2025-09-18@16:31:56 GMT
تلاش کی گنتی: 1763
«کو منظور کر لیا»:
(نئی خبر)
پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے بی بی ایل 15 میں آسٹریلیا و پاکستان کے بڑے بیٹرز کو نشانہ بنانے کا عزم ظاہر کر دیا۔ پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ بابر اعظم، ڈیوڈ وارنر اور اسٹیو اسمتھ جیسے اسٹارز میرے نشانے پر ہوں گے۔ یہ تینوں وکٹیں میرے لیے اہم ہوں گی، کسی ایک کو منتخب نہیں کر سکتا، ان سب کی وکٹ قیمتی ہوگی۔ انہوں نے پاکستانی پلیئرز کی بڑی تعداد میں لیگ میں شرکت پر بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شائقین کو مزہ آئے گا جب ہم آمنے سامنے ہوں گے۔ شاہین نے مزید کہا کہ اگر وہاں بھی مجھے پہلے اوور میں وکٹ ملی تو خوشی دگنی...
لاہور: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور حکومت کی جانب سے امریکی صدر ٹرمپ کیلئے نوبل پرائز کی سفارش کرنا بلنڈر ہے۔ لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ آرمی چیف کا ٹرمپ سے ملنا مس ٹائمنگ ہے، ماضی کی عالمی سفارتی غلطیاں نوشتہ دیوار ہیں۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ آئی ایم ایف کی سخت شرائط پر قومی بجٹ پارلیمنٹ میں پیش کرنا لا حاصل مشق ہے، زراعت کی ترقی کیلئے بجلی، گیس اور تیل سستا کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں بڑھتا سیاسی بحران نئے خطرات پیدا کرے گا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حسین آباد پولیس کی کارروائی میں منشیات فروش بھاری مقدار میں چرس سمیت گرفتار، مقدمہ درج کرلیاگیا۔ حسین آباد پولیس نے دوران پیٹرولنگ گھوڑا استنبل گرا¶نڈ یونٹ نمبر 4 لطیف آباد کے قریب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملک حیدر عباس کو بھاری مقدار میں چرس سمیت گرفتار کرلیا ،منشیات فروش کے قبضے سے 2006 گرام چرس برآمد ہوئی گرفتار منشیات سپلائر کے متعلق مزید معلومات اور سابقہ کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے حسین آباد پولیس نے گرفتار منشیات سپلائر کے خلاف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔
نائب امیرجماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ اسرائیل ہرقسم کی غندہ گردی اور انسانیت دشمنی پر مبنی اقدامات سے روکنا عالمی برادری کی اولین ذمہ داری ہے۔ اصل چیلنج اسرائیل کو ظلم سے روکنا اور فلسطینیوں کو ان کی آزادی اور فلسطینی سرزمین پر ان کے حق ملکیت کو تسلیم کروانا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت کا امریکی محبت میں تمام حدیں پار کرنا بڑا خطرناک ہے، اس امر سے کوئی انکار نہیں کہ پاکستان کو اپنے دفاع کا حق ہے، لیکن عدم توازن سے خطہ میں حالات کو عدم توازن کا شکار اور دوستوں میں اپنے امیج کو خراب نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ...
تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2025ء) امریکا نے اسرائیل میں اپنے درجنوں سفارتی اہلکاروں کو واپس بلا لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایران اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی میں مزید شدت آنے کے بعد امریکا کی جانب سے اسرائیل میں تعینات اپنے سفارتی عملے کی حفاظت کیلئے اہم اقدام اٹھایا گیا ہے۔ حالات مزید کشیدہ ہونے پر امریکا نے اسرائیل میں خدمات انجام دینے والے 79 سفارتی اہلکاروں کو اسرائیل سے نکال لیا، دیگر کئی ممالک نے بھی اسرائیل سے سفارتی عملے کو واپس بلانے کا عمل شروع کر دیا ۔ اسرائیل ایران کشیدگی کے دوران برطانیہ نے بھی ایران سے اپنے سفارتی عملے کو واپس بلالیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سوئٹزرلینڈ نے بھی تہران میں اپنا سفارتخانہ عارضی...

نوید اصغر چوہدری نے چیئرمین واپڈا کا چارج سنبھال لیا اسلام آباد:نوید اصغر چوہدری کو چیئرمین واپڈا کا چارج دیدیا گیا۔ ترجمان واپڈا کے مطابق ممبر فنانس واپڈا نوید اصغر چوہدری نے چیئرمین واپڈا کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق نوید اصغر چوہ
xاسلام آباد:نوید اصغر چوہدری کو چیئرمین واپڈا کا چارج دیدیا گیا۔ ترجمان واپڈا کے مطابق ممبر فنانس واپڈا نوید اصغر چوہدری نے چیئرمین واپڈا کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق نوید اصغر چوہدری کو تین ماہ یا مستقل تعیناتی تک چیئرمین کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی نے گزشتہ روز ذاتی وجوہات کی بنا پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سجاد غنی کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کا استعفیٰ منظوری کے لیے کابینہ ڈویژن کو ارسال کر دیا۔ وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی کی واپڈا میں خدمات کو سراہا اور کہا کہ سجاد غنی نے قومی ادارے...
سفارتی ناکامیوں کے بعد اب بھارت جھوٹے پراپیگنڈے کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے یہ سمجھ سے باہر ہے بھارت ٹرمپ سے خطرناک جھوٹ کیوں منسوب کر رہا ہے؟ مبصرین مودی سرکار کی پراپیگنڈہ فیکٹریاںسرگرم ، امریکہ کے صدر ٹرمپ کو نشانے پر لے لیا ۔تفصیلات کے مطابق معرکۂ حق کے دوران عالمی منظر نامے پر حالیہ رسوائی اور تذلیل کے باوجود،مودی سرکار کی پراپیگنڈہ اور جعلی خبریں بنانے والی فیکٹریاں ایک بار پھر سرگرم ہو چکی ہیں ۔ بھارتی حکومت کے زیر اہتمام پروپیگنڈہ اور جعلی خبریں بنانے والی فیکٹریاں سراسر جھوٹ اور من گھڑت خود ساختہ کہانیاں پھیلانے میں مصروف ہیں ۔ سفارتی اور سیاسی سطح پرمسلسل ناکامیوں کے بعد اب بھارت جھوٹے پراپیگنڈے کو بطور ہتھیار...
—فائل فوٹو جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ چینی کی برآمد اور درآمد میں مافیا کو نوازا جا رہا ہے۔لاہور سے جاری بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں اور معاشی مافیاز کو حکومت بار بار ریلیف دیتی ہے، حکومت قومی بجٹ میں عوام اور زراعت دشمن ہر اقدام کا خاتمہ کرے۔ قومی بجٹ خود حکومت کیلئے وبالِ جان بن گیا: لیاقت بلوچنائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ قومی بجٹ خود حکومت کے لیے وبالِ جان بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا امریکی محبت میں تمام حدیں پار کرنا بڑا خطرناک ہے، امریکی صدر کےلیے امن کیلئے بڑا چیلنج اسرائیل کو ظلم سے...

انگلینڈ اور ویلز میں شدید بیمار افراد کو مرنے میں معاونت فراہم کرنے کو قانونی حیثیت دینے کا بل پارلیمنٹ نے منظور کرلیا
انگلینڈ اور ویلز میں شدید بیمار افراد کو مرنے میں معاونت فراہم کرنے کو قانونی حیثیت دینے کا بل پارلیمنٹ نے منظور کرلیا۔ اس حوالے سے اراکین پارلیمنٹ نے اپنی مرضی سے ووٹ ڈالا، پارٹی نے انہیں کوئی ہدایت نہیں دی تھی، پارلیمنٹ میں بل کے حق میں 314 اور مخالفت میں291 ووٹ پڑے۔ یہ بل اب نظر ثانی کیلئے ہاؤس آف لارڈ بھیج دیا گیا ہے، بل کے قانون بننے کی صورت میں شدید بیمار بالغ افراد جنہیں ڈاکٹروں نے چھ ماہ یا اس سے کم وقت دیا ہو وہ طبی مدد کے ذریعے اپنی جان لینے کیلئے رجوع کرسکیں گے۔ موت کے خواہشمند بالغ افراد کو دو ڈاکٹرز، سوشل ورکرز کے پینل، سینئر قانون دان اور سائیکیٹرسٹ...

مسلم ممالک ایران کی ماضی کی غلطیاں بھلا کر بھرپور ساتھ دیں،تنظیم اسلامی حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) امت مسلمہ کی دینی ذمہ داری ہے کہ وہ ایران پر اسرائیلی حملوں میں برادر مسلم ملک کا عملی ساتھ دے۔ اگر ٹرمپ پاکستان سے فوجی اڈے مانگتا ہے تو اس کو واشگاف الفاظ میں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) امت مسلمہ کی دینی ذمہ داری ہے کہ وہ ایران پر اسرائیلی حملوں میں برادر مسلم ملک کا عملی ساتھ دے۔ اگر ٹرمپ پاکستان سے فوجی اڈے مانگتا ہے تو اس کو واشگاف الفاظ میں ایبسولیوٹلی ناٹ کہا جائے۔اِن خیالات کا اظہار تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں قیامت ڈھانے کے بعد اب اسرائیل کی نظر بد مشرق وسطیٰ اور خلیجِ فارس کے دیگر مسلم ممالک پر ہے۔ لبنان اور شام میں تباہی مچانے کے بعد اب ناجائز صہیونی ریاست امریکا کی مکمل معاونت کے ساتھ ایران پر حملے کر رہی ہے جس میں ایران کا بے پناہ نقصان ہوا ہے اس میں کوئی...
