2025-05-08@17:38:56 GMT
تلاش کی گنتی: 15504
«کم بارشیں ہوئی»:
(نئی خبر)
لیبیا میں کشتی حادثہ کے نتیجہ میں جاں بحق ہونے والے مزید دو پاکستانیوں کی میتیں ہفتے کی رات لاہور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچا دی گئیں،جاں بحق افراد کا تعلق ضلع گوجرانوالہ سے تھا جن کی شناخت سفیان اور ندیم احمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔ میتیں ایئرپورٹ کے کارگو ڈیپارٹمنٹ میں وصول کی گئیں جہاں وزیر مملکت برائے پبلک افیئرز رانا مبشر حسین اور رکن صوبائی اسمبلی پنجاب میاں عمران جاوید نے ان کے اہل خانہ کو میتیں حوالے کیں۔ اس موقع پر مرحومین کے لیے دعا اور لواحقین سے اظہارِ تعزیت کیا گیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا مبشر حسین نے کہا کہ حکومت متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔ انہوں نے کشتی حادثے کو...
اسرائیل کے بین گوریون ایئرپورٹ کے نزدیک حوثیوں کے بیلسٹک میزائل حملے میں 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ حملے کے بعد ایئرپورٹ کی فضائی حدود کو پروازوں کے لیے بند کردیا گیا تاہم بعد میں اسے بحال کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: ایران کے بعد حوثیوں نے بھی اسرائیل پر حملہ کردیا میزائل حملے کے بعد اسرائیلی وزیردفاع نے حوثیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی ہم پر حملہ کرے گا ہم اس کا بھرپور جواب دیں گے جبکہ دوسری طرف یمن میں موجود حوثیوں باغیوں کے ایک سینیئر عہدیدار قطر کی ایک ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ اسرائیل کے اندر حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی ہماری صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے۔...
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے رہنماوں کو دی جانے والی بریفنگ عمران خان کے بغیر ادھوری ہے، اس وقت عمران خان ملک کے مقبول ترین لیڈر ہیں۔ تفصیلا ت کے مطابق اپنے ایک جاری کردہ بیان میں بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ پی ٹی آئی پاکستان کی مقبول ترین جماعت ہے، ملکی سلامتی کے کسی بھی اجلاس میں عمران خان کی شرکت وقت کی ضرورت ہے، عمران خان کو قومی فیصلوں میں شامل کرنا ناگزیر ہے، جعلی مقدمات ختم کر کے عمران خان کو مشاورت میں شامل کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک اس وقت اتحاد اور یگانگت کا متقاضی ہے، جعلی حکومت نے فسطائیت کے ذریعے قوم...
شانگلہ میں بار ایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ قوم اسی طرح متحد ہے جس طرح ہمارے آبائو اجداد کشمیر کی آزادی کی جدوجہد میں ثابت قدم رہے۔ اسلام ٹائمز۔ امور کشمیر و گلگت بلتستان کے وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے لیکن اگر بھارت نے جنگ مسلط کی تو پوری قوم دشمن کو شکست دینے کے لیے پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہو گی۔ ذرائع کے مطابق انجینئر امیرمقام نے ان خیالات کا اظہار ضلع شانگلہ میں مختلف بار ایسوسی ایشنز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام پاکستان اور اس کی مسلح افواج سے بے پناہ محبت و عقیدت...

اسلام آباد پولیس کی ایک اور شاندار کامیابی: سنٹورس مال سے اغوا ہونے والا تین سالہ بچہ بازیاب، اغوا کار خاتون گرفتار
اسلام آباد پولیس کی ایک اور شاندار کامیابی: سنٹورس مال سے اغوا ہونے والا تین سالہ بچہ بازیاب، اغوا کار خاتون گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 4 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد: تھانہ مارگلہ کی حدود میں واقع سنٹورس مال سے اغواء ہونے والا تین سالہ بچہ قلیل وقت میں بازیاب کرلیا گیا۔ اسلام آباد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اغواء میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا، جو بچوں کے اغواء کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھی۔ گرفتار خاتون سے تفتیش جاری ہے اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔ بچے کو بازیاب کر کے والدین کے حوالے کردیا گیا۔ ایس ایس پی سی ٹی ڈی نے بچے کی بحفاظت بازیابی کے بعد ویڈیو کال...
خالد کھوکھر— فائل فوٹو صدر کسان اتحاد خالد کھوکھر نے کہا ہے کہ دنیا میں کوئی نہیں جو پانی اور ہوا پر قابو پا سکے۔خالد کھوکھر اور دیگر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ کاشتکار سب سے بڑی آبادی ہے اور وہ سب پاکستان سے محبت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وطن کی محبت میں ہم سب ایک فورم پر ہیں، ہم میں کوئی سندھی بلوچی نہیں۔ 15 ارب روپے کا اعلان کر کے کسانوں کا مذاق اڑایا گیا:خالد کھوکھرصدر پاکستان کسان اتحاد خالد کھوکھر نے کہا ہے کہ 15 ارب روپے کا اعلان کر کے کسانوں کا مذاق اڑایا گیا ہے، اس طرح رہا تو اگلے سال گندم کاشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مودی سندھ طاس...
پاک بھارت جنگ کا سوچ بھی نہیں سکتے، جنگ ہوئی تو کنٹرول سے باہر ہو جائیگی، امریکی کانگریس مین WhatsAppFacebookTwitter 0 4 May, 2025 سب نیوز نیویارک: امریکی کانگریس کے دو ریپبلکن اراکین نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا اور امریکا کو ایسی کسی بھی صورتحال کو روکنے میں فعال کردار ادا کرنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیویارک کے ایک ہوٹل میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں امریکی رکنِ کانگریس لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) جیک برگمین اور لیفٹیننٹ کرنل (ریٹائرڈ) کیتھ سیلف مہمانِ خصوصی تھے جبکہ پاکستانی امریکن تنویر احمد سمیت متعدد...
جدہ (ویب ڈیسک) خلیج تعاون کونسل نے جنوبی ایشیا کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان اور بھارت سے فوری مذاکرات شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اپنے بیان میں خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل جاسم البدیوی نے پہلگام میں سیاحوں پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے تحمل کا مظاہرہ کرنے، بات چیت کی زبان کو ترجیح دینے پر زور دیا۔ انہوں نے بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق اختلافات کے حل کیلئے پرامن ذرائع اختیار کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا، دہشت گردی کی مخالفت میں خلیج تعاون کونسل کے اصولی مؤقف کا بھی اعادہ کیا۔ خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل کا یہ بھی کہنا تھا کہ...
وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان—فائل فوٹو وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ بھارت کا جھوٹ دنیا کے سامنے ایکسپوز ہو چکا ہے۔ٹیکسلا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلگام حملے پر وزیرِ اعظم نے انڈیپینڈنٹ کمیشن بنانے کی بات کی تھی۔رانا مشہود خان کا کہنا ہے کہ کشمیر میں 75 سال سے عوام کے ساتھ ظلم و زیادتی کی جارہی ہے، بھارت میں تمام اقلیتوں کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے۔ پہلگام حملہ، افغانستان سے لایا گیا جدید امریکی اسلحہ استعمال کیا گیا، بھارتی دعویٰاسلام آباد 22 اپریل کو پہلگام میں ہونے والی... انہوں نے کہا کہ آج بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے...
بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی، ایم) کے صدر سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ، عدلیہ اور دیگر فورمز عوام کے حقوق کے تحفظ میں ناکام رہے ہیں۔ نجی اخبار میں شائع خبر کے مطابق گزشتہ شب شاہوانی اسٹیڈیم میں پارٹی کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مینگل نے کہا کہ ان کی جماعت اپنی سیاست کے لیے حکومت سے اجازت لینے کی زحمت نہیں کرے گی، جب حکومت ہم سے احتجاج نہ کرنے کے لیے کہتی ہے، تو ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی غلط پالیسیوں کو ترک کرے، جو لوگوں کو احتجاج کرنے پر مجبور کرتی ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ اگر حکام لوگوں اور بلوچ خواتین کی بے حرمتی کرتے ہیں،...
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 میں آج لاہور قلندرزاور کراچی کنگز مدِمقابل ہوں گے۔ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں میچ رات 8 بجے شروع ہوگا، لاہورقلندرز کی قیادت فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کر رہے ہیں جبکہ کراچی کنگز کی باگ ڈور آسٹریلوی تجربہ کار اوپنر ڈیوڈ وارنر کے ہاتھ میں ہے۔ دونوں ٹیمیں پوائنٹس ٹیبل پر بہتر پوزیشن حاصل کرنے کیلئے بھرپور تیاری کیساتھ میدان میں اتریں گی۔ شائقین کرکٹ اس میچ کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں کیونکہ قلندرز اور کنگز کے درمیان مقابلے ہمیشہ سے ہائی وولٹیج ثابت ہوئے ہیں۔ Post Views: 1
لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستانی اوپننگ بیٹر صائم ایوب نے کہا ہے کہ مکمل فٹ ہوں اس لیے پی ایس ایل کے میچز کھیل رہا ہوں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر انٹرویو دیتے ہوئے صائم ایوب کا کہنا تھا کہ علاج کے دوران ڈاکٹر کو کہہ دیا تھا،میچ کے لیے مکمل فٹ ہونے کے بعد پاکستان جاؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی سی چمپئنز ٹرافی کھیلنے کی خواہش تھی، انجری کے بعد اکیلے رہ کر منفی سوچ کو دور رکھنے کے کوشش کرتا تھا، ناکامی کیرئیر کا اہم حصہ ہوتی ہے، ناکامیوں سے اپنے اندر کمی کو تلاش کرنے کاموقع ملتا ہے۔ پاکستانی اوپننگ بیٹر کا مزید کہنا تھا کہ جب کرکٹ شروع کی تو سوچا تھا کرکٹ...
