2025-09-18@23:37:57 GMT
تلاش کی گنتی: 2631

«کی کارروائیاں»:

(نئی خبر)
    خیبرپختونخوا میں سینیٹ کے انتخابات سے قبل پاکستان تحریک انصاف میں اختلافات کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔ پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی طارق آریانی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں انہوں نے پارٹی قیادت پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ مردان میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے طارق آریانی نے انکشاف کیا کہ بیرسٹر گوہر، شکیل خان آفریدی اور عاطف خان نے انہیں فون کر کے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی خواہش ہے کہ مشال یوسفزئی کو سینیٹ کا ٹکٹ دیا جائے، لہٰذا وہ مشال کے تجویز کنندہ اور تائید کنندہ بن جائیں۔ تاہم طارق آریانی کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور نے انکار کرتے ہوئے کہا،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دہلی ہائی کورٹ نے متنازع فلم اودے پور فائلز کی نمائش کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکلا کو پوری فلم دکھانے کا حکم دیا ہے۔اس معاملے کی حتمی سماعت 10 جولائی کو مقرر کی گئی ہے، جب کہ فلم سازوں نے فلم کی ریلیز 11 جولائی کو طے کر رکھی ہے۔یہ درخواست جمعیت علمائے ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی کی جانب سے دائر کی گئی تھی، جس کی پیروی سپریم کورٹ کے سینئر وکیل کپل سبل نے کی۔ انہوں نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ فلم کے کچھ مناظر ایک مخصوص مذہبی برادری کے جذبات کو مجروح کرتے ہیں اور آئینی اقدار کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتے ہیں۔سنسر...
    اسلام آباد(محمد ابراہیم عباسی )اسلام آباد ہائیکورٹ میں باپ کی جانب سے بچی کو تسلیم نہ کرنے اور حق مہر کی واپسی سے متعلق عزہ مسرور کی فیملی کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل پر سماعت ہوئی۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی، جہاں عدالت کے حکم پر بچی کی والدہ نے بیٹی کو والد سے ملاقات کروائی، تاہم بچی نے اپنے والد کو پہچاننے سے انکار کر دیا۔ جسٹس کیانی نے بچی کو اپنے چیمبر میں بلا کر سوالات کیے، جس پر بچی نے واضح کیا کہ وہ صرف اپنے نانا اور مامو کو جانتی ہے کیونکہ والد نے کبھی اس سے ملنے کی کوشش ہی نہیں کی۔ عدالت کے حکم پر بچی کے والد...
    صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے محکمے کی جانب سے اداکارہ حمیرا اصغر کی تدفین کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ کا ایڈیشنل آئی جی کراچی سے رابطہ کیا اور ان سے اداکارہ حمیرا اصغر کی تدفین کے معاملے پر گفتگو کی۔  صوبائی وزیر نے ڈائریکٹر جنرل کلچر کو معاملے پر فوکل پرسن مقرر کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم اداکارہ حمیرا اصغر کے ورثاء اگر لاش وصول یا تدفین نہیں کرتے تو محکمہ ثقافت حمیرا اصغر کا وارث ہوگا۔ صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ سیکریٹری ثقافت سندھ نے ڈی آئی جی ایسٹ کو لاش حوالگی کیلئے خط بھی ارسال کردیا۔ خط میں کہا گیا کہ مرحوم حمیرا اصغر لاوارث نہیں...
    لاہور میں تقریباً 8 گھنٹے تک جاری رہنے والی موسلا دھار بارش نے ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا، واسا کے مطابق شہر بھر میں اوسطاً 144 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جو حالیہ برسوں میں ایک تاریخی مون سون اسپیل قرار دیا جا رہا ہے۔ واسا کے مطابق سب سے زیادہ بارش نشتر ٹاؤن میں 182 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ پانی والا تالاب میں 175، فرخ آباد میں 155، لکشمی چوک میں 143، قرطبہ چوک میں 151، اور گلشن راوی میں 128 ملی میٹر بارش ہوئی۔ دیگر مقامات میں جیل روڈ پر 124 ملی میٹر، ایئرپورٹ پر 84.5 ملی میٹر، ہیڈ آفس گلبرگ 153، اپر مال 135، مغل پورہ 134، تاجپورہ 140، چوک ناخدا 133، اقبال...
    وائٹ ہاؤس(اوصاف نیوز) افریقی ممالک کے وفد سے ملاقات کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، لائبیریا کے صدر کی روانی سے بولی گئی انگریزی سن کر حیران رہ گئے، جس پر دونوں رہنماؤں کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا۔ یہ ملاقات اس وقت ہوئی جب افریقی ممالک کے کئی رہنما وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ سے ملاقات کے لیے موجود تھے۔ کچھ رہنماؤں نے مختلف زبانوں میں اظہارِ خیال کیا، لیکن جیسے ہی لائبیریا کے صدر نے مائیک سنبھالا تو انہوں نے روانی سے انگریزی میں گفتگو کی۔ صدر ٹرمپ یہ سن کر چونک گئے اور فوراً سوال داغا: ’’آپ نے اتنی اچھی انگریزی کہاں سے سیکھی؟‘‘ لائبیریا کے صدر نے مسکراتے ہوئے سادہ جواب دیا: ’’میں نے انگریزی لائبیریا...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ نے 9مئی کیسز کو یکجا کرنے سےمتعلق اپیل پر فوادچودھری کی درخواست مسترد ہونے کا لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم  قرار دیدیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں فوادچودھری کی 9مئی کیسز کو یکجا کرنے سےمتعلق اپیل پر سماعت  ہوئی،چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے سماعت کی،فوادچودھری کی درخواست مسترد ہونے کا لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم  قرار دیدیا گیا،سپریم کورٹ نے معاملہ واپس لاہور ہائیکورٹ کو بھیج دیا۔  لاہور ہائیکورٹ: قتل کے مقدمے میں 100 سال سزا پانے والے مجرم کی اپیل خارج عدالت نے کہاکہ فوادچودھری کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں زیرالتوا تصور ہوگی،لاہور ہائیکورٹ ریمانڈبیک کئے گئےکیس کے ساتھ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان کے توانائی کے شعبے کی مسلسل بگڑتی ہوئی صورتحال نے عوام کو ایک اور مالی بحران کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔ایک جانب مہنگی بجلی اور بے مہار لوڈشیڈنگ نے روزمرہ زندگی اجیرن بنا رکھی ہے تو دوسری طرف پاور سیکٹر کے ناقص انتظامات کے باعث صارفین کے کندھوں پر سیکڑوں ارب روپے کا بوجھ ڈال دیا گیا ہے۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے رکن رفیق احمد شیخ نے حالیہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ سے متعلق فیصلے میں ایک تفصیلی اختلافی نوٹ تحریر کیا ہے، جس میں بجلی کے پیداواری اور ترسیلی نظام میں پائی جانے والی سنگین خامیوں کی نشاندہی کی گئی ہے، جس کے مطابق توانائی کے شعبے میں موجود مسائل کو کئی بار...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سپریم کورٹ نے بڑا فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا ہے کہ بنک کا گوشوارہ آمدن ثابت کرنے کیلئے کافی نہیں اور مالی لین دین کا ریکارڈ خود بخود آمدن نہیں کہلاتا، اکاؤنٹ میں موجود رقم کو بلاوجہ خفیہ آمدن قرار نہیں دیا جا سکتا۔ چیف جسٹس یحییٰ خان آفریدی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ کی جانب سے جاری تحریری فیصلہ جسٹس شفیع صدیقی نے تحریر کیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ صرف رقم کی منتقلی آمدن کا ثبوت نہیں سمجھی جا سکتی۔ مالی لین دین کا ریکارڈ خود بخود آمدن نہیں کہلاتا، بغیر واضح اور قابل بھروسا ثبوت کے نوٹس جاری نہیں کیا جا سکتا۔ محض شک یا اندازے پر ٹیکس کی جانچ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیسکو چیف فیض اللہ ڈاہری اور ڈائریکٹر ایس اینڈ آئی اعجاز شیخ کی ہدایت پر ایس ڈی او گل رحمن گاڑی کھاتہ سب ڈویژن کے علاقوں میں بجلی چوروں کے خلاف بڑی کارروائی، متعدد کنکشنز میں چوری اور بے ضابطگیاں بے نقاب۔تفصیلات کے مطابق حیسکو چیف فیض اللہ ڈاہری اور ڈائریکٹر ایس اینڈ آئی اعجاز شیخ کی ہدایات پر بجلی چوروں کے خلاف شکنجہ مزید سخت کر دیا گیا۔ گاڑی کھاتا سب ڈویژن کی حدود میں واقع اقرا سینٹر پلازہ، سحر ہائٹس پلازہ اور فرحان سینٹر پلازہ پر ڈائریکٹر سرویلنس کی ٹیم نے زبردست اور مثر کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 37 گھریلو و کمرشل کنکشنز میں بجلی چوری و بیضابطگیاں بے نقاب کر دیں۔