ایران نے آج الصبح ایک بار پھر اسرائیل پر میزائل حملہ کر دیا، جس میں اہم فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ حملے میں اسرائیلی فوجی مراکز، فضائی اڈے، دفاعی صنعتیں اور کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز شامل ہیں۔ BREAKING: New footage shows a building in Holon, south of Tel Aviv, struck by rocket shrapnel from the latest barrage from Iran. pic.twitter.com/gOb934M4Fn — Sulaiman Ahmed (@ShaykhSulaiman) June 21, 2025 اسرائیلی میڈیا کے مطابق دارالحکومت تل ابیب میں زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جب کہ ایران سے داغے گئے میزائلوں کے کچھ حصے وسطی اسرائیل کے علاقے ’ڈین گش‘ میں گرے۔ ان میزائل ٹکڑوں کے باعث ایک رہائشی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی۔ اسرائیلی فضائیہ نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے...
علامتی تصویر۔ کراچی کے علاقے گلشن حدید میں بینک سے رقم لے کر نکلنے والے شہری کو لوٹ لیا گیا۔ پولیس کے مطابق شہری نے بینک سے 7 لاکھ 73 ہزار روپے کیش نکلوایا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمے کے متن کے مطابق رقم لیکر نکلا تو ایک شخص گاڑی کےقریب آیا اور جان بوجھ کر جیب سے ایک لاکھ روپے گرائے۔ مقدمے کے متن کے مطابق زمین پر گرنے والی رقم ایک دوسرا شخص اٹھا کر فرار ہوگیا، رقم کے مالک نے ملزم کو پکڑنے کیلئے شور مچایا۔ متن میں مزید کہا گیا ہے کہ ایک شخص نے شہری کی مدد کی اور اسے اپنی گاڑی میں بٹھا کر ملزم کا پیچھا کیا، ملزم...
آسٹریلیا کی مقبول ترین کرکٹ لیگ، بِگ بیش لیگ (BBL) 2025-26 کے ڈرافٹ کا آغاز زبردست جوش و خروش کے ساتھ ہوا، جہاں پہلے راؤنڈ میں 3 پاکستانی اسٹار کھلاڑیوں کو پلاٹینم کیٹیگری میں منتخب کر لیا گیا۔ برسبین ہیٹ نے سب سے پہلے انتخاب کرتے ہوئے پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو اپنی ٹیم میں شامل کیا، جو بی بی ایل میں پہلی بار جلوہ گر ہوں گے۔ میلبورن اسٹارز نے حارث رؤف کو ریٹینشن پک کے ذریعے دوبارہ اپنی ٹیم میں شامل کیا، حالانکہ اُنہیں ابتدائی طور پر ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز نے منتخب کیا تھا۔ حارث پہلے ہی بی بی ایل کا ایک معروف اور کامیاب چہرہ بن چکے ہیں۔ پاکستان کے ون ڈے کپتان...
سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے ججز ٹرانسفر کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 19 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے ججز ٹرانسفر و سنیارٹی کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔ جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بنچ نے سماعت مکمل کی، بانی پی ٹی آئی کے وکیل ادریس اشرف نے دلائل مکمل کئے۔ دوران سماعت جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کے پاس تبادلہ کا کوئی اختیار نہیں۔ جسٹس نعیم اختر افغان نے استفسار کیا کہ کیا ماضی میں کسی جج کا آرٹیکل 200 کے تحت تبادلہ ہوا جس پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ ماضی میں ججز ٹرانسفر کی کوئی...
اسلام آباد: سپریم کورٹ کے پانچ رکنی آئینی بینچ نے ججز ٹرانسفر کے خلاف کیس کی سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں قائم بینچ نے تمام فریقین کے دلائل سننے کے بعد اعلان کیا کہ کیس کا مختصر فیصلہ آج ہی سنایا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ ججز ٹرانسفر کیس میں رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ کی طرف سے جواب جمع سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کے وکیل ادریس اشرف نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز کے سیاسی بنیادوں پر تبادلے کیے گئے، جو کہ غیر قانونی ہیں۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ عدلیہ کی آزادی اور خودمختاری کے تقاضوں کے برعکس ان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایف آئی ایچ نیشنز کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے دوران ملائیشیا میں کھیلے گئے ایک اہم اور سنسنی خیز مقابلے میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 3-4 سے شکست دے دی۔میچ کے آغاز میں نیوزی لینڈ نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے چھٹے منٹ میں ووڈ نک کے ذریعے پہلا گول کیا، تاہم پاکستان نے فوری ردعمل دیا اور 13ویں اور 14ویں منٹ میں لگاتار دو گولز داغ کر برتری حاصل کر لی۔ پہلے کواٹر کے اختتام تک پاکستان 1-3 کی سبقت حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔دوسرے کواٹر میں بھی گرین شرٹس نے اپنی جارحیت جاری رکھی اور 28ویں منٹ میں مزید ایک گول کر کے برتری کو مستحکم کیا۔ پاکستان کی جانب سے ابتدائی دونوں گولز عبدالرحمان نے...
کانفرنس کے دوران برادر ہمسایہ اسلامی ملک، اسلامی جمہوریہ ایران پر غاصب اور دہشتگرد ریاست اسرائیل کی حالیہ جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور فلسطین اور ایران کے مظلوم عوام کیساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی نصاب تعلیم کونسل کے زیراہتمام المصطفیٰ ہاوس لاہور میں صوبائی نصاب تعلیم کانفرنس منعقد ہوئی، جس کی صدارت کنویئنر علامہ مقصود علی ڈومکی نے کی۔ کانفرنس میں ممتاز علماء کرام، ماہرین تعلیم، پروفیسرز، اساتذہ، خطباء، مدارس دینیہ کے اساتذہ، وکلاء، تنظیمی نمائندگان اور مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی۔ کانفرنس میں موجودہ متنازعہ نصاب تعلیم کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اہلِ تشیع، اہلسنت اور محبانِ اہلبیتؑ کے...
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت نے سولر پینلز پر عائد 18 فیصد سیلز ٹیکس کو کم کر کے 10 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ عوام کو ریلیف دیا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سولر سسٹمز کے لیے استعمال ہونے والا 46 فیصد سامان درآمد کیا جاتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ خزانہ کمیٹی نے بھی سولر پینلز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس کی تجویز مسترد کردی سینیٹ میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہاکہ ملک کی معیشت بتدریج استحکام کی جانب گامزن ہے اور حکومت نے بجٹ سے متعلق بعض تجاویز پر نظرثانی کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بجٹ کے حوالے...
لاہور: بھابی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والے اوباش کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ حکام کے مطابق مصری شاہ پولیس نے ایک کارروائی کے دوران سگی بھابی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والے اوباش کو گرفتار کرلیا۔ ملزم نے خاتون کو نوکری کا جھانسا دے کر اپنے خالی گھر پر بلایا تھا۔ گھر بلانے پر زبردستی اور کھینچا تانی کے دوران خاتون زخمی ہو گئی۔ بعد ازاں واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق ملزم شبیر کو چند گھنٹوں میں گرفتار کرلیا گیا، جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

منگنی کیوں ٹوڑی؟ 18 سالہ لڑکی کو گن پوائنٹ پر گھر سے زبردستی لیجانے والا نوجوان عوام کے ہتھے چڑھ گیا
سرائے مغل کے نواحی علاقے سندھو کلاں میں اغواء کی ایک کوشش اس وقت ناکام بنا دی گئی جب مقامی شہریوں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو مسلح نوجوانوں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس کے مطابق ایک نوجوان، جس کی منگنی چند روز قبل ختم ہوگئی تھی، لاہور سے پسٹل لے کر اپنے ایک دوست کے ہمراہ متاثرہ لڑکی کو اغواء کرنے کے ارادے سے سرائے مغل پہنچا۔ دونوں ملزمان گن پوائنٹ پر لڑکی کے گھر میں داخل ہوئے اور 18 سالہ لڑکی کو سر پر پسٹل تان کر موٹر سائیکل پر بٹھا لیا۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے گھر والوں اور پاس آنے والوں کو جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیں،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ماتلی (نمائندہ جسارت)سندھی نیوز چینل دھرتی ٹی نیوز کے نمائندے بابر چانگ کے والد، قادر بخش چانگ، سے شہر کے مرکزی چوک پر بریانی کھانے کے بعد کوسڑمیں سوار ہوتے وقت جیب کا صفایا کر دیا گیا۔ نامعلوم ملزمان ان کی جیب سے ایک لاکھ روپے نقد رقم نکال کر فرار ہوگئے۔واقعے کے مطابق، قادر بخش چانگ بریانی کی دکان سے کھانے کے بعد جیسے سفر میں کے لیے کوسٹر میں سوار ہوئے، ماتلی میں سرگرم جیب تراش گروہ نے ان کا پرس چوری کرلیا۔ واضح رہے کہ ماتلی شہر میں گزشتہ کافی عرصے سے جیب کتروں کا ایک منظم گروہ سرگرمِ عمل ہے، جو شہر کے مختلف چوراہوں، بس اسٹاپس اور عوامی مقامات پر مسافروں کو نشانہ...
