2025-11-04@11:27:22 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 2236				 
                «لیے پانی»:
(نئی خبر)
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کا کہنا ہے کہ غزہ میں جاری انسانی بحران اور بنیادی سہولیات کی کمی کے باعث اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں تلاش کرنے اور انہیں نکالنے کا عمل سست روی کا شکار ہے۔ حماس کے مطابق، بہت سی لاشیں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں تباہ ہونے والی زیرِ زمین سرنگوں اور ملبے تلے دفن ہیں، جن تک فوری رسائی ممکن نہیں۔عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق، غزہ میں جنگ بندی اور امن معاہدے کے تحت حماس اب تک 10 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں بین الاقوامی ریڈ کراس کے حوالے کر چکی ہے۔ تاہم اسرائیلی وزیر اعظم نے مطالبہ کیا ہے کہ حماس کو تمام یرغمالیوں کی باقیات واپس کرنا ہوں گی۔حماس کا کہنا ہے...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔اسکیم 33، صفورا، نارتھ ناظم آباد، گلبرگ، لیاقت آباد، گلشن اقبال، گلستان جوہر، فیڈرل بی ایریا میں پانی کا بحران ہے۔دوسری جانب کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن K-II کی 48 انچ قطر کی متاثرہ رائزنگ مین لائن کا مرمتی کام مکمل کرلیا، جس کے بعد متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی شروع کردی گئی ہے۔ چیف آپریٹنگ آفیسر واٹر کارپوریشن انجینئر اسداللہ خان نے جمعرات کے روز متاثرہ رائزنگ مین لائن پر جاری مرمتی کام کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر متعلقہ انجینئرز اور تکنیکی عملہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھا۔ دورے...
	حکومتِ پنجاب نے صوبے بھر میں امن و امان کی صورتحال اور ممکنہ دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کر دی ہے، جو 18 اکتوبر تک مؤثر رہے گی۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق دفعہ 144 کے تحت 4 یا زائد افراد کے عوامی مقامات پر جمع ہونے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اس کے علاوہ احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیاں، دھرنے اور دیگر عوامی اجتماعات پر بھی پابندی ہوگی۔ پنجاب بھر میں 18 اکتوبر تک دفعہ 144 نافذ، ہر قسم کے احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں، اجتماع اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی۔ pic.twitter.com/vqi1Ly3h8X — Muhammad Umair (@MohUmair87) October 16, 2025  نوٹیفکیشن کے مطابق اسلحہ...
	چین نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والی جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے ایک مثبت پیش رفت قرار دیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چین خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے ہمیشہ سے تعمیری کردار ادا کرتا آیا ہے اور مستقبل میں بھی پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات میں بہتری کے لیے ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہے۔ بیان میں چین نے دونوں ممالک پر زور دیا کہ وہ تحمل، مکمل جنگ بندی اور دیرپا امن کو یقینی بنائیں۔ اس موقع پر اقوام متحدہ کے امدادی مشن برائے افغانستان (UNAMA) کی جانب سے بھی بیان سامنے آیا ہے، جس میں دونوں ممالک سےشہریوں کے...
	پنجاب حکومت نے حالیہ پرتشدد مارچ کے تناظر میں ریاست کی رٹ اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لیے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر پابندی عائد کرنے کے لیے وفاقی حکومت کو سفارشات بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت پنجاب نے فیصلہ کیا ہے کہ ٹی ایل پی کی قیادت کو انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے فورتھ شیڈول میں شامل کیا جائے گا جبکہ جماعت کی تمام جائیدادیں اور اثاثے محکمہ اوقاف کے حوالے کر دیے جائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: ٹی ایل پی احتجاج: ’ریاست اور عوام پر حملہ کرنے والے مظلوم نہیں‘ پنجاب حکومت کے اس اقدام کو سیاسی اور سماجی حلقوں کی جانب سے مثبت انداز میں سراہا جا رہا ہے اور ملک بھر...
	پنجاب میں بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی اور زیرِ زمین پانی کے تحفظ کے لیے ادارہ تحفظ ماحولیات پنجاب (ای پی اے) نے نئی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے قیام پر بڑی پابندی عائد کر دی ہے جب کہ اب صوبے میں کسی بھی نئی ہاؤسنگ اسکیم کو اس وقت تک منظوری نہیں دی جائے گی جب تک وہ اپنے لے آؤٹ پلان میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے لیے جگہ مختص نہیں کرے گی۔ ڈی جی ماحولیات پنجاب عمران حامد شیخ کے مطابق یہ فیصلہ ماحول اور انسانی صحت دونوں کے تحفظ کے لیے ناگزیر ہو چکا تھا کیونکہ بیشتر ہاؤسنگ سوسائٹیز بغیر ٹریٹمنٹ گندا پانی چھوڑ رہی تھیں، جو نہ صرف زمین بلکہ قریبی آبی ذخائر کو بھی آلودہ کر رہا تھا۔ ان...
	پنجاب حکومت کے قیام امن کیلئے اہم فیصلے؛ انتہا پسند جماعت پر پابندی کی سفارش WhatsAppFacebookTwitter 0 16 October, 2025  سب نیوز  لاہور:(آئی پی ایس) پنجاب حکومت نے ریاستی رِٹ اور قانون کی بالادستی قائم کرنے کے لیے غیر معمولی اور تاریخی فیصلے کر لیے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت امن و امان پر غیر معمولی اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب حکومت وفاقی حکومت کو انتہا پسند جماعت پر پابندی عائد کرنے کی سفارش کرے گی۔ پنجاب میں نفرت انگیزی، اشتعال انگیزی اور قانون شکنی میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کیا جائے گا۔ پولیس افسران کی شہادت اور سرکاری املاک کی تباہی میں ملوث رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف دہشت...
	پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں ہوٹلوں اور باربی کیو پوائنٹس پر لکڑی اور کوئلہ جلانے پر پابندی عائد کر دی ہے تاکہ بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی پر قابو پایا جا سکے۔ تمام ریسٹورنٹس کو 15 دن میں دھواں جذب کرنے والے سسٹم (سکشن ہُڈز) نصب کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، بصورتِ دیگر ماحولیاتی قوانین کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ مزید پڑھیں: پنجاب: ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لیے ڈرون سے بھٹوں کی نگرانی کا نیا نظام نافذ ای پی اے اور پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مشترکہ آپریشنز شروع کر دیے ہیں، جبکہ ڈائریکٹر جنرل ای پی اے عمران حمید شیخ نے کہا کہ دھواں چھوڑنے والے ریسٹورنٹس کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ مزید پڑھیں: یکم اکتوبر کو پنجاب...
	حکومت پنجاب نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر پہلی بار ڈرون سرویلنس کے ذریعے بھٹوں کی نگرانی کا نیا نظام متعارف کرایا ہے۔ مزید پڑھیں: پنجاب: اینٹی اسموگ آپریشن جاری، 30 سے زائد بھٹے اور صنعتی یونٹس مسمار موٹروے کے اطراف 112 بھٹوں کی جانچ کی گئی، جن میں سے 77 بھٹے سفید دھواں خارج کر رہے تھے، 34 نان فنکشنل پائے گئے جبکہ صرف ایک بھٹے سے کالا دھواں نکلا۔ ای پی اے فورس 24 گھنٹے بھٹوں کی چمنیوں کی نگرانی کر رہی ہے۔ زیرو پولیوشن پالیسی پر عملدرآمد بلا امتیاز جاری ہے۔ موٹروے پر سفر کے دوران اگر کسی بھٹے سے کالا دھواں نظر آئے تو 1373 پر اطلاع دیں، ای پی اے فورس فوری کارروائی کرے...
	دنیا بھارت کو سرحد پاردہشتگردی کا حقیقی چہرہ ، علاقائی عدم استحکام کا مرکز تسلیم کرتی ہے : آئی ایس پی آر
	راولپنڈی (خبرنگار خصوصی) ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ دنیا بھارت کو سرحد پار دہشت گردی کا حقیقی چہرہ اور علاقائی عدم استحکام کا مرکز تسلیم کرتی ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے بھارتی متنازع فوجی بیانات پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ معرکہ حق کے 5 ماہ گزر جانے کے باوجود بھارت میں اسمبلی انتخابی مہم کے پسِ منظر میں بھارتی فوجی قیادت وہی روایتی، من گھڑت اور اشتعال انگیز پروپیگنڈوں کو دہرا رہی ہے، جنہیں وہ ہر ریاستی انتخاب سے قبل دہرانا شروع کر دیتی ہے۔ ایک ایٹمی قوت کی فوجی قیادت کا سیاسی دبائو میں آ کر غیر ذمہ دارانہ بیانات جاری کرنا نہایت افسوس ناک امر ہے۔...
	حکومت کو تعلیم کے علاوہ ہر میدان میں ریاست کی رِٹ قائم کرنے کی فکر ہے، امیر جماعت اسلامی گھریلو خواتین کے لیے بھی بنو قابل مفت آئی ٹی کورسز کا آغاز کرینگے،بنوقابل تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت کو ریاست کی ہرجگہ رِٹ قائم کرنے کی فکر ہے مگر نوجوانوں کو تعلیم کی فراہمی کی رِٹ قائم نہیں کی جاتی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ٹرمپ کی خوشامد اور چاپلوسی کی تمام حدیں پار کردیں۔ گھریلو خواتین کے لیے بھی بنو قابل مفت آئی ٹی کورسز کا اہتمام کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قلعہ کہنہ قاسم باغ اسٹیڈیم ملتان میں بنوقابل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حافظ...