پاکستان کے سینئر اداکار اور ہدایتکار شہود علوی نے اپنی دوسری بیٹی رخصت کر دی، عریجہ علوی کی شادی اور ولیمے کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر چھا گئیں۔ شہود علوی کی زندگی کا ایک یادگار لمحہ، جب ان کی چھوٹی بیٹی عریجہ علوی دلہن بن کر اپنے نئے گھر روانہ ہوئیں، اپنی جذباتی طبیعت اور بیٹیوں سے محبت میں ڈوبے شہود علوی نے یہ لمحات مداحوں کے ساتھ بھی شیئر کیے۔ عریجہ علوی نے بارات کے موقع پر گہرے سرخ رنگ کا خوبصورت غرارہ زیب تن کیا، جو خالصتاً مشرقی روایات کی جھلک پیش کرتا تھا جبکہ شہود علوی کی آنکھوں میں جذبات کا سمندر چھپا ہوا تھا۔ شہود علوی نے اپنی دوسری بیٹی رخصت کر دی...
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایمان علی کی والدہ اور سینئر فنکارہ حمیرا عابد علی رضائے الہی سے انتقال کرگئیں۔ اداکارہ کی بہن رحما علی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے والدہ کے انتقال کی اطلاع دی ہے۔ انہوں نے مداحوں سے مرحومہ کی مغفرت کے لیے دعا کی اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ میری والدہ آج صبح انتقال کرگئیں برائے مہربانی ان کے لیے دعا کریں۔ اداکارہ کی والدہ کے انتقال پر شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات، ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ Post Views: 2
انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جوز بٹلر نے انڈین پریمیئرلیگ (آئی پی ایل) میں بھارت کے سوریاکمار یادیو کا تیز ترین 4 ہزار رنز بنانے کا تیسرا نمبر اپنے نام کرلیا۔ آئی پی ایل میں گجرات ٹائٹنز کی نمائندگی کرنے والے جوز بٹلر نے سن رائزز حیدرآباد کے خلاف میچ میں یہ ریکارڈ بنایا اور اپنی ٹیم کو پلے آف تک رسائی دلائی۔ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی پی ایل کے 51 ویں میچ میں جب گجرات ٹائٹنز نے بیٹنگ شروع کی تو کپتان شبھمن گل اور سدھرسن نے شان دار آغاز کیا اور بالترتیب 76 اور 48 رنز کی اننگز کھیلی۔ جوز بٹلر کو میچ سے قبل آئی پی ایل میں...
پاک بھارت کشیدگی؛ وزیر داخلہ آج خلیجی ممالک کے دورے پر روانہ ہوں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 4 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد: وقاقی وزیر داخلہ محسن نقوی پہلگام واقعے اور خطے کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر آج خلیجی ممالک کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی جارحیت کے باعث خطے کی کشیدہ صورتحال پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایک روزہ دورہ پر عمان پہنچیں گے اور اعلی حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ مقبوضہ کشمیر میں پہلگام واقعے کے بعد وزیرِاعظم شہباز شریف اور نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے موجودہ پاک بھارت کشیدگی پر عالمی رہنماؤں سے رابطے کیے ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف سے ترک سفیر نے...
پاکستان سے بھارت جانے والی سیما حیدر پر کالے جادو کا الزام لگانے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک شخص پاکستانی شہری سیما حیدر اور ان کے شوہر سچن مینا کے گھر میں زبردستی داخل ہو گیا جس کے بعد ایک بڑا تنازعہ کھڑا ہوا۔ رپورٹ کے مطابق اطلاع ملتے ہی پولیس فوراً موقع پر پہنچ گئی اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت تیجس کے نام سے ہوئی ہے، جو گجرات کا رہائشی ہے جو ذہنی بیماری کا شکار ہے۔ پولیس کے مطابق تیجس نے تفتیش کے دوران الزام عائد کیا کہ سیما حیدر اور سچن مینا نے اس پر ”کالا جادو“ کرایا ہے۔ ملزم کا مزید کہنا...
مقبوضہ کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللّٰہ کی نئی دلی میں وزیراعظم مودی سے ملاقات ہوئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم مودی اور عمر عبداللّٰہ کے درمیان ملاقات 30 منٹ جاری رہی۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پہلگام حملے سمیت دیگر امور پر بات چیت ہوئی۔ Post Views: 2
مشرقی ایشیا کے اہم ملک ملیشیا نے بھارت سے تنازع میں پاکستانی مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ، سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ملائیشیا کے وزیر خارجہ داتو سیری محمد حسن سے ٹیلی فون پر بات چیت کی اور انہیں موجودہ علاقائی پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیا۔ اسحاق ڈار نے بھارت کے اشتعال انگیز اقدامات کو واضح طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے بے بنیاد الزامات، اشتعال انگیز پروپیگنڈہ، اور سندھ طاس معاہدے کو التوا میں رکھنے کا یکطرفہ فیصلہ معاہدے کی دفعات اور بین الاقوامی قانونی ذمہ داریوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے اپنی...
ویب ڈیسک: امریکا کے رکن کانگریس لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ کیتھ سیلف نے کہا ہے کہ دو ایٹمی طاقتوں پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔ پاکستانی امریکن تنویر احمد سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک بار جنگ شروع ہوجائے تو اسے کنٹرول نہیں کیا جاسکتا۔ اس موقع پر ڈیموکریٹک رکن کانگریس لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ جیک برگمین نے کہا کہ امریکا کو ہم خیال آزاد ممالک کے ساتھ مل کر کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ ناکامیوں سے بچا جائے۔ قصور : پسند کی شادی نہ ہونے پراپنےہی گھر کا صفایا کرنے والی لڑکی پکڑی گئی دونوں اراکین کانگریس نے یہ بات پاکستانی امریکن تنویر احمد کے اس سوال پر کہی کہ...
شہود علوی ایک ورسٹائل اداکار اور ایک لڑکی کے والد ہیں جنہوں نے اپنی بیٹیوں کے ساتھ پیار بانٹنے سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے۔ وہ ایک پُرعزم انسنا ہیں، انہوں نے اس مقام تک پہنچنے کے لیے کام کیا جہاں وہ آج ہیں۔ شہود علوی نے ہمیشہ شیئر کیا ہے کہ وہ اپنے خاندان سے کتنا پیار کرتا ہے۔ اس نے معاشرتی اصولوں کا مقابلہ کیا ہے اور اس کی بیٹیاں تعلیم یافتہ اور خود مختار ہیں۔ ان کی بڑی بیٹی اریبہ جو کہ ایک اداکارہ بھی ہیں کی شادی کچھ عرصہ قبل ہوئی تھی اور اب ان کی دوسری بیٹی شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہے۔ شہود علوی نے بتایا کہ ان کی بیٹی عریجہ اپنی...
ویب ڈیسک:جامشورو میں تیز آندھی اور طوفان کے باعث حیسکو ریجن میں 300 سے زائد فیڈرز ٹرپ کرگئے ہیں۔ فیڈرز ٹرپ ہونے کے باعث حیدرآباد شہر سمیت مختلف علاقوں کی بجلی معطل رہنے سے شہری کرب میں مبتلا ہیں۔ ترجمان حیسکو کے مطابق فیڈرز کی بحالی کا کام جاری ہے، 150 سے زائد فیڈرز بحال ہوچکے ہیں۔ تیز آندھی کے سبب ٹاور گرنے سے بولا خان اور احمد خان گرڈ اسٹیشنوں کی بجلی بھی معطل ہے۔ قصور : پسند کی شادی نہ ہونے پراپنےہی گھر کا صفایا کرنے والی لڑکی پکڑی گئی
بھارت میں خصوصی پولیس سی آر پی ایف کے اہلکار منیر احمد کو پاکستانی خاتون سے شادی خفیہ رکھنے کے الزام میں نوکری سے برطرف کردیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جموں سے تعلق رکھنے والے منیر احمد نے 2017 میں سی آر پی ایف میں شمولیت اختیار کی تھی اور گزشتہ سال مئی میں پاکستانی خاتون مینل خان سے آن لائن شادی کی جو اس سال فروری میں اٹاری بارڈر کے ذریعے مختصر مدت ویزے پر بھارت پہنچیں۔ یہ بھی پڑھیے: واہگہ بارڈر کے راستے پاکستانی شہریوں کی بھارت سے آج واپسی کا امکان تاہم منیر احمد نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے 2024 میں شادی کی اجازت اپنے ہیڈکوارٹر سے لی...
لاہور (کامرس رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی وخصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ معاشی ترقی کے لیے برآمدات کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے،نوجوان قیمتی اثاثہ ہیں، ملک کا روشن مستقبل "اڑان پاکستان" منصوبہ کی کامیابی سے وابستہ ہے۔ پاکستان کو زرعی معیشت سے ٹیکنو اکانومی میں تبدیل ہونا ہوگا،ملک ترقی کی چوتھی پرواز کے دہانے پر ہے ۔ استحکام اور وژن ہی کامیابی کی کنجی ہیں، اب غلطیوں کی کوئی گنجائش نہیں، بطور قوم ملکی تعمیر و ترقی کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہو گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی میں بجٹ سمٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر...
