2025-09-19@21:24:42 GMT
تلاش کی گنتی: 1828

«لیے پانی»:

(نئی خبر)
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تل ابیب: اسرائیلی قومی سلامتی کے مشیر زاچی ہنیبی نے خبردار کیا ہے کہ ایران اب بھی ہزاروں بیلسٹک میزائلوں کے ذخیرے کا مالک ہے، جو خطے کے لیے مسلسل خطرے کی علامت ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی قومی سلامتی کے مشیر زاچی ہنیبی نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران کے ساتھ جاری موجودہ کشیدگی کوئی ایسی فیصلہ کن جنگ نہیں جس سے تہران کی عسکری صلاحیتوں کا مکمل خاتمہ ممکن ہو۔ ان کے بقول، اگرچہ ایران پر کئی حملے کیے جا چکے ہیں لیکن وہ تاحال عسکری طاقت کے اعتبار سے ایک بڑا خطرہ ہے۔زاچی ہنیبی نے اس سے قبل بھی اعتراف کیا تھا کہ ایران کے جوہری پروگرام کو محض فوجی کارروائی سے مکمل...
    کراچی:  وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پاکستان کی پہلی ویمن باکسر عالیہ سومرو کے لیے دبئی ٹورنامنٹ کا اسپانسر شپ دینے کا اعلان کر دیا۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق عالیہ سومرو بین الاقوامی باکسنگ ایونٹ میں بھارتی حریف کے خلاف میدان میں اتریں گی۔ وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے عالیہ سومرو کو 47 لاکھ روپے کا مالی تعاون بھی فراہم کیا گیا ہے۔ ملاقات میں وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا کہنا تھا سندھ حکومت خواتین کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور سرپرستی کے لیے پُرعزم ہے۔ ارکان اسمبلی یوسف بلوچ، ایم پی اے شازیہ کریم اور اسد گبول نے چیک عالیہ سومرو کو دیا۔ باکسر عالیہ سومرو کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ کا تعاون میرے خواب...
    کراچی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے اعتارف کیا ہے کہ پینے کا پانی شہر قائد کے باسیوں کو ملنا چاہیے، جو کہ بدقسمتی سے صنعتوں میں استعمال ہو رہا ہے۔ اسٹاک ایکسچینج میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج سرمایہ کاری کاگیٹ وے  ہے، جب تک ہم اپنی مارکیٹ کو کیش نہیں کریں گےتب تک بہتری نہیں آسکتی۔ میراادارہ اوراسٹاک ایکسچینج ایک دوسرےکی مدد کرکےشہرکی بہتری کے لیے کام کرسکتےہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارےہاں ابھی تک ایک خیال ہے کہ یہاں سٹہ ہوتا ہے، اسے اب تبدیل ہونا چاہیے۔ نوجوانوں کواسٹاک ایکسچینج میں کامیاب افراد کی کہانیاں سنا کریہاں کام کرنے کے لیے راغب کیا جا سکتا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) مسجد نبوی میں مدینہ ہیلتھ کمپلیکس کی جانب سے حجاج کو لو لگنے سے محفوظ رکھنے کے لیے آگاہی مہم شروع کی گئی ۔ اس سلسلے میں حجاج کو زیادہ سے زیادہ پانی پینے اور براہ راست دھوپ کی تپش سے محفوظ رہنے کی ہدایات کی گئی ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق ان دنوں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں بڑی تعداد میں دنیا بھر سے آنے والے حجاج موجود ہیں جو فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد مرحلہ وار مدینہ منورہ جارہے ہیں۔ مدینہ امور صحت کی ٹیموں نے حجاج کو گرمی سے محفوظ رکھنے کے لیے مختلف رضاکار ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو حجاج کو اہم معلومات فراہم کرتی ہیں۔
    وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دنیا کو اسرائیل کی جوہری طاقت سے متعلق محتاط اور خوفزدہ ہونا چاہیے کیونکہ اسرائیل واحد ملک ہے جو کسی عالمی جوہری نظم و ضبط کا پابند نہیں۔ اسرائیل نے نہ تو این پی ٹی سی پر دستخط کیے ہیں اور نہ ہی کسی دیگر عالمی جوہری معاہدے کو تسلیم کیا ہے۔ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ مغربی دنیا کو اسرائیل کی جانب سے پیدا کیے گئے تنازعات اور خطے میں عدم استحکام پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے۔ انہوں نے باور کرایا کہ پاکستان عالمی جوہری اصولوں کا پابند ہے اور اس کی جوہری صلاحیت صرف دفاعی مقاصد کے لیے ہے۔ وزیرِ دفاع نے اس بات پر زور دیا...
    بلوچستان کی گلیوں میں ثقافت زندہ ہے، جو بلوچی چپل کے روپ میں بھی ہے۔ خالص چمڑے اور روایتی کاریگری سے تیار کی جانے والی یہ چپلیں نہ صرف خوبصورت بلکہ آرام دہ اور پائیدار بھی ہیں۔ مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کے لیے بھی رنگ برنگے اور نفیس ڈیزائن تیار کیے جا رہے ہیں۔ یہ ہنر مقامی کاریگروں کے لیے روزگار کا ذریعہ ہے، اور بلوچستان کی پہچان بنتا جا رہا ہے۔ اب بلوچی چپل کی مانگ پاکستان سے نکل کر بیرونِ ملک تک جا پہنچی ہے۔ تاہم مارکیٹنگ، آن لائن رسائی اور حکومتی سرپرستی کی کمی ایک بڑا چیلنج ہے۔ اگر توجہ دی جائے تو یہ چپلیں صرف فیشن نہیں، بلکہ پاکستان کی ثقافتی شناخت کا عالمی نشان...
    پاکستان کے سفارتی وفد کے سربراہ و سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے خبردار کیا ہے کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پاکستان کے لیے ایک ’ریڈ لائن‘ ہے، اور اگر پانی روکا گیا تو یہ صورتحال جنگ کا سبب بن سکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں سندھ طاس معاہدہ: بھارت کی متواتر خلاف ورزیاں، تیر کمان سے نکلنے سے پہلے دنیا کارروائی کرلے جرمنی کے معروف نیوز چینل ڈی ڈبلیو کو انٹرویو دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہاکہ بھارت کو معاہدے کی معطلی کا فیصلہ واپس لینا ہوگا، کیونکہ صرف پانی روکنے کی دھمکی دینا بھی انسانی حقوق اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ صرف دفاع کا نہیں،...
    —جنگ فوٹو یورپ کے دورے پر آئے ہوئے پاکستان کے پارلیمانی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 2001ء کے بعد سے پاکستان دہشت گردی کے خلاف بین الاقوامی دنیا کے ساتھ بھر پور تعاون کر رہا ہے، اگر بھارت کو لگتا ہے کہ دہشت گردی اس کا سب سے بڑا چیلنج ہے تو وہ پاکستان کے ساتھ بیٹھ جائے اور اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کرے۔ان خیالات کا اظہار بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان سے آئے ہوئے وفد کے ہمراہ یورپین پریس کلب برسلز میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ خیال تھا کہ سیز فائر کے بعد باہمی بات چیت شروع ہو گی لیکن یہ توقع پوری نہیں...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے نے دو ٹوک انداز میں اعلان کیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی تحریک انصاف یا ایم کیو ایم کے کسی بھی دبائو یا سیاسی بلیک میلنگ کو خاطر میں نہیں لائے گی اور عوامی مفادات کا دفاع اولین ترجیح رہے گی۔انہوں نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کے لئے سندھ کا ترقیاتی بجٹ ایک ہزار ارب روپے کا بنانے جا رہے ہیں، اگر وفاق نے پورے پیسے دیئے تو یہ اعدادوشمار زیادہ بھی ہوسکتے ہیں، وفاق نے گزشتہ سال بھی مسلسل محاصل کی منتقلی کم کی ہے، صوبائی ترقیاتی بجٹ کا کل بجٹ ایک ہزار 18 ارب روپے ہے۔ 26-2025کے بجٹ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے “بنی ہاپ” طرز کے باؤنڈری کیچز کو غیر قانونی قرار دینے کے لیے ایک نیا اصول متعارف کرانے کی تیاری کر لی ہے، جو میریلیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) کی جانب سے حالیہ تبدیلیوں کے بعد سامنے آیا ہے۔یہ نیا ضابطہ رواں ماہ کے آخر تک آئی سی سی کی پلیئنگ کنڈیشنز کا حصہ بن جائے گا، جبکہ اکتوبر 2026 میں اسے باضابطہ طور پر ایم سی سی کے قوانین میں شامل کیا جائے گا۔نئے اصول کے مطابق، اب کوئی فیلڈر اگر باؤنڈری سے باہر ہوا میں موجود ہو تو صرف ایک بار گیند کو چھو سکتا ہے، لیکن اس کے بعد اسے لازمی طور پر دوبارہ میدان کے اندر...
    ایران کے قومی پیڈل ٹیم کے معروف کھلاڑی پارسا منصور جمعہ کی صبح اسرائیلی فضائی حملوں میں شہید ہو گئے۔ یہ حملے تہران سمیت ایران کے مختلف شہروں پر کیے گئے جن میں کئی فوجی افسران، سائنسدان اور عام شہری بھی جاں بحق ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں:ایران کے نئے آرمی چیف جنرل امیر حاتمی کون ہیں؟ ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق پارسا منصور 13 جون کی صبح تربیتی سیشن کے بعد گھر واپس جا رہے تھے کہ حملے کی زد میں آ کر شہید ہو گئے۔ وہ ایران میں پیڈل کھیل کے ابھرتے ہوئے ستارے اور ایک محنتی کھلاڑی کے طور پر جانے جاتے تھے۔ ایرانی ٹینس فیڈریشن اور کھیلوں سے وابستہ حلقوں نے پارسا منصور کی شہادت پر...