پاکستانی ریپر طلحہ انجم ایک حالیہ کنسرٹ کے دوران پیش آنے والے واقعے کی وجہ سے خبروں کی زینت بن گئے ہیں، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طلحہ انجم اسٹیج پر موجود ہیں جب اچانک وہ ہجوم کی طرف اشارہ کرتے ہیں اور کسی مداح کو اسٹیج پر لانے کا کہتے ہیں اس شخص کو گھسیٹ کر اسٹیج کی طرف لایا جاتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ہجوم میں سے کسی نے ان کی طرف بوتل پھینکی جو مبینہ طور پر وہی شخص تھا۔ طلحہ اور ان کے ساتھ موجود ایک اور شخص بوتل پھینکنے والے اس مداح کو...
—فائل فوٹو نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ قومی بجٹ خود حکومت کےلیے وبالِ جان بن گیا ہے۔ جماعتِ اسلامی پاکستان کے رہنما نے لاہور میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی بلیک میلنگ عارضی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے حکومت میں رہ کر ایم کیو ایم کی بلیک میلنگ کا کردار اپنا لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ زراعت پیچھے چلی گئی اسٹیٹ بینک نے حکومت پر حقیقت آشکار کردی ہے۔
ایمبری کے مطابق یہ واقعہ متحدہ عرب امارات کے شہر خور فکاں سے مشرق میں 22 نائیٹیکل میل کے فاصلے پر پیش آیا ہے، تاہم اس حادثے کی وجہ سیکیورٹی سے متعلق نہیں تھی۔ اسلام ٹائمز۔ ایران اور اسرائیل میں کشیدگی کے دوران مصروف ترین بین الاقوامی بحری گزرگاہ میں 3 بحری جہازوں میں تصادم کا حادثہ پیش آیا ہے، اماراتی حکام نے حادثے کے بعد 24 افراد کو ریسکیو کرلیا۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق منگل کے روز آبنائے ہرمز کے قریب ایک بحری جہاز دو دیگر جہازوں سے ٹکرا گیا۔ اس سے قبل برطانوی بحری سیکیورٹی فرم ایمبری نے متحدہ عرب امارات کے ساحل کے قریب ایک واقعے کی اطلاع دی تھی۔ آبنائے ہرمز عمان اور ایران کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد :وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے انکشاف کیا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگی صورتحال کے باعث حکومت پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی اور موجودہ ذخائر کا تفصیلی جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق سید نوید قمر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں وزیر خزانہ نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے ایران اسرائیل تنازع کے ممکنہ اثرات سے نمٹنے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی ہے، جس کا پہلا اجلاس منعقد ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ علاقائی کشیدگی پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے اور تیل کی درآمد، قیمتوں اور دستیابی سے متعلق تمام پہلوؤں...
تہران(نیوز ڈیسک)تہران میں صہیونی حکومت کی ایک اہم آپریشنل ٹیم کی شناخت کرنے کے بعد ایران کی سیکیورٹی فورسز نے 28 ایجنٹوں کو گرفتار کر لیا۔ تہران ٹائمز کے مطابق ایران کی فورسز نے تہران میں اہم کارروائی کرتے ہوئے موساد کے لیے کام کرنے والے 28 ایجنٹس کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایران میں موجود صہیونی ایجنٹوں کی گرفتاری کا سلسلہ گزشتہ روز سے جاری ہے، تاہم اس تازہ کارروائی میں گرفتار کیے گئے صہیونی ایجنٹس کی تعداد ایک کارروائی میں پکڑے گئے ایجنٹوں کی سب سے زیادہ تعداد بتائی جارہی ہے۔ یاد رہے کہ ایران نے آج صبح ہی ایک اسرائیلی جاسوس کو پھانسی بھی دی تھی۔ مزیدپڑھیں:بلیو اکانومی پاکستان کی اقتصادی بحالی کا اگلا محاذ ہے، وزیراعظم
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ایران اسرائیل جنگ کے پیش نظر ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی اور اسٹاکس کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ سید نوید قمر کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے کہا کہ ایران اسرائیل جنگ کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران تیل پیدا کرنے والا دنیا کا چھٹا بڑا ملک ہے، آبنائے ہرموز سے تیل کی سپلائی دنیا بھر میں متاثر ہوسکتی ہے تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے آئندہ سال کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے پر اثرات پڑ سکتے ہیں۔ عمر ایوب نے کہا کہ جنگ کی وجہ سے پاکستان کے تیل...
ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی20 انٹرنیشنل میچ میں آئرلینڈ کے بولر لیام میک کارتھی کی کارکردگی تاریخ کے مہنگے ترین اسپیلز میں شامل ہو گئی، جس میں انہوں نے 4 اوورز میں بھاری رنز دے کر نیا ریکارڈ قائم کیا۔ یہ کارکردگی کسی ٹیسٹ کھیلنے والے ملک کے بولر کی جانب سے ٹی20 انٹرنیشنل کی تاریخ کا سب سے مہنگا اسپیل ثابت ہوئی۔ میچ میں ویسٹ انڈیز نے اپنی 20 اوورز کی اننگز میں 256 رنز بنائے، جو ان کی ٹی20 تاریخ کا دوسرا سب سے بڑا اسکور ہے، لیام میک کارتھی کی بولنگ پر ویسٹ انڈین بلے بازوں نے کھل کر وار کیا اور ان کے اوورز میں مجموعی طور پر 11 چوکے اور 5 چھکے جڑے۔ یہ بھی...
نائب امیر جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ---فائل فوٹو جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ ایران پر حملہ پاکستان کو اگلا نشانہ بنانے کی بنیاد ہے۔لاہور سے جاری بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ امریکی صدر جان چکے ہیں کہ جنگ نہیں بلکہ جنگ بندی ضروری ہے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتیں لاپتہ افراد کی بازیابی کا مسئلہ حل کریں: لیاقت بلوچ نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ زراعت کا پانی پر انحصار ہے، پانی پر سیاست کی بجائے حل نکالا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو درپیش خطرات کے سدباب کےلیے اندرونی بحران ختم کیے جائیں۔ان کا کہنا تھا کہ زرعی شعبہ تباہ ہو رہا ہے، حکومت عوام پر اقتصادی...
---فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہباز شریف نے تاجروں کو گرفتار کرنے کی تجویز کا نوٹس لے لیا۔ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم نے تجویز پر غور کرنے کے لیے اجلاس طلب کر لیا ہے، اجلاس میں وزیرِ خزانہ اور چیئرمین ایف بی آر شریک ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فنانس بل میں ٹیکس فراڈ کرنے والے تاجروں کی گرفتاری اور 10سال تک قید کی سزا تجویز کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیرِ قانون بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔
تل ابیب: اسرائیل نے ایران کے لیے جاسوسی کے شبہے میں 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق گرفتار افراد کو اسرائیل کی داخلی خفیہ ایجنسی شاباک (شین بیت) اور اسرائیلی پولیس نے ہفتے کے روز گرفتار کیا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اس معاملے پر مزید تفصیلات جاری کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ۔ ان مشتبہ افراد کو اسرائیل کے ایران پر حملوں کے آغاز کے ایک روز بعد گرفتار کیا گیا ۔ دوسری جانب ایران نے بھی اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے کام کرنے والے 2 افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایرانی خبررساں ایجنسی کے مطابق دونوں افراد کو ایرانی صوبے البرز سے گرفتار کیا گیا ہے جہاں وہ ایک سیف ہاؤس...
آسٹریلیا کو ہرا کر جنوبی افریقا نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 June, 2025 سب نیوز لارڈز: (دنیا نیوز) آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔کینگروز نے اپنی پہلی اننگز میں 212 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں جنوبی افریقا کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 138 رنز پر آوٹ ہوگئی تھی۔آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز 74 رنز کی برتری سے کیا اور 65 اوورز میں 207 رنز بناکر آوٹ ہوئی۔ چوتھے روز لارڈز کے تاریخی سٹیڈیم کھیلے جارہے میچ کے چوتھے روز اننگز کا آغاز ہوا تو افریقی کپتان ٹمبا باوما...
ڈائریکٹر سید ضیا اور ضیا کالا کا گٹھ جوڑ، رہائشی پلاٹوں پر ناجائز بلند عمارتیں تعمیر کرنے کی کھلی چھوٹ انتظامی غفلت برقرار، لیاقت آباد نمبر3کی تنگ گلیوں میں پلاٹ نمبر242اور879 پر کمرشل تعمیر رہائشی پلاٹوں پر پورشن تعمیر ،پانی، بجلی، گیس، سیوریج اور پارکنگ کے مسائل ، کارروائی کی جائے مکین سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں تعینات ڈائریکٹر جنرل اسحاق کھوڑو کی جانب سے شہر بھر میں جاری ناجائز تعمیرات کے خلاف دعوے کئے جارہے ہیںجبکہ انہدام اور تعمیرات کا سلسلہ ساتھ ساتھ جاری ہے جرآت سروے کے دوران یہ بات دیکھنے میں آئی ہے کہ کراچی میں جاری غیر قانونی تعمیرات کو بلڈنگ افسران ہی تحفظ فراہم کر رہے ہیںگزشتہ دنوں ڈائریکٹر وسطی تعینات ہوئے والے سید ضیا...