	قدیر ہاؤس میں سماجی رہنما مرحوم خواجہ قدیر احمد کی فاتحہ چہلم میں ان کے صاحبزادے خواجہ عتیق احمد,خواجہ نصیر احمد، حاجی محمد حنیف طیب,قاضی عدنان فرید ،کاشف سرور پراچہ، کراچی چیمبر آف کامرس کے بزنس مین زبیر موٹی والا, جاوید بلوانی ادریس میمن ,انس پارکر ,ا
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار 
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر )فوڈ پانڈا نے القادر ویلفیئر کے ساتھ ایک اہم شراکت داری کا اعلان کیا ہے تاکہ پاکستان بھر میں اپنی رائیڈر کمیونٹی کی فلاح و بہبود کو بہتر بنایا جا سکے اور انہیں طویل المدت مدد فراہم کی جا سکے۔ اس اشتراک کے تحت ایک جامع فلاحی منصوبہ متعارف کرایا گیا ہے، جس میں مستحق رائیڈرز کے لیے مفت موٹر سائیکل مرمت کی سہولت اور موٹر سائیکل کی بلا معاوضہ فراہمی شامل ہے، تاکہ ان کی سفر کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہو اور آپریشنل اخراجات میں کمی کو یقینی بنایا جاسکے۔ظاہری وسائل سے بڑھ کر،اس شراکت داری میں صحت کی دیکھ بھال اور ہنر مندی میں اضافہ کیلئے تربیتی پروگرام بھی شامل ہیں، جن...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251016-08-13 اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال کی زیرِ صدارت آبادی میں اضافے پر قابو پانے سے متعلق وزیرِاعظم کی زیرِ ہدایت قائم کردہ اعلیٰ سطحی کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیرِ پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک، رکنِ قومی اسمبلی ڈاکٹر سائرہ افضل تارڑ، اور معروف ماہرِ سماجیات زیبا ستار نے شرکت کی۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آبادی میں بے قابو اضافہ قومی ایمرجنسی کی شکل اختیار کر چکا ہے، جس سے نمٹنے کے لیے ہمہ گیر اور مربوط ترقیاتی حکمت عملی اختیار کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ آبادی پر مؤثر کنٹرول کے لیے...
	پارٹی ذرائع نے بتایا کہ صوبائی کابینہ منتخب کرنے کا مکمل اختیار نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو دے دیا گیا ہے۔ سہیل آفریدی منتخب نمائندے یا ٹکٹ ہولڈرز میں سے کابینہ تشکیل دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے خیبر پختونخوا کے نومنتخب وزیراعلیٰ کے لیے خاص ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی صوبائی کابینہ کے حوالے سے بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہدایات پارلیمانی پارٹی (کے پی کے) کو پہنچا دی گئی ہیں۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ صوبائی کابینہ منتخب کرنے کا مکمل اختیار نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو دے دیا گیا ہے۔ سہیل آفریدی منتخب نمائندے یا ٹکٹ ہولڈرز میں...
	ویب ڈیسک : پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سینئر سیاست دان اور سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سندھ اسمبلی کے سابق اسپیکر آغا سراج درانی کے انتقال پر اِن کی سیاسی و عوامی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ آغا سراج درانی کی جمہوریت کے لیے جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔  گندم پالیسی کا نیا ڈرافٹ چاروں صوبوں کو رائے کے لیےبھجوادیاگیا  انہوں نے کہا کہ آغا سراج درانی تحمل اور بردباری کا ایک روپ تھے، ان کی جدائی سے آج ایک عہد کا خاتمہ ہوا...
	کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ایم پی اے اور وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور ڈاکٹر شام سندر کے ایڈوانی نے سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال پر رنج و غم اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے ڈاکٹر شام سندر کے ایڈوانی نے کہا ہے کہ آغا سراج درانی کی پارلیمانی اور پارٹی کے لیے خدمات ناقابل فراموش ہیں وہ ہمیشہ جیالوں کے دلوں میں زندہ جاوید رہیں گے انہوں نے کہا کہ سیاست کے افق پر بعض شخصیات اپنے کردار، وقار اور خدمات کے باعث ہمیشہ کے لیے امر ہو جاتی ہیں سندھ اسمبلی کے سابق اسپیکر آغا سراج...
	متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے گولڈن ویزا ہولڈرز کے لیے نئی سہولتوں کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت اب طویل المدتی رہائش کے ساتھ کئی دیگر سفری، خاندانی اور روزگار سے متعلق مراعات بھی حاصل ہوں گی۔ یہ ویزا 10 سالہ خود کفیل رہائشی اجازت نامہ ہے جو ہولڈر کو بغیر کسی اسپانسر کے رہنے، کام کرنے یا تعلیم حاصل کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ چند نمایاں خصوصیات: 01: بیرون ملک قونصلر سہولتیں گولڈن ویزا ہولڈرز کو ہنگامی حالات میں 24 گھنٹے ہاٹ لائن اور فوری واپسی دستاویزات کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ مزید پڑھیں: یو اے ای گولڈن ویزا: 10 سالہ رہائش اور خصوصی فوائد کے ساتھ غیر ملکیوں کے لیے نادر موقع 02: طویل المدتی...
	کنزیومر رپورٹس کی تازہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ متعدد پروٹین پاؤڈرز اور شیکز میں لیڈ اور دیگر بھاری دھاتوں کی خطرناک مقدار موجود ہے۔ مزید پڑھیں: کیا بور کا پانی بال جھڑنے کا سبب بنتا ہے؟ رپورٹ کے مطابق، 23 مصنوعات میں سے دو تہائی میں لیڈ کی سطح روزانہ کی محفوظ حد سے تجاوز کر گئی، جبکہ بعض میں یہ 10 گنا تک زیادہ پائی گئی۔  Naked Nutrition اور Huel کے پلانٹ بیسڈ پاؤڈرز میں سب سے زیادہ آلودگی پائی گئی، جبکہ Owyn اور Transparent Labs کے شیکز کو سب سے محفوظ قرار دیا گیا۔ مزید پڑھیں: جسمانی توانائی کی سطح بڑھانے کے قدرتی طریقے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ طویل المدتی استعمال صحت کے لیے نقصان...
	پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا ہے۔ آئی ایم ایف کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان کو ای ایف ایف پروگرام کے تحت قریباً ایک ارب ڈالر ملیں گے، جبکہ آر ایس ایف کے تحت 20 کروڑ ڈالر ملیں گے۔ اس سے قبل وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے امید ظاہر کی تھی کہ رواں ہفتے آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ طے پا جائےگا، جس کے بعد اگلی قسط جاری کی جائےگی۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے آئی ایم ایف مشن اور پاکستانی حکام کے درمیان 7 ارب ڈالر کے ایکسٹینڈڈ فنڈ فسیلٹی (ای ایف ایف) اور 1.1 ارب ڈالر کے ریزیلیئنس اینڈ سسٹین ایبلٹی...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">موغادیشو (انٹرنیشنل ڈیسک) عالمی مالیاتی فنڈ نے کہا ہے کہ اس نے صومالیہ کے ساتھ اسٹاف سطح کا معاہدہ طے کر لیا ہے جس کا مقصد ایکسٹینڈڈ کریڈٹ فیسیلٹی (ای سی ایف) پروگرام کے تحت چوتھے جائزے کی تکمیل ہے۔ معاہدہ 16 ستمبر سے 8 اکتوبر تک ہونے والی بات چیت کے بعد طے پایا جس کی قیادت صومالیہ کے لیے آئی ایم ایف مشن چیف ران بی نے کی۔معاہدے کی منظوری آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ سے مشروط ہے، جس کے بعد صومالیہ کو 3 کروڑ ڈالر جاری کیے جائیں گے۔ غیر ملکی امداد میں کٹوتیوں کے منفی اثرات کو کم کرنے اور اصلاحاتی کوششوں کی حمایت کے لیے صومالیہ 4 کروڑ ڈالر کی اضافی مالی...
	قومی اسمبلی پاکستان کے سپیکر سردار ایاز صادق کا پنجاب اسمبلی کے سپیکرملک محمد احمد خان کے نام خط ،"کامن ویلتھ پارلیمنٹیرین آف دی ایئر" کے اعزاز سے نوازے جانے پر مبارکباد
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پنجاب اسمبلی کے سپیکر ملک محمد احمد خان کے نام خط میں انہیں کامن ویلتھ پارلیمنٹری ایسوسی ایشن (سی پی اے) کی جانب سے 68ویں کامن ویلتھ پارلیمانی کانفرنس کے دوران "کامن ویلتھ پارلیمنٹیرین آف دی ایئر" کے اعزاز سے نوازے جانے پر مبارکباد پیش کی۔ منگل کو اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نےکہا کہ یہ قابلِ فخر اعزاز نہ صرف اسپیکر پنجاب اسمبلی کی جمہوری اقدار، اعلیٰ پارلیمانی کارکردگی اور ادارہ جاتی اصلاحات سے وابستگی کا اعتراف ہے بلکہ یہ پوری قوم کے لیے باعثِ فخر بھی ہے۔ اُنہوں نے اس امر پر مسرت کا اظہار کیا کہ کسی ایشیائی...
	گرمی ہو یا سردی پاکستان میں کولڈ ڈرنکس کا استعمال باقاعدگی سے کیا جاتا ہے۔ مہمان نوازی ہو یا دعوت کا دسترخوان، کولڈ ڈرنک ہر اپنی جگہ بنا ہی لیتی ہے جبکہ فاسٹ فوڈ اور اس کا تو چولی دامن کا ساتھ ہے بصورت دیگر وہ ڈش ادھوری ہی لگتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: گرمی میں زیادہ کولڈ ڈرنکس نہ پیئں،ماہرین صحت لیکن جہاں کولڈ ڈرنکس کی شکر سے بھرپور چمک اپنی جگہ، وہیں سوشل میڈیا پر فوڈ ولاگرز کے ذریعے ایک نیا رجحان ابھر رہا ہے۔ اسپارکلنگ واٹر کیا ہوتا ہے؟ یہ چمکدار اور ہلکا پھلکا مشروب ہے اور اس کو سوفٹ ڈرنکس کا صحتمند متبادل تصور کیا جاتا ہے۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ آیا یہ واقعی صحت بخش ہے؟...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">افغان فورسز کی جانب سے پاکستان کے سرحدی علاقوں پر حالیہ بلااشتعال فائرنگ نے ایک بار پھر یہ سوال اٹھا دیا ہے کہ افغانستان اپنی سرزمین پر موجود دہشت گرد گروہوں کو کب تک پاکستانی حدود میں شرپسندی کی اجازت دیتا رہے گا؟ گزشتہ ہفتے انگور اڈا، باجوڑ، کرم، دیر، چترال اور بارام چاہ جیسے حساس سرحدی علاقوں میں افغان فورسز نے بلااشتعال فائرنگ کی۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق، اس فائرنگ کا مقصد مسلح دہشت گردگروہوں کو پاکستانی سرحد کے اندر داخل کرانے کی کوشش تھی تاکہ ملک کے اندر دہشت گردی کی نئی لہر پیدا کی جا سکے۔ تاہم پاکستانی فورسز نے نہ صرف افغان چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا بلکہ افغانستان کے اندر موجود ٹی ٹی...