    بھارتی فلم انڈسٹری کے مقبول اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی پانچویں برسی پر ان کی بہن شویتا سنگھ کیرتی نے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام شیئر کیا ہے، جو مداحوں کے دلوں کو چھو گیا۔ شویتا نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ‘آج بھائی کی پانچویں برسی ہے، 14 جون 2020 کو ان کی موت کے بعد سے بہت کچھ بدل چکا ہے، اب سی بی آئی نے رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی ہے اور ہم اسے حاصل کرنے کے مرحلے میں ہیں، لیکن آج میں بس یہ کہنا چاہتی ہوں کہ چاہے کچھ بھی ہو جائے، دل ہارنا نہیں ہے، اور نہ ہی خدا یا اچھائی پر سے ایمان کھونا ہے’۔ View...
    عالمی سطح پر سیماب کے، جسے پارہ بھی کہا جاتا ہے، اخراج میں کمی کے باوجود آرکٹک خطے کے جانوروں میں اس کی مقدار میں اضافہ ہو رہا ہے، جو ان کی حیات کے لیے ایک سنجیدہ خطرہ بن چکا ہے۔ ایک تازہ سائنسی تحقیق کے مطابق سمندری دھارائیں صدیوں پرانی مرکری آلودگی کو آرکٹک تک پہنچا رہی ہیں، جہاں اس کی مقدار میں کمی ہوتی نہیں دیکھی جارہی بلکہ اس کی زیادتی وائلڈ لائف کو سنجیدہ خطرات سے دوچار کررہی ہے۔ جرنل نیچر کمیونیکیشنزمیں حال ہی میں شائع شدہ یہ تحقیق آحس یونیورسٹی اور کوپن ہیگن یونیورسٹی کے ماہرین نے مشترکہ طور پر انجام دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: تحقیق میں شامل آروس یونیورسٹی کے پروفیسر رونے ڈیٹز کے...
    ڈگریوں سے متعلق بات رہی تھی سو آگے بڑھنے سے پہلے بہتر ہو گا کہ آپ کو مغربی ڈگریوں کے بارے میں بھی بتاتے چلیں۔ انگلستان کی کالونی رہنے کی وجہ سے ہمارا نظام انہی کا بنایا ہوا ہے۔ تربیتی کورس، کتابیں سب کچھ وہیں سے لیا جاتا ہے۔ پاکستان میں کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز کے بننے سے پہلے لوگ انگلستان جا کر تربیت حاصل کرتے تھے اور وہیں سے امتحان پاس کرتے تھے۔ ہر مضمون کے امتحان کے لیے ایک کالج ہے جس کا نام اس مضمون کی مناسبت سے رکھا گیا ہے۔ جیسے گائنی والوں کے لیے رائل کالج آف گائناکالوجی اینڈ آبسٹیٹرکس۔ سرجری کے لیے رائل کالج آف سرجنز، اینستھیسیا کے لیے رائل کالج آف اینستھزیویالوجی۔...
    اسلام آباد (خبرنگار) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے برسلز میں یورپین انسٹیٹیوٹ آف ایشین سٹڈیز کی میزبانی میں موسمیاتی سیمینار سے خطاب میں  جنوبی ایشیائی ممالک پر زور دیا کہ وہ موسمیاتی تبدیلی کے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے متحد ہوں۔ پاکستان خطے میں پائیدار امن چاہتا ہے اور آبی جارحیت جیسے مسائل کا خاتمہ ناگزیر ہے۔ سیمینار میں موسمیاتی تبدیلی کے ماہرین، پالیسی سازوں اور ترقیاتی شراکت داروں نے شرکت کی جو جنوبی ایشیا میں ایک پائیدار اور جامع مستقبل کے فروغ کے لیے پرعزم تھے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر (نمائندہ جسارت) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر اور سابق اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی گزشتہ 16 سال سے سندھ میں برسر اقتدار ہے، لیکن تعلیم کا نظام تباہ ہو چکا ہے، لاکھوں بچے اسکولوں سے باہر ہیں اور صحت کی سہولیات کا بھی یہی حال ہے۔ سکھر میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کسی بھی محکمے میں شفافیت نہیں، اور تمام ریکارڈ کرپشن پیپلزپارٹی کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پیپلزپارٹی نے نہ صرف سرکاری زمینیں، جنگلات اور پہاڑ بیچ دیے بلکہ دریائے سندھ پر کینالز کے منصوبے کی منظوری دے...
    ملیر کھوکھرا پار 4 نمبر قبرستان کے قریب سے ایک شخص کی چند روز پرانی گلا کٹی ہوئی لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ایدھی کے رضا کاروں کی مدد سے لاش کو ابتدائی تحقیقات کے لیے تھانے منتقل کر دیا جسے بعدازاں پوسٹ مارٹم کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا۔ کھوکھرا پار پولیس کے مطابق لاش 3 سے 4 دن پرانی ہے جس کا گلا کٹا ہوا ہے۔ تاہم، پولیس فوری طور پر مقتول کی شناخت نہیں کر سکی جس کی عمر 42 سال کے قریب بتائی جاتی ہے جبکہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی وجہ موت کا درست تعین ہو سکے گا۔ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز بابر اعظم نے آسٹریلیا کی مشہور ٹی ٹوئنٹی لیگ “بگ بیش لیگ” (بی بی ایل) میں شمولیت اختیار کرلی ہے، جہاں وہ اس بار سڈنی سکسرز کی نمائندگی کریں گے۔سڈنی سکسرز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام  پر ایک مختصر ویڈیو جاری کی ہے جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز بابر اعظم بابر اعظم کی ممکنہ کٹ کو نمایاں کیا گیا ہے جبکہ باقاعدہ معاہدے کی تفصیلات کا اعلان جلد متوقع ہے۔یہ پیشرفت اُس وقت سامنے آئی ہے جب دو روز قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بابر اعظم سمیت متعدد قومی کھلاڑیوں کو بیرون ملک...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن:بھارتی جارحیت پر دنیا کے سامنے پاکستانی  مؤقف رکھنے کے لیے بیرون ملک دورے پر موجود اعلیٰ سطح وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت نے اگر پاکستان کا پانی روکا تو پھر جنگ ہوگی۔برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے اپنے ایک انٹرویو میں چیئرمین پی پی اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پانی کو پاکستان کی ریڈلائن قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر بھارت نے پاکستان کی آبی سپلائی میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی تو اس کے نتائج انتہائی سنگین ہوں گے، حتیٰ کہ جنگ جیسی صورت حال بھی پیدا ہو سکتی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے پر عملدرآمد سے انکار یا اس...
    بجٹ آئی ایم ایف کا 344 ارب روپے کی گرانٹس پر اظہارِ تشویش،،اراکین پارلیمنٹ کی اسکیموں پر سوالات WhatsAppFacebookTwitter 0 12 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے وفاقی حکومت کی جانب سے 344 ارب 64 کروڑ روپے کی گرانٹس اور اضافی اخراجات پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے ان اخراجات کو معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا ہے کیونکہ یہ قومی اسمبلی سے باضابطہ منظوری کے بغیر کیے گئے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے مختلف شعبوں میں اضافی اخراجات کیے جن میں آئی پی پیز کو دی جانے والی 115 ارب روپے کی گرانٹ، دفاعی اخراجات کی مد میں 59 ارب روپے،...
    وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت بجٹ کی تیاری سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں اتحادی جماعتوں سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں:بلوچستان بجٹ: تیاریاں مکمل، 20 جون کو اسمبلی میں پیش کیے جانے کا امکان اجلاس میں پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن)، عوامی نیشنل پارٹی، جماعت اسلامی اور بلوچستان عوامی پارٹی کے پارلیمانی رہنما شریک ہوئے۔ تمام اتحادیوں کی تجاویز کو بجٹ کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ یہ بجٹ عوامی ضروریات اور زمینی حقائق کو مدنظر رکھ کر بنایا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی فلاح، پسماندہ علاقوں کی ترقی، تعلیم، صحت، روزگار اور امن و امان بجٹ...
    اسرائیلی پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا بل مسترد، نیتن یاہو کیخلاف اپوزیشن کو ناکامی WhatsAppFacebookTwitter 0 12 June, 2025 سب نیوز تل ابیب(آئی پی ایس)  اسرائیلی پارلیمنٹ “کنیسٹ” نے اپوزیشن کی جانب سے پیش کیا گیا پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا بل مسترد کر دیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جمعرات کو بل پر ووٹنگ ہوئی جس میں 120 میں سے 61 ارکان نے اس کے خلاف جبکہ 53 نے حمایت میں ووٹ دیا۔ اپوزیشن نے امید ظاہر کی تھی کہ وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو کے خلاف، خاص طور پر یہودیوں کی لازمی فوجی بھرتی جیسے متنازع معاملے پر ناراض حکومتی جماعتوں کی حمایت حاصل کر کے قبل از وقت انتخابات کا راستہ ہموار کرے گی، تاہم یہ کوشش ناکام...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تل ابیب: نیتن یاہو کو آج بڑی سبکی کا خدشہ ہے۔ اسرائیلی پارلیمنٹ کی تحلیل کے لیے ابتدائی ووٹنگ آج ہوگی۔ اسرائیلی وزیراعظم کے اپنے اتحادی بھی مخالف ہوگئے، نیتن یاہو کی ووٹنگ مؤخر کرانے کی سرتوڑ کوششیں جاری ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن نیاہو کو پارلیمنٹ تحلیل کرنے کے لیے ووٹ کا سامنا ہے جبکہ ان کے اہم اتحادی شراکت داروں نے حکومت گرانے کی دھمکیاں دی ہیں۔رپورٹ کے مطابق بہت کم لوگ سمجھتے ہیں کہ یہ اسرائیل کے سب سے طویل عرصے تک کام کرنے والے وزیر اعظم کے لیے آخری مرحلہ ہوگا، جو برسوں سے بدعنوانی کے الزامات کا سامنا کر رہے ہیں، یا ان کی سخت گیر دائیں بازو کی حکومت،...
    پیپلزپارٹی نے سولر پینلز پر 18 فیصد ٹیکس مسترد کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان پیپلزپارٹی نے سولر پینلز پر 18 فیصد ٹیکس مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے عوام کو سستی بجلی سے دور کردیا گیا ہے۔پیپلزپارٹی کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ کے جواب میں لکھا بالکل، پاکستان پیپلزپارٹی سولر پینلز پر 18 فیصد ٹیکس سپورٹ نہیں کرے گی۔ ایک اور پوسٹ میں ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت کے دوران ملازمین کی تنخواہوں میں تقریبا 150 فیصد اضافہ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ معاشی چیلنجز کے باوجود پیپلز پارٹی کی حکومت نے عوامی فلاح کو...