تفصیلات کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) بوسنیا کی صدر کے نام ٹرمپ کے خط میں غلطی کے باعث وائٹ ہاؤس کو سبکی کا سامنا کرنا پڑگیا۔ صدر نے بوسنیا و ہرزیگووینا کی صدر زیلجکا چیویانووِچ کو سخت تجارتی وارننگ پر مبنی خط بھیجا،تاہم خط میں خطاب کے لیے خاتون کے بجائے مرد کی ضمائر استعمال کربیٹھے۔ شرمندگی مٹانے کے لیے وائٹ ہاؤس نے انٹرنیٹ پر پوسٹ کیا گیا خط ہٹاکر تصحیح کردی،تاہم اس وقت تک غلطی کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے اس لطیفے کو ہاتھوں ہاتھ لیا، اور مختلف مزاحیہ تبصروں کے ساتھ پوسٹس کیں۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پنوم پن (انٹرنیشنل ڈیسک) کمبوڈیا کے بادشاہ نورودوم سیہامونی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ شجرکاری کریں،تاکہ ملک کو ہر موسم میں سرسبز و شاداب بنایا جا سکے۔ انہوں نے یہ اپیل کسیتھان میں منعقدہ تیسویں قومی آربر ڈے کے موقع پر ایک تقریب کے دوران کی، جس میں ہزاروں شرکا موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہر قسم کے درخت اور پودے لگانا فطرت میں ایک سرسبز سرمایہ کاری ہے جو ہم سب، انسانوں، جانوروں اور کرہ ارض کے لیے فائدہ مند ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنگلات اور قدرتی وسائل کی بحالی اور تحفظ ایک اہم قومی تحریک ہے۔
    وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز—فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت اجلاس میں ڈسپلن، کلاس روم، لیب اور معیارِ تعلیم کی بنیاد پر اسکول آف منتھ ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ لاہور میں منعقدہ اجلاس میں بہترین کارکردگی پر ٹیچر آف دی منتھ ایوارڈ دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آن ویل مونٹیسری اسکول پراجیکٹ کے لیے اقدامات کی ہدایت کر دی۔اجلاس میں سرکاری اسکولوں میں وین یا بس سروس متعارف کرانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے اسکول بس سروس کے لیے جامع پلان طلب کر لیا۔
    اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے اسلام آباد کی مقامی عدالت کی جانب سے 27 پاکستانی یوٹیوب چینلز بند کرنے کے احکامات کے بعد میڈیا پر چلنے پر خبروں پر وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت میں درخواست نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے دی ہے۔ ترجمان ایف آئی اے کی جانب سے جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ نیشنل سائبر کرائم انوسٹیگیشن ایجنسی باقاعدہ طور پر فعال ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سائبر کرائم سے متعلق جرائم کی تفتیش اور قانونی کارروائی اب ایف آئی اے نہیں نیشنل سائبر کرائم انوسٹیگیشن ایجنسی کے دائرہ اختیار میں ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ...
    ایک لیک آڈیو ریکارڈنگ میں انکشاف ہوا ہے کہ بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ نے 2022 میں طالب علموں کی قیادت میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے دوران ہلاکتوں کی اجازت دی تھی۔ برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی کی جانب سے تصدیق شدہ اس آڈیو میں حسینہ واجد کو سیکیورٹی فورسز کو ’ مہلک ہتھیار استعمال کرنے‘ اور ’جہاں بھی مظاہرین نظر آئیں، ان پر گولیاں برسانے ‘ کا حکم دیتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے بنگلہ دیش میں سول نافرمانی کی تحریک میں شدت، ایک روز میں 100 سے زائد ہلاکتیں، کرفیو نافذ آڈیو کا مواد اور تحقیقات آڈیو میں شیخ حسینہ واجد کی گفتگو ایک نامعلوم سینئر حکومتی افسر کے ساتھ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف میاں سرفراز اورحیدرآباد کے صدر عدنان خان دیسوالی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فارم 47 کے ذریعے اقتدار پر قابض ہونے والی جعلی حکومت نے پاکستان کی معیشت، عوامی ادارے اور قومی خودمختاری کو داؤ پر لگا دیا ہے۔ آج ملک بلند ترین قرضوں کی دلدل میں ڈوب چکا ہے، مہنگائی کا بے قابو طوفان عوام کی زندگی اجیرن بنا چکا ہے اور ملکی معیشت عملاً مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔حکومتی ایوانوں سے جو ’سب اچھا ہے‘ کی صدائیں بلند کی جا رہی ہیں، وہ محض جھوٹ کا پلندہ اور حقیقت سے انحراف ہے۔ عوام مہنگائی، بے روزگاری، لوڈشیڈنگ اور بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کا شکار ہیں، جبکہ حکومتی...
    گوجرانوالہ میں سول ڈیفنس کے افسران کی انوکھی منطق، سول ڈیفنس کے افسران نے نوجوان کی جان خطرے میں ڈال دی۔ موٹر سائیکل مکینک کی دکان پر تین لٹر پٹرول برآمد ہونے پر نوجوان کو سڑک پر مرغا بنا دیا، افسران نے پٹرول برآمد ہونے پر مکینک کو اپنے اوپر پٹرول چھڑکنے کا کہا۔ محنت کش لڑکے نے پٹرول اپنے اوپر انڈیل لیا، واقعہ کی فوٹیج منظر عام پر آ گئی، فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پہلے مکینک کو کان پکڑوائے اس کے بعد پٹرول چھڑکوایا۔ دکاندار راجہ ماجد نے کہا کہ میری پٹرول کی دکان نہیں ہے، موٹر سائیکل کے انجن صاف کرنے کے لیے پٹرول رکھا ہوا تھا۔ Post Views: 5
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکا نے عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کی چار خاتون ججز پر باضابطہ طور پر پابندیاں عائد کر دی ہیں، جن میں سے دو نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری کے اجرا اور دیگر دو نے افغانستان میں امریکی فوج کے مبینہ جنگی جرائم کی تحقیقات کی منظوری دی تھی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اقدام ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے سامنے آیا اور اسے بین الاقوامی عدالتی کارروائیوں کے خلاف ایک جارحانہ ردعمل قرار دیا جا رہا ہے، ان ججز کی عدالتی کارروائیوں نے امریکا اور اس کے اتحادی اسرائیل کو قانونی طور پر نشانہ بنایا تھا، جس پر امریکا نے ان پر اقتصادی اور سفری پابندیاں عائد کی ہیں۔پابندیوں کا...
    خاتون نے عدالت میں درخواست دائر کی۔ جس میں لکھا گیا کہ سی سی ڈی اہلکاروں نے ان کے بیٹے کو مبینہ پولیس مقابلے میں مار دیا ہے جبکہ بھتیجا شدید زخمی حالت میں ملا۔ عدالت نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث سی سی ڈی اہلکاروں کیخلاف دفعہ 302 کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ کے ملتان بنچ نے وہاڑی میں مبینہ جعلی پولیس مقابلے میں میں ملوث سی سی ڈی کے ڈی ایس پی ملک راشد تھہیم، ایس ایچ او شاہد اسحاق گجر، 4 کانسٹیبلان اور 5 سے 6 دیگر ملازمین کیخلاف قتل اور اقدام قتل کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ عدالت...
    اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے اسلام آباد کی مقامی عدالت کی جانب سے 27 پاکستانی یوٹیوب چینلز بند کرنے کے احکامات کے بعد میڈیا پر چلنے پر خبروں پر وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت میں درخواست نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے دی ہے۔ ترجمان ایف آئی اے کی جانب سے جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ نیشنل سائبر کرائم انوسٹیگیشن ایجنسی باقاعدہ طور پر فعال ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سائبر کرائم سے متعلق جرائم کی تفتیش اور قانونی کارروائی اب ایف آئی اے نہیں نیشنل سائبر کرائم انوسٹیگیشن ایجنسی کے دائرہ اختیار میں ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ ایف آئی اے میڈیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کی تقسیم سے متعلق الیکشن کمیشن کا اعلامیہ کالعدم قرار دے دیا۔مسلم لیگ (ن) کی جانب سے مخصوص نشستوں سے متعلق دائر درخواست پر پشاور ہائی کورٹ نے 2 صفحے پر مشتمل محفوظ فیصلہ جاری کر دیا۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن اقلیت اور خواتین سے متعلق دوبارہ سیٹوں کی ایلوکیشن کریں، الیکشن کمیشن 10 دن کے اندر تمام امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کو سنے۔فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے تک مخصوص نشستوں پر حلف نہ لیا جائے۔واضح رہے کہ 2 جولائی کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے معطل شدہ 77 میں سے 74 ارکان کو بحال کر...
    راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جولائی 2025ء ) سابق وزیراعظم عمران خان نے تحریک کا آغاز کرتے ہوئے پی ٹی آئی کو 5 اگست تک اس میں تیزی لانے کی ہدایت کردی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیٹرن انچیف تحریک انصاف کی ہمشیرہ نے بتایا کہ عمران خان نے تحریک کا آغاز کردیا ہے اور اس حوالے سے 5 اگست کی تاریخ دی ہے، عمران خان نے تحریک کو 5 اگست تک بلندی پر لے جانے کا پارٹی کو حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ لوگ حکومت کے ساتھ اسمبلی اسمبلی کھیل رہے ہو، آپ لوگوں نے ان کے آگے گھٹنے ٹیک دیے ہیں، آپ کو عوام نے اسمبلی میں بھیجا ہے ،آپ عوام کے لیے جواب...
    —فائل فوٹو اسلام آباد کی عدالت نے 27 یوٹیوب چینلز بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے یوٹیوب چینل بلاک کی درخواست پر سماعت کی۔ایف آئی اے کی درخواست پر عدالت نے یوٹیوب چینل بلاک کرنے کا حکم دیا۔حکم نامے میں کہا گیا کہ ریاست مخالف مواد سے متعلق ایف آئی اے نے 2 جون کو انکوائری شروع کی، ایف آئی اے کے شواہد سے مطمئن ہیں قانون کے مطابق کارروائی کر سکتے ہیں۔عدالت نے یوٹیوب کے افسر انچارج کو 27 یوٹیوب چینل بلاک کرنے حکم دے دیا۔
    بی وائی سی کے مطابق رہنماؤں پر مزید مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ انکا الزام ہے کہ جعلی مقدمات کے ذریعے بی وائی سی کی رہنماؤں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کو انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی کی خاتون رہنماء ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو 3 ماہ بعد انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ بی وائی سی کی آرگنائزر ڈاکٹر ماہ رنک بلوچ، گلزادی بلوچ، بیبو بلوچ اور دیگر کارکنان کو 3 ماہ 15 روز قبل گرفتار کیا گیا تھا۔ آج کی پیشی میں عدالت نے تمام رہنماؤں کو مزید دس دن کی ریمانڈ کے لئے پولیس کے حوالے کر دیا۔ بی وائی سی کے مطابق رہنماؤں پر مزید مقدمات...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کے اجلاس میں عرفان صدیقی نے کہاکہ ثنا یوسف کی والدہ بتائیں کیا پولیس کی کارروائی سے مطمئن ہیں؟اس پر والدہ ثنا یوسف نے کہا کہ پولیس کی کارکردگی بہت زبردست رہی ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سینیٹر ثمینہ زہری کی زیرصدارت قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کا اجلاس ہوا، سینیٹ انسانی حقوق کمیٹی میں مقتولہ ثنا یوسف کے والدین بھی موجود تھے۔ سینیٹر فلک ناز نے کہاکہ ثنا یوسف کے بہت سے خواب تھے ماں باپ کی اکلوتی بیٹی تھی،عرفان صدیقی نے کہاکہ ثنا یوسف کی والدہ بتائیں کیا پولیس کی کارروائی سے مطمئن ہیں؟والدہ ثنا یوسف نے کہا کہ پولیس کی کارکردگی بہت زبردست رہی ہے۔ ...
    2 لاکھ روپے سے زائد کیش جمع کروانے پر 20.79 فیصد ٹیکس بھی لاگو ہوگا۔ ذرائع کے مطابق ٹیکس قوانین کی خلاف ورزی پر ایف بی آر خودکار سسٹم سے نگرانی کرے گا۔ مشکوک کیش ٹرانزیکشنز پر متعلقہ بینک ایف بی آر کو رپورٹ بھی کر سکے گا۔ 2 لاکھ سے زائد رقم پر جمع کنندہ سے رقم کے ذرائع، ثبوت اور وضاحت بھی طلب کی جا سکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے "ہائی رسک" کیش ٹرانزیکشنز پر نگرانی کا عمل مزید سخت کر دیا ہے۔ فنانس ایکٹ 2025 کے تحت کیش ٹرانزیکشنز پر نئی پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق 2 لاکھ روپے سے زائد کیش جمع...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر) مارکیٹ میں منصفانہ کاروباری سرگرمیوں کو یقینی بنانے کے لیے، کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے مالی سال 2024-25 میں قیمتوں میں اضافہ کے لئے کاروباری گٹھ جوڑ اور کارٹل بنانے، مارکیٹ میں سپلائی پر کنٹرول ہونے کے غلط استعمال اور گمراہ کن تشہیر کے خلاف بھرپور کارروائیاں کیں۔ کمیشن نے اس سال 24 نئی انکوائریاں شروع کیں، جن میں 11 کارٹل اور کاروباری گٹھ جوڑ اور 13 گمراہ کن مارکیٹنگ سے متعلق تھیں۔ کمیشن نے 14 انکوائریاں مکمل کیں اور جنہیں باقاعدہ قانونی کارروائی کے لیے بھجوا دیا گیا۔ مارکیٹ کے جن شعبوں میں انکوائریاں کی گئیں ان میں ای کامرس، ٹیلی کمیونیکیشن، ایوی ایشن، اسٹیل، ٹرانسپورٹ، گھی و کوکنگ آئل، فارماسیوٹیکلز، تعمیرات،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ جمہوریت کے نام پر ملک پر ظلم و جبر کا نظام مسلط ہے۔ فارم 47کی ایجاد نے عوام سے رائے دہی کا حق چھین لیا اوراس کی بنیاد پر بنائی گئی جعلی حکومت نے عام آدمی کی زندگی اجیرن کردی ہے۔ جماعت اسلامی عوامی طاقت سے ظلم کے اس نظام کاخاتمہ کرے گی۔ہماری سیاست گالی، گولی،تعصب اور نفرت کی سیاست نہیں ہے۔ اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت نے انتخابی نظام کاحلیہ بگاڑ دیا ہے۔سیٹیں چھینی اور من پسند لوگوں میں بانٹی جاتی ہیں۔ دھونس اور دھاندلی سے جاگیردار،وڈیرے اور سرمایہ دار اقتدار کے ایوانوں پر قابض ہو کر عوام کا خون چوس رہے ہیں۔کروڑوں اور اربوں روپے کے اشتہارات...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی (اے پی پی) آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر،نشان امتیاز(ملٹری) نے کہا ہے کہ ہماری آبادی کے مراکز، فوجی اڈوں، اقتصادی مراکز اور بندرگاہوں کو نشانہ بنانے کی کسی بھی کوشش کا شدید، گہرا، تکلیف دہ اور سوچ سے بڑھ کر زیادہ سخت جواب دیا جائے گا ۔ ان کے بقول اس سے پیدا ہونے والی کشیدگی کی اصل ذمے داری اس (بھارت) بصیرت سے محروم مغرور جارح پر عاید ہوگی جو ایک خودمختار ایٹمی ریاست کے خلاف اشتعال انگیزی سے پیدا ہونے والے ممکنہ تباہ کن نتائج کا ادراک کرنے میں ناکام رہا ۔ پیر کو آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیرنے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی...
     سیالکوٹ(نامہ نگار +آئی این پی )وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ  آج غزہ کے اندر بھی ایک کربلا بنا ہوا ہے اور عالم اسلام بندستور خاموش ہے،کوئی تو سدباب کرے،یوم عاشور پر مقبوضہ کشمیر میں پابندیاں بھارتی قیادت کی اسلام دشمنی کا ثبوت ہے، آج سے 2 ماہ قبل جو ان کے ساتھ ہوا مودی کے چمچے چاٹے ذلیل خوار ہوئے اور ان کا تکبر اور سندور اجڑا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے سیالکوٹ میں عاشور کے جلوس میں شرکت کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  کیا ۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ کربلا بہت بڑا سبق ہے کہ دین کی آن اور شان پر آل رسول قربان ہو گئی، کربلا کے میدان میں آل...
