیے وزیر داخلہ محسن نقوی کو فوری طور پر طلب کر لیا۔ صدر آصف علی زرداری نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو ٹیلی فون کر کے سندھ اور پنجاب کے درمیان چلنے والی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا۔ صدر آصف علی زرداری نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو فوری طور پر کراچی طلب کر لیا ہے تاکہ دونوں صوبائی حکومتوں کے درمیان ہونے والی کشیدگی کو کم کیا جا سکے۔ یاد رہے کہ گزشتہ کئی روز سے پنجاب اور سندھ حکومت کے درمیان ایک دوسرے پر لفظی گولہ باری جاری ہے۔...
پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن کے درمیان جاری سیاسی کشیدگی کے دوران پاکستان تحریک انصاف نے پیپلزپارٹی کو پیشکش کی ہے کہ آپ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائیں ہم ساتھ دیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیان کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی آمنے سامنے ہیں۔ پیپلز پارٹی نے آج احتجاجاً قومی اسمبلی اور سینیٹ سے واک آؤٹ کیا، اور مریم نواز کے بیان کی شدید مذمت کی۔ مزید پڑھیں: سیاسی کشیدگی: مریم نواز کے بیان پر پیپلز پارٹی کا سینیٹ اجلاس سے پھر واک آؤٹ قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے سینیئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی راجا پرویز اشرف نے کہاکہ میرا تعلق پنجاب سے ہے لیکن ہم سب سے...
متحدہ عرب امارات کی تاریخ میں پہلی بار ایک اماراتی نژاد خاتون مس یونیورس کے بین الاقوامی مقابلے میں اپنے ملک کی نمائندگی کریں گی۔ چھبیس سالہ مریم محمد، جو ایک فیشن اسٹوڈنٹ اور ماڈل ہیں، نومبر میں تھائی لینڈ میں ہونے والے اس عالمی مقابلے میں متحدہ عرب امارات کی پہلی نمائندہ بننے جا رہی ہیں۔ مس یونیورس 2025 کا مقابلہ تھائی لینڈ کے شہر میں منعقد ہوگا، جہاں دنیا بھر کی 130 سے زائد خوبصورت اور ہونہار خواتین اپنے اپنے ممالک کی نمائندگی کریں گی۔ مریم محمد کی شرکت نہ صرف متحدہ عرب امارات بلکہ پورے عرب عالم کے لیے ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ مریم محمد اس وقت فیشن ڈیزائننگ کی تعلیم حاصل کر...

’ہم پاکستان کھپے کا نعرہ لگانے والے لوگ ہیں‘: پیپلز پارٹی کا سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی سے بھی واک آؤٹ
پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان سیاسی کشیدگی برقرار ہے، اور پیپلز پارٹی کے ارکان سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی کے اجلاس سے بھی واک آؤٹ کرگئے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما راجا پرویز اشرف نے کہاکہ میرا تعلق پنجاب سے ہے لیکن ہم سب سے پہلے پاکستانی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: سیاسی کشیدگی: مریم نواز کے بیان پر پیپلز پارٹی کا سینیٹ اجلاس سے پھر واک آؤٹ انہوں نے کہاکہ کوئی اس بھول میں نہ رہے کہ پیپلز پارٹی کو دیوار سے لگا دے گا، ہمیں سمجھ نہیں آتی کہ متنازعہ بیانات دینے کی آخر وجہ کیا ہے۔ راجا پرویز اشرف نے کہاکہ ایسا نہ ہو کہ پھر صوبائیت...
سپیکر قومی اسمبلی کے چیمبر میں حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان ہونے والے مذاکرات کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکے۔ وفاقی وزیر رانا ثنااللہ نے تصدیق کی ہے کہ پیپلز پارٹی آج بھی اپنا احتجاج اور پارلیمنٹ سے واک آؤٹ جاری رکھے گی۔ رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب کی معافی کا کوئی مطالبہ نہیں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی آج صدر آصف زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات طے تھی، تاہم وزیراعظم کے دورۂ ملائیشیا کے باعث یہ ملاقات ممکن نہیں ہو سکی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم منگل کو وطن واپس آ کر پیپلز پارٹی کے تحفظات پر بات چیت کریں گے، تاکہ معاملے کو...
کراچی: شہر قائد میں سیوریج اور کچرے کا بگڑتا نظام شہریوں کیلئے اذیت کا باعث بن گیا۔ اولڈ سٹی ایریا میں جوبلی سے گارڈن کی جانب جانے والی سڑک کا ایک ٹریک گندے پانی میں ڈوبا ہوا ہے جبکہ کچرا کنڈی سے بہنے والی گندگی نے صورتحال کو مزید خراب کردیا۔ گندے پانی اور کچرے کے ڈھیروں کے درمیان آوارہ کتوں نے بھی بسیرا کر لیا۔ متاثرہ ٹریک اب ٹریفک کے لیئے ناقابل استعمال ہوگیا ہے۔ سڑک پر جمع گندا پانی نہ صرف تعفن پھیلا رہا ہے بلکہ کنارے پر موجود کچرا کنڈی کی غلاظت سیوریج کے پانی میں مل کر صورتحال مزید ابتر کررہی ہے۔ اس گندے پانی و کچرے کے ڈھیروں میں آوارہ کتوں نے بسیرا کر لیا ہے جس...
کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ٹماٹر کی قیمتوں نے عوام کے گھریلو بجٹ کو ہلا کر رکھ دیا ہے، 50 روپے فی کلو میں ملنے والا ٹماٹر اب 280 سے 300 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ چند روز قبل ٹماٹر 50 روپے فی کلو میں دستیاب تھا تاہم دو روز پہلے 250 روپے اور اب 300 روپے فی کلو تک جا پہنچا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پہلے 250 روپے میں پانچ کلو ٹماٹر آجاتے تھے، اب مشکل سے ایک کلو ملتا ہے۔ اس غیر معمولی مہنگائی نے شہریوں کے گھریلو اخراجات پر براہِ راست اثر ڈالا ہے۔ دکانداروں کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ملک میں آج بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز یعنی پیر کے روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا مزید مہنگا ہو گیا۔رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز ملک میں آج 24 قیراط کے حامل ایک تولہ سونا 5400 روپے مہنگا ہوا ہے، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 15 ہزار 278 روپے ہو گئی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 4629 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 56 ہزار 033 روپے ہو گئی ہے۔اسی طرح پاکستان میں چاندی کی قیمت بھی تاریخ کی نئی...
پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان کشیدگی میں کمی نہ ہو سکی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیان پر پاکستان پیپلزپارٹی نے ایک بار پھر سینیٹ اجلاس سے احتجاجاً واک آؤٹ کردیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews پیپلز پارٹی سیاسی کشیدگی سینیٹ سے واک آؤٹ مریم نواز بیان وی نیوز
پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی سید علی قاسم گیلانی نے کہا ہے کہ حکومتی بینچز یا اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کرے گی۔انہوں نے کہا کہ عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس میں پیپلزپارٹی پر الزامات لگائے، 25 ستمبر کو وزیر اعلیٰ پنجاب نے پیپلزپارٹی کی لیڈر شپ کے خلاف سخت باتیں کیں، ہمیں نہیں سکھایا گیا کہ نفرت اور تقسیم کی سیاست کریں۔ان کا کہنا تھا کہ کیا ملتان، ڈی جی خان اور لودھراں پنجاب کا حصہ نہیں، ہم نے اس لیے مشورے دیے کہ ہم ایک ٹیم کا حصہ ہیں، کیا آپ ہمیں پنجاب کا حصہ نہیں سمجھتے؟ آپ نے ہماری تضحیک کی ہے، کیا ہم اپنے لیے پیسے مانگ رہے ہیں۔علی قاسم گیلانی نے کہا کہ...
حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ پوری قوم 7 اکتوبر کو گیارہ بجے دن گھروں سے باہر نکل کر غزہ کے لوگوں سے اظہار یکجہتی کرے۔ انہوں نے کہا کہ اہلیان لاہور اور اہلیان کراچی کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جنہوں نے غزہ کے مظلوم مسلمانوں کیلئے جماعت اسلامی کیساتھ مل کر آواز بلند کی۔ اسلام ٹائمز۔ سات اکتوبر کو اسرائیلی جارحیت کیخلاف حماس کی مزاحمت کے 2 سال مکمل ہونے پر جماعت اسلامی پاکستان نے ’’یوم یکجہتی فلسطین‘‘ منانے کا اعلان کردیا۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے 7 اکتوبر کو فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کے دو سال مکمل ہونے پر قومی اظہار یکجہتی کے طور پر منانے کا اعلان کیا۔ حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے...
ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر آصف علی زرداری نے محسن نقوی کو فوری طور پر کراچی طلب کر لیا ہے تاکہ دونوں صوبائی حکومتوں کے درمیان ہونے والی کشیدگی کو کم کیا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ اور پنجاب حکومت کے درمیان ہونے والی کشیدگی کو ختم کروانے کے لیے صدر مملکت آصف علی زرداری متحرک ہوگئے۔ آصف علی زرداری نے معاملے کے حل کے لیے وزیر داخلہ محسن نقوی کو فوری طور پر طلب کر لیا۔ ذرائع ایوان صدر کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو ٹیلی فون کر کے سندھ اور پنجاب کے درمیان چلنے والی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر آصف علی زرداری نے محسن...
