2025-10-21@08:37:25 GMT
تلاش کی گنتی: 25415

«ون پیج»:

(نئی خبر)
    چین نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والی جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے ایک مثبت پیش رفت قرار دیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چین خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے ہمیشہ سے تعمیری کردار ادا کرتا آیا ہے اور مستقبل میں بھی پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات میں بہتری کے لیے ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہے۔ بیان میں چین نے دونوں ممالک پر زور دیا کہ وہ تحمل، مکمل جنگ بندی اور دیرپا امن کو یقینی بنائیں۔ اس موقع پر اقوام متحدہ کے امدادی مشن برائے افغانستان (UNAMA) کی جانب سے بھی بیان سامنے آیا ہے، جس میں دونوں ممالک سےشہریوں کے...
    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے دفاتر سیل کردیے گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے بھارہ کہو، سواں سمیت کئی علاقوں میں ٹی ایل پی کے دفاتر سیل کر دیے ہیں۔اس سے قبل گزشتہ روز لاہور میں مذہبی تنظیم کے مظاہرین کے خلاف پولیس کی مدعیت میں 25 مقدمات درج کیے گئے تھے، مقدمات اسلام پورہ، نیو انار کلی، شفیق آباد، گوالمنڈی، بادامی باغ اور شاہدرہ میں درج کیے گئے۔ لاہور، مذہبی تنظیم پر دہشت گردی سمیت مختلف دفعات کے 25 مقدمات درج لاہور میں مذہبی تنظیم کے مظاہرین کے خلاف پولیس کی مدعیت میں 25 مقدمات درج کرلیےگئے۔ مقدمات میں دہشت گردی، قتل، اقدام قتل، اغوا، ہنگامہ آرائی،...
    اسلام آباد کی حدود میں تحریک لبیک پاکستان کے دفاتر، مساجد اور مدارس سیل کر دیے گئے۔ وفاقی انتظامیہ کی جانب سے کارروائی کے دوران مرکزی دفتر ٹی ایل پی رولر ایریا مری روڈ اٹھال چوک سیل کر دیا گیا۔ مدینہ ٹاون سملی ڈیم روڈ بھارہ کہو میں واقع ٹی ایل پی آفس بھی سیل کر دیا گیا۔ مرکزی جامع مسجد و مدرسہ انوار مدینہ نئی آباد بھارہ کہو اور مرکزی جامع مسجد محلہ ٹیکری نئی آبادی بھارہ کہو سیل کر دی گئی۔ یوسی لیول دفتر ٹی ایل پی شاہ پور سملی ڈیم روڈ بھارہ کہو بھی سیل کیا گیا۔ مسجد ممتاز قادری، گاؤں اٹھال، سملی ڈیم روڈ بھار کہو اور جامع مسجد سترہ میل مری روڈ بھارہ کہو سیل...
    پنجاب حکومت نے حالیہ پرتشدد مارچ کے تناظر میں ریاست کی رٹ اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لیے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر پابندی عائد کرنے کے لیے وفاقی حکومت کو سفارشات بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت پنجاب نے فیصلہ کیا ہے کہ ٹی ایل پی کی قیادت کو انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے فورتھ شیڈول میں شامل کیا جائے گا جبکہ جماعت کی تمام جائیدادیں اور اثاثے محکمہ اوقاف کے حوالے کر دیے جائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: ٹی ایل پی احتجاج: ’ریاست اور عوام پر حملہ کرنے والے مظلوم نہیں‘ پنجاب حکومت کے اس اقدام کو سیاسی اور سماجی حلقوں کی جانب سے مثبت انداز میں سراہا جا رہا ہے اور ملک بھر...
    لاہور: حالیہ بارشوں اور دریاؤں میں آنے والے سیلاب نے پنجاب کے فش فارمز کو شدید نقصان پہنچایا ہے جس کے باعث صوبے میں مچھلی کی پیداوار اور مارکیٹ دونوں بحران کا شکار ہو رہی ہیں۔ محکمہ فشریز پنجاب کے مطابق قصور، حافظ آباد اور مظفرگڑھ وہ اضلاع ہیں جہاں درجنوں فش فارمز مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہوگئے۔ تیز بہاؤ نے لاکھوں مچھلیاں کھلے پانی میں بہا دیں اور فارمرز کے تیار شدہ تالاب، مٹی کے بند اور دیگر ڈھانچے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوئے۔ ابتدائی تخمینوں کے مطابق یہ نقصان کروڑوں روپے تک پہنچ چکا ہے۔ قصور کے ایک فش فارمر محمد اشفاق کا کہنا ہے کہ انہوں نے رواں سال 20 لاکھ روپے کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آسٹریلیا: چار بار کی اولمپک گولڈ میڈلسٹ اور عالمی شہرت یافتہ سوئمر ایریارن ٹٹمس نے صرف 25 سال کی عمر میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کر کے مداحوں کو حیران کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایریارن ٹٹمس نے اچانک فیصلہ کرتے ہوئے اپنے 18 سالہ تیراکی کے کیریئر کا اختتام کیا۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ’’میں نے ہمیشہ تیراکی سے محبت کی، لیکن ایک وقت آتا ہے جب آپ اس سے آگے کی زندگی دیکھنا شروع کرتے ہیں۔‘‘انہوں نے بتایا کہ کینسر کا خوف ان کی زندگی کا اہم موڑ ثابت ہوا، جس نے انہیں ذہنی طور پر متاثر کیا۔ رواں سال پیرس اولمپکس سے قبل انہوں نے کینسر کے ٹیومر کو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: نیو کراچی کے علاقے نور خان گوٹھ میں واقع ایک کلینک میں زہریلی دوا پینے سے 22 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق نوجوان کی شناخت مجاہد کے نام سے ہوئی ہے، جس کی عمر تقریباً 22 سال بتائی جا رہی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع موصول ہونے پر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، تاہم زہریلی دوا پینے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔
    پنجاب حکومت نے دو سینیئر وکلا کو سپیشل پراسیکیوٹر تعینات کر دیا ہے۔ رانا شکیل احمد خان اور چودھری خالد رشید سپیشل پراسیکیوٹر تعینات کئے گئے ہیں۔ سیکرٹری پراسیکیوشن نے سپیشل پراسیکیوٹرز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ سپیشل پراسیکیوٹر ملزمان کو سزائیں دلوانے میں کردار ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان کے احتجاج میں گرفتار ملزمان کے کیسز کی موثر پیروی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس حوالے سے پنجاب حکومت نے دو سینیئر وکلا کو سپیشل پراسیکیوٹر تعینات کر دیا ہے۔ رانا شکیل احمد خان اور چودھری خالد رشید سپیشل پراسیکیوٹر تعینات کئے گئے ہیں۔ سیکرٹری پراسیکیوشن نے سپیشل پراسیکیوٹرز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور ہائی کورٹ نے خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی 18 نومبر تک حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔جسٹس اعجاز انور اور جسٹس نعیم انور پر مشتمل بینچ نے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی جانب سے درج مقدمات کی تفصیلات کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی۔سماعت کے دوران عدالت نے استفسار کیا کہ سہیل آفریدی کن ایف آئی آرز میں نامزد ہیں؟ جس پر ایڈووکیٹ جنرل نے جواب دیا کہ ہمیں خود بھی معلوم نہیں، ممکن ہے میں بھی کسی ایف آئی آر میں نامزد ہوں۔ایڈووکیٹ جنرل نے مزید بتایا کہ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی، پی ٹی آئی کے بانی عمران خان سے ملاقات کے لیے جا رہے ہیں۔عدالت نے سہیل آفریدی کے خلاف درج مقدمات...
    —فائل فوٹو پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) میں حالیہ اختلافات کے خاتمے پر پیشرفت ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات آج شام طے ہے۔شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ ن لیگ اور پیپلزپارٹی بیان بازی روکنے پر تیارمسلم لیگ ن اور وفاقی حکومت کے وفد نے صدر آصف علی زرداری سے نواب شاہ میں ملاقات کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پنجاب اور وفاقی حکومت کے حوالے سے تحفظات کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔واضح رہے کہ 9 اکتوبر کو پاکستان...
    چین نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان 48 گھنٹے کی فائر بندی کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے دونوں ممالک سے تحمل کا مظاہرہ کرنے اور دیرپا امن کے لیے اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے۔ چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان لن جیان نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ چین ہمیشہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں بہتری کیلئے تعمیری کردار ادا کرتا رہا ہے اور مستقبل میں بھی اس کردار کو جاری رکھے گا۔ پاکستانی دفترِ خارجہ نے بدھ کے روز اعلان کیا تھا کہ اسلام آباد اور افغان طالبان حکومت نے باہمی اتفاقِ رائے سے 48 گھنٹوں کیلئے عارضی فائر بندی پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ ترجمان کے مطابق اس دوران دونوں ممالک ’’مثبت اور...
    خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن نے سیکنڈری اسکول ٹیچرز (ایس ایس ٹی) کی اسامیوں کے لیے موصول ہونے والی درخواستوں کے اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔ کمیشن کے مطابق مختلف مضامین میں ایس ایس ٹی کی مجموعی طور پر 1581 اسامیاں مشتہر کی گئیں، جن کے لیے ایک لاکھ 84 ہزار 583 درخواستیں موصول ہوئیں۔ یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا حکومت کا عمران خان سے وزیر اعلیٰ کی ملاقات کے لیے وفاق اور پنجاب کو مراسلہ کمیشن کے مطابق درخواست گزاروں سے فیس کی مد میں 18 کروڑ 47 لاکھ 60 ہزار روپے کی آمدنی حاصل ہوئی۔ میل کیٹگری رپورٹ کے مطابق جنرل ایس ایس ٹی میل کی 575 پوسٹوں کے لیے 59 ہزار 410 امیدواروں نے درخواستیں جمع...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو داہگل ناکے پر روک  دیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اڈیالہ جیل پہنچ گئے،وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سرکاری پروٹو کول میں اڈیالہ جیل پہنچے،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی قافلے کی شکل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے اڈیالہ جیل کے قریب پہنچ گئے،تاہم اڈیالہ جیل سے ایک کلومیٹر دور داہگل ناکے پر ان کی گاڑی کو روک دیاگیا۔ مزید :
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ وزیراعلی کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر سپریم کورٹ جائیں گے ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے 25 مارچ کے فیصلے پر ایک دن بھی عمل نہیں ہوا، فیصلے کے مطابق منگل کو فیملی اور جمعرات کو وکلا کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوگی، اکتوبر 2024ء سے فیصلے پر عمل درآمد نہیں ہوا، 10 سے زائد توہین عدالت کی درخواستیں دائر ہوئیں مگر ایک بھی نہیں سنی گئی۔ قانون کی حکمرانی سب پر لازم ہے، سب کے لیے انصاف...
    وفاقی انتظامیہ کی وسیع کارروائی،اسلام آباد میں ٹی ایل پی کے دفاتر، مساجد اور مدارس سیل WhatsAppFacebookTwitter 0 16 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)تحریک لبیک پاکستان کے دفاتر اور مساجد/مدارس کے خلاف کاروائی کا معاملہ، وفاقی انتظامیہ نے ٹی ایل پی کے دفاتر، مساجد و مدرسہ کو سیل کر دیا۔ مرکزی دفتر ٹی ایل پی رولر ایریا مری روڈ اٹھال چوک سیل کر دیا گیا ،ذرائع کے مطابق مدینہ ٹاون سملی ڈیم روڈ بھارہ کہو میں واقع ٹی ایل پی آفس سیل کر دیا گیا ، مرکزی جامع مسجد و مدرسہ انوار مدینہ نئی آباد بھارہ کہو سیل کردیا گیا، مرکزی جامع مسجد محلہ ٹیکری نئی آبادی بھارہ کہو سیل کر دی گئی،یوسی لیول دفتر ٹی ایل...
    شہر قائد میں آئندہ 3 روز کے دوران موسم گرم و خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ سمندری ہوائیں اگلے چند روز تک متاثر یا غیر فعال رہ سکتی ہیں۔ محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیشگوئی کے مطابق دن کے پہلے پہر بلوچستان کی شمال مغربی اور شام کو مغربی سمت کی ہوائیں چل سکتی ہیں۔ کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 3 روز کے دوران 37 ڈگری تک تجاوز کر سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ حالیہ موسم منتقلی کا عمل ہے، جس دوران موسم سرما کی ہوائیں جگہ لیں گی جبکہ نومبر کے اوائل اور وسط سے موسم خنک ہونا شروع ہو جائے گا۔ واضح رہے کہ کراچی میں اکتوبر کا مہینہ مئی اور...
    بی این پی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ سیاسی رہنماؤں کیخلاف انتقامی کارروائیاں اور بی این پی مینگل کے قائد و کارکنوں کیخلاف جھوٹے مقدمات اس انتقامی سیاست کی واضح مثال ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء و سابق گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ، سابق وفاقی وزیر آغا حسن بلوچ، سابق ایم پی اے میر نصیر شاہوانی، سابق میئر کوئٹہ میر مقبول احمد لہڑی، میر غلام نبی مری اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال، آئین کی بالادستی اور جمہوری حقوق کے تحفظ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر...
    فائل فوٹو وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل کی دیواروں نے ذہنی طور پر مفلوج کردیا ہے۔اپنے ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ماضی میں انتشاری جماعت کو موصوف دہشتگرد، شدت پسند قرار دیتے تھے، اب اسی مذہبی جماعت کے لیے پارٹی کارکنوں کو احتجاج کی کال دے رہے ہیں۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ یوٹرن لینے اور بار بار مؤقف تبدیل کرنے پر ان کو شرم بھی نہیں آتی، آپ کی فائنل کال کو پاکستان مسترد کرچکا تو اب کس منہ سے کال دیتے ہیں؟انہوں نے کہا کہ پاکستانی یہ سوچنے پر مجبور ہے کیا انتشار پھیلانے کے لیے ان دونوں کا ایجنڈا ایک ہے؟ جس صوبے میں...
    لاہور: تحریک لبیک کے پرتشدد مظاہروں میں 2016 سے 2025 تک پولیس کے کتنے اہلکار شہید و زخمی ہوئے، کتنی گاڑیاں جلائیں و ناکارہ بنا دیں، اس متعلق تفصیلات سامنے آگئیں۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق تحریک لبیک کے پرتشدد مظاہرین نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں 11پولیس اہلکاروں کو شہید کیا جبکہ بے قابو ہجوم کے پتھراؤ، ڈنڈوں اور فائرنگ سے 1648 اہلکار زخمی ہوئے۔ زخمی ہونے والے 69 اہلکار مستقل معذور ہوگئے جبکہ 202 شدید زخمی اور 1194 معمولی زخمی ہوئے۔ اسی طرح مظاہرین کے تشدد سے 16 عام شہری جاں بحق اور 54 شدید زخمی ہوئے، 97 گاڑیاں مکمل طور توڑ پھوڑ کرکے ناکارہ اور دو گاڑیاں جلا دی گئیں۔ پولیس کی 10عمارتوں کو شدید نقصان بھی...
    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب حکومت وفاقی حکومت کو انتہا پسند جماعت پر پابندی عائد کرنے کی سفارش کرے گی، پنجاب میں نفرت انگیزی، اشتعال انگیزی اور قانون شکنی میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کیا جائے گا، پولیس افسران کی شہادت اور سرکاری املاک کی تباہی میں ملوث رہنماؤں اور کارکنوں کیخلاف دہشت گردی کی عدالتوں میں مقدمات چلائے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے ریاستی رِٹ اور قانون کی بالادستی قائم کرنے کیلئے غیرمعمولی اور تاریخی فیصلے کئے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیرِصدارت امن و امان کی صورتحال پر غیر معمولی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب حکومت وفاقی حکومت کو انتہا پسند جماعت پر پابندی عائد کرنے کی سفارش...
    سینٹر فار ایروسپیس اینڈ سیکیورٹی سٹڈیز کے ویبینار میں پاکستان کی معاشی سلامتی کے لیے مالی شمولیت کی اہمیت پر زور دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 16 October, 2025 سب نیوز اسلام اباد میں 15 اکتوبر 2025 کو “مالی شمولیت برائے معاشی سلامتی“ کے عنوان سے ایک ویبینار کا انعقاد کیا. اس تقریب میں ماہرین نے اس بات پر تبادلہ خیال کیا کہ کس طرح جامع مالی نظام پاکستان کی معاشی و سماجی استحکام اور قومی ترقی کو مضبوط بنا سکتے ہیں۔ڈاکٹر عثمان چوہان مشیر برائے معاشی امور و قومی ترقی CASS نے پاکستان کی قومی سلامتی پالیسی میں معاشی ستون کی اہمیت پر زور دیا اور یہ مؤ قف پیش کیا کہ قومی سلامتی کا انحصار وسیع اور مضبوط...
    پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے سکھر میں نیا ایئرپورٹ تعمیر کرنے کے لیے کنسلٹنٹس کی خدمات کے لیے ٹینڈر جاری کر دیا۔ ایئرپورٹس بنانے میں مہارت رکھنے والی کمپنیوں سے درخواستیں طلب کر لی گئیں۔ ایئرپورٹ کے ڈیزائن، ماسٹر پلان اور فزیبلٹی تیاری تجربہ رکھنے والے اداروں سے درخواست ایئرپورٹ اتھارٹی کے پلان اینڈ ڈولپمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ٹینڈر میں درخواست جمع کرنے کی آخری تاریخ 22 اکتوبر ہے۔ وفاقی حکومت نے سکھر، میرپور آزاد کشمیر اور ڈیرہ اسماعیل خان میں نئے ایئرپورٹ تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
    مجھے ہمیشہ یقین رہا کہ میں اسمارٹ ہوں، میں کسی بھی آن لائن فراڈ میں نہیں پھنس سکتا۔ شاید اس لیے کہ میں نے ہمیشہ دوسروں کے قصے سنے، ان سے سبق لیا، یا شاید اس لیے کہ میں پڑھا لکھا تھا، ڈیجیٹل دنیا کی چالاکیوں کو پہچاننے کا ہنر رکھتا تھا۔ لیکن زندگی کے کچھ لمحے ایسے ہوتے ہیں جب انسان کسی اور اسٹیٹ آف مائنڈ میں ہوتا ہے، اور ایک لمحے کی بھول بڑی غلطی بن سکتی ہے۔ مجھے ایک دن سری لنکا میں مقیم اپنی دوست ڈارا کا واٹس ایپ پیغام موصول ہوا۔ معمول کی سلام دعا کے بعد اُس نے مجھ سے ایک فیور مانگی۔ اس کے مطابق وہ کراچی میں اپنے ایک دوست کو 50...
    —فائل فوٹو چیئرمین کمیٹی مرزا اختیار بیگ کی زیر صدارت ہونے والے قائمہ کمیٹی اجلاس میں ایم 6 موٹروے منصوبے کی تازہ پیشرفت رپورٹ زیر بحث آئی۔اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے این ایچ اے حکام نے کہا کہ  ایم 6 موٹروے منصوبے کو 5 سیکشنز میں تقسیم کیا گیا ہے، اسلامی ترقیاتی بینک نے سیکشن 4 اور 5 کے لیے 475 ملین ڈالر کی منظوری دے دی۔حکام کا کہنا تھا کہ اسلامی ترقیاتی بینک کا بورڈ اجلاس 29 ستمبر 2025 کو ہوا تھا، منصوبے کے لیے جنرل پروکیورمنٹ نوٹس جاری کر دیا گیا ہے، اوپیک فنڈ اور سعودی فنڈ فار ڈیویلپمنٹ کے ساتھ مشترکہ فنانسنگ پر مذاکرات جاری ہیں۔این ایچ اے حکام نے کہا کہ سیکشن 3 کی فنانسنگ...
    فوٹو بشکریہ ریڈیو پاکستان پاکستان اور قازقستان کی افواج کی جانب سے مشترکہ فوجی مشق دوستاریم فائیو کا انعقاد کیا گیا۔انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں مشق 13 تا 24 اکتوبر اسپیشل آپریشنز اسکول چراٹ میں ہو رہی ہیں۔پاک آرمی کا اسپیشل سروسزگروپ اورقازقستان آرمی کی اسپیشل فورسزحصہ لےرہی ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کی افتتاحی تقریب 14 اکتوبر 2025ء کو چراٹ میں منعقد ہوئی، مشق کا مقصد مشترکہ تربیت کے ذریعے پیشہ ورانہ مہارتوں میں نکھار پیدا کرنا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مشق کا مقصد برادر ممالک کے درمیان تاریخی عسکری تعلقات کو مزید فروغ دینا ہے، مشق...
    پشاور: پی ٹی آئی کے وفد نے سلمان اکرم راجا کی قیادت میں گورنر  خیبر پختونخوا سے ملاقات کی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجا کی قیادت میں پارٹی کے وفد نے   گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی۔ وفد میں اسپیکر بابر سلیم سواتی ، سابق گورنر شاہ فرمان خان ، تحریک انصاف پنجاب کے رہنما شوکت بسرا شامل تھے۔ اہم ملاقات میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی حلف برداری کی تقریب ، سیاسی صورتحال اور دیگر موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے پشاور ہائی کورٹ میں نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف لینے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2025ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نےبھوک کے خاتمے، غذائی تحفظ کے فروغ اور پائیدار زرعی طریقوں کو اپنانے کے لیے قومی و عالمی سطح پر مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ مناسب اور غذائیت سے بھرپور خوراک تک رسائی ہر انسان کا بنیادی حق ہے۔ جمعرات کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق عالمی یوم خوراک کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اقوامِ متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف میں سے "بھوک کا خاتمہ"کے مقصد کے حصول کے لیے پرعزم ہے۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ حکومت، نجی شعبے، سول سوسائٹی...
    ایشیا ایسٹ پیسیفک ریجن سے نیپال اور عمان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کیلیے کوالیفائی کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ایشیا ایسٹ پیسیفک کوالیفائرز سے ایک اور ٹیم ان کے ساتھ اگلے سال ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شامل ہوگی۔ متحدہ عرب امارات کی ٹیم چار پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے اور ورلڈکپ کے لیے رسائی حاصل کرنے کے لیے فیورٹ ہے۔ یو اے ای کی ٹیم اپنا آخری میچ آج کمزور حریف جاپان کے خلاف کھیلے گی جس میں فتح اسے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کا پروانہ تھمادے گی۔ واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں میزبان بھارت اور سری لنکا کے علاوہ پاکستان، افغانستان، آسٹریلیا، بنگلادیش، انگلینڈ، جنوبی افریقا، امریکا، ویسٹ انڈیز، آئرلینڈ،...
    پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی حفاظتی ضمانت اٹھارہ  نومبرتک منظور  کر لی ہے-پشاورہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کو گرفتا رنہ کرنے کاحکم  دیتے ہوئے وفاقی حکومت سے رپورٹ طلب کر لی ہے- جسٹس اعجاز انور نے ریمارکس دیئے کہ درخواست گزار کیخلاف ایف آئی آر درج ہے،جس پر ایڈووکیٹ جنرل نے کہا ہے ہمیں تو پتہ نہیں کتنی ایف آئی آر ز ہیں ہو سکتا ہے میرے خلاف بھی ہوں ، کیس کی سماعت جسٹس اعجاز انور اور جسٹس نعیم انور پر مشتمل بینچ نے کی-
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اکتوبر2025ء) سابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے وفاق، حکومتِ پنجاب اور فیصلہ ساز اداروں سے اپیل کی ہے کہ مدارس و مساجد کو معمول کے مطابق اپنا کام کرنے دیا جائے اور اس اندھا دھند کارروائی کو فی الفور روکا جائے۔ اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم سانحہ مرید کے پر محتاط ترین الفاظ میں اپنا مؤقف دے چکے ہیں، ابتداء میں مخصوص لوگوں کی گرفتاریوں کی حکمت تو سمجھ میں آتی تھی کہ بڑے پیمانے پر رد عمل نہ آئے اور امن عامہ کا مسئلہ پیدا نہ ہو لیکن اب اطلاعات آرہی ہیں کہ بڑے پیمانے پر گرفتاریاں ہو رہی ہیں، مساجد و مدارس...
    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے اور حفاظتی ضمانت کے لیے پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔وزیر اعلی نے بشیر وزیر ایڈووکیٹ کی وسطاعت سے درخواست دائر کر دی۔درخواست میں موقف اپنایا کہ سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ ہیں لہٰذا وزیر اعلیٰ کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائے۔وزیراعلیٰ نے درخواست پر سماعت آج ہی مقرر کرنے کی استدعا کی ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل قبائلی علاقے سے تعلق رکھنے والے سہیل آفریدی خیبر پختوںخوا نے نئے وزیر اعلیٰ بنے ہیں۔ علی امین گنڈا پور نے وزارت اعلیٰ کے عہدے سے استعفا دیا تھا۔
     خیبرپختونخوا کے نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ تنقید کی وجہ ان کی ایک حالیہ وائرل تصویر بنی ہے، جس میں انہیں دفتر میں بیٹھے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ پس منظر میں پاکستان کے قومی پرچم کی جگہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا پرچم آویزاں نظر آ رہا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے اس عمل کو سخت ناپسند کرتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا۔ متعدد صارفین نے اس اقدام کو غیرمناسب اور قومی وقار کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ طرزِ عمل ان لوگوں کی محبِ وطن ہونے کے دعووں سے مطابقت نہیں رکھتا۔ یہ بھی پڑھیں: سہیل...