    اسرائیلی پارلیمنٹ کی تحلیل کے لیے ابتدائی ووٹنگ آج ہوگی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 June, 2025 سب نیوز تل ابیب(آئی پی ایس )نیتن یاہو کو آج بڑی سبکی کا خدشہ ہے۔ اسرائیلی پارلیمنٹ کی تحلیل کے لیے ابتدائی ووٹنگ آج ہوگی۔ اسرائیلی وزیراعظم کے اپنے اتحادی بھی مخالف ہوگئے، نیتن یاہو کی ووٹنگ مخر کرانے کی سرتوڑ کوششیں جاری ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن نیاہو کو پارلیمنٹ تحلیل کرنے کے لیے ووٹ کا سامنا ہے جبکہ ان کے اہم اتحادی شراکت داروں نے حکومت گرانے کی دھمکیاں دی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بہت کم لوگ سمجھتے ہیں کہ یہ اسرائیل کے سب سے طویل عرصے تک کام کرنے والے وزیر اعظم کے لیے آخری مرحلہ ہوگا، جو...
    پیرس/اسٹاک ہوم: معروف ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ نے اسرائیل پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے انہیں اور دیگر امدادی کارکنوں کو بین الاقوامی پانیوں سے اغوا کر کے زبردستی اسرائیل منتقل کیا۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق، گریٹا تھنبرگ اب بحفاظت سویڈن واپس پہنچ چکی ہیں، جبکہ دیگر آٹھ کارکنوں کو اسرائیلی حراست میں رکھا گیا ہے کیونکہ انہوں نے رضاکارانہ طور پر اسرائیل چھوڑنے سے انکار کیا تھا۔  ان افراد کو حراست کے جائزے کے لیے ٹریبیونل میں پیش کیا گیا ہے، جیسا کہ انسانی حقوق کی تنظیم "عدالہ" نے بتایا۔ 22 سالہ گریٹا نے پیرس کے چارلس ڈیگال ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا: "یہ ایک اور دانستہ انسانی حقوق...
    امریکا اور چین کے درمیان تجارتی کشیدگی کم کرنے کے لیے ایک عبوری فریم ورک معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی تجارتی جنگ کو روکنا ہے، یہ پیشرفت لندن میں ہونے والے 2 روزہ مذاکرات کے بعد سامنے آئی، جس سے عالمی منڈیوں کو وقتی طور پر سکون ملا ہے۔ امریکی وزیر تجارت ہوورڈ لٹنک نے تصدیق کی کہ یہ معاہدہ گزشتہ ماہ جینیوا میں طے پانے والے ابتدائی اتفاقِ رائے کو عملی شکل دینے کے لیے ہے، اور اب اسے دونوں ممالک کی قیادت کے حتمی منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔ چینی نائب وزیر تجارت لی چنگ گانگ نے بھی تصدیق کی کہ یہ فریم ورک صدر شی جن...
    سندھ حکومت نے بجٹ میں حیدر آباد سکھر موٹر وے سمیت صوبے کو نظر انداز کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر موٹروے نہ صرف سندھ بلکہ پورے پاکستان کے لیے ایک اہم اور کلیدی نوعیت کا منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی پورٹ سے ملک بھر کی درآمدات اور برآمدات کا انحصار ہے، اس کے لیے حیدرآباد سکھر موٹروے کے علاوہ کوئی اور موزوں راستہ موجود نہیں۔ اپنے ایک بیان میں سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ اس منصوبے کے لیے متعدد بار وفاق کو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد میں وفاقی حکومت نے مالی سال 2025-26 کا 17 ہزار 600 ارب روپے کا بجٹ پیش کر دیا ہے جس میں بینک ٹرانزیکشنز پر ٹیکس میں اضافے سمیت نان فائلرز پر نئی پابندیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ وزیر خزانہ کی جانب سے پیش کردہ بجٹ کے مطابق اب بینک سے 50 ہزار روپے یا اس سے زیادہ کی رقم نکالنے پر ٹیکس کی شرح 0.6 فیصد سے بڑھا کر 1.2 فیصد کر دی گئی ہے۔نان فائلرز کے لیے سخت ترین اقدامات متعارف کروائے گئے ہیں جن میں بیرون ملک سفر، جائیداد کی خریداری اور گاڑیوں کی رجسٹریشن پر مکمل پابندی شامل ہے۔ ان اقدامات کے ساتھ ساتھ شیئرز، میوچل فنڈز اور دیگر بڑی مالی لین...
    وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے اعلان کیا ہے کہ موجودہ مالی سال میں آبی وسائل ڈویژن کے لیے کل 133ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، یہ اعلان انہوں نے بجٹ تقریر کے دوران کیا۔ وزیرخزانہ نے بتایاکہ پاک بھارت جنگ کے بعد بھارت نے پاکستان کے پانی کو روکنے کی دھمکی دہے اور پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی کوشش کرررہاہے ، بھارت کے ناپاک عزائم کابھرپور توڑ کیاجائے گالیکن ساتھ ساتھ ضروری ہے کہ ہم اپنے پانی کے ذخائر میں بھی جنگی بنیادوںپر اضافہ کریں اور حکومت بھی اپنے محدود وسائل کے باوجود پانی کے ذخائر کے منصوبوں پر عمل درآمد یقینی بنائے گی ۔ انہوں نے مختص کی گئی رقم کی تفصیلات شیئرکرتے ہوئے بتایا کہ 34ارب روپے...
    چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ حکومت کوئی بھی ٹارگٹ حاصل نہیں کرسکی ہے، حکومت نے سارا ریلیف پارلیمنیٹرینز کو دیا جبکہ عام عوام کو کچھ نہیں ملا۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان سے بہنوں کی 40 منٹ تک ملاقات، علیمہ خان نے بیرسٹر گوہر سے اہم سوال پوچھ لیا اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ  حکومت نے بینظیر انکم اسپورٹ پراگرام کے 313ارب روپے مستحقین میں تقسیم نام پر ضائع کردیے، آپ نے بیت المال کے ذریعے 7 ارب روپے ضائع کردیے، آپ نے روٹی سب کے لیے بھی کروڑوں روپے دے دیے، اس کے باوجود بہاولپور میں ایک خاتون بھوک سے مرگئی۔ حکومت کی کارکردگی...
    جنوبی کوریا کی کار ساز کمپنی ہنڈائی نے ایک دلچسپ پارکنگ روبوٹ تیار کیا ہے جو آپ کی کار کو کسی بھی انسانی ویلے سروس سے بہتر پارک کر سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:مصنوعی ذہانت ڈرون اور روبوٹس کو کیسے زیادہ مہلک بنا دے گی؟ کار کمپنیوں نے انسانی ڈرائیوروں کو متوازی پارکنگ یا تنگ جگہوں پر بیک اپ کرنے کے دباؤ سے نجات دلانے کے لیے جدید خودکار پارکنگ کے حل میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔ کچھ سسٹم دوسروں سے بہتر نکلے ہیں لیکن جب تک کہ آپ اس طرح کے جدید نظام کے لیے تھوڑی سی اضافی رقم ادا کرنے کو تیار نہیں ہوتے آپ اپنی ہی پارکنگ کی مہارتوں کے ساتھ پھنسے رہیں گے۔...
    بیجنگ :حالیہ دنوں میں، چینی فیشن اور تفریحی کمپنی Pop Mart کے “Labubu” نامی سلسلہ وار گڑیا کھلونے دنیا بھر میں مقبول ہو چکے ہیں۔ Labubu کی نئی سیریز امریکہ اور برطانیہ جیسے ممالک میں “منٹوں میں” فروخت ہو جاتی ہے۔ حال ہی میں، لندن کے ویسٹ فیلڈ شاپنگ سینٹر میں Labubu خریدنے کے لیے پرستاروں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی، جس کے بعد سیکورٹی خطرات بڑھنے کی وجہ سے Pop Mart نے برطانیہ میں Labubu کی فروخت معطل کر دی ہے ۔ اس جھگڑے کی ویڈیوز دنیا بھر کے بڑے پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہوئی ہیں، جس پر کچھ ریٹیل ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اس سے خریداری کا ایک نیا جنون پھیل سکتا ہے۔Labubu سے...
    اٹلی کی حکومت نے اسرائیلی سائبَر کمپنی پارگون (Paragon) کے ساتھ اپنے تعلقات ختم کر دیے ہیں، جس کی وجہ حالیہ نگرانی اسکینڈل ہے جس میں مبینہ طور پر پارگون کی ٹیکنالوجی کو استعمال کر کے صحافیوں، سیاستدانوں، اور نجی شہریوں کی سرگرمیاں ٹریک کرنے کی کوشش کی گئی۔ یہ فیصلہ اٹلی کی خفیہ نگرانی کے حوالے سے عوامی تنقید کے بعد لیا گیا اور پارگون کے ساتھ کام کرنے والے عہدیداروں کے خلاف قانونی چارہ‌جُویی کا آغاز ہو گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستانی شہریوں کی جاسوسی کے لیے اسرائیلی کمپنی کی خدمات؟ اٹلی کی وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ شہری آزادیوں کے تحفظ کے لیے یہ فیصلہ ناگزیر تھا، اور پارگون کے ساتھ کیے گئے تمام معاہدے...
    لاس اینجلس(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 جون ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست کیلی فورنیا کے شہر بڑے لاس اینجلس میں امیگریشن کے خلاف جاری مظاہروں پر قابو پانے کے لیے امریکی میرین کور کے 700 اہلکاروں اور مزیدنیشنل گارڈ تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے خلاف کیلی فورنیا کے گورنر نے شدید ردعمل ظاہر کیا .(جاری ہے) امریکی جریدے ”یوایس ٹوڈے“ اور دیگر ذرائع ابلاغ کے مطابق کیلی فورنیا کے گورنر نے امریکی صدر کے اس اقدام پر شدید تنقید کی ہے قبل ازیں صدرٹرمپ نے دو ہزار نیشنل گارڈ تعینات کرنے کا حکم دیا تھا جن میں سے 300 کے قریب اہلکار اتوار سے وفاقی عمارات اور عملے کی حفاظت کے لیے اپنے فرائض...
    وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 26-2025 کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت قومی سطح پر مختلف وزارتوں، محکموں، ڈویژنوں اور خصوصی علاقوں کے لیے کھربوں روپے کے ترقیاتی بجٹ مختص کیا ہے، جس میں توانائی، انفراسٹرکچر، تعلیم، پانی، صحت اور ٹیکنالوجی کے منصوبے شامل ہیں۔ ترقیاتی بجٹ میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے لیے 302 ارب روپے، وزارتِ آبی وسائل کے لیے 147 ارب روپے اور وزارتِ توانائی کے لیے 104 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ دیامیر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کے لیے بالترتیب 35 ارب اور 35.7 ارب روپے رکھے گئے ہیں جبکہ داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کو 20 ارب روپے دیے جائیں گے۔ شہری سہولتوں کے ضمن میں کراچی کے کے-فور...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 جون ۔2025 )پاکستان ماحولیاتی تحفظات کو شہری منصوبہ بندی میں ضم کر کے کمیونٹیز کے تحفظ کے لیے طویل مدتی اقتصادی استحکام کو یقینی بنا سکتا ہے، ماہر ماحولیات ڈاکٹر محمد اکبر نے یہ بات ویلتھ پاک کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہاکہ پاکستان بڑھتے ہوئے موسمیاتی چیلنجوں سے نبرد آزما ہے لچک کو بڑھانے اور موسمیاتی اثرات کو کم کرنے کے لیے، پائیدار شہری ترقی سے گرین ہاوس گیس کے اخراج کو کم کرنے، شدید موسمی واقعات کے لیے تیاری کو بڑھانے اور شہری رہائشیوں کے لیے معیار زندگی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی. انہوں نے کہاکہ غیر منصوبہ بند، تیزی سے بڑھتی ہوئی شہری کاری اور...
    ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2025ء)سعودی عرب میں نیشنل واٹر کمپنی کے اعلان کے مطابق اس نے رواں سال 1446ھ کے حج سیزن کے دوران مکہ مکرمہ اور مقدس مقامات میں اللہ کے مہمانان کو 4.5 کروڑ مکعب میٹر سے زائد پانی فراہم کیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق کمپنی نے واضح کیا کہ یکم ذو القعدہ 1446ھ سے شروع ہونے والے حج کے سیزن میں حرم مکی اور مشاعر مقدسہ میں پانی کی ترسیل کا دورانیہ روزانہ 24 گھنٹے رہا، اور اس دوران 3.34 کروڑ مکعب میٹر سے زائد پانی کی صفائی بھی کی گئی، جب کہ ایک لاکھ سے زیادہ تجربہ گاہی معائنے بھی انجام دئیے گئے۔(جاری ہے) کمپنی نے بتایا کہ مکہ مکرمہ اور مقامات...
    اسلام آباد: نئے وفاقی بجٹ میں بینک سے کیش نکلوانے پر کتنا ٹیکس کٹے گا اور نان فائلرز پر مزید کون کون سی پابندیاں لگیں گی، اس حوالے سے تفصیلات سامنے آ گئیں۔ وفاقی حکومت آج مالی سال 2025-26 کے لیے 17 ہزار 600 ارب روپے کا بجٹ پارلیمنٹ میں پیش کرے گی۔ بجٹ سے قبل وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا، جس میں فنانس بل اور تنخواہوں و پنشن میں اضافے سمیت بجٹ تجاویز کی منظوری دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق وفاق کی آمدن 19 ہزار 300 ارب روپے تک رہنے کا تخمینہ ہے جبکہ ایف بی آر کا ٹیکس ہدف 14 ہزار 130 ارب روپے مقرر کیا جا...
    کویت نے پاکستانیوں کے ویزے پر عائد پابندی ختم کردی، ہزاروں نوکریاں منتظر WhatsAppFacebookTwitter 0 10 June, 2025 سب نیوز خلیجی ریاست کویت نے پاکستانی شہریوں پر 19 سال سے عائد ویزہ پابندی ختم کر دی ہے، جس کے بعد پاکستان کے لیے ملازمت، تجارت، سیاحت اور خاندانی دوروں سمیت مختلف شعبوں میں نئے مواقع کھل گئے ہیں۔ اس اہم فیصلے سے خاص طور پر صحت، تیل، اور ہنر مند مزدوروں کے شعبوں میں ہزاروں ملازمتوں کے دروازے کھل گئے ہیں۔ اس فیصلے کے تحت پاکستانی شہری اب کام، فیملی ویزٹ، سیاحتی، کمرشل اور ڈیپنڈنٹ ویزوں کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ ابتدائی طور پر 1200 نرسز کی بھرتی کا عمل شروع کیا جا چکا ہے، جس سے ظاہر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 10 جون 2025ء) تارکین وطن کی حراست کے خلاف مظاہرین مسلسل چوتھے روز بھی لاس اینجلس میں جمع ہیں۔ اس دوران امریکی شمالی کمان نے کہا کہ پینٹاگون لاس اینجلس میں امیگریشن م‍خالف مظاہرین کے خلاف حکام کی کارروائیوں میں مدد کے لیے تقریباً 700 میرینز تعینات کر رہا ہے۔ امریکی شہر لاس اینجلس میں مظاہرے اور بدامنی جاری امریکی کمان نے ایک بیان میں کہا، کہ لاس اینجلس میں جاری سکیورٹی آپریشن، جسے’’ٹاسک فورس 51‘‘ کا نام دیا گیا ہے میں ’’تقریباً 2100 نیشنل گارڈ اور 700 حاضر سروس میرینز‘‘ شامل ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کے ایک سینیئر افسر نے قبل ازیں فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا تھا...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کے لیے احتجاجی تحریک شروع کرنے کی تیاری کر رہی ہے، جس کی کال عید کے بعد عمران خان خود دیں گے۔ گزشتہ ہفتے جیل میں پیشی کے بعد صحافیوں سے بات چیت میں عمران خان نے احتجاجی تحریک شروع کرنے کی تصدیق کی تھی جو ملک گیر ہوگی، اور تمام صوبوں میں اہم مرکزی شاہراہوں کو بند کیا جائےگا۔ یہ بھی پڑھیں عمران خان کی رہائی کب تک ممکن ہے؟ ٹرمپ کے سابق مشیر نے بڑا دعویٰ کردیا تیاریاں شروع، احتجاج کب سے ہوگا؟ پی ٹی آئی کے رہنما بتاتے ہیں کہ پارٹی کافی عرصے سے احتجاج کی تیاری کررہی ہے، جس کے لیے خیبر پختونخوا کے صدر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارت نے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرکے پاکستان کو پانی کی بوند بوند کے لیے ترسانے کا اعلان کرکے معاملات و انتہائی خرابی سے دوچار کیا ہے۔ بھارتی دھمکی کے جواب میں پاکستان کی کُھلی حمایت کرتے ہوئے چین نے کہا ہے کہ اگر ایسا ہوا تو وہ بھی دریائے برہم پُتر کا پانی روک کر بھارت کو سبق سکھانے پر مجبور ہوگا۔ چینی قیادت کا موقف ہے کہ کسی بھی ملک کے حصے کا دریائی پانی روک کر اُس کی معیشت ہی نہیں بلکہ وجود کے لیے بھی خطرات کھڑے کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ دریائے برہم پتر تبت کے پہاڑی سلسلے سے نکلتا ہے اور چین سے نکلنے...
    چین نے ایک اہم تجارتی فیصلہ کیا ہے، جو بھارتی معیشت کے لیے خطرے کی علامت ثابت ہو سکتا ہے،بھارت کو نایاب دھاتوں کی برآمد پر چین نے پابندی لگا دی ہے، جس کے بعد اب بھارتی آٹو انڈسٹری شدیدبحران کاشکار ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آٹو انڈسٹری میں چین پر انحصار نے بھارت کو بے بس کر دیا ہے اور بھارت کی الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری متاثر ہونے سے صنعت میں ہلچل مچ گئی ہے۔چینی فیصلے کے بعد ای وی موٹرز کے لیے درکار نایاب میگنٹس کی سپلائی معطل ہے جس سے بھارت کی روایتی گاڑیوں کی پیداوار بھی پابندی سے متاثر ہو رہی ہے۔ نایاب دھاتوں کی برآمد پر پابندی کے چینی فیصلے کے بعد بھارت کے پاس...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 09 جون 2025ء) اسپین میں اتوار کے روز حکومت کی مبینہ بدعنوانی کے خلاف حزب اختلاف کی قیادت میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں بیسیوں ہزار شہریوں نے شرکت کی۔ ملکی دارالحکومت میڈرڈ میں ہونے والی اس ریلی کو ’’مافیا یا جمہوریت‘‘ کا عنوان دیا گیا تھا، جس میں مقامی حکام کے مطابق تقریباﹰ پچاس ہزار لوگوں نے شرکت کی، جب کہ شہر کے دائیں بازو کے میئر نے مظاہرین کی تعداد ایک لاکھ بتائی۔ ہسپانوی دارالحکومت کے مرکز میں پلازہ ڈے ایسپانیا نامی ایک بڑا چوک مظاہرین سے بھرا ہوا تھا، جہاں بہت سے لوگ سرخ اور پیلے ہسپانوی پرچم لہرا رہے تھے۔ اسپین میں سیاحوں کی آمد کا نیا سالانہ ریکارڈ،...