    اسلام آباد (انٹرنیشنل ڈیسک) پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایڈیشنل سیکرٹری سطح کے مذاکرات کا پہلا دور مکمل ہوگیا جس میں 19 اپریل کو اسحاق ڈار کے دورہ کابل میں طے پانے والے فیصلوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکرٹری (افغانستان اور مغربی ایشیا) علی اسد گیلانی نے کی۔ افغان وفد کی قیادت افغان وزارت خارجہ میں سیاسی ڈویژن کے ڈائریکٹر جنرل مفتی نور احمد نور نے کی۔ ملاقات میں دو طرفہ دلچسپی کے اہم شعبوں بشمول تجارت اور ٹرانزٹ تعاون، سکیورٹی اور کنیکٹیویٹی کا احاطہ کیا گیا۔ دونوں اطراف نے دہشت گردی کو علاقائی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ تسلیم کیا۔ پاکستان نے افغان سرزمین...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹ میں مسلم لیگ ( ن ) کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے واضح کیا ہے کہ صدر آصف علی زرداری کی تبدیلی سے متعلق کسی بھی سطح پر کوئی تجویز زیر غور نہیں اور وہ بطور ریاست کے آئینی سربراہ اپنا کردار بخوبی ادا کر رہے ہیں۔ اپنے حالیہ بیان میں سینیٹر عرفان صدیقی نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اڈیالہ جیل جا کر تحریک انصاف کے بانی سے ملاقات کی خبروں کو سراسر غلط اور بے بنیاد قرار دیا۔ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اور اس کے بانی کی سیاست کے زوال کے بعد میڈیا موضوعات کے قحط کا شکار ہو چکا ہے جس کے باعث چسکا فروشی کی...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) میں اعلیٰ سطحی تبادلوں کا آغاز ہو چکا ہے، جنہیں فوری طور پر نافذ العمل کر دیا گیا ہے۔ نئے ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے، رفعت مختار کے تقرر کے بعد یہ پہلا بڑا اقدام تصور کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد ادارے میں اصلاحات اور کرپشن کے خاتمے کی جانب پیش قدمی ہے۔ 7 جولائی کو جاری کیے گئے نوٹیفکیشن نمبر A/2253/HR-I/2025/5108-20 کے مطابق متعدد افسران کے تبادلے کیے گئے، جن میں سب سے اہم تبدیلی لاہور زون میں سامنے آئی ہے۔ کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء (پی ایس پی، بی ایس-20) کو ایف آئی اے لاہور زون کا نیا ڈائریکٹر مقرر کر دیا گیا ہے، جب کہ سرفراز...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور بلوں میں بے تحاشا اضافے نے جہاں عوام کو ذہنی اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے، وہیں شوبز ستارے بھی اس عوامی کرب میں آواز اٹھا رہے ہیں, سینئر اداکار نعمان اعجاز نے بجلی کے بلوں، یونٹ پالیسی اور حکومتی بے حسی پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق اداکار نے انسٹاگرام پر ایک طنزیہ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ “ایک عام شہری کبھی میٹر کو گھورتا ہے، کبھی سورج کو اور کبھی اپنے بچوں کو مگر کہیں سے کوئی ریلیف نظر نہیں آتا۔ نعمان اعجاز نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ 200 یونٹس کی پالیسی کو فوری ختم کیا جائے کیونکہ یہ عام شہریوں کے ساتھ...
    کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے مالی سال 2024-25 میں11,76 کیسز کے فیصلے کیے، اس دوران 42 کروڑ 50 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے، تاکہ مالیاتی مارکیٹ اور کارپوریٹ سیکٹر میں شفافیت اور دیانتداری کو برقرار رکھا جا سکے۔ سی سی پی کے مطابق فیصلہ کیے گئے کیسز میں 267 پبلک لسٹڈ کمپنیاں شامل تھیں، جن میں منسلک کمپنیوں میں بغیر اجازت سرمایہ کاری میں خلاف ورزیاں، کمزور کارپوریٹ گورننس، اور مالیاتی رپورٹنگ کی خامیاں تھیں، 49 نان بینکنگ فنانس کمپنیوں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی۔ اس کے علاوہ، اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے قوانین کی خلاف ورزی پر 43 کمپنیوں کو جرمانے کیے گئے بروکریج سیکٹر میں ایس ای...
    خیبرپختونخوا حکومت گرانے کی بازگشت، امیر مقام کا بڑا بیان سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ن)کے رہنما انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ فی الوقت خیبرپختونخوا حکومت کو گرانے کا کوئی ارادہ نہیں، تاہم سیاست میں کچھ بھی حرفِ آخر نہیں ہوتا۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں امیر مقام نے کہا کہ سیاست میں فیصلے وقت اور حالات کے مطابق کیے جاتے ہیں، اور خیبرپختونخوا حکومت ہٹانے کے حوالے سے کوئی بات خارج از امکان نہیں ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ ابھی تک مسلم لیگ (ن)نے کسی سیاسی جماعت سے رابطہ نہیں کیا، لیکن اگر ضرورت محسوس ہوئی تو جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل...
    سٹی 42 : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستان کی کامیابی میں بھارت کی جانب سے بیرونی حمایت جیسے الزامات غیر ذمہ دارانہ اور حقائق کے منافی ہیں۔ بھارت آپریشن سندور کے دوران اپنے مقرر کردہ فوجی اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا۔  فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر آرمی چیف نے " نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس" کرنے والےمسلح افواج کے  فارغ التحصیل افسران سے خطاب بھی کیا ۔ شرکاء سے خطاب کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنگ  کے بدلتے ہوئے کردار پر روشنی ڈالی ، ساتھ ہی آرمی چیف نے  مشکل حالات میں پیچیدہ چیلنجز سے...
    آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاکستان کے دفاعی مؤقف کو دہراتے ہوئے واضح کیا کہ کسی بھی مہم جوئی، پاکستان کی خودمختاری اور سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کوشش یا خلاف ورزی کا بغیر کسی ہچکچاہٹ کے فوری اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اسلام آباد میں قائم نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس مکمل کرنے والے مسلح افواج کے افسران سے خطاب کیا۔ یہ بھی پڑھیں: اپنے خطاب میں جنگ کے بدلتے ہوئے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ جدید دور میں پیچیدہ چیلنجز سے مؤثر طور پر نمٹنے کے لیے ذہنی تیاری، عملی...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری) اور چیف آف آرمی اسٹاف نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (NDU) اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے “نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس” مکمل کرنے والے مسلح افواج کے افسران سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں فیلڈ مارشل نے موجودہ دور کے سیکیورٹی چیلنجز اور مستقبل کی جنگوں کے بدلتے ہوئے کردار پر جامع روشنی ڈالی۔ پیشہ ورانہ تربیت اور ادارہ جاتی مہارت کی اہمیت آرمی چیف نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کے دور میں جنگیں صرف میدانِ جنگ میں نہیں بلکہ ہائبرڈ، روایتی اور غیر روایتی طریقوں سے لڑی جاتی ہیں۔ ایسے پیچیدہ اور ہمہ جہت خطرات سے نمٹنے کے لیے ذہنی چوکسی، عملی فہم...
     کہوٹہ شہر کے محلہ جہات میں شدید بارش کے باعث گھر کی چھت گرنے سے دو سالہ بچی جاں بحق، جبکہ ماں اور دو کمسن بچے زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق امجد عرف بھٹو کے مکان کی چھت گرنے سے دو سالہ بچی جاں بحق جبکہ ان کی اہلیہ اور دو بچے زخمی ہو گئے، حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او کہوٹہ پولیس نفری، ریسکیو اور سول ڈیفنس کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچے اور ملبے تلے دبے افراد کو نکال کر ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ شدید بارش کے باعث کہوٹہ مٹور چوک میں سیلاب کا منظر۔ پانی کنگ بیکری مٹور چوک سمیت متعدد دکانوں میں داخل ہوگیا۔ پانی زیادہ ہونے کے...
    ---فائل فوٹو اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے اقدام قتل، بھتے اور ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ملزمان کو گلستان جوہر، سہراب گوٹھ، گلشن اقبال اور ناظم آباد سے گرفتار کرکے اسلحہ اور موبائل فون برآمد کیا گیا ہے۔ایس ایس پی ایس آئی یو شعیب میمن کے مطابق گرفتار ملزمان میں سے دو نے پھلوں کے بیوپاری سے ایک کروڑ بھتے کا مطالبہ کیا تھا اور بھتہ نہ دینے پر تاجر کو جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی تھی۔ 2 خواتین سمیت 9 ملزمان گرفتار، منشیات کی بھاری مقدار برآمد کراچیجمشید کوارٹرز پولیس نے نشتر روڈ کے قریب... ایس آئی یو نے ٹیکنیکل بنیادوں پر کارروائی کرکے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جولائی2025ء) وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز و ہیومن ریسورس ڈوویلپمنٹ چوہدری سالک حسین نے عاشورہ کے حوالے سے جاری خصوصی پیغام میں کہا کہ امت مسلمہ کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہواقعہ کربلا اسلام کی بنیادی اکائی اور اخوت و بھائی چارے کا درس ہے انہوں نے کہا کہحضرت امام حسین نے معرکہ حق میں اپنی اور اپنے اصحاب کے خون کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے اسلام کی بنیادیں مظبوط کیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلام اور کلمہ کی بنیاد پر وجود میں آیا تفرقہ بازی اور تقسیم ملکی مفاد میں نہیں۔
    پشاور(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما انجینئر امیر مقام نے آج نیوز سے ٹیلیفونک گفتگو میں کہا ہے کہ فی الوقت خیبرپختونخوا حکومت کو گرانے کا کوئی ارادہ نہیں، تاہم سیاست میں کچھ بھی حرفِ آخر نہیں ہوتا۔ امیر مقام نے کہا کہ سیاست میں فیصلے وقت اور حالات کے مطابق کیے جاتے ہیں، اور خیبرپختونخوا حکومت ہٹانے کے حوالے سے کوئی بات خارج از امکان نہیں ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ابھی تک مسلم لیگ (ن) نے کسی سیاسی جماعت سے رابطہ نہیں کیا، لیکن اگر ضرورت محسوس ہوئی تو جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ضرور رابطہ کیا جائے گا۔ وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ بھی کہہ...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2025ء)سندھ میں ادویات کی خریداری اور کم معیاد والی دواں کی خریداری کے حوالے سے موجود قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سرکاری اسپتالوں میں کم مدت معیاد والی دواں کی خریداری کا سلسلہ جاری ہے کیونکہ کم معیاد والی دواں کی قیمتیں زیادہ معیاد والی ادویات کے مقابلے میں بہت سستی ملتی ہیں۔سندھ کے سرکاری اسپتالوں میں ادویات کی خریداری میں مبینہ گھپلوں کی اطلاعات ہر سال موصول ہوتی رہتی ہے، اربوں روپے کی ادویات کی خریداری کا معاملہ ہمیشہ سے متنازع بنتا ہے، سرکاری اسپتالوں میں ادویات کی خریداری اور کم میعاد کی ادویات کے حوالے سے متعلق قواعد و ضوابط موجود ہیں لیکن اس کے باوجود سندھ...