    قیصر کھوکھر : پنجاب پبلک سروس کمیشن کےذریعے مختلف محکموں میں بھرتی کا معاملہ،پولیس، محکمہ صنعت، جنگلات، وائلدلائف بھی بھرتی کیلئے نتائج جاری کردیئے گئے ،سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن نے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ پنجاب پولیس کے گوجرانوالہ ریجن میں اسسٹنٹ سب انسپکٹرسروس کوٹہ کی 91 اسامیوں کیلئے امیدواروں کا حتمی نتیجہ جاری کر دیا گیا ہے۔کمیشن نے کل 91 امیدواروں کو صوبائی حکومت کو تقرری کیلئے سفارش کی ہے۔ کامیاب امیدواروں میں مدثر رضا، محمد وارث، غضنفر ریاض، محمد اظہر نصیر، حذیفہ شہزاد، جہانزیب خالد، بابر علی، رضیہ سلطانہ، علی حیدر، عمیر حسن، لبنیٰ بشیر، محمد ظل عثمان، حسن رضااور دیگر شامل ہیں۔ محکمہ انڈسٹریز میں انڈسٹریل ڈیویلپمنٹ آفیسر کی آسامیوں کیلئے بھی حتمی نتیجہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ خوراک تک آسان رسائی ہر انسان کا بنیادی حق ہے، زرعی خود انحصاری ہی مضبوط معیشت کی بنیاد ہے،غذائی قلت دور کرنے کے لئے عوام ، حکومت اور پارلیمنٹ کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا ۔16 اکتوبر عالمی یوم خوراک کے حوالے سے اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ عالمی یومِ خوراک کا اس سال کا موضوع “بہتر خوراک اور بہتر مستقبل کے لیے ہاتھوں میں ہاتھ‘‘ ایک اچھا پیغام ہے،خوراک کی کمی ایک عالمی چیلنج ہے جس سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات ضروری ہیں،پائیدار زرعی پالیسیوں کے بغیر غذائی خودکفالت ممکن نہیں،غذائی قلت کے...
    اداکارہ اور ڈائریکٹر انجلین ملک کینسر سے زندگئی اور موت کی جنگ لڑ رہی ہیں اور ان کی کیمو تھراپیز بھی ہوئی ہیں۔ انجلین ملک نے بیماری کا پتہ چلنے کے پہلے روز سے اب تک ایک مرحلے مرحلے پر مداحوں کو اعتماد میں لیا اور صحتیابی کی دعا کی اپیل کی ہے۔ اپنی بیماری کے حوالے سے بالخصوص خواتین کو اہم معلومات شیئر کرتے ہوئے اووری کے کینسر کی علامات کی نشاندہی کی۔ انجلین ملک نے بتایا کہ یہ ایک خاموش بیماری ہے جس کی اکثر دیر سے تشخیص ہوتی ہے کیونکہ اس کی علامات بہت معمولی اور نظر انداز کی جانے والی ہوتی ہیں۔ انجلین ملک نے کہا کہ بہت سے لوگوں نے مجھ سے پوچھا...
    بالی ووڈ کی اداکارہ زرین خان نے سوشل میڈیا پر بڑھتی آن لائن ہراسانی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ردعمل دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 38 سالہ اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ وہ جب بھی کوئی پوسٹ شیئر کرتی ہیں، انہیں فحش، غیر مہذب اور ذومعنی تبصرے موصول ہوتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ چاہے پوسٹ خوشگوار ہو، ذاتی تجربات سے متعلق ہو یا کسی افسوسناک واقعے کی، ہر بار انہیں مایوس کن صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ زرین نے سوال کیا کہ کیا ان کے فالوورز بھی ایسی ہراسانی کا شکار ہیں، اداکارہ نے سوال اُٹھایا کہ آخر اس رویے کی وجہ کیا ہے؟ سلمان خان کی ساتھی...
    آسام کے بکسا ضلع میں مشہور گلوکار زوبین گارگ کی ہلاکت کے مقدمے میں گرفتار ملزمان کو عدالت میں پیشی کے بعد جیل منتقل کرتے وقت پرتشدد احتجاج پھوٹ پڑا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بڑی تعداد میں موجود مشتعل مداحوں نے جیل کے باہر ملزمان کی گاڑیوں پر پتھراؤ کیا اور تین پولیس گاڑیوں کو نذرِ آتش کر دیا، جس سے کئی پولیس اہلکار اور ایک صحافی زخمی ہوئے۔ پولیس نے حالات قابو کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ، لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔ ملزمان میں نارتھ ایسٹ انڈیا فیسٹیول کے آرگنائزر شیام کانو مہانتا، زوبین کے منیجر سدھارتھا شرما، کزن سندیپن گارگ، اور دو سیکیورٹی اہلکار شامل ہیں۔ خصوصی تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ایم پی...
    آسٹریلوی سوئمر آریارنے ٹٹمس نے اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان کر کے سب کو حیران کر دیا۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق 4 مرتبہ کی اولمپک گولڈ میڈلسٹ آریارنے ٹٹمس نے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔ 25 سالہ آریارنے ٹٹمس نے سوشل میڈیا پوسٹ میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک مشکل فیصلہ ہے لیکن میں اس سے خوش ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے 18 سال سوئمنگ میں گزارے، 10 برس ملک کو دیے۔ میں نے ہمیشہ سوئمنگ سے پیار کیا ہے لیکن ایک وقت آیا جب سوئمنگ سے بڑھ کر بھی کچھ دیکھنا پڑتا ہے۔ آریارنے ٹٹمس کا کہنا تھا کہ کینسر کا خوف میرے لیے ٹرننگ پوائنٹ تھا میں...
    انسٹیٹیوٹ آف انٹرنل آڈیٹرز (IIA) نے عبداللہ صالح الشبیلی کو گلوبل آڈٹ کمیٹی سینٹر کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا چیئرمین مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ مرکز واشنگٹن ڈی سی میں قائم ہے۔ عبداللہ الشبیلی اس وقت سعودی اتھارٹی آف انٹرنل آڈیٹرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور عرب کنفیڈریشن آف انٹرنل آڈیٹرز کے سیکریٹری جنرل کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے سعودی عرب کی سماجی رہنما رانیہ معلیٰ کو عالمی اعزاز سے نوازا گیا یہ تقرری سعودی عرب کی آڈٹ اور گورننس کے شعبے میں عالمی سطح پر حاصل کردہ ترقی یافتہ مقام اور اعتماد کی عکاس ہے۔یہ فیصلہ عالمی پیشہ ورانہ برادری کے سعودی ماہرین پر اعتماد اور مملکت کے اس کردار کو...
    لیاقت علی خان کو قائد ملت اور شہید ملت کے خطابات سے نوازا گیا۔ وہ 1896ء میں بھارت کے علاقے کرنال کے نواب رستم علی خان کے گھر پیدا ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک آزادی کے رہنما اور پاکستان کے پہلے وزیراعظم خان لیاقت علی خان کا 75 واں یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے۔ لیاقت علی خان کو قائد ملت اور شہید ملت کے خطابات سے نوازا گیا۔ وہ 1896ء میں بھارت کے علاقے کرنال کے نواب رستم علی خان کے گھر پیدا ہوئے۔ 1918ء میں علی گڑھ یونیورسٹی سے گریجویشن کی۔برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔ 1936ء میں مسلم لیگ کے سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے۔ لیاقت علی خان نے قائداعظم محمد علی جناح کا دست راست بن کر قیام...
    لاہور: مریدکے کے شہید ایس ایچ او شہزاد کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی۔ قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی۔ قرارداد کے متن میں شہید ایس ایچ او شہزاد کی بہادری اور فرض شناسی پر سلام پیش کیا گیا ہے۔ قرارداد میں پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ شہید کے اہلِ خانہ کو شہداء پیکج کے تحت تمام مراعات فراہم کی جائیں۔ متن کے مطابق یہ ایوان پولیس اور قانون نافذ کرنے والے زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہے، یہ ایوان قانون شکنی اور تشدد میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتا ہے،...