جرنل PLOS میڈیسن میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق طبی دیکھ بھال ترک کرنے کے بعد مردوں کے ہائی بلڈ پریشر، ذیابیطس اور ایڈز سے مرنے کا امکان خواتین کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:کیا ڈارک چاکلیٹ کھانے سے شوگر کا مرض کنٹرول ہوسکتا ہے؟ محققین کے مطابق نتائج سے پتا چلتا ہے کہ مردوں کو احتیاطی نگہداشت اور صحت کی دیکھ بھال میں حصہ لینے کی ترغیب دینے کے لیے مزید توجہ کی ضرورت ہے۔ یونیورسٹی آف سدرن ڈنمارک میں صحت عامہ کی ایسوسی ایٹ پروفیسر سینیئر محقق انجیلا چانگ کے مطابق میڈیسن کو یہ بھی قبول کرنے کی ضرورت ہے کہ جب صحت کی دیکھ بھال کے رہنما خطوط اور علاج کی بات آتی ہے...
پہلگام واقعے کے بعد سے اب تک انڈیا اور پاکستان کے درمیان کشیدگی جاری ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان جنگ کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پہلگام واقعہ کے بعد پاکستان کا ردعمل ذمہ دارانہ رہا، بھارت ثبوت دینے میں ناکام رہا ہے، وزیر اعظم محمد شہباز شریف واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کے نامور سپر اسٹارز کے سوشل میڈیا اکاونٹس بھی بلاک کیے جا رہے ہیں۔ یہ کہنا بالکل غلط نہیں ہوگا کہ بھارت خطے میں بجائے امن کے جنگی صورتحال کو بڑھاوا دے رہا ہے جو کہ خطے اور پوری دنیا کے لیے نقصان کا باعث ثابت ہوسکتا ہے۔ اگر بھارت کا جنگی جنون ختم نہ ہوا اور دونوں ممالک کے درمیان جنگ...

بھارت کی بڑھتی ہوئی انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے کیلیے جارحانہ حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے، مشعال ملک
ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حریت رہنما کی اہلیہ نے خبردار کیا کہ انتہا پسند بھارت علاقائی اور عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ بنتا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کو بھارت کی بڑھتی ہوئی انتہا پسندی کا موثر انداز میں مقابلہ کرنے کے لیے ایک جارحانہ حکمت عملی اپنانی چاہیے۔ ذرائع کے مطابق مشعال ملک نے جو غیر قانونی طور پر نظربند سینئر حریت رہنما محمد یاسین ملک کی اہلیہ ہیں، ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خبردار کیا کہ انتہا پسند بھارت علاقائی اور عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ بنتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان شملہ معاہدے سے فوری...
امریکن کانگریس کے 2 اراکین کا کہنا ہے کہ پاک بھارت جنگ کا تصور ہی نہیں کیا جاسکتا اور امریکا کو ایسی کسی صورتحال کو روکنے میں کردار ادا کرنا چاہیے۔ یہ بھی پڑھیں: پہلگام واقعہ: سوئٹزر لینڈ کے بعد یونان نے بھی پاکستان کی تجویز کی حمایت کردی پاکستانی امریکن تنویر احمد سے گفتگو کرتے ہوئے امریکا کے رکن کانگریس لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ کیتھ سیلف نے کہا کہ 2 ایٹمی طاقتوں پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔ کیتھ سیلف نے کہا کہ ایک بار جنگ شروع ہوجائے تو اسے کنٹرول نہیں کیا جاسکتا۔ مزید پڑھے: پہلگام واقعہ کے بعد پاکستان کا ردعمل ذمہ دارانہ رہا، بھارت ثبوت دینے میں ناکام رہا ہے، وزیر اعظم محمد...
کشمیر میں حالیہ حملے کے بعد بھارتی جارحانہ اقدامات کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال پر پاکستان گہری نظر رکھے ہوئے ہے جب مناسب وقت آئے گا تو پاکستان اجلاس بلانے کی درخواست کرے گا دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے ، نہ صرف پاکستان بلکہ شمالی امریکا تک کے معاملات میںیہ بات دستاویزی طور پر ثابت ہو چکی ہے پاکستان خود دہشت گردی کا شکار ملک ہے ، مستقل مندوب عاصم افتخار بھارت سے بڑھتی کشیدگی کے باعث پاکستان نے سلامتی کونسل اجلاس بلانے پر غور شروع کردیا۔مقبوضہ کشمیر میں حالیہ حملے کے بعد بھارتی جارحانہ اقدامات کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال پر پاکستان گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل...
ہمارے لوگوں کو بے عزت کروگے ، ہماری نسل کشی کروگے ، ہماری خواتین کو سڑکوں پر گھسیٹو گے ، ہمارے نوجوانوں کی مسخ شدہ لاشیں پھینکو گے تو اس کے بعد بھی آپ کہو گے کہ ہم خاموش رہیں ہم پاکستان کی پارلیمنٹ اور عدلیہ سمیت تمام فورمز پر گئے لیکن ہمیں مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملا اس لیے اب ہماری جماعت قومی اور عوامی مزاحمت کی جدوجہد اور سیاست کرے گی، احتجاجی جلسے سے خطاب بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ۔کوئٹہ کے شاہوانی اسٹیڈیم میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کے دیگر رہنمائوں اور کارکنوں کی رہائی کے لیے منعقدہ احتجاجی...
موجودہ حالات میںچین کے ساتھ مشترکہ فوجی تعاون کی بات چیت شروع کرنا ضروری ہے بنگلادیش کے عبوری سربراہ محمد یونس کے قریبی ساتھی فضل الرحمان کا بھارت کو کرار جواب بنگلادیش کے سابق آرمی آفیسر فضل الرحمان نے خبردار کیا ہے کہ اگر پاکستان پر حملہ ہوا تو ہم بھارت کی 7شمال مشرقی ریاستوں پر قبضہ کرلیں گے ۔بھارت کو یہ دھمکی بنگلا دیش کے سابق میجر جنرل فضل الرحمان نے بنگالی زبان میں کی کئی گئی اپنی ایک پوسٹ میں دی۔خیال رہے کہ سابق میجر جنرل فضل الرحمان بنگلا دیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر محمد یونس کے قریبی ساتھی اور نیشنل انڈیپنڈنٹ انویسٹی گیشن کمیشن کے سربراہ ہیں۔سابق میجر جنرل نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا...
کراچی: شہر قائد میں رات گئے فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ خاتون اور بچی سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بلدیہ ٹاون رئیس گوٹھ ستارہ بائی پاس کرش پلانٹ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 50 سالہ عبدالرشید کے نام سے ہوئی، اہل علاقہ کی اطلاع پر موچکو تھا کی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی ، مقتول پریا گوٹھ کا رہائشی تھا اور مزدور تھا۔ مزید پڑھیں: کراچی، ڈیفنس اور بفرزون میں فائرنگ کے واقعات میں 5 سالہ بچی سمیت 2 افراد زخمی پولیس کے مطابق واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش...
بالی ووڈ کی معروف کوریوگرافر فرح خان نے انکشاف کیا ہے کہ شاہ رخ خان نے میرے باورچی دلیپ کے ساتھ اشتہار کرتے ہوئے دلچسپ بات کہی تھی۔ فرح خان نے اپنے نئے ویلاگ میں اُس واقعے کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ میرے خانسامے دلیپ نے حال ہی میں مشہور ای کامرس برانڈ کے لیے ایک اشتہار میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کیا۔ فرح خان نے مزید بتایا کہ جب میں نے اس اشتہار کے بارے میں شاہ رخ سے بات کی تو اس نے ہنستے ہوئے کہا کہ دیکھ میرا کیا وقت چل رہا ہے، تیرے کُک کے ساتھ ایڈ کر رہا ہوں۔ جس پر فرح خان نے بھی مزاحیہ انداز میں جواب دیا کہ تو میرے وقت کا سوچ، میں تجھے چھوڑ کر...
معروف اداکار نوازالدین صدیقی نے حالیہ انٹرویو میں سلمان خان کی نئی فلم "سکندر” کی ناکامی پر کھل کر بات کی۔ نواز الدین صدیقی نے فلم کی ناکامی کا سارا ملبہ صرف اداکار پر ڈالنے کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ اداکار اکیلا فلم نہیں بناتا، ناکامی کے ذمہ دار ہدایتکار اور مصنفین بھی ہیں۔ اداکار نواز الدین صدیقی نے سلمان خان کو ایک فراخ دل اور جذباتی اداکار قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر فلم نہ چلے تو ہدایتکاروں اور لکھاریوں کو بھی جوابدہ ہونا چاہیے۔ نوازالدین نے کہا کہ سلمان خان سب کچھ پلیٹ میں رکھ کر دے رہے ہیں۔ اگر ڈائریکٹر محنت نہ کرے تو پھر سارا الزام اسٹار پر کیوں؟ انھوں نے مزید کہا کہ فلم بنانا ایک مشترکہ فن...
آبی جارحیت اور ہر قسم کی تجارت بند کرنے کے بعد ہواس باختہ بھارت نے ایک اور جارحانہ قدم اٹھاتے ہوئے پاکستانی پرچم والے بحری جہازوں کے داخلے پر بھی پابندی عائد کر دی۔بھارت نے پہلگام کے بے بنیاد واقعے کو جواز بناتے ہوئے پہلے آبی جارحیت کرتے ہوئے پاکستان سے سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر ختم کرنے کا اعلان کیا اور پھر بھارت نے پاکستان سے تمام اشیا کی براہ راست یا بالواسطہ درآمد پر پابندی لگا دی۔اب بھارت نے ایک اور جارحانہ قدم اٹھاتے ہوئے پاکستانی پرچم والے بحری جہازوں کے داخلے پر پابندی لگادی۔ڈائریکٹریٹ جنرل شپنگ ممبئی کا کہنا ہے کہ پاکستانی پرچم والے بحری جہاز کی بھارت کی کسی بھی بندرگاہ میں داخلے پر پابندی...
پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر نے جمعہ کے روز کنٹرول لائن کے قریبی رہائشیوں کو خوراک کا ذخیرہ کرنے کی ہدایت کی ہے کیونکہ پہلگام میں گذشتہ ماہ ایک مہلک حملے کے بعد روایتی حریفوں کے درمیان سرحدی کشیدگی جاری ہے۔بھارت نے 22 اپریل کو پہلگام حملے کا الزام پاکستان پر عائد کیا ہے جبکہ اسلام آباد نے اس کی تردید کی ہے۔جوہری ہتھیاروں سے آراستہ ہمسایہ ممالک کے درمیان مسلسل آٹھ راتوں تک فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہا ہے۔پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے وزیرِ اعظم چوہدری انوار الحق نے جمعہ کو مقامی اسمبلی کو بتایا، "لائن آف کنٹرول (ایل او سی) سے ملحق 13 حلقوں میں دو ماہ کے لیے خوراک کا ذخیرہ کرنے کی ہدایات جاری کی...
یکم مئی کی صبح ہمیشہ ایک تلخ ماضی اور امید بھرے کل کے درمیان جھولتی نظر آتی ہے۔ جب سورج افق پر اُبھرتا ہے تو اُس کی کرنیں فقط ایک نئے دن کا آغاز نہیں کرتیں بلکہ شکاگو کی ان گلیوں میں بھی اُترتی ہیں جہاں 1886 میں مزدوروں کے حق میں نکلی ہوئی پرامن ریلی پرگولیاں برسائی گئی تھیں۔ ان شہداء کے خون سے جو چراغ روشن ہوئے وہ آج بھی دنیا بھر کے مزدوروں کے دلوں میں جل رہے ہیں۔ ان چراغوں کی روشنی میں ہم اپنے سچ کو پہچانتے ہیں، اپنی محرومیوں کو زبان دیتے ہیں اور اپنے خوابوں کو ایک نئی تعبیرکی طرف لے جانے کی تمنا کرتے ہیں۔ شکاگو کے مزدورکوئی اجنبی نہیں تھے...
جنگی جنون کے اس ہنگام میں ذہن ماضی کی طرف رجوع پر مائل رہا کہ یہ خطہ کبھی ایک تھا۔ ایک طویل سیاسی اور معاشرتی کشمکش اور جدوجہد نے موجود جغرافیائی حدود کو شکل دی۔ اس دوران ایک صدی قبل کے علمی اور فکری ماحول پر مبنی ایک کتاب نے گویا ایک گم گشتہ دنیا کو مطالعے کی حد تک مجسم کر دیا… ’’خطوط اکبر بنام اقبال۔‘‘ اکبر الہ آبادی اپنی طرز کے منفرد شاعر تھے۔ اکبر الہ آبادی مسلمانوں کے حالات اور سیاسی آزار سے شاکی رہے، کڑھتے رہے۔ دل کے یہی پھپھولے ان کی شاعری میں ظریفانہ طرز میں پھوٹتے رہے اور ایک عالم کو متاثر کرتے رہے۔ ان کا انتقال 1921ء میں ہوا۔ زندگی کے آخری دس...
پریس کانفرنس کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے مرکزی امیر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں بھارت کے فالس فلیگ آپریشن پر امریکی نائب صدر کے بیان کی مذمت کرتے ہیں اور حکومت امریکی سفیر سے اس کی وضاحت طلب کرے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کی صورتحال میں مسئلہ فلسطین اور اہل غزہ کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں بھارت کے فالس فلیگ آپریشن پر امریکی نائب صدر کے بیان کی مذمت کرتے ہیں اور حکومت امریکی سفیر سے اس کی وضاحت طلب کرے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے ادارہ نور حق کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب...
کراچی: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں بھارت کے فالس فلیگ آپریشن پر امریکی نائب صدر کے بیان کی مذمت کرتے ہیں اور حکومت امریکی سفیر سے اس کی وضاحت طلب کرے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے ادارہ نور حق کرچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پہلگام میں بھارت کے فالس فلیگ آپریشن پر امریکی نائب صدر کے بیان کی شدید مذمت کی اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکی سفیر کو طلب کرے اور پوچھے کہ ان کے نائب صدر نے بغیر تحقیقات کے یہ بیان کیسے دیا؟۔ حافظ نعیم نے کہا کہ بھارت پہلگام واقعے پر...
وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی و بین الصوبائی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے ابدالی میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے جو ایٹمی ہتھیار لے جانے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ فیصل آباد میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ابدالی میزائل کے تجربے کو پاکستان کے دفاعی نظام میں ایک اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے بھارت کو واضح پیغام دیا کہ اگر دشمن نے جارحیت کی تو پاکستان بھرپور جواب دے گا۔ یہ بھی پڑھیں بھارت کو پیغام: پاکستان کا 450 کلومیٹر تک مار کرنے والے ابدالی میزائل کا کامیاب تجربہ رانا ثنااللہ نے کہاکہ ہماری میزائل ٹیکنالوجی دنیا کے کئی ترقی یافتہ ممالک سے کئی گنا بہتر ہے اور بھارت کو پاکستان...
لیبر پارٹی کے انتھونی البانیز مسلسل دوسری بار تین سالہ مدت کے لیے منتخب ہوگئے جو 21 سالہ تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے۔ اپوزیشن لیڈر نے انتخابی نتائج تسلیم کرتے ہوئے اپنی شکست کا اعتراف کیا۔ اسلام ٹائمز۔ آسٹریلوی وزیرِاعظم انتھونی البانیز نے دوسری مدت کے لیے بھی انتخابی معرکہ مار لیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا میں ہونے والے انتخابات میں ایک بار پھر لیبر پارٹی نے تاریخی فتح حاصل کرلی۔ لیبر پارٹی کے انتھونی البانیز مسلسل دوسری بار تین سالہ مدت کے لیے منتخب ہوگئے جو 21 سالہ تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے۔ اپوزیشن لیڈر نے انتخابی نتائج تسلیم کرتے ہوئے اپنی شکست کا اعتراف کیا۔ انھوں نے کہا کہ ہم انتخابی مہم میں اتنی اچھی...
اسمارٹ فونز کی دنیا میں خبریں لیک ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ دنوں سام سنگ کے ایس 25 ایج کے حوالے سے خبریں لیک ہونے کے بعد اب آنر 400 کے متعلق خفیہ معلومات لیک کر دی گئیں۔ لیکس شیئر کرنے والے ایک نئے ذریعے کے مطابق آنر 400 کی باڈی کا سائز 156.5x74.6x7.3 mm اور وزن 184 گرام ہوگا۔ فون میں 6.55 انچ کی AMOLED نصب ہوگی جس کا ری فریش ریٹ 120 ہرٹز ہوگا۔ آنر 400 میں اسنیپ ڈریگن 7 جینریشن 3 چپ سیٹ اور میجک او ایس 9.0 پر مبنی اینڈرائیڈ 15 آپریٹنگ سسٹم موجود ہوگا۔ فون میں 5300 ایم اے ایچ کی بیٹری لگی ہوگی جو 66 واٹ سپر چارج فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ آئے گی۔...
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 03 مئی 2025ء ) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ کہتے ہیں ریکوڈک آئے گا تو پاکستان کے مسائل ختم ہو جائیں گے، میرے زمانے میں کہتے تھے گوادر پورٹ بن جائے تو پاکستان کے حالات ٹھیک ہو جائیں گے، ریکوڈک معاہدے سے کیا فائدہ ہوا؟۔ تفصیلات کے مطابق عوام پاکستان پارٹی کے کنوینر، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہےکہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ نوجوانوں کا ناامید ہونا ہے، نوجوانوں کو کاروبار اور نوکری کے مواقع میسر ہوں گے تو نوجوان واپس آجائیں گے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ نوجوانوں کا ناامید ہونا ہے، کیونکہ پاکستانی نوجوان...
امریکی نشریاتی ادارے وائس آف امریکا (وی او اے) کی نشریات اگلے ہفتے سے بحال ہونے کا امکان ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی عدالت کے فیصلے کے بعد امکان ہے کہ وائس آف امریکا کی نشریات اگلے ہفتے سے بحال ہو جائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں ڈونلڈ ٹرمپ نے وائس آف امریکا (VOA) کے ملازمین کو تنخواہ کے ساتھ چھٹی پر کیوں بھیجا؟ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے وائس آف امریکا کی نشریات معطل کردی تھیں، جس کے بعد کنٹریکٹ ملازمین کو فوری فارغ کردیا گیا تھا، جبکہ مستقل ملازمین کو چھٹی پر بھیج دیا گیا تھا۔ وائس آف امریکا نے امریکی صدر کے حکم پر نشریات بند کردی تھیں، تاہم اس فیصلے...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیش کش نہ کرتا تو عالمی بیانات جارحانہ ہوسکتے تھے۔ ’’جنگ ‘‘ کے مطابق ایک انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا کہ ابھی بھارت کی جانب سے خطرہ کم نہیں ہوا ہے۔ لیکن بھارت کو پتا ہے کہ اگر کچھ کیا تو پاکستان سے منہ توڑ جواب ملے گا۔ 2019 میں بھارت کا طیارہ مار گرایا تھا، قیدی بھی واپس کیا، مودی کو سیاسی طور پر بہت نقصان ہوا ہے۔ اگر پاکستان پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیش کش نہ کرتا تو عالمی بیانات جارحانہ ہوسکتے تھے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر صحافیوں کےلیے دنیا کے خطرناک ترین...
