2025-07-08@02:57:35 GMT
تلاش کی گنتی: 8888

«معاون خصوصی ہارون اختر»:

(نئی خبر)
    بیجنگ :’’سنان‘‘، قدیم چین میں ایجاد ہونے والا ایک آلہ ہے جو جدید کمپاس کی ابتدائی شکل سمجھی جاتی ہے۔ اکتوبر 2023 میں ، چینی صدر شی جن پھنگ نےبیلٹ اینڈ روڈ سے متعلق بین الاقوامی تعاون کے تیسرے فورم میں گلوبل آرٹیفیشل انٹیلی جنس گورننس انیشی ایٹو پیش کیا ، جس میں مصنوعی ذہانت کی ترقی،سلامتی اور حکمرانی کے لئے قابل عمل تجاویز پیش کی گئیں ، جس نے جدید دور کے” سنان” کی طرح ڈیجیٹل دور میں عالمی تعاون کی سمت کا تعین کیا ہے۔ شی جن پھنگ نے “ریاست کی بنیاد عوام” کے روایتی چینی فلسفے کو مصنوعی ذہانت کی ترقی کے بنیادی اصول میں تبدیل کردیا ہے ، اور “عوام پر مبنی” حکمرانی کا تصور اور...
    سٹی 42 : پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو اور خاتونِ اول آصفہ بھٹو سے برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات ہوئی ہے۔ بلاول بھٹو ، بی بی آصفہ بھٹو زرداری اور برطانیہ کی ہائی کمشنر کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔ اس کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان مزید تجارتی استحکام میں اضافے پر اتفاق کیا گیا ۔  بلاول بھٹو اور جین میریٹ کے درمیان بھارتی جارحیت کے بعد لندن کے دورے کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔ برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے بلاول بھٹو کے دورہ برطانیہ کو سراہا۔  وائٹ ہاؤس نے فردو پر اسرائیلی اٹامک انرجی کمیشن کی رپورٹ شئیر کر دی  بلاول بھٹو زرداری اور...
    بھارتی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ نے اپنی نئی فلم ’سردار جی تھری‘ میں تنقید کے باوجود ہانیہ عامر کو شامل کرنے اور اسے بھارت میں ریلیز نہ کرنے کے معاملے پر خاموشی توڑ دی۔ برطانوی ریڈیو اسٹیشن کے ساتھ بات چیت میں دلجیت دوسانجھ نے خود پر ہونے والی تنقید اور الزامات کی وضاحت پیش کی اور کہا کہ ’جب یہ فلم بنائی گئی تھی، تب سب کچھ ٹھیک تھا۔ ہم نے فروری میں اس کی شوٹنگ کی تھی، اور اس وقت حالات نارمل تھے۔‘ انہوں نے کہا کہ فلم کی شوٹنگ کے بعد پہلگا واقعہ اور بہت کچھ ہوا جو ہمارے کنٹرول سے باہر تھا اور نہ ہی اس میں ہم میں سے کوئی ملوث تھا، میں اپنی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹوکیو: جغرافیائی سیاسی کشیدگی کے درمیان جاپان نے 80 سال میں پہلی بار اپنی سرزمین میں میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جاپانی فوج چین اور روس کے خطرے کے پیش نظر اپنے فوجی ڈھانچے کو مضبوط بنا رہی ہے۔ جاپان نے پچھلے میزائل تجربات امریکا (معاہدے کے اتحادی) اور آسٹریلیا کے ساتھ مل کر کیے تھے۔خبر رساں ایجنسی اے پی (AP) کی ایک رپورٹ کے مطابق جاپان نے 24 جون کو اپنے سب سے شمالی مرکزی جزیرے ہوکائیڈو پر واقع شیجونائی اینٹی ایئر فائرنگ رینج میں ٹائپ 88 سطح سے جہاز اور مختصر فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کا تجربہ کیا۔ گرائونڈ سیلف ڈیفنس فورس کی پہلی آرٹلری بریگیڈ نے جزیرے کے جنوبی ساحل سے تقریباً...
    لاہور ہائیکورٹ میں درخواست گزار نے نظر بندی کے قانون سے متعلق جو تجاویز پیش کیں ان کے مطابق نظر بندی کے قانون کو مزید صاف شفاف بنایا جائے اور اس میں اپیل کا حق ہونا چاہیے۔ درخواست گزار کی تجویز ہے کہ نظر بندی قانون کے غلط استعمال پر سزا اور بھاری جرمانہ عائد کیا جائے، ہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے نظر بندی کے قانون کو معطل کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ نے نظر بندی کے قانون کو بحال کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ نے زینب عمیر کی درخواست پر 3 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے...
    قائم مقام چیئرمین سی ڈی اے طلعت محمود کی زیر صدارت اجلاس ، صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے سلسلہ میں اٹھائے گئے اقدامات پر اظہار اطمینان WhatsAppFacebookTwitter 0 25 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر قائم مقام چیئرمین سی ڈی اے طلعت محمود کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز میں ایک اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں سی ڈی اے کے ممبر ایڈمن، ممبر انوائرمنٹ، ممبر فنانس، ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیپیٹل ہسپتال، اے ڈی بی کے نمائندگان اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں سی ڈی اے کے ملازمین اور اسلام آباد کے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2025ء)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نیجنوبی وزیرستان میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے آپریشن میں شہید میجر معیز عباس اور لانس نائیک جبران اللہ کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ بدھ کو اپنے پیغام میں سپیکر نے کہا کہ جری سپوتوں نے 11 بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو واصلِ جہنم کر کے بہادری کی مثال قائم کی۔(جاری ہے) سپیکر نیشہدا کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ قوم ا?پ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔انہوں نے کہا کہ قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2025ء)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ زراعت ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور زرعی شعبے میں پائیدار اصلاحات سے ملکی معیشت کو مزید فروغ ملے گا،زرعی شعبے میں اصلاحات سے فی ایکڑ پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا اورپیداواری لاگت میں کمی آئے گی،زراعت کی ترقی کے لئے آئندہ بجٹ میں کھاد اور زرعی ادویات پر ٹیکس نہیں لگایا جا رہا۔وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق بدھ کو وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت زرعی شعبے کی ترقی کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ زراعت...
    فوتو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا  پاکستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی جانب سے ڈپلومیٹک ویزا استثنیٰ، مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل اکانومی سے متعلق معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں۔ابوظبی میں مشترکہ وزارتی کمیشن کے 12ویں اجلاس کی صدارت وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور اماراتی ہم منصب شیخ عبداللّٰہ بن زاید نے کی۔اجلاس کے دوران تجارت، توانائی اور صحت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا گیا۔اجلاس کے دوران بین الوزارتی رابطہ کاری کو بھی فروغ دینے پر زور دیا گیا۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2025ء) پاکستان اور امریکا نے جاری مذاکرات پر اطمینان کا اظہار کرتےہوئے تجارتی مذاکرات کو آئندہ ہفتے تک خوش اسلوبی سے مکمل کرنے کا عزم ظاہر کیاہے۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب اور امریکا کے سیکریٹری تجارت ہاورڈ لٹنک کے مابین باہمی ٹیرفس سے متعلق ورچوئل میٹنگ کا انعقاد ہوا۔ میٹنگ کے دوران فریقین نے جاری مذاکرات پر اطمینان کا اظہار کیا۔(جاری ہے) فریقین نے تجارتی مذاکرات کو آئندہ ہفتے تک خوش اسلوبی سے مکمل کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ تجارتی معاہدے کے بعد باہمی مفادات پر مبنی ایک جامع شراکت داری تشکیل دی جانے پر بھی اتفاق کیا...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے دو سگے بھائیوں کے قتل کے مقدمے میں سزائے موت کے قیدی شمشیر خان اور عمر قید کے قیدی ذیشان کو9سال بعد بری کر دیا۔جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس امجد رفیق پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سنایا۔(جاری ہے) مقدمہ 2016 میں تھانہ رنگ محل، سیالکوٹ میں درج کیا گیا تھا اور سیشن عدالت نے 2019 میں ملزمان کو سزا سنائی تھی۔ملزمان کے وکیل عثمان نسیم بابو نے دلائل دیتے ہوئے گواہوں کے بیانات میں تضادات کی نشاندہی کی، جس پر عدالت نے شک کا فائدہ دیتے ہوئے اپیلیں منظور کر لیں اور دونوں ملزمان کو بری کرنے کا حکم جاری کیا۔
    چیئرمین مہاجرقومی موومنٹ نے کہا کہ جنگ بندی میں غیر اعلانیہ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کے کردار کی ہر جگہ باز گشت ہے، پاکستان کے حکمرانوں اور عسکری قیادت پر آئندہ کسی بھی بیرونی جارحیت سے نمٹنے کیلئے مسلم ممالک کو متحدہ کر نے اور مشترکہ دفاعی حکمت عملی بنانے کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مہاجرقومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ جنگ بندی میں فیلڈمارشل جنرل عاصم منیر کے کردار کی ہر جگہ باز گشت ہے، حالیہ جنگ نے مسلم ممالک کو بہت کچھ سیکھنے اور سمجھنے کا موقع فراہم کیا ہے۔ انہوں نے اسرائیل، امریکہ، ایران جنگ بندی کو احسن اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس جنگ بندی میں...
    لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے خطرے سے دوچار برازیلی بندروں کی کراچی سے لاہور چڑیا گھر منتقلی کے خلاف حکم امتناع جاری کرتے ہوئے ان نایاب جانوروں کو فی الحال کسی ممکنہ خطرے سے بچا لیا ہے۔ یہ بندر اس وقت کراچی میں قائم ایک فلاحی تنظیم اے سی ایف فاؤنڈیشن کی زیر نگرانی ہیں، جنہیں وزارت ماحولیاتی تبدیلی کی 6 مئی 2025 کی رپورٹ کے مطابق لاہور چڑیا گھر منتقل کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی۔ تاہم اس فیصلے کے خلاف سول سوسائٹی، جانوروں کے تحفظ کی تنظیموں، ماحولیاتی ماہرین اور باشعور شہریوں نے شدید تشویش کا اظہار کیا تھا۔ درخواست گزار التمش سعید اور احمد شعیب عطا، جو کہ انوائرمنٹل اینڈ اینمل رائٹس کی فرم (ای...
    کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی بلوچستان کے رہنماء عمران حسین ہزارہ نے کہا کہ 2024 کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے زرک خان مندوخیل کو مبینہ طور پر فارم 47 کے ذریعے کامیاب قرار دیا گیا، جبکہ فارم 45 کے مطابق حلقہ سے میں کامیاب ہوا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور پی بی 42 کوئٹہ سے سابق امیدوار عمران حسین ہزارہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار زرک خان مندوخیل کی سرکاری ملازمت اور فارم 47 پر کامیابی کے حوالے سے الیکشن ٹربیونل رجوع کیا، تاہم تمام ثبوت ہونے کے باوجود انہیں انصاف نہیں مل رہا ہے۔ یہ بات انہوں نے پی ٹی آئی رہنماء محمد...
    بھارتی پنجابی اداکار اور گوکار دلجیت دوسانجھ نے پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کیساتھ فلم کے تجربے کو بہترین قرار دے دیا۔ ایک حالیہ انٹرویو میں دلجیت دوسانجھ نے کہا کہ ہانیہ بہت پروفیشنل ہیں اپنے کام میں اور ان کیساتھ فلم کرنا ایک اچھا تجربہ ثابت ہوا تاہم فلم کی شوٹنگ کے دوران مصروفیات کے باعث ان کیساتھ زیادہ وقت نہیں گزار سکے۔ پنجابی گلوکار کا کہنا تھا کہ وہ کام کے وقت اپنے ساتھی اداکاروں کی پرائیویسی کا بےحد خیال رکھتے ہیں اور خاص طور پر خواتین کا اس لئے وہ کسی کے ساتھ زیادہ وقت نہیں گزارتے کیونکہ وہ خود بھی پرائیویسی رکھنا پسند کرتے ہیں۔ https://www.instagram.com/reel/DLT74JIxxlr/?utm_source=ig_web_copy_link&igsh=MzRlODBiNWFlZA== بھارت میں اپنی فلم ’سردار جی 3‘ ریلیز نہ کرنے پر...
    پنجابی بھارتی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کی جلد ریلیز ہونے والی فلم ’سردار جی 3‘ کا گانا ’سوہنی لگدی‘ جاری کردیا گیا ہے جس میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر جلوے بکھیرتی دکھائی دے رہی ہیں۔ اس گانے کی آفیشل ویڈیو دلجیت دوسانجھ اور ہانیہ عامر نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈلز پر شیئر کی ہیں جو دیکھتے ہیں دیکھتے خوب وائرل ہو رہی ہے۔ مداحوں کو گانے ’سوہنی لگدی‘ میں ہانیہ کی پرفارمنس بےحد پسند آرہی ہے۔ سوشل میڈیا پر یہ گانا ریلیز ہوتے ہی چھا گیا ہے جس کے ہر طرف چرچے ہورہے ہیں اور اس کی وجہ اس گانے میں دکھائی دینے والی ہانیہ اور دلجیت کی کیمسٹری ہے۔ سردار جی 3 کو 27 جون کو بھارت...
    معروف اداکارہ عائشہ خان کی کراچی میں تنہائی میں موت اور کئی روز بعد لاش ملنے پر سوشل میڈیا پر ان کے بچوں کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ایسے میں سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے ایک ویڈیو پیغام میں بچوں سے متعلق اہم وضاحت دی ہے۔ بشریٰ انصاری نے بتایا کہ انہوں نے چند سال قبل عائشہ خان سے ایک پروجیکٹ کے دوران بات کی تھی جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ ان کے بچے بیرونِ ملک مقیم ہیں اور ان سے رابطے میں رہتے ہیں۔ اداکار کے مطابق عائشہ خان نے کہا تھا کہ بچے ان کا خیال رکھتے ہیں، یہاں تک کہ جاتے ہوئے درازوں میں پیسے بھی رکھ دیتے ہیں، لیکن انہیں بچوں کے...
    بھارتی پنجابی فلم ’سردار جی 3‘ میں گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کیساتھ کام کرنے والی اداکارہ ہانیہ عامر سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنی ہوئی تاہم ان پر گزشتہ دنوں بھارتی فلم میں کام کرنے پر تنقید کرنے والی اداکارہ و میزبان نادیہ خان نے اس مرتبہ یوٹرن لے لیا ہے۔ پاک بھارت جنگ اور کشیدگی کے درمیان اداکارہ نادیہ خان نے ہانیہ عامر کو بھارتی فلم میں کام کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور ان کا بیان سوشل میڈیا پر خوب وائرل بھی ہوا تھا۔  تاہم اب جب ہانیہ کی فلم ریلیز ہونے والی ہے اور اس کا ٹریلر ثابت کرچکا ہے کہ ہانیہ عامر اس فلم کا حصہ ہیں تو نادیہ خان نے بھی...
    ویب ڈیسک:جنوبی وزیرستان میں بھارتی اسپانسرڈ فتنۃ الخوارج سے جھڑپ میں شہید ہونے والے میجر معیز عباس کی نمازجنازہ ادا کر دی گئی۔  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق میجر سید معیز عباس شاہ کی نمازجنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی اداکردی گئی، جس میں آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر، وزیرداخلہ محسن نقوی اور اعلیٰ فوجی حکام نے نماز جنازہ میں کی شرکت کی۔  اس موقع پر آرمی چیف نے کہاکہ میجر سید معیز عباس بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے، انہوں نے فرض کی ادائیگی کے دوران اپنی جان قربان کی اور بہادری قربانی اورحب الوطنی کی بلندروایات قائم کیں۔ صدر مملکت کا 11 بھارتی پراکسی دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر...
    اسلام آباد: افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت دوسرا جہاز گوادر پورٹ پر کامیابی سے پہنچ گیا، 20 ہزار ٹن ڈی اے پی کھاد لے کر افغان بحری جہاز گوادر بندرگاہ پر لنگر انداز ہوا۔ وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے اس حوالے سے بتایا کہ گوادر پر افغان جہاز کی کامیاب آمد سے عالمی اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، گوادر پورٹ اب خطے کے لیے ایک اہم تجارتی گیٹ وے بنتا جا رہا ہے۔ جنید انوار چوہدری نے کہا کہ گوادر کے ذریعے افغانستان کی بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی مزید بہتر ہوگی، گوادر پورٹ پر تجارتی سرگرمیوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور گوادر بندرگاہ مکمل طور پر تجارتی سامان سنبھالنے کی صلاحیت رکھتی...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جون 2025ء ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں حال ہی میں مکمل ہونے والا جناح سکوائر منصوبہ پہلی بارش میں ہی بیٹھ گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شہر اقتدار میں کم عرصے میں مکمل ہونے والا جناح سکوائر منصوبہ مون سون کی پہلی بارش بھی برداشت نہ کرسکا اور وفاقی دارالحکومت میں 84 دن میں 4.2 ارب سے حال ہی میں بننے والا جناح سکوائر منصوبہ بارش میں بیٹھ گیا، جناح سکوائر منصوبے کا حصہ سرینہ چوک سے آبپارہ جانے والی سڑک دو گھنٹے کی بارش کو برداشت نہ کرسکی اور بیٹھ چکی ہے، یہ وہ ہی سڑک ہے جس کے بارے میں کہا جا رہا تھا کہ دو ماہ کے قلیل...
    اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ زراعت کی ترقی کے لیے آئندہ بجٹ میں کھاد اور زرعی ادویات پر ٹیکس نہیں لگایا جا رہا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت زرعی شعبے کی ترقی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ زراعت کے شعبے میں ترقی سے سب سے زیادہ فائدہ کسانوں اور دیہی علاقوں کے رہائشیوں کو ہوگا۔ زرعی شعبے میں اصلاحات سے فی ایکڑ پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا اور پیداواری لاگت میں بھی کمی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ زراعت ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور زرعی شعبے میں پائیدار اصلاحات سے ملکی معیشت کو مزید...
    کراچی کے علاقے حسن اسکوائر کے قریب اسلحہ بردار ملزمان نے موبائل فون کے ایک تاجر کو لوٹ لیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ نیوٹاؤن تھانے کی حدود میں پیش آیا۔ مسلح ملزمان نے تاجر شاہ رخ سے 15 ہزار سعودی ریال، 3 ہزار درہم، ایک موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان اسلحے کے زور پر چھین لیا۔ یہ بھی پڑھیں:کراچی ڈکیتی: ایس ایس پی عمران قریشی پھر مشکل میں پھنس گئے تاجر کے بیان کے مطابق وہ بیرون ملک روانگی کے لیے آن لائن ٹیکسی کے ذریعے ایئرپورٹ جا رہا تھا کہ راستے میں واردات کا نشانہ بنایا گیا۔ شاہ رخ نے مزید بتایا کہ ملزمان نہ صرف قیمتی سامان لے گئے بلکہ آن لائن ٹیکسی کے ڈرائیور کو بھی...