    لاہور میں  کمسن کار ڈرائیور نے 3 موٹر سائیکلوں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے جب کہ حادثے کی ویڈیو ایکسپریس نیوز نے حاصل کرلی۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ رات پیش آئے حادثے کا مقدمہ فیروز والا تھانہ شادرہ ٹاؤن میں  درج کر لیا گیا۔ کمسن بچے کی ڈرائیونگ کرتے ہوئے کچلنے کی ویڈیو ایکسپریس نیوز نے حاصل کر لی، حادثے کے بعد شہریوں نے بچے کی خوب درگت بنا کر پولیس کے حوالے کیا۔ ایکسپریس نیوز نے شہریوں کے ہاتھوں بچے کی درگت بنانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرلی۔ کار حادثے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ پانچ افراد شدید زخمی ہوئے تھے، جاں بحق نوجوان امین اور شدید زخمی...
    ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی کی کٹھ پتلی مودی سرکار نے اگنی ویر اسکیم کے نام پر بھارتی نوجوانوں کا مستقبل تباہ کردیا۔ مودی کی اگنی ویر سازش نے کروڑوں بھارتی نوجوانوں کو مستقل روزگار سے محروم کر کے 4 سالہ جنگی غلامی میں دھکیل دیا۔ اگنی ویر سازش کے تحت سپاہیوں سے پنشن، تحفظ اورمستقل نوکری کا حق چھین کر اڈانی کو اربوں کے دفاعی ٹھیکے دیے۔ اگنی ویر سازش کے تحت مودی راج نے قومی سلامتی کے اداروں کو ذاتی مفادات اور سرمایہ داروں کے تجارتی عزائم کے تابع کر دیا۔ کانگریس رہنما راہول گاندھی نے انکشاف کیا  ہے کہ اگنی ویر اسکیم کا اصل مقصد فوجیوں کی پنشن، تنخواہوں اور اہل خانہ کی فلاح کے...
    نیویارک (اوصاف نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ رواں ہفتے حماس کے ساتھ معاہدہ طے پانے اور جنگ بندی کے زیادہ امکانات ہیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق ٹرمپ نے واشنگٹن روانگی سے قبل صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے معاہدے کا مطلب ہے کہ ’کافی تعداد میں یرغمالیوں‘ کو رہا کیا جا سکتا ہے۔امریکی صدرٹرمپ سے آج وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو ملاقات کریں گے۔ پی آئی جے کا وفد مذاکرات کیلئے دوحہ میں موجود فلسطینی اسلامی جہاد (پی آئی جے)، جو حماس کے ساتھ جنگ بندی کے مذاکرات کا حصہ رہی ہے، نے تصدیق کی ہے کہ اس کا وفد قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچ گیا ہے۔ الجزیرہ...
    اپنے ایک بیان میں وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پاکستانی تاریخ میں پچھلے 2 سے 3 ماہ گیم چینجر ثابت ہوئے، پاک فوج کی فتح، سفارتی فتح اور معیشت بھی فتح کے ساتھ درست سمت میں گامزن ہے، ایران پاکستان کا جگری دوست ہے، افغان سرحد پر بھی حالات بہتر ہونے کی امید نظر آ رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت کی طرف فیصلہ کن پیغام جا چکا ہے، بھارت کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ پوری دنیا نے دیکھا، مودی سرکار ذلیل و خوار ہوئی، ان کا سندور اُجڑا۔ اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی تاریخ میں پچھلے 2 سے 3 ماہ گیم چینجر ثابت ہوئے، پاک فوج کی فتح، سفارتی فتح...
    —فائل فوٹو لاہور میں نیو راوی پل پر کار سوار نے ناکہ توڑ کر پولیس اہلکار کو ٹکر مار کر زخمی کر دیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس کے مطابق نیو راوی پُل پر پولیس ناکے پر ایک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تو ڈرائیور نے ناکہ توڑ کر بھاگنے کی کوشش کی۔کار سوار نے ناکے پر کھڑے پولیس کانسٹیبل صدیق کو بھی ٹکر مار کر زخمی کر دیا۔ناکے پر موجود دیگر اہلکاروں نے گھیرا ڈال کر گاڑی کو روکا اور کار ڈرائیور ظفر عباس کو گرفتار کر لیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی ڈولفن کو سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔
    بیجنگ(نیوز ڈیسک)یورپی یونین کی جانب سے چینی کمپنیوں پر بڑے طبی آلات کی خریداری پر پابندی کے جواب میں چین نے بھی جوابی اقدام کرتے ہوئے یورپی کمپنیوں پر اسی نوع کی پابندیاں عائد کردی ہیں۔ بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق اتوار کو وزارت خزانہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق 6 جولائی سے یورپی یونین کی کمپنیوں کو چینی حکومت کی طرف سے ان طبی آلات کی خریداری سے خارج کر دیا جائے گا جن کی مالیت 45 ملین یوان (6.3 ملین امریکی ڈالر) سے زیادہ ہو گی۔ وزارت تجارت نے ایک الگ بیان میں کہا کہ چین میں یورپی سرمایہ کاری سے قائم کی گئی کمپنیوں پر یہ پابندیاں لاگو نہیں ہوں گی۔ چین کا یہ اقدام...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)   سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی نے 2025 کے لیے نئے ضوابط جاری کر دیے ہیں جو اب باقاعدہ طور پر نافذالعمل ہوں گے۔ یہ ضوابط پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 کے تحت جاری کیے گئے ہیں۔ نجی ٹی وی آج  نیوزنے  نئے ضوابط کے حوالے سے بتایاکہ  ، کمیٹی کی سربراہی چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کر رہے ہیں جبکہ کمیٹی میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس امین الدین بھی شامل ہیں۔ کمیٹی کا اجلاس چیف جسٹس جب چاہیں، فزیکل یا ورچوئل کسی بھی صورت میں طلب کر سکتے ہیں۔ضوابط کے تحت کمیٹی کے کسی بھی اجلاس کے لیے کم از کم دو ارکان کی موجودگی کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ سپریم...
    یوم عاشورہ کے موقع پر پیغام میں ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین نے کہا کہ حضرت سیدنا امام حسینؑ کے طرزِ زندگی پر عمل پیرا ہوکر انسان دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں، واقعہ کربلا کی روشنی میں ہی ہم اپنے معاشرے میں ظلم و زیادتی اور نا انصافیوں کے خلاف سینہ سپر ہو کر مظلوم اور حق کا ساتھ دیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول نے یوم عاشورہ کے موقع پر عوام کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؑ نے اپنے اہل خانہ اور خاندان کو دین اسلام کی سر بلندی کی خاطر قربان کر دیا لیکن یزیدیت کے آگے سر نہیں جھکایا، محرم...