اسرائیل نے جنگ میں ایران کو غزہ سے پہلی ترجیح پر رکھ لیا، حملوں میں ایران کے مزید 3 جوہری سائنسدان شہید،تعداد 9ہو گئی
اسرائیل نے جنگ میں ایران کو غزہ سے پہلی ترجیح پر رکھ لیا، حملوں میں ایران کے مزید 3 جوہری سائنسدان شہید،تعداد 9ہو گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 14 June, 2025 سب نیوز یروشلم(سب نیوز )ایران کے سرکاری میڈیا نے تصدیق کی ہیکہ اسرائیل کے تازہ حملے میں مزید 3 ایرانی جوہری سائنسدان شہید ہوگئے جس کے بعد شہید ہونے والے سائنسدانوں کی تعداد 9 ہوگئی ہے۔ ایرانی میڈیا کا بتانا ہے کہ زنجان شہر میں اسرائیلی حملے میں پاسداران انقلاب گارڈزکے 3 اہلکارشہید ہوگئے۔دوسری جانب اسرائیلی ڈیفنس فورس (آئی ڈی ایف) نے ایران کو پرائمری جب کہ غزہ کو سکینڈری وار فرنٹ قرار دے دیا۔اسرائیلی اخبار کے مطابق ہفتے کو اسرائیلی فوج نے اس بات کی تصدیق کی کہ...
---فائل فوٹو کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع ہجرت کالونی میں کم عمر 13 سالہ لڑکی کی شادی کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ویمن چائلڈ پروٹیکشن سیل اور پولیس نے کم عمر لڑکی کے چچا اور دولہا کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ سول لائن تھانے میں سرکار کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ قومی اسمبلی میں کم عمر بچوں کی شادیوں پر پابندی سے متعلق بل منظور کیا گیا ہے۔ایوان نے 18 سال سے کم عمر بچوں کے نکاح کا اندراج قانونی جرم قرار دے دیا ہے جبکہ بل کے متن کے مطابق بنا کوائف کے نکاح رجسٹر کرنے یا پڑھانے پر ایک سال قید ایک لاکھ روپے جرمانہ یا دونوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ: بلوچستان حکومت آئندہ مالی سال 2025-2026 کا بجٹ 17 جون کو پیش کرے گی، صوبائی وزیر خزانہ شعیب نوشیروانی صوبائی اسمبلی میں مالی تخمینہ پیش کریں گے۔گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل نے بجٹ اجلاس کے لیے اسمبلی کا اجلاس 17 جون بروز پیر سہ پہر 4 بجے طلب کر لیا ہے۔ بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں مشاورتی عمل اپنے آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ نئے مالی سال کا بجٹ تمام پارلیمانی رہنماؤں، سرکاری اداروں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے مرتب کیا جا رہا ہے تاکہ صوبے کی ترقی، فلاحی منصوبوں اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کو مؤثر انداز میں ممکن بنایا جا سکے۔ذرائع کا کہنا ہے...
ٹیکس دینے والوں سے مزید ٹیکس لینے کی تیاری،فنانس بل 2025 کے تحت نان فائلرز پر 50 ہزار جرمانہ عائد ہوگا،چیئرمین ایف بی آر وِد ہولڈنگ ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے پر جرمانے کی رقم میں دس گنا اضافہ تجویز،ہر خلاف ورزی پر 10 لاکھ کا جرمانہ عائد کیا جائے گا وفاقی حکومت کے نئے مجوزہ قانون فنانس بل کے تحت ان افراد پر بھاری جرمانہ عائد کیا جا سکے گا جو مقررہ وقت پر اپنے انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کرائیں گے۔فنانس بل 2025 میں تجویز کردہ اِن تبدیلیوں کا مقصد ٹیکس چوری کی روک تھام، نقد لین دین کی حوصلہ شکنی اور معیشت کی مکمل دستاویز بندی کو فروغ دینا ہے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(نمائندہ جسارت)نائب امیر جماعت اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ بجٹ کی ناکامیوں اور عوام پر آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر مبنی نظام مسلط کرنے کے زہر کو زائل کرنے کے لیے پی پی پی اور مسلم لیگ ن کی ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی نوراکُشتی ہے،پی پی پی اور مسلم لیگ ن اتحادی ہیں، حکومتیں انجوائے کررہے ہیں اور دونوں ہی ایک دوسرے کی ناکامی، نااہلی اور عوام دشمنی کو بے نقاب کررہے ہیں، پی پی پی مسلم لیگ اتحادی حکومت سیاست، جمہوریت، زراعت اور معیشت پر بڑا بوجھ ہے،سرکاری فنڈ سے چلائی گئی حکومتی تشہیری مہم غیر قانونی اور عوام کے ساتھ بڑا فراڈ ہے،اب اس غیرقانونی حکومتی...
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے جمعرات کی رات ایران کو سختی کے ساتھ خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے جواب میں امریکی اڈوں یا مفادات کو نشانہ نہ بنایا جائے کیونکہ واشنگٹن ان حملوں میں ملوث نہیں۔ مارکو روبیو نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا ایران پر ہونے والے حملوں میں شریک نہیں ہیں، ہماری اولین ترجیح خطے میں موجود امریکی افواج کا تحفظ ہے۔’ایران کو امریکی مفادات یا اہلکاروں کو نشانہ نہیں بنانا چاہیے۔‘ یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کے ایران پر بڑے پیمانے پر فضائی حملے، پاسداران انقلاب کے سربراہ سمیت کئی اہم شخصیات ہلاک امریکی وزیر خارجہ کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب اسرائیل نے ایران کی جوہری اور فوجی تنصیبات...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: معروف صنعتکار اور بانی چیئرمین آل پاکستان ٹیکسٹائل پروسیسنگ ملز ایسوسی ایشن عبدالشکور کھتری نے وفاقی بجٹ 2025-26 میں سولر پر 18 فیصد ٹیکس عاید کیے جانے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ عبدالشکور کھتری کا کہنا تھا کہ یہ اقدام وزیراعظم شہباز شریف کی ملک کو روشن بنانے کی کوششوں کو نقصان پہنچانے والا ہے لہٰذا سولر انرجی پر عاید ٹیکس کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔ چیئرمین اپٹما نے وفاقی بجٹ پر اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری کو امید تھی کہ بجٹ صنعت دوست اور عوامی مفاد میں ہوگا لیکن بجٹ نے انہیں شدید مایوسی میں مبتلا کر دیا ہے۔عبدالشکور کھتری نے مزید کہا کہ بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2025ء)گرین ٹائون میں بیوی کو ٹوکے کے وار سے قتل کرنے والے درندہ صفت شوہر کو گرفتار کر لیا گیا۔(جاری ہے) ایس پی انویسٹی گیشن صدرمعظم علی کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔انچارج انویسٹی گیشن تھانہ گرین ٹائون نے کارروائی کرکے ملزم کوگرفتارکرلیا۔ملزم نے گھریلوناچاکی کی بناء پراپنی بیوی کوٹوکے کے وارسے قتل کیا،ملزم قتل کی گھنائونی واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گیا تھا۔
— فائل فوٹو کراچی کی ملیر جیل سے فرار ہونے والے مزید 4 قیدیوں کو پکڑ لیا گیا۔جیل حکام کے مطابق اب تک 157 قیدیوں کو پکڑا جاچکا ہے جبکہ مفرور 68 قیدیوں کی تلاش جاری ہے۔جیل حکام کا بتانا ہے کہ ملیر جیل سے مجموعی طور پر 225 قیدی فرار ہوئے تھے، فرار ہونے والے قیدیوں کے گھروں پر بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی پولیس حکام نے بتایا تھا کہ ملیر جیل سے فرار ہونے والے مزید 3 قیدیوں کو پکڑلیا گیا ہے۔
لاہور: بیوی کو ٹوکے کے وار سے قتل کرنے والا سفاک شوہر پولیس نے دھر لیا۔ صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں بیوی کو ٹوکے کے وار کر کے قتل کرنے والے سفاک شوہر کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے لرزہ خیز واردات کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی انویسٹی گیشن صدر معظم علی کی سربراہی میں ملزم کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی۔ انچارج انویسٹی گیشن تھانہ گرین ٹاؤن نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ تحقیقات کے مطابق ملزم نے گھریلو ناچاکی کی بنا پر اپنی بیوی نبیلہ...
ٹک ٹاک ایپ پر دنیا بھر میں سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے معروف سینیگالی ٹک ٹاکر خابی لیم کو امریکا میں حراست میں لے لیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سینیگالی ٹک ٹاکر کو امریکا کے ہیرے ریڈ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی پر 6 جون کو حراست میں لیا گیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ زیرِ حراست ٹک ٹاکر خابی لیم کو چھوڑ دیا گیا ہے جس کے بعد وہ امریکا چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اٹلی کے شہری 25 سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر لاس ویگاس پہنچے تو امریکی امیگریشن حکام نے انہیں ویزا کی مدت زائد المعیاد ہونے کی بنیاد...