    میڈرڈ: اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں ہزاروں افراد نے وزیراعظم پیڈرو سانچیز کی حکومت کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا، جس میں ان سے استعفے اور فوری انتخابات کا مطالبہ کیا گیا۔ یہ احتجاج قدامت پسند اپوزیشن پارٹی "پاپولر پارٹی" (PP) کی کال پر کیا گیا، جس میں مظاہرین نے اسپین کے جھنڈے لہرائے اور "سانچیز استعفیٰ دو!" کے نعرے لگائے۔ احتجاج کا نعرہ تھا: "جمہوریت یا مافیا"۔ پاپولر پارٹی کے مطابق، ایک لاکھ سے زائد افراد نے مظاہرے میں شرکت کی، جبکہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق تعداد 45 سے 50 ہزار کے درمیان رہی۔ یہ مظاہرہ اس وقت سامنے آیا جب لیک ہونے والی ایک آڈیو میں سابقہ سوشلسٹ پارٹی رہنما لائرے ڈیز پر الزام لگا کہ وہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں ایک بات تو پورے یقین سے کہی جاسکتی ہے اور وہ یہ کہ اُن کے بارے میں کوئی بھی بات پورے یقین سے نہیں کہی جاسکتی۔ وہ کب کیا کر بیٹھیں کچھ اندازہ نہیں لگایا جاسکتا۔ پالیسی کے حوالے سے اُن کے بہت سے اقدامات نے انتہائی نوعیت کی کیفیت راتوں رات پیدا کردی اور پھر اُنہوں نے یوں پسپائی اختیار کی کہ دنیا دیکھتی ہی رہ گئی۔بین الاقوامی تعلقات کے حوالے سے اُن کی سوچ انتہائی متلون ہے۔ وہ کسی بھی وقت کچھ بھی کہہ جاتے ہیں اور عواقب کے بارے میں سوچنے کی زحمت گوارا نہیں کرتے۔ حقیقت یہ ہے کہ وہ انتہائی غیر یقینی شخصیت ہیں اور اِس...
    انسان کی فطرت میں ہمیشہ سے خلاء کی گہرائیوں میں جا کر نئی دنیاؤں کی تلاش کرنا شامل رہا ہے۔ مریخ، جسے ریڈ پلانٹ یا سرخ سیارہ بھی کہا جاتا ہے، ہماری زمین کے سب سے قریبی ہمسایہ سیاروں میں سے ایک ہے۔ مریخ کی خصوصیات، جیسے اس کی زمین سے ملتی جلتی ساخت، پانی کی ممکنہ موجودگی، اور موسمیاتی حالات نے اسے تحقیق اور ممکنہ انسانی آبادکاری کا مرکز بنا دیا ہے۔ مریخ پر پانی کی موجودگی کی دریافت نے سائنس کی دنیا میں انقلاب برپا کیا ہے کیوںکہ پانی زندگی کی بنیادی شرط ہے۔ یہاں ہم مریخ پر پانی کی دریافت، اس کے سائنسی اور عملی اثرات، جدید خلائی مشنز، اور مستقبل میں مریخ پر انسانی بستی کے...
    چین نے بھارت کو نایاب دھاتوں کی برآمد پر پابندی عائد کر دی ہے، جس کے بعد بھارت کی آٹو انڈسٹری ایک سنگین بحران سے دوچار ہوگئی ہے۔ اخبار اکانومک ٹائمز کے مطابق  یہ اقدام بھارتی معیشت کے لیے خطرے کی گھنٹی ثابت ہو رہا ہے کیونکہ بھارت کی الیکٹرک گاڑیوں اور روایتی آٹو مصنوعات کی پیداوار کا دار و مدار انہی نایاب دھاتوں پر ہے، جن میں چین دنیا کا سب سے بڑا سپلائر ہے۔ چین کی پابندی کے باعث بھارت میں ای وی (الیکٹرک وہیکل) موٹرز کے لیے ضروری میگنٹس کی سپلائی معطل ہو گئی ہے، جس سے نہ صرف الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری متاثر ہوئی ہے بلکہ روایتی گاڑیوں کی پیداوار پر بھی منفی اثرات پڑ رہے...
    وفاقی دارالحکومت میں ملک میں پانی کے ذخیرے تعمیر کرنے سے متعلق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کی زیرصدارت اجلاس میں ملک بھر میں پانی کے بڑے ذخیروں کی تعمیر کو تیز کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی، کمیٹی نے مؤثر وسائل کو متحرک کرنے اور طویل مدتی بنیادی ڈھانچے کی منصوبہ بندی کے لیے سفارشات پیش کیں۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پانی کے بڑھتے ہوئے چیلنجوں کو کم کرنے کے لیے فعال منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں ملک میں پانی کے ذخیرے تعمیر کرنے سے متعلق اسحاق ڈار کی زیرصدارت اجلاس ہوا، جس میں پنجاب، سندھ، کے پی اور جی بی کے وزرائے اعلیٰ نے شرکت کی۔...
    کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے اعلان کیا ہے کہ عید کی تعطیلات کے دوران واٹر ٹینکر سروس جاری رہے گی، تاہم سروس پر انحصار کرنے والے لوگوں کو اس کے اثرات کو کم کرنے کے لیے اضافی احتیاطی تدابیر اختیار کرنی ہوں گی کیونکہ شہر بھر میں مشکل سے 15 ایم جی ڈی پانی ٹینکرز کے ذریعے فراہم کیا جاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی میں عید کی چھٹیوں میں تہواروں اور قربانی کے لیے زیادہ استعمال کی وجہ سے شہریوں کو پانی کے بڑے بحران کا سامنا ہے۔ رپورٹ کے مطابق شہر قائد کے بڑے حصوں کو پانی کی شدید قلت کا سامنا کرنا ہے کیونکہ شہر کو روزانہ ایک ہزار 200 ملین گیلن (ایم جی ڈی) پانی کی...
    سندھ حکومت نے سڑکوں پر ٹریفک کے بڑھتے ہوئے مسائل اور شہریوں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے 4 سیٹر رکشوں پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:چنگ چی رکشہ بنانے والی کمپنیوں کو بند کیا جانا چاہیے، لاہور ہائیکورٹ اب صرف 1×2 سیٹر رکشے ہی سڑکوں پر چلنے کی اجازت ہوگی۔ اس فیصلے کے تحت 4 سیٹر رکشوں کی نئی رجسٹریشنز اور روٹ پرمٹس جاری نہیں کیے جائیں گے۔ یہ اقدام ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے اور سڑکوں پر حادثات کی شرح کو کم کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ 4 سیٹر رکشے سڑکوں پر جگہ زیادہ گھیرتے ہیں اور ان کی وجہ سے ٹریفک جام اور حادثات میں اضافہ...
    ایران نے اپنے شہریوں سمیت 11 دیگر ممالک کے پر امریکا میں داخلہ بند ہونے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن کا فیصلہ نسل پرستانہ ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 12 ممالک پر سفری پابندی عائد کردی، کونسے ممالک شامل؟ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے جس کے تحت 12 ممالک کے شہریوں پر امریکا آنے کی پابندی عائد کردی گئی۔ ان کی اکثریت مشرق وسطیٰ اور افریقی ممالک سے ہے۔ بیرون ملک ایرانیوں کے امور کے لیے وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل علی رضا ہاشمی راجہ نے اس اقدام کو، جو 9 جون سے نافذ العمل ہوگا، امریکی پالیسی سازوں میں بالادستی اور...
    میلبرن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 7 جون 2025ء)ہر سال کی طرح، اس سال بھی کمیونٹی گروپ “Pakistani Ladies in Victoria” نے ایک شاندار، رنگا رنگ اور دلوں کو جوڑنے والا چاند رات فیسٹیول منعقد کیا ۔ جو کہ پاکستانی کمیونٹی کے لیے ایک خوبصورت روایت بنتا جا رہا ہے۔ اس سال کا فیسٹیول خاص طور پر یادگار رہا، جہاں تقریباً 1500 سے زائد افراد نے بھرپور شرکت کی۔ تقریباً 50 اسٹالز اور فوڈ ٹرکس پر مشتمل اس ایونٹ میں ہر عمر کے افراد کے لیے کچھ نہ کچھ موجود تھا، جو اسے ایک مکمل خاندانی تفریحی دن بنا گیا۔ بچوں کے لیے سپر ہیروز کی لائیو اپیرنس، بیلون ٹوسٹنگ، اور خصوصی عیدی گفٹس نے ایونٹ کو ایک خوشگوار تجربہ بنا دیا۔...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دوسرے دور حکومت میں 2026 میں فیفا ورلڈ کپ اور 2028 میں لاس اینجلس اولمپکس کے انعقاد پر گہری دلچسپی اور جوش و خروش کا اظہار کیا ہے۔ تاہم ان کی حکومت کی جانب سے ایران، افغانستان اور لیبیا سمیت 12 ممالک کے شہریوں پر سفری پابندی اور مزید 7 ممالک کے شہریوں پر سختیوں نے ان بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں میں لوگوں کی شرکت اور حاضری سے متعلق خدشات کو جنم دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: اردن اور ازبکستان نے پہلی بار فیفا ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا اگرچہ اس سفری پابندی کے تحت سخت داخلہ شرائط عائد کی گئی ہیں، لیکن کھلاڑیوں، کوچز، معاون عملے اور ان کے قریبی رشتہ...
    کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود، کشتی رانی اور دریائوں میں نہانے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کی گئی ہے، پابندی پر عمل درآمد کے لیے پولیس اور سول ڈیفنس کے اہلکار ڈیوٹیوں پر موجود رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ عیدالاضحیٰ کے موقع پر حادثات کی روک تھام کے لیے صوبائی دارالحکومت پشاور، نوشہرہ اور چارسدہ میں کشتی رانی اور دریائوں میں نہانے پر مکمل پابندی ہوگی۔ کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود، کشتی رانی اور دریائوں میں نہانے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کی گئی ہے، پابندی پر عمل درآمد کے لیے پولیس اور سول ڈیفنس کے اہلکار ڈیوٹیوں پر موجود رہیں گے۔ اس کے علاوہ تفریحی پارک میں زائد ٹکٹ وصولی کی روک تھام کے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 06 جون 2025ء) اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے امریکی حکومت کی جانب سے عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے چار ججوں کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کے اقدام کو نظام انصاف کے لیے انتہائی نقصان دہ قرار دیا ہے۔ہائی کمشنر نے کہا ہے کہ یہ پابندیاں اپنے عدالتی فرائض انجام دینے والے ججوں پر حملہ اور قانون کی عملداری سمیت ان اقدار کی کھلی توہین ہیں جن کا امریکہ طویل عرصہ سے دفاع کرتا آیا ہے۔امریکہ کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے گزشتہ روز عدالت کے ان ججوں پر پابندیاں لگانے کا اعلان کیا تھا جو افغانستان میں امریکی اور افغان فوج کے ہاتھوں مبینہ جنگی...