اسلام آباد: سندھ اور پنجاب حکومتوں کے درمیان کشیدگی کے معاملے پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو فوری کراچی طلب کر لیا۔ صدر آصف علی زرداری نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو ٹیلیفون کیا، جس میں سندھ اور پنجاب حکومتوں کے درمیان کشیدگی کے معاملے پر بات چیت ہوئی۔ ٹیلیفون پر گفتگو کے دوران صدر زرداری نے وزیر داخلہ کو فوری طور پر کراچی طلب کیا۔ واضح رہے کہ پنجاب اور سندھ میں سیلاب متاثرین کی امداد کے حوالے سے اختلافات شروع ہوئے، جس پر دونوں صوبائی حکومتوں کی جانب سے ایک دوسرے پر تنقید کی جا رہی ہے۔ سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت کا مطالبہ ہے کہ سیلاب...
پاکستان کے عالمی انڈر 23 چیمپئن نور زمان نے 74 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم کے اوپن اسکواش کلاسک ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز کردیا۔ موصولہ اطلاعات کے امریکا کے شہر نیویارک میں شروع ہونے والے ٹورنامنٹ میں نور زمان نے اپنا پہلا راؤنڈ میچ جیت کر اگلے راؤنڈ میں جگہ بنالی۔ نور زمان نے اپنے حریف اسپین کے برناٹ جومی کو صرف 33 منٹ کے مقابلے میں 0-3 سے قابو کرلیا۔ نور زمان نے پہلا گیم 11-9 سے جیتنے کے بعد دوسرے گیم میں 11-3 سے کامیابی پائی، تیسرا اور فیصلہ کن گیم نور زمان نے 12-14 سے اپنے نام کیا۔ دیگر دونوں پاکستانی کھلاڑی پہلے ہی راؤنڈ میں شکست کھا کر ایونٹ سے باہر ہوگئے، محمد عاصم خان کو اپنے پہلے ہی میچ میں...
ویب ڈیسک : سندھ اور پنجاب حکومتوں کے درمیان کشیدگی کا معاملہ، صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو کراچی طلب کر لیا۔ صدر پاکستان آصف علی زرداری نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو فون کیا۔ صدرِ مملکت اور وزیرداخلہ نے سندھ اور پنجاب حکومتوں کے درمیان کشیدگی کے معاملے پر بات چیت کی ۔ صدر آصف علی زرداری نے وزیر داخلہ کو فوری طور پر کراچی طلب کر لیا۔ کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے یاد رہے کہ پنجاب حکومت اور سندھ کے درمیان اس وقت ٹینشن جاری ہے، دونوں پارٹیوں کے رہنمائوں کی جانب سے ایک دوسرے خوب تنقید کے نشتر برسائے جا رہے ہیں ۔
—فائل فوٹو سندھ اور پنجاب حکومت کے درمیان ہونے والی کشیدگی کو ختم کروانے کے لیے صدر مملکت آصف علی زرداری متحرک ہو گئے۔آصف علی زرداری نے معاملے کے حل کے لیے وزیر داخلہ محسن نقوی کو فوری طور پر طلب کر لیا۔ذرائع ایوان صدر کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو ٹیلی فون کر کے سندھ اور پنجاب کے درمیان چلنے والی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا۔ یہ بھی پڑھیے پیپلز پارٹی کا حال آدھا تیتر آدھا بٹیر والا ہو گیا ہے: عظمیٰ بخاری ن لیگ پہلے معاملات آپس میں طے کر لے: سعید غنی ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر آصف علی زرداری نے محسن نقوی کو فوری طور پر کراچی طلب...
پیپلز پارٹی اور پنجاب حکومت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، وزیراعظم شہباز شریف نے 2 روز قبل جاتی امرا لاہور میں نواز شریف سے ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان صوبائی سطح پر پیدا ہونے والی سیاسی کشیدگی پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ مزید پڑھیں: سندھ اور پنجاب کشیدگی، صدر آصف زرداری نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو فوری کراچی طلب کرلیا ملاقات کے دوران وزیراعظم نے تجویز دی کہ اگر مریم نواز اپنے بیانات میں نرمی اختیار کریں تو پیپلز پارٹی بھی محاذ آرائی سے گریز کرے گی۔ تاہم نواز شریف نے اپنی بیٹی...
ویمنز ورلڈ کپ کے ایک سنسنی خیز میچ میں پاکستان کی اوپنر منیبہ علی کے متنازع رن آؤٹ نے ناصرف میدان میں کھیل کو کچھ دیر کے لیے روک دیا بلکہ سوشل میڈیا پر بھی بھارت کے خلاف شدید ردِعمل سامنے آیا۔کولمبو کے پریماداسا اسٹیڈیم میں پاکستان کے 248 رنز کے ہدف کے تعاقب میں چوتھے اوور میں بھارتی بولر کرانتی گوڑ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو کی اپیل مسترد ہونے کے بعد اچانک ایک غیر معمولی رن آؤٹ کی صورتحال پیدا ہوگئی۔منیبہ علی نے گیند کھیلنے کے بعد اپنا بیٹ کریز کے اندر زمین پر رکھا تھا، تاہم جیسے ہی بھارتی فیلڈر دیپتی شرما نے سلپ پوزیشن سے گیند اٹھا کر اسٹمپس کی طرف پھینکی، منیبہ نے بغیر...