	چین نے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے پہلے مرحلے اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس مؤقف کا اعادہ کیا ہے کہ فلسطین پر فلسطینیوں کی حکمرانی کا اصول قائم رہنا چاہیے۔ سوئٹزرلینڈ میں پریس کانفرنس کے دوران چینی وزیرِ خارجہ وانگ ژی نے کہاکہ غزہ کے مستقبل سے متعلق کسی بھی فیصلے میں فلسطینی عوام کی مرضی اور خواہشات کو مرکزی حیثیت دی جانی چاہیے۔ FM Wang Yi outlined China’s position on the first-phase ceasefire and prisoner swap agreement between Israel and Hamas: China welcomes all efforts aimed at restoring peace and saving lives. The humanitarian disaster in #Gaza is a stain on the 21st century, and human conscience… pic.twitter.com/SXFfgot1tF — Lin...
	راولپنڈی ڈویژن کے تمام اضلاع میں دفعہ 144نافذ، جلوسوں، ریلیوں، مظاہروں پر پابندی WhatsAppFacebookTwitter 0 13 October, 2025  سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس )راولپنڈی ڈویژن کے تمام اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی، صوبائی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں راولپنڈی ڈویژن میں دفعہ 144 کا نفاذ کیا گیا۔دفعہ 144 کا نفاذ موجودہ امن و امان کی مجموعی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا، راولپنڈی ڈویژن کے تمام اضلاع میں ہر قسم کے سیاسی، مذہبی یا سماجی اجتماعات، دھرنوں، جلسوں، جلوسوں، ریلیوں، مظاہروں اور احتجاجی سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔یہ اقدام عوام کی جان و مال کے تحفظ، شہریوں کے سکون اور امن عامہ کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے، پولیس،...
	غزہ معاہدہ، آج صرف جنگ کا نہیں دہشت گردی و انتہا پسندی کا بھی خاتمہ ہوا، ٹرمپ کا اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب
	غزہ معاہدہ، آج صرف جنگ کا نہیں دہشت گردی و انتہا پسندی کا بھی خاتمہ ہوا، ٹرمپ کا اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب WhatsAppFacebookTwitter 0 13 October, 2025  سب نیوز تل ابیب (آئی پی ایس )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ اسرائیل معاہدے پر کہا ہے کہ آج صرف جنگ کا نہیں، دہشت گردی و انتہا پسندی کا بھی خاتمہ ہوا، آج مشرقِ وسطی کے نئے دورِ امن کا آغاز ہے، عرب و اسلامی ممالک امن کے شراکت دار ہیں۔اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غزہ پر معاہدہ مشرق وسطی کے ایک نئے تاریخی دور کا آغاز ہے، آج 20 زندہ اسرائیلی یرغمالیوں اور 26 کی بقایا جات کو دو سال بعد اسرائیل کے حوالے کیا...
	امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ ایک نئے تاریخی مرحلے میں داخل ہو چکا ہے، جو نہ صرف اسرائیل بلکہ پوری دنیا کے لیے ایک بڑی کامیابی کی علامت ہے۔ اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اسرائیل نے وہ تمام اہداف حاصل کر لیے ہیں جو قوت اور استقامت کے بل پر ممکن تھے۔ صدر ٹرمپ نے زور دیا کہ اب وقت آ چکا ہے کہ میدانِ جنگ میں حاصل کی گئی کامیابیوں کو خطے میں دیرپا امن اور خوشحالی میں بدلا جائے۔ ان کے مطابق یہ عمل پورے مشرق وسطیٰ کے لیے امن کا راستہ کھول سکتا ہے۔ اپنے خطاب میں ٹرمپ نے ایران کے لیے بھی مثبت اشارے دیے اور کہا...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251013-08-30 کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت نے کراچی سمیت صوبے میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی، کسی قسم کے احتجاج، مظاہروں، دھرنوں، ریلیوں اور5سے زاiد افراد کے اجتماع کی اجازت نہیں ہوگی۔محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں امن و امان برقرار رکھنے اور عوامی مفاد و امن عامہ کے تحفظ کو یقینی بنانے کے پیش نظر ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔پابندی کا فیصلہ آئی جی سندھ کی سفارش پر کیا گیا، جنہوں نے مختلف پولیس رینج اور زونز کی رپورٹس کی روشنی میں حکومت کو آگاہ کیا تھا کہ موجودہ حالات میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے فوری اقدامات...
	 پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر اور گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی—فائل فوٹو پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کا  پارلیمانی وفد اسلام آباد میں گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی کی رہائش گاہ پہنچ گیا۔اس موقع پر وفد نے وزیرِ اعلیٰ کے انتخابات میں پیپلز پارٹی سے تعاون مانگ لیا۔پی ٹی آئی کے وفد میں اسد قیصر، عاطف خان، علی اصغر، جنید اکبر، ڈاکٹر امجد خان شامل تھے، ملاقات میں پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا بھی شریک تھے۔ تحریکِ انصاف کے وفد نے گورنر فیصل کریم کنڈی سےخیبر پختون خوا کے وزیرِ اعلیٰ کے انتخاب سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوری روایات کی پاسداری کی ہے۔وفد نے...
	خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں کوئلے کی کان بیٹھنے سے 5 مزدور جاں بحق ہوگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کے علاقے یاستہ طورہ واڑی میں مزدور کوئلے کی کان میں کام میں مصروف تھے کہ اچانک کان کا ایک حصہ بیٹھ گیا۔ ملبے تلے 6 کان کن دب گئے جن میں سے ایک کو زندہ نکال لیا گیا جبکہ 5 مزدوروں کی موت کی تصدیق ہو گئی۔ یہ بھی پڑھیں: مچھ: کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھرنے سے 3 کان کن جاں بحق جاں بحق ہونے والے تمام مزدوروں کا تعلق شانگلہ سے بتایا گیا ہے، جن میں تاج اللہ، زیورالرحمن، شوکت، ناز اللہ اور جان محمد شامل ہیں۔ حادثے کے بعد ریسکیو ٹیموں...
	  چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پاک افغان سرحد کی حالیہ صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کردیا۔ مطالبہ کیا افغان حکام علاقائی امن کے مفاد میں تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔ افغان فورسز کی جانب سے بلا اشتعال جارحیت علاقائی امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ افغان فورسز کی جانب سے بلا اشتعال جارحیت مشترکہ خوشحالی کے لیے ہونے والی اجتماعی کوششوں کیلئے بھی نقصان دہ ہے۔ پاکستان کی مسلح افواج نے عزم، تحمل اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ افغان فوج کے حملے کا جواب دیا ہے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ افغانستان کی سرزمین سے سرگرم دہشت گرد گروہوں کے خلاف...
	کراچی سمیت سندھ بھر میں دفعہ 144نافذ، احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں پر پابندی عائد،نوٹیفکیشن جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 12 October, 2025  سب نیوز کراچی (سب نیوز)سندھ حکومت نے صوبے بھر میں امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر ایک ماہ کے لیے دفعہ 144نافذ کردی، جس کے تحت احتجاج، مظاہرے، دھرنے اور ریلیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔اتوار کو سندھ حکومت نے صوبے بھر میں احتجاج، مظاہرے، دھرنے اور ریلیوں پر ایک ماہ کے لیے پابندی عائد کر دی ہے۔ اس حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی سیکشن 144ضابطہ فوجداری کے تحت نافذ کی گئی ہے، جس کے تحت 5 سے زائد افراد کے...
	خیبرپختونخوا: نئے وزیراعلیٰ کے لیے 4 امیدوار میدان میں آگئے، علی امین کا استعفیٰ منظور نہ ہونا بھی معمہ
	خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل مکمل ہوگیا، جہاں تحریک انصاف، مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور جمعیت علما اسلام (ف) کے امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے۔ مقررہ وقت ختم ہونے تک چاروں جماعتوں کے امیدواروں نے باقاعدہ طور پر کاغذات سیکریٹری خیبرپختونخوا اسمبلی کے پاس جمع کرائے۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ کے انتخاب میں باہر سے کسی کو مداخلت نہیں کرنی چاہیے، نامزد اُمیدوار سہیل آفریدی تحریک انصاف کی نمائندگی سہیل آفریدی، مسلم لیگ (ن) کی سردار شاہ جہاں یوسف، جے یو آئی (ف) کی مولانا لطف الرحمان اور پیپلز پارٹی کی ارباب زرک کررہے ہیں۔ دوسری جانب عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے انتخابی عمل میں حصہ...
	 کراچی:  سندھ حکومت نے صوبے بھر میں احتجاج، مظاہرے، دھرنے اور ریلیوں پر ایک ماہ کے لیے پابندی عائد کر دی ہے۔ سندھ حکومت نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے سیکشن 144 کے تحت ہر قسم کے احتجاج، مظاہرے، دھرنے، ریلیاں اور پانچ سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی عائد کر دی ہے۔ پابندی کا فیصلہ آئی جی سندھ کی سفارش پر کیا گیا، جنہوں نے مختلف پولیس رینج اور زونز کی رپورٹس کی روشنی میں حکومت کو آگاہ کیا تھا کہ موجودہ حالات میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے فوری اقدامات ضروری ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی صوبے بھر میں فوری طور پر نافذ العمل ہوگی اور ایک...
	حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی شخص یا گروہ کی جانب سے اس فیصلے کی خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کو سیکشن 188 تعزیراتِ پاکستان کے تحت مقدمہ درج کرنے کا اختیار حاصل ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے صوبے بھر میں احتجاج، مظاہرے، دھرنے اور ریلیوں پر ایک ماہ کے لیے پابندی عائد کر دی ہے۔ سندھ حکومت نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے سیکشن 144 کے تحت ہر قسم کے احتجاج، مظاہرے، دھرنے، ریلیاں اور پانچ سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ فیصلہ آئی جی سندھ کی سفارش پر کیا گیا، جنہوں نے مختلف پولیس رینج اور...
	وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتخاب کے سلسلے میں تحریکِ انصاف نے اپنے 80 ارکانِ اسمبلی کو وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں قیام پذیر کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق 80 سے زائد پی ٹی آئی ارکانِ اسمبلی کو سی ایم ہاؤس میں ٹھہرایا گیا ہے، جبکہ 5 سے 10 ارکان مختصر طور پر گھروں کو جا کر واپس آجاتے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے اراکین کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں رکھا گیا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ ارکانِ اسمبلی کو غیر ضروری کالز موصول کرنے یا جواب دینے سے بھی منع کر دیا گیا ہے۔ پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوا، جس میں اسد قیصر،...
	سندھ حکومت نے صوبے بھر میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی۔ محکمہ داخلہ سندھ نے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:سندھ حکومت کا ٹائر جلانے اور پائرو لائسز پلانٹس پر مکمل پابندی کا فیصلہ نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے تحت صوبے کے تمام اضلاع میں پانچ سے زائد افراد کے ایک جگہ جمع ہونے پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔ یہ پابندی ایک ماہ تک نافذالعمل رہے گی۔ سندھ حکومت کے مطابق یہ فیصلہ صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ آئی جی سندھ کی سفارش پر یہ اقدام ممکنہ بدامنی اور قانون شکنی...
	کراچی میں جرائم، بھتہ خوری اور دہشت گردی پرقابو پانے کیلیے رینجرز اور پولیس کا مشترکہ لائحہ عمل تیار
	شہر قائد میں جرائم، بھتہ خوری اور دہشت گرید کے واقعات کی روک تھام کیلیے رینجرز و پولیس نے مشترکہ لائحہ عمل تیار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں قائم رینجرز ہیڈ کوارٹرز (سندھ) میں میجر جنرل محمد شمریزاور آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت سیکیورٹی کانفرنس کا انعقا د کیا گیا۔ کانفرنس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ، تمام ڈی آئی جیز، جوائنٹ ڈی جی آئی بی، رینجرز اور حساس اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ کانفرنس میں شہر کی امن و امان کی مجموعی صورت حا ل کو بہتر بنانے کے لیے انتظامات کا جائزہ لیا گیا جبکہ اجلاس میں صوبے میں بالخصوص کراچی...
	برازیل کے دریا ریو نیگرو میں ایک جگوار کو توازن کھوتے اور پانی میں جدوجہد کرتے دیکھا گیا تو فوری طور پر ملٹری پولیس اور وائلڈ لائف ماہرین نے اسے بچانے کے لیے کارروائی کی۔ یہ بھی پڑھیں: غیر ممالک میں جانوروں کو بھی ڈوب کر مرنے نہیں دیا جاتا، امریکی ریسکیورز نے ہرن کے لیے جان لڑادی اہلکاروں نے عارضی فلوٹیشن ڈیوائس بنا کر جگوار کو پانی سے نکالا اور ساحل تک کھینچ لائے۔ بعد ازاں اسے ایک خصوصی ویٹرنری کلینک منتقل کیا گیا جہاں معائنے کے دوران جگوار کے جسم میں گولیوں کے نشانات اور چمڑی کے نیچے گولیوں کے ٹکڑے پائے گئے۔   View this post on Instagram   A post shared by @bpamb_am.pmam  ماہرین نے فوری...
	 کراچی:  وزیر منصوبہ بندی و ترقی سندھ جام خان شورو کی صدارت ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں کے فور سمیت مختلف منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ جام خان شورو نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ وفاقی سطح پر سندھ کے منصوبوں کے لیے اسلام آباد میں ایک سے دو افسران تعینات کیے جائیں۔ سیکریٹری تعلیم زاہد حسین عباسی نے بریفنگ میں بتایا کہ 9.3 ارب روپے لاگت کے تعلیمی منصوبوں کے لیے 100 فیصد فنڈز مختص کیے جا چکے ہیں، یہ تمام منصوبے 30 جون 2025 تک مکمل کر لیے جائیں گے، انہوں نے اجلاس میں 401 اسکولوں کی تعمیراتی پیش رفت پر بھی تفصیلی رپورٹ پیش کی۔ جام خان شورو نے ہدایت دی...
	پنجاب حکومت نے اعلان کیا ہے کہ متاثرین سیلاب کو مختلف نوعیت کی امداد دی جائے گی۔ امدادی چیکس کی تقسیم کا عمل 17 اکتوبر سے شروع کر دیا جائے گا۔ لواحقین فوت شدگان کے لیے 10 لاکھ روپے، پکا گھر مکمل تباہ 10 لاکھ روپے،کچا گھر مکمل تباہ 5 لاکھ روپے، بڑے مویشی کا نقصان 5 لاکھ روپے، چھوٹے جانورکا نقصان 50 ہزار روپے، 20 ہزار روپے فی ایکڑ فصل میں 25 فی صد نقصان پر۔ اور دیگر اعداد و شمار اگرچہ خوبصورت جدولوں میں ٹھہرتے ہیں، مگر ان کے پس منظر میں، عزیز و اقارب بچھڑگئے، کھیت بہہ گئے، مکان گرگئے، مویشی انڈیا سے آئی ہوئی منہ زور لہروں کی نذر ہوگئے،کچھ دیہات ایسے اجڑے کہ ابھی تک...
	یورپ کا سفر کرنے والے مسافروں کے لیے ایک بڑی تبدیلی متعارف کرائی جا رہی ہے، 12 اکتوبر 2025 سے شینگن معاہدے میں شامل 29  یورپی ممالک میں داخلے اور اخراج کے لیے نیا ڈیجیٹل انٹری اور ایگزٹ سسٹم نافذ ہو جائے گا۔ اس نظام کے تحت روایتی پاسپورٹ پر اسٹیمپ لگانے کا طریقہ ختم کر کے بایومیٹرک تصدیق یعنی چہرے اور انگلیوں کے نشانات متعارف کرائی جا رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: شینگن ویزا مسترد ہونے میں پاکستانی کس نمبر پر ہیں؟ یہ نیا نظام تمام غیر یورپی شہریوں پر لاگو ہوگا جو 90  دن یا اس سے کم مدت کے لیے یورپ کا دورہ کرتے ہیں، البتہ یورپی یونین کے شہریوں، رہائشیوں اور طویل مدتی ویزا یا رہائشی اجازت...
	اٹلی کی حکمران جماعت  ’برادرز آف اٹلی‘ نے ملک بھر میں برقع اور چہرہ چھپانے والے مذہبی لباس پر مکمل پابندی لگانے کی تجویز پیش کی ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق، مجوزہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں پر 3,000 یورو تک جرمانہ عائد کیا جا سکے گا۔  پابندی کہاں لاگو ہوگی؟ تجویز کے مطابق، پبلک مقامات، تعلیمی ادارے (اسکول، یونیورسٹی)، دفاتر اور تجارتی مراکز میں برقع یا کسی بھی ایسے لباس کی اجازت نہیں ہوگی جو چہرے کی شناختی نظام میں رکاوٹ بنتا ہو۔  قانون کی دیگر شقیں مجوزہ قانون میں برقع کی پابندی کے ساتھ ساتھ درج ذیل نکات شامل ہیں: عبادت گاہوں میں غیر ملکی فنڈنگ کی شفافیت کے سخت اصول۔ ورجنٹی ٹیسٹ (عفت کے غیر سائنسی...
	وینزویلا سے تعلق رکھنے والی ماریا کورینا ایک ممتاز سماجی کارکن ہیں جنہوں نے امن، انسانی حقوق، اور خواتین و بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: وہ جنگ زدہ اور بحران زدہ علاقوں میں متاثرین کی مدد، کمیونٹی میں تنازعات کے حل، اور انسانی حقوق کے فروغ کے لیے سرگرم رہیں۔ ماریا نے مقامی اور بین الاقوامی سطح پر مختلف پروگراموں کی قیادت کی اور متاثرین کو قانونی و سماجی مدد فراہم کی۔ ان کی انتھک کوششیں انہیں عالمی سطح پر پہچان دلوائی ہیں۔ عالمی پہچان اور نوبل امن انعام ماریا کی خدمات کو عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا اور انہیں نوبل امن انعام سے نوازا گیا۔ ان کا کہنا...
	چین اور شمالی کوریا دونوں کمیونسٹ پارٹی کی قیادت کے حامل سوشلسٹ ممالک ہیں، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 10 October, 2025  سب نیوز بیجنگ : چین کے صدر شی جن پھنگ نے ورکرز پارٹی آف کوریا کے جنرل سکریٹری کم جونگ اُن کو ایک خط بھیجا، جس میں ورکرز پارٹی آف کوریا کے 80ویں یوم تاسیس کے موقع پر مبارکباد پیش کی گئی۔جمعہ کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ ورکرز پارٹی آف کوریا کے 80ویں یوم تاسیس کے موقع پر ، میں سی پی سی کی سنٹرل کمیٹی اور اپنی جانب سے جنرل سکریٹری اور ورکرز پارٹی آف کوریا کی سنٹرل کمیٹی، ورکرز پارٹی آف کوریا کے تمام ارکان اور کوریائی عوام کو گرمجوش مبارکباد اور نیک...
	پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے لیے پری بڈنگ کا عمل مکمل ہو چکا ہے،پارلیمانی سیکرٹری برائے نجکاری آسیہ اسحاق صدیقی
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2025ء) پارلیمانی سیکرٹری برائے نجکاری آسیہ اسحاق صدیقی نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے لیے پری بڈنگ کا عمل مکمل ہو چکا ہےاور بولی نومبر کے آخر تک متوقع ہے۔(جاری ہے) جمعہ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فرسٹ ویمن بینک کے لیے بولیاں موصول ہو چکی ہیں اور فروخت و خریداری کا معاہدہ 17 اکتوبر کو طے شدہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کے فروخت و خریداری کے معاہدے کو رواں سال دسمبر سے پہلے حتمی شکل دینے کی توقع ہے۔ 
	 لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب میں دس روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ، جس کے تحت اسلحہ کی نمائش، عوامی اجتماعات اور لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی عائد ہوگی۔  تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں دس روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسلحہ کی نمائش، عوامی اجتماعات اور لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر مکمل پابندی ہو گی۔ تاہم نماز، شادی، جنازہ، دفاتر اور عدالتوں پر اس پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔ نوٹیفکیشن میں کہنا تھا کہ چار یا چار سے زائد افراد کے عوامی مقامات پر جمع ہونے پر پابندی عائد ہوگی۔ دوسری جانب صوبائی دارالحکومت...
	لاہور (خصوصی نامہ نگار) مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان سیاسی کشیدگی اور بیان بازی کے خاتمے پر اتفاقِ رائے کو خوش آئند اور ملک کے استحکام کے لیے مثبت پیش رفت قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت وطن عزیز کو درپیش معاشی، سیاسی اور سماجی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے قومی یکجہتی اور سیاسی برداشت کی اشد ضرورت ہے۔ ملک کی دو بڑی سیاسی جماعتوں کے درمیان محاذ آرائی کم ہونا ملک کے لیے نیک شگون ہے۔ حافظ عبدالکریم نے نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار کے کردار کو سراہا، جنہوں نے مصالحت کے عمل میں اہم اور متوازن کردار ادا کیا۔...
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 09 اکتوبر 2025ء) ایک حالیہ پیش رفت میں علی امین گنڈا پور نے خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ گنڈا پور نے خود اور پارٹی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے تصدیق کی کہ یہ فیصلہ پاکستان تحریک انصاف کے جیل میں بند چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔ کچھ پارٹی رہنماؤں اور سیاسی ماہرین کا ماننا ہے کہ علی امین گنڈا پور نہ صرف انتظامی معاملات میں ناکام رہے بلکہ وہ وفاقی حکومت پر دباؤ ڈالنے میں بھی ناکام رہے، خاص طور پر اس حوالے سے کہ معاملہ چاہے پارٹی چیئرمین عمران خان کی رہائی کا ہو یا خیبر پختونخوا کے عوام کے...
	روزینہ علی: پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین نے ضمنی انتخابات کے لیے پارٹی امیدواران سے درخواستیں طلب کر لیں۔پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی جانب سے  این اے 1 چترال اور این اے 18 ہری پور کی نشستوں کے لیے پارٹی امیدواران سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں ۔ دلچسپی رکھنے والے امیدواروں سے کہاگیاہے کہ درخواستیں 15 اکتوبر تک بنام سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین سید نیئر حسین بخاری کے نام ارسال کی جائیں ،امیدواران درخواست کے ساتھ پچاس ہزار روپے کا بینک ڈرافٹ بھی ارسال کرنے کے پابند ہیں۔  کیا نئے ججز کسی اور ملک سے لاکر لگائے گئے ہیں؟ جسٹس جمال مندوخیل 
	 اسلام آباد(نیوز ڈیسک) غزہ امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کے قافلے میں شامل سابق سینیٹر مشتاق احمد خان پاکستان پہنچ گئے۔  سابق سینیٹر مشتاق احمد خان غیر ملکی پرواز جی ایف 770 پر بحرین سے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے ہیں جہاں ان کا سیکڑوں افراد نے شاندار استقبال کیا۔ سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی آمد کے موقعے پر سینکڑوں افراد اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچ گئے، ایئرپورٹ پر فلسطینی پرچموں کی بہار آئی ہوئی ہے۔  7 اکتوبر کو نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے تصدیق کی تھی کہ جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد کو اسرائیل کی قید سے رہا کردیا گیا، ان کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت اردن میں...
	نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے اسرائیل اور فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے درمیان طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ خطے میں مستقل امن قائم کیا جائے۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق انتونیو گوتیریس نے فریقین سے اپیل کی کہ وہ معاہدے کی تمام شرائط پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں تاکہ مزید خونریزی کا سلسلہ ہمیشہ کے لیے رک جائے۔ گوتیریس نے اپنے بیان میں کہا کہ غزہ کے عوام طویل عرصے سے  بدترین انسانی بحران کا سامنا کر رہے ہیں، اس لیے انسانی امداد اور ضروری اشیا کی فراہمی میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں...
	 اسلام آ باد:  وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ میں جنگ بندی اور نسل کشی کے خاتمے کے لیے ہونے والے معاہدے کو مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کے قیام کا ایک تاریخی موقع قرار دیا ہے۔ سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مذاکراتی عمل میں قیادت اور ان کا عالمی امن کے لیے غیر متزلزل عزم قابلِ تعریف ہے۔ وزیراعظم نے قطر، مصر اور ترکی کی قیادت کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا، جنہوں نے معاہدے کے لیے انتھک محنت کی۔ شہباز شریف نے فلسطینیوں کو بھی زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بے مثال مصائب برداشت...
	غزہ امن معاہدہ مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کے قیام کا تاریخی موقع ہے، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 9 October, 2025  سب نیوز  اسلام آباد (آئی پی ایس) شہباز شریف نے اسرائیل اور حماس کے درمیان طے پانے والے غزہ امن معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں نسل کشی کے خاتمے کے لیے طے پانے والے معاہدے کا اعلان مشرقِ وسطیٰ میں دیرپا امن کے قیام کا ایک تاریخی موقع ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر اور ثالثی کرنے والے ممالک کی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ مکالمے اور مذاکرات کے پورے عمل کے دوران صدر ٹرمپ کی قیادت...
	ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ میں نسل کشی کے خاتمے کے معاہدے کو تاریخی موقع قرار دیا۔   شہباز شریف نے کہا کہ معاہدہ مشرقِ وسطیٰ میں دیرپا امن کے قیام کی راہ ہموار کرے گا۔ وزیراعظم نے صدر ٹرمپ کی عالمی امن کے لیے قیادت اور عزم کو سراہا۔  وزیراعظم نے کہا قطر، مصر اور ترکی کی قیادت نے امن معاہدے کے لیے قابلِ تحسین کردار ادا کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے فلسطینی عوام کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔  سونا مہنگا ہونے سے زیورات بننا بند، جیولرز کا کاروبار ٹھپ ہوگیا   شہباز  شریف نے مزید کہا کہ فلسطینی عوام نے ناقابلِ بیان مظالم سہے، ایسا ظلم دوبارہ نہیں ہونا چاہیے۔ وزیراعظم نے مسجد...
	وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ غزہ میں نسل کشی کے خاتمے کے لیے طے پانے والا معاہدہ مشرقِ وسطیٰ میں دائمی امن کے قیام کے لیے ایک تاریخی موقع ہے۔ یہ بھی پڑھیے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پاگیا، قطر نے تصدیق کر دی وزیراعظم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت اور مذاکراتی عمل میں اُن کا کردار عالمی امن کے لیے ان کی غیر متزلزل وابستگی کا مظہر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قطر، مصر اور ترکیہ کی دانا اور ثابت قدم قیادت کو بھی اس تاریخی معاہدے کے حصول کے لیے ان کی انتھک اور قابلِ ستائش کوششوں پر خراجِ تحسین...
	دارالحکومت مقدس سیکرٹریٹ نے مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے آس پاس کبوتروں کو کھلانے پر سخت پابندی عائد کرتے ہوئے خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے 1ہزار سعودی ریال جرمانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اقدام عوامی صحت کے تحفظ اور شہری ماحول کی صفائی برقرار رکھنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ سیکرٹریٹ کی جانب سے اس نئی پالیسی کے نفاذ کے لیے نگرانی کے مستقل پروگرام شروع کیے گئے ہیں اور شہریوں و زائرین سے بھی درخواست کی گئی ہے کہ وہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کی تصاویر بنا کر متعلقہ حکام کو فراہم کریں تاکہ کمیونٹی کی معاونت سے قانون کا مؤثر نفاذ ممکن ہو سکے۔ یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں حج 2026 کے لیے...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری) کراچی کی طرح ملک بھر میںای سگریٹ اور ویپ کے بڑھتے ہوئے استعمال اور نوجوانوں میں اس کے فروغ پر قابو پانے کے  لیے جلد ہی ایک اہم قانون سازی ہونے جا رہی ہے۔جس کے تحت 18 سال سے کم عمر بچوں کو ان مصنوعات کی فروخت کو سختی سے روکا جائے گا۔ 18 سال سے کم عمر بچوں کو ای سگریٹ، ویپ یا ای شیشہ فروخت کرنا قانونی جرم ہوگا۔الیکٹرانک نکوٹین مصنوعات کا پیکٹ محفوظ، غیر چھیڑ چھاڑ شدہ ہوگا، اور اس پر واضح طور پر درج ہوگا کہ یہ 18 سال سے کم عمر کے لیے نہیں ہے اور اس میں شامل اجزاء نشہ آور ہیں۔قانون کے مطابق کوئی بھی فرد پاکستان...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست کرناٹک سے تعلق رکھنے والے خاندان کے 7افراد مارکوناہلی ڈیم میں پانی کا بہاؤ تیز ہونے کے سبب ڈوب گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تقریباً 15 افراد پکنک کے لیے ڈیم پر آئے تھے۔ ان میں سے خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد نہانے کے لیے پانی میں گئے کہ اچانک ڈیم کے سائفن سسٹم سے زوردار پانی خارج ہونے لگا۔ ڈیم کے انجینئروں کا کہنا ہے کہ حادثہ پانی کے بہاؤ میں قدرتی اضافے کے سبب پیش آیا، تاہم سائفن کے اچانک کھلنے کی اصل وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 08 اکتوبر 2025ء) کپاس کا دھاگا کپڑا ہی نہیں بُنتا بلکہ دنیا بھر میں دیہی خاندانوں کی زندگیوں کو بھی آپس میں جوڑتا ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت (ایف اے او) کے مطابق، کپاس 80 ممالک میں 10 کروڑ سے زیادہ خاندانوں کا ذریعہ معاش ہے مگر موسمیاتی تبدیلی، پانی کی کمی اور منڈی کے مسائل اسے خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ایف اے او کے ماہر معاشیات المامون عمروک نے کہا ہے کہ کپاس صرف ریشہ نہیں بلکہ ایک ثقافت اور زندگی گزارنے کا طریقہ بھی ہے۔ یہ روزمرہ زندگی، معاش اور مقامی معیشتوں کو باہم یکجا کرتی ہے۔ Tweet URL کپاس کے عالمی دن (7 اکتوبر) کے موقع...