    یوم عاشورہ پر پیغام میں مراد علی شاہ نے کہا کہ یزیدیت کے خلاف امام حسین کا انکار دراصل تاریخ کا سب سے بڑا اعلانِ آزادی تھا۔، سندھ کی دھرتی نے ہمیشہ امام حسینؑ کے پیغام کو دل سے لگایا اور صوبے کے صوفی بزرگوں نے بھی اس پیغام کو محبت، انسانیت، عدل اور آزادی سے جوڑا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یوم عاشورہ کے موقع پر حضرت امام حسینؑ اور شہدائے کربلاؑ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواسہ رسولؑ نے دین کی بقا اور امت کی اصلاح کے لیے عظیم قربانی پیش کی، امام حسینؑ اور انکے 72 جانثاروں نے حق کی سربلندی کے لیے اپنی جانیں نچھاور کیں جو تاریخ...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے صدرمیاں  نوازشریف کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی خواہش کی خبروں  پر سینئر صحافی اور تجزیہ کار نصرت جاوید کھل کر بول پڑے اور اسے پھلجھڑی قرار دیدیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ایک انٹرویو میں سینئر صحافی نصرت جاوید کا کہناہے کہ وہ اپنی ماں کا لاڈلہ بیٹا ہے جس کا نام نوازشریف ہے،جب وہ گورنمنٹ کالج میں پڑھتے تھے تو ان کے پاس سپورٹس کارتھی، کالج کے سٹوڈنٹ کے پاس سپورٹس کار،وہ اپنے گھر کے اتنے لاڈلے تھے ،نصرت جاوید کا مزیدکہناتھا کہ نوازشریف کی انا عمران خان سے کہیں اوپر ہے،کسی نے دیکھا نہیں ہی اور نہ ہی جانتے ہیں نوازشریف  کو،ان کے اندر جو غصہ بنتا رہتا...
    وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے خیبرپختونخوا میں حکومت کی تبدیلی کا اشارہ دے دیا۔ نجی ٹی وی کو دیئے گئے حالیہ انٹرویو میں وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ انہوں نےخیبرپختونخوا میں حکومت کی تبدیلی کی کوشش ہو سکتی ہے کیونکہ “الیکٹڈ اور نان الیکٹڈ عناصر” کی موجودگی سیاسی عدم استحکام کا باعث بن رہی ہے۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی اندرونی خلفشار اور غیر واضح بیانیہ ملکی سیاست کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف کی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی سے ملاقات کے حوالے سے زیر گردش خبروں پر انہوں نے سوال اٹھایا کہ نوازشریف بانی پی ٹی آئی سے...
    شام نے اپنی قومی بصری شناخت میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے نئے قومی نشان کا اعلان کر دیا ہے، جس میں سنہری عقاب کو نئی علامتی شکل میں پیش کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلی آمریت کے ماضی سے انکار اور ایک عوامی، متحد اور خدمت گزار ریاست کے تصور کی علامت ہے۔ دمشق میں ہونے والی تقریب میں نیا قومی نشان متعارف کرایا گیا، جس میں عقاب کی پرتشدد ڈھال کو ختم کر دیا گیا ہے، اور اس کی جگہ 3 ستارے دیے گئے ہیں جو ریاست کے اوپر عوام کی بالادستی کی علامت ہیں۔ عقاب کے پروں میں 7، سات پنکھ شامل کیے گئے ہیں، جو شام کے 14 گورنریٹس کی نمائندگی کرتے ہیں،...
    اسلام آباد( نیوز ڈیسک)جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں رات بھر موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری رہا جس کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے بعد واسا راولپنڈی نے ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے رین ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔ ایم ڈی واسا محمد سلیم اشرف کے مطابق واسا کا عملہ ہیوی مشینری کے ساتھ نشیبی علاقوں میں تعینات کر دیا گیا ہے، کمیٹی چوک انڈر پاس اور مری روڈ پر بارش شروع ہوتے ہی مشینری فوری پہنچا دی گئی تھی تاکہ نکاسی آب کے عمل کو یقینی بنایا جا سکے۔ محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق سیدپور کے مقام پر سب سے زیادہ 80 ملی...
    تونسہ شریف کے قریب پنجاب پولیس نے سی ٹی ڈی کے ساتھ مل کر امن دشمنوں کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا، جس میں تھانہ وہوا کی حدود جادے والی میں فتنہ الہندوستان کے 5 خارجی دہشتگرد جہنم واصل کردیے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ سی ٹی ڈی اور پنجاب پولیس نے تونسہ اور بہاولپور میں مشترکہ کارروائیاں کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 6 خارجی دہشت گرد ہلاک کر دیے۔تونسہ شریف کے قریب پنجاب پولیس نے سی ٹی ڈی کے ساتھ مل کر امن دشمنوں کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا، جس میں تھانہ وہوا کی حدود جادے والی میں فتنہ الہندوستان کے 5 خارجی دہشتگرد جہنم واصل کردیے گئے۔تونسہ میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے بعد علاقے میں کلین اینڈ سرچ آپریشن...
    پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2025ء) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ 5 جولائی 1977 کو جمہوریت پر شب خون مارا گیا، یہ دن پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے۔5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ اس روز پاکستان کی تاریخ میں جمہوریت پر شب خون مارا گیا اور عوام کے منتخب وزیرِاعظم قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی پہلی جمہوری حکومت کو غیر آئینی طور پر برطرف کرکے ایک سیاہ دور کا آغاز کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ 5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے، جب عوام کے حقِ حکمرانی کو طاقت کے...
    تصویر بشکریہ سوشل میڈیا کراچی میں لیاری کے علاقے بغدادی میں گزشتہ روز منہدم ہونے والی رہائشی عمارت کے بعد اب مزید خطرے کی بھی نشاندہی کردی گئی۔لیاری میں خطرناک عمارتوں کے حوالے سے تعداد سامنے آئی ہے۔آج ڈی سی ساؤتھ جاوید کھوسو نے لیاری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو آپریشن میں مزید 8 سے 10 گھنٹے لگیں گے، احتیاط کے ساتھ ریسکیو آپریشن کو اگلے مرحلے میں داخل کیا گیا ہے۔جاوید کھوسو نے کہا کہ ملبے میں اب بھی 10 سے 12 افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے، اس عمارت کو 3 سال قبل خطرناک قرار دیا گیا تھا، اور ڈیڑھ ماہ قبل بھی عمارت کو نوٹس جاری کیا تھا۔ کراچی: بغدادی میں عمارت...
    تاریخ کے اوراق پر اگر کسی قوم نے خلوصِ نیت کے ساتھ امن کا پرچم بلند کیا تو وہ پاکستان ہے۔ وہ پاکستان جو خود خاک و خون کی نہروں سے گزرا، اپنے ہزاروں سپوتوں کی قربانی دے کر بھی اس خطے میں امن کی شمع جلانے کا عزم کئے ہوئے ہے۔ مگر افسوس! ہمارے خلوص کو ہماری کمزوری سمجھا گیا، ہمارے صبر کو بے بسی گردانا گیا، اور ہمارے دروازوں پر پھر سے وہی ناسور دستک دے رہا ہے جسے ہم نے خون جگر دے کر نکالا تھا۔افغان سرزمین جس پر ایک عشرہ قبل پوری دنیا نے خون کی ہولی کھیلی، اب دوبارہ اس سازشی بساط کا مرکز بنتی جا رہی ہے۔ دوحہ معاہدے کا جو خواب افغان طالبان...
    جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں رات بھر موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری رہا جس کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے بعد واسا راولپنڈی نے ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے رین ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔ایم ڈی واسا محمد سلیم اشرف کے مطابق واسا کا عملہ ہیوی مشینری کے ساتھ نشیبی علاقوں میں تعینات کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کمیٹی چوک انڈر پاس اور مری روڈ پر بارش شروع ہوتے ہی مشینری فوری پہنچا دی گئی تھی تاکہ نکاسی آب کے عمل کو یقینی بنایا جا سکے۔محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق سیدپور کے مقام پر سب سے زیادہ 80...
    راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلا دھار بارش، واسا کی ہنگامی کارروائیاں جاری، رین ایمرجنسی نافذ (240729) -- RAWALPINDI (PAKISTAN), July 29, 2024 (Xinhua) -- Commuters are seen on a flooded road during heavy monsoon rain in Rawalpindi, Pakistan, on July 29, 2024. (Str/Xinhua) WhatsAppFacebookTwitter 0 5 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں رات بھر موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری رہا جس کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے بعد واسا راولپنڈی نے ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے رین ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔ ایم ڈی واسا محمد سلیم اشرف کے مطابق واسا کا عملہ ہیوی مشینری...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) شہادتِ سیدنا حسین ؓ داستانِ عزیمت اور فریضہ شہادتِ حق کی ادائیگی کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ یہ بات تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے ایک بیان میں کہی۔ اُنھوں نے کہا کہ اسلام کے سیاسی نظام میں ایک دراڑ آنے پر عزیمت کا راستہ اختیار کرتے ہوئے نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی اور اپنے خاندان کی جان قربان کر دی۔ حقیقت میں آج مسلمانوں کی اکثریت نے اسلام کو محض عقائد، عبادات و رسومات کا ایک مجموعہ سمجھ رکھا ہے۔ حالانکہ اسلام تو ایک مکمل نظامِ حیات ہے جو زندگی کے تمام انفرادی اور اجتماعی گوشوں پر محیط ہے۔جس طرح انفرادی سطح پرعقائد، عبادات و رسومات کی دین...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(اسپورٹس ڈیسک )ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید نے کہا ہے کہ بابر اعظم اور محمد رضوان کو بھی بتایا ہے کہ کہاں بہتری درکار ہے، دونوں سینئر کھلاڑی ہیں ان سے ہر طرح سے بات ہوئی ہے کہ اگر کوئی کمی ہے تو کیسے بہتر بنانا ہے۔ سکلز ڈویلپمنٹ کیمپ کے آخری روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا کہ چھ سات روز میں کسی کی غلطیاں تو درست نہیں کرتے لیکن کھلاڑیوں کو بتایا جاتا ہے کہ ان سے کیا درکار ہے۔ ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس نے کہا کہ کھلاڑیوں کا کوچز سے پہلے مرحلے تعارف ہوا، تیسرے مرحلے میں زیادہ تر شاہینز کے کھلاڑی شامل ہیں جنہوں نے انگلینڈ جانا ہے۔ عاقب جاوید نے...