سٹی 42 : پنجاب پولیس انٹرنشپ پروگرام کے لیے طلبا و طالبات نے انویسٹی گیشن برانچ کا دورہ کیا۔ مختلف یونیورسٹیز کے 200 طلباوطالبات نے انویسٹی گیشن برانچ کا وزٹ کیا، جہاں انہیں پی آئی بی کی مختلف برانچزکی ورکنگ بارےآگاہی دی گئی۔ سٹوڈنٹس نے مانیٹرنگ سیل، فنگرپرنٹ بیورو، ریجنل مانیٹرنگ یونٹ ،سی ڈی آربرانچ و دیگرشعبوں کا معائنہ بھی کیا۔ ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن برانچ شہزادہ سلطان نے تمام شعبوں کی ورکنگ کے بارے میں بریفنگ کی۔ ایڈیشنل آئی جی نے سٹوڈنٹس کے مختلف شعبوں کی ورکنگ بارے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دیئے۔ کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
کراچی(ڈیلی پاکستان آ ن لائن)صدر آصف زرداری نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو پنجاب اور سندھ حکومت کے درمیان کشیدگی کے معاملے پر بات چیت کیلئے فوری کراچی طلب کرلیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق صدر آصف علی زرداری کا وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے،پنجاب اور سندھ حکومت کے درمیان کشیدگی کے معاملے پر بات چیت کیلئے صدر آصف زرداری نے وزیر داخلہ کو فوری کراچی طلب کرلیا۔ مزید :
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی جانب سے اداکارہ ثنا جاوید سے علیحدگی کی خبروں کو جھوٹا قرار دینے کے بعد ثنا کی انسٹاگرام اسٹوری بھی وائرل ہوگئی۔ شعیب ملک ان دنوں اپنی اہلیہ ثنا جاوید سے علیحدگی کی افواہوں کے بعد خبروں میں ہیں۔ حال ہی میں شعیب ملک نے ان خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ سب بکواس ہے، الحمدللہ میری شادی شدہ زندگی بہت اچھی اور خوشگوار گزر رہی ہے، میرا بیٹا دبئی میں اور میری والدہ سیالکوٹ میں رہتی ہیں، میں کراچی میں رہتا ہوں، پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی وجہ سے مصروف ہوں لیکن ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ شعیب ملک کا بیان میڈیا میں جنگل کی آگ...
فلسطینیوں سے اظہار ہمدردی کے لیے غزہ جانے والے بحری بیڑے صمود فلوٹیلا میں شامل پاکستانی سماجی کارکن سید عزیر نظامی نے جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں میڈیا سے گفتگو کی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ غزہ کے لیے جو کرسکتے تھے کیا، ہمارے لیے پاکستان کے عوام، مذہبی تنظیموں اور جماعت اسلامی نے بھرپور آواز اٹھائی، جب بھی انسانیت کو اندوہناک حادثوں کا سامنا ہوا، اہل پاکستان نے آواز بلند کی۔ یہ بھی پڑھیے: اسرائیل کے ہاتھوں گرفتار ’گلوبل صمود فلوٹیلا‘ کے اطالوی رکن نے اسلام قبول کرلیا سید عزیز نظامی نے کہا کہ یہ معاملہ اب رکنے والا نہیں ہے، لگ رہا تھا جیسے غزہ کا مسئلہ معمول بنتا جارہا ہے ایسے میں صمود فلوٹیلا روانہ...
سابق کرکٹر شعیب ملک اور معروف اداکارہ ثنا جاوید کے درمیان حالیہ دنوں علیحدگی سے متعلق خبریں گردش کرنے لگی تھیں تاہم شعیب ملک کی پوسٹ نے ان افواہوں کی یہ کہتے ہوئے تردید کر کہ ثنا جاوید کے ساتھ وقت گزارنا ہمیشہ خوشگوار ہوتا ہے۔ جس کے بعد ان کے درمیان علیحدگی کی تمام افواہیں غلط ثابت ہوگئیں۔ یہ بھی پڑھیں: شعیب ملک نے ثنا جاوید سے علیحدگی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی ثنا جاوید نے بھی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں ایک فیشن اسٹائلسٹ نے ان کے تعلقات کی خوبصورتی کو سراہتے ہوئے دعا کی کہ اللہ دونوں کو نظر بد سے محفوظ رکھے، انہوں نے لکھا کہ یہ بہت...