	مجھے بھی میڈیا سے خبریں ملی ہے کہ وزیر اعلیٰ کے لیے نامزد کیا گیا ہوں، پارٹی قیادت سے مجھے کوئی معلومات نہیں ملی، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے عہدے کے لیے نامزد محمد سہیل آفریدی کا بیان
	پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد سہیل آفریدی نے علی امین گنڈا پور کو عہدے سے ہٹانے اور انہیں وزیراعلیٰ کا امیدوار قرار دینے کی خبروں پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ مجھے بھی میڈیا سے خبریں ملی ہے کہ وزیر اعلیٰ کے لیے نامزد کیا گیا ہوں، پارٹی قیادت سے مجھے کوئی معلومات نہیں ملی۔تفصیلات کے مطابق محمد سہیل آفریدی  نے کہا کہ وزیر اعلی خیبرپختونخوا کی تبدیلی کے حوالےسےکوئی  پتہ نہیں، وزیر اعلی کی قیادت میں صوبہ بہتری کی طرف گامزن ہے ۔ نجی نیوز چینل نے دعویٰ کیا ہےکہ  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ سیاسی تنازعات کے باعث علی امین گنڈاپور سے استعفیٰ...
	سویڈن کی رائل اکیڈمی آف سائنسز نے اعلان کیا ہے کہ سعودی سائنسدان عمر بن یونس یاغی، جاپانی محقق سوسومو کیٹاگاوا اور آسٹریلوی ماہر رچرڈ روبسن کو کیمسٹری کے نوبل انعام 2025 سے نوازا گیا ہے۔ یہ اعزاز انہیں میٹل آرگینک فریم ورکس (MOFs) کی ایجاد پر دیا گیا، جو دھاتوں اور نامیاتی اجزا کو ملا کر ایسی جال دار ساختیں بناتی ہیں جو پانی، گیسوں اور آلودگیوں کے ذخیرے اور صفائی میں انقلاب برپا کر چکی ہیں۔ عالمِ عرب اور خصوصا سعودی عرب کے لیے یہ ایک تاریخی لمحہ ہے۔ پروفیسر عمر یاغی کی تحقیق نے خشک علاقوں میں فضا سے پانی نکالنے، آلودہ پانی صاف کرنے، کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرنے اور ہائیڈروجن ذخیرہ کرنے جیسے شعبوں میں...
	سندھ حکومت نے ٹائر جلانے اور پائرو لائسز پلانٹس پر مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ فیصلہ وزیراعلیٰ سندھ کی زیرِ صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا۔ سیکریٹری ماحولیات نے بریفنگ میں بتایا کہ ٹائر جلانے اور ناقص پلانٹس کے باعث فضا، مٹی اور پانی بری طرح آلودہ ہو رہے ہیں، جبکہ اس عمل سے سانس، دل اور اعصابی امراض میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: اسلام آباد: 6 مظاہرین گرفتار، ریڈ زون میں کسی کو بھی گڑبڑ کی اجازت نہیں، پولیس انہوں نے کہا کہ پائرو لائسز جیسے خطرناک عمل نے کراچی کی فضائی آلودگی کو تشویشناک سطح تک پہنچا دیا ہے۔ عوامی صحت کے تحفظ کے پیش نظر کابینہ...
	 لاہور:  نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین پر پاکستان کا غلط اقدام تنازع کشمیر کے لیے خطرناک ثابت ہوگا۔ اپنے بیان میں لیاقت بلوچ نے وزیراعظم شہباز شریف پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ٹرمپ امن منصوبہ تسلیم کر کے جنرل مشرف والی غلطی دہرائی ہے۔ لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ مسئلہ فلسطین پر پاکستان کا غلط اقدام تنازعِ کشمیر کے لیے مہلک ثابت ہوگا اور اس کے اثرات مستقبل میں ملکی خارجہ پالیسی پر گہرے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کے معاملے پر امت مسلمہ کو متحد ہو کر آواز بلند کرنی چاہیے، مگر افسوس کہ موجودہ حکومت نے قومی مؤقف کو کمزور کیا...
	 اسلام آباد میں پانی کی صورتحال پر ہونے والے ایک اہم اجلاس کے دوران انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) نے تربیلا ڈیم سے اضافی پانی چھوڑنے کی واپڈا کی درخواست متفقہ طور پر مسترد کر دی۔  نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق پانی کی سطح گزشتہ دس سال کی بلند ترین سطح پر پہنچنے اور قلت گزشتہ 33 سال کی کم ترین سطح پر ہونے کے بعد، انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) نے واپڈا کی درخواست کو متفقہ طور پر مسترد کر دیا کہ تربیلا کے ذخائر کا تقریباً نصف ایک ماہ کے اندر چھوڑ دیا جائے اور دو سرنگوں کے مکمل ہونے کی آخری تاریخ میں توسیع دی جائے۔ منگل کو ارسا ایڈوائزری کمیٹی (آئی اے...
	فٹبال کے عالمی اسٹار کریسٹیانو رونالڈو کھیل کے میدان سے باہر بھی صحت اور فلاحِ عامہ کے منصوبوں میں سرگرم ہیں۔ وہ ’انسپائر‘ (Inspire) نامی کمپنی کے شریک بانی ہیں، جو خوداعتمادی، خوبصورتی اور بالوں کی دیکھ بھال کے شعبے میں خدمات فراہم کرتی ہے۔ مشرقِ وسطیٰ میں توسیع، ریاض میں کلینکس کا قیام العربیہ نیوز کے مطابق رونالڈو نے سعودی نشریاتی ادارے ایم بی سی کے پروگرام ’لاؤڈ ایف ایم‘کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ انسپائر اپنی سرگرمیوں کو مشرقِ وسطیٰ میں توسیع دے رہی ہے، جس میں ریاض میں نئے کلینکس کا قیام بھی شامل ہے۔ ???????????? pic.twitter.com/5SOwwqSFR4 — Cristiano Ronaldo (@Cr7Fran4ever) October 7, 2025  انہوں نے سعودی عرب کے لیے اپنی محبت کا اظہار کرتے...
	ویب ڈیسک:  نادرا نے سمندر پار پاکستانیوں کی سہولت کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا۔ ترجمان نادرا کے مطابق کینیڈا، اٹلی، بحرین اور اردن میں پاکستانی سفارتخانوں کے اندر نادرا کاؤنٹرز قائم کر دیے گئے، کینیڈا کے دو شہروں مونٹریال اور وینکوور میں نادرا کاؤنٹرز فعال ہو چکے ہیں جبکہ اٹلی کے شہر میلان میں بھی پاکستانیوں کے لیے کاؤنٹر قائم کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب بحرین کے دارالحکومت مناما اور اردن کے شہر عمان میں بھی نادرا کاؤنٹرز کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔  صنم جاوید کو گرفتار کرلیا گیا  ترجمان نادرا کا کہنا ہے کہ بیرون ملک پانچ نئے کاؤنٹرز قائم کیے جا چکے ہیں جبکہ اگلے مرحلے میں اٹلی کے شہر روم میں...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">صنعا (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب نے یمن میں ہیضے سے نمٹنے کے لیے فوری منصوبے کا آغاز کردیا۔ اس منصوبے کو شاہ سلمان سینٹر فار ریلیف اینڈ ہیومینٹیرین ایکشن کے ذریعے مالی اعانت فراہم کی گئی۔ اس تعاون کے ذریعے سعودی عرب کا مقصد ہیضے کے کیسوں کو کم کرنا اور اس کے پھیلاؤ کو محدود کرنا ہے۔ یہ منصوبہ 4یمنی صوبوں عدن، حضرموت، حجہ اور صعدہ میں فضائی اور زمینی بندرگاہوں پر مسافروں کی نگرانی کے لیے طبی ٹیمیں تشکیل دے کر پڑوسی ممالک میں بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے حفاظتی اقدامات کے نفاذ کو بڑھاتا ہے۔ دسمبر تک ہیضے کے کیسوں کی تعداد تقریباً 2لاکھ 49ہزار 900 تک پہنچ گئی تھی۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
	سیاسی جماعتیں ووٹ بینک کے حصول کی سیاست کرتی ہیں۔ ان کی ہر سیاسی سرگرمی اپنے ووٹرز کو مطمئن کرنے بلکہ ووٹ بڑھانے کے لیے ہوتی ہے۔ مجھے یہ کہنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں کہ سیاسی جماعتیں اپنے ووٹ بینک کی قیدی ہوتی ہیں۔ ان کی حمائت اور مخالفت بھی ووٹ بینک کے تناظر میں ہی ہوتی ہے۔ ووٹ بینک کے خلاف سیاست ووٹ بینک میں کمی بلکہ خاتمے کے نتائج دیتی ہے۔ اس لیے میں سیاسی جماعتوں کی پالیسی کو ان کے ووٹ بینک کے تناظر میں دیکھتا ہوں۔ ووٹ بینک پر مصلحت اقتدارکے لیے ممکن ہے لیکن اس کے اچھے نتائج نہیں ہوتے۔ آجکل مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے درمیان لڑائی کو بھی ووٹ بینک کی سیاست...