    انگلینڈ کیخلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں بدترین شکست بھارتی مداحوں کو ہضم نہ ہوئی۔ گزشتہ روز انگلینڈ نے لیڈز ٹیسٹ میچ کے پانچویں روز سنسنی خیز انداز میں 5 وکٹوں پر 371 کا ہدف باآسانی سے حاصل کیا اور سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کی۔ اس میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت نے پہلی اننگز میں 471 رنز کا مجموعہ بورڈ پر سجایا، جس میں یشسوی جیسوال 101، شبمن گل 147 اور رشبھ پنت 134 بنانے میں کامیاب ہوئے۔ اسی طرح دوسری اننگز میں بھی رشبھ پنت نے 118 اور کے ایل راہول نے 137 رنز بنائے، یوں بھارت کی دونوں اننگز میں 5 بیٹرز نے سینچریاں اسکور کیں تاہم اسکے باوجود وہ ٹیسٹ میچ...
    بریگیڈیئر جنرل اسماعیل قاآنی، جو ایران کی پاسداران انقلاب کی القدس فورس کے سربراہ ہیں۔ گزشتہ چند دنوں سے ان کی مبینہ شہادت کی خبریں گردش کر رہی تھیں۔ تاہم آج ان کی زندگی کی تصدیق ایک عوامی تقریب میں ان کے عوام کے درمیان موجود ہونے کی ویڈیو اور تصاویر سے ہو گئی۔ ایرانی ریاستی میڈیا، بشمول تسنیم نیوز ایجنسی اور پریس ٹی وی نے ایسی فوٹیج شائع کیں جن میں قاآنی تہران کے انقلاب اسکوائر میں ’جشن فتح‘ کے دوران بھیڑ میں دیکھے گئے۔ یہ ویڈیوز اور تصاویر دعووں کو مسترد کرتی ہیں، جن میں نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا تھا کہ قاآنی اسرائیلی حملے میں ہلاک ہو گئے تھے۔ تاہم پاسداران انقلاب کی جانب سے کوئی باضابطہ...
    بھارتی پنجابی فلم ’سردار جی 3‘ کا ٹریلر ریلیز ہونے کے بعد سے بھارت میں ہنگامہ برپا ہے اور اس کے بعد سے گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ شدید تنقید کی زد میں ہیں۔ بھارتی صارفین کی بڑی تعداد فلم میں ہانیہ عامر کی شمولیت کے باعث شدید نفرت اور غصے کا اظہار کرتی نظر آئی۔ ایف ڈبلیو آئی سی ای نے بھی مطالبہ کیا ہے کہ فلم ’سردار جی 3‘ کی بھارت میں نمائش پر پابندی لگائی جائے اور متعلقہ افراد کے پاسپورٹ منسوخ کیے جائیں دوسری جانب چند بھارتی فنکاروں نے بھی ڈھکے چھپے الفاظ میں اداکار کی مذمت کی۔ یہ بھی پڑھیں: سردار جی 3 کا ٹریلر ریلیز، دلجیت دوسانجھ کے ساتھ ہانیہ عامر کی شمولیت سے مداح...
    بھارتی فلم انڈسٹری کی تازہ بحث کا مرکز بننے والی فلم سردار جی 3 ایک نئے تنازعے کی زد میں ہے، جہاں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو مبینہ طور پر آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) سے تبدیل کرنے کی اطلاعات نے شائقین کو چونکا دیا ہے۔ بھارت میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی کے بعد یہ خبر ایک افواہ کے طور پر سامنے آئی، لیکن تیزی سے آن لائن فضا میں پھیلتی چلی گئی۔ فلم کے ہیرو دلجیت دوسانجھ، جو اپنی نرم مزاجی اور فنکارانہ صلاحیتوں کے باعث دونوں ملکوں میں خاصے مقبول تھے، اس وقت بھارت میں تنقید کی زد پر ہیں۔ جس کی وجہ پاکستان سے اُن کی قربت، خصوصاً ہانیہ عامر کے ساتھ اُن کا کام ہے۔ جہاں پاکستان...
    اسلا م آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جون 2025)اربوں روپے کی لاگت سے بنائی گئی اسلام آباد ہائیکورٹ کی چھتیں بارش کے بعد ٹپکنے لگیں، پانی گرنے سے سائلین کو مشکلات کا سامنا،اسلام آباد میں بارش کے بعد ہائیکورٹ بلڈنگ کے اندر پانی جمع ہوگیا،بارش کے باعث اسلام آباد ہائی کورٹ کی مسجد سے ملحقہ ایریا سے پانی ٹپکنے لگا،آج صبح سویرے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی میں مون سون کی پہلی بارش ہوئی، بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔صبح سویرے موسلادھار بارش سے نشیبی علاقوں اور سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔ نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہونے لگی۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی اسلام آباد ہائیکورٹ کی نئی عمارت میں نقائص سامنے آئے تھے۔ سینئر جج...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غیر سرکاری ثالث بشارہ بہبہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کا معاہدہ چند دنوں میں ممکن ہے۔ ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق بشارہ بہبہ فلسطینی نژاد امریکی سیاسی کارکن ہیں اور انہوں نے مصر و قطر کے ساتھ مل کر ثالثی کے عمل میں اہم کردار ادا کیا ہے۔  مصری چینل 'الغد' کو دیے گئے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ایران-اسرائیل جنگ بندی کے بعد اب غزہ ایک بار پھر خطے کی ترجیح بن چکا ہے۔ بشارہ کے مطابق، اصل اختلاف صرف اس بات پر ہے کہ آیا عارضی جنگ بندی کے اختتام پر فریقین خودبخود مستقل جنگ بندی پر منتقل ہوں...
    انگلینڈ کیخلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں بدترین شکست بھارتی مداحوں کو ہضم نہ ہوئی۔ گزشتہ روز انگلینڈ نے لیڈز ٹیسٹ میچ کے پانچویں روز سنسنی خیز انداز میں 5 وکٹوں پر 371 کا ہدف باآسانی سے حاصل کیا اور سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کی۔ اس میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت نے پہلی اننگز میں 471 رنز کا مجموعہ بورڈ پر سجایا، جس میں یشسوی جیسوال 101، شبمن گل 147 اور رشبھ پنت 134 بنانے میں کامیاب ہوئے۔ مزید پڑھیں: بھارت نے 148 سالہ ٹیسٹ تاریخ کا ناپسندیدہ ترین ریکارڈ اپنے نام کرلیا اسی طرح دوسری اننگز میں بھی رشبھ پنت نے 118 اور کے ایل راہول نے 137 رنز بنائے، یوں بھارت کی دونوں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 25 جون 2025ء) معروف ارب پتی اور ایمیزون کے بانی جیف بیزوس نے اطالوی شہر وینس میں اختتام ہفتہ ہونے والے پروگرام کے خلاف مظاہروں کے سبب ٹی وی کی سابق میزبان اور پروگرام پیش کرنے والی خاتون لارین سانچیز کے ساتھ اپنی شادی کی تقریب کا مقام تبدیل کر دیا ہے۔ شادی کی تقریب کے بارے میں یہ خبریں تھیں کہ ہفتے کے روز وینس کے ایک مشہور اور مرکزی نائٹ لائف کے علاقے، کیناریگیو کے سکولا گرانڈ دی سانتا ماریا ڈیلا میسریکورڈیا، میں منعقد کی جائے گی، تاہم اب حفاظتی وجوہات کی بناء پر اس تقریب کو لگون شہر کے ایک الگ تھلگ، کم قابل رسائی والے حصے میں منتقل کر...
    لاہور ہائیکورٹ نے نظر بندی سے متعلق اہم آئینی و قانونی معاملے پر تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے نظر بندی کے قانون کو بحال کر دیا۔ یہ فیصلہ چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ نے جاری کیا، جو مجموعی طور پر تین صفحات پر مشتمل ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے درخواست کو واپس لینے کی بنیاد پر مسترد کرتے ہوئے نظر بندی کے قانون کو بحال کیا۔ عدالت کے مطابق درخواست گزار زینب عمیر نے نظر بندی سے متعلق متعدد قانونی تجاویز پیش کیں اور بعد ازاں ان تجاویز کے ساتھ مطمئن ہوکر درخواست واپس لے لی۔ فیصلے کے مطابق درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ نظر بندی کے...
    پاکستان شوبز کی اداکارہ و میزبان عفت عمر کا کہنا ہے کہ والدین کو اپنے بچوں سے یہ توقع نہیں رکھنی چایئے کہ وہ ان کی ذمہ داری ہیں۔ حال ہی میں اداکارہ عفت عمر نے ایک مارننگ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے والدین کے کردار اور اپنی بیٹی کی منگنی کے حوالے سے کھل کر بات کی۔ عفت عمر نے انکشاف کیا کہ ان کی بیٹی نے امریکہ میں اپنی مرضی سے زندگی کے ساتھی کا انتخاب کیا، اور انہوں نے والدہ کی حیثیت سے اس فیصلے کی مکمل حمایت کی۔ عفت عمر کا کہنا تھا کہ وہ کبھی بھی اپنی بیٹی پر اپنی مرضی نہیں تھوپتیں بلکہ ہمیشہ رہنمائی کا کردار ادا کرتی ہیں، کنٹرول کا...
    اسلام آباد(اوصاف نیوز)جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں علی الصبح سے جاری موسلا دھار بارش کے پیشِ نظر واسا راولپنڈی نے ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے رین ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔ ایم ڈی واسا محمد سلیم اشرف کے مطابق ادارے کا عملہ ہیوی مشینری کے ساتھ نشیبی علاقوں میں موجود ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔ ترجمان واسا کے مطابق اب تک جڑواں شہروں میں مجموعی طور پر 80 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے۔ محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق سید پور میں 52 ملی میٹر، گولڑہ میں 25 ملی میٹر، بوکڑہ میں 66 ملی میٹر، پی ایم ڈی میں 32 ملی میٹر، شمس آباد میں...
    چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین کا پیپلز پارٹی میں آنا ایک نیک شگون ہوگا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین کے آنے سے پیپلز پارٹی مزید مضبوط ہوگی، جہانگیر ترین میرے بھائی اور قریبی عزیز ہیں۔ یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ پنجاب صرف لاہور نہیں ہے یہ ایک بہت بڑا صوبہ ہے، پنجاب 12 کروڑ کی آبادی کا صوبہ ہے، کئی ممالک اس سے چھوٹے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں خاصی پسماندگی اور بےروزگاری بھی ہے، جنوبی پنجاب میں تعلیم کی کمی بھی، پنجاب حکومت کو مساوی طور پر جنوبی اور سینٹرل پنجاب میں حقوق دینے چاہئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے پاکستان...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 25 جون 2025ء) اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں اور بالخصوص مسلح تنازعات کا شکار علاقوں میں صںفی بنیاد پر تشدد بڑھ رہا ہے جو جنگ میں شہریوں کو تحفظ دینے کے بنیادی اصولوں کی شرمناک خلاف ورزی کا نتیجہ ہے۔ہائی کمشنر کا کہنا ہے کہ 25 سال قبل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایک قرارداد کے ذریعے تنازعات کی روک تھام اور انہیں حل کرنے میں خواتین کے اہم کردار کی توثیق کی تھی۔ اس میں جنگ اور متعلقہ حالات میں جنسی تشدد کا ارتکاب کرنے والوں کا احتساب یقینی بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا تھا۔تب سے...
    اداکارہ و ٹی وی میزبان نادیہ خان جو اکثر اپنے بیانات کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں حال ہی میں انہوں نے بھارتی فلم ’سر‌دار جی 3 ‘ کے ٹریلر پر تبصرہ کیا اور پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی تعریف کی۔ نادیہ خان نے اپنے پروگرام میں کہا کہ کئی افواہوں، تنازعات اور ہانیہ عامر کو فلم سے نکالے جانے اور ری شوٹس کی باتوں کے باوجود ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ کی فلم آخر کار ریلیز ہونے جا رہی ہے۔’کر لو جو کرنا ہے‘۔ انہوں نے کہا ہدایتکار اور اداکار سب سکھ ہیں جو کسی سے نہیں ڈرتے۔ نادیہ خان نے مزید کہا کہ مجھے ان کی حکمت عملی بہت پسند آئی۔ وہ خاموش رہے، کسی قیاس آرائی...
    جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں علی الصبح سے جاری موسلا دھار بارش کے پیشِ نظر واسا راولپنڈی نے ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے رین ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔ ایم ڈی واسا محمد سلیم اشرف کے مطابق ادارے کا عملہ ہیوی مشینری کے ساتھ نشیبی علاقوں میں موجود ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔ ترجمان واسا کے مطابق اب تک جڑواں شہروں میں مجموعی طور پر 80 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے۔ محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق سید پور میں 52 ملی میٹر، گولڑہ میں 25 ملی میٹر، بوکڑہ میں 66 ملی میٹر، پی ایم ڈی میں 32 ملی میٹر، شمس آباد میں 55...
    بنچ نے اس بات پر زور دیا کہ رخشندہ کے طویل مدتی ویزہ کیوجہ سے اسکو ملک بدری نہیں کیا جانا چاہیئے تھا اور اسکے منفرد کیس کی مناسب جانچ نہ ہونا ایک واضح غلطی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ نے بھارتی حکومت کو ہدایت دی ہے کہ پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد سخت حفاظتی کریک ڈاؤن کے درمیان پاکستان ڈی پورٹ کی گئی خاتون رخشندہ راشد کو واپس لایا جائے۔ معاملے کی سماعت کے دوران عدالت نے اہم تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق انسانی زندگی کا سب سے مقدس جزو ہیں۔ اسی کے ساتھ ہائی کورٹ نے رخشندہ راشد کو واپس لا کر 10 دنوں کے اندر جموں میں ان کے...
    کراچی: شہر قائد میں اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران پولیس اور ملزمان کے درمیان مختلف علاقوں میں مبینہ مقابلے ہوئے۔ جن کے نتیجے میں مجموعی طور پر 6 زخمی ڈاکوؤں سمیت 10 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا گیا۔ پہلا واقعہ شارعِ نور جہاں تھانے کی حدود میں پیش آیا، جہاں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس کے مطابق ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کا ساتھی پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت کاشف ساجد خان ولد یامین خان کے نام سے ہوئی ہے، جس کے قبضے سے ایک پستول برآمد کیا گیا۔ دوسری کارروائی اجمیر...
    کراچی: سپر ہائی وے پر براق پمپ کے قریب ایک ایمبولینس کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ خاتون سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔ حادثہ مریض کو نواب شاہ سے کراچی منتقل کرنے کے دوران پیش آیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت علی محمد کے نام سے ہوئی ہے، جو خود مریض تھا اور کراچی کے اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا۔ حادثے میں زخمی ہونے والوں میں سوگدار، مینا ز اور وقار شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر چھیپا ایمبولینس کے ذریعے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ چھیپا حکام کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری موقع...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تلہار(نمائندہ جسارت) تلہار شہر میں نوجوانوں کی جانب سے شہر کے مصروف ترین حیدرآباد بدین ہائی وے پر موٹر سائیکل ریس اور ون وہیلنگ کرنا پسندیدہ مشغلہ بن گیا ہے جس کی وجہ سے ہائی وے پر کسی بھی وقت کوئی حادثہ رونما ہوسکتا ہے متعدد بار شہریوں کی جانب سے سوشل میڈیا کے ذریعے ایس ایچ او تھانہ تلہار ایس ایس پی ضلع بدین سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ان نوجوانوں کے خلاف کارروائی کی جائے اس سے قبل ان کو کوئی جانی یا مالی نقصان ہو لیکن پولیس نے تاحال کوئی نوٹس نہیں لیا۔تفصیلات کے مطابق تلہار شہر میں چند اوباش نوجوانوں نے شہر میں موٹر سائیکل ریس اور ون وہیلنگ کرنا شروع کی ان...
    سیکورٹی کونسل کے اجلاس سے اپنے ایک خطاب میں ڈوروتھی شی کا کہنا تھا کہ تہران، یمن میں حوثیوں (انصار اللہ) اور لبنان میں "حزب اللہ" کو ہتھیار فراہم کرتا رہا ہے، جو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایرانی جوہری مذاکرات اور قرارداد 2231 کے بارے میں سلامتی کونسل کا آخری اجلاس جاری ہے، جہاں اقوام متحدہ میں امریکی نمائندہ "ڈوروتھی شی" نے ایک بار پھر تہران کے خلاف ٹرمپ انتظامیہ کے دعووں اور مبالغہ آرائیوں کو دُہرایا۔ انہوں نے ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کا نہایت ڈھٹائی سے دفاع کیا۔ ڈوروتھی شی نے امریکہ کے مقامی وقت کے مطابق، منگل کو سلامتی کونسل کے اجلاس میں دعویٰ کیا کہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد سماجی آواز کے چیئرمین ندیم قادری انصاری نے اپنے وفد کے ہمراہ صدر ہائوس میں ملک انجمن یوتھ ویلفیئر کے مرکزی صدر ملک حاجی یونس جمال سے خوشگوار ماحول میں ملاقات کی، چیئرمین ندیم قادری نے ملک یونس کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کیا اور ان کے خلاف سوشل میڈیا پر ہونے والے پروپیگنڈے کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور اپنی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔ملک یونس جمال نے معزز مہمانوں کی آمد اور عزت افزائی پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میرا کام اپنی برادری کے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنا ہے مخالفین نے میرے خلاف بلا جواز چھوٹا پروپیگنڈا کیا ہے ۔انہوں نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن) داسو ہائیڈروپاور پروجیکٹ سے بجلی کی پیداوار 2027 ء میں شروع ہوگی۔چیئرمین واپڈا نوید اصغر چودھری نے داسو ہائیڈروپاور پروجیکٹ کا دورہ کیا اور پروجیکٹ کی مختلف سائٹس پر تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ ان سائٹس میں مین ڈیم، پاور ہاؤس، ٹرانسفارمر ز اورنوتعمیرشدہ قراقرم ہائی وے شامل ہیں۔ جنرل منیجر/ پراجیکٹ ڈائریکٹر داسو ہائیڈروپاور پروجیکٹ، کنسلٹنٹس اور کنٹریکٹرز کے نمائندے بھی دورے کے موقع پر موجود تھے۔ چیئرمین واپڈا نے دورے کے دوران پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے ایک اجلاس کی صدارت بھی کی۔
    امریکی صدر نے اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی کو بچا لیا تھا، انہوں نے حملے کیلئے ایران پہنچنے والے اسرائیلی جنگی جہازوں کو واپس کرایا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیتن یاہو کو فون کیا اور سختی سے جنگی جہازوں کو واپس بلوانے کا کہا۔ اسلام ٹائمز۔ کیا ایران اسرائیل جنگ بندی خطرات سے دوچار ہوگئی؟ ایرانی ایئر ڈیفنس نے شمالی شہر رشت میں اسرائیلی ڈرون کو مار گرا دیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق تبریز میں ڈرون حملوں کے خلاف ایران کا ایئر ڈیفنس سسٹم فعال کر دیا گیا ہے۔ قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی کو بچا لیا تھا، انہوں نے حملے کے لیے ایران پہنچنے والے اسرائیلی جنگی...