سندھ ہائی کورٹ نے سندھ بار کونسل کے الیکشن میں نامزدگی کی فیس 2 لاکھ روپے کرنے کا فیصلہ معطل کردیا۔ سندھ ہائی کورٹ میں سندھ بار کونسل کے الیکشن میں نامزدگی کی فیس کے تنازع سے متعلق امیدوار وسیم شیخ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار وکیل نے مؤقف دیا کہ سندھ بار کونسل نے نامزدگی فیس 50 ہزار سے بڑھا کر 2 لاکھ فی امیدوار کردی ہے، سندھ بار کونسل کے ممبران وکلا کی فلاح بہبود کے لئے منتخب کیے جاتے ہیں، وکلا کی فلاح بہبود کے لیے زیادہ نامزدگی فیس نامناسب ہے۔ عدالت نے آئندہ سماعت تک سندھ بار کونسل کو نامزدگی فیس کی وصولی سے روک دیا، عدالت نے سندھ بار کونسل کی نامزدگی فیس 2 لاکھ روپے کرنے کا...
راولپنڈی ،اسلام آباد میں ڈینگی کے خطرناک حملوں کا سلسلہ جاری ،چوبیس گھنٹوں کے دوران بائیس نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں،مختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج مریضوں کی تعداداٹھاسی ہوگئی،،ڈینگی کے مشتبہ آٹھ سوپندرہ کیسزکی تصدیق ہوئی ہے-ڈی ایچ او راولپنڈی ڈاکٹر جواد کا کہنا ہے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر چار ہزار چار سو تیرہ ایف آئی آر درج کی گئیں ہیں،انہوں نے کہا ہے تین ہزار چار سو پچہتر چالان اور ایک کروڑ آٹھ لاکھ روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا ہے-ان کا مزید کہنا ہے ڈینگی خلاف ورزیوں پر ایک ہزار آٹھ سو تینتالیس مقامات سیل کئے گئے-دوسری جانب اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ بھی ڈینگی کیخلاف سرگرم عمل ہے، ڈینگی ایس او پیز کی...
برطانیہ کے جنوبی ساحلی علاقے پیس ہیون میں ایک مسجد کو ہفتے کی شب آگ لگا دی گئی، آتشزدگی کے وقت مسجد کے اندر دو افراد موجود تھے۔ برطانوی پولیس نے اس واقعے کو نفرت پر مبنی جرم (hate crime) قرار دیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے ”سی این این“ کے مطابق، برطانیہ میں اسلام مخالف حملوں میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ حالیہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق رات تقریباً دس بجے پیش آیا۔ عینی شاہدین کے مطابق، دو نقاب پوش افراد نے مسجد کے مرکزی دروازے کو توڑنے کی کوشش کی، اور جب اندر داخل نہ ہو سکے تو انہوں نے دروازے اور سیڑھیوں پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔...
بھارت کی ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں واقع سوائی مان سنگھ (SMS) اسپتال کے ٹراما سینٹر میں اتوار کی شب لگنے والی بھیانک آگ میں کم از کم 6 نازک مریض ہلاک ہو گئے، جبکہ کئی دیگر کو زخمی حالت میں نکالا گیا۔ اسپتال کے ٹراما سینٹر انچارج ڈاکٹر انوراگ دھاکڑ کے مطابق آگ نیو رو آئی سی یو کے اسٹوریج ایریا میں شارٹ سرکٹ کے باعث بھڑکی، جہاں اس وقت گیارہ مریض زیرِ علاج تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں 2 خواتین اور 4 مرد شامل ہیں، جن کی شناخت پنتو (سیکر)، دیلیپ، بہادر (جے پور)، شری ناتھ، رُکمِنی اور خُرمہ (بھرت پور) کے طور پر ہوئی ہے۔ مزید پڑھیں: مسافر وین میں آتشزدگی سے...
بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جے پور کے سوائی مان سنگھ نامی سرکاری اسپتال کے ٹراما سینٹر میں اتوار کی رات آئی سی یو میں آگ لگنے سے 7 مریض ہلاک ہوگئے جبکہ 5 کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔ آگ لگنے کا سبب شارٹ سرکٹ بتایا جا رہا ہے، جبکہ متاثرہ مریضوں کے اہل خانہ نے الزام لگایا ہے کہ عملہ آگ لگنے کے فوراً بعد اسپتال سے فرار ہو گیا تھا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ اسپتال کی عمارت کی دوسری منزل پر لگی تھی، جس کے بعد فلور پر ہر طرف دھواں چھا گیا جس سے مریضوں اور ان کے تیمارداروں کو شدید گھبراہٹ کا سامنا کرنا پڑا۔ واقعے میں آئی سی یو کا...