	ذرائع کے مطابق گزشتہ روز صدرِ مملکت سے پارٹی راہنماؤں اور وفاقی وزیرِ داخلہ نے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور خصوصاً سندھ و پنجاب حکومت کے درمیان پائے جانے والے تناؤ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان بڑھتی ہوئی سیاسی کشیدگی کم کرنے کے لیے بیک ڈور رابطوں میں تیزی آگئی۔ ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں کے سرکردہ راہنماؤں کے درمیان رابطے بحال ہو گئے ہیں جبکہ اختلافات کے خاتمے کے لیے پسِ پردہ کوششیں جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے پارٹی راہنماؤں اور وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی...
	پی پی سے تنازع کے حل کیلئے ن لیگ متحرک: وزیراعظم کی واپسی تک انتظار کا مشورہ، معاملات حل کرنے کی یقین دہانی
	پی پی سے تنازع کے حل کیلئے ن لیگ متحرک: وزیراعظم کی واپسی تک انتظار کا مشورہ، معاملات حل کرنے کی یقین دہانی WhatsAppFacebookTwitter 0 7 October, 2025  سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پیپلز پارٹی سے تنازع کے حل کے لیے مسلم لیگ (ن) کے رہنما سرگرم ہوگئے، لیگی رہنماں نے پیپلز پارٹی کو وزیراعظم کی واپسی تک انتظار کا مشورہ دے دیا اور شہباز شریف کو پیپلز پارٹی سے بات چیت کی صورت حال سے آگاہ کردیا۔ دوسری طرف پیپلزپارٹی نے بات چیت سے معاملات کے حل کے لیے رضا مندی ظاہر کردی۔ منگل کو پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان جاری پارلیمانی تعطل کو ختم کرنے کے لیے مسلم لیگ (ن) کی اعلی...
	محکمہ تخفظ ماحولیات نے زیر زمین اور فضائی الودگی روک تھام کیلئے اقدام کے حوالے سے ہاوسنگ سوسائٹیز کے این او سی کو ٹریٹمنٹ پلانٹس لگانے سے مشروط کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے جلد نوٹیفکیشن بھی جاری کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ محکمہ تخفظ ماحولیات نے گھروں کے ہر سیوریج سسٹم کے ساتھ زیر زمین پانی کی ٹریٹمنٹ کرنے کیلئے جدید سسٹم لگانے کے احکامات جاری کئے تھے۔ پرائیویٹ اورسرکاری ہاوسنگ سوسائٹیوں کو اس امر کا پابند کیا جائے گا۔ سوسائٹئی کے اندر آٹھ کنال زمین پر سیوریج پانی کو ٹریٹمنٹ کرنے کیلئے پلانٹس لگایا جائے گا۔ مقصد زیرزمین اورفضائی الودگی کو دور کرنا اورزیر زمین پانی کی سطح بھی بلند کرنا ہے۔ ذرائع...
	 اسلام آباد: پاسپورٹ بنوانے والے شہریوں نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا صرف5 منٹ میں باری آجاتی ہے اور پاسپورٹ بنوانے کا پراسس بھی فوری مکمل ہوتا ہے۔  تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ایگزیکٹو پاسپورٹ آفس ڈیفنس کا اچانک دورہ کیا اور پاسپورٹ بنوانے کے لیے آئے شہریوں سے ملاقات کی۔ وزیرِ داخلہ نے شہریوں سے پاسپورٹ بنوانے کے عمل، سہولتوں اور وقت پر ڈلیوری کے بارے میں استفسار کیا۔ شہریوں نے پاسپورٹ بنوانے کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیرِ داخلہ کو بتایا کہ اب صرف پانچ منٹ میں باری آجاتی ہے اور پاسپورٹ بنوانے کا پورا عمل فوری طور پر مکمل ہو جاتا ہے۔ شہریوں کا کہنا...
	اسرائیلی جیل میں ہم پر کُتے چھوڑے گئے، رہائی پانے والے سابق سینیٹر مشتاق نے آنکھوں دیکھا حال بتا دیا
	اسرائیل نے سابق سینیٹر مشتاق احمد کو رہا کردیا ہے جس کے بعد وہ بحفاظت اردن میں موجود پاکستانی سفارت خانے پہنچ گئے ہیں۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ان کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے ایکس پر لکھا کہ سابق سینیٹر ‘اچھی صحت اور بلند حوصلے’ کے ساتھ ہیں، ہمارا سفارتخانہ ان کی مرضی اور آسانی کے مطابق ان کی وطن واپسی میں معاونت کے لیے تیار ہے۔ یہ بھی پڑھیے: اسرائیل نے سابق سینیٹر مشتاق احمد کو رہا کردیا، اسحاق ڈار کی تصدیق سابق سینیٹر نے رہائی کے بعد اپنے پہلے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کی آزادی کے لیے اڈیالہ جیل سے اسرائیلی جیل تک مزاحمت جاری رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ...
	وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ روز ہونے والی مسلسل بارش کے باعث راول ڈیم میں پانی کی سطح میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق ڈیم میں پانی کی سطح 1752 فٹ تک پہنچ گئی ہے۔ مزید پڑھیں: کیا راول ڈیم کا پانی فلٹریشن کے بعد بھی پینے کے لیے غیر محفوظ ہے؟ انتظامیہ نے بتایا کہ سپل ویز آج صبح 11 بجے کھولے جائیں گے، جبکہ اس عمل کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر نیلور کریں گے۔ ضلعی ترجمان کے مطابق تمام متعلقہ ادارے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نشیبی علاقوں اور ندی نالوں کے قریب جانے سے گریز کریں۔ مزید پڑھیں: بارشوں کے...
	پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 2025-26 کرکٹ سیزن کے لیے امپائروں اور میچ ریفریز کے پینلز کا اعلان کر دیا۔ اعلان کے مطابق میچ ریفری علی نقوی کے ساتھ امپائرز آصف یعقوب، فیصل خان آفریدی، راشد ریاض وقار اور سلیمہ امتیاز بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے انٹرنیشنل پینل آف میچ آفیشلز میں شامل ہیں۔ پی سی بی کے نیشنل ایلیٹ پینل آف میچ ریفریز اور سپلیمنٹری پینل آف میچ ریفریز میں 10، 10 ارکان شامل کیے گئے ہیں۔ اسی طرح نیشنل ایلیٹ پینل آف امپائرز میں 18 جبکہ سپلیمنٹری I پینل میں 14 امپائرز شامل ہیں۔ ملک بھر سے منتخب 40 امپائرز پر مشتمل ایمرجنگ پینل بھی آئندہ سیزن کے لیے تشکیل دیا گیا ہے۔...
	اسلام آباد: وزیرِ مملکت حذیفہ رحمان نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 15 سے 18 اراکینِ قومی اسمبلی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں اور نمبر گیم حکومت کے لیے کسی صورت مسئلہ نہیں ہے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق وزیر مملکت نے  کہا کہ موجودہ پارلیمانی صورتحال میں حکومت مستحکم ہے اور اپوزیشن کی جانب سے اگر کوئی عدم اعتماد لانے کی کوشش بھی کی گئی تو وہ کامیاب نہیں ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس بغیر پیپلز پارٹی کے بھی 163 ووٹ ہیں جبکہ اکثریت کے لیے 169 ووٹ درکار ہیں، لہٰذا صرف چند ووٹوں کا فرق رہ جاتا ہے،  پی ٹی آئی کے کئی لوگ ہمارے ساتھ...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک) شام میں عبوری پارلیمان کے ارکان کے انتخاب کا عمل مکمل ہوگیا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق اسمبلی کی تشکیل احمد الشرع کی طاقت کو مضبوط کرنے کے لیے کی جا رہی ہے، جن کی فوج نے ایک ایسے اتحاد کی قیادت کی تھی جس نے 13 سال سے زائد طویل خانہ جنگی کے بعد دسمبر میں طویل عرصے سے حکمران رہنے والے بشار الاسد کو اقتدار سے ہٹا دیا تھا۔ مقامی کمیٹیوں کے درجنوں ارکان شام کی نیشنل لائبریری کے باہر ووٹ ڈالنے کے لیے قطاروں میں کھڑے تھے۔منتظم کمیٹی کے مطابق 1500 سے زائد امیدواروں میں 14 فیصد خواتین تھیں، جب کہ تمام امیدوار اسمبلی کی 210 نشستوں کے لیے میدان میں تھے،جس کی مدتِ...
	صدی کی دریافت نے ایک بار پھر یہ ثابت کردیا ہے کہ زمین اپنی تہوں میں کبھی خاموش نہیں رہتی۔ وہ ہمیشہ ایسے راز سنبھالے رکھتی ہے جو ایک نہ ایک دن انسان کی آنکھوں کو حیرت میں ڈال دیتے ہیں۔ یوروگوئے کے دارالحکومت مونٹیویڈیو میں بھی یہی ہوا۔ محض ایک معمولی تعمیراتی منصوبہ، یعنی میوزیو ہسٹوریکو کابیلدو میں لفٹ لگانے کا کام، اچانک اس قدر بڑی دریافت کا سبب بن جائے گا، یہ کسی نے سوچا نہ تھا۔ لیکن مزدوروں کے اوزار زمین کی ان گہری تہوں کو چھو گئے جہاں صدیوں پرانی تہذیب اپنی خاموش گواہیاں سنبھالے بیٹھی تھی۔ یہ دریافت محض نوآبادیاتی اینٹوں یا چند ٹوٹی پھوٹی اشیاء کا انبار نہیں بلکہ ایک جیتی جاگتی تاریخ ہے...