لاہور: پنجاب حکومت نے مالی سال 2025-26 کیلیے 1200 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ تیار کر لیا ، محکمہ ترقیاتی و منصوبہ بندی نے یہ بجٹ ڈرافٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کردیا. رواں مالی سال کے مقابلے میں آئندہ مالی سال میں بھی صوبے کی تاریخ کاسب سے بڑے حجم کا سر پلس بجٹ ہوگا ، وزیراعلیٰ نے بجٹ میں نئے ٹیکسز عائد کرنے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ٹیکس کا دائرہ بڑھایا جائے. ذرائع کے مطابق پنجاب کے ترقیاتی بجٹ کا حجم 1200 ارب روپے تجویز کیے جانے کا امکان ہے، ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں وزیراعلی پنجاب اسکولز میل پروگرام کیلیے 9 ارب ، وزیراعلی ٹریکٹر پروگرام کیلیے 10...
وزیراعلیٰ بلوچستان کابینہ اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں مالی سال 26-2025ء کے بجٹ اور پی ایس ڈی پی 26-2025ء پر غور کیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کابینہ کا اجلاس 16 جون کو طلب کر لیا گیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں مالی سال 26-2025ء کے بجٹ اور پی ایس ڈی پی 26-2025ء پر غور کیا جائیگا۔بلوچستان کابینہ کے تمام ممبران کو اجلاس میں شرکت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
دوران تفتیش پولیس کو معلوم ہوا کہ ملزمان نے تاوان کی ادائیگی کے لیے متاثرہ خاندان کو ڈمگلہ بلایا تھا جس کے بعد پولیس نے مذکورہ مقام کا گھیراؤ کیا تو ملزمان نے فائرنگ شروع کردی۔ اسلام ٹائمز۔ مانسہرہ کی تحصیل بالاکوٹ میں ڈمگلہ کے قریب پولیس نے فائرنگ کے تبادلے میں 2 افغان اغوا کاروں کو ہلاک کرکے کمسن مغوی بچے کو بازیاب کرلیا۔ پولیس کے مطابق تھانہ بالاکوٹ میں 5 جون کو کوہستان کالونی کی رہائشی خاتون نے اپنے ڈھائی سالہ بیٹے اور نند کے اغوا کی رپورٹ درج کروائی تھی۔ خاتون کے مطابق ان کے شوہر کی بہن بچے کو اپنے ساتھ دم کرانے لے کر گئی تھی جس کے بعد سے خاتون اور بچہ لاپتا ہیں۔...
لاہور:نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ عوام دشمن غریب مکاؤ زراعت مٹاؤ بجٹ قوم پر مسلط کر دیا گیا ہے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ وزیر خزانہ بجٹ پیش کرکے پریشان تھے اور حکومتی بینچوں کی ہوائیاں اڑی ہوئی تھیں، عوام دشمن بجٹ کے خلاف عوامی احتجاج تو ہوگا۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ عوام آئی ایم ایف کے غلام نہیں، حکومت نے بجٹ میں زراعت کو تباہ اور کسان کو زندہ دفن کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کا دعویٰ کرنے والی حکومت نے عوام کا دیوالیہ نکال دیا، حکومت کو اپوزیشن سے خطرہ نہ بھی ہو بجٹ نے عوام کو احتجاج...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی سلیکشن کمیٹی میں اہم تبدیلیاں کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کرکٹرز اظہر علی اور اسد شفیق کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا ہے۔ 2017 کی چیمپیئنز ٹرافی جیتنے والی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو سلیکشن پینل میں شامل کرلیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کرکٹ تجزیہ کار سکندر بخت، جو پی سی بی کی پالیسیوں پر تنقید کے لیے معروف ہیں، کو بھی خاموشی سے کمیٹی کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔ سکندر بخت کو لاہور طلب کیا گیا، جہاں وہ سلیکشن کمیٹی کے اجلاس میں شریک ہوئے، جبکہ انگلینڈ میں موجود سرفراز احمد ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس میں ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، کپتان سلمان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر (نمائندہ جسارت) نیو پنڈ پولیس نے نوعمر لڑکی کے ساتھ زیادتی کا ملزم گرفتار کرلیا، مقدمہ درج۔ ترجمان پولیس کیمطابق ملزم اعجاز شاہ سکنہ گوسڑجی نے پیر مراد شاہ مائیکرو کالونی سکھر کی ایک 12/13 سالہ لڑکی شیریں ولد امیر بخش میرانی کو گنے کے جوس میں نشہ آور چیز پلاکر بے ہوش کردیا تھا اور اس کے ساتھ زیادتی کے بعد فرار ہوگیا تھا۔نیو پنڈ پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپوں کے بعد ملزم کو گرفتار کرکے زیر دفعہ 452-376-337 J (پی پی سی) کے تحت مقدمہ نمبر 53/2025 درج کرلیا۔
ڈیرہ اسماعیل خان(آئی این پی )گورنر خیبر فیصل کریم کنڈی نے ایک بار پھر صوبائی حکومت پر کرپشن کے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے این ایف سی ایوارڈ کی مد میں وفاق سے ملنے والے 700 ارب روپے کا حساب طلب کر لیا ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر کا کہنا تھا کہ کوہستان میں 50 ارب روپے کی کرپشن ہوئی، مسجدوں کے سولر تک چوری کر لیے گئے، مگر نیب خاموش تماشائی بنا بیٹھا ہے۔فیصل کریم کنڈی نے انکشاف کیا کہ کوہستان اسکینڈل میں ملوث افراد نے ڈیرہ اسماعیل خان میں کسی اور کے نام پر پراپرٹیز خریدی ہیں، یہاں تک کہ کوہستان کے عام شہریوں نے بھی ڈیرہ میں جائیدادیں حاصل کی ہیں۔...
نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ — فائل فوٹو نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ اقتصادی سروے سے واضح ہوگیا کہ غلط حکومتی پالیسیوں سے کسان رل گیا۔لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ اقتصادی سروے نے حکومتی معاشی ناکامیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف سیاسی بحران کا خاتمہ اولین ترجیح بنائیں: لیاقت بلوچجماعتِ اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف سیاسی بحران کا خاتمہ اولین ترجیح بنائیں۔ اُنہوں نے کہا کہ بڑی فصلوں کی پیداوار میں کمی حکومت کے کسان دشمن اقدامات کا نتیجہ ہے۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ زرعی شعبے کی ترقی کے اہداف حاصل نہ ہونا ناکام زرعی پالیسیوں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 10 جون 2025ء) بھارتی وزارت دفاع نے منگل کو بتایا کہ مال بردار جہاز میں آگ لگنے کے بعد جہاز کے عملے نے جان بچانے کے لیے ایک چھوٹی کشتی کے ساتھ سمندر میں چھلانگ لگا دی۔ جس کے بعد بھارتی بحریہ نے انہیں بچالیا۔ انہوں نے بتایا کہ سنگاپور کے جھنڈے والے جہاز وان ہائی 503 کے عملے کو بچانے کے لیے بھارتی کوسٹ گارڈ نے چار جہاز تعینات کیے۔ یہ جہاز سری لنکا کے کولمبو بندرگاہ سے چل کر ممبئی جارہا تھا کہ جنوبی بھارت کے کیرالہ کے ساحل سے تقریباً 144 کلومیٹر دور اس میں آگ بھڑک اٹھی۔ بھارتی ساحل کے قریب جہاز میں دھماکے اور آگ عملے نے بتایا...
بھارت میں عیدِ قرباں کے مقدس موقع پر بھی مسلمانوں کو امن و سکون نہ مل سکا۔ مودی سرکار کی سرپرستی میں ہندوتوا غنڈوں نے گاؤ رکھشا کے نام پر ملک بھر میں دہشت پھیلائی، مسلمانوں پر حملے کیے، گرفتاریاں ہوئیں اور مذہبی آزادی کو بری طرح روند ڈالا گیا۔ ہندو انتہا پسندوں نے مختلف ریاستوں میں قربانی کرنے والے مسلمانوں کو تشدد، گرفتاریوں اور سماجی مقاطعے کا نشانہ بنایا۔ گاؤ رکھشکوں کی دہشتگردی نے یہ ثابت کر دیا کہ مودی حکومت میں مسلم شناخت ہی سب سے بڑا جرم بن چکی ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق عید کے اگلے دن حیدرآباد کے علاقے جلب پلی میں ہندوتوا غنڈوں نے جانوروں کی باقیات لے جانے والی ایک گاڑی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اوتھل (این این آئی)اوتھل پولیس نے ڈکیتی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔گزشتہ روز اوتھل سے تقریباً 20 کلومیٹر درر مضافاتی علاقے سکن کے علاقے میں ایک ڈکیتی کی واردات پیش آئی، جس میں نامعلوم ملزم نے شہری سے 272000/- روپے چھین لیئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او اوتھل عبدالجلیل سومرو نے پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری طور پرکارروائی کرتے ہوئے اپنے تمام ذرائع کو متحرک کیا۔پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور جدید تکنیکی وسائل کی مدد سے ملزم کا تعاقب شروع کیا۔پولیس نے ایک ملزم کو صرف چند گھنٹوں کی انتھک کوشش کے بعد رحمت اللہ ولد عبداللہ قوم صابرہ سکنہ وایارو کو گرفتار کر لیا جس کو مدعی...