راولپنڈی شہر میں ڈینگی کے خطرناک حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی کی ڈینگی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 22 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ سال 2025 میں اب تک 12 ہزار 338 مریضوں کی اسکریننگ مکمل کرلی گئی جبکہ راولپنڈی میں ڈینگی کے مشتبہ 815 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ ڈینگی کے باعث اب تک کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ راولپنڈی کے مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج مریضوں کی تعداد 88 ہے۔ ضلع راولپنڈی میں 1499 ٹیمیں انسدادِ ڈینگی مہم میں سرگرم ہیں۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی نے بتایا کہ ابتک 15 لاکھ 9 ہزار 479 مقامات کی چیکنگ مکمل کرلی گئیہے۔ 23227 مقامات پر ڈینگی لاروا کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔...
شکاگو: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے شکاگو کو ’جنگی علاقہ‘ قرار دیتے ہوئے وہاں فوجی دستے تعینات کرنے کا اعلان کردیا۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکا بھر میں بڑھتی ہوئی سیاسی کشیدگی کے دوران صدر ٹرمپ کی جرائم اور امیگریشن کے خلاف سخت پالیسی کو ڈیموکریٹس نے اختیارات کے ناجائز استعمال کے طور پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ شکاگو میں بھی مقامی ڈیموکریٹک حکام نے ٹرمپ کے اقدام کی سخت مخالفت کی ہے۔ اسی دوران ایک جج نے ایک اور ڈیموکریٹک شہر پورٹ لینڈ میں فوج بھیجنے کے وائٹ ہاؤس کے حکم کو معطل کر دیا ہے۔ اس نئے تنازع کی ابتدا اس وقت ہوئی جب ٹرمپ نے ہفتے کی رات شکاگو میں...
آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے چھٹے میچ میں انڈیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 248 رنز کا ہدف دیا ہے۔ اتوار کو کولمبو کے پریماداسا کرکٹ سٹیڈم میں پاکستان کی دعوت پر بھارت نے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 247 رنز بنائے۔ انڈیا کی جانب سے ہارلین دیول 46 رنز کے ساتھ نمایاں رہی جبکہ پاکستان کی جانب سے ڈیانا بیگ نے چار وکٹیں حاصل کی۔انڈیا نے اپنی اننگز کا آغاز پراتیکا راول اور سمریتی مندھانا کے ساتھ کیا۔ پراتیکا راول نے 31 گیندوں پر 37 رنز کی مفید اننگز کھیلی اور انہیں سعدیہ اقبال نے بولڈ کیا جبکہ سمریتی مندھانا 23 رنز بنا کر فاطمہ ثنا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئیں۔ ہارلین دیول...
نئی دہلی: بھارت میں مودی حکومت کے دور میں مسلم مخالف پالیسیوں اور اقدامات میں تیزی آ گئی ہے، جس سے مسلمانوں کے لیے روزمرہ زندگی گزارنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ بھارتی میڈیا دی وائر کے مطابق، اتر پردیش کی ریاستی حکومت اور اس کے زیر اثر پولیس، آر ایس ایس کے ہندوتوا نظریے کے تحت مسلمانوں کے خلاف کارروائیاں مزید بڑھا رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، متھرا کو ستمبر 2021 میں مقدس قرار دیے جانے کے بعد سے مسلم اکثریتی علاقوں میں گوشت کی دکانیں اور ہوٹل بند کر دیے گئے ہیں، جس سے مقامی مسلمانوں کا روزگار شدید متاثر ہوا ہے۔ پولیس کو گائے کے تحفظ کے قوانین کے تحت وسیع اختیارات حاصل ہیں، جنہیں مسلمانوں کے...
ترجمان نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارت کے غیر ذمہ دارانہ طرز عمل کا سنجیدہ نوٹس لے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کا انحصار اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے منصفانہ حل پر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارت کی دفاعی اور عسکری قیادت کی طرف سے اشتعال انگیز بیان بازی کی شدید مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس طرح کے بیانات پورے جنوبی ایشیا کو عدم استحکام کی طرف دھکیل رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک...
امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے شکاگو کو ’جنگی علاقہ‘ قرار دیتے ہوئے شہر میں وفاقی فوجیوں کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔ یہ فیصلہ مقامی ڈیموکریٹ رہنماؤں کی سخت مخالفت کے باوجود کیا گیا۔ ہوم لینڈ سیکیورٹی کی سیکریٹری کرسٹی نوم نے دفاع میں کہا کہ شکاگو واقعی جنگی زون بن چکا ہے۔ مزید پڑھیں: حماس نے امن منصوبے پر عملدرآمد سے انکار کیا تو صفحہ ہستی سے مٹا دیں گے، ٹرمپ کی دھمکی ادھر ریاست الینوائے کے گورنر جی بی پرٹزکر نے الزام لگایا کہ ریپبلکن رہنما جان بوجھ کر افراتفری پیدا کر رہے ہیں تاکہ فوجی مداخلت کا جواز بنایا جا سکے۔ فیڈرل کورٹ نے اس سے قبل اوریگن میں ایسی ہی تعیناتی کو غیر...