	اطالوی پولیس نے پینٹر سیلواڈور ڈالی کی ایک نمائش سے 21 فن پاروں کو جعلی ہونے کے شک پر ضبط کر لیا۔ اطالوی شہر پارما میں منعقد ہونے والی نمائش “Dalí, Between Art and Myth”، پر چھاپہ مار کر مبینہ جعلی فن پارے ضبط کیے جن میں ڈرائنگ، ٹیپسٹریز اور انگریونگز شامل ہیں۔ فن پاروں کے اصل ہونے پر شک کا آغاز جنوری میں اس وقت بڑھے کیرابینیری آرٹ اسکواڈ کے روم یونٹ کے افسران نے معمول کی انسپیکشن کے دوران ہوا۔ انہوں نے فن پاروں میں کچھ مسئلہ ہونے کے حوالے سے بتایا۔ سینئر افسر ڈیئگو پوگلیو نے بتایا کہ ہم نے دیکھا کہ ڈسپلے پر ڈالی کے صرف لیتھوگراف، پوسٹر اور ڈرائنگز کے ساتھ کچھ مجسمے اور دیگر...
	وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو پائیدار معاشی شراکت داری میں بدلنے کے خواہاں ہیں۔ ’دونوں ممالک کے درمیان کاروباری روابط کا فروغ مشترکہ مفاد میں ہے، جبکہ نجی شعبہ دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرسکتا ہے۔‘ یہ بھی پڑھیں: پاکستان ملائیشیا کو 200 ملین ڈالرز کا گوشت برآمد کرے گا، وزیراعظم شہباز شریف کی ملائیشین ہم منصب کے ہمراہ گفتگو وزیراعظم نے یہ بات پیر کو کوالالمپور میں ’پاکستان ملائیشیا بزنس اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہی، جس میں ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم بھی شریک تھے۔ Addressed the Pakistan–Malaysia Business and Investment Conference in Kuala Lumpur this evening.Grateful to...
	اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اسمبلی کے سابق سپیکر اور تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے پیپلز پارٹی کو پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی سنجیدہ ہے تو عدم اعتماد لائیں، ہم ساتھ دینے کیلئے تیار ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم ہو گئے ہیں جس کے باعث راجہ پرویز اشرف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے قومی اسمبلی سے واک آوٹ کا اعلان کیا ، اس موقع پر اسد قیصر نے پیپلز پارٹی کو پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی سنجیدہ ہے تو عدم اعتماد لائیں، ہم ساتھ دینے کیلئے تیار ہیں، پیپلز پارٹی کی فرینڈلی فائرنگ اور فرینڈلی اپوزیشن کو ویلکم کرتے...
	عمران خان کی ہدایت کے بعد پی ٹی آئی نے سینیٹ اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے کے لیے ناموں پر اتفاق کر لیا
	اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی کی جانب سے سینیٹ اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے کے لیے نام سپیکر آفس کو آج بھیجے جائیں گے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس کو اپوزیشن لیڈر نامزد کیا گیا تھا، دونوں رہنماؤں کے ناموں پر پارٹی میں اختلافات چل رہے تھے۔ پارٹی کے بیشتر اراکین نے تحفظات کا اظہار کیا تھا، بانی چئیرمین کی ہدایت کے بعد دونوں رہنماؤں کے ناموں پر اتفاق ہوگیا۔ محمود خان اچکزائی اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی کے لئے اور علامہ راجہ ناصر عباس اپوزیشن لیڈر سینیٹ کے لیے نامزد کردیے گئے۔ تمام پی ٹی آئی ایم این ایز دونوں رہنمائوں کے ناموں...
	پی ٹی آئی کی جانب سے سینیٹ اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے کے لیے نام اسپیکر آفس کو آج بھیجے جائیں گے۔ ذرائع نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس کو اپوزیشن لیڈر نامزد کیا گیا تھا، دونوں رہنماؤں کے ناموں پر پارٹی میں اختلافات چل رہے تھے۔ ذرائع نے کہا کہ پارٹی کے بیشتر اراکین نے تحفظات کا اظہار کیا تھا، بانی چئیرمین کی ہدایت کے بعد دونوں رہنماؤں کے ناموں پر اتفاق ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق محمود خان اچکزائی اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی کے لئے اور  علامہ راجہ ناصر عباس اپوزیشن لیڈر سینیٹ کے لیے نامزد کردیے گئے۔ ذرائع کے مطابق تمام پی ٹی آئی ایم این ایز  دونوں رہنمائوں...
	دمشق: شام میں بشارالاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد پہلی عبوری پارلیمنٹ کے انتخابات کا عمل مکمل کرلیا گیا، تاہم اس عمل کو غیر جمہوری قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ پارلیمنٹ کے ایک تہائی ارکان کو براہِ راست عبوری رہنما احمد الشرع کی جانب سے نامزد کیا جا رہا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ انتخابات ایسے وقت میں منعقد ہوئے ہیں جب 13 سالہ خانہ جنگی کے بعد دسمبر میں بشارالاسد کی حکومت کا تختہ الٹ دیا گیا تھا۔ نئی اسمبلی کے قیام کو احمد الشرع کی طاقت کو مزید مستحکم کرنے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔ انتخابات میں 1500 سے زائد امیدوار میدان میں ہیں، جن میں صرف 14 فیصد خواتین...
	دمشق میں شام کی عبوری پارلیمنٹ کے ارکان کے انتخاب کے لیے مقامی کمیٹیوں نے ووٹنگ مکمل کر لی۔ نئی 210 رکنی اسمبلی میں سے ایک تہائی اراکین یعنی 70 براہِ راست صدر احمد الشراع خود مقرر کریں گے، جبکہ باقی دو تہائی ارکان مقامی کمیٹیوں کے ذریعے منتخب کیے جا رہے ہیں۔ یہ عمل سابق صدر بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد عبوری نظامِ حکومت کے قیام کا حصہ ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق قریباً 6,000 افراد نے ووٹ ڈالے اور 1,500 امیدوار میدان میں ہیں جن میں صرف 14 فیصد خواتین شامل ہیں۔ مزید پڑھیں: فلسطینیوں کو شامل کیے بغیر امن ناممکن‘، جماعت اسلامی ملین مارچ کرے گی’ شام کے کرد اکثریتی شمال مشرقی علاقے اور دروز...
	ہماری دنیا اس وقت ڈوب رہی ہے اور اس کے ڈوبنے کی رفتار بہت تیز ہے ۔ ہمارے ساحلی شہر ڈوب رہے ہیں اس کی وجہ گلوبل وارمنگ ہے۔ 1880 سے لے کر 2015تک کے 135سالوں میں امریکی موسمیاتی ادارے کے مطابق سمندر میں پانی کا لیول 21سے 24سینٹی میٹر بلند ہو چکا ہے ۔ اور جب کہ پچھلے 15سے 10برسوں میں پانی مزید بلند 11سے 12سینٹی میٹر ہو گیا ہے۔ ورلڈ اکنامک فورم کا کہنا ہے کہ 2100 تک 40کروڑ لوگ جو ساحلی شہروں میں آباد اور سمندر سے ایک کلومیٹر دور ہیں انھیں فوری طور پر اپنے شہروں کو چھوڑنا ہوگا ۔ یعنی ایک ارب لوگ 2050 تک گلوبل وارمنگ کی وجہ سے بے گھر ہو جائیں گے...
	لاہور: بھارت کی جانب سے دوبارہ پانی چھوڑے جانے کی میڈیا رپورٹس کے بعد شہری دریائے راوی میں پانی کا بہاؤ دیکھنے کے لیے جمع ہیں
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ 
	موسمیاتی تبدیلی ایک عالمی مسئلہ ہے جس کا اثردنیا بھر کے مختلف خطوں پر پڑ رہا ہے۔ پاکستان بھی اس سے متاثرہونے والے ممالک میں شامل ہے۔ لیکن ہمارے ہاں اس خطرناک صورتحال سے نمٹنے پر دھیان نہیں دیا جا رہا۔ کیا ہمیں خواب غفلت سے جگانے کے لیے مزید ہولناک تباہی کاانتظار کرنا پڑے گا؟ ہوتا یہ ہے کہ ہم کسی بھی سانحے کے کچھ عرصہ بعد اسے بُھلاکر پھر سے کاروبارحیات میں مصروف ہو جاتے ہیں۔ اس سے زیادہ کچھ نہیںہوتا کہ قدرتی آفات کو یادکرکے صرف افسوس کا ظہار کر لیا جاتا ہے۔ عملی کام کی طرف کوئی دھیان نہیں دیا جاتا۔ یہ من حیث القوم ہمارا المیہ رہا ہے کہ سوائے تقریریں جھاڑنے،پالیسیاں بنانے،تجاویزپیش کرنے اورباتیں...
	پیپلز پارٹی اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے درمیان بڑھتی کشیدگی، وزیراعظم کی نواز شریف سے صلح کرانے کی درخواست
	پیپلز پارٹی اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے درمیان بڑھتی کشیدگی، وزیراعظم کی نواز شریف سے صلح کرانے کی درخواست WhatsAppFacebookTwitter 0 5 October, 2025  سب نیوز لاہور (سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بڑے بھائی اور مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف سے ملاقات میں پیپلز پارٹی اور مریم نواز کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا اور ان سے حالات کو بہتر بنانے کے لیے کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔  تفصیلات کے مطابق ملائیشیا کے دو روزہ سرکاری دورے پر روانگی سے ایک دن قبل وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بڑے بھائی اور مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف سے ملاقات کی اور ان سے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن)کے درمیان...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گوادر (آن لائن) بلوچستان کے شہر گوادر اور جیوانی میں شدید پانی کے بحران کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کے تناظر میں پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ نے ہنگامی اجلاس میں پانی کی فراہمی کے لئے مشترکہ حکمت عملی وضع کی ہے۔ اکرہ اور سواد ڈیم کے خشک ہونے، شادی کور ڈیم پائپ لائن سے پانی کی چوری اور گوادر ڈی سیلینیشن پلانٹ کی غیر فعالی کے باعث علاقے میں پانی کی قلت سنگین ہوگئی تھی۔ اجلاس میں گوادر کے لیے یومیہ 24 لاکھ گیلن اور جیوانی کے لیے پانچ لاکھ گیلن پانی کی فراہمی کا ہدف مقرر کیا گیا۔ اس کے علاوہ شادی کور پائپ لائن سے پانی کے بہاؤ میں اضافہ اور ڈی سیلینیشن پلانٹ...