سٹی42: عیدالاضحی کے ایام میں قانون شکنی اور ضابطوں کی خلاف ورزی پر پولیس نے بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے 238 افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ 196 مقدمات درج کیے گئے۔ پولیس کے مطابق ون ویلنگ میں ملوث 19 افراد کو گرفتار کر کے 18 مقدمات درج کیے گئے۔ہوائی فائرنگ کرنے والے 2 افراد کو گرفتار کیا گیا، 2 مقدمات درج ہوئے۔پتنگ بازی میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کر کے 4 مقدمات درج کیے گئے۔اسلحے کی نمائش پر 39 افراد کو حراست میں لیا گیا۔لاوڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر 3 افراد گرفتار ہوئے۔قربانی کی کھالیں غیر قانونی طور پر جمع کرنے پر 55 افراد گرفتار کیے گئے اور 53 مقدمات درج ہوئے۔سری پائے بھوننے پر 79...
غزہ کے لیے امداد لے جانے والی فریڈم فلوٹیلا کولیشن کی کشتی ’میڈلین‘ کو اسرائیلی بحریہ نے بین الاقوامی پانیوں میں روک کر اپنے قبضے میں لے لیا اور اسے اشدود بندرگاہ پر منتقل کر دیا گیا۔ اسرائیلی وزارتِ خارجہ کے مطابق، کشتی میں موجود تمام افراد کا طبی معائنہ کیا گیا، جن میں سویڈن کی معروف ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ اور یورپی پارلیمان کی رکن ریما حسن بھی شامل تھیں۔ رپورٹس کے مطابق، بندرگاہ پر پہنچنے کے بعد فریڈم فلوٹیلا کے مسافروں کو ایک کمرے میں لے جا کر زبردستی 7 اکتوبر 2023 کے حماس کے حملے کی ویڈیوز دکھانے کی کوشش کی گئی، تاہم اسرائیلی وزیر دفاع یوآو گیلنٹ نے دعویٰ کیا کہ ان افراد نے ویڈیوز دیکھنے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان ویمنز ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر کو ہال آف فیم میں شامل کر لیا، یوں وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی پاکستان کی پہلی خاتون کرکٹر بن گئی ہیں۔آئی سی سی کی جانب سے پیر کے روز جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سات نئے کرکٹرز کو ہال آف فیم کا حصہ بنایا گیا۔ اس سلسلے میں لندن کے ایبے روڈ اسٹوڈیوز میں ایک تقریب منعقد ہوئی، جہاں چیئرمین جے شاہ نے نئے ممبران کو خوش آمدید کہا۔اس موقع پر اپنے تاثرات میں ثنا میر کا کہنا تھا کہ ہال آف فیم میں ان عظیم کھلاڑیوں کے ساتھ کھڑے ہونا، جنہیں وہ بچپن میں اپنا آئیڈل سمجھتی تھیں، ایک ایسا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دفاعی چیمپئن اسپین کے کارلوس الکاریز نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے عالمی نمبر ایک اٹلی کے جینک سنر کو شکست دے کر فرنچ اوپن ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔میچ کے آغاز میں جینک سنر نے پہلے دو سیٹس جیت کر برتری حاصل کی، تاہم الکاریز نے زبردست انداز میں واپسی کرتے ہوئے مسلسل تین سیٹس جیت کر کامیابی حاصل کی۔یہ کارلوس الکاریز کے کیریئر کا پانچواں گرینڈ سلیم ٹائٹل ہے۔
لانڈھی ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں فیکٹروں میں لگنے والی آگ پر30 گھنٹوں کی مسلسل کوششوں کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا اورمزید پھیلنے سے روک دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ہفتے اوراتوارکی درمیانی شب لانڈھی ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں فیکٹروں میں لگنے والی آگ پر 30 گھنٹوں کی مسلسل کوششوں کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا اورمزید پھیلنے سے روک دیا گیا۔ فیکٹریوں میں لگنے والی آگ پر کولنگ کا عمل جاری ہے، فائر بریگیڈ حکام کاکہنا ہے فیکٹریوں میں لگنے والی آگ پرکولنگ ایک سے دو روز تک جاری رہ سکتا ہے، آگ پرکے ایم سی فائربریگیڈ ،ریسکیو 1122 ،کے پی ٹی، پاک بحریہ لانڈھی، کورنگی اورنیوکراچی کے صنعتی زونز کے فائر ٹینڈرزاوردیگر اداروں کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> اسرائیلی فوج نے غزہ آنے والی عالمی امدادی کشتی کو بھی نہ بخشا، اسرائیلی بحری فوج نے میڈیلین کو کھلے سمندر میں قبضے میں لے لیا جبکہ جہاز پر سوار افراد کو بھی حراست میں لے لیا۔اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے صہیونی فوج کو حکم دیا ہے کہ وہ سویڈن کی معروف ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ سمیت 12 امدادی کارکنوں کو لے کر غزہ جانے والی امدادی کشتی ’مدلین‘ کو روک دے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع نے اپنے دفتر سے جاری کردہ بیان میں کہا کہ انہوں نے فوج کو واضح ہدایت دی ہے کہ وہ ’مدلین‘ فلوٹیلا کو فلسطینی علاقے تک پہنچنے سے روکیں۔اس موقع پر کاٹز...
مہنگائی پر قابو پا لیا، ملکی معیشت درست سمت میں ہے، وزیر خزانہ نے اقتصادی سروے پیش کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت مہنگائی پر قابو پا چکی ہے جب کہ ملکی معیشت درست سمت میں جا رہی ہے۔ قومی اقتصادی سروے 25-2024 پیش کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بتایا کہ عالمی سطح پر مجموعی پیداوار کی شرح کم ہوئی ہے اور گلوبل جی ڈی پی کا نمو 2.8 فی صد ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی مجموعی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے، جو کہ پاکستان کی معاشی ترقی کا نشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی معاشی بحالی کو عالمی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">یورپی فٹبال کی معتبر ترین ٹورنامنٹ یوئیفا نیشنز کپ کے فائنل میں پرتگال نے سنسنی سے بھرپور مقابلے کے بعد دفاعی چیمپئن اسپین کو شکست دے کر ٹائٹل ایک بار پھر اپنے نام کر لیا۔فائنل کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا، جہاں پرتگالی ٹیم نے پانچ کے مقابلے میں تین گول سے برتری حاصل کر لی۔ مقررہ 90 منٹ اور اضافی وقت میں دونوں ٹیمیں دو، دو گول کر کے برابر رہیں، تاہم پنالٹی ککس پر پرتگال نے کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی سمیٹی۔ادھر تیسری پوزیشن کے میچ میں فرانس نے میزبان جرمنی کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے زیر کر لیا۔ یہ مقابلہ بھی سخت مقابلے کے بعد پنالٹی ککس پر پہنچا،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسرائیل نے ایک بار پھر انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کو پامال کرتے ہوئے غزہ کے لیے امداد لے جانے والی کشتی “میڈلین” کو بین الاقوامی پانیوں میں نشانہ بنا کر قبضے میں لے لیا۔عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی بحری فوج نے فریڈم فلوٹیلا کولیشن کا حصہ بننے والی امدادی کشتی پر دھاوا بولا اور جہاز کا محاصرہ کر کے اس میں موجود تمام افراد کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی کے دوران اسرائیلی فورسز نے کشتی کی کمیونیکیشن جام کر دی، مسافروں کو فون بند کرنے کا حکم دیا گیا، جس کے بعد کشتی سے جاری لائیو نشریات بھی بند ہوگئیں۔مزید برآں، کشتی پر موجود کارکنوں پر ڈرونز کے ذریعے سفید رنگ کا اسپرے کیا گیا...
پرتگال نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد دفاعی چیمپئن اسپین کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں 3-5 سے شکست دے کر یوئیفا نیشنز لیگ کا ٹائٹل دوسری بار اپنے نام کرلیا۔ میچ کا فیصلہ 2-2 کے ڈرا کے بعد ہوا، جس میں پرتگال کے گول کیپر ڈیئگو کوسٹا نے الوارو موراتا کی پنالٹی روک کر ٹیم کو فتح دلائی۔ پرتگال کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو جو انجری کے باعث آخری لمحات میں میدان سے باہر چلے گئے تھے،نے اپنی ٹیم کا دوسرا گول اسکور کیا جبکہ نونو مینڈس نے ایک گول کیا۔ یہ بھی پڑھیے: رونالڈو نے فیفا کلب ورلڈ کپ کھیلنے کی پیشکش ٹھکرادی میچ کا آغاز اسپین کے غلبے سے ہوا۔ مارٹن زوبی مینڈی نے 21ویں منٹ میں اسپین کو...
لاہور: افریقی نر شیر پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر وائرل ہونے کے بعد پنجاب وائلڈ لائف نے فوری کارروائی کرتے ہوئے شیر کو تحویل میں لے لیا جب کہ ملزم فرار ہوگیا۔ وائرل ویڈیو میں ایک نوجوان محمد عثمان ولد محمد شاہد کو شہری علاقے میں غیر قانونی طور پر افریقی نر شیر کو تنگ اور ہراساں کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ دوسری جانب چیف وائلڈ لائف رینجر کی ہدایت پر زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت وائلڈ لائف رینجر گوجرانوالہ نے مقامی پولیس (صدر تھانہ گجرانوالہ) کے تعاون سے چھاپا مارا۔ ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجر گجرانوالہ شیخ محمد زاہد کے مطابق چھاپے کے دوران ملزم ہجوم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے...