وئب ڈیسک: پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے خدشات میں خاطر خواہ کمی، دنیا کی ابھرتی معیشتوں میں پاکستان کی کارکردگی دوسرے نمبر پر رہی ،وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے کہا بلوم برگ کے مطابق صرف ترکی پاکستان سے آگے ہے،یہ پاکستان کی پائیدار معاشی بہتری کا ثبوت ہے۔ وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد کا کہنا تھا کہ بلوم برگ کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان اُن چند ممالک میں شامل ہے جنہوں نے دیوالیہ ہونے کے خدشات میں سب سے بڑی کمی دکھائی ہے۔ کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے پاکستان کی کارکردگی دنیا بھر کی ابھرتی ہوئی معیشتوں میں دوسرے نمبر پر رہی ہے، بلوم برگ کے مطابق صرف ترکیہ پاکستان...
پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہورہا ہے، اتوار کو چھٹی کے روز بھی دونوں جماعتوں نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر ایک دوسرے کو نشانہ بنایا ہے ۔پاکستان پیپلزپارٹی نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کروانے کامطالبہ کر دیا۔ پنجاب حکومت نے پچھلے کچھ دنوں میں پیپلزپارٹی کیخلاف یکطرفہ مہم چلائی،پنجاب حکومت کی تنقید سمجھ سے باہر ہے،ہمیں ٹارگٹ بنا کر وفاقی حکومت کو نشانہ بنایا جا رہا ہے،اگرکسی کی لڑائی وزیراعظم سے ہے تو پیپلزپارٹی کو نہ گھسیٹا جائے،برائے مہربانی پیپلز پارٹی کو اس لڑائی میں شامل نہ کریں۔ کراچی میں سندھ کے سینئرصوبائی وزیرشرجیل میمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہمیں ڈیڈ لائینز دی جا رہی تھیں کہ بلدیاتی انتخابات...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ سٹی پولیس اور حساس ادارے نے نیپئرتھانے کی حدود میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے خالی پلاٹ میں دفنائے گئے 5 مارٹر گولے اور 5 موٹر فولڈر برآمد کرلیے۔ تفصیلات کے مطابق نیپئرتھانے کے علاقے جمال شاہ اسٹریٹ نزد کوثر پیٹرول پمپ کے عقب میں موجود خالی پلاٹ سے کھدائی کے دوران 5 مارٹرگولے اور 5 موٹر فولڈر برآمد کرلیے گئے، ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کے مطابق پولیس کو مخبر خاص سے اطلاع ملی تھی کہ اس خالی پلاٹ میں دھماکا خیز مواد دفن ہے جس پرحساس ادارے اورنیپئرپولیس نے مشترکہ کارروائی کرکے کھدائی کی۔ ڈسٹرکٹ پولیس کے مطابق برآمدہ سامان لیاری گینگ وارشفیع پٹھان گروپ نے یہاں پردفن کیا تھا جس کی اطلاع فورا بم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر ) اورنگی ٹاؤن میں بیروزگاری سے تنگ آکر نوجوان نے پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن کے علاقے ایک نمبر سیکٹر ڈی ون محمد پارک کے قریب گھر سے پھندا لگی لاش ملی۔ لاش کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو عملہ موقع پر پہنچے۔ پولیس نے موقع سے معائنہ کے بعد لاش کو تحویل میں لے کر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔ جہاں متوفی کی شناخت 17 سالہ مکرم ولد فہیم کے نام سے ہوئی۔ اورنگی ٹاون کے ہیڈ محرر حسیب نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں واقعہ خودکشی کا معلوم ہواہے۔ متوفی کے گھر والوں نے پولیس کو بتایا کہ مکرم بیروزگار تھا کہیں کام نہیں مل رہا تھا جس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سمیت تمام وزرائے خارجہ نے حماس کی جانب سے غزہ کا انتظام ایک عبوری فلسطینی انتظامی کمیٹی کے سپرد کرنے کی آمادگی کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔ جاری اعلامیہ کے مطابق وزرات خارجہ نے صدر ٹرمپ کی جانب سے اسرائیل سے بمباری فوری روکنے اور تبادلے کے معاہدے پر عمل درآمد شروع کرنے کے مطالبے کا خیر مقدم کیا، خطے میں امن کے قیام کے لیے ان کی کوششوں کو سراہا۔