    پشاور(نیوز ڈیسک)ملاکنڈ میں خانہ بدوشوں کا ٹرک الٹنے سے خواتین و بچوں سمیت 15 افراد جاں بحق ہو گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سوات موٹروے ٹنل کے قریب پیش آنے والے المناک حادثے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے ۔ حادثے میں 10 افراد شدید زخمی بھی ہوئے۔ ریسکیو 1122 ملاکنڈ کے مطابق خوفناک حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ حادثہ سوات موٹروے کے ٹنل نمبر 3 کے قریب پیش آیا، جہاں ٹرک تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر کھائی میں جاگرا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار اور موٹروے پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں...
    امریکا میں ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا جب کھلونے والی کار سے پائپ میں پھنسی بلی کو بخیر و عافیت نکال لیا گیا۔ یہ واقعہ نیویارک میں پیش آیا جہاں ایک بلی کا بچہ زیرِ زمین پائپ میں پھنس گیا تھا۔ اس تک پہنچنا انسانوں کے لیے ناممکن تھا۔ مقامی ریسکیو ٹیم نے ریموٹ کنٹرول کار میں ایک کیمرہ اور لائٹ نصب کر کے اسے پائپ کے اندر بھیجا۔ اس کار نے بلی کی درست مقام معلوم کرنے میں مدد دی۔ https://www.facebook.com/strongislandrescue/videos/825611056669579/ جب بلی کی جگہ کا پتا چل گیا تو ریسکیو عملے نے پائپ کا وہ حصہ کھود کر کھولا اور آخرکار کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد بلی کو محفوظ طور پر نکال لیا۔ یہ واقعہ نہ صرف ٹیکنالوجی کے مثبت استعمال کی...
    پشاور: سوات موٹروے ٹنل کے قریب پیش آنے والے المناک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق ا ور 10 شدید زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 ملاکنڈ کے مطابق خوفناک حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ حادثہ سوات موٹروے کے ٹنل نمبر 3 کے قریب پیش آیا، جہاں گاڑی تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر حادثے کا شکار ہوئی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار اور موٹروے پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کیں۔  تمام زخمیوں اور لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال بٹخیلہ منتقل کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے تمام افراد کا تعلق سوات کی تحصیل...
    واشنگٹن: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے اپنے حالیہ دورۂ امریکہ کے دوران سعودی عرب کے وزیر خزانہ محمد عبدالله عبدالعزيز الجدعان سے اہم ملاقات کی، جس میں پاکستان اور سعودی عرب کے مابین بڑھتے ہوئے تجارتی و اقتصادی تعلقات، سرمایہ کاری اور نجکاری کے امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے سعودی ہم منصب کو پاکستان میں جاری نجکاری پروگرام، خاص طور پر قومی ایئر لائن (PIA) اور ہوائی اڈوں کی نجکاری پر ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ محمد اورنگزیب نے پاکستان میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری کے فروغ پر زور دیا اور اس سلسلے میں انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (IFC) اور ملٹی لیٹرل انویسٹمنٹ گارنٹی ایجنسی (MIGA) کے...
    پشاور (بیورو رپورٹ+ نوائے وقت رپورٹ) سہیل آفریدی نے وزیراعلیٰ خیبر پی کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔ ذرائع کے مطابق حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں ہوئی جہاں گورنر فیصل کریم کنڈی نے سہیل آفریدی سے وزیراعلیٰ خیبر پی کے کے عہدے کا حلف لیا۔ حلف کے دوران شدید بدنظمی ہوئی اور کارکنان سٹیج پر موجود رہے اور نعرے بازی کرتے رہے۔ خیبر پختونخوا کے نومنتخب وزیر اعلی محمد سہیل آفریدی کی حلف برداری کے بعد وزیراعلی سیکرٹریٹ آمد پر سیکرٹریٹ کے عملے نے نو منتخب وزیراعلی کا استقبال کیا جبکہ پولیس کے چاق وچوبند دستے نے وزیر اعلی کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ محمد سہیل آفریدی نے باضابطہ طور پر وزارت اعلی کا منصب سنبھال لیا۔ اس...
    اسلام آباد (نیٹ نیوز) وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی ہے۔ پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 66 پیسے کمی کی منظوری دی گئی۔ پٹرول کی نئی قیمت 263 روپے 2 پیسے لٹر مقرر کی گئی ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 39 پیسے لٹر کمی کی منظوری دی گئی ہے۔ ڈیزل کی نئی قیمت 275 روپے 41 پیسے لٹر ہو گی۔ مٹی کے تیل کی قیمت 3 روپے 26 پیسے لٹر کمی کے بعد 181 روپے 71 پیسے لٹر مقرر کی گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 2 روپے 74 پیسے کمی کے بعد 162 روپے 76 پیسے لٹر مقرر کی گئی ہے۔
    راولپنڈی (خبرنگار خصوصی) ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ دنیا بھارت کو سرحد پار دہشت گردی کا حقیقی چہرہ اور علاقائی عدم استحکام کا مرکز تسلیم کرتی ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے بھارتی متنازع فوجی بیانات پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ معرکہ حق کے 5 ماہ گزر جانے کے باوجود بھارت میں اسمبلی انتخابی مہم کے پسِ منظر میں بھارتی فوجی قیادت وہی روایتی، من گھڑت اور اشتعال انگیز پروپیگنڈوں کو دہرا رہی ہے، جنہیں وہ ہر ریاستی انتخاب سے قبل دہرانا شروع کر دیتی ہے۔ ایک ایٹمی قوت کی فوجی قیادت کا سیاسی دبائو میں آ کر غیر ذمہ دارانہ بیانات جاری کرنا نہایت افسوس ناک امر ہے۔...
    مصنوعی ذہانت کے میدان میں معروف کمپنی اوپن اے آئی نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی مقبول چیٹ بوٹ ChatGPT میں بالغ صارفین کے لیے اختیاری ایڈلٹ مواد (Erotica) شامل کرنے جا رہی ہے۔ کمپنی کے سی ای او سام آلٹمین کے مطابق یہ نیا فیچر دسمبر 2025 سے متعارف کرایا جائے گا تاہم یہ صرف شناخت شدہ بالغ صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔ سام آلٹمین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں کہا کہ دسمبر میں جب ہم عمر کی تصدیق کا نظام مکمل طور پر نافذ کر لیں گے تو ہم اپنے اصول بالغ صارفین کو بالغوں کی طرح ٹریٹ کریں کے تحت بالغوں کے لیے مزید اختیارات متعارف کروائیں گے جن...