سٹی42: خود چھیڑی ہوئی پروپیگنڈا کی جنگ میں انڈیا کی کرکری ہو گئی۔ خود چھیڑی ہوئی پروپیگنڈا کی جنگ میں انڈیا کی اس وقت کرکری ہو گئی جب بھارت کی جانب سے پاکستانی یوٹیوب چینلز بند کرنے کے شرم ناک طرز عمل کے بعد یہ ہوا کہ کسی ٹیکنالوجی گِیگ geek نے پاکستان کا ملی نغمہ بھارتی یوٹیوب چینلز پر چلوا دیا۔ اچانک یوٹیوب کے انڈین چینلز پر نمودار ہونے والے اس ملی نغمہ میں پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، قومی عزم اور دفاع وطن کے جذبے کی عکاسی کی گئی ہے قصور : پسند کی شادی نہ ہونے پراپنےہی گھر کا صفایا کرنے والی لڑکی پکڑی گئی یہ ملی نغمہ بھارت میں یوٹیوب پر اشتہار کی...
صوبائی ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے صوبائی امیر کا کہنا تھا کہ وسائل کو لوٹنے اور امریکیوں کے حوالے کرنے کے لیے صوبائی حکومت کے مائنز اینڈ منرلز ایکٹ 2025ء کو کسی صورت منظور نہیں ہونے دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی خیبر پختونخوا جنوبی کے صوبائی ذمہ داران کا اجلاس دارالعلوم الاسلامیہ بنوں میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت جماعت اسلامی خیبر پختونخوا جنوبی کے امیر پروفیسر محمد ابراہیم خان نے۔ اجلاس میں صوبائی سیکرٹری جنرل محمد ظہور خٹک، نائب امراء مولانا محمد تسلیم اقبال، مولانا سلیم اللہ ارشد، حاجی عزیز اللہ خان مروت، اختر علی شاہ و دیگر شریک ہوئے۔ اجلاس میں جنوبی پختونخوا کے مسائل، سیاسی صورتحال اور امن و امان...
سٹی 42 : وفاقی وزیر برائے امور کشمیر گلگت بلتستان اور مسلم لیگ(ن) خیبرپختونخوا کے صدر امیرمقام نے کہا ہے کہ ا گر بھارت نے جنگ مسلط کی تو پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی۔ وفاقی وزیر امیر مقام نے شانگلہ میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن، مسلم لیگ لائرز فورم سمیت دیگر تنظیموں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شانگلہ کے عوام نے پورے ملک کے لیے قربانیاں دے کر دہشت گردی کا مقابلہ کیا اور تاریخ رقم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شانگلہ کے عوام نے پورے ملک کے لیے قربانیاں دے کر دہشت گردی کا مقابلہ کیا اور تاریخ رقم کی، اب جب بھی ملکی سالمیت کی بات آئے گی تو پورا خیبر پختونخواہ اور...
یمن کے وزیراعظم احمد عوض بن مبارک عہدے سے مستعفی ہوگئے۔ انہوں نے سعودی عرب پہنچنے کے بعد مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ملکی حالات میں بہتری اور معاشی بحران سے نمٹنے میں ناکامی پر کابینہ اور عوام کی جانب سے احمد بن مبارک پر مستعفی ہونے کےلیے دباؤ تھا۔ یمن کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت کے وزیرِ اعظم احمد عوض بن مبارک نے ہفتے کے روز اپنے استعفے کی اطلاع دی۔ ایک بیان میں مبارک نے کہا کہ انہیں ’’کئی مشکلات‘‘ کا سامنا رہا، جن میں حکومت میں رد و بدل نہ کر سکنے کی دشواری بھی شامل ہے۔ Post Views: 2
گردوارہ پربندھک کمیٹی کے صدر کلونت سنگھ نے دہشت گردی کے خلاف بھارتی ایجنسیز کی کارروائیوں پر تعجب اور حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جس کسی شخص نے بھی بندوق اٹھائی وہ غلط ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پہلگام حملے کی مذمت کرتے ہوئے وادی کشمیر کے معروف سکھ لیڈر ماسٹر کلونت سنگھ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے دوران "بے گناہ لوگوں کے رہائشی مکانات تباہ" کرنے کے عمل کے خلاف اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔ کلونت سنگھ نے ان باتوں کا اظہار پہلگام حملے میں ملوث ہونے کے الزام میں مقامی افراد کے مکانات کو بارودی مواد سے اڑانے کے پس منظر میں کہی۔ یاد رہے کہ پہلگام حملے کے بعد بھارت کی سکیورٹی ایجنسیز نے کئی...
کراچی: کراچی یونین آف جرنلسٹس (کے یو جے) اور کراچی پریس کلب نے پیکا ایکٹ کی فوری واپسی کا مطالبہ کردیا۔ کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر اعجاز احمد نے ہر سال کی طرح 3مئی کو ’’عالمی یوم آزادی صحافت‘‘ کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے غزہ میں نامساعد حالات میں کام کرنے والے صحافیوں کو خراج تحسین اور آزادی اظہار رائے کی جدوجہد میں پاکستان اور غزہ سمیت پوری دنیا میں اپنی جان سے گزرجانے والے صحافیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے عزم ظاہر کیا کہ تمام تر نامساعد حالات کے باوجود آزادی صحافت کی جدوجہد جاری رہے گی۔ پریس کلب کے سیکریٹری سہیل افضل نے کہا کہ صحافیوں کو کبھی آئین میں دی گئی آزادی نہیں...
سٹی 42 : مشیر وزیراعظم پاکستان رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ آج کے دن ساری صحافی برادری کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ ٹکٹ ہولڈر میاں محمد اجمل آصف کی جانب سے پوسٹ گریجویٹ کالج سدھار اور مختلف ترقیاتی منصوبہ جات کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ مشیر وزیراعظم پاکستان رانا ثنا اللہ خاں نے منصوبہ جات کا افتتاح کیا ۔ تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز حبیب اللہ نے خصوصی شرکت کی ۔ قصور : پسند کی شادی نہ ہونے پراپنےہی گھر کا صفایا کرنے والی لڑکی پکڑی گئی مسلم لیگ ن رہنماوں سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد تقریب میں موجود تھی ۔ رانا ثناءاللہ نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ آج یوم...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے حملے کا خطرہ تاحال موجود ہے، لیکن دنیا کے اہم ممالک کوشش میں ہیں دونوں ممالک کے درمیان تنازع آگے نہ بڑھے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں ںے کہاکہ کسی سفارتی ذرائع سے ایسی تجویز نہیں آئی کہ بھارت کو فیس سیونگ دی جائے، وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے کہاکہ تحمل کا مظاہرہ کیا جائے۔ یہ بھی پڑھیں بھارت کا محاذ آرائی کے لیے نیا جھوٹا بیانیہ اور من گھڑت پروپیگنڈا بے نقاب انہوں نے کہاکہ اگر پاکستان کی جانب سے پہلگام حملے کی تحقیقات کی پیشکش نہ کی جاتی تو دنیا سے جارحانہ بیانات آ سکتے تھے۔ وزیر دفاع نے کہاکہ ہم دوست ممالک کے...
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان، بالائی سندھ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش برسنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان، بالائی سندھ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ اس دوران جنوبی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی، وسطی پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں آندھی، جھکڑ چلنے اور چند مقامات پر ژالہ باری، موسلادھار بارش کی توقع ہے۔ آج ملک کے دیگر...
سیالکوٹ (نیوز ڈیسک) تھا نہ سول لائن کے مختلف علاقوں میں ننھے منے گینگ متحرک، پولیس بے بس، وارداتوں میں اضافہ ہونے لگا۔ تھانہ سول کے علاقوں میں کم سن گینگ بند گھروں کی ریکی کے بعد گھروں میں وارداتیں کرنے لگے تفصیلات کے مطابق گینگ دلیری سے بند گھر کے تالے توڑ کے گھر میں داخل ہونے لگے دو ننھے منے بچوں کی گھر میں داخل ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ، جس میں بچوں کو گھر کے تالے اور گھر کے اندر لگے کیمرے توڑتے دیکھا جا سکتا ہے، تھانہ سول لائن پولیس نے کاغذی کاروائی کیلئے مقدمہ درج کر لیا۔ نشاندہی اور فوٹیج منظر عام پر آنے کے باوجود پولیس ملزموں کو گرفتار کرنے میں...

یہاں عوام کو مکمل آزادی،مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالیاں ہو رہی ہیں ،وزیراعظم آزاد کشمیر
بھارت کا بے بنیاد پروپیگنڈا بے نقاب کرنے کیلئے حکومت کا اہم اقدام اسلام آباد:وفاقی وزارت اطلاعات بھارت کا بے بنیاد پراپیگنڈا بے نقاب کرنے کے لیے اہم قدم کرتے ہوئے مقامی اور بین الاقوامی میڈیا کو لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کا خصوصی دورہ کرانے کا اہتمام کیا گیا ہے۔ ترجمان وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات کے مطابق آج اور کل ملکی اور غیر ملکی میڈیا کو لائن آف کنٹرول کا دورہ کرانے کے اعلان کا مقصد بھارت کے من گھڑت اور جھوٹے پروپیگنڈے کو عالمی برادری کے سامنے بے نقاب کرنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بھارت ایک عرصے سے پاکستان کے خلاف خیالی اور فرضی دہشت گرد کیمپس کا واویلا کرتا رہا ہے تاہم اب...