اسرائیلی فوج کا غزہ تک امداد لے جانے والی کشتی پر ڈرونز سے حملہ، میڈلین کو قبضے میں لے لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 June, 2025 سب نیوز اسرائیلی فوج نے غزہ تک امداد لیجانے والی کشتی ’میڈلین‘ کو قبضے میں لے لیا۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی بحری فوج نے فریڈم فلوٹیلا کولیشن میں شامل غزہ میں امداد لے جانے والی کشتی ‘میڈلین’ کو بین الاقوامی پانیوں میں روک کر اس کا محاصرہ کیا اور اسے قبضے میں لے لیا جبکہ جہاز پر سوار افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے جہاز کا گھیراؤ کرنے کے بعدکمیونیکیشن کو جام کیا اور مطالبہ کیا کہ جہاز میں موجود ہر شخص اپنا...
MUNICH: پرتگال نے نیشنز لیگ 2025 کا فائنل ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں اسپین کو 5-3 سے شکست دے کر دوسری بار ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ میچ کے اختتام پر اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو جذبات کی رو میں بہہ کر اشکبار ہو گئے۔ میونخ میں کھیلے گئے اس فائنل میں مقررہ وقت تک مقابلہ 2-2 گول سے برابر رہا، جس کے بعد میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا۔ پرتگال کی جانب سے تجربہ کار مڈفیلڈر روبن نیوس نے فیصلہ کن پنالٹی اسکور کی، جبکہ اسپین کے ایلواور موراتا کی پنالٹی مس ہونے نے فیصلہ کن کردار ادا کیا۔ اسپین نے 21ویں منٹ میں مارٹن زوبیمنڈی کے گول کی بدولت...
امریکا کی ٹینس اسٹار 21 سالہ کوکو گوف نے فرنچ اوپن 2025 کا خواتین سنگلز ٹائٹل جیت لیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ٹینس اسٹار نے فائنل میں بیلاروس کی عالمی نمبر ایک کھلاڑی آریانا سبالینکا کو سخت مقابلے کے بعد شکست دی۔ یہ کوکو گوف کا دوسرا گرینڈ سلم ٹائٹل ہے اس سے قبل وہ 2023 کا یو ایس اوپن بھی جیت چکی ہیں۔ فائنل میچ تقریباً 2 گھنٹے اور 38 منٹ جاری رہا اور دونوں کھلاڑیوں کے درمیان شاندار کھیل دیکھنے کو ملا۔ پہلے سیٹ میں سبالینکا نے ٹائی بریک میں برتری حاصل کی، لیکن کوکو گوف نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے اگلے دو سیٹس جیت کر پہلی بار رولان گیروس کا تاج اپنے نام کیا۔ یہ 30...
—فائل فوٹو دادو کے علاقے میہڑ کے گاؤں مانجھی خان ڈھلو کے قریب دادو کینال میں نہاتے ہوئے 3 نوجوان ڈوب گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق مقامی افراد نے 2 نوجوانوں کو بچا لیا، جبکہ ایک کی تلاش جاری ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق نوجوان درگاہ سعیدی موسانی سے واپسی پر نہاتے ہوئے دادو کینال میں ڈوبے۔
گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل نے جسٹس روزی خان بڑیچ سے قائمقام چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کا حلف لیا۔ اسلام ٹائمز۔ عدالت عالیہ بلوچستان کے جسٹس روزی خان بڑیچ نے بلوچستان ہائیکورٹ کے قائمقام چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔ آج گورنر ہاؤس کوئٹہ میں منعقدہ تقریب میں گورنر بلوچستان شیخ جعفر مندوخیل نے ان سے حلف لیا۔ تقریب میں سابق گورنر جسٹس (ر) امیرالملک مینگل، امان اللہ خان یاسین زئی، بلوچستان ہائی کورٹ کے ججز، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر رؤف عطا، ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ایڈووکیٹ عطاء اللہ لانگو اور سینئر وکلاء کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
فائل فوٹو فیصل آباد میں نقلی پستول دکھا کر خاتون کو لوٹنے کی کوشش کرنے والی دو خواتین کو گرفتار کر لیا گیا۔ سمن آباد میں ہونے والی واردات کے دوران خاتون کے شور مچانے پر لوگ جمع ہوگئے اور ڈکیت خواتین پکڑی گئیں۔ فیصل آباد کے علاقے سمن آباد میں ایک درزن سہیلی کے ہمراہ نقلی پستول کے زور پر اپنی گاہک خاتون کے گھر ورادات کرنے کی کوشش میں پکڑی گئی۔ نوشہرہ: تین بچوں کو زہر دے کر قتل کرنے کے کیس میں دادی کو گرفتار کر لیا گیانوشہرہ پولیس کے مطابق گرفتار خاتون کے بیٹے نے بھی عدالت میں ماں کے خلاف بیان ریکارڈ کروا دیا ہے۔ پولیس نے دونوں خواتین کے خلاف ڈکیتی کے الزام...
واشنگٹن: ششی تھرور کی سربراہی میں کل جماعتی بھارتی سفارتی وفد کو بھارتی شہریوں نے امریکی دارالاحکومت میں گھیرلیا۔ احتجاج کرنے والے سکھوں کو دیکھ کر بھارتی وفد کے ارکان پارکنگ ایریا میں چھپ گئے، بھارتی وفد کو پارکنگ ایریا سے نکلنے کے لیے پولیس طلب کرنی پڑی۔ خیال رہے کہ پاک بھارت جنگ کے دوران جب کسی بھی ملک نے بھارت کی حمایت نہیں کی تب نئی دہلی کو احساس ہوا کہ وہ پوری دنیا میں تنہائی کا شکار ہو گیا ہے۔ اپنی عالمی سفارت کاری کو ناکامی سے نکالنے کے لیے بھارت نے ایک اعلیٰ سطح کا کُل جماعتی وفد دنیا بھر میں روانہ کر رکھا ہے جس کا کام دنیا کو بھارتی مؤقف کا یقین...
وفاقی حکومت کے قرضے ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں، ایک سال میں مرکزی حکومت کے قرضوں میں 8 ہزار 848 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے وفاقی حکومت کے قرضوں سے متعلق اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں۔ اسٹیٹ پینک آف پاکستان کے مطابق حکومت نے رواں سال اپریل میں 1248 ارب روپے قرض لیا، حکومت کا قرض اپریل 2025ء تک 74 ہزار 936 ارب روپے ہوگیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ اپریل 2024ء میں حکومت کا قرض 66 ہزار ارب روپے تھا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک سال میں حکومت کا قرض 13.38 فیصد تک بڑھا ہے۔ یاد رہے کہ وفاقی حکومت...
سپریم کورٹ کراچی—فائل فوٹو رجسٹری درخواست میں ایم کیو ایم کے وکیل کی جانب سے موقف اپنایا گیا ہے کہ ایک ملزم کو ایم کیوایم کا یونٹ انچارج لکھا گیا ہے مگر واقعے میں ایم کیو ایم کا بحیثیت جماعت کوئی کردار نہیں تھا۔متحدہ قومی مومنٹ پاکستان نے کراچی سپریم کورٹ رجسٹری میں بلدیہ فیکٹری آتشزدگی کیس میں سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے فیصلے میں شامل کیے جانے والے ریمارکس حذف کروانے کے لیے رجوع کرلیا۔ سپریم کورٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جج نے ریمارکس شواہد کی روشنی میں دیے ہوں گے؟ کراچی: PECHS میں 4 جھیلیں بحال کرنے کا حکمسپریم کورٹ آف پاکستان کی کراچی رجسٹری نے شہرِ قائد میں پارک کی بحالی سے متعلق سماعت کے دوران پی ای سی...
---فائل فوٹو پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملیر جیل سے فرار ہونے والے 126 قیدیوں کو دوبارہ پکڑ لیا گیا ہے۔پولیس کے حکام کے مطابق 216 قیدی مجموعی طور پر فرار ہوئے تھے، 90 تاحال فرار ہیں، فرار قیدیوں کے گھروں کا ڈیٹا مرتب کیا گیا ہے جنہیں جَلد پکڑ لیا جائے گا۔پولیس کے حکام کا کہنا تھا کہ جو قیدی رضاکارانہ طور پر واپس نہیں آئے ان کے خلاف کارروائی ہوگی، جیل کی سیکیورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ پیر کی رات کراچی کی ملیر جیل میں صورتِ حال اس وقت خراب ہوئی جب شہر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ملیر جیل سے 213 قیدی فرار ہوئے، 78...
آرٹیکل 218 کے تحت چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کے لیے تجاویز پارلیمانی کمیٹی کو ارسال ہونا ہیں چیف الیکشن کمشنر اور 2 ممبران کی مدت 26 جنوری کو ختم ہوچکی ہے، شہباز شریف کا اپوزیشن لیڈرکو خط وزیراعظم شہباز شریف نے نئے چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبران کی تقرری کے لیے مشاورت کاآغاز کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر عمرایوب کو ملاقات کے لیے مدعو کرلیا۔ نئے چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبران کی تقرری پر مشاورت کے لیے وزیراعظم نے اپوزیشن لیڈر عمرایوب کو ملاقات کی دعوت دے دی۔وزیراعظم شہباز شریف نے اپوزیشن لیڈر عمرایوب کو لکھے گئے خط میں موقف اپنایا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اور 2 ممبران کی مدت 26 جنوری کو ختم ہوچکی ہے، چیف...