    اقوام متحدہ نے اسرائیل کی جانب سے غزہ میں خوراک کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے اسرائیلی فوج سے مطالبہ کیا ہے کہ خوراک حاصل کرنے کی کوشش کرنے والے افراد پر گولیاں چلانا بند کرے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ شہریوں کے لیے خوراک کو ہتھیار بنانا، یا ان کی زندگی بچانے والی خدمات تک رسائی کو روکنا بین الاقوامی قوانین کے مطابق جنگی جرم ہے، اور بعض حالات میں یہ دیگر جرائم کے زمرے میں بھی آ سکتا ہے۔ اقوام متحدہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیل کا عسکری امدادی نظام عالمی امدادی اصولوں سے متصادم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ابوظبی (انٹرنیشنل ڈیسک) اماراتی ریاست شارجہ کی پولیس نے ہائی اسکول کے طلبہ کے لیے منفرد سماجی اقدام کرتے ہوئے سرکاری اسکولوں سے ٹاپ 10 گریجویٹس کو مفت ڈرائیونگ لائسنس فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔ اس میں ڈرائیونگ فائل کھولنے سے لے کر آنکھوں کے ٹیسٹ ، تربیتی سیشن اور دونوں اکیڈمک اور عملی امتحانات کے ساتھ حتمی لائسنس حاصل کرنا شامل ہے۔
    سٹی 42: چئیرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی  نے میڈیا ٹاک کرتے ہوئے اعلان کیا کہ جہانگیر ترین میرے بھائی اور قریبی عزیز ہیںیوسف رضا گیلانی نے کہا جہانگیر ترین کا پیپلزپارٹی میں آنا ایک نیک شگون ہوگا،جہانگیر ترین کے آنے سے پیپلزپارٹی  مزید مضبوط ہوگی،  چیئرمین سینٹ  یوسف رضا گیلانی نے کہا پنجاب صرف لاہور نہیں ہے یہ ایک بہت بڑا صوبہ ہے،پنجاب بارہ کروڑ کی آبادی کا صوبہ ہے کئی ممالک اس سے چھوٹے ہیں،ساوتھ پنجاب میں خاصی پسماندگی اور بےروزگاری بھی ہے،ساوتھ پنجاب میں لوگوں میں لاعلمی بھی ہے اور تعلیم کی کمی بھی ہے،پنجاب حکومت کو مثاوی طور پر سنٹرل پنجاب میں بھی حقوق دینے چاہیے،بلاول بھٹو زرداری ہماری پارٹی کے چئیرمین ہیں،بلاول بھٹو کی ٹریننگ ان...
    اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 24 جون 2025ء ) وزیراعظم شہبازشریف اور سعودی ولی عہد کے درمیا ن ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں وزیراعظم نے بھارت سے تمام تنازعات پر بامعنی مذاکرات پر آمادگی کا اظہار کیا ،جبکہ محمد بن سلمان نے مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کیلئے سعودی عزم کا اعادہ کیا۔ میڈیا کے مطابق اعلامیہ میں کہا گیا کہ وزیراعظم پاکستان شہبازشریف اور سعودی ولی عہد شہزاد ہ محمد بن سلمان کے درمیا ن ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کو کامیاب حج انتظامات پر...
    چین نے جنگ بندی کے حقیقی اہداف کے حصول کے لیے ایران کو بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے امریکی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ بات چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے اپنے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ٹیلیفونک گفتگو میں کہی۔ انھوں نے مزید کہا کہ چین ایران کی قومی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کی حمایت کرتا ہے، اور اسی بنیاد پر ایک حقیقی جنگ بندی کے قیام کے حق میں ہے تاکہ لوگ معمول کی زندگی کی طرف لوٹ سکیں۔ چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای نے ایران کے جوہری مراکز پر امریکا کے حملوں کو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے جوہری مراکز پر فوجی حملے جو...
    راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جون 2025ء ) بھارتی پائلٹ ابھینندن کو گرفتار کرنے والے میجر معیز جام شہادت نوش کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیر ستان میں دہشت گردوں کیخلاف لڑتے ہوئے قوم کا ایک اور ہیرو وطن پر قربان ہو گیا۔ میجر معیز جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے وطن پر قربان ہوئے، آپریشن میں 11 دہشت گرد بھی جہنم واصل کر دیے گئے۔ بتایا گیا ہے کہ شہید میجر معیز ہی پاک فوج کے وہ جوان تھے جنہوں نے 2019 میں بھارتی پائلٹ ابھینندن کو گرفتار کیا تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق میجر سید معیز عباس شاہ آپریشن کی قیادت کررہے تھے، میجر معیز شہید کو متعدد آپریشنز میں خوارج کے...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے ماحول میں گلوکارواداکار دلجیت دوسانجھ نے اپنی متوقع فلم سردار جی 3 کا ٹریلرریلیز کر کے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا۔ جہاں ایک طرف دلجیت کی فلم کی شوٹنگ اور میکنگ کی خبریں چھا گئی تھیں، وہیں اس ٹریلر نے بھارتی مداحوں میں ایک نیا تنازعہ کھڑا کر دیا، خاص طور پر پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی کاسٹنگ کے حوالے سے۔ جیسے ہی فلم کا ٹریلر سامنے آیا، سوشل میڈیا پربھارتی مداحوں کے شدید ردعمل کا سلسلہ شروع ہو گیا، جس کے بعد دلجیت نے بالآخر اپنی خاموشی توڑ کر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ دلجیت نے ایک انٹرویو کے دوران کہا، ”دنیا بھر میں جنگوں کی لپیٹ میں آئے ممالک کے...
    وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان کا کہنا ہے کہ آٹو پالیسی 2026ء کے تحت استعمال شدہ گاڑیوں کی رجسٹریشن اور سرٹیفکیشن لازمی ہوگی، سال 2030ء تک 22 لاکھ الیکٹرک گاڑیاں سڑکوں پر ہوں گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں معاون خصوصی ہارون اختر خان کی زیر صدارت کار ڈیلرز امپورٹرز ایسوسی ایشن کا اجلاس ہوا، جس میں آٹو پالیسی 2026ء، درآمدات برآمدات اور کسٹم ڈیوٹیز سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ہارون اختر نے کہا کہ کار ڈیلرز ایسوسی ایشن آٹو پالیسی سازی میں اہم اسٹیک ہولڈر ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی پالیسی آزادانہ درآمدی نظام کے فروغ پر مرکوز ہے، آزادانہ مقابلے سے مقامی آٹو انڈسٹری میں ایکسپورٹ کا رجحان بڑھے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ابوظہبی (انٹر نیشنل ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے اپنے ایکسچینج ہاﺅس پر 2 ملین درہم کا جرمانہ عاید کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یو اے ای کے مرکزی بینک نے ایکسچینج ہاو¿س پر منی لانڈرنگ اور انتہا پسندوں کی مالی امداد سے متعلق پالیسیوں پر عمل درآمد میں ناکامی کا الزام عاید کرتے ہوئے اس پر 20 لاکھ درہم جرمانہ عاید کردیا ہے۔ یو اے ای کی نیوز ایجنسی وام کے مطابق مذکورہ کارروائی وفاقی آئین 137 کے تحت کی گئی، جو مرکزی بینک اور مالیاتی اداروں کی تنظیم اور اس میں کی گئی ترامیم بھی اس میں شامل ہیں۔ جبکہ بینک کے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ سزا ایکسچینج ہاو¿س میں...
    سٹی 42: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے  جنوبی وزیرستان کے علاقےمیں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہونے والے میجر سید معیز عباس اور لانس نائیک جبران اللہ  کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت  پیش کیا ۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ شہید میجر سید معیز عباس اورلانس نائیک جبران اللہ نے قوم کے محفوظ مستقبل کے لئے اپنی جانیں وطن پر نچھاور کیں۔ شہید میجر سید معیز عباس اور لانس نائیک جبران اللہ قوم کے ہیرو ہیں ۔قوم شہید میجر سید معیز عباس اور لانس نائیک جبران اللہ  کی عظیم قربانی کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ شہید میجر سید معیز عباس اور لانس نائیک جبران اللہ نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں...
    ایران کے صدر، ڈاکٹر مسعود پزیشکیان نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کو ٹیلی فون کیا اور العدید ایئر بیس حملے پر افسوس کا اظہار کیا۔ عرب میڈیا کے مطابق گفتگو کے آغاز میں امیرِ قطر نے ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے العدید ایئربیس پر حملے کی شدید مذمت کی۔ امیرِ قطر نے اس حملے کو خودمختاری، فضائی حدود، بین الاقوامی قانون اور اقوامِ متحدہ کے منشور کی صریح خلاف ورزی قرار دیا۔ امیرِ قطر نے مزید کہا کہ یہ حملہ اچھے ہمسایہ تعلقات کے اصولوں اور دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعلقات کے بالکل منافی ہے۔ انھوں نے یاد دہانی کرائی کہ قطر ہمیشہ ایران کے ساتھ مکالمے کا حامی رہا ہے اور اس مقصد کے لیے بھرپور...