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی مسلح افواج سے وابستہ ویب سائٹس پر سائبر حملے ہوئے ہیں، جن کے نتیجے میں ہیکنگ اور پیجز کی تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے۔روز نامہ امت کے مطابق بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ پاکستانی ہیکرز نے عوامی طور پر دستیاب عسکری، فلاحی اور تعلیمی ویب سائٹس کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں بھارت کے اہم قومی نیٹ ورک تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ گروپ ”IOK Hacker“ کے نام سے کام کر رہا تھا، جس کا مقصد ویب پیجز کو خراب کرنا، آن لائن خدمات کو متاثر کرنا اور ذاتی معلومات حاصل کرنا تھا۔بھارتی میڈیا نے بتایا کہ انٹیلی جنس معلومات کے مطابق چار تصدیق...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2025ء) کشمیری رہنما مشعال ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ایک ہی خاندان کے افراد کو ایک دوسرے سے جدا کیا جارہا ہے، دنیا میں کوئی قانون ایسا نہیں جو میاں بیوی اور خاندان کو جدا کرنے کی اجازت دیتا ہو ، بھارت ماؤں کو بچوں سے جدا کررہا ہے۔پاکستان شملہ معائدہ کرے ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مودی سرکار کشمیر کے مسئلے کا حل نہیں چاہتی اس لیے پاکستان کی طرف سے تمام سفارتی کوششیں ناکام ہوئی ہیں، آر ایس ایس کی سرکار پر پابندی لگنی چاہیے کیوں کہ یہ ایک دہشتگرد تنظیم ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقف بل کے...
اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2025ء)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے عالمی یوم صحافت پر پیغام میں کہا ہے کہ آزادی صحافت جمہوریت، شفاف حکمرانی اور انسانی حقوق کے تحفظ کی ضامن ہے، پاکستان میں میڈیا نے جمہوریت کے استحکام، قانون کی بالادستی اور عوامی شعور کی بیداری میں ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا،وفاقی وزیر اطلاعات کا پاکستانی میڈیا کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بربریت، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور فلسطینی عوام پر اسرائیلی مظالم کو اجاگر کرنے میں موثر کردار ادا کرنے پر خراج تحسین کیا ہے،عالمی ضمیر کو جھنجوڑنے اور مظلوموں کی آواز عالمی فورمز تک پہنچانے میں صحافی برادری نے جراتمندانہ کردار ادا کیا،یہی وہ آزاد اور...
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2025ء) بھارتی کانگریس کے سابق وزیر سیف الدین سوز نے پاکستان کا پانی روکنے کے بھارتی دعوؤں کا پول کھو لتے ہوے کہا ہے کہ اگر پاکستان کا پانی موڑنے کی کوئی کوشش کی گئی، تو اس کے نتیجے میں بھارتی پنجاب اور جموں و کشمیر مکمل طور پر زیر آب آ جائیں گے۔(جاری ہے) اپنے ایک بیان میں انہوں نے خبردار کیا کہ پاکستان کے لیے پانی ایک لائف لائن کی حیثیت رکھتا ہے جو زراعت اور پینے کے مقاصد کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ طاس آبی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی تو بھارت اور پاکستان کے درمیان کھلی جنگ ہوگی۔ انہوں...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2025ء) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے یومِ آزادی صحافت پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ آزادی صحافت جمہوری معاشرے کی بنیاد اورزندہ قوم کی پہچان ہے۔آزاد، خودمختار اور ذمہ دار میڈیا ہی وہ طاقت ہے جو حکمرانوں کو جوابدہ بناتا ہی-آزادی صحافت کے لئے صحافی برادری کی کاوشیں اور قربانیاں قابل تحسین ہیں۔(جاری ہے) وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ جمہوریت اور آزادی صحافت ایک دوسرے سے جُڑے ہوئے ہیں۔صحافت آزاد اور ذمہ دار ہو تو جمہوریت مضبوط ہوتی ہی-آزادی صحافت کی جدو جہد میں ساتھ ہیں،صحافیوں کے تحفظ کے لئے بھرپور اقدامات کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہی-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ صحافی برادری کے لیے‘‘اپنے گھر’’کا...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2025ء) سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے صحافیوں نے ہر دور میں قربانیاں دیں، مغرب ہو یا مشرق ملک غریب ہو یا امیر ہر خطہ اور ملک میں صحافیوں کے لئے پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی آسان نہیں ہوتی لیکن پھر بھی صحافی جان پر کھیل کر مظلوم اور کمزور طبقات کی آواز بنتے ہیں۔آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ صحافی آئین و قانون کی بالادستی کیلئے اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہیں،میڈیا کا کردار صرف خبر رسانی تک محدود نہیں بلکہ بیداری شعور میں ان کا کردار نمایاں...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ذاتی سوشل پلیٹ فارم ’ٹروتھ‘ پر اپنی ایک ایسی تصویر شیئر کردی جس سے نیا تنازع کھڑا ہوگیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے ہی صحافیوں سے مذاق میں کہا تھا کہ وہ اگلا پوپ بننا چاہیں گے جس کے بعد اب یہ تصویر شیئر کی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی جو تصویر شیئر کی ہے اُس میں وہ پوپ کا روایتی لباس پہنے ہوئے ہیں۔ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے پوپ کے لیے مخصوص لمبی ٹوپی بھی پہنی ہوئی ہے اور دائیں ہاتھ کی انگلی فضا میں اُٹھائے ہوئے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گلے میں صلیب کا طلائی لاکٹ بھی لٹک رہا ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ بھارت کو معلوم ہے جنگ آسان ہے اور نہ ہی عورتوں کا کھیل، پوری امید ہے جنگ نہیں ہوگی اور اگر ہوئی تو مردوں کی ہوگی۔ جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے موقع پر انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ بھارت جنگ کی باتیں بہت کر رہا ہے لیکن پاکستان کی قوم یکجا ہے ملک کے چپے چپے کی حفاظت کرے گی، پاکستانی قوم ایک عظیم قوم ہے جو اپنے ملک کے دفاع کیلیے جانیں بھی دے گی۔ شیخ رشید نے کہا کہ بھارت نے پاکستانی قوم کو للکارا ہے بچہ بچہ ملک کی حفاظت کرنا جانتا ہے، وقت...
کراچی(نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے کراچی کے شہریوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں 5 مئی سے بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ 5 مئی کی شام کو کراچی میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ بارش کا سلسلہ ایک سے دو روز تک جاری رہے گا۔ قبل ازیں محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں آج آندھی، ژالہ باری اور تیز بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ بالائی سندھ اور بلوچستان میں شام کے وقت آندھی اور بادل برسنے کا امکان ہے۔ ملک کے مختلف علاقوں میں آج بھی بادل برسنے کیلئے تیار ہیں، محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران،کوئٹہ، لاہور، اسلام...
سٹی 42 : لکی مروت میں پولیس چوکیوں پر فتنہ الخوارج کے دو حملے ناکام بنادیے گئے، پولیس کی موثر جوابی کارروائی میں 2 حملہ آور ہلاک ہوگئے ۔ گزشتہ شب چوکی ون فایئو پر دہشتگردوں نے حملہ کیا جس پر لکی پولیس نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کو نا صرف پسپا کیا بلکہ نقصان بھی پہنچایا مگر دہشت گرد رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوئے، تاہم آج دن 12:30 بجے دہشتگرد پولیس چوکی شاہ طور پر حملے کی پلاننگ کرتے ہوئے قریبی علاقے درگہ میں پھر آ موجود ہوئے جس پر چوکی شاہ طور پولیس کے عملہ نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کا مردانہ وار مقابلہ کیا، اس دوران شدید...
کراچی (نیوز ڈیسک) واٹر بورڈ حکام نے پانی کو ترسے ہوئے کراچی کے شہریوں کو بڑی خوشخبری سنادی، پانی کی سیلائی کب بحال ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی میں پانی لائن میں شگاف کا مرمتی کام مکمل کرلیا گیا ہے ، لائن کے متاثرہ حصے کوتبدیل کردیا گیا۔ واٹر کارپوریشن کا کہنا تھا کہ پانی کی فراہمی کل بارہ بجے شروع ہوجائے گی ، جس سے یونیورسٹی روڈ، گلشن اقبال، صدرٹاؤن، جمشید ٹاؤن اور لیاری والوں کو ریلیف مل سکے گا۔ اس سے قبل واٹر بورڈ حکام نے مرمت وقت پر نہ ہونے کا ملبہ پرانی لائنوں پرڈال دیا تھا اور کہا تھا کہ بوسیدہ لائنوں کی وجہ سےکام کی رفتارسست ہوگئی، کوشش ہے اتوار تک کام مکمل کرلیں۔...