    سٹی 42:  سیکیورٹی فورسز کا کولپور، بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ہوا،انڈین پراکسی "فتنہ الہندستان" کے ٹھکانے پر کارروائی کی  شدید فائرنگ کے تبادلے میں دو بھارتی اسپانسر دہشت گرد جہنم واصل کردیے ، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، دہشت گرد علاقے میں بھارت کی سرپرستی میں سرگرم تھے،مزید دہشت گردوں کی تلاش کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے ،پاک فوج بھارتی سرپرست دہشت گردی کے  خاتمے کے لیے پرعزم ہے  کل کی سرکاری چھٹی منسوخ
    پشاور: عیدالاضحیٰ کے موقع پر حادثات کی روک تھام کے لیے صوبائی دارالحکومت پشاور، نوشہرہ اور چارسدہ میں کشتی رانی اور دریائوں میں نہانے پر مکمل پابندی ہوگی۔ کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود، کشتی رانی اور دریائوں میں نہانے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کی گئی ہے، پابندی پر عمل درآمد کے لیے پولیس اور سول ڈیفنس کے اہلکار ڈیوٹیوں پر موجود رہیں گے۔ اس کے علاوہ تفریحی پارک میں زائد ٹکٹ وصولی کی روک تھام کے لیے بھی ضلعی انتظامیہ پشاور، نوشہرہ اور چارسدہ کے ضلعی انتظامیہ کو احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ تفریحی پارکس کی سیکیورٹی اور بے ہودہ حرکات کی روک تھام کے لیے بھی پولیس کو احکامات جاری کیے گئے ہیں عید الاضحیٰ...
    ویب ڈیسک:  وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ نے عیدالاضحیٰ کے تینوں روز لیک ویو پارک اور دامن کوہ پارک کو فیملی پارکس قرار دے دیا ہے۔ ضابطے کے مطابق ان پارکس میں صرف فیملیز کو داخلے کی اجازت ہو گی۔ اس فیصلے کا اطلاق عید کے تمام دنوں پر ہوگا اور نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب ملک بھر میں بوہری برادری آج مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ عیدالاضحیٰ منا رہی ہے۔ کراچی کی طاہری مسجد میں عید کا بڑا اجتماع منعقد ہوا، جہاں نماز کے بعد ملک و قوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ کل کی سرکاری چھٹی منسوخ
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 06 جون 2025ء) عالمی حدت میں اضافے سے سمندروں کا درجہ حرارت بڑھتا جا رہا ہے جن میں مونگے اور مچھلیوں کے ذخیرے تیزی سے ختم ہو رہے ہیں۔ 9 جون سے فرانس میں شروع ہونے والی اقوم متحدہ کی سمندری کانفرنس میں اس مسئلے سے نمٹنے اور سمندری ماحولیاتی نظام کو تحفظ دینے کے لیے اہم فیصلوں کی توقع ہے۔فرانس کے شہر نیس میں 13 جون تک جاری رہنے والی اس کانفرنس (یو این او سی 3) میں سمندروں کو درپیش شدید ہنگامی صورتحال سے نمٹنے پر غورخوض ہو گا جس کے بارے میں سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اب اس ضمن میں جتنا نقصان ہو چکا ہے اس کا ازالہ...
    جماعت اسلامی کے صوبائی امیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں نے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ہنی مون منایا ہے، چیک پوسٹوں پر عوام کے ساتھ فوجی اہلکاروں کا رویہ انتہائی تضحیک آمیز ہوتا ہے۔ اندرونی سلامتی کا کام فوج کا نہیں، سول اداروں کا ہے۔ ہم نے فوج کو نہیں کہاکہ اندرونی سلامتی سنبھالے، فوج کے اپنے جنرل مشرف نے یہ کام کیا۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا جنوبی پروفیسر محمد ابراہیم خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم اور وزیرِ اعلیٰ بے اختیار ہیں، اصل اختیار فیلڈ مارشل عاصم منیر اور کورکمانڈر پشاور کے پاس ہے، پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں نے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ہنی مون منایا ہے، بنوں چھاؤنی ہمارے لیے مسئلہ...
    سرکاری ملازمین کا 10 جون کو پارلیمنٹ کے سامنے دھرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 5 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )سرکاری ملازمین نے مالی سال 26-2025 کا وفاقی بجٹ پیش کیے جانے کے دوران اپنے مطالبات کے حق میں پارلیمنٹ کے باہر دھرنے کا اعلان کردیا ہے۔چیف آرگنائزر آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس رحمان باجوہ نے کہا کہ دھرنے میں ملک بھر سے سرکاری ملازمین شرکت کریں گے، ہمارا مطالبہ ہے کہ وزیراعظم کی قائم کردہ سب کمیٹی اور آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کے تحریری معاہدے پر عمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایڈہاک ریلیف الانسز بنیادی تنخواہ میں ضم کر کے پے سکیل ریوائز کیا جائے، مزدور کی کم از کم اجرت...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 05 جون 2025ء) اسلام آباد سے موصولہ خبر رساں ایجنسی ایسو سی ایٹڈ پریس کی ایک رپورٹ کے مطابق افغانستان میں طالبان کے خلاف جنگ کے دوران امریکہ کے لیے کام کرنے والے افغان باشندوں نے آج بروز جمعرات صدرڈونلڈ ٹرمپ سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے امریکہ میں داخلے پر عائد پابندیوں کو ہٹا دیں۔ قبل ازاں امریکی صدر نے افغانستان اور ایران سمیت 12 ممالک کے شہریوں کے لیے امریکہ داخلے پر پابندی کے حکم نامہ پر دستخط کیے تھے۔ ان افغان باشندوں کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی جانب سے عائد کی گئی یہ سفری پابندیاں ان کی امریکہ سے ملک بدری کا سبب بن سکتی ہے...
    واشنگٹن: ششی تھرور کی سربراہی میں کل جماعتی بھارتی سفارتی وفد کو بھارتی شہریوں نے امریکی دارالاحکومت میں گھیرلیا۔  احتجاج کرنے والے سکھوں کو دیکھ کر بھارتی وفد کے ارکان پارکنگ ایریا میں چھپ گئے، بھارتی وفد کو پارکنگ ایریا سے نکلنے کے لیے پولیس طلب کرنی پڑی۔   خیال رہے کہ پاک بھارت جنگ کے دوران جب کسی بھی ملک نے بھارت کی حمایت نہیں کی تب نئی دہلی کو احساس ہوا کہ وہ پوری دنیا میں تنہائی کا شکار ہو گیا ہے۔  اپنی عالمی سفارت کاری کو ناکامی سے نکالنے کے لیے بھارت نے ایک اعلیٰ سطح کا کُل جماعتی وفد دنیا بھر میں روانہ کر رکھا ہے جس کا کام دنیا کو بھارتی مؤقف کا یقین...
    نئے چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبران کی تقرری کے لیے اپوزیشن لیڈر کا سپیکر سے رابطہ،پارلیمانی کمیٹی کیلئے نام تجویز WhatsAppFacebookTwitter 0 5 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان کی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں یعنی قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان نے چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبران کی تعیناتی کے لیے سپیکر کو پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کی درخواست کرتے ہوئے سینیٹ اور قومی اسمبلی سے پاکستان تحریک انصاف کے چھ ارکان کے نام ارسال کر دیے ہیں۔اپوزیشن لیڈر نے پارلیمانی کمیٹی کے لیے قومی اسمبلی سے اسد قیصر، گوہر علی خان، صاحبزادہ حامد رضا، لطیف کھوسہ جبکہ سینیٹ سے شبلی فراز اور علامہ راجہ ناصر عباس کو نامزد کیا...
    آب رسانی کے محکمہ کا کہنا ہے کہ یوم ترویہ کے موقع پر مکہ مکرمہ اور مقدس مقامات پر سسٹم کے ذریعے نکالے جانے والے پانی کی مقدار 980,633 کیوبک میٹر تک پہنچ گئی۔ یہ کوشش اس جامع آپریشنل پلان کا حصہ تھی جو حج کے موسم میں پانی کی انتہائی موثر فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے بنایا گیا تھا۔ واضح رہے کہ ماہ  ذی الحجہ کے آغاز سے یوم ترویہ تک مجموعی طور پر 6,899,177 کیوبک میٹر پانی نکالا گیا۔ یہ بھی پڑھیے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان منیٰ پہنچ گئے حجاج کو محض وافر پانی ہی فراہم نہیں کیا گیا بلکہ اتھارٹی نے پانی کے معیار اور حفاظت کو  بھی یقینی بنایا۔ اس کے لیے...
    پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی بڑا چیلنج ہے جس سے نمٹنے کے لیے 100 ارب روپے مختص کیے گئے۔ یہ بھی پڑھیں: مریم اورنگزیب کا بھیس بدل کر اسپتالوں کا دورہ، سینیئر وزیر نے کیا دیکھا؟ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ ماضی میں محکمہ ماحولیات پر زیادہ توجہ نہیں دی گئی تاہم اب وزیراعلیٰ مریم نواز نے محکمے کو 20 ارب روپے کا فنڈ فراہم کیا ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے چیلینج سے نمٹنے کے لیے پلانٹ فار پاکستان منصوبے کےتحت اقدامات جاری ہیں، ایئرکوالٹی انڈیکس کی مانیٹرنگ کیلئے50 ایئرمانیٹرز لگائے گئے ہیں اور انوائرمنٹل فورس کو ضروری سامان سے لیس کیا گیا ہے۔...
    ---فائل فوٹو  وزیرِ اعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پانی کے اپنے حق کو محفوظ بنانا ہم سب کے لیے اجتماعی چیلنج ہے، چاروں صوبوں کے عوام کی پانی کی ضرورت پوری کرنا حکومتی ترجیح ہے، ہمیں بھارتی آبی جارحیت کے خلاف اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔وزیرِ اعظم شہبازشریف نے ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پلاسٹک کی آلودگی ماحولیاتی نظام کے لیے اہم خطرہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بطور قوم ہمارا فرض ہے کہ ہم آئندہ نسلوں کو محفوظ مستقبل فراہم کریں، اگر آبی وسائل کے لیے اقدامات نہ کیے تو آئندہ نسلیں معاف نہیں کریں گی۔انہوں نے حال ہی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی جنگ سے متعلق کہا کہ...