    روانڈا اور پاکستان نے بحرانوں کا مقابلہ کیا, ہمسایوں کی جارحیت کا دندا ن شکن جواب دیا, مشاہد حسین سید کا روانڈا کے 31 ویں یوم آزادی سے خطاب WhatsAppFacebookTwitter 0 4 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد( عباس قریشی) پاکستان میں روانڈا کی ہائی کمشنر ہاریر مانہ فاتو نے کہا ہے کہ روانڈا اور پاکستان سچے دوست ممالک ہیں دونوں کے درمیان ثقافت, سیاحت, کھیلوں اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں مین تعاون میں مزید اضافہ ہو رہا ہے وہ روانڈا کے 31 ویں یوم آزادی پر ہائی کمیشن کے زیر انتظام عشائیے سے خطاب کر رہی تھیں, عشائیے میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری, سابق چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ر زبیر محمود حیات, سینیٹر مشاہد حسین...
    مظفرآباد(نیوز ڈیسک)آج مظفر آباد میں افسوسناک واقعہ پیش آیا اور سیاحوں کی کار دریائے نیلم میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے جن کی شناخت ہو گئی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق آج مظفر آباد میں دریائے نیلم میں سیاحوں کی کار جا گری جس کے نتیجے میں 5 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جب کہ بچے کا تاحال کچھ پتہ نہ چل سکا۔ ڈپٹی کمشنر ندیم جنجوعہ نے بتایا ہے کہ حادثے میں جاں بحق تمام افراد کی شناخت کر لی گئی ہے اور ان کی میتیں لواحقین کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق مظفر آباد کے نواحی علاقے کھلا بوتھا سے...
    الیکشن کمیشن فائل فوٹو  الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ الیکشن کی تاریخ کا اعلان کردیا، خیبر پختونخوا میں سینیٹ الیکشن 21 جولائی کو ہوگا۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کی 7 جنرل، 2 خواتین کی سینیٹ نشستوں پر الیکشن ہوگا، خیبر پختونخوا کی 2 ٹیکنوکریٹ سینیٹ نشستوں پر بھی الیکشن ہوگا۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ثانیہ نشتر کی سینیٹ سے خالی کردہ نشست پر انتخاب کا شیڈول بھی جاری کردیا گیا، ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر پولنگ 31 جولائی کو ہوگی۔
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف اینکر پرسن اور صحافی کامران شاہد نے اُن تمام خبروں کی تردید کر دی ہے جن میں ان سے منسوب کر کے کہا جا رہا تھا کہ میاں نواز شریف، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات پر رضامند ہو گئے ہیں۔ اینکر نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میرے بیان کو مکمل طور پر سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ہے،  میں نے صرف اتنا کہا تھا کہ ایک خبر منظر عام پر آئی ہے کہ نواز شریف عمران خان سے ملاقات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، اور اس خبر کی صداقت جانچنے کے لیے ہم نے رانا ثناء اللہ کو اپنے شو میں مدعو کیا۔ بینک...
    حال ہی میں اینٹی ایجنگ انجیکشنز کے باعث دل کا دورہ پڑنے سے مرنے والی بھارتی اداکارہ شیفالی زری والا کی اچانک موت پر معروف مذہبی اسکالر مفتی طارق مسعود کا بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ اپنے بیان میں مفتی طارق مسعود نے کہا کہ ایک مشہور اداکارہ، جس نے دنیا میں شہرت کمائی، ایک لمحے میں مٹی میں مل گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ چونکہ وہ ہندو تھیں، اس لئے ان کی لاش کو جلایا گیا ہوگا، جو انسان کی حقیقت کو عیاں کرتا ہے اور لوگوں کو خاص کر ہندوؤں کو اس سے عبرت حاصل کرنی چاہیے۔ تاہم انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ لوگوں نے اس واقعے سے عبرت حاصل کرنے کے بجائے...
    خیبر پختونخوا کے مختلف دریائوں میں نچلے درجے کا سیلاب جبکہ تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔فلڈ سیل پشاور کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد 2 لاکھ 68 ہزار کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 51 ہزار 100 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے، دریائے سندھ میں خیر آباد کے مقام پر پانی کا بہا 2 لاکھ 6 ہزار 700 کیوسک ہے۔دریائے ادیزئی میں بھی نچلے درجے کا سیلاب جاری ہے جہاں پانی کا بہا ئو39 ہزار 800 کیوسک تک پہنچ چکا ہے۔دریائے کابل میں صورتحال قدرے بہتر ہے، نوشہرہ کے مقام پر پانی کا بہائو 51 ہزار 100 کیوسک جبکہ ورسک پر 36 ہزار 522 کیوسک ہے، جو معمول کے مطابق ہے۔ادھر...
    اکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ سرکاری دستاویزات میں لوگوں کے ناموں اور پتوں میں غلطیاں ہوتی رہتی ہیں جس کے بعد عام آدمی کو ان کی اصلاح کے لیے پریشان ہونا پڑتا ہے اور بار بار سرکاری دفاتر کے چکر لگانے کے بعد بھی شہریوں کی درخواست کو نہیں سنا جاتا جس کےلیے وہ پریشان ہوتے ہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ مغربی بنگال کے ضلع بانکوڑہ سے سامنے آیا ہے، جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔ ایک شخص جس کا نام شریکانتی دتا ہے راشن کارڈ پر اس کے نام میں ’دتا‘ کی جگہ شریکانتی ’کتا‘ لکھ دیا گیا اور بار بار کوششوں کے باوجود جب اصلاح نہ ہوئی تو اس نے انوکھا قدم اٹھایا۔  شریکانتی...
    پاک فوج نے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں افغان سرحد سے ہونے والی دراندازی کی بڑی کوشش کو ناکام بنا دیا، جس میں بھارت کی مکمل حمایت یافتہ دہشتگرد تنظیم "فتنہ الخوارج" کے 30 دہشتگرد مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ دراندازی 1 اور 2 جولائی کی درمیانی شب اور پھر 2 اور 3 جولائی کی رات کی گئی، جس کا سکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر جواب دیا ترجمان کے مطابق دہشتگرد گروہ افغانستان کی سرزمین سے پاکستان میں داخل ہو کر بڑی تخریبی کارروائی کا منصوبہ بنا رہا تھا تاہم فورسز نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے تمام دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا۔...
    احمد منصور:سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں افغانستان سے ہونے والی دراندازی کی کوشش کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بناتے ہوئے 30 دہشتگرد ہلاک کر دیے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دراندازی بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد تنظیم "فتنہ خوارج" کی جانب سے کی جا رہی تھی جس میں 30 دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے ہیں۔  کارروائی میں بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستانی سیکیورٹی فورسز سرحدوں کے دفاع اور بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کے خاتمے کے لیے مکمل پرعزم ہیں۔ساتھ ہی عبوری افغان حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اپنی سرزمین بھارتی ایجنٹوں کے ہاتھوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر (نمائندہ جسارت ) سکھر سائٹ ایریا پولیس کی کارروائی، خاتون پر بھنگ اور نوجوان پر چرس کا مقدمہ عدالت میں درج کرلیا گیا۔ دوسرے ملزم کو 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا، اس سلسلے میں سکھر سائٹ ایریا تھانے کی پولیس نے گاؤں بلاول کھوسو میں مبینہ کارروائی کے دوران ایک خاتون آسیہ، اس کے شوہر عبدالوحید کھوسو اور محمد مٹھل ولد عالم کھوسو کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے آسیہ پر دو کلو چرس اور آسیہ پر ایک کلو چرس قبضے میں لے کر مقدمہ درج کر کے عدالت میں پیش کر دیا۔ عدالت نے انہیں 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت کے باہر ملزم کے وکیل فیاض حسین...