    ایک بیان میں متحدہ کے اراکینِ سندھ اسمبلی نے مزید کہا کہ نام نہاد میئر پارٹی ترجمان بننے کے بجائے فرائض منصبی ادا کرنے میں اپنی توانائی سرف کریں تو نقصان سے کسی حد تک محفوظ رہا جاسکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکینِ سندھ اسمبلی نے متوقع بارشوں کے پیشِ نظر خاطر خواہ حفاظتی اقدامات نہ اٹھائے جانے کو نام نہاد شہری و صوبائی حکومت کی نااہلی قرار دیتے ہوئے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ متوقع بارشوں کے بڑھتے امکانات اور انتظامی غفلت ایک بار پھر شہر کے مسائل میں مزید اضافے کا باعث بن سکتی ہے، مسلسل نشاندہی کے باوجود سڑکوں اور نالوں کی صفائی کے نام پر قابض شہری و صوبائی...
    بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج عظیم ایرانی قوم کو یقین دلاتی ہیں کہ وہ دشمن کی کسی بھی جارحیت کا فیصلہ کن اور پشیمان کن جواب دینے کے لیے تیار ہیں، مسلح افواج دشمن کے الفاظ پر کوئی اعتماد نہیں، اور ان کی انگلیاں ہمیشہ ٹریگر پر رہتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل (ایس این ایس سی) نے کہا کہ ایرانی مسلح افواج جنگ بندی کے بعد بھی دشمن کے کسی بھی اقدام کا جواب دینے کے لیے الرٹ رہیں گی۔ سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل نے ایک بیان میں اسرائیلی حکومت اور اس کے حامیوں پر جنگ بندی کے نفاذ سے متعلق مؤقف پیش کیا۔ بیان کے مطابق ایرانی عوام کی یکجہتی...
    جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 11دہشتگرد ہلاک، کارروائی میں پاک فوج کے 2بہادر سپوت شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 24 June, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کیخلاف جنوبی وزیرستان میں آپریشن کرتے ہوئے 11بھارتی اسپانسرڈ خوارج کو جہنم واصل کر دیا۔ کارروائی میں 7 خوارج زخمی بھی ہوئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے سرا روغہ میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک کامیاب آپریشن کیا۔ اطلاعات کے مطابق علاقے میں بھارت کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ فتنہ الخوارج کے کارندے موجود تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں...
    پشاور: گدون افغان مہاجر کیمپ میں بارش کی وجہ سے مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر افغان مہاجر جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو 1122 نے ملبے کے نیچے سے ایک شخص کو نکال کر اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کی۔ ریسکیو ٹیموں کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ Tagsپاکستان
     ماسکو: روس نے ایران اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے جنگ بندی معاہدے پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا  ۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کا کہنا ہے کہ ماسکو امن کا خواہاں ہے لیکن یہ جنگ بندی کب تک قائم رہے گی، اس بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔  سرگئی لاروف نے کہا کہ کہا جا رہا ہے کہ امریکا نے اسرائیل کو جنگ بندی پر راضی کیا جبکہ قطر نے ایران کو مذاکرات پر آمادہ کیا۔ تاہم، ان سفارتی کوششوں کے باوجود دونوں ممالک نے ایک دوسرے پر حملے جاری رکھے، جس سے معاہدے کی سنجیدگی پر سوالات کھڑے ہو گئے ہیں۔ روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم اس جنگ بندی کا خیرمقدم اس وقت...
    پی ایچ اے کے مری شہر میں سجاوٹ اور ہارٹیکلچر بارے خصوصی اقدامات WhatsAppFacebookTwitter 0 24 June, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)پی ایچ اے راولپنڈی کی جانب سے سیاحوں کی تفریحی سہولت کے لئے مری شہر کی بیوٹیفیکیشن کے حوالے سے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں،اس حوالے سے مختلف منصوبے مکمل کر لئے گئے ہیں، سجاوٹ،خوبصورت پلانٹرز کی تنصیب اور دیواروں پر خوبصورت ڈیزائن کی کشیدہ کاری کی گئی ہے،ہارٹیکلچر کے حوالے سے بھی شاندار اقدامات کئے گئے ہیں ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی(پی ایچ اے)راولپنڈی احمد حسن رانجھا نے مری شہر کا خصوصی دورہ کیا، ہارٹیکلچر،سجاوٹ اور موسمی پھولوں کی تزین وآرائش کے منصوبوں کا جائزہ لیا،اس موقع پر انہوں نے متعلقہ عملے کو صفائی،سجاوٹ اور ہارٹیکلچر...
     لاهور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جون 2025ء )  عوامی نیشنل پارٹی پنجاب کے صوبائی جنرل سیکریٹری امیر بہادر خان ہوتی نے لاہور میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل ڈاکٹر اصغر مسعودی سے اہم ملاقات کی۔ اس ملاقات میں علاقائی صورتحال، باہمی تعلقات اور تجارتی تعاون سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امیر بہادر خان ہوتی نے حالیہ دنوں ایران پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی اور ایرانی حکومت و عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ "عوامی نیشنل پارٹی عدم تشدد، امن اور بات چیت پر یقین رکھتی ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ مذاکرات ہی ہر مسئلے کا پائیدار اور دیرپا حل ہیں۔" ملاقات میں...
    کراچی جیسے شہر میں جہاں قلیل فاصلے کا سفر اکثر طویل انتظار، کرائے پر ہونے والے جھگڑوں یا سیکیورٹی کے خدشات کے ساتھ جڑا ہوتا ہے وہاں Yango رکشہ خاموشی سے سڑکوں پر آ چکا ہے اور شہریوں کے سفر کا انداز بدل رہا ہے۔ پاکستان کے موبیلٹی سسٹم میں شامل ہونے والی یہ نئی سروس “لوکل سفر” کا مطلب دوبارہ متعین کر رہی ہے — محفوظ، سستا اور صرف ایک کلک کی دوری پر۔ Yango رکشہ خاص طور پر مختصر شہری سفر کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے اور اس کی آمد نے روزمرہ سفر کرنے والوں کی زندگی میں ایک اہم خلا کو پُر کیا ہے۔ چاہے کوئی ماں اپنے بچوں کو اسکول چھوڑنے جا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2025ء)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قطر میں امریکی فوجی اڈے پر ایران کی جانب سے میزائل حملوں کی اطلاعات پر گہری تشویش اورحکومتِ قطر اور قطری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیاہے۔پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِاعظم نے آج قطر کے سفیر علی مبارک علی عیسیٰ الخاطر سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔(جاری ہے) گفتگو کے دوران وزیرِاعظم نے قطر میں امریکی فوجی اڈے پر ایران کی جانب سے میزائل حملوں کی اطلاعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔وزیرِاعظم نے اس موقع پر حکومتِ قطر اور قطری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے نازک وقت...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے ملاقات کی، ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورت حال اور ایران اسرائیل تنازع میں حالیہ پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں وزیراعظم نے آئندہ ایس سی او سربراہی اجلاس کے کامیاب انعقاد کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے چینی صدر اور چین کے وزیر اعظم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے دورۂ چین سے متعلق دونوں ممالک کی مشاورت کا ذکر کیا۔شہباز شریف نے کہا ہے کہ سی پیک کے جاری منصوبوں کے کامیاب نفاذ کے لیے کام جاری رکھنے کے لیے پوری طرح پُرعزم ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کا امیر قطر سے اظہار یکجہتیوزیرِ اعظم شہبازشریف نے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2025ء) وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوانوں کا مصنوعی ذہانت اور جیو سپیشل ٹیکنالوجی میں انقلابی منصوبہ عالمی سطح پر پذیرائی حاصل کر رہا ہے،پاکستانی ٹیموں کی بین الاقوامی سطح پر پذیرائی وزیراعظم شہباز شریف کے ڈیجیٹل پاکستان وژن کی عملی تصویر ہے۔منگل کو وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سے جاری بیان کے مطابق گوگل سلوشن چیلنج 2025 کے فائنلز میں شرکت سے قبل گو جیمہ ٹیم نے وفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے منیلا روانگی سے قبل ٹیم کی حوصلہ افزائی کی ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ...
    بھارتی فلم انڈسٹری کی سب سے بڑی مزدور تنظیم ’فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سین ایمپلائز (FWICE) نے پاکستانی اداکارہ ہانیا عامر کو فلم ‘سردار جی 3’ میں کاسٹ کرنے پر شدید ردعمل دیا ہے اور وزیراعظم نریندر مودی سے براہ راست کارروائی کی اپیل کی ہے۔ تنظیم نے فلم کے مرکزی اداکار و گلوکار دلجیت دوسانجھ، پروڈیوسرز گنبیر سنگھ سدھو، منموڑ سدھو اور ڈائریکٹر امر ہندال پر ملکی سلامتی، خود مختاری اور وقار کی توہین کا الزام عائد کیا ہے۔ ایف ڈبلیو آئی سی ای کی جانب سے وزیراعظم مودی کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ یہ صرف ایک تخلیقی فیصلہ نہیں، بلکہ بھارت کی سلامتی پر دانستہ حملہ ہے۔ خط میں ہانیا عامر کو اینٹی انڈیا...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 جون ۔2025 )ہیٹ ویوز، شدید گرمی، طوفانی بارشیں، خشک سالی، تیزی سے پگھلتے ہوئے گلیشیئرز، سطح سمندر کے درجہ حرارت میں تیزی سے اضافے نے ایشیائی باشندوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے رپورٹ کے مطابق ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن (ڈبلیو ایم او) نے”دی اسٹیٹ آف دی کلائمیٹ ان ایشیا 2024“ کے عنوان سے جاری رپورٹ میں بتایا ہے کہ ایشیا عالمی اوسط سے تقریباً دوگنا تیزی سے گرم ہو رہا ہے، جس کے باعث موسمی شدت میں اضافہ اور خطے کی معیشتوں، ماحولیاتی نظام اور معاشروں پر گہرے اثرات مرتب ہو رہے ہیں.(جاری ہے) رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال 2024 (دستیاب ریکارڈ کے مطابق) تاریخ کا سب سے گرم...