کشمیرکا حل ٹرمپ انتظامیہ کی ترجیح ہونا چاہئے، صرف مرہم پٹی نہیں، پاکستانی سفیر WhatsAppFacebookTwitter 0 3 May, 2025 سب نیوز نیویارک (سب نیوز )پاکستان کے خلاف بھارت کی سازش خود بھارت کے گلے پڑگئی اور عالمی پلیٹ فارمز پر مسئلہ کشمیر کی گونج سنائی دی۔ پاکستان نے ایک بار پھر عالمی برادری سے مسئلہ کشمیر کے حل کی اپیل کی ہے۔ امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے فاکس نیوز کو انٹرویو میں کہا کہ مسئلہ کشمیر ہی پاک بھارت کشیدگی کی بنیادی وجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے اور کشمیر کا حل ٹرمپ انتظامیہ کی ترجیح ہونا چاہیے۔ سفیر نے کہا کہ یہ...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے امراض خون کے علاج کے لیے استعمال ہونے والے انجکشن کیلئے الرٹ جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے جعلی امپورٹڈ دوا کی فروخت پر ایکشن لیتے ہوئے امراض خون کے جعلی انجکشن کی سیل و استعمال پر پابندی لگا دی۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے روہپیلک انجکشن کا ریپڈ الرٹ جاری کر دیا، جس میں کہا ہے کہ روہپیلک ہیومن اینٹی ڈی ایمیونوگلوبولن کی دوا ہے، انجکشن سوئس کمپنی سی ایس ایل بیہرنگ کا تیارکردہ ہے۔ ڈرگ کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے جعلی روہپیلک انجکشن کی اطلاع دی ہے، ملک بھر کی میڈیسن مارکیٹ میں جعلی انجکشن دستیاب ہے،انجکشن کا بیچ 100669751 P جعلی ہے۔ ڈریپ کا کہنا تھا کہ انجکشن...
علی ساہی :سوشل میڈیا استعمال کرنیوالے پولیس افسران واہلکارہوجائیں ہوشیار،اپنے ذاتی سوشل میڈیا اکاونٹ پر باوردی تصاویر لگانے پر پابندی، باوردی تصویر لگانے پر اب مقدمات درج ہوں گے،آئی جی پنجاب نے سوشل میڈیا کے حوالے سے نئی پالیسی جاری کردی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایسا مواد جو محکمہ کے متعلق ہو، اور پرائیویٹ اکاؤنٹ پر شئیر کریں گے تو افسران واہلکاروں کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی۔ نئی پالیسی کے مطابق پولیس افسر واہلکار کوئی بھی محکمانہ پیپر ذاتی اکاونٹس پر شئیر نہیں کریں گے۔ افسران و اہلکار سرکاری سوشل میڈیا پر آگاہی و عوامی سروس کے متعلقہ پوسٹس اپلوڈ کرسکیں گے۔ کوئی بھی افسر و اہلکار اپنے پرائیویٹ اکاؤنٹ پر پولیس یونیفارم میں تصاویر اپلوڈ...
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قومی مفادات کے حوالے سے پاکستانی میڈیا کے ذمہ دارانہ کردار کی تحسین کرتا ہوں، بھارت کے خطے میں جنگ کی فضاء پیدا کرنے کے مزموم مقاصد کو خاک میں ملایا۔آزادی صحافت کے عالمی دن پر پیغام میں وزیراعظم نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے میڈیا ورکرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اُن بہادر صحافیوں کو خراج عقیدت، جو اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران قربان ہوکر امر ہوگئے۔وزیراعظم نے کہا کہ دنیا کو حقائق کی فراہمی کی جدوجہد میں صحافیوں کی قربانیاں تاریخ کا سنہری باب ہیں، صحافی دنیا کو آگاہ رکھنے کے فرض کی ادائیگی میں کبھی کوتا ہی نہیں کرتے، ماضی کی روایات سے جدید...
پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد بھارتی حکومت نے جہاں وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر شخصیات سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک کردیے ہیں، وہیں شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے، جن میں معروف اداکارہ ہانیہ عامر بھی شامل ہیں۔ بھارتی حکومت نے ہانیہ عامر کا انسٹا گرام اکاؤنٹ اپنے ملک میں بند کردیا ہے، جس کے بعد بھارت میں موجود اداکارہ کے مداحوں کو ان کی یاد ستانے لگی ہے، اور انہوں نے اکاؤنٹ تک رسائی کا طریقہ بھی ڈھونڈ نکالا ہے۔ یہ بھی پڑھیں بھارتی دھمکی کے بعد ہانیہ عامر کے لیے بھارتی مداح کی جانب سے پانی کا خصوصی تحفہ ہانیہ عامر کے بھارتی مداحوں نے ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک...
واشنگٹن : ایسوسی ایشن آف یو ایس فٹ ویئر ڈسٹری بیوٹرز اینڈ ریٹیلرز نے رواں ہفتے وائٹ ہاؤس کو ایک خط ارسال کیا ،جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد کیے جانے والے “مساوی ٹیرف” سے استثنیٰ کا مطالبہ کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق اس خط میں 76 فٹ ویئر برانڈز کے دستخط موجود ہیں، جن میں نائیکی، ایڈیڈاس، اسکیچرز اور انڈر آرمر جیسے بڑے برانڈز بھی شامل ہیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ مناسب قیمت کے جوتے تیار کرنے والی بہت سی کمپنیاں اتنے زیادہ ٹیرف کی متحمل نہیں ہو سکتیں اور یہ اخراجات کسٹمرز کو منتقل نہیں کر سکتیں۔ اگر ان محصولات کو فوری طور پر ختم نہ کیا گیا تو ان کمپنیوں...
کراچی: اورنگی ٹاؤن سے 30 اپریل کی شب میر پور خاص جانوروں کی خریداری کے لیے جانے والے ایک درجن سے زائد قصابوں کو مسلح ملزمان نے سپرہائی وے ٹول پلازہ کے قریب روک کر 95 لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹ لی۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ گڈاپ سٹی تھانے میں درج کر لیا، مدعی مقدمہ فرحان نے اپنے بیان میں پولیس کو بتایا کہ 30 اپریل 2025 کو وہ دیگر قصاب ساتھیوں کے ہمراہ جانوروں کی خریداری کے لیے میر پور خاص مویشی منڈی جا رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ 29 اور 30 اپریل کی درمیانی شب 2 بجکر 45 منٹ پر ہم سپرہائی وے ٹول پلازہ کے قرب ہائی ایس میں سوار ہوکر جارہے تھے کہ اچانک ایک...
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی 2025ء ) پاک بھارت کشیدگی کے باعث خام مال کی امپورٹ پر پابندی کی وجہ سے ملک میں زندگی بچانے والی ادویات کی شدید قلت پیدا ہونے کی اطلاعات پیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور بھارت کی جاری کشیدگی کے باعث دو طرفہ تجارت معطل ہونے کے باعث اس کے منفی اثرات ملکی فارماسیوٹیکل سیکٹر پر نمایاں ہونے لگے ہیں کیوں کہ ملک میں دوا سازی کے لیے تقریباً 30 فیصد خام مال بھارت سے درآمد کیا جاتا ہے جس کی فراہمی رکنے سے ادویات کی شدید قلت کا سامنا ہے، خاص طور پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں صورتحال تشویشناک ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد میں عام...
آزاد کشمیر: بڑھتی ہوئی کشیدگی، بھارتی جارحیت کے امکانات کے باعث ہنگامی اقدامات کا جائزہ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 May, 2025 سب نیوز مظفرآباد (آئی پی ایس )آزاد جموں و کشمیر کی اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ایس ڈی ایم اے) کے اعلی سطح کے اجلاس میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے پار بھارتی جارحیت کے امکانات کے باعث تیاریوں کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ چیف سیکریٹری خوشحال خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اہم سرکاری محکموں کے سربراہان اور نمائندوں نے شرکت کی، اجلاس میں جنگ جیسی پیشرفت کی صورت میں محکموں اور اداروں کے کردار اور ذمہ داریوں کا جائزہ لینے پر توجہ مرکوز کی گئی کسی بھی...

دریائے سندھ سے نہریں نکالنے سے متعلق بلاول کا دعویٰ درست ثابت ہوا تو عارف علوی کو شوکاز دیں گے، علی محمد خان
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما و رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے کہا ہے کہ اگر یہ بات ثابت ہو جائے کہ عارف علوی نے بحیثیت صدر مملکت اپنے دور میں دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے منصوبے کی منظوری دی تھی، تو پی ٹی آئی ان کو شوکاز نوٹس جاری کرےگی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کے الزامات درست ثابت ہونے کی صورت میں پی ٹی آئی عارف علوی سے وضاحب طلب کرےگی۔ یہ بھی پڑھیں متنازع کینالز کے معاملے پر ہماری کامیابی نے سندھ کے سیاسی یتیموں کی امیدوں پر پانی پھیر دیا، بلاول بھٹو انہوں نے کہاکہ اگر بلاول بھٹو کے پاس اس الزام...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2025ء)وزیر توانائی سندھ سیدناصرحسین شاہ نے ابدالی ویپن سسٹم کے میزائل کا کامیاب تجربے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابدالی میزائل کے کامیاب تجربے پر پوری قوم اور پاک فوج کو مبارکباد دیتے ہیں۔(جاری ہے) انہوں نے کہاکہ ابدالی میزائل اپنے ہدف کو 450 کلومیٹر تک درست نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے،پاکستان کی میزائل ٹیکنالوجی ناقابل تسخیر ہے۔۔سیدناصرحسین شاہ نے کہا کہ میزائل سسٹم پاک فوج کی بہترین پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے،پوری قوم ملک کی سلامتی اور حفاظت کے لئے پاک فوج کے شانہ با شانہ کھڑی ہے۔انہوں نے کہاکہ اسی قابلیت اور مہارت کی وجہ سے پاک فوج دنیا کی بہترین...
ایک چھینک لاکھوں وائرس یا بیکٹیریا کے ذرات فضا میں خارج کر سکتی ہے اور یہاں ’ایک لاکھ‘ ایک محتاط اندازہ ہے، اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ بھی ہو سکتی ہے۔ جب انسان چھینکتا ہے تو اس کے منہ اور ناک سے تیز ہوا کے ساتھ قطرے (droplets) اور ایروسولز کا اخراج ہوتا ہے جن میں، اگر انسان کو کوئی وائرل انفیکشن (جیسے فلو، نزلہ، یا کووڈ-19) ہو تو، ہزاروں سے لاکھوں وائرس ذرات شامل ہوتے ہیں۔ یہ قطرات ہوا میں کئی فٹ تک پھیل سکتے ہیں اور کچھ وائرس یا بیکٹیریا گھنٹوں تک فضا میں معلق رہ سکتے ہیں۔ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (NIH) اور دیگر تحقیقی اداروں کے مطابق ایک چھینک میں 100,000 سے لے کر 40...