    اسلام آباد(آئی این پی )ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے نام اظہارتشکر کا خط لکھا ہے جس میں انہوں نے سپیکر قومی اسمبلی کے پارلیمانی کردار کی تعریف کی ہے۔اپنے خط میں ائیر چیف مارشل نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف قومی یکجہتی قائم کرنے کیلئے اسپیکر سردار ایاز صادق کا کردار قابل ستائش ہے، پارلیمانی قیادت کی جانب سے قومی اتحاد کے مظاہرے پر پاک فضائیہ شکر گزار ہے۔ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر نے لکھا کہ قومی اسمبلی کے معزز ارکان کی پاک فضائیہ کے حق میں یکجہتی قابلِ فخر ہے، دشمن کی جارحیت کے موثر جواب دینے پر پارلیمانی و قومی قیادت کی جانب سے خراج تحسین...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) یوکرینی فوج نے اپنے حالیہ حملوں میں روس کے شہر کرسک میں روسی بحریہ کے نائب سربراہ میجر جنرل میخائل گڈکوف کو ہلاک کر دیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق میجر جنرل میخائل گڈکوف نے یوکرین کے خلاف جنگ میں بریگیڈ کی قیادت کی تھی۔ ان کے مارے جانے کی تصدیق مشرقی روسی علاقے کے گورنر اولیگ کوزیمیاکو نے کی۔ اس سے قبل غیر سرکاری روسی اور یوکرینی ٹیلی گرام چینلوں نے اطلاع دی تھی کہ یوکرین کی سرحد سے متصل کرسک میں میجر جنرل میخائل گڈکوف کو 10 فوجیوں سمیت ہلاک کیا گیا،جس میں سینئر افسران بھی شامل تھے۔ واضح رہے کہ یوکرین کے ہاتھوں مارے گئے روسی بحریہ کے نائب سربراہ سب سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(بزنس رپورٹر )آل صدر ریٹیل ٹی ایسوسی ایشن کی جانب سے صدر کے علاقے میں چائے کا کاروبار کرنے والے دکانداروں کے مسائل کے حل کے لیے ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ اس میٹنگ میں مختلف مشہور چائے کمپنیوں کے نمائندگان نے بھرپور شرکت کی اور موجودہ صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی۔میٹنگ میں گرانڈ ٹی کمپنی کی نمائندگی خرم بھائی نے کی، جبکہ پاک ایرانیان ٹی سے ناصر بھائی، کینیا دربار ٹی سے آصف ترابی، ایرانیان ٹی سے رضا بھائی، فاران ٹی سے یوسف بھائی، عباسی ٹی سے ندیم بھائی، نیو ایرانیان سے نصیب بھائی، راجہ ٹی سے شیراز بھائی، شہباز ٹی سے آیاز بھائی اور لیبین ٹی کی نمائندگی عنایت بھائی نے کی۔اس اجلاس میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور:صوبہ خیبرپختونخوا ( کےپی کے )کے گورنر فیصل کریم کنڈی کاکہنا ہےکہ صوبائی اسمبلی میں اس وقت اپوزیشن کے پاس 52 یا 54 ارکان ہو چکے ہیں اور جس دن ان کی تعداد حکومت سے زیادہ ہوئی، اسی دن تحریک عدم اعتماد لائی جا سکتی ہے،یہ ہمارا آئینی حق ہے، ہم کوئی غیر قانونی راستہ نہیں اپنائیں گے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق خیبرپختونخوا کی سیاست میں ایک بار پھر ہلچل پیدا ہو گئی ہے، جب گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے عندیہ دیا ہے کہ اگر اپوزیشن کو اسمبلی میں عددی برتری حاصل ہوئی تو وہ وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کاآئینی حق استعمال کریں گے۔کے پی کے گورنر نے  کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے وزیراعلیٰ...
    فضل عباس اور داور حسین کی خلاف ضابطہ تقرری ،ادارے کو مالی دھچکا ، آڈٹ رپورٹ میں انکشاف 80 لاکھ اور ایک کروڑ 20 لاکھ کے نقصان کی نشاندہی ، من پسند افراد کی تقرریوں پر عوام کا شدید ردعمل ڈائریکٹر جنرل آڈٹ سندھ کی رپورٹ برائے 2023-24 نے ادارہ امراض قلب کراچی NICVD میں ہونے والی کرپشن کا بھانڈہ پھوڑ دیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل آڈٹ سندھ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ادارہ کے سربراہ ڈاکٹر طاہر صغیر نے اپنی نااہلی اور کرپشن کے باعث تباہی کے کنارے پہنچا دیا ہے۔ ادارے کے سربراہ ڈاکٹر طاہر صغیر نے ہیڈ آف سیکورٹی سید فضل عباس کو تمام قوانین کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اپائنٹ کیا گیا...
    ---فائل فوٹو  گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ ایران نے اسرائیل کی جارحیت کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا اور سرخرو ہوا۔سردار سلیم حیدر نے لاہور میں ایرانی قونصل خانے کا دورہ کیا۔اس موقع پر ایرانی قونصل جنرل نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف پاکستانی حکومت اور عوام کی حمایت کا شکریہ ادا کیا۔ملاقات کے دوران گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ کافی عرصے سے اسلامی دنیا کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی سازش چل رہی ہے، اتحاد کی طاقت سے ایسے عناصر کو شکست دی جا سکتی ہے، پاکستان کا ایران کے ساتھ نہ ٹوٹنے والا محبت کا گہرا رشتہ ہے۔
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 جولائی ۔2025 )اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اپنی تنخواہ بڑھانے یا نہ بڑھانے کا فیصلہ وزیراعظم کی صوابدید پر چھوڑ دیا، اسپیکر قومی اسمبلی نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے خلاف وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا ہے نجی ٹی وی کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزیر اعظم کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر، کابینہ ارکان، ارکان قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے سے متعلق وزیر دفاع خواجہ آصف کی تنقید کا حوالہ دیتے ہوئے اس تنقید کو بلاجواز قرار دیا ہے.(جاری ہے) اسپیکر سردار ایاز صادق نے خط میں لکھا کہ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کابینہ ارکان اور ارکان...
    بھارتی اداکارہ شیفالی زری والا کی اچانک موت پر معروف مذہبی اسکالر مفتی طارق مسعود کا بیان سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، جس میں انہوں نے شہرت، خوبصورتی اور زندگی کی ناپائیداری پر زور دیتے ہوئے نوجوانوں کو عبرت حاصل کرنے کی تلقین کی ہے۔ یاد رہے کہ شیفالی زری والا کی موت اینٹی ایجنگ انجیکشنز کے باعث دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی، جس نے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا۔ مفتی طارق مسعود نے اس واقعے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک مشہور اداکارہ، جس نے دنیا میں نام، شہرت اور حسن کمایا، ایک لمحے میں مٹی میں مل گئی۔ ان کے مطابق چونکہ وہ ہندو تھیں، اس لیے ان کی لاش کو...
    عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر کسی کو بھی اشتعال انگیزی اور مذہبی ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ایسے عناصر کی مانیٹرنگ مسلسل کی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سوشل میڈیا پر شرانگیز اور نفرت انگیز مواد پھیلانے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، اور اس سلسلے میں سخت کارروائیاں جاری ہیں۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر کسی کو بھی اشتعال انگیزی اور مذہبی ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔...
    حالیہ پہلگام واقعے پر کواڈ ممالک یعنی بھارت، امریکا، جاپان اور آسٹریلیا نے واشنگٹن میں ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے جس میں اس واقعے کی شدید مذمت کی گئی اور فوری انصاف کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ تاہم اس مشترکہ بیانیے میں پاکستان کا نام شامل نہیں کیا گیا اور نہ ہی اسے حملے کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا، جو عالمی سطح پر پاکستان کی سفارتی حکمت عملی کی کامیابی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ سی این بی سی کے مطابق، کواڈ ممالک نے بھارت کی طرف سے پاکستان پر عائد کردہ الزامات کو عالمی برادری نے ایک بار پھر مسترد کیا ہے۔ یہ مشترکہ بیان بھارتی بیانیے کی عالمی سطح پر ناکامی اور کواڈ تنظیم میں...
    لاہور (نیوز رپورٹر +نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز کے اعلان کے مطابق ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘پراجیکٹ کے تحت جون میں 50 ہزارسے زائد گھروں کا ٹارگٹ پورا کیا گیا۔ پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ چند ماہ میں 50 ہزار سے زائد گھروں کی تعمیر کا قومی ریکارڈ قائم ہوا ہے۔ جون 2025ء تک’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ پراجیکٹ کے تحت مکان بنانے کے لئے 51911سے زائدقرضے جاری کیے جا چکے ہیں۔ ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘پراجیکٹ کے تحت مختصر مدت میں 57 ارب 90 کروڑروپے کے آسان قرضے دیئے جا چکے ہیں۔’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ پراجیکٹ کے تحت 5293 مکانوں کی تعمیر مکمل ہوچکی اوراب یہ گھر مکینوں سے آباد ہیں جبکہ 41324 گھروں کی تعمیر کا عمل تیزی سے...