    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف و سینیئر اداکارہ، ماڈل و میزبان عفت عمر کا کہنا ہے کہ اولاد کی ذمہ داری نہیں ہے کہ وہ آپ کا خیال رکھے یا بڑھاپے میں آپ کا سہارا بنے۔ عفت عمر نے حال ہی میں ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر اور خاص طور پر بیٹی کے ساتھ اپنے رشتے کے حوالے سے بات چیت کی۔ اداکارہ نے کہا کہ میں نے اپنی بیٹی کو وہ زندگی دی ہے کہ وہ اپنے فیصلے خود کر سکے۔ میری بیٹی میرے لیے بہت اہم ہے۔ اگر وہ مجھ سے بات کرنا چاہتی ہے تو میں دنیا کے سب کام چھوڑ کر پہلے اس سے بات کروں گی۔ عفت عمرکا...
    افغان مہاجرین کو واپسی کیلئے 30 جون کی ڈیڈ لائن، اب تک کتنے واپس جاچکے؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 24 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان میں موجود پی او آر کارڈ رکھنے والے افغان مہاجرین کے لیے حکومت کی جانب سے دی گئی قیام کی مہلت اب اپنے اختتامی مراحل میں داخل ہو چکی ہے، جس کی آخری تاریخ 30 جون مقرر ہے۔ محکمہ داخلہ کی رپورٹ کے مطابق اب تک 5 لاکھ 62 ہزار 659 افغان مہاجرین پاکستان سے واپس اپنے وطن افغانستان جا چکے ہیں، جن میں 40 ہزار 221 افراد اے سی سی کارڈ ہولڈر بھی شامل تھے۔ ذرائع کے مطابق واپسی کا عمل تیزی سے جاری ہے اور بارڈر پوائنٹس پر مہاجرین کی...
    اسلا م آباد ہائی کورٹ کے  جسٹس محسن اختر کیانی نے پاکستان ٹینس فیڈریشن کے حالیہ الیکشن کے حوالے سے دائر درخواست نمٹاتے ہوئے قرار دیا ہے  کہ اگر کوئی شخص انتخابی عمل سے متاثر ہے تو وہ پاکستان اسپورٹس بورڈ  کے آئین کے تحت متعلقہ فورم (پی ایس بی) سے رجوع کر سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر رٹ پٹیشن نمبر2024- 1105 میں درخواست گزار لیفٹیننٹ کرنل (ر) محمد آصف ڈار نے مؤقف اپنایا تھا کہ پی ٹی ایف نے 10 فروری 2024 کو پی ایس بی کی ہدایات  اور عدالتی حکم کے برعکس الیکشن کرائے انھیں کالعدم قرار دیا جائے۔ پی ٹی ایف کے وکلاء نے مؤقف اپنایا کہ انتخابات آئینی ضوابط کے مطابق منعقد...
    جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ وزیر دفاع خواجہ آصف کا موجودہ نظام کو ’ہائبرڈ ماڈل‘ کہنا پاکستان میں ’دکھاوے کی جمہوریت‘ کی عکاسی کرتا ہے۔ ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، پنجاب حکومت کے سابق وزرا ڈاکٹر یاسمین رشید اور میاں محمود الرشید، سینیٹر اعجاز چوہدری اور سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کوٹ لکھپت جیل سے اپنے مشترکہ کھلے خط میں کہا ہے کہ خواجہ آصف کا ’ہائبرڈ نظام‘ کے بارے میں بیان جمہوریت کی توہین ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ ’ اس بیان کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کی تائیڈ حاصل تھی کیونکہ وہ (خواجہ...
    اسلام آباد،(نیوز ڈیسک)  سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک حالیہ تقریر میں انکشاف کیا ہے کہ ایران نے 2023 میں قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد امریکی فوجی اڈے پر میزائل حملے سے پہلے پیشگی اطلاع دی تھی۔ ٹرمپ کے مطابق، ایرانی حکام نے امریکی حکام کو بتایا کہ وہ حملہ کریں گے، لیکن کوئی بھی میزائل نشانہ نہیں بنائے گا۔ ٹرمپ نے اپنی تقریر میں کہا، “وہ ہمیں فون کر کے بولے کہ ہمارے پاس کوئی چارہ نہیں، ہمیں حملہ کرنا پڑے گا کیونکہ ہماری اپنی عزتِ نفس ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ ایرانیوں نے واضح کیا کہ “ہم تمہارے فوجی اڈے پر 18 میزائل داغیں گے، مگر ان میں سے کوئی بھی نشانہ نہیں بنائے گا۔”...
    وزیراعظم پاکستان سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات  کی جس کے دوران شہباز شریف نےخادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔  وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں مشرق وسطی کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال  کیا گیا۔ وزیراعظم نے خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار  کرتے ہوئے  سعودی عرب کے برادر عوام کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا،  شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے خطے میں قیام امن کے لیے سعودی عرب کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔ 
    ---فائل فوٹو  وزیرِ اعظم شہباز شریف نے قطر کے سفیر سے ملاقات میں امیرِ قطر سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے قطر کے سفیر سے ملاقات کی۔اس دوران انہوں نے کہا کہ گزشتہ شب کے حملوں کے بعد امیرِ قطر اور برادر عوام سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں، اپنے قطری بھائیوں، بہنوں اور پورے خطے کے امن و سلامتی کے لیے دعاگو ہیں۔وزیراعظم کا کہنا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کو واحد راستہ سمجھتے ہیں۔اس کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے سفیر نواف المالکی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔وزیراعظم نے قطر میں امریکی فوجی اڈے پر ایرانی میزائل حملے کی رپورٹس پر تشویش کا اظہار کیا۔ قطر...
    سوشل میڈیا پر کراچی سی ویو کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جہاں پتھروں سے پانی نیچے گرتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ اور یہ ایک مسحور کن منظر پیش کر رہا ہے۔ ویڈیو شیئر کرنے والے صارف نے کہا کہ ہم سی ویو پر بیٹھ کر لطف اندوز ہو رہے ہیں، یہاں ایک آبشار بھی ہے جس کا آپ کو علم نہیں ہے اور اس کے لیے مرتضیٰ وہاب کا شکریہ ادا کریں۔ صارف نے مزید کہا کہ اس آبشارکو دیکھ کر لگے گا یہ ناران، کاغان سے آ رہی ہے لیکن اگر آپ کو کمیرے کے پیچھے کے مناظر دکھائیں تو یہ گندا پانی ہے جو ایک ٹینکر کے ذریعے سی ویو میں پھینکا جا رہا ہے۔...
    وزیراعظم پاکستان سے قطر کے سفیر نے ملاقات کی جس کے دوران شہباز شریف نے قطر پر حملوں کے بعد امیر قطر اور عوام سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔ وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ روز کے حملوں کے بعد بوزیراعظم نے امیر قطر اور عوام سے اظہار یکجہتی کیا اور کہا کہ  ہم قطری بہن، بھائیوں اور پورے خطے کی سلامتی اور تحفظ کے لیے دعا گو ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ  مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے پاکستان نے ہمیشہ بات چیت اور سفارت کاری پر زور دیا۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے امیر قطر اور قطرکے عوام کےساتھ اظہا ر یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں پائیدارامن کےلئےہمیشہ مذاکرات اور سفارتکاری پر زور دیا ہے۔(جاری ہے) منگل کواپنے’’ ایکس ‘‘پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ روز کے حملوں کے بعد امیرقطر اور قطر کے برادر عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کےلئے قطرکے سفیر کے ساتھ ملاقات ہوئی ہے، ہم قطر کے بہن بھائیوں اور پورے خطے کی سلامتی کےلئے دعا گو ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کا راستہ صرف مذاکرات اورسفارتکار ی میں مضمر ہے، پاکستان نے ہمیشہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار...
    والدین کے ساتھ ریلی میں شریک معصوم کمسن بچوں نے رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی تصاویر اٹھا کر اپنی محبت کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی دہشت گرد امریکا، اسرائیل و بھارت کی جارحیت کے خلاف ملت جعفریہ پاکستان کی جانب سے نمائش تا تبت سینٹر تک عظیم الشان مردہ باد اسرائیل ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت ملت جعفریہ پاکستان کے رہنماؤں نے کی۔ ریلی کا آغاز نمائش چورنگی مزار قائدؒ سے ہوا، ریلی میں خواتین، بزرگوں سمیت ہزاروں کی تعداد میں عاشقان رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے شرکت کی اور جمہوری اسلامی ایران سے یکجہتی اور صہیونی اسرائیل سے نفرت کا اظہار کیا۔ ریلی میں بڑی...
    اداکارہ و میزبان عفت عمر نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی بیٹی کو ہمیشہ خود مختار رکھا اور وہ نہیں چاہتیں کہ ان کی بیٹی بڑھاپے میں ان کا سہارا بنے۔ عفت عمر نے حال ہی میں سما ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی بیٹی کے ساتھ تعلق پر کھل کر بات کی۔ عفت عمر نے بتایا کہ انہوں نے اپنی بیٹی پر کبھی کسی قسم کی روک ٹوک نہیں کی اور وہ اپنی زندگی کے تمام فیصلے خود کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بیٹی جب چاہے، ان سے رائے لے سکتی ہے لیکن وہ خود کبھی بیٹی کے معاملات میں مداخلت نہیں کرتیں۔ اداکارہ نے بتایا کہ وہ بیٹی...