    بیجنگ : اس سال کے عالمی یوم سمندر کے موقع پر ،آئیے سمندر کے ایک “اصلی باشندے” کچھوے کے قریب جاتے ہیں ۔چین کے صوبہ گوانگ دونگ کےشہر حوئی چو میں ایک جگہ ہے جسے سمندری کچھوے کا پسندیدہ مقام کہا جا سکتا ہے ۔ ہر سال جون سے اکتوبر تک سمندری کچھوے کی ایک بڑی تعداد یہاں افزائش نسل کے لیے آتی ہے۔ یہ حوئی دونگ پورٹ سی ٹرٹل نیشنل نیچر ریزرو ہے، جو چائنیز مین لینڈ میں سمندری کچھوؤں کا واحد نیچر ریزرو ہے۔تاہم یہاں کچھوؤں کو کچھ خطرات کا سامنا بھی رہا ہے۔ روشنی کی آلودگی سمیت انسانی سرگرمیوں نے کچھوؤں کے ساحل پر انڈے دینے میں رکاوٹیں کھڑی کیں، دوسری جانب پھینکے گئے ماہی گیری کے...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے دیگر ممبران کی تقرری کے معاملے پر پیش رفت سامنے آئی ہے۔ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے اس حوالے سے پارلیمانی کمیٹی کے قیام کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو خط لکھ دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، اپوزیشن لیڈر کی جانب سے پارلیمانی کمیٹی کے لیے اپوزیشن ممبران کے نام بھی ارسال کر دیے گئے ہیں۔ کمیٹی کے لیے چار اراکین قومی اسمبلی اور دو اراکین سینیٹ کے نام بھجوائے گئے ہیں۔ قومی اسمبلی سے جن ناموں کی سفارش کی گئی ہے ان میں اسد قیصر، بیرسٹر گوہر علی، صاحبزادہ حامد رضا اور سردار لطیف کھوسہ شامل ہیں۔ جبکہ سینیٹ سے شبلی فراز اور علامہ...
    پاکستانی ایئرفورس کے پائلٹس کی شاندار کارکردگی دیکھتے ہوئے دنیا کی سب سے بڑی مسلم آبادی والے ملک انڈونیشیا نے چینی ساختہ جے 10 جنگی طیارے خریدنے پر سنجیدگی سے غور شروع کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستانی جے 10 کی دھوم: امریکی عہدیداروں کی جانب سے 2 بھارتی طیارے زمین بوس ہونے کی تصدیق بھارتی جنگی طیارہ پاکستان کی تواضع سے پہلے اور تواضع کے بعد انڈونیشیا گزشتہ ایک برس سے چین کے ساتھ جے 10 طیاروں کی خریداری کے لیے بات چیت کر رہا تھا تاہم اب پاکستانی جے 10 طیاروں کے ہاتھوں بھارتی طیارے مار گرائے جانے کی رپورٹس کے بعد اس کی مذکورہ طیاروں میں دلچسپی بڑھ گئی ہے۔ واضح رہے کہ انڈونیشیا حالیہ برسوں میں اپنی پرانی...
    اسلام آباد: پاکستان کو 2025 کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی انسداد دہشت گردی کمیٹی (سی ٹی سی) کا نائب صدر منتخب کیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی یہ کمیٹی دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی کوششوں کی نگرانی اور رہنمائی کی ذمہ دار ہے۔ پاکستان نے اقوام مثحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی 1988 کی پابندیوں کی کمیٹی کی سربراہی بھی سنبھال لی ہے، جو طالبان کے خلاف پابندیوں کی نگرانی کرتی ہے۔ یہ کمیٹی طالبان سے منسلک افراد اور اداروں پر اثاثے منجمد کرنے، سفری پابندیوں اور ہتھیاروں کی پابندی جیسے اقدامات کا نفاذ کرتی ہے جو افغانستان میں امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔ پاکستان اس...
    سوئی ناردرن گیس کے کوہ پیما کا ایک اور تاریخی سفر: اشرف سدپارہ کی نانگا پربت سر کرنے کے لیے روانگی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 June, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز) سوئی ناردرن گیس کی ماونٹینرنگ ٹیم کے نامور کوہ پیما اشرف سدپارہ نانگا پربت (8126 میٹر) کی بلندی کو سر کرنے کے تاریخی مشن پر روانہ ہو گئے ہیں۔یہ اُن کا پانچواں ایسا کوہ پیمائی مشن ہے جس میں وہ 8000 میٹر سے بلند چوٹی کو فتح کرنے جا رہے ہیں۔ جس کے بعد ان کا نام ناصرف دنیا کے معروف کوپیماوں میں شامل ہو جائے گا بلکہ پاکستان میں بھی ان چند کوہ پیماوں میں شامل ہو جائیں گے جنہوں نے پاکستان کی پانچوں 8000 میٹر سے بلند...
    شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، 14 بھارتی اسپانسرڈ خوارج ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 4 June, 2025 سب نیوز شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر بھارتی ایجنڈے پر عمل پیرا خوارج کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے شدید فائرنگ کے تبادلے میں 14 بھارتی اسپانسرڈ خوارج کو واصل جہنم کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 2 اور 3 جون کو سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 14 بھارتی اسپانسرڈ خوارج کو ہلاک کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، بھارتی سرپرستی میں دہشت...
    بھارت میں نریندر مودی حکومت کے دور میں مذہبی تیوہار منانا مسلمانوں کے لیے جرم بنتا جا رہا ہے۔ عیدالاضحیٰ سے قبل ایک بار پھر مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز اقدامات کا آغاز ہوچکا ہے۔ بھارتی اخبار نیشنل ہیرالڈ کے مطابق، مودی کی سرپرستی میں اُتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے عید قرباں کے موقع پر مسلمانوں کی مذہبی آزادی محدود کرنے کے لیے سخت احکامات جاری کیے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، اُتر پردیش میں گائے، اونٹ اور دیگر جانوروں کی قربانی پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کھلی جگہوں پر نماز کی ادائیگی اور جانوروں کے ذبح پر بھی پابندی لگائی گئی ہے۔ یوگی حکومت نے واضح ہدایت دی ہے کہ...
    حمیداللہ بھٹی مارک کارنی ایک حقیقت پسند شخصیت ہے وہ دوبینکوں میں طویل عرصہ خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ لہٰذا بھائو تائو اور تعلقات بنانے کے اسرار و رموزبخوبی جانتے ہوں گے۔ سچ تو یہ ہے کہ اُن کا اقتدار کئی حوالوں سے غیر متوقع ہے ۔جسٹن ٹروڈو کی غیر معقول پالیسیوں نے لبرل پارٹی کو غیر مقبول بنادیاتھا پھررواں برس کے آغازپرٹرمپ نے صدر بن کر کینیڈا سے اپنے ملک کی 51ویں ریاست بننے کامطالبہ کردیا ۔اوول آفس میں ٹروڈوکوساتھ بٹھا کرٹرمپ کاانھیں گورنر کہنا اورپھر بار بار انضمام کی پیشکش دُہراناایک سربراہ مملکت کی واضح توہین تھی۔ ٹرمپ کے اِس انداز سے بظاہر ڈٹ جانے والے ٹروڈو اندرسے خوفزدہ ہوگئے کیونکہ امریکہ اور کینیڈا میں دفاعی حوالے سے...
    وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیوٹ نے کہا ہے کہ اگر ضرورت پیش آئی تو صدر ڈونلڈ ٹرمپ روس پر پابندیاں عائد کر سکتے ہیں۔ واشنگٹن میں نیوز بریفنگ کے دوران انہوں نے بتایا کہ غزہ ریلیف فاؤنڈیشن فلسطینیوں کو غذائی امداد پہنچانے کے لیے قائم کی گئی ہے۔ انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ امداد کے انتظار میں کھڑے افراد پر فائرنگ کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ کیرولین لیوٹ نے کہا کہ صدر ٹرمپ کو یوکرین کے ڈرون حملے سے قبل روس پر حملے سے متعلق علم نہیں تھا، تاہم وہ یوکرین جنگ کے خاتمے کے کسی ممکنہ حل کے لیے پُرامید ہیں۔ مزید پڑھیں: عمران خان کی رہائی کب تک ممکن ہے؟ ٹرمپ کے سابق مشیر...
    اسلام آباد: وزیراعظم نے ملک میں توانائی کی پیداوار اور پانی کے وافر ذخیرے کا مؤثر نظام قائم کرنے کے لیے دیامر بھاشا ڈیم جیسے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت دیا میر بھاشا ڈیم اور دیگر آبی وسائل کے امور پر اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام، وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزیر آبی وسائل معین وٹو، وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور و بین الصوبائی روابط رانا ثناءاللہ، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان گلبر خان اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔ وزیراعظم...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 03 جون 2025ء) بحرین، کولمبیا، جمہویہ کانگو، لٹویا اور لائبیریا دو سال کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیرمستقل رکن منتخب ہو گئے ہیں۔پانچوں ممالک یکم جنوری 2026 سے رکنیت سنبھالیں گے۔ ان کے علاوہ ڈنمارک، یونان، پاکستان، پانامہ اور صومالیہ بھی سلامتی کونسل کے غیرمستقل رکن ہیں جن کا انتخاب گزشتہ سال عمل میں آیا تھا۔سلامتی کونسل 15 ارکان پر مشتمل ہے جن میں چین، فرانس، روس، برطانیہ اور امریکہ کو مستقل رکن کا درجہ حاصل جو کسی فیصلے یا قرارداد کو ویٹو کرنے کا اختیار بھی رکھتے ہیں۔ باقی 10 ارکان کا انتخاب جنرل اسمبلی دو سالہ مدت کے لیے کرتی ہے۔یہ انتخاب ہر سال خفیہ رائے شماری کے...