وزرات خارجہ نے اس پیش رفت کو ایک جامع اور پائیدار جنگ بندی کے قیام اور غزہ کے عوام کو درپیش سنگین انسانی صورتحال کے حل کے لیے ایک حقیقی موقع قرار دیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی(صباح نیوز) گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی میں 34ڈینگی کے نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق راولپنڈی میں ڈینگی کے کل 12249 مریضوں کی اسکریننگ کی گئی جس میں 793 ڈینگی کنفرم مریض آئے۔ رواں سال اب تک ڈینگی سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی جبکہ ڈینگی کے 82 کنفرم مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ ڈینگی سرویلنس ٹیموں کی تعداد 1499 ہے اور اب تک 55 لاکھ 14 ہزار 346 گھروں کی چیکنگ ہوچکی ہے جس میں سے 1 لاکھ 71 ہزار 050 گھر ڈینگی پازٹیو رہے۔ اسپاٹ چیکنگ 15 لاکھ 1 ہزار، 096 سپاٹ چیک کیے گے اور 23 ہزار 035 اسپاٹ پازٹیو رہے ۔ ایک لاکھ 94 ہزار 085 مقامات سے لاروا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)نیشنل کونسل فار ڈویلپمنٹ کونسل کا اجلاس صدر اسلم پرویز ایڈوکیٹ کی صدارت میں ہوا، جس میں کونسل کی منیجنگ کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی، اجلاس میں کونسل کے آئندہ کے پروگراموںکے حوالے سے فیصلے کئے گئے جبکہ کونسل کی اب تک کی کارکردگی پر اطمینان کااظہار کیاگیا، اجلاس میںفیصلہ کیاگیا کہ سندھ اور اور خاص طورپر حیدرآباد میں ہونے والی موسمیاتی تبدیلیوں پر عوام کی آگاہی کیلئے ایک سمینار اور گروپ ڈسکیشن کا مقامی ہوٹل میں انعقاد کیاجائیگا، اس کے علاوہ تعلیم، روڈ، انفراسٹرکچر سمیت دیگر مسائل کیلئے عوامی مہم چلانے کے ساتھ ساتھ حکومتی اراکین کو بھی اس حوالے سے لیٹر ارسال کئے جائیں گے، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کونسل کے صدر اسلم...
شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں بے روزگاری سے تنگ جبکہ قائد آباد میں گھریلو تنازع پر دو نوجوانوں نے پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اورنگی ٹاؤن میں بیروزگاری سے تنگ آکر نوجوان نے پھندا لگا کر خودکشی کرلی ۔ تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن کے علاقے ایک نمبر سیکٹر ڈی ون محمد پارک کے قریب گھر سے پھندا لگی لاش ملی۔ پولیس نے موقع معائنہ کے بعد لاش کو تحویل میں لے کر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا ۔ جہاں متوفی کی شناخت 17 سالہ مکرم ولد فہیم کے نام سے ہوئی۔ اورنگی ٹاون کے ہیڈ محرر حسیب نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں واقعہ خودکشی کا معلوم ہواہے ۔ متوفی کے گھر والوں نے...
ہرجاس سنگھ نے 141 گیندوں میں 314 رنز بنا کر آسٹریلین کلب کرکٹ کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ بیس سالہ آسٹریلوی کرکٹر ہرجاس سنگھ نے آسٹریلوی کلب کرکٹ کی تاریخ میں نیا باب رقم کیا ہے۔ انہوں نے پرٹن پارک میں سڈنی کرکٹ کلب کے خلاف 50 اوور کے گریڈ کھیل میں ویسٹرن سبربس کے لیے صرف 141 گیندوں پر 314 رنز بنائے۔ ان کی غیر معمولی اننگز میں 35 چھکے اور 14 چوکے شامل تھے جس سے یہ سڈنی فرسٹ گریڈ کرکٹ میں تیسرا سب سے بڑا انفرادی اسکور ہے اور آسٹریلیا کی فرسٹ گریڈ پریمیئر کرکٹ میں اب تک کا سب سے زیادہ محدود اوورز کا ریکارڈ ہے۔ سنگھ کی اننگز نے آسٹریلیا کے سابق کپتان باب...
جے رام رمیش نے ان خبروں کا حوالہ دیا جن میں یہ کہا گیا ہے کہ روس جے ایف-17 جنگی طیاروں کیلئے جدید آر ڈی-93 ایم اے انجن کی فراہمی کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس نے پاکستانی جنگی طیارہ جے ایف-17 کے لئے روس کے ذریعہ انجن کی فراہمی کئے جانے سے متعلق خبروں کا حوالہ دیتے ہوئے مودی حکومت کو ہدف تنقید بنایا ہے۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ یہ مودی حکومت کی اسٹریٹجی کی ناکامی ہے، اسے ملک کو یہ بتانا چاہیئے کہ ہندوستان کا ایک بھروسہ مند ساتھی روس، پاکستان کو فوجی مدد کیوں دے رہا ہے۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے ان خبروں کا حوالہ دیا جن میں یہ کہا گیا ہے...