    کراچی: سندھ کے سینیئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ اگر کراچی رہنے کے قابل نہیں تو ملک بھر سے لوگ ملازمتوں کیلیے یہاں کیوں آتے ہیں۔  سندھ اسمبلی میں بجٹ سیشن کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کراچی میں صفائی کے نظام پر تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے اربوں روپے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پر خرچ کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ بھر میں 1122 ریسکیو سروس کا آغاز کیا گیا ہے۔ سندھ میں ہر شہری کے لیے صحت کی مفت سہولت موجود ہے۔  شرجیل میمن نے سوال کیا کہ اگر کراچی رہنے کے قابل نہیں تو پورا پاکستان یہاں روزگار کے لیے...
    بھارتی گلوگار دلجیت دوسانجھ کی پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ فلم پر بھارت میں تنازع کھڑا ہوگیا، ایف ڈبلیو آئی سی ای نے فلم کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کردیا، فلم کے ٹریلر کو بھی یوٹیوب انڈیا پر بلاک کر دیا گیا۔ بھارت کے مشہور گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کی نئی فلم سردار جی 3 کے ٹریلر نے جہاں شائقین کو تفریح کی نوید دی، وہیں فلم میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی موجودگی سے ایک نیا تنازع جنم لے چکا ہے۔ بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے تناظر میں بھارتی فلم ورکرز یونین فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سنی ایمپلائز (FWICE) نے دلجیت دوسانجھ اور ان کے تمام آئندہ منصوبوں پر مکمل پابندی کا مطالبہ کیا...
    ویب ڈیسک:اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی عرب کے سفیر نواف المالکی سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ وزیراعظم نے قطر میں امریکی فوجی اڈے پر ایرانی میزائل حملے کی رپورٹس پر تشویش کا اظہار کیا۔ اعلامیہ میں وزیراعظم شہباز شریف نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور امن کی بحالی کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ مل کر مشرق وسطیٰ میں امن کوششوں کو تیز کرے گا۔ یوٹیوب ویڈیوز کو اے آئی ٹولز کی تربیت کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے اعلامیہ کے مطابق سعودی سفیر نواف المالکی نے بروقت رابطے اور تشویش کے اظہار پر وزیراعظم سے اظہار تشکر کیا۔ اس موقع پر سعودی...
    بھارتی پنجابی فلم ’سردار جی 3‘ کا ٹریلر ریلیز ہونے کے بعد جہاں مداح ہانیہ عامر کو دیکھ کر خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوئے وہیں پاکستانی شوبز شخصیات نے بھی اپنی مختلف پوسٹس میں ہانیہ عامر کی انڈین فلم میں اداکاری کو تاریخی قرار دے دیا اور ان کی خوب تعریفیں کیں۔ پاکستان شوبز کے معروف اداکار اور ہدایت کار یاسر حسین نے انسٹاگرام پر فلم کا ٹریلر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بہت سے پاکستانی اداکاروں نے بھارتی فلموں میں کام کیا لیکن ہانیہ عامر کی فلم تاریخی حیثیت رکھتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان حالات میں ہانیہ عامر کا بھارتی فلم میں ہونا ان کی شاندار اداکاری کا ثبوت ہے۔ اداکارہ زارا نور عباس نے...
    لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ آج بانی پاکستان تحریک انصاف کی 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے آٹھ مقدمات میں دائر ضمانت کی درخواستوں پر محفوظ شدہ فیصلہ سنائے گی۔ جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس طارق محمود باجوہ پر مشتمل ہائیکورٹ کا دو رکنی بینچ دوپہر 12 بجے کیس کا فیصلہ سنائے گا۔ رجسٹرار آفس کی جانب سے عدالتی کاز لسٹ بھی جاری کر دی گئی ہے۔ یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی پر 9 مئی کے پُرتشدد واقعات کے سلسلے میں مختلف مقدمات درج ہیں جن میں جلاؤ گھیراؤ، املاک کو نقصان پہنچانے اور ریاستی اداروں پر حملوں کے الزامات شامل ہیں۔ ملک بھر میں ان مقدمات کے فیصلے کو نہایت اہمیت دی جا رہی ہے اور سیاسی...
    اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی عرب کے سفیر نواف المالکی سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔وزیراعظم نے قطر میں امریکی فوجی اڈے پر ایرانی میزائل حملے کی رپورٹس پر تشویش کا اظہار کیا۔اعلامیہ میں وزیراعظم شہباز شریف نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور امن کی بحالی کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ مل کر مشرق وسطیٰ میں امن کوششوں کو تیز کرے گا۔اعلامیہ کے مطابق سعودی سفیر نواف المالکی نے بروقت رابطے اور تشویش کے اظہار پر وزیراعظم سے اظہار تشکر کیا۔اس موقع پر سعودی سفیرکا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کو مل کر خطے میں امن کے لیے کام جاری رکھنا چاہیے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سابق کنٹونمنٹ کونسلر اصغر علی خان یوسف زئی نے کہا ہے کہ ٹھنڈی ہوائوں کا شہر حیدرآباد میں گزشتہ کئی عرصہ سے ترقیاتی کام نہ ہونے کے سبب پورا شہر کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے اوریہ بدنصیب شہر گزشتہ کئی عشروں سے، جس بدترین صورتحال کا شکار ہے، اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی۔ انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ایک سال سے یہاں کے شہری سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ کے باعث اذیت سے دوچار تھے لیکن اب جبکہ محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے تواب شہر کے کئی علاقوں میں سڑ کوں کی تعمیر کا کام شرو ع کیا گیا اور جلد بازی میں سڑکوں کے غیر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت )ایک خاتون زبیدہ خاصخیلی نے پریس کلب ٹنڈوجام میں پہنچ کر صحافیوں کو روتے ہوئے بتایا کہ اُس کے شوہر کچھ سال قبل وفات پا گئے تھا جس کے بعد اُس کی زندگی کا سہارا اُس کا بیٹا تھا، لیکن اب وہی بیٹا اُس کی زندگی کا عذاب بن گیا ہے اسکا کہنا تھا کہ اُس کا سگا بیٹا محمد زاہد خاصخیلی اپنی بیوی کے ساتھ مل کر اُس پر روزانہ تشدد کرتا ہے اور زندگی اجیرن بنا دی ہے اُس نے مزید کہا کہ بیٹا اُسے گھر فروخت کرنے کے لیے زبردستی دباوڈال رہا ہے، اور انکار کی صورت میں روزانہ جسمانی تشدد کے ساتھ ساتھ گالم گلوچ بھی کرتا ہے اور جان سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (نمائندہ جسارت) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ بیوہ خواتین کو محض ہمدردی نہیں، حق اور سہارا بھی دے رہے ہیں۔ بیوہ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ایک پر اثر پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ دین اسلام نے بیوہ خواتین کو عزت، وقار اور مکمل حقوق کی ترغیب دی ہے اور معاشرے کی ذمے داری ہے کہ وہ ان خواتین کو تنہا نہ چھوڑے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر، غزہ اور اب ایران میں جاری جنگوں کے نتیجے میں بیوہ ہونے والی خواتین عالمی ضمیر کیلیے ایک چبھتا ہوا سوال ہیں اور ان کی تکالیف کو صرف ہمدردی نہیں بلکہ عملی سہارا دینا ناگزیر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ...
    لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ بظاہر تو اس وقت ایران بری طرح پھنسا ہوا ہے اس میں کوئی شک والی بات نہیں ہے، ڈونلڈ ٹرمپ نے آج پھر رجیم چینج کی بات کی، رضا پہلوی کا خامنہ ای سے مستعفی ہونے کا مطالبہ بھی آ چکا ہے تو وہ تو ساری چیزیں اپنی جگہ چل رہی ہیں، ایران کی طرف سے بیانات بھی بڑے سخت آ رہے کہ جنگ شروع امریکا نے کی ہے ختم ہم کریں گے. ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکپسرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا آپ اندازہ کریں، میں اس دن عرض کر رہا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ پرآپ اعتبارنہیں کر سکتے. تجزیہ کار...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد کی صورتحال کے بعد بھارت عالمی سیاست میں نہ صرف سیاسی مشکلات کا شکار ہوا ہے بلکہ اسے کئی محاذ پر سیاسی تنہائی کا سامنا ہے۔اس کی ایک بڑی وجہ بھارت کے بارے میں موجود ایک عالمی تصور جو اس کی علاقائی سیاست میں برتری کے پہلو کے طور پر موجود تھا وہ کمزور ثابت ہوا ہے۔ اسی طرح خطے کی سیاست میں تن تنہا بھارت کی برتری بھی ٹوٹی اور پاکستان نے خود کو علاقائی سیاست میں نہ صرف اپنی سیاسی بلکہ دفاعی اہمیت کو بھی منوایا ہے۔ عالمی دنیا کے میڈیا، تھنک ٹینک یا بڑے سیاسی طاقت ور ممالک میں بھی پاکستان کی اہمیت اور بھارت کے مقابلے میں...
    اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل آئندہ چند دنوں میں ایران کے خلاف جاری جنگ کو ختم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایران اسرائیل جنگ کے حوالے سے چند اہم حقائق اسرائیلی میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل ایران میں حکومت کا تختہ الٹنے میں ناکام رہا، تاہم ایران کے جوہری پروگرام پر حملے کو ایک بڑی تزویراتی کامیابی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ اسرائیلی حکام ایرانی اپوزیشن کی حمایت جاری رکھنے اور سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو اقتدار سے ہٹانے کے ارادے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ایران اسرائیل تنازع: پاکستان، چین اور روس کی سلامتی کونسل میں مشترکہ قرارداد، فوری اور غیر مشروط جنگ بندی...