    اسلام آباد:۔ نائب وزیرِ اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں فرسٹ ویمن بینک لمیٹڈ کی نجکاری کے لیے دی گئی بولی کو منظوری دے دی گئی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری کے لیے پیش کی گئی بولی مقررہ ریفرنس پرائس سے زیادہ تھی، اس فیصلے سے متحدہ عرب امارات کی نامزد کمپنی کے ساتھ سرکاری سطح (G2G) پر معاہدے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس معاہدے سے غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں مزید بہتری متوقع ہے۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے نجکاری کمیشن اور اس عمل سے وابستہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو کاروبار اتار چڑھاو کیبعد محدود پیما نیپر تیزی کا رجحان رہا ،کے ایس ای 100 انڈیکس200پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 65 ہزار 600کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ کے سرمائے میں 167ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ 50.92 فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔ پاکستانی حکام اور ا?ئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔ آٹو موبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکس، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن، آئل مارکیٹنگ کمپنیز (او ایم سیز) اور پاور جنریشن کے شعبوں میں نمایاں خریداری سے 2085 پوائنٹس کے اضافے سے 100انڈیکس 167,561 پوائنٹس کی بلند سطح پر ٹریڈ ہوا بعد ازاں منافع سمیٹنے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(بزنس رپورٹر)بدھ کے روز، پی ایم ای ایکس میں دھاتوں، توانائی، سی او ٹی ایس، اور انڈیکسز کی مجموعی تجارتیمالیت 128.317 ارب روپے ریکارڈ کی گئی، جبکہ 109,034 لاٹس کا کاروبار ہوا۔ سب سے زیادہ کاروبار سونے میں ہوا، جس کی مالیت84.605 ارب روپے رہی، اس کے بعد چاندی(26.469 ارب روپے)، سی او ٹی ایس (6.181 ارب روپے)، پلاٹینم (3.879 ارب روپے)، نیس ڈیک 100 (2.707 ارب روپے)، کروڈ آئل (1.603 ارب روپے)، ایس پی 500 (1.039 ارب روپے)، تانبہ (754.177 ملین روپے)، ڈی جے (273.444 ملین روپے)، پیلیڈیم (563.051 ملین روپے)، قدرتی گیس (154.562 ملین روپے)، برینٹ (25.552 ملین روپے)، اور ایلومینیم (6.040 ملین روپے) شامل ہیں۔زرعی اجناس میں21 لاٹس کی تجارت ہوئی، جن کی مجموعی مالیت56.931...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر)بدھ کوانٹربینک مارکیٹ اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں5پیسے کی کمی رہی ۔ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر5پیسے کم ہوکر 281.25روپے اورمقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر5پیسے گھٹ کر 282.15 روپے رہ گیا۔ کامرس رپورٹر گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر): پاکستان بزنس فورم نے ملکی سرحدوں پر دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے خطرات کے خلاف پاکستان کی مسلح افواج کی بروقت اور مؤثر کارروائیوں کو سراہا ہے۔ فورم کے صدر خواجہ محبوب الرحمٰن نے کہا کہ پاکستان کا کاروباری طبقہ اپنی مسلح افواج کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے، جنہوں نے ایک بار پھر یہ ثابت کیا ہے کہ وہ قومی خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا یہ کارروائیاں اس بات کا واضح پیغام ہیں کہ پاکستان اپنی سلامتی پر کسی قسم کی سودے بازی نہیں کرے گا۔چیف آرگنائزر چوہدری احمد جواد نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ اپنے ہمسایہ ممالک افغانستان کے ساتھ خیرسگالی اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(بزنس رپورٹر)تجارتی آپریشنز اور کسٹمز کلیئرنس کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے چیف کلکٹر کسٹمز (جنوبی) واجد علی نے ملک کے اعلیٰ تجارتی ادارے ایف پی سی سی آئی کی سفارش پر مشترکہ تجارتی سہولت کمیٹی(جیٹی ایف سی) تشکیل دیدی۔کمیٹی کی تشکیل ایف پی سی سی آئی کی اکنامک سروسز کمیٹی کے حالیہ اجلاس میں دی گئی تجویز کے بعد عمل میں آئی، جس کا مقصد فیس لیس کلیئرنس سسٹم سے پیدا ہونے والے مسائل کا حل تلاش کرنا ہے۔ واجد علی نے کمیٹی کے قیام کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس فورم کے ذریعے کاروباری لاگت میں کمی، تجارتی ماحول میں شفافیت اور سرکاری و نجی شعبوں کے مابین قریبی رابطہ ممکن بنایا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف سندھ اسمبلی کے پارلیمانی لیڈر محمد شبیر قریشی کی والدہ محترمہ بقضائے الٰہی انتقال فرما گئیں۔پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویڑن کی کابینہ کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار۔پی ٹی آئی کراچی ڈویڑن کی تمام قیادت کی جانب سے محمد شبیر قریشی سے دلی تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے دعاکی ہے کہ اللہ عزوجل شبیر قریشی کی والدہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ اسٹاف رپورٹر گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹی ایل پی کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز، ٹی ایل پی کے رہنماؤں اور سرکردہ کارکنوں کی فہرستیں تیار کر لی گئیں۔ذرائع کے مطابق پنجاب بھر سے ساڑھے 4 ہزار رہنماؤں اور سرکردہ کارکنان کی فہرستیں تیار کی گئی ہیں۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ساڑھے 4 ہزار رہنماؤں اور کارکنوں کی فہرستیں سی سی پی او لاہور سمیت پنجاب کے تمام آر پی اوز کو بھجوا دیں۔ذرائع کے مطابق تمام افسران کو فوری ٹی ایل پی کے رہنماؤں اور کارکنوں کو گرفتار کرنے کا حکم دیا گیا ہے، لاہور سے ساڑھے 13 سو رہنماؤں اور کارکنوں کی فہرستیں سی سی پی او لاہور کو دی گئی ہیں۔شیخوپورہ ڈویژن سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251016-08-21 نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) دریائے برہم پتر پر چینی ڈیم کی تعمیر سے پریشان بھارت نے 77 ارب ڈالر کا پن بجلی منصوبہ پیش کر دیا۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ مطابق بھارت کی پاور پلاننگ اتھارٹی نے2047 تک دریائے برہم پتر سے 76 گیگاواٹ سے زیادہ پن بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ پیش کیا ہے اور اس صلاحیت کی منتقلی اور ٹرانسمیشن پر 77 ارب ڈالر خرچ کرے گی۔ بھارت کی سینٹرل الیکٹریسٹی اتھارٹی نے اس منصوبے کی تفصیلات جاری کر دیں، رپورٹ میں سینٹرل الیکٹرسٹی اتھارٹی نے کہا کہ یہ منصوبہ شمال مشرقی ریاستوں میں دریا کے پانی کے 12 ذیلی ذخائر میں 208 بڑے ہائیڈرو پراجیکٹس کا احاطہ کرتا ہے جس میں 64.9 گیگاواٹ ممکنہ...
    اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ اگر انہیں پیرول پر رہائی دی جائے تو وہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری کشیدگی کو ختم کرانے اور دونوں مسلم ممالک کے درمیان پائیدار امن قائم کرنے میں اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس  کے مطابق اڈیالہ جیل میں عمران خان سے بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے ملاقات  کرتے ہوئے پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ کشیدگی اور سرحدی تنازعات پر تفصیلی گفتگو کی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے بتایا کہ عمران خان نے پاک افغان تعلقات میں پیدا ہونے والی بگاڑ پر گہری تشویش کا اظہار کیاہے،  دو مسلم ہمسایہ ممالک کے درمیان تصادم کسی کے مفاد میں نہیں...
    سٹی42:  گورنر خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے اعلان کیا ہے کہ صوبے میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ہوں گے اور  لازمی ہوں گے، فیصل کریم کنڈی نے نئے وزیراعلیٰ کو  مِل کر کام کرنے کی پیشکش کی اور کہا، میں نہیں چاہتا کہ صوبے میں گورنر رول آئے یاایمرجنسی لگے۔ خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے بدھ کے روز کہا، سہیل آفریدی کی اسمبلی میں تقریر جذباتی تھی وہ پی ٹی آئی کے ورکرز کیلئے تقریر تھی خیبر پختونخوا کے عوام کے لئے نہیں تھی۔   آغا سراج درانی کی وفات پر ملک میں گہرے دکھ اور افسوس کی لہر گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا،  سہیل آفریدی نوجوان لڑکا ہے اس عمر میں...
    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی اور نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 66 پیسے فی لیٹر کی کمی کردی گئی ہے اور پیٹرول کی قیمت 268 روپے 68 پیسے سے کم ہو کر 263 روپے 2 پیسے فی لیٹرکردی گئی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 394 پیسے فی لیٹر کی کمی کر دی گئی، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 276 روپے 81 پیسے فی لیٹر سے کم کر کے 275 روپے 41 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 26 پیسے فی لیٹر کمی سے...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اکتوبر2025ء ) حکومت کا پٹرول 5 روپے 66 پیسے سستا کرنے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے رواں ماہ کے اگلے 16 ایام کیلئے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے وزارت خزانہ کی جانب سے 16 اکتوبر سے 31 اکتوبر تک کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔ جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 66 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 1 روپے 39 پیسے کمی کر دی گئی۔ یوں پٹرول کی نئی فی لیٹر قیمت 263 روپے 2 پیسے مقرر کر دی گئی۔ جبکہ ہائی اسپیڈ...
    پاکستان کے وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے حالیہ سرحدی کشیدگی اور افغانستان کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کے حوالے سے دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے افغان حدود سے کی جانے والی جارحیت کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر افغانستان نے اپنی اشتعال انگیز سرگرمیوں کا سلسلہ بند نہ کیا تو موجودہ 48 گھنٹوں کی سیز فائر کی مدت ختم ہونے کے بعد پاکستان کی مسلح افواج دوبارہ حرکت میں آئیں گی، اور ملک کی سرحدوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔ خواجہ آصف نے اس صورتحال کا پس منظر بیان کرتے ہوئے واضح کیا کہ یہ تمام واقعات ایسے وقت میں رونما ہو...
    وزیرخزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے خلیجی ممالک، شمالی افریقا، افغانستان کو پاکستان میں معدنیات سمیت کئی شعبہ جات میں سرمایہ کاری کی پیش کش کی ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات کی جس میں خلیجی ممالک، شمالی افریقہ، افغانستان اور پاکستان کے وزراء اور گورنرز بھی ملاقات میں شریک تھے۔ وزیر خزانہ نے بطور لیڈ اسپیکر ملاقات کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے معاشی استحکام کے حصول کی کامیاب کوششوں سے آگاہ کیا جبکہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کے ساتھ طے پانے والے سٹاف لیول معاہدے پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اِس موقع پر محمد اورنگزیب نے ٹیکسوں، توانائی اور ریاستی ملکیتی اداروں اور...
    چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ سابق وزیرِاعظم عمران خان نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ کشیدگی اور دیگر تنازعات کے حل کی پیشکش کی ہے، بشرطِ یہ کہ انہیں پیرول پر رہا کیا جائے۔ عمران خان اگست 2023 سے اڈیالہ جیل میں قید ہیں، جہاں وہ 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں سزا کاٹ رہے ہیں۔ ان پر انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت 9 مئی کے مظاہروں سے متعلق مقدمات بھی زیرِ سماعت ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان مذاکرات کے لیے تیار، لیکن بات صرف ’بڑوں‘ سے ہوگی، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور اڈیالہ جیل کے باہرعمران خان سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان...
    خیبر پختون خوا کے نو منتخب وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی حلف اٹھانے کے بعد سی ایم سیکریٹریٹ پہنچ گئے۔سیکریٹریٹ آمد پر پولیس کے چاق چوبند دستے نے وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ خیبرپختونخوا: نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیاخیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھالیا۔ وزیرِ اعلیٰ سے سی ایم سیکریٹریٹ کے عملے کا تعارف کروایا گیا اور وزیرِ اعلیٰ سیکریٹریٹ کے حکام نے انہیں دفتری امور کے حوالے سے بریفنگ دی۔اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیکریٹریٹ ایک عوامی جگہ اور صوبے کا چہرہ ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ سیکریٹریٹ میں آنے والوں کے ساتھ ہمیشہ اچھا برتاؤ کیا جائے، سیکرٹریٹ کے معمولات میں...
    ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس میں دو گواہان ڈاکٹر ہرپال کمار اور ڈاکٹر آمنہ کے بیان ریکارڈ کر لیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے مبینہ قتل کے کیس کی سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کیس پر سماعت کی۔ استغاثہ کے دو گواہان ڈاکٹر ہرپال کمار اور ڈاکٹر آمنہ کے بیان ریکارڈ کر لیے گئے۔ سرکاری وکیل راجہ نوید حسین نے کہا کی یہ دونوں گواہان ڈاکٹر ہیں انکی مصروفیات ہوتی ہیں۔ ملزم کے وکلاء آج ہی ان گواہان پر اپنی جراح مکمل کریں۔ سرکاری وکیل نے استدعا کی کہ جان بوجھ کر کیس کو طول دینے کے لیے ساتھ جراح مکمل نہیں کی جارہی۔ عدالت...
    پنجاب کے دارالحکومت لاہور اور دیگر شہروں میں پُرتشدد مظاہرے کرنے والی مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کیخلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے 4500 کارکنان و رہنماؤں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کو پنجاب پولیس کے ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق ٹی ایل پی کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کردیا گیا ہے جس کے تحت پنجاب بھر سے 4500 رہنماؤں و کارکنان کی فہرستیں تیار کی گئیں ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ساڑھے چار ہزار رہنماؤں اور کارکنوں کی فہرستیں سی سی پی او لاہور سمیت پنجاب کے تمام آر پی اوز کو بھجوا دیں جبکہ تمام افسران کو فوری ٹی ایل پی کے رہنماؤں اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے مرید کے واقعے پر جمعہ کو پشاور میں احتجاج کی کال دے دی اور کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن قائم کرکے آئی جی اسلام آباد اور محسن نقوی کو شامل کیا جائے۔میڈیا ذرائع کے مطابق توشہ خانہ 2 کیس سماعت کے دوران اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد علیمہ خان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں ان کی بہن نورین نیازی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے لاہور میں قتل عام کی مذمت کی ہے، تین سال میں چار بڑے سانحات ہوچکے ہیں، پہلا 9 مئی، دوسرا 26 نومبر، تیسرا کشمیر میں اور چوتھا لاہور مریدکے میں پیش آیا ہے۔نورین...
    کانگریس کی رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ کسانوں سے ملاقات نہایت دلچسپ رہی، یہاں کافی کی بے شمار اقسام اگائی جارہی ہیں اور کسان اپنی محنت سے کامیابی حاصل کررہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وائناڈ سے کانگریس کی رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی واڈرا نے ایک بار پھر مقامی کسانوں کے مسائل پر توجہ دلائی ہے۔ انہوں نے ایک ویڈیو سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وائناڈ کے کسان نہ صرف دنیا کی بہترین کافی اگاتے ہیں بلکہ وہ اپنی محنت اور جدت کے ذریعے دیہی معیشت میں نئی روح پھونک رہے ہیں۔ پرینکا گاندھی نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ وائناڈ کے پُرعزم اور کامیاب کافی کسانوں سے ملاقات نہایت دلچسپ رہی، یہاں کافی کی...
     سٹی42:  پی ٹی آئی کے بانی نے اڈیالہ جیل سے ہدایت کی ہے کہ خیبر پختونخوا میں کل جمعہ کے روز احتجاج کیا جائے۔ بانی نے افغانستان  کے اندر خارجی دہشتگردوں اور ان کے مددگار طالبان سکیورٹی فورسز کے ٹھکانوں پر پاکستان کے کامیاب حملوں پر بھی اپنی رائے دی ہے اور ایک بار پھر افغانستان کی طالبان حکومت کی حمایت کی ہے۔ پی ٹی آئی کے بانی نے پنجاب میں کئی روز تک فساد برپا رکھنے والی مذہبی جماعت  کے پنجاب پولیس کے ساتھ تصادم کے واقعہ پر بھی اپنی رائے دی اور مذہبی جماعت کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ آغا سراج درانی کی وفات پر ملک میں گہرے دکھ اور افسوس کی لہر میڈیا میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دریائے برہم پترا پر چینی ڈیم کی تعمیر سے پریشان بھارت نے 77 ارب ڈالر کا پن بجلی منصوبہ پیش کر دیا۔عالمی میڈیا  رپورٹ کے مطابق بھارت کی پاور پلاننگ اتھارٹی نے2047 تک دریائے برہم پترا سے 76 گیگاواٹ سے زیادہ پن بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ پیش کیا ہے اور اس صلاحیت کی منتقلی اور ٹرانسمیشن پر 77 ارب ڈالر خرچ کرے گی۔بھارت کی سینٹرل الیکٹرسٹی اتھارٹی نے اس منصوبے کی تفصیلات جاری کر دیں، رپورٹ میں سینٹرل الیکٹرسٹی اتھارٹی نے کہا کہ یہ منصوبہ شمال مشرقی ریاستوں میں دریا کے پانی کے 12 ذیلی ذخائر میں 208 بڑے ہائیڈرو پراجیکٹس کا احاطہ کرتا ہے جس میں 64.9 گیگاواٹ ممکنہ صلاحیت اور پمپڈ سٹوریج پلانٹس سے اضافی...
    پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے افغانستان سے متعلق امن عمل میں کردار ادا کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انہیںپیرول پر رہا کیا جائے تو وہ افغانستان کے معاملے کوبات چیت کے ذریعے حل کرنے کے لیے تیار ہیں۔ یہ پیغام ان کی بہن نورین خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا کو دیا، جہاں انہوں نے عمران خان کی جانب سے موجودہ صورتحال پر خیالات سے آگاہ کیا۔ نورین خان کے مطابق عمران خان نے مذہبی جماعت کے حالیہ واقعے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ریاستی ادارے اس حوالے سے سنجیدگی سے نوٹس لیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ9 مئی سمیت...
    ذرائع کے مطابق آئی جی خیبر پختونخوا سے صنم جاوید کیس میں پیش رفت بھی مانگ لی گئی جبکہ پولیس حکام کو اغوائیگی کیس میں فی الفور رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ نو منتخب وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے عہدہ سنبھالتے ہی پہلا اہم اقدام اٹھا لیا۔ دفتر پریس سیکرٹری برائے وزیر اعلی خیبر پختونخوا  کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی خاتون کارکن صنم جاوید سے متعلق معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا کو اپنے دفتر طلب کر لیا۔ وزیرِ اعلیٰ نے آئی جی پی سے صنم جاوید کے کیس پر تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت...
    علاقائی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی کا کشمیر پر کوئی اثر نہیں پڑیگا، تاہم ہم تمام ممالک کے درمیان پُرامن تعلقات چاہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے وزیراعلٰی عمر عبداللہ نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں ووٹنگ سے پرہیز کرنے سے صرف بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ہی فائدہ ہوگا۔ پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد لون کے اس اعلان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہ وہ ووٹنگ سے باز رہیں گے، عمر عبداللہ نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کو نہ ڈالا جانے والا ہر ووٹ بالواسطہ طور پر بی جے پی کو فائدہ پہنچاتا ہے۔ سجاد لون نے ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا...
    برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ’سموسہ اسپیشلسٹ‘ کی چھری کانٹے سے سموسہ کھانے کی ویڈیو نے انٹرنیٹ پر کھلبلی مچا دی۔ وائرل ہونے والی ویڈیو میں اسپیشلسٹ نے ایک ڈائننگ ٹیبل پر بیٹھے افراد کو انتہائی پُرتکلف انداز میں چھری اور کانٹے سے سموسہ کاٹ کر دکھایا۔   Samosa eating etiquette ???????? pic.twitter.com/TdZGjRlRQo — Jeet (@JeetN25) October 14, 2025 اس نے کانٹے سے پہلے سموسے کو ایک جگہ روکا اور پھر انتہائی محتاط انداز میں چھری سے سموسے کو نوک کی جانب سے کاٹا۔ انہوں نے وہاں بیٹھے لوگوں کو سموسے کا ٹکڑا کرنے کے بعد چٹنی چمچے سے پی کر بھی دکھائی۔ وائرل ہونے والی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر ساڑھے پانچ لاکھ سے زیادہ افراد نے دیکھ لیا ہے۔
    نو منتخب وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کا اپنے عہدے کا حلف لینے کے فوری بعد بانی چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 October, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )نو منتخب وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کا اپنے عہدے کا حلف لینے کے فوری بعد بانی چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کا فیصلہ،وزیر اعلی کا عمران خان سے ملاقات کے لئے کل 16 اکتوبر کو اڈیالہ جانے کا فیصلہ ،وزیر اعلی کی عمران خان سے ملاقات کے انتظامات کے لئے صوبائی حکومت نے وفاقی اور پنجاب حکومتوں کو باقاعدہ مراسلہ ارسال کردیا،اس سلسلے میں محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا نے وفاقی سیکرٹری...
    پشاور: نو منتخب وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے عہدہ سنبھالتے ہی پہلا اہم اقدام اٹھا لیا۔ دفتر پریس سیکرٹری برائے وزیر اعلی خیبر پختونخوا  کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی خاتون کارکن صنم جاوید سے متعلق معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا کو اپنے دفتر طلب کر لیا۔ وزیرِ اعلیٰ نے آئی جی پی سے صنم جاوید کے کیس پر تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت دی کہ معاملے کی تمام تفصیلات کل تک پیش کی جائیں۔ ذرائع کے مطابق آئی جی خیبرپختونخوا سے صنم جاوید کیس میں پیش رفت بھی مانگ لی گئی جبکہ پولیس حکام کو...
    پشاور: عمران خان نے کہا ہے کہ انہیں پیرول پر رہا کردیا جائے تو وہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان امن قائم کراسکتے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے اڈیالہ جیل میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی جس میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری کشیدگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے بعد بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے بتایا کہ عمران خان نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا، عمران خان نے کہا کہ دو مسلم ہمسایہ ممالک کے درمیان لڑائی کسی کے بھی مفاد میں نہیں ہے۔ بیرسٹر ڈاکٹرسیف کے مطابق عمران خان نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تنازعات کو لڑائی کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حل...
    صدر ایف پی سی سی آئی کا سی پیک فیز ٹو کے تحت کاروباری تعلقات کو مزید وسعت دینے پر زور WhatsAppFacebookTwitter 0 15 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد:صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ سے چائنیز بزنس ڈیلیگیشن نے ملاقات کی ، ایف پی سی سی آئی پریزیڈنٹ سیکرٹیریٹ اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا گیا ۔صدر ایف پی سی سی آئی نے سی پیک فیز ٹو کے تحت دونوں ممالک کی بزنس کمیونٹی کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا،صدر ایف پی سی سی آئی نے پاک چائنہ بی ٹو بی تعلقات اور مشترکہ منصوبوں کیلے فیڈریشن کی طرف سے...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)نو منتخب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے عہدہ سنبھالتے ہی پی ٹی آئی کی خاتون کارکن صنم جاوید کے گرفتاری کے معاملے کا نوٹس لے لیا۔ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا کو اپنے دفتر طلب کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے انسپکٹرز جنرل پولیس سے صنم جاوید کے معاملے پر رپورٹ بھی طلب کی۔ وزیر اعلی نے آئی جی کو ہدایت کی کہ معاملے پر تفصیلی رپورٹ کل تک جمع کی جائے۔قبل ازیں نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا۔ پشاور میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سے حلف لیا۔ کوئٹہ، افغان مہاجرین سے 7 دن میں گھر...
    اسلام آباد: نیپرا نے کراچی سمیت ملک بھر کے لیے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کردی۔نیپرا نے کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی 8 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابقبجلی کی قیمت میں اضافہ اگست 2025 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی ند میں کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ حکومتی پالیسی کی گائیڈ لائنز کے مطابق اطلاق کے الیکڑک صارفین پر بھی ہوگا۔نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ بجلی صارفین سے وصولی اکتوبر کے بلوں میں کی جائے گی جب کہ سی پی پی اے نے اگست کی ایڈجسٹمنٹ میں 19 پیسے فی یونٹ کا اضافہ مانگا تھا۔
    خیبر پختونخوا گورنر ہاؤس میں نو منتخب وزیراعلیٰ کی حلف برداری کی تقریب میں گورنر فیصل کریم تقریب میں آتے ہوئے سیڑھیوں سے گرتے گرتے بچے۔تقریب میں کارکنان کی دھکم پیل سے گورنر توازن برقرار نہ رکھ سکے، نو منتخب وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کو بھی دھکے لگے۔خیال رہے کہ خیبر پختونخوا کے نئے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا۔ سہیل آفریدی پیر کو نئے قائدِ ایوان منتخب ہوں گے، سلمان اکرم راجاسلمان اکرم راجہ نے کہا کہ یہ صوبہ نئے جذبے کے ساتھ آگے بڑھے گا، سہیل آفریدی نہایت پُرعزم نوجوان ہیں، وہ قبائلی علاقے سے پہلے وزیرِ اعلیٰ ہوں گے، ان کی قیادت میں صوبہ ترقی کرے گا۔ پشاور ہائی کورٹ کے حکم پر گورنر خیبر پختونخوا...
    اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 5 پیسے کی کمی سے 282 روپے 15 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ 1.2 ارب ڈالر کیلئے اسٹاف لیول معاہدے سے قسط کے اجراء میں تاخیر کے خدشات ختم ہونے، آئی ایم ایف حکام کا کسی نئے ٹیکس عائد کرنے کی شرط نہ رکھنے اور ملک میں مزید غیرملکی سرمایہ کاری کے امکانات روشن ہونے سے زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں منگل کو بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔ چائنیز مارکیٹ میں پاکستان کا نیا پانڈا بانڈز متعارف کیے جانے، ستمبر میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں ستمبر کے دوران 19 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کے مزید انفلوز کی آمد سے انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار...
    عالمی مثبت جائزے پاکستانی معیشت میں پیشرفت کا ثبوت ہیں، وفاقی وزیر خزانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ عالمی ریٹنگ ایجنسیز کے مثبت جائزے پاکستانی معیشت میں پیشرفت کا ثبوت ہیں۔ امریکی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان نے ایک سال کے دوران معاشی استحکام سے متعلق نمایاں پیشرفت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زرِمبادلہ ذخائر، کرنسی، مہنگائی، شرحِ سود جیسے اشاریے مثبت سمت میں جارہے ہیں، عالمی ریٹنگ ایجنسیوں کے پاکستانی معیشت پر مثبت جائزے پیشرفت کا ثبوت ہیں۔ سینیٹر محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ حکومتی پالیسی کا مقصد...
    فائل فوٹو  توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کئی گھنٹوں تک اڈیالہ جیل میں جاری رہی، وکیل سلمان صفدر نے مزید دلائل کیلئے عدالت سے کل تک کا وقت مانگ لیا۔بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے کیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کردی۔بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے حتمی دلائل دیے، وفاقی پراسیکیوٹر بیرسٹر عمیر مجید ملک ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں سماعت کے دوران موجود تھیں، سینیٹر مشال یوسفزئی اور بیرسٹرسیف بھی سماعت میں شامل ہوئے۔بانی پی ٹی آئی کے 2 وکلاء ارشد تبریز اور قوسین فیصل مفتی نے دلائل...