    اقوام متحدہ میں فرانس کے سفیر کی پاکستانی اعلیٰ سطح پارلیمانی وفد سے ملاقات ہوئی ، پاکستانی اعلیٰ سطح پارلیمانی وفدکے سربراہ بلاول بھٹو  نے کہا پاکستان کا کردار اور قربانیاں عالمی سطح پر تسلیم شدہ ہیں ترجمان پاکستانی مستقل مشن کے مطابق اقوام متحدہ میں فرانس کے سفیر کی پاکستانی اعلیٰ سطح پارلیمانی وفد سے ملاقات ہوئی ، اقوام متحدہ میں فرانس کے مستقل نمائندے جیروم بونافون، نے پاکستان کے اعلیٰ سطح پارلیمانی وفد سے ملاقات کی،  ،پاکستانی وفد کی قیادت پاکستان کے سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کر رہے تھے۔وفد نے فرانسیسی سفیر کو جنوبی ایشیا میں بھارت کی حالیہ فوجی جارحیت اور یکطرفہ اقدامات کے بعد پیدا ہونے والی خطرناک سیکیورٹی صورتحال سے آگاہ کیا۔ ...
    لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے کے تمام ایئرپورٹس اور پاک فضائیہ کے بیسز کی 15 کلومیٹر کی حدود میں دفعہ 144 نافذ کردی ہے، پابندی کا اطلاق 5 جون سے 20 جون تک رہے گا۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق عیدالاضحیٰ کی آمد کی مناسبت سے فضائی سفر کو محفوظ بنانے کے لیے پابندی عائد کی گئی ہے۔ عیدالاضحیٰ کے دوران ایئرپورٹ کے قرب و جوار میں آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے باعث پرندے کھلی آلائشوں کی جانب راغب ہوتے ہیں جو طیاروں اور مسافروں کے لیے سنگین خطرات کا باعث ہے، اس حوالے سے حالیہ برسوں کے دوران آگاہی مہمات بھی چلائی گئیں تاکہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام ممکن ہوسکے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی...
    بھارت کے وفاقی وزیر برائے ہیوی انڈسٹریز ایچ ڈی کمارسوامی نے اعلان کیا ہے کہ امریکی کمپنی ٹیسلا بھارت میں الیکٹرک گاڑیاں بنانے میں دلچسپی نہیں رکھتی۔ انہوں نے یہ بات بھارت میں الیکٹرک گاڑیاں درآمد کرنے والے اداروں کے لیے ایک نئی ترغیبی سکیم کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہی، جسے ابتدا میں ٹیسلا کے لیے ایک بڑی کامیابی سمجھا جا رہا تھا۔ کمارسوامی کے مطابق، ٹیسلا نے بھارت میں صرف دو شورومز کھولنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے، جبکہ گاڑیاں بنانے کی کوئی پیش رفت یا منصوبہ سامنے نہیں آیا۔ دی وائر کے مطابق، اس سکیم کے تحت وہ کمپنیاں جو بھارت میں کارخانہ لگانے کے لیے 4,150 کروڑ روپے (تقریباً 500 ملین ڈالر) کی سرمایہ کاری کریں گی،...
    بھارت کا شہریوں کو نشانہ بنانا، پانی روکنا امن کیلئے خطرہ ہے، بلاول بھٹو زرداری WhatsAppFacebookTwitter 0 3 June, 2025 سب نیوز نیویارک(سب نیوز)پاکستان کے اعلی سطح کے سفارتی مشن نے بین الاقوامی برادری پر واضح کر دیا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستانی شہریوں کو نشانہ بنانا اور پانی روکنا خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے۔اقوام متحدہ میں امریکا کی مندوب ڈورتھی شیا سے بلاول بھٹو کی قیادت میں پارلیمانی وفد نے ملاقات کی اور بتایا کہ بھارت کی طرف سے دریاں کا پانی روکنا اعلان جنگ ہو گا، مودی پانی کو بطور ہتھیار استعمال کر کے کروڑوں انسانوں کو سزا دینا چاہتا ہے جبکہ پانی روکنے کی دھمکیاں یو این چارٹر کی خلاف ورزی ہیں۔امریکی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 03 جون 2025ء) پاکستان کا ایک اعلیٰ سطحی وفد اتوار کے روز نیویارک پہنچا تھا، جہاں اس نے پیر کو اقوام متحدہ میں چین اور روس کے مستقل نمائندوں سمیت سلامتی کونسل کے دس اراکین سے بھی ملاقات کی اور انہیں بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بارے میں اسلام آباد کے موقف سے آگاہ کیا۔ پاکستانی وفد کی قیادت ملک کے سابق وزیر خارجہ اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کر رہے ہیں، جنہوں نے چین کے سفیر فو کانگ سے ملاقات کی اور جنوبی ایشیا میں سکیورٹی کی ابھرتی ہوئی صورتحال، بالخصوص "بھارت کے حالیہ جارحانہ اقدامات" کے تناظر میں تبادلہ خیال کیا۔ پیر کے روز ہونے...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم نے ملک میں توانائی کی پیداوار اور پانی کے وافر ذخیرے کا مؤثر نظام قائم کرنے کے لیے دیامر بھاشا ڈیم جیسے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت دیا میر بھاشا ڈیم اور دیگر آبی وسائل کے امور پر اہم اجلاس ہوا۔اجلاس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام، وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزیر آبی وسائل معین وٹو، وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور و بین الصوبائی روابط رانا ثناءاللہ، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان گلبر خان اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔ شیخ امتیاز...
    ---فائل فوٹو  صوبۂ پنجاب میں دفعہ 144 کے تحت مختلف پابندیاں عائد کر دی گئیں۔پنجاب کے محکمۂ داخلہ کی جانب سے جاری کیے گئے حکم نامے کے مطابق کبوتر بازی، آتش بازی، ڈرون، لیزر لائٹ کے استعمال اور آلائشیں پھینکنے پر پابندی ہوگی، صوبے بھر میں پابندیوں کا اطلاق 5 جون سے 20 جون تک ہوگا۔حکم نامے کے مطابق یہ فیصلہ انسانی جانوں اور املاک کو محفوظ بنانے کے لیے کیا گیا، پرندے آلائشوں کی جانب راغب ہوتے ہیں جو طیاروں اور مسافروں کے لیے خطرات کا باعث ہے۔ قربانی کی کھالیں صرف پنجاب چیریٹی کمیشن سے رجسٹرڈ اداروں کو دیں، حکومتِ پنجابمحکمۂ داخلہ پنجاب نے شہریوں کو تنبیہ کی ہے کہ عوام کالعدم تنظیموں اور ان کے ذیلی اداروں...
    اسلام آباد:وزیراعظم نے ملک میں توانائی کی پیداوار اور پانی کے وافر ذخیرے کا مؤثر نظام قائم کرنے کے لیے دیامر بھاشا ڈیم جیسے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت دیا میر بھاشا ڈیم اور دیگر آبی وسائل کے امور پر اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام، وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزیر آبی وسائل معین وٹو، وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور و بین الصوبائی روابط رانا ثناءاللہ، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان گلبر خان اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی معاشی خود انحصاری کا انحصار سستی توانائی اور زرخیز زراعت پر ہے، جس کے لیے پانی کی ذخیرہ گاہوں میں اضافہ اور اس کا مؤثر استعمال ناگزیر ہے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ ملک میں توانائی کی پیداوار اور پانی کے مستحکم ذخیرے کے لیے دیامر بھاشا ڈیم جیسے بڑے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔ وزیراعظم کی زیر صدارت دیامر بھاشا ڈیم اور دیگر آبی وسائل سے متعلق ایک اہم اجلاس وزیراعظم آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پانی ذخیرہ کرنے کی استعداد بڑھانے، زراعت کے لیے پانی کی فراہمی یقینی بنانے اور سیلاب کی روک تھام کے لیے نئے ڈیموں کی فوری ضرورت پر زور دیا گیا۔...
    پانی کے مسئلے پر بھارت سے بیٹھ کر بات کریں گے، وزیراعظم کی سینئر صحافیوں سے غیررسمی گفتگو WhatsAppFacebookTwitter 0 2 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے 3 نہیں، 4 رافیل طیارے گرائے، 10 مئی کو بھارت سے 71 کی جنگ کا بدلہ لے لیا، پہلگام واقعے کی تحقیقات کی پیشکش کی تو بھارت نے تحقیقات کی بجائے الٹا پاکستان پر حملہ کردیا۔سینئر صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دفاعی بجٹ میں اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے، پاکستان نے بھارت کے 6 طیارے گرائے، پاکستان نے بھارت کے 3 نہیں، 4 رافیل طیارے گرائے، پاکستان نے 10 مئی کو بھارت...
    کراچی(کامرس رپورٹر) سابق وفاقی وزیر ،ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سابق صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی کی وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی ہے،میر چنگیز خان جمالی نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں نصیر آباد ڈویژن بلوچستان کے ضلع لیے دو ارب کے ہاسنگ منصوبوں کی گرانٹ پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلی سندھ کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں نے سندھ اور بلوچستان کے پانی، آبپاشی کے نظام پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور فیصلہ کیا کہ جولائی کے پہلے ہفتے میں سکھر بیراج پر سندھ اور بلوچستان کے حکام کی میٹنگ ہوگی۔ ڈویژن بلوچستان کے لیے دو ارب کے ہاؤسنگ منصوبوں کی گرانٹ پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور...
    بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ فل سمنز کا کہنا ہے کہ کوئی بھی سیریز ہارنا مایوس کن ہوتا ہے، اوپننگ جوڑی ہمارے لیے سیریز میں پازیٹو چیز رہی ہے۔ لاہور میں میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ فل سمنز نے کہا کہ سیریز میں ہم نے کچھ نئی چیزیں کرنے کی کوشش کی، نوجوان کھلاڑی ٹیم میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مستفیض الرحمان سمیت ناہید رانا اور تسکین کو اسکواڈ میں سب نے مس کیا، ان کنڈیشنز میں مستفیض اہم ہو سکتے تھے۔ فل سمنز کا کہنا تھا کہ بنگلا دیش نے اب سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنا ہے ہمیں بہتری دکھانا...