ویب ڈیسک : یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے3000 سے زائد کنٹریکٹ ملازمین کو نوکریوں سے نکال دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق متعدد یوٹیلٹی سٹورز نقصان میں ہونے کے باعث بند کیے جارہے ہیں ۔ قبل ازیں فروری میں 3 ہزار کے قریب ملازمین کو فارغ کیا گیا تھا، ملازمین کو نکالنے کے احکامات چھٹی والے دن جاری کیے گئے۔ 22 جنوری کو وفاقی کابینہ نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے آپریشنز بند کرنے کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دے دی تھی۔ قصور : پسند کی شادی نہ ہونے پراپنےہی گھر کا صفایا کرنے والی لڑکی پکڑی گئی پہلے مرحلے میں تمام ڈیلی ویجز ملازمین کو فارغ کیا گیا تھا جو گزشتہ 10 سال سے کارپوریشن میں کام کر رہے تھے۔

بھارت کا ایک اور جارحانہ اقدام ،پاکستانی پرچم والے بحری جہاز کی اپنی کسی بھی بندرگاہ میں داخلے پر پابندی لگادی
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )آبی جارحیت اور ہر قسم کی تجارت بند کرنے کے بعد ہواس باختہ بھارت نے ایک اور جارحانہ قدم اٹھاتے ہوئے پاکستانی پرچم والے بحری جہازوں کے داخلے پر بھی پابندی عائد کر دی۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بھارت نے پہلگام کے بے بنیاد واقعے کو جواز بناتے ہوئے پہلے آبی جارحیت کرتے ہوئے پاکستان سے سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر ختم کرنے کا اعلان کیا اور پھر بھارت نے پاکستان سے تمام اشیا کی براہ راست یا بالواسطہ درآمد پر پابندی لگا دی۔اب بھارت نے ایک اور جارحانہ قدم اٹھاتے ہوئے پاکستانی پرچم والے بحری جہازوں کے داخلے پر پابندی لگادی۔ڈائریکٹریٹ جنرل شپنگ ممبئی کا کہنا ہے کہ پاکستانی پرچم...
عطاء اللّٰہ تارڑ — فائل فوٹو وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ آزادی صحافت جمہوریت، شفاف حکمرانی اور انسانی حقوق کے تحفظ کی ضامن ہے۔عالمی یوم صحافت پر پیغام دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں میڈیا نے جمہوریت کے استحکام، قانون کی بالادستی اور عوامی شعور کی بیداری میں ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ عالمی ضمیر کو جھنجوڑنے اور مظلوموں کی آواز عالمی فورمز تک پہنچانے میں صحافی برادری نے جراتمندانہ کردار ادا کیا، یہی وہ آزاد اور باشعور صحافت ہے جو انسانی ہمدردی اور حق گوئی کی اصل ترجمان ہوتی ہے۔ اسرائیل نے غزہ کے اسپتالوں اور مساجد سمیت ہر جگہ بمباری کی ہے: حافظ نعیم الرحمٰنجماعت اسلامی...
پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فیاض الحسن چوہان—فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما فیاض الحسن چوہان اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی۔راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر یہ واقعہ پیش آیا۔ عمران خان کو الٹے سیدھے مشورے کون کون دیتا تھا؟ فیاض چوہان نے نام بتادیےپاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) چھوڑنے والے فیاض الحسن چوہان نے عمران خان کو غلط مشورے دینے والوں کے نام بتادیے۔ فیاض الحسن چوہان نے پی ٹی آئی کارکنوں سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اپنے اندر جرات پیدا کریں اگر یہ حرکت کی ہے تو مان لیں۔ پی ٹی آئی کارکنوں نے فیاض الحسن چوہان کو جواب دیتے ہوئے...
مراد علی شاہ — فائل فوٹو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ صحافیوں پر حملے عالمی جمہوریت کےلیے خطرہ ہیں۔آزادی صحافت کے عالمی دن پر پیغام جاری کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے سچ کی خاطر جان کی قربانی دینے والے صحافیوں کو سلام اور اسرائیلی جارحیت کا شکار فلسطینی صحافیوں کی جرات اور بہادری کو خراجِ تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اظہارِ رائے کی آزادی آئینی حق ہے، سندھ میں صحافی سب سے زیادہ محفوظ اور آزاد ہیں، سندھ حکومت نے کسی صحافی کے خلاف آج تک کوئی کارروائی نہیں کی۔ پاکستانی صحافتی منظرنامہ ناخوشگوار واقعات سے بھرا ہے، شیری رحماننائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ پاکستان کا صحافتی...
کراچی: ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی نے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم نیاز احمد کو سہراب گوٹھ میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا جس کے قبضے سے 33 ہزار امریکی ڈالر اور موبائل فون برآمد ہوئے۔ ملزم کے موبائل فونز سے غیر ملکی کرنسی کی غیر قانونی خرید و فروخت سے متعلق ڈیجیٹل شواہد بھی ملے ہیں۔ ملزم بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج میں ملوث تھا اور برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن کرنے میں ناکام رہا۔ ملزم نے تفتیش کے دوران غیر قانونی کرنسی کی خرید و فروخت میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹں نے حکومت کے پیکا ایکٹ اور پنجاب حکومت کے ہتک عزت قانون کو آزادی صحافت کا گلا گھونٹنے کے مترادف قرار دے دیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پی ایف یو جے کے قائم مقام صدر خالد کھوکھر اور سیکرٹری جنرل ارشد انصاری نے مشترکہ بیان میں کہا کہ ملک میں آزادی صحافت تیزی سے ختم ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کا پیکا ایکٹ اور پنجاب حکومت کا ہتک عزت قانون آزادی صحافت کا گلا گھونٹنے کے مترادف ہے، پیکا ایکٹ اور ہتک عزت جیسے کالے قوانین کے خلاف جدوجہد جاری رکھیں۔انہوں نے وفاقی اورپنجاب حکومت سے آزادی صحافت کے احترام کا مطالبہ بھی کیا۔ ...
عالمی یوم آزادی صحافت کے موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے فرائض کی انجام دہی کے دوران اپنی جانیں گنوا دینے والے صحافیوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ صدر مملکت آصف زرداری نے اپنے بیان دستور پاکستان کے آرٹیکل 19 کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ یہ آزادی اظہار اور آزاد صحافت کی ضمانت دیتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ میڈیا مکالمے کو فروغ دینے اور سماجی، اقتصادی اور ماحولیاتی مسائل کو اُجاگر کرنے کے لیے ناگزیر ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ بدعنوانی کو بے نقاب کرنے اور پسماندہ طبقات کے لیے آواز بلند کرنے میں میڈیا کا ایک اہم کردار ہے۔ یہ بھی پڑھیں فلسطینی صحافیوں نے غزہ کوریج پر یونیسکو کا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2025ء) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرنے کی کوششوں پر بھارت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی اقدامات عالمی سطح پر بے نقاب ہو چکے ہیں اور بھارت اپنے بیانیہ کی حمایت حاصل کرنے میں بری طرح ناکام رہا ہے۔ ہفتہ کو ایک نجی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے بھارت کو سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی صورت میں سنگین نتائج سے خبردار کرتے ہوئے زور دیا کہ آبی وسائل پر مزید جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔(جاری ہے) انہوں نے زور دے کر کہا کہ پاکستان معاہدے...

ساجد میر پاکستان کی اہل بصیرت سیاسی شخصیت اور دینی اسکالر تھے ‘وزیر اعظم شہباز شریف کا انتقال پر اظہار افسوس
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2025ء) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے امیر جمعیت اہل حدیث سینیٹر پروفیسر ساجد میر کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہارکیا ہے ۔ انہوں نے مرحوم ساجد میر کی بلندی درجات اور انکے اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی ۔(جاری ہے) انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ ساجد میر پاکستان کی اہل بصیرت سیاسی شخصیت اور دینی اسکالر تھے جنکی رحلت سے پاکستان کے سیاسی منظر نامے میں ایک ایسا خلا پیدا ہوگیا جو شاہد ہی کبھی پر ہو سکے، ساجد میر نے ہمیشہ انتہا پسندی اور فرقہ واریت کے خلاف آواز اٹھائی، جو انکی سیاست و دین کی خدمات کا سنہری باب...

ملک کا روشن مستقبل اڑان پاکستان منصوبہ کی کامیابی سے وابستہ ہے، معاشی ترقی کیلئے استحکام وبرآمدات کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ احسن اقبال
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2025ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی وخصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ معاشی ترقی کے لیے برآمدات کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے،نوجوان قیمتی اثاثہ ہیں، ملک کا روشن مستقبل "اڑان پاکستان" منصوبہ کی کامیابی سے وابستہ ہے، پاکستان کو زرعی معیشت سے ٹیکنو اکانومی میں تبدیل ہونا ہوگا،ملک ترقی کی چوتھی پرواز کے دہانے پر ہے ، استحکام اور وژن ہی کامیابی کی کنجی ہیں، اب غلطیوں کی کوئی گنجائش نہیں، بطور قوم ملکی تعمیر و ترقی کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہو گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز یہاں یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی میں بجٹ سمٹ کانفرنس...