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ آپریشن بْنیان المرصوص کے دوران بلوچستان پر 32 حملے کیے گئے، جس طرح بھارت کو شکست ہوئی اسی طرح بلوچستان میں بھارت کی پراکسیز کو بھی شکست ہوگی اور بلوچستان میں امن لوٹے گا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت فرسٹریشن کا شکار ہے، اسے جنگ میں اور بیانیے دونوں میں شکست ہوگئی، فیلڈ مارشل نے اسے جو مار کھلائی ہے اور جو اسے بری شکست ہوئی ہے تو اس کے پاس بات کرنے کے لیے کچھ نہیں، اس کے اپنے لوگ اس سے سوال پوچھ رہے ہیں اور وہ اپنی خفت مٹانے کی کوشش کررہے۔ انہوں نے کہا کہ...
بھارتی پولیس نے معروف سکھ یوٹیوبر جسبیر سنگھ کو گرفتار کرلیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی سکھ ایک مرتبہ پھر مودی سرکار کے نشانے پر ہیں اور ان کی مشکلات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ بھارتی پولیس نے پاکستان کیلئے جاسوسی کے الزام میں سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے معروف یوٹیوبر جسبیر سنگھ کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈی جی پی پنجاب گوراو یادو نے الزام عائد کیا ہے کہ یوٹیوبر جسبیر سنگھ کا تعلق پاکستانی نیٹ ورک سے تھا، جو کہ جسبیر سنگھ، جوتی ملہوترا اور شاکر عرف جٹ نندوا کے رابطے میں تھا۔ گودی میڈیا بھی پاکستان اور سکھ برادری سے متعلق پروپگینڈا کرنے سے باز نہ آیا۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ جسبیر سنگھ نے 2020، 2021 اور...
پاکستان سے شکست، بھارتی چیفس آف ڈیفنس سٹاف عوام کو کرکٹ کی مثالوں سے تسلیاں دینے لگے. لاہور پاکستان سے شکست کھانے اور جدید ترین رفال فائٹر طیاروں کی تباہی کے بارے میں بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف نے عوام کو کرکٹ کی مثالوں کے ساتھ تسلیاں دینا شروع کردی ہیں۔ جنرل انیل چوہان کا کہنا ہے کہ ٹیم جیت جاتی ہے تو وکٹیں گرنے کا سوال نہیں اٹھتا، پیشہ ور فوجیوں پر نقصانات کا اثر نہیں ہوتا۔ گزشتہ روز ایک خصوصی لیکچردیتے ہوئے جنرل انیل چوہان نے کہا کہ پیشہ ور فوج عارضی نقصانات سے متاثر نہیں ہوتی کیونکہ مجموعی نتائج اس طرح کے دھچکے سے زیادہ اہم ہوتے ہیں۔ پونے کی ساوتری بائی پھولے یونیورسٹی کے زیر اہتمام...
وزیراعظم نے نئے چیف الیکشن کمشنر اور 2 ممبران کی تقرری کیلئے مشاورت کے لیئے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی کو خط لکھ کر ملاقات کیلئے مدعو کر لیا۔ خط میں وزیراعظم نے لکھا کہ چیف الیکشن کمشنر اور 2 ممبران کی مدت 26 جنوری کو ختم ہو چکی ہے، جبکہ انہوں نے آرٹیکل 215 کے تحت کام جاری رکھا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نئے چیف الیکشن کمشنر اور 2 ممبران کی تقرری کیلئے مشاورت کا آغاز ہوگیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اس سلسلے میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کو خط لکھ کر ملاقات کیلئے مدعو کر لیا۔ خط میں وزیراعظم شہباز شریف نے لکھا کہ چیف الیکشن کمشنر اور 2 ممبران کی مدت 26 جنوری کو ختم ہو چکی...
فائل فوٹو نوشہرہ میں تین بچوں کو زہر دے کر قتل کرنے کے کیس میں دادی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔نوشہرہ پولیس کے مطابق گرفتار خاتون کے بیٹے نے بھی عدالت میں ماں کے خلاف بیان ریکارڈ کروا دیا ہے۔اپنے بیان میں مدعی بیٹے نے کہا ہے کہ والدہ نے گھریلو ناچاقی پر میری بیوی بچوں کو زہر دیا، بیوی تو بچ گئی، لیکن بچے زہر خورانی سے جانبر نہ ہو سکے۔ نوشہرہ کے علاقے اضاخیل بالا میں گزشتہ ماہ زہر خورانی سے تین بہن بھائی جاں بحق ہوئے تھے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے صوبے کو حقوق ملنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ این ایف سی ایوارڈ کے حوالے سے اجلاس اگست میں بلانے پر اتفاق ہوا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ آج کے اجلاس میں بجٹ کے حوالے سے غور کیا گیا، ہر صوبے نے اور وفاق نے اپنے مفادات کے مطابق بجٹ بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کو اپنے حقوق مل رہے ہیں اور یہ سلسلہ جاری رہا تو وفاق اور صوبے دونوں کو فائدہ ہوگا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں اگست میں این ایف سی ایوارڈ کے لئے اجلاس...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04 جون ۔2025 )وزیراعظم شہباز شریف نے نئے چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبران کی تقرری کے لیے مشاورت کاآغاز کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر عمرایوب کو ملاقات کے لیے مدعو کرلیا ہے نجی ٹی وی کے مطابق نئے چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبران کی تقرری پر مشاورت کے لیے وزیراعظم نے اپوزیشن لیڈر عمرایوب کو ملاقات کی دعوت دے دی.(جاری ہے) وزیراعظم شہباز شریف نے اپوزیشن لیڈر عمرایوب کو لکھے گئے خط میں موقف اپنایا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اور 2 ممبران کی مدت 26 جنوری کو ختم ہوچکی ہے، چیف الیکشن کمشنر اور 2 ممبران نے آرٹیکل215 کے تحت کام جاری رکھا ہوا ہے وزیراعظم نے مزید کہا ہے کہ آرٹیکل...
ویب ڈیسک: نئے چیف الیکشن کمشنر اور 2 ارکان کی تقرری کے لیے مشاورت کاآغاز کردیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اپوزیشن لیڈر عمرایوب کو نئے چیف الیکشن کمشنر اور 2 ممبران کے تقرر کے سلسلے میں ملاقات کے مدعو کرلیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپوزیشن لیڈر عمرایوب کو خط لکھا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اور 2 ارکان کی مدت26جنوری کو ختم ہوچکی ہے۔ چیف الیکشن کمشنر اور 2 ارکان نے آرٹیکل215 کے تحت کام جاری رکھا ہے۔ مودی کو دیکھیں تو یہ لگتا ہے کہ وہ نیتن یاہو کی کاپی ہے خط میں مزید کہا گیا ہے کہ آرٹیکل218 کے تحت چیف الیکشن کمشنر...
چیف الیکشن کمشنر کی تقرری: وزیراعظم نے عمرایوب کو ملاقات کیلئے مدعو کر لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) نئے چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبران کی تقرری کیلئے مشاورت کا آغاز ہوگیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اس سلسلے میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمرایوب کو خط لکھ کر ملاقات کیلئے مدعو کر لیا۔ خط میں وزیراعظم شہباز شریف نے لکھا کہ چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبران کی مدت 26 جنوری کو ختم ہو چکی ہے، جبکہ انہوں نے آرٹیکل 215 کے تحت کام جاری رکھا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 218 کے تحت چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کیلئے تجاویز پارلیمانی کمیٹی کو ارسال ہونی ہیں، چیف الیکشن کمشنر...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف نے چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبران کی تقرری کیلئے اپوزیشن لیڈرعمرایوب کو مدعو کرلیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو خط میں کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبران کی مدت26جنوری کو ختم ہو چکی ہے،چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبران نے آرٹیکل 215کے تحت کام جاری رکھا ہے،وزیراعظم نے خط میں کہا ہے کہ آرٹیکل 218کے تحت چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کیلئے تجاویز پارلیمانی کمیٹی کو ارسال ہونی ہیں،چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبران کی تقرری کیلئے آپ کو ملاقات کی دعوت دیتا ہے۔ نیچے کسی کا گھر ہے، اوپر اجازت کے بغیر آپ نہیں جاسکتے، تین بجے...
تربت(نیوز ڈیسک) بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تُمپ میں افسوسناک اور سنسنی خیز واقعہ پیش آیا ہے جہاں اسسٹنٹ کمشنر تُمپ محمد حنیف نورزئی کو نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کر لیا۔ ذرائع کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ کی جانب روانہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر بڑیچ کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے سرینکن کے مقام پر اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی کو روکا، اور انہیں زبردستی گاڑی سے نکال کر اپنے ہمراہ نامعلوم مقام کی جانب لے گئے۔ ذرائع انتظامیہ کے مطابق مسلح افراد نے واقعے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر کے ڈرائیور اور گن مین کو چھوڑ دیا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واقعے